احمدیت قبول کرنے کے بعد نیک انقلابی تبدیلیاں

خطبات مس
$2003
373
25
تنگی ترشی کے حالات بھی ہوں شکوہ نہیں کرنا،
خدا کا فضل مانگنا ہے اور
ا رہنا ہے۔W
۱۰ اکتوبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۱۰ را خا ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح - مورڈن (لندن)
احمدیت قبول کرنے کے بعد نیک انقلابی تبدیلیوں کے ایمان افروز تذکرے۔بچوں کی وفات پر حیرت انگیز صبر وقتل کے قابل رشک نظارے۔مخالفین کے اہانت آمیز سلوک کو شکر کے جذبات سے قبول کرنا۔بدرسومات سے احمدیت قبولیت کرنے والوں کی نفرت
کا عملی نمونہ۔سگریٹ نوشی ترک کریں۔یہ دجال
کا پھیلایا ہوا جال ہے۔۔۔۔اثری جواء، وغیرہ قطعاً جائز نہیں بلکہ حرام ہے۔۔۔عاجزی مسکینی اور خوش خلقی کے پیکر۔نیز احمدیوں کے دلکش و ایمان افروز واقعات۔اے مسیح آخر الزمان ! آپ کو مبارک ہو کہ آپ کی پیاری جماعت نے آپ کی اپنی
جماعت سے امیدوں کو پورا کیا۔

خطبات مس
$2003
374
تشھد وتعوذ کے بعد فرمایا
گزشتہ جمعہ سے پہلے جمعہ کے خطبے میں میں یہ بیان کر رہا تھا کہ حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ السلام کی جماعت میں ان دس شرائط بیعت پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرتے ہوئے شامل ہونے
کے بعد احمدیوں میں کیا تبدیلیاں پیدا ہوئیں۔کچھ واقعات پیش کئے تھے اب اسی مضمون کو مزید آگے
بڑھاتا ہوں۔پانچویں شرط میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے یہ عہد لیا تھا کہ تم پرتنگی ترشی ، بلا،
مصیبت ، ذلت ورسوائی کے جیسے مرضی حالات ہو جائیں کبھی بھی اللہ تعالیٰ سے شکوہ نہیں کرنا۔ہاں
اس کے فضل مانگتے رہنا ہے لیکن یہ وعدہ کرتے ہوئے کہ اس کی رضا پر ہمیشہ راضی رہوں گا۔تو اس
کے چند عملی نمونے میں پیش کرتا ہوں۔سب سے پہلے تو حضرت خلیفہ مسیح الاول کا نمونہ ہے۔اگست ۱۹۰۵ ء کو آپ کے
صاحبزادے
عبدالقیوم چند دن خسرہ میں مبتلا رہنے کے بعد وفات پاگئے۔اور اس وقت ان کی عمر قریباً
دو سال
تھی۔حضرت خلیفہ امسیح الاول نے جو نمونہ دکھا یا وہ یہ ہے کہ آپ نے سنت نبوی کی متابعت
میں پہلے بچے کو بوسہ دیا اس پر آپ کی آنکھیں پرنم ہو گئیں اور فرمایا: ”میں نے بچہ کا منہ اس واسطے نہیں
کھولا تھا کہ مجھے کچھ گھبراہٹ تھی بلکہ اس واسطے کہ آنحضرت ﷺ کا بیٹا ابراہیم جب فوت ہوا تھا تو
آنحضرت نے اس کا مونہہ چوما تھا اور آپ کے آنسو بہہ نکلے اور آپ نے اللہ تعالیٰ کی مدح کی اور
فرمایا کہ جدائی تو تھوڑی دیر کے لئے بھی پسند نہیں ہوتی مگر ہم خدا کے فضلوں پر راضی ہیں۔اسی سنت کو
پورا کرنے کے واسطے میں نے بھی اس کا منہ کھولا اور چوما۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور خوشی کا مقام

$2003
375
خطبات مسرور
ہے کہ کسی سنت کے پورا کرنے کا موقع عطا ہوا۔یہ تو خیر اس شخص کا عمل ہے جس کے بارہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا
چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے
کہ کیا ہی اچھا ہوا گر قوم کا ہر فردنور دین بن جائے مگر یہ تو تب ہی ہوسکتا ہے جب ہر دل
یقین کے نور سے پُر ہو۔پھر ایک مثال ہے مکرم حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب کی۔چوہدری ظفر اللہ خان
صاحب بیان کرتے ہیں کہ ”ہمارے ایک بھائی عزیزم چوہدری شکر اللہ خان صاحب مرحوم سے
چھوٹے عزیزم چوہدری عبداللہ خان صاحب ( مرحوم) سے بڑے تھے جن کا نام حمید اللہ خان تھا۔وہ
آٹھ نو سال کی عمر میں چند دن بیمار رہ کر فوت ہو گئے۔ان کی وفات فجر کے وقت ہوئی۔والد صاحب
تمام رات ان
کی تیمارداری میں مصروف رہے تھے۔ان کی وفات کے بعدان کی تجہیز وتکفین ، جنازہ
اور دفن سے فارغ ہو کر عدالت کھلنے پر حسب دستور عدالت میں اپنے کام پر حاضر ہو گئے۔نہ موکلوں
میں سے کسی کو احساس ہوا، اور نہ افسران عدالت یا آپ کے ہم پیشہ اصحاب میں سے کسی کو اطلاع
ہوئی کہ آپ اپنے ایک لخت جگر کو سپردخاک کر کے اپنے مولا کی رضا پر راضی اور شاکر اپنے فرض کی
ادائیگی کے لئے حسب معمول کمر بستہ حاضر ہو گئے ہیں۔(اصحاب احمد جلد ۱ صفحه ۱۶۵-۱۶۲)
حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ : ”اہلیہ اور تین بچوں کی وفات
ادھر مخالفوں نے اور بھی شور مچا دیا تھا۔آبروریزی اور طرح طرح کے مالی نقصانوں کی کوشش میں کوئی
دقیقہ اٹھا نہ رکھا۔غریب خانہ میں نقب زنی کا معاملہ بھی ہوا۔اب تمام مصیبتوں میں یکجائی طور پر غور
کرنے سے بخوبی معلوم ہو سکتا ہے کہ عاجز راقم کسی قدر بلیہ دل دوز سینہ سوز میں مبتلا رہا اور یہ سب
الہی آفات و مصائب کا ظہور ہوا جس کی حضور نے پہلے سے ہی مجمل طور پر خبر کر دی تھی۔اسی اثناء میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے از راہ نوازش تعزیت کے طور پر ایک تسلی دہندہ چٹھی بھیجی۔وہ بھی ایک
پیشگوئی پر مشتمل تھی جو پوری ہوئی اور ہو رہی ہے۔لکھا تھا کہ واقع میں آپ کو سخت ابتلا پیش آیا۔یہ

376
$2003
خطبات مسرور
سنت اللہ ہے تا کہ وہ اپنے مستقیم الحال بندوں کی استقامت لوگوں پر ظاہر کرے اور تا کہ صبر کرنے
سے بڑے بڑے اجر بخشے۔خدا تعالیٰ ان تمام مصیبتوں سے مخلصی عنایت کر دے گا۔دشمن ذلیل و
خوار ہوں گے جیسا کہ صحابہ کے زمانہ میں ہوا کہ خدا تعالیٰ نے ان کی ڈوبتی کشتی کو تھام لیا۔ایسا ہی اس
جگہ ہوگا۔ان کی بددعائیں آخر ان پر پڑیں گی۔سو بارے الحمد للہ کہ حضور کی دعا سے ایسا ہی ہوا۔عاجز
ہر حال میں استقامت وصبر میں بڑھتا گیا۔(اصحاب احمد جلد ٦ صفحه ١٢-١٣)
حضرت مولوی برہان الدین صاحب رضی اللہ عنہ کا نمونہ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
ابتداء میں جب سیالکوٹ تشریف لے گئے تو حضور لیکچر دینے کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ
تشریف لے جا رہے تھے اور دیگر احباب بھی حضور کے ہمراہ تھے۔گلی سے گزرتے ہوئے کسی نے
از راہ شرارت کو ٹھے پر سے راکھ کی ٹوکری پھینک دی۔حضور تو خدا کے فضل سے بچ گئے کیونکہ آپ
گزر چکے تھے۔ٹوکری کی راکھ والد صاحب کے سر پر پڑی۔( یہ ان کے بیٹے بیان کر رہے ہیں )۔بس پھر کیا تھا بوڑھا آدمی ، سفید ریش ، لوگوں کے لئے تماشا بن گیا۔چونکہ آپ کو حضرت صاحب سے
والہانہ اور عاشقانہ محبت تھی۔بس پھر کیا تھا اسی جگہ کھڑے ہو گئے اور ایک حالت وجد طاری ہوگئی
اور نہایت بشاشت سے کہنا شروع کیا : ”پا مائیے پا، پا مایئے پا“۔یعنی مائی یہاں ڈالو یہاں۔فرماتے
تھے شکر ہے خدا کا کہ حضرت صاحب کے طفیل یہ انعام حاصل ہوا۔اسی طرح ایک اور واقعہ ہے۔حضرت صاحب جب سیالکوٹ سے واپس آئے تو خدام
آپ کو گاڑی پر چڑھانے کے بعد واپس گھروں کو جارہے تھے تو یہ کسی وجہ سے اکیلے پیچھے رہ گئے۔تو
مخالفوں نے پکڑ لیا اور نہایت ذلت آمیز سلوک کیا۔یہاں تک کہ منہ میں گوبر ڈالا۔مگر والد صاحب
اسی ذلت میں عزت اور اسی دکھ میں راحت محسوس کرتے تھے۔اور بار بار کہتے تھے ”بر ہانیا، ایہہ
نعمتاں کیتھوں“۔یعنی اے برہان الدین ! یہ نعمتیں کہاں میسر آسکتی ہیں۔یعنی دین کی خاطر کب کوئی
کسی کو دکھ دیتا ہے۔یہ تو خوش قسمتی ہے۔(ماہنامہ انصار الله ربوه ، ستمبر ۱۹۷۷ء صفحه ۱۴۔۱۵)
حضرت مولوی برہان الدین صاحب رضی اللہ عنہ کے بارہ میں حضرت مولوی عبد المغنی

$2003
377
خطبات مسرور
صاحب ( یعنی آپ کے بیٹے تحریر فرماتے ہیں کہ : احمدیت قبول کرنے کے بعد مالی حالت کا یہ حال
تھا کہ مہینوں اس ارزانی کے زمانہ میں ہم گھر والوں نے کبھی گھی کی شکل نہیں دیکھی تھی۔ایندھن
خریدنے کی بجائے شیشم کے خشک پتے جلایا کرتے تھے۔مگر خشک پتوں سے ہانڈی نہیں پکتی۔اس
لئے پہلے دال کو گھر ہی میں بھون لیا کرتے تھے۔اس کے بعد اسے پیس لیتے تھے۔اب ہانڈی میں
پانی ، نمک ، مرچ ڈال کر نیچے پتے جلانے شروع کرتے۔جب پانی جوش کھا تا تو وہ بھنی اور پسی ہوئی
دال ڈال دیتے۔یہ ہماری ترکاری ہوتی جس سے روٹی کھاتے۔عام طور پر جوار، باجرہ اور گیہوں کی روٹی کبھی کبھار۔بجائے گھی کے تلوں کا تیل استعمال
ہوتا تھا۔ساگ کی بجائے درختوں کی کونپلیں ساگ کے طور پر پکا کر کھاتے تھے۔لباس پرانے زمانہ
کے زمینداروں کا تھا نہ کہ مولویوں کا۔کہتے ہیں کہ دراصل والد صاحب کو حضرت صاحب سے مل کر
ایک عشق اور محبت ، شوق اور جوش پیدا ہو گیا تھا اور اس عشق و محبت اور وارفتگی کی وجہ سے آپ کو اپنے
آرام و آسائش اور خوراک کی قطعا پرواہ نہ تھی۔بس ایک ہی دھن تھی کہ جو عشق کی آگ ان کے اندر تھی
وہی عشق الہی ، محبت رسول اور حضرت صاحب کا عشق لوگوں کے دلوں میں لگا دوں۔اور بس ہر وقت
یہی خیال ، یہی جذبہ، یہی عشق ، یہی غم اور یہی فکر کہ کس طرح احمدیت پھیل سکتی ہے۔کھانے کی نہ
پینے کی نہ پہننے کی پرواہ۔جس طرح میں نے اور میری والدہ نے ان حالات میں وقت گزارا ہے وہ ا
للہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔باوجود اس قدر تنگ دستی اور ناداری کے خود داری اور صبر اور استقلال کی
ایک مضبوط چٹان تھے۔اور دین کے معاملہ میں ایسے غیور کہ کوئی لالچ اور کسی قسم کا دوستانہ اور رشتہ
دارانه تعلق درمیان میں حائل نہیں ہوسکا، الحمد للہ ثم الحمد للہ۔اور ہماری بھی ایسے ماحول میں پرورش
ہوئی کہ دنیا اور مافیہا ہماری نظروں میں بیچ۔اس استغناء کو دیکھ کر آخر لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ
مرزا صاحب مولوی صاحب کو تنخواہ دیتے ہیں۔(ماہنامہ انصار الله ربوه، ستمبر ۱۹۷۷ء صفحه ۱۱-۱۲)
حضرت ام المومنین کا بے مثال صبر کا نمونہ جس کی مثال نہیں ملتی۔حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ السلام کی زندگی کے آخری لمحات کے وقت حضرت ام المومنین نے بجائے دنیا دار عورتوں کی
طرح رونے بیچنے اور بے صبری کے کلمات منہ سے نکالنے کے صرف اللہ تعالیٰ کے حضور گر کے سجدہ

378
$2003
خطبات مسرور
میں نہایت عجز و انکسار کے ساتھ دعائیں مانگنے کا پاک نمونہ دکھایا۔جب اخیر میں یس پڑھی گئی اور
حضور کی روح مقدس قفس عنصری سے پرواز کر کے اپنے محبوب حقیقی کے حضور حاضر ہوگئی تو حضرت
ام المومنین نے فرمایا انا للہ وانا الیہ راجعون اور بس خاموش ہو گئیں کسی قسم کا جزع فزع نہیں کیا۔اندر بعض مستورات نے رونا شروع کیا آپ نے ان عورتوں کو بڑے زور سے جھڑک دیا اور کہا
میرے تو خاوند تھے میں نہیں روتی تم رونے والی کون ہو۔یہ صبر و استقلال کا نمونہ ایک ایسی پاک
عورت سے جو ناز و نعمت میں پلی ہو اور جس کا ایسا روحانی بادشاہ اور ناز اٹھانے والا مقدس خاوند انتقال
کر جائے ، ایک زبر دست اعجاز تھا۔( تاریخ احمدیت جلد ۲ صفحه ۵۴۷)
پھر بچوں کو بھی یہی نصیحت کی کہ یہ نہ سمجھنا کہ تمہارا باپ تمہارے لئے کچھ نہیں چھوڑ کر گیا بلکہ
دعاؤں کا ایک بڑا عظیم خزانہ چھوڑ کر گئے ہیں جو وقت پر تمہارے کام آتا رہے گا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام چاہتے تھے کہ آپ کی جماعت میں شامل ہونے والا ہر
شخص قرآن کریم کے حکموں پر عمل کرنے والا ہو اور کم از کم عمل کرنے کی کوشش کرنے والا ہو ، اس کو
ماننے والا ہو۔اگر ایک حکم کو بھی نہیں مانتا تو فرمایا کہ اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔آپ چاہتے تھے کہ
آپ کے ماننے والے دنیا کی رسموں سے بالا ہو کر دنیا کے لالچوں اور فضول رسموں سے بچنے والے
ہوں۔اور انہی اعمال کو بجالانے کی کوشش کرنے والے ہوں جن کا خدا اور اس کے رسول ہو نے
حکم دیا ہے۔اور خدا کے رسول نے وہی حکم دیا ہے جو خدا کا قرآن میں حکم ہے۔تبھی تو جب کسی نے
حضرت عائشہ سے پوچھا تھا کہ ہمیں آنحضرت ﷺ کے خلق کے بارہ میں بتا ئیں تو آپ نے فرمایا
کیا قرآن نہیں پڑھتے۔جو قرآن میں خلق بیان ہوئے ہیں وہی آنحضرت ﷺ کے خلق تھے۔اس
لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ میں تو اپنے آقا اور مطاع کی پیروی کرتا ہوں اور
قرآن کے ہر حکم کو اپنا دستورالعمل قرار دیتا ہوں۔تم بھی اگر ایسی اتباع کرنے کی کوشش کرو گے تو
میری جماعت میں شمار ہو گے اور بیعت کرنے کے بعد پھر اس کے نمونے بھی جماعت نے دکھائے۔سب سے پہلے ایک خاتون کا نمونہ یہاں پیش کرتا ہوں۔یہ حضرت چوہدری ظفر اللہ خان
صاحب کی والدہ تھیں۔ان کے بھانجے چوہدری بشیر احمد صاحب بیان کرتے ہیں۔انہوں نے
چوہدری صاحب کو بیان کیا ، چوہدری صاحب نے یہ لکھا ہے یہاں کہ والدہ صاحبہ کو بدعات رسوم سے

$2003
379
خطبات مسرور
کس قدر نفرت تھی اس کا اندازہ اس طرح ہوتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میری شادی کا موقعہ تھا ( چوہدری
بشیر صاحب کی )۔نکاح کے بعد مجھے زنانہ میں بلایا گیا۔میں نے دیکھا کہ جیسے دیہات میں رواج
ہے دونشستوں کا ایک دوسرے کے مقابل انتظام کیا گیا ہے اور مجھ سے توقع کی جارہی ہے کہ میں
ایک نشست پر بیٹھ جاؤں اور دوسری پر دلہن کو بٹھا دیا جائے۔اور بعض رسوم ادا کی جائیں جنہیں پنجابی
میں بیر و گھوڑی کھیلنا کہتے ہیں۔میں دل میں گھبرایا۔لیکن پھر میں نے خیال کیا کہ اس وقت عورتوں
کے ساتھ بحث اور ضد مناسب نہیں اور میں اس نشست پر جو میرے لئے تجویز کی گئی تھی بیٹھ گیا اور ان
اشیاء کی طرف جو اس رسم کے لئے مہیا کی گئی تھیں ہاتھ بڑھایا۔اتنے میں ممانی صاحبہ ( یعنی چوہدری
صاحب کی والدہ نے میرا ہاتھ کلائی سے مضبوط پکڑ کر پیچھے ہٹا دیا اور کہا: نہ بیٹا یہ شرک کی باتیں
ہیں۔اس سے مجھے بھی حوصلہ ہو گیا، میں نے ان اشیاء کو اپنے ہاتھ کے ساتھ بکھیر دیا اور کھڑے
ہو کر کہہ دیا کہ میں ان رسوم میں شامل نہیں ہوں گا اور اس طرح میری مخلصی ہوئی۔آج بھی عورتوں کو ان باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔صرف اپنے علاقہ کی یا ملک کی رسموں
کے پیچھے نہ چل پڑیں۔بلکہ جہاں بھی ایسی رسمیں دیکھیں جن سے ہلکا سا بھی شائبہ شرک کا ہوتا ہوان
سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اللہ کرے تمام احمدی خواتین اسی جذبہ کے ساتھ اپنی اور اپنی نسلوں
کی تربیت کرنے والی ہوں۔ہمارے ملکوں میں، پاکستان اور ہندوستان وغیرہ میں مسلمانوں میں بھی
یہ رواج ہے کہ لڑکیوں کو پوری جائداد نہیں دیتے۔پوری کیا، دیتے ہی نہیں۔خاص طور پر دیہاتی
لوگوں میں، زمینداروں میں۔اس کا ایک نمونہ ہے، چوہدری نصر اللہ خان صاحب کا۔چوہدری
صاحب لکھتے ہیں کہ ہماری ہمشیرہ صاحبہ مرحومہ کو اس زمانہ کے رواج کے مطابق والد صاحب نے ان
کی شادی کے موقع پر بہت سارا جہیز دیا اور پھر آپ نے یہ وصیت بھی کر دی کہ آپ کا ورثہ شریعت
محمدی کے مطابق تقسیم بھی ہوگا، لڑکوں میں بھی اور لڑکیوں میں بھی۔چنانچہ اس کے مطابق ان کی
وفات کے بعد ان کی بیٹی کو بھی شریعت کے مطابق حصہ دیا گیا۔ایک واقعہ ہے: حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ۱۸۹۲ء میں جالندھر تشریف لے گئے
تھے۔حضور کی رہائش بالائی منزل پر تھی۔کسی خادمہ نے گھر میں حقہ رکھا اور چلی گئی اسی دوران حقہ گر
پڑا اور بعض چیزیں آگ سے جل گئیں۔حضور نے اس بات پر حقہ پینے والوں سے ناراضگی اور حقہ

380
$2003
خطبات مسرور
سے نفرت کا اظہار فرمایا۔یہ خبر نیچے احمدیوں تک پہنچی جن میں سے کئی حقہ پیتے تھے اور ان کے حقے
بھی مکان میں موجود تھے۔انہیں جب حضور کی ناراضگی کا علم ہوا تو سب حقہ والوں نے اپنے حقے توڑ
دیئے اور حقہ پینا ترک کر دیا۔جب عام جماعت کو بھی معلوم ہوا کہ حضور حقہ کو نا پسند فرماتے ہیں تو
بہت سے با ہمت احمدیوں نے حقہ ترک کر دیا۔(اصحاب احمد جلد ۱۰ صفحه ١٥٧ یکی از ۳۱۳)
مرزا احمد بیگ صاحب ساہیوال بھی روایت کرتے ہیں کہ حضرت مصلح موعود نے ایک دفعہ
میرے ماموں مرزا غلام اللہ صاحب سے فرمایا کہ مرزا صاحب دوستوں کو حقہ چھوڑنے کی تلقین کیا
کریں۔ماموں صاحب خود حقہ پیتے تھے انہوں نے حضور سے عرض کیا بہت اچھا حضور۔گھر آکر
اپنا حقہ جو دیوار کے ساتھ کھڑا تھا اسے توڑ دیا۔ممانی جان نے سمجھا کہ آج شاید حقہ دھوپ میں پڑا رہا
ہے اس لئے یہ فعل ناراضگی کا نتیجہ ہے لیکن جب ماموں نے کسی کو کچھ بھی نہ کہا تو ممانی صاحبہ نے
پوچھا آج حقے پہ کیا نا راضگی آگئی تھی ؟ فرمایا مجھے حضرت صاحب نے حقہ پینے سے لوگوں کو منع کرنے
کی تلقین کرنے کے لئے ارشاد فرمایا ہے اور میں خود حقہ پیتا ہوں اس لئے پہلے اپنے حقہ کو توڑا
ہے۔چنانچہ ماموں صاحب نے مرتے دم تک حقے کو ہاتھ نہ لگایا اور دوسروں کو بھی حقہ چھوڑنے کی
تلقین کرتے رہے۔آج کل یہی برائی ہے حقہ والی جو سگریٹ کی صورت میں رائج ہے۔تو جو سگریٹ پینے
والے ہیں ان کو کوشش کرنی چاہئے کہ سگریٹ چھوڑیں۔کیونکہ چھوٹی عمر میں خاص طور پر سگریٹ کی
بیماری جو ہے وہ آگے سگریٹ کی کئی قسمیں نکل آئی ہوئی ہیں جن میں نشہ آور چیزیں ملا کر
پیا جاتا ہے۔تو وہ نو جوانوں کی زندگی برباد کرنے کی طرف ایک قدم ہے جو دجال کا پھیلا یا ہوا ہے اور
بدقسمتی سے مسلمان ممالک بھی اس میں شامل ہیں۔بہر حال ہمارے نو جوانوں کو چاہئے کہ کوشش
کریں کہ سگریٹ نوشی کو ترک کریں۔حضرت منشی برکت علی خاں صاحب صحابی حضرت اقدس شملہ میں ملازم تھے۔احمدی ہونے
سے پہلے انہوں نے ایک لاٹری ڈالی ہوئی تھی وہ لاٹری نکلی تو ساڑھے سات ہزار کی رقم ان کے حصے
میں آئی۔(اس زمانہ میں )۔انہوں نے حضور سے پوچھا تو حضور نے اسے جو اقرار دیا اور فرمایا اپنی
(سوانح فضل عمر جلد ۲ صفحه (٣٤)

$2003
381
خطبات مسرور
ذات میں ایک پیسہ بھی خرچ نہ کریں۔حضرت منشی صاحب نے وہ ساری رقم غرباء اور مساکین میں
تقسیم کر دی۔(اصحاب احمد جلد ۳ ص ۳۳)
تو یہی آج کل یہاں یورپ میں رواج ہے، مغرب میں رواج ہے لاٹری کا کہ جولوگ
لاٹری ڈالتے ہیں اور ان کی رقمیں نکلتی ہیں وہ قطعاً ان کے لئے جائز نہیں بلکہ حرام ہیں۔اسی طرح
جس طرح جوئے کی رقم حرام ہے۔اول تو لینی نہیں چاہئے اور اگر غلطی سے نکل بھی آئی ہے تو پھر اپنے
پر استعمال نہیں ہو سکتی۔ایک واقعہ یہیں آپ کے ملک انگلستان کا محترم بشیر آرچرڈ صاحب کا ہے جنہوں نے
احمدیت قبول کرنے کے بعد اپنے اندر جو تبدیلیاں پیدا کیں اور اس کے بعد اپنی زندگی وقف کی۔۱۹۴۴ء میں احمدی ہوئے تھے اور قادیان میں کچھ عرصہ دینی تعلیم حاصل کی اور جیسا کہ میں نے کہا ہے
اپنی زندگی وقف کر دی۔اور اس کے بعد ان کی زندگی میں ایک عظیم انقلاب بر پا ہوا۔عبادات الہی اور
دعاؤں میں بے انتہا شغف پیدا ہو گیا۔ان کے قادیان کے پہلے دورہ کا سب سے پہلا شمرہ ترک
شراب نوشی تھا۔شراب بہت پیا کرتے تھے۔فوری طور پر انہوں نے پہلے شراب ترک کی۔انہوں
نے جوئے اور شراب نوشی سے تو بہ کر لی اور اور ان دونوں چیزوں سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی اختیار
کی، ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیا۔الفضل ۱۰ / جنوری ۱۹۷۸ ء ، عظیم زندگی صفحه ۸-۹)
اس زمانہ میں بھی ، آج کل بھی چند سال پہلے بعض احمدی یہاں بھی ، جرمنی وغیرہ میں بھی
اور دوسرے ملکوں میں بھی ایسے کاروبار جن میں ریستورانٹ میں ، ہوٹلوں میں جہاں شراب کا
کاروبار ہوتا تھا۔حدیث کے مطابق شراب کشید کرنے والا، شراب پلانے والا ،شراب بیچنے والا،
رکھنے والا، ہر قسم کے لوگوں کو کہا گیا کہ یہ جہنمی ہیں اس لئے حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے
اعلان فرمایا تھا کہ جو بھی احمدی اس کا روبار میں ملوث ہیں ان کو فوری طور پر یہ کاروبار ترک کر دینا
چاہئے ورنہ ان کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے گا۔تو خود ہی حضور فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے بڑی بھاری تعداد نے اس کا روبار کو ترک کر دیا۔اور بعضوں کو تو خدا تعالیٰ نے فوراً بہت بہتر

382
$2003
خطبات مسرور
کاروبار عطا کئے اور بعضوں کو ابتلاء میں بھی ڈالا۔اور وہ لمبے عرصہ تک کا روبار سے محروم رہے۔لیکن
وہ پختگی کے ساتھ اپنے فیصلے پر قائم رہے اور پھر انہوں نے اس گندے کاروبار میں ہاتھ ڈالنے کی
کوشش نہیں کی۔امرتسر کے ایک غیر از جماعت میاں محمد اسلم صاحب مارچ ۱۹۱۳ ء میں قادیان تشریف
لائے تھے۔وہ حضرت خلیفہ اول کے بارہ میں لکھتے ہیں کہ : ”مولوی نورالدین صاحب نے جو بوجہ
مرزا صاحب کے خلیفہ ہونے کے اس وقت احمدی جماعت کے مسلمہ پیشوا ہیں۔جہاں تک میں نے
دو دن ان کی مجالس وعظ و درس قرآن شریف میں رہ کر ان کے کام کے متعلق غور کیا ہے مجھے وہ نہایت
پاکیزہ اور محض خالص اللہ کے اصول پر نظر آیا۔کیونکہ مولوی صاحب کا طرز عمل قطعا ریاء ومنافقت سے
پاک ہے اور ان کے آئینہ دل میں صداقت اسلام کا ایک زبردست جوش ہے جو معرفت تو حید کے
شفاف چشمے کی وضع میں قرآن مجید کی آیتوں کی تفسیر کے ذریعے ہر وقت ان کے بے ریاء سینے سے
ابل ابل کر تشنگان معرفت توحید کو فیضیاب کر رہا ہے۔اگر حقیقی اسلام قرآن مجید ہے تو قرآن مجید کی
صادقانه محبت جیسی کہ مولوی صاحب موصوف میں میں نے دیکھی ہے اور کسی شخص میں نہیں دیکھی۔یہ
نہیں کہ تقلیداً ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔نہیں بلکہ وہ ایک زبردست فیلسوف انسان ہے اور نہایت ہی
زبر دست فلسفیانہ تنقید کے ذریعہ قرآن مجید کی محبت میں گرفتار ہو گیا ہے۔کیونکہ جس قسم کی زبر دست
فلسفیانہ تفسیر قرآن مجید کی میں نے ان کے درس قرآن مجید کے موقعہ پر سنی ہے غالبا دنیا میں چند آدمی
ایسا کرنے کی اہلیت اس وقت رکھتے ہوں گے۔(بدر ۱۳ مارچ ۱۹۱۳ ء حیات نور صفحه ٦١١ - ٦١٢)
پھر ایک وصیت ہے جو حضرت ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب نے اپنی اولاد کو کی۔فرمایا:
قرآن شریف کو اپنا دستور العمل بناؤ اور اتباع سنت کی پیروی اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کی ترقی اور اشاعت
اسلام میں ہمہ تن مصروف رہو اور اپنی آئندہ نسلوں کو بھی انہی امور کی پابندی کے لئے تیار رکھو۔(سیرت سیدعبدالستار شاه صاحب صفحه (۱۹۳)
یہ نصیحت تو ہر احمدی کو ہر وقت پیش نظر رکھنی چاہئے۔حضرت مرزا عبدالحق صاحب لکھتے ہیں حضرت ملک مولا بخش صاحب رضی اللہ عنہ کے بار
ہ میں کہ : آپ کو قرآن کریم سے خاص عشق تھا اور قرآنی معارف و حقائق سننے کے لئے باوجود بیماری

