حضرت عمر بن خطابؓ

حصہ 2

711
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
خطبات مسرور جلد 19
آدمی نے حضرت ابو بکر سے کہایا خلیفة اللہ ! اے اللہ کے خلیفہ ! تو آپ نے فرمایا خلیفة اللہ نہیں بلکہ خلیفۃ رسول اللہ۔یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خلیفہ ہوں اور میں اسی پر راضی ہوں۔الطبقات الكبري لابن سعد جلد 3 صفحه 137 ذكر بيعة ابى بكر مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
صحیح بخاری کے شارح علامہ بدر الدین عینی بیان کرتے ہیں کہ مؤرخین وغیرہ کا اس بات پر اجماع ہے کہ
حضرت ابو بکر صدیق کا لقب خلیفة رسول اللہ تھا۔(عمدة القارى كتاب بدء الخلق باب مناقب المهاجرين و فضلهم جلد 16 صفحه 260، دار احياء التراث
العربي بيروت 2003ء)
لیکن ظاہر ہے کہ حضرت ابو بکر کا یہ لقب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ان کے خلیفہ
ہونے کی وجہ سے دیا گیا تھا۔اس لیے ہم یہ نہیں کہہ سکتے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کا یہ لقب ہے۔یہ
بعد کی بات ہے۔لوگوں نے نام رکھایا آپ نے خود اپنے لیے پسند کیا۔آواہ ایک یہ بھی لقب ہے۔آزاد کا معنی ہے بہت ہی بردبار اور نرم دل۔طبقات کبری میں لکھا ہے کہ
حضرت ابو بکر کو ان کی نرمی اور رحمت کی وجہ سے آواڈ کا کہا جاتا تھا۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 127 دارالكتب العلمية بيروت 2012ء)
آواد منیب کا مطلب ہے بہت ہی بُردبار، نرم دل اور جھکنے والا۔طبقات کبری میں ہے کہ میں نے
حضرت علی کو سناوہ منبر پر کہہ رہے تھے غور سے سنو۔راوی نے کہا حضرت علی کو سناوہ منبر پر کہہ رہے تھے کہ غور
سے سنو کہ حضرت ابو بکر بہت ہی بردبار، نرم دل اور جھکنے والے تھے۔غور سے سنو کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عمرؓ کو
خیر خواہی عطا کی جس کے نتیجہ میں وہ خیر خواہ ہو گئے۔(الطبقات الكبرى جلد3 صفحه 127 ، دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
آمِيرُ الشَّاكِرِین یہ بھی ایک لقب کہا جاتا ہے۔آمیرُ الشاکرین کے معنی ہیں شکر کرنے والوں کا
سردار۔حضرت ابو بکر صدیق کو کثرتِ شکر کی وجہ سے آمِیرُ الشَّاکیرنین کہا جاتا تھا۔عمدۃ القاری میں لکھا ہے
کہ حضرت ابو بکر صدیق کو آمِیرُ الشَّاکرین کے لقب سے پکارا جاتا تھا۔(عمدة القاری کتاب بدء الخلق باب مناقب المهاجرين و فضلهم جلد 16 صفحه 260، دار احياء التراث
العربى بيروت 2003ء)
ثَانِيَ اثْنَيْنِ یہ بھی ایک لقب کہا جاتا ہے۔حضرت ابو بکر صدیق کو اللہ تعالیٰ نے ثَانِی اثْنَيْنِ کے لقب
سے پکارا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
إِلَّا تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللهُ إِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ
لا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا فَأَنْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ (التوبة: 40) کہ اگر تم اس رسول کی مدد نہ بھی کرو تو اللہ تعالیٰ پہلے
بھی اس کی مدد کر چکا ہے جب اسے ان لوگوں نے جنہوں نے کفر کیا وطن سے نکال دیا تھا اس حال میں کہ وہ دو میں
سے ایک تھا جب وہ دونوں غار میں تھے اور وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ غم نہ کر یقینا اللہ ہمارے ساتھ ہے۔پس

خطبات مسرور جلد 19
اللہ نے اس پر اپنی سکینت نازل کی۔712
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
اللہ نے تکلیف دہ وقت اور مشکل حالات میں اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی آپ کے ذریعہ تسلی فرمائی اور
الصدیق کے نام اور نبی تقلین کے قرب سے مخصوص فرمایا اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو ثَانِيَ اثْنَيْنِ کی خلعت فاخرہ سے
