خدا کی ہر نعمت کا صحیح استعمال ابدی رحمتوں کے دائرے کھولنے والا ہے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۵۱
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
خدا کی ہر نعمت کا صحیح استعمال ابدی رحمتوں
کے دائرے کھولنے والا ہے
خطبہ جمعہ فرموده ۶ / جولائی ۱۹۷۹ء بمقام مسجد احمدیہ۔اسلام آباد
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت ساری دنیا میں جو حالات پیدا ہو چکے ہیں اور جو مسائل دنیا کے مختلف خطوں میں
بسنے والا انسان حل کرنے میں ناکام ہوا ہے اور جس کے نتیجہ میں فساد اور لڑائیاں پیدا ہوئیں اور
ہورہی ہیں اور ہوتی رہیں گی۔یہ حالات انسان کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ اسلامی تعلیم کی طرف
رجوع کرے اور جن مسائل کو وہ اپنی عقل سے حل نہیں کر سکا، ان مسائل کو وہ اللہ تعالیٰ کی عظیم
شریعت اور تعلیم کی روشنی میں حل کرے۔مختلف شکلوں میں یہ مسئلے انسان کے سامنے ابھرے اور ابھرتے ہیں۔اس وقت میں
ایک اصولی بات کی طرف توجہ دلاؤں گا جماعت کو بھی کیونکہ ان کی ذمہ داریاں ہیں بڑی اور دنیا
کو بھی کہ ان کی خوشحالی کا سامان اس تعلیم سے باہر ہمیں کہیں نظر نہیں آرہا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:۔وَاللهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ (النحل: ۷۲)
کہ جو کچھ بھی انسان کو ملا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا ہے اور جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے
انسان کو ملا ہے وہ قرآن کریم کی اصطلاح میں رزق کہلاتا ہے اور یہاں یہ فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۵۲
خطبہ جمعہ ۶ / جولائی ۱۹۷۹ء
اپنے رزق کی بخشش میں جو مختلف انسانوں کو اس نے دیا، بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔بعض کو
زیادہ دیا بعض کو کم دیا ہے اور جو لوگ خدا تعالیٰ کی یہ جو عطا ہے اور جو اس کا رنگ ہے اور جس شکل
میں اس نے یہ تقسیم کیا ہے اپنے رزق کو اس کی حکمت کو سمجھتے نہیں۔وہ خدا تعالیٰ کا عطا کردہ جو رزق
ہے، اسے کسی صورت میں بھی ان لوگوں کی طرف جو ان کے Dependant ہیں جن پر ان کے
داہنے ہاتھ قابض ہیں۔یہاں غلام مراد نہیں بلکہ جو ، جن کی ذمہ داریاں ان پر ہیں کہ ان کے
کھانے کا، پینے کا، کپڑوں کا ، رہائش کا ، ان کے علاج معالجہ کا ان کو خیال رکھنا چاہیے وہ ان لوگوں
کو خدا کے دیئے ہوئے رزق میں حصہ دار بنانے کے لئے تیار نہیں اور خدا کا منشا یہ ہے کہ حصہ دار
بھی وہ اس طرح بنا ئیں کہ جس کے نتیجہ میں وہ برابر کے حصہ دار بن جائیں۔پھر کیا وہ اس حقیقت
کے جاننے کے باوجود، یہ حقیقت جو پہلے بیان ہوئی وہ یہ کہ دینے والا اللہ اور حکمت یہ ہے کہ
سارے اس میں شریک کئے جائیں اور مختلف جگہوں میں خدا تعالیٰ نے بتایا کہ ہر انسان کے لئے
میں نے اس ارض اس جہان کو ، اس کی نعماء کو پیدا کیا ہے کسی خاص گروہ کے لئے نہیں پیدا کیا۔انسان ، انسان میں اس معاملہ میں فرق نہیں کیا جا سکتا۔رزق دنیا میں یعنی رزق سے مراد میری یہ پیسہ یا گندم نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے جو چیز بھی دی
جیسا کہ میں نے شروع میں کہا تھا وہ رزق کے لفظ کی اصطلاح کے اندر آ جاتا ہے۔ایک تو بالکل
واضح اور غیر مشکوک یہ حقیقت ہے کہ بعض لوگوں میں قابلیت زیادہ ہے۔ہر میدان میں
استعدادیں مختلف بھی ہیں اور ہر میدان کی استعداد میں فرق بھی ہے مثلاً تجارت کو لے لیں۔مشہور ہے کہ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جس چیز کو مٹی کو بھی ہاتھ لگا ئیں تو وہ سونا بن جاتی ہے
اور بعض ایسے ہوتے ہیں کہ جو سونے کو بھی ہاتھ لگا ئیں تو وہ مٹی بن جاتی ہے یعنی ان میں جو مٹی کو
ہاتھ لگا ئیں جن کے متعلق کہا گیا وہ سونا بن جاتا ہے خدا تعالیٰ نے یہ استعداد اور صلاحیت پیدا کی
ہے کہ وہ تجارت کے میدان میں آگے بڑھیں اور پیسے جمع کریں۔مدینہ کا ایک واقعہ یاد آ گیا۔ایک جس وقت خدا تعالیٰ نے دنیا جہان کی دولتوں کا رخ مدینہ
کی طرف پھیر دیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے جانثاروں کے قدموں میں ساری دنیا کی

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۵۳
خطبہ جمعہ ۶ / جولائی ۱۹۷۹ء
دولتوں کو اکٹھا کر دیا۔اس کی ابتدا تھی ابھی۔تاجروں کا کوئی قافلہ ایک لاکھ اونٹ مدینہ کی منڈی
کی طرف لا رہا تھا۔راستہ میں ایک صحابی گزر رہے تھے اپنے کسی کام سے وہاں ان کی انہوں
نے دیکھا یہ مال منڈی میں جا رہا ہے۔وہ بھی تاجر تھے انہوں نے غور کیا۔انہوں نے دل میں
فیصلہ کیا مال اچھا ہے میں خریدوں گا۔لیکن حکم یہ ہے اسلام کا کہ بھاؤ کو بگاڑو نہ ، منڈی میں جانے
دو۔وہاں جو منڈی کا بھاؤ نکلے اس کے مطابق خریدو۔منڈی کے باہر باہر جیسا کہ اب رواج ہو گیا
ہے بعض جگہوں پہ ، بعض جگہ نہیں۔بھاؤ بگاڑنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے دل میں
ایک خیال قائم کیا ، سوچا، ایک فیصلہ کیا منڈی میں آگئے۔ان سے پہلے ایک اور صحابی نے سودا کر
لیا ایک لاکھ اونٹ کا۔وہ آپس میں سارے بھائی بھائی اور دوست تھے۔وہ جنہوں نے رستے
میں دیکھا تھا انہوں نے آکے اپنے دوست کو کہا تم پہلے آگئے منڈی میں تم نے یہ مال خرید لیا ایک
لاکھ اونٹ۔میرا تو خیال تھا میں خریدوں گا۔تو انہوں نے کہا تم اب خرید لو۔کہ کیا بھاؤ، کس بھاؤ
پر؟ انہوں نے کہا جس بھاؤ پر میں نے لیا ہے اسی بھاؤ پر تم لے لو، صرف نکیل مجھے دے دو ہر اونٹ
کی۔تو اب یہ بڑا تاجر، تاجر دماغ یہ سوچ سکتا ہے کہ نکیل مجھے دے دواسی بھاؤ پہ لے لو۔اگر وہ
اٹھنی بھی قیمت سمجھی جائے تکمیل کی تو پچاس ہزار روپے کا انہوں نے آدھے گھنٹے میں نفع حاصل
کرلیا۔-
میں بتا یہ رہا ہوں کہ یہ جو کہا ہے کہ ہم نے فضیلت دی بعض کو بعض پر ، یہ فضیلت کا پہلا حل
جو ہے وہ استعداد کا دینا ہے۔بعض زمیندار ہیں ، وہ ۱۵ ایکٹر میں۔میں نے خود پڑھا ہے یعنی دنیا
کی بات کر رہا ہوں صرف اپنے علاقہ کی بات نہیں کر رہا۔یہاں سے ہزاروں میل دور سے یہ
واقعہ ہوا کہ پندرہ ایکڑ کے مالک نے ساڑھے پانچ لاکھ روپیہ خالص آمد پیدا کی اور بہت
سارے ایسے زمیندار بھی ہیں کہ جو پندرہ ایکڑ کے مالک ہیں اور سرخ مرچ کی چٹنی پیس کے اور
روکھی روٹی کے ساتھ ان کا گزارہ ہے۔علم کے میدان میں، ہر علم کے میدان میں آپ کو نہایت ذہین ، آگے بڑھنے والے ملیں
گے۔ہر علم کے میدان میں آپ کو اس علم کے حصول کی صلاحیت نہ رکھنے والے یا کم رکھنے والے