383
$2003
خطبات مسرور
اور کمزوری کے تعہد کرتے تھے۔چنانچہ ایک دفعہ کی ماہ تک موسم سرما میں صبح کی نماز محلہ دار الفضل سے
آکر دارالرحمت میں اس لئے ادا کرتے رہے کہ مکرم مولا نا غلام رسول صاحب را جیکی اس مسجد میں
درس قرآن دیا کرتے تھے۔اور وہ ان کے حقائق و معارف سے مستفیض ہوں۔اور پھر رمضان
المبارک میں جو درس مسجد اقصیٰ میں ہوتا اس میں بھی التزام کے ساتھ شریک ہوتے اور قرآن کریم کو
کثرت سے پڑھتے اور غور سے پڑھتے جہاں خود فائدہ اٹھاتے وہاں دوسروں کو بھی شامل کرتے۔عمر کے آخری حصہ میں کہتے ہیں دن میں کئی کئی بار جب بھی دیکھو قرآن شریف پڑھ رہے ہوتے
تھے۔اور کاپی اور قلم پاس رکھتے۔جب کسی آیت کی لطیف تفسیر سمجھ میں آتی اس کو نوٹ کرتے اور بعد
میں اپنے گھر والوں
کو بھی سناتے۔مرزا صاحب لکھتے ہیں کہ اس وقت جب وہ گھر والوں کو سنار ہے
ہوتے تو ان کے چہرے سے یوں معلوم ہوتا کہ آپ کی دلی خواہش ہے کہ آپ کی اولا د قرآن کریم کی
عاشق ہو۔(اصحاب احمد جلد ۱ صفحه ١٢٤ - ١٢٥
گیمبیا کے ایک عیسائی نوجوان نے احمدیت قبول کی تو ماں نے اس کی شدید مخالفت شروع
کر دی۔پہلے تو وہ برداشت کرتا رہا مگر جب اس کی ماں نے قرآن کریم کی توہین شروع کی تو گھر چھوڑ
کر نکل گیا اور دوبارہ اس گھر میں نہیں گیا۔(ضمیمه ماہنامہ انصار الله ستمبر ۱۹۸۷ء صفحه ۶)
تو اس زمانہ میں بھی افریقہ کے دور دراز ملکوں میں بھی یہ معجزے رونما ہورہے ہیں۔اسلام میں چار شادیوں تک کی اجازت ہے جس کو بعض لوگ حکم بنا لیتے ہیں، بہر حال
اجازت ہے۔تو افریقہ میں رواج ہے کہ جتنا بڑا کوئی آدمی ہو، یا پیسے والا ہو یا چیف ہو تو بعض دفعہ
بعض قبائل میں چار سے زیادہ نو دس تک شادیاں کر لیتے ہیں۔سیرالیون کے علی روجرز صاحب نے
جب احمدیت قبول کی تھی تو اس وقت وہ جوان تھے اور ان کی بارہ بیویاں تھیں۔جماعت کے مربی
مولانا نذیر احمد صاحب علی نے انہیں فرمایا کہ اب آپ احمدی ہو چکے ہیں اس لئے قرآنی تعلیم کے
مطابق چار بیویاں رکھ سکتے ہیں۔باقی کو بہر حال طلاق اور نان نفقہ دے کر رخصت کریں۔انہوں
نے نہ صرف اس ہدایت پر فورا عمل کیا بلکہ ان کے کہنے پر جو پہلی چار بیویاں تھیں وہ اپنے پاس رکھیں
اور نوجوان بیویوں کو رخصت کر دیا۔تو یہ تبدیلی ایک انقلاب ہے۔

384
$2003
خطبات مسرور
پھر ہمارے ایک مربی تھے یونس خالد صاحب وہ لکھتے ہیں کہ: وی وی کا ہلو صاحب بذریعہ
کشف احمدیت ہوئے تھے۔مولانا محمد صدیق امرتسری صاحب کے زمانے میں۔پھر بعد میں وہ
جماعت احمد یہ سیرالیون کے امیر بھی رہے۔احمدی ہونے سے پہلے بالکل آزاد ماحول تھا۔اور ان کا
ماحول تو اس حد تک آزاد تھا کہ ان کا پیشہ بھی ، ویسے بھی وہ ڈانسر تھے۔لیکن بیعت کے فوراً بعد اپنے
اندر تبدیلی پیدا کی۔تقویٰ و طہارت عبادت، خدا خوفی اور دیانت میں ایک مقام بنالیا۔اور اللہ تعالیٰ
نے ان کو بڑی ترقیات سے نوازا۔اور آپ علاقہ کے پیرا ماؤنٹ چیف بھی تھے۔جس علاقہ کے
پیراماؤنٹ چیف تھے وہاں ہیروں کی بہت بڑی کا نہیں تھیں۔آپ صاحب اختیار تھے۔کیونکہ ان
علاقوں میں چیف کافی اختیار والے ہوتے ہیں۔آپ اگر چاہتے تو لاکھوں کروڑوں روپیہ کا فائدہ اٹھا
سکتے تھے لیکن احمدیت کی حسین اور پاکیزہ تعلیم کی وجہ سے یہ دولت اپنے اوپر حرام سمجھی اور سادہ اور
درویشانہ زندگی گزارتے رہے۔اور اونچی سطح میں بھی مشہور تھا کہ مسٹر وی وی کاہلو ایک انتہائی دیانت
دار پیراماؤنٹ چیف ہیں۔نہ خود درشوت لیتا ہے اور نہ ہی عملہ کو لینے دیتا ہے۔تو کہتے ہیں کہ جب آپ
بیمار ہوئے۔ایک دن میں ان کی عیادت کے لئے گیا تو مجھے بلا کر کہتے ہیں کہ یونس ! میری آنکھوں
کے سامنے ہر وقت سبز رنگ کا کلمہ طیبہ لکھا ہوتا ہے۔اس کی کیا وجہ ہے؟ میں نے انہیں کہا کہ چیف
آپ کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت ہے اور عشق ہے۔یہ اس کا نتیجہ ہے۔تو کہتے ہیں
میں دو ماہ تک جاتا رہا اور وہ یہی کہتے رہے کہ کلمہ طیبہ سبز رنگ کی روشنی سے ہمیشہ لکھا ہوا
نظر آتا ہے۔پھر جب آپ ہسپتال میں داخل ہوئے تو نزع کی حالت طاری ہوئی تو ایک احمدی دوست
مسٹر کو جی نے ان کا بازو پکڑ کر کہا کہ چیف پڑھو لا الہ الا الله۔آپ نے لَا إِلهُ إِلَّا اللهُ، پڑھا۔پھر مسٹر کو جی نے کہا مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ الله ، آپ نے مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ پڑھا اور پڑھتے ہی سر
جھک گیا
ساتویں شرط یہ بھی تھی کہ عاجزی اور خوش خلقی اور مسکینی وغیرہ کی طرف توجہ رہے گی۔تو
انبیاء کو تو زیادہ تر وہی لوگ مانتے ہیں جو غریب مزاج اور مالی لحاظ سے کم وسعت والے بھی ہوں لیکن
قربانیوں میں امراء سے زیادہ حوصلہ کے ساتھ اپنا مال خرچ کرنے والے ہوتے ہیں بلکہ جان کی

385
$2003
خطبات مسرور
قربانی بھی دینی پڑے تو دریغ نہیں کرتے اور کبھی بھی بڑائی بیان کرنے والے یا تکبر ونخوت کا
اظہار کرنے والے نہیں ہوتے بلکہ ہر چھوٹے بڑے کے سامنے انتہائی عاجزی اور انکساری کے ساتھ
رہتے ہیں اور انکساری اور عاجزی کے بڑے اعلیٰ معیار قائم کرنے والے ہوتے ہیں۔اور الہی
جماعتوں کی ترقی کا راز اسی میں ہے کہ جتنے زیادہ سے زیادہ عاجز مسکین لوگ جو فروتنی اور عاجزی
کے اعلیٰ نمونے دکھانے والے ہوں وہ نظر آئیں اتنی زیادہ ترقی کی رفتار بھی تیز ہوتی ہے اور نبی
کو ماننے والے بھی ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جیسا کہ پہلے میں نے کہا۔تو انبیاء کی نظر جب ایسے
دلوں پر پڑتی ہے تو انہیں مزید جلا بخشتی ہے، انہیں مزید چمکا دیتی ہے۔اور وہ جو عاجزی دکھانے
والے لوگ ہوتے ہیں ان کو اگر دوسروں کی خاطر اپنی جگہ چھوڑ کر اگر جوتیوں میں بھی بیٹھنا پڑے تو وہ
بیٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔لیکن مامور زمانہ کی نظر اتنی قیافہ شناس ہوتی ہے کہ ایسے لوگوں کو پہچان لیتی
ہے اور پھر اس عاجزی کا بدلہ دینے کے لئے اور اپنی جماعت کو سمجھانے کے لئے کہ میری جماعت
میں عاجز اور مسکین کا مقام ہی سب سے اعلیٰ ہے۔عاجز انسانوں کو وہاں سے اٹھا کر اپنے پاس بیٹھا
لیتے ہیں اور کھانے کے وقت بلا کر اپنے ساتھ اپنی پلیٹ میں کھانا کھلاتے ہیں۔تو یہ قدر بھی انبیاء ان
کی اس لئے کرتے ہیں کہ اس عاجزی کی وجہ سے ایسے لوگ دین کو جلد قبول کرتے ہیں اور دینی
تعلیمات پر مکمل طور پر عمل پیرا ہونے والے ہوتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ غریب لوگ تکبر نہیں کرتے اور پوری
تواضع کے ساتھ حق کو قبول کرتے ہیں۔فرمایا : میں سچ سچ کہتا ہوں کہ دولت مندوں میں ایسے لوگ
بہت کم ہیں جو اس سعادت کا عشر عشیر بھی حاصل کر سکیں جس کو غریب لوگ کامل طور پر حاصل کر لیتے
ہیں۔اس لئے آپ نے فرمایا تھا کہ جماعت میں شامل ہونے کے لئے عاجزی شرط ہے۔تاکہ دین
کو صحیح طور پر سمجھ سکو اور اس پر عمل کر سکو۔اب یہ تبدیلیاں کس طرح ہوئیں اس کے چند نمونے میں پیش
کرتا ہوں۔حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک جید عالم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک
آسوده حال خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔اور اس کے باوجود آپ کی پاکیزگی ، انکسار اور سادگی قابل
مثال تھی۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دامن سے وابستہ ہو کر اور حضور کی غلامی کا جوا

386
$2003
خطبات مسرور
گردن میں ڈال کر آپ نے دنیا طلبی کی خواہش ہی دل سے نکال دی۔مدرسہ احمدیہ کی ملازمت کا
سارا عرصہ ایک مختصر سے مکان میں گزار دیا جو دراصل ایک چپڑاسی کے بھی لائق نہ تھا۔جب حضور
کے در کی غلامی کی خاطر دنیا بھر کو چھوڑ دیا تو دنیوی چیزوں کی راحت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔(اصحاب احمد جلد پنجم حصه سوم صفحه (۹)
پھر یہاں دوبارہ مثال ہے مولوی برہان الدین صاحب کی ، عاجزی کے بارہ میں۔ایک
دفعہ حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے تو خدا جانے کہاں خیال پہنچا کہ رونا ہی شروع کر دیا۔حضور نے
بہت پیار سے پوچھا کہ مولوی صاحب خیر تو ہے؟ عرض کیا حضور پہلے میں کوٹھی بنا، پھر بولی بنا، پھر
غزنی بنا، اب مرزائی بنا ہوں۔رونا تو اس بات کا ہے کہ عمر اخیر ہوگئی اور میں جھڈ و کا جھڈ وہی رہ گیا۔یعنی پہلے میں نے کو ٹھے والے پیر صاحب کی قدم بوسی حاصل کی۔اس کے بعد باؤلی صاحب والے
بزرگ کی خدمت میں رہا۔اس کے بعد مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کی خدمت میں پہنچا۔اب میں
حضور کی خدمت میں آگیا ہوں۔رونا تو اس بات کا ہے کہ میں وہی نالائق کا نالائق ہی رہا۔(یہ
عاجزی تھی ان کی )۔اس پر حضور نے مولوی صاحب کو بہت محبت پیار کیا۔اور تسلی دی۔فرمایا : مولوی
صاحب
! گھبرائیں نہیں۔جہاں آپ نے پہنچنا تھا وہاں آپ پہنچ گئے۔اب گھبرانے کی ضرورت نہیں
ہے تب جا کر سکون اور قرار ہوا۔(ماهنامه انصار الله ربوه ستمبر ۱۹۷۷ء صفحه (١٤
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں کہ :
جبی فی اللہ سید فضل شاہ صاحب لاہوری اصل سکنہ ریاست جموں نہایت صاف باطن
اور محبت اور اخلاص سے بھرے ہوئے اور کامل اعتقاد کے نور سے منور ہیں اور مال و جان سے حاضر
ہیں اور ادب اور حسن ظن جو اس راہ میں ضروریات سے ہے ایک عجیب انکسار کے ساتھ ان میں پایا
جاتا ہے وہ تہ دل سے کچی اور پاک اور کامل ارادت اس عاجز سے رکھتے ہیں اور تہی تعلق اور حب میں
اعلیٰ درجہ انہیں حاصل ہے اور یکرنگی اور وفاداری کی صفت ان میں صاف طور پر نمایاں ہے اور اُن کے
برا در حقیقی ناصر شاہ بھی اس عاجز سے تعلق بیعت رکھتے ہیں اور ان کے ماموں منشی کرم الہی صاحب

$2003
387
خطبات مسرور
بھی اس عاجز کے یکرنگ دوست ہیں۔(ازاله اوهام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۳۲
پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
جی فی اللہ نشی رستم علی ڈپٹی انسپکٹر پولیس ریلوے۔(ہمارے ملکوں میں پولیس کا محکمہ
بہت بدنام ہے۔اس لحاظ سے اگر اس پس منظر میں دیکھیں تو پھر سمجھ آتی ہے )۔یہ ایک جوان صالح
اخلاص سے بھرا ہوا میرے اول درجہ کے دوستوں میں سے ہے۔ان کے چہرے پر ہی علامات
غربت و بے نفسی و اخلاص ظاہر ہیں۔کسی ابتلاء کے وقت میں نے اس دوست کو متزلزل نہیں پایا۔اور جس روز سے ارادت کے ساتھ انہوں نے میری طرف رجوع کیا اس ارادت میں قبض اور افسردگی
نہیں بلکہ روز افزوں ہے۔یعنی ترقی کی طرف ہی بڑھ رہے ہیں۔دیتا ہوں۔(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۳۶)
پھر اس میں تھا کہ تکبر سے پر ہیز کریں گئے۔اس بارہ میں سید محمد سرور شاہ صاحب کی مثال
’باوجود علم وفضل میں بہت بلند مقام رکھنے کے اس زمانہ کے دیگر نام نہاد علماء کے برعکس
آپ کی طبیعت میں سادگی اور تواضع اس قدر تھا کہ اگر کسی وقت چھوٹے بچے نے بھی آپ سے بات
کرنا چاہی تو بلا جھجک آپ سے ہمکلام ہو سکتا۔آپ بڑی محبت سے اس کی بات سنتے اور تسلی بخش
طریق پر اس کے سوال کا جواب دیتے۔تو مولوی محمد حفیظ بقا پوری اپنے بچپن کا واقعہ سناتے ہیں کہ اس
عاجز کے کسی قریبی رشتہ دار کے ہاں بچہ پیدا ہوا۔خط کے ذریعہ ایسی اطلاع ملنے پر میں نے حضرت
مولوی صاحب سے نومولود کا نام تجویز کرانے کا ارادہ کیا۔آپ شاید مسجد اقصیٰ میں درس دینے کے
لئے جا رہے تھے یا واپس تشریف لا رہے تھے۔میں آگے بڑھا۔اس عاجز کو اپنی طرف آتا دیکھ
کر رک گئے۔بڑی محبت سے التفات فرمایا اور میری درخواست پر نومولود کا نام تجویز فرما کر اس کے
حق میں دعا فرمائی۔(اصحاب احمد جلد پنجم حصه سوم صفحه ۳۵)
پھر اس بارہ میں حضرت مولوی برہان الدین صاحب کا ایک واقعہ ذکر کرتا ہوں۔پہلے بھی

$2003
388
خطبات مسرور
مثالوں سے ظاہر ہو گیا ہے آپ میں نام ونمود اور ریا ظاہر داری وغیرہ کچھ بھی نہیں تھا۔پھر علمی گھمنڈ اور
تکبر بھی ہرگز نہیں تھا باوجودیکہ بڑے عالم آدمی تھے۔دوران قیام قادیان جب بھی کوئی کہتا' مولوی
صاحب تو فور روک دیتے کہ مجھے مولوی مت کہو۔میں نے تو ابھی مرزا صاحب سے ابجد شروع کی
ہے۔یعنی الف ب پڑھنی شروع کی ہے۔(ماهنامه انصار الله ربوه ستمبر ۱۹۷۷ء صفحه (۱۲
پھر فروتنی اور عاجزی کا ایک اور نمونہ جو سب نمونوں سے بڑھ کر ہے۔حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت صاحبزادہ سید عبد اللطیف صاحب شہید کے بارہ میں فرماتے ہیں
کہ: بے نفسی اور انکسار میں اس مرتبہ تک پہنچ گئے تھے کہ جب تک انسان فنا فی اللہ نہ ہو یہ مرتبہ نہیں پا
سکتا۔ہر ایک شخص کسی قدر شہرت اور علم سے محجوب ہو جاتا ہے۔اور اپنے تئیں کچھ مجھے لگتا ہے اور وہی
علم اور شہرت حق طلبی سے اس کو مانع ہو جاتی ہے۔( یعنی حق کو پہچاننے میں روک بنتی ہے )۔مگر یہ شخص
ایسا بے نفس تھا کہ باوجود یکہ ایک مجموعہ فضائل کا جامع تھا مگر تب بھی کسی حقیقت حقہ کے قبول کرنے
سے اس کو اپنی علمی اور عملی اور خاندانی وجاہت مانع نہیں ہو سکتی تھی۔اور آخر سچائی پر اپنی جان قربان کی
اور ہماری جماعت کے لئے ایک ایسا نمونہ چھوڑ گیا جس کی پابندی اصل منشاء خدا کا ہے۔( تذكرة الشهادتين روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ٤٧)
پھر دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کے لئے آٹھویں شرط میں یہ ہے کہ اپنی جان، مال، عزت ہر
چیز کو قربان کرے گا۔اور جماعت احمدیہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے دین کو دنیا پر مقدم کرنے کے
نظارے ہمیں نظر آتے رہتے ہیں۔مائیں اپنے بچے پیش کرتی ہیں، باپ سنت
ابرا ہیمی پر عمل کرتے
ہوئے اپنے بچوں کی انگلی پکڑ کر لا رہے ہوتے ہیں کہ یہ اب جماعت کا ہے اور جہاں چاہے جماعت
اس کی قربانی لے لے۔بچے اپنے آپ کو قربانی کے لئے پیش کر رہے ہوتے ہیں کہ ہم بھی حضرت
اسماعیل کی طرح اپنی جان کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔اور یہ نظارے پہلے بھی تھے اور اب بھی
قائم ہیں اس کی ایک مثال دیتا ہوں۔۱۹۲۳ء میں ہندوؤں نے شدھی تحریک شروع کی تو اس کے خلاف احمد یہ جماعت کی
کوششوں میں بچے بھی بڑوں سے پیچھے نہیں رہے۔پانچ سالہ بچے بھی ملکانہ کے علاقوں میں جانے

389
$2003
خطبات مسرور
کے لئے تیار ہو گئے۔ایک بارہ سالہ بچے نے اپنے والد کولکھا کہ دین حق کی خدمت کرنا بڑوں کا ہی
نہیں ہمارا بھی فرض ہے۔اس لئے جب آپ دعوت الی اللہ کے لئے جائیں تو مجھے بھی لے چلیں اور
اگر آپ نہ جائیں تو مجھے ضرور بھیج دیں۔(تاریخ احمدیت جلد نمبر ۵ صفحه ۳۳۶)
تو یہ باتیں جیسا کہ میں نے پہلے کہا کوئی پرانے قصے ہی نہیں اب بھی یہ نظارے نظر آتے
ہیں اور آج بھی واقفین نو بچے جب مجھے ملنے آتے ہیں اس ماحول میں بھی جب ان سے پوچھا
جاتا ہے کہ بڑے ہو کر کیا کرنا ہے، کیا بنا ہے۔یہی جواب ان کا ہوتا ہے کہ جو آپ کہیں گے ہم وہی
بننے کی کوشش کریں گے۔اور جماعت بتائے کہ ہم نے کیا کرنا ہے۔یہ جذبہ ہے احمدی بچے کا۔اور
جب تک یہ جذ بہ قائم رہے گا اور انشاء اللہ قیامت تک یہ جذ بہ قائم رہے گا۔تو جماعت کا کوئی بال بھی
بر کا نہیں کرسکتا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”اب میرے ساتھ بہت سی وہ جماعت ہے جنہوں نے خود دین کو دنیا پر مقدم رکھ کر اپنے
تئیں درویش بنادیا ہے اور اپنے ہم وطنوں سے ہجرت کر کے اور اپنے قدیم دوستوں اور اقارب سے
علیحدہ ہو کر ہمیشہ کے لئے میری ہمسائیگی میں آکر آباد ہوئے ہیں۔(اصحاب احمد جلد پنجم حصه صفحه ۱۳۰) سوم
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : ” جبی فی اللہ مولوی حکیم نور دین صاحب
بھیروی۔ان کے مال سے جس قدر مجھے مدد پہنچی ہے میں کوئی ایسی نظیر نہیں دیکھتا جو اس کے
مقابل پر بیان کرسکوں۔میں نے ان
کو طبعی طور پر اور نہایت انشراح صدر سے دینی خدمتوں میں جان
شار پایا ہے۔اگر چہ ان کی روز مرہ زندگی اسی راہ میں وقف ہے کہ وہ ہر ایک پہلو سے اسلام اور
مسلمانوں کے بچے خادم ہیں مگر اس سلسلہ کے ناصرین میں سے وہ اول درجہ کے نکلے۔(ازاله اوهام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ٥٢٠)
پھر حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کے بارہ میں فرماتے ہیں : ” ان کی عمر ایک معصومیت
کے رنگ میں گزری تھی اور دنیا کے عیش کا کوئی حصہ انہوں نے نہیں لیا تھا۔نوکری بھی انہوں نے اسی

390
$2003
خطبات مسرور
واسطے چھوڑی تھی اس میں دین کی بہتک ہوتی ہے۔پچھلے دنوں میں ان کو ایک نوکری دوسوروپے ماہوار
کی ملتی تھی مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا۔خاکساری کے ساتھ انہوں نے اپنی زندگی گزاردی۔صرف عربی کتابوں کے دیکھنے کا شوق رکھتے تھے۔اسلام پر جو اندرونی بیرونی حملے پڑتے تھے ان کے
اندفاع میں عمر بسر کر دی۔باوجود اس قدر بیماری اور ضعف کے ہمیشہ ان کی قلم چلتی رہتی تھی۔(سیرت حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی صفحه (۱۰۸
حضرت نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ اپنے بھائی کو ایک خط میں لکھتے ہیں
کہ : ” جن امور کے لئے میں نے قادیان میں سکونت اختیار کی میں نہایت صفائی سے ظاہر کرتا ہوں
کہ مجھ کو حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی مسعود کی بیعت کئے ہوئے بارہ سال ہو گئے اور میں اپنی
شومئی طالع سے گیارہ سال گھر میں ہی رہتا تھا اور قادیان سے مہجور تھا صرف چند دنوں گاہ گاہ یہاں
آتا رہا اور دنیا کے دھندوں میں پھنس کر بہت سی اپنی عمر ضائع کی۔آخر جب سوچا تو معلوم کیا کہ عمر تو
ہوا کی طرح اڑ گئی اور ہم نے نہ کچھ دین کا بنایا اور نہ دنیا کا۔یہاں میں چھ ماہ کے ارادہ سے آیا تھا (یعنی قادیان ) مگر یہاں آکر میں نے اپنے تمام
معاملات پر غور کیا تو آخر یہی دل نے فتویٰ دیا کہ دنیا کے کام دین کے پیچھے لگ کر تو بن جاتے ہیں مگر
جب دنیا کے پیچھے انسان لگتا ہے تو دنیا بھی ہاتھ نہیں آتی اور دین بھی برباد ہو جاتا ہے اور میں نے
خوب غور کیا تو میں نے دیکھا کہ گیارہ سال میں نہ میں نے کچھ بنایا اور نہ میرے بھائی صاحبان نے
کچھ بنایا۔اور دن بدن ہم باوجود اس مایوسانہ حالت کے دین بھی برباد کر رہے ہیں۔آخر یہ سمجھ کر کہ
کار دنیا کسے تمام نہ کر د، کوٹلہ کو الوداع کہا اور میں نے مصمم ارادہ کر لیا کہ میں ہجرت کرلوں۔سوالحمد للہ
میں بڑی خوشی سے اس بات کو ظاہر کرتا ہوں کہ میں نے کوٹلہ سے ہجرت کر لی ہے اور شرعاً مہاجر پھر
اپنے وطن میں واپس اپنے ارادہ سے نہیں آسکتا۔یعنی اس کو گھر نہیں بنا سکتا۔ویسے مسافرانہ وہ آئے تو
آئے۔پس اس حالت میں میرا آنا محال ہے۔میں بڑی خوشی اور عمدہ حالت میں ہوں۔ہم جس شمع
کے پروانے ہیں اس سے الگ کس طرح ہو سکتے ہیں۔۔میرے پیارے بزرگ بھائی میں یہاں خدا کے لئے آیا ہوں اور میری دوستی اور محبت بھی
خدا ہی کے لئے ہے۔میں کوٹلہ سے الگ ہوں۔مگر کوٹلہ کی حالت زار سے مجھ کو سخت رنج ہوتا ہے۔

$2003
391
خطبات مسرور
خداوند تعالیٰ آپ ہماری ساری برادری اور تمام کوٹلہ والوں کو سمجھ عطا فرمائے کہ آپ سب صاحب
اسلام کے پورے خادم بن جائیں اور ہم سب کا مرنا اور جینا محض اللہ ہی کے لئے ہو۔ہم خداوند تعالیٰ
کے پورے فرمانبردار مسلم بن جائیں۔ہماری شرائط بیعت میں ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم کریں
اور اپنی مہربان گورنمنٹ کے شکر گزار ہوں، اس کی پوری اطاعت کریں۔یہی چیز مجھ کو یہاں رکھ رہی
ہے کہ جوں جوں مجھ میں ایمان بڑھتا جاتا ہے اسی قدر دنیا بیچ معلوم ہوتی جاتی ہے اور دین مقدم ہوتا
جاتا ہے۔خداوند تعالیٰ اور انسان کے احسان کے شکر کا احساس بھی بڑھتا جاتا ہے اسی طرح گورنمنٹ
عالیہ کی فرمانبرداری اور شکر گزاری دل میں پوری طرح سے گھر کرتی جاتی ہے۔(اصحاب احمد جلد ۲ صفحه ۱۲۶ تا ۱۲۹)
پھر حکیم فضل دین صاحب کا نمونہ ہمدردی اسلام کے بارہ میں۔حضرت مسیح موعود علیہ
السلام فرماتے ہیں:
جبی فی اللہ حکیم فضل دین صاحب بھیروی۔حکیم صاحب اخویم مولوی حکیم نور دین
صاحب کے دوستوں میں سے اور ان کے رنگ اخلاق سے رنگین اور بہت با اخلاص آدمی ہیں۔میں
جانتا ہوں کہ ان
کو اللہ اور رسول سے سچی محبت ہے اور اسی وجہ سے وہ اس عاجز کو خادم دین دیکھ کر حبّ
للہ کی شرط کو بجالا رہے ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ انہیں دین اسلام کی حقانیت کے پھیلانے میں اُسی
عشق کا وافر حصہ ملا ہے جو تقسیم ازلی سے میرے پیارے بھائی مولوی حکیم نور دین صاحب کو دیا
گیا ہے۔وہ اس سلسلہ کے دینی اخراجات کو بنظر غور دیکھ کر ہمیشہ اس فکر میں رہتے ہیں کہ چندہ کی
صورت پر کوئی ان کو احسن انتظام ہو جائے“۔ازاله اوهام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه (۵۲۲
جب ۱۹۲۳ء میں کارزار شدھی گرم کیا گیا تو احمدی مربیان کا یہ حال تھا کہ وہ تیز چلچلاتی دھوپ میں کئی
کئی میل روزانہ پیدل سفر کرتے۔بعض اوقات کھانا تو کیا پانی بھی نہیں مانتا تھا۔اکثر اوقات کچا پکا باسی
کھانا کھاتے یا بھنے ہوئے چنے کھا لیتے اور پانی پی کر گزارہ کرتے۔بعض اوقات ستو ر کھے ہوئے
ہوتے تھے۔اور انہیں پر گزارہ کرتے۔صوفی عبد القدیر صاحب کہتے ہیں کہ سولہ میل روزانہ کی اوسط
سے چالیس دیہاتوں کے مابین سفر کرتے رہے۔تاریخ احمدیت جلد نمبر ٥ ص ٣٤٣)

خطبات مسرور
392
$2003
امریکہ میں ایک صاحب احمدی ہوئے جو بہت بڑے موسیقار تھے اور اپنے وقت میں اس
تیزی کے ساتھ میوزک میں ترقی کر رہے تھے کہ بہت جلد انہوں نے امریکہ کی سطح پر شہرت حاصل
کر لی اور ان کے متعلق ماہرین کا خیال تھا کہ یہ ایسے عظیم الشان میوزیشن بنیں گے کہ گویا ان کو یاد کیا
جائے گا کہ یہ اپنے زمانے کے بہت بڑے میوزیشن تھے۔احمدی ہوئے تو نہ میوزک کی پرواہ کی۔نہ
میوزک کے ذریعے آنے والی دولت کی طرف لالچ کی نظر سے دیکھا سب کچھ یک قلم منقطع کر دیا اور
اب وہ درویشانہ زندگی گزارتے ہیں اور باقاعدگی کے ساتھ نماز تہجد ادا کرتے ہیں۔آنحضرت کا نام
لیتے ہی ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔(ماهنامه خالد - جنوری ۱۹۸۸ء)
حضرت خلیفہ المسح الاول فرماتے ہیں اپنی خلافت سے پہلے کا واقعہ لکھتے ہیں کہ: "میں
یہاں کس لئے آیا ہوں۔دیکھو بھیرہ میں میرا پختہ مکان ہے اور یہاں میں نے کچے مکان بنوائے اور
ہر طرح کی آسائش مجھے یہاں سے زیادہ وہاں مل سکتی تھی مگر میں نے دیکھا کہ میں بیمار ہوں اور بہت
بیمار ہوں محتاج ہوں اور بہت محتاج ہوں، لاچار ہوں اور بہت لاچار ہوں۔پس میں اپنے ان دکھوں
کے دور کرنے کے لئے یہاں آیا ہوں۔اگر کوئی شخص قادیان اس لئے آتا ہے کہ وہ میرانمونہ دیکھے یا
یہاں آ کر یا کچھ عرصہ رہ کر یہاں کے لوگوں کی شکایتیں کرے تو یہ اس کی نظر دھو کہ کھاتی ہے کہ وہ
بیماروں کو تندرست خیال کر کے ان کا امتحان لیتا ہے۔یہاں کی دوستی اور تعلقات، یہاں کا آنا اور
یہاں سے جانا اور یہاں کی بود و باش سب کچھ لا الہ الا اللہ کے ماتحت ہونی چاہئے۔ورنہ اگر
روٹیوں اور چار پائیوں وغیرہ کے لئے آتے ہو تو بابا تم میں سے اکثر کے گھر میں ایسی روٹیاں وغیرہ
موجود ہیں پھر یہاں آنے کی ضرورت کیا ہے؟۔تم اس اقرار کے قائل اسی وقت ہو سکتے ہو جب
تمہارے سب کام خدا کے لئے ہوں“۔خطبه جمعه فرموده ۲۲ جنوری ١٩٠٤
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب
شہید کے بارہ میں کہ:
اس بزرگ مرحوم میں نہایت قابل رشک یہ صفت تھی کہ در حقیقت وہ دین کو دنیا پر مقدم
رکھتا تھا۔اور در حقیقت ان راستبازوں میں سے تھا جو خدا سے ڈر کر اپنے تقویٰ اور اطاعت الہی کو انتہا

آج 10 میں سے 10 باقی