حضور کے تین رؤیا نیز زورِ دعا کے لوازمات

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۳
116
خطبہ جمعہ ۱۷ فروری ۱۹۸۴ء
بعض دفعہ اس طرح ظاہر ہو جاتا ہے کہ ہر مادی چیز غائب اور باطن میں چلی جاتی ہے اور صرف خدا ہی
خدا نظر آ رہا ہوتا ہے۔
تو اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے کے تو لاکھوں کروڑوں رستے ہیں اور جس رستہ پر آپ خدا
کو ڈھونڈیں گے وہاں آپ کو خدا نظر آئے گا اور وہ آپ کے لئے ظاہر ہوتا چلا جائے گا۔جس کے
لئے خدا ظاہر ہو جائے اس کے مقابل پر دنیا کی کوئی طاقت بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔ نا ممکن
ہے کہ پھر اس پر کوئی دنیا کی طاقت حملہ کرے اور اسے ناکام بنا سکے۔ اس لئے جتنی اللہ تعالیٰ خوش
خبریاں عطا فرماتا جاتا ہے اتنا ہی میرے دل میں یہ فکر بڑھتا جاتا ہے کہ کاش ہم عبد شکور بن سکیں
اللہ تعالیٰ ہمیں ناشکروں میں نہ لکھے۔ وہ ہم پر فضل فرما رہا ہے ہمارے استحقاق کے بغیر ، وہ ہم پر
رحمتیں نازل فرما رہا ہے باوجود اس کے کہ ہم بہت گنہ گار اور کمزور ہیں اور ہم پورا حق ادا نہیں کر
رہے، اس کے باوجود اس کی رحمت کے فرشتے ہماری حفاظت بھی کر رہے ہیں ہمیں نئی نئی
خوشخبریاں عطا کر رہے ہیں، ہمیں برکتوں پر برکتیں دیتے چلے جارہے ہیں اور پھیلاتے چلے پر
جا رہے ہیں دنیا میں ، ہمارے ایمان کو بڑھا رہے ہیں ، ہمارے اخلاص کو بڑھا رہے ہیں ، ہماری
خوشیوں میں برکت دے رہے ہیں ، ہمارے اموال ہماری جانوں ہماری اولادوں میں برکت پر
برکت دیتے چلے جارہے ہیں ۔
تو مجھے یہ غم کھاتا ہے کہ ہم عبد شکور بھی بن رہے ہیں کہ نہیں ۔ اور عبد شکورا گر آپ بن جائیں
اور اللہ تعالیٰ سے شکر کے نتیجہ میں محبت ہو جائے تو پھر اس کے فضلوں کی کوئی انتہا ہی نہیں رہے گی ۔
ساری دنیا کے خزانے آپ کے ہاتھوں میں دیئے جائیں گے۔ تمام دنیا کی طاقتوں کی کنجیاں آپ کو
پکڑا ئی جائیں گی، تمام دنیا کی ملکیت میں خدا تعالیٰ اپنے ساتھ شامل کرلے گا آپکو۔ یہ ہے محبت کا
آخری نتیجہ ! اس لئے فکر کریں اور محبت پیدا کریں اور محبت کے لئے نہ علم کی ضرورت ہے اور نہ دولت
کی ضرورت ہے نہ کسی اور ایسی دنیاوی ذرائع کی ضرورت ہے جس کے متعلق کوئی کہے کہ مجھے حاصل
نہیں ۔ ایک درویش، ایک فقیر، ایک غریب اور ایک مسکین بظاہر دنیا کی نعمتوں سے محروم بھی جب خدا
سے محبت کرتا ہے تو وہ اللہ والا بن جاتا ہے ، اولیاء میں شمار ہوتا ہے اور اس کے ہاتھ پر خدا عجائب کام
دکھاتا ہے۔ یہ ہے محبت کا کرشمہ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:

خطبات طاہر جلد ۳
117
خطبہ جمعہ ۷ ارفروری ۱۹۸۴ء
ه
اے محبت عجب آثار نمایاں کردی
زخم و مرہم برہ یار تو یکساں کردی
در نمین فارسی )
اے محبت ! میں فدا ہوں تجھ پر تو نے تو عجیب کام کر کے دکھا دیئے ہیں ۔ اللہ کی محبت مجھے
ایسی عطا ہوئی اور اللہ کی محبت نے وہ کرشمے دکھائے کہ اب یار کے لئے زخم پہنچے یا مرہم عطا ہو دونوں کا
ایک ہی مزہ آنا شروع ہو گیا ہے۔ خدا کی راہ میں جب میں تکلیفیں اٹھاتا ہوں تب بھی مزے اٹھا رہا
ہوتا ہوں ۔ خدا کی طرف سے جب نعمتیں مل رہی ہوتی ہیں تب بھی میں مزے اٹھا رہا ہوتا ہوں ۔
تو محبت ہی ہے جو ایسے عجیب کرشمے دکھاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ جماعت کو خالص اپنی محبت عطا
فرمائے عبد شکور بنائے اور یہ طاقت بخشے کہ ان کے غم بھی خدا کی طرف لے جائیں اور ان کی خوشیاں
بھی خدا کی طرف لے جائیں اور وہ خدا ذاتی مقصود بن جائے ان کا ، ایسی جماعت ہے جو مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پیدا کرنے کے لئے آئے تھے اور یہ جماعت ایک جنت کا نمونہ ہے۔ آپ کی جنتیں
جن کی آپ راہ دیکھ رہے ہیں وہ اسی بات میں ہیں یہ تین چیزیں آپ کو نصیب ہو جا ئیں تو آپ اس
جنت کو پالیں گے جس جنت کی خدا تعالیٰ خوشخبریاں عطا کیا کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا
فرمائے ۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی