سچا مومن وہی ہے جو اپنے مہمان کی مہمان نوازی کا حق ادا کرتا ہے
$2004
503
30
خطبات مسرور
سچا مومن وہی ہے جو اپنے مہمان کی مہمان نوازی کا حق ادا کرتا ہے
جلسہ کے انتظامات میں مہمان نوازی کی بنیادی حیثیت ہے
۲۳ جولائی ۲۰۰۴ء بمطابق ۲۳ روفا ۱۳۸۳ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن
مہمان اور میزبان کے حقوق و فرائض
ی مہمان نوازی اور آنحضرت ﷺ اور آپ کے صحابہ کا اسوہ
خطبات مسرور
$2004
504
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
وَالَّذِيْنَ تَبَوَّ وَالدَّارَ وَالْإِيْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّوْنَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُوْنَ
فِي صُدُوْرِهِمْ حَاجَةً مِّمَّا أَوْتُوْا وَيُؤْثِرُوْنَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ، وَمَنْ
يُوْقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأَوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴾۔(سورة الحشر آیت نمبر 10)
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت جہاں جہاں بھی دنیا میں مضبوط بنیادوں پر قائم ہو چکی ہے
وہاں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش کے مطابق جلسوں کا انعقاد ہوتا ہے اور انشاء اللہ
تعالیٰ اگلے جمعے برطانیہ کا بھی جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔خلیفہ وقت کی فی الحال لندن میں
موجودگی ، یا برطانیہ میں موجودگی یا عارضی لیکن لمبے عرصے کے قیام کی وجہ سے اس جلسے کو ایک مرکزی
حیثیت حاصل ہو چکی ہے اور دنیا کے مختلف ممالک سے احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے آپ کو
بعض دفعہ مالی مشکلات میں ڈال کر بھی اور بعض دفعہ جسمانی عوارض اور تکالیف کی پرواہ نہ کرتے
ہوئے بھی اس جلسے میں شامل ہونے کے لئے آتے ہیں اور اس طرح یہاں دنیا کے بہت سے
ممالک کی نمائندگی ہو جاتی ہے۔گو اس دفعہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جب میں کینیڈا گیا ہوں تو کینیڈا
کے جلسے میں بھی 31 ممالک کی نمائندگی ہو گئی تھی۔اور خاص طور پر وہاں قریب کے جو ممالک
تھے، جنوبی امریکہ کے ممالک ان کے کافی نمائندے وہاں آ گئے جو پہلے بھی جلسوں میں اس طرح
شامل نہیں ہوئے۔پھر تعداد کے لحاظ سے بھی بعض ممالک کے جلسوں کی تعداد یہاں کے جلسوں سے
زیادہ ہو جاتی ہے۔مثلاً افریقہ کے دورے پہ جب میں گیا ہوں تو وہاں گھانا میں ہی 40 ہزار سے زائد
$2004
505
خطبات مسرور
تعداد تھی۔اور پھر نائیجیریا میں صرف دو تین گھنٹے کے لئے ہی 30-31 ہزار احمدی مرد و خواتین اکٹھے
ہو گئے تھے۔تو اس لحاظ سے دنیا کے مختلف ممالک میں جلسے کی برکات سمیٹنے اور اس سے فیضیاب
ہونے کے لئے احمدی اکٹھے ہوتے ہیں۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا کہ پاکستان سے ہجرت کی وجہ
سے جو خلیفہ وقت کو کرنی پڑی ، انگلستان کے سالانہ جلسہ کو کم و بیش اس کو وہی حیثیت حاصل ہوگئی جو
مرکزی جلسے کی ہوتی ہے۔کیونکہ برطانیہ کا جلسہ ہی وہ واحد جلسہ ہے جس میں گزشتہ 20-21 سال
سے خلیفہ وقت کی باقاعدہ شمولیت ہورہی ہے۔اور ماشاء اللہ انگلستان کی جماعت نے اس ذمہ داری کو
خوب نبھایا ہے۔اور آہستہ آہستہ جلسے کے انتظامات کو اپنی لائنوں پر جس طرح مرکز میں ہوتا تھا یہاں
بھی چلا دیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو آئندہ بھی توفیق دیتا رہے۔پہلے تو یہاں کے جلسے بڑے مختصر سے
ہوتے تھے،اتنے بڑے اور وسیع انتظامات کی ضرورت نہیں ہوتی تھی۔لیکن بہر حال اب تو کافی وسیع
جلسے ہونے لگ گئے ہیں۔کیونکہ پہلے تو پوری طرح کا رکنان کو انکل سے کام
کرنا بھی نہیں آتا تھا۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی رہنمائی میں آہستہ آہستہ تمام انتظامات بہتر ہونے شروع
ہوئے اور اب کافی ترقی ہو چکی ہے۔اور پھر گزشتہ سال بھی انتظامیہ نے اپنی بہت سی کمزوریوں کی
اصلاح کی اور اس سال بھی کوشش کر رہے ہیں اور بعض باتوں کا اگر میں نے ضمناً بھی ذکر کیا ہے تو
امیر صاحب نے فوراً اس کے مطابق اصلاح کی کوشش کی ہے۔تو اللہ تعالیٰ جلسے کے تمام انتظامات
میں برکت ڈالے۔میرے نزدیک جو بنیادی حیثیت ان انتظامات میں ہے وہ مہمان نوازی کی ہے۔اگر مہمان نوازی کا نظام ٹھیک ہو جائے تو پھر جلسے کے باقی انتظامات کی حیثیت معمولی رہ جاتی ہے۔کیونکہ باقی انتظامات میں بھی افراتفری اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کھانے کے انتظام میں گڑ بڑ ہو
جائے یا اسی طرح جو دوسرے مہمان نوازی سے متعلقہ انتظامات ہیں ان میں کوئی خرابی پیدا ہو جائے یا
خاطر خواہ انتظام نہ ہو تو اس لحاظ سے یہ مہمان نوازی کا شعبہ بہت اہم شعبہ ہے۔اس لئے ہر خدمت
کرنے والے کارکن کو یہ مدنظر رکھنا چاہئے کہ اس نے ہمیشہ جہاں اپنی ڈیوٹی کو صحیح طرح انجام دینا
ہے وہاں حسن اخلاق کا رویہ بھی قائم رکھنا ہے اور ہمیشہ مہمانوں سے بڑی نرمی سے پیش آنا ہے۔قرآن کریم نے ہمیں یہ سنہری اصول بتا دیا کہ یہ مہمان نوازی، خدمت کا جذبہ اور جوش
$2004
506
خطبات مسرور
اس وقت پیدا ہو گا جب تم دلوں میں محبت پیدا کرو گے۔اور جب یہ محبت تمہارے دلوں میں پیدا ہو
جائے گی تو پھر تم اپنے آرام پر، اپنی ضروریات پر ، اپنی خواہشات پر، ان دور سے آنے والوں کی
ضروریات کو مقدم کرو گے اور ان کو فوقیت دو گے۔اور اگر اس جذبے کے تحت خدمت کرو گے تو اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم فلاح پاگئے تم کامیاب ہو گئے۔اور خاص طور پر ان مہمانوں کے لئے اپنے ان
اعلیٰ جذبات کا اظہار کرو گے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمان ہیں تو پھر تم یقیناً
اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مستحق ٹھہرو گے۔مہمان نوازی تو نبیوں اور نبیوں کے ماننے والوں کا ایک
خاص شیوہ ہے۔دیکھیں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی مہمان نوازی کو دیکھتے ہوئے فوراً اس
ا
وقت آنے والوں سے یہ نہیں پوچھا کہ تم کھانا کھاؤ گے کہ نہیں، ایک بچھڑا ذبح کر دیا اور حضرت خدیجہ
نے بھی پہلی وحی کے بعد جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گھبراہٹ ہوئی تو اور بہت سی باتوں کے
علاوہ یہ بھی حضرت خدیجہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عرض کیا کہ فکر نہ کریں خدا تعالیٰ آپ کو
ہرگز ضائع نہیں کرے گا کیونکہ آپ میں مہمان نوازی کا وصف بھی انتہا کو پہنچا ہوا ہے۔پس ہمارا فرض
بنتا ہے کہ ہم جو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعوی کرتے ہیں آپ کے اس اعلیٰ خلق کو اختیار
کریں اور آپ کے عاشق صادق کے مہمانوں کی خدمت میں جلسے کے ان دنوں میں خاص طور پر کمر
بستہ ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ کے پیار کے وارث بنیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ایمان کی یہ نشانی بتائی ہے کہ سچا مومن وہی ہے جو اپنے
مہمان کی مہمان نوازی کا حق ادا کرتا ہے۔ایک روایت میں ہے، حضرت ابو ہریرہ سے یہ روایت ہے
کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اچھی بات
کہے یا خاموش رہے اور جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے چاہئے کہ وہ اپنے پڑوسی کی عزت
کرے۔اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ اپنے مہمان کا احترام کرے۔(صحیح مسلم کتاب الايمان باب الحث على اكرام الجار
تو اعلیٰ اخلاق بھی ایمان کی نشانی ہیں۔بلکہ اللہ تعالیٰ نے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ
اخلاق کی قسم کھائی ہے۔ہم جو آپ کی امت میں شمار ہوتے ہیں ہم نے بھی انہیں قدموں کی پیروی
$2004
507
خطبات مسرور
کرنے کی کوشش کرنی ہے۔کیونکہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا بڑا واضح حکم ہے کہ تم اس رسول صلی اللہ علیہ
وسلم، جو میرا پیارا رسول ہے، اس کے اُسوہ حسنہ پر چلو۔اور آپ نے ہمیں فرمایا کہ اگر میری پیروی
کرنے والے شمار ہونا ہے تو ہمیشہ تمہارے منہ سے عزیزوں، رشتہ داروں ، قریبیوں تعلق داروں اور
ہر ایک کے بارے میں خیر کے کلمات نکلنے چاہئیں۔پھر پڑوسی کے ساتھ بھی عزت اور احترام کا
سلوک ہے۔صحابہؓ کہتے ہیں کہ بعض دفعہ ہمیں شک پڑتا تھا کہ جس طرح پڑوسی کے حقوق کے متعلق
اللہ تعالیٰ کے احکامات ہیں اور ہمیں بتایا جاتا ہے کہ کہیں وہ ہمارے وارث ہی نہ ٹھہر جائیں، وراثت
میں بھی ان کا حصہ نہ ہو۔پھر اس میں مہمان کا احترام کرنا بھی بتایا ہے اور پھر جو مہمان ہیں وہ تو
تمہارے قریب آ کر جب ساتھ رہنے لگ گئے تو ہمسائے بھی بن گئے اس لئے مہمان کا تو دوہرا حق
ہو گیا کہ ایک مہمان اور دوسرے جب تک یہاں ہیں تمہارے ہمسائے بھی ہیں۔اور ان کے بارے
میں تمہارے منہ سے کوئی بھی ایسی بات نہیں نکلنی چاہئے جو ان لوگوں کی دل آزاری کا باعث بنے، کسی
تکلیف کا باعث بنے۔ایک روایت میں آتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جو وفود آتے تھے آپ
ان کی مہمان نوازی کا فرض صحابہ کے سپرد کر دیتے۔ایک مرتبہ قبیلہ عبدالقیس کے مسلمانوں کا وفد
حاضر ہوا تو آپ نے انصار کو ان کی مہمان نوازی کا ارشاد فرمایا۔چنانچہ انصار ان لوگوں کو لے گئے۔صبح کے وقت وہ لوگ حاضر ہوئے تو آپ نے دریافت فرمایا کہ تمہارے میز بانوں نے تمہاری
مدارات کیسی کی۔انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! بڑے اچھے لوگ ہیں ہمارے لئے نرم بستر بچھائے ، عمدہ
کھانے کھلائے اور پھر رات بھر کتاب وسنت کی تعلیم دیتے رہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد (3 صفحه (431
الحمد للہ کہ ہمارے ہاں جماعت میں بھی یہ نظارے دیکھنے میں آتے ہیں اور یہ محض اور محض
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے کی وجہ سے یہ اعلیٰ معیار
قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ربوہ میں بھی ہم نے یہی دیکھا بلکہ خود بھی اسی طرح کرتے رہے کہ
$2004
508
خطبات مسرور
مہمان جن سے کوئی خونی رشتہ بھی نہیں ہوتا بلکہ اکثر دفعہ سال کے سال ملاقات ہوتی ہے اور بعض
دفعہ کئی سال کے بعد کیونکہ جماعتی نظام کے تحت جس کو جس گھر میں ٹھہرایا جائے اس نے وہیں ٹھہرنا
ہوتا ہے اور اس لئے ضروری نہیں ہوتا کہ ہر مرتبہ ہر مہمان و ہیں ٹھہرے، بعض دفعہ مہمان بدل بھی
جاتے ہیں تو صرف اس لئے ان جلسے پر آنے والے مہمانوں کو مہمان بنا کر گھروں میں رکھا جاتا ہے
کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمان ہیں اور اسی لئے اپنے آرام کو ان کی خاطر
قربان کیا جاتا ہے۔مجھے امید ہے یہاں بھی آپ لوگ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے
مہمانوں کے لئے اسی طرح حوصلہ دکھاتے رہے ہیں اور انشاء اللہ دکھاتے رہیں گے۔اللہ تعالیٰ تو فیق
دے کہ پہلے سے بھی بڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمانوں کی خدمت کریں۔اس دفعہ جب میں کینیڈا گیا ہوں تو بعض احمدی گھروں میں یہ دیکھ کر ربوہ کے جلسوں کی یاد
تازہ ہو جاتی تھی کہ گھر والے نیچے ایک کمرے میں یا ہیں منٹ (Basement) میں محدود ہو گئے
ہیں اور گھر کے کمرے مہمانوں کو دے دیئے ، ان مہمانوں کو جن کو جانتے بھی نہیں ، کوئی خون کا رشتہ بھی
نہیں لیکن ایک مضبوط رشتہ ہے، احمدیت کا رشتہ، اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ہی اس رشتے کو قائم کیا
ہوا ہے اور اس مضبوط رسی کو پکڑا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ دنیا کے ہر ملک میں ہمیں یہ نظارے دکھائے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مسافر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔آپ
نے گھر کہلا بھیجا کہ مہمان کے لئے کھانا بھجواؤ۔جواب آیا کہ پانی کے سوا آج گھر میں کچھ نہیں۔اس
پر حضور نے صحابہ سے فرمایا اس مہمان کے کھانے کا بندو بست کون کرے گا۔ایک انصاری نے عرض
کیا: حضور! میں انتظام کرتا ہوں۔چنانچہ وہ گھر گیا اور بیوی سے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
مہمان کی خاطر مدارات کا اہتمام کرو۔بیوی نے جواباً کہا۔آج گھر میں تو صرف بچوں کے کھانے
کے لئے ہے۔انصاری نے کہا اچھا تو کھانا تیار کرو اور چراغ جلاؤ اور جب بچوں کے کھانے کا وقت
آئے تو ان کو تھپتھپا کر اور بہلا کر سلا دو۔چنانچہ عورت نے کھانا تیار کیا، چراغ جلایا، بچوں کو بھو کا سلا
دیا۔پھر چراغ درست کرنے کے بہانے اٹھی اور جا کر چراغ بجھا دیا۔اور پھر دونوں مہمانوں کے
$2004
509
خطبات مسرور
ساتھ بیٹھ گئے۔بظاہر کھانا کھانے کی آوازیں نکالتے رہے تاکہ مہمان سمجھے کہ میز بان بھی ہمارے
ساتھ بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔اس طرح مہمان نے پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور وہ خود بھوکے سو گئے۔صبح
جب وہ انصاری حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے ہنس کر فرمایا : تمہاری رات
کی تدبیر سے تو اللہ تعالیٰ بھی ہنسا اسی موقع پر یہ آیت نازل ہوئی۔” یہ پاک باطن ایثار پیشہ مخلص مومن
اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں۔جبکہ وہ خود ضرورتمند اور بھوکے ہوتے ہیں۔اور جونفس کے
بخل سے بچائے گئے وہی کامیابی حاصل کرنے والے ہیں“۔(بخاری کتاب المناقب باب يؤثرون على انفسهم و لو كان بهم۔خصاصة
(اس کا ترجمہ میں نے پڑھ دیا ہے۔) اس حدیث میں جو ہم میں سے بہت دفعہ بہت سے
سن بھی چکے ہوں گے ، پڑھ بھی چکے ہوں گے لیکن ہر دفعہ جب اس کو پڑھو اس کا عجیب لطف اور مزا
ہے اور خواہش پیدا ہوتی ہے کہ کاش اس صحابی کی جگہ ہم ہوتے کیونکہ یہ مہمان نوازی تو ایسی اعلیٰ پائے
کی مہمان نوازی ہے کہ جب تک یہ دنیا قائم ہے اللہ تعالیٰ نے اس مہمان نوازی کی مثال کو محفوظ کر لیا
ہے اور ہمیشہ کے لئے یہ حوالہ بن چکی ہے اور ریکارڈ میں رہے گی۔کیونکہ یہ ایسی مہمان نوازی ہے
جس پر خوشنودی کا سرٹیفیکیٹ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے خود دیا
ہے۔یہ مثالیں قصے کہانیوں کے طور پر نہیں دی جاتیں۔آج بھی اگر چاہو تو ایسی مہمان نوازی کی
مثال قائم کر سکتے ہو۔ہر ایک کی اپنی اپنی استعدادیں ہوتی ہیں، توفیق ہوتی ہے۔اس کے مطابق
جتنی زیادہ مہمان نوازی کی جاسکے کرنی چاہئے اور مہمان نوازی کے اعلیٰ معیار حاصل کئے جا سکتے
ہیں۔لیکن یہ اعزاز بہر حال اس انصاری کا قائم ہو گیا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے
ذریعے اللہ تعالیٰ نے خوشنودی کا اظہار فرمایا۔لیکن ساتھ یہ بھی ہے کہ اگر نیک نیتی کے ساتھ خدا کی
رضا حاصل کرنے کے لئے اس کی خوشنودی کی خاطر قربانیوں کے اعلیٰ معیار قائم کرتے ہوئے مہمان
نوازی کریں گے اور اس لئے مہمان نوازی کریں گے کہ یہ خدا کے پیارے مسیح کے مہمان ہیں محض
اللہ یہاں یہ ا کٹھے ہوئے ہیں۔اور ان کی خدمت ہم نے کرنی ہے تو چاہے ہمیں پتہ چلے یا نہ چلے یہ
مہمان نوازیاں بھی اللہ تعالیٰ کے ہاں ریکارڈ ہو جائیں گی۔اور اللہ تعالیٰ اپنی خاطر کئے گئے کسی فعل کو
$2004
510
خطبات مسرور
بغیر اجر کے نہیں چھوڑتا۔تو چاہے اس جہان میں اجر دے، چاہے اگلے جہان میں رکھے، جو نیکیاں ہیں
ان کا تو دونوں جہانوں میں اجر ملتا ہے۔لیکن بعض دفعہ اللہ تعالیٰ کے زندگی میں ہی ایسے سلوک ہو
جاتے ہیں جو فوری طور پر ظاہر ہو جاتے ہیں۔اور اس کے فضل نظر آ رہے ہوتے ہیں جس سے احساس
ہوتا ہے کہ شاید یہ فضل فلاں وجہ سے ہوا ہے۔اور جب کبھی ایسا موقعہ ہو تو ایسے موقعوں پر اللہ تعالیٰ کے
حضور اور جھکنا چاہئے۔کسی قسم کی بڑائی دل میں نہیں آنی چاہئے بلکہ عاجزی میں ترقی ہونی چاہئے۔عبدالله بن طُهْفَه رضی الله عنه بیان کرتے ہیں کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس کثرت سے مہمان آتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ ہر کوئی اپنا مہمان لیتا جائے۔ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بہت زیادہ مہمان آ گئے۔اور آپ نے فرمایا کہ ہر کوئی اپنے
حصے کا مہمان ساتھ لے جائے۔عبداللہ بن طفقہ بیان کرتے ہیں کہ میں ان میں سے تھا جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گئے تھے۔چنانچہ جب آپ گھر پہنچے تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