خطبات ناصر جلد هشتم
۲۵۴
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
پیچھے رہنے والے بھی ملیں گے۔ہر شعبہ زندگی میں انسان کی آپ کو اس آیت میں جو خدا تعالیٰ نے
عظیم حقیقت بیان کی ہے اس کا جلوہ نظر آتا ہے۔وَالله فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ کہ ہم
نے جو عطا دی انسان کو اس میں بعض کو بعض پر فضیلت دے دی لیکن اسی آیت میں ساتھ یہ کہا کہ
فضیلت اس لئے نہیں دی کہ تم میرے بندوں کے خدا بننے کی کوشش کرو بلکہ اس لئے دی ہے کہ جو
تمہارے Dependant ہیں، جو تمہارے زیر کفالت ہیں ان کو اپنا برابر سمجھو۔جو کھاؤ انہیں
دو۔جو پہنو انہیں پہناؤ جہاں رہوا نہیں رکھو۔یہ جو Dependant ہیں اس میں سب سے نچلا
درجه ان غلاموں کا تھا جو اسلام سے پہلے غلام بنالئے گئے تھے لیکن فوری طور پر بغیر صحیح انتظام کے
ان کو آزاد کر دینا انسان پر ظلم کرنا تھا۔ایسا ہی تھا جیسے چڑیا گھر کے شیر کو آزاد کرنے کے لئے لاہور
میں انارکلی میں لا کے چھوڑ دیا جائے۔پہلے ان کو انسانیت کے آداب، شرافت کے آداب،
اخلاق ، ان کی ذہنیت میں تبدیلی پیدا کرنے کا سوال تھا ، بعد میں ان کو آزاد کرنے کا سوال تھا۔یہ ضمنا میں بات مثال کے طور پر دے رہا ہوں قرآن کریم پر غور کرنے سے ہمیں معلوم ہوتا
ہے کہ اسلام نے یکسر غلامی کو مٹا دیا اور کسی شخص کو یہ اجازت نہیں دی بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد کہ وہ کسی دوسرے انسان کو غلام بنائے تو جو مسئلہ آپ کے درپیش تھا، وہ غلامی کا نہیں تھا وہ
تو ختم ہو گیا قصہ۔وہ یہ تھا کہ جو پہلوں نے غلام بنائے ہوئے تھے نسلاً بعد نسل ان کی ذہنیتیں جو
ہیں وہ مسخ ہو چکی ہوئی تھیں۔ان کو اٹھا کر اس گراوٹ کے مقام سے انسان کے مقام پر لا کے کھڑا
کرنا یہ تھا آپ کے سامنے مسئلہ اور اس کو آپ نے حل کیا۔تو یہ جو میں بات بتا رہا ہوں کہ جو زیر کفالت ہیں ان کو اپنے برابر کا حصے دار سمجھو کیونکہ
خدا تعالیٰ کا یہی منشا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جو آپ کھاتے ہو وہ اپنے غلام کو
کھلاؤ۔پرانے غلام جو ملے ہیں ورثے میں۔اس کے بعد پھر وہ جو قابلیتیں اور صلاحیتیں ہیں اس کے نتیجہ میں مختلف چیزیں رزق کے
ساتھ تعلق رکھنے والی انسان
کو ملتی ہیں۔ایک شخص ہے وہ علم میں ترقی کرتا ہے۔اس کے اوپر
دوفرض عائد ہو جاتے ہیں۔ایک علم پڑھانا دوسروں تک پہنچانا اپنی قابلیت کو اور اپنے جیسے ذہین

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۵۵
خطبہ جمعہ ۶ / جولائی ۱۹۷۹ء
لڑکوں کے لئے یہ تدابیر سوچنا کہ وہ بھی اسی طرح انتہائی رفعتوں تک پہنچنے والے ہوں اور
دوسرے یہ کہ علمی ترقی کے نتیجہ میں دنیوی اموال جو ہیں وہ حاصل ہوتے ہیں اس میں وہ صرف
اس لئے ایک شخص کہے کہ جی میں آئن سٹائن بن گیا اس واسطے جو دنیا مجھے اموال دیتی ہے اس کے
او پر میں کسی کا حق نہیں سمجھوں گا قرآن کہتا ہے یہ غلط ہے۔تمہیں ہر دوسرے کا حق سمجھنا پڑے گا
کیونکہ یہ فضیلت خدا تعالیٰ نے اس لئے نہیں دی کہ تمہاری اجارہ داری ہو جائے بلکہ بہت ساری
اشیاء پر اس لئے دی ہے کہ تم جہاں خدا تعالیٰ کی دنیوی مادی نعمتوں سے مالا مال ہوئے ہو وہاں
تمہارے لئے ایسے سامان پیدا کئے جائیں کہ ان مادی نعمتوں کے صحیح استعمال کے نتیجہ میں تم
روحانی نعمتوں کو حاصل کرنے والے بن جاؤ اور جو وقتی طور پر اور ہلاک ہونے والی چیزیں ہیں
ان کے ذریعے سے تم خدا تعالیٰ کی منشا کے مطابق ان کا استعمال کرنے کے نتیجہ میں ابدی نعمتیں جو
خدا تعالیٰ کی ہیں اس کی رضا کی ابدی جنتوں سے تعلق رکھنے والی ان کے تم حق دار بنو۔تو یہاں اس آیت کے آخر میں میں نے اس کا ایک ٹکڑا لیا تھا، تو آخر میں ہے کہ پھر کیا وہ
اس حقیقت کے جاننے کے باوجود اللہ تعالیٰ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں۔تو انکار کے ساتھ ہی اقرار
اور انکار دونوں کا یہاں مضمون کے لحاظ سے ذکر ہے اور اقرار کے معنے ہیں خدا تعالیٰ کے دیئے
ہوئے رزق کو خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق خرچ کرنا اور خدا تعالیٰ کی نعمت کے انکار کا
مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے نعمت حاصل کی اور جس سے پایا اسی کی حکم عدولی شروع کر دی۔یہ
ہے کفرانِ نعمت۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَرَزَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبَتِ أَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ
وَ بِنِعْمَتِ اللهِ هُمْ يَكْفُرُونَ (النحل : ۷۳) اور اللہ نے تمہیں تمام قسم کی پاکیزہ چیزوں سے رزق
بخشا ہے۔کیا پھر بھی ایک ہلاک ہونے والی چیز جو دنیوی عطا کی شکل میں تمہارے اوپر نازل ہوئی
اللہ تعالیٰ کی طرف سے۔اس پر تو ایمان رکھو گے اور کہو گے کہ خدا تعالیٰ نے ہم میں پتا نہیں کیا
خوبی دیکھی دنیوی اموال سے مالا مال کر دیا اور جو اللہ تعالیٰ کی نعمتیں ہیں ، اللہ تعالیٰ کی نعمتیں جیسا کہ
اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کا تقاضا ہے ہمیشہ رہنے والی نعمتیں ہیں۔وہ ان مادی اور دنیوی عطایا

خطبات ناصر جلد هشتم
۲۵۶
خطبہ جمعہ ۶ / جولائی ۱۹۷۹ء
کے نتیجہ میں تم روحانی نعمتوں سے محروم ہونے کی کوشش کرو گے۔وَ بِنِعْمَتِ اللهِ هُمْ يَكْفُرُونَ
اصل نعمت خدا تعالیٰ کی۔ایک شخص ہے اس کو اتنا مال ملا کہ اس پر دس ہزار روپیہ ز کوۃ واجب ہوگئی
خدا کے لئے۔وہ دس ہزار روپیہ خدا کے حکم سے دے دیتا ہے تو جو مادی دولت اس کو ملی جس پر
زکوۃ واجب ہوئی مادی دولت ہے۔روپیہ ہے۔سونا ہے۔چاندی ہے۔بھیڑ بکری ہے۔اونٹ
ہیں۔گائے اور بھینس ہے وغیرہ وغیرہ تو وہ زکوۃ دے گا تو یہی چیز جو مادی ہے اس نے خدا تعالیٰ کا
حکم ماننے کے نتیجہ میں ایک روحانی نعمت کا دروازہ کھولا نا! خدا تعالیٰ نے کہا میرے بندے نے
میرے حکم کے مطابق میری راہ میں اپنے مال کو میرے بتائے ہوئے نصاب کے مطابق خرچ
کر دیا۔مگر خدا تعالیٰ نے محض یہ نصاب نہیں مقرر کیا بلکہ نوع انسانی کا جہاں تک تعلق ہے اس
نصاب کا میں آگے آکے ابھی ذکر کروں گا۔رَزَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبَتِ یہاں جو الطَّيِّبَتِ“ کا لفظ
استعمال کیا گیا اس سے میری توجہ اس طرف پھری کہ خدا تعالیٰ کی ہر نعمت جو ہے، وہ پاک ہے۔اس معنی میں کہ وہ پاکیزگی کی طرف لے جانے والی ہے۔پاکیزگی کی طرف لے جانے والی ہے
صحیح استعمال کے نتیجہ میں ، اعمالِ صالحہ کے نتیجہ میں۔تو یہاں رزقکم میں ہر قسم کی عطا اور بخشش آگئی اور مِنَ الطیبت میں اس طرف اشارہ
کیا کہ خدا تعالیٰ کی ہر قسم کی عطا اور بخشش کے نتیجہ میں تم خدا تعالیٰ سے اس کے پیار کو حاصل کر سکتے
ہو اگر اس کا صحیح استعمال کرو۔لیکن پھر آگے کافروں کو مخاطب کر کے خدا تعالیٰ اس آیت میں فرماتا
ہے أَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ جو ہلاک ہونے والی چیز ہے اس پر تو وہ ایمان لاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ
نے ہمیں اس لئے دی کہ ہم ہی اس سے فائدہ اٹھا ئیں اور کوئی اور اس کا شریک نہ ہو۔ہم ہی اس
کا استعمال کریں صحیح یا غلط جس طرح چاہیں۔جس طرح قرآن کریم میں ایک نبی کے متعلق آیا ہے
کہ ان کی اُمت نے کہا ہمیں اس بات سے روکتا ہے کہ جو ہمیں خدا نے چیزیں دی ہیں ہم اپنی
مرضی کے مطابق ان کو خرچ نہ کریں۔تو طیبات سے اس طرف ہمیں توجہ دلائی گئی کہ خدا تعالیٰ کی ہر نعمت اگر اس کا صحیح استعمال ہو
ابدی رحمتوں کے دروازے کھولنے والی ہے اور جو اس کا غلط استعمال ہے اس کے اوپر قرآن کریم

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۵۷
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
نے باطل یعنی ایک ہلاک ہونے والی چیز قرار دیا ہے یعنی خدا تعالیٰ نے ابدی نعمتوں کو نواز نے
کے لئے تمہیں چھوٹی اور بڑی، دینی اور دنیوی نعمتیں عطا کی تھیں لیکن تم نے ان کا محض دنیوی
استعمال کر کے اور اپنے رب کو بھول کر اور اپنی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر کے اس کو محض ایسے
طور پر استعمال کیا کہ وہ آئی اور چلی گئی۔دنیا تو ہے ہی آنی جانی اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی
رحمتوں کے تم وارث نہیں بنے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایک اور آیت میں ہمیں سمجھانے کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ
تعالیٰ تمہیں سمجھانے کے لئے ایک ایسے بندے کی حالت بیان کرتا ہے جو غلام ہو۔قرآن کریم کی
اس آیت کے بہت سے بطون ہیں آپ جانتے ہیں بہت دفعہ ہم ذکر کرتے ہیں پہلے بھی کر چکے۔یہاں میں یہ معنی کروں گا کہ ایسے بندہ کی حالت بیان کرتا ہے جو دنیا کا غلام ہو اور جو کسی بات کی
بھی طاقت نہ رکھتا ہو۔جو دنیا کا غلام ہے وہ کس بات کی طاقت رکھتا ہے۔وہ تو خدا سے لڑنے والا
ہے نا۔جو خدا تعالیٰ سے لڑنے والا ہے وہ گھمنڈ میں ، وہ تکبر میں ، وہ استکبار میں، وہ غرور میں ، وہ
لوگوں کو حقیر سمجھنے کی مرض میں بھی تو مبتلا ہو جائے گا لیکن حقیقی طاقت جس کا صحیح نتیجہ نکلے اور جو خدا کا
پیار حاصل کرنے والی ہو وہ طاقت تو اسے نصیب نہیں ہوتی۔تو وہ دنیا کا غلام جو دنیا دارانہ زندگی
گزارتا اور دنیا کی دلدلوں میں پھنسا ہوا ہے اور کسی بات کی بھی طاقت نہیں رکھتا ایک وہ ہے اور
ایک وہ ہے اس کے مقابلے میں جو دنیا کا غلام نہیں بلکہ خدا کا بندہ ہے وہ وَمَنْ زَزَقْنَهُ مِنَّا رِزْقًا
حَسَنًا جس کو ہم نے رزق دیا اور اس نے یہ جانا اور پہچانا کہ ہم نے ایک اس کو اچھا رزق دیا تھا،
ایک ایسا رزق دیا تھا جو خدا تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کو جذب کرنے کا ذریعہ بن سکتا تھا اور اس
کے نتیجہ میں اس حقیقت کو سمجھنے کے بعد ہمارے اس بندہ نے يُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَ جَهُرًا ہمارے
دیئے ہوئے مال میں لوگوں کے اس حق کو تسلیم کیا جو ہم نے ان کا قائم کیا اور ان کے اوپر وہ خرچ
کرتا ہے پوشیدہ طور پر بھی اور اعلانیہ طور پر بھی۔اس آیت کے پڑھتے وقت میرا اس طرف بھی
خیال گیا ویسے وہ آیت میں آگے لوں گا بھی، ایک جگہ آیا ہے آگے ذکر آئے گا ان کا کہ وفي
اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَ الْمَحْرُومِ (الذاريات :۲۰) تو جو اپنے اس حق کو پہچانتا ہے جو اللہ تعالیٰ

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۵۸
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
نے اس کا قائم کیا اس کا مطالبہ کرتا، اس کے حصول کے لئے کوشش کرتا ہے۔جو شخص اس حق کو ادا
کرنے والا ہے وہ ظاہری طور پر کھلم کھلا ادا کرتا ہے نا۔مانگنے والے نے بھی کھلے طور پر کہا مطالبہ
کیا۔مانگنے والا نہیں مطالبہ کرنے والے نے ظاہراً مطالبہ کیا، جہراً مطالبہ کیا میرے یہ حقوق
خدا تعالیٰ نے قائم کئے ہیں میرے حقوق ادا کرو۔تو خدا تعالیٰ یہاں یہ فرماتا ہے کہ ایسا شخص ہمارا بندہ جو ہمارے رزق کو رِزْقًا حَسَنًا سمجھتا
اور اس کے نتیجہ میں وہ حقوق العباد جو ہیں وہ ان کو ادا کرتا اور جن کو نہیں ملے ہوئے حقوق اور جو
پہچانتے ہیں اپنے حقوق کو جو خدا تعالیٰ نے قائم کئے کھلم کھلا ان کے او پر خرچ کرتا ہے اور کہتا ہے
میں نہیں دیتا حق ہے تمہارا لے لو اپنا حق خدا نے اسے قائم کیا ہے۔اور بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں
جو اپنے حقوق ہی نہیں پہچانتے اس وجہ سے وہ حقوق کے حصول میں محروم ہوتے ہیں۔تو یہ شخص جو
ہے خدا کا بندہ وہ سزا بھی خرچ کرتا ہے ان کو اپنے حق کا نہیں پتا اور لوگوں کے حقوق کی جو ادائیگی
یہ شخص کر رہا ہے اس کا نہیں علم۔دونوں باتیں چھپی ہوئی ہیں۔ان کے سامنے ان کے حقوق ظاہر
نہیں اور لوگوں کے سامنے حقوق کی ادائیگی ظاہر نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ دنیا کا غلام اور یہ اللہ
کا بنده هَلْ يَسْتَونَ یہ برا بر ہو سکتے ہیں؟ یہ برابر نہیں۔ایک زمین کا کیڑا، ایک کو خدا تعالیٰ نے
اپنے پیارے ہاتھوں سے اٹھا کر اپنی رفعتوں تک پہنچایا اور اپنی گود میں لے لیا پیار کے ساتھ۔یہ
دونوں برابر کیسے ہو سکتے ہیں۔الحَمدُ لِلَّهِ (النحل : ۷۶) اصل بات تو یہی ہے کہ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کی ہیں۔اسی کی طرف دوسری آیت میں اشارہ کیا یتم نِعْمَتَهُ عَلَيْكُم (النحل: ۸۲) اللہ تعالیٰ نے
یہ ساری دنیوی نعمتیں پوری کر دیں تمہارے اوپر۔ویسے اس میں روحانی بھی ہیں لیکن اس کے
ایک حصہ کو میں نے اس فقرہ میں لیا ہے يُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلیکم اس نے ساری کی ساری
نعمتیں اور
رحمتیں جن کی تمہاری فطرت تقاضا کر رہی تھی ، وہ تمہیں دے دیں۔لَعَلَّكُمْ تُسلِمُونَ اس لئے
دیں کہ تم میری ان نعمتوں سے حقیقی مسلمان بننے کی کوشش کرو۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَفِي اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ (الذاريات : ٢٠) - وَفِي

خطبات ناصر جلد هشتم
۲۵۹
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
اموالھم کی ضمیر اس آیت میں میرے نزدیک جو میں اب معنی کر رہا ہوں جیسا کہ میں نے بتایا
بہت سے بطون ہیں وَفِي اَمْوَالِهِمْ وہ لوگ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلى بَعْضٍ کہا ہے نا۔وہ لوگ جن کو ہم
نے دوسروں پر فضیلت دی۔انہوں نے تجارت کی اور تجارت کے مال بڑے اکٹھے کر لئے۔انہوں نے زراعت کی اور بڑی آمد پیدا کی اپنی زمین سے۔انہوں نے کارخانے لگائے اور وہ
Millionaire بن گئے وغیرہ وغیرہ۔دنیوی لحاظ سے انہوں نے دولتیں اکٹھی کیں۔وہ ذہین
تھے ان کو اپنے ذہنوں کی نشوونما کے سامان ہم نے دیئے تھے ان کو انہوں نے استعمال کیا اور
سائنس کے میدان میں اور دوسرے علوم کے میدان میں آسمانوں کی رفعتوں تک پہنچ گئے اور اس
ذریعہ سے انہوں نے دنیوی اموال بھی کمائے۔محاورہ ہے
ے کسب کمال کن کہ عزیز جہاں شوی
کہ کمال حاصل کرو دنیا کی عزت بھی حاصل ہو جائے گی اور دنیا کے اموال بھی حاصل ہو جائیں
گے۔ان لوگوں کے اموال میں ایک تو یہ گروہ ہو گیا نا۔ایک دوسرا گر وہ ہے جو سائل بھی ہے اور
محروم بھی ہے۔جس کو ان حقوق کا جو خدا تعالیٰ نے اس کے قائم کئے ہیں علم بھی ہے اور اسے مل نہیں
رہے اور وہ ان کا مطالبہ کرتا ہے اور وہ شخص جس کو خدا تعالیٰ کے قائم کردہ حقوق کا علم نہیں اس
واسطے مطالبہ ہی نہیں کر سکتا اور وہ خاموش ہے اور محروم ہے۔اس کو پتا ہی نہیں میرے حقوق کیا
ہیں۔جیسا کہ اس وقت یہ جو ترقی یافتہ مہذب قومیں ہیں ان کے مزدوروں کو کچھ پتا نہیں کہ ان کا
حق کیا ہے اور میں ان سے مذاق میں ہنسی میں مسکراتے چہروں کے ساتھ بات کرتا تھا اور یہ حقیقت
ان کے سامنے رکھتا تھا کہ یہ عجیب بات ہے کہ تمہارا مزدور اپنے حق کے حصول کے لئے سٹرائیک
کرتا ہے اور اس کو یہ پتا نہیں کہ اس کا حق کیا ہے۔یہ عجیب چیز بن گئی نا! کہ جس چیز کا اس کو علم ہی
نہیں اس کے حصول کی وہ کوشش کر رہا ہے۔تو حاصل کیسے کرے گا جس کا علم ہی نہیں اس کو۔تو محروم ہے وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ ان کا حق ہے ان کے مال میں جن کو خدا نے دیا۔مختلف
طریقوں سے دیا کسی کو تجارت کا ملکہ دیا کسی کو زراعت کرنے کی صلاحیت عطا کی۔کسی کو
استعدادیں دیں اور صلاحیتیں دیں علوم کے حاصل کرنے میں۔مختلف طریقوں سے اس نے

خطبات ناصر جلد هشتم
۲۶۰
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
فضیلت حاصل کی اور اموال اکٹھے کئے۔خدا کہتا ہے صرف تم اس کے حق دار نہیں بہت سارے
اور حقوق ہیں جو تمہارے مال کے اندر ہم نے جمع کئے ہوئے ہیں اور یہ بتادوں ضمناً کہ خدا تعالیٰ
نے ضرورت اور حاجت اور بھک منگا ہونے کا تصور نہیں ہمیں دیا بلکہ غریب کا حق قائم کیا ہے اور
یا یہ شخص خدا تعالیٰ کی جو مالدار ہے فَضَّلَ بَعْضَكُم عَلى بَعض کے گروہ والا یا یہ خدا تعالیٰ کی رضا
کے حصول کے لئے یہ خود ان کے حقوق ادا کرے گا یا خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جو تنظیمیں ہیں یا جو
حکومتیں ہیں یا جو اقتدار ہیں وہ ان کو حقوق دیں گے۔جہاں سے میں نے شروع کیا تھا لوٹ کے
پھر وہیں آ گیا۔یہ زمانہ آ گیا ہے اس وقت دنیا، اسلام سے باہر کی دنیا، عیسائی دنیا، دہر یہ دنیا، بدمذہب
دنیا، لا مذہب دنیا یہ زمانہ آ گیا ہے کہ وہ ناکام ہو کر اپنی کوششوں اور اپنے منصوبوں میں اپنے مسائل
کاحل اسلامی تعلیم میں پانے کی کوشش کریں۔خدا تعالیٰ ان کو جلد تر اس کی تو فیق عطا کرے۔بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جنہیں اللہ تعالیٰ نے دولتمند اور صاحب ثروت بنایا ہے ان کے
اموال میں ہر اس شخص کا حق ہے جو اپنے رب کے قائم کر دہ حقوق سے
محروم ہے۔خواہ وہ اس حقیقت
سے واقف ہو، خواہ اس کا علم اس کو نہ ہو ہر صورت میں اس کا حق خدا تعالیٰ نے قائم کر دیا ہے۔ایک چھوٹی سی میں مثال لوں گا۔ایک چھوٹی سی ویسے تو میں نے بتایا بڑا وسیع مضمون ہے ہر قسم
کے حقوق پر مشتمل۔وہ لوگ ہمارے ملک میں بھی ہیں۔ہمارے ملک کی اکثر آبادی ایسی ہے کہ جن کو
اتنی غذائیت تو کھانا کھانے کے متعلق میں ذکر کر رہا ہوں مل جاتی ہے کہ وہ زندہ ہیں مرے نہیں
بھوکوں لیکن ان کی صلاحیتوں اور استعدادوں کی کامل نشو ونما کے لئے جس قسم کی غذا کی ضرورت تھی
وہ نہیں ملی۔مثلاً ہمارے ملک میں کہتے ہیں واللہ اعلم قریباً اسی فیصد کسان Small holding
رکھتا ہے۔اس کے پاس بہت تھوڑی زمین ہے۔آٹھ ، دس، بارہ، چودہ ایکٹر کی اور مجھے خدا نے
توفیق دی ملاپ کرنے کی ہر قسم کے آدمی سے۔اس کی تفصیل میں اس وقت نہیں جاؤں گا اور مجھے
پتا ہے کہ وہ اکثر ان میں سے اپنے بیلوں کے غلام بن کے رہ گئے ہیں یعنی اگر وہ اپنے بل کی فکر نہ
کریں۔بارہ ایکڑ کا مالک جو ہے اس کو ایک ہل چاہیے۔تین جانور چاہئیں بارہ ایکٹر میں پہلے وہ

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۶۱
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
کھلاتا ہے تین جانوروں کو اپنے ورنہ تو اس کو سوکھی روٹی بھی نہ ملے۔اور ان کی پیتی (ان کے
پاؤں کے پیچھے ) پاس اپنی چارپائی بچھا کے اور وہاں سو جاتا ہے رات کو۔اکثریت ایسی ہے،
اکثریت Small holding کی ہے اور اکثر Small holding والے جو ہیں بعض اچھے
بھی ہیں لیکن اکثر ایسے ہیں جن کو اتنی روٹی تو مل جاتی ہے کہ وہ بھوکوں مریں نہ لیکن اتنی غذائیت
ان
کو نہیں ملتی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو جسمانی اور ذہنی اور اخلاقی اور روحانی جو طاقتیں دی تھیں ان
کی کامل نشو و نما وہ کر سکے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو طاقتیں میں نے ہر فرد واحد کو دی ہیں ان
کی کامل نشو ونما ہونی چاہیے۔ہر فرد کی ہر طاقت کی کامل نشوونما کے لئے جس چیز کی بھی ضرورت
ہے مادی یا غیر مادی، وہ میں نے پیدا کر دی۔اگر وہ اس کو نہیں ملی تو کوئی اور غاصب ہے جس کے
پاس ہے وہ۔اور انہی کو خدا کہتا ہے، انہی کی طرف اشارہ کر کے کہ وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَتَّى لِسَابِلِ
وَالْمَحْرُومِ ان کے پاس جن کے حقوق کی ادائیگی کے سامان ہیں پڑے ہوئے ان سے لو اور دو یاوہ
آپ دے دیں۔خدا کی رضا کو حاصل کریں۔قرآن کریم یہ کہتا ہے اصل تو یہ ایک فقرہ ہے جس کے لئے میں نے یہ خطبہ آج پڑھا ہے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ جب انسانوں کے ایک طبقہ کو ان کے مناسب حال اور متوازن غذا نہ ملے
اور اس سے وہ محروم ہوں تو سب دولتمند ان کے برابر لا کے کھڑے کر دیئے جائیں۔وفي
اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ میں بڑا عظیم اعلان ہوا ہے۔خدا یہ کہتا ہے کہ اگر مثلاً کوئی ملک
اس کو ہم کہتے ہیں ”جیم ہر نام لے دیتے ہیں۔اس کی اتنی فیصد آبادی جو ہے اس کو مناسب حال
متوازن غذ انہیں ملتی تو جب تک اس طبقہ کو مناسب حال متوازن غذا نہیں ملتی کسی امیر کو یہ حق نہیں
پہنچتا کہ وہ ان سے بڑھ کے کھائے۔وہاں لا کے کھڑا کر دیا جائے گا کہ جیسا یہ کھائے گا وہ۔تمام امرا اور دولتمند صاحب ثروت جو ہیں ان کو دکھ اور تکلیف میں غریب کے کندھے سے کندھا
ملا کے کھڑا کر کے سو فیصد ان کا شریک حال بنادیا۔شریک غم بنادیا ان کا اور ان امیر کو یہ کہا ہم نے
تمہیں بڑا دیا۔جب ان کو مناسب حال متوازن غذامل جائے پھرا اپنی مرضی کی کھا۔تیرے اوپر
کوئی پابندی نہیں۔بعض دوسری Extreme پر چلے گئے ہیں۔خیالات فلاسفی ، ازم جو ہیں وہ

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۶۲
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
کہتے ہیں کسی کو بھی اس کی مرضی کا نہیں کھانے دیں گے۔یہ غلط ہے۔قرآن کریم یہ کہتا ہے فَضَّل
بَعْضَكُم على بعض ہر
شخص کو اس کا حق ادا کرو۔پھر جوز ائد تمہارے پاس ہے پھر اپنی مرضی چلا لو
اس کے اندر اور پھر جب اپنی مرضی چلانے کا وقت آئے گا پھر خدا کہتا ہے جب اپنی مرضی
چلا رہے ہو تو اپنی عارضی خوشیوں کا خیال رکھنے کی بجائے اپنی ابدی خوشیوں کا خیال رکھو۔پھران
کو آگے وہ نعمتیں بیان کر کے وہ خدا تعالیٰ کے فضل بیان کر کے، خدا تعالیٰ کی جو رحمتیں اس زندگی
میں نازل ہوتی ہیں ان کے نمونے ان پر نازل کر کے اس رنگ میں خدا تعالیٰ پیار کرے گامر نے
کے بعد اپنے ایک پیارے بندے کو اپنی رضا کی جنت میں لے جاکے اس کا ایک نمونہ مثلاً یہ اس
کو بتا دیتا ہے کہ وقت سے پہلے اس کو بشارت دے دیتا ہے اور وقت سے پہلے اس کو یہ تنبیہ کر دیتا
ہے کہ یہ بات نہ کرو ورنہ تمہیں تکلیف ہوگی۔وقت سے پہلے بتا دیتا ہے کہ مثلاً اس ہوائی جہاز میں
نہ جاؤ تمہاری جان کا خطرہ ہے۔ایسے بھی لوگ ہیں میں نے ایسے واقعات پڑھے ہیں۔تو وہ
خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ ساروں کو ان کے حقوق ادا کر دو پھر اگر تمہارے پاس فالتو بچتا ہے پھر جائز
طور پر خدا تعالیٰ نے جو چیز حلال قرار دی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے جس کو حرام کہا ہے اس سے
بچتے ہوئے اپنی مرضی سے جو مرضی کھاؤ لیکن ہر شخص کو مناسب حال متوازن غذا ملے گی پہلے۔یہ جو میں فقرہ بول رہا ہوں شاید بہت سارے نوجوان سمجھیں ہی نہ۔مناسب حال بدلتی
ہے۔مثلاً ایک ابھی پیچھے جیسے بڑا یہاں شور تھا گشتی ہو رہی تھی جاپان اور پاکستان کی تو ایک
پہلوان کی مناسب حال اور غذا ہے اور ایک وہ منحنی سابچہ نور صاحب کے پاس بیٹھا ہوا ہے پتا
نہیں کون جس کا معدہ اور نظام ہضم جو ہے اس کے مطابق مناسب حال بالکل اور چیز ہے۔مناسب حال غذا عمر کے ساتھ بدل جاتی ہے۔مناسب حال غذا کام کی نوعیت کے ساتھ بدل جاتی
ہے مثلاً ایک زمیندار جو ہے وہ اتنی بعض ہمیشہ نہیں لیکن بہت سارے سال کے ایسے بھی دن ہیں یا
ہفتے ہیں جن میں اس کو بڑی محنت کرنی پڑتی ہے، دن رات محنت کرنی پڑتی ہے اور اس محنت کے
نتیجہ میں وہ شاید ڈیڑھ دوسیر آٹا بھی کھا جائے تو ایک وقت میں ہضم کرے گا وہ۔تو مناسب حال کو
یہ سمجھ لو کہ جس کو وہ ہضم کر سکتا ہے اور متوازن کا مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے صرف ہمارے لئے

خطبات ناصر جلد هشتم
۲۶۳
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
آٹا یا میدہ یا سوجی یا چنا یا کی پیدا نہیں کی یا صرف گوشت نہیں پیدا کیا یا صرف شلجم کی ترکاری نہیں
پیدا کی یا صرف اخروٹ اور بادام یہاں کشمیر قریب ہی ہے وہاں بڑا رواج ہے اخروٹ بہت
کھاتے ہیں وہاں کے لوگ وہ نہیں پیدا کئے بلکہ یہ اب انہوں نے بڑی ریسرچ کی ہے اسلام کے
بتائے ہوئے اصول کے مطابق اس کو پروٹینز کہتے ہیں یہ گوشت یا Nuts یا پنیر یا دودھ تو ان کا بھی
کہتے ہیں آپس میں توازن پیدا کرو اور یہ پہلوان مثلاً گھی کا بڑا کھا جاتے ہیں۔بادام بڑا کھا جاتے
ہیں۔وہ اس کو ہضم کر رہے ہوتے ہیں اور ان کو طاقت چاہیے اپنے کام کے لئے۔ایک کلرک جو
بیٹھا ہوا ہے وہ آدھ سیر آٹا کھائے تو اس کو اسہال شروع ہوجائیں گے۔ایک زمیندار جو ساری
رات کام کرتا رہا ہے اپنی زمینوں کے اوپر وہ صبح جس وقت کھانے پہ بیٹھتا ہے جس کو ہم ناشتہ کہتے ہیں
اس کا پہلا کھانا ہوتا ہے اس وقت وہ سیر پکی روٹیاں کھا جائے گا اور وہ ہضم کرے گا اس کو تو یہ ہے
مناسب حال اور متوازن کا مطلب یہ ہے کہ جو مختلف خدا تعالیٰ نے غذا ئیں بنائی ہیں اپنی قسم کے لحاظ
سے مختلف جس کو انہوں نے Fat یعنی چکنائی، جس کو انہوں نے (Carbohydrate) نشاستہ
یا میدہ۔یہ کہا۔یا جس کو انہوں نے پروٹین کہا آگے ان کی بھی بہت ساری قسمیں ہیں۔پروٹین
کے متعلق تھوڑا سا اب میں نے بتایا۔یا جس کو انہوں نے Vitamins کہا یہ بھی غذا کا حصہ ہے۔یا جس کو انہوں نے Minerals کہا یعنی جو معدنیات ہیں۔وہ ان کو Trace element
بھی بعض ہیں ان میں سے بہت تھوڑا چاہیے لیکن انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔خدا کہتا
ہے کہ ہر شخص کو دو۔تو میں نے یہ کہا کہ میرے نزدیک وَفي اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ کا یہ مطلب ہے
کہ قرآن کریم نے بڑا عظیم اعلان کیا ہے۔بنی نوع انسان کو مخاطب کر کے کہا میں تمہیں لاوارث
نہیں چھوڑوں گا۔قرآن کریم نے کہا تمہارے جو سیاسی بڑے ہیں وہ تمہارا خیال نہ رکھیں یا
رکھیں۔تمہارے دوسرے، تمہارے اپنے بزرگ جو ہیں خاندانی یا قبیلے کے وہ اس طرف توجہ
دیں نہ دیں، پر میں تمہارا پیدا کرنے والا رب تمہیں ایک مقصد کے لئے میں نے پیدا کیا۔تمہیں
ایک مقصد کے لئے پیدا کیا میں نے۔جو بھی تمہیں ملا وہ مجھ سے ملا اور بنیادی طور پر میں نے تمہیں

خطبات ناصر جلد هشتم
۲۶۴
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
چار قسم کی عظیم صلاحیتیں اور قابلیتیں دیں۔ان کی نشوونما کے میں نے سامان پیدا کئے۔میں یہ
سامان پیدا کروں گا کہ سارے انسان اسلام کی حسین تعلیم میں ، اسلام کے ٹھنڈے سایہ میں جمع
ہو کر ہر شخص کو پہلے اس کا حق مل جائے گا۔اس کے بعد پھر جن کو ہم نے ایسی صلاحیتیں دی ہیں کہ
مثلاً وہ زیادہ کما لیں پھر ہم کہیں گے جب وہ اپنے حقوق ادا کر چکے ہوں گے اور ان کے پاس مال
بچے گا پھر ہم کہیں گے اپنی مرضی سے اب کھا لولیکن یہ دیکھنا کہ اپنی مرضی سے اتنانہ کھا لینا کہ رات
کو ہماری عبادت نہ کر سکو۔دن کے وقت بھی اونگھتے ہی رہو۔ہماری طرف توجہ نہ کرو۔اپنے جو ہر
وقت کے حقوق ادا کرنے ہیں وہ تم ادانہ کر سکو۔یہ جو میں نے کہا کہ جس وقت کسی ملک کے ایک طبقہ کو مناسب حال اور متوازن غذا نہ ملے
اس وقت سب امراء کی غذا لے کے اکٹھی جمع کر لو اور یہ انتظام کرو کہ پہلے ان کو مل جائے پھر ان
سے کہو کہ اب تم جو مرضی کرو اپنی غذا سے یہ میں نے اعلان اس میں یہ کیا آج۔یہاں پہلے بھی کہہ
چکا ہوں کئی دفعہ، اس آیت کا یہی مفہوم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمجھے ، اور اس وقت میں نے
آپ کے سامنے آپ کا ایک ارشاد اور اُسوہ اور اس پر عمل کرنے والوں کے دو واقعات لئے ہیں
تین۔بڑی چیز واضح ہو جاتی ہے کسی کو کوئی شبہ اور شک نہیں رہے گا۔یہ مسلم میں حدیث آتی ہے۔مسلم ،تھوڑا سا تعارف حدیث سے کروا دوں آپ کا۔ہمارے ان بزرگوں نے بڑے پیار، بڑی
تحقیق سے اور بڑی توجہ کے ساتھ پوری کوشش ہے کہ کوئی غلط بات کوئی کسی غلط سند سے ہم تک
پہنچی ہوئی بات ہمارے اس مجموعہ میں شامل نہ ہو جائے جو شائع کرنا چاہتے ہیں۔انسان تھے
پھر بھی بعض غلطیاں کر گئے ہوں گے لیکن انتہائی قربانی کے ساتھ اور بڑی ہمت کے ساتھ اللہ
تعالیٰ ان کے درجات کو بلند کرے بڑے عظیم لوگ تھے یہ۔ان عظیم لوگوں میں سے ایک طبقہ وہ
تھا جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات جمع کئے ، چھان بین کی ، ایک ایک حدیث
کے لئے بڑی کوفتیں اٹھا ئیں اور سفر کئے اور اپنی پوری تسلی کرنے کے بعد انہوں نے جو اپنے
معیار قائم کئے اس کے مطابق انہوں نے جمع کر دیئے۔یہ چھ صحاح ستہ ، چھ حدیث کی کتابیں ہیں
جو کہا جاتا ہے کہ سب سے زیادہ قابل اعتماد، قابل اعتبار ہیں۔ان میں سے صحیح بخاری نمبر ایک پر

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۶۵
خطبہ جمعہ ۶/ جولائی ۱۹۷۹ء
ہے اور پھر صحیح مسلم ہے۔میں نے یہ دونوں کتابوں کے ہی دو (حوالے ) لئے ہیں لیکن مسلم کا حوالہ
میں نے اس لئے پہلے لیا کہ اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا واقعہ درج ہے۔اس کا میں ترجمہ
لوں گا۔ویسے میرے پاس عربی کے الفاظ بھی ہیں مگر دیر ہوگئی ہے۔ایک صحابی کہتے ہیں ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں نکلے مگر رستے
میں ہمیں خوراک کی سخت کمی پیش آگئی۔حتی کہ ہم نے ارادہ کیا کہ اپنی سواریوں کے بعض اونٹ
ذبح کر دیں۔( میں ذرا ساتھ ساتھ تشریح کروں گا تھوڑی ) شان دیکھو! کھجور میں ساتھ لے کے
گئے تھے غریب آدمی۔ستو ہوں گے اسی قسم کا راشن۔یہ مجاہد فوج ہے جن کو حکومت نہ کھانے کو
دیتی ہے نہ پہنے کو دیتی ہے نہ ہتھیار دیتی ہے۔اپنے پیسوں سے إِلَّا مَا شَاء اللہ جتنی توفیق دی اور
بعض ایسے غریب تھے ان کو دیا بھی لیکن اصل اصول یہ ہے کہ جس کو خدا نے توفیق دی وہ اپنے
پیسے خرچ کرے۔اپنے کپڑے بنائے۔اپنی زرہیں بنائے۔اپنی تلوار میں خریدے۔اپنے
نیزے لے۔اپنے تیر کمان تیار کرے اور پھر ان کی پریکٹس کرے اور ان میں مہارت حاصل
کرے وغیرہ وغیرہ اپنی سواریاں لے۔غریب لوگ سواری انہوں نے لے لیں۔دو دو نے مل
کے بھی لے لی ہوں گی ایک ایک اونٹ یا تین تین نے مل کے لے لیا ہوگا یا اس سے زیادہ نے
والله اعلم لیکن راشن تھوڑا سا تھا۔کھجوریں ہوں گی کچھ اور اس قسم کی اور چیزیں۔جس وقت ان
کا کھا ناختم ہوا تو۔۔۔۔انہوں نے ہاتھ نہیں پھیلا یا کھا ناختم ہو گیا لا ؤ کچھ کھانے کو دو۔انہوں نے یہ
سوچا کہ مانگیں گے نہیں۔جب تک ہمارے پاس
کھجوریں تھیں ہم نے کھا ئیں۔جب تک ہمارے پاس
ستو تھے ہم نے ان کا استعمال کیا اور اپنے پیٹ بھرے اب وہ ختم ہو گئے ہیں۔ہمارے پاس اونٹ
ہیں جن کی ہم سواری کرتے ہیں اور اس طرح کوفت سے بچ جاتے ہیں۔اب ہم اونٹ ذبح کر کے
باری باری کوئی انہوں نے بنائی ہو گی سکیم وہ اس میں نہیں لیکن بڑے ذہین لوگ تھے جو میرے
سامنے تصویر آئی ہے وہ یہ کہ انہوں نے مل کے سر جوڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا ہوگا ہم
چالیس آدمی یا سو آدمی ہیں یا پچاس آدمی ہیں اتنے دنوں کے بعد ایک اونٹ ذبح کیا کریں گے
باری باری اور یہ کھالیں گے ، مانگیں گے نہیں۔یہ عظیم ذہنیت کہ جہاد پہ جارہے ہیں۔اپنے خرچ پہ

خطبات ناصر جلد هشتم
۲۶۶
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
جارہے ہیں۔غریب ہیں غذا ساتھ نہیں ہے پوری۔غذا کا سامان پورا نہیں لے جارہے وہ ختم
ہو گیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی شکایت نہیں کی۔خدا تعالیٰ سے کوئی شکوہ نہیں کیا۔کسی کے سامنے اپنا ہاتھ نہیں پھیلایا۔آپس میں سر جوڑے اور مشورہ کیا۔آداب اونٹ ذبح کریں اور
کھائیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پتا لگ گیا۔جب آپ کو پتا لگا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے حکم دیا کہ جن لوگوں کے پاس خوراک موجود ہے اور ختم نہیں ہوئی وہ اس گروہ کے امیر لوگ تھے نا،
جو زیادہ کھانے پینے کی چیزیں لے کے آئے ہوئے تھے۔غریبوں کی ختم ہو گئی ان کی ختم نہیں ہوئی
یعنی اس چھوٹے سے دائرہ میں دو طبقے بن گئے نا۔ایک غریب کا جن کا کھانے کا سامان خستم
ہو گیا۔ایک امیروں کا جن کے پاس کسی کے پاس دومن ہوگی کسی کے پاس ایک من ہوگی۔کھجوریں بھی تھیں ، ستو بھی تھے اور کھانے کی جو چیزیں وہ استعمال کرتے تھے وہ۔آپ نے کہا
سب جن کے پاس بھی جو کھانے کی چیز ہے بیت المال میں آ کے اکٹھی کر دو۔میں نے کہا تھا نا کہ جب کسی طبقے کو اس کے مناسب حال اور متوازن غذا نہ ملے تو سارے
امرا کی غذا اکٹھی کر لو اور اکٹھا ایک جیسا کھانا دے دو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا
سب لوگوں کے خوراک کے ذخیرے اکٹھے کر دیئے جائیں۔پس ہم نے سب ذخیرے اکٹھے
کر لئے اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے سب کو مساویانہ راشن بانٹنا شروع
کر دیا۔سب کو ایک جگہ لا کے کھڑا کر دیا نا۔یہ اُسوہ آپ نے قائم کر دیا۔اس کے بعد دو اور واقعات
میں نے اس وقت بیان کرنے کے لئے ، آپ کو مسئلہ سمجھانے کے لئے ، اور دنیا کو منتخب کئے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کی ایک پارٹی ساحل سمندر کی طرف روانہ کی اور اس کا
امیر ابوعبیدہ بن جراح جو آپ کے ایک بڑے پیارے صحابی تھے ان کو مقرر کیا۔یہ جو پارٹی تھی
یہ تین سو افراد پر مشتمل تھی۔بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ ہم اس سر یہ میں نکلے تو ان کو مثلاً کوئی
کام دیا تھا ساحل سمندر کی طرف۔تو اگر سیدھا راستہ اختیار کرتے تو چار پانچ دن میں پہنچ جاتے۔دس بارہ دن میں واپس آجاتے۔جب ان کے کام سپر دہی یہ ہوا ہے بارہ دن کا۔انہوں نے
بارہ دن کی غذا ر کھی اپنے ساتھ۔چلے گئے لیکن راستہ بھول گئے۔یہ خدا تعالیٰ کی شان ہے۔

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۶۷
خطبہ جمعہ ۶ / جولائی ۱۹۷۹ء
راستہ بھول جانے کی وجہ سے ابھی ہم منزل مقصود کو پہنچے ہی نہیں تھے وہ کہتے ہیں ہم راستہ میں ہی
تھے کہ ہمارا زاد کم ہونا شروع ہو گیا۔تو جو تین سو میں سے غریب تھے جن کے پاس تھوڑا کھانا تھا
ساتھ ان کو مشکل پیش آگئی۔تو ابو عبیدہ نے حکم دیا کہ سب لوگوں کی خوراک کا ذخیرہ جمع کرلیا
جائے۔جو امیر تھے اس پارٹی کے تین سے کے، ان سے ان کی ، ان کے پاس جو کافی تھا ذخیرہ
ان کو کہا اکٹھا کرو یہاں سب برابر۔تو یہ سارا جمع شدہ ذخیرہ ابوعبیدہ نے ، وہ تھوڑا ہی بنا ویسے،
اس ذخیرہ میں سے تھوڑی تھوڑی خوراک تقسیم کرتے تھے۔حتی کہ یہ ذخیرہ اتنا کم ہو گیا کہ بالآخر
ہمارا راشن صرف ایک کھجور فی کس پر آ گیا۔تو جس کے پاس اتنا راشن تھا کہ وہ جس دن ان کو سب
کو فی کس ایک کھجور ملی اس دن وہ ہیں کھجوریں کھا سکتا تھا تو حضرت ابو عبیدہ نے کہا یہ سنتِ نبوی
نہیں آج تم ہیں کھجور نہیں کھا سکتے اپنی۔آج تم ایک کھجور کھاؤ گے۔جو سائل اور محروم کو ملے گی ،
اتنی کھاؤ گے لیکن جب ان کو ان کی ضرورت کے مطابق متوازن غذامل رہی تھی اس وقت اپنے
مال سے ، ذخیرے سے جو مرضی کرتے تم۔اور تیسرا فرمان ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا۔ایک اشعر قبیلہ ہے ان لوگوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ نبوی پر جس طرح وہ عمل کرتے تھے انہوں نے اپنے قبیلہ کی
روایت یہ بنائی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نا وہ روایت بن گئی۔اس کو یہ تو اپنی شان
کے ساتھ ہے یہ میں بعد میں بیان کروں گا اس کی ایک تھوڑی سی جھلک ہمیں اس جلسے یہ نظر آئی
جب صبح کی نماز کے وقت مجھے مسجد میں بتایا گیا کہ نانبائیوں کے کام نہیں پورا کر سکے کسی وجہ سے تو
روٹیاں نہیں تیار ، تو اب کیا کریں ہم ؟ ہم وقت پر کھانا نہیں کھلا سکتے۔پوری روٹی لے کے دو یا تین
روٹیاں جتنی بھی ملتی ہیں فی کس نہیں تیار۔یا آپ پیچھے ڈالیں جلسہ کی تقاریر کا پروگرام۔میں نے
ان
کو کہا یہ تو نہیں ہوگا۔میں نے کہا کہ یہ تو نہیں ہو گا تم اپنے وقت کے اوپر جو بھی ہے تقسیم کرو۔میں
نے نماز کے بعد یہ اعلان کیا کہ یہ واقع ہو چکا ہے اور کھانا وقت پر نہیں مل سکتا۔ہم روحانی غذا نہیں
چھوڑیں گے جسمانی غذا کی قربانی دیں گے اور جن کے گھروں میں روٹیاں پکتی ہیں یا جو کھانے کا
اپنا یعنی باہر سے بھی آنے والے انتظام کرتے ہیں ان کو میں کہتا ہوں کہ وہ بھی اور جو باہر سے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۶۸
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
آئے ہوئے ہیں وہ بھی اور میں بھی اور میرے بچے بھی اور ہمارا خاندان بھی اور جماعت کے
عہدیدار بھی اور جماعت کے کارکن بھی ، آج ہم سارے ایک روٹی سے زیادہ نہیں کھائیں
گے۔تو ان سے میں نے بات کی تھی میرا اندازہ تھا کہ ایک روٹی ہر ایک کو مل جائے گی۔ہم ایک
روٹی کھائیں گے اور خدا تعالیٰ نے یہ بڑی عجیب جماعت پیدا کی ہے مجھے بعد میں پتا لگا کہ کئی
لوگوں نے کہا کہ پھر اب جب ایک وقت ایک روٹی کھائی ہے تو سارے جلسے میں ایک روٹی
کھائیں گے کیا فرق پڑتا ہے۔اس قسم کے اخلاص والے بھی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اشعر قبیلہ کے لوگوں کا یہ طریق ہے۔انہوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سن کے اور اُسوہ دیکھا ممکن ہے کوئی ان میں سے اس غزوہ میں
شامل بھی ہوجس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اکٹھا کر لیا اور وہ سب
کو۔۔۔۔کہ جب کسی سفر میں
خوراک کا ٹوٹ پڑ جاتا ہے یا حضر کی حالت میں ہی ان کے اہل وعیال کی خوراک میں کمی آجاتی
ہے یعنی ایک حصہ کی خوراک میں کمی آجاتی ہے تو ایسی صورت میں وہ سب لوگ اپنی اپنی خوراک
ایک جگہ جمع کر لیتے ہیں اور پھر اس جمع شدہ خوراک کو ایک ناپ کے مطابق برابر، ہر ایک کو امیر
غریب۔ایک ناپ کے مطابق سب لوگوں میں مساویانہ طریق پر بانٹ دیتے ہیں۔یہ وہ لوگ
ہیں۔آپ فرماتے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کا میرے ساتھ
حقیقی جوڑ ہے اور میرا ان کے ساتھ حقیقی جوڑ ہے۔تو اسلام یہ اعلان کرتا ہے آج دُنیا میں کہ دنیا کا کوئی طبقہ ایسا نہیں رہنے دیا جائے گا جس کو
متناسب اور متوازن غذا نہ ملے اور ایک طبقہ موجود ہو جو عیش کر رہا ہو کھانے کو۔ایک طبقہ موجود ہو
کہ امریکہ کے متعلق کہا ہے پتا نہیں صحیح ہے یا نہیں لیکن کسی جگہ میں نے پڑھا تھا کہ بعض دفعہ وہ فخر
کرتے ہیں کہ جتنا ہم اپنی رکابیوں میں بچا کے پھر پھینک دیتے ہیں اس سے یہ جو غریب ممالک
ہیں پاکستان ، ہندوستان جیسے ان کا پیٹ پالا جا سکتا ہے۔تو قرآن کہتا ہے یہ فخر کی بات نہیں یہ تو ہلاکت کے سامان پیدا ہورہے ہیں۔تمہیں اپنی فکر
کرنی چاہیے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بنی نوع انسان سے بڑا پیار تھا۔ایک دفعہ میں نے یہ

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۶۹
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
خطبہ دیا کہ کوئی احمدی رات کو بھوکا نہیں سوئے گا اور میں نے دو حدیثیں بیان کیں۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرما یا ایک جگہ کہ ایک کا کھانا دو کے لئے کافی ہے۔دو کا چار کے لئے۔ایک جگہ فرمایا
کہ ایک کا تین چار کے لئے کافی ہے یعنی ایک سے زیادہ۔ایک کا کھانا دو سے زیادہ نسبت سے
کافی ہے، وہ اس وقت وہ نسبت مجھے یاد نہیں رہی۔بہر حال سمجھ لو کہ مثلاً یہ کہہ دیا کہ ایک کا چار
کے لئے کافی ہے۔وہ دونوں حدیثیں اسی ضمن میں میں نے پڑھیں تو میں نے سوچا کہ یہ دوسری
جو ہے یہ امیروں سے تعلق رکھتی ہے یعنی بعض گھرانے ایسے ہیں غریب جو اپنی ضرورت کے
مطابق کھانا پکا رہے ہیں۔وہ اگر دو آدمی میاں بیوی ابھی بچہ کوئی نہیں کھانے والا دودھ پیتا مثلاً بچہ
ہے ماں کی گود میں تو وہ دو آدمیوں کا فکر کر سکتا ہے اگر کوئی دو بھو کے ہیں تو ان کو کہہ سکتا ہے آؤ ہم
اکٹھے مل کے کھا لیتے ہیں۔چار کھالیں گے۔لیکن ایک امیر ہے اگر اس کے ہاں دو کا پکا ہوا ہے تو وہ
دس کو بھی کھلا سکتا ہے۔پہلے جماعت نے ذرا توجہ دی تھی۔اب مجھے بعض نے کہا ہے کہ بعض دفعہ
سستی کرتے ہیں، یہ بڑی غلط بات ہے۔جماعت احمدیہ میں کوئی شخص رات کو بھوکا نہیں
سونا چاہیے جس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے ہمسایوں کا خیال رکھو۔اپنے محلے والوں کا خیال رکھو۔مجھے ایک غیر احمدی دوست نے بڑا پیارا خط لکھا۔مجھے انہوں نے خط لکھا کہ میں نے یہ آپ
کا خطبہ پڑھا۔پر میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہم نے آپ کا کیا گناہ کیا کہ آپ نے
ہمارے متعلق نہیں کہا کہ ہم بھوکے نہ سوئیں رات کو۔خیر میں نے ان کو کہا کہ بات یہ ہے کہ جہاں
تک میرے دل کے جذبات کا تعلق اور احساسات کا تعلق ہے، میرا دل یہی پکارتا ہے کہ کوئی
انسان رات کو بھوکا نہ سوئے لیکن اگر میں بول پڑتا یہ کلمات تو بہت سارے لوگ مجھ پہ بڑا غصہ
کرتے اور اعتراض کرتے ، الزام لگاتے۔تو ویسے جو لوگ سب انسانوں کو انسان سمجھ کے ایک
دوسرے کے ساتھ ہمدردی کرنے کو اسلامی تعلیم کا جزو سمجھتے ہیں وہ سارے شامل ہیں میرے اس
اعلان میں کہ کوئی شخص بھی رات کو بھوکا نہ سوئے اور وہ تو کم سے کم غذا ہے نا۔لیکن جو اعلان کیا گیا
ہے وہ مناسب حال متوازن غذا۔اب میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں جو میرا مشاہدہ ہے۔اس
واسطے میں نے کہا تھا کہ اسی فیصد Small Holding کا مالک آٹھ دس بارہ ایکڑ کا مالک

خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۷۰
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
زمیندار اس کا حلیہ یہ ہے جو میں نے کہا تھا نا وہ دراصل غلام ہے اپنے تین بیلوں کا ، اپنے ہل کا۔ایک دفعہ ہم سیر کو نکلے۔ہم بہت سارے اپنے بھائی چازاد بھائی وغیرہ کبھی کبھی آرام بھی کیا
کرتے ہیں۔تو ربوہ سے پچیس تیس میل کے اوپر ہم گئے تھے۔وہاں ایک وہ بیل والا ہل جو بیل
سے رہٹ پانی نکالتا ہے پنجابی میں ٹنڈیں“ کہتے ہیں ان کو۔تو میں نے کہا۔اس سے ہم نے
دو چار فرلانگ آگے جانا تھا میں نے کہا ٹھہر جاتے ہیں پانی مل جائے گا۔تو وہاں ہم ٹھہر گئے۔موٹروں سے اترے۔ہمارے ساتھ اپنا کھانا وغیرہ ہوتا ہے وہ سارا نکالا یعنی کیمپ اپنا بند کر دیا۔باقی۔۔۔۔وہاں میں چلا گیا وہاں اسی وقت۔وہ ساری رات اس نے جیسا کہ طریق ہے زمیندار کا
اس کے اوپر بیٹھ کے پانی نکالا اپنی زمینوں کو ساری رات پانی دیتے ہیں یہ۔اس کے گھر والی اس
کا کھانا لے آئی۔تو میں نے کہا دیکھیں ساری رات اس نے محنت کی ہے کھانے کو کیا مل رہا ہے
بیچارے کو۔میں چلا گیا اس کے پاس وہ ہاتھ منہ دھو کے جیسا کہ عادت ہے وہ چوکڑی نہیں مارتے
اکڑوں بیٹھ جاتے ہیں۔وہ بیٹھا ہوا سامنے اس کے رومال بچھا ہوا وہ کھانا کھانے لگا تھا۔میں نے
سلام کیا۔میں نے ہنس کے کہا میں مہمان آیا ہوں اور تم مجھے کھانے کو نہیں پوچھو گے؟ وہ شریف
آدمی کہے آئیں بیٹھیں کھانا کھا ئیں تو میں بیٹھ گیا اس کے ساتھ۔تو میں نے تو چکھنا ہی تھا ، دیکھنا
ہی تھا کیا کھاتا ہے تو وہ باجرے کی بڑی موٹی روٹی اور میں نے ذرا سا ٹکڑا لیا توڑا اور ساتھ سرخ
مرچ کی پسی ہوئی چٹنی یعنی ساری رات اس شریف آدمی نے کام کیا اور صبح اس کے حصے میں غذا یہ
آئی ہے۔تو میں نے۔میں مرچ کھاتا نہیں مجھے تکلیف ہوتی ہے اس کی تو میں نے ٹکڑا لے کے وہ
چبا یا اتنا لذیذ کہ کوئی حد نہیں۔خیر میں نے اس کا شکر یہ ادا کیا۔اٹھا تو وہ کہنے لگا نہیں اور کھائیں
نہیں۔میں نے کہا جو پتا لینا تھا وہ پتا لے لیا۔میں نے تو اس کو اپنا استاد بنالیا نا۔یہ آدمی جوساری رات پانی دیتا ہے اور صبح کے وقت اس کے حصے میں سرخ مرچ کی پسی
ہوئی چٹنی آتی ہے اس کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہمارے ہاں؟ حالانکہ اس کا حق ہے۔اس کو جو تجربہ
رکھتے ہیں ، جو علم رکھتے ہیں ان کا فرض ہے کہ اسی زمین میں ان کو دودھ اور مکھن اور لسی مل سکتی ہے
لیکن ان کو بتانے والا کوئی نہیں۔مثلاً اگر تین بیل ، یہ جو ایک ہل ہے ویسے تو دو بیل چلاتے ہیں نا

آج 10 میں سے 10 باقی