نیکیوں کی معراج حاصل کرنے کے لئے تمام نیکیاں بجالانا ضروری ہے
حصہ 2
601
$2004
خطبات مسرور
اچھے بھی ہو جاتے ہیں فرمایا ”میں حقہ کو نہ منع کرتا ہوں اور نہ جائز قرار دیتا ہوں مگر ان صورتوں میں
کہ انسان کو کوئی مجبوری ہو۔یہ ایک لغو چیز ہے اور اس سے انسان کو پر ہیز کرنا چاہئے“۔آپ فرماتے ہیں ، بہت قابل فکر یہ ارشاد ہے، کہ ہر ایک زانی ، فاسق ، شرابی ، خونی، چور،
قمار باز ، خائن ، مرتشی، غاصب، ظالم، دروغ گو ( یعنی جھوٹ بولنے والا جعلساز اور ان کا ہم نشیں
(ان میں بیٹھنے والا بھی ) اور اپنے بھائیوں اور بہنوں پر تہمتیں لگانے والا جو اپنے افعال شنیعہ سے تو بہ
نہیں کرتا اور خراب مجلسوں
کو نہیں چھوڑتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے“۔(کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحه 19)
تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تمام بڑے بڑے گناہ کرنے والوں،
لوگوں کے حق مارنے والوں ، لوگوں پر ظلم کرنے والوں، جھوٹ بولنے والوں، دھوکہ دینے والوں،
لوگوں پر الزام تراشیاں کرنے والوں، بری مجلس میں بیٹھنے والوں کو ایک ہی زمرے میں شمار کیا ہے۔اور فرمایا ہے کہ ایسے لوگوں کا پھر مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پس ہر ایک کو اپنا جائزہ لینا چاہئے کہ
ایمان کے دعوے کے بعد ہم میں کہیں کوئی برائی تو نہیں۔یا ہم ایسی برائیاں کرنے والوں کے ساتھ
بیٹھنے والوں میں سے تو نہیں۔ہماری مجالس پاکیزہ ہیں ، ہمارے اعمال ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف لے
جانے والے ہیں، ہم اس کے حکموں پر عمل کرنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق دے۔آج سے جماعت احمدیہ جرمنی کا جلسہ سالانہ شروع ہو گیا ہے۔ان جلسوں کا مقصد بھی
اپنے روحانی معیار کو بلند کرنا اور اپنے اندر نیکیوں کو قائم کرنا ہے۔پس ان دنوں میں ایک تو دعاؤں پر
زور دیں۔اپنے لئے بھی، اپنے ماحول کے لئے بھی ، اپنے عزیزوں کے لئے بھی ، اپنے بچوں کے
لئے بھی ، اور جماعت کے لئے بھی بہت دعائیں کریں۔دوسرے ہر ایک اپنا جائزہ لیتا ر ہے کہ کیا کیا لغویات اس میں پائی جاتی ہیں۔کیونکہ ہر برائی
لغو ہے یا ہر لغوحرکت یا بات گناہ ہے، اس کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔پھر اس جلسے کو جیسا کہ
$2004
602
خطبات مسرور
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اس کو کوئی دنیاوی جلسہ نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ
یہ ایک دینی اور روحانی جلسہ ہے۔ایک دینی اور روحانی اجتماع ہے یہاں کسی خرید و فروخت یا صرف
میل ملاقات کے لئے اکٹھے نہیں ہوتے۔حضرت مصلح موعودؓ نے ایک مرتبہ فرمایا تھا۔ہمیں ان
مجلسوں کو ان قواعد کے تحت لانا چاہئے جو حج کے ہیں اور وہ یہ ہیں کہ مثلاً رفٹ کی تشریح میں آپ نے
فرمایا کہ ایک معنی یہ بھی ہیں کہ بد کلامی کرنا، گالیاں دینا، گندی باتیں کرنا ، گندے قصے سنانا ، لغو اور
بیہودہ باتیں کرنا جسے پنجابی میں گئیں مارنا کہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر کوئی حج کو جائے تو
اسے کسی بھی قسم کی یہ باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔نہ بد کلامی کرنی چاہئے ، نہ گندے قصے کرنے چاہئیں
وغیرہ۔پھر فرمایا کہ دوسری چیز جو حج کے لئے ہے وہ فسوق ہے۔اس کے معنے ہیں اطاعت اور
فرمانبرداری سے باہر نکل جانا۔تو یہاں بھی یادرکھیں کہ نظام کی اطاعت اور اس کے ساتھ پورا تعاون
آپ کا فرض ہے۔پھر آپس میں بعض باتوں پر رنجشیں اور پھر بعض دفعہ تلخ کلامیاں بھی ہو جاتی ہیں
جب اکٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔تو یہ سب لغو چیزیں ہیں۔نظام جماعت کی یا یہاں جو جلسے کا نظام ہے
اس کی ہدایات سے انحراف یہ بھی لغویات میں شمار ہوتا ہے۔پھر جدال آتا ہے۔فرمایا کہ یہاں بھی
احتیاط کی ضرورت ہے ان
تلخ کلامیوں کی وجہ سے ان رنجشوں کی وجہ سے بعض لڑائیاں بھی ہو جاتی
ہیں ایک دوسرے پر ہاتھ بھی اٹھا لیتے ہیں۔پھر بعض دفعہ کسی ڈیوٹی والے سے یا کسی ڈیوٹی والی
سے، کارکنوں سے کوئی ایسی بات ہو جائے مثلاً کسی بچے کو کچھ کہہ دیا تو اس پر اس کے ماں یا باپ
لڑنے مرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں تو ان باتوں سے بچنا چاہئے۔پس کوشش کریں کہ ان دنوں میں
ان تمام برائیوں اور لغویات سے اپنے آپ کو بچائیں اور اپنی زبانوں کو ذکر الہی سے تر رکھیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور سب شامل ہونے والوں کو اللہ تعالیٰ حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کا وارث بنائے۔آمین