جماعت احمدیہ سلامتی اور امن کی تعلیم پر چلنے والی قانون کی پابند ہے
حصہ 2
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
خطبات ناصر جلد ششم
بعض جگہ مثلاً اٹلی میں ہمیں یہ Offer آگئی تھی کہ یہ یہ کام کریں تو ہم بڑی مدد کرتے ہیں لیکن وہ
اس قسم کے کام تھے کہ جماعت احمدیہ کو قابل قبول نہیں تھے۔ہمیں دولت دینے والی کوئی دنیوی
ایجنسی یا کوئی دنیوی طاقت یا حکومت نہیں ہے۔ہمارے خلاف یہ بھی بڑا پرا پیگنڈا ہے کہ اسرائیل
دیتا ہے ان کو پیسے اور فلاں دیتا ہے اور یہ انگریزوں کے ایجنٹ ہیں اور جو صیہونیت کے خلاف
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے اور جو نصرانیت کے خلاف لکھا ہے اس کو یہ پڑھتے
نہیں اور نہ اس کا جواب دے سکتے ہیں اور جو پڑھتے اور عمل کرتے ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
جھنڈے تلے عیسائیوں کو اور یہودیوں کو لا رہے ہیں اُن پر اعتراض کر دیتے ہیں۔ایک بہت بڑے
پاکستانی لیڈر سے باتیں ہوئیں۔میں نے کہا امریکہ میں یہودیوں کو ہم مسلمان کر رہے ہیں کہنے لگا
اچھا؟ یہ ہورہا ہے یہ کس طرح ہو سکتا ہے اور اس طرح بعض اور ملکوں کا میں نے بتایا۔میں نے کہا
اب ہو تو یہی رہا ہے کیسے ہو سکتا ہے کا تو مجھے پتہ نہیں لیکن یہ واقع ہے اور میں نے ایک یہودی کا
آپ کو بتایا ہے کہ وہ مسلمان ہوا ہے۔بیٹی اس کا نام ہے اور اس کے شاید تین چارلڑ کے ہیں لیکن
دوز را بڑے ہیں۔یہودیت سے مسلمان ہونے والے اس دوست کے بچوں میں سے ایک وہ بھی
تھا جس نے کنونشن کے موقع پر قرآت کے مقابلہ میں حصہ لیا اور اول آیا اور انعام لیا۔یہ نہیں کہ
ویسے ہی احمدیت اور اسلام کا لیبل لگا لیا ہے بلکہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کر رہا ہے اور بہت تربیت
دے رہا ہے یعنی قرآن کریم پڑھا دیا پھر بہت سی سورتیں حفظ کروا دیں اور دوسری کتابیں اُن کو
پڑھاتا ہے وہ ایک چھوٹے سے فارم میں رہتا ہے جہاں اسے وقت بھی زیادہ ملتا ہے اس لئے وہ
بچوں کا بہت خیال رکھتا ہے بلکہ اس کی ایک اور عزیزہ احمدی ہوئی ہے ایسے وقت میں جب کہ اس
کی بچی جوان ہو چکی ہے۔اُن ملکوں میں ماحول میں جب بچہ جوان ہو جائے تو اس کو پکڑنا اور اپنے
ماحول میں لا نا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے چنانچہ وہ رونے لگ گئی کہنے لگی دعا کر میں خدا تعالیٰ اس کو
ہدایت دے دے۔کیونکہ ایسے وقت میں مجھے احمدیت ملی ہے جب یہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہے
اور آزاد ہے اور توجہ نہیں کرتی وہ اُسے لے کر آئی ہوئی تھی اس نے بھی باتیں سنیں ، خطبے سنے۔غرض اس قسم کے لوگ پیدا ہور ہے ہیں۔
خطبات ناصر جلد ششم
خطبه جمعه ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
میں بتا یہ رہا ہوں کہ ہمیں اسرائیل سے پیسے کی ضرورت نہیں اور نہ نصرانیت کا پیسہ ہماری
غیرت قبول کرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے بڑا ہی بے غیرت ہے وہ
مسلمان جوان کا دودھ لے کر پینا شروع کر دے اور ان کی گندم کھانی شروع کر دے۔اللہ ہمیں
محفوظ رکھے اور یہ اس وقت کہا تھا جب انہوں نے گندم اور آٹا اس طرح تقسیم کرنا بھی شروع نہیں
کیا تھا۔پس ہماری دولت اللہ ہے لَهُ الْمُلْكُ (فاطر : ۱۴) ہر دو جہان اس کے قبضہ قدرت میں ہیں
اور اس کی جو مخلوق ہے وہ اس کے قبضہ میں ہے اور وہ اس کا مالک ہے۔وہ اپنی برکتوں کے نتیجہ
میں ہمارے لئے سامان پیدا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہمارے لئے اس دولت کا سامان ایک مومن
مخلص سینہ میں دھڑکنے والے دل میں پیدا کرتا ہے اور اس کو کہتا ہے کہ وہ جا کر دے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُّوْحِيَ إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ تیری مدد کو وہ لوگ آئیں گے جن کو ہم
آسمانوں سے کہیں گے کہ جاؤ ان کی مدد کرو۔اب جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے جب میں نماز سے
باہر نکلا اور جس دوست نے کہا یہ لیں ہزار روپے کا وعدہ اور اگلے دن اس نے چیک دے دیا۔اس
کو میں نے تو نہیں جا کر کہا تھا کہ دے۔میں نے تو کبھی کسی کو نہیں کہا میں تو جماعت کو کہا کرتا ہوں
اپنی فکر کرو اگر کرنی ہے اور صرف پیسے نہ دو۔۱۹۷۰ء میں میں نے کہا تھا کہ مجھے پیسوں کی فکر
نہیں۔مجھے پتہ ہے کہ جماعت بڑی قربانی کر رہی ہے لیکن مجھے اس بات کی فکر ہے کہ بعض لوگوں
کی قربانیاں قبول نہیں کی جاتیں رد کر دی جاتی ہیں اور خدا منہ پر مارتا ہے کہ لے جاؤ میں نے
تمہارے گندے مال کو لے کر کیا کرنا ہے جو اخلاق سے عاری اور ریا اور نفاق سے بھرا ہوا ہے۔تو دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ ان قربانیوں کو قبول کرے۔ہمیشہ عاجزانہ دعائیں کرتے رہنا چاہیے
باقی خدا تعالیٰ جو مالک الکل ہے اس کے خزانے بھرے ہوئے ہیں۔وہ جتنا قربانی کے رنگ میں
لیتا ہے اس سے کہیں زیادہ واپس بھی کرتا ہے یہ تو روز مرہ ہماری زندگی میں مخلصین کی زندگی میں یہ
نظارے نظر آتے ہیں۔مخلصین جماعت نے خدا کی راہ میں قربانیاں دیں اور خدا تعالیٰ نے ان
خطبات ناصر جلد ششم
۵۶۷
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
کے گھر بھر دیئے پھر اور قربانیاں دیں اور خدا نے اُن کے اور زیادہ گھر بھر دیئے۔یہ سلسلہ تو اپنے
طور پر جاری ہے لیکن ہر شخص کو ہر وقت جب تک کہ اس کا خاتمہ بالخیر نہ ہو جائے اس وقت تک یہ
فکر رہنی چاہیے کہ ہم خدا کی راہ میں تھوڑا بہت جتنا بھی اس کے سامنے پیش کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ
اسے قبول کرے اور ہمارے گھروں کو اپنی رحمتوں سے بھر دے اور اپنے نور سے ہمارے سینوں
اور ہمارے ذہنوں کو بھر دے اور ہمیں اس کے نور کے پھیلانے کا ذریعہ بنادے۔اس کے بعد ہم ڈنمارک گئے وہاں بھی یہی مسئلہ در پیش۔وہاں کے مبلغ انچارج مجھے کہنے
لگے کہ یہاں کے پرانے احمدی خاندان کہتے ہیں کہ وہ ساری کتابیں پڑھ چکے ہیں اور کتابیں
دو۔ڈنمارک سے ہم مغربی جرمنی چلے گئے جرمنی میں ایک چھوٹا سا فنکشن (Function)
فرینکفرٹ کے میئر نے کیا ہوا تھا وہ بڑی دلچسپی لے رہا تھا اور پوچھتا تھا کہ تعلیم کیا ہے اور آپ نے
افریقہ میں کیا کام کیا ہے اور کتنے ہسپتال کھولے اور کتنے سکول کھولے اور آپ افریقی لوگوں کی
اور کیا خدمت کر رہے ہیں؟ غرض وہ اس تقریب کے موقع پر بہت دلچسپی لے رہا تھا اس نے بلایا
ہوا تھا ایک صوبے کے منتخب ممبر کو جو پادری تو نہیں تھا لیکن عیسائی ایسوسی ایشن کا منتخب ممبر تھا اور
ساری عمر ہی ممبر رہا ہے۔اس کو بلوایا ہوا تھا پتہ نہیں اس سے اُن کی کیا غرض تھا چنانچہ میں نے
دوران گفتگو اُسے بتایا کہ ہم افریقہ میں اس اس طرح خدمت کر رہے ہیں اور اپنے پاؤں پر
کھڑے ہیں کسی اور سے ہمیں پیسہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کا در ہمارے لئے کافی
ہے اور میں نے کام بتائے کہ اس طرح ہم خدمت کر رہے ہیں تو اس نے اس منتخب ممبر کی طرف
دیکھا اور مسکرا کر اس سے کہنے لگا کہ آپ سن رہے ہیں کہ یہ کیا بتارہے ہیں۔پس بعض دفعہ میں بہت پریشان ہوتا ہوں خود اپنے آپ کو اور جماعت کو سامنے رکھ کر کہ
ایسا نہ ہو ہم خدا تعالیٰ کی ناشکری کر جائیں۔خدا تعالیٰ اتنے فضل کرتا ہے کہ آدمی حیران ہو جاتا
ہے۔۱۹۷۰ ء میں جب ہم لائبیریا میں گئے۔زمین تو ہمیں پہلے ہی پریذیڈنٹ ٹب مین صاحب
نے دے دی تھی ڈیڑھ سو ایکڑ۔اب وہ فوت ہو چکے ہیں۔غرض ایک جگہ پچاس ایکڑ زمین ہے
اور غالباً دوسری جگہ بھی اتنی ہی ہے لیکن وہاں مکان تعمیر ہونے میں اور سکول اور ہسپتال جاری
خطبات ناصر جلد ششم
۵۶۸
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
کرنے میں وقت لگنا تھا ایک عیسائی مشن نے وہاں کام شروع کیا تھا اور کئی سال تک کام کرنے
کے بعد وہ ناکام ہوئے اور عمارتیں چھوڑ کر اس جگہ سے چلے گئے وہ مکان خالی پڑے ہوئے تھے
ان کو پتہ نہیں کیا خیال آیا خدا تعالیٰ خود سامان پیدا کرتا ہے جن لوگوں سے ہمارا مقابلہ ہے روحانی
اور اخلاقی اور مذہبی میدانوں میں۔انہوں نے کہا یہ مکان خالی پڑے ہوئے ہیں یہ احمدیوں کو
دے دو۔چنانچہ وہ ہمیں مل گئے جب ہمیں ملے تو اُن کا سکول باوجود اتنی دولت کے جو عیسائی دنیا
کے پاس ہے نا کام ہو گیا لیکن ہمارا سکول اتنا کامیاب ہوا کہ سارے علاقے کے بچے وہاں آنے
لگے۔انہوں نے ہمیں کہا تو یہ تھا کہ ۳۔۴ سال کم از کم اپنے پاس رکھو۔اس عرصہ میں ہم آپ
سے نہیں لیں گے لیکن ابھی سال سے بھی زیادہ عرصہ باقی تھا تو کہنے لگے واپس کرو۔جس آدمی نے
بنائے تھے وہ ملک چھوڑ کر اپنے ملک امریکہ چلا گیا تھا جب اس نے یہ حالات سنے تو واپس آ گیا
اور اس نے کہا خالی کرو۔اس عرصہ میں خدا تعالیٰ نے توفیق دے دی اپنے سکول کی اپنی زمین پر
عمارت بنانے کی اور ان کو کہا ٹھیک ہے ہم خالی کر دیتے ہیں وقت سے پہلے تم اپنے مکان لے لو
چنانچہ انہوں نے بڑے طمطراق سے پھر اپنا سکول جاری کیا۔چھ ماہ کے بعد وہ سکول ان سے چل
نہیں سکا اور واپس چلے گئے۔ہمیں ان کے تعمیر شدہ مکانوں میں کوئی دلچسپی نہیں، ہمیں تو اللہ تعالیٰ
کے فضل اور اس کی رحمت میں دلچسپی ہے اور اسی کے حصول اور اس کی رضا کی تلاش میں ہم اس
کے حضور قربانی پیش کرتے ہیں جتنی بھی ہو سکتی ہے۔دنیوی لحاظ سے ہمارا امیر بھی اور ہمارا غریب
بھی انتہائی درجے کا مخلص دل رکھتا ہے۔تربیت یافتہ ہو یا زیر تربیت ہو ہر ایک کے اندر ایک
حرکت ہے جو خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں کی طرف لے جارہی ہے۔اس سے قطعا انکار نہیں کیا
جاسکتا کہ کسی کی حرکت کمزور ہے اور کسی کی تیز ہے۔یہ ہم مان لیتے ہیں لیکن ہر حرکت ہمیں
خدا تعالیٰ کی رضا کی طرف لے جانے والی ہے سوائے منافق کی حرکت کے جس کا ذکر قرآن کریم
میں بار بار آیا ہے وہ ریا اور تکبر سے بھرا ہوا ہے اور دکھاوے کے لئے کام کرتا ہے اور فتنہ پیدا
کرنے کے لئے مصلح کا روپ بھرتا ہے اور مصلح کے لباس میں وہ آتا اور خدا تعالیٰ کی جماعت
اسے رد کرتی ہے۔کئی یہاں کے لوگ یہاں کے متعلق عجیب باتیں کہہ دیتے ہیں اس وقت نو جوان
خطبات ناصر جلد ششم
۵۶۹
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
با ہر سے بھی آئے ہوئے ہیں اگر چہ اجتماع تو بعض وجوہ کی بناء پر نہیں ہوسکا لیکن میں ان کو سنادیتا
ہوں کہ یہاں ہمارے علاقے کے افسر صاحب کہنے لگے کہ نوجوان احمدی اپنی قیادت بدلنا چاہتا
ہے یعنی خلیفہ وقت کو اتار کر نیا خلیفہ بنانا چاہتا ہے۔جس کے سامنے اس نے بات کی وہ تو ہنس پڑا
اس نے کہا تم تو اتنی دیر سے یہاں ہو لیکن جماعت کو جانتے ہی نہیں۔دنیا میں قیادتیں بدلا کرتی
ہیں جو سیاسی قیادتیں ہیں وہ بدلا کرتی ہیں اپنی کمزوریوں کے نتیجہ میں۔لیکن جو کمزور ہے اور
کمزوری پر ہی راضی ہے خدا کا ایک عاجز بندہ ہے جسے خلیفہ وقت بنا دیا جاتا ہے اور وہ ہر آن
چھوٹی سے چھوٹی چیز کے لئے خدا تعالیٰ کا محتاج ہے اور اپنے اس مقام کو کبھی بھولتا نہیں اور ہمیشہ
یا درکھتا ہے اور اعلان کرتا ہے پبلک میں کہ میرے جیسا عاجز انسان کوئی نہیں وہ کس مقام سے
نیچے گرے گا۔اس کا مقام تو ہے ہی عاجزی کرنا لیکن جس ہستی نے اس کا ہاتھ پکڑا ہے اس کی
قدرتوں کا تو دنیا کی طاقتیں یا دنیا کے ذہن ساری عمر مقابلہ نہیں کر سکتے۔دنیا عدم علم یا جہالت کی
وجہ سے سب کے ساتھ یہی کرتی رہی ہے جو لوگ سوچتے رہتے ہیں وہ اسے سوچتے رہیں۔میں ۱۹۷۰ء میں افریقہ کے دورہ پر گیا اور وہاں جماعت کی عقیدت کا یہ حال تھا کہ دوست
مصافحہ کرتے تھے اور ہاتھ چھوڑتے ہی نہیں تھے۔اب یہ چیز نہ میری خوبی کی وجہ سے پیدا ہوسکتی
ہے اور نہ میری کوشش کے نتیجہ میں۔ایک جگہ تو ہمارے مبلغ نے پروگرام ایسا بنایا تھا جو میرے
لئے بڑا تکلیف دہ تھا کیونکہ سومیل کے قریب فاصلہ طے کر کے میں ایک جگہ ایسے بے وقت پہنچا کہ
میں جماعت سے مصافحہ نہیں کر سکتا اور وہاں میں نے ایڈریس دینا تھا جس میں غیر ملکی عیسائی بھی
آئے ہوئے تھے۔اُن میں یونیورسٹی کے عیسائی پروفیسر اور طالب علم بھی شامل تھے۔میں نے
بہر حال ایڈریس دینا تھا کیونکہ غیروں کو بلایا ہوا تھا میں نے سوچا مصافحے کروں گا تو ایڈریس نہیں
دے سکتا ایڈریس دوں گا تو مصافحے نہیں کر سکتا۔خیر میں نے ایڈریس دیا۔سوال و جواب ہوتے
رہے اس میں بہت دیر ہو گئی اور جب خاصا وقت گزر چکا تو ہمارے مبلغ نے اعلان کر دیا کہ
مصافحے نہیں ہوں گے۔اب وہ لوگ جن کی ساری عمر میں پہلی دفعہ جماعت احمدیہ کا خلیفہ اُن کے
پاس گیا تھا اور کوئی پتہ نہیں پھر کب اُن کو موقع ملے وہ مصافحے کے لئے ٹوٹ پڑے۔خدا کا شکر
خطبات ناصر جلد ششم
۵۷۰
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
ہے منصورہ بیگم اور جماعت کی دوسری خواتین پردہ میں بیٹھی ہوئی تھیں۔میں نے ان کو کہلا بھیجا کہ
وہ دوسری طرف سے جا کر موٹر میں بیٹھیں۔میں جب نیچے اُتر ا تو وہاں کے مقامی احمدی دوستوں
نے میرے پرائیویٹ سیکرٹری اور دوسرے ساتھیوں کو اتنے دھکے دیئے کہ اُن کا پتہ ہی نہیں لگا کہ
وہ کہاں گئے اور مصافحہ شروع کر دیا ٹھیک ہے مصافحہ شروع ہو گیا لیکن یہ مصافحہ عام مصافحہ نہیں تھا
ہر شخص میرا ہاتھ پکڑتا تھا اور پھر چھوڑتا ہی نہیں تھا میرا منہ دیکھتا تھا اور میرا ہاتھ چھوڑ تا ہی نہیں تھا اور
ساتھ والا انتظار کرتا رہتا تھا آخر تنگ آکر ( یہ واقع ہوا بیبیوں مصافحوں میں ) کہ وہ ایک ہاتھ
سے اس کی بانہہ پکڑتا تھا اور دوسرے ہاتھ سے میرا بازو پکڑ کر جھٹکا دے کر چھڑاتا تھا اور پھر خود
مصافحہ کرنے لگ جاتا تھا اور وہ بھی ہاتھ نہیں چھوڑتا تھا اور پھر ا گلے آدمی کو یہی کرنا پڑتا تھا۔اس
طرح بڑی مشکل سے ہم وہاں سے مصافحے کر کے نکلے اور رات کے بارہ بجے واپس اپنی جائے
رہائش پر پہنچے۔میں اتنا احمق تو نہیں (یہ میں احمدیوں کو نہیں کہہ رہا۔وہ تو جانتے ہیں دوسرں سے
کہتا ہوں ) کہ میں یہ سمجھنے لگ جاؤں کہ میری کسی خوبی کے نتیجہ میں ۵-۶ ہزار میل دور میری اس
قسم کی محبت ان لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوگئی کہ جنہوں نے مجھے کبھی دیکھا نہ میرے حالات ہی
زیادہ تر جانتے تھے۔افریقہ میں اس قسم کا جذبہ ہے کہ افریقہ سے مجھے ایک شخص نے خط لکھا جس میں اس قسم کی
بات تھی کہ آپ کی جان پر اس طرح حملے ہوں گے اور یہ ہوگا اور وہ ہوگا۔میری عادت یہی ہے کہ
میں ایسے موقع پر کہا کرتا ہوں کہ جب تک خدا مجھے زندہ رکھتا ہے اُس وقت تک کسی بات کا ڈر
نہیں۔میں تو ۱۹۴۷ء میں گولیوں کے اندر پھرتا رہا ہوں جیپ لے کر مسلمانوں کو بچانے کے
لئے۔پس زندگی اور موت تو خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے انسان کے ہاتھ میں نہیں ہے بہر حال میں
نے خط پڑھا اور میاں مظفر احمد کو کہا یہ خط ہے آپ بھی اسے پڑھ لیں لیکن بالکل فضول ہے۔اُنہوں نے مشورہ دیا کہ رشید امریکن جو ہمارے وہاں کے نیشنل امیر ہیں اُن کو دکھا دیں خیر اس کو
دکھایا تو اُن کا رد عمل بالکل اور تھا۔وہ سمجھتے تھے یہ ہماری ذمہ داری ہے چنانچہ جب یہ بات پھیل
گئی تو ۳ سومیل پر کچھ احمدی ایسے شعبے میں تھے جن کو انہی کاموں یعنی حفاظتی کاموں کے لئے
خطبات ناصر جلد ششم
۵۷۱
خطبه جمعه ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
ٹرینڈ کیا جاتا ہے اور اُن کی بڑی سخت ٹریننگ ہوتی ہے اُن میں احمدی بھی تھے چنانچہ دو احمد یوں
نے چھٹی لی اور وہ وہاں پہنچ گئے اور ساری رات موٹر میں بیٹھے رہے۔وہاں بڑی آزادی ہے
میں نے بتایا ہے وہ بڑا آزاد ملک ہے اس لئے وہ پورے طور پر ہتھیار بند بھی تھے اور موٹر میں
بیٹھے ساری رات پہرہ دیتے رہے۔اب کیا میں اس قسم کی محبت جو ساری دنیا کے احمدیوں کے
دلوں میں پیدا ہوتی ہے خلافت سے، یہ بازار سے خرید سکتا ہوں یا میری کسی کوشش یا خوبی کے
نتیجہ میں پیدا ہو سکتی ہے؟ سوائے اللہ تعالیٰ کے فضل کے اس کی اور کوئی وجہ نہیں۔صرف اپنے نہیں
بلکہ وہاں غیروں کی طبیعت پر بھی یہ اثر ہے میں تو اپنے رنگ میں سوچتا ہوں کہ خدا کی شان ہے کہ
میرے جیسے عاجز انسان کے ساتھ خدا تعالیٰ یہ سلوک کرتا ہے ڈیٹن سے بہت سارے عیسائی
وغیرہ آئے ہوئے تھے۔استقبالیہ دعوت میں اُن سے بہت سی باتیں ہوتی رہیں اسلام کی تعلیم کے
متعلق کہ اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ انسان کو چاہیے وہ ایک دوسرے سے پیار اور محبت کرے انسان
ایک دوسرے کی خدمت کرے۔انسان سے پیار کا سلوک کرے ایک دوسرے سے بغض نہ
رکھے وغیرہ وغیرہ۔دو شخص وہاں سے نکل رہے تھے ایک امریکن احمدی نے بتایا کہ میں نے سناوہ
آپس میں باتیں کر رہے تھے دونوں غیر مسلم تھے وہ کہہ رہے تھے کہ جس قسم کی باتیں اس شخص نے
کی ہیں بڑا ہی لعنتی ہو گا وہ شخص جو اب بھی اس سے پیار نہ رکھے۔اب وہ باتیں میں نے اپنی بنا کے
تو نہیں کیں اس وقت ساری دنیا میں جماعت احمدیہ کا جو اثر پھیل رہا ہے اور جو محبت جماعت احمدیہ
کی پیدا ہو رہی ہے وہ اس لئے ہے کہ مہدی علیہ السلام نے تمام بدعات سے پاک کر کے اسلام
کی صحیح تعلیم اُن تک پہنچائی اور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا عشق اُن میں پیدا کیا۔میں نے
افریقہ میں بتایا تھا کہ کیا حالت تھی اُن کی۔میں نے وہاں بڑا سوچا کہ آخر احمدیت سے یہ پیارکس
طرح ہوا کیوں؟ ہوا تو مجھے یہ سمجھ آئی کہ چونکہ اُن کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حسین اور نورانی چہرے
سے پہلی دفعہ جماعت احمدیہ نے متعارف کروایا ہے اس لئے یہ جماعت سے بھی پیار کرتے ہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار جو دل میں پیدا ہوا اس کے نتیجہ میں جماعت کا پیار دل میں پیدا ہوا اور یہ
جماعت کی اپنی کوئی خوبی نہیں ہے بلکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت مؤثر ہو گئی۔یہی حال اب
خطبات ناصر جلد ششم
۵۷۲
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
امریکہ کا ہے یورپ میں جو وہاں کے باشندے ہیں بڑے مخلص ہیں۔پہلے کئی دفعہ اُن کے اخلاص
کے نمونے میں بتا چکا ہوں اب وہ کتابیں مانگ رہے ہیں۔ایک نو مسلم احمدی نے ڈنیش زبان
میں قرآن کریم کا ترجمہ کر دیا جو بڑا مقبول ہوا۔اب سویڈش زبان میں ایک نو مسلم احمدی نے
ترجمہ کر دیا ہے وہ ہم اس لئے شائع نہیں کر رہے کہ ہمیں اس کی زبان کے متعلق ابھی پوری تسلی نہیں
کیونکہ علمی لحاظ سے وہ ایسا نہیں کہ ہم اس پر اعتبار کر لیں۔ابھی اُس کی چھان بین ہورہی ہے ابھی
اس کی اصلاح وغیرہ ہوگی۔غرض قرآن کریم کا ترجمہ اُن کے پاس پہنچتا ہے وہ قرآن کریم کو دیکھتے ہیں
اور بڑے حیران ہوتے ہیں یہ ایک بڑی عظیم کتاب ہے اس کے اندر بعض ایسی خاصیتیں ہیں کہ جو
اس کے حسن کو دوبالا کر دیتی ہیں۔ایک خاصیت یہ ہے کہ ہر کس و ناکس اس
کو سمجھ ہی نہیں سکتا اس کا
جو کتاب مبین والا حصہ ہے اس کے سمجھنے کے لئے بھی تقویٰ کی ضرورت ہے چاہے تھوڑا تقویٰ ہو
بہر حال تقویٰ کی ضرورت ہے۔اور جو کتاب مکنون والا حصہ ہے اس کے متعلق تو خود قرآن کریم
نے اعلان کیا۔لَا يَمَسُّةٌ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ - تَنْزِيلُ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ (الواقعة : ۸۱،۸۰) یہ
ایک الگ بڑا لطیف اور حسین مضمون ہے۔بعض دفعہ میں اسے بیان بھی کر چکا ہوں مثلاً عیسائی دنیا
ہے انہوں نے قرآن کریم کے ترجمے بھی کئے بعض نے تفسیریں بھی لکھیں لیکن وہ قرآن کریم کی
روح تک نہیں پہنچ سکے۔وہ اپنی جہالت کی وجہ سے ایسی فحش غلطیاں کر جاتے ہیں کہ آدمی حیران
ہو جاتا ہے بعض تو تعصب کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں اور بعض جہالت کی وجہ سے۔تاہم حیرانی
آتی کہ کہنے کو تو یہ لوگ علامہ دہر ہیں لیکن چھوٹی چھوٹی باتوں میں وہ عجیب وغریب ٹھوکریں کھاتے
ہیں اُن
کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ قرآن کریم نے یہ کیا کہہ دیا ہے۔اُس کے لئے ایک فضا پیدا ہوئی تھی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جو کئی صدیوں تک قائم رہی۔اس کے بعد بعض چراغ
تھے وہ جلے اور اُن کے ماحول میں روشنی رہی اب یہ ہمارے ایمان کے مطابق ( میں تو اپنی بات
کروں گا دنیا جو مرضی سمجھتی رہے ہمارے ایمان کے مطابق ) مہدی علیہ السلام کے ذریعہ کہ جن کی
بعثت ہو چکی ہے وہی فضا پھر دنیا میں پیدا کی جارہی ہے اسلام سے محبت پیدا ہو رہی ہے اسلام کی
تعلیم کی عظمت ظاہر ہو رہی ہے۔اس دفعہ پہلی بار یہ دیکھنے میں آیا کہ کوئی نہ کوئی چیز خدا تعالیٰ
خطبات ناصر جلد ششم
۵۷۳
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
سکھاتا ہے دورے میں جو نئی ہوتی ہے ورنہ تو پھر وہ کہیں گے کہ یہ باتیں ہمارے پاس آپ پہلے
بھی کر چکے ہیں۔اس دفعہ میں اُن کو یہ پینج کرتا رہا ہوں صحافیوں کو پر یس کا نفرنس میں کہ دیکھو میں
اسلام کی تعلیم کا ایک حصہ تمہارے سامنے رکھوں گا اور یہ تعلیم بیان کرنے سے پہلے تمہیں کہتا ہوں
کہ تم جرات نہیں کر سکو گے کہ تم یہ کہو کہ یہ نا قابل قبول ہے اور غلط ہے اور اسے نہیں مانتے۔پہلے
میں یہ چیلنج دے دیتا تھا اور پھر اُن کو تعلیم بتاتا تھا چنانچہ ایک صحافی کو بھی جرات نہیں ہوئی کہ وہ یہ
کہے کہ نہیں یہ تو ٹھیک تعلیم نہیں ہے۔بعض شریف دماغ ہوتے ہیں اور ایسے لوگ ان پریس
کانفرنسوں میں بھی تھے جنہوں نے کھل کر باتیں کیں۔پہلے کے ایک سفر کے بارہ میں آپ کو بتا چکا
ہوں کہ ایک صحافی نے کہا جب اتنی اعلی تعلیم ہے اسلام کی تو پھر آپ یہ بتائیں کہ ہمارے عوام تک
پہنچانے کا آپ نے کیا انتظام کیا ہے لیکن آج تک کسی نے مجھے یہ نہیں کہا کہ جو بات آپ کر رہے ہیں
ہم اس کو غلط سمجھتے ہیں۔اس دفعہ میں نے پہلے یہ چیلنج دیا کہ دیکھو میں تمہیں پہلے بتا تا ہوں کہ تم یہ نہیں
کہہ سکتے کہ تم اس کو غلط سمجھتے ہو جو میں بتا رہا ہوں۔تمہیں صحیح سمجھنا پڑے گا کیونکہ یہ ایسی عظیم تعلیم
ہے جس کا انکار مشکل ہے لیکن مسئلہ پھر وہی رہ جاتا ہے کہ اُن کے عوام تک پہنچانے کا انتظام
ہماری ذمہ داری ہے اور ہمیں اسے ادا کرنا چاہیے اور یہ ایک بہت بڑا کام ہے۔اس کام میں بڑی
وسعت ہے اس کام کے پھیلانے میں دُنیوی سامانوں کی ضرورت ہے مثلاً لٹریچر پوسٹ کرنے
میں پوسٹیج کا بڑا خرچ ہوتا ہے طباعت کا بڑا خرچ ہوتا ہے بے تحاشا نئی کتا بیں چھاپنی ہیں بچوں
کے جو کمیونٹی سنٹر ہیں اُن میں بچوں کی عمر کے لحاظ سے کتابیں چھاپنی ہیں اور میں اب اعلان بھی کر
دیتا ہوں کہ ہمیں کم از کم ایک ہزار کتاب کی ضرورت ہے جو پڑھنے والی بلکہ سمجھنے والی عمر یعنی جب
کہ ابھی بچہ پڑھتا بھی نہیں ماں باپ اس کو سناتے ہیں اس عمر سے لے کر خدام الاحمدیہ کی عمر تک کے
بچوں کے لئے ہوں۔ایسی غرض کے لئے کم از کم ایک ہزار کتاب کی ضرورت ہے جو تاریخی واقعات
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل ہوں۔چھوٹے چھوٹے پانچ پانچ
دس دس صفحات کے واقعات ہوں
کہانیاں نہیں بلکہ واقعات ہوں مثلاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
ذات کے متعلق یا دنیا نے آپ کے حسن و احسان کے جو جلوے دیکھے اس کے متعلق ایک ہزار کتاب
خطبات ناصر جلد ششم
۵۷۴
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
ہمیں چاہیے۔یہ صرف بچوں کے لئے ہوں گی۔بڑوں کے لئے تو پھر ساری دنیا کے علوم کو اپنے احاطہ
میں لینے والا لٹریچر ہمیں چاہیے۔یہی ہمیں کہا گیا تھا کہ میرے ماننے والوں کے علم میں خدا تعالیٰ
اتنی برکت دے گا کہ نہ صرف یہ کہ وہ لوگ جو صاحب علم ہیں اور علامہ دہر بنے ہوئے ہیں اور
اسلامی تعلیم پر حملے کرتے ہیں اُن کے حملوں کا کامیاب دفاع کر سکیں۔خالی یہی نہیں بلکہ دنیا میں
یہ ثابت کر دکھا ئیں گے کہ اُن کے علوم بنیادی غلطیوں سے پر ہیں اور قابل قبول نہیں۔اس پر میں
وہاں بڑی تفصیل سے روشنی ڈالتا رہا ہوں اور بتاتا رہا ہوں کہ عقل، عقل، عقل کی رٹ بے معنی
ہے۔میں ان کے سامنے مثالیں دے کر ثابت کرتا رہا ہوں کہ عقل قطعاً تمہارے کام نہیں آتی۔اس لئے چھوڑ و عقل کو اور کسی اور کا ڈر ڈھونڈو اور وہ اللہ کے در کے علاوہ اور کوئی ڈر نہیں ہے وہی
ایک ڈر ہے جہاں سے تمہاری بھلائی اور خیر کے سامان پیدا ہو سکتے ہیں۔وہ عقل جو متضاد باتیں
کرنے والی اور عقل عقل سے لڑنے والی ہے وہ ہمارے یا بنی نوع انسان کے کام کیسے آسکتی ہے۔جرمنی سے ہم زیورچ ( سوئٹزرلینڈ ) گئے۔زیورچ میں میری دلچسپی کی نمایاں چیز یہ تھی کہ
پچھلی کا نفرنس میں یعنی اس سے تین سال پہلے جو کا نفرنس ہوئی تھی اس میں ایک بڑی تیز فری لانسر
صحافیہ بھی آئی ہوئی تھی۔پریس کانفرنس سے پہلے کھانا دیا جاتا ہے کھانے کے دوران وہ یہ کہتی رہی
کہ میں نے تو اس شخص کو اس طرح تنگ کرنا ہے اور یوں تنگ کرنا ہے یہ سوال پوچھنا ہے اور وہ
پوچھنا ہے۔میں نے تو ایسے سوال پوچھنے ہیں کہ اسے بالکل لا جواب کر دوں گی۔ہر دس منٹ کے
بعد ایک احمدی دوست آتے اور کہتے کہ یہ تو بڑی تیزیاں دکھا رہی ہے۔آخر میں نے کہا مجھ سے
سوال کرے گی تمہیں کیا فکر ہے تم آرام سے بیٹھو اور اسے بولنے دو۔خیر جب کانفرنس شروع ہوئی
تو وہ چپ کر کے بیٹھی رہی جب ۳۰-۴۰ منٹ گزر گئے تو میں نے اسے کہا کہ مجھے تو یہ خبریں
آ رہی تھیں کہ تم نے مجھ سے بڑے سوال کرنے ہیں تم اب خاموش کیوں
بیٹھی ہو؟ تو کہنے لگی کہ جو
میں نے پوچھنا تھا آپ کی باتوں میں اس کے جواب مل رہے ہیں اس لئے میں نہیں بول رہی۔یہ
عجیب بات ہے کہ اس دفعہ پھر آئی تو وہ بالکل بدلی ہوئی تھی۔میں نے کہا میں نے تمہیں پہچان لیا
ہے تین سال پہلے جو پریس کا نفرنس ہوئی تھی اس میں بھی تم تھیں ویسے اس دفعہ وہ بہت زیادہ
خطبات ناصر جلد ششم
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
بوڑھی ہو ئی ہوئی تھی اور طبیعت بالکل بدلی ہوئی تھی یعنی اتنی بدلی ہوئی تھی کہ کوئی صحافی بات کرتا تھا
تو اگر وہ بجھتی تھی کہ میرا جواب کسی پہلو سے تشنہ رہ گیا ہے اور ان عیسائیوں کو سمجھ نہیں آئے گی تو پھر
وہ مجھ سے سوال کر کے وہ چیز پوچھ لیتی تھی تا کہ بات نمایاں ہو کر اور کھل کر ان لوگوں کے سامنے
آجائے۔دوسرے یہاں یہ دیکھنے میں آیا کہ انہوں نے ایک سوال پوچھا تو قبل اس کے کہ جواب
مکمل ہو دوسرا سوال کر دیا۔بعض دفعہ صحافی یہ چالا کی کرتے ہیں کہ سوال کیا جب اپنے مطلب کا
جواب نہیں ملا تو پھر اگلا سوال کر دیا قبل اس کے کہ جواب ختم ہو یعنی آدھا جواب دیا تو اگلا سوال۔اس کا جواب بھی اپنے مطلب کا نہیں ملا تو پھر اگلا سوال۔چنانچہ انہوں نے ایک سوال کیا جس کا
جواب دینے میں میں نے دس پندرہ منٹ لینے تھے میں نے کہا بات یہ ہے کہ تمہارے سوال کا
جواب بڑ ا لمبا ہے اگر تم میں صبر ہے اور میری بات سنے کا حوصلہ ہے تو میں جواب دیتا ہوں ورنہ تم
اگلا سوال کر دو۔انہوں نے کہا نہیں ہم صبر کے ساتھ سنیں گے اس پر میں نے تفصیل کے ساتھ
اسلام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اس دورے میں مجموعی طور پر ایک بات یہ نظر آئی کہ اب ساری دنیا مغرب بھی اور مشرق
بھی یعنی امریکہ، انگلستان اور یورپ بھی اور مشرقی دنیا بھی جس میں بعض لوگ روس کو بھی شامل
کرتے ہیں وہ ہماری باتیں سننے کے لئے تیار بھی ہے اور پیاسی بھی ہے اور ان کے اندر یہ احساس
پیدا ہو گیا ہے کہ جو کچھ ہم نے اس وقت تک کیا ہے اس سے ہماری فطرت تسکین نہیں پاتی اس لئے
اپنی فطرت کی تسکین کے لئے انہیں کچھ ملنا چاہیے۔یہ احساس اب پیدا ہو گیا ہے میں مشرق کا نام
اس لئے بھی لے رہا ہوں ( مختصراً بتاؤں گا ) کہ میرے باہر کے دوروں میں پہلی بار روس نے
دلچسپی لی اور مختلف جگہوں پر ہمارے جو فنکشنز (Functions) تھے ان میں ان کے نمائندے
شامل ہوئے۔میں اس کی تفصیل پھر کسی وقت بتاؤں گا۔میری یہ خواہش تھی اور خدا تعالیٰ کے فضل سے قریباً پوری ہو گئی ہے میں چاہتا تھا کہ بہت لمبا
خطبہ دوں تا کہ اجتماع نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی کچھ کمی پوری ہو جائے۔اس دورے کی بہت سی
باتیں ہیں میں نے بتایا ہے کہ قریباً دو مہینے تو میرے ایسے گذرے ہیں کہ دو دن ایک جگہ چار دن
خطبات ناصر جلد ششم
۵۷۶
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
ایک جگہ بس اسی طرح کچھ سفر میں اور کچھ دو دو چار چار دن ٹھہر کر مختلف ملکوں کا دورہ کرتا رہا۔اس
کے بعد لندن میں تو ویسے بڑی جماعت ہے اور بڑا کام ہے ساری ڈاک رکی ہوئی تھی جو یہاں
سے جاتی ہے وہ نکالی اور کام کئے۔غرض یہ جو دو مہینے لگا تا رسفر کے ہیں اور پھر لندن کے قیام کے
حالات ہیں ان کے بیان کے لئے تو دنوں چاہئیں لیکن موٹی موٹی باتیں میں نے بتادی ہیں۔اب
اس کا خلاصہ میں بتا دیتا ہوں۔ایک یہ کہ مشرق و مغرب کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ انہوں نے جو کچھ اپنی عقول سے حاصل کیا
وہ ان کے لئے ناکافی ہے اُن کی فطرت کی تسلی کے لئے اُن کو کوئی چیز ملنی چاہیے۔دوسرے یہ بات ظاہر ہوئی کہ جو انتہائی تعصب رکھنے والے علاقے یا گروہ تھے اُن کے
اندر یہ احساس پیدا ہو گیا ہے کہ جماعت کا اثر پھیل رہا ہے تا ہم جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے
کہ ابھی ہمارے کام کی ابتدائی سٹیج ہے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیے کہ سارا امریکہ ایک دم میں مسلمان ہو
جائے گا۔میں یہ کہتا ہوں کہ اگلے چودہ سال میں بڑی کوشش اور بڑی جدو جہد کرنی پڑے گی۔جہاں تک جماعت احمدیہ کے کردار کا تعلق ہے دنیا میں یہ احساس پیدا ہو گیا ہے کہ جماعت احمد یہ
ترقی کر رہی ہے۔قرآن کریم نے ہماری تسلی کے لئے یہ اعلان کیا ہے :۔أو لَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا (الرعد : ۴۲)
أَفَهُمُ الْغُلِبُونَ (الانبیاء : ۴۵) ایک Process شروع ہو چکی ہے۔Erosion
شروع ہو چکا ہے اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ جس کے حق میں Erosion ہورہا ہو وہ ناکام ہو یعنی
تدریجی ترقی دو باتیں ظاہر کرتی ہے ایک یہ کہ صداقت ہے کیونکہ سوائے صداقت کے لگا تار ترقی
ملتے چلے جانا کسی دوسرے کے لئے ممکن ہی نہیں۔یعنی دو سال پانچ سال دس سال ہو جائیں
پندرہ بیس سال ہو جائیں یہ کہ جب سے وہ Process شروع ہوئی ہے اور تدریجا ترقی کرتی
چلی گئی ہے یہ صداقت ظاہر کرتی ہے اور دوسرے یہ کہ جس کے حق میں یہ تدریجی ترقی ہو رہی ہے
اَفَهُمُ الْغَلِبُونَ ان کے مخالف غالب نہیں آتے یہی گروہ غالب آتا ہے جس کے حق میں تدریجی
ترقی ہو رہی ہو۔ہمارے مخالف اور جب میں مخالف کا لفظ بولتا ہوں تو پاکستان کا ذکر نہیں کرتا
خطبات ناصر جلد ششم
۵۷۷
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
کیونکہ پاکستان اس وقت میرے مد نظر نہیں۔غیر ممالک میں جو ہماری مخالف طاقتیں تھی ان کے
اندر یہ احساس پیدا ہو چکا ہے اور ان میں روس بھی شامل ہے کہ جماعت احمدیہ کی تدریجی ترقی اس
قسم کی ہے کہ انہیں ہمارے نزدیک آنا چاہیے۔دشمنی کے لئے یا دوستی کے لئے یہ خدا ظاہر کرے گا
لیکن پہلے تو کہتے تھے ان کا کیا ہے یہ کس شمار میں ہیں ان
کو چھوڑ ولیکن اب حالت بدل گئی ہے اور
یہ بڑی چیز ہے۔اب وہ سمجھ رہے ہیں کہ جماعت احمد یہ کچھ ہے اور ہمیں ان کی طرف توجہ کرنی
چاہیے اور یہ بڑی عظیم تبدیلی ہے جو نوع انسان کے دماغ میں آگئی ہے اور میں اس وقت عالمی
نقطۂ نظر سے بات کر رہا ہوں۔تیسرے یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں کے سامنے بھی اسلامی تعلیم رکھی انہوں نے اس کا
اثر قبول کیا۔ایک موقع پر حساب کا ایک پروفیسر استقبالیہ میں شامل تھا۔اس نے ہاتھ میں
ریفریشمنٹ کی کوئی چیز پکڑی ہوئی تھی تو پتہ نہیں اس نے کتنا عرصہ پونا گھنٹہ یا کتنا میری باتیں سنتا
رہا۔اس طرح معلوم ہوتا تھا کہ گویا وہ مسحور ہو گیا ہے اس کو یہ پتہ ہی نہیں کہ اس کے ہاتھ میں رکابی
پکڑی ہوئی ہے ان کی عادت ہے کہ بیچ میں گھونٹ لیتے ہیں۔بوتلیں دیتے ہیں کوکا کولا وغیرہ
سافٹ ڈرنکس ان کے مطلب کی پینے کی چیز تو نہیں لیکن دوران گفتگو اس طرح معلوم ہوتا تھا کہ
اس کو پتہ ہی نہیں کہ کوئی کھانے کی چیز یا پینے کی چیز اس کے ہاتھ میں ہے۔وہ بڑے غور سے باتیں
سن رہا تھا اور بڑا اثر قبول کر رہا تھا اسلامی تعلیم سے۔گویا جن لوگوں کے سامنے ہم اسلامی تعلیم
پیش کرتے ہیں وہ اس کا اثر قبول کرتے ہیں۔چوتھے یہ چیز ابھر کر سامنے آئی کہ اپنی ذمہ داری نباہنے میں ابھی ہم بڑے کمزور ہیں یعنی
ہمارے پاس ابھی تک وہ ذرائع نہیں کہ اس بھوکی دنیا کی اخلاقی اور روحانی بھوک دور کر سکیں اور
اس اخلاقی اور روحانی طور پر رنگی دنیا کا نگ دور کر سکیں اور لباس تقوی کا ان کے لئے سامان پیدا
کر سکیں اور یہ چیز بڑی نمایاں ہو کر سامنے آئی ہے اور یہ چیز بھی سامنے آئی کہ قانون کے اندر
رہتے ہوئے قانون کی پابندی کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کی راہ میں ہنستے مسکراتے قربانیاں کرتے
ہوئے بڑھتے چلے جانا وقت کا ایک اہم تقاضا ہے یہ راہ بڑی کٹھن ہے۔دوست اچھی طرح یاد
خطبات ناصر جلد ششم
۵۷۸
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
رکھیں کہ یہ چودہ سال جو غلبہ اسلام کی صدی سے قبل غلبہ اسلام کی تیاری کے ہیں یہ بڑے مشکل
ہیں اور بڑے کٹھن ہیں بڑی ذمہ داریاں ہیں۔ہمارے بچے خود کو سنبھالیں ہمارے نوجوان اس
کی اہمیت کو سمجھیں اور ہمارے بڑے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور نیا ہنے کا عہد کریں۔ان دنوں خدام الاحمدیہ کا اگر اجتماع ہوتا تو اس میں خدام نے اپنا عہد دہرانا تھا لیکن
خاموشی کے ساتھ تم اس خطبہ کے دوران یہ عہد کرو اپنے رب کریم سے کہ اس کے نام کی بلندی اور
اس کے عشق کو دلوں میں گاڑنے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو دنیا میں پھیلانے اور آپ کی محبت
سے سینوں کو معمور کرنے کے لئے جس قربانی کی بھی اسے ضرورت ہوگی ہم اپنی طاقت کے اندر
اس کے حضور پیش کر دیں گے۔خدا تعالیٰ ہمیں یہ عہد کرنے اور اسے نباہنے کی توفیق عطا کرے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )