سچا مومن وہی ہے جو اپنے مہمان کی مہمان نوازی کا حق ادا کرتا ہے
حصہ 2
$2004
523
خطبات مسرور
مصروفیات بہت زیادہ بڑھ گئیں اور طبیعت میں بھی کچھ کمزوری آ گئی اس وقت پھر ایک انتظامیہ کے
سپرد کیا۔جب آپ انتظام اپنے پاس رکھتے تھے تو اس وقت کا واقعہ حضرت
منشی ظفر احمد صاحب بیان
کرتے ہیں کہ ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے موقع پر خرچ نہ تھا۔ان دنوں جلسے کے لئے الگ چندہ جمع ہو
کر نہیں جاتا تھا۔حضرت مسیح موعود اپنے پاس سے صرف فرماتے تھے، خرچ کرتے تھے۔تو میر
ناصر نواب صاحب مرحوم نے آ کر عرض کیا کہ رات کو مہمانوں کے لئے کوئی سامان نہیں ہے۔آپ
نے فرمایا بیوی صاحبہ سے کوئی زیور لے کر یعنی حضرت اماں جان کا کوئی زیور لے کر جو کفایت کر سکے
اس کو بیچ دو اور اس سے اتنا لے لو جس سے رات کی مہمان نوازی کا سامان ہو جائے۔چنانچہ زیور
فروخت یا رہن کر کے میر صاحب روپیہ لے آئے اور مہمانوں کے لئے سامان بہم پہنچایا۔دو دن کے
بعد پھر میر صاحب نے رات کے وقت، کہتے ہیں میری موجودگی میں کہا کل کے لئے پھر کچھ نہیں
ہے۔فرمایا کہ ہم نے برعایت ظاہری اسباب کے انتظام کر دیا تھا۔پہلے تو میں نے جو ظاہری اسباب
تھے زیور گھر میں پڑا ہوا تھا اس کو پکوا کے انتظام کر دیا تھا اب ہمیں ضرورت نہیں ہے، جس کے مہمان
ہیں وہ خود کرے گا۔یعنی اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں وہ خود انتظام کر لے گا۔تو اگلے دن کہتے ہیں کہ آٹھ
یا نو بجے صبح جب چھٹی رساں (ڈا کیا) آیا تو حضور نے میر صاحب کو اور مجھے بلایا۔چٹھی رساں کے
ہاتھ میں دس پندرہ کے قریب منی آرڈرز ہوں گے جو مختلف جگہوں سے آئے ہوئے تھے سوسو پچاس
پچاس روپے کے (اس زمانے میں سو اور پچاس کی بہت قیمت تھی ) اور اس پر لکھا تھا کہ ہم حاضری
کے لئے معذور ہیں یعنی جلسے پر حاضر نہیں ہو سکتے ، مہمانوں کے اخراجات کے لئے یہ روپے بھیجے
جاتے ہیں۔وہ آپ نے وصول فرمائے پھر تو کل پر ایک تقریر فرمائی۔اور بھی چند آدمی تھے جہاں
آپ کی نشست تھی۔وہاں کا یہ ذکر ہے۔فرمایا کہ جیسا کہ دنیا دار کو اپنے صندوق میں رکھے ہوئے
روپوں پر بھروسہ ہوتا ہے کہ جب چاہوں گا نکال لوں گا اس سے زیادہ ان لوگوں کو جو اللہ تعالیٰ پر توکل
$2004
524
خطبات مسرور
کرتے ہیں، انہیں اللہ تعالیٰ پر یقین ہوتا ہے۔اور ایسا ہی ہوتا ہے جب ضرورت ہوتی ہے
فور خدا تعالیٰ بھیج دیتا ہے۔آپ نے فرمایا جس کے مہمان ہیں آپ ہی سنبھال لے گا۔تو اللہ تعالیٰ
نے فور ارقم کا انتظام کر دیا۔(سيرت المهدی حصه چهارم غیر مطبوعه روایات نمبر 1126 صفحه 563,564)
تو جہاں تک آجکل فی زمانہ مہمان نوازی کے اخراجات کا تعلق ہے وہ تو اللہ تعالیٰ مہیا کرتا
ہے اس کی تو کوئی فکر کی بات نہیں ہے لیکن یہ یاد رکھیں کہ مہمانوں کی مہمان نوازی میں کوئی تخصیص یا
فرق نہیں ہونا چاہئے۔ایک غیر از جماعت کا آپ کی مہمان نوازی اور جماعت کے احباب کی مہمان
نوازی کے بارے میں تبصرہ ہے۔مولوی ابوالکلام آزاد کے بڑے بھائی تھے ابو النصر آہ مئی 1905 ء
کو قادیان تشریف لائے اور اخبار وکیل میں اپنے سفر قادیان کی داستان لکھی۔اس میں یہ اس طرح
لکھتے ہیں۔میں نے اور کیا دیکھا ، قادیان دیکھا، مرزا صاحب سے ملاقات کی ، مہمان رہا، مرزا
صاحب کے اخلاق اور توجہ کا مجھے شکریہ ادا کرنا چاہئے۔میرے منہ میں حرارت کی وجہ سے چھالے پڑ
گئے تھے اور میں شور غذا ئیں کھا نہیں سکتا تھا ( یعنی زیادہ نمک مرچ والی نہیں کھا سکتے تھے ) مرزا
صاحب نے جبکہ وہ گھر سے تشریف لائے دودھ اور پاؤ روٹی تجویز فرمائی۔کارکنان کو کہا ان کو دودھ
اور روٹی دو کیونکہ یہ مرچیں نہیں کھا سکتے۔پھر کہتے ہیں آجکل مرزا صاحب قادیان سے باہر ایک وسیع
اور مناسب باغ جو خود انہی کی ملکیت ہے۔میں قیام پذیر ہیں۔بزرگان ملت بھی وہیں ہیں۔قادیان
کی آبادی تقریباً 3 ہزار آدمی کی ہے مگر رونق اور چہل پہل بہت ہے۔نواب صاحب مالیر کوٹلہ کی
شاندار اور بلند عمارت تمام بستی میں صرف ایک ہی عمارت ہے۔راستے کچے اور نا ہموار ہیں بالخصوص
وہ سڑک جو بٹالہ سے قادیان تک آتی ہے۔اپنی نوعیت میں سب پر فوق لے گئی ہے (یعنی کہ ایسی
خراب سڑک ہے جو خراب سڑکوں میں یا سفر کی مشکلات میں سب سے بڑھ گئی ہے ) کہتے ہیں آتے
ہوئے یکے میں مجھے ٹانگے میں جس قدر تکلیف ہوئی تھی نواب صاحب کے رتھ نے کوٹنے کے وقت
$2004
525
خطبات مسرور
تخفیف کر دی۔آئے تو ٹانگے پہ تھے واپسی پر نواب محمد علی خاں صاحب نے رتھ دے دی تھی اس سے
کہتے ہیں کہ میرا سفر نسبتاً آسان ہو گیا۔پھر آگے لکھتے ہیں کہ اگر مرزا صاحب کی ملاقات کا اشتیاق
میرے دل میں موجزن نہ ہوتا تو شاید آٹھ میل تو کیا آٹھ قدم بھی میں آگے نہ بڑھ سکتا، اتنا گندا
راستہ تھا۔پھر کہتے ہیں کہ اکرام ضیف کی صفت خاص اشخاص تک محدود نہ تھی۔چھوٹے سے لے کر
بڑے تک ہر ایک نے بھائی کا سا سلوک کیا۔(سیرت حضرت مسیح موعود مرتبه یعقوب علی عرفانی صاحب صفحه 145-144)
یہ نمونے ہمیں ہمیشہ قائم رکھنے چاہئیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم پوری توجہ کے ساتھ اور انشراح صدر کے ساتھ خوش دلی
سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کی خدمت کر سکیں۔اور یہاں ان دنوں
میں کسی کو کوئی بھی تکلیف نہ ہو۔جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ لمبے تجربے سے ماشاء الله
اور معاونین بھی اس قابل ہو چکے ہیں کہ ان مہمانوں کی خدمت احسن طور پر انجام دے سکیں۔تو اپنی
تمام صلاحیتوں کے ساتھ خدمت کرنی چاہئے اور ہمیشہ صبر ، حو صلے اور دعا کے ساتھ اس خدمت پر کمر
بستہ رہیں، اس خدمت کو کرتے رہیں اور اپنے کسی قریبی عزیز کی طرح بلکہ اس سے بھی بڑھ کر
حضرت اقدس
مسیح موعود کے مہمانوں کی خدمت کی توفیق پائیں۔علاوہ ان لوگوں کے جوڈیوٹی پر ہیں وہ
تو خدمت پر مامور ہیں، خدمت کریں گے لندن میں رہنے والے اور اسلام آباد کے ماحول میں رہنے
والوں سے بھی امید ہے کہ وہ بھی مہمان نوازی کے نمونے دکھائیں گے۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے۔