خدا کی ہر نعمت کا صحیح استعمال ابدی رحمتوں کے دائرے کھولنے والا ہے
حصہ 2
خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۷۱
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
ہل کو لیکن کوئی بیمار ہو جاتا ہے اچانک مرجائے تو عام زمیندار تین بیل رکھتے ہیں ایک ہل میں یہ
سمجھا جاتا ہے اصول تین بیل۔اگر وہ تین بیل بیچ دیں اور ان کو مناسب کرایہ پر قریب کی کسی
ورکشاپ سے ٹریکٹر میسر ہو ان کو کیا ضرورت ہے غلام بن کے رہنے کا بیلوں کے۔وہ تین بیل بیچ دیں
اور اس کی بجائے دو بھینسیں لے لیں۔ایک بیل کو۔۔۔۔جو چارہ دیتے تھے اس کی تو چارے کی بچت
ہوگئی نا اس میں کچھ اور لگائیں۔دو بھینسوں کو پالیں۔دو بھینسوں کا میں نے یونٹ اس لئے سوچا کہ
بھینس بھی ایک وقت میں خشک ہو جاتی ہے نا۔تو اگر وہ ہر ور یائی یعنی ہر سال بچہ دینے والی بہت
ساری ہماری بھینسیں ہیں ایسی ، تو اگر وہ چھ چھ مہینے بعد دینے والی ہو تو اس کو آٹھ دس بارہ چودہ سیر
ہر روز اس کے حصے میں دودھ آجائے گا۔تو وہ اور اس کے بچے دودھ پیئیں گے۔لسی پئیں گے۔وہ
مکھن کھا ئیں گے۔وہ ان کا بوجھ بناسپتی گھی بنانے والے کارخانوں پہ نہیں ہوگا۔وہ اپنے گھر کا
تازہ مکھن کھا رہے ہوں گے۔ان کی صحتیں اچھی ہو جائیں گی۔بچے اگر ذہین ہیں تو ان کے
ذہنوں کو غربت کا دھکا لگ کے کمزوری نہیں پیدا ہوگی ان کے ذہنوں میں۔کھانے کا ذہن کے
ساتھ بڑا تعلق ہے۔مجھے خدا تعالیٰ ہی سمجھ دیتا ہے، عقل دیتا ہے۔میں اپنے دفتر سے پرنسپل لاج
کی طرف جارہا تھا۔راستے میں مجھے مل گیا ایک سکالر، نہایت چوٹی کا طالب علم ہمارا اور دو مہینے
بعد ہونے تھے امتحان۔وہ راستے میں ملا میں نے سلام کیا اس کو۔میں نے اس کا چہرہ دیکھا تو اس
کے چہرے کے اوپر سفید سفید داغ پڑے ہوئے تھے جو کمزوری کی علامت ہے۔اتنی سخت شرم
آئی اس بچے سے۔میں نے کہا کہ یہ پڑھ رہا ہے امتحان قریب ہے اور کھانے کو متوازن غذا اس
کے مناسب حال اس کو نہیں مل رہی۔یہ شکل بن گئی ہے اس کی۔بڑی استغفار کی میں نے۔اس کو
میں نے کہا چلو ایک تو تمہیں میں ابھی دوں ایک چیز۔تو میں بڑی دیر سے سویا بین پر تجربہ کر رہا
ہوں۔گھر گیا۔میں نے اس کو سویا بین دی۔میں نے کہا یہ کھانا شروع کرو۔پھر ہوٹل ہی کا طالب
علم تھا میں نے ہوسٹل والوں کو کہا کہ تم اتھلیٹ کو دیتے ہو سو یا بین کی پنجیری بنا کے تو اپنے سکالرز
جو ہیں پڑھا کو بہت تیز پڑھنے میں ، ان کو بھی دو۔وہ بنا کے دی۔وہ مجھے پندرہ دن کے بعد میں
نے دیکھا تو سارے داغ غائب، سرخ چہرہ ، خون باہر نکلے۔میں بڑا خوش ہوا۔میں نے کہا یہ خدا
خطبات ناصر جلد ہشتم
۲۷۲
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
نے مجھے اس کے چہرے سے سبق دیا تھا اور میری توجہ اس طرف پھیر دی۔تو یہ جو ذہین بچہ کمزور ہے جو Under Nourished ہے۔جس کو کھانے کو نہیں ملتا ،
جس کو مناسب غذا انہیں ملتی وہ علم کے میدان میں ترقی کیسے کرے گا؟ جس قوم کے ذہین بچے غیر
مناسب، غیر متوازن غذا کھا کے علم کے میدانوں میں ترقی نہیں کر رہے ہوں گے وہ ملک دنیا کے
ممالک کے مقابلے میں کیسے ترقی کریں گے، ہو ہی نہیں سکتی یہ بات۔خدا تعالیٰ کے قانونِ قدرت
سے انسان نہیں لڑسکتا۔جو لڑتا ہے وہ نا کام ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کا قانون ہے تم ان کا خیال رکھو۔ان کے۔یہ تو میں نے ایک مثال دی۔اس میں دیر ہوگئی ہے ورنہ اس کے اخلاقی مطالبے ہیں۔اخلاقیات کی نشوونما کے لئے اس کی۔اس کے روحانی مطالبے ہیں۔ہر انسان اپنے بھائی سے پیار
اور محبت کے ساتھ کچھ مطالبہ کرتا ہے۔ہر بھائی اپنے بھائی کے مطالبات کو پورا کرتا ہے پیار اور
محبت کے ساتھ۔یہ ہے اسلامی تعلیم۔دعا کریں اور کوشش کریں اور ہر وقت چوکس رہ کے کوشش کریں کہ اسلام کی تعلیم پر آپ
عمل کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔نہ صرف احمدی بلکہ دنیا کا کوئی انسان
بھی بھوکا نہ رہے۔انسان، انسان سے چالاکیاں بھی کرتا ہے۔خدا کرے کہ ہم چالا کی کرنے
والے نہ ہوں۔ایک دفعہ مجھے کسی شخص نے ایک اشتہار بھیج دیا ایک امریکہ کی فرم سویا بین سے جس کا ابھی
میں نے ذکر کیا ہے اس میں چوبیس فیصد بہت اعلی قسم کی غذائیت رکھنے والا تیل بھی پایا جاتا ہے۔اس میں لکھا ہوا تھا کہ ہم تیل نکال لیتے ہیں اور جو کھلی رہ جاتی ہے نا جس طرح بنولے کی کھلی آپ
جانور کو ڈال دیتے ہیں وہ کھلی کے انہوں نے پیس کے ڈبے بنائے ہوئے ہیں اور افریقہ کے
غریب ممالک اور فلاں جگہ کے غریب ممالک میں بڑا احسان کر کے تقسیم کر رہے ہیں۔تو میں بھی
چونکہ سویا بین میں تجربہ کرنے والا تھا۔میں نے ان کو خط لکھا بڑے آرام سے۔میں نے کہا میرا
تجربہ یہ ہے کہ Whole سویا جو ہے یعنی اس میں سے اگر تیل نہ نکالا جائے تو یہ بہت زیادہ مفید
ہے بنسبت اس کے کہ تیل نکال کے کھلی لوگوں کو کھلائی جائے۔یہ آپ کیوں کرتے ہیں ایسا؟
خطبات ناصر جلد هشتم
۲۷۳
خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۷۹ء
بڑے پیار سے خط لکھا شریفانہ۔بڑی ہوشیار قوم ہے۔ان کا جواب آیا کہ اصل بات یہ ہے کہ اس
کا تیل اگر ہم نہ نکالیں تو تھوڑی سی ہیک آتی ہے جسے بعض لوگ پسند نہیں کرتے اس وجہ سے ہم
نکال لیتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ تیل نکالنے سے اس کے اندر غذائیت دسواں حصہ بھی نہیں
رہتی۔بہر حال یہ چیزیں ہیں۔ہمارے ملک میں ایک وقت اس کو لگایا گیا تھا۔پھر لوگوں نے چھوڑ
دیا۔اب پھر سنا ہے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یعنی انسان کو خدا نے عقل دی۔انسان کو خدا
نے کہا اتنی تجھے عقل دی ہے تھوڑی سی نہیں دی۔اتنی عقل دی ہے قرآن نے اعلان کیا کہ میری
پیدا کردہ ہر چیز کو اپنا خادم بنا کے اس سے خدمت لے سکتے ہو تم سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي
الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : (۱۴) اتنی عقل دی۔وہ عقل والا انسان اپنے بھائی کی جو ضرورتیں
ہیں وہ نہیں پوری کر سکتا۔پورا کرنے کی طرف توجہ نہیں۔اس لئے خود کریں آپ ، آپ کا یہ فرض
ہے اور دعائیں کریں کہ ہر انسان دوسرے کے حقوق ادا کرنے والا ہو۔ہر انسان دوسرے کو اپنے
ساتھ لے کے ان رفعتوں تک لے جانے والا ہو جن رفعتوں تک لے جانے کے لئے خدا تعالیٰ نے
انسان کو پیدا کیا ہے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔( از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )
健康