قرآن کریم نے انسانی حقوق کو بیان کیا اور ان کی حفاظت فرمائی
حصہ 2
خطبات ناصر جلد هشتم
۲۵
خطبہ جمعہ ۱۲ / جنوری ۱۹۷۹ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خوبی سے انجام دیا ( بے شمار صلوات اور سلام ہوں آپ پر )
کہ قیامت تک اس کے اندر ہر قسم کی تبدیلی ، کمی اور بیشی کے دروازے بند کر دیئے۔بڑی محفوظ
کتاب ہے۔خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا تھا ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ذریعہ بنایا خدا تعالیٰ نے اپنے
وعدوں کو پورا کرنے کا ، جس طرح اور بہت سے وعدوں کے پورا کرنے کا بنایا۔آپ کا فرض تو تبلیغ رسالت اور ادآء الامانة ہے لَا غَیر اس کے علاوہ کوئی فرض نہیں
آپ کے اوپر جہاں تک لوگوں کا تعلق ہے۔وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ اور یہ کہتے ہیں اس کے معنی ہیں
ہمارے ذمہ ہے حساب کرنا ان کا آئی مَجَازَاتُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ - قیامت کے دن ان کا
مؤاخذہ کرنا اور ان کو ان کی بدیوں کی سزا دینا۔حساب کے یہاں یہ معنی ہیں۔عَلَيْنَا الْحِسَابُ
خدا کہتا ہے کہ حساب لینا ہمارے ذمہ ہے۔یعنی قیامت کے روز ان کی بدیوں کی سیئات کی
سزا دینا لا عليك یہ تیرا کام نہیں ہے ان کی بدیوں کی سزا دینا۔اس واسطے فَلا يُهِنَّكَ
اِغْرَاضُهُمْ اور اگر اعراض کرے کوئی تو اس کا کوئی خیال نہ کرو کہ یہ میری ذمہ داری تھی۔یہ کیا
ہو گیا کہ یہ تو مان نہیں رہے۔تمہاری کوئی ذمہ داری نہیں منوانا۔وَلَا تَسْتَعْجِلُ بِعَذَابِهِمْ اور
عذاب دینا جو ہمارا کام ہے اس میں بھی جلدی کرنے کی ضرورت نہیں۔اپنی حکمت کا ملہ سے جب
وقت آئے گا ہم دے دیں گے اور روح البیان میں یہ بھی لکھا ہے کہ "التَّاوِيْلاتُ النَّجْمِيَّةُ “
میں ہے کہ حساب کے معنی صرف سزا نہیں بلکہ جزا وسزا ہے فِي الرَّةِ وَ الْقُبُولِ
روح المعانی میں ہے۔یہ کہتے ہیں۔"إِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلغُ أَى تَبْلِيغُ اَحْكَامِ مَا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ وَمَا تَضَيِّنَهُ مِنَ الْوَعْدِ
وَالْوَعِيدِ۔۔۔وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ۔۔۔إِنَّمَا عَلَيْنَا مُحَاسَبَةُ أَعْمَالِهِمْ السَّيِّئَةِ وَالْمُؤَاخَذَةُ
بِهَا دُونَ جَبْرِهِمْ عَلَى اتِّبَاعِكَ اَوْ انْزَالِ مَا اقْتَرَحُوهُ عَلَيْكَ مِنَ الْآيَاتِ،
یہ کہتے ہیں إِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلغُ کے معنے ہیں کہ جو احکام ہم نے تجھ پر نازل کئے ہیں ان کو
دنیا کے انسانوں تک پہنچانا جس کے معنے ہیں کہ جو ان کو مان لیں ان کے لئے بشارتیں بھی دی
ہوئی ہیں قرآن کریم میں۔ان بشارتوں کا پہنچانا اور قرآن کریم کی شریعت میں جو انذاری
خطبات ناصر جلد هشتم
۲۶
خطبہ جمعہ ۱۲ / جنوری ۱۹۷۹ء
پیشگوئیاں ہیں ، وعید ہیں ، ان کا بھی کھول کر بیان کر دینا۔اگر تم نہیں مانو گے تو انگریزی میں کہتے
ہیں Face کرنی پڑیں گی۔یہ باتیں تمہارے سامنے آئیں گی، پھر اور اس کے تم ذمہ دار ہو گے
دکھ اٹھانے کے۔وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ اس کے معنے ہیں إِنَّمَا عَلَيْنَا مُحَاسَبَةُ أَعْمَالِهِمْ السَّيِّئَةِ
کہ ان کے بداعمال کا محاسبہ کرنا ہمارے ذمہ ہے۔اسی طرح ہمارے ذمہ ہے الْمُؤَاخَذَةُ بِهَا
کہ اس کی سزا ان کو دیں۔محاسبہ کریں اور سزا دیں، یہ دو مفہوم بیان کئے اس تفسیر والے نے ، یہ
ہمارا کام ہے دُونَ جَبْرِهِمْ عَلَى اِتِّبَاعِكَ اور ہم نے بھی یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان پر جبر نہیں
کریں گے کہ وہ تیری اتباع کریں یعنی وَ عَلَيْنَا الْحِسَابُ میں خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ
خدا تعالیٰ بھی جبر نہیں کرے گا کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسے عظیم رسول کی اتباع کریں۔جبر نہیں
کرے گا۔جبر کے بعد تو جزا وسزا کا سوال ہی نہیں رہتا۔یہ جو ہے جبر یہ جزا وسزا کی نفی ہے۔پھر نہ
جزا ہے نہ سزا ہے۔نہ پرند کوملتی ہے کوئی جزا نہ سزا ، نہ کتوں کو ، نہ اونٹ کو، نہ گھوڑے کو ، نہ کسی اور
چیز کو، نہ پتھروں کو ، نہ ہیروں کو ، نہ جواہرات کو۔یہ تو جہاں آزادی ضمیر اور مذہبی آزادی ہے
وہاں سوال پیدا ہوتا ہے عقلاً کہ انسان خود اپنی مرضی سے جو کام کرتا ہے جس کے متعلق خدا کا
رسول کہتا ہے کہ خدا کی نگاہ میں اچھا ہے تو اگر خدا کی نگاہ میں اچھا ہے تو خدا مجھے کیا صلہ دے گا، یا
اگر خدا کی نگاہ میں بُرا ہے تو مجھے کس قسم کی عقوبت سے ڈرنا چاہیے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں
بھی ان پر جبر نہیں کروں گا کہ تیرے اوپر ایمان لائیں۔ہاں محاسبہ کروں گا اور مؤاخذہ کروں گا۔نیز میں یہ بھی نہیں کروں گا ( انْزَالِ مَا اقْتَرَحُوهُ عَلَيْكَ مِنَ الْآيَاتِ ) کہ جو اقتراحی معجزات تجھ
سے مانگتے ہیں وہ میں تجھے دے دوں۔خدا تو خدا ہے۔وہ لوگوں کے کہنے پر نہ معجزہ دکھاتا ہے نہ
لوگوں پر جبر کرنے کا اس نے دستور بنایا ہے۔یہ جو منصوبہ ہے بنی نوع انسان کی پیدائش اور خلق
کا ، اس منصوبہ کی بنیادی حقیقت آزادی ضمیر اور مذہبی آزادی ہے اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے کہا تھا
که وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاريات : ۵۷ ) کہ میں نے انسان کو اس لئے بنایا
کہ وہ اپنی کوشش سے میری صفات کا رنگ اپنی صفات میں بھرے۔میرا عبد بنے۔اگر اس قسم
کی مخلوق کو عبد کہا جائے جیسے مثلاً فرشتے ہیں۔يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (النحل: ۵۱) که خدا جو حکم
خطبات ناصر جلد هشتم
۲۷
خطبہ جمعہ ۱۲ / جنوری ۱۹۷۹ء
دیتا ہے وہ کرتے ہیں تو یہ اس آیت کے مفہوم کے خلاف ہے۔یہ بات بھی صحیح ہے کہ ہر حکم جو خدا
کی طرف سے انہیں ملتا ہے اس پر وہ عمل کرتے ہیں اور یہ بھی صحیح ہے کہ ہر حکم پر عمل بجالانے کے
نتیجہ میں ان کو ایک ذرہ بھر بھی انعام نہیں ملتا۔اطاعت ان کی فطرت میں ہے۔کس چیز کا انعام یا
کس چیز کی سزا ؟ جزا اور سزا کا مفہوم ہی ایک کامل اور مکمل مذہبی آزادی اور آزائی ضمیر کے ساتھ
تعلق رکھتا ہے اور اس کو کھول کھول کر اللہ تعالیٰ نے بیان کر دیا اپنی عظیم کتاب قرآن مجید میں۔ایک خطبہ میں نے ۲۹؍ دسمبر کو دیا تھا۔اس میں دوسری آیات تھیں۔ایک آج دیا ہے۔مگر
اس کا یہ مطلب نہیں کہ قرآن کریم میں اس کے علاوہ اور آیات نہیں جن میں یہ مضمون بیان ہوا ہو۔قرآن کریم نے تو کہا ہے نُصَرِّفُ الآیتِ (الانعام : ۲۶) ہم مضمون پھیر پھیر کے مختلف پہلوؤں سے
تمہارے سامنے رکھتے ہیں تا کہ تمہیں سمجھ آجائے ، عقل سے کام لینے کے قابل ہو جاؤ۔لیکن میں
سمجھتا ہوں کہ دونوں خطبے مل کر کافی وضاحت کر دیں گے ایک عقلمند کے لئے کہ اسلامی تعلیم ہے کیا ؟
یہ
تعلیم ہے جس کے حسن نے عرب کے دل کو جیتا تھا وہ جو تیرہ سال محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور
آپ کے ماننے والوں
کو انتہائی ظلم کا نشانہ بنانے والے تھے ، ان کو جیتا۔جبر نے جیتا تھا؟ کیا لا
تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ اليَوْم کسی جبر کا اعلان تھا؟ یا پیار کا اور آزادی کا اعلان تھا! محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے
جب کہا کہ لا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ تو اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ میں تمہیں معاف کرتا ہوں۔میرا کیا تعلق تمہارے ساتھ۔تمہیں خدا جزا دیتا ہے یا سزا دیتا ہے یہ اس کا کام ہے۔میں تم سے
کوئی بدلہ نہیں لوں گا۔اتنی تکلیفیں اٹھا ئیں خود، ماننے والوں نے تکلیفیں اٹھا ئیں سارا کچھ وہاں
چھوڑ دیا۔تو عجیب قوم تھی جن کے دل جیت لئے گئے تھے۔مکہ فتح ہو گیا۔ساری جائیدادیں اپنی
جن کو چھوڑ کے گئے تھے اس طرح تھیں ان کی مٹھی میں۔مگر ایک اینٹ کا بھی کلیم (Claim ) نہیں
کیا اور اسی طرح واپس چلے گئے ، مہاجر۔تو جبر سے نہیں ہوا کرتیں یہ باتیں۔نہ جبر اسلام میں جائز ہے۔قرآن کریم کھول کھول کے
اس حقیقت کو بیان کر رہا ہے کہ اس حسین تعلیم میں کسی انسان پر خدا تعالیٰ کی راہوں کو اختیار
کرنے ، نہ کرنے پر کوئی جبر نہیں ہے۔جو شخص ان راہوں کو اختیار کرے گا جن راہوں پر اسے
خطبات ناصر جلد هشتم
۲۸
خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم نظر آئیں گے وہ وہیں پہنچے گا۔جہاں محمدصلی اللہ علیہ وسلم پہنچے یعنی
اپنے پیدا کرنے والے رب کریم کی گود میں۔اور جو شخص ان راہوں سے منہ پھیر لے گا اور شیطانی
راہوں کو اختیار کرے گا جن سے خدا نے روکا ہے تو پھر نہ میرا کام ہے کہ اس پر گرفت کروں نہ کسی
اور کا کام ہے نہ جیسا کہ قرآن کریم کہتا ہے یہ فریضہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سپر د کیا گیا۔خدا نے کہا
یہ میرا کام ہے میں جو چاہوں گا کروں گا۔جو تمہارا کام ہے وہ تم کرتے چلے جاؤ۔خدا تعالیٰ ہمیں اس بات کی توفیق دے کہ جو ہمارا کام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہونے کی
حیثیت سے اس زمانہ میں پیدا ہو کر ساری دنیا کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت لینے کا ہے ہم
اس کام کو تو جہ اور محنت اور بشاشت اور پیار اور محبت سے کرنے والے بنیں تا کہ جو ہمارا فرض ہے
جب وہ ہم پورا کر لیں اس رنگ میں کہ خدا بھی سمجھے کہ ہم نے پورا کر لیا تو خدا تعالیٰ کے عظیم
انعامات اور برکات کے ہم وارث بنیں گے۔روزنامه الفضل ربوہ ۷ رفروری ۱۹۷۹ ء صفحه ۹ تا ۱۸)
谢谢谢