حضور کے تین رؤیا نیز زورِ دعا کے لوازمات
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ کی حفاظت اور نصرتِ الٰہی پر مشتمل اپنے تین متواتر مبشر رویا کا ذکر فرمایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان خوشخبریوں کا تقاضا ہے کہ محض اپنی کوششوں پر بھروسا کرنے کے بجائے عاجزانہ دعاؤں اور جدوجہد کے ذریعے ان کا اہل بننے کی کوشش کی جائے۔ نیز انہوں نے دعا کی قبولیت اور قوت کے بنیادی لوازمات پر روشنی ڈالی جن میں مخلوق خدا کا سچا غم، خوشی کا شکر میں بدلنا اور اللہ تعالیٰ سے خالص ذاتی محبت شامل ہیں۔
موضوعات: مبشر رویا، نصرت الٰہی، لوازمات دعا، شکر گزاری، محبت الٰہی، عاجزی اور انکسار
خطبات طاہر جلد ۳
97
خطبہ جمعہ ۷ ارفروری ۱۹۸۴ء
حضور کے تین رویا نیز زور دعا کے لوازمات
( خطبه جمعه فرموده ۱۷ار فروری ۱۹۸۴ء بمقام ناصر آباد سندھ )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
پرسوں رات اللہ تعالیٰ نے اوپر تلے تین مبشر رویا دکھائے جو جماعت کے حق میں بہت ہی
مبشر اور مبارک ہیں۔ مختصر نظارے تھے لیکن یکے بعد دیگرے ایک ہی رات میں یہ تین نظارے دیکھے
اور اس مضمون کو زیادہ قوت دینے کے لئے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص طور پر جماعت کے لئے
خوش خبری ہے یہ ایک عجیب واقعہ ہوا کہ میرے ساتھ کے کمرے میں عزیزم مرزا لقمان احمد سوتے
ہیں ، وہ جب صبح اٹھے نماز کے لئے تو ان کے دل میں اللہ تعالیٰ نے القا کیا بڑے زور سے کہ آج رات
خدا تعالیٰ نے مجھے کچھ خوشخبری دی ہے۔ تو ان کے دل میں یہ ڈالا گیا کہ میں پوچھوں کہ رات کیا بات
ہوئی ہے جو خدا تعالیٰ نے خاص طور پر آپ کو خوش خبری عطا فرمائی ہے۔ تو بیک وقت یہ دونوں باتیں
مزید اس بات کو اس امید بلکہ یقین کو طاقت دیتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ جماعت کے ساتھ خاص نصرت اور
حفاظت کا معاملہ فرمائے گا۔
پہلی رویا میں میں نے دیکھا کہ ایک برآمدہ میں ایک مجلس لگی ہوئی ہے جس حضرت خلیفہ
لمسیح الثالث رحمہ اللہ کری پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ساتھ کرسیوں پر دوسرے احمدی بیٹھے آپ کی بات سن
رہے ہیں۔ میں جاتا ہوں تو خواب میں مجھے تعجب نہیں ہوتا بلکہ یہ علم ہے کہ اس وقت میں خلیفہ ہوں
اور یہ بھی علم ہے کہ آپ بیٹھے ہوئے ہیں اور کوئی اس بات میں آپس میں ٹکراؤ نہیں ہے یعنی ذہن میں
خطبات طاہر جلد ۳
98
خطبه جمعه ۷ ار فروری ۱۹۸۴ء
معلوم ہونے کے باوجود کہ آپ فوت شدہ ہیں اس نظارے سے طبیعت میں کسی قسم کا کوئی تردد نہیں
پیدا ہوتا۔ آپ کی جب مجھ پر نظر پڑتی ہے تو ساتھ والی کرسی پر بیٹھے ہوئے شخص کو جن کا چہرہ میں پہچانتا
نہیں بہت سے آدمی ہیں لیکن بے نام چہرے ہیں تو اس کو فوراً اشارہ سے کہتے ہیں کرسی خالی کرو اور
مجھے پاس بٹھا کر مصافحہ کرتے ہیں اور ہاتھ کو بوسہ دیتے ہیں جس طرح کوئی خلیفہ وقت کے ہاتھ کو
بوسہ دیتا ہے اور مجھے اس سے شرمندگی ہوتی ہے مجھے معلوم ہے کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں کہ میں جانتا
ہوں کہ تم خلیفہ ہو ۔ لیکن طبیعت میں سخت شرم محسوس ہوتی ہے اور انکسار پیدا ہوتا ہے۔ تو میں فوراً آپ
کے ہاتھ کو بوسہ دیتا ہوں تو آپ یہ بتانے کے لئے کہ نہیں میرا بوسہ باقی رہے گا تمہارے بوسے سے،
یہ (Cancel) نہیں ہوتا ، دوبارہ میرے ہاتھ کو پھر بوسہ دیتے ہیں کھینچ کر اور پھر میں محسوس کرتا ہوں
کہ اب تو اگر میں نے یہ سلسلہ شروع کر دیا تو ختم نہیں ہوگا اس لئے اس بحث کا کوئی فائدہ نہیں۔
چنانچہ میں اصرار بند کر دیتا ہوں ۔ اس کے بعد مجھے فرماتے ہیں کہ اب تو تم پوری طرح خلافت
کا چارج لے لو ، اب مجھے رخصت کرو یعنی میری ساتھ رہنے کی ضرورت کیا ہے اب ۔ تو میں کہتا ہوں
کہ اس میں ایک حکمت ہے اور وہ یہ ہے کہ خلافت کوئی شریکا نہیں ۔ کوئی ایسی چیز نہیں ہے دنیا کی جس
میں کسی قسم کا حسد یا مقابلہ ہو بلکہ یہ ایک نعمت ہے اور انعام ہے۔ میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ صاحب
انعام لوگوں میں آپس میں محبت ہوتی ہے، پیار کا تعلق ہوتا ہے اور کسی قسم کا حسد یا مقابلہ نہیں ہوتا۔ تو یہ
مفہوم میں آپ کے سامنے بیان کرتا ہوں اور اس کے بعد یہ نظارہ ختم ہو گیا۔
ایک اور بات آپ نے مجھے خواب میں کہی جو مبارک ہے اس میں اس بات کی طرف اشارہ
تھا کہ ایک بات میں نے کہی ہے اور وہ انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کے حق میں اچھی ہوگی ۔ اس کے بعد یہ
نظارہ ختم ہوا تو کچھ دیر کے بعد اسی رات خوار دیر کے بعد اسی رات خواب میں صرف یہ چھوٹا سے نظارہ دیکھا ہے کہ حضرت نواب
امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی صاحبزادی اور ہماری پھوپھی ہیں وہ
میرے گھر میں داخل ہو رہی ہیں اور اس کے سوا اور کوئی نظارہ نہیں ہے۔ صرف ان کو میں گھر میں داخل
ہوتے دیکھتا ہوں اور خواب ختم ہو جاتی ہے۔
تیسری خواب میں دیکھا کہ ایک میز چنی ہوئی ہے اور اس پر ہم کھانا کھا رہے ہیں اور میرے
دائیں جانب حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم بیٹھی ہوئی ہیں اور بڑے خاص پیار اور محبت کے ساتھ
خطبات طاہر جلد ۳
99
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۴ء
میرے ساتھ کھانے میں شریک ہیں۔ تو یہ تینوں خواہیں اوپر تلے نظر آنی اللہ تعالیٰ کی خاص نصرت کی
طرف دلالت کر رہی ہیں ۔ معلوم یہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ جماعت کو غیر معمولی نصرت بھی عطا فرمائے گا اور
اگر کچھ حالات مخدوش پیدا ہوئے تو خدا خود حفاظت بھی فرمائے گا اور ہمیں کسی غیر کی حفاظت کی ضرورت
نہیں ہے اور پھر انجام میں خدا تعالیٰ ایک دعوت دکھاتا ہے اور نواب مبارکہ بیگم صاحبہ جن کے متعلق الہاماً
خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ مینوں کوئی نہیں کہہ سکدا ایسی آئی جنہیں ایہہ مصیبت پائی ۔“ ( تذکرہ صفحہ: ۲۷۷) یہ
الهام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پنجابی میں حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے متعلق ہوا تھا جس کا مصاحبه
مطلب یہ ہے کہ نام بھی مبارک ہے اور ان کی معیت بھی مبارک ہے اور بھی یہ نہیں ہو سکتا کہ یہ آئیں اور
اور کوئی مصیبت ساتھ باقی رہے ان کے آنے سے مصیبتیں ٹل تو جائیں گی آنہیں سکتیں ساتھ اکٹھی
نہیں رہ سکتیں ۔
تو معنوی لحاظ سے بھی اور الہامات کی روشنی میں ہر لحاظ سے یہ خواہیں اور جو ایک ترتیب
میں آئی ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے لئے بہت ہی مبارک ہیں۔اور مجھے اندازہ ہے
نظر آرہا ہے بلکہ کہ خدا تعالیٰ جلد جلد انشاء اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ جماعت کو غیر معمولی تائیدی
نشان دکھائے گا۔ لیکن ان مبشرات کا ایک تقاضا بھی ہے اس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔ جب
اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحم کے ساتھ کچھ تائیدی نشان دکھاتا ہے تو اس کے مقابل پر جماعت پر بھی کچھ
ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور پہلے خوش خبریاں دکھانا ایک یہ پیغام بھی رکھتا ہے کہ ان خوش خبریوں
کے اہل بننے کی کوشش کرو اور ان کے مستحق ہونے کے لئے جدو جہد کرو۔
جہاں تک محنت اور کوشش کا تعلق ہے یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ جماعت پہلے کی نسبت
بہت تیزی کے ساتھ مستعد ہوتی جارہی ہے۔ ایسی جماعتیں جہاں دعوت الی اللہ کا کوئی گمان بھی نہیں
تھا تصور بھی کوئی نہیں تھا اور اس ضلع میں بھی ایسی جماعتیں موجود ہیں جو خدا کے فضل سے بڑی تیزی
کے ساتھ دعوت الی اللہ کے کام میں مصروف ہو رہی ہیں اور جس طرح ایک بھنبھناہٹ ہوتی ہے اس
طرح ایک رو چلی ہوئی ہے جماعت میں کہ ہم اپنے رب کی طرف اس کے بندوں کو بلائیں اور
کامیاب دعوت الی اللہ دیں۔
یہ جذ بہ اور شوق تو ہر جگہ موجود ہے لیکن ہر جگہ برابر پھل نہیں لگ رہے۔ بعض علاقوں میں
خطبات طاہر جلد ۳
100
خطبہ جمعہ ۷ ار فروری ۱۹۸۴ء
خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑی تیزی کے ساتھ اس دعوت الی اللہ کے کام کو روحانی ثمر عطا ہور ہے
ہیں، میٹھے پھل مل رہے ہیں اور بعض علاقوں میں کام کی رپورٹیں تو ہیں لیکن پھل نظر نہیں آرہا یعنی جتنا
کام نظر آتا ہے اس کی نسبت سے محنت کو پھل نہیں لگ رہا۔ ان حالات کا جائزہ لینے کے بعد میں سمجھتا
ہوں کہ جماعت کو دعا کی طرف خصوصیت کے ساتھ توجہ دلاؤں ۔
امر واقعہ یہ ہے کہ دعا کے بغیر کوئی محنت بھی ثمر بار نہیں ہوا کرتی ۔ جن جگہوں میں اللہ تعالیٰ
محنت کو زیادہ پھل دے دے رہا ہے وہاں معلوم ہوتا ہے بلکہ بعض صورتوں میں تو میرے علم میں وہ لو لوگ ہیں
جو بہت دعا گو ہیں اور کثرت کے ساتھ دعا کرتے ہیں اور کوئی ان میں تکبر نہیں ہے۔ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ
ہماری کوششوں کے نتیجہ میں کچھ ہوگا۔ وہ کلیتہ انکساری اور عاجزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے سپرد
معاملات کرتے ہیں اور محنت کرنے کے باوجود بھی فخر نہیں کرتے بلکہ شرم محسوس کرتے ہیں کہ ہم سے
کمی ہو گئی اور دعا کرتے بھی ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ جتنی کوشش کرنی چاہئے تھی وہ ہم کر نہیں سکے اور
ابھی بہت خامیاں باقی رہ گئی ہیں۔ ایسی جگہوں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی تیزی کے ساتھ تبلیغ کو
اللہ تعالیٰ پھل عطا فرما رہا ہے اور حیرت انگیز طور پر ان کی باتوں میں اثر پیدا ہے اور جہاں ان کی باتیں
اثر نہیں پیدا کرتیں وہاں اللہ تعالیٰ رویا اور مبشرات کے ذریعہ لوگوں کو کھینچ کر لا رہا ہے۔
تو صاف پتہ چلتا ہے کہ جن علاقوں میں محنت تو موجود ہے لیکن محنت کو پھل نہیں لگ رہا
وہاں دعاؤں میں کمی ہے یا اپنی کوشش پر انحصار زیادہ ہو گیا ہے یا ایک فخر اور تکبر کا کیڑا پیدا ہو گیا ہے کہ
ہم لوگ گو یا زور بازو سے دنیا میں تبدیلی پیدا کر لیں گے ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوا۔ روحانی دنیا کے
انقلابات ہمیشہ منکسر بندوں کو عطا ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حضور کامل عاجزی رکھتے ہیں اور عاجزی
کا رویہ رکھتے ہیں ، اپنے اوپر انحصار نہیں کرتے بلکہ خدا تعالیٰ پر انحصار کرتے ہیں اسی لئے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ تمام انبیاء نے جب اپنی ساری کوششیں کر لیں اور ساری ظاہری
کوششیں ناکام ہو گئیں تب بشدت ان کی توجہ دعاؤں کی طرف منتقل ہوئی اور یہ دعا ہی تھی جس نے پھر
وہ انقلاب برپا کیا۔
چنانچہ قرآن کریم کی آیات سے استنباط کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
جماعت کو توجہ دلاتے ہیں کہ ان قرآنی بیانات سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ روحانی جماعتوں کو کوشش
خطبات طاہر جلد ۳
101
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۴ء
بہر حال کرنی چاہئے اور کوشش میں انتہا کردینی چاہئے ۔ کوئی کسر نہ چھوڑے اپنی طاقت کے لحاظ سے
لیکن یہ خیال کہ ان کی کوشش کامیاب ہو جائے گی اور دنیا کو بدل دے گی یہ غلط خیال ہے یہ جھوٹا وہم
ہے ۔ کوشش پوری کرنے کے بعد آپ مثالیں دیتے ہیں کہ انبیاء سے بہتر کوشش اور کون کر سکتا ہے
لیکن جب ان کی کوششیں بظاہر بے کار ہوتی دکھائی دیں کوئی اثر ان کا نظر نہیں آتا تھا تب بڑے زور
سے جب خدا تعالیٰ کی طرف وہ دعا کے ساتھ مائل ہوئے تو اچانک وہ انقلابات رونما ہونے شروع
ہو گئے جن کا وعدہ دیا گیا تھا۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قرآن کریم کی اس آیت سے
بھی استنباط فرماتے ہیں ۔
وَاسْتَفْتَحُوا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدِ (ابراهيم : ١٦)
کہ جب انہوں نے دیکھا کہ ظلم حد سے بڑھتا جا رہا ہے اور متکبر لوگ اور سرکش لوگ باز نہیں آتے وہ
جتنی دفعہ بھی کوشش کرتے ہیں ان کو سمجھانے کی وہ اس کوشش کورڈ کر دیتے ہیں ۔ تب وہ خدا کی طرف
متوجہ ہوئے وَاسْتَفْتَحُوا اور عرض کی کہ اے اللہ ! ہم فتح تجھ سے مانگتے ہیں ہماری کوئی کوشش
کامیاب نہیں ہے، ہماری ساری تدبیریں باطل ہیں اب ہم تیرا در کھٹکھٹاتے ہیں اور بڑے عجز کے
ساتھ عرض کرتے ہیں کہ تو فتح عطا فرما۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ جب
انہوں نے یہ کہا ، یہ طریق اختیار کیا تو خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِیدٍ۔ ہر سرکش کو خدا تعالی نے ٹکڑے
ٹکڑے کر دیا اس کی ہر تد بیر کونا کام کر دیا اس کی ہر طاقت کو کمزوری میں بدل دیا اور کامل طور پر فتح عطا
فرمائی ۔ چنانچہ حضرت نوح علیہ السلام کی مثال دیتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ نوح کے اختیار میں کب تھا کہ مخالفین کو ہلاک کرتا ۔ یہ دعا ہی تھی جو آسمان سے پانی بن
کر برسی اور زمین نے چشمے اگل دیئے جس نے نوح کے سارے مخالفین کو ہلاک کر دیا اور نوح کے
تمام متبعین کو اللہ تعالیٰ غیر معمولی طور پر اس ہلاکت سے بچالیا۔ پھر فرماتے ہیں کہ مجھے بھی خدا تعالیٰ
نے اس زمانہ کا نوح بنایا ہے۔
پس آپ جو نوح کی کشتی میں بیٹھنے والے ہیں اگر آپ واقعہ دنیا کو ہلاکت سے بچانا چاہتے
ہیں اور خود بھی ہلاکت سے بچنا چاہتے ہیں تو دعائیں کریں ۔ وَاسْتَفْتَحُوا وَ خَابَ
كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ لیکن اس کے ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک اور نکتہ کی
خطبات طاہر جلد ۳
102
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۴ء
صلى الله
طرف بھی توجہ دلاتے ہیں ۔ آپ فرماتے ہیں کہ پہلے انبیاء سے میری مشابہت ایسی نہیں کہ محدود ہو
یعنی ان کی کامیابیوں تک محدود ہو بلکہ مجھ میں اور گزشتہ انبیاء میں حضرت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی برکت سے علیه
ایک فرق پڑ چکا ہے۔ مثلاً ایک فرق آپ یہ بتاتے ہیں کہ مسیح نے جب دعا کی تو وہ تقدیر جو بظاہر مبرم
نظر آتی تھی کہ صلیب پر اس مسیح کا مرنا مقدر ہے اور صلیب سے کوئی بچتا دیکھا نہیں گیا تھا اللہ تعالیٰ نے
مسیح کی دعا سے مسیح کو اس ہلاکت سے بچالیا اور بظاہر غالب تقدیر کو ٹال دیا ۔ فرمایا مجھ میں اور مسیح
میں فرق یہ ہے کہ میں اپنے آپ کو ہلاکت سے بچانے کا ایسا فکر مند نہیں جتنا زمانہ کو ہلاکت سے
بچانے کے لئے بے قرار ہوں اور میری دعاؤں سے اللہ تعالیٰ زمانہ کو بچائے گا۔ انسان کو ہلاکت سے
بچائے گا۔ تو ان دونوں چیزوں میں بہت بڑا فرق ہے اس لئے آپ بھی نوح کی کشتی میں بیٹھ کر یہ دعا
نہ کریں کہ دنیا ہلاک ہو اور آپ بچائے جائیں بلکہ مسیح موعود کے غلام ہونے کے لحاظ سے آپ کا فرض
یہ ہے کہ یہ دعا کریں کہ اے خدا! دنیا کو بھی ہلاکت سے بچا اور ہمیں بھی ہلاکت سے بچا۔
لیکن دعائیں کرنے کے لئے دعاؤں کے ساتھ کچھ لوازمات ہیں وہ ضرور حاصل ہونے
چاہئیں محض منہ کی دعا ئیں تو کام نہیں آیا کرتیں۔ بہت سے لوگ شکوہ کرتے ہیں کہ ہم تو دعائیں
کرتے ہیں دعا قبول نہیں ہوتی ، دعا کے فلسفہ کو بار بار سمجھنا چاہئے اور یہ فلسفہ بڑی تفصیل کے ساتھ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں ملتا ہے۔ اتنا تفصیل سے آپ نے دعا کے مضمون کو
بیان فرمایا ہے کہ آپ کے سوا کوئی انسان بھی ایسا نہیں ملے گا آپ کو جس نے قرآن اور سا ن اور سنت سے
استنباط کرتے ہوئے قرآن اور آنحضرت ﷺ کے فرمودات پر مبنی دعا کا فلسفہ بیان کیا ہو اور اتنی
بار یکی اور اتنی تفصیل سے بیان کیا ہو۔ اس کا ہزارواں حصہ بھی کسی اور عالم کو توفیق نہیں مل سکتی کیونکہ وہ
صاحب تجربہ نہیں، بڑے بڑے عارف باللہ گزرے ہیں لیکن جس تفصیل سے اور جس باریکی سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا کی طرف توجہ دلائی اور اس کا فلسفہ بیان فرمایا ویسی کسی اور
کو توفیق نصیب نہیں ہوئی۔ تو آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ کریں تو آپ
کے سارے شکوے دور ہو جائیں گے کہ کیوں خدا آپ کی نہیں سنتا، اگر نہیں سنتا؟ اور وہ بیماریاں معلوم
ہو جائیں گی جن کی وجہ سے دعائیں نا مقبول ہوتیں ہیں اور وہ گر معلوم ہوں گے جن کی وجہ سے غیر
معمولی دعاؤں میں قوت آتی ہے۔
خطبات طاہر جلد ۳
103
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۴ء
ہر احمدی کو دعا کے معاملہ میں اپنے پاؤں پر کھڑے ہونا چاہئے ۔ دعا کے لئے خلیفہ وقت کو یا
کسی بزرگ کو لکھنا ایک روحانی تعلق کے لئے ضروری ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ بعض مناصب کی عزت
رکھتا ہے ان سے خاص نصرت کا سلوک فرماتا ہے اس لئے زیادہ دعائیں قبول بھی کرتا ہے لیکن یہ کافی
نہیں ہے ہرگز کافی نہیں ہے، کافی یہ ہوگا کہ ہر احمدی دعا گو احمدی بن جائے اور دعاؤں کا گر سیکھ لے
اور مقبول الدعوات ہو جائے ، اس کی دعائیں عرش پر سنی جائیں اور مقبول ہوں اور وہ اپنے علاقہ کے
لئے ولی بن جائے جس کی برکت سے علاقہ کی تقدیر بدلی جائے ۔ ہمیں تو بکثرت بلکہ لکھوکھا ایسے
اولیاء کی ضرورت ہے جو خود دعا گو ہوں اور جن کی دعاؤں کو خدا پیار اور محبت کی نظر سے دیکھنے والا ہو
اس لئے دعا کے فلسفے کو سمجھنا بہت ہی ضروری ہے اور بار بار آپ اس کی طرف توجہ کریں۔ مثلاً حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ بعض لوگ صرف اپنی غرض کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں
ان کی دعا میں اور ان لوگوں کی دعاؤں میں فرق ہے جو غیروں کی اغراض کے لئے دعائیں کرتے ہیں
جو دوسروں کا دکھ محسوس کر کے ان کے لئے تڑپتے اور ان کے لئے بے قرار ہوتے ہیں۔ آپ نے فرمایا
کہ ان کی دعائیں اگر وہ اپنے لئے نہ بھی کریں تب بھی مقبول ہو رہی ہوتی ہیں ۔ وہ جو نہیں بھی مانگتے
خدا کی نظر ان پر ہوتی ہے کیونکہ ان کی نظر خدا کے بندوں پر ہوتی ہے اس لئے دعا کی مقبولیت کا ایک
یہ گر بھی ہے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ عین مصیبت پڑ جائے تو پھر دعا کی
طرف توجہ ہو اس میں خدا تعالیٰ سے ایک استغناء کا رنگ پایا جاتا ہے۔ یعنی عام طور پر تو خدا کے دربار
میں حاضر نہ ہو لیکن جب مصیبت پڑے تو آئے ، ایسے شخص کی مثال ویسی ہی ہے جیسے آپ کے پاس
کوئی شخص ویسے تو قریب نہ پھٹکے آپ سے کوئی تعلق کا اظہار نہ کرے لیکن جب کام پڑے تو آیا
کرے۔ ایک دو دفعہ تو شاید آپ حسن سلوک بھی کر لیں اس کے بعد آپ اس سے تنگ آجائیں گے
کہ یہ تو بڑا خود غرض انسان ہے صرف اس وقت آتا ہے جب اس کو کوئی مصیبت پڑتی ہے۔ تو اللہ تعالیٰ
نے انسان کو اپنی فطرت پر پیدا کیا ہے اس کا ایک یہ بھی مطلب ہے کہ انسان اپنی فطرت میں ڈوب کر
خدا کے رنگ سیکھ سکتا ہے اور اپنے رب کو پہچان کر اس سے استفادہ کر سکتا ہے۔ تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام بیان فرماتے ہیں کہ دعا میں یہ رنگ پیدا کرو کہ ابھی تمہیں کوئی ضرورت نہ بھی پڑی
خطبات طاہر جلد ۳
104
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۴ء
ہو، کوئی مشکل نہ بھی ہو تب بھی اپنے رب سے پیار کا تعلق بڑھاؤ اور اس سے دعائیں کرتے رہو۔
فرمایا بعض اوقات بعض مصیبتیں اس طرح اچانک آجاتی ہیں کہ اگر پہلے سے دعاؤں کا خزانہ موجود نہ
ہو تو اس وقت دعا کا وقت بھی انسان کو نہیں ملتا۔ بعض ناگہانی آفات ہیں، بعض اچانک رونما ہونے
والے حادثات ہیں فرمایا کہ اس کے لئے اہل اللہ کے کام آنے والے پہلے سے دعا کے مقبول خزانے
موجود ہوتے ہیں جو اس وقت ان کے کام آتے ہیں تو ایک اور گر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے بیان فرمایا ہے۔
مختلف فرمودات پر نظر ڈالنے سے دعا کے مضمون پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بیان فرمائے خلاصہ تین چیزیں ایسی ملتی ہیں جن کے بغیر دعا میں طاقت پیدا نہیں ہوتی ۔ دعا یا تو غم
سے قوت پاتی ہے یا دعا شکر سے قوت پاتی ہے اور یا محبت سے قوت پاتی ہے۔ اس خوشی سے قوت پاتی
ہے جو شکر میں تبدیل ہو جائے یعنی غم کے مقابل پر خوشی ہے لیکن محض خوشی سے دعا کو طاقت نہیں ملتی
بلکہ اس خوشی سے طاقت ملتی ہے جو شکر میں تبدیل ہو جاتی ہے اور یہ تینوں باتیں قرآن کریم سے ہی نکلی
ہیں اور آنحضرت ﷺ نے بھی مختلف رنگ میں اس مضمون کو بیان فرمایا۔ تو وہ شخص جود یا۔ تو وہ شخص جو دعا کرتے و
ن نمگین ہو اور نہ احساس شکر رکھتا ہو خدا تعالیٰ کے احسانات کو یاد کر کے اور ان خوشیوں کو پیش نظر نہ رکھے
جو خدا نے عطا فرمائیں اور وہ شخص بھی جو خدا تعالیٰ کی محبت یا اپنے مقصد کی غیر معمولی محبت نہ رکھتا ہو اس
شخص کی دعا بالکل خشک دعا ہوتی ہے اسے پھل نہیں لگ سکتا، خشک درختوں کو کیسے پھل لگے گا۔ خشک
صلى الله
عروسه
وقت
ٹہنیاں تو جلانے کے کام آسکتی ہیں ان میں نشو و نما کوئی نہیں ہوتی ، ان میں سبزہ پیدا نہیں ہوتا۔
پس یہ تین طاقتیں ہیں آپ دعا سے پہلے کسی نہ کسی طاقت سے تعلق جوڑیں۔ ان طاقتوں
کے بغیر ناممکن ہے کہ دعا میں مقبولیت پیدا ہو مثلاً سلسلہ کے لئے جو دعائیں دل سے اٹھتی ہیں ان میں
لازما اس کے پیچھے ایک غم کا پہلو بھی ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو عشق رکھتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام سے ، آ ، آنحضرت ﷺ سے ان کا دل کشتار ہوتا ہے اس غم میں کہ لوگ کیوں بد زبانی کرتے ہیں
ہیں
اور کیوں ان سے دور ہیں اور ان کو نہیں سمجھ سکتے اور ان کے مقام کو نہیں پہچانتے۔ تو اپنے محبوب کے
خلاف باتیں سننے سے دل میں ایک شدید غم پیدا ہوتا ہے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام
نے جب
ب لیکھو (لیکھرام ) کے متعلق بددعا کی تو اس کے پیچھے حضرت رسول اکرم ﷺ کی غیرت
صلى الله
م عليه
خطبات طاہر جلد ۳
105
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۴ء
کارفرما تھی۔ اس قدر دل آپ کا اس قدر غم سے کتنا تھا کہ برداشت سے باہر ہورہا تھا اور وہ ساری
دعا ئیں جو لیکھو سے تعلق رکھتی ہیں ان کو آپ پڑھ کر دیکھیں ان کے پیچھے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
کی غیرت کار فرما ہے۔ بار بار مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام لکھتے رہے اور اسے سمجھاتے رہے کہ
علوس
صلى الله
علی کی شان میں گستاخی کرتے ہو یہ چیز میری برداشت سے باہر ہے
تم جو حضرت اقدس محمد مصطفی ع کی :
:
اس طرح میرا دل کٹ جاتا ہے کہ میں جو دعاؤں کے لئے مامور کیا گیا ہوں تمہارے لئے میرے دل
سے بد دعا نکل جاتی ہے اس لئے اس بد دعا سے بچو اور میرے آقا محمد مصطفیٰ ﷺ کے خلاف بد زبانی
سے کام نہ لو۔
اسی طرح وہ احمدی جن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عشق ہے جب وہ گالیاں
سنتا ہے تو اس کو پہلے یہ خیال نہیں آتا کہ یہ مولوی میرے خلاف آگ لگانے والے ہیں، میرے مکان
کا کیا بنے گا؟ میرے بچوں کا کیا ہو گا؟ سب سے پہلے اس کے دل پر چوٹ لگتی ہے محبت کی اور وہ
سوچتا ہے کہ کب تک ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف گالیاں سنیں گے۔ اس غم سے
جو دعا اٹھتی ہے جس کی جڑیں اس غم میں پیوستہ ہوتی ہیں۔ کون کہہ سکتا ہے کہ وہ دعانا مقبول ہوگی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کا ایک واقعہ ہے ۔ ایک دفعہ ایک شخص نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دینی شروع کیں مجلس میں اور ایک صحابی جو موجود تھے ان
سے برداشت نہ ہوا اور انہوں نے آگے سے کچھ سخت کلامی کی یا کوشش کی پکڑنے کی تو حضرت مسیح
موعود علیہ والسلام نے روک دیا سختی سے اور فرمایا صبر سے کام لیں ، صبر کرنا چاہئے ۔ اس پر بے ساختہ
جواب انہوں نے یہ دیا کہ اپنے پیارے کے خلاف باتیں سن کر آپ سے تو صبر ہوتا نہیں اور ہمیں
کہتے ہیں ہم آپ کے خلاف باتیں سن کر صبر کریں یہ نہیں ہم سے ہو سکتا ۔ اس کے باوجود احترام
ادب اور عشق کا یہ بھی تقاضا تھا کہ کامل فرمانبرداری اختیار کی جائے اس لئے وہ باز تو رہے لیکن دل کی
ایک ایسی بات کر گئے جس میں بڑی حکمت ہے لیکن اس فرق کو نہیں سمجھ سکے جو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی بے صبری اور ان کی بے صبری میں تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو عارف
باللہ تھے۔ آپ کو وہ شخص لا جواب نہیں کر سکا کیونکہ اگر آپ غور کریں تو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا صبر تو خدا کے حضور گریہ وزاری میں ٹوٹا کرتا تھا دنیا میں تو نہیں ٹوٹتا تھا، خود اس کے
خطبات طاہر جلد ۳
106
خطبه جمعه ۷ ار فروری ۱۹۸۴ء
خلاف ہاتھ تو نہیں اٹھایا کرتے تھے۔ گالیوں کے جواب میں گالیاں تو نہیں دینے لگ جایا کرتے
تھے۔ اس لئے بعض لوگ یہ واقعہ بیان کرتے ہیں سیرت کے دوران تو وہ جماعت کو اس کا صحیح مفہوم
نہیں پہنچا سکتے ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خوب کرارا جواب دیا
اور یہ جہالت کی بات ہے یہ عرفان کی کمی کے نتیجہ میں نتیجہ نکلتا ہے۔ اس کے جواب میں صرف ایک
فلسفہ تھا کہ ہم بے قرار ہیں محبت میں اس سے زیادہ اور کچھ نہیں ۔ جہاں تک اُس کی طرز عمل کا تعلق ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کو صحیح روکا کیونکہ آپ جب لیکھرام سے بد زبانی سنتے تھے
تو اس کو تو گالیاں نہیں دیتے تھے۔ آپ تو اپنے خدا کے حضور تڑپ تڑپ کر دعا ئیں کیا کرتے تھے اس
لئے دعا میں ایک غم کی حالت پائی جانی ضروری ہے اور وہ غم کی حالت بعض دفعہ اتنی شدید ہو جاتی ہے
کہ ایک دہریہ اور مشرک کا ور مشرک کا غم بھی خدا تعالیٰ قبول فرماتا ہے اور ایک غمگین اور مضطر کی دعا کو قبول کر لیتا
ہے۔ لیکن وہ دعا ئیں جو اللہ کے لئے کی جائیں اور اس کے دین کے لئے کی جائیں اور اس کے دین کا
تم اس کے پیچھے ہوان دعاؤں میں اور عام دعاؤں میں زمین و آسمان کا فرق پڑ جاتا ہے۔
غم
پس احمدیت کے لئے آپ جب دعائیں کریں تو خشک منہ سے دعا ئیں نہ کریں بلکہ غم
محسوس کریں اور یہ غم کئی قسم کے ہیں۔ بنی نوع انسان سے جتنی سچی ہمدردی ہوا تناہی بنی نوع انسان کو
بھٹکتا دیکھ کر ان کے لئے درد پیدا ہوتا ہے۔ مائیں بچوں کے لئے غم محسوس کرتی ہیں اگر ان کو غلط راہ پر
دیکھیں تو جل جل کر کڑھ کڑھ کر جان دے دیا کرتی ہیں ۔ آنحضرت ﷺ کی دعاؤں میں جو
طاقت تھی اس کے پیچھے یہ غم کام کر رہا تھا کیونکہ آپ کو ماں سے بہت زیادہ محبت تھی بنی نوع انسان
سے اللہ کی مخلوق سے آپ ایسا پیار کرتے تھے کہ کبھی کسی ماں نے ایسا پیار اپنے بچے کو اتنا پیار نہیں دیا۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آپ کی دعاؤں کا سر چشمہ جو آپ غیروں کے لئے کرتے تھے اس بات
میں تھا کہ
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى آثَارِهِمْ إِن لَّمْ يُؤْمِنُوا
بِهُذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا (الكيف : ) ٧)
کہ اے محمد ! تو ان لوگوں کے غم میں جو تیری مخالفت کر رہے ہیں جو تجھے دکھ دے رہے ہیں، جو تجھے
گالیاں دے رہے ہیں اپنے آپ کو ہلاک کر لے گا۔ اِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوْا بِهَذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا
خطبات طاہر جلد ۳
107
خطبہ جمعہ ۷ ۱ فروری ۱۹۸۴ء
کہ یہ ایمان نہیں لاتے اور اپنا نقصان اٹھا رہے ہیں۔ عَلَى آثَارِهِمْ میں ایک عجیب مضمون
بیان ہوا ہے۔
ایک جگہ قرآن کریم فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ الَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
(الشعراء (۴) اور ایک اور جگہ یہ فرمایا ہے فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى آثَارِهِمْ
اِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوْا بِهَذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا أَثَارِ ھم سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کوئی
قافلہ ہلاکت کی طرف گزر گیا ہو اور پیچھے نشان چھوڑتا جا رہا ہو ۔ جیسے آگ میں داخل ہونے کے لئے یا
ہلاکت کے گڑھے میں جانے کے لئے کچھ لوگ گزر رہے ہوں اور آواز نہ سن رہے ہوں بلانے پر
واپس نہ لوٹیں ، ان کے نشانوں کو دیکھ کر کوئی تاسف سے رورہا ہو اور اپنے خدا کے حضور عرض کر رہا ہو
کہ اے خدا ! اس قوم کو کیا ہو گیا ہے میں بلاتا ہوں ، میں ان کے لئے دکھ محسوس کرتا ہوں ۔ میں کٹ رہا
ہوں غم سے لیکن یہ میری بات کو نہیں سنتے ۔ وہ اسف اور غم کھا رہا ہے جو قوم کو غلط رستے پر چلتے ہوئے
دیکھ کر پیدا ہوتا ہے۔
صلى الله
عروسه
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کی غلامی کا دم بھرتے ہیں تو ویسا دل بھی تو پیدا کرنے کی
کوشش کریں ۔ اتنا نہ سہی اپنے ماحول کی تباہی کو دیکھ کر کچھ نہ کچھ غم دل میں پیدا ہونا چاہئے ۔ اگر
نہیں ہے تو پھر آپ کی دعاؤں میں کوئی بھی اثر پیدا نہیں ہوگا۔ ہر چیز کے لئے طاقت ہونی چاہئے۔
کتنی بڑی کار کسی کے پاس ہو کتنا بڑا جہاز ہو جب تک اس میں پٹرول یا ڈیزل ہی نہیں ہے اس
بچارے نے چلنا کہاں سے ہے۔
تو دعا ئیں صرف ایک منہ سے کچھ بڑ بڑانے یا بنے کا نام نہیں ہے کچھ تخیل تعمیر کرنے کا نام
نہیں ہے۔ جب تک اس تخیل میں قوت داخل نہیں ہوتی اس وقت تک وہ تخیل اڑ نہیں سکتا ، وہ کام نہیں
کر سکتا ، وہ کوئی جلوے نہیں دکھا سکتا۔ پس اپنی دعاؤں کو محروم نہ کریں طاقت سے۔ ایک ذریعہ غم ہے
اور غم سچی ہمدردی سے پیدا ہوتا ہے اس لئے اسلام کے لئے سچی محبت اور ہمدردی کریں اور اگر یہ
نہیں ہوتی تو اسے عادت ڈالیں ، گردو پیش پر نظر ڈال کر اور اس کے لئے اپنے نفس کو تیار کریں جس
طرح ایک انسان ورزش کے ساتھ اپنے آپ کو تیار کرتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس فلسفہ پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ آپؐ فرماتے ہیں
خطبات طاہر جلد ۳
108
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۴ء
کہ اگر دعاؤں میں لذت پیدا نہ ہو، خشوع نہ ہو ، طاقت نہ آئے اور انسان محسوس کرے کہ بے طاقتی کا
سا عالم ہے اور اس کے باوجود تھکے نہیں اور مایوس نہ ہو اور تکلف سے کوشش شروع کر دے ۔ اگر رونا
نہیں آتا تو خدا کے حضور بناوٹ سے رونے کی کوشش کرے۔ اللہ تعالیٰ کو اس کی حالت پر رحم آجائے گا۔
وہ درد جو مصنوعی طور پر اپنے چہرہ پر ظاہر کر رہا ہے اس کے دل میں لازماً اتر جائے گا یہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام فرماتے ہیں پھر فرماتے ہیں خدا سے دعا کرو اور یہی دعا کرو کہ اے خدا! میں کیا کروں میری
دعا میں لذت نہیں ہے، میری دعا میں طاقت نہیں ہے تو مجھے طاقت عطا فرما۔ اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ
غیر معمولی طور پر دعا کی توفیق عطا فرمائے گا۔
دوسرا جذ بہ جس سے دعا طاقت پکڑتی ہے وہ خوشی ہے غم کے مقابل پر خوشی ہے لیکن خوشی وہ
جو شکر میں بدلے۔ خالی خوشی کوئی بھی معنی نہیں رکھتی لیکن کتنی بڑی بد قسمتی ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ نے
دونوں خزانے عطا فرمائے ہوئے ہیں اور ان دونوں خزانوں سے نا واقف ہے اور ان کا استعمال نہیں
جانتا۔ جس طرح پس ماندہ قوموں میں جو سائنس کے مضمون میں بہت پیچھے رہ گئی ہیں خدا تعالیٰ بڑے
خزانے عطا کرتا ہے آبشاریں اور دوسری معدنی طاقتیں لیکن وہ بیچاری لاعلمی کی وجہ سے ان سے
استفادہ سے محروم رہ جاتی ہیں ، ان کو پتہ نہیں کہ پانی سے کس طرح فائدہ اٹھانا ہے، کانوں سے کس
طرح فائدہ اٹھانا ہے ، تیل سے کس طرح فائدہ اٹھانا ہے تو خدا تعالیٰ نے کسی میں یہ دو خزانے عطا
کئے ہیں بنی نوع انسان کو اور اس میں کسی میں فرق نہیں کیا ۔ یا غم ہے یا خوشی ہے اور قرآن اور سنت
ہمیں بتاتے ہیں کہ اہل اللہ ان دونوں چیزوں کو طاقت میں تبدیل کر دیتے ہیں اور اپنے فائدہ کے
لئے عظیم الشان کام ان سے لیتے ہیں۔ غم بھی خدا کی طرف منتقل کر دیتا ہے اور خوشی بھی خدا کی
طرف منتقل کر دیتی ہے لیکن وہ خوشی جو شکر میں تبدیل ہو۔ چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے۔
يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ
(السجدة: ۱۷)
وہ اللہ تعالیٰ کو خوف کی وجہ سے بھی یاد کرتے ہیں اور طمع کے وقت بھی یاد کرتے ہیں جب انہیں کسی چیز
کے ملنے کی خوشی ہوتی ہے۔ جب انہیں کوئی امید پیدا ہوتی ہے اس وقت بھی خدا یاد آ جاتا ہے جب
کچھ ہاتھ سے ضائع ہوتا ہے یا ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے تب بھی انہیں خدا یاد آتا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۳
109
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۴ء
تو یہ طاقتیں ہیں جن کو قرآن کریم دعا میں تبدیل کرنے کی ہدایت دے رہا ہے فرما رہا ہے
کہ یہ دعائیں ہیں جو مقبول ہوا کرتی ہیں۔ لیکن اکثر لوگ جو خوش ہوتے ہیں اس وقت خدا کو بھول
جاتے ہیں اور غم کے وقت یاد آتا ہے صرف اور غم کے وقت بھی جس طرح یاد آنا چاہئے اس کا پورا سلیقہ
ان کو نہیں ہوتا کیونکہ بعض دفعہ غم کے وقت وہ مایوسی کا اظہار بھی کرتے ہیں، تقدیر کا شکوہ بھی شروع
کر دیتے ہیں، یہ بھی کہنے لگ جاتے ہیں کہ یہ خدا کا کیا معاملہ ہے کہ کسی کو کچھ دے دیا اور کسی کو کچھ ، ہم
سے چھین لیا فلاں سے نہ چھینا۔ تو اکثر غم بھی ضائع کر دیتے ہیں ۔ یعنی جس طرح پانی سیلاب بن کر
نقصان تو پہنچا دیتا ہے لیکن بجلی کی مشینوں کو نہیں چلا سکتا۔ وہ قو میں جن کو طاقتوں سے کام لینے کا سلیقہ نہ
آئے ان کا یہی ہوتا ہے۔ سیلاب ان کے ہاں بھی آتے ہیں لیکن ہلاکت کا موجب بن جاتے ہیں اور
جن کے ہاں سلیقہ ہوتا ہے جن کے پاس وہ سیلابوں کو دیکھ کر ان کو Dames میں تبدیل کرتے ہیں۔
بند باندھتے ہیں پھر ان سے طاقت لیتے ہیں ۔ قرآن کریم بھی بڑا ایک سائنٹیفک مذہب ہے اور بڑی
باریکی کے ساتھ حکمت اور فلسفہ کے ساتھ آپ کو راہ سمجھا رہا ہے کہ کس طرح عام چیزوں سے استفادہ
ہونا چاہئے خدا نے عطا کی ہیں۔ غم سے بھی اور خوشی سے بھی لیکن جیسا کہ غم سے بھی پورا استفادہ نہیں
کیا جاتا خوشی سے تو اکثر اوقات ہوتا نہیں استفادہ۔ جب خوشی ملتی ہے تو انسان کہتا ہے دیکھو میری
چالاکی سے مجھے یہ فائدہ ہو گیا یا خوشی ملتی ہے تو کہتا ہے میری قسمت کا ستارہ دیکھو کتنا بلند ہے ۔
خوشیوں کے لئے ہی میں پیدا کیا گیا ہوں ۔ خوشیاں ملتی ہیں تو خدا کو بھی بھول جاتا ہے اور بنی نوع
انسان کے حقوق ادا کرنا بھی بھول جاتا ہے۔ اپنی ذات میں مگن ہو کہ اس میں ایک تکبر پیدا ہو جاتا ہے
وہ بھی مستغنی ہوتا ہے بنی نوع انسان سے لیکن خدا کے رنگ میں نہیں شیطان کے رنگ میں۔ اس میں
ایک تکبر کا مادہ پیدا ہو جاتا ہے۔ وہ کہتا ہے میرا کوئی کیا بگاڑ سکتا ہے میں خوش ہوں اور یہ خوشیاں
میرے لئے ہیں جو غموں میں مبتلا ہیں بے شک جہنم میں جائیں مجھے ان کی کوئی پرواہ نہیں۔ تو خوشیاں
بھی ضائع جاتی ہیں۔
صلى الله
عروسه
تو
آنحضرت ﷺ کے نہ غم ضائع جاتے تھے اور نہ خوشی ضائع جاتی تھی ۔ ایک دفعہ آنحضور
ساری رات خدا کے حضور روتے اور گریہ وزاری کرتے رہے اور صبح جب نماز کے لئے باہر نکلے
و حضرت بلال علی! نے یہ پوچھا یا رسول اللہ ﷺ ! آپ کو تو خدا نے ایسی بخشش کی خوش خبری دی ہے کہ
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۳
110
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۴ء
پہلی اور اگلی ہر قسم کی غلطیاں معاف ہیں۔ جس کو اس دنیا میں اتنی عظیم الشان خوش خبری مل جائے اس کو
کیا ضرورت ہے رونے اور گریہ وزاری کی۔ آپ نے فرمایا کیا میں عبد شکور نہ بنوں ۔ کیا میں خدا کا شکر
ادا نہ کروں کہ اس نے مجھ پر اتنے انعام فرمائے ہیں ۔ ( صحیح بخاری کتاب التفسير باب ليغفر لك ما تقدم من
ذنبک ، ) تو دیکھئے کہ ایک عارف باللہ کی خوشیاں بھی شکر میں ڈھلتی ہیں تو دعا بنتی ہیں اور شکر کے آنکھوں
سے آنسو رواں ہوتے ہیں۔
-
یہ خزانہ تو ہر انسان کو کسی نہ کسی شکل میں ملا ہی ہوا ہے۔ خوشیاں تو کسی نہ کسی وقت میسر آتی
صلى الله
عليه
ہیں انسان کو صبح جب آنکھ کھولتا ہے صحت کے ساتھ تو عبد شکور اس بات کو بھی شکر میں تبدیل کر دیتا ہے
- چنانچہ آنحضرت ﷺ نے جو دعائیں سکھائیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کیسے عبد شکور
تھے۔ کوئی زندگی کا موڑ نہیں ، کوئی تبدیلی نہیں جس میں آپ نے شکر کے کلمے بیان نہیں کئے اور اور اللہ
تعالیٰ کے حضور دعائیں کر کے خدا کے فضل نہیں مانگے ۔ جب نئے کپڑے پہنتے تھے اللہ کا شکر کرتے
تھے، جب نئے موسم کا پھل آتا تھا خدا کا شکر کرتے تھے، جب آنکھ کھولتے تھے دوبارہ تو شکر کرتے تھے
کہ خدا نے مجھے اس نیند سے جو ایک موت کی بہن ہے دوبارہ زندگی عطا فرمائی ہے۔ کوئی لمحہ اور کوئی
تبدیلی زندگی کی ایسی نہیں تھی جس میں آپ خوشی کو محسوس نہ کریں اور اس خوشی کو شکر میں تبدیل نہ
کردیں۔
خوشیاں تو آپ کو نصیب ہوتی ہیں اور نصیب ہو رہی ہیں مثلاً اچھا موسم ہو، اچھی مجلس ہو
اطمینان سے بیٹھے ہیں ، کوئی تکلیف نہیں ، کوئی دکھ نہیں اگر عبد شکور ہے تو اس بات کا بھی احساس کرے
گا کہ یہ اللہ کا فضل ہے۔ ایک انسانی مشینری کا ایک چھوٹا سا کل پرزہ بھی ذرا سا بگڑ جائے تو سارا جسم
تکلیف محسوس کرنے لگ جاتا ہے، لاکھوں کروڑوں فضل اللہ تعالیٰ کے ہر وقت آپ پر ہو رہے ہیں جو
آپ آرام سے بیٹھے ہوئے ہیں اور جب آپ تکلیف محسوس کرتے ہیں تو لاکھوں کروڑوں فضلوں
میں سے صرف ایک نہیں ہو رہا ہوتا جس کے نتیجہ میں آپ بے چین ہوتے ہیں۔ ایک گردہ کام کرنا
چھوڑتا ہے تو اس کے پیچھے بھی اس کے سارے عوامل کام کرنا نہیں چھوڑ رہے ہوتے بلکہ بے شمار عوامل
میں سے کوئی ایک کام کرنا چھوڑتا ہے اور ہر زندگی کے ذرے میں خدا تعالیٰ نے عوامل رکھے ہیں جو
اس کی حفاظت کر رہے ہیں اور اس کو ہر قسم کے دکھ اور تکلیف سے بچا رہے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کا فضل
خطبات طاہر جلد ۳
111
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۴ء
ایک بہت معمولی جگہ سے بھی اٹھ جائے تو وہیں دکھ اور وہیں بے قراری پیدا ہو جاتی ہے اور یہی وہ چیز
ہے جو آئندہ زندگی میں جہنم بنے گی بیمار لوگوں کے لئے ۔ اس دنیا میں خدا بتاتا ہے کہ جس کو تم سمجھ رہے
ہو کہ خدا کے بغیر تم بغیر تم صحت مند ہوا اور پھر ر۔ مند ہو اور پھر رہے ہو اور تمہیں کوئی تکلیف نہیں اور موجیں لوٹ رہے ہو اگر
اللہ تمہاری مشینری میں سے کروڑہا کروڑ بلکہ ان گنت محرکات میں سے ایک محرک کو بھی اٹھا لے تو تم
بے قرار ہو جاؤ گے۔ تمہارے لئے یہی دنیا یہی زندگی جہنم بن جائے گی۔ فرمایا تم پھر مجھ سے کیسے
غافل ہو۔ ہو۔ جب میرے پاس آتے ہو تو میرے ہو تو میرے فضلوں کے وارث بن کر پہنچو کیونکہ خدا تعالیٰ کے فضل
سے جب تعلق ٹوٹتا ہے، اُس وقت بیماری پیدا ہوتی ہے، اس وقت دکھ پیدا ہوتا ہے۔ اگر آپ عبد شکور
بنا سیکھیں تو شکر کے ساتھ آپ کو بے انتہا قوی طاقتور دعاؤں کی توفیق ملے گی ۔ اور جو دعا ئیں
خوشیوں کے شکر میں بدلنے سے پیدا ہوتی ہیں وہ دعائیں مقبول ہوتی ہیں ۔ اور ان کے نتیجہ میں مزید
فضل پیدا ہوتے ہیں۔ تو یہ دوسرا حصہ ہے، طاقت کا سرچشمہ جس سے آپ تعلق جوڑیں کیونکہ پہلے بھی
آپ کا تعلق ہے لیکن آپ کو معلوم نہیں اکثر صورتوں میں کہ کس طرح فائدہ اٹھانا ہے۔
تیسرا مرکزی نقطہ دعا کے لئے یا ایندھن جس سے دعا طاقت پاتی ہے وہ محبت ہے۔ کسی کہ
مقصد سے محبت ہو جائے تو اس کے لئے انسان مجنون ہو جاتا ہے اور محبت کے نتیجہ میں جو دعائیں
ہیں وہ خدا اتعالیٰ قبول فرماتا ہے۔ چنانچہ جو لوگ تبلیغ کرنے والے ہیں ان میں دو قسم کے ہیں اور جو
تبلیغ نہیں کرتے ان میں بھی دو قسم کے ہیں۔ کچھ تو کہتے ہیں کہ ہم تبلیغ تو نہیں کرتے لیکن دعا کرتے
ہیں۔ حالانکہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اگر تبلیغ سے محبت ہوا اور پیار ہو اور جنون ہو تو دعا ہی پر انحصار ہو اور
کوشش انسان نہ کرے۔ دعا اور کوشش حقیقت میں کبھی الگ نہیں ہو سکتے ، دعا نام ہے سنجیدگی اور سچائی
کا اور جو شخص سچائی سے کچھ حاصل کرنا چاہے وہ خود بڑھتا ہے اس طرف اور جب عاجز آجاتا ہے اس
وقت دعا ئیں اس کے کام آتی ہیں ۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کھانا دیکھیں اور بھوک لگی ہو اور آپ
دعا شروع کر دیں کہ اے خدا! یہ کھانا اٹھ کر میرے منہ میں آجائے ، میں اس تک نہیں پہنچنا چاہتا لیکن
ہے مجھے بڑی محبت ۔ ہاں اگر آپ ہاتھ بڑھائیں اور وہ آپ کے ہاتھ میں نہ آئے وہ اونچا ہو، کوئی
ذریعہ نہ ہو اس تک پہنچنے کا پھر کوشش بھی کرتے چلے جائیں گے اچھلتے بھی رہیں گے ساتھ اس کو
پکڑنے کے لئے لیکن دعا بھی ساتھ بے اختیار جاری ہوگی تو یہ دعا با مقصد دعا ہے ایک محبت کے نتیجہ
خطبات طاہر جلد ۳
112
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۴ء
میں پیدا ہوئی ہے اس ۔ ہے اس لئے اگر آپ خدا تعالیٰ کی مخلوق کی ہمدردی رکھتے اور ایک عظیم ان اور ایک عظیم انقلاب بر پا کرنا
چاہتے ہیں دنیا میں تو اس مقصد سے محبت پیدا کریں ۔
جن لوگوں کو احمدیت سے عشق ہے اور پیار ہے ان کی دعاؤں میں تو ایک مجنونانہ کیفیت
ہوتی ہے۔ جن کو اسلام سے سچی محبت ہے وہ تو محبت سے ایسا بے قرار ہو جاتے ہیں کہ ان کی دعائیں
جاگ اٹھتی ہیں ان میں ایک زندگی پیدا ہو جاتی ہے، ایک کہرام مچ جاتا ہے۔ کہاں محبت کرنے والے
کی دعا اور کہاں محبت سے خالی انسان کی دعا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعائیں پڑھیں
تو سہی ، وہ ابھی پوری کیفیت کو بیان نہیں کر سکتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دعا کے
وقت ہوا کرتی تھی فرماتے ہیں
دیکھ سکتا ہی نہیں میں ضعف دین مصطفی
( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۱۲۹)
میرے میں طاقت ہی نہیں ہے کہ میں محمد مصطفیٰ ﷺ کے دین کا ضعف دیکھوں میرے غم پر نظر فرما
ه
شور کیسا ہے ترے کوچے میں لے جلدی خبر
خوں نہ ہو جائے کسی دیوانہ مجنوں وار کا
سرمه چشمه آریہ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴)
کام اللہ کا ہے اس نے کرنا ہے اور بندہ کا یہ حال ہے کہ بیقراری سے تڑپ رہا ہے زمین پر اور کہہ رہا
ہے کہ اے خدا! میرے حال پر نظر کر میں مر جاؤں گا اگر تو نے دیر کی تو میرا کچھ بھی باقی نہیں ہوگا۔ یہ
تڑپ ہے جو محبت کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے۔ اب کہاں یہ دعا ئیں جو محبت سے طاقت حاصل کر رہی
ہوں اور کہاں وہ خالم خولی دعا ئیں کہ اللہ میاں اسلام کو فتح دے، اللہ میاں احمدیت کو فتح دے۔ بہت
فرق ہے ان دونوں چیزوں میں اسی لئے اپنی دعاؤں میں محبت پیدا کریں اور محبت کا دوسرا حصہ ہے
خدا تعالیٰ سے ذاتی محبت
امر واقعہ یہ ہے کہ مقصد سے محبت بھی انسان کے اندر ایک سوز و گداز پیدا کر دیتی ہے لیکن
مقصد سے محبت اصل میں ہو نہیں سکتی یعنی روحانی مقصد سے محبت جب تک خدا سے محبت نہ ہو۔ اللہ
ہی سے محبت ہے جو بنی نوع انسان کی محبت میں بدلتی ہے اللہ ہی سے محبت ہے جو مقصد سے عشق پیدا
خطبات طاہر جلد ۳
113
خطبه جمعه ۷ ار فروری ۱۹۸۴ء
کر دیتی ہے۔ یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا غم اس کے سوا کیا تھا کہ ایک اللہ ہے جو ایک
عظیم الشان نعمت ہے جس کا کوئی حساب نہیں ہے کوئی اسکا کنارا نہیں ہے۔ لا متناہی نعمتوں کا خزانہ
ہے اور بنی نوع انسان اس سے غافل ہیں اور اللہ سے ایسا عشق تھا ایسی محبت تھی کہ بے خدا لوگوں کو
دیکھ کر دل جل جاتا تھا اور کٹ جاتا تھا۔ تو یہ محبت دراصل خدا سے محبت کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے یعنی
مقصد سے محبت خداہی سے محبت کا ایک شاخسانہ ہے۔ تو یہ ٹھیک ہے کہ ہم نے اعلیٰ مقصد کے لئے دعا
کرنی ہے لیکن اللہ سے محبت نہ ہو تو یہ دعا ئیں بے معنی سی ہو جائیں گی اس لئے اللہ تعالیٰ سے محبت
کریں۔ اور اگر اللہ تعالیٰ سے آپ محبت کریں گے تو وہ مقصود بالذات ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد باقی
ساری دعائیں ثانوی حیثیت اختیار کر جاتی ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں
در دو عالم مرا عزیز
توئی
و آنچه میخواهم از تو نیز توئی
در ثمین فارسی )
کہ اے خدا خلاصہ یہ ہے میری دعاؤں کا کہ در دوعالم مرا عزیز توئی۔ دونوں جہان میں توہی ہے جو
مجھے پیارا ہے، و آنچه میخواهم از تو ، نیز توئی ہیں جو مانگتا ہوں تجھ سے تجھے ہی مانگ رہا ہوں ، تو مجھے مل
جا مجھے سب کچھ مل گیا۔ تو اللہ تعالیٰ کی ذاتی محبت کے بغیر کوئی احمدی روحانی طور پر زندہ نہیں ہو سکتا نہ
اس کی دعا ئیں زندہ ہو سکتی ہیں اس لئے خدا تعالیٰ کی محبت کے معیار کو بلند کریں۔
اکثر انسان غفلت کی حالت میں دن گزارتے ہیں ۔ نہ غم سے فائدہ اٹھاتے ہیں نہ خوشی سے
اور نہ کسی مقصد سے لگاؤ رکھتے ہیں اور اس آخری مقام کو نہیں پاسکتے جو خدا تعالیٰ کی ذاتی محبت کا مقام
ہے اور ان تینوں سے بالا ہے ۔ ان سے اوپر اس کی منزل آتی ہے اور ایک احمدی نے جس نے دنیا میں
بہت عظیم الشان کام کرنے ہیں اور انقلاب بر پا کرنے ہیں اس کو سوچنا چاہئے کہ اس کے پاس ہے
کیا ؟ وہ کس طرح دنیا میں انقلاب برپا کرے گا ؟ اگر جماعت احمد یہ اپنی ساری دنیا کی طاقتیں کسی
ایک ملک میں اکٹھی کرلے اور صرف ظاہری طاقتوں پر انحصار کر کے وہاں انقلاب لانے کی کوشش
کرے تو لازماً نا کام ہو جائے گی کیونکہ دنیا کے ذرائع جماعت کے ذرائع سے بہت زیادہ آگے بڑھ
چکے ہیں اور اگر کسی ایک ملک کی جماعت احمد یہ خالصہ اللہ کی ہو چکی ہو اور اس کے تمام افراد مردوزن
خطبات طاہر جلد ۳
114
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۴ء
بچے اور بوڑھے عورتیں اور مرد سب اہل اللہ ہو جائیں اللہ سے محبت کرنے لگیں اور وہ ساری دنیا کی
تقدیر بدلنے کے لئے دعائیں کریں تو اس ایک ملک کی دعائیں ساری دنیا کی تقدیر بدل دیں گی ۔
یہ وہ مرکزی نقطہ ہے جس کو بھلا کر آپ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اہل اللہ بنا پڑے گا یعنی
اللہ سے محبت کرنی پڑے گی اور جتنے دور ہیں خدا سے اتنی بے قراری دکھانی پڑے گی ۔ خدا کے بغیر تو
کچھ بھی نہیں ہے مذہب کا مقصد ہی کوئی نہیں ، بے معنی باتیں ہیں ساری ۔ یہ ساری ورزشیں رہ جاتی
ہیں بے مقصد عبادت اور کوشش اور قربانیاں کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتیں اگر محبت الہی نہیں ہے اور یہ
سب سے آسان کام بھی ہے اور سب سے اعلیٰ کام بھی ہے۔ اللہ کی محبت کو پیدا کرنا کوئی مشکل کام نہیں
ہے۔ جس رنگ میں جس طرح بھی آپ خدا سے پیار کی باتیں کر سکتے ہیں کرنی شروع کر دیں۔ صبح کو،
دو پہر کو، رات کو، یہ خیال کریں کہ جب بھی کوئی بات ہو کوئی تبدیلی ہو سب سے پہلے خدا یاد آئے۔
خوشی پہنچے تو پہلے خدا یاد آئے ، غم پہنچے تو پہلے خدا یاد آئے ، خوف ہو تو پہلے خدا یاد آئے ، کچھ ملے تو خدا یاد
آئے ، کچھ کھوئیں تو خدا یاد آئے ، اپنے بچوں کو پیار سے دیکھیں تو خدا یاد آئے ،اپنے ماں باپ
پر نظر کریں تو خدا یاد آئے یعنی سارے ماحول میں شش جہات میں آگے اور پیچھے دائیں اور بائیں
ہر طرف اللہ تک پہنچنے کی بصیرت پیدا کرنے کی کوشش کریں اور اس کے لئے بھی دعائیں کریں۔ لیکن
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے خدا اگر ظاہر ہو تو یہ ہر جگہ موجود ہے ۔ اس لئے اس کا ایک نام ظاہر بھی
ہے۔ باطن بھی ہے اور ظاہر بھی ہے۔ ان لوگوں کے لئے باطن ہے ایک معنی میں جو غفلت کی نظر سے
اس کو دیکھتے ہیں۔ ساری کائنات میں موجود ہونے کے باوجود ہر ذرہ میں ہونے کے باوجود وہ چھپا
ہوا ہے نظر ہی نہیں کسی کو آتا اور وہ ظاہر ہوتا جاتا ہے ان لوگوں کے لئے جو محبت اور پیار کی نظر سے اس
کو دیکھتے ہیں ، ان کو ہر جگہ خدا ہی خدا نظر آنے لگ جاتا ہے۔
چنانچہ ایک بزرگ کا واقعہ آتا ہے کہ ایک دفعہ ان کے سامنے لڈوؤں کا ٹوکرا آیا اور باقی جو
شاگرد تھے انکو انہوں نے دیا تقسیم کیا ، کافی کافی لڈو ان کے ہاتھ آئے انھوں نے کھائے اور چند منٹوں
میں فارغ بھی ہو گئے اور وہ اس وقت ایک خاص کیفیت میں تھے۔ یہ مطلب تو نہیں کہ وہ ہمیشہ اسی
طرح کھایا کرتے تھے۔ اگر اسی طرح وہ کھاتے رہیں ہمیشہ تو کسی بزرگ کا ایک لڈو مہینے میں بھی ختم نہ
ہو مراد صرف اتنی ا ہے کہ بعض خاص عشق کی حالتیں ہوتی ہیں ان میں انسان جب ، ڈو۔ ڈوبنے لگتا ہے تو
خطبات طاہر جلد ۳
115
خطبه جمعه ۷ ار فروری ۱۹۸۴ء
نے لڈو
ایک دانے میں بھی ڈوب جاتا ہے۔ اور اہل اللہ پر ایسی حالتیں آجایا کرتی ہیں۔ بہر حال انہوں نے
لڈو ہاتھ میں پکڑا اور اس میں سے ایک دانہ منہ میں ڈالا اور ان کا وہی دانہ ختم نہیں ہو رہا تھا اور باقی
کھانے والے سب کچھ کھا بیٹھے تھے۔ تو ایک شاگرد نے پوچھا کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ آپ۔
ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے اور ابھی ایک ہی دانہ کھایا ہے۔ انہوں نے کہا جس جہان میں میں پہنچا ہوا ہوں
اور جو لذتیں میں اٹھا رہا ہوں تم اس کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے ۔ میں نے جب منہ میں رکھا ایک دانہ تو
مجھے خیال آیا کہ اس میں ایک جزو میٹھا ہے اور اس میٹھے کو خدا تعالیٰ نے مجھ تک پہنچانے کے لئے کتنا
عظیم ایک کارخانہ جاری کیا ہوا ہے۔ ایک دن ایک زمیندار اٹھا اور ہل لے کر ایک کھیت کی طرف
روانہ ہوا اور وہاں اس نے محنت کی اور وہاں اس نے ایک بیج بویا اور پھر سارا سال اس کی پرورش کی ،
اس کو پانی دیا اور اس کی حفاظت کی پھر اس کو کاٹا پھر اس کا رس بنایا۔ پھر اس پر اس نے محنت کی ، آگ
جلانے کے لئے کوشش کی اور کچھ ذرے اس میں ایسے تھے جو خدا کے نزدیک مقدر تھے کہ وہ میرے
منہ میں پہنچیں گے اور وہ ساری محنتیں اس لئے ہو رہی تھیں کہ خدا کے ایک بندہ تک ایک مٹھاس پہنچ
جائے ۔ کہتے ہیں میں سوچتے سوچتے یہاں پہنچا پھر مجھے خیال آیا کہ اس شخص کی محنت سے پہلے ہزار ہا
لوگوں کی لامتناہی محنتیں بھی ہیں اور وہ ساری اس کھانڈ کے ایک ذرے میں پہنچ چکی ہیں جنہوں نے
لوہے کو کانوں سے نکالا اور اس سے وہ اوزار بنائے اور جس کے نتیجہ میں اس نے ہل بنایا۔ پھر جنہوں
نے لکڑی پر کام کیا اور وہ لوگ جو ہزاروں سال پہلے ان چیزوں کے موجد بنے ۔ اور ورشتہ آگے لوگوں
نے ان سے۔
یہ فیض پائے ۔ یہ سارے زمانہ کی محنتیں سارے زمانہ کی دماغی کاوشیں جو اس پھل پر منتج
ہوئیں جس پھل کو زمین میں گاڑا گیا اور اس سے پھر آگے زمین کو کاشت کیا گیا ۔ یہ سار ۔ یہ ساری چیزیں اللہ
تعالیٰ نے اس لئے پیدا کی تھیں کہ خدا کے بندے ان سے فائدہ اٹھا ئیں اور پھر میٹھا بنے اور وہ میٹھا
کسی کے منہ تک پہنچے تو مجھے تو یوں لگ رہا تھا کہ سارا کارخانہ قدرت کا مجھ تک ایک مزہ پہنچانے کے
لئے وقف ہوا ہوا ہے ۔ پھر اس کے دوسرے اجزا کی طرف توجہ گئی۔ اب یہ اتنا لمبا مضمون ہے ظاہر
بات ہے کہ ایک شخص جو اس مضمون میں ڈوب رہا ہو اور اس سے مزے اٹھارہا ہو، اس وقت اس لڈو کی
اس کے نزدیک کوئی بھی قیمت نہیں رہتی یعنی اس کے ظاہر کی اور وہ غائب ہو جاتا ہے ۔ اور خدا ظاہر
ہو جاتا ہے اس کو کہتے ہیں خدا تعالیٰ کی صفت ظاہر وہ ان بندوں کے لئے جو اس سے پیار کرتے ہیں