سے فرمایا: کیا گھر میں کھانے کو کچھ ہے؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں ! حریرہ نامی کھانا ہے جو میں نے
آپ کے افطار کے لئے تیار کیا ہے۔راوی کہتے ہیں کہ آپ وہ کھانا ایک برتن میں ڈال کر لائیں۔اس میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تھوڑا سا کھایا اور پھر فرمایا بسم اللہ پڑھ کر کھا ئیں اور
مہمانوں کو دے دیا۔چنانچہ کہتے ہیں کہ انہوں نے کھانے میں سے اس طرح کھایا کہ ہم اسے دیکھ
نہیں رہے تھے۔اس کے بعد آنحضرت نے فرمایا اے عائشہ! کیا تمہارے پاس پینے کو کوئی چیز ہے۔انہوں نے کہا : جی ہاں حریرہ ہے جو میں نے آپ کے لئے تیار کیا ہے۔فرمایا کہ لے آؤ تو وہ لے
آئیں۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ برتن لے کے اپنے منہ کو لگایا ، اس میں سے تھوڑا سا لیا
اور پھر مہمانوں کو دے دیا کہ بسم اللہ کر کے پینا شروع کریں۔پھر کہتے ہیں کہ ہم بھی اسے اسی طرح
پینے لگے کہ ہم اسے دیکھ نہیں رہے تھے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لے کر وہ سونے
کے لئے مسجد میں چلے گئے اور پھر کہتے ہیں صبح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور لوگوں کو
الصَّلوۃ الصلوۃ کہہ کر لوگوں کو بیدار کرنے لگے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ جب
$2004
511
خطبات مسرور
آپ صبح کے وقت آتے تو لوگوں
کو نماز کے لئے اٹھاتے۔راوی کہتے ہیں جب میرے پاس سے
گزرے تو میں اوندھے منہ لیٹا ہوا تھا۔آپ نے دریافت فرمایا تم کون ہو؟ میں نے عرض کیا میں
عبداللہ بن طیفہ ہوں۔آپ فرمانے لگے سونے کا یہ انداز ایسا ہے جسے اللہ پسند نہیں کرتا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 5صفحه 326 مطبوعه (بيروت)
الٹے ہو کر سونا بھی ناپسندیدہ فعل ہے۔سیدھے سونا چاہئے اور بہتر یہی ہے کہ دائیں
کروٹ سوئیں۔اگر کوئی مجبوری نہ ہو تو۔جیسا کہ ہر معاملے میں جو بھی جماعتی طور پر ذمہ داریاں بانٹی جاتی تھیں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اپنے حصہ میں ضرور کچھ نہ کچھ ذمہ داری لیا کرتے تھے۔یہاں بھی جب مہمانوں کو
گھروں میں لے جانے کا موقع آیا تو آپ کچھ مہمانوں کو اپنے ساتھ گھر لے گئے اور لگتا ہے کہ
حضرت عائشہؓ نے جو بھی خوراک تیار کی ہوئی تھی ، جیسا کہ روایت سے ظاہر ہے، وہ بہت تھوڑی
مقدار میں تھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تیار کی گئی تھی۔جب آپ کو بتایا گیا کہ یہ
خوراک تھوڑی سی مقدار میں ہے، آپ کی افطاری کے لئے تیار کی گئی ہے تو آپ نے اس وجہ سے
بھی کہ آپ روزے دار تھے اور افطاری کرنی تھی اور اس لئے بھی کہ آپ کو پتہ تھا کہ آپ پہلے منہ
لگائیں گے تو اللہ تعالیٰ اس خوراک میں برکت ڈال دے گا، پہلے خود کھایا اور پھر باقیوں کو دیا کہ اب
کھاؤ۔اور وہ بھی بغیر دیکھے کھاتے گئے۔جتنے بھی لوگ تھے سب نے سیر ہو کر کھانا کھایا۔پھر پینے
کے لئے حریرہ منگوایا تو یہاں روزہ کھولنے والی بات تو کوئی نہیں، زیادہ غالب یہی ہے کہ اس لئے کہ
اس خوراک میں برکت پڑ جائے اس کو بھی پہلے آپ نے خود پیا۔تو اسی طرح اور بھی کھانے کے بہت
سارے واقعات ہیں آپ پہلے لیتے تھے۔مقصد یہی ہوتا تھا کہ اس میں برکت پڑ جائے کیونکہ جب
میں کھاؤں گا ، دعا کروں گا تو اس خوراک میں برکت ہو جائے گی۔یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
جو خوراک پہلے استعمال کی یہ اصل میں مہمان نوازی کا حق ادا کرنے کے لئے تھا کہ تھوڑی سی خوراک
512
$2004
خطبات مسرور
ہے اور اس سے سیر نہیں ہو سکتے تو میں پہلے لوں اور اس پہ دعا پڑھوں تو اللہ تعالی برکت ڈال دے گا۔اس لئے یہ کوئی عام اصول نہیں ہے بلکہ مہمانوں کی جب خدمت کی جائے تو پہلے مہمانوں کو کھانے کا
موقع دینا چاہئے اور اس کے بعد پھر بچا کھچا آپ کھانا چاہئے۔ایک روایت ہے حضرت عبداللہ بن سلام کہتے ہیں جب رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ
میں قدم رنجہ فرمایا تو لوگ اثر دھام کر کے آپ کے گرد جمع ہو گئے ، بہت سارا ہجوم کر کے رش کر کے آ
گئے۔کہتے ہیں میں بھی ان میں شامل تھا جو دوڑ دوڑ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔جب
آپ کا چہرہ خوب مجھ پر روشن ہو گیا تو میں نے جان لیا کہ یہ منہ جھوٹے کا منہ نہیں ہے اور سب سے
پہلی بات جو میں نے آپ کو کہتے ہوئے سنا وہ یہ تھی کہ سلام کو رواج دو، کھانا کھلایا کرو اور صلہ رحمی کیا کرو
اور اس وقت نماز پڑھو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں تو تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔(مسند احمد بن حنبل۔مسند باقى الانصار جلد ۵ صفحه (٤٥١
فرمایا کہ لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آتے ہوئے سلام کو رواج دو۔سلام کے
رواج دینے کا تو مطلب ہی یہ ہے کہ ہر ایک سے محبت سے پیار سے پیش آؤ تبھی سلام کرنے کا بھی
حق ادا ہوتا ہے۔پھر یہ ہے کہ ایک تو ضرورتمندوں کو بھوکوں کو کھانا کھلاؤ۔دوسرے جب تمہارے
پاس جب کوئی مہمان آئے تو مہمان نوازی کے اصول کے تحت اس کی کوئی خاطر تواضع کرو۔بعض
دفعہ بعض دُور پار کے رشتہ دار یا کسی حوالے سے واقف لوگ آ جاتے ہیں یہ سمجھ کر کہ فلاں میرے عزیز
کا کوئی واقف کار ہے اس سے مل لیں۔جب ایسے لوگ آئیں تو ان سے بھی اچھے طریقے سے ملنا
چاہئے ، یہ نہ ہو کہ بیچارے خرچ کر کے جب آپ کے پاس پہنچیں تو بے رخی سے کہہ دو نہ تو میں آپ کو
جانتا ہوں ، نہ اس واقف کار کو جانتا ہوں اور السلام علیکم کیا اور گھر کا دروازہ بند کر دیا۔اگر کوئی دھو کے
باز ہواس کا تو چہرے سے پتہ چل جاتا ہے۔احمدی کی تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے شکل پہچانی جاتی ہے کہ
$2004
513
خطبات مسرور
یہ احمدی ہے۔اس لئے اس کا بھی خیال رکھیں اور پھر اپنے غریب رشتہ داروں سے خاص طور پر صلہ
رحمی کا سلوک کرنا چاہئے۔فرمایا کہ عبادت کے بھی اعلیٰ معیار قائم کرو کیونکہ یہ تو ہر مومن سے توقع کی
جاتی ہے۔فرض نمازوں کی طرف تو توجہ دو گے ہی، اس کی ادائیگی تو تم کر ہی رہے ہو گے مہمان
نوازی کے دنوں میں یہ نہ ہو کہ نمازوں کو بھی بھول جاؤ۔پھر یہ کہ اس سے کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ ان حقوق
العباد کی ادائیگی کے بعد اب نیکی کے معیار اتنے بلند ہو گئے ہیں اور نمازوں کی ضرورت نہیں رہی۔اللہ تعالیٰ کے حقوق ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔فرمایا کہ نہیں، حقوق العباد کا تعلق حقوق اللہ سے
ہے اور عبادت کے اعلیٰ معیار بھی اس وقت قائم ہوں گے جب بندوں کے حقوق بھی ادا کر رہے ہو
گے۔اس لئے دونوں آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ایک کا دوسرے پر انحصار ہے۔تب ہی اعلیٰ معیار
قائم ہو سکتے ہیں جو ایک مومن کے لئے چاہئیں اور اگر یہ معیار قائم ہو جائیں تو فرمایا کہ تم بے فکر ہو
جاؤ کیونکہ یہ معیار قائم کر کے تم بڑے امن سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرتے ہوئے اس کی جنتوں
میں داخل ہو جاؤ گے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے صحابہ رضوان
اللہ علیھم کی مہمان نوازی صرف مہمانوں تک
محدود نہ تھی بلکہ دشمن بھی اس سے محروم نہ تھے۔یہاں تک کہ جنگ کے قیدیوں سے بھی یہی سلوک
تھا۔چنانچہ ایک شخص ابوعزیز بن عمیر جو جنگ بدر میں قید ہوئے تھے بیان کرتے ہیں کہ انصار مجھے تو
پکی ہوئی روٹی دیتے تھے اور خود کھجور میں وغیرہ کھا کر گزارا کر لیتے تھے اور کئی دفعہ ایسا ہوتا کہ اگران
کے پاس روٹی کا چھوٹا ساٹکڑا بھی ہوتا تو وہ مجھے دے دیتے اور خود نہ کھاتے تھے اور اگر میں تامل کرتا
یعنی تھوڑ اسا انکار کرتا تو اصرار کے ساتھ کھلاتے تھے۔(السيرة النبوية لابن هشام حصه اول حالات غزوۂ بدر صفحه (۷۰۳
تو یہ ہیں قربانی کے اعلیٰ معیار کہ جنگی قیدیوں سے بھی اتنا حسن سلوک ہو رہا ہے کہ اپنی
خوراک کی قربانی دے کر قیدیوں کو کھلایا جا رہا ہے۔تو جب غیروں کے ساتھ یہ سلوک ہو تو اپنوں سے
$2004
514
خطبات مسرور
کس قدر حسن سلوک ہونا چاہیئے اور پھر وہ جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمان
ہیں اس بات کے کس قدر حق دار ہیں کہ ان کی مہمان نوازی میں کوئی بھی کمی نہ آئے۔اب کچھ
روایات حضرت اقدس مسیح موعود کی ہیں۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب بیان کرتے ہیں کہ جب میں 1901ء میں ہجرت کر کے
قادیان آیا اور اپنی بیوی اور بچوں کو ساتھ لایا اس وقت میرے دو بچے جن کی عمر پانچ سال اور ایک
سال
تھی، ساتھ تھے۔پہلے تو حضرت مسیح موعود نے مجھے وہ کمرہ رہنے کے واسطے دیا جو حضوڑ کے اوپر
والے مکان میں حضور کے رہائشی صحن اور کوچہ بندی کے اوپر والے صحن کے درمیان تھا۔اس میں
صرف دو چھوٹی چھوٹی چار پائیاں بچھ سکتی تھیں۔چند ماہ ہم وہاں رہے اور چونکہ ساتھ ہی کے
برآمدے اور صحن میں حضرت مسیح موعود مع اہل بیت رہتے تھے۔اس واسطے حضرت مسیح موعودؓ کے
بولنے کی آواز سنائی دیتی تھی۔ایک شب کا ذکر ہے کہ کچھ مہمان آئے جن کے واسطے جگہ کے انتظام
کے لئے حضرت ام المومنین حیران ہو رہی تھیں (یعنی ان کو بڑی گھبراہٹ تھی ) کہ سارا مکان تو پہلے
ہی کشتی کی طرح پر ہے۔( بہت بھرا ہوا ہے ) اب ان کو کہاں ٹھہرایا جائے اس وقت حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اکرام ضیف کا ذکر کرتے ہوئے حضرت بیوی صاحبہ کو پرندوں کا ایک قصہ
سنایا۔کہتے ہیں کہ کیونکہ میں ساتھ کے کمرے میں تھا اس واسطے مجھے ساری کہانی سنائی دے رہی تھی
اور وہ قصہ یہ تھا کہ ایک دفعہ ایک جنگل میں ایک مسافر کو شام ہو گئی رات اندھیری تھی ، قریب کوئی بستی
نہیں
تھی وہ بیچارا ایک درخت کے نیچے رات گزارنے کے لئے لیٹ گیا۔اس درخت کے اوپر
پرندوں کا گھونسلہ تھا۔ان پرندوں نے فیصلہ کیا کہ آج رات یہ ہمارا مہمان ہے اور ہمارا فرض ہے کہ
اس کی مہمان نوازی کریں۔تو مادہ نے نر کی اس بات کا اقرار کیا۔پھر ان دونوں نے مشورہ کیا کہ رات
ٹھنڈی ہے ہمارے مہمان کو آگ سینکنے کی ضرورت پڑے گی۔آگ تاپنے کی ضرورت پڑے گی تو
$2004
515
خطبات مسرور
ہمارے پاس کچھ اور تو ہے نہیں چلو اپنا گھونسلہ اور اپنا آشیانہ تو ڑ کر نیچے پھینک دیتے ہیں۔ان لکڑیوں
کو جلا کے وہ آگ سینک لے گا۔انہوں نے تنکا تنکا کر کے اس گھونسلے کو نیچے پھینک دیا تو مسافر نے
اس کو جلایا اور اس کو غنیمت جانا اور آگ لگا کے ٹھنڈ سے بچنے کی کوشش کی۔اس کے بعد پرندوں نے
مشورہ کیا کہ مہمان کو یہ آرام تو پہنچ گیا اس کے لئے کھانے کا بھی کوئی انتظام ہونا چاہئے۔اور تو ہمارے
پاس کچھ ہے نہیں ہم خود ہی اس آگ میں جا گرتے ہیں۔جب بھن جائیں گے تو مسافر کھالےگا۔(ذکر حبیب صفحه 85تا 87 مصنفه حضرت مفتی محمد صادق صاحب
تو اس طرح انہوں نے مہمان نوازی کا حق ادا کیا۔تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے حضرت اماں جان کو یہ کہانی سنائی کہ اس طرح مہمانوں کی خدمت کرنی چاہئے۔آپ یہ
نمونہ اپنے لوگوں میں قائم کرنا چاہتے تھے۔اس لئے مہمان نوازی کے لئے ہمیشہ یہ ذہن میں رہنا
چاہئے کہ قربانی کرنی پڑتی ہے اور چاہے جتنی مرضی سہولتیں ہوں کچھ نہ کچھ ماحول کے مطابق قربانی
کرنی ہی پڑتی ہے۔اس لئے کہتے ہیں کہ مہمان کا آنا رحمت کا باعث ہوتا ہے۔کیونکہ مہمان کے لئے
بہر حال
قربانیاں کرنی پڑتی ہیں۔یہ مہمان نوازی کے طریقے اور سلیقے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام ہمیں
سکھانا چاہتے ہیں اور ہم سے توقع رکھتے ہیں اس کا آج کل اظہار ہونا چاہئے۔حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا جب تمہارے پاس کسی قوم کا سردار یا معزز آدمی آئے تو اس کی عزت و تکریم کرو۔(سنن ابن ماجه ابواب الادب باب اذا أتاكم كريم قوم فاكرموه
یہاں بھی بعض معززین آتے ہیں، بعض تو احمدی نہیں ہوتے اور بعض احمدی بھی ہوتے
ہیں۔اپنی اپنی قوم میں ، اپنے ملک میں ان کا اپنا ایک مقام ہوتا ہے۔ان کے ساتھ بہت زیادہ احترام
کے ساتھ پیش آنا چاہئے۔یہ ٹھیک ہے کہ ان کے لئے علیحدہ انتظام ہوتا ہے اور انتظامیہ ان کا بہت
$2004
516
خطبات مسرور
خیال رکھتی ہے لیکن ہر احمدی کو جو جلسہ پر آ رہا ہو، ان لوگوں کا خاص طور سے خیال رکھنا چاہئے۔بعض
دفعہ بعض مواقع پیش آ جاتے ہیں اس لئے ہمیشہ خیال رکھیں کہ ان لوگوں کا خاص احترام کرنا ہے۔یہ
خیال دل میں
کبھی نہ آئے کہ یہ تو فلاں غریب ملک کا آدمی ہے اس کی عزت واحترام اتنازیادہ کرنے
کی ضرورت نہیں۔یہ سب شیطانی خیال ہیں۔انہیں غریب ملکوں نے احمدیت قبول کرنے میں کھلے
دل کا اظہار کیا ہے اور ان معززین میں سے اکثریت نے بھی جماعت سے بہت تعاون کیا ہے جو
یہاں آتے ہیں۔اس لئے ان کی عزت و احترام کا ہر احمدی کو بہت خیال رکھنا چاہئے۔ایک اور واقعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مہمان نوازی کا ہے کہ ایک ہندو
حضرت اقدس کے حضور حاضر ہوا۔کیونکہ ہندوؤں کا ایک خاص مزاج ہوتا ہے اور کھانے پینے کا بھی
اپنا ایک طریقہ ہوتا ہے۔کیونکہ مسلمانوں کے لئے تو کوئی مسئلہ نہیں تھا لنگر جاری تھا لوگ آتے تھے،
کھاتے تھے۔لیکن ہندو مہمان کے لئے خاص انتظام کرنا پڑا اور وہ انتظام چونکہ دوسروں کے ہاں
کرانا ہوتا تھا اس لئے ظاہر میں اس کی مشکلات بھی ہوتی تھیں۔تو اس موقعے یہ بھی حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام مہمان نوازی کا پورا اہتمام فرماتے تھے۔جب وہ آیا اور آپ سے ملاقات
کی تو آپ نے فرمایا یہ ہمارا مہمان ہے، اس کے کھانے کا انتظام بہت جلد کر دینا چاہئے۔ایک شخص کو
خاص طور پر حکم دیا کہ ایک ہندو کے گھر اس کے لئے بندوست کیا جاوے۔(سیرت حضرت مسیح موعود عليه السلام مرتبه شيخ يعقوب علی عرفانی صاحب جلد اول صفحه (142
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تو یہ ہے کہ ایسے غیر جو آتے ہیں ان کے لئے انتظام علیحدہ ہوتا
ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ جتنا بہترین انتظام ہو سکے ، کیا جائے۔ان رش کے دنوں میں لیکن اس
بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ ڈیوٹی والے بھی اور عام لوگ بھی ایسے
لوگوں کے آنے جانے کے وقت میں بھی کوئی ایسا واقعہ نہ ہو جو کسی قسم کی تکلیف کا باعث بنے۔اس
لئے ایک تو کوئی نہ کوئی معاون انتظامیہ کو ان لوگوں کے ساتھ ہمیشہ رکھنا چاہئے تا کہ چیکنگ وغیرہ کے
وقت میں کسی قسم کی غلط فہمی نہ ہو۔بعض دفعہ اس کے علاوہ بھی بعض احمدی اپنے ساتھ کسی غیر کو جلسہ
$2004
517
خطبات مسرور
دکھانے کے لئے لے آتے ہیں تو ان کا بھی انتظامیہ کو خیال رکھنا چاہئے۔ایک تو اس لئے بھی کہ اس
شخص کے بارے میں تسلی ہو جائے اس کے لئے بھی ضروری ہے اور دوسرے مہمان نوازی کے
تقاضے کے لئے بھی۔تسلی کے لئے اس لئے ضرورت پڑتی ہے کہ بعض دفعہ بہت تھوڑے عرصے کی
واقفیت ہوتی ہے اور دعوت الی اللہ کے شوق میں لوگ بعض دفعہ بعض غلط لوگوں کو بھی لے آتے ہیں
اس لحاظ سے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔بہر حال غیر محسوس طریقے پر یہ نہ ہو کہ اتنی چیکنگ شروع
ہو جائے کہ اگلے کو احساس ہو جائے، اگر کوئی صحیح بھی ہے تو اس کو برا لگنے لگ جائے ، دونوں صورتوں
کے لئے ہر وقت ایک خاص انتظام رہنا چاہئے۔ایک روایت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مغرب کی نماز کے بعد مجلس میں
بیٹھے تو میر صاحب نے عبد الصمد صاحب آمدہ از کشمیر کو آگے بلا کر حضور کے قدموں میں جگہ دی اور
حضرت اقدس سے عرض کیا کہ ان کو یہاں ایک تکلیف ہے کہ یہ چاولوں کے عادی ہیں اور یہاں
روٹی ملتی ہے۔حضرت اقدس نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِيْن۔ہمارے
مہمانوں میں سے جو تکلف کرتا ہے اسے تکلیف ہوتی ہے اس لئے جو ضرورت ہو کہہ دیا کرو۔پھر
آپ نے حکم دیا کہ ان کے لئے چاول پکوا دیا کرو۔(ملفوظات جلد 2 صفحه 482 البدر ١٤ نومبر (١٩٠٢ء
یہاں بھی عمومی انتظام ہوتا ہے اور بعض قوموں کے لئے مختلف ممالک سے لوگ آ رہے
ہوتے ہیں مختلف قومیتوں کے لوگ آ رہے ہوتے ہیں ، ان کے مطابق کھانے کا بھی انتظام ہوتا ہے۔لیکن بعض دفعہ بعض لوگوں کو جو عام خوراک کھانے والے ہیں ان کو بھی کچھ نرم یا پر ہیزی غذا کی بھی
ضرورت پڑ جاتی ہے۔اس خوراک کا انتظام تو ہوتا ہے لیکن بعض دفعہ مہمانوں کو پتہ نہیں ہوتا اس لئے
انتظامیہ کو اجتماعی قیام گاہوں پر یہ انتظام کرنا چاہئے اور دیکھتے رہنا چاہئے کہ اگر کوئی ایسا مریض کی
حالت میں ہو تو اس کے لئے یہ انتظام ہو جائے۔بعض دفعہ یہ بھی ہوتا ہے کہ کوئی چھوٹی موٹی بیماری
ہے یا خوراک کو بدلنا چاہتے ہیں تو وہ مہمان آجاتے ہیں کہ ہم نے تو پر ہیزی کھانا ہی کھانا ہے اور
518
$2004
خطبات مسرور
بعض دفعہ مہمان نا جائز بختی بھی کر جاتے ہیں۔ٹھیک ہے مجھے بھی اس کا تجربہ ہے لیکن کارکنان کو اس
کے باوجو د صبر اور حو صلے اور برداشت سے کام لینا چاہئے۔حضرت سید حبیب اللہ صاحب حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے ،اطلاع دی تو حضوڑ باہر
تشریف لائے اور فرمایا کہ آج میری طبیعت علیل تھی اور میں باہر آنے کے قابل نہ تھا مگر آپ کی
اطلاع ہونے پر میں نے سوچا کہ مہمان کا حق ہوتا ہے جو تکلیف اٹھا کر آیا ہے۔اس واسطے میں اس
حق کو ادا کرنے کے لئے باہر آ گیا ہوں۔(ملفوظات جلد5صفحه 163ـ بدر 14 مارچ 1907)
تو جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ مہمانوں کے لئے قربانی کرنی پڑتی ہے۔یہاں بھی یہی سبق
ہمیں حضرت اقدس مسیح موعود نے ہمیں دیا ہے کہ باوجود تکلیف کے اور شدید تکلیف کے مہمان کے
لئے آپ گھر سے باہر تشریف لے آئے نہیں تو ایسی حالت نہیں تھی کہ ملتے۔خوداظہار فرمایا ، اس لئے
ہمیشہ اس سنہری اصول کو یا درکھنا چاہئے کہ گھر آئے مہمان سے ضرور مل لینا چاہئے۔جیسا کہ پہلے میں
نے کہا کسی قسم کی ٹال مٹول نہ ہو یا یہ کہ گھر آئے اور بے رخی سے مل کر گھر کا دروازہ بند کر لیں۔کیونکہ
یہاں کے بعض لوگوں کو اندازہ نہیں، پرانے رہنے والے ہیں کہ پاکستان وغیرہ ملکوں سے جولوگ
آتے ہیں کس طرح پیسہ پیسہ جوڑ کے کرایہ بناتے ہیں اور پھر صرف اس لئے کہ یہاں جلسہ اٹینڈ
(attend) کریں گے کیونکہ اس جلسے کی ایک مرکزی حیثیت ہو چکی ہے اور اس لحاظ سے بھی ان کا
خیال رکھنا چاہئے۔آپ سب تو یہاں رہتے ہیں۔حضرت مسیح موعود بیت الفکر میں ایک دفعہ لیٹے ہوئے تھے ایک بیان کرنے والے نے
بیان کیا اور کہتے ہیں کہ میں پاؤں دبا رہا تھا کہ حجرے کی کھڑکی پر لالہ شرمپت یا شاید ملا وامل نے
دستک دی۔میں اٹھ کر کھڑ کی کھولنے لگا۔لیکن حضرت صاحب نے بڑی جلدی اٹھ کر تیزی سے جاکے
مجھ سے پہلے زنجیر کھول دی اور پھر اپنی جگہ بیٹھ گئے اور فرمایا آپ ہمارے مہمان ہیں اور آنحضرت صلی
$2004
519
خطبات مسرور
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مہمان کا اکرام کرنا چاہئے۔(سیرت حضرت مسیح موعود مرتبه یعقوب علی عرفانی صاحب جلد اول صفحه (160)
تو دیکھیں جہاں مریدی کا سوال ہے، اس روایت میں وہاں مرید کی خواہش کے مطابق
پاؤں دبانے کی اجازت تو دے دی لیکن جہاں مہمان کے حق کا سوال ہے تو برداشت نہ کیا اور پہلے
تیزی سے اٹھ کے خود دروازہ کھول دیا کہ آپ مہمان ہیں۔آج کل کے پیروں کی طرح یہ نہیں کہ تم
پاؤں دبار ہے ہو اس لئے جاؤ دروازہ کھولو کیونکہ تمہارا مقام ہی یہی ہے۔تو یہ نمونے ہیں، دیکھیں کس
باریکی سے آپ نے ان کا خیال رکھا تا کہ یہ مثالیں جماعت کی ترقی کے لئے قائم ہو جائیں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایک روایت بیان کرتے ہیں کہ ایک بہت شریف اور بڑے
غریب مزاج احمدی سیٹھی غلام نبی صاحب ہوتے تھے جو رہنے والے تو چکوال کے تھے مگر پنڈی میں
دکان کیا کرتے تھے، انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں حضرت مسیح موعود کی ملاقات کے
لئے قادیان آیا۔سردی کا موسم تھا اور کچھ بارش بھی ہو رہی تھی۔میں شام کے وقت قادیان پہنچا۔تھا
رات کو جب میں کھانا کھا کر لیٹ گیا تو کافی رات گزرگئی اور تقریباً بارہ بجے کا وقت ہو گیا کسی نے
میرے کمرے کے دروازے پر دستک دی۔میں نے اٹھ کر دروازہ کھولا تو حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کھڑے تھے۔ایک ہاتھ میں گرم دودھ کا گلاس تھا اور دوسرے ہاتھ میں لالٹین تھی۔میں حضور
کو دیکھ کر گھبرا گیا مگر حضور نے بڑی شفقت سے فرمایا کہیں سے دودھ آ گیا تھا میں نے کہا کہ آپ کو
دے آؤں آپ یہ دودھ پی لیں، آپ کو شاید دودھ کی عادت ہوگی۔اس لئے دودھ آپ کے لئے
لے آیا ہوں۔سیٹھی صاحب کہا کرتے تھے کہ میری آنکھوں میں آنسو امڈ آئے۔سبحان
اللہ! کیا
اخلاق ہیں۔خدا کا برگزیدہ پیج اپنے ادنی خادموں تک کی خدمت اور دلداری میں کتنی لذت پا رہا ہے
اور تکلیف اٹھا رہا ہے۔(سیرت المهدى حصه سوم بحواله سیرت طیبه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، چار تقریریں صفحه (٢٥٢،٢٥١)
$2004
520
مسرور
تو دیکھیں مہمان نوازی کے نظارے، خدا کے مسیح کی مہمان نوازی کے۔اس واقعہ کو تصور
میں لائیں تو ہر ایک کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام خودرات بہت
دیر گئے ، ایک ہاتھ میں لالٹین پکڑی ہوئی ، اندھیرا بہت زیادہ تھا اور وہاں کے رستے بھی ایسے تھے، اور
دوسرے ہاتھ میں دودھ کا گلاس مہمان کے لئے لے کے جار ہے ہیں۔اسی طرح مہمانوں کی ضرورت کے خیال کے بارے میں کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک مہمان
نے آکے کہا کہ میرے پاس بستر نہیں ہے تو حضرت صاحب نے حافظ حامد علی صاحب کو کہا کہ اس کو
لحاف دے دیں حافظ حامد علی صاحب نے عرض کیا کہ یہ شخص لحاف لے جائے گا (اس کے حلیے سے
لگ رہا ہو گا کہ لے جانے والا ہے ) تو حضور نے اس پر فرمایا کہ اگر یہ لحاف لے جائے گا تو اس کا
گناہ اس کے سر ہوگا۔اور اگر بغیر لحاف کے سردی سے مر گیا تو ہمارا گناہ ہوگا۔(سیرت حضرت مسیح موعود جلد اوّل صفحه 130 مولفه شیخ یعقوب علی عرفانی
مولوی عبدالکریم صاحب فرماتے ہیں کہ چار برس کا عرصہ گزرتا ہے کہ آپ کے گھر کے
لوگ لدھیانہ گئے ہوئے تھے۔جون
کا مہینہ تھا۔مکان نیا نیا بنا تھا۔دو پہر کے وقت وہاں چار پائی
بچھی ہوئی تھی۔میں وہاں لیٹ گیا۔تو حضور ٹہل رہے تھے میں ایک دفعہ جا گا تو آپ فرش پر میری
چار پائی کے نیچے لیٹے ہوئے تھے۔میں ادب سے گھبرا کر اٹھ بیٹھا۔آپ نے بڑی محبت سے پوچھا
کہ آپ کیوں اٹھے۔میں نے عرض کیا آپ نیچے لیٹے ہوئے ہیں اور میں اوپر کیسے سور ہوں۔کے فرمایا کہ میں تو آپ کا پہرہ دے رہا تھا۔لڑکے شور کرتے تھے انہیں روکتا تھا کہ آپ کی نیند میں
خلل نہ آئے۔مسکرا
(سیرت حضرت مسیح موعود" مصنفه حضرت مولانا عبدا لكريم صاحب صفحه (41)
حضرت منشی ظفر احمد صاحب روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
مغرب کی نماز کے بعد مسجد مبارک قادیان کی اوپر کی چھت پر چند مہمانوں کے ساتھ کھانا کھانے کے
$2004
521
خطبات مسرور
انتظار میں تشریف فرما تھے۔اس وقت ایک احمدی دوست میاں نظام دین صاحب ساکن لدھیانہ جو
بہت غریب آدمی تھے اور ان کے کپڑے بھی پھٹے پرانے تھے حضور سے چار پانچ آدمیوں کے فاصلے
پر بیٹھے تھے۔اتنے میں چند معزز مہمان آ کر حضور کے قریب بیٹھتے گئے اور ان کی وجہ سے ہر مرتبہ میاں
نظام دین کو پرے ہٹنا پڑتا۔تھوڑی دیر کے بعد کوئی نہ کوئی معزز آ جاتا تھا۔اس کی وجہ سے وہ جگہ دے
کے خود پیچھے ہٹ جاتے تھے حتی کہ وہ ہٹتے ہٹتے جو تیوں کی جگہ پر پہنچ گئے۔پھر کہتے ہیں کہ اتنے میں
کھانا آیا تو حضور نے جو یہ سارا نظارہ دیکھ رہے تھے ایک سالن کا پیالہ اور کچھ روٹیاں ہاتھ میں اٹھا
لیں اور میاں نظام دین سے مخاطب ہو کر فرمایا : آؤ میاں نظام دین! ہم اور آپ اندر بیٹھ کر کھانا
کھائیں۔یہ فرما کر حضور مسجد کے ساتھ والی کوٹھڑی میں تشریف لے گئے اور حضور نے اور میاں نظام
دین نے کوٹھڑی کے اندر بیٹھ کر ایک ہی پیالے میں کھانا کھایا۔اور اس وقت میاں نظام دین پھولے
نہیں سماتے تھے اور جو لوگ میاں نظام دین کو عملاً پرے دھکیل کر حضرت مسیح موعود کے قریب بیٹھ گئے
تھے وہ شرم سے کئے جاتے تھے۔سیرت طیبه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحه (188
گزشتہ جمعے میں میں نے مجالس کے حقوق کے بارے میں بتایا تھا تو یہ واقعہ مجالس کے
حقوق سے بھی متعلق ہے اور مہمان نوازی سے بھی متعلق ہے اور دوسرے کے جذبات کے احساس
سے بھی معلق ہے۔کسی مجلس میں جو بھی نیا آنے والا ہو اس کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ بیٹھے ہوئے آدمی کی جگہ
پر بیٹھے، چاہے وہ اس کے لئے جگہ خالی بھی کرے۔تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اس
وقت تو ایسے لوگوں کو کچھ نہیں کہا کہ کیوں اسے پیچھے دھکیل رہے ہو۔تربیت کرنا مقصود تھا۔اصل مقصد
تو تربیت تھی ان لوگوں کی۔تو سوچ لیا تھا کہ ان بڑوں کی اصلاح یا تربیت میں نے کس طرح کرنی
$2004
522
خطبات مسرور
ہے۔اور آپ کا حستاس دل غریب کے دل کا احساس کر رہا تھا۔اس لئے آپ نے کھانا آتے ہی
خاموشی سے کھانا ڈالا اور اٹھا کر ایک طرف لے گئے اور خاموشی خاموشی میں سارے ماحول کو ساری
مجلس کو سبق دے دیا کہ تم لوگ جسے حقیر سمجھ کر جو تیوں میں دھکیل چکے تھے یہ نہ سمجھو کہ وہ اس کا حقدار تھا
بلکہ وہ تم سب سے زیادہ معزز ہے کیونکہ آج اہل خانہ کے پہلو میں بیٹھ اور خدا کے مسیح کے پہلو میں
بیٹھ کر اس کی پلیٹ میں اس کے ساتھ کھانا کھا رہا ہے۔یہ دیکھ کر جیسا کہ روایت میں بھی آتا ہے، کہ
ان بڑوں کا کیا حال ہو گا۔شرم سے پانی پانی ہو رہے تھے۔اس لئے ہمیشہ عاجزی کو پکڑے رکھیں اور
ہر مہمان کی عزت واحترام کریں۔مہمانوں کے ساتھ جو مہمان نوازی کا سلوک ہے وہ ہمیشہ ایک جیسا
ہونا چاہئے۔کسی کو غریب سمجھ کر، حقیر سمجھ کر مہمان نوازی میں فرق نہ آئے۔اور مہمانوں سے فرق کرنا
اللہ تعالیٰ کو اس قدرنا پسند تھا کہ ایک دفعہ اس طرح کا فرق ہونے پر جو کارکنان کی طرف سے ہوا اللہ
تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود کو خبر دی۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ رات اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی
کہ لنگر خانے میں رات
کو ریاء کیا گیا ہے۔فرمایا کہ اب جو نگر خانے میں کام کر رہے ہیں ان کو علیحدہ
کر کے قادیان سے چھ ماہ تک نکال دیں۔جتنی نرم طبیعت تھی اس کے باوجود اتنا ناراضگی کا اظہار
فرمایا حضور نے۔آپ نے فرمایا ان لوگوں کو چھ مہینے کے لئے قادیان سے ہی نکال دو۔اور ایسے شخص
مقرر کئے جائیں جو نیک فطرت اور صالح ہوں۔(رجسٹر روایات صحابه جلد 3 صفحه 194 روایت میاں الله دتا صاحب سهرانی سکنه بستی رنداں ضلع ڈیرہ غازی خان
ایک اور جگہ ایک روایت میں فرمایا کہ رات خدا تعالیٰ کی طرف سے جھڑک آئی ہے ( یعنی
اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جھڑک کا نام دے رہے ہیں ) کہ میرا لنگر ذرا بھی منظور نہیں ہوا کیونکہ اس
میں ریاء کیا گیا ہے مسکین محروم رہ گئے ہیں اور امراء کو اچھا کھانا کھلایا گیا ہے۔پھر کھانے کا انتظام
حضرت صاحب نے اپنے سامنے کروایا اور سب کو ایک قسم کا کھانا کھلایا۔ویسے بھی لنگر خانے کا شعبہ
خدائی منشاء کے مطابق ایک لمبے عرصے تک حضرت مسیح موعود نے اپنے پاس ہی رکھا تھا۔جب