دعوت الی اللّٰہ اور اس میں حکمت کے تقاضے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ النحل کی آخری آیات کی روشنی میں دعوت الی اللہ اور اس کے بنیادی اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آپ نے حکمت، موعظہ حسنہ اور احسن انداز میں گفتگو کی اہمیت بیان کی اور واضح فرمایا کہ مخالفت کے مقابلے میں بدلہ لینے کی بجائے صبر، ہمدردی اور دعاؤں کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ بعد ازاں حضور نے باجماعت نماز کے نظم و ضبط اور سلام پھیرنے تک امام کی مکمل پیروی کرنے کی بھی تلقین فرمائی۔
موضوعات: دعوت الی اللہ، تبلیغ میں حکمت، صبر اور عفو، آزادی مذہب، نماز کا نظم و ضبط
خطبات طاہر جلد ۲
107
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
دعوت الی اللہ اور اس میں حکمت کے تقاضے
( خطبه جمعه فرموده ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء بمقام ناصر آباد سندھ )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ
وَجَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ
بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ
وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُو قِبْتُمْ بِهِ ، وَلَبِنْ
صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِلصَّبِرِينَ وَاصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ
إِلَّا بِاللَّهِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ
مِّمَّا يَمْكُرُونَ * إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ
هُمْ مُّحْسِنُونَ ) (النحل : ۱۲۶-۱۲۹)
اور پھر فرمایا :
قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورہ نحل کی آخری چار آیات ہیں اور
ان میں ایک مومن کو نہ صرف تبلیغ کی ہدایت کی گئی ہے بلکہ تبلیغ سے متعلق طریق کار اور حکمت عملی پر بھی
تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
اس سے پہلے میں نے سورۃ حم السجدۃ کی چند آیات کو اسی مضمون کا عنوان بنایا تھا اور بتایا تھا
خطبات طاہر جلد ۲
108
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
کہ اللہ تعالیٰ یہ توقع رکھتا ہے کہ اس کے بندے احسن قول کے ساتھ اور احسن عمل کے ساتھ لوگوں کو
اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے والے ہونگے ۔
اللہ ایک مشترک لفظ ہے جو تمام مذاہب میں ایک قدر مشترک کے طور پر پایا جاتا ہے۔
مشرک مذاہب بھی ایک نہ ایک اللہ کا تصور ضرور رکھتے ہیں اور طرح طرح کے بہانے بنا کر بتوں کو
پوجتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا جائے تو بالآخر یہی بتاتے ہیں کہ ایک اللہ ضرور ہے اور یہ اس کے
مظاہر ہیں یا چھوٹے اللہ ہیں ۔ پس اللہ کی طرف بلانے کا تصور ایک قدر مشترک ہے جو تمام مذاہب
میں پائی جاتی ہے لیکن یہاں اس آیت میں اس طرز کو بدل کر اللہ تعالیٰ یہ ارشاد فرماتا ہے۔ اُدْعُ إلى
سَبِيلِ رَبِّكَ کہ اے محمد ! (ﷺ) تو اپنے رب کی طرف بلا ۔ الوس
صلى الله
صلى الله
عروسه
اب تعجب کی بات یہ ہے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا رب کیا دوسروں کے رب سے مختلف
تھا ؟ اس میں رب کو آنحضرت ﷺ کی طرف مضاف کیوں کیا گیا۔ اس کی بہت سی حکمتوں میں سے
ایک حکمت یہ ہے کہ رب کا تصور جدا جدا ہوتا ہے اور اگر چہ مختلف مذاہب کے نام پر ہر ایک رب کی
طرف بلاتا ہے لیکن اس ایک رب یا اللہ کے نام کے نیچے اتنے مختلف وجود نظر آتے ہیں کہ اگر آپ ان
کا تجزیہ کریں تو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے مخالف سمتوں کی طرف بلا رہے ہیں اس لئے کہ ہر ایک کا رب
کے متعلق اپنا ایک الگ تصور ہے۔
صلى الله
عروسة
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، اے محمد ! (ﷺ) تو اس رب کی طرف بلا جس رب کی طرف تو خود
پہنچا اور جس سے تو نے لقا حاصل کی اور جس کو تو نے اپنی قلبی رؤیت سے دیکھا اور جو پوری شان کے
ساتھ تجھ پر ظاہر ہوا ، اس کی طرف دنیا کو بلا کیونکہ اس سے پہلے اس خدا کی طرف کبھی کسی بلانے والے
نے نہیں بلایا۔ موسی نے بھی بظاہر اسی خدا کی طرف بلایا، عیسی نے بھی بظاہر اسی خدا کی طرف بلایا اور
دوسرے بلانے والے بھی بظاہر اسی خدا کی طرف بلاتے رہے لیکن وہ رب جو محمد مصطفیٰ " پر ظاہر ہوا اور
اپنی پوری شان کے ساتھ جلوہ گر ہوا اس رب کے تصور میں اور موسیٰ کے رب کے تصور میں زمین و
آسمان کا فرق ہے۔ بظاہر ذات ایک ہے لیکن جلوہ گری مختلف ہے۔ چنانچہ طور سینا کا جو واقعہ گزرا ہے
صلى الله
علی
جس کا قرآن کریم میں بھی ذکر ملتا ہے اس میں یہی اشارہ تھا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا رب اس
شان کا رب تھا کہ موسی" اس کی تجلی کا متحمل نہیں ہو سکتا تھا۔ باوجود اس کے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
خطبات طاہر جلد ۲
109
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
کو کلیم اللہ کہا جاتا ہے۔ خدا بار بار اس سے کلام کرتا رہا لیکن جب خدا موسی" پر ظاہر ہوا تو وہ اپنی شان
صلى الله
عروسة
میں اور اپنے جلال میں اور اپنے جمال میں اس سے مخ ں اور اپنے جمال میں اس سے مختلف تھا جو حضرت محمد مصطفی علی پر ظاہر ہوتا تھا۔
ہے
چنانچہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کو یہ خبر دی گئی کہ ایک عظیم الشان نبی آنے والا ہے جسے
میں ایک خاص جلوہ دکھاؤں گا تو وہ بضد ہو گئے اور اصرار کرنے لگے کہ اے خدا! مجھے بھی وہ چہرہ دکھا۔
اس پر حضرت موسیٰ علیہ السلام پر وہ آیت نازل ہوئی کہ میں پہاڑ پر وہ تجلی ظاہر کرتا ہوں اگر پہاڑ اس
تجلی کا متحمل ہو جائے تو پھر میں تجھے بھی دکھا دوں گا۔ یہ ایک کشفی نظارہ تھا۔ چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے کہ وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے یعنی وہ تجلی ابھی ان پر نازل نہیں ہوئی
تھی۔ تجلی بظاہر پہاڑ پر نازل ہوئی تھی جس کا پہاڑ تو کیا متحمل ہو سکتا تھا حضرت موسیٰ علیہ السلام جو پاس
کھڑے تھے وہ بھی بے ہوش ہو گئے ۔
جیسا کہ میں نے کہا ہے یہ ایک کشفی نظارہ تھا۔ حقیقت میں اللہ تعالیٰ کی تجلیات پہاڑوں پر
صلى الله
نازل نہیں ہوا کرتیں خصوصاً وہ خدا جو آنحضور ﷺ پر روشن ہوا وہ تو ایک کامل باشعور ہستی پر ہی روشن
ہو سکتا تھا اس لئے پہاڑ بھی ایک تمثیل ہے جیسا کہ قرآن کریم کی بعض دوسری آیات میں واضح طور پر
یہ فرما دیا گیا ہے کہ پہاڑ کا یہ لفظ ہم تمثیل کے طور پر بولتے ہیں۔ فرمایا:
وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ )
( الحشر : ۲۲)
تم ظاہراً پہاڑ نہ سمجھ لینا۔ مراد یہ ہے کہ لوگ سمجھ سکیں کہ اتنی عظیم الشان وحی ہے کہ گویا اگر
پہاڑوں پر نازل ہوتی تو ان کا سینہ بھی پھاڑ دیتی ۔ چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو یہ مضمون اس کشف ۔
میں سمجھا دیا گیا کہ تم اس لائق نہیں کہ محمد مصطفی اللہ کا رب تم پر بھی اسی طرح ظاہر ہو جائے ۔
پس اُدعُ إلى سَبِيلِ رَبِّكَ میں محض اللہ کی طرف بلانا مراد نہیں بلکہ حضرت محمد مصطفیٰ
پر جس شان سے خدا ظاہر ہوا تھا اس تمام شان کی طرف بنی نوع انسان کو بلانا مقصود ہے اور وہ
خدا ایسا ہے جو رب العالمین ہے۔ موسیٰ" کا خدا تو رب العالمین کے طور پر ظاہر نہیں ہوا تھا وہ تو بنی
اسرائیل کے خدا کے طور پر ظاہر ہوا تھا۔ ہندوستان میں خدا ظاہر ہوا ، وہ ہندو دھرم کے لئے کرشن کو
مظہر بنا کر ظاہر ہوا اور کنفیوشس کا خدا صرف چین کے لوگوں کو بلانے کے لئے تھا اور ایران میں زرتشت
خطبات طاہر جلد ۲
110
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
کا خدا ظاہر ہوا لیکن صرف ایرانیوں کے لئے۔ پس اس مضمون میں ربک کہہ کر جو نسبت دی گئی ہے
صلى الله
اس میں بہت ہی وسیع مضمون بیان کر دیئے گئے ہیں۔ قرآن کریم میں : بر میں جہاں جہاں بھی رب محمد (ع)
کی صفات بیان کی گئی ہیں ، اہل علم اگر غور کریں تو ان کو ہر دوسرے مذہب کے مقابلہ میں ان صفات
میں ایک امتیازی فرق نظر آئے گا۔
صلى الله
غرض اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ دنیا کو اس خدا کی طرف بلاؤ جو آنحضرت علی کا خدا
صلى
ہے اسی لئے یہاں مخاطب صرف حضور اکرم ﷺ کو کیا گیا ہے اگر چہ پیغام تمام مسلمانوں کے لئے
ہے۔ یہ تو نہیں فرمایا کہ اے محمد ! تو اکیلا نکل جا اور تبلیغ شروع کر دے اور تیرا کوئی ساتھی تیرے ساتھ نہ
چلے
صلى
۔ آنحضرت علی کو مخاطب کیا گیا لیکن پیغام تمام مسلمانوں کے لئے ہے۔
صلى الله
اب سوال یہ ہے کہ پھر ربِّكُمْ کیوں نہیں کہا؟ اس لئے نہیں کہا کہ اس معاملہ میں جہاں تک
صفات بار باری تعالیٰ کا تعلق ہے اس میں ہر انسان کا رب مختلف ہو جاتا ہے۔ اتنا بدل جاتا ہے کہ یوں
معلوم ہوتا ہے کہ ہر انسان کا خدا گویا الگ الگ ہے۔ اس میں کیا حکمت ہے؟ حضور اکرم ﷺ نے
اس حکمت پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یہ کہتا ہے أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِی بِی
( صحیح بخاری کتاب التوحید باب قول اللہ تعالیٰ و یحذرکم اللہ نفسہ ) میں تو اپنے بندوں کے ظن کے مطابق اپنی
شکلیں ڈھال لیتا ہوں ۔ جیسا جیسا کسی کا وسیع حوصلہ ہوگا ویسا ہی وسیع خدا اس پر جلوہ گر ہوگا۔ جیسا
جیسا تنگ نظر انسان ہو گا ویسا ہی گویا تنگ صفات والا خدا اس پر ظاہر ہوتا اسے محسوس ہوگا۔
اس مضمون میں ایک اور بہت بڑے فلسفیانہ مسئلہ کو حل کر دیا گیا ہے۔ خدا تعالیٰ تو لا متناہی
ہے لیکن مخلوق لا متناہی نہیں اس لئے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر خدا تعالیٰ کا اپنی ہر مخلوق سے تعلق کیسے
قائم ہو سکتا ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے اس کا حل یہ پیش کر دیا کہ میں تو تمہارے ظروف کے مطابق ظاہر ہوتا
ہوں ورنہ تو کوئی ظرف ایسا ہے ہی نہیں جو خدا کے تمام جلووں کو اپنی ذات میں سمیٹ سکے ۔ پس یہ خدا
کی رحمت کا ایک نشان ہے جس کی حضور اکرم ﷺ نے آنا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِی ہی میں خبر دی ہے اور
صلى الله
بی
اس کا مطلب یہ ہے کہ میں تو اپنے بندہ کی طاقت کے مطابق اس پر ظاہر ہوتا ہوں ۔ اگر اپنی طاقت
کے مطابق ظاہر ہوں تو تمام کائنات میں ایک بھی وجود ایسا نہیں جو میری ذات کو اپنے دل کے تصور
کے طور پر بھی جگہ دے سکے ۔
خطبات طاہر جلد ۲
111
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
پس أدعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّ میں آنحضرت علی کا خدا ہے جو پیش نظر ہے۔ فرمایا تمام
صلى الله
عروسة
دنیا کو خدا کے اس وسیع تر تصور کی طرف بلاؤ جو محمد مصطفی ﷺ کے اوپر ظاہر ہوا۔ پھر حسب توفیق وحسب
مراتب کوئی اس خدا کے بعض جلووں کا مستحق اور حقدار بن جائے گا ، کوئی بعض دوسرے جلووں کا مستحق گا،
صلى الله
اور حقدار بن جائے گا۔ مگر محمد مصطفیٰ علیہ کا خدا جس جس پر جتنا جتنا بھی ظاہر ہوگا وہ اس کے کے ۔ لئے
صلى الله
عروسه
رحمتوں کے ابدی اور لامتناہی سلسلے کھولتا چلا جائے گا کیونکہ محمد مصطفیٰ علیہ رحمۃ للعالمین ہیں اور آپ کا
خدا رب العالمین ۔ گویا صرف یہی دو کھڑکیاں ہیں جن کے رستے ہم محمد مصطفی علی اللہ کے رب کا تصور
باندھ سکتے ہیں۔
صلى الله
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ مضمون تو ایک نہ ختم ہونے والا مضمون ہے۔ قرآن کریم نے
آنحضرت ﷺ پر ظاہر ہونے والے خدا کا جو تصور پیش کیا ہے اس کا تمام کائنات کے مذاہب کے
مشتر کہ تصور سے بھی مواز نہ کر کے دیکھیں تو دل اس اطمینان سے بھر جائے گا کہ یہ خدا ان سب کے
خداؤں کی مجموعی شان سے بھی کہیں زیادہ بلند و برتر ہے۔ ذات وہی ہے اس بات میں تو کوئی ابہام
نہیں رہنا چاہئے لیکن وہ ذات ظاہر کس طرح ہوئی، یہ ہے فرق ۔ اسی طرح آنحضور ﷺ پر اس ذات
کی جلوہ گری باقی تمام انبیاء پر ظاہر ہو نیوالے خدا کی جلوہ گری سے کمیت کے لحاظ سے بھی اور کیفیت
کے لحاظ سے بھی ارفع اور اعلیٰ ہے۔
صلى الله
پس اتنے عظیم الشان پیغام کے آپ لوگ امین بنائے گئے ہیں جب تک اس رب سے تعلق
پیدا نہیں ہوگا اس کا حق کس طرح ادا کریں گے اور اس کے امین کس طرح بنیں گے اور ساتھ ہی یہ
پیغام بھی دے دیا گیا کہ چونکہ تمہارا رب ، رب العالمین ہے اس لئے دنیا کے تمام مذاہب اور تمام
لوگوں کو تم نے مخاطب کرنا ہے۔ کوئی ایک خیال کوئی ایک نظریہ، کوئی ایک خطۂ ارض کوئی کالا ، کوئی گورا
اس پیغام سے باہر نہ رہے اور اسے اس طرح عام کر دینا ہے کہ زمین کا کوئی چیپہ ایسا نہ رہے جو حضور
اکرم ﷺ پر ظاہر ہونے والے خدا کی رحمت سے محروم رہ جائے۔
صلى الله
صلى الله
پھر اُدْعُ إلى سَبِيلِ رَبِّكَ میں آزادی مذہب کا بھی اعلان کر دیا گیا اور وہ اس طرح
که اگر آنحضرت ﷺ کو اپنے رب کی طرف بلانے کا حق ہے تو لاز ما تمام دنیا میں ہر شخص کو اپنے اپنے علی
تصور کے مطابق رب کی طرف بلانے کا حق ہے۔ (اس موقع پر اچانک لاؤڈاسپیکر بند ہو گیا جسے ٹھیک کرنے پر بند ہوگیا۔
خطبات طاہر جلد ۲
112
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
میں چند منٹ لگے۔ اس توقف کے بعد حضور نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے فرمایا )
صلى
میں یہ بتا رہاتھا کہ اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّک میں آنحضرت ﷺ کو جو ہ حق دیا کہ آپ
اپنے رب کی طرف لوگوں کو بلائیں تو اس میں گویا آزادی مذہب اور آزادی ضمیر کا بھی اعلان کر دیا
گیا۔ کیونکہ اگر ایک شخص کو یہ حق ہے کہ اس رب کی طرف دنیا کو بلائے جس رب کو وہ حقیقت رب سمجھتا
ہو تو تمام دنیا میں ہر انسان کو یہ حق مل جاتا ہے ورنہ ایک کو بھی نہیں ملتا اس لئے اُدْعُ إِلى سَبِيلِ
ربت میں ایک عظیم الشان اعلان ہے اور اس کے ذریعہ تمام دنیا کے ہر انسان کو اپنے رب کی طرف
بلانے کی ایک ایسی آزادی دی گئی ہے جسے دنیا میں کوئی چھین نہیں سکتا۔ اگر ایک کی آزادی پر تبر
رکھو گے تو تمام دنیا میں ہر انسان کی آزادی پر تبر پڑ جائے گا۔
اس مضمون کو ظاہر کرنے کے بعد اب آگے جا کر یہ آیت ایک اجتماعی شکل میں مسلمانوں
صلى الله
ر
سے خطاب کرنے لگے کی اور پھر آنحضرت ﷺ کی طرف لوٹ آئے گی۔ یہ ایک بہت ہی پیارا عروسه
فصیح و بلیغ کلام ہے جس کی کوئی مثال آپ کو دنیا میں نظر نہیں آسکتی ۔
جب یہ فرمایا اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ تو اس ضمن میں پہلی بات جو تبلیغ کی حکمت عملی کے
طور پر بیان فرمائی گئی وہ ہے بِالْحِكْمَةِ اور پھر فرمایا وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ - موعظہ حسنہ یعنی
اچھی بات جس کی طرف بلانا مقصود ہے، اس کو بعد میں رکھا اور بِالْحِكْمَةِ کو پہلے رکھ دیا۔ پھر آخر پر
فرمایا وَجَادِلْهُمْ ۔ اب ان سے تم مقابلہ کرو، مجادلہ کرو، لیکن بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ایسے رنگ میں
مجادلہ کرو جو نہایت ہی حسین ہو بلکہ تمام حسنوں سے بڑھ کر حسین ہو۔
بِالْحِكْمَةِ میں حکمتوں کا ایک بہت ہی وسیع مضمون ہے۔ ایک چھوٹے سے لفظ کے
اندر مسلمان کو تبلیغ کے ایک بنیادی اصول کی طرف توجہ دلا دی ہے۔ ہر شخص کی حکمت الگ ہوتی ہے،
ہر ماحول کی حکمت الگ ہوتی ہے، ہر وقت کی حکمت الگ ہوتی ہے، ہر قوم کی حکمت الگ ہوتی ہے۔
اس لئے اس لفظ کو آزاد چھوڑ دیا گیا تا کہ حسب حال جو بھی حکمت کا بہترین طریق ہے وہ تم اختیار
کر سکو۔ اس میں مومن کے لئے غور اور تدبر اور فکر کی ایک عظیم الشان دعوت ہے۔ کوئی مومن جو اس
آیت کے تابع مبلغ بننا چاہے جب تک وہ اپنے دماغ کو بڑی گہرائی اور بصیرت کے ساتھ استعمال
نہیں کرتا وہ مومن بننے کا اور مبلغ بننے کا حق نہیں رکھتا ۔ حکمت میں جو مختلف امکانی پہلو ہیں وہ تو جیسا
خطبات طاہر جلد ۲
113
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
کہ میں نے بیان کیا۔ کیا ہے ایک لامتناہی مضمون پر مشتمل ہیں ۔ لیکن میں اس وقت چند ایک کی وضاحت
کر دیتا ہوں تا کہ جب آپ کو میں مبلغ بنانا چاہتا ہوں تو آپ کو تبلیغ کے ان تقاضوں کا بھی علم ہو جو
قرآن آپ سے کرتا ہے۔ اس کے بغیر تو بغیر ہتھیا لڑنے والی بات ہوگی ۔
حکمت سے بلانا جبر سے بلانے کے بالکل برعکس ہے۔ حکمت سے بلانے کی ایک مثال یہ
ہے کہ کوئی بچہ دیوار کے کنارہ پر پہنچا ہواور گرنے والا ہو، اگر آپ اس کو بلند آواز سے بھی بلائیں گے تو
خطرہ ہے کہ دوسری طرف جا پڑے۔ بعض دفعہ زمنیداروں کے گھوڑے چھٹ جاتے ہیں ۔ اگر ان کی
طرف کوئی بے وقوفی سے دوڑ پڑے تو وہ اور بھی دور نکل جاتے ہیں اور کبھی قابو نہیں آتے ۔ ان کو پچکار
کر کبھی ہاتھ میں کوئی چیز دکھا کر کبھی چارہ کاٹ کر لے لیا اور وہ دکھا کر بڑے پیار سے بلانا پڑتا ہے۔
چنانچہ جس طرح جانور بدکتے ہیں اسی طرح انسان بھی انسانوں سے بدکتے ہیں۔ تاریخ مذاہب ہمیں
یہ بتاتی ہے کہ سب سے زیادہ بدکنے کا منظر اس وقت دکھائی دیتا ہے جب خدا کی طرف سے کوئی بندہ
ظاہر ہوتا ہے۔ جب خدا کی طرف سے کوئی بلانے والا آتا ہے تو اس وقت قوم سب سے زیادہ بد کا کرتی
ہے۔ چنانچہ قرآن کریم اس منظر کو یوں پیش کرتا ہے کہ اے محمد مصطفیٰ " ! یہ لوگ تجھ سے اس طرح بھاگ
رہے ہیں، تیرے پیغام سے اس طرح بلک رہے ہیں جیسے شیر سے دوسرے جانور ۔ مثلاً بھیڑ،
بکریاں اور گائیں وغیرہ بدک جایا کرتی ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم نے فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ
(المدثر :۵۲) کہ کر اس کا نقشہ کھینچا ہے۔ جس طرح شیر کی دہشت ہوتی ہے کہ وہ کھا جائے گا اور کمزور
جانور اس سے ڈر کر بے اختیار بدکتے ہیں ۔ اسی طرح گویا لوگ تیرے پیغام سے بلک رہے ہیں ۔
چنانچہ حکمت کا تقاضا یہ ہے کہ سب سے پہلے یہ دیکھا جائے کہ ہم کس کی طرف بلانے
والے ہیں ۔ تاریخ عالم ہمیں کیا بتا رہی ہے کہ ایسے پیغامات کا نتیجہ کیا نکلا کرتا ہے۔ قرآن کی تاریخ
بڑی واضح ہے۔ سب سے پیارا قول تو یہی ہے کہ خدا کی طرف بلاؤ۔ خدا کی طرف بلانے کے نتیجہ میں
لوگ سب سے زیادہ متنفر ہوا کرتے ہیں ۔ تو اس حکمت کا طبعی تقاضا یہ نکلا کہ اتنی ہی زیادہ نرمی ہونی
چاہئے ۔ چنانچہ قرآن کریم نے اس مضمون کو اس طرح ظاہر کیا کہ آنحضرت ﷺ کو رحمۃ للعالمین قرار علي
دے دیا۔ فرمایا کہ چونکہ اس پر بوجھ بہت بڑا ہے اور دنیا اس سے بدکنے والی ہے اس لئے اس کا جواب
یہ ہے کہ ساری دنیا سے اتنا پیار کرنے والا ہو کہ اس کا پیار غالب آجائے اور مقابلہ میں مخالفین کی نفرتیں
صلى
-
خطبات طاہر جلد ۲
114
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
ٹوٹ جائیں ۔ گویا جتنا بڑا بوجھ تھا اتنا ہی بڑا علاج بھی عطا فرما دیا۔ اتنی ہی بڑی مقابل پر طاقت بھی
عطا فرمادی۔
پس حکمت کے تقاضے سے یہ بات معلوم ہوئی کہ سب سے پہلے ہمیں تاریخ پر نظر ڈالنی
چاہئے اور تاریخی واقعات کی روشنی میں یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ اس دشمنی کا علاج اپنی بڑھی ہوئی محبت
اور حد سے زیادہ تلطف سے ہم دیں گے تب ہماری بات مانی جائے گی ورنہ نہیں مانی جائے گی۔
حکمت کا دوسرا تقاضا جسے عموماً نظر انداز کر دیا جاتا ہے وہ ہے موقع اور محل کے مطابق بات
کرنا۔ ہر بات اپنے موقع پر اچھی لگتی ہے۔ ایک آدمی کو اپنے کام میں جلدی ہے یا خیالات میں
افراتفری ہے اور آپ اس کو پیغام دینا شروع کر دیں تو یہ بات موقع اور محل کے مطابق نہیں ہے۔ اسی
طرح اگر ایک آدمی اتنا کمزور ہے کہ وہ سوسائٹی سے ڈرتا ہے۔ اگر آپ مجلس میں جا کر اس طرح اس
سے گلے ملیں گویا وہ آدھا احمدی ہو چکا ہے یا آدھے سے زیادہ احمدی ہو چکا ہے تو اس طرح آپ اس
کو بد کا دیں گے۔ وہ خوف محسوس کریگا کہ اوہو میں تو پکڑا گیا ایسے تعلق میں کہ اب دنیا مجھے ذلیل
گی۔ پھیلا کر دے گی ۔ یہ بھی حکمت کے خلاف ہے۔ چنانچہ اس مضمون کو آپ غور سے پھیلا کر دیکھیں تو بہت
سے دوست تبلیغ کے معاملہ میں ایسی غیر حکیمانہ باتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ ایک طرف سے وہ دوست
بنارہے ہوتے ہیں تو دوسرے رستے سے دوستوں کو باہر نکال رہے ہوتے ہیں۔
پھر آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ جب نفرت ہو تو اچھی چیز بھی پیش کی جائے تو انسان
اس کو پسند نہیں کرتا ۔ جب تک پیش کرنے کا طریقہ اتنا اچھا نہ ہو کہ وہ اس نفرت پر غالب آجائے اس
وقت تک تبلیغ کارگر نہیں ہوتی ۔ مثلاً اگر ایک شخص دشمنی کی حد تک مخالفت کرتا ہے۔ آپ اگر اس کو کھانا
پیش کریں تو بسا اوقات وہ بھوکا بھی ہوگا تو کہے گا مجھے اس میں دلچسپی نہیں ، جاؤ تم کھاؤ۔ لیکن اگر اس کو
اس طریق پر کھانا پیش کیا جائے کہ گویا آپ بچھ گئے ہیں، آپ کی جان اس پر فدا ہورہی ہے تو وہ دشمن
بھی ہوگا تو بعض دفعہ اس کے دل میں انسانیت جوش مارے گی اور وہ کہے گا کہ یہ میرے سامنے اتنا
گر رہا ہے تو میں ایک لقمہ کھالوں۔ اس کے برعکس بعض ایسے بیوقوف بھی ہوتے ہیں جو دوست سے
زیادہ بے تکلف ہو جاتے ہیں۔ دوست کو اپنے گھر بلایا ہوا ہے اور اس سے ایسی بے تکلفی سے پیش
آتے ہیں کہ جو بد تمیزی کی حد تک پہنچ جاتی ہے۔ کہتے ہیں اچھا، کھانا ہے تو کھاؤ ورنہ بھاگ جاؤ۔ وہ
خطبات طاہر جلد ۲
115
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
اپنی طرف سے پیار سے کہتے ہیں لیکن یہ طرز عمل حکمت کے خلاف ہے۔ جو آدمی گھر میں آیا ہوا ہوتا
ہے اس کے جذبات بڑے نازک ہوتے ہیں۔ چنانچہ بعض دفعہ ایسے دوست پھر کہہ دیتے ہیں جاؤ
جہنم میں تم کھاؤ میں کھاتا ہی نہیں۔ اسی بات پر بعض دفعہ لڑائیاں بھی ہو جاتی ہیں ۔
پس آپ کا جو کام ہے وہ انتہائی نازک ہے۔ جہاں ایک طرف آپ کو اسوہ نبوی میں دوسروں
کے لئے بے انتہا رحمت بننا پڑے گا وہاں طرز کلام بھی نہایت حکیمانہ اختیار کرنی پڑے گی اور یہ سوچ کر
بات کرنی ہوگی کہ عام باتوں سے وہ دوست بہر حال برکیں گے۔ ان کے لئے زیادہ ملائمت کے
ساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے، زیادہ پیار کی ضرورت ہے اور پھر ان کے حالات کو مد نظر رکھ کر ان
کے تقاضے بھی پورے کرنے پڑیں گے۔ بہت سے واقعات میرے علم میں ہیں جہاں احمدی دوستوں
نے بعض لوگوں کو خود بد کا دیا اور کچی حالت میں پھل توڑنے کی کوشش کی یہ بھی حکمت کے خلاف ہے۔
بعض لوگوں کے اندر نمبر بنانے کی بڑی تمنا ہوتی ہے وہ چاہتے ہیں کہ جلدی سے جلدی
ہمارے نمبر بنیں ۔ چنانچہ بعض لوگ تعارف کرواتے وقت ابھی دو تین باتیں ہی ان سے کی ہوئی ہوتی
ہیں تو وہ ان سے کہہ اٹھتے ہیں کہ جی یہ صاحب میرے زیر تبلیغ ہیں اور میں ان کو خوب تبلیغ کر رہا
ہوں اور یہ قریب آرہے ہیں ، آپ دعا کریں اور مجھے اس کا بگڑتا ہوا چہرہ نظر آ رہا ہوتا ۔ ہے کہ یہ کیا
بے ہودہ باتیں کر رہا ہے۔ تو یہ بھی حکمت کے خلاف ہے۔
ہوتا
حکمتوں کے تقاضوں میں سے ایک اور تقاضا یہ ہے کہ انسانی مزاج کو سمجھ کر بات کی جائے
اور اس طریق کو بھی ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے ۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہر عمارت کا ایک نقشہ ہوتا ہے
اور اس نقشے کے مطابق اس عمارت میں داخل ہونا پڑتا ہے اور اس کے کمروں کے بھی اپنے اپنے نقشے
ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق رستے تلاش کر کے ان میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ آپ یہ تو نہیں کرتے کہ
چونکہ یہ عمارت ہے اس میں رہنا ہے دیواروں سے ٹکریں مارتے پھریں۔ اور ہر عمارت ایک الگ
طریق پر بنی ہوئی ہوتی ہے کسی کا نقشہ شمال جنوب کے حساب سے ہے، کسی کا مشرق مغرب کے لحاظ
سے ہے ، کوئی اور طرح بنا ہوا ہے ایسی طرز پر ہے کہ بعینہ جنوب کی طرف اس کا رخ نہیں اور پھر
دروازوں کی شکلیں الگ الگ ہوتی ہیں ۔ ان کی Setting الگ الگ ہوتی ہے۔ روشنی میں جب
آپ دیکھ کر اندر جانے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کو اس کا نقشہ نظر آرہا ہوتا ہے اس لئے آپ
خطبات طاہر جلد ۲
116
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
بے دھڑک دروازوں میں سے اندر داخل ہوتے ہیں۔ لیکن نیا آدمی ہو اس کے لئے اس کی مثال
بالکل ایسے گھر کی سی ہے جو اندھیرے میں ہے، اس کے راستوں کا اس کو پتہ نہیں ۔ پس اگر آپ بغیر
حکمت کے یہ خیال کریں گے کہ ہر طرف سے کسی آدمی کی اسلام میں دلچسپی پیدا کی جاسکتی ہے تو یہ بڑی
بے وقوفی ہے۔ ہر ایک کا اپنا الگ الگ رستہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پہلے واقفیت پیدا کرنی
پڑے گی۔ پہلے اپنے لئے روشنی کا انتظام کرنا ہوگا۔ ایسی روشنی جس میں آپ اس کو پوری طرح دیکھ
سکیں ، اس کے مزاج کو پوری طرح پڑھ سکیں اور یہ جان سکیں کہ اس کے رحجانات کیا ہیں، کن باتوں
سے یہ برکتا ہے پھر اس کے مطابق اس سے معاملہ کریں۔
پھر حکمت کا ایک اور تقاضا یہ ہے کہ اپنے مزاج اور اپنے رحجان کا بھی جائزہ لیں، ہر انسان
ہر قسم کی تبلیغ نہیں کر سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کو اپنے اپنے رنگ میں استعداد میں عطا فرمائی ہیں۔
ہر انسان کی دوسرے سے استعداد میں مختلف ہیں ۔ بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں کہ جن کو خدا نے ایسی
شخصیت دے رکھی ہوتی ہے کہ وہ تمام دنیا میں درویشانہ پھر میں دنیا ان کو بطور درویش قبول کر لیتی ہے
اور وہ بطور درویش ایک کامیاب زندگی گزارنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ قادیان میں ایک ایسے
ہی صاحب تھے جن کا مزاج خدا نے ایسا بنایا تھا۔ ان کے اندر شخصیت کی جاذبیت بھی بخشی تھی۔ انہوں
نے چولہ پہن لیا تھا اور اس پر مختلف عبارتیں اور دعوت کے کلمات لکھ کر وہ تمام دنیا میں فقیرانہ پھرتے
رہے اور جب تک زندہ رہے وہ اسی طرح تبلیغ کرتے رہے۔ لیکن ہر شخص یہ کام تو نہیں کر سکتا کیونکہ
ہر ایک کی استعداد الگ ہے، اس کا مزاج الگ ہے، اس کی ذمہ داریاں الگ الگ ہیں اس لئے
ہر ایک کو اپنی استعداد کو بھی دیکھنا ہوگا ۔ ہمارے بعض سائیکل سوار ہیں۔ مثلاً قریشی محمد حنیف صاحب
ہیں، انکی استعداد یہی ہے، وہ اس کے مطابق تبلیغ کر رہے ہیں لیکن یہ کہنا کہ کسی شخص میں تبلیغ کی
استطاعت نہیں ہے، یہ غلط ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ پر الزام ہے اور یہ کہنا بھی درست ہے کہ ہر شخص کی
استعداد چونکہ مختلف ہے اس لئے مقابل کے انسان سے معاملہ بھی الگ الگ کرنا پڑے گا۔ اب دیکھ
لیجئے ان دونوں کی Combination یعنی ملاپ سے مختلف مسائل سامنے آتے ہیں۔ یعنی آپ کے
مد مقابل بھی بے انتہا مزاجوں والے ہیں۔ ان کے اندر داخلوں کے رستے الگ الگ ہیں انہیں
سمجھانے کے طریق بالکل الگ الگ ہیں ہر شخص کی ایک انفرادیت ہے اس کے مطابق اس سے بات
خطبات طاہر جلد ۲
117
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
کرنی ہوگی اور آپ کے بھی مزاج الگ الگ ہیں ، خدا نے آپ کی استعداد میں الگ الگ بنائی ہیں
ان کو مد نظر رکھ کر اپنے لئے ایک صحیح رستہ تجویز کرنا ہو گا کہ میں کیا ہوں اور میں کس طرح اس فریضہ کو
بہترین رنگ میں ادا کر سکتا ہوں ۔ بعض لوگوں کو بولنا نہیں آتا ، بعض لوگوں کو لکھنا نہیں آتا ، بعض لوگ
پبلک میں لوگوں کے سامنے شرماتے ہیں لیکن علیحدہ چھوٹی مجلس میں بہت اچھا کلام کر لیتے ہیں، بعض
لوگ عوامی مجلسوں میں بڑا کھلا خطاب کر لیتے ہیں تو خدا نے جو مزاج بنایا ہے اگر کوئی اس مزاج سے
ہٹ کر بات کرے گا تو اس سے جگ ہنسائی ہوگی۔
مجھے یاد ہے ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹیشن کے معا بعد کی بات ہے وہاں ہمارا ایک بچہ تھا۔
وہ جب بھی لوگوں کو تقریر کرتے دیکھتا تو اس کو بھی بڑا جوش آتا تھا کہ میں بھی تقریر کروں اور حالت یہ
تھی کہ نہ اس کو اس وقت تقریر کرنی آتی تھی نہ آج تک آسکی۔ اس بیچارے کا مزاج ہی ایسا نہیں کہ
تقریر کر سکے لیکن ایک دفعہ اطفال الاحمدیہ کا جلسہ ہو رہا تھا تو اس نے بڑے زور وشور سے ہاتھ ہلانا
شروع کیا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ آخران کے زعیم صاحب نے یہ کہہ کر ان کو موقع دیا کہ اچھا اب
آپ تشریف لائیں اور جو کچھ کہنا چاہتے ہیں کہیں ۔ چنانچہ جب وہ تقریر کرنے کے لئے وہاں کھڑا
ہوا تو پہلے تو کانپنے لگا اور پھر زار و قطار رونے لگ گیا۔ بیچارہ اتنا نروس ہو گیا کہ ایک لفظ بھی اس کے
منہ سے نہ نکل سکا۔ اس کو بڑی تسلیاں دیں، پیار کیا، شاید کچھ انعام بھی دیا اور آرام سے بٹھا دیا۔ اگرچہ
تقریر کرنے کی اس میں استعداد نہیں ہے لیکن (Table Talk) ٹیبل ٹاک وہ بہت اچھی کرتا ہے۔
اس لحاظ سے خدا کے فضل سے بہت اچھا مبلغ ہے۔ دو یا تین آدمیوں کے ساتھ مل کر کھانے کی میز پر یا
چائے پر وہ ایسی پیار سے اور ایسی حکمت سے باتیں کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جہاں بھی وہ تبلیغ
کرتا ہے اس کا گہرا اثر پڑتا ہے۔ پس حکمت کا تقاضا یہ ہے کہ صرف دوسرے کی استعداد نہ دیکھو، اپنی
استعداد بھی دیکھو۔
پھر وقت الگ الگ ہوتے ہیں اور زمانے الگ الگ ہوتے ہیں۔ وقت کے تقاضے بھی
بدل جاتے ہیں، زمانوں کے تقاضے بھی بدل جاتے ہیں۔ ایک زمیندار خوب اچھی طرح سمجھتا ہے کہ
وہ فصل کاشت کرتا ہے تو اس کا ایک خاص وقت ہوتا ہے اور جب وہ بردان اور جب وہ برداشت کرتا ہے تو اس کا
بھی ایک وقت ہوتا ہے۔ انسان بے اختیار ہے وہ اگر چاہے بھی تو وقت اور زمانے کے تقاضوں کو بدل
جب وہ
۔
خطبات طاہر جلد ۲
118
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
نہیں سکتا۔ البتہ بعض دفعہ نفسیاتی لحاظ سے ایسے مواقع پیدا ہو جاتے ہیں جن میں ہدایت کو قبول کرنے
کا ایک خاص وقت ہوتا ہے۔ حکمت کا یہ تقاضا ہے کہ ان اوقات سے بھی استفادہ کیا جائے اس لئے
مختلف وقتوں میں مختلف قسم کی باتیں زیب دیتی ہیں اور وہ اثر کرتی ہیں۔ مثلاً جب غم کی کیفیت ہو تو
اس وقت اور قسم کی بات کی جاتی ہے اور جب خوشی کی کیفیت ہو تو اور طرح کی بات کی جاتی ہے اسی
طرح جب خوف و ہراس کا زمانہ ہو تو اور طریقے سے بات کرنی پڑے گی ۔
اس سلسلہ میں مجھے بہت سے دوست واقعات بتاتے رہتے ہیں۔ خود میرے علم میں ایسے
بیسیوں واقعات ہیں کہ ایک احمدی نے جب بھی حکمت سے کام لیا اور موقع ومحل کے مطابق بات کی تو
بہت جلدی اس کا پھل لگا۔ چنانچہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا ہمارے ایک معلم وقف جدید تھے جو
ان پڑھ تھے۔ سو فیصدی تو نہیں لیکن ان پڑھ کے قریب ترین جو آدمی ہوتا ہے وہ ان کی کیفیت تھی لیکن
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی تبلیغ کو سب سے زیادہ پھل لگتا تھا کیونکہ جو علم کی کمی تھی وہ اس کو دعا اور
حکمت کے ذریعہ پوری کرتے تھے۔ چنانچہ موقع اور محل کی تلاش میں رہنا اور حسب حالات گفتگو کرنا
ان کا شیوہ تھا۔ کہیں شادی کی مجلس ہے تو شادی کی باتیں اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
وہ کلام شروع کر دیا جو خوشی کے موقع کا کلام ہے۔ اگر غم کی کیفیت ہے تو اس میں صبر کی تلقین کرتے
کرتے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کوئی واقعہ سنا دیتے کہ آپ کو جب دکھ پہنچتے تھے تو آپ
یوں کیا کرتے تھے۔ غرض اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت ہی حکمت عطا کر رکھی تھی۔ ایک مولوی صاحب تھے
جوان کے بہت شدید مخالف تھے ایسے مخالف کہ کئی دفعہ ان کو مار پڑوا کر اپنے گاؤں سے باہر نکلوا چکے
تھے۔ مگر یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے دُھن کے ایسے پکے اور ایسے بے خوف انسان تھے کہ کبھی پرواہ
نہیں کی ۔ بار بار ماریں بھی کھائیں مگر پھر بھی ان کے پاس پہنچ جاتے تھے یہاں تک کہ مولوی صاحب
تھک گئے اور انہوں نے مارنا پیٹنا چھوڑ دیا۔ پھر تھوڑی بہت باتیں شروع ہوئیں لیکن مولوی صاحب
اپنی ضد پر قائم اور یہ اپنے فرض تبلیغ پر قائم رہے۔ ایک دفعہ کسی کی تدفین کے لئے مولوی صاحب
جا رہے تھے تو یہ بھی ساتھ چل پڑے۔ جب وہ میت کو لحد میں اتارنے لگے تو اس وقت ان کو خیال آیا
کہ مولوی صاحب نہ دلیل سے قابو آتے ہیں اور نہ تبشیر سے قابو آتے ہیں ہو سکتا ہے ڈرپوک ہوں
خوف سے قابو آ جائیں۔ چنانچہ جب وہ میت کو لحد میں اتارنے لگے تو انہوں نے بڑی جرات کے
خطبات طاہر جلد ۲
119
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
ساتھ آگے بڑھ کر مولوی صاحب کو گریبان سے پکڑ لیا اور کہا مولوی صاحب! ایک منٹ ٹھہر جائیں ۔
مجھے یہ بتائیں کہ جہاں آپ اس مردے کو داخل کر رہے ہیں یہ وہاں سے کبھی واپس آجائے گا۔ مولوی
صاحب نے تعجب سے دیکھا دیکھا اور کہا کہ کبھی مڑ کر واپس نہیں آسکتا۔ یہ بولے کہ گویا اس کے اعمال کا دور
ختم ہو گیا ، اب پھر اس کو اعمال کا موقع نہیں ملے گا، جو خدا نے اس سے پوچھنا ہے وہ اس سے پوچھے گا
اور یہ بے بس ہو گا واپس نہیں جا سکتا، اپنے اعمال میں کچھ بھی تبدیلی نہیں کر سکتا۔ مولوی صاحب نے
کہا ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا پھر آپ کے ساتھ بھی یہی ہونا ہے اور یہ کہہ کر الگ ہو گئے ۔ رات مسجد
میں سوئے ہوئے تھے تو جس طرح حضرت مولوی راجیکی صاحب کا واقعہ آتا ہے ویسا ہی ملتا جلتا واقعہ
ان کے ساتھ بھی پیش آیا۔ وہی مولوی صاحب آدھی رات کے وقت روتے پیٹتے پہنچ گئے کہ میری
بیعت کرواؤ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی بیعت کرواتے ہیں لیکن یہ تو بتائیں ہوا کیا ہے۔ انہوں نے کہا
کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ حساب کتاب ہو رہا ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھ سے سوال ہی یہ کیا کہ
امام مہدی کا زمانہ پایا تھا تو تم نے کیا کیا اور میں چیختا چلاتا ہوں اور میں کہتا ہوں مجھے واپس جانے دو،
میں سمجھ گیا ہوں لیکن کہا گیا اب کوئی وقت نہیں رہا۔ چونکہ ہمارے معلم نے موقع اور محل کے مطابق
بات کی تھی اور قرآن کریم نے وعدہ کیا ہے کہ اگر حکمت کے ساتھ بات کرو گے تو اس کا پھل بھی
پاؤ گے۔ چنانچہ وہ مولوی صاحب خدا کے فضل سے صرف احمدی ہی نہیں ہوئے بلکہ اتنے مخلص اور
خوددار احمدی بنے کہ میں نے از خود یہ سوچ کر کہ وہ مولوی تھے ان کے گزارہ کی کوئی صورت نہیں رہی
ہوگی پیشکش کی کہ آپ کو وقتی طور پر جب تک آپ کو ضرورت ہے آپ کے لئے کچھ گزارہ مقرر کر دیتے
ہیں۔ انہوں نے کہا بالکل نہیں میں اپنا ایمان خراب نہیں کرنا چاہتا۔ چنانچہ انہوں نے اسی گاؤں میں
چھا بڑی لگائی اور جو کچھ بھی روکھی سوکھی میسر آئی اس سے گزراوقات کیا اور ایک مبلغ بن گئے ۔
پس حکمت سے بات کرنے کے لامتناہی تقاضے ہیں۔ اگر آپ ان کو نظر انداز نہ کریں اور
بیدار مغزی کے ساتھ ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں تو ہر جگہ ایک الگ الگ جواب دینے کی توفیق ملے
گی۔ کوئی ایسا قانون نہیں ہے جو اکٹھا بتا دیا جائے اور وہ ہر صورت حال پر اطلاق پا جائے ۔ قرآن کریم
نے جہاں اختصار اختیار فرمایا ہے وہ بھی کمال شان کا اختصار ہے۔ ساری حکمتوں کا خزانہ ایک لفظ
حکمت میں رکھ دیا۔ فرمایا موقع اور محل کے مطابق تم الگ الگ اس کے ترجمے کیا کرنا، الگ الگ معنے
خطبات طاہر جلد ۲
120
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
حکمت کے نکالا کرنا ۔ اگر تمہارا جواب درست ہوگا تو ہم اس بات کے ذمہ دار ہیں بلکہ ضمانت دیتے
ہیں کہ تمہاری کوششوں کو میٹھے پھل لگیں گے۔
پھر حکمت کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ مناسب زمین کا انتخاب کیا جائے ۔ دنیا میں بے شمار مخلوق
ہے جس کو خدا کی طرف بلانا ہے۔ انسان نظری فیصلے سے یہ معلوم کر سکتا ہے کہ کن لوگوں پر نسبتا کم محنت
کرنی پڑے گی، کن لوگوں پر نسبتاً زیادہ محنت کرنی پڑے گی اگر وہ یہ فیصلہ نہ کرے اور نسبتاً سخت زمینوں
میں محنت کرنی شروع کر دے تو اس کی محنت کو لازماً بہت کم پھل لگے گا۔ اب یہاں سندھ میں بعض
زمینیں ہیں جو بڑی سخت کلر والی ہیں ، بعض زمینیں ہیں جو بڑی زرخیز ہیں اگر تو زمیندار بے چارہ مجبور
ہے اس کی زمین ہی تھوڑی ہے تو اس نے لازماً کلر کو ٹھیک کرنا ہی کرنا ہے۔ وہ محنت کرے گا ، زور
لگائے گا لیکن اگر وسیع زمیندارہ ہو یعنی اتنی زمین ہو کہ اس کی سنبھال سے باہر ہو تو اس وقت کوئی
بے وقوف ہی ہوگا جو کلر سے کام شروع کرے گا۔ اس وقت تو انسان اچھی زمینیں چنے گا اور اپنے اختیار
اور توفیق کے مطابق اس سے بہترین پھل حاصل کرے گا۔ لیکن میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ بعض
اوقات بعض احمدی بعض ایسے لوگوں کے ساتھ سر مارتے رہتے ہیں جن کے متعلق ان کی فطرت گواہی
دیتی ہے کہ یہ ضدی اور متعصب ہیں اور ان کے اندر تقویٰ نہیں ہے اور اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ نے تو ہدایت کا وعدہ ان لوگوں سے کیا ہے جو تقویٰ رکھتے ہیں، جن کے اندر سچائی کو سچائی
کہنے کی ہمت اور حوصلہ ہے۔ پس ایک دفعہ، دو دفعہ، چار دفعہ جب آپ کسی سے گفتگو کرتے ہیں تو
آپ کا ذہن خود ہی آپ کو بتا دیتا ہے کہ یہ نارمل آدمی نہیں ہے۔ نارمل دلیل کا جو اثر اس پر ظاہر ہونا
چاہئے وہ ظاہر نہیں ہو رہا ہوتا ۔ جس طرح زمیندار جب بل لے کر کھیت میں چلتا ہے تو اگر اینٹوں
روڑوں والا کھیت ہو تو اینٹ روڑے اس کو بتا دیتے ہیں کہ یہ عام زمین نہیں ، یہ مختلف زمین ہے۔ پھر
جب وہ کسی جگہ بیچ پھینکتا ہے اور وہاں کلر کی وجہ سے چیز پوری طرح اگتی نہیں تو خواہ بظاہر کلر نہ بھی نظر
آرہا ہو تب بھی وہ سمجھ جاتا ہے کہ یہ زمین ٹھیک نہیں ہے۔
بالکل اسی طرح تبلیغ میں بھی حکمت کے تقاضے یہ ہیں کہ اگر آپ کے پاس زمین زیادہ ہے تو
اچھی زمین کا انتخاب کریں کیوں وقت ضائع کرتے ہیں ایسی زمین پر جس نے خود اپنے رد عمل سے
ظاہر کر دیا ہے کہ میں اس لائق نہیں ہوں کہ جلدی اصلاح پذیر ہو جاؤں اس لیے جو زیادہ لائق ہے اس
خطبات طاہر جلد ۲
121
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
کا انتخاب کریں۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے ایک بہت ہی عجیب بات کہی تھی جسے بعض لوگ یہ سمجھتے
ہیں کہ وہ بڑی بد بد خلقی کا کلام تھا۔ الزامی جواب کے طور پر ہم اسے اسے استعمال ! کرتے رتے ہیں ہیں اور اور کریں کہ گے
لیکن اگر آپ اس بات کی حکمت پر غور کریں تو ہے وہی حکیمانہ بات جو ہر نبی کو بجتی ہے۔ ایک موقع پر
آپ نے فرمایا کہ میں سوروں کے سامنے کس طرح موتی ڈال دوں ۔ ( متی باب ہے آیت (۶) مراد یہ تھی
کہ تم لوگ جو سامنے آئے ہو تمہاری فطرت گندی ہے۔ میں جانتا ہوں ، خدا تعالیٰ نے مجھے یہ بصیرت
عطا فرمائی ہے کہ میں انسان کو پہچانتا ہوں۔ میرے پاس حق و حکمت کے جو موتی ہیں یہ تو حق داروں کو
میں دوں گا جو جلدی قبول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سؤروں کے سامنے موتی ڈالنا تو میرا کام
نہیں ہے ۔ جس طرح ہم اردو میں کہتے ہیں کہ بھینس کے سامنے بین بجانے والی بات ہے اس لئے
اگر آپ بھینس کے سامنے بین بجائیں گے اور ناقدروں کے سامنے موتی ڈالیں گے تو ویسا ہی پھل
پائیں گے۔
پس حکمت کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ خوب پہچانیں ، سعید فطرت لوگوں کو چنیں اور ان میں
سے بھی پہلے جرات مندوں کو چنیں جو مردانہ صفات رکھتے ہوں۔ وہ ایسے ہوں کہ آپ کے مددگار بنیں،
آپ کے معین بنیں، وہ خود مبلغ بن جائیں ۔ بعض دفعہ ایسے لوگ بھی آتے ہیں جو اس مبلغ سے بڑھ کر
مبلغ بن جاتے ہیں جس نے ان کو تبلیغ کی ہوتی ہے۔ پھر فصل کی نگہداشت کرنا بھی تو حکمت کا تقاضا
ہے۔ آپ اپنی کھیتی میں ہل چلاتے اور محنت کر کے اس میں بیج بوتے ہیں اور پھر پانی بھی دیتے ہیں
پھر اس کھیتی کو چھوڑ کر تو نہیں چلے جایا کرتے کہ اب اگلے سال جب پھل کا وقت آئے گا تو برداشت
کر لیں گے۔ بیچ میں کئی چور بھی آئیں گے ، ان میں کئی بیماریاں بھی پڑیں گی ، خشک سالی بھی آئے گی ،
وہ فصل تقاضے بھی کرے گی کہ اس کی فلائی ( گوڈی) کی جائے غرض سو طرح کی محنتیں کرنی پڑتی ہیں۔
جس طرح ایک بچہ پالا جاتا ہے اسی طرح فصلیں پالی جاتی ہیں۔ چنانچہ یہاں بھی اسی ایک لفظ حکمت
میں یہ بھی بتا دیا گیا کہ تم جب تبلیغ کرتے ہو یا کرو گے تو بہت لطف اٹھاؤ گے کہ آج بڑا مزہ آیا، بڑی
اچھی تبلیغ ہوئی لیکن اگر یہ لطف لے کر واپس آجاؤ گے اور پھر دوبارہ اس شخص کی تلاش نہیں کرو گے اور
دوبارہ اس سے نہیں ملو گے اور پھر سہ بارہ اس سے نہیں ملو گے اور پھر چوتھی دفعہ اس سے نہیں ملو گے اور
پانچویں دفعہ نہیں ملو گے تو تم اپنے پھل سے محروم کر دیئے جاؤ گے کیونکہ وہ نیک اثر ا بھی دائمی نہیں ہوا،
خطبات طاہر جلد ۲
122
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
ابھی وہ پھل تمہاری جھولی میں نہیں آیا ، ابھی تک وہ غیر کا ہے اور غیر کے قبضہ و تصرف میں ہے اس لئے
جب تک وہ تمہارا نہیں ہو جاتا تمہیں مسلسل اس کی طرف توجہ کرنی پڑے گی اگر توجہ نہیں کرو گے تو
تمہاری محنتیں ضائع ہوتی چلی جائیں گی۔ چنانچہ ایسے بھی مبلغ آپ کے علم میں بھی ہوں گے میرے علم
میں بھی ہیں کہ وہ چند مجالس کے نتیجہ میں سمجھتے ہیں کہ ہم نے کمال کر دیا، بہت تبلیغ ہوگئی، لوگ بڑے
متاثر ہو کر واپس گئے ہیں۔ لیکن واپس پھر کہاں گئے؟ یہ پتہ نہیں کر ۔ کرتے۔ ہمیشہ کے لئے اندھیروں
میں واپس چلے گئے ہیں یا دوبارہ واپس آنے کے لئے واپس گئے ہیں اس لئے تبلیغ کرنا یہ بھی حکمت کا
تقاضا ہے۔
حکمت کے اور بھی بہت سے تقاضے ہیں لیکن وقت کی رعایت سے میں ایک آخری بات جو
سب باتوں پر حاوی ہے وہ بیان کرتا ہوں ۔ جب تک کسی کھیتی کی آبیاری نہ کی جائے اس وقت تک وہ
پھل نہیں دے سکتی اور پانی دو طریق کے ہیں ، ایک دنیا میں علم کا پانی جو آپ دیتے ہیں، یہ بھی بہت دو ہیں، دنیا علم کا یہ
ضروری ہے لیکن اصل پھل اس فصل کو لگتا ہے جسے آسمان کا پانی میسر آئے اور وہ آپ کے آنسوؤں کا
اہے جو آسمان کے پانی میں تبدیل ہوتا ہے ۔ اگر محض علم کا پانی دے کر آپ کھیتی کو سینچیں گے تو ہرگز
توقع نہ رکھیں کہ اسے بابرکت پھل لگے گا ۔ لازماً دعا ئیں کرنی پڑیں گی لازما خدا کے حضور گریہ وزاری
پانی
کرنی ہوگی ، اس سے مدد چاہتی ہوگی اور اس کے نتیجہ میں در حقیقت یہ مومن کے آنسو ہی ہوتے ہیں جو
باران رحمت بنا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ جب فضل نازل فرمائے گا تو پھر آپ دیکھیں گے دلوں میں
حیرت انگیز پاک تبدیلیاں پیدا ہونی شروع ہو جائیں گی۔
اب میں اور مختصر کرتا ہوا بات چلاتا ہوں ۔ تیسری بات جو اس آیت میں بیان کی گئی ہے وہ
موعظہ حسنہ ہے۔ حکمت کو پہلے رکھا پھر فرمایا موعظہ حسنہ سے کام لو۔ موعظہ حسنہ کا مطلب یہ ہے کہ
اس دعوت الی اللہ میں کوئی بھی بحث نہیں ، کوئی مجادلہ نہیں، ایک یک طرفہ بات ہے۔ اس سے پتہ چلا
که قرآن کریم بحث و تمحیص کو سب سے آخر پر نمبر دیتا ہے۔ سب سے پہلے حکمت کو رکھا۔ حکمت سے
جب آپ فضا تیار کر لیتے ہیں ، ماحول پیدا ہو جاتا ہے، تو پھر کیا کرنا ہے؟ فرمایا پھر موعظہ حسنہ سے کام
لو۔ موعظہ حسنہ دلیل سے علاوہ ایک ایسی صاف اور سچی اور پاکیزہ نصیحت ہوتی ہے جو اپنے اندر ایک
دلکشی رکھتی ہے اور اس کا کسی فرقہ ورانہ اختلاف سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ یہ براہ راست دل سے نکلتی
خطبات طاہر جلد ۲
123
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
ہے اور دل پر اثر کر جاتی ہے۔ پس دلیلوں کا نمبر بعد میں آئے گا اس کا بھی قرآن کریم ذکر کرتا ہے۔
لیکن کہتا ہے ہمیشہ بات موعظہ حسنہ سے شروع کرو۔ تم لوگوں کو یہ بتایا کرو کہ بھائی مجھے تم سے ہمدردی
ہے تم لوگ ضائع ہو رہے ہو، یہ معاشرہ تباہ ہو رہا ہے، کیوں تباہ ہو رہا ہے اس پر غور کرو۔ دیکھو! اللہ
تعالیٰ کی طرف سے آنے والے آتے ہیں اور بلا کر چلے جایا کرتے ہیں اور قو میں غافل رہ جایا کرتی
ہیں۔ میں تمہیں پیغام دیتا ہوں ایسا آنے والا آگیا ہے۔ تم اس کو قبول کرو۔ اب اس میں کوئی دلیل
نہیں دی گئی یعنی کوئی ایسی دلیل نہیں دی گئی جس کے جواب میں کوئی الٹا یہ کہے کہ ایسا نہیں ہوتا۔ اس کا
کوئی جواب نہیں ہے۔ وہ آپ کی بات مانے یا نہ مانے لیکن اس اصول کو بہر حال جانتا ہے کہ یہی ہوتا
چلا آیا ہے۔ خدا کی طرف سے آنے والے آتے ہیں ان کو بغیر پہچان کئے رد کر کے اور دھکے دے کر
رخصت کیا جاتا ہے اور پھر وہ بھی دن آتے کہ حسرت سے لوگ ان وقتوں کو یاد کرتے ہیں۔ چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
ه
امروز قوم من نشناسد مقام من
روزے بگر یہ یاد کند وقت خوشترم
کہ دیکھو آج کا دن ایسا دن ہے کہ میری قوم نے میرے مقام کو نہیں پہچانا لیکن آج میں تمہیں بتا رہا
ہوں کہ وقت آنے والا ہے کہ آہ وزاری کے ساتھ بلک بلک کر رویا کریں گے کہ کاش اس وقت ہم امام
وقت کے ناصرین میں لکھے جاتے۔
پس یہ جو نصیحت ہے، یہ قانون قدرت سے تعلق رکھنے والی ایسی باتیں ہیں جو دراصل ہر
شخص کے دل کی آواز ہوتی ہیں اور جب وہ آپ کے منہ سے نکلتی ہیں تو یہ رد نہیں کی جاسکتیں کیونکہ ہر
دل کی اپنی ایک کیفیت ہوتی ہے اس لئے قوم کے مزاج کو پہچان کر اس کے دکھتے ہوئے بدن پر ہاتھ
رکھ کر اس کی نبض پر اپنی انگلیاں جما کر جو بات بھی آپ کرتے ہیں وہ موعظہ حسنہ ہے یعنی ایسی بات
جو دل سے نکلے اور دل میں ڈوب جائے اس لئے قرآن کریم کہتا ہے کہ بحث میں جلدی نہ کیا کرو
حکمت کے ساتھ موعظہ حسنہ شروع کرو تا کہ لوگ جان لیں کہ تم ان کے ہمدرد اور سچے ہو۔ لوگ سمجھ
جائیں گے کہ تمہیں صرف اپنی ذات میں دلچسپی نہیں ان کی ذات میں بھی دلچسپی ہے۔
یہ سب کچھ ہونے کے باوجود قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ پھر بھی وہ لوگ تم سے لڑیں گے۔ ان
خطبات طاہر جلد ۲
124
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
میں سے بہت سے ایسے ہوں گے کہ مارے غصے کے جن کے منہ سے جھاگ جاری ہو جائے گی
آنکھوں میں خون اتر آئے گا اور وہ بڑے سخت مقابلہ کے لئے تیار ہو جائیں گے ۔ فرمایا اس وقت بھی
ہم تمہیں ہدایت دیتے ہیں کہ مقابلہ کرو اور پیٹھ نہ دکھاؤ ۔ تم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ
معاشرہ میں کوئی غصہ پیدا نہ ہو، کوئی نفرت پیدا نہ ہو، بہترین طرف بلایا ، بہترین طریق سے کام لیا اور
بہترین نصیحت کی ۔ خدا فرماتا ہے کہ اس کے بعد پھر تم پر کوئی الزام نہیں ہے۔ اب تم تیار ہو جاؤ تمہارا
پورا حق ہے کہ تم اپنی پوری قوت اور پوری شدت کے ساتھ ان لڑنے والوں کا مقابلہ کرو لیکن مقابلہ
جبر سے نہیں کرنا ۔ فرمایا جَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ اب بھی بدی کے ساتھ مقابلہ حسن کا ہی ہوگا۔
وہ بدی لے کر آئیں گے تم نے اس کی جگہ حسن پیش کرنا ہے۔ وہ تمہاری برائی چاہیں گے تم ان کی
اچھائی چاہو گے، وہ کمزور دلیلیں دیں گے تم ان سے زیادہ قوی اور طاقتور اور دلکش دلیلیں نکالا کرنا اور ہر
مقابلہ کی شکل میں تم حسن کے نمائندہ بن جانا اور وہ نفرت اور بدیوں کے نمائندہ بن جائیں گے۔
جب یہ دور شروع ہو جائے گا تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے پھر یہ باتوں تک نہیں رہے گا۔ پھر ایسے
لوگ بھی ہوں گے جو تمہیں بدنی سزا دیں گے جو تمہاری شدید مخالفت کریں گے۔ ہو سکتا ہے تمہارے
گھر جلائیں، ہو سکتا ہے تمہیں اذیتیں دی جائیں یہاں تک کہ تمہیں اتنا دکھ دیا جائے جتنا کسی انسان
کے بس میں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسی صورت میں ہم تمہیں ایک نصیحت کرتے ہیں کہ پہلے سے اس
بات کو آگے بڑھایا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ
جب یہ لڑائی شروع ہو جائے گی یہ بات یا د رکھنا کہ اللہ ہی جانتا ہے کہ کون ہدایت پر ہے وَهُوَ اعْلَمُ
بِالْمُهْتَدِينَ صرف خدا جانتا ہے کہ ہدایت یافتہ کون ہے، اللہ ہی جانتا ہے
بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ کہ کون اپنی راہ سے گمراہ ہو چکا ہے۔ اب بظاہر یہ بڑا تعجب انگیز فقرہ
بیچ میں داخل ہو گیا۔ ایک طرف خدا کہتا ہے اپنے رب کی طرف بلا ؤ حکمت کے ساتھ اور موعظہ حسنہ
کے ساتھ بلاؤ اور جب لڑائی شروع ہو گئی تو اچانک گویا کہ یقین ہی اڑا دیا اپنے پیغام سے یعنی اس بات
سے تو یوں لگتا ہے جیسے کہا جا رہا ہو کہ اب تم لڑ پڑو۔ لیکن یہ کوئی پتہ نہیں کہ تم سچے ہو کہ فلاں سچا ہے اللہ ہی
بہتر جانتا ہے کہ گمراہ کون ہے اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ہدایت پر کون ہے۔ اس آیت کا اور اس مضمون
کا یہاں موقع کیا ہے پہلے اس کو حل کرتے چلے جائیں پھر اس کا بقیہ حصہ انشاء اللہ زیر نظر آئے گا۔
خطبات طاہر جلد ۲
125
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ کہ تو اپنے رب کی طرف بلا اور دنیا میں
ہر شخص کو اپنے رب کی طرف بلانے کا حق ہے۔ یہ وہی آزادی ضمیر اور آزادی مذہب کا اعلان ہے جس
کی تکرار کی جارہی ہے۔ فرمایا جب یہ مقابلہ شروع ہوگا تو اس وقت بھی ہر انسان یہ سمجھنے کا حق رکھتا ہے
کہ میں ہدایت پر ہوں اور تمہیں یہ کہنے کا حق نہیں ہے کہ تم چونکہ ہدایت پر نہیں ہو اس لئے تم ہمارے
ساتھ بات نہ کرو تم ہم سے مقابلہ چھوڑ دو اور ہتھیار ڈال دو۔
یہ وہی آزادی ضمیر کا اعلان ہے جس سے بات کا آغاز ہوا تھا۔ وہی مضمون اب تکرار کے
ساتھ دوہرایا جا رہا ہے۔ فرمایا ہم جانتے ہیں کہ تم حق پر ہولیکن تمہیں یہ حق نہیں دیتے کہ ایسے اور دعویٰ
کرنے والوں کے دعوئی کا حق چھین لو۔ اپنے رب کی طرف بلانے والے ہر شخص کو یہ حق ہم عطا
کرتے ہیں کہ وہ یہ اعلان کرے کہ میں ہدایت پر ہوں اور تم گمراہی پر ہو۔ ہاں ہم تمہیں یہ بتاتے ہیں
کہ اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے اور فیصلہ وہی کرے گا جو تمہارے حق میں ہوگا اس لئے اس میں تمہارا
نقصان کوئی نہیں۔ تم ہر انسان کو اور ہر مد مقابل کو یہ آزادی دو کہ وہ تمہیں غلط قرار دے اور اپنے آپ کو
سچا کہے اور یہ آزادی تمہارے خلاف نہیں جاتی کیونکہ اللہ تو بہر حال جانتا ہے کہ کون سچا ہے۔اس بات
سے کیا فرق پڑتا ہے کہ مثلاً ہندو کہیں کہ ہم زیادہ ہدایت پر ہیں اور یہودی کہیں کہ ہم زیادہ ہدایت پر
ہیں اور عیسائی کہیں کہ ہم زیادہ ہدایت پر ہیں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم تمہیں یہ حق نہیں دیتے کیونکہ تم
Minority (اقلیت) میں ہو اور یا یہ کہ ہم ہدایت پر ہیں اس لئے تم دعوئی ہی نہیں کر سکتے بلکہ عام دعویٰ
کا اعلان ہے فرماتا ہے هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیلِ ہے یہ صرف خدا کا حق ہے کیونکہ وہ
جانتا ہے وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ فلاں ہدایت پر ہے اور فلاں ہدایت پر نہیں ہے لیکن کوئی انسان دوسرے کو
اس حق سے محروم نہیں کر سکتا۔
بظاہر اس جملہ معترضہ کے بعد جس کی بڑی شدید ضرورت تھی اللہ تعالیٰ پھر اس مضمون کی
طرف واپس لاتا ہے۔ فرماتا ہے وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُو قِبْتُمْ بِه که
اب لڑائی شروع ہو گئی ہے ہر چند کہ تم حسن سے کام لو گے، ہر چند کہ تم مغفرت سے کام لو گے، ہر چند
کے تم عفو سے کام لو گے لیکن دشمن ایسا نہیں کریگا وہ تمہیں بدنی سزائیں بھی دے گا ، وہ تمہاری جان کے
در پے بھی ہوگا ، وہ تمہارے اموال کے درپے بھی ہوگا اور تمہاری عزتوں کے درپے بھی ہوگا۔ پس اگر