جماعت کے خلاف ایک عالمی سازش
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۂ ص کی ابتدائی آیات کی روشنی میں انبیاء کے انکار کے نفسیاتی اسباب پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ سچے مومنین کو ظالموں کے لیے بھی دلی ہمدردی ہوتی ہے۔ حضور نے پاکستان میں جماعت احمدیہ کے خلاف مظالم کو ایک وسیع بین الاقوامی سازش کا حصہ قرار دیا اور مرکزِ خلافت کے خلاف کی جانے والی تدابیر کا تذکرہ کیا۔ نیز آپ نے مصائب کے دوران ملنے والی الٰہی بشارتوں کا ذکر کرتے ہوئے خاص طور پر فرانس کے احمدیوں کو تبلیغِ اسلام کے کام میں بھرپور محنت کرنے کی تلقین فرمائی۔
موضوعات: سورۂ ص، عالمی سازش، پاکستان میں مظالم، حفاظتِ خلافت، الٰہی بشارتیں، فرانس میں تبلیغ
خطبات طاہر جلد ۳
755
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
جماعت کے خلاف ایک عالمی سازش
( خطبه جمعه فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء بمقام پیرس، فرانس )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
ص وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ قَبَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي عِزَّةٍ وَ
شِقَاقٍ كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَلَاتَ
حِينَ مَنَاصٍ وَعَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ مُنْذِرٌ مِّنْهُمْ وَقَالَ
الْكَفِرُونَ هَذَا سَحِرُ كَذَّابٌ ۔ (ص: ۲-۵)
پھر فرمایا :
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ اپنے صادق نام کا ذکر فرما کر قرآن کی قسم کھا کر یہ بیان کرتا ہے
یعنی خدا تعالیٰ کے الفاظ میں پہلے خدا کی صادق صفت کا ذکر فرمایا گیا اور پھر قرآن عظیم کی قسم کھا کر یہ
بیان کیا گیا کہ یہ ذی الذکر کتاب ہے یہ ایک ایسی کتاب ہے جس میں ہر قسم کی نصیحتیں موجود
ہیں، ہر قسم کے ایسے واقعات موجود ہیں جن سے اہل بصیرت نصیحت پکڑ سکتے ہیں۔
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي عِزَّةٍ وَشِقَاقٍ اس کے باوجو د بل کے ساتھ کیا گیا بل کا
لفظ لا کر کہ باوجود اسکے کہ ایسا ہے اور ہر اہل فہم اہل بصیرت اس قرآن کریم سے نصیحت پکڑ سکتا ہے لیکن
افسوس ان لوگوں پر جنہوں نے انکار کیا۔ وہ عزت اور شقاق میں مبتلا ہیں ، جھوٹی عزت کا زعم ان کو
گھیرے ہوئے ہے ، ان کو ہوش نہیں آنے دیتا، ان کو حقائق کو دیکھنے سے محروم کئے ہوئے ہے اور
خطبات طاہر جلد ۳
شدید دشمنی میں مبتلا ہیں ۔
-
756
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
امر واقعہ یہ ہے کہ جھوٹی عزت کا تصور بھی انسان کی عقل پر پردے ڈال دیتا ہے اور غصہ بھی
انسان کی عقل پر پردے ڈال دیتا ہے۔ غرضیکہ ان کی عقلوں پر دوہرے پر دے ہیں۔ ایک عزت نفس
کا جھوٹا پردہ اور ایک وہ دشمنی جو ہمیشہ سے اہل حق کے خلاف اہل باطل رکھتے رہے ہیں ۔ ان دونوں
پردوں نے انکی عقل کو مفلوج کر دیا ہے اور وہ دیکھ نہیں سکتے کہ قرآن کریم جو ذی الذکر کتاب
ہے۔ تمام دنیا کی نصیحتیں اس میں موجود ہیں اس کو دیکھیں اور اس سے استفادہ کریں اور وہ نہیں دیکھ
سکتے كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ قَرْنٍ کہ یہ پہلا واقعہ تو نہیں ہوا کہ خدا تعالیٰ نے مختلف زمانے
کے لوگوں کو ہلاک کیا ہو وَ لَاتَ حِيْنَ مَنَاصٍ ۔ ایسے وقت آئے صاحب عزت قوموں پر اور ان
قوموں پر جو حق کی دشمنی میں پاگل ہوئی چلی جاتی تھیں کہ خدا تعالیٰ کے بیان کے مطابق جب انکی پکڑ
کا وقت آیا انہوں نے ایک دوسرے کو مدد کے لئے پکار او لاتَ حِينَ مَنَاصٍ لیکن وہ وقت مدد کا
وقت نہیں رہا تھا ، وہ ایسا وقت نہیں تھا کہ خدا کی پکڑ کے خلاف کوئی ان کی مدد کو آسکتا اور آغاز ان کے
انکار کا تعجب کی بنا پر ہے وَعَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ مُنْذِر ان کو تعجب یہ ہے کہ ان میں سے ہی
ایک ڈرانے والا کیسے پیدا ہو گیا؟ وَقَالَ الْكُفِرُونَ هَذَا سَجِرُ كَذَّابٌ اور انکار کرنے والوں
نے کہا کہ یہ بھی کوئی جادوگر ہے اور بہت بڑا جھوٹا ہے۔
اس آخری آیت میں قرآن کریم نے انکار کرنے والوں کی نفسیاتی کیفیت بیان فرما کر انکار
کی بنیادی وجہ بیان فرمادی ۔ اگر چہ اس ذکر کا آغاز عزت اور شقاق سے فرمایا یعنی وہ جھوٹی عزتوں
میں مبتلا ہیں ، وہ نفرت میں مبتلا ہیں لیکن جب تجزیہ فرمایا کہ آغاز کیسے ہوا کفر کا تو اس میں دو باتیں
بیان فرمائیں کہ وہ ساحر کہتے ہیں اور کذاب کہتے ہیں اور تعجب اس لئے ہے کہ ان ہی میں سے کیسے
ایک نذیر آگیا ؟ اگر آپ اس آیت پر غور کریں تو آپ کو ایک بہت ہی حکمت کی بات ہاتھ آ،
گی ، ایک گہرا نکتہ نظر آئے گا نفسیاتی جس کی بنا پر قو میں وقت کے انبیاء کا انکار کیا کرتی ہیں۔ اس آیت
کو سمجھنے کے لئے کلید اس بات میں ہے کہ وَعَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ مُنْذِرُ مِنْهُمُ ان کو تعجب
یہ ہے کہ ان میں سے کیسے کوئی نذیر، کوئی ڈرانے والا پیدا ہو گیا ؟
آئے
بات یہ ہے کہ ایسے وقت میں جب کہ انبیاء تشریف لاتے ہیں تو میں جھوٹی اور فریبی ہو چکی
خطبات طاہر جلد ۳
757
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
ہوتی ہیں۔ سحر سے مراد فریب کاری ہے اور کذاب جھوٹے کو کہتے ہیں کذب سے نکلا ہے یہ لفظ ۔ تو جو
دو الزام ابنیاء پر رکھتے ہیں کہ فریب کا ر ہے اور جھوٹا ہے اور یہ اس وجہ سے رکھتے ہیں کہ وہ خود جھوٹ
اور فریب کاری میں مبتلا ہو چکے ہوتے ہیں اور اتنے فریب کا ربن چکے ہوتے ہیں اتنے جھوٹے
ہو چکتے ہیں کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اللہ تعالیٰ نے ان جیسے لوگوں میں سے نبی چن لیا ہے اپنے لئے ،
ساری قوم جو جھوٹی ہو چکی ہو جو فریب کار ہو چکی ہو الا ماشا اللہ ہر قوم میں استثناء موجود ہوتے ہیں لیکن
قرآن کریم جب قوموں کی بات کرتا ہے تو عمومی حالت پر بات کرتا ہے مراد یہ ہے کہ انبیاء ایسے وقت
میں آتے ہیں کہ جبکہ قو میں خود بھی فریب میں مبتلا ہوتی ہیں اور دوسروں کو بھی فریب دے رہی ہوتی
ہیں خود بھی جھوٹی ہوتی ہیں اور دوسروں کو بھی جھوٹا سمجھ رہی ہوتی ہیں۔ اس وقت جب اللہ تعالیٰ ان کی
تقدیر بدلنے کا فیصلہ فرماتا ہے اور ان میں سے ہی ایک عام انسان کو اپنے لئے چن لیتا ہے کہ وہ قوم کو
ڈرائے تو وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ہم جیسے لوگوں میں سے کیسے خدا تعالیٰ کو ایک ایسا انسان مل گیا جو نہ
فریب کا ر ہو اور نہ جھوٹا ہو؟ تو دراصل یہ ان کی نفسیاتی حالت کا پر تو ہے جو انبیاء کو جھٹلانے کا موجب بنتا
ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اسکے باوجود جیسا کہ ہمیشہ سے خدا تعالیٰ کی تقدیر کام کرتی چلی آئی ہے ایسی
قومیں بالآخر اللہ کی پکڑ کے نیچے آجاتی ہیں اور جب خدا کی پکڑ کا وقت آتا ہے تو خواہ وہ کتنا ایک
دوسرے کو مدد کے لئے پکاریں یا اپنے سے باہر سے کسی کو مدد کے لئے پکاریں اس وقت بچنے کا وقت
ہاتھ سے نکل چکا ہوتا ہے۔
جو حالات اس وقت پاکستان میں گزر رہے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے تشویش زیادہ پیدا ہو
رہی ہے بہ نسبت اسکے کہ ان کی حرکتوں پر غصہ آئے۔ دن بدن میرا فکر تو ان کے لئے بڑھتا چلا جا رہا
ہے اور صرف ان کے لئے ہی نہیں عالم اسلام کے لئے بھی عموماً اور اس تمام دنیا کے لئے اس زمانہ کے
انسانوں کے لئے بھی اس کی وجہ سے کہ جو کچھ پاکستان میں ہو رہا ہے یہ کوئی تنہا ایک ملک میں ہونے
والا واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک عالمی سازش کے نتیجہ میں ہو رہا ہے۔ اس عالمی سازش میں دنیا کی بڑی
طاقتیں بھی ملوث ہیں اور اسلامی ممالک میں سے بعض ملک بھی ملوث ہیں اس لئے ان واقعات کی
جڑیں بہت گہری اور بہت دور تک جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ سے تو کوئی چیز مخفی نہیں رہ سکتی ۔ ہم اگر یہ کہیں
کہ فلاں بھی اس میں ذمہ دار ہے اور فلاں بھی اس میں ذمہ دار ہے تو دنیا والے تو کہیں گے تم اسی طرح
خطبات طاہر جلد ۳
758
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
باتیں کرتے ہو جس طرح لوگوں کو عادت ہے ہر بات کو کسی بڑی طاقت کے سر پر تھوپ دینا، ہر بات
کو اس سے پہلے کی گئی کسی سازش کا نتیجہ قرار دے دینا، یہ ساری باتیں دنیا میں ہوتی رہتی ہیں اور کوئی
بھی ہمارے کہنے پر اس کو تسلیم نہیں کر سکتا لیکن فی الحقیقت ایسا ہی ہے اور بڑی گہری نظر سے اور بڑی
وسیع نظر سے میں نے جو حالات کا مطالعہ کیا ہے تو مجھے یہ دکھائی دے رہا ہے کہ ان واقعات کے پیچھے
ایک بہت بڑی سازش ہے جو دراصل عالم اسلام کے خلاف ہے اور عالم اسلام ہی کو اس سازش کا آلہ
کار بنایا جا رہا ہے اور جن کو آلہ کار بنایا جارہا ہے ان کو علم بھی نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں، کیوں کر رہے
ہیں؟ کن مقاصد کے لئے کن اسلام کے دشمنوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کر رہے ہیں اس لئے کوئی
آپ کی بات یا میری بات کو تسلیم نہیں کرے گا لیکن اللہ کی نظر تو حقائق کے پاتال تک ہوتی ہے، اللہ
تعالیٰ سے تو کوئی چیز مخفی نہیں ہے اس لئے جب وہ سزا کا فیصلہ کرتا ہے تو سب مجرموں کو پکڑتا ہے۔ اسی
وجہ سے میں جماعت کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ صرف جماعت احمد یہ کے ان مظلوموں کے
لئے دعا نہ کریں جو اس بدقسمت ملک میں اس وقت مظالم کا شکار ہیں بلکہ عالم اسلام کے لئے بھی دعا
کریں اور تمام دنیا کے لئے بھی دعا کریں کیونکہ جب خدا تعالیٰ کی پکڑ آتی ہے تو بعض دفعہ اس پکڑ کا
طریق ایسا ہوتا ہے کہ اس میں بعض معصوم بھی تکلیف اٹھاتے ہیں اور عالمی جنگوں کی صورت میں یا اور
ایسے عذابوں کی صورت میں جو تمام دنیا پر چھا جاتے ہیں پھر یہ تفریق مشکل ہو جاتی ہے کہ کون معصوم
ہے اور کون معصوم ہیں ۔
یہ حقیقت ہے کہ جماعت احمدیہ کی حفاظت خدا تعالیٰ فرمائے گا اس میں کوئی بھی شک نہیں
لیکن جماعت احمد یہ بہر حال ایک تکلیف کے دور میں سے پھر بھی گزرے گی ، اس میں بھی کوئی شک
نہیں کہ ہر فرد جماعت خواہ وہ معصوم بھی ہو اس کی ضمانت بھی نہیں دی جاسکتی اور اس میں بھی ذرا شک
نہیں کہ دنیا میں سب آدمی خطا کار نہیں ہوتے ، بڑے بڑے شرفا ، بڑے بڑے نیک لوگ ہر مذہب
میں پائے جاتے ہیں ہر خطے میں پائے جاتے ہیں اور قرآن کریم ان کا ذکر فرماتا ہے قرآن کریم فرماتا
ہے کہ یہود میں سے بھی ایسے ہیں کہ جن کے پاس اگر دولتوں کا ڈھیر بھی رکھوا دو تو وہ ہرگز بد دیانتی کی
نظر اس پر نہیں کریں گے یعنی بنیادی طور پر ان میں شرافت پائی جاتی ہے۔ عیسائیوں میں سے بھی
بہت نیک لوگ اور خدا ترس لوگ ہیں جو خدا کا ذکر سنتے ہیں تو ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں
خطبات طاہر جلد ۳
759
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
ان کے دل نرم ہو جاتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ تو ہر جگہ نیکی کی قدر فرماتا ہے ہر قوم میں نیکی کے وجود کا
اثبات کرتا ہے ہمیں بتاتا ہے کہ قوموں کو بحیثیت مجموعی رد نہیں کرنا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں ہر
جگہ حسن پایا جاتا ہے، ہر جگہ اچھے لوگ ملتے ہیں تو وہ سارے لوگ بھی بڑی مصیبتوں کے وقت میں دکھ
اٹھاتے ہیں، معصوم بچے دکھ اٹھاتے ہیں، عورتیں اٹھاتی ہیں، مرد بھی اٹھاتے ہیں ، بوڑھے اور بیمار دکھ
اٹھاتے ہیں ۔
تو یہ جو حرکت ہے یہ ایک بہت ہی خطرناک حرکت ہے۔ جماعت احمدیہ کے لئے جو
خطرات ہیں یہ تو ہمیں خواہ کتنے سنگین دکھائی دیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ ہر خطرہ کے بعد جماعت
احمد یہ کے اوپر اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتوں اور برکتوں کی بارشیں نازل ہوئی ہیں۔ کوئی بھی ایسا وقت
نہیں آیا جماعت پر جسے ہم کڑا وقت کہہ سکتے ہیں جس کے بعد اللہ تعالیٰ نے بے انتہا فضل نہ فرمائے
ہوں ۔ تو ہمارا تو ایک ضامن موجود ہے۔ ہمارا تو ایک مقتدر موجود ہے جس کے ہاتھ میں ہمارا ہاتھ ہے
وہ کبھی ہمیں ضائع نہیں ہونے دے گا۔ اس کامل یقین کے ساتھ ہم ہمیشہ زندہ رہے ہیں اور ہمیشہ زندہ
رہیں گے لیکن وہ بد نصیب جو اس مقتدر سے غافل ہیں جو اس کی تقدیر کے خلاف ترکیبیں سوچ رہے
ہیں۔
وہ ارادے ہیں کہ جو ہیں بر خلاف شہریار
( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه : ۱۳۲)
اللہ تعالیٰ کے ارادوں کے خلاف، اس کی تقدیر سے ٹکرانے والی تدبیریں سوچ رہے ہیں
ان کا تو کوئی ضامن، کوئی محافظ نہیں کوئی ولی نہیں ہے انکا اور امر واقعہ یہ ہے کہ انسان جو شریف النفس
ہو جاتا ہے تو خواہ وہ کتنا چاہے کہ اس کا دشمن ہلاک ہو، دشمن پر ذلت آئے لیکن نفس کی شرافت کا یہ
دستور ہے کہ جب دشمن پر بھی تکلیف آتی ہے تو وہ دکھ محسوس کرتی ہے۔ جتنا چاہیں آپ دل میں یہ غبار
رکھیں کہ ہم پر بہت ظلم ہوئے ، ہم پر بڑے ستم ہوئے ، اللہ کی پکڑ کب آئے گی؟ لیکن میں آپ کو بتاتا
ہوں کہ جب بھی خدا کی پکڑ آئے گی آپ کو دکھ ہوگا کیونکہ شریف النفس انسان اپنے سامنے غیر کی
تکلیف دیکھ نہیں سکتا۔ خواہ کیسا ہی اس کو صدمہ پہنچا ہو جب تکلیف کا وقت آتا ہے تو وہ ساری باتوں
کو بھلا دیتا ہے۔ بالکل برعکس حال ہے لئیم اور کمینے انسان سے ایک کمینہ فطرت انسان خواہ کتنے ہی
خطبات طاہر جلد ۳
760
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
اُس پر احسان کئے گئے ہوں جب وقت آتا ہے آزمائش کا تو سب احسانوں کو بھلا کر مقابل پر وہ
تکلیف پہنچاتا ہے اور تکلیف دیکھنی چاہتا ہے لیکن ایک شریف النفس انسان کا حال بالکل برعکس ہوتا
ا وقت آتا ہے تو اس کے دل کی آواز بولتی ہے اور وہ
-
ہے، لاکھ اس پر مظالم کئے گئے ہوں جب مصیبت کا وقت آ
اس ظالم کے لئے بھی بسا اوقات دل میں ہمدردی محسوس کرتا ہے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ مومن کو خدا تعالیٰ سارے زمانہ کے لئے ایک ماں کا مقام عطا فرماتا
ہے۔ اور وہ ماں کا مقام ایک ایسا مقام ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ہے دنیا میں، کسی رشتے میں اس کی
مثال نہیں ہے۔ مائیں تکلیفیں اٹھاتی ہیں اور بعض دفعہ اپنے بچوں کے ہاتھوں تکلیفیں اٹھاتی ہیں اور
پھر بھی ان کی خیر چاہتی چلی جاتی ہیں اور جب مامتا حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے تو بعض دفعہ وہ بچوں کی
خیر چاہنے میں اس کا نقصان بھی کر دیتی ہے لیکن اس کے باوجود اس کے خیر چاہنے کے جذبہ میں کبھی
کوئی فرق نہیں آتا۔
چنانچہ ایک ماں کا ایسا ہی قصہ مشہور ہے کہ ایک ماں نے اپنے بچے کی پرورش کی اور اس کے
ساتھ بے حد محبت کی یہاں تک کہ وہ بچہ تربیتی لحاظ سے بہت ہی ناقص رہ گیا کیونکہ جب محبت بڑھ
جائے تو بعض دفعہ تربیت میں کمی آجاتی ہے۔ کئی بدیاں کئی خرابیاں، کئی برائیاں اس میں پیدا ہوئیں
یہاں تک کہ بڑھتے بڑھتے وہ اپنی ماں کی طرف سے بھی بالکل غافل ہو گیا اور بے تعلق ہو گیا۔ اس کی
جب شادی ہوئی تو بد قسمتی سے اس کی بیوی بھی اسی قسم کی اسی مزاج کی تھی اور اس نے ماں کے خلاف
مزید کان بھر نے شروع کئے اور بچے نے ظلم پر ظلم شروع کئے اپنی ماں کے اوپر لیکن جیسا کہ میں نے
بیان کیا ہے بعض ما متائیں ایسی ہیں کہ وہ ہر تکلیف کے بعد بھی خیر کا کلمہ ہی بولتی ہیں اپنے بچوں کے
لئے چنانچہ وہ بھی ایک ایسی ماں تھی جو کسی آزمائش کے وقت بھی بچے کی مخالف نہیں ہوئی بلکہ جہاں
تک اس کا بس چلا اس کے لئے دعائیں بھی کیں اسکو خیر بھی پہنچائی اس کی بھلائی چاہی ۔
بعض دفعہ ایک انسان جب برائی کے بدلہ میں بھلائی کرتا چلا جاتا ہے تو بجائے اس کے کہ
ظالم اس کو سرا ہے اور اسکے نتیجہ میں تبدیلی پیدا کرے وہ چڑنے لگتا ہے کہ کیا وجہ ہے اس کو غصہ کیوں
نہیں آرہا، اسے تکلیف کیوں نہیں پہنچ رہی اور یہ واقعات ایسے ہیں جو روزمرہ کی زندگی میں ہمیں
دکھائی دیتے ہیں۔ ایک انسان کسی کو دکھ پہنچانا چاہتا ہے تو اگر وہ آگے سے ہنستا ر ہے تو رلانے والا
خطبات طاہر جلد ۳
761
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
یار لانے کی کوشش کرنے والا یہ سمجھتا ہے کہ اسے وہ دکھ پہنچ نہیں رہا میں کہاں سے اس کو تکلیف پہنچاؤں
کس جگہ ضرب لگاؤں کہ یہ بلبلا اُٹھے ! چنانچہ صاحب حوصلہ لوگوں کو بعض دفعہ دشمن اور بھی زیادہ
تکلیف دیتا چلا جاتا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ تکلیف ہو ہی نہیں رہی شاید ورنہ اتنا صبر کیسے ہو گیا ؟
چنانچہ اس ماں کے متعلق یہ بیان کیا جاتا ہے کہ جب یہ حالت دیکھی بہونے کہ یہ تو کسی
طرح غصہ میں نہیں آرہی، کسی طرح اس کو تکلیف پہنچ ہی نہیں رہی تو اپنے خاوند سے اس نے یہ
درخواست کی کہ میں تو تب راضی ہونگی جب اس ماں کا سرکاٹ کر تھال میں سجا کر میرے سامنے پیش
کرو گے کیوں کہ اب تک تو اس کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی ، جو کچھ بھی تم نے کیا ہے اس کے باوجود یہ بڑی
خوش ہے اور اس بد کردار بیٹے نے ایسا ہی کیا۔ جب وہ تھال پر سر سجا کر اپنی بیوی کی طرف جارہا تھا تو
کہانی کے مطابق ٹھوکر لگی اور وہ سرزمین پر جاپڑا اور ساتھ ہی بیٹا بھی گر گیا۔ اس وقت کہتے ہیں ماں
کے منہ سے یہ آواز نکلی کہ اے میرے بیٹے ! تجھے چوٹ تو نہیں لگی ، تجھے تکلیف تو نہیں کوئی پہنچی یعنی کٹا
ہوا سر کہانی میں بول پڑتا ہے۔ اس میں تو کوئی تعجب کی بات نہیں ایک واقعہ بیان کرنے کے لئے ایک
مضمون سمجھانے کے لئے ایسی کہانیاں بنائی جاتی ہیں ۔ مراد یہ تھی کہ ماں کا سر کٹا ہوا ز مین پر گرتا ہے
اسے اپنی ہوش نہیں لیکن وہ بیٹا جو ٹھو کر کھا گیا ہے اس حالت میں بھی اس کو اس ٹھوکر کی تکلیف پہنچ رہی
ہے کہ میرے بیٹے کو اس سے کوئی صدمہ نہ پہنچا ہو، کوئی زیادہ چوٹ نہ لگ گئی ہو۔
تو اللہ کے شریف النفس بندے بھی فی الواقعہ ماؤں کی طرح ہو جاتے ہیں۔ ان کو قوم کی
تکلیف کے نتیجہ میں لازما دکھ پہنچتا ہے خواہ وہ اسی وجہ سے تکلیف اٹھا ئیں کہ انہوں نے ان پر ظلم
صلى الله
عليه
کیا ہے۔ سب سے بڑھ کر اس کی مثال حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ہے۔ کتنا عظیم الشان خطاء
اب
ہے خدا کا آپ سے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء (۴) کہ اے
محمد ! ( تجھے دکھ دینے والے ہمیشہ تیرا برا چاہنے والے ایسے ہیں کہ جب میں ان کی ہلاکت کی
d
صلى الله
عليه
خبر دیتا ہوں تو ان کے غم میں تو اپنے آپ کو ہلاک کرنے لگ جاتا ہے۔ کیسا دل ہے تیرا کہ تیرے
دشمنوں کی ہلاکت کی میں تجھے خبر دیتا ہوں اور مجھے تیری فکر پڑ جاتی ہے کہ تو نہ اس غم میں ہلاک ہو
جائے کہ تیرے دشمن ہلاک ہو جائیں۔
یہ ایک ایسا واقعہ ہے کہ جس سے زیادہ سچا واقعہ بیان کرنا ناممکن ہے۔ وہ کہانی جو میں نے
خطبات طاہر جلد ۳
762
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
آپ کے سامنے بیان کی ہے یہ تو ایک قصہ ہے ، ایک فرضی بات ہے، لوگوں نے ایک مثال گھڑ لی ورنہ
تو یہ ساری بات ہی جھوٹی ہے۔ مائیں بھی ایسی دیکھی ہیں جن کو بچوں پر غصہ آجاتا ہے، مائیں بھی ایسی
میں نے دیکھی ہیں جو بدعائیں دیتی ہیں ، ایسی مائیں بھی میں جانتا ہوں جو مرتے وقت تک بچوں کو
نہ کر سکیں اور آخری کلام جوان کے منہ سے نکلا وہ بددعا کا تھا۔ کا تھا۔ لیکن محمد مصطفی الا اللہ جیسی ماں کبھی
دنیا کو نصیب نہیں ہوئی۔ ناممکن ہے کہ اس رحمۃ للعالمین کی کوئی مثال دنیا میں پیش کر سکے۔ خدا گواہی
دے رہا ہے کسی انسان کا بنایا ہوا فرضی قصہ نہیں ہے ، رب العالمین جو عالم الغیب ہے عالم الشہادۃ ہے
معاف نہ
۔
وہ مخاطب کر کے فرماتا ہے اور ایک جگہ نہیں دو مرتبہ ایسا ہی واقعہ قرآن کریم میں ہمیں نظر آتا ہے۔ سورہ
کہف میں بھی یہی مضمون عیسائیوں کی ہلاکت کے متعلق جب خدا نے خبر دی تو آنحضرت ﷺ کے
دل کی کیفیت کو بیان کرتے ہوئے بیان فرمایا :
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى آثَارِهِمْ إِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوا بِهَذَا
الْحَدِيثِ أَسَفًا (الكهف : )
صل الله
عروسه
کہ اے محمد ! کیا حال ہے تیرے دل کا کہ ان لوگوں کی ہلاکت کی جب میں تجھے خبر دیتا ہوں
تو حسرت کے ساتھ دیکھتے ہوئے کہ کاش یہ اس رستہ پر نہ چلتے جن راہوں پر یہ چل پڑے ہیں ، ان یہ پر ہے
راہوں کے آثار دیکھتے ہوئے تیرے دل کا یہ حال ہو جاتا ہے کہ غم کے مارے اپنے آپ کو ہلاک
کرلے گا۔
صلى الله
عليوس
پس ہم تو محمد مصطفی ﷺ کے غلام ہیں، آپ ہی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتے
ہیں، آپ ہی کی سیرت کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں ، کیسے ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہمارے دلوں کو
ایسا سخت کر دیا ہو کہ دشمن کی ہلاکت کے نتیجہ میں ہمیں صرف خوشی پہنچے؟ دشمن کی ہلاکت کے نتیجہ میں
ایمان تو ہمارا ضرور بڑھے گا ، دشمن کی ہلاکت کے نتیجہ میں ایک قسم کی فرحت ضرور محسوس ہوتی ہے جو
خدا تعالیٰ کے دین کے غلبہ کی خوشی کے نتیجہ میں پہنچتی ہے کسی کے دکھ کے نتیجہ میں نہیں پہنچتی۔ محض اس
لئے ہوتی ہے کہ خدا کی تقدیر پوری ہوئی ، خدا کا غلبہ ہوا ، خدا کا دین غالب آیا۔ وہ لوگ جو جھٹلایا
کرتے تھے جو شیخیاں بگھارا کرتے تھے، کہ کون ہے ان کا؟ ان کو خدا نے دکھا دیا کہ میں ان
کا ہوں۔ دنیا پر ہمارے اللہ سے تعلق ظاہر ہو گئے ۔ ان باتوں کی خوشی انبیاء بھی محسوس کرتے ہیں ، ان
خطبات طاہر جلد ۳
763
خطبه جمعه ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۴ء
کے ماننے والے بھی محسوس کرتے ہیں اور مومنوں کے متعلق جس فرح کا ذکر قرآن کریم میں ہے وہ
اسی وجہ سے ہے کہ خدا کی مدد کو اپنے لئے آتا دیکھ کر ان کو خوشی اس بات کی ہوتی ہے کہ ہم عاجز اور حقیر
بندے ہیں ، ہم تو اس لائق نہیں تھے کہ اللہ اپنے تعلق کا ثبوت دے ہمارے ساتھ لیکن کیسا عالی شان
خدا ہے ! ہمارا کیسا پیار کرنے والا محبت کرنے والا خدا ہے کہ ہم جیسے حقیر اور عاجز بندوں کے لئے وہ
ظاہر ہوا یہ خوشی ضرور پہنچتی ہے لیکن اس کے باوجود جب وہ دکھ پھیلتے ہیں ساری دنیا میں ، جب لوگ
مصیبتوں میں مبتلا ہوتے ہیں تو سب سے زیادہ تکلیف پھر خدا کے وہی بندے محسوس کرتے ہیں جن
کی خاطر اللہ تعالیٰ کے عذاب آیا کرتے ہیں۔
تو قوم کے لئے بھی دعا کریں اور ان مسلمان ممالک کے لئے بھی دعا کریں جو بد قسمتی سے
لا علمی میں آلہ کار بنے ہوئے ہیں بعض دشمنان اسلام طاقتوں کا اور پھر کل عالم کے لئے بھی دعا کریں
کیونکہ یہ جو حالات ہیں جب یہ زیادہ آگے بڑھیں گے تو ہمارا ایک خدا ہے جو غیرت رکھنے والا خدا
ہے جو بعض اوقات جب حد سے زیادہ اس کے پیاروں کو ستایا جائے تو بڑے جلال کے ساتھ دنیا پر
ظاہر ہوا کرتا ہے اور جہاں تک حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شان میں گستاخی کا تعلق
ہے یہ ملک یعنی پاکستان تو حد سے بڑھ چکا ہے یعنی کبھی دنیا میں کسی نے کوئی حکومت ایسی نہیں دیکھی
ہوگی جس کے سربراہ پخش کلامی کو اپنے لئے عزت افزائی کا موجب سمجھیں ، تکذیب کو اپنے لئے ایک
عظمت کا نشان بنالیں اور بڑے فخر کے ساتھ افترا پردازی کریں، جھوٹ بولیں ، جھوٹ کو شائع
کریں اور پھر خدا کے پاک بندوں پر گند اچھالیں اور پھر قوم سے داد لینے کی خواہش کریں۔ایسے
واقعات تو کبھی دنیا میں کسی حکومت کی طرف سے رونما نہیں ہوئے ہوں گے سوائے قدیم زمانوں کے
فرعون جن کے قصے ہم سنا کرتے تھے لیکن سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس جدید زمانے میں یہ واقعات
ہو سکتے ہیں ۔
جو سازش ہے احمدیت کے خلاف وہ بہت گہری ہے اور ابھی کلیہ پوری کھل کر آپ کے
سامنے بھی نہیں آئی ۔ جو واقعات آپ کے سامنے آچکے ہیں انکی بھی کنہ کوآپ میں سے بہت سے نہیں
پہنچ سکتے ۔ ان کو معلوم نہیں ہو سکتا دیکھنے والوں کو کہ آخر یہ کون سی منزل ہے جس کی طرف یہ واقعات
ایک جلوس کی شکل میں روانہ ہو رہے ہیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ احمدیت کی جڑوں پر حملہ کیا گیا ہے اس
خطبات طاہر جلد ۳
764
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
مرتبہ اور احمدیت کے استیصال کی ایک نہایت ہی خوفناک سازش ہے اور صرف ایک ملک میں نہیں
تمام عالم میں اس سازش کے کچھ آثار ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں اور ان کی کڑیاں مل رہی ہیں مثلاً
انڈونیشیا میں بھی اسی نہج پر کام شروع ہو گیا ہے جس طرح آج سے دس سال پہلے پاکستان میں اس کی
بنیاد رکھی گئی تھی ۔ ملائیشیا میں بھی انہی بنیادوں پر کام شروع ہو چکا ہے جماعت احمد یہ کے خلاف اسی
طرح افریقن ممالک کو بھی رشوتیں دی جا رہی ہیں اور روپے کا لالچ دے کر ان کو اکسایا جا رہا ہے کہ
جماعت کے خلاف اقدامات کریں اور ان ممالک کے ذمہ دار افسران چونکہ نسبتاً بہت زیادہ شریف
النفس ہیں وہ سر دست تو اس دباؤ کا مقابلہ کر رہے ہیں بلکہ خود جماعت کو مطلع کر رہے ہیں کہ ہم سے
یہ مطالبات ہو رہے ہیں اور یہ صرف جماعت احمدیہ کے خلاف سازش نہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا
ہے ایک سازش ہے عالم اسلام کے خلاف جس کا مقصد یہ ہے کہ ملا کی حکومت تمام مسلمان ممالک پر
قائم کر دی جائے اور ملا چونکہ زمانہ کے حالات سے بے خبر اور جاہل ہوتا ہے، اسے پتہ ہی نہیں کہ کسی
قوم کے مفادات کا تقاضا کیا ہے ، اس کو تو صرف اپنے ذاتی مقاصد سے غرض ہے اور نہ قرآن کا علم نہ
دین کا علم اور نہ دنیا کا علم اس لئے اگر ایک جاہل قوم کو مذہب کے نام پر کسی ملک پر مسلط کر دیا جائے تو
پھر وہ آقا جوان لوگوں کو مسلط کرتے ہیں وہ بے دھڑک جو چاہیں ان سے کام لیتے ہیں۔
چنانچہ عجیب بات ہے کہ ہر جگہ جہاں بھی مذہبی جنونی حکومت قائم کی گئی ہے خواہ وہ اشتراکی
ملکوں کی طرف سے قائم کی گئی ہو خواہ وہ مغربی ملکوں کی طرف سے قائم کی گئی ہو ایک ہی دین کے نام پر
بالکل برعکس سمت میں وہ حکومتیں حرکت کر رہی ہیں یعنی ایسی اسلامی حکومتیں آپ کو ملیں گی جو اسلام
کے نام پر اشتراکیت کے حق میں کام کر رہی ہیں اور ایسی اسلامی حکومتیں بھی آپ کو ملیں گی جو اسلام
کے نام پر اشتراکیت کے خلاف اور آمریت یا مغربی جمہوریت کے حق میں کام کر رہی ہیں یا
Capitalism کے حق میں کام کر رہی ہیں ۔ ایک ہی مذہب ہے، ایک ہی کتاب ہے، ایک ہی نبی
ہے لیکن بالکل برعکس نتیجے نکالے جا رہے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ جن لوگوں کو او پر لایا گیا ہے خاص مقاصد
کی خاطر لایا گیا ہے اسلام کا نام محض بدنام کرنے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ مقصد یہ ہے
Intolerant Regimes قائم کی جائیں ۔ ایسی حکومتیں قائم کی جائیں جن کے اندر نہ عقل ہو،
نہ فہم ہو صرف ایک بات پائی جائے ایک خوبی ان میں موجود ہو کہ وہ ڈنڈے کے زور سے اپنی بات
خطبات طاہر جلد ۳
765
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
منوانا جانتی ہوں اور عقل کو کلیتہ چھٹی دے کر اس بات سے بے نیاز ہو کر کہ دنیا ہمارے متعلق کیا کہتی
ہے کیا سوچتی ہے، جو بات ان کو سمجھائی جائے وہ اس کو کر گزرنے کے لئے آمادہ ہوں ۔ایسی
Regimes ایسی طاقتیں جب بھی دنیا میں آتی ہیں تو تباہی مچا دیا کرتی ہیں۔ چنانچہ اسلام کے
ساتھ اس وقت یہ ہو رہا ہے۔ جہاں مشرقی طاقتوں کا زور چل رہا ہے وہ اپنی مرضی کی حکومتیں مذہب
اسلام کے نام پر قائم کئے ہوئے ہیں۔ جہاں مغربی طاقتوں کا زور چل رہا ہے وہ اپنی پسند کی حکومتیں
قائم کر رہے ہیں اور دونوں کی اس معاملہ میں ایک دوسرے سے سبقت کی دوڑ ہورہی ہے۔ چنانچہ
پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے یا مشرق وسطی میں جو کچھ ہو رہا ہے یا مشرق وسطی کی جن طاقتوں کو ان
اغراض کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے یہ ساری باتیں عالمی سیاست کا اور مشرق اور مغرب کی جنگ کا
ایک طبعی نتیجہ ہیں اور یہ ساری کڑیاں ان کے ساتھ جا کر ملتی ہیں ۔
بہر حال اس وقت جو کچھ پاکستان میں ہو رہا ہے یہ ابھی پوری طرح آپ کے سامنے کھل کر
نہیں آیا، میں مختصراً آپ کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ سوائے اس کے کہ اللہ کی تقدیر کسی ایسے وقت میں آ کر
ان کی اس تدبیر کو کاٹ دے اور خدا کی پکڑ کا وقت ان کی سکیموں کے مکمل ہونے کے وقت سے پہلے
آجائے ان کے ارادے ایسے ہیں کہ ان کو سوچ کر بھی ایک انسان جس کا کوئی دنیا میں سہارا نہ ہو اسکی
ساری زندگی بے قرار ہو سکتی ہے۔ اس کے تصور سے بھی انسان کا وجو د لرزنے لگتا ہے لیکن میں یہ جانتا
ہوں کہ نہ مجھ پر یہ اثر ہے نہ آپ پر یہ اثر ہوگا کیونکہ میں بھی جانتا ہوں کہ ہمارا خدا موجود ہے جو
ہمارے ساتھ رہا ہے ہمیشہ اور ہمارے ساتھ ہمیشہ رہے گا اور آپ بھی یہ جانتے ہیں اس لئے جب میں
آپ سے یہ بات کرتا ہوں تو ڈرانے کی خاطر نہیں کرتا صرف بتانے کے لئے کہ آنکھیں کھول کر وقت
گزاریں کہ کیا ارادے ہیں جن کی طرف یہ ملک حرکت کر رہا ہے جن کو رفتہ رفتہ کھول رہا ہے۔
اس دور میں یعنی ۱۹۸۴ء کی جو شرارت ہے اس میں ایک مکمل سکیم کے تابع پاکستان میں
جماعت احمدیہ کے مرکز کو ملیا میٹ کرنے کا ارادہ تھا اور جماعت احمدیہ کی ہر اس انسٹی ٹیوشن ہر اس تنظیم
پر ہاتھ ڈالنے کا ارادہ تھا جس کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔ چنانچہ سب سے پہلے انہوں نے ایسے
قانون بنائے جن کے نتیجہ میں خلیفہ وقت پاکستان میں رہتے ہوئے خلافت کا کوئی بھی فریضہ سرانجام
نہیں دے سکتا۔ ایک احمدی جو دیہات میں زندگی بسر کر رہا ہے یا شہروں میں بھی غیر معروف زندگی
خطبات طاہر جلد ۳
766
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
بسر کر رہا ہے وہ اپنے آپ کو مسلمان کہے بھی ، اسلام کی تبلیغ بھی کرے جیسا کہ کرتا ہے تو نہ حکومت کو
اسکی کوئی ایسی تکلیف پہنچتی ہے نہ وہ حکومت کی نظر میں آتا ہے اور اگر کبھی آبھی جائے تو اسکے پکڑے
جانے سے فرق کوئی نہیں پڑتا۔ اسکی تو اپنی خواہش پوری ہو جاتی ہے کہ میں پکڑا جاؤں اور خدا کی خاطر
میں بھی کوئی تکلیف اٹھاؤں لیکن ایک خلیفہ وقت اگر پاکستان میں السلام علیکم بھی کہے تو حکومت کے
پاس یہ ذریعہ موجود ہے اور وہ قانون موجود ہے جس کو بروئے کار لا کر وہ اسے پکڑ کر ۳ سال کے لئے
جماعت سے الگ کر سکتے ہیں اور یہی نیت تھی اور ابھی بھی ہے کہ جہاں تک جماعت کے بڑے آدمی
یعنی جو دنیا کی نظر میں بڑے کہلاتے ہیں لیکن مراد یہ ہے کہ جماعت کے ایسے لوگ ، ایسے ذمہ دار
افسران جو کسی نہ کسی لحاظ سے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں ، ارادے یہ ہیں کہ ان کے اوپر کسی طرح ہاتھ
ڈالا جا سکے اور اس کا آغاز انہوں نے خلافت سے کیا۔
چنانچہ میرے آنے سے دو تین دن پہلے کے اندر جو واقعات ہوئے ہیں ان کا اس وقت تو
ہمیں پورا علم نہیں تھا کیونکہ خدا کی تقدیر نے خاص رنگ میں میرے باہر بھجوانے کا انتظام فرمایا ۔اسکی
تفاصیل کچھ میں نے بیان کی تھیں کچھ آئندہ کسی وقت بیان کروں گا لیکن میں جس بات کی طرف
جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ خلافت کے قلع قمع کی ایک نہایت بھیانک سازش تھی جسکی
پہلی کڑی یہ سوچی گئی تھی کہ خلیفہ وقت کو اگر وہ کسی طرح بھی مسلمان ظاہر کرے اپنے آپ کو تو فوری
طور پر قید کر کے تین سال کے لئے جماعت سے الگ کر دیا جائے اور ہمارے آنے کے بعد جو
اطلاعیں ملیں ان سے معلوم ہوا کہ یہ آرڈرز جا چکے تھے بلکہ بعض حکومت کے افسران نے جو بڑے ذمہ
دار اور اوپر کے افسران ہیں انہوں نے بعض احمد یوں کو بتایا کہ حیرت کی بات ہے تم لوگ کس طرح اتنی
جلدی حرکت میں آگئے اور تمہیں کیسے پتہ چلا کہ کیا ہونے والا ہے کیونکہ آرڈرز یہ تھے کہ اگر یہ خطبہ
دے جو آرڈینینس کے دوسرے دن آ رہا تھا تو خطبہ چونکہ ایک اسلامی کام ہے اور صرف اسی بہانے
پر اس کو پکڑا جا سکتا ہے کہ تم مسلمان بنے ہو خطبہ دے کر ، تشہد پڑھا ہے اس کے نتیجہ میں پکڑا جا سکتا
ہے تو اگر خطبہ دے تو تب پکڑو اور اگر خطبہ نہ دے تو پھر کوئی بہانہ تلاش کرو اور ایک بھی مسجد میں ربوہ
کے اگر اذان ہو جائے یا کوئی اور بہانہ مل جائے تو تب بھی اس کو پکڑ لو اور آخری آرڈر یہ تھا کہ اگر کوئی
بہانہ نہ بھی ملے تو تر اشو اور پکڑو۔ مراد یہ تھی کہ خلیفہ وقت اگر ربوہ میں رہے تو ایک مردہ کی حیثیت سے
خطبات طاہر جلد ۳
767
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
وہاں رہے اور اپنے فرائض منصبی میں سے کوئی بھی ادا نہ کر سکے۔ اگر وہ ایسا کرنے پر تیار ہوا ایک مردہ
کی طرح رح زندہ رہنے پر تیار ، بار ہو تو ساری جماعت کا ایمان ختم ہو جائے گا ،ساری جماعت یہ سوچے گی کہ
خلیفہ وقت ہمیں تو قربانیوں کے لئے بلا رہا ہے، ہمیں تو کہتا ہے کہ اسلام کا نام بلند کرو اور خود ایک لفظ
منہ سے نہیں نکالتا ۔ چنانچہ جماعت کے ایمان پر حملہ تھا یہ اور اگر خلیفہ وقت بولے جماعت کا ایمان
بچانے کے لئے تو اس کو تین سال کے لئے جماعت سے الگ کر دو۔ چونکہ نظام جماعت ایک نئے
خلیفہ کا انتخاب کر ہی نہیں سکتا جب تک پہلا خلیفہ مر نہ جائے اس وقت تک اس لحاظ سے تین سال کے
لئے جماعت اپنی مرکزی قیادت سے محروم رہ جائے گی اور جس جماعت کو خلیفہ وقت کی عادت ہو جو
نظام خلیفہ کے محور کے گرد گھومتا ہو اس کو کبھی بھی خلیفہ کی عدم موجودگی میں کوئی انجمن نہیں سنبھال
سکتی۔ یہ ایک بہت تلخ تجربہ ہم نے خود دیکھا ہے اس میں سے گزرے ہیں کہ جب حضرت مصلح موعود
رضی اللہ عنہ بیمار تھے، آخری دنوں میں خصوصیت کے ساتھ جب آپ کی تکلیف بڑھ گئی اور جماعت
نہیں چاہتی تھی کہ فیصلوں کے لئے زیادہ تکلیف دے۔ اگر چہ اہم فیصلے آپ ہی کرتے تھے اور فیصلے کی
قوت میں کوئی بھی فرق نہیں تھا لیکن بیماری کی وجہ سے ڈاکٹر زبھی یہ ہدایت دیتے تھے کہ کم سے کم بوجھ
ڈالا جائے اور جماعت خود بھی نہیں چاہتی تھی تو بہت سے فیصلے بہت سے کام جو خلیفہ وقت کیا کرتا تھا
جو کرتا ہے ہمیشہ وہ صدر انجمن یا تحریک جدید یا دوسری انجمن کرنے لگیں اور وہ دور جماعت کے لئے
سب سے زیادہ بے چینی کا دور تھا کیونکہ عادت پڑی ہوئی تھی خلیفہ وقت سے رابطے کی ، اس سے فیصلے
کروانے کی ، اس سے رہنمائی حاصل کرنے کی تو انجمنوں کے ذمہ جب یہی کام لگے تو اس وقت
محسوس ہوا کہ کتنا فرق ہے انجمنوں کے کاموں میں اور خلیفہ وقت کے کاموں میں اور ایک لحاظ سے یہ
جماعت کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوا کیونکہ وہ لوگ جو پہلے غیر مبائعین سے متاثر تھے اور وہ لوگ
جو کچھ نہ کچھ اثر لے چکے تھے ان کے پروپیگنڈے کا ، وہ کلیہ تائب ہو گئے اس بات سے ان کو اس
وقت محسوس ہوا اس بیماری کے دوران کہ خلافت کا کوئی بدل نہیں ہے۔ ناممکن ہے کہ خلافت کی کوئی
متبادل چیز ایسی ہو جو خلافت کی جگہ لے لے اور دل اسی طرح تسکین پا جائیں ۔
تو تین سال کا عرصہ جماعت سے خلافت کی ایسی علیحدگی کہ کوئی رابطہ قائم نہ رہ سکے یہ اتنی
خوفناک سازش تھی کہ اگر خدا نخواستہ یہ عمل میں آجاتی تب آپ کو اندازہ ہوتا کہ کتنا بڑاحملہ جماعت کی
خطبات طاہر جلد ۳
768
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
مرکزیت پر کیا گیا ہے۔ ساری دنیا کی جماعتیں بے قرار ہو جاتیں اور ان کی رہنمائی کرنے والا کوئی نہ
رہتا، کچھ سمجھ نہ آتی کہ کیا کر رہے ہیں ، کیا کرنا ہے اور پھر جذبات سے بے قابو ہو کر غیر ذمہ دارانہ
حرکتیں بھی ہو سکتی تھیں۔ جس طرح شدید مشتعل جذبات کو اور زخمی جذبات کو اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق
دی سنبھالنے کی ، خلیفہ وقت کی عدم موجودگی یا بے تعلقی کے نتیجہ میں تو ناممکن تھا کہ جماعت کو اس
طرح سے کوئی سنبھال سکتا۔ بعض لوگ مجھے خط لکھتے ہیں تو آپ تصور نہیں کر سکتے کہ ان کا حال کیا ہے
کس طرح وہ تڑپ رہے ہوتے ہیں ! اس وقت وہ کہتے ہیں خدا کی قسم اگر آپ کے ہاتھ پر ہم نے یہ
عہد نہ کیا ہوتا کہ ہم صبر دکھائیں گے نا ممکن تھا ہمارے لئے ، ہمارے ٹکڑے ٹکڑے بھی کر دیئے جاتے،
ہمارے بچے ہمارے سامنے ذبح کر دیئے جاتے تب بھی ان ظالموں سے ہم ضرور بدلہ لیتے یہ حالت
ہو جس جماعت کے اخلاص کی اور محبت کی اور عشق کی اسے خلافت کے سوا سنبھال ہی کوئی نہیں
سکتا اس لئے ایک نہایت خوفناک سازش تھی۔ اور پھر اس کی اگلی کڑیاں تھیں۔
جن لوگوں کو جھوٹ کی عادت ہو ظلم اور سفا کی کی عادت ہو افتراء پردازی کی عادت ہو وہ
کوئی بھی الزام لگا کر کوئی جھوٹ گھڑ کے پھر خلیفہ کی زندگی پر بھی حملہ کر سکتے تھے اور اس صورت میں
جماعت کا اٹھ کھڑے ہونا اور اپنے قومی پر سے قابو کھو دینا، جذبات سے بھی قابو کھو دینا اور دماغی
کیفیات پر سے بھی نظم و ضبط کے کنٹرول اتار دینا ایک طبعی بات تھی ۔ ناممکن تھا کہ جماعت ایسی حالت
میں کہ ان کو پتہ ہے کہ خلیفہ وقت ایک کلیتہ معصوم انسان ہیں، ان باتوں میں ہماری جماعت کبھی پڑی
نہ پڑسکتی ہے، اس پر جھوٹے الزام لگا کر ایک بد کردار انسان نے اسے موت کے گھاٹ اتارا
ہے۔ نا ممکن تھا کہ جماعت اس کو برداشت کر سکتی ۔ جبکہ برداشت کرنے کے لئے خلافت کا جو
ذریعہ خدا نے بخشا ہے اس کی رہنمائی سے محروم ہو تو اس صورت میں جماعت کا کوئی بھی رد عمل ہو سکتا
تھا جو اتنا بھیانک ہو سکتا تھا اور اتنے بھیانک نتائج تک پہنچ سکتا تھا کہ اس کے تصور سے بھی رونگٹے
کھڑے ہو جاتے ہیں اور باوجود اس کے کہ ان باتوں کا ہمیں پہلے علم نہیں تھا ایک رات جس رات یہ
فیصلہ ہوا ہے اس رات خدا تعالیٰ نے اچانک مجھے اس بات کا علم دیا اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے میرے
دل میں ایک بڑے زور سے یہ تحریک ڈالی کہ جس قدر جلد ہو اس ملک سے تمہارا نکلنا نظام خلافت کی
حفاظت کے لئے ضروری ہے ، تمہاری ذات کا کوئی سوال نہیں ۔ ایک رات پہلے یہ میں عہد کر چکا تھا
خطبات طاہر جلد ۳
769
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
کہ خدا کی قسم میں جان دونگا احمدیت کی خاطر اور کوئی دنیا کی طاقت مجھے روک نہیں سکے گی اور اس
رات خدا تعالیٰ نے مجھے ایسی اطلاعات دیں کہ جن کے نتیجہ میں اچانک میرے دل کی کایا پلٹ
گئی۔ اس وقت مجھے محسوس ہوا کہ کتنی خوفناک سازش ہے جماعت کے خلاف جسے ہر قیمت پر مجھے
نا کام کرنا ہے اور وہ سازش یہ تھی کہ جب خلیفہ وقت کو قتل کیا جائے اور جماعت اس پر ابھرے تو پھر
نظام خلافت پر حملہ کیا جائے ، ربوہ کو ملیا میٹ کیا جائے فوج کشی کے ذریعہ اور وہاں نیا انتخاب نہ
ہونے دیا جائے خلافت کا ، وہ انسٹی ٹیوشن ختم کر دی جائے اس کے بعد دنیا میں کیا باقی رہ جاتا۔
خدا تعالیٰ کے اپنے کام ہوتے ہیں اور جن حالات میں اللہ تعالیٰ نے نکالا یہ اس کے کاموں ہی کا ایک
ثبوت ہے یہ نہیں میں کہتا کہ یہ ہو سکتا تھا نا ممکن تھا کہ یہ ہو جاتا ورنہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر سے ایمان اٹھ
جاتا دنیا کا کہ خدا نے خود ایک نظام قائم کیا ہے، خود اس کے ذریعہ ساری دنیا میں اسلام کے غلبہ کے
منصوبے بنا رہا ہے اور پھر اس جماعت کے دل پر ہاتھ ڈالنے کی دشمن کو توفیق عطا فرمادے جس
جماعت کو اپنے دین کے احیا کی خاطر قائم کیا ہے، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا تھا اسی لئے خدا تعالیٰ نے یہ
انتظام فرمایا کہ دشمن کی ہر تد بیر نا کام کردی اس ایک تدبیر کو نا کام کر کے اتنا بڑا احسان ہے خدا تعالیٰ کا
کہ اس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے اتنا ہی کم ہے۔ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ کتنے خوفناک نتائج سے
اللہ تعالیٰ نے جماعت کو بچالیا، کتنی بڑی سازش کو کلیتہ نا کام کر دیا۔
اس کے بعد دوسرے درجہ پر ان کا ہاتھ ابھی تک مرکزی تنظیموں پر اٹھ رہا ہے۔ ربوہ کی
مرکزیت کے خلاف وہ سازشیں کر رہے ہیں اور ان سازشوں کے نتیجہ میں ایک ایک کر کے وہ اپنی
طرف سے ربوہ کے مرکزی خدو خال کو ملیا میٹ کرتے چلے جارہے ہیں۔ چنانچہ شروع میں بظاہر
معمولی بات تھی لیکن اسی وقت مجھے نظر آگیا تھا کہ آگے ان کے کیا ارادے ہیں چنانچہ میں نے وہ لوگ
جو خوش فہمی میں کوششیں کر رہے تھے ان کو بلا کر سمجھایا کہ تم کیوں وقت ضائع کر رہے ہو یہ کام نہیں
ہوگا۔ شروع میں انہوں نے کھیلوں پر ہاتھ ڈالا کہ ربوہ میں کبڑی ہوگی تو عالم اسلام کو خطرہ پیدا ہو
جائے گا یعنی ربوہ میں اگر کبڑی ہوئی تو اس سے تمام دنیا میں عالم اسلام کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ ربوہ
سکٹ بال کا میچ ہوا تو اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے اور پھر پتہ نہیں کیا ہو
جائے گا ۔ پھر کھیلوں سے یہ آگے بڑھے اور اجتماعات پر ہاتھ ڈالنے شروع کئے کہ لجنہ اماءاللہ کا اجتماع
خطبات طاہر جلد ۳
770
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
ہوا تو عالم اسلام یہ اسلام پر تباہی آجائے گی ، خدام الاحمدیہ کا اجتماع ہوا تو پتہ نہیں کیا خوفناک حالات دُنیا میں پیدا
ہو جائیں گے جس کے نتیجہ میں اسلام نعوذ باللہ من ذلک تباہ ہو جائے گا۔ بوڑھوں کا اجتماع ہوا تو اس سے
ان کو خطرات وابستہ نظر آنے لگے کہ اس اجتماع سے بھی یا وطن ہلاک ہو جائے گا تباہ ہو جائے گا یا عالم
اسلام کو نقصان پہنچے گا۔
یہ فرضی قصے پہلے حکومت کے منشا کے مطابق حکومت سے سمجھوتے کے مطابق علماء ایک دم جس
طرح برسات میں مینڈک بولنے لگ جاتے ہیں سارے پاکستان میں وہ علماء کا ٹولہ جو حکومت کے ہاتھ
میں اس وقت کھیل رہا ہے آلہ کار بنا ہوا ہے وہ ایک دم یہی راگ الاپنے لگ جاتا تھا اور کسی کو شرم
نہیں آتی تھی کسی کو حیا نہیں تھا کہ ہم کیا کہہ رہے ہیں کہ اطفال کے اجتماع سے دنیا تباہ ہو جائے
گی۔ مستورات کے لجنہ کے اجتماع سے عالم اسلام ہلاک ہو جائے گا یہ کیا باتیں کر رہیں ہیں لیکن جب
شرم اور حیا اور تمام اعلیٰ اقدار ختم ہو چکی ہوں، جب ذہنی قوتیں مفلوج ہو جائیں، جب حیا ہی باقی نہ رہے
تو پھر انسان ہر قسم کی حرکت کر سکتا ہے۔
چنانچہ آپ پاکستان کے اخبارات کا مطالعہ کر کے دیکھیں آپ کو ہر موقع پر اچانک اسی قسم کی
خبریں نظر آنی لگ جائیں گی یعنی ایک صبح کو اٹھیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ تمام پاکستان میں ایک خاص
طبقہ علماء ایک دم یہ شور مچانے لگ گیا ہے کہ انصار اللہ کا جتماع نہیں ہو سکتا ور نہ عالم اسلام کو خطرہ ہے۔ پھر
اچا نک علماء کو خیال آتا ہے کہ خدام الاحمدیہ کا اجتماع نہیں ہو سکتا ورنہ عالم اسلام کو خطرہ ہے، کبڑی نہیں
ہو سکتی ورنہ عالم اسلام کو خطرہ ہے ، باسکٹ بال نہیں ہو سکتا ورنہ عالم اسلام کو خطرہ ہے۔ تو یہ جو سرالاپتے
تھے سارے آخر اس کی مرکزی جڑیں تھیں وہاں سے آواز نکلتی تھی تو یہ سب تک پہنچتی تھی اور پھر حکومت
کے اخبار تھے ، حکومت کے ٹیلی ویژن اور حکومت کے ریڈیو یہ ساری باتیں اچھالتے تھے کہ علماء یہ کہہ
رہے ہیں تا کہ نفسیاتی طور پر قوم پر یہ اثر پیدا ہو کہ ہاں ایک بہت ہی خطرناک بات ہونے لگی ہے اور
حکومت مجبور ہورہی ہے گویا کہ ان لوگوں کی آواز کے سامنے سر جھکانے پر حالانکہ حکومت کی طرف
سے یہ باتیں پیدا کی جاتی تھیں اور یہ سب کچھ ہمارے علم میں تھا۔ تو بعض لا علم بچارے جب کھیلوں پر
پابندی شروع ہوئی تو بعض ہمارے کھلاڑی شوقین بڑے زور کے ساتھ حرکت میں آگئے کہ ہم ڈی سی کے
پاس جائیں گے۔ ہم کمشنر سے ملیں گے، ایک صاحب تو جوش میں آکر اسلام آباد پہنچ گئے مرکزی حکومت
خطبات طاہر جلد ۳
771
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
کو جھنجھوڑنے کے لئے اور سیکریڑی تعلیم سے ملے بھی۔ مجھے علم ہوا تو میں ان پر ناراض ہوا۔ میں نے ان
بلایا میں نے کہا تم کر کیا رہے ہو؟ تمہیں پتہ ہی نہیں کہ کیا واقعات گزر رہے ہیں کیوں گزر رہے ہیں ۔ ان
افسروں کے بیچاروں کے قبضہ میں ہے ہی کچھ نہیں یہ تو His Masters Voice ہیں گوش بر آواز
آقا ہیں اور جوان کا آتا ہے وہ خود غلام ہے غیر طاقتوں کا ، وہ ان کی آواز پر کان لگائے بیٹھا ہے اور جس
طرف ان کے لب ہلتے ہے اسی طرف اس کے لب ہلنے لگ جاتے ہیں تو ایک بہت بڑی عالمی سازش کا
جماعت احمد یہ شکار ہے ۔ تم لوگ کیا حرکتیں کر رہے ہو، نہیں کرنے دیتے نہ کرنے دیں کوئی پرواہ نہ
کرودیکھو آگے کیا کرتے ہیں اور کس طرح آگے بڑھتے ہیں؟
پھر اجتماعات پر انہوں نے پابندی لگا دی وہی نظر آ رہا تھا کہ یہاں سے شروع کریں گے ۔
سیٹرھیاں جس طرح انسان چڑھتا ہے ایک دو تین چار اس طرح اوپر تک پہنچنے لگیں گے۔ پھر جلسہ سالانہ
ان کے لئے خطرہ بن گیا اور اس قدر شور مچایا گیا سارے ملک میں کہ گویا اگر یہ بات حکومت نے نہ
مانی تو حکومت تباہ ہو جائے گی ۔ جلسہ سالانہ اتنا بڑا واقعہ جماعت احمدیہ کا کیا حق ہے کہ جلسہ سالانہ
کرے؟ چنانچہ جلسہ سالانہ ختم کر دیا گیا اور آج جلسہ سالانہ پر یہ ہمارا اختتامی خطاب ہونا تھا۔ آج
اٹھائیس ہے اور ۲۸ تاریخ کو اختتامی تقریب ہوا کرتی تھی جس میں قرآن کے معارف بیان ہوتے
تھے، اسلام کی خوبیاں بیان ہوتی تھیں، غیر مذاہب پر اسلام کی فوقیت بیان ہوتی تھی ۔ یہ برداشت نہیں
کر سکتے کہ ایسی باتیں ہوں، جلسہ سالانہ پر اس کے مقابل پر کیا برداشت کر سکتے ہیں ربوہ کی مساجد
جن میں لاؤڈ سپیکر کھلے ہیں یعنی مولویوں کی مساجد اس میں جمعہ کے دن ایسی فحش کلامی ہوتی ہے کہ آپ
تصور نہیں کر سکتے کہ اس سے ربوہ کے رہنے والوں کا حال کیا ہوتا ہے؟ شدید گندی زبان استعمال کی جاتی
ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف، جماعت احمد یہ کے سربراہوں کے خلاف، خلفا کے
خلاف بزرگوں کے خلاف اور اتنا جھوٹ بولا جاتا ہے کہ تعجب ہوتا ہے کہ اسلام کا نام لینے والے، اسلام
کی طرف منسوب ہونے والے جھوٹ اتنا بول کیسے سکتے ہیں؟ گھر بیٹھے کہانیاں گھڑتے رہتے ہیں اور پھر
فخر سے بتاتے ہیں بعد میں مولوی اپنے ساتھیوں کو کہ دیکھا کس شان کا میں نے جھوٹ گھڑا ہے! یہ میں
کے
نے گھڑا تھا، کسی اور نے مجھے نہیں بتایا، یہ میرا دماغ چلا ہے اس طرف اور سارے جانتے ہیں اور ان ۔
ماننے والے بھی جانتے ہیں اور سارا ماحول جانتا ہے ، حکومت جانتی ہے کہ محض گند پر منہ مار رہے
خطبات طاہر جلد ۳
772
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
ہیں۔ لیکن جب حکومت خود جھوٹی ہو، بدکردار ہو چکی ہو ، خود مذہب کے نام سے کھیل رہی ہو تو پھر ان
لوگوں سے ان کا دل بڑا لگتا ہے۔ اس قسم کے لوگ قصر شاہی تک دسترس رکھتے ہیں ، وہاں تک رسائی
ہو جاتی ہے، ان کے ساتھ باقاعدہ مل کر منصوبے بنائے جاتے ہیں ۔
یہ حال ہو چکا ہے اس ملک کا اور اس حال میں صرف احمدی نہیں پیا جا رہا آپ یہ بات
بھول جاتے ہیں کہ سارا ملک پیسا جا رہا ہے۔ جن حقوق سے انہوں نے آپ کو محروم کیا ہے باقی قوم کو
کب وہ حقوق دیئے ہیں ؟ امر واقعہ یہ ہے کہ جس دن سے جماعت احمد یہ کو ووٹ کے حق سے محروم کیا
ہے سارا ملک ووٹ کے حق سے محروم ہے۔ جب جماعت احمد یہ پر پابندی لگائی جاتی ہے کہ تم نے
اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہنا ہم جو مرضی یک طرفہ تمہارے خلاف کہتے چلے جائیں گے تو باقی ملک
پر بھی یہی پابندی لگانی پڑتی ہے پھر کیونکہ خدا کی تقدیر اسی طرح کام کر رہی ہے کوئی ایسا حق نہیں ہے
جو جماعت سے چھینا گیا ہو اور خدا تعالیٰ نے باقی قوم کے پاس وہ حق رہنے دیا ہو۔ یہی لوگ پھر باقی
قوم سے بھی حق چھیننے پر مجبور کر دیئے جاتے ہیں۔
ابھی کچھ عرصہ پہلے جماعت کے پریس پر پابندی تھی ، جماعت کی کتا بیں ضبط ہو رہی تھیں
یہ قانون بن گیا تھا کہ جماعت احمد یہ اگر اپنے دفاع میں کچھ کہے گی تو ان کو قید کیا جائے گا ان کو سزادی
جائے گی، تین سال تک قید بھی ہو سکتی ہے اور جرمانہ بھی ہو سکتا ہے اور کچھ دن کے بعد ہی حکومت اس اور ہوسکتا کچھ ہی
بات پر مجبور کر دی گئی خدا کی تقدیر کی طرف سے کہ سارے ملک کے خلاف بالکل یہی پابندی لگائے
کہ الیکشن کے معاملہ میں ، ریفرنڈم کے معاملہ میں اگر کوئی بولا تو اس کی جائیدادیں ضبط اسکی عزتیں
ضبط ، اس کی آزادی ضبط بلکہ اس سے زیادہ سخت زبان میں جماعت احمدیہ کے خلاف استعمال کی گئی
تھی پاکستان کے ہر شہری کے حقوق ضبط کر لئے گئے ، کوئی چیز ان کے پاس نہیں رہنے دی گئی تو اس
سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اللہ کی تقدیر بھی ساتھ ساتھ ایک خاموش کام کرتی چلی جارہی ہے جن
باتوں سے آپ کو محروم کیا جا رہا ہے ان باتوں سے ساری قوم بھی ساتھ محروم ہوتی چلی جارہی
ہے، ایک ہی کشتی میں اکٹھے ہور ہے ہیں سارے لیکن فرق صرف یہ ہے کہ کچھ صرف اس لئے ظلم وستم
کے نیچے پیسے جا رہے ہیں کہ وہ خدا کا نام لے رہے ہیں اس زمانہ میں ، وہ اللہ کی محبت اور اللہ کے
رسول کی محبت کی باتیں کرتے ہیں اور باقی قوم کو اس جرم میں سزا دی جارہی ہے کہ وہ خاموشی سے
خطبات طاہر جلد ۳
773
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
کیوں ان باتوں کو برداشت کرتے ہیں میں تو اس طرح ان حالات کو دیکھ رہا ہوں کہ جماعت احمد یہ
کے خلاف ایک ظلم کیا جاتا ہے اور ساری قوم اس وقت خاموش رہتی ہے اور برداشت کر جاتی ہے اور
کہتی ہے کہ کوئی حرج نہیں ان کے ساتھ ہی ہو رہا ہے نا اور چند دن کے بعد بعینہ ان کے ساتھ وہ
سلوک بلکہ اس سے زیادہ شدت کے ساتھ وہ سلوک ہونے لگتا ہے۔ کوئی ایسی بات نہیں ہے جس سے
جماعت احمد یہ کو محروم کیا گیا ہو اور قوم کو وہ پھر عطا ہوگئی ہو۔ آپ دیکھ لیں ایک دو سال کی جو تاریخ ہے
اس کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں عملاً یہی سلسلہ چلا ہوا ہے اور اس کے نتیجے پھر بڑے بھیانک ہوں گے اس
سے تو کوئی انکار نہیں ۔
لیکن بہر حال اس وقت دشمن کا ارادہ یہ ہے کہ جماعت احمد یہ کو کلیتہ نہتا کر دے، جماعت
احمد یہ کے ہاتھ بھی جکڑ دے، جماعت احمدیہ کے پاؤں بھی جکڑ دے اور پاکستان سے جماعت احمد یہ
کی مرکزیت کی ساری علامتیں مٹادے۔ چنانچہ ہرگز بعید نہیں کہ اس سمت میں یہ آگے قدم بڑھائیں
مرکزی انجمنوں کے خلاف بھی سازش کریں ہر قسم کی اور جماعت کے وجود جماعت کی تنظیم کے خلاف
سازش کریں۔ جہاں تک ان کا بس چلے گا انہوں نے کسی انصاف کے تقاضے کو ملحوظ رکھتے ہوئے آپ
کے ساتھ کوئی رحم کا سلوک نہیں کرنا۔ جہاں تک ان کا بس چلے گا انہوں نے ہر انسانی حقوق سے
جماعت احمدیہ کو محروم کرنے کی مزید کوششیں کرنی ہیں اور یہ سلسلہ آگے تک بڑھانے کا ان کا ارادہ ہے
کہاں تک بات پہنچے گی یہ ابھی تفصیل میں بیان نہیں کرتا لیکن مجھے علم ہے کہ ان کے ارادے کیا ہیں
اس لئے میں ں جماعت کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ یہ نہ سمجھ لیا کریں ہر دفعہ کہ ایک ظلم کے بعد ان کے دل
ٹھنڈے پڑ چکے ہوں گے۔ وہ یہ نہ سمجھ لیا کریں ہر دفعہ کہ ایک ستم کے بعد یہ راضی ہو جائیں گے کہ بس
اب کافی ہے ۔ امر واقعہ یہ ہے کہ یہ جتنا ظلم کرتے چلے جائیں گے اتنا زیادہ یہ آپ سے خوف محسوس
کریں گے ۔ جتنا یہ ظلم کرتے چلے جائیں گے اتنی بیقراری بھی ان کی بڑھتی چلی جائے جائے گی، بے چینی
بھی بڑھتی چلی جائے گی کہ یہ ایک منظم جماعت ہے ہم اس سے بے خوف اب نہیں رہ سکتے اس لئے
مزید آگے بڑھیں گے اور چونکہ جماعت صبر اور شکر کے مقام پر فائز ہے اور ان کے سامنے سر جھکانے
پر کسی قیمت پر بھی آمادہ نہیں ہے اس لئے اور بھی زیادہ ان کا غیظ و غضب بڑھتا چلا جائے گا۔ یہ مزید
تکلیف محسوس کریں گے کہ ہم نے تو ان کو اتناد کھ پہنچایا ہے لیکن آگے سے ان لوگوں کا سر ہی نہیں جھک