جماعت کے خلاف ایک عالمی سازش

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۳
774
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
رہا ، یہ اسی طرح سر بلند کر کے پھر رہے ہیں گلیوں میں اسی طرح ان کو کامل یقین ہے اپنے خدا پر ، اسی
طرح یہ آسمان کی طرف سے نصرت آنے کے انتظار میں آنکھیں لگائے بیٹھے ہیں ۔ کیوں ان کے
ایمان پر حملہ نہیں کر سکے، کیوں ان کے عزم کو ہم تباہ نہیں کر سکے ، کیوں ان کے ولولے ہم نہیں مٹا سکے
، کیوں آج بھی یہ زندہ ہیں انسانی قدروں کے ساتھ بلکہ ہم سے بہتر انسانی قدروں کے ساتھ یہ زندہ
ہیں؟ یہ بات جوں جوں وقت گزرتا چلا جا رہا ہے ان کو تکلیف دیتی چلی جا رہی ہے اور اسی بد بخت بہو
کی طرح جس نے اپنے خاوند سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ اپنی ماں کا سرکاٹ کر جب تک نہ دکھاؤ اس وقت
تک میں راضی نہیں ہونگی یہ بھی سمجھتے ہیں کہ جب تک انتہا نہ کر گزریں گے اس وقت تک جماعت
احمد یہ ذلیل و رسوا نہیں ہو سکتی ، اس وقت تک ہمارے دل کو چین نصیب نہیں ہو سکتا ۔ اس لئے اپنے
شیاطین کی طرف یہ جاتے ہیں اور مزید بڑے سے بڑے مطالبے اور سے اور مطالبے کرنے شروع کر
دیتے ہیں کہ نہیں ابھی ہمارا دل راضی نہیں ہوا ، اب یہ کام اور کر گزرو تو ہم راضی ہوں گے، اب یہ کام
اور کر دو پھر ہم راضی ہوں گے۔ لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ جماعت احمد یہ کے ہاتھ باندھ بھی دیں ،
جماعت احمدیہ کو کلیتہ نہتا بھی کر دیں تب بھی خدا کے فضل سے جماعت احمد یہ ہی جیتے گی کیونکہ خدا
کے شیروں کے ہاتھ کبھی کوئی دنیا میں باندھ نہیں سکا۔ یہ زنجیریں لاز ماٹوٹیں گی اور لازما یہ زنجیریں
باندھنے والے خود گرفتار کئے جائیں گے ۔ یہ ایک ایسی تقدیر ہے جسے دنیا میں کوئی بدل نہیں سکتا، کبھی
خدا کے ہاتھ بھی کسی نے باندھے ہیں؟ اس لئے خدا والوں کے جب ہاتھ باندھے جاتے ہیں تو عملاً یہ
دعویٰ ہوتا ہے کہ ہم خدا کے ہاتھ باندھ سکتے ہیں۔ اس لئے خدا کے ہاتھ تو کھلے ہیں قرآن کریم اعلان
فرمایا رہا ہے بَلْ يَدُهُ مَبْسُوطَتْنِ (المائدہ : ۶۵) اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں اس کا دایاں
ہاتھ بھی کھلا ہے اور اس کا بایاں ہاتھ بھی کھلا ہے اور کوئی دنیا کی طاقت خدا کے ہاتھوں کو نہیں باندھ سکتی
اس لئے آگے بڑھیں گے یہ ظلموں میں اس میں کوئی شک نہیں لیکن یہ بھی میں آپ کو یقین دلاتا ہوں
کہ جماعت احمدیہ کے شیر خدا کے فضل سے بندھے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ بھی ان پر غالب آ کر
رہیں گے۔ کوئی دنیا میں ان کے ایمان کا سر جھکا نہیں سکتا، کوئی دنیا میں جماعت احمد یہ کے عزم کا سر
جھکا نہیں سکتا، کوئی دنیا میں جماعت احمدیہ کے صبر کا حوصلہ توڑ نہیں سکتا ۔ بڑھتے رہیں جس حد تک یہ
آگے بڑھتے ہیں ہم بھی انتظار میں ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ خدا کی تدبیر بھی حرکت میں ہے خدا کی

خطبات طاہر جلد ۳
775
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
تقدیر بھی حرکت میں ہے اور اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں جیسا کہ فرماتا ہے:
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَأَكِيدُ كَيْدًا (الطارق : ۱۶ - ۱۷)
یہ بھی کچھ تدبیریں کر رہے ہیں اور میں غافل نہیں ہوں میں بھی تدبیر کر رہا ہوں اور
بالآخر یقیناً خدا ہی کی تدبیر غالب آئے گی ۔ کب آئے گی کتنی دیر میں آئے گی یہ میں ابھی آپ کو کچھ
نہیں کہہ سکتا لیکن اتنا میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ جب زیادہ تشویش کے دن آتے ہیں اللہ تعالی مسلسل
مجھے خوشخبریاں عطا فرماتا ہے اور صرف مجھے ہی نہیں بلکہ ساری جماعت کو تمام دنیا میں کثرت کے ساتھ
خوشخبریاں ملنی شروع ہو جاتی ہیں۔ جتنے بھیانک دن آتے ہیں اتنا ہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے روشنی
کے وعدے زیادہ نمایاں ہو کر سامنے آنے لگتے ہیں۔ یہ عجیب قسم کے واقعات ہیں جو عام دنیا کے
حالات سے بالکل مختلف ہیں ۔ اگر یہ خواہیں نفسیاتی ہوں ، اگر یہ خوابیں نفس کے دھوکے ہوں ، یہ
کشوف نفس کے دھوکے ہوں تو نفس کی کیفیت تو یہ ہے اور دنیا کے سارے ماہرین نفسیات جانتے
ہیں کہ جتنا زیادہ مایوسی بڑھتی چلی جائے اتنا ہی ڈرانے والی خوا میں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔ جتنا زیادہ
انسان تاریکیوں میں گھر جاتا ہے اتنا ہی زیادہ ہولناک مناظر وہ دیکھنے لگتا ہے، غموں کے مارے
ہوئے مصائب کے ستائے ہوئے ، خوفوں میں مبتلا لوگوں کو Hallucination(فریب
خیال ) شروع ہو جاتے ہیں امن کی حالت میں بیٹھے ہوئے بھی ان کو خطرات دکھائی دینے لگتے
ہیں۔ یہ صرف سچوں کی علامت ہوتی ہے کہ انتہائی تاریکی کے وقت میں خدا ان سے روشنی کے
وعدے کرتا ہے اور ان کو روشنی کے نمونے دکھاتا ہے۔ انتہائی تکلیف کے وقت میں بھی خدا تعالیٰ ان
کے ساتھ دل آرام باتیں کرتا ہے، ان کے دلوں کو راحت اور اطمینان اور سکون سے بھر دیتا ہے۔
پس جب حضرت محمد مصطفی پر مصائب کا انتہائی شدید وقت تھا تو وہی وہ دن تھے جب
کہ اسلام کی فتح کے وعدے آپ سے کئے جارہے تھے۔ تعجب ہوتا ہے کہ ادھر جنگ احزاب کے وقت
ایسا وقت آیا تھا قرآن کریم کے بیان کے مطابق کہ جیسے ایک زلزلہ آگیا ہو قوم کے اوپر اور وہ لوگ جن
کے ایمان قوی نہیں تھے وہ سمجھتے تھے کہ اب موت سر پر آکھڑی ہوئی ہے اور کوئی اس کو روک نہیں سکتا۔
آنکھیں پتھرا گئی تھیں لوگوں کی اس وقت جب کہ بھوک کے مارے پیٹ پر پتھر باندھے ہوئے تھے

خطبات طاہر جلد ۳
776
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
صلى الله
سب نے اس وقت جب کہ نقاہت کا یہ عالم تھا کہ چلنا پھرنا بھی مسلمانوں کے لئے دوبھر ہوا ہوا تھا
ایسے وقت میں ایک صحابی نے آنحضرت علوس کے رحم کو اپیل کرنے کے لئے کہ یا رسول الله اللہ ! ! کچھ کریں
ہم کیا کریں یہ حال ہو گیا ہے اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھایا تو آپ نے دیکھا کہ پتھر بندھا ہوا ہے یہ بتانے
کے لئے کہ میرے حال زار کو دیکھیں تو سہی کہ پتھر باندھ باندھ کر میں بھوک مٹارہا ہوں ۔ آنحضرت
نے اپنی زبان سے کوئی جواب نہیں دیا لیکن اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھا یا راوی بیان کرتا ہے کہ اس
صلى الله
عروسه
صلى الله
d
پر دو پتھر بندھے ہوئے تھے۔ (سنن الترمذی کتاب الزھد عن رسول اللہ ﷺ باب ماجاء في معيشة النبي
آپ نے بتایا کہ میں تم سے زیادہ بھوکا ہوں جس تکلیف میں تم مبتلا ہو تم سے زیادہ شدت سے
میں اس تکلیف کو محسوس کر رہا ہوں ۔ یہ نہ سمجھو کہ میں پتھر دل ہوں، مجھے تم سے زیادہ تم سے بڑھ کر تمہارا
درد ہے لیکن خدا کی خاطر جو بھی تقدیر ہے ہم راضی برضا ر ہیں گے۔ ان انتہائی گہری تکلیف کی راتوں
میں بھی خدا تعالیٰ نے آپ کو عظیم الشان خوشخبریاں دیں ایسے حیرت انگیز مناظر آپ کو دکھائے کہ
عقل انسانی دنگ رہ جاتی ہے۔ وہی دراصل وقت ہوتا ہے یقین کامل کے اظہار کا ۔ ایک پتھر ٹوٹ نہیں
رہا تھا۔ ایک خندق کھودتے ہوئے آنحضور علی کو بلایا گیا ۔ آپ سے عرض کی گئی، حالانکہ وہ بڑے قوی
لوگ تھے جو پتھر توڑ رہے تھے، یا رسول اللہ ! یہ پتھر راہ میں حائل ہے اور ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہے،
اتنی طاقت نہیں ہے کہ خندق کو پتھر کو چھوڑ کر لمبا کریں اور دور سے کھود کر لائیں تو آنحضور ﷺ نے
پھاوڑایا جو بھی چیز تھی جس سے پتھر توڑ رہے تھے اس کو اپنے ہاتھ میں لیا اور پتھر پر مارا تو جیسا کہ رگڑ سے
چنگاری نکلا کرتی ہے اس سے ایک چنگاری نکلی لیکن چنگاری کو دیکھ کر آنحضرت ﷺ نے بڑے زور عليه
صلى
صلى الله
صلى الله
عروسه
سے نعرہ تکبیر بلند کیا اللہ اکبر اللہ اکبر پھر دوبارہ کدال ماری تو پھر ایک چنگاری نکلی پھر آنحضرت علی
نے بڑے جوش کے ساتھ ایک نعرہ تکبیر بلند کیا ۔ صحابہ نے عرض کی یا رسول اللہ ! پتھر تو خیر ٹوٹ گیا کیونکہ
صلى الله
خدا کی تقدیر نے یہی چاہا تھا کہ محمد رسول اللہ ﷺ کے ہاتھوں سے وہ پتھر ٹوٹے ، صحابہ نے عرض کیا
یا رسول اللہ ! کیا بات تھی؟ آپ نے فرمایا کہ جب پہلی دفعہ جب میں نے پتھر پر ضرب لگائی تو اس
چنگاری میں خدا تعالیٰ نے مجھے خیبر کے قلعے دکھائے کہ ان قلعوں کو میں تمہارے لئے سر کر کے دکھاؤں
گا اور دوسری دفعہ میں نے پتھر پر ضرب لگائی تو مجھے قیصر و کسری کی حکومتیں دکھائی گئیں اور وہ محل
دکھائے گئے جو مسلمانوں کے قبضہ میں خدا تعالیٰ نے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ (السیرۃ الحلبیہ زیر غزوہ ما کا کرلیا

خطبات طاہر جلد ۳
777
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
خندق - جلد دوم نصف آخر صفحہ :۳۶۲-۳۶۳)
دن یہ تھے کہ چند عرب قبائل کے مقابل پر مسلمان بالکل بے طاقت دکھائی دے رہے تھے
اور یہ حالت تھی کہ چند دن بھی اور اگر محاصرہ رہ جاتا تو ان کے ہاتھوں نہ مارے جاتے تو فاقوں کے
ہاتھوں مارے جاتے اور خدا تعالیٰ یہ باتیں کر رہا تھا کہ میں تمہیں خیبر کی چابیاں بھی عطا کر رہا
ہوں، میں تمہیں قیصر و کسری کے خزانہ بھی عطا کر رہا ہوں ، میں تمہیں روم پر بھی قوت دوں گا، میں
تمہیں اہل فارس پر بھی طاقت عطا کروں گا ۔ تمام دنیا میں تم پھیل جاؤ گے، تمام دنیا کی بڑی طاقتیں
تمہارے سامنے سرنگوں ہو جائیں گی یہ خوشخبریاں اس حالت میں دی جا رہی تھیں تو اللہ تعالیٰ کی عجیب
شان ہے کہ ادھر غم بڑھ رہے ہوتے ہیں ادھر بظاہر تاریکی چھا رہی ہوتی ہے اور کوئی رستہ نہیں دکھائی
دیتا انسان کو نکلنے کا ،ادھر اللہ تعالی بشارتوں پر بشارتیں دیتا چلا جاتا ہے۔
ابھی چند دن پہلے دو تین دن پہلے کی بات ہے کہ شدید بے چینی اور بے قراری تھی بعض
اطلاعات کے نتیجہ میں اور ظہر کے بعد میں ستانے کے لئے لیٹا ہوں تو میