احمدیت قبول کرنے کے بعد نیک انقلابی تبدیلیاں

حصہ 2

$2003
393
خطبات مسرور
تک پہنچاتے ہیں۔اور خدا کے خوش کرنے کے لئے اور اس کی رضا حاصل کرنے کے لئے اپنی جان
اور عزت اور مال کو ایک ناکارہ خس و خاشاک کی طرح اپنے ہاتھ سے چھوڑ دینے کو تیار ہوتے ہیں۔اس کی ایمانی قوت اس قدر بڑھی ہوئی تھی کہ اگر میں اس کو ایک بڑے سے بڑے پہاڑ سے تشبیہ دوں
تو میں ڈرتا ہوں کہ میری تشبیہ ناقص نہ ہو۔اکثر لوگ با وجود۔۔۔بیعت کے اور باوجود میرے دعوے
کی تصدیق کے پھر بھی دنیا کو دین پر مقدم رکھنے کے زہر یلے تم سے بکلی نجات نہیں پاتے بلکہ کچھ
ملونی ان میں باقی رہ جاتی ہے اور ایک پوشیدہ بخل خواہ وہ جان کے متعلق ہو خواہ آبرو کے متعلق اور خواہ
مال کے اور خواہ اخلاقی حالتوں کے متعلق ان کے نامکمل نفسوں میں پایا جاتا ہے۔اسی وجہ سے ان کی
نسبت ہمیشہ میری یہ حالت رہتی ہے کہ میں ہمیشہ کسی خدمت دینی کے پیش کرنے کے وقت
ڈرتا رہتا ہوں کہ ان کو ابتلا پیش نہ آوے۔اور اس خدمت کو اپنے پر ایک بوجھ سمجھ کر اپنی بیعت کو
الوداع نہ کہہ دیں۔لیکن میں کن الفاظ سے اس بزرگ مرحوم کی تعریف کروں جس نے اپنے مال اور
آبرو اور جان کو میری پیروی میں یوں پھینک دیا کہ جس طرح کوئی رڈی چیز پھینک دی جاتی ہے۔اکثر لوگوں کو میں دیکھتا ہوں کہ ان کا اوّل اور آخر برابر نہیں ہوتا اور ادنی سی ٹھوکر یا شیطانی وسوسہ یا
بد صحبت سے وہ گر جاتے ہیں۔مگر اس جوانمرد مرحوم کی استقامت کی تفصیل میں کن الفاظ میں بیان
کروں کہ وہ نوریقین میں دم بدم ترقی کرتا گیا“۔(تذکرة الشہادتین۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۰)
پھر آپ نے فرمایا: ” شہید مرحوم نے مرکز میری جماعت کو ایک نمونہ دیا ہے اور در حقیقت
میری جماعت ایک بڑے نمونہ کی محتاج تھی۔اب تک ان میں ایسے بھی پائے جاتے ہیں کہ جو شخص ان
میں سے ادنی خدمت بجالاتا ہے وہ خیال کرتا ہے کہ اس نے بڑا کام کیا ہے۔اور قریب ہے کہ وہ
میرے پر احسان رکھے۔حالانکہ خدا کا اس پر احسان ہے کہ اس خدمت کے لئے اس نے اس کو توفیق
دی۔بعض ایسے ہیں کہ پورے زور اور پورے صدق سے اس طرف نہیں آئے۔اور جس قوت ایمان
اور انتہا درجہ کے صدق وصفا کا وہ دعویٰ کرتے ہیں آخر تک اس پر قائم نہیں رہ سکتے۔اور دنیا کی محبت
کے لئے دین کو کھو دیتے ہیں اور کسی ادنی امتحان کی بھی برداشت نہیں کر سکتے۔خدا کے سلسلے میں بھی
داخل ہو کر ان کی دنیا داری کم نہیں ہوتی۔لیکن خدا تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ ایسے بھی ہیں کہ وہ سچے

394
$2003
خطبات مسرور
دل سے ایمان لائے اور سچے دل سے اس طرف کو اختیار کیا۔اور اس راہ کے لئے ہر ایک دکھ اٹھانے
کے لئے طیار ہیں۔لیکن جس نمونہ کو اس جواں مرد نے ظاہر کر دیا۔اب تک وہ قوتیں اس جماعت کی
مخفی ہیں۔خدا سب کو وہ ایمان سکھاوے اور وہ استقامت بخشے جس کا اس شہید مرحوم نے نمونہ پیش کیا
ہے۔یہ دنیوی زندگی جو شیطانی حملوں کیساتھ ملی ہوئی ہے کامل انسان بننے سے روکتی ہے۔اور اس
سلسلہ میں بہت داخل ہوں گے مگر افسوس کہ تھوڑے ہیں کہ یہ نمونہ دکھائیں گے۔(تذکرة الشہادتین۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۵۷-۵۸)
پھر آپ فرماتے ہیں:۔شاہزادہ عبداللطیف کے لئے جو شہادت مقدر تھی وہ ہو چکی اب ظالم کا پاداش باقی ہے۔إِنَّهُ مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوْتُ فِيْهَا وَلَا يَحْي (سورة طه: ۷۵)
افسوس کہ یہ امیر زیر آیت مَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا) (النساء : ۹۴) داخل ہو گیا۔اور ایک
ذرہ خدا تعالیٰ کا خوف نہ کیا۔اور مومن بھی ایسا مومن کہ اگر کابل کی تمام سرزمین میں اُس کی نظیر تلاش
کی جائے تو تلاش کرنا لا حاصل ہے۔ایسے لوگ اکسیر احمر کے حکم میں ہیں۔جو صدق دل سے ایمان
اور حق کے لئے جان بھی فدا کرتے ہیں۔اور زن و فرزند کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرتے۔اے
عبداللطیف تیرے پر ہزاروں رحمتیں کہ تو نے میری زندگی میں ہی اپنے صدق کا نمونہ دکھایا۔اور جو
لوگ میری جماعت میں سے میری موت کے بعد رہیں گے۔میں نہیں جانتا کہ وہ کیا کام کریں
گے۔“
(تذكرة الشهادتين روحانی خزائن جلد نمبر ٢٠ صفحه ٦٠)
پھر فرماتے ہیں : ” جب میں اس استقامت اور جانفشانی کو دیکھتا ہوں جو صاحبزادہ مولوی
محمد عبداللطیف مرحوم سے ظہور میں آئی تو مجھے اپنی جماعت کی نسبت بہت امید بڑھ جاتی ہے کیونکہ
جس خدا نے بعض افراد اس جماعت کو یہ توفیق دی کہ نہ صرف مال بلکہ جان بھی اس راہ میں قربان
کر گئے اس خدا کا صریح یہ منشاء معلوم ہوتا ہے کہ وہ بہت سے ایسے افراد اس جماعت میں پیدا کرے
66
جو صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف کی روح رکھتے ہوں اور ان کی روحانیت کا ایک نیا پودا ہوں۔“
(تذکرة الشهادتين روحانی خزائن جلد ۲۰ مطبوعه لندن صفحه ٧٥)
آج سے ٹھیک سو سال پہلے حضرت صاحبزادہ عبداللطیف ید کو شہید کیا گیا تھا۔

خطبات مسرور
395
$2003
اے مسیح آخر الزمان ! آپ کو مبارک ہو کہ آپ کی پیاری جماعت نے آپ کی اپنی جماعت
سے امیدوں کو پورا کیا۔آپ کو جو امیدیں اپنی جماعت سے تھیں ان کو پورا کیا۔اور مال، وقت اور
جان کی قربانی میں کبھی پیچھے نہیں ہے۔اور اس کے نظارے ہمیں آج بھی نظر آرہے ہیں۔آپ کے
بعد بھی جماعت میں ایسے لوگ پیدا ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کو فکر تھی کہ پتہ نہیں
میرے بعد کیا ہو۔ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ کے بعد بھی ایسے لوگ پیدا ہوئے اور ہو رہے ہیں
جنہوں نے دنیاوی لالچوں کی پروا نہیں کی اور اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کیا۔باپ
نے بیٹے کو اپنے سامنے شہید ہوتے دیکھا اور بیٹے نے باپ کو اپنے سامنے شہید ہوتے دیکھا لیکن
پائے ثبات میں لغزش نہیں آئی۔اور پھر خود بھی جان قربان کر دی۔اے مسیح پاک آپ کو مبارک ہو کہ آپ کی نسل میں سے بھی ، آپ کے خون میں بھی جان کی
قربانی دیتے ہوئے جماعت کو بہت بڑے فتنہ سے بچالیا۔اللہ تعالیٰ ان سب شہداء کے درجات کو بلند
کرتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق دے کہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے ہوں اور ہر قربانی
کے لئے ہر وقت تیار ہوں اور اپنی نسلوں میں بھی یہ جذ بہ زندہ رکھیں، اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں یہ توفیق دیتا
رہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی