حضرت عمر بن خطابؓ
خطبات مسرور جلد 19
691
48
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء بمطابق 26/ نبوت 1400 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت عمر کے دربار میں علم رکھنے والے خاص طور پر قرآن کریم کا علم رکھنے والوں کا بڑا مقام تھا چاہے وہ
ھوٹی عمر کے نوجوان ہیں یا بچے ہیں یا بڑے ہیں۔بخاری میں ایک روایت ہے حضرت ابن عباس نے کہا عیینہ بن
حصن بن حذیفہ مدینہ آئے اور اپنے بھتیجے محرز بن قیس کے پاس اترے اور مخربین قیس ان لوگوں میں سے تھے جن
کو حضرت عمرؓ اپنے قریب بٹھایا کرتے تھے اور قاری یعنی قرآن کے عالم ہی، بڑی عمر کے ہوں یا جوان، مجلس میں
حضرت عمرؓ کے قریب بیٹھنے والے تھے، ان کو مشورہ دینے والے ہوتے تھے۔عیینہ نے اپنے بھتیجے سے کہا: اے
بھتیجے ! اس امیر کے پاس تمہاری وجاہت ہے۔اس لیے میرے لیے ان کے پاس آنے کی اجازت مانگو۔حُر بن قیس
نے کہا: میں تمہارے لیے ان کے پاس آنے کی اجازت لے لوں گا۔حضرت ابن عباس کہتے تھے چنانچہ حر نے عیینہ
کے لیے اجازت مانگی اور حضرت عمرؓ نے ان کو اجازت دی۔جب عیینہ ان کے پاس آیا تو اس نے کہا خطاب کے بیٹے
یہ کیا بات ہے۔اللہ کی قسم ! نہ تو آپ ہم کو بہت مال دیتے ہیں اور نہ ہمارے درمیان اور ہمارے مال کے درمیان
انصاف سے فیصلہ کرتے ہیں۔یہ سن کر حضرت عمرؓ ناراض ہو گئے یہاں تک کہ اس کو کچھ کہنے کو ہی تھے کہ مرنے
حضرت عمرؓ سے عرض کیا امیر المومنین ! اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا ہے۔خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَاعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ (الاعراف: 200)
یعنی اے نبی ! ہمیشہ عفو اختیار کر اور معروف کا حکم دے اور جاہلوں سے کنارہ کشی اختیار کر اور یہ عیینہ
جاہلوں میں سے ہی ہے۔اللہ کی قسم !جب حر نے ان کے سامنے یہ آیت پڑھی تو حضرت عمر وہیں رک گئے اور کچھ
نہیں کہا اور حضرت عمررؓ کتاب اللہ کو سن کر رک جاتے تھے۔(صحيح البخارى كتاب التفسير سورة الاعراف باب خذالعفو۔۔۔حديث 4642)
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عمرؓ کے دربار کا ایک واقعہ یوں بیان فرماتے ہیں کہ :
" حضرت عمرؓ کے دربار میں ایک امیر آیا۔اس نے اس بات کو بہت مکر وہ سمجھا کہ ایک دس برس کالڑ کا بھی بیٹھا
ہے کہ ایسی عالیشان بارگاہ میں لونڈوں کو کیا کام ؟ اتفاق سے حضرت عمر اس امیر کی کسی حرکت پر ناراض ہوئے۔جلاد کو بلایا۔وہی لڑکا پکار اٹھا۔وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظ (آل عمران : 135) اور پڑھا وَاَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ۔(الاعراف:200) اور کہا
خطبات مسرور جلد 19
692
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
هذَا مِنَ الْجَاهِلِيْن۔حضرت عمر کا چہرہ زرد ہو گیا اور خاموش رہ گئے۔اس وقت اس کے بھائی نے " یعنی اس شخص
کے بھائی نے جو بول رہا تھا " کہا۔دیکھا اسی لونڈے نے تمہیں بچایا ہے جس کو تم حقیر سمجھتے تھے۔"
حقائق الفرقان جلد دوم صفحه (122)
حضرت عمر میچوں کی تربیت کس طرح کیا کرتے تھے۔اس بارے میں ایک روایت ہے۔یوسف بن یعقوب
نے کہا: ابن شہاب نے مجھے اور میرے بھائی کو اور میرے چچا کے بیٹے کو جبکہ ہم کم سن بچے تھے کہا تم اپنے آپ کو بچہ
ہونے کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا کیونکہ حضرت عمرؓ کو جب کوئی معاملہ در پیش آتا تو آپ بچوں کو بلاتے اور ان سے بھی
اس غرض سے مشورہ لیتے کہ آپ ان کی عقلوں کو تیز کرنا چاہتے تھے۔(سیرت عمر بن الخطاب از ابن جوزی صفحه 165- مكتبه مصرية الازهر)
جنگ احد میں جب جنگ کا پانسا پلٹا اور مسلمانوں کو شدید نقصان برداشت کرنا پڑا تو اس وقت ابوسفیان
نے تین بار پکار کر کہا۔یہاں حضرت عمر کی غیرت کا سوال ہے کہ کیا ان لوگوں میں محمد ہے ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے صحابہ کو اسے جواب دینے سے روک دیا۔پھر اس نے تین بار پکار کر پوچھا: کیا لوگوں میں ابو قحافہ کا بیٹا ہے ؟ پھر
تین بار پوچھا: کیا ان لوگوں میں ابن خطاب ہے؟ پھر وہ اپنے ساتھیوں کی طرف لوٹ گیا اور کہنے لگا یہ جو تھے وہ تو
مارے گئے۔یہ سن کر حضرت عمرؓ اپنے آپ کو قابو میں نہ رکھ سکے اور بولے: اے اللہ کے دشمن! بخدا تم نے جھوٹ
کہا ہے۔جن کا تم نے نام لیا ہے وہ سب زندہ ہیں اور جو بات ناگوار ہے اس میں سے ابھی تیرے لیے بہت کچھ باقی
ہے۔ابو سفیان بولا یہ معرکہ بدر کے معرکہ کا بدلہ ہے اور لڑائی تو ڈول کی طرح ہے کبھی اس کی فتح اور کبھی اس کی۔(صحيح البخارى كتاب الجهاد باب ما يكره من التنازع والاختلاف في الحرب۔۔۔۔۔۔۔۔نمبر (3039)
پھر بیت المال کے اموال کی حفاظت اور نگرانی میں کس حد تک محتاط تھے۔اس بارے میں روایت ہے۔زید بن اسلم کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے دودھ پیا۔آپ کو وہ پسند آیا۔کسی نے گلاس میں دودھ دیا، آپ
نے پیا اور پسند آیا۔آپ نے اس شخص سے پوچھا جس نے آپ کو دودھ پلایا تھا کہ یہ دودھ کہاں سے آیا ہے ؟ اس نے
آپ کو بتایا کہ وہ ایک چشمہ پر گیا جس کا اس نے نام بھی لیا۔وہاں زکوۃ کے اونٹوں کو لوگ پانی پلا رہے تھے۔انہوں
نے میرے لیے ان کا دودھ دوہا جس کو میں نے اپنے اس پانی پینے والے برتن میں ڈال لیا۔حضرت عمر بن خطاب نے
اپنا ہاتھ منہ میں ڈال کر قے کر کے اس کو نکال دیا۔(مؤطا امام مالك كتاب الزكاة باب ماجاء في أخذ الصدقات والتشديد فيها حديث 31 دار احياء التراث العربی بیروت 1985ء)
کہ یہ زکوۃ کا مال ہے۔یہ میں نہیں پیوں گا۔بَراء بن مَعْرُور کے بیٹے بیان کرتے ہیں کہ ایک روز حضرت عمررؓ گھر سے نکلے یہاں تک کہ آپ منبر پر
تشریف لائے۔آپ اس وقت بیمار تھے۔آپ کی اس بیماری کے لیے شہد تجویز کیا گیا۔بیت المال میں شہد کا برتن
موجود تھا۔حضرت عمر نے کہا اگر آپ لوگ مجھے اجازت دیں تو میں اسے لے لیتا ہوں ورنہ یہ مجھ پر حرام ہے تو
لوگوں نے اس بارے میں آپ کو اجازت دے دی۔الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 147 ذکر استخلاف عمر مطبوعه دارا لاحياء التراث العربي بيروت 1996ء)
خطبات مسرور جلد 19
693
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
بیت المال کے اموال کی حفاظت کا کس قدر خیال تھا اس بارے میں یہ واقعہ پہلے بھی بیان کر چکا ہوں۔مختصر بیان کرتا ہوں کہ ایک دو پہر کو شدید گرمی میں پیچھے رہ جانے والے دو اونٹوں کو خود ہانک کر آپ چراگاہ
میں لے کر جارہے تھے کہ کہیں ادھر ادھر گم نہ ہو جائیں۔اتفاق سے حضرت عثمان نے جب دیکھا تو کہا کہ یہ کام
ہم کر لیتے ہیں، آپ سائے میں آجائیں۔تو حضرت عمرؓ نے فرمایا: تم لوگ آرام سے سائے میں بیٹھو۔یہ میر اکام
ہے۔یہ میں ہی کروں گا۔(ماخوذ از اسدالغابة في معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 667 عمر بن الخطاب مطبوعه دارالفكر بيروت لبنان 2003ء)
اس واقعہ کو حضرت مصلح موعود یوں بیان فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے مطابق مسلمانوں
کو مال دیا، دولت دی، عزت دی، رتبہ دیا مگر وہ اسلام سے غافل نہیں ہو گئے۔یہ بیان فرمارہے ہیں کہ تم لوگوں میں
کچھ ہے تو اپنے دین سے غافل نہ ہو، اسلام کی تعلیم سے غافل نہ ہو، اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہ ہو۔فرماتے ہیں کہ
حضرت عثمان بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ باہر قبہ میں بیٹھا ہوا تھا اور اتنی شدید گرمی پڑرہی تھی کہ دروازہ کھولنے
کی بھی ہمت نہیں پڑتی تھی کہ اتنے میں میرے غلام نے مجھے کہا۔دیکھئے شدید دھوپ میں باہر ایک شخص پھر رہا ہے۔تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ وہ شخص میرے قبہ کے قریب پہنچا اور میں نے دیکھا کہ وہ حضرت عمر نہیں۔ان کو دیکھتے
ہی میں گھبرا کر باہر نکلا اور میں نے کہا اس گرمی میں آپ کہاں ؟ حضرت عمرؓ فرمانے لگے کہ بیت المال کا ایک اونٹ
گم ہو گیا تھا جس کی تلاش میں میں باہر پھر رہا ہوں۔حضرت مصلح موعودؓ نے آگے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ (المطففين 24)۔وہ ہوں گے تختوں پر مگر ہر وقت نگرانی ان کا کام ہو گا۔دنیا کی نعمتیں اور دنیا
کے آرام ان کو سست نہیں بنائیں گی۔وہ ان آر آئیٹ کے اندر سونہ رہے ہوں گے بلکہ بیدار اور ہوشیار ہوں گے۔لوگوں
کے حقوق کی دیکھ بھال کریں گے اور اپنے فرائض منصبی کو پوری خوش اسلوبی سے ادا کرتے چلے جائیں گے۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 8 صفحہ 315-314)
مساوات کے قیام کے بارے میں روایت آتی ہے۔سعید بن مسیب سے مروی ہے کہ حضرت عمرؓ کے
پاس ایک یہودی اور ایک مسلمان لڑتے ہوئے آئے۔حضرت عمرؓ کو یہودی کی طرف حق معلوم ہوا تو انہوں نے اس
کے موافق فیصلہ کیا۔پھر یہودی بولا اللہ کی قسم ! تم نے سچا فیصلہ کیا ہے۔(مؤطا امام مالك كتاب الاقضية باب الترغيب فى القضاء بالحق روایت نمبر 1425 مكتبه دار الفكر 2002ء)
حضرت انس سے روایت ہے کہ مصر کا ایک شخص حضرت عمرؓ کے پاس آیا اور اس نے کہا اے
امیر المومنین ! میں ظلم سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں۔آپؐ نے فرمایا: تو نے اچھی پناہ گاہ ڈھونڈی ہے۔اس نے کہا میں
نے عمرو بن عاص کے بیٹے کے ساتھ دوڑ میں مقابلہ کیا اور میں اس سے آگے نکل گیا۔اس پر وہ مجھے کوڑے مارنے لگا
اور کہا میں معزز فرد کا بیٹا ہوں۔تمہیں یہ جرات کس طرح ہوئی کہ میرے سے آگے نکلو۔یہ سن کر حضرت عمرؓ نے
حضرت عمر و بن عاص کو خط لکھا اور انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ حاضر ہونے کا حکم دیا۔حضرت عمرو بن عاص آئے تو
حضرت عمرؓ نے فرمایا مصری کہاں ہے ؟ کوڑا لو اور حضرت عمرو بن عاص کے اس لڑکے کو مارو۔وہ اسے مارنے لگا۔اور
حضرت عمررؓ فرمارہے تھے ، اس مصری شخص کو کہہ رہے تھے کہ معزز فرد کے بیٹے کو مار۔“
خطبات مسرور جلد 19
694
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
حضرت انس کا بیان ہے کہ اس نے اسے مارا اور ہم اس کے مارنے کو پسند کر رہے تھے۔وہ اسے مسلسل
کوڑے مار تارہا یہاں تک کہ ہم نے تمنا کی کہ اب چھوڑ دے۔پھر حضرت عمرؓ نے اس مصری شخص سے کہا کہ عمرو بن عاص
کے سر پر مارو۔تو اس (مصری) نے کہا کہ اے امیر المومنین ! ان کے بیٹے نے مجھے مارا تھا اور میں نے اس سے بدلہ
لے لیا ہے۔تو حضرت عمرؓ نے حضرت عمرو بن عاص سے کہا: تم نے کب سے لوگوں کو غلام بنار کھا ہے حالانکہ ان کی
ماؤں نے انہیں آزاد پیدا کیا ہے ؟ حضرت عمرو بن عاص نے عرض کیا اے امیر المومنین !نہ مجھے اس واقعہ کا علم
تھا اور نہ وہ مصری میرے پاس آیا۔(كنز العمال كتاب الفضائل مجلد السادس روایت نمبر 36005 دار الكتب العلمية بيروت)
ایک مرتبہ حضرت عمرؓ کے پاس کچھ مال آیا اور آپ اسے لوگوں کے درمیان تقسیم کرنے لگے۔لوگوں
نے بھیڑ لگا دی۔حضرت سعد بن ابی وقاص لوگوں سے مزاحمت کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے اور آپ تک پہنچ گئے۔آپ نے انہیں ایک درہ لگایا اور کہا: تم زمین میں اللہ کے سلطان سے نہیں ڈرے اور اثر دھام کو چیرتے ہوئے آگے
نکل آئے تو میں نے سوچا کہ تم کو بتادوں کہ اللہ کا سلطان بھی تم سے قطعا نہیں ڈرتا۔(سیرت عمر بن خطاب از علی محمد الصلابی صفحه 97 دارالمعرفة بيروت)
حضرت عمرہ میں وسعت حوصلہ کس حد تک تھی۔اس بارے میں روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمرؓ
نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا۔اے لوگو ! تم میں کوئی بھی شخص اگر مجھ میں ٹیڑھا پن دیکھے تو اسے سیدھا کر دے۔ایک
آدمی کھڑا ہوا اور کہا اگر ہم آپ میں ٹیڑھا پن دیکھیں گے تو اسے اپنی تلواروں سے سیدھا کریں گے۔حضرت عمرؓ نے کہا
اللہ کا شکر ہے کہ اس نے اس امت میں ایسا بھی آدمی پیدا کیا ہے جو عمر کے ٹیڑھے پن کو اپنی تلوار سے سیدھا کرے گا۔(سیرت عمر بن خطاب از علی محمد الصلابی صفحه 106 دارالمعرفة بيروت)
حضرت عمر نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: مجھے بھلائی کا حکم دے کر، برائی سے روک کر اور مجھے نصیحت
کر کے میری مدد کرو۔(سيرت عمر بن خطاب از علی محمد الصلا
پھر ایک موقع پر حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندید ہ وہ شخص ہے جو میرے
لابی
صفحه 107 دارالمعرفة بيروت)
عیوب سے مجھے آگاہ کرے۔پھر حضرت عمرؓ کا ایک قول بیان کیا جاتا ہے کہ مجھے خوف ہے کہ میں غلطی کروں اور میرے ڈر سے کوئی
مجھے سیدھا راستہ نہ دکھائے۔(سیرت عمر بن خطاب از علی محمد الصلابی صفحه 107 دارالمعرفة بيروت)
ایک دن آپ کے پاس ایک آدمی آیا اور مجمع عام کے سامنے کہنے لگا: اے عمر! اللہ سے ڈرو۔بعض لوگ
اس کی بات سن کر سخت غصہ ہو گئے اور اسے خاموش کرانا چاہا۔اس پر حضرت عمرؓ نے اس سے کہا: تم میں کوئی خیر
نہیں اگر تم عیب کو نہ بتاؤ اور ہم میں کوئی خیر نہیں اگر ہم اس کو نہ سنیں۔الطبقات الكبرى جلد3 صفحه 222 دار الكتب العلمية بيروت)
(سيرت عمر بن خطاب از علی محمد الصلابی صفحه 107 دارالمعرفة بيروت)
یعنی اسے کہا صرف یہ بات نہ کرو بلکہ معین کر کے بتاؤ کہ کیا بات کرنا چاہتے ہو۔ایک دن حضرت عمرؓ لو گوں کے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے۔آپ نے اتنا ہی کہا تھا اے لوگو!
خطبات مسرور جلد 19
695
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
سنو اور اطاعت کرو کہ ایک آدمی نے بات کاٹتے ہوئے کہا: اے عمرانہ ہم سنیں گے اور نہ اطاعت کریں گے۔حضرت عمرؓ نے اس سے نرمی سے پوچھا اللہ کے بندے! کیوں ؟ اس نے کہا: اس لیے کہ بیت المال سے جو کپڑ اسب
میں تقسیم کیا گیا اس سے لوگ صرف قمیص بنوا سکے۔جوڑا مکمل نہیں ہوا اور آپ کو بھی اتناہی کپر املا ہو گا۔پھر آپؐ کا
جوڑا کیسے تیار ہو گیا؟ حضرت عمرؓ نے کہا: اپنی جگہ ٹھہرے رہو اور پھر اپنے بیٹے عبد اللہ کو بلایا۔عبد اللہ نے بتایا کہ
انہوں نے اپنے والد کو اپنے حصہ کا کپڑا دیا ہے تاکہ ان کا لباس مکمل ہو جائے۔یہ سن کر سب لوگ مطمئن ہو گئے اور
اس آدمی نے کہا۔اے امیر المومنین ! اب سنوں گا اور اطاعت کروں گا۔(سيرت عمر بن خطاب از علی محمد الصلابی صفحه 107 دارالمعرفة بيروت)
بعض اس قسم کے اجڈ بھی ہوتے تھے لیکن اس قسم کی باتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جو تربیت یافتہ
صحابہ تھے ان کے منہ سے کبھی آپ نہیں سنیں گے۔یہ وہی لوگ ہیں جو دیر سے مسلمان ہوئے، یا پھر بالکل ہی اجڈ،
اَن پڑھ اور جاہل تھے۔جو کبار صحابہ تھے ان میں ایسی باتیں نہیں پائی جاتی تھیں ان میں کامل اطاعت ہوتی تھی۔اسلام مذہبی امور میں آزادی دیتا ہے۔اس بارے میں حضرت عمرؓ کا طریق کیا تھا۔فتح اسکندریہ کے بعد
وہاں کے حاکم نے حضرت عمرو بن عاص کو پیغام بھیجا کہ اے اقوام عرب امیں تم سے زیادہ قابل نفرت قوموں یعنی
اہل فارس اور روم کو جزیہ ادا کرتا تھا۔اگر آپ پسند کریں تو میں آپ کو جزیہ ادا کرنے کے لیے تیار ہوں بشر طیکہ
آپ میرے علاقے کے جنگی قیدیوں کو لوٹا دیں۔حضرت عمر و بن عاص نے دربارِ خلافت میں تمام حالات لکھے۔حضرت عمرؓ کا جواب آیا کہ تم حاکم اسکندریہ
کے سامنے یہ تجویز رکھو کہ وہ جزیہ ادا کرے مگر جو جنگی قیدی تمہارے قبضہ میں ہیں یعنی مسلمانوں کے قبضہ میں ہیں
انہیں اختیار دیا جائے گا کہ وہ اسلام قبول کریں یا اپنی قوم کے مذہب کو بر قرار رکھیں۔جو مسلمان ہو جائے گا وہ
مسلمانوں میں شامل ہو گا اور اس کے حقوق و فرائض انہی جیسے ہوں گے یعنی مسلمانوں جیسے مگر جو اپنی قوم کے
مذہب پر بر قرار رہے گا اس پر وہی جزیہ مقرر کیا جائے گا جو اس کے ہم مذہبوں پر ہو گا۔چنانچہ عمرو بن عاص نے
تمام قیدیوں کو جمع کیا اور ان کو فرمانِ خلافت پڑھ کر سنایا گیا تو بہت سے قیدی مسلمان ہو گئے۔(ماخوذ از تاریخ الطبری جلد 2 صفحه 512-513 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
مذہبی آزادی میں آپ کس قدر محتاط تھے۔اس بارے میں ایک واقعہ ہے۔ایک دفعہ ایک بوڑھی نصرانی
عورت اپنی کسی ضرورت سے حضرت عمرؓ کے پاس آئی تو آپ نے اس سے کہا مسلمان ہو جاؤ محفوظ رہو گی۔اللہ نے
محمد کو حق کے ساتھ بھیجا تھا۔اس نے جواب دیا میں بوڑھی عورت ہوں اور موت میرے قریب ہے۔آپ نے اس کی ضرورت پوری کر دی لیکن ڈرے کہ کہیں آپ کا یہ کام اس کی ضرورت سے غلط فائدہ
اٹھا کر اسے مجبوراً مسلمان بنانے کے مترادف نہ ہو جائے۔اس لیے آپ نے اس عمل سے اللہ تعالیٰ سے توبہ کی اور
کہا اے اللہ ! میں نے اسے سیدھی راہ دکھائی تھی اسے مجبور نہیں کیا تھا۔بہت احتیاط تھی۔(ماخوذ از سیدنا عمر بن خطاب از ڈاکٹر علی محمد الصلابی - صفحه 101 دار المعرفة بيروت 2007ء)
خطبات مسرور جلد 19
696
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
پھر ایک واقعہ ہے۔حضرت عمرؓ کا ایک عیسائی غلام تھا اس کا نام آشق تھا اس کا بیان ہے کہ میں حضرت عمرؓ
کا غلام تھا۔آپ نے مجھ سے کہا مسلمان ہو جاؤ تا کہ مسلمانوں کے بعض معاملات میں تم سے مدد لے لیا کروں کیونکہ
ہمارے لیے مناسب نہیں کہ مسلمانوں کے معاملے میں ان لوگوں سے مددلوں جو غیر مسلم ہیں لیکن میں نے انکار
کر دیا، غلام نے کہا۔تو آپ نے فرما یالا إكراه في اللاتين (البقرة : 257)۔دین اسلام میں زبر دستی نہیں۔جب آپ
کی وفات قریب ہوئی تو آپ نے مجھے آزاد کر دیا اور کہا تمہاری جہاں مرضی ہو چلے جاؤ۔(ماخوذ از سید نا عمر بن خطاب شخصیت اور کارنامے ، ڈاکٹر علی محمد صلابی مترجم اردو صفحہ 184،مکتبہ الفرقان، مظفر گڑھ ، پاکستان)
جانوروں پر شفقت اور رحم دلی کا واقعہ۔احنف بن قیس کا بیان ہے کہ ہم عمر بن خطاب کے پاس ایک وفد
کی شکل میں فتح عظیم کی خوشخبری لے کر آئے۔آپؐ نے پوچھا آپ لوگ کہاں ٹھہرے ہو ؟ میں نے کہا فلاں جگہ۔پھر آپ میرے ساتھ چل پڑے۔ہماری سواری کے اونٹوں کے باڑے یعنی ان کے باندھنے کے مقام تک پہنچے اور
ایک ایک کو غور سے دیکھنے کے بعد فرمانے لگے کیا تم اپنی سواریوں کے بارے میں اللہ سے خوف نہیں کھاتے ! کیا
تمہیں معلوم نہیں کہ ان کا بھی تم پر حق ہے ؟ انہیں کھلا کیوں نہ چھوڑ دیا کہ گھاس وغیر ہ چرتے۔(سيرت عمر بن خطاب از علی محمد الصلابی صفحه 171 دارالمعرفة بيروت)
حضرت عمرؓ نے ایک اونٹ دیکھا جس پر بے بسی اور بیماری کے آثار بالکل نمایاں تھے۔سالم بن عبد اللہ
بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے اپنا ہاتھ اونٹ کی پشت پر ایک زخم کے پاس رکھا اور خود کو مخاطب کر
کے کہنے لگے کہ میں ڈرتا ہوں کہ کہیں تیرے بارے میں اللہ کے ہاں میری باز پرس نہ ہو۔الطبقات الكبرى باب ذكر استخلاف عمر جلد 3 صفحه 217 دارالعلمية بيروت)
پھر ایک روایت اسلم سے ہے۔وہ روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمرؓ نے فرمایا میرے دل میں
تازہ مچھلی کھانے کی خواہش پیدا ہوئی۔یدفا ( حضرت عمرؓ کے غلام کا نام ہے) سواری پر سوار ہوا اور آگے پیچھے چار
میل تک دوڑا کر ایک عمدہ مچھلی خرید کر لایا۔پھر سواری کی طرف متوجہ ہوا اور اسے غسل دیا۔اتنے میں حضرت عمر
بھی آگئے اور فرمانے لگے چلو یہاں تک کہ آپ نے سواری کو دیکھ کر فرمایا۔تم اس پسینہ کو دھونا بھول گئے ہو جو اس
کے کان کے نیچے ہے۔تم نے عمر کی خواہش پوری کرنے کے لیے ایک جانور کو تکلیف میں مبتلا کر ڈالا ہے۔اللہ کی
قسم اعمر تیری اس مچھلی کو نہیں چکھے گا۔(کنز العمال كتاب الفضائل مجلد السادس صفحه 287 روایت نمبر 35966 دار الكتب العلمية بيروت)
ایک دفعہ حضرت عمرؓ کے پاس گرمی کے موسم میں دو پہر کے وقت عراق سے ایک وفد آیا۔اس میں
أحنف بن قیس بھی تھے۔حضرت عمر سر پر پگڑی باندھ کر ز کوۃ کے ایک اونٹ کو تارکول وغیرہ لگارہے تھے۔آپ
نے فرمایا اے آخنف ! اپنے کپڑے اتارو اور آؤ۔اس اونٹ میں امیر المومنین کی مدد کرو۔یہ زکوۃ کا اونٹ ہے۔اس
میں یتیم ، بیوہ اور مسکین کا حق ہے۔(كنز العمال جلد 3 صفحه 303 كتاب الخلافه مع الامارة / قسم الافعال حديث 14303 مطبوعه دار الكتب
العلمية بيروت)
خطبات مسرور جلد 19
697
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
حضرت عمرؓ کا ایک یہودی کو ایک جواب اس کے بارے میں ایک روایت ہے۔طارق نے حضرت عمر بن خطاب
سے روایت کی کہ یہود میں سے کسی شخص نے ان سے کہا: امیر المومنین! آپ کی کتاب میں ایک آیت ہے جسے آپ
پڑھتے ہیں اگر وہ ہم پر یعنی یہود کی قوم پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید مناتے۔حضرت عمرؓ نے پوچھا وہ کون سی ہے ؟ اس
نے کہا: الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة: 4)
یعنی آج کے دن میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو کامل کر دیا ہے اور تمہیں اپنی نعمت ساری کی
ساری عطا کر دی ہے اور میں نے تمہارے لیے اسلام کو بطور دین کے پسند کیا ہے۔حضرت عمرؓ نے جواب دیا ہمیں وہ
دن اور وہ جگہ بھی معلوم ہے جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی تھی۔آپ اس وقت جمعہ کے دن
عرفات میں کھڑے تھے۔(صحيح البخاري كتاب الايمان باب زِيَادَةُ الْإِيْمَانِ وَ نُقْصَانُه ، حدیث 45)
حضرت مصلح موعود اس بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ :
"حضرت عمرؓ سے ایک یہودی نے کہا کہ قرآن مجید میں ایک آیت ہے۔اگر وہ ہماری کتاب میں اترتی تو
ہم اس دن عید مناتے۔حضرت عمرؓ نے کہا کہ وہ کون سی آیت ہے ؟ اس نے جواب دیا۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
دِينَكُمْ۔۔۔الآیۃ۔آپ نے فرما یاوہ دن تو ہمارے لئے دو عیدوں کا دن تھا یعنی جمعہ کا دن اور عرفہ کے دن۔(اس دن)
یہ آیت نازل ہوئی تھی۔"
( تفسیر کبیر جلد 4 صفحہ 6)
بعض بزرگان حضرت عمر کے بارے میں بیان کرتے ہیں۔اشعث سے روایت ہے کہ میں نے امام شعبی کو
یہ کہتے ہوئے سنا۔جب لوگ کسی مسئلے میں اختلاف کریں تو دیکھو کہ حضرت عمرؓ نے اس معاملے میں کیا کیا ہے۔کیونکہ حضرت عمر بغیر مشورہ کے کوئی کام نہیں کرتے تھے۔( حلية الاولياء جلد 4 صفحه -304-305 روایت -5841 مكتبة الايمان ـ الطبعة الاولى 2007)
امام شعبی فرماتے ہیں: میں نے حضرت قبیصہ بن جابر کو یہ کہتے ہوئے سنا۔میں حضرت عمر بن خطاب کے
ساتھ رہا ہوں۔میں نے آپ سے زیادہ کتاب اللہ کو پڑھنے والا اور اللہ کے دین کو سمجھنے والا اور آپ سے اچھا اس کی
درس و تدریس کرنے والا کوئی نہیں دیکھا۔( تاريخ دمشق الكبير لابن عساکر مجلد 11 - جزء 21 صفحه 128 دار احياء التراث العربي الطبعة الاولى 2001ء)
حضرت حسن بصری نے کہا جب تم اپنی مجلس کو خوشبودار بنانا چاہو تو حضرت عمر کا بہت ذکر کرو۔(سيرت عمر بن الخطاب از ابن جوزی صفحه 217 مكتبه مصرية الازهر)
مجاہد سے روایت ہے کہ ہم آپس میں کہا کرتے تھے کہ بے شک حضرت عمرؓ کے دور میں شیاطین جکڑے ہوئے تھے۔جب آپ شہید ہوئے تو شیاطین زمین میں کودنے لگے۔(سیرت عمر بن الخطاب از ابن جوزی صفحہ 217 - مکتبه مصرية الازهر)
حضرت عمرؓ کے بارے میں آتا ہے کہ آپ کا شاعرانہ ذوق بھی بہت تھا۔خود شعر تو نہیں کہتے تھے لیکن شعر
سنتے تھے، پسند کرتے تھے۔حضرت عبد اللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمرؓ کے ساتھ ایک سفر میں نکلا۔ایک رات
جب ہم چل رہے تھے تو میں ان کے قریب آیا تو انہوں نے اپنے پالان کے اگلے حصہ پر ایک کوڑا مار کر یہ اشعار پڑھے:
خطبات مسرور جلد 19
698
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
كَذَبْتُمْ وَبَيْتِ اللهِ يُقْتَلُ أَحْمَدُ وَلَمَّا نُطَاعِنْ دُونَهُ وَنُنَاضِلُ
وَنُسْلِمُهُ حَتَّى نُصَرِّعَ حَوْلَهُ وَنَذْهَلَ عَنْ أَبْنَائِنَا وَالْحَلَائِلِ
تم جھوٹ بولتے ہو۔اللہ کے گھر خانہ کعبہ کی قسم !حضرت احمد صلی اللہ علیہ وسلم شہید نہیں ہو سکتے جب
تک کہ ہم ان کی حفاظت کے لیے نیزہ بازی اور شمشیر زنی کے جو ہر نہ دکھائیں۔ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے جب تک
کہ ہم ان کے قریب جنگ کرتے ہوئے مارے جائیں اور اپنے فرزند اور اہل و عیال کو بھول جائیں۔وَمَا حَمَلَتْ مِنْ نَاقَةٍ فَوْقَ رَحْلِهَا أَبَرٌ وَ أَوْفَى ذِمَّةً مِنْ مُحَمَّدِ
کسی اونٹنی نے اپنی پشت پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر نیکی کرنے والا اور وعدہ پورا کرنے
والے انسان کو نہیں اٹھایا۔(تاریخ الطبری جلد2 صفحه 577 ، دارالکتب العلمية بيروت لبنان، 2012ء)
ایک تاریخ دان ڈاکٹر علی محمد صلابی اپنی کتاب ”سید نا عمر بن خطاب۔شخصیت اور کارنامے “ میں شعر و شاعری
سے لگاؤ کے بارے میں لکھتے ہیں کہ :
خلفائے راشدین میں سب سے زیادہ شعر کے ذریعہ مثال دینے والے حضرت عمرؓ تھے۔آپ کے بارے
میں بعض لوگوں نے یہاں تک لکھا ہے کہ آپ کے سامنے شاید ہی کوئی معاملہ آتارہا ہو اور آپ اس پر شعر نہ سناتے
رہے ہوں۔بیان کیا جاتا ہے کہ ایک دفعہ آپ نیا جوڑا زیب تن کر کے باہر نکلے۔لوگ آپ کو بہت دھیان سے دیکھنے
لگے۔اس پر آپ نے انہیں مثال دیتے ہوئے یہ اشعار سنائے:
لَمْ تُغْنِ عَنْ هُرْمُذٍ يَوْمًا خَزَائِنُهُ والخُلْمُ قَدْ حَاوَلَتْ عَادٌ فَمَا خَلَدُوا
أَيْنَ الْمُلُوكُ الَّتِي كَانَتْ نَوَافِلُهَا من كلّ أَوْبِ إِلَيْهَا رَاكِبُ يَفِدُ
کہ موت کے وقت ہر مز کو اس کے خزانوں نے کوئی فائدہ نہ دیا اور قوم عاد نے ہمیشہ آباد رہنے کی کوشش
کی لیکن ہمیشہ نہ رہی۔کہاں گئے وہ بادشاہ جن کے چشموں گھاٹوں سے ہر طرف سے آنے والا قافلہ سیراب ہو تا تھا۔( سیرۃ عمر بن الخطاب، شخصیت اور کارنامے ( مترجم ) از علی محمد صلابی صفحہ 333 مطبوعہ مکتبۃ الفرقان مظفر گڑھ پاکستان)
علی محمد صلابی لکھتے ہیں کہ حضرت عمرؓ ا نہی اشعار کو پسند کرتے تھے جن میں اسلامی زندگی کا جو ہر چمکتا ہو۔وہ اسلامی خصوصیات کی عکاسی کرتے ہوں اور ان کے معانی اور مطالب اسلام کی تعلیمات کے خلاف اور اس کی
اقدار سے متعارض نہ ہوں۔آپ مسلمانوں کو بہترین اشعار یاد کرنے پر ابھارتے اور فرماتے تھے۔شعر سیکھو۔اس
میں وہ خوبیاں ہوتی ہیں جن کی تلاش ہوتی ہے نیز حکماء کی حکمت ہوتی ہے اور مکارم اخلاق کی طرف راہنمائی ہوتی
ہے۔آپ شعر کے فوائد کے سلسلہ میں صرف اتنے پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ اسے دلوں کی چابی اور انسان کے جسم
میں خیر کے جذبات کا محرک تصور کرتے تھے۔آپ شعر کی فضیلت اور فائدے کو اس طرح بیان کرتے ہیں کہ
انسان کا سب سے بہترین فن شعر کے چند ابیات کی تخلیق ہے جنہیں وہ اپنی ضرورتوں میں پیش کرتا ہے۔ان میں
کریم اور سخی آدمی کے دل کو نرم کر لیتا ہے اور کمینے شخص کے دل کو اپنی طرف مائل کر لیتا ہے۔جاہلی شعر اء، زمانہ جاہلیت کے جو پرانے شعراء تھے ، ان کے کلام کو بھی اس لیے کافی لگن سے یاد کرتے
خطبات مسرور جلد 19
699
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
تھے کہ کتاب الہی کے افہام و تفہیم سے ان کا گہرا تعلق ہے۔آپؐ نے فرمایا: تم اپنے دیوان کو حفظ کر لو اور گمراہ نہ
رہو۔سامعین نے آپ سے پوچھا کہ ہمارا دیوان کون سا ہے تو حضرت عمرؓ نے فرمایا دورِ جاہلیت کے اشعار ہیں۔ان
میں تمہاری کتاب یعنی قرآن مجید کی تفسیر ہے اور تمہارے کلام کے معنی ہیں۔آپ کا یہ فرمان آپ کے شاگرد اور
ترجمان القرآن عبد اللہ بن عباس کے اس موقف سے بھی متفق ہے جس میں آپ نے کہا کہ جب تم قرآن پڑھو اور
اس کو نہ سمجھ سکو تو اس کے مفہوم معانی عرب کے اشعار میں تلاش کرو کیونکہ شاعری عربوں کا دیوان ہے۔(ماخوذ از سیرۃ عمر بن الخطاب شخصیت اور کارنامے (مترجم) از علی محمد صلابی صفحہ 336 مطبوعہ مکتبۃ الفرقان مظفر گڑھ پاکستان)
بر صغیر کے معروف سیرت نگار علامہ شبلی نعمانی اپنی کتاب الفاروق، میں آپ کے شعر و شاعری کے
ذوق کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ شعر و شاعری کی نسبت اگر چہ حضرت عمر کی شہرت عام طور پر کم ہے۔اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ آپ شعر بہت کم کہتے تھے لیکن شعر و شاعری کا مذاق ایسا عمدہ رکھتے تھے کہ ان کی تاریخ زندگی میں
یہ واقعہ ہم ترک نہیں کر سکتے۔عرب کے ایک مشہور و معروف شعراء کا کلام کثرت سے یاد تھا اور تمام شعرا کے کلام
پر ان کی خاص خاص آراء تھی۔اہل ادب کو عموما تسلیم ہے کہ
آپ کے زمانہ میں اُن سے بڑھ کر کوئی شخص شعر پڑھنے والا نہ تھا۔جاحظ نے اپنی کتاب البیان والتبیین
میں لکھا ہے کہ حضرت عمر بن خطاب اپنے زمانے میں سب سے بڑھ کر شعر کے شناسا تھے۔حضرت عمرؓ کے
ذوق سخن کا یہ حال تھا کہ اچھے اشعار سنتے تو بار بار مزے لے لے کر پڑھتے تھے۔اگر چہ آپ کو مہمات خلافت کی وجہ
سے ان اشغال میں مصروف ہونے کا موقع نہیں مل سکتا تھا تاہم چونکہ طبعی ذوق رکھتے تھے اس لیے سینکڑوں
ہزاروں شعر یاد تھے۔علمائے ادب کا بیان ہے کہ ان کے حفظ اشعار کا یہ حال تھا کہ جب کسی معاملے کا فیصلہ کرتے تو
ضرور کوئی شعر پڑھتے۔آپ صرف وہ اشعار پسند کرتے تھے جن میں خودداری، آزادی، شرافت نفس، حمیت،
عبرت کے مضامین ہوتے تھے۔اسی بنا پر امرائے فوج اور اضلاع کے عاملوں کو حکم بھیج دیا تھا کہ لوگوں کو اشعار یاد
کرنے کی تاکید کی جائے۔چنانچہ حضرت ابو موسیٰ اشعری کو یہ فرمان بھیجا کہ لوگوں کو اشعار یاد کرنے کا حکم دو کیونکہ وہ اخلاق کی
بلند باتوں اور صحیح رائے اور انساب کی طرف راستہ دکھاتے ہیں۔تمام اضلاع میں جو حکم بھیجا تھا اس کے الفاظ یہ تھے:
اپنی اولاد کو تیرنا اور شہ سواری سکھاؤ اور ضرب الامثال اور اچھے اشعار یاد کر او یعنی علمی ذوق بھی پیدا
کرو۔اس موقع پر یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ حضرت عمرؓ نے شاعری کے بہت سے عیوب مٹادیے۔اس
وقت تمام عرب میں یہ طریقہ جاری تھا کہ شعراء شریف عورتوں کا نام اعلانیہ اشعار میں لاتے تھے اور ان سے اپنا
عشق جتاتے تھے۔حضرت عمرؓ نے اس رسم کو مٹا دیا اور اس کی سخت سزا مقرر کی۔اسی طرح ہجو گوئی کو ایک جرم
قرار دیا اور حُطَیئَہ کو جو مشہور ہجو گو تھا اس جرم میں قید کیا۔(ماخوذ از الفاروق از شبلی نعمانی صفحه 330 تا 333 مکتبہ الحرمین لاہور 1431ھ)
علامہ شبلی نعمانی مزید لکھتے ہیں۔اس زمانے کا سب سے بڑا شاعر مُتَيَّم بن نویرہ تھا جس کے بھائی کو
خطبات مسرور جلد 19
700
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
حضرت ابو بکر صدیق کے زمانہ میں حضرت خالد نے غلطی سے قتل کر دیا تھا۔اس واقعہ نے اس کو اس قدر صدمہ
پہنچایا تھا کہ ہمیشہ رویا کرتا اور مرثیہ کہا کرتا تھا۔حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے مرثیہ پڑھنے کی
فرمائش کی تو اس نے چند اشعار پڑھے۔حضرت عمرؓ نے اس سے کہا کہ اگر مجھے کوئی ایسا مر شیہ کہنا آتا تو میں اپنے بھائی زید
کامرشیہ کہتا۔اس نے کہا اے امیر المومنین ! اگر میر ابھائی آپ کے بھائی کی طرح مارا جا تا یعنی شہادت کی موت مر تا تو میں
ہر گز اس کا ماتم نہ کرتا۔حضرت عمر ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ میرے ساتھ متم جیسی تعزیت کسی نے نہیں کی۔(ماخوذ از الفاروق از شبلی نعمانی صفحه 345 مکتبہ الحرمین لاہور 1431ھ)
حضرت عمرؓ کے فضائل اور مناقب کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
بعض واقعات پیشگوئیوں کے جن کا ایک ہی دفعہ ظاہر ہو نا امید رکھا گیا ہے وہ تدریجاً ظاہر ہوں یا کسی اور
خص کے واسطہ سے ظاہر ہوں جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشگوئی کہ قیصر و کسری کے خزانوں کی
کنجیاں آپ کے ہاتھ پر رکھی گئی ہیں حالانکہ ظاہر ہے کہ پیشگوئی کے ظہور سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت
ہو چکے تھے اور آنجناب نے نہ قیصر اور کسری کے خزانہ کو دیکھا اور نہ کنجیاں دیکھیں مگر چونکہ مقدر تھا کہ وہ کنجیاں
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ملیں کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا وجود ظلی طور پر گویا آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم کا
وجو د ہی تھا اس لیے عالم وحی میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قرار دیا گیا۔"
ایام الصلح، روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 265)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:
" یہ عقیدہ ضروری ہے کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت فاروق عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اور حضرت ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سب کے سب واقعی طور پر
دین میں امین تھے۔ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو اسلام کے آدم ثانی ہیں اور ایسا ہی حضرت عمر فاروق اور
حضرت عثمان رضی اللہ عنہما اگر دین میں سچے امین نہ ہوتے تو آج ہمارے لئے مشکل تھا جو قرآن شریف کی کسی
ایک آیت کو بھی من جانب اللہ بتا سکتے۔"
(مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 151 مکتوب نمبر 2 مکتوب بنام حضرت خان صاحب محمد علی خان صاحب مطبوعہ ربوہ)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
" مجھے میرے رب کی طرف سے خلافت کے بارے میں از روئے تحقیق تعلیم دی گئی ہے اور محققین کی
طرح میں اس حقیقت کی تہ تک پہنچ گیا اور میرے رب نے مجھ پر یہ ظاہر کیا کہ صدیق اور فاروق اور عثمان
(رضی اللہ عنہم ) نیکو کار اور مومن تھے اور ان لوگوں میں سے تھے جنہیں اللہ نے چن لیا اور جو خدائے رحمان کی
عنایات سے خاص کئے گئے اور اکثر صاحبان معرفت نے ان کے محاسن کی شہادت دی۔انہوں نے بزرگ و بر تر خدا
کی خوشنودی کی خاطر وطن چھوڑے۔ہر جنگ کی بھٹی میں داخل ہوئے اور موسم گرما کی دو پہر کی تپش اور سردیوں
کی رات کی ٹھنڈک کی پرواہ نہ کی بلکہ نوخیز جوانوں کی طرح دین کی راہوں پر محو خرام ہوئے اور اپنوں اور غیروں کی
طرف مائل نہ ہوئے اور اللہ رب العالمین کی خاطر سب کو خیر باد کہہ دیا۔
خطبات مسرور جلد 19
701
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
ان کے اعمال میں خوشبو اور ان کے افعال میں مہک ہے اور یہ سب کچھ ان کے مراتب کے باغات اور ان کی
نیکیوں کے گلستانوں کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور ان کی بادِ نسیم اپنے معطر جھونکوں سے ان کے اسرار کا پتہ دیتی ہے اور
ان کے انوار اپنی پوری تابانیوں سے ہم پر ظاہر ہوتے ہیں پس تم ان کے مقام کی چمک دمک کا ان کی خوشبو کی مہک سے
پتہ لگاؤ اور جلد بازی کرتے ہوئے بد گمانیوں کی پیروی مت کرو اور بعض روایات پر تکیہ نہ کرو! کیونکہ ان میں بہت زہر
اور بڑا غلو ہے اور وہ قابل اعتبار نہیں ہوتیں۔ان میں سے بہت ساری روایات تہ و بالا کرنے والی آندھی اور بارش کا
دھوکہ دینے والی بجلی کے مشابہ ہیں۔پس اللہ سے ڈر اور ان (روایات) کی پیروی کرنے والوں میں سے نہ بن۔"
سر الخلافہ اردو ترجمہ صفحہ 25-26)
پھر آپ فرماتے ہیں:
بخند ا اللہ تعالیٰ نے شیخین حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کو اور تیسرے جو ذوالنورین ہیں ہر ایک کو اسلام
کے دروازے اور خیر الانام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فوج کے ہر اول دستے بنایا ہے۔پس جو شخص ان کی
عظمت سے انکار کرتا ہے اور ان کی قطعی دلیل کو حقیر جانتا ہے اور ان کے ساتھ ادب سے پیش نہیں آتا بلکہ ان کی
تذلیل کرتا اور ان کو برا بھلا کہنے کے درپے رہتا ہے اور زبان درازی کرتا ہے مجھے اس کے بد انجام اور سلب ایمان کا
ڈر ہے اور جنہوں نے اس کو دکھ دیا، ان پر لعن کیا اور بہتان لگائے تو دل کی سختی اور خدائے رحمان کا غضب ان کا
انجام ٹھہرا۔میر ابارہا کا تجربہ ہے اور میں اس کا کھلے طور پر اظہار بھی کر چکا ہوں کہ ان سادات سے بغض و کینہ رکھنا
برکات ظاہر کرنے والے اللہ سے سب سے زیادہ قطع تعلقی کا باعث ہے اور جس نے بھی ان سے دشمنی کی تو ایسے
شخص پر رحمت اور شفقت کی سب راہیں بند کر دی جاتی ہیں اور اس کے لئے علم و عرفان کے دروازے وا نہیں کئے
جاتے اور اللہ تعالیٰ انہیں دنیا کی لذات و شہوات میں چھوڑ دیتا ہے اور نفسانی خواہشات کے گڑھوں میں گرا دیتا ہے
اور اسے اپنے آستانے سے دور رہنے والا اور محروم کر دیتا ہے۔انہیں یعنی خلفائے راشدین کو اسی طرح اذیت دی گئی جس طرح نبیوں کو دی گئی اور ان پر لعنتیں ڈالی
گئیں جس طرح مرسلوں پر ڈالی گئیں اس طرح ان کا رسولوں کا وارث ہونا ثابت ہو گیا اور روز قیامت ان کی جزا
اقوام و ملل کے ائمہ جیسی متحقق ہو گئی کیونکہ جب مومن پر کسی قصور کے بغیر لعنت ڈالی جائے اور کافر کہا جائے اور بلاوجہ
اس کی ہجو کی جائے اور اسے برا بھلا کہا جائے تو وہ انبیاء کے مشابہ ہو جاتا ہے اور اللہ کے برگزیدہ بندوں کی مانند بن
جاتا ہے۔پھر اسے بدلہ دیا جاتا ہے جیسا نبیوں کو بدلہ دیا جاتا ہے اور مرسلوں جیسی جزا پاتا ہے۔یہ لوگ بلاشبہ حضرت خیر الانبیاء کی اتباع میں عظیم مقام پر فائز تھے اور جیسا کہ بزرگ و برتر اللہ نے ان کی
مدح فرمائی وہ ایک اعلیٰ امت تھے اور اس نے خود اپنی روح سے ان کی ایسی ہی تائید فرمائی جیسے وہ اپنے تمام برگزیدہ
بندوں کی تائید فرماتا ہے اور فی الحقیقت ان کے صدق کے انوار اور ان کی پاکیزگی کے آثار پوری تابانی سے ظاہر
ہوئے اور یہ کھل کر واضح ہو گیا کہ وہ بچے تھے اور اللہ ان سے اور وہ اس سے راضی ہو گئے اور اس نے انہیں وہ کچھ
عطا فرمایا جو دنیا جہان میں کسی اور کو نہ دیا گیا۔(ماخوذ از سر الخلافۃ اردو ترجمہ صفحہ 28 تا30)
خطبات مسرور جلد 19
702
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
پھر آپ شیعہ حضرات کی ایک بات کو رڈ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
"شیعہ حضرات میں سے جو یہ خیال کرتا ہے کہ (ابو بکر صدیق یا (عمر) فاروقی نے (علی) مرتضی یا
(فاطمتہ الزھرۃ کے حقوق کو غصب کیا اور ان پر ظلم کیا تو ایسے شخص نے انصاف کو چھوڑا اور زیادتی سے پیار کیا
اور ظالموں کی راہ اختیار کی۔یقیناًوہ لوگ جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی خاطر اپنے وطن، عزیز دوست اور
مال و متاع چھوڑے اور جنہیں کفار کی طرف سے اذیتیں دی گئیں اور جو شر پسندوں کے ہاتھوں بے گھر ہوئے
مگر پھر بھی) انہوں نے اچھے اور نیک لوگوں کی طرح صبر کیا اور وہ خلیفہ بنائے گئے تو انہوں نے (پھر بھی)
گھروں کو سیم و زر سے نہ بھرا اور نہ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو سونے اور چاندی کا وارث بنایا بلکہ جو کچھ حاصل ہو اوہ
بیت المال کو دے دیا اور انہوں نے دنیاداروں اور گمراہوں کی طرح اپنے بیٹوں کو اپنا خلیفہ نہیں بنایا۔انہوں
نے اس دنیا میں زندگی فقر اور تنگدستی کی حالت میں بسر کی اور وہ امراء اور رؤسا کی طرح ناز و نعمت کی طرف مائل نہ
ہوئے۔کیا ان کے بارے میں یہ خیال کیا جا سکتا ہے کہ وہ ازراہ تعدی لوگوں کے اموال چھینے والے تھے اور حق چھینے،
لوٹ مار کرنے اور غارت گری کی طرف میلان رکھنے والے تھے۔کیا سرور کائنات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
صحبت قدسیہ کا یہ اثر تھا؟ حالانکہ اللہ تمام کا ئنات کے رب نے ان کی حمد و ثناء کی۔حقیقت یہ ہے کہ (اللہ) نے ان کے نفوس کا تزکیہ فرمایا اور ان کے دلوں کو پاکیزگی بخشی اور ان کے
وجو دوں کو منور کیا اور آئندہ آنے والے پاکبازوں کا پیش رو بنایا اور ہم کوئی کمزور احتمال اور سطحی خیال بھی نہیں پاتے
جو ان کی نیتوں کے فساد کی خبر دے یا ان کی ادنی برائی کی طرف اشارہ کرتا ہو چہ جائیکہ ان کی ذات کی طرف ظلم
منسوب کرنے کا کوئی پختہ ارادہ کرے۔بخد اوہ انصاف کرنے والے لوگ تھے۔اگر انہیں مال حرام کی وادی بھی دی
جاتی تو وہ اس پر تھوکتے بھی نہیں اور نہ ہی حریصوں کی طرح اس کی طرف مائل ہوتے خواہ سونا پہاڑوں جتنا یاسات
زمینوں جتنا ہو تا۔اگر انہیں حلال مال ملتا تو وہ ضرور اسے صاحب جبروت (خدا) کی راہ اور دینی مہمات میں خرچ
کرتے۔پس ہم یہ کیسے خیال کر سکتے ہیں کہ انہوں نے چند درختوں کی خاطر ( فاطمتہ الزھر او کو ناراض کر دیا اور جگر
گوشہ نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کو شر پسندوں کی طرح اذیت دی بلکہ شرفاء نیک نیت ہوتے اور حق پر ثابت قدم ہوتے
ہیں اور اللہ کی طرف سے ان پر رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور اللہ متقیوں کے باطن کو خوب جانتا ہے۔"
( سر الخلافۃ اردو ترجمہ صفحہ 37 تا 39)
پھر آپ فرماتے ہیں:
"سچ تو یہ ہے کہ (ابو بکر صدیق اور (عمر) فاروقی دونوں اکابر صحابہ میں سے تھے۔ان دونوں نے ادا ئیگی
حقوق میں کبھی کو تاہی نہیں کی۔انہوں نے تقوی کو اپنی راہ اور عدل کو اپنا مقصود بنالیا تھا۔وہ حالات کا گہرا جائزہ لیتے
اور اسرار کی کنہ تک پہنچ جاتے تھے۔دنیا کی خواہشات کا حصول کبھی بھی ان کا مقصود نہ تھا۔انہوں نے اپنے نفوس کو
اللہ کی اطاعت میں لگائے رکھا۔کثرت فیوض اور نبی الثقلین کے دین کی تائید میں شیخین (یعنی ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما)
جیسا میں نے کسی کو نہ پایا۔یہ دونوں ہی آفتاب ام و ملل (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اتباع میں مہتاب سے بھی زیادہ
خطبات مسرور جلد 19
703
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
سریع الحرکت تھے اور آپ کی محبت میں فنا تھے۔انہوں نے حق کے حصول کی خاطر ہر تکلیف کو شیر میں جانا اور اس
نبی کی خاطر جس کا کوئی ثانی نہیں، ہر ذلت کو برضاور غبت گوارا کیا اور کافروں اور منکروں کے لشکروں اور کافروں
سے مٹھ بھیڑ کے وقت شیروں کی طرح سامنے آئے یہاں تک کہ اسلام غالب آگیا اور دشمن کی جمعیتوں نے
ہزیمت اٹھائی۔شرک چھٹ گیا اور اس کا قلع قمع ہو گیا اور ملت و مذہب کا سورج جگمگ جگمگ کرنے لگا اور مقبول
دینی خدمت بجالاتے ہوئے اور مسلمانوں کی گردنوں کو لطف و احسان سے زیر بار کرتے ہوئے ان دونوں کا انجام
خیر المرسلین کی ہمسائیگی پر منتج ہوا اور یہ اس اللہ کا فضل ہے جس کی نظر سے متقی پوشیدہ نہیں اور بیشک فضل اللہ کے
ہاتھ میں ہے اور وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے۔جو شخص بکمال شوق اللہ کے دامن سے وابستہ ہو جاتا ہے تو وہ اسے ہر گز ضائع نہیں کرتا، خواہ دنیا بھر کی ہر
چیز اس کی دشمن ہو جائے اور اللہ کا طالب کسی نقصان اور تنگی کا منہ نہیں دیکھتا اور اللہ صادقوں کو بے یار و مددگار
نہیں چھوڑتا۔اللہ اکبر ! ان دونوں ( ابو بکر و عمر کے صدق و خلوص کی کیا بلند شان ہے ! وہ دونوں ایسے (مبارک)
مدفن میں دفن ہوئے کہ اگر موسی اور عیسی زندہ ہوتے تو بصد رشک وہاں دفن ہونے کی تمنا کرتے لیکن یہ مقام
محض تمنا سے تو حاصل نہیں ہو سکتا اور نہ صرف خواہش سے عطا کیا جا سکتا ہے بلکہ یہ تو بارگاہ رب العزت کی طرف
سے ایک ازلی رحمت ہے اور یہ رحمت صرف انہی لوگوں کی طرف رخ کرتی ہے جن کی طرف عنایت ( الہی) ازل
سے متوجہ ہو۔( یہی لوگ ہیں) جنہیں انجام کار اللہ کے فضل کی چادر میں ڈھانپ لیتی ہیں۔"
سر الخلافہ اردو ترجمہ صفحہ 77 تا 79)
( ملفوظات جلد 6 صفحہ 414-415)
پھر آپ فرماتے ہیں:
" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو کچھ اسلام کا بنا ہے وہ اصحاب ثلاثثہ سے ہی بنا ہے۔حضرت عمر رضی
اللہ عنہ نے جو کچھ کیا ہے وہ اگر چہ کچھ کم نہیں مگر ان کی کارروائیوں سے کسی طرح صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی خفت
نہیں ہو سکتی کیونکہ کامیابی کی پڑی تو صدیق اکبر نے ہی جمائی تھی اور عظیم الشان فتنہ کو انہوں نے ہی فرو کیا تھا۔ایسے وقت میں جن مشکلات کا سامنا حضرت ابو بکر کو پڑا وہ حضرت عمرؓ کو ہر گز نہیں پڑا۔پس صدیق نے رستہ صاف
کر دیا تو پھر اس پر عمرؓ نے فتوحات کا دروازہ کھولا۔"
پھر حضرت مولوی عبد الکریم صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل کی کیفیت کے بارے میں
لکھتے ہیں جو آپ کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور شیخین حضرت ابو بکر و عمر کی محبت اور عزت کی تھی کہ:
ایک دفعہ ایک دوست نے جو محبت مسیح موعود میں فنا شدہ تھے۔آپ کی خدمت میں عرض کی کہ کیوں نہ
ہم آپ کو مدارج میں شیخین ، یعنی حضرت ابو بکر اور حضرت عمر " سے افضل سمجھا کریں اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے قریب قریب مانیں؟ اللہ اللہ ! اس بات کو سن کر حضرت اقدس " یعنی مسیح موعود علیہ السلام " کارنگ اُڑ گیا اور آپ
کے سراپا پر عجیب اضطراب و بیتابی مستولی ہو گئی۔" کہتے ہیں کہ " میں خدائے غیور و قدوس کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ
اس گھڑی نے میرا ایمان حضور اقدس کی نسبت اور بھی زیادہ کر دیا۔آپ نے برابر چھ گھنٹے کامل تقریر فرمائی۔بولتے
་་
خطبات مسرور جلد 19
704
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 نومبر 2021ء
وقت میں نے گھڑی دیکھ لی تھی اور جب آپ نے تقریر ختم کی جب بھی دیکھی۔پورے چھ ہوئے۔ایک منٹ کا فرق
بھی نہ تھا۔اتنی مدت تک ایک مضمون کو بیان کرنا اور مسلسل بیان کرنا ایک خرق عادت تھا۔اس سارے مضمون
میں آپ نے رسول کریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیمات کے محامد و فضائل اور اپنی غلامی اور کفش برداری کی نسبت
حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے اور جناب شیخین علیہم السلام " حضرت ابو بکر و عمر کے فضائل بیان فرمائے اور
فرمایا۔میرے لئے یہ کافی فخر ہے کہ میں ان لوگوں کا مداح اور خاک پا ہوں۔جو جزئی فضیلت خدا تعالیٰ نے انہیں
بخشی ہے وہ قیامت تک کوئی اور شخص نہیں پاسکتا۔کب دوبارہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں پیدا ہوں اور پھر کسی کو ایسی خدمت کا موقع ملے جو
جناب شیخین علیها السلام " حضرت ابو بکر اور حضرت عمر " کو ملا۔"
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 326)
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر یہاں سے ختم ہوتا ہے یعنی کہ خطبات میں۔ان شاء اللہ آئندہ
اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو حضرت ابو بکر کا ذکر شروع ہو گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 17 / دسمبر 2021ء جلد 28 شماره 101 صفحہ 05تا09)
خطبات مسرور جلد 19
705
49
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 03 دسمبر 2021ء بمطابق 03 فتح 1400 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، تلفورڈ (سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر شروع ہو گا۔حضرت ابو بکر کانام عبد اللہ تھا اور عثمان بن عامر
ان کے والد کا نام تھا۔کنیت ابو بکر تھی اور آپ کے لقب 'عقیق، اور 'صدیق' تھے۔یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کی ولادت
عام الفیل کے دو سال چھ ماہ بعد 573ء میں ہوئی۔حضرت ابو بکر کا نام جیسا کہ میں نے کہا عبد اللہ تھا۔آپ کا تعلق
قریش کے قبیلہ بنوتیم بن مرہ سے تھا۔جاہلیت میں آپؐ کا نام عبد الکعبہ تھا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
تبدیل کر کے عبد اللہ رکھ دیا۔آپ کے والد کا نام عثمان بن عامر تھا اور ان کی کنیت ابو قحافہ تھی اور والدہ کا نام
سلمیٰ بنت صخر بن عامر تھا اور ان کی کنیت ام الخیر تھی۔ایک قول کے مطابق آپ کی والدہ کا نام لیلیٰ بنت صخر تھا۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 صفحه 91 - 92 عبد الله بن ابی قحافة، دارالكتب العلمية بيروت،
2002ء) (الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 90 ، ومن بني تيم بن مرة بن كعب، دار احياء التراث
العربى بيروت 1996ء) (اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 204، عبد الله بن عثمان، دارالفکر
بيروت، 2003ء) (اصابه جلد 4 صفحه 145 دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا شجرہ نسب ساتویں پشت میں مرہ پر جاکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہے۔( حضرت ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل صفحه 57 اردو ترجمہ انجم سلطان شہباز بک کارنر شوروم جہلم)
اسی طرح حضرت ابو بکر کی والدہ کا سلسلہ نسب ننھیال اور ددھیال دونوں طرف سے چھٹی پشت پر جاکر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتا ہے۔(سیدنا ابو بکر صدیق کی زندگی کے سنہرے واقعات از عبد المالک مجاہد صفحہ 29 مطبوعہ دارالسلام)
ابو قحافہ یعنی حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والد کی اہلیہ ام الخیر ان کے چا کی بیٹی تھیں۔(الروض الانف جلد اول صفحه 430 اسلام ابي بكر دار الكتب العلمية بيروت طبع اول)
یعنی حضرت ابو بکر کی والدہ ان کے والد کی چا کی بیٹی تھیں۔حضرت ابو بکر کے والدین حضرت ابو بکر
کی وفات کے بعد بھی زندہ رہے اور ان دونوں نے اپنے بیٹے یعنی حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ورثہ پایا۔حضرت ابو بکر کی وفات کے بعد پہلے ان کی والدہ کی وفات ہوئی۔(اسد الغابة جلد 7 ام الخير بنت صخر زیر حرف الخاء صفحه 314-315۔دارالکتب العلمية 2008ء)
خطبات مسرور جلد 19
706
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
اور پھر حضرت ابو بکر کے والد نے 14 / ہجری میں 97 برس کی عمر میں وفات پائی۔(الاصابه جلد 3 ـ حرف العين زير لفظ عثمان بن عامر - صفحه 424 دار الفكر 2001ء)
حضرت ابو بکڑ کے والد اور والدہ دونوں کو اسلام قبول کرنے کی توفیق ملی۔آپ کے والد کے ایمان لانے
کا واقعہ یوں ہے کہ آپ کے والد فتح مکہ تک ایمان نہیں لائے تھے۔اس وقت ان کی بینائی جاچکی تھی۔فتح مکہ کے
وقت جب رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم مسجد حرام میں داخل ہوئے تو حضرت ابو بکر اپنے والد کو لے کر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا۔اے ابو بکر ا تم اس بوڑھے عمر رسیدہ شخص کو گھر ہی رہنے دیتے۔میں خود ان کے پاس آجاتا۔اس پر
حضرت ابو بکر نے عرض کیا کہ یار سول اللہ ا یہ اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے نہ یہ
کہ آپ ان کے پاس تشریف لاتے۔حضرت ابو بکر نے انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بٹھایا تو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا کہ اسلام لے آئیں۔آپ سلامتی میں آجائیں گے۔چنانچہ ابو قحافہ نے اسلام قبول کر لیا۔(الاصابه في تمييز الصحابة لابن حجر جلد 4 صفحه 374-375 ذكر عثمان بن عامر، ابوقحافة، دارالكتب
العلمية بيروت 2005ء)
حضرت جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ ابو قحافہ کو فتح مکہ کے دن لایا گیا تو ان کا سر اور داڑھی ثغامہ کی
طرح سفید ہو چکے تھے۔عامہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سفید رنگ کا ایک پھول ہو تا تھا جو پہاڑوں پر اگتا تھا۔بہر حال بالکل سفید بال تھے۔داڑھی بہت سفید تھی اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے کسی اور
رنگ سے تبدیل کر دو یعنی اس پہ خضاب لگادو۔رنگ کر دو زیادہ بہتر ہے لیکن سیاہ رنگ سے بچو۔صحیح مسلم کتاب الادب باب فی صبغ الشعر و تغییر الشیب حدیث 3911 مترجم جلد 11 صفحہ 198-199)
چھپ ک
یہ مطلب نہیں تھا کہ سیاہ رنگ کوئی برائی ہے بلکہ شاید آپ نے خیال فرمایا ہو کہ عمر کے اس حصہ میں بالکل
سیاہ رنگ کے بال چہرے پر شاید مناسب نہ لگیں تو بہر حال آپ نے کہا اس کو رنگ دینا چاہیے، خضاب لگا دینا چاہیے۔حضرت ابو بکر کی والدہ ابتدائی اسلام قبول کرنے والوں میں شامل تھیں۔اس کا ذکر سیرت حلبیہ میں
اس طرح ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دارِ ارقم میں تشریف لے گئے تاکہ وہاں آپ اور آپ کے صحابہ
پ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کر سکیں اور اس وقت مسلمانوں کی تعداد اڑتیس (38) تھی۔اس وقت حضرت ابو بکر
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں درخواست کی کہ مسجد حرام میں تشریف لے چلیں۔آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا:
اے ابو بکر !ہماری تعداد قلیل ہے لیکن حضرت ابو بکر اصرار کرتے رہے یہاں تک کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اپنے تمام صحابہ کے ساتھ مسجد حرام میں تشریف لائے۔وہاں حضرت ابو بکڑ نے لوگوں کے سامنے خطاب
کیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے۔حضرت ابو بکر نے خطاب میں لوگوں کو اللہ اور اس کے
خطبات مسرور جلد 19
707
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
رسول کی طرف دعوت دی۔اس طرح آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد پہلے خطیب ہیں جنہوں نے لوگوں
کو اللہ کی طرف بلایا۔اس پر مشرکین حضرت ابو بکر اور مسلمانوں کو مارنے کے لیے ٹوٹ پڑے اور انہیں بری طرح
مارا پیٹا۔حضرت ابو بکر کو پیروں تلے روند اگیا اور انہیں خوب مارا پیٹا گیا۔عتبہ بن ربیعہ حضرت ابو بکر کو ان جوتوں
سے مار رہا تھا جس پر دوہرا چمڑا لگا ہوا تھا۔اس نے ان جوتوں سے حضرت ابو بکڑ کے چہرے پر اتنا مارا کہ منہ سوج
جانے کی وجہ سے آپ کے چہرے پر ناک کی بھی پہچان نہیں ہو پارہی تھی۔پھر بنو تیم کے لوگ بھاگتے ہوئے آئے اور مشرکین کو حضرت ابو بکر سے دور کیا۔بنو تیم کے لوگوں نے
آپ کو ایک کپڑے میں ڈال کر اٹھایا اور انہیں ان کے گھر میں لے گئے اور انہیں حضرت ابو بکر کی موت میں کوئی
شک نہیں تھا۔اس حد تک مارا تھا۔اس کے بعد بنو تیم کے لوگ واپس آئے اور مسجد میں، خانہ کعبہ میں داخل ہوئے
اور کہا خدا کی قسم ! اگر ابو بکر فوت ہو گئے تو ہم ضرور عتبہ کو قتل کر دیں گے، جس نے زیادہ مارا تھا۔پھر وہ لوگ
حضرت ابو بکر کے پاس واپس آئے اور آپ کے والد ابو قحافہ اور بنو تیم کے لوگ آپ سے بات کرنے کی کوشش
کرنے لگے مگر آپ بیہوشی کی وجہ سے کوئی جواب نہ دیتے تھے یہاں تک کہ دن کے آخری حصہ میں آپ بولے اور
سب سے پہلے یہ پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ مگر لوگوں نے ان کی بات کا جواب نہ دیا مگر
آپ بار بار یہی سوال دہراتے رہے۔اس پر آپ کی والدہ نے کہا۔خدا کی قسم ! مجھے تمہارے ساتھی کے متعلق کچھ
معلوم نہیں۔حضرت ابو بکڑ نے اپنی والدہ سے کہا کہ آپ حضرت عمرؓ کی بہن ام جمیل بنت خطاب کے پاس جائیں۔ام جمیل پہلے ہی مسلمان ہو چکی تھیں لیکن اپنے اسلام کو چھپایا کرتی تھیں۔آپ ان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا حال دریافت کریں۔چنانچہ حضرت ابو بکر کی والدہ اتم جمیل کے پاس گئیں اور ان سے کہا کہ ابو بکر ، محمد بن عبد اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے بارے میں پوچھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا: میں محمد کو نہیں جانتی اور نہ ہی ابو بکر کو۔پھر اتم جمیل
نے حضرت ابو بکر کی والدہ سے کہا کہ کیا آپ چاہتی ہیں کہ میں آپ کے ساتھ چلوں ؟ انہوں نے کہاہاں۔پھر وہ ان
کے ساتھ حضرت ابو بکڑ کے پاس آئیں تو اہم جمیل نے آپ کو زخموں سے چور زمین پر پڑا د یکھ تو چیخ اٹھیں اور کہا کہ
جن لوگوں نے آپ کے ساتھ یہ معاملہ کیا ہے وہ یقینا فاسق لوگ ہیں اور میں امید رکھتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان سے
بدلہ لے گا۔تب حضرت ابو بکر نے ان سے پوچھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ ام جمیل نے کہا یہ
تمہاری والدہ بھی سن رہی ہیں۔آپ نے کہا: وہ تمہارار از ظاہر نہیں کریں گی۔اس پر اتم جمیل نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خیریت سے ہیں۔حضرت ابو بکڑ نے پوچھا کہ آپ
اس وقت کہاں ہیں ؟ ام جمیل نے کہا دارِ ارقم میں۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عشق رسول کے اس اعلیٰ مقام
کو دیکھیں، جب یہ بات سنی تو پھر حضرت ابو بکڑ نے کہا خدا کی قسم ! میں نہ کھانا چکھوں گا اور نہ پانی پیوں گا یہاں تک
کہ پہلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوں۔حضرت ابو بکر کی والدہ نے بتایا کہ ہم نے انہیں
یعنی ابو بکر کو کچھ دیر روکے رکھا یہاں تک کہ جب لوگوں کا باہر آنا جانا تھم گیا اور لوگ پر سکون ہو گئے تو ہم آپ کو
خطبات مسرور جلد 19
708
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
لے کر نکلے۔آپ میرے سہارے سے چل رہے تھے یہاں تک کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ
گئے تو حضرت ابو بکر پر شدید رفت طاری ہو گئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت ابو بکر کی یہ حالت
دیکھی تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو بوسہ دینے کے لیے حضرت ابو بکر پر جھکے اور مسلمان بھی آپ پر جھکے۔پھر حضرت ابو بکر نے عرض کیا یارسول اللہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔مجھے کوئی تکلیف نہیں سوائے
اس کے جو لوگوں نے میرے منہ پر چوٹیں لگائی ہیں اور یہ میری والدہ اپنے بیٹے سے اچھا سلوک کرنے والی ہیں۔یہ مختصر سی
باتیں کیں۔ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے طفیل ان کو آگ سے بچالے۔حضرت ابو بکڑ نے اپنی والدہ کے بارے میں کہا کہ
ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے طفیل ان کو آگ سے بچالے یعنی ایمان لے آئیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
آپ کی والدہ کے لیے دعا کی اور انہیں اسلام کی طرف دعوت دی جس پر انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔( السيرة الحلبية جلد اول صفحه 418-419 باب استخفائما الله و اصحابه في دار الارقم دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
اس طرح حضرت ابو بکر کی والدہ نے شروع میں ہی اسلام قبول کر لیا تھا۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کی پیدائش کے بارے میں جو روایات ہیں ان میں اصابہ جو صحابہ کی سوانح پر ایک مستند کتاب ہے اس کے مطابق
حضرت ابو بکر صدیق عام الفیل کے دوسال چھ ماہ بعد پیدا ہوئے۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 4 صفحه 145، عبد الله بن عثمان، دار الکتب العلمية بيروت، 2005ء)
تاریخ طبری اور طبقات الکبری میں لکھا ہے کہ آپ عام الفیل کے تین سال کے بعد پید اہوئے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 151 ذكر وصية ابى بكر دارالكتب العلمية بيروت 2012ء)(تاریخ طبری جلد 2
صفحه 348۔دار الكتب العلمية بيروت)
اسی طرح حضرت ابو بکر کے لقب ہیں۔دو لقب مشہور ہیں جو بیان کیے جاتے ہیں۔ایک حقیق اور ایک
صدیق۔عتیق کی وجہ تسمیہ کیا ہے ؟ اس بارے میں لکھا ہے۔حضرت عائشہ نے بیان فرمایا کہ حضرت ابو بکر رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا۔اَنْتَ عَتِيْقُ اللهِ مِنَ النَّارِ کہ تم اللہ کی طرف سے آگ سے آزاد کردہ
ہو۔پس اس دن سے آپ کو عتیق کا لقب دیا گیا۔(سنن الترمذی کتاب المناقب باب تسميته عتيقا حديث 3679)
بعض مؤرخین لقب کے بجائے حضرت ابو بکر کا نام عتیق بیان کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں یہ لقب نہیں بلکہ
آپ کا نام تھا لیکن یہ درست نہیں ہے۔چنانچہ علامہ جلال الدین سیوطی نے تاریخ الخلفاء میں امام نووی کے حوالے
سے لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر کا نام عبد اللہ تھا اور یہی زیادہ مشہور اور درست ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کا نام
عتیق تھا لیکن درست وہی ہے جس پر اکثر علماء متفق ہیں کہ عقیق آپ کا لقب تھانہ کہ نام۔(تاريخ الخلفاء صفحه 27 دارالكتاب العربي بيروت 1999ء)
سیرت ابن ہشام میں لقب عتیق کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ آپ کے چہرے کی خوبصورتی کی وجہ سے اور
آپ کے حسن و جمال کی وجہ سے آپ کو عتیق کہا جاتا تھا۔(السيرة النبوية لابن هشام اسلام ابى بكر و من معه صفحه 117۔دار ابن حزم 2009ء)
خطبات مسرور جلد 19
709
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
سیرت ابن ہشام کی شرح میں عقیق لقب کی درج ذیل وجوہات بیان کی گئی ہیں۔عتیق کا مطلب ہے
الْحَسَنُ یعنی عمدہ صفات والا۔گویا کہ آپ کو مذمت اور عیوب سے بچایا گیا تھا۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کو عتیق
اس لیے کہا جاتا ہے کہ آپ کی والدہ کا کوئی بچہ زندہ نہیں رہتا تھا۔انہوں نے نظر مانی کہ اگر ان کے ہاں بچہ ہوا تو وہ
اس کا نام عبد الکعبہ رکھیں گی اور اس کو کعبہ کے لیے وقف کر دیں گی۔جب آپ زندہ رہے اور جوان ہو گئے تو آپ کا
نام عتیق پڑ گیا گویا کہ آپ موت سے نجات دیے گئے۔(الروض الانف في تفسير السيرة النبوية لابن هشام جلد اول صفحه 430 اسلام ابی بکر“۔دار الكتب
العلمية بيروت طبع اول)
ان کے علاوہ بھی لقب عتیق کی مختلف وجوہات ملتی ہیں۔بعض لوگوں کے مطابق آپ کو عتیق اس لیے کہا
جاتا تھا کہ آپ کے نسب میں کوئی ایسی چیز نہیں تھی جس کی وجہ سے اس پر عیب لگایا جاتا۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 صفحه 963، عبد الله بن ابی قحافة، دارالجيل بيروت)
عقیق کا ایک معنی قدیم یا پرانے کے بھی ہیں۔اس لیے حضرت ابو بکر کو عتیق اس وجہ سے بھی کہا جاتا تھا
کہ آپ قدیم سے نیکی اور بھلائی کرنے والے تھے۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 4 صفحه 146 ، عبد الله بن عثمان، دار الكتب العلمية بيروت، 2005ء)
اسی طرح اسلام قبول کرنے میں اور بھلائی میں پہل کرنے کی وجہ سے آپ کا لقب عتیق رکھا گیا تھا۔(عمدة القارى كتاب بدء الخلق باب مناقب المهاجرين و فضلهم جلد 16 صفحه 260، دار احياء التراث
العربی، بیروت، 2003ء)
اور جو دوسر القب ہے صدیق اس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ کیوں صدیق نام رکھا گیا۔علامہ جلال الدین
سیوطی لکھتے ہیں کہ جہاں تک صدیق کا تعلق ہے تو کہا جاتا ہے کہ زمانہ جاہلیت میں یہ لقب آپ کو دیا گیا تھا اس سچائی کی
وجہ سے جو آپ سے ظاہر ہوتی رہی۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو جو خبریں بتایا کرتے تھے
ان کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق میں جلدی کرنے کی وجہ سے آپ کا نام صدیق پڑ گیا۔( تاريخ الخلفاء لجلال الدين السيوطی صفحه 28-29 دارالکتاب العربي بيروت 1999ء)
حضرت عائشہ نے بیان فرمایا کہ جب رات کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت المقدس مسجد اقصیٰ
کی طرف لے جایا گیا یعنی واقعہ اسراء جو ہو ا تھا تو صبح کو لوگ اس واقعہ کے متعلق باتیں کرنے لگے۔جب آپ نے بتایا
اور لوگوں میں سے بعض جو آپ پر ایمان لائے تھے اور انہوں نے آپ کی تصدیق بھی کی تھی وہ پیچھے ہٹ گئے۔بعض کمزور ایمان ایسے بھی تھے۔اس وقت مشرکین میں سے کچھ لوگ حضرت ابو بکر کے پاس دوڑتے ہوئے آئے
اور کہنے لگے کیا آپ کو اپنے ساتھی کے بارے میں کچھ معلوم ہے کہ وہ یہ دعوی کر رہے ہیں کہ انہیں رات کو بیت المقدس
لے جایا گیا تھا۔حضرت ابو بکڑ نے کہا کیا واقعی آپ نے یہ فرمایا ہے ؟ لوگوں نے کہا ہاں انہوں نے کہا ہے۔اس پر
حضرت ابو بکر نے کہا اگر آپ نے یہ فرمایا ہے تو یقینا سچ کہا ہے۔لوگوں نے کہا کیا تم ان کی تصدیق کرتے ہو کہ رات
کو بیت المقدس گئے اور صبح ہونے سے پہلے واپس بھی آگئے ؟ کیونکہ یہ بیت المقدس مکہ سے تقریباً تیرہ سو کلومیٹر کے
خطبات مسرور جلد 19
710
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
فاصلہ پر ہے۔تو حضرت ابو بکرؓ نے کہا کہ ہاں میں اُس کی بھی تصدیق کروں گا جو اس سے بھی بعید ہے۔پھر
حضرت ابو بکر نے فرمایا کہ میں صبح شام اترنے والی آسمانی خبر کے بارے میں بھی آپ کی تصدیق کرتا ہوں۔چنانچہ
اس وجہ سے حضرت ابو بکر کا نام صدیق پڑ گیا، آپ کو صدیق کہا جانے لگا۔(المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب معرفة الصحابة جلد3 صفحه 81 حدیث 4458 دار الكتب
العلمية بيروت 2002ء) (اٹلس سیرت نبوی صفحہ 136)
حضرت ابو ہریرہا کے آزاد کردہ غلام ابو وہب نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس
رات مجھے لے جایا گیا یعنی واقعہ اسراء میں تو میں نے جبریل سے کہا یقیناً میری قوم میری تصدیق نہیں کرے گی یعنی
میری بات کو سچ نہیں مانے گی تو جبریل نے کہا۔يُصَدِّقَكَ أَبُو بَكْرٍ وَهُوَ الصَّدِّيقُق۔یعنی آپ کی تصدیق ابو بکر کریں
گے اور وہ صدیق ہیں۔یہ طبقات الکبری میں لکھا ہے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 127، ابوبكر الصديق دار الكتب العلمية 1990ء)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ :
" حضرت عائشہ کی روایت یہ ہے کہ جب اسراء کا واقعہ ہوا تولوگ دوڑے دوڑے حضرت ابو بکڑ کے پاس
آئے اور ان سے کہا: کہ آپ کو معلوم ہے کہ آپ کا دوست کیا کہتا ہے ؟ انہوں نے کہا کیا کہتا ہے ؟ انہوں نے جواب
دیا کہ وہ کہتا ہے کہ میں رات بیت المقدس تک ہو کر آیا ہوں حضرت مصلح موعود لکھ رہے ہیں کہ :
" اگر معراج کا ذکر ساتھ ہی آپ نے کیا ہو تا یعنی ایک ہی وقت میں بتایا ہو تا یا ایک ہی واقعہ ہو تا تو کفار
اس حصہ پر زیادہ شور کرتے مگر انہوں نے صرف یہ کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں رات کو
بیت المقدس تک گیا تھا۔پھر جب ابو بکر نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کی تو لوگوں نے کہا: کیا آپ اس
خلاف عقل بات کو بھی مان لیں گے ؟ حضرت ابو بکر نے کہا: میں تو اس کی یہ بات بھی مان لیتا ہوں کہ صبح شام اس پر
آسمان سے کلام اثر تا ہے۔"
( تفسیر کبیر جلد 4 صفحہ 286)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو صدیق کا خطاب دیا ہے تو اللہ تعالیٰ ہی
بہتر جانتا ہے کہ آپ میں کیا کیا کمالات تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ حضرت ابو بکر
رضی اللہ عنہ کی فضیلت اس چیز کی وجہ سے ہے جو اس کے دل کے اندر ہے اور اگر غور سے دیکھا جائے تو حقیقت میں
حضرت ابو بکر نے جو صدق دکھایا اس کی نظیر ملنی مشکل ہے اور سچ تو یہ ہے کہ ہر زمانہ میں جو شخص صدیق کے کمالات
حاصل کرنے کی خواہش کرے اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ ابو بکری خصلت اور فطرت کو اپنے اندر پیدا کرنے کے
لئے جہاں تک ممکن ہو مجاہدہ کرے اور پھر حتی المقدور دعا سے کام لے۔جب تک ابو بکری فطرت کا سایہ اپنے اوپر ڈال
نہیں لیتا اور اسی رنگ میں رنگین نہیں ہو جا تا صدیقی کمالات حاصل نہیں ہو سکتے۔" (ملفوظات جلد اول صفحہ 372-373)
عتیق اور صدیق کے علاوہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ حضرت ابو بکر کے دیگر القابات بھی تھے یعنی جیسے
خَلِيفَةُ رَسُولِ الله حضرت ابو بکر صدیق کو خلیفۃ رسول اللہ بھی کہا جاتا تھا۔چنانچہ ایک روایت میں ذکر ہے ایک