قرآن کریم نے انسانی حقوق کو بیان کیا اور ان کی حفاظت فرمائی

خطبات ناصر جلد ہشتم
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
قرآن کریم نے انسانی حقوق کو بیان کیا
اور ان کی حفاظت فرمائی
خطبه جمعه فرموده ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میرا آج کا یہ خطبہ ۲۹ دسمبر کے خطبہ کے تسلسل میں ہے۔ہمیں یہ سمجھایا گیا ہے کہ محمد صلی اللہ
علیہ و علیٰ آلہ وسلم کا مقام ہر دو جہان میں سب سے بلند و بالا ہے۔لَوْلاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَفَلَاكَ
اور جو شریعت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر نازل ہوئی وہ ایک کامل اور مکمل شریعت ہے
اور اس شریعت میں انسانوں کے حقوق کو واضح طور پر بیان بھی کیا گیا اور ان کی حفاظت بھی کی گئی
ہے کیونکہ انسانی زندگی کا مقصد خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنا ہے جو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے
راستہ پر چل کے حاصل ہوتا ہے اور ہمارے ہاتھ میں جو قرآنِ عظیم دیا گیا اس کے سارے احکام
جو ہیں وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہی ہیں۔قرآن کریم نے بنیادی طور پر انسان کا جو مقام انسان کو سمجھا یا وہ یہ ہے کہ کامل مذہبی آزادی
اور مکمل آزادی ضمیر اسے عطا کی گئی ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے۔اور اس ضمن میں نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کو ہدایت بھی دی گئی اور آپ کے مقام کو بھی نمایاں کر کے بنی نوع انسان کے لئے مثال
رکھا گیا۔

خطبات ناصر جلد هشتم
۶
خطبہ جمعہ ۱۲ / جنوری ۱۹۷۹ء
اس وقت میں بہت سی آیات آپ دوستوں کے سامنے رکھوں گا جن سے میرا یہ مضمون
واضح ہو کر آپ کے سامنے آ جائے گا۔یعنی یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اس لئے تھی کہ انسان
کی مذہبی آزادی کی حفاظت کی جائے اور آزادی ضمیر کی ضمانت دی جائے تا کہ انسان آزادانہ
طور پر خدا تعالیٰ کے احکام بجا لا کر اپنی مرضی سے ، اپنی خواہش کے مطابق خدا تعالیٰ کے عشق
اور محبت سے مجبور ہو کر خدا کی راہ میں ایثار اور قربانی پیش کرے اور خدا تعالیٰ کے سامنے اپنی
گردن کو اسلمتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (البقرة : ۱۳۲) کہتا ہوا اس طرح رکھ دے جس طرح مجبور ہو کر
ایک بکرا قصائی کے سامنے اپنی گردن رکھ دیتا اور کٹوا دیتا ہے لیکن وہاں مجبوری ہے اور یہاں
کامل آزادی۔سورہ انعام میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔وَ كَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ قُلْ لَسْتُ
عَلَيْكُم بوكيل (الانعام : ۶۷)
اور تیری قوم نے اس پیغام کو جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ان تک پہنچا تھا جھوٹا قرار دیا
حالانکہ وہ سچا ہے۔مگر تو ان سے کہہ دے کہ مانا نہ ماننا تمہارا کام ہے میں تمہارا (وکیل) ذمہ دار
نہیں۔وكيل کے معنی ذمہ دار کے نگران کے محافظ کے، حفیظ کے، جبراً معاصی سے روکنے
والے کے ہیں اور تفسیر کی کتب کے کچھ حوالے بھی میں نے اس بات کو واضح کرنے کے لئے اکٹھے
کئے اور اس سے یہ بات اچھی طرح سمجھ آجاتی ہے کہ پہلے بزرگوں نے بھی اس حقیقت پیدائش
انسان کو واضح طور پر سمجھا اور اسے بیان کیا تھا۔ایک تفسیر کی کتاب ہے ”روح البیان “۔اس
میں اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے یہ لکھا ہے۔لَسْتُ عَلَيْكُمْ بِوَكِيْلٍ: بِحَفِيظ، وَكُلَ إِلَى أَمْرُكُمْ - لَا مُنَعَكُمْ مِنَ التَّكْذِيبِ
وَأَجْبِرَكُمْ عَلَى التَّصَدِيقِ إِنَّمَا أَنَا مُنْذِرُ وَقَدْ خَرَجْتُ مِنَ الْعُهْدَةِ حَيْثُ أَخْبَرْتُكُمْ
بِمَا سَتَرَوْنَهُ۔کہ وکیل کے معنے ہیں حفیظ کے اور یہاں یہ مضمون بیان کیا گیا ہے کہ میں تمہارا محافظ
نہیں اس معنے میں کہ میرے سپر د تمہارا یہ کام کیا گیا کہ میں تمہیں روکوں تکذیب سے۔اس آیت

خطبات ناصر جلد هشتم
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
کے شروع میں "وَ كَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ “ کا ذکر تھا۔پس فرمایا کہ میں تمہارا محافظ نہیں اس معنی میں
کہ اس تکذیب سے تمہیں روکوں اور مجبور کروں
تمہیں (تمہاری کراہت کے باوجود ) کہ تم اس کی
و،
تصدیق کا ، اس پر ایمان لانے کا اعلان کرو۔اِنَّمَا أَنَا مُندر میں محض ہوشیار کرنے والا ، تنبیہ
کرنے والا، انذار کرنے والا ہوں۔وَ قَدْ خَرَجْتُ مِنَ الْعُهْدَةِ حَيْثُ أَخْبَرْتُكُمْ بِمَا
سَتَرَوْنَةُ اور جو میری ذمہ داری ہے، جس کام کے لئے میں کھڑا کیا گیا ہوں، جس کا میں مکلف
ہوں ، اس سے میں بری ہو جاتا ہوں جب میں نے تمہیں کھول کر بتادیا (أَخْبَرْتُكُمْ ) کہ اگر تم
تکذیب کرو گے اس صداقت کی تو خدا تعالیٰ کا غضب تم پر بھڑ کے گا اور جو میں انذاری باتیں
بیان کر رہا ہوں سَتَرَوْنَه تم خود دیکھ لو گے کہ جو میں کہتا ہوں وہ درست ہے کہ تکذیب کے نتیجہ
میں خدا تعالیٰ تم سے مؤاخذہ کرے گا۔امام رازی اس کے متعلق لکھتے ہیں۔لَسْتُ عَلَيْكُمْ بِوَكِيْلٍ أَيْ لَسْتُ عَلَيْكُمْ بِحَافِظٍ حَتَّى أَجَازِيَكُمْ عَلَى تَكْذِيبِكُمْ
66
وَاغْرَاضِكُمْ عَنْ قَبُوْلِ الدَّلَائِلِ “
میں تم پر وکیل نہیں اس معنی میں کہ میں تمہارا محافظ بنایا گیا تا کہ میں تمہیں سزا دوں اور
مؤاخذہ کروں تمہارے تکذیب کرنے پر اور جو دلائل تمہارے سامنے کھول کر بیان کئے گئے ہیں
( جس کے لئے مجھے بھیجا گیا ہے ) ان سے اعراض کرنے پر۔تو عقوبت اور سزا دینا، یہ میرا کام
نہیں ہے۔اِنَّمَا أَنَا مُنْذِرُ میں صرف ہوشیار کرنے والا ہوں۔وَاللهُ هُوَ الْمَجَازِى لَكُمْ
بِأَعْمَالِكُمْ اور مجازات اور مؤاخذہ جو ہے یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے، یہ میرا کام نہیں ہے۔تفسیر روح المعانی میں وکیل “ کے معنے یہ کئے گئے ہیں کہ (لَسْتُ عَلَيْكُمْ ہوگیلٍ )
ان بول کہ میں موکل بنا کر نہیں بھیجا گیا تمہاری طرف۔فَوَّضَ أَمْرَكُمْ إِلَی کہ تمہارے کام
تمہاری طرف سے میں کروں یہ اس کے لغوی معنے ہیں یعنی کہ جو تم نے کام کرنا تھا وہ تم نہ کرو اور
میں کروں۔تم نے کام کرنا تھا دلائل سن کے ، سوچ کے سمجھ کے ان کو قبول کر کے۔ان کی برکات
سے حصہ لینا، یہ تمہارا کام تھا۔میرے سپرد یہ نہیں کیا گیا کہ یہ کام میں زبر دستی تم سے کراؤں۔یہ

خطبات ناصر جلد هشتم
خطبہ جمعہ ۱۲ / جنوری ۱۹۷۹ء
تمہارا کام ہے، یہ تم نے ہی کرنا ہے اور نہ میرے سپرد یہ کیا گیا ہے (وکیل کے وہ کہتے ہیں کہ یہ معنی
ہیں ) کہ اَحْفَظُ أَعْمَالَكُمْ لِأَجَازِيَكُمْ بِهَا کہ میں تمہارے اعمال کی نگرانی کرتا ہوں کہ کیسے
تمہارے گندے اعمال ہیں اور اس لئے دیکھوں (لأجَازِيَكُمْ ) کہ تمہیں سزا دوں اُن کی اِنَّمَا
اَنَا مُنْذِرُ میں تو صرف ڈرانے والا ہوں۔وَلَمْ آلَ جُهُدًا فِي الْإِنْذَارِ اور اندار میں میں نے
کوئی کمی نہیں چھوڑی وَاللهُ سُبْحَانَهُ هُوَ الْمَجَازِی اور اللهُ سُبْحَانَہ ہی جزا دینے والا ہے۔میرا کام نہیں ہے گرفت کرنا۔میرا کام صرف پہنچا دینا ہے، انذار کرنا ہے۔روح المعانی میں ہے
کہ زجاج نے اس کے معنی یہ کئے ہیں کہ لَمْ اُوَمِرُ بِحَرُ بِكُمْ یعنی یہ جو کہا ہے لَسْتُ عَلَيْكُمْ
بو گیل اس کے یہ معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم نہیں دیا گیا کہ اگر یہ
تکذیب کریں تو تصدیق کروانے اور مومن بنانے کے لئے ان سے جنگ کرو اور تلوار کے زور
سے اپنی بات منوادَ - لَمْ أُؤَمِّرُ بِحَرْبِكُمْ وَمَنْعِكُمْ عَنِ التَّكْذِيبِ کہ ان سے جنگ
کرو، اور اس بات سے اُنہیں روکو کہ خدا تعالیٰ نے ایک صداقت بھیجی ہے تم اس سے رک جاؤ اور
تکذیب نہ کرو۔ابن جریر نے یہ معنے کئے ہیں يَقُولُ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ لَّهُمْ يَا مُحَمَّدُ اے محمد !
(صلی اللہ علیہ وسلم) ان سے کہو لَسْتُ عَلَيْكُمْ بِحَفِيظ وَلَا رَقِيْبٍ میں تمہارا محافظ اور رقیب
نہیں ہوں۔وَإِنَّمَا أَنَا رَسُولُ أَبَلِّغُكُمْ مَا أُرْسِلْتُ بِه اِلَيْكُمْ میں تو خدا تعالیٰ کی طرف سے
ایک پیغامبر ، ایک رسول ہوں اور میرے ذمہ یہ کام لگایا گیا ہے کہ جو صداقتیں خدا تعالیٰ نے
بنی نوع انسان کے لئے مجھ پر نازل کی ہیں وہ تم تک پہنچا دوں۔ایک اور تفسیر المنار“ ہے۔یہ محمد عبدہ کی تفسیر ہے۔چھپی ہے ۱۹۲۸ء میں۔وہ درس دیا
کرتے تھے اور محمد رشید رضا نے ان کو اکٹھا کر کے تفسیری شکل میں شائع کیا۔وہ کہتے ہیں کہ آئی قل
لَّهُمْ أَيُّهَا الرَّسُولُ اے خدا کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) تو ان کو کہ دے اَنَّنِي لَسْتُ بِوَكِيْلٍ
مُسَيْطِرٍ عَلَيْكُمُ میں تمہارے اوپر نگران اور تم پر حاکم جبر کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا صرف
تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔وہ کہتے ہیں فالو كِيْلُ هُوَ الَّذِي تُؤْكَلُ إِلَيْهِ الْأُمُورُ

خطبات ناصر جلد ہشتم
و
خطبہ جمعہ ۱۲ / جنوری ۱۹۷۹ء
وکیل وہ ہوتا ہے کہ ایک شخص کے سپر ددوسرے کے کام کر دیئے جاتے ہیں۔(وَفِي الْوِكَالَةِ مَعْنَى
السَّيْطَرَةِ وَالتَّصَرُّف) اور وکالت کے معنے میں جبر اور تصرف کا مفہوم بھی پایا جاتا ہے فَمَنْ
جَعَلَهُ السُّلْطَانُ أَوِ الْمَلِكُ وَكِيلًا لَّهُ عَلَى بِلَادِهِ أَوْ مَزارِعِه پس اگر کوئی بادشاہ کسی شخص کو
اپنا نمائندہ بنادے، گورنر بنادے اپنے کسی صوبے پر ، یا اپنی زمینوں کے کام اس کے سپر دکرے تو
بادشاہ کی طرف سے يَكُونُ مَأْذُونَا بِالتَّصَرُّفِ عَنْهُ فِيْهَا تو بادشاہ کی طرف سے اس کو
اجازت ہوگی کہ جو شاہی اقتدار لوگوں پر جبر کرتا ہے ان غلطیوں کے اور کوتاہیوں کے نتیجہ میں،
بادشاہ کا وکیل بھی ویسا کرے بادشاہ کی طرف سے اس کی نمائندگی میں۔وَالشَّيْطَرَةِ عَلَى أَهْلِهَا
لیکن وَالرَّسُولُ مُبَلِّغُ عَنِ اللَّهِ تَعَالَى رسول خدا کا وکیل نہیں کہ خدا کی طرف سے لوگوں کو
سزا دے۔سزا دینا یا جزا دینا اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس رکھا ہے۔رسول مُبَلِّغُ عَنِ اللَّهِ تَعَالَى
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک مبلغ بنا کے بھیجا گیا ہے جسے حکم ہے کہ لوگوں کو وہ باتیں پہنچا دو جوخدا
تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کو پہنچانے کے لئے نازل ہوئی ہیں۔وہ يَذْكُرُ النَّاسَ لوگوں کو وعظ
کرتا ہے وَيُعَلِّمُهُمْ ان کے علم میں وہ باتیں لاتا ہے ، وَيُبَشِّرُهُمْ ان کو بشارتیں دیتا ہے کہ اگر
تم اس ہدایت پر عمل کرو گے تو اللہ تعالیٰ کے انعام پاؤ گے، وَيُنْذِرُهُمْ اور ان کو انذار کرتا ہے کہ
اگر تم ان باتوں سے اعراض کرو گے تو اللہ تعالیٰ ناراض ہوگا اور اس کی گرفت کے اندر تم آؤ گے۔وَيُقِيمُ دِيْنَ اللہ اور اللہ تعالیٰ کے دین کو ان میں اس وعظ ونصیحت اور اس تعلیم اور اس تبشیر اور
اس انذار کے نتیجہ میں وہ قائم کرتا ہے۔هذه وظيفته یہ ہے اس کا کام۔وَلَيْسَ وَكِيلًا عَنْ
ربه و مرسله وہ رسول بنا کے بھیجنے والے اللہ کی طرف سے اس کا نمائندہ نہیں اس معنی میں کہ خدا
کی طرف سے وہ جزا اور سزا دینے کا مالک بن جائے ، رسول کا یہ کام نہیں ہے۔وَلَا يُعْطَى
القدرة ( انہوں نے بڑی عجیب عقلی دلیل یہاں دی ہے ) اگر رسول خدا کی طرف سے جزا وسزا دینے
کے لئے نمائندہ ہوتا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جزا سزا دینے کی قدرت بھی اسے عطا ہوتی لیکن ہم
تو یہ دیکھتے ہیں کہ ساری مکی زندگی میں آپ نے ایک مظلوم کی سی زندگی گزاری۔وَ لا يُعطى
الْقُدْرَةَ عَلَى التَّصَرُّفِ فِي عِبَادِهِ حَتَّى يُجْبِرَهُمْ عَلَى الْإِيْمَانِ إِجْبَارًا وَيُكْرِهَهُمْ عَلَيْهِ

خطبات ناصر جلد هشتم
ا۔خطبہ جمعہ ۱۲ / جنوری ۱۹۷۹ء
اکراها اور رسول کو اس کے مرسل رب کی طرف سے یہ قدرت عطا نہیں کی گئی کہ وہ خدا کے
بندوں میں خدائی رنگ میں حکومت کرے اور ان پر ایمان لانے پر يَجْبُرَهُمْ عَلَى الْإِيْمَانِ
ایمان پر جبر کرتے ، یعنی ایمان لانے پر ، ایمان پر قائم رہنے پر ، ایمان کے مطابق عمل کرنے پر۔تین شکلیں بنتی ہیں ایمان کے لفظ میں۔تو اس پر سختی سے جبر کرنے کی نہ اجازت ہے نہ طاقت دی
گئی ہے یا وَيُكْرِهَهُمْ عَلَيْهِ اِكْرَاهَا وہ کراہت محسوس کرتے ہیں ان کے دل نہیں مانتے مگر
رسول ان کو کہے نہیں ! تمہیں یہ کرنا پڑے گا۔یہ اس کو نہیں کہا گیا۔پھر آگے انہوں نے اس تفسیر
میں قرآن کریم کی بہت سی آیات اپنے بیان کی تائید میں لکھی ہیں۔وہ کہتے ہیں دیکھو خدا تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے۔لا إِكْرَاهَ فِی الدِّینِ اور ان مفسرین نے اس کے معنی یہ کئے ہیں کہ
(۱) اس میں ایک اصول بیان ہوا ہے اور (۲) حکم ہے۔لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرة: ۲۵۷) میں
ایک اصول بھی بیان ہوا ہے کہ دین کے معاملہ میں جبر نہیں ہوگا اور ایک حکم بھی ہے یہ۔اور اس کے
پہلے مخاطب محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اور یہاں یہی معنے انہوں نے لئے ہیں کہ دیکھو خدا تعالیٰ نے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا کہ دین کے معاملہ میں اکراہ نہیں کرنا جبر نہیں کرنا تم نے۔فذكر إِثْمَا
انتَ مُذَكر (الغاشية: ۲۲) ہاں وعظ ونصیحت کرو کیونکہ تم مذکر ہو، جبر کر نے والے نہیں ہو ، وکیل
نہیں ہو، محافظ نہیں ہو ، حافظ نہیں ہو۔لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصيطر (الغاشية: ۲۳) اس کے معنے لغت
والے نے یہ کئے ہیں کہ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُسَلَّطٍ عَلَيْهِمْ تَجْبُرُهُمْ عَلَى مَا تُرِيدُ تجھے مسلط
نہیں کیا گیا لوگوں پر کہ تو اپنی مرضی لوگوں پر مسلط کرے اور یہ کہ جسے تو صداقت سمجھتا ہے اور
چاہتا ہے کہ لوگ قبول کریں اس کو قبول کرنے پر لوگوں کو مجبور کرے۔پھر کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
و
فرماتا ہے :۔نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ وَمَا أَنْتَ عَلَيْهِمْ بِجَبَّارٍ ( 3 : ٤٦)
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔فذَكِّرْ بِالْقُرْآنِ مَنْ يَخَافُ وَعِيدِ ( :۴۲) جو شخص تیرے’انذار‘ سے ڈرتا ہے اس کو
تم نصیحت کرو جو نہیں ڈرتا اس کی کوئی ذمہ داری نہیں اور جو کفر اور تکذیب کی باتیں وہ کہتے ہیں ہم
انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔لَيْسَ عَلَيْكَ هُدبُهُمْ پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے تیری یہ ذمہ داری

خطبات ناصر جلد هشتم
نہیں ہے کہ یہ ہدایت حاصل کریں۔11
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
وَلَكِنَّ اللهَ يَهْدِى مَنْ يَشَاءُ (البقرة : ۲۷۳) یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے، یہ رسول کا کام نہیں
ہے۔تیرا کام صرف پہنچانا ہے اور پھر لکھتے ہیں کہ وقِیلَ الْوَكِيلُ الْحَفِيْظُ الْمَجَازِئُ یہ بھی کہا
گیا ہے کہ وکیل کے معنے ایسے حفیظ کے ہیں جس کے سپر د خدا تعالیٰ نے اس کے بندوں کو ان کے
گناہوں کے نتیجہ میں سزا دینے کا اختیار دیا ہو۔یہ جو پہلی آیت میں نے لی جس میں لَسْتُ عَلَيْكُمْ بوکیل ہے اس کے متعلق میں نے کھول کر
یہ ساری باتیں آپ کو بتادی ہیں کہ وکیل کے یہاں کیا معنی ہیں۔مراد یہ ہے کہ اے محمد ! ( صلی اللہ
علیہ وعلی آلہ وسلم ) میں نے وکیل نہیں بنایا یعنی خدائی کے وہ اختیار جن اختیارات کو استعمال کر کے
میں نیکیاں کرنے والوں کو ان کا بدلہ اور بدی کرنے والوں کو ان کی سزا دیتا ہوں، یہ تیرے
سپر دنہیں کیا۔تیرا کام ہے پہنچانا۔جو میں کہتا ہوں ، جو میں نے تعلیم دی ، جو میں نے ایک حسین
لائحہ عمل نوع انسانی کے ہاتھ میں دیا، جو ایک کامل شریعت قرآن کریم میں آگئی اور انسان کے
ہاتھ میں تیرے ذریعہ سے پہنچائی گئی۔اس کا پہنچانا تیرا کام ہے۔قرآن کریم نے سورہ انعام میں
ہی ایک دوسری جگہ یہ فرما یا : - وَ لَوْ شَاءَ اللهُ مَا اَشْرَكُوا وَمَا جَعَلْنَكَ عَلَيْهِمْ حَفِيفًا ۚ وَمَا أَنْتَ
عَلَيْهِم بوكيل (الانعام : ۱۰۸) اس آیت سے پہلے جو مضمون بیان ہوا وہ یہ ہے کہ تیرے رب کی
طرف سے دلائل آچکے ہیں ، جو ان کو پہچانے گا اور قبول کرے گا، ان کے مطابق عمل کرے گا، اس کا
فائدہ اسی کی جان کو ہے اور جو کج راہی کو اختیار کرے گا اور قبول کرنے سے انکار کرے گا اس کو اس کی
سزا بھگتنا پڑے گی اور اس سے چند آیات پہلے بھی آیا ہے وَمَا أَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيظٌ (الانعام :۱۰۵)
اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اتَّبِعْ مَا أَوْحَى إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ جو تجھ پر خدا تعالیٰ کی طرف سے
نازل ہوا اس کی اتباع کرو۔اس میں ایک حکم یہ بھی ہے کہ بطور رسول کے، بطور مبلغ کے دنیا کی
طرف اپنی رسالت کو یعنی جو تعلیم تجھے دی گئی ہے اسے پہنچانا تیری ذمہ داری ہے۔جو کام
خدا تعالیٰ کے ہیں ان کے اندر دخل نہیں دینا۔اِتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَ
أَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ (الانعام : ۱۰۷) جو مشرک ہیں ان سے اعراض کرو۔

خطبات ناصر جلد ہشتم
۱۲
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
اتنی بڑی صداقت آ گئی ، توحید کے اتنے زبردست دلائل انسان کے ہاتھ میں دے دیئے
گئے ، وہ راہ بتا دی گئی جس سے انسان خدا تعالیٰ سے ایک زندہ تعلق پیدا کر کے علی وجہ البصیرت
اپنے رب کو پہچان سکتا ہے، اس کے باوجود جو شخص شرک کرتا ہے پھر بھی أَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ
ان سے اعراض کرو۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَوْ شَاءَ اللهُ مَا اشْرَكُوا یعنی اگر اللہ تعالیٰ چاہتا انہیں
انکار اور شرک کی طاقت نہ دیتا اور وہ شرک نہ کرتے اور ہم نے تجھے ان پر محافظ نہیں مقرر کیا اور نہ تو
ان پر نگران ہے۔b
سورہ بنی اسرائیل میں ہے : - رَبُّكُمُ اَعْلَمُ بِكُمْ إِنْ يَشَأْ يَرْحَمَكُمْ أَوْ إِنْ يَشَأْ يُعَذِّبُكُمُ
b
وَ مَا اَرْسَلْنَكَ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا (بنی اسراءیل : ۵۵) اس آیت سے پہلے یہ مضمون ہے کہ شیطان
انسان کا کھلا کھلا دشمن ہے اور وہ کوشش کرتا ہے (جیسا کہ بعض جگہ تفصیل سے بیان ہوا) کہ انسان کو
خدا تعالیٰ کی راہوں سے ہٹادے اور گمراہ کر دے۔اس کے بعد فرما یا ربكُم اَعلَمُ بِكُم تمہارا
خدا ہی جانتا ہے کہ کس شخص نے دل سے خدا کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور کس شخص نے عاجزانہ
طور پر اپنے وجود کو خدا کے سپرد کر دیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم کو قبول کیا۔یہ علم
انسان کو حاصل ہو ہی نہیں سکتا۔رتبكُم اَعْلَمُ بِکھ ہمیں سمجھایا گیا ہے کہ یہ علم کہ کوئی شخص واقع میں
خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والا ہے یا نہیں ، یہ تو جس سے پیار کیا جاتا ہے وہی بتائے گا ، میں اور
آپ کیسے بتا سکتے ہیں۔ربكُم اَعلَمُ بِکھ تمہارا رب تمہیں سب سے زیادہ جانتا ہے اگر وہ چاہے
گا تو تم پر رحم کرے گا۔جس کے متعلق وہ سمجھے گا کہ رحم کے قابل ہے اس پر وہ رحم کرے گا اور اگر وہ
چاہے گا تو تمہیں عذاب دے گا۔اور اے رسول ! ہم نے تجھے ان کا ذمہ دار بنا کر نہیں بھیجا جس
کے معنے میں تفصیل سے پہلے بیان کر چکا ہوں۔و
سورہ زمر میں ہے اِنَّا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ فَمَنِ اهْتَدَى فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ
ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَمَا أَنْتَ عَلَيْهِمْ بِوَكِيلٍ (الزمر : ۴۲) اس سے پہلے ایک لمبا مضمون
چلا آ رہا ہے لیکن معا پہلے یہ ہے کہ تم اپنی جگہ کام کرتے رہو میں اپنی جگہ کام کرتار ہوں گا۔اور پھر
جب خدا تعالیٰ اپنے ارادہ کو ظاہر کرے گا اور تم پر گرفت اس کی آئے گی اور دوسرے گروہ پر انعام

خطبات ناصر جلد ہشتم
۱۳
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
نازل ہوں گے تو تم خود جان لو گے کہ کس کو رسوا کر دینے والا اور دائمی عذاب ملتا ہے۔اس آیت
سے پہلے یہ مضمون ہے۔اس کے بعد کہا إِنَّا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ ہم نے تجھ پر یہ
کتاب یقیناً لوگوں کے فائدہ کے لئے حق اور حکمت کے ساتھ اتاری ہے۔سوجس نے ہدایت پالی
صحیح اور حقیقی معنے میں، اس کا نفع اسی کی جان کو حاصل ہوگا اور جو گمراہ ہو گیا اس کی گمراہی اسی پر
پڑے گی اور تو ان پر کارساز کے طور پر، وکیل کے طور پر مقرر نہیں کیا گیا۔یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کا بھی یہ مقام نہیں ، آپ بھی وکیل ،نگران اور محافظ نہیں۔تو اور کوئی آپ کے متبعین میں سے اگر ایسا
دعوی کرے کہ میں وکیل ہوں اور مجھے خدا نے جبراً اسلام منوانے ، اس پر قائم رکھنے کا اختیار دیا
ہے تو اس قسم کا دعویٰ بڑا ہی جاہلا نہ دعوی ہوگا۔پھر سورہ شوری میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ اللَّهُ حَفِيظٌ
عَلَيْهِمْ * وَمَا أَنْتَ عَلَيْهِمُ بوکیل (الشوری: ۷) اس آیت کے بعد جو مضمون ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے تجھ پر قرآن نازل کیا تا کہ تو لوگوں کو ڈرائے اور ہوشیار کرے، اور ہر ایک جان لے گا کہ اس
پر ایک قیامت آنے والی ہے اور قیامت کے دن جب خدا تعالیٰ اپنی عظمت اور جلال کے ساتھ
لوگوں کے درمیان فیصلہ کرے گا تو ہر ایک جان لے گا کہ وہ اس گروہ میں شامل ہے جس پر جنت
کے دروازے کھولے گئے ہیں یا وہ اس گروہ میں شامل ہے جس کو دوزخ کی طرف دھکیل کے لے
جایا گیا ہے۔یہ مفہوم ہے اس آیت کا جو اس کے بعد آتی ہے۔جو آیت میں نے پڑھی ہے اس
میں فرمایا کہ وہ لوگ جو اللہ کے سوا کسی کو اپنا پناہ دینے والا بناتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے خلاف
پڑنے والے سب اعمال کو محفوظ کر چھوڑا ہے اور تو ان پر وکیل نہیں ہے۔یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے کہ
وہ ان کے اعمال کو محفوظ کرے اور اگر چاہے تو ان کو پکڑے اور ان پر گرفت کرے۔پھر سورۂ فرقان میں ہے اَرَعَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوبِهُ أَفَاَنْتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا
(الفرقان : ۴۴) اس سے پہلے جو مضمون بیان ہوا ہے وہ یہ ہے کہ جو منکر ہیں اس عظیم صداقت کے
وہ تجھے صرف ایک ہنسی اور ٹھٹھے کی چیز سمجھتے ہیں۔کہتے ہیں اس شخص کو اوروں کو چھوڑ کے اللہ نے
رسول بنایا؟ اور کہتے ہیں کہ ہم تو اپنے عقائد پر بڑی مضبوطی سے قائم ہیں، اگر ہم اپنے عقائد پر

خطبات ناصر جلد ہشتم
۱۴
خطبہ جمعہ ۱۲ / جنوری ۱۹۷۹ء
مضبوطی سے قائم نہ ہوتے تو ہمیں یہ شخص گمراہ کر دیتا یعنی مسلمان بنا لیتا لیکن جب یہ لوگ عذاب
دیکھیں گے تو پھر ان پر حقیقت کھل جائے گی کہ یہ صداقت پر قائم تھے یا ضلالت پر قائم تھے۔پھر
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَرعَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَولهُ أَفَاَنْتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا اے رسول! کیا
تو نے اس شخص کا حال بھی معلوم کر لیا جس نے اپنی خواہشات نفسانی کو اپنا معبود بنالیا جیسا کہ آج
کل یہ فیشن بنا ہوا ہے ساری دنیا کا (یورپ ہے، امریکہ ہے،سوشلسٹ، کمیونسٹ ممالک ہیں )
کہ وہ خواہشات نفس کو اپنا معبود بنائے بیٹھے ہیں۔بعض ملکوں نے تو یہ اعلان کر دیا کہ ہمارے
عوام ہمارا خدا ہیں تو یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی خواہشات نفسانی کو
اپنا معبود بنالیا ہے۔پھر فرماتا ہے آفَانتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَکیلا کیا تو اس شخص پر نگران ہے کہ تو اسے
جبراً گمراہی سے رو کے؟
اس آیت کے متعلق بھی میں نے پرانی تفاسیر دیکھیں۔مضمون لمبا ہے مگر میں چاہتا ہوں آج
اسے ختم کر دوں اس لئے صرف ایک دو آیتوں کے متعلق میں نے پرانی تفسیروں کے بھی حوالے
لئے تا کہ آپ پر یہ بات واضح ہو جائے۔ابن جریر کہتے ہیں يَقُولُ تَعَالَى ذِكْرُهُ ( الله ) جَلَّ شَانُه فرماتے ہیں اَفَأَنْتَ تَكُونُ
يَا مُحَمَّدُ عَلى هَذَا حَفِيظًا فِي أَفْعَالِهِ کہ اے
محمد ! کیا ہم نے تجھے نگران مقرر کیا ہے ایسے
شخص کا جو نفسانی خواہشات کو اپنا معبود بنالیتا ہے؟ تو یہ استفہام ایسا ہے جو عربی محاورہ کے مطابق
انکار کے معنی دیتا ہے یعنی تجھے نہیں بنا یا وکیل۔یہ ابن جریر نے کہا ہے۔تفسیر روح البیان میں ہے کہ آفَانتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَلِيْلًا کے معنے ہیں کہ أَفَأَنْتَ تَكُونُ
حَفِيظا کہ کیا تجھے ہم نے حفیظ بنایا ہے؟ یعنی نگران اور محافظ نہیں بنایا کہ تَمْنَعُةُ عَنِ الشِّرْكِ
وَالْمَعَاصِی تو لوگوں کو شرک سے منع کرے اور گناہوں سے انہیں بچائے۔پھر لکھا ہے۔آئی
لَسْتَ مُؤَكَّلًا عَلى حِفظہ ان کو شرک اور معاصی سے بچانے اور محفوظ کرنے کا کام خدا نے
تیرے سپردنہیں کیا۔ان کو آزادی دی ہے۔بَلْ اَنْتَ مُنْذِر بلکہ تیرا کام صرف انذار کرنا ہے ماننا
نہ ماننا ان کا کام ہے۔تیرا کام ہے ان سے کہے کہ وحدانیت، کائنات کی بنیاد ہے اور دلائل دے

خطبات ناصر جلد هشتم
۱۵
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
نشان دکھائے ، معجزات ظاہر کرے۔اور معجزہ وہ ہے عقلِ انسانی جس کو Explain نہیں کر سکتی
یعنی بتا نہیں سکتی کہ یہ کیسے ہو گیا سوائے اس کے کہ خدا نے ایسا کر دیا۔لیکن تیرا کام یہ نہیں ہے کہ
تو شرک سے انہیں بچالے۔اس بات پر مکلف نہیں ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم۔نہ آپ کی یہ
ذمہ داری ہے کہ وہ گناہگار نہ بنیں۔تفسیر ( کبیر ) رازی میں ہے کہ آفَانتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا أَى حَافِظًا تَحْفَظُهُ مِن
اتَّبَاعِ هَوَانا تجھے ہم نے یہ کم نہیں دیا اور نہ یہ قدرت اور طاقت دی ہے اور نہ تجھے حافظ بنایا
ہے کہ تو انہیں محفوظ رکھے نفسانی خواہشات کی اتباع کرنے سے۔آئی لَسْتُ كَذلِكَ کہتے ہیں
اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسا دوسری جگہ فرما یا کستَ عَلَيْهِمْ بِمُضَيْطِرِ اور جیسا کہ میں نے آپ کو
پہلے بھی بتایا تھا کہ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرِ کے معنے کئے گئے ہیں لَسْتَ بِمُسَلَّطٍ عَلَيْهِمْ
تَجْبُرُهُمْ عَلَى مَا تُرِيدُ یعنی تو نے جو ایک روشنی اور صداقت دیکھی سو دیکھی، جبر کر کے کسی کو
منوانے کا کام تیرے سپردنہیں کیا گیا اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرما یا مَا أَنْتَ عَلَيْهِمْ بِجَبَّارٍ جیسا
کہ خدا تعالیٰ نے فرما یا لا إِكْرَاهَ فِي الدِّيْنِ کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اکراہ کرنے کی تجھے
اجازت نہیں۔جبر کر کے ، مجبور کر کے ان کو اس طرف لانے کی تجھے اجازت نہیں۔لَسْتَ عَلَيْهِمْ ہوکیل جو ہے یعنی وکیل نہیں بنایا یا وکیل نہیں ہے، مختلف پیرایوں میں اس
لفظ کو اللہ تعالیٰ نے مختلف آیات میں استعمال کیا ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا۔سوال پیدا ہوتا تھا
( جس کی طرف میں اشارہ کرتا آیا ہوں) کہ پھر کیا بنا یا ؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے تجھے رسول
بنایا، تجھے مبشر بنایا کہ جو ایمان لائیں اور اعمالِ صالحہ بجالائیں اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل
کر لیں ان کو بڑے انعام ملیں گے۔آپ لوگ گواہ ہیں کہ کتنے انعام ملتے ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف
سے۔اور تجھے نذیر بنایا کہ دیکھو اگر خدا تعالیٰ کو ناراض کرو گے تو اس کے غضب کی آگ میں
جلو گے ( ابدی جہنم کا تصور غلط ہے ) اور تجھے رسول بنایا کے معنے ہیں تجھے پہنچانے والا بنایا، تجھے
مبلغ بنا یا، تیرا کام یہ ہے کہ تو بلاغ کرے، تو لوگوں تک اس تعلیم کو پہنچا دے جو تیرے خدا نے
بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے نازل کی ہے۔اس لئے قرآن کریم میں سے دوسرا لفظ جو میں

خطبات ناصر جلد ہشتم
۱۶
خطبہ جمعہ ۱۲ /جنوری ۱۹۷۹ء
نے منتخب کیا مذہبی آزادی اور آزادی ضمیر کے مفہوم کی وضاحت کے لئے وہ ”البلاغ‘“ کا لفظ
ہے۔اللہ تعالیٰ سورۃ آل عمران میں فرماتا ہے۔فَإِنْ حَاجُوكَ فَقُلْ أَسْلَمْتُ وَجْهِيَ لِلَّهِ وَمَن
اتَّبَعَنِ وَقُلْ لِلَّذِينَ أوتُوا الْكِتَبَ وَالْأَمِينَ وَأَسْلَمْتُمْ فَإِنْ أَسْلَمُوا فَقَدِ اهْتَدَوا ۚ وَ إِنْ
تَوَلَّوا فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلغُ وَاللهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ (ال عمران :٢١)
اگر یہ لوگ تجھ سے جھگڑیں تو تو ان سے کہہ دے کہ میں نے اور ان لوگوں نے جو میرے
پیرو ہیں اپنے آپ کو اللہ کی فرمانبرداری میں لگا دیا ہے اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی ہے ان کو اور
نیز امیوں کو کہہ دے کہ کیا تم بھی فرمانبردار ہوتے ہو ، مسلمان ہوتے ہو۔پس اگر وہ فرمانبردار
ہو جائیں اور وہ بھی کہیں اسلمت لرب العلمین تو سمجھو کہ وہ ہدایت پاگئے اور اگر وہ منہ پھیر لیں تو
تیرے ذمہ صرف پہنچا دینا ہے۔اگر وہ منہ پھیر لیں تو تیرا کام ختم۔تیرے ذمہ صرف پہنچادینا ہے
اور اللہ تعالیٰ بندوں کو دیکھ رہا ہے اور اس سے تو کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے۔وہ آپ ہی ان سے
نٹے گا اور جب چاہے گا ان کو سزا دے گا۔یہاں جیسا کہ سیاق و سباق سے ظاہر ہے کہ مخاطب غیر مسلم ہے جس کے سامنے پہلی دفعہ
اسلام رکھا جاتا ہے کیونکہ وہ جھگڑا کر رہے ہیں، ان کو کہا گیا ہے ہم ایمان لے آئے ہم مسلمان
ہو گئے، تم بھی مسلمان ہو جاؤ، خدا تعالیٰ کے پیار کو، اس کی محبت کو ، اس کی برکات کو ، اس کی رحمتوں
کو تم حاصل کرو گے۔سورہ مائدہ میں ہے اور یہاں مخاطب ہیں مومن۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَ اطِیعُوا اللهَ
وَاطِيعُوا الرَّسُولَ وَاحْذَرُوا فَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا عَلَى رَسُولِنَا الْبَلغُ الْمُبِينُ (المائدة : ٩٣)
اس سے پہلے جو مضمون بیان ہوا ہے چند آیات میں وہ یہ ہے کہ اے ایمان والو! شراب،
مجوا، بت، قرعہ اندازی کے تیر جو ہیں وہ ناپاک ہیں اور شیطانی کام ہیں۔ان سے بچنا چاہیے۔شیطان شراب اور جوئے کے ذریعے سے عداوت اور کینہ ڈالنا اور اللہ تعالیٰ کے ذکر اور نماز سے
روکنا چاہتا ہے۔کیا تم اللہ تعالیٰ) کے ذکر اور نماز سے رک سکتے ہو؟ ظاہر ہے مومن مخاطب ہیں۔تو پہلی آیت میں تھا فَاجتَنِبُوهُ - مفسرین کہتے ہیں وَ اَطِيعُوا اللہ میں واؤ جو ہے یہ عطف

خطبات ناصر جلد هشتم
979
۱۷
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
فَاجْتَنِبُوهُ پر ہے یہ مضمون اس تسلسل میں چلتا ہے اور مخاطب مومن ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور تم
اللہ کی بھی اطاعت کرو اے مومنو! اور اس کے رسول کی بھی اطاعت کرو اور ہوشیار رہو اور جن
چیزوں سے روکا جاتا ہے ان سے رکو اور اگر اس تنبیہ کے بعد بھی تم پھر گئے تو جان لو کہ ہمارے
رسول کے ذمہ تو کھول کھول کر پہنچا دینا ہی ہے۔یہاں مخاطب چونکہ مومن ہیں۔تولیہ کے دو معنے ہیں ایک عملاً پھر گئے یعنی ایمان اور
صداقت کی راہوں کو اختیار کرنے کی بجائے نفاق فسق اور بدعملی کی راہوں کو تم نے اختیار کیا، یہ
بھی ہوتی ہے کیونکہ جو حکم ہیں ان کے خلاف کیا اور یہاں تولیہ کے معنے ارتداد کے بھی ہیں کہ
ا
اگر تم پھر جاؤ یعنی اعلان کر دو کہ یہ پابندیاں ہم اٹھانے کے لئے تیار نہیں ، ہم اسلام کو چھوڑتے
ہیں۔جس طرح زکوۃ کی فرض ادا ئیگی کی وجہ سے اور ترک زکوۃ کی خاطر ارتداد اختیار کیا تھا۔عرب کے ایک حصے نے (بعد میں بہت سوں نے تو بہ کر لی ) جس طرح آج کل ایک شخص یورپ
میں مسلمان ہوا اور ازدواجی رشتہ کے سلسلہ میں غیر اسلامی کام کر لیا اس نے۔جب اس کو کہا گیا
کہ اسلام تو یہ نہیں کہتا تو کہنے لگا کہ اس قسم کی پابندیاں تو میرا دماغ قبول کرنے کے لئے تیار نہیں
ہے۔اتنا سخت ہے یہ مذہب اس لئے میں اسلام کو چھوڑتا ہوں۔تو فان تولیتُم میں دونوں ہیں،
نفاق یا فسق کی راہوں کو اختیار کر کے منہ پھیر نے والے یا علی الاعلان خود کہنے والے کہ ہم اسلام
کو چھوڑتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم پھر گئے تو یہ اچھی طرح سمجھ لو کہ ہمارے رسول پر کوئی
ذمہ داری نہیں کہ وہ تمہیں زبر دستی دائرہ اسلام میں رکھے یا ز بر دستی تم سے نیک اعمال کروائے۔ہمارے رسول پر ایسی کوئی ذمہ داری نہیں۔انهَا عَلَى رَسُولِنَا الْبَاغُ الْمُبِينُ ہمارے رسول پہ یہ
و دو
ذمہ داری ہے کہ کھول کھول کے دین کی باتیں تمہارے کانوں میں ڈالے اور اپنی ذمہ داری کو وہ
پورا کر رہا ہے۔اس آیت کی تفسیر میں امام رازی کہتے ہیں۔وَ هُذَا تَهْدِيدٌ عَظِيمٌ وَوَعِيدٌ شَدِيدٌ فِي حَقِّ مَنْ خَالَفَ فِي هَذَا التَّكْلِيفِ
وَأَعْرَضَ فِيْهِ عَنْ حُكْمِ اللهِ وَ بَيَانِهِ يَعْنِي أَنَّكُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَالْحُجَّةُ قَدْ قَامَتْ

خطبات ناصر جلد هشتم
۱۸
خطبہ جمعہ ۱۲ / جنوری ۱۹۷۹ء
عَلَيْكُمْ وَالرَّسُوْلُ قَدْ خَرَجَ عَنْ عُهْدَةِ التَّبْلِيغِ وَالْإِعْذَارِ وَالْإِنْدَارِ فَأَمَّا مَا وَرَاءَ
ذُلِكَ مِنْ عِقَابِ مَنْ خَالَفَ هَذَا التَّكْلِيْفَ وَ أَعْرَضَ عَنْهُ فَلْكَ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى
امام رازی نے یہ تفسیر کی ہے کہ اس میں بڑی تہدید اور بڑی وعید ہے اللہ تعالیٰ کی طرف
سے۔اور اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اِن تولیتم اگر تم منہ پھر لوتو یا د رکھو کہ رسول نے کھول کھول کر
صداقت کو بیان کرنے کی وجہ سے تم پر حجت پوری کر دی۔آگے عمل کرنا یا نہ کرنا اس کی ذمہ داری
رسول پر نہیں۔وَالرَّسُوْلُ قَدْ خَرَجَ عَنْ عُهْدَةِ التَّبْلِيغِ وَالْإِعْذَارِ وَ الْإِنْدَارِ اور جو
ذمہ داری رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ہماری طرف سے تھی کہ وہ انذار کرے، اور وہ تبشیر کرے اور
وہ تبلیغ کرے اور وہ کھول کھول کر خدا تعالیٰ کی صداقتوں کو تمہارے سامنے بیان کرے، وہ اس
نے بیان کر دیں۔قد خَرَجَ عَنْ عُهْدَة اور جو اس پر فرض تھا ، جو ذمہ تھا اس کا ، اس سے وہ
آزاد ہو گیا، اس نے وہ پورا کر دیا۔اس کے اوپر کوئی الزام نہیں آتا اس کے بعد۔فَأَمَّا مَا وَرَاء
ذلك جو اس کے علاوہ سزا دینا ان لوگوں کو مَنْ خَالَفَ هذا التكليف جو اس انذار اور تبشیر وغیرہ
کے بعد جو ذمہ داریاں سننے والوں پر آتی تھیں جو انہوں نے ادا نہ کیں اور مخالفت کی اور عمل نہیں
کیا یا ارتداد کا اعلان کر دیا ان کو سزا دینے کا جو سوال ہے فَذَاكَ إِلَى اللهِ تَعَالَی یہ کام خدا تعالیٰ
کا ہے یہ رسول کا نہیں ہے۔رسول کا کام صرف پہنچا دینا ہے۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
تمہارے سامنے کھل کے تبلیغ کر دی اور ہر چیز کھول کر بیان کر دی تو آپ نے اپنا وہ کام پورا کر دیا
جس کام کے لئے آپ
کو بھیجا گیا تھا۔آپ کا یہ کام نہیں ہے کہ زبر دستی مومن بنا ئیں ، زبردستی نیک
اعمال کروائیں زبر دستی دائرہ ایمان کے اندر رکھیں اور زبردستی کریں کہ تمہیں اب میں نے یہ کہنے
نہیں دینا کہ میں اسلام سے باہر نکل رہا ہوں۔یہ امام رازی نے اس آیت کی تفسیر کی ہے۔ابنِ
جریر کہتے ہیں۔فَاعْلَمُوا ( آیت میں ہے فَاعْلَمُوا أَنَّمَا عَلَى رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ ( أَنَّهُ لَيْسَ عَلَى مَنْ
اَرْسَلْنَاهُ إِلَيْكُمْ بِالنَّدَارَةِ غَيْرُ إِبْلَاغِكُمُ الرَّسَالَةَ -
کہ یہ اچھی طرح جان لو کہ جس شخص کو ہم نے تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا ہے (نذارة

خطبات ناصر جلد ہشتم
۱۹
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
کے معنی انذار کے ہیں ) انذار کے لئے اس کے اوپر ذمہ داری سوائے ابلاغ رسالت کے نہیں
یعنی بحیثیت رسول اس کے اوپر جو تعلیم نازل ہوئی ہے اس کا آگے پہنچا دینا ہے۔اس کے علاوہ
اور کوئی ذمہ داری اس کی نہیں۔وہ رسالت، وہ تعلیم الَّتِي أُرْسِلَ بِهَا إِلَيْكُمْ جوتعلیم بتاتی ہے۔مُبَيِّنَةً لَكُمْ بَيَانًا يُوَضِحُ لَكُمْ سَبِيلَ الْحَقِّ جو تعلیم کھول کے بیان کرتی ہے کہ صداقت کا ،
حق کا راستہ کیا ہے۔وَالطَّرِيقَ الَّذِي أُمِرْتُمْ اَنْ تَسْلُكُوہ اور وہ کون سی راہیں ہیں خدا کو
پانے کی جن پر تمہیں چلنا چاہیے تو یہ کام ہے رسالت کا۔وہ تعلیم لا یا۔اس نے وہ راہیں بتادیں جو
خدا تک پہنچاتی ہیں۔بع قرآں خدانما ہے خدا کا کلام ہے
یہ کام محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کر دیا۔قرآن نازل ہوا تھا تم تک قرآن پہنچا دیا۔تمہیں کھول
کے بیان کر دیا۔اپنی صداقت کے لئے عظیم نشان دکھائے جو پھیلے ہوئے ہیں قیامت تک۔اس
چودھویں صدی میں بھی بیسیوں خدا تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے نشان دکھائے جن
کا پہلے علم دیا گیا تھا۔اس نے وضاحت سے بیان کیا صراط مستقیم کو اور اس طریق کو جس پر چلنے کا
تمہیں حکم دیا گیا تھا۔وَ اَمَّا الْعِقَابُ عَلَى التَّوْلِيَةِ اور منہ پھیر لینا، ارتداد اختیار کر لینا، کہنا ہم
نہیں بات مانتے ، جہاں تک اس کی سزا کا تعلق ہے۔وَالْاِنْتِقَامِ بِالْمَعْصِيَةِ اور گناہ کی سزا
دینے کا جہاں تک تعلق ہے فَعَلَى الْمُرْسَلِ إِلَيْهِ دُونَ الرُّسُلِ تو یہ ذمہ داری رسول بھیجنے
والے کی ہے رسولوں کی نہیں ہے۔خدا تعالیٰ کی ذمہ داری ہے رُسل کی نہیں ہے۔وَ هُذَا مِنَ اللهِ
تَعَالَى وَعِيدٌ لِمَنْ تَوَلَّى عَنْ أَمْرِهِ وَنَهْيِهِ اور جو شخص خدا تعالیٰ کے اوامر سے منہ پھیرتا یا جن
باتوں سے اسے روکا گیا ہے ان سے باز نہیں آتا یہ اس کے لئے بڑی سخت وعید ہے۔سورہ مائدہ میں ہے مَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلغُ وَ اللهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَ مَا
تكتمون (المائدة : ۱٠٠) اس آیت سے پہلی آیت کے آخر میں ہے خدا تعالیٰ شَدِيدُ الْعِقَابِ بھی
ہے اور غَفُورٌ رَّحِیم بھی ہے۔خدا تعالیٰ کی یہ صفات بیان ہوئی ہیں۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے مَا عَلَى الرَّسُولِ إِلا الْبَلغُ وَاللهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ۔رسول پر صرف بات کا
ط

خطبات ناصر جلد هشتم
۲۰
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
پہنچانا واجب ہے اور جو بات عملاً تم سے ظہور میں آجاتی ہے اور اس کو بھی جو تم سے ابھی عملاً ظہور
میں نہیں آئی ، اللہ خوب جانتا ہے اور جہاں تک جزا اور سزا کا تعلق ہے وہ خود تمہارے ساتھ معاملہ
کرے گا۔ہمارے رسول کی سوائے بلاغ کے، سوائے صداقت کو کھول کے بیان کر دینے اور
تمہیں سمجھا دینے کے اور کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔اس آیت کی تفسیر میں امام رازی کہتے ہیں کہ
وَاعْلَمْ أَنَّهُ تَعَالى لَمّا قَدَّمَ التَّرْهِيبَ وَالتَّرْغِيْبَ بِقَوْلِهِ أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ
وَ انَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِیم کہ جو پہلی آیت کے آخر میں تھا شَدِيدُ الْعِقَابِ - غَفُورٌ رَّحِيم تو یہ تر ہے
اندار، ڈرانا اور یہ رغبت دلانا، بشاشت پیدا کرنا ، بشارت دینا کہ خدا تعالیٰ شَدِيدُ الْعِقَابِ بھی
ہے اور غَفُورٌ رَّحِیم بھی ہے اس کے بعد اَتْبَعَهُ بِالتَّكْلِيفِ بِقَوْلِهِ وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا
البلغ خدا تعالیٰ نے یہ مضمون بیان کیا کہ خدا کے رسول کو کس چیز کا مکلف بنایا جاتا ہے۔کیا ذمہ داری
ڈالی جاتی ہے۔اور یہ بتایا کہ اس کے اوپر ذمہ داری صرف یہ ہے کہ وہ کھول کر پہنچا دے، بلاغ۔یعنی أَنَّهُ كَانَ مُكلفا یعنی رسول کو مکلف بنایا جاتا ہے بِالتَّبْلِيغِ کہ وہ تبلیغ کرے۔فَلَمَّا بَلَغَ
جب وہ اس ذمہ داری کو پورا کر دے اور کھول کھول کر ہر ایک کے سامنے صداقت کو بیان کر دے
خَرَجَ عَنِ الْعُهْدَةِ اس نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی، اس کے اوپر کوئی الزام نہیں آئے گا۔وَ بَقِيَ الْأَمْرُ مِنْ جَانِبِكُمْ باقی رہ گیا تمہارا معاملہ، تمہارا امرتو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَأَنَا عَالِمُ
بِمَا تُبْدُونَ وبِمَا تَكْتُمُون تو تمہارے ظاہر و باطن کو میں جانتا ہوں۔فَإِنْ خَالَفْتُمْ اگر تم جو
صداقت آئی ہے اس کی مخالفت کرو زبان سے، دل سے، اپنے عمل سے ، فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ
الْعِقَابِ تو یہ نہ بھولنا آزادی تو ہے، کرو نہ کرو، یہ نہیں کہ نہیں کرنے دیں گے مگر یہ نہ بھولنا کہ
خدا تعالی کی گرفت بڑی سخت ہوتی ہے۔وَ اِنْ أطَعْتُم اگر تم نے صداقت کی جو باتیں سنیں ، جو
پیار کے حصول کی راہیں تمہیں دکھائی گئیں ان پر تم چلے اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی تو جان لو آن
اللهَ غَفُورٌ رَّحِیم کہ خدا تعالیٰ غفور رحیم ہے۔سورہ نحل میں ہے فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلغُ الْمُبِينُ (النحل: ۸۳) اس سے پہلے مضمون

خطبات ناصر جلد هشتم
۲۱
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو انسان بنایا، سننے کے لئے اسے کان دیئے ،معجزات و نشانات کو
دیکھنے کے لئے اسے آنکھیں دیں ، سوچ اور غور وفکر کے لئے خدا تعالیٰ نے انسان کو دل دیا اور
آسمانوں سے اتنی ساری نعمتیں نازل کیں اور اس طرح اپنی عظمت کے نشان ظاہر کئے اور یہ سارا
کچھ اس لئے کیا گیا تا کہ اے انسان! تو اس کا فرمانبردار بن جائے ، یہ پچھلا مضمون ہے۔یہ جو
آیت میں نے پڑھی ہے اس میں فرمایا فان تولوا اگر کانوں کے ہوتے ہوئے ، اگر آنکھوں کے
ہوتے ہوئے اور دل کے باوجود اور ان تمام بے شمار بے حد و حساب نعمتوں کی موجودگی میں بھی
فان تولوا وہ اب بھی پھر جائیں (اس کے مخاطب بھی غیر مسلم ہیں ) تو اس کی وجہ سے اے نبی ! تجھ
پر الزام نہیں آئے گا کیونکہ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلغُ الْمُبِین تیرے ذمہ صرف کھول کر پہنچا دینا ہے،
اس سے زیادہ اور کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔سورہ نور میں ہے قُلْ اَطِيْعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُيْلَ وَ
b
عَلَيْكُمْ مَا حِلْتُمْ وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا وَ مَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلاغُ الْمُبِينُ ( النور : ۵۵)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو کہہ دے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔پس
اگر وہ پھر جائیں تو اس رسول پر صرف اس کی ذمہ داری ہے جو اس کے ذمہ لگایا گیا ہے (یعنی
پہنچاؤ اپنی رسالت کو ) اور تم پر اس کی ذمہ داری ہے جو تمہارے ذمہ لگایا گیا ہے کہ تم ایمان لاؤ،
زبان سے اقرار کرو اور دل سے تصدیق اور اپنے اعمال سے ، اپنے جوارح سے اپنے ایمان پر مہر
ثبت کرو۔اگر تم اس کی اطاعت کرو اور حقیقی مسلمان بن جاؤ تو ہدایت پا جاؤ گے اور اس دنیا میں
اور اُخروی زندگی میں کامیاب ہو گے اور رسول کے ذمہ جو بات لگائی گئی ہے وہ صرف یہ ہے کہ وہ
کھول کر تمہارے پاس پہنچا دے۔رسول کی بحیثیت رسول یہ ذمہ داری ہے کھول کر تمہارے
سامنے بیان کر دے۔یہاں مخاطب جو ہیں وہ کمزور مسلمان اور منافق ہیں اور یہاں بھی فان تولوا میں فسق کی
توتی بھی ہے اور اعلان ارتداد بھی آجاتا ہے۔سورۂ عنکبوت میں ہے۔وو
ط
دو
وَ اِنْ تُكَذِبُوا فَقَد كَذَّبَ امَهُ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلاغُ الْمُبِينُ

خطبات ناصر جلد هشتم
۲۲
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
(العنكبوت: ۱۹ ) اگر تم میری بات کو جھوٹا قرار دوتو یہ کوئی نئی بات نہیں۔تم سے پہلی قوموں نے بھی
اپنے رسولوں کو جھٹلایا تھا اور رسول کا کام تو صرف کھول کھول کر پہنچانا ہوتا ہے زبر دستی منوانا نہیں
ہوتا۔اور سورہ شوری میں ہے۔فَإِنْ أَعْرَضُوا فَمَا اَرْسَلْنَكَ عَلَيْهِمْ حَفِيْظًا إِنْ عَلَيْكَ إِلَّا الْبَاغُ (الشورى: ۴۹) اس
سے پہلے یہ تھا اِسْتَجِيبُوا لِرَبِّكُم جو تمہارے سامنے صداقت آئی ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش کیا
خدا کا کلام اور خدا کی شریعت کو ، اِسْتَجِيبُوا لِرَتِّكُم اور انہوں نے کہا یہ صداقت ہے اس پر ایمان
لاؤ تو ایمان لاؤ کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کا منشا ہے کہ تم ایمان لاؤ اور ترقی کرو اور اپنی حیات کا مقصد
حاصل کرو۔آگے فرماتا ہے۔فَاِنْ اَعْرَضُوا ان کو کہا گیا تھا اِسْتَجِيبُوا قبول کرو، اگر وہ قبول نہ
کریں بلکہ اعراض کریں فَمَا اَرْسَلْنَكَ عَلَيْهِمُ حَفِيظا تو تجھے ہم نے نگران بنا کر نہیں بھیجا إِن عَلَيْكَ
الا البلاغ تجھ پر صرف پہنچادینا فرض ہے، اس سے زیادہ کوئی فرض نہیں۔پھر سورہ تغابن میں ہے۔وَ أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّيْتُهُ فَإِنَّمَا عَلَى رَسُولِنَا
البلغُ الْمُبِينُ ( التغابن : ۱۳) اور اللہ تعالیٰ اور رسول کی اطاعت کرو لیکن اگر تم پھر جاؤ تو ہمارے
رسول پر صرف کھول کر بات پہنچا دینا ہی فرض ہے۔دو دو
یہاں جو مضمون بیان ہوا ہے وہ اسی سورۃ کی اور بہت سی آیات میں بھی بیان ہوا ہے۔میں
اسے مختصراً بیان کروں گا۔پہلے کہا گیا فَا مِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ (التغابن: 9) حکم ہے بنی نوع انسان
کو کہ اللہ پر اور اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاؤ۔اس کے بعد فرمایا۔وَمَنْ يُؤْمِنُ
بِاللهِ (التغابن : ۱۰) جو شخص ایمان لے آئے تو اس کے متعلق بتایا کہ اس کو خدا تعالیٰ یہ جزا دے گا
یعنی پیار کی جنتوں میں اسے داخل کرے گا۔پہلے کہا ایمان لاؤ۔پھر کہا جو ہماری بات مان کے ایمان
لے آئیں گے ان کے ساتھ پیار کا یہ سلوک ہوگا۔پھر کہا کہ وَالَّذِينَ كَفَرُوا (التَّغابن:١١) جو
ایمان نہیں لائیں گے ان کو دوزخ میں بھیجا جائے گا، یہ سلوک ہوگا، ان کے ساتھ۔پھر کہا وَ مَنْ
يُؤْمِنُ بِاللَّهِ يَهْدِ قَلْبَةُ (التغابن: ۱۲) کہ جو شخص ایمان لاتا ہے اس کے دل کو خدا تعالیٰ ہدایت دیتا
ہے، صحیح اور سچا ایمان، جو قلب سلیم کے اندر گھستا اور اس کی زندگی میں ایک انقلاب
عظیم برپا کرتا ہے۔

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۳
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
یہ ہے اسلام کا مفہوم ( وَمَنْ يُؤْمِنُ بِاللهِ يَهْدِ قَلْبَهُ ) - پھر کہا وَ أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا
الرَّسُولَ یہ جو عظیم نعمت کہ انسان کا دل خدا تعالیٰ کی ہدایت سے پر ہو جائے یہ تبھی تمہیں حاصل
ہو سکتی ہے کہ خدا کی اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، کامل طور پر خدا کے حضور جھک جاؤ ، اپنا
سب کچھ اسے پیش کر دو، تو تم ان لوگوں میں سے ہو جاؤ گے جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے کہا ہے
يَهْدِ قَلْبَهُ ، تَوَلَّيْتُمْ۔لیکن فان مومن یہاں مخاطب ہیں اور وَمَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُ کے
بعد یہ کہا اگر تم پھر جاؤ ، منہ پھیر لو تو اس پھر جانے سے مراد نفاق وفسق کا پھر جانا بھی ہے اور ارتداد کا
پھر جانا بھی ہے۔بڑا واضح ہے یہ مفہوم یعنی چاہے تم عملاً اسلام کی راہوں کو چھوڑ دو، چاہے اعلان
کرو کہ ہم اسلام کی راہوں کو چھوڑ رہے ہیں، ہر دو حالت میں تمہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے
رسول پر نہ تمہاری بداعمالیوں کی وجہ سے کوئی ذمہ داری ہے اور نہ اس وجہ سے کوئی الزام ہے
آپ پر۔اور نہ تمہارے اسلام چھوڑنے کے نتیجہ میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر یا آپ کے ماننے
والوں پر کوئی الزام آتا ہے۔فَإِنَّمَا عَلَى رَسُولِنَا الْبَلغ المدين جو فرض ہم نے اپنے رسول پر عائد
و
کیا ہے وہ صرف کھول کر ہماری بات کو بنی نوع انسان کے کانوں تک پہنچا دینا ہے۔اور سب سے آخری آیت جو میں نے منتخب کی ہے آج کے لئے ، وہ سورہ رعد کی آیت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَ اِنْ مَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلغُ وَ عَلَيْنَا
الْحِسَابُ (الرعد: ۴۱) اور جس عذاب کے بھیجنے کا ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں ( یہ پہلے اس کا ذکر
آ رہا ہے ) اگر ہم اس کا کوئی حصہ تیرے سامنے بھیج کر تجھے دکھا دیں تو تو بھی ان کا انجام دیکھ لے
گا، اور اگر ہم اس گھڑی سے پہلے تجھے وفات دے دیں تو تجھے مَا بَعْدَ الْمَوْت اس کی حقیقت
معلوم ہو جائے گی کیونکہ تیرے ذمہ ہمارے حکم اور پیغام کا صرف پہنچا دینا ہے اور ان کا حساب
لینا ہمارے ذمہ ہے۔فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلغُ وَ عَلَيْنَا الْحِسَابُ یہاں خدا تعالیٰ نے بڑی وضاحت سے
بیان کیا ہے کہ پہنچانامحمدصلی اللہ علیہ وسلم کا کام ہے، حساب لینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کام نہیں ، حساب
لینا میرا کام ہے یعنی خدا کا کام ہے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کس ماں نے ایسا بیٹا جنا ہے جو کہے

خطبات ناصر جلد هشتم
۲۴
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
کہ میرا کام حساب لینا ہے، خدا کا کام حساب لینا نہیں ہے۔اس کے متعلق تفسیر رازی میں ہے۔کہتے ہیں کہ سَوَاءٌ أَرَيْنَاكَ ذَلِكَ أَوْ تَوَفَّيْنَاكَ قَبْلَ
ظهوره که جوانذاری پیشگوئیاں ہیں وہ تیرے سامنے ظاہر ہو جائیں اور عذاب آجائے یا تیری
وفات کے بعد ہوں پس ایک ہی بات ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انذاری پیشگوئی محمد صلی اللہ
علیہ وسلم تو نہیں کرتے اور نہ بشارت محمدصلی اللہ علیہ وسلم دیتے ہیں یہ تو خدا تعالیٰ کا کام ہے۔یہ
ذمہ داری کہ کسی سچے مومن، مخلص، ایثار پیشہ کے حق میں بشارت دیں، یہ محد صلی اللہ علیہ وسلم کا کام
نہیں ہے ( یہ اچھی طرح سن لیں) اور یہ کہنا کہ جو انکار کر رہا ہے، جو مخالفت کر رہا ہے، جو شرک
کر رہا ہے، جو فسق میں پھنسا ہوا ہے، جو خدا سے دور چلا گیا ، جس نے خدا کو ناراض کر لیا ، اس کو یہ
عذاب پہنچے گا ، یہ انذاری پیشگوئی کرنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کام نہیں۔یہ کسی بھی بندہ کا کام نہیں
ہے۔یہ خدا کا کام ہے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے پیشگوئی کی ، ہم اپنے وقت پر پوری
کر دیں گے، تیرے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں فالواجب عَلَيْكَ جس چیز کا تیرے ساتھ تعلق ہے
اور تجھ پر ہم نے فرض کیا ہے وہ ہے تبلیغ احکامِ اللهِ تَعَالَى وَ آدَائُ أَمَانَتِهِ وَ رِسَالَتِهِ
کہ خدا تعالیٰ کے احکام کو دنیا تک پہنچانا اور جو امانت خدا تعالیٰ نے تیرے سپرد کی ہے اور اپنی
رسالت کی ذمہ داریوں کو ادا کرنا( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت رسالت عظمیٰ ہے، آپ
سب رسولوں سے افضل ہیں ) اس رسالت کا لوگوں تک پہنچانا، اس کی تبلیغ کرنا یہ آپ کا کام
ہے۔وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ اور حساب لینا ہمارا کام ہے۔یہ ہے امام رازی کی تفسیر -
روح البیان میں اس کو مزید کھول کر بیان کیا ہے۔وہ کہتے ہیں
کہ تبلیغ ، بلاغ پہنچانا جو ہے
عَلَيْكَ الْبَلغُ أَنْ تَبْلِيخُ الرِّسَالَةِ وَ اَدَاءُ الْاِمَانَةِ لَا غَيْرَ کہ صرف یہ ہے کام۔اس کے
علاوہ اور کوئی فرض ہی نہیں رسول کا اور نہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی رسالت کی جو امانت سپرد کی گئی
ہے (امانت مختصراً آپ سمجھ لیں کہ قرآن کریم کی ساری شریعت جو ہمارے ہاتھ میں قرآن دیا
گیا ، وہ امانت ہے ) اس کو پہنچانے کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو فرض تھا یعنی قرآن کریم کو
مکمل اور کامل شریعت بغیر ایک لفظ کی تبدیلی کے بنی نوع انسان کے ہاتھ میں دینے کا فرض وہ

آج 10 میں سے 10 باقی