دعوت الی اللّٰہ اور اس میں حکمت کے تقاضے

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۲
126
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
ایسی صورت پیدا ہو جائے تو فرماتا ہے کہ اگر تم یہ فیصلہ کرو کہ دشمن سے اس کے ظلم کا بدلہ لینا ہے تو ہم
تمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ جتنا تم پر ظلم کیا گیا ہے اس سے ایک انچ بھی زیادہ آگے نہیں بڑھنا یعنی
جس حد تک دشمن تم پر ظلم کر رہا ہے اس کا جواب دینے کا ہم تمہیں حق دیتے ہیں۔ یہ اعلان فرمادیا ہے
لیکن اس طریق پر اعلان فرمایا کہ بِمِثْلِ مَا عُو قِبْتُمْ بِه یعنی شرط یہ ہے کہ پہل دوسرے نے کی ہو،
زیادتیاں اور سفاکیاں اور ظلم و ستم کا آغاز مد مقابل نے کیا ہو، پھر تمہیں ہم حق دیتے ہیں کہ اس کے بعد
اپنے دفاع میں ویسا ہی کرو لیکن اس سے آگے نہیں بڑھنا۔ لیکن یہاں بات ختم نہیں کرتا بلکہ فرماتا ہے
وَلَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِلصَّبِرِينَ کہ یاد رکھو اگر تم صبر سے کام لو تو اللہ تعالیٰ تمہیں بتاتا ہے کہ
صبر کرنے والے زیادہ کامیاب ہوا کرتے ہیں اور صبر کرنے والوں کا اپنے لئے یہی اچھا ہوتا ہے کہ وہ بدلہ
نہ لیا کریں۔ خصوصاً دینی مقابلوں میں اور ہر معاملہ میں صرف نظر سے کام لیتے چلے جائیں اور اپنی
برداشت اور حوصلے کے پیمانے بڑھاتے چلے جائیں لیکن عجیب خدا ہے اور ایسا انصاف ہے خدا کا کہ
اپنے بندوں کو حق بہر حال دیتا ہے۔ فرماتا ہے کہ اگر تم پر ظلم ہوا ہے اور تم اس حد تک مقابلہ کرو جس حد تک
ظلم ہوا تو تم پر کوئی حرف نہیں۔ خدا یہ نہیں کہے گا کہ میں تمہیں سزاد یتا ہوں تم نے ایسا کام کیوں کیا۔ ہاں
اللہ تعالیٰ بطور نصیحت فرماتا ہے کہ اگر اپنا حق چھوڑ دو، صبر سے کام لو تو یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے۔
اب دیکھ لیجئے جو خطاب اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ میں واحد سے شروع ہوا تھا اس نے
اجتماعیت اختیار کر لی اسی لئے میں نے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ تبلیغ کا یہ کام صرف محمد مصطفی ﷺ تک محدود
نہیں بلکہ آپ کے ماننے والوں پر بھی فرض ہے ورنہ مخاطب تو آنحضور کو کیا گیا تھا اچانک یہ سارے
مسلمان بیچ میں کہاں سے شامل ہو گئے ۔ واحد کا صیغہ جمع میں تبدیل ہو گیا اور سب کو اجازت دی
جا رہی ہے کہ چا ہو تو تم بدلہ لو لیکن ہم تمہیں مغفرت کی تعلیم دیتے ہیں۔ اور اب پھر یہ کلام واپس لوٹے
گا اور واحد کی بات شروع کر دے گا اور اس طرز کلام میں عجیب حسن پیدا ہو جائے گا کہ کبھی روئے سخن
واحد سے جمع میں بدل جاتا ہے اور کبھی جمع سے واحد کی طرف لوٹ جاتا ہے۔
بہر حال مسلمانوں کو بدلہ لینے کی اجازت دی کیونکہ ہر قسم کے مزاج کے لوگ ہوتے ہیں۔
بعض لوگ برداشت نہیں کر سکتے ، بعض برداشت کر سکتے ہیں ، بعض کو عادت ہے ، بعض کو عادت نہیں
ہے، اس لیے انسانی فطرت کو مد نظر رہ فطرت کو مد نظر رکھ کر اللہ تعالیٰ نے اجازت دے دی کہ جتنا ظلم ہوا ہے اتنا بدلہ لے لو

خطبات طاہر جلد ۲
127
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
لیکن اس کا نمونہ وہ پیش کیا جس نے بدلہ نہیں لینا تھا۔ چنانچہ فرمایا وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللهِ
صلى الله
کہ اے محمد ! ( ع ) تجھے ہم یہ نہیں کہتے کہ اگر تو چاہے تو بدلہ لے لے اور چاہے تو صبر کرے۔ تیرے
لئے یہ ارشاد ہے واصبر تو نے صبر ہی کرنا ہے اور اس بات کو واضح کرنے کے لئے کہ یہ نیا حکم نہیں ہے
صلى الله
عروسه
بلکہ رسول کریم ﷺ کی فطرت کا ایک فیصلہ ہے جس کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے توثیق کی جارہی ہے
صلى الله
عروسة ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللهِ ہم جانتے ہیں کہ تو صبر کر رہا ہے یعنی یہ نہیں بتایا کہ اے
محمد ! ( ) تو بے صبری دکھا رہا ہے اس لئے ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ بے صبری نہیں کرنی اور صبر کرنا
ہے بلکہ یہ فرماتا ہے کہ اے محمد ! ( تو صبر ہی کرتا چلا جا کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ تو پہلے ہی اللہ کی
خاطر صبر کر رہا ہے ۔ پس اس رستہ سے ہٹنا نہیں کیونکہ یہی بہترین رستہ ہے اور مسلمانوں کے لئے گویا دو
رستے الگ الگ کر کے دکھا دیئے۔ ان کیلئے دونوں رستے کھلے ہیں یعنی صبر کا رستہ بھی اور انصاف کا بھی
اور بدلہ لینے کا بھی لیکن حضرت محمد مصطفی مے کو ایک رستہ پر چلا دیا یعنی صبر کے رستہ پر ۔ اور دراصل
صبر کا اعلیٰ ظرف آپ ہی رکھتے تھے۔
اب بتائیے کہ کون ہے جو اس رستہ کو چھوڑ کر اپنے لئے دوسرا رستہ اختیار کرتا ہے۔ انصاف
کے تقاضے بھی پورے کر دیئے اور ایک عام اعلان کر دیا کہ اب دوشاخیں چل رہی ہیں تم چاہو تو انتقام
کی شاخ کو انصاف کے مطابق اختیار کر لو کوئی حرج نہیں ہے اور چاہو تو صبر والے طریق کو اختیار کر لو
اور یہ کہ پرستہ پکڑ لیکن ہم تمہیں یہ بتا دیتے ہیں ہ
حضرت محمد مصطفی ﷺ کے صبر والے رستے پر ہی چلیں گے، عليه
صلى الله
انتقام لینے والے رستے پر نہیں چلیں گے اس لئے اب چاہو تو یہ قبول کر لو اور چاہو تو وہ قبول کر لو۔
صلى الله
سه
اللہ تعالیٰ کا کتنا پیارا انداز ہے مسلمانوں کو صبر کی تلقین کرنے کا اس سے زیادہ حسین انداز
اختیاری نہیں کیا جا سکتا۔ رسول اللہ ﷺ کواس رستہ پر چلا دیتا ہے اور پھر آنحضرت ﷺ کے صبر کا عليه
تجزیہ فرماتا ہے اور یہ بتاتا ہے کہ کس قسم کا صبر ہے جو تبلیغ میں مفید ثابت ہوگا ۔ فرمایا وَلَا تَحْزَنْ
عَلَيْهِمْ اب دیکھئے صبر دو قسم کے ہوا کرتے ہیں ایک غصے کا صبر اور ایک غم کا صبر ۔ یہ دو ہی صبر ہیں جن سے
انسان کو واسطہ پڑتا ہے۔ ایک آدمی کو کسی دوسرے کی حرکت پر شدید غصہ آرہا ہے اور وہ صبر کر رہا ہے۔
ایک صبر یہ ہوتا ہے کہ آدمی شدید غم محسوس کر رہا ہے اور پھر بھی صبر کرہا ہے۔ صبر کے ساتھ یہاں بھی دور ستے
بن گئے۔ جانتے ہو کس صبر کی طرف ہم تمہیں بلا رہے ہیں۔ یہاں یہ صبر کی وہ راہ ہے جو حضرت محمد ہو ہم بلا یہاں یہ صر وہ راہ ہے

خطبات طاہر جلد ۲
128
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
صلى الله
مصطفی ﷺ نے اختیار فرمائی ہے۔ وہ غصہ والا صبر نہیں وہ غم والا صبر ہے۔ غصہ تو حضرت محمد مصطفیٰ
کے قریب بھی نہیں پھٹکتا ۔ ان کی مثالیں ایسی ہی ہیں جیسے صبر کرنے والی ایک سوتیلی ماں اپنے
سوتیلے بچوں کی بے ہودہ حرکتوں پر صبر کر رہی ہو۔ اس کو طبعا اور فطرہ بڑا غصہ آرہا ہوتا ہے لیکن وہ
چونکہ مہذب ہوتی ہے، اپنے اوپر کنٹرول رکھتی ہے اس لئے وہ صبر کر جاتی ہے۔ اور ایک سگی ماں ہے جو
اپنے بچوں کی حرکتوں پر صبر کرتی ہے لیکن وہ غم کا صبر ہوتا ہے وہ اپنے غم میں گھلتی چلی جاتی ہے، وہ خود
بھی دعائیں کرتی ہے اور دوسروں کو بھی دعاؤں کے لئے کہتی ہے ۔ مجھے اس صبر سے بھی آئے دن
واسطہ پڑتا رہتا ہے۔ مائیں آتی ہیں آج بھی کل بھی اور پرسوں بھی ، یہاں بھی جو ملاقاتیں ہوتی ہیں
ان میں بھی ہر روز کئی خواتین اپنے بچوں کی بعض بے ہودہ حرکتوں کا ذکر کرتے ہوئے دعا کے لئے کہتی
رہتی ہیں جب بھی وہ اس قسم کی دعا کے لئے کہتی ہیں اس میں غصہ کوئی نہیں ہوتا وہ غم میں گھل رہی ہوتی
ہیں ، وہ رورہی ہوتی ہیں، دعا کے لئے کہتے کہتے ان کی آواز بھرا جاتی ہے کہ بچہ ضائع ہو رہا ہے اس
کے لئے دعا کریں۔
پس تم نے اس کی پیروی کرنی ہے جس کے صبر میں غصہ کا نام ونشان بھی نہیں تھا۔ وہ تو سگی
ماں والا صبر کرنے والا انسان ہے بلکہ اس سے بھی کہیں بڑھ کر صبر کرنے والا ہے۔ وہ تو ان لوگوں کے
غم میں اپنی جان ہلکان کر رہا ہوتا ہے جو اس کی بات کو نہ مان کر اپنا نقصان کر رہے ہیں اسی لئے اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ اور یہ کہہ کر اس بے انتہا جذبۂ غم کا اظہار فرما دیا جو
صلى الله
آنحضور علی کے قلب صافی میں موجزن تھا۔ ایک کہنے والے نے بہت خوب کہا ہے: عروسة
الله
کیوں ، کیا ہوا، یہ آہ شرر بار کس لئے
یہ تو نہیں کہا تھا کہ تو بے قرار ہو
کہ یہ کیسا غم ، میں یہ تو نہیں چاہتا تھا کہ تو غمگین ہو جائے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ جب یہ کلام نازل ہو رہا
ہے تو آنحضرت ﷺ کا دل ان لوگوں کے غم سے بھر گیا ہے جو ان ساری باتوں کے باوجود نہیں مان
رہے ہوں گے اور جس کے نتیجہ میں آپ نے صبر کرنا ہے اور پہلے بھی صبر کر رہے تھے۔ اچانک اللہ
تعالیٰ اس مضمون کو چھوڑ کر کہتا ہے۔ اے محمد اغم نہ کر تو تو بہت ہی مقدس وجود ہے، تیرا مقام بہت بلند
ہے، ان گھٹیا لوگوں کی خاطر تو اپنے نفس کو ہلاک کر دے گا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ ایک جاری سلسلہ

خطبات طاہر جلد ۲
ما صلى الله
ہے جو رسول الله عليه ۔
صلى الله
عروسه
129
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
کے بس میں نہیں ہے۔ یہ صرف پیار کا اظہار ہے ورنہ خدا اس غم سے نہ روکنا
چاہتا ہے نہ محمد مصطفیٰ ﷺ نے رکنا تھا۔ اس نے خود آپ کو پیدا ہی اس طرح کیا تھا اس لئے
لَا تَحْزَن میں پیار اور محبت کا یہ اظہار ہے کہ تو نہ غم کر تجھے کیا ہو گیا ہے، لیکن اللہ کو پتہ ہے کہ اس
نے غم میں گھلتے ہی چلے جانا ہے اور اسی کے غم نے ان کی اصلاح کرنی ہے۔ پس مبلغ کو یہ بھی بتا دیا کہ
صبر کرنا ہے تو وہ صبر کرنا ہے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ نے کیا تھا۔ یہ کیسا پاک رسول ہے کہ ان لوگوں
کے لئے بھی جو آپ کو دکھ دے رہے ہیں ، تکلیف دے رہے ہیں دکھ تو محسوس کرتا ہے لیکن غصہ محسوس
نہیں کرتا۔ اور دیکھئے یہ ہے بھی کتنی معقول بات۔ کیونکہ جس کو غصہ آتا ہے وہ اکثر صبر کا دامن چھوڑ ہی
دیا کرتا ہے۔ وہ پھر بدلہ لینے والا رستہ اختیار کر لیا کرتا ہے۔ فرمایا یہ حقیقت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے
یہ صبر کا رستہ اس لئے اختیار کیا کہ آپ کی فطرت میں اتنی زیادہ ہمدردی ہے کہ آپ اپنے دشمنوں کے
لئے غم تو محسوس کرتے ہیں غصہ محسوس نہیں کرتے ۔ صبر کے سوا اس کا کوئی چارہ کار نہیں ۔ پھر اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْكُرُونَ کہ بظاہر یہ طریق تو بڑا ہی مشکل طریق ہے
اور یوں لگتا ہے کہ گویا اس سے کامیابی نہیں ہوگی ۔ دشمن طرح طرح کے ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے،
طرح طرح کی تدبیریں سوچ رہا ہے۔ دن رات منصوبے بنا رہا ہے کہ کس طرح Movement
( تحریک ) چلائی جائے، کس طرح اس جماعت کو تباہ کیا جائے اور اس پر بھی کہا جاتا ہے صبر کرو، صبر
کرو، اور صبر بھی غصہ والا نہیں بلکہ غم والا صبر کرو۔ اس موقع پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اے محمد ! ) ( علی
وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللہ ہم جانتے ہیں کہ تیرا صبر صرف اللہ کی خاطر ہے اپنے رب کی خاطر ہے اس
لئے وہ اب تجھے کس طرح چھوڑ دے گا جس کی خاطر تو صبر کر رہا ہے۔ فرماتا ہے
وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ تو اپنا سینہ کھول لے اور اس کو کشادہ کر، ان لوگوں کے
برے مکروں اور تدبیروں سے تجھے ہم کوئی بھی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ تو ہماری خاطر صبر کرنے والا
ہے ہم تیرے محافظ بن جائیں گے اور ہر آن تیری حفاظت کریں گے اور تیرے سلسلہ کی اور تیرے پیغام
کی حفاظت کریں گے اور لازماً تمہیں کامیاب کریں گے۔ چونکہ تیرا صبر صرف میری خاطر تھا اب میں
ذمہ دار ہو گیا ہوں ۔ پھر فرماتا ہے إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ
کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے ساتھ ہوا کرتا ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور محسن ہوتے ہیں۔
صلى الله ۔
()

خطبات طاہر جلد ۲
130
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
یہ جو آخری آیت ہے اس میں بھی ایک بہت ہی وسیع مضمون ، ضمون بیان ہوا ہے لیکن اسوقت اس
کے بیان کرنے کا موقع نہیں اس لئے میں اس کو چھوڑتا ہوں پھر کسی وقت انشاء اللہ بیان کروں گا۔
یہ بھی اسی کے تسلسل میں ہے۔
صلى الله اس وقت میں صرف اتنا کہوں گا کہ خدا تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو ان تین آیات میں جو
تلقین فرمائی ہے ان میں جیسا کہ آپ نے اندازہ لگا لیا ہو گا لامتناہی مضامین کی کھڑکیاں ہیں اور
لا متناہی طریقہ ہائے تبلیغ بیان فرما دیئے گئے ہیں۔ اگر آپ اس مضمون کو پیش نظر رکھیں تو آپ میں
سے ہر آدمی ایک بہترین داعی الی اللہ بن سکتا ہے اور مقابلہ پر جو دلیلیں دی جاتی ہیں ان کا توڑ بھی آپ
کو دے دیا گیا ہے اس لئے بہترین تبلیغی ہتھیاروں سے مسلح ہو کر اس رب کی طرف لوگوں کو بلائیں جو
لان
صلى الله
حضرت محمد مصطفی کا رب ہے۔ علی
پس میں تمام احباب جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ تمام دنیا کے انسان کو خدائے حی و قیوم کی
طرف بلائیں۔ مشرق کو بھی بلائیں اور مغرب کو بھی بلائیں ، کالے کو بھی بلائیں اور گورے کو بھی بلائیں،
عیسائی کو بھی بلائیں اور ہندو کو بھی ، بھٹکے ہوئے لوگوں کو بھی بلائیں اور دہریوں کو بھی ، مشرقی بلاک کو بھی
بلانا آج آپ کے سپرد کیا گیا اور مغربی بلاک کو بلانا بھی آج آپ کے ذمہ لگایا گیا ہے، یہ آپ ہی ہیں بلانا سپرد کے
جنہوں نے دنیا کو موت کے بدلہ زندگی بخشنی ہے۔ اگر آپ نے یہ کام نہ کیا تو مرنے والے مر جائیں
گے اور اندھیروں میں بھٹکنے والے ہمیشہ بھٹکتے رہیں گے اس لئے اے محمد مصطفیٰ ﷺ کے غلامو! اور
اے دین مصطفی علی کے متوالو ! اب اس خیال کو چھوڑ دو کہ تم کیا کرتے ہو اور تمہارے ذمہ کیا کام
لگائے گئے ہیں تم میں سے ہر ایک مبلغ ہے اور ہر ایک خدا کے حضور اس بات کا جواب دہ ہوگا۔ تمہارا
کوئی بھی پیشہ ہو ، کوئی بھی تمہارا کام ہو، دنیا کے کسی خطہ میں تم بس رہے ہو، کسی قوم سے تمہارا تعلق
ہو تمہارا اولین فرض یہ ہے کہ دنیا کو محمد مصطفیٰ کے رب کی طرف بلاؤ اور ان کے اندھیروں کو نور میں
بدل دو اور ان کی موت کو زندگی بخش دو۔ اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
نماز میں جمع ہوں گی ۔ جمعہ کی نماز کے معاً بعد میں عصر کی نماز بھی ساتھ پڑھا دوں گا کیونکہ
بہت سے دوست باہر سے آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے واپس جانا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۲
131
خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء
ایک بات جو میں پہلے بھی مختلف جگہوں پر دوستوں کو سمجھاتا چلا آیا ہوں یہاں بھی سمجھا
دوں۔ دیہاتوں میں عموماً اس بارہ میں غفلت ہو جاتی ہے۔ امام جب تک پوری طرح سلام پھیر کر نماز
سے فارغ نہیں ہوتا اس وقت تک مقتدی اس کی اقتدا سے آزاد نہیں ہوتے۔ نماز میں السلام علیکم
سنتے ہی بعض لوگ فوراً در دڑ کرتے ہوئے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ ایک بد نظمی کا طریق ہے اور
اسلامی نظم وضبط کی روایات کے بھی خلاف ہے۔ جب امام آخر میں السلام علیکم کہتا ہے تو پھر دوبارہ بائیں
طرف منہ پھیر کر السلام علیکم کہہ کر فارغ ہوتا ہے اس وقت اس کو بھی نماز سے اٹھنے کی اجازت ہے اور
مقتدیوں کو بھی اٹھنے کی اجازت ہے اس لئے جنہوں نے بقیہ نماز پڑھنی ہوان کے لئے یہ ضروری ہے
کہ وہ پوری طرح صبر کے ساتھ بیٹھے رہیں۔ اور اس سے ایک اور بھی فائدہ ہوتا ہے کہ جس صبر کی تلقین
کی جارہی ہے اس صبر کی عادت بھی پڑتی ہے۔ دیکھا گیا ہے جو لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں میں
بے صبری کریں وہ بڑی باتوں میں بھی بے صبری کرتے ہیں ۔ اب امام سے پہلے اٹھنے سے کتنا وقت
بچ جاتا ہے۔ صرف سیکنڈز میں بچتا ہے کیونکہ دوسرا السلام علیکم اگر آپ آہستہ بھی کہیں تو تمہیں پینتیس
سیکنڈز میں کہا جائے گا۔ یہ تمیں پینتیس سیکنڈز بچانے کے لئے جو لوگ افراتفری میں اٹھتے ہیں وہ
دراصل اپنی فطرتی بے صبری کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ ان کی نمازیں بھی اکثر
بے صبری میں پڑھی جاتی ہیں۔
پس نماز کا نظم وضبط بہت گہرے سبق رکھتا ہے اس لئے آپ نماز میں صبر کا نمونہ دکھایا کریں
اور امام کی متابعت میں بھی صبر کا نمونہ دکھایا کریں۔ اس وقت تو کوئی موقع پیش نہیں آئے گا کیونکہ میں
عصر کی نماز پوری پڑھوں گا ویسے میں مسافر تو ہوں لیکن میرا یہاں گھر ہے اور جہاں گھر ہو وہاں اگر
آدمی چند گھنٹے کے لئے بھی آئے تو مسافر نہیں رہتا اس لئے اس دفعہ تو انشاء اللہ سب اکٹھے ہی سلام
پھیریں گے لیکن چونکہ موقع تھا اس لئے میں نے آپ لوگوں کو بتا دیا ہے۔ آئندہ جب بھی کوئی ایسا
موقع پیدا ہوا کرے یا آپ نماز میں بعد میں آکر شامل ہوں اور ایک آدھ رکعت رہ گئی ہو تو آپ جلدی
نہ اٹھا کریں ۔ امام فارغ ہو جائے پھر آپ کھڑے ہوا کریں۔
روزنامه الفضل ربوه ۲۳ رمتی ۱۹۸۳ء)

آج 10 میں سے 10 باقی