فیضیاب فرمایا اور اپنے خاص الخاص بندوں میں سے بنایا۔۔کیا تمہیں کسی ایسے شخص کا علم ہے جسے ثَانِي اثْنَيْنِ کے نام سے
موسوم کیا گیا اور نبی دو جہان کے رفیق کا نام دیا گیا ہو اور اس فضیلت میں شریک کیا گیا ہو کر ان الله - مَعَنَا (التوبہ: 40)
اور اسے دو تائید یافتہ میں سے ایک قرار دیا گیا ہو۔کیا تم کسی ایسے شخص کو جانتے ہو جس کی قرآن میں اس تعریف جیسی
تعریف کی گئی ہو اور جس کے مخفی حالات سے شبہات کے ہجوم کو دور کر دیا گیا ہو اور جس کے بارے میں نصوص صریحہ
سے نہ کہ ظنی مشکی باتوں سے یہ ثابت ہو کہ وہ مقبولین بار گاہ الہی میں سے ہیں۔بخدا اس قسم کا صریح ذکر جو تحقیق سے
ثابت شدہ ہو جو حضرت ابو بکر صدیق سے مخصوص ہے ، میں نے رب بیت عقیق کے صحیفوں میں کسی اور شخص کے لئے
نہیں دیکھا۔پس اگر تجھے میری اس بات کے متعلق شک ہو یا تمہارا یہ گمان ہو کہ میں نے حق سے گریز کیا ہے تو قرآن سے
کوئی نظیر پیش کرو اور ہمیں دکھاؤ کہ فرقان حمید نے کسی اور شخص کے لئے ایسی صراحت کی ہو اگر تم سچوں میں سے ہو۔"
سر الخلافہ میں آپ نے یہ فرمایا۔سر الخلافہ اردو ترجمہ صفحہ 64،63،60)
پھر ایک لقب صاحب الرسول بھی ہے۔اس کا مطلب ہے رسول کا سا تھی۔حضرت ابو بکر بیان کرتے ہیں
کہ انہوں نے ایک جماعت سے کہا تم میں سے کون سورہ توبہ پڑھے گا۔ایک شخص نے کہا میں پڑھتا ہوں۔پھر جب وہ
آيت اذي قُوْلُ لِصَاحِبِ لا تحزن (التوبہ: 40) کہ جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ غم نہ کر، یہاں تک پہنچا
تو حضرت ابو بکر رو پڑے اور فرمایا اللہ کی قسم ! میں ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھی تھا۔(ماخوذ از السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 56 ، باب عرض رسول الله الله نفسه۔۔۔۔۔۔۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت (2002ء)
پھر آدم ثانی ایک لقب ہے۔حضرت ابو بکر کا یہ وہ لقب ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے
آپ کو عطا فرمایا ہے، آپ نے حضرت ابو بکر کو آدم ثانی قرار دیا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے
ایک مکتوب میں بیان فرماتے ہیں:
" ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو اسلام کے آدم ثانی ہیں اور ایسا ہی حضرت عمر فاروق اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما
اگر دین میں بچے امین نہ ہوتے تو آج ہمارے لئے مشکل تھا جو قرآن شریف کی کسی ایک آیت کو بھی منجانب اللہ بتا سکتے۔"
(مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 151 مکتوب نمبر 2 مکتوب بنام حضرت نواب محمد علی خان صاحب مطبوعہ ربوہ)
سر الخلافہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں۔ترجمہ اس کا یہ ہے کہ :
اور بخدا آپ اسلام کے لئے آدم ثانی اور خیر الانام ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کے انوار کے مظہر اول تھے۔"
سر الخلافۃ اردو ترجمہ صفحہ 51-52)
پھر خلیل الرسول ایک لقب ہے۔سیرت کی کتابوں میں خلیل الرسول بھی حضرت ابو بکر" کا لقب بیان کیا

خطبات مسرور جلد 19
713
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
گیا ہے اور اس کی بنیاد کتب حدیث میں موجود ایک روایت ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں کسی کو خلیل
بناتا تو ابو بکر کو بناتا۔چنانچہ صحیح بخاری میں ہے۔حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ مرض الموت کے دوران آنحضور
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں نے لوگوں میں سے کسی کو خلیل بنانا ہو تا تو ضرور حضرت ابو بکر کو ہی خلیل بناتا لیکن
اسلام کی دوستی سب سے افضل ہے۔اس مسجد میں تمام کھڑکیوں کو میری طرف سے بند کر دو سوائے ابو بکر کی کھڑکی کے۔(صحيح البخارى كتاب الصلوة باب الخوخة والممر في المسجد، حدیث نمبر 467)
ہمارے ریسرچ سیل نے یہاں یہ سوال اٹھایا ہے اور سوال ان کا ٹھیک ہے کہ اس روایت سے صرف یہ
ثابت ہو تا ہے کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنا خلیل کسی کو بناتے تو حضرت ابو بکر کو بناتے لیکن بنایا نہیں۔اس
بات کی وضاحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود بھی ایک جگہ فرما دی ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کہ اگر میں کسی کو دنیا میں خلیل بناتا تو حضرت ابو بکر کو بناتا کی تشریح
کرتے ہوئے فرمایا کہ:
" یہ جملہ بھی قابل تشریح ہے۔حضرت ابو بکر کو آپ دوست تو رکھتے تھے۔پھر اس کا کیا مطلب؟ بات
اصل میں یہ ہے کہ خُلت اور دوستی تو وہ ہوتی ہے جو رگ وریشہ میں دھنس جائے۔وہ تو صرف اللہ تعالیٰ ہی کا خاصہ اور
اس کے لئے مخصوص ہے۔دوسروں کے ساتھ محض اخوت اور برادری ہے۔مھلت کا مفہوم ہی یہی ہے کہ وہ اندر
دھنس جاوے " یعنی مھلت کی اعلیٰ قسم کی جو پہچان ہے وہ یہ ہے۔اعلیٰ مقام ہے " جیسے یوسف زلیخا کے اندر رچ گیا تھا۔بس یہی معنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس پاک فقرہ کے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں تو کوئی شریک نہیں۔دنیا میں اگر کسی کو دوست رکھتا تو ابو بکر کو رکھتا۔"
(ملفوظات جلد 8 صفحہ 277)
اللہ تعالیٰ کا تو ایک مقام ہے اس جیسا مقام کسی کو نہیں مل سکتا لیکن بہر حال جو دنیا کی دوستی ہے اس میں
اگر کوئی دوستی ہے تو ابو بکر کی۔یعنی دوستی تو تھی لیکن اللہ تعالیٰ سے دوستی کے مقابلے میں نہیں کہا جاسکتا تھا کہ دوستی
ہے۔دنیا کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ جیسی دوستی کرنا ایک نبی کے لئے اور خاص طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
لئے تو ممکن ہی نہیں تھا یہ ہو ہی نہیں سکتا تھا۔اگر کوئی بات دنیا داری کے لحاظ سے ممکن تھی تو پھر آپ نے فرمایا کہ
اس مقام کے سب سے زیادہ حق دار ابو بکر ہیں۔آپ کی کنیت کیا تھی؟ حضرت ابو بکر کی کنیت ابو بکر ، تھی اور اس کی ایک سے زائد وجوہ بیان کی جاتی
ہیں۔بعض کے نزدیک بکر جوان اونٹ کو کہتے ہیں۔چونکہ آپ کو اونٹوں کی پرورش اور غور و پرداخت میں بہت
دلچسپی اور مہارت تھی اس لیے لوگوں نے آپ کو ابو بکر کہنا شروع کر دیا۔بگڑ کا ایک معنی جلدی کرنا بھی ہے۔پہل
کرنے کے بھی ہوتے ہیں۔بعض کے بقول یہ کنیت اس لیے پڑی کہ آپ سب سے پہلے اسلام لائے۔اِنَّهُ بُكْرَ إِلَى
الْإِسْلَامِ قَبْلَ غَيْرِہ۔انہوں نے دوسروں سے پہلے اسلام کی طرف پیش قدمی کی۔(ماخوذ از عشره مبشره از بشیر ساجد صفحہ 41- البدر پبلیکیشنز۔2000ء)
علامہ زمخشری نے لکھا ہے کہ ان
کو پاکیزہ خصلتوں میں ابتکار یعنی پیش پیش ہونے کی وجہ سے ابو بکر کہا جاتا تھا۔(السيرة الحلبية جلد اول صفحه 390 باب ذكر اول الناس ايمانا بميله الله ، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)

خطبات مسرور جلد 19
714
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا آپ کے حلیہ کے بارہ میں روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے ایک عربی شخص کو
دیکھا جو پیدل چل رہا تھا اور آپ اس وقت اپنے ہودج میں تھیں۔آپ نے فرمایا: میں نے اس شخص سے زیادہ
حضرت ابو بکر سے مشابہ کوئی شخص نہیں دیکھا۔راوی کہتے ہیں کہ ہم نے کہا کہ آپ ہمارے لیے حضرت ابو بکر کا
حلیہ بیان کریں تو حضرت عائشہ نے فرمایا کہ حضرت ابو بکر گورے رنگ کے شخص تھے۔دبلے پتلے تھے۔رخساروں
پر گوشت کم تھا۔کمر ذرا خمیدہ تھی، ذرا جھکی ہوئی تھی کہ آپ کا تہبند بھی کمر پر نہیں رکتا تھا اور نیچے سرک جاتا تھا۔چہرہ کم گوشت والا تھا۔آنکھیں اندر کی طرف تھیں اور پیشانی بلند تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 140 ـ ابوبكر الصديق“ ومن بني تيم بن مرة بن كعبـد دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
صحیح بخاری میں حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ آپ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: جو غرور سے اپنا کپڑاگھسیٹ کر چلا تو اللہ روز قیامت اس کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھے گا۔حضرت ابو بکر نے کہا
کہ میرے کپڑے کی ایک طرف ڈھیلی رہتی ہے یعنی ایک سائیڈ جو ہے وہ ڈھیلی رہتی ہے اور نیچے آجاتی ہے سوائے اس
کے کہ میں اس کا خاص خیال رکھوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔آپ تو غرور سے ایسا نہیں کرتے۔(صحیح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبی اللہ باب قول النبی یا الله لو كنت متخذا خليلا حديث :3665)
یہ جائز ہے۔کوئی بات نہیں۔حضرت ابو بکر مہندی اور گئئم سے خضاب لگایا کرتے تھے۔(صحیح مسلم کتاب الفضائل باب شیبہ روایت نمبر 6073)
یت ہی یہ بوٹی بلندپہاڑوں پر آتی ہے اور مکہ کےساتھ مل کر لگائی جاتی ہے اور اسکے ذریعہ بالوں کو یہ
رنگت دی جاتی تھی۔(لسان العرب زیر مادہ " کتم ")
اسلام قبول کرنے سے پہلے حضرت ابو بکڑ کے پیشہ اور قریش میں آپ کے مقام کے بارے میں تاریخ طبری
میں لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر اپنی قوم میں مقبول اور محبوب تھے۔آپ نرم مزاج شخص تھے۔قریش کے حسب و نسب
اور اس کی اچھائی اور برائی کو سب سے زیادہ جاننے والے تھے۔آپ تجارت کرنے والے شخص تھے اور اچھے اخلاق اور
نیکیوں کے مالک تھے۔آپ کی قوم کے لوگ ایک سے زائد باتوں کی وجہ سے آپ کے پاس آتے اور آپ سے محبت
رکھتے تھے۔یعنی آپ کے علم کی وجہ سے، آپ کے تجربات کی وجہ سے اور آپ کی اچھی مجلسوں کی وجہ سے۔(تاریخ طبری جلد 1 صفحه 540-541 تاريخ ما قبل الهجرة دار الكتب العلمية بيروت)
محمد حسین ہیکل لکھتے ہیں کہ قریش کی ساری قوم تجارت پیشہ تھی اور اس کا ہر فرد اسی شغل میں مشغول
تھا۔چنانچہ ابو بکڑ نے بھی بڑے ہو کر کپڑے کی تجارت شروع کر دی جس میں انہوں نے غیر معمولی فروغ حاصل کیا
اور ان کا شمار بہت جلد مکہ کے نہایت کامیاب تاجروں میں ہونے لگا۔تجارت کی کامیابی میں ان کی جاذبِ نظر
شخصیت اور بے نظیر اخلاق کو بھی بڑا خاصا دخل تھا۔(حضرت ابو بکر صدیق اکبر از محمد حسین ہیکل مترجم شیخ محمد احمد پانی پتی ، صفحہ 41، علم و عرفان پبلشر زلاہور 2004ء)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت حضرت ابو بکر کار اس المال چالیس ہزار درہم تھا۔آپ
اس میں سے غلاموں کو آزاد کرواتے اور مسلمانوں کی خبر گیری کرتے رہے یہاں تک کہ جب آپ مدینہ تشریف

خطبات مسرور جلد 19
715
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
لائے تو اس وقت آپ کے پاس پانچ ہزار درہم باقی تھے۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 4 صفحه 148 ذکر عبدالله بن عثمان دارالکتب العلمية بيروت 2005ء)
اسلام سے قبل کے بعض واقعات ہیں۔حضرت ابو بکر اپنی مالی وسعت اور اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے قریش
میں اعلیٰ مقام کے حامل تھے۔آپ رؤسائے قریش میں سے تھے اور ان کے مشوروں کے محور تھے۔آپ سب سے
زیادہ پاکیزہ اور نیک لوگوں میں سے تھے۔آپ رئیس، معزز، سخی تھے اور بکثرت اپنامال خرچ کیا کرتے تھے۔اپنی
قوم میں ہر دلعزیز اور محبوب تھے۔اچھی مجلسوں والے تھے۔آپؐ تعبیر الرؤیا میں لوگوں سے زیادہ علم رکھنے والے
تھے یعنی آپ کا اس بارے میں بہت علم تھا۔علم تعبیر الرؤیا کے بہت بڑے عالم ابن سیرین کہتے ہیں کہ :
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر اس امت کے سب سے بڑے تعبیر الرؤیا کے عالم تھے
اور آپ لوگوں میں سب سے زیادہ اہل عرب کے حسب و نسب کو جاننے والے تھے۔بجبیر بن مطعم جو کہ اس فن، علم الانساب میں کمال تک پہنچے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ میں نے نسب کا
علم حضرت ابو بکر سے سیکھا ہے۔خاص طور پر قریش کا حسب و نسب کیونکہ حضرت ابو بکر قریش میں سے قریش کے
حسب و نسب اور جو اچھائیاں اور برائیاں ان کے نسب میں تھیں ان کا آپ سب سے زیادہ علم رکھنے والے تھے اور
آپے ان کی برائیوں کا تذکرہ نہیں کرتے تھے یعنی حضرت ابو بکر برائیوں کا تذکرہ نہیں کرتے تھے۔اسی وجہ سے
آپ حضرت عقیل بن ابو طالب کی نسبت ان میں زیادہ مقبول تھے۔حضرت عقیل حضرت ابو بکر کے بعد قریش کے
حسب و نسب اور ان کے آباء و اجداد اور ان کی اچھائیوں اور برائیوں کے بارے میں سب سے زیادہ جاننے والے
تھے مگر حضرت عقیل قریش کو نا پسندیدہ تھے کیونکہ وہ قریش کی برائیاں بھی گنوادیتے تھے۔حضرت عقیل مسجد نبوی
میں نسب ناموں، عرب کے حالات و واقعات کا علم حاصل کرنے کے لیے حضرت ابو بکر کے پاس بیٹھا کرتے تھے۔اہل مکہ کے نزدیک حضرت ابو بکر ان کے بہترین لوگوں میں سے تھے۔چنانچہ جب بھی انہیں کوئی مشکل
پیش آتی وہ آپ سے مدد طلب کر لیا کرتے تھے۔(السيرة الحلبيه جلد 1 صفحه 390 باب ذکر اول الناس ایمانا بسم الله، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
مکہ میں بسنے والے تمام قبائل کو کعبہ کے مناصب کے لحاظ سے کوئی نہ کوئی منصب حاصل ہو تا تھا اور کوئی
فریضہ تفویض ہو تا تھا۔بنو عبد مناف کے سپر دحاجیوں کے لیے پانی کی فراہمی اور انہیں ضروری آسائشیں فراہم کرنے
کا کام سونپا گیا تھا۔بنو عبدالدار کے ذمہ جنگ کے وقت علمبرداری، کعبہ کی دربانی اور دارالندوہ کا انتظام تھا۔لشکروں کی
سپہ سالاری حضرت خالد بن ولیڈ کے قبیلہ بنو مخزوم کے حصہ میں آئی تھی۔خون بہا اور دیتیں اکٹھا کرنا حضرت ابو بکر
کے قبیلہ بنو تیم بن مرہ کا کام تھا۔جب حضرت ابو بکر صدیق جوان ہوئے تو یہ خدمت ان کے سپر د کر دی گئی۔حضرت ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل مترجم صفحه 59)
جب حضرت ابو بکر کسی چیز کی دیت کا فیصلہ کرتے تو قریش آپ کی تصدیق کرتے اور آپ کی دیت کا لحاظ

خطبات مسرور جلد 19
716
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
کرتے اور اگر آپ کے علاوہ کوئی اور دیت کا فیصلہ کرتا تو قریش اس کو چھوڑ دیتے اور اس کی تصدیق نہ کرتے تھے۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 311، عبد الله۔بن عثمان دار الكتب العلمية بيروت، 2008ء)
حلف الفضول میں حضرت ابو بکر کی بھی شمولیت تھی۔یہ غریبوں کی مدد کا، مظلوموں کی مدد کا وہ خاص
معاہدہ تھا جس کا " قدیم زمانہ میں عرب کے بعض شریف دل اشخاص کو یہ خیال پیدا ہوا تھا کہ باہم مل کر عہد کیا
جاوے کہ ہم ہمیشہ حق دار کو اس کا حق حاصل کرنے میں مدد دیں گے اور ظالم کو ظلم سے روکیں گے اور عربی میں
چونکہ حق کو فضل بھی کہتے ہیں جس کی جمع فضول ہے اس لئے اس معاہدہ کا نام حلف الفضول رکھا گیا۔بعض روایتوں
کی رو سے چونکہ اس تجویز کے محرک ایسے شخص تھے جن کے ناموں میں فضل کا لفظ آتا تھا اس لئے یہ عہد حلف الفضول
کے نام سے مشہور ہو گیا۔بہر حال حرب فجار کے بعد اور غالباً اسی جنگ سے متاثر ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے چاز بیر بن عبد المطلب کے دل میں یہ تحریک پیدا ہوئی کہ اس حلف کو پھر تازہ کیا جائے۔چنانچہ اس کی تحریک پر بعض قبائل قریش کے نمائندگان عبد اللہ بن جدعان کے مکان پر جمع ہوئے
جہاں عبد اللہ بن جدعان کی طرف سے ایک دعوت کا انتظام تھا اور پھر سب نے اتفاق کر کے باہم قسم کھائی کہ ہم
ہمیشہ ظلم کو روکیں گے اور مظلوم کی مدد کریں گے۔اس عہد میں حصہ لینے والوں میں بنو ہاشم، بنو مطلب، بنو اسد، بنو زہرہ
اور بنوشیم شامل تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس موقعہ پر موجود تھے اور شریک معاہدہ تھے۔چنانچہ آپ
ایک دفعہ نبوت کے زمانہ میں فرماتے تھے کہ میں عبد اللہ بن جدعان کے مکان پر ایک ایسی قسم میں شریک ہو ا تھا کہ
اگر آج اسلام کے زمانہ میں بھی مجھے کوئی اس کی طرف بلائے تو میں اس پر لبیک کہوں گا۔"
(سیرت خاتم النبيين صفحه 104-105)
ایک مصنف حضرت ابو بکر کی بھی حلف الفضول میں شمولیت کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اس انجمن
میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی شامل ہوئے تھے اور آپ کے ساتھ حضرت ابو بکر صدیق بھی شامل ہوئے تھے۔(سیدنا صدیق اکبر کے شب و روز از محمد حذیفہ لاہوری۔صفحہ 19 مکتبہ الحرمین لاہور )
بعثت سے قبل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کا تعلق اور دوستی کا حال یوں بیان ہوا ہے۔ابن اسحاق اور ان کے علاوہ بعض اور لوگوں نے بیان کیا ہے کہ حضرت ابو بکر" بعثت سے قبل رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھی تھے۔وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صدق اور امانت اور آپ کی پاک فطرت اور عمدہ اخلاق سے
اچھی طرح واقف تھے۔ایک اور روایت میں ذکر ہے کہ زمانہ جاہلیت میں بھی حضرت ابو بکر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے دوست تھے۔(البداية والنهاية جلد 2 جزء 3 باب ذكر اول من اسلم۔۔۔۔۔۔صفحه 29 و 32 دار الكتب العلمية 2001ء)
سیر الصحابہ میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بچپن ہی سے ان کو یعنی حضرت ابو بکر
کو خاص انس اور خلوص تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقہ احباب میں داخل تھے۔اکثر تجارت کے سفروں میں
بھی ہمراہی کا شرف حاصل ہوتا تھا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بعثت سے قبل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقہ احباب کا ذکر
(سیر الصحابة جلد اول حصہ اول صفحہ 56)

خطبات مسرور جلد 19
کرتے ہوئے لکھا ہے کہ:
717
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
" بعثت سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دوستانہ تعلقات کا دائرہ بہت ہی محدود نظر آتا ہے۔دراصل شروع سے ہی آپ کی طبیعت علیحدگی پسند تھی اور آپ نے اپنی عمر کے کسی حصہ میں بھی مکہ کی عام سوسائٹی
میں زیادہ خلا ملا نہیں کیا۔تاہم بعض ایسے لوگ بھی تھے جن کے ساتھ آپ کے دوستانہ تعلقات تھے۔ان سب میں
ممتاز حضرت ابو بکر یعنی عبد اللہ بن ابی قحافہ تھے۔جو قریش کے ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور اپنی
شرافت اور قابلیت کی وجہ سے قوم میں بڑی عزت کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔دوسرے درجہ پر حکیم بن حزام
تھے جو حضرت خدیجہ کے بھتیجے تھے۔یہ نہایت شریف الطبع آدمی تھے۔شروع شروع میں یہ اسلام نہیں لائے لیکن
اس حالت میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت محبت اور اخلاص رکھتے تھے۔آخر سعادتِ طبعی اسلام کی
طرف کھینچ لائی۔پھر زید بن عمرو سے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلقات تھے۔یہ صاحب حضرت عمرؓ کے
قریبی رشتہ دار تھے اور ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے زمانہ جاہلیت میں ہی شرک ترک کر رکھا تھا اور اپنے آپ
کو دین ابراہیمی کی طرف منسوب کرتے تھے مگر یہ اسلام کے زمانہ سے پہلے ہی فوت ہو گئے۔"
(سیرت خاتم النبيين مصفحہ 114)
بہر حال حضرت ابو بکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تعلقات میں نمبر ایک پر تھے۔زمانہ جاہلیت
سے ہی حضرت ابو بکر کو شرک سے نفرت تھی اور اجتناب کرتے تھے۔حضرت ابو بکڑ نے زمانہ جاہلیت میں بھی کبھی شرک نہیں کیا اور نہ کبھی کسی بت کو سجدہ کیا چنانچہ سیر و حلبیہ
میں لکھا ہے کہ بیان کیا جاتا ہے کہ یقیناً حضرت ابو بکڑ نے کبھی کسی بت کو سجدہ نہیں کیا تھا۔علامہ ابن جوزی نے
حضرت ابو بکر کو ان لوگوں میں شمار کیا ہے جنہوں نے جاہلیت میں ہی بتوں کی عبادت سے انکار کر دیا تھا یعنی وہ کبھی
بتوں کے پاس نہیں گئے۔(السيرة الحلبية جلد -1 باب ذکر اول الناس ایمانا۔صفحه 384-385 دار الكتب العلمية (2002ء)
زمانہ جاہلیت میں آپ کو شراب سے نفرت تھی۔حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ :
حضرت ابو بکڑ نے زمانہ جاہلیت میں شراب کو اپنے اوپر حرام کیا ہو ا تھا۔آپ نے نہ جاہلیت میں اور نہ ہی
اسلام میں کبھی شراب ہی۔(كنز العمال جزء 12 صفحه 490 مناقب ابو بكر حديث 35609 مؤسسة الرسالة 1985ء)
ایک روایت میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے مجمع میں حضرت ابو بکر سے پوچھا
گیا کہ کیا آپ نے زمانہ جاہلیت میں بھی شراب پی۔اس پر حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا:اعوذ باللہ۔میں اللہ کی پناہ میں
آتا ہوں۔پوچھا گیا اس کی کیا وجہ ہے ؟ حضرت ابو بکر نے فرمایا میں اپنی عزت کو بچاتا تھا اور اپنی پاکیزگی کی حفاظت
کر تا تھا کیونکہ جو شخص شراب پیتا ہے وہ اپنی عزت اور پاکیزگی کو ضائع کرتا ہے۔راوی کہتے ہیں کہ جب یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے فرمایا صَدَقَ أَبُو بَكْرٍ۔

خطبات مسرور جلد 19
718
صَدَقَ ابوبکر۔یعنی ابو بکر نے سچ کہا۔ابو بکر نے سچ کہا۔آپ نے دو مر تبہ یہ فرمایا۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03دسمبر 2021ء
( تاريخ الخلفاء للسيوطي صفحه 30، فصل: كان ابوبکر اعف الناس في الجاهلية، دار الكتاب العربي بيروت 1999ء)
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے قبولِ اسلام کے بارے میں مختلف جگہوں پر روایات ملتی ہیں۔بعض تفصیلی ہیں۔بعض مختصر ہیں۔بہر حال یہ بھی کچھ بیان کر دیتا ہوں۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی
ہیں کہ جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے میرے ماں باپ اسی دین یعنی اسلام پر تھے اور ہم پر کوئی ایسادن نہیں گزرا
کہ جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس صبح شام دونوں وقت نہ آئے ہوں۔( صحيح بخاري كتاب الكفالة باب جوار ابى بكر في رسول الله الله و عقده حدیث نمبر 2297)
حضرت ابو بکڑ کے قبولِ اسلام کے بارے میں مختلف روایات بیان کی جاتی ہیں۔شرح زَرقانی میں
حضرت ابو بکر کے قبولِ اسلام کا واقعہ یوں بیان کیا جاتا ہے کہ ایک دن حضرت ابو بکر حکیم بن حزام کے گھر میں
تھے۔اس وقت ان کی لونڈی آئی اور کہنے لگی کہ تیری پھوپھی خدیجہ یہ بیان کرتی ہے کہ اس کا خاوند موسیٰ کی مانند
بطور نبی بھیجا گیا ہے۔اس پر حضرت ابو بکر وہاں سے چپکے سے نکلے یہاں تک کہ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس آئے اور اسلام قبول کر لیا۔(شرح زرقانی على مواهب اللدنيه جلد 1 صفحه 447-448، ذكر اول من آمن بالله و رسوله، دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
سیرت ابن ہشام کی شرح الروض الانف میں حضرت ابو بکر کی ایک رؤیا اور اسلام لانے کا واقعہ یوں بیان
ہوا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل حضرت ابو بکر نے ایک خواب دیکھا۔انہوں نے دیکھا کہ چاند
مکہ میں اتر آیا ہے۔پھر انہوں نے اسے دیکھا کہ وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر مکہ کی تمام جگہوں اور گھروں میں پھیل گیا
ہے۔اس کا ایک ایک ٹکڑا ہر گھر میں داخل ہو گیا ہے اور پھر گویا وہ چاند آپ کی گود میں اکٹھا کر دیا گیا ہے۔حضرت
ابو بکر نے بعض اہل کتاب علماء سے اس خواب کا ذکر کیا تو انہوں نے یہ تعبیر بتائی کہ وہ نبی جس کا انتظار کیا جارہا ہے
اس کا زمانہ آگیا ہے اور آپ اس نبی کی پیروی کریں گے اور اس وجہ سے لوگوں میں سب سے زیادہ آپ سعادت مند
ہوں گے۔پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر کو دعوت اسلام دی تو انہوں نے توقف نہ کیا۔(الروض الانف فى تفسير السيرة النبوية لا بن هشام جلد اول صفحه 431"اسلام ابی "بكر" دار الكتب العلمية بيروت)
سُبل الھدی میں حضرت ابو بکر کے قبول اسلام کے بارے میں ایک روایت یوں بیان ہوئی ہے کہ کعب
بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسلام لانے کا سبب آسمان سے نازل ہونے والی ایک
وحی تھی۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ حضرت ابو بکر شام میں تجارت کی غرض سے گئے ہوئے تھے۔وہاں آپ نے ایک
رویا د یکھی اور اس رؤیا کو بحیرا راہب سے بیان کیا۔اس پر بحیرا راہب نے پوچھا کہ آپ کہاں سے ہیں ؟ آپ
نے فرمایا کہ مکہ سے۔اس نے پوچھا: مکہ کے کون سے قبیلہ سے ؟ آپ نے جواب دیا کہ قریش سے۔اس نے پوچھا:
آپ کیا کرتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا: تاجر ہوں۔اس پر بحیرا راہب نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کی رؤیا کو سچ کر
دکھایا تو تمہاری قوم میں سے ایک نبی مبعوث کیا جائے گا۔تم اس نبی کی زندگی میں اس کے وزیر ہو گے اور اس کی وفات کے بعد اس کے خلیفہ ہو گے۔پھر حضرت ابو بکر

خطبات مسرور جلد 19
719
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 دسمبر 2021ء
نے اسے مخفی رکھا یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہو گئے تو حضرت ابو بکر نے کہا۔اے محمد صلی اللہ
علیہ وسلم ! آپ جو دعوی کرتے ہیں اس کی دلیل کیا ہے ؟ باقی جگہ تو کوئی دلیل نہیں کبھی مانگی لیکن بہر حال اس
روایت میں یہ ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ خواب جو تم نے شام میں دیکھی تھی وہی دلیل ہے۔اس پر
حضرت ابو بکڑ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے معانقہ کیا اور آپ کی آنکھوں کے درمیان بوسہ لیا اور کہا کہ میں
گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔(سبل الهدى جلد 1 صفحه 124 الباب التاسع فيما اخبر به الاحبار۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1993ء)
اس روایت میں حضرت ابو بکر کی ایک رؤیا کا تذکرہ ہوا ہے لیکن اس کی تفصیلات اس جگہ درج نہیں کہ
اس رویا میں حضرت ابو بکڑ نے کیا دیکھا تھا تا ہم سیرت حلبیہ سے معلوم ہو تا ہے کہ یہ اسی رؤیا کی طرف اشارہ
ہے جس میں حضرت ابو بکڑ نے دیکھا کہ چاند ٹکڑے ٹکڑے ہو کر گرا ہے جس کا پہلے تذکرہ گزر چکا ہے، پہلے بیان ہو
چکا ہے۔اب حضرت ابو بکر نے اس رویا کا ذکر بحیرا راہب کے سامنے کیا تھا۔(السيرة الحلبية جلد 1 صفحه 391 دار الكتب العلمية 2001ء)
بہر حال اس بارے میں مزید روایتیں بھی سیرت لکھنے والوں نے لکھی ہیں وہ ان شاء اللہ آئندہ بیان ہوں گی۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 / دسمبر 2021ء جلد 28 شمارہ 103 صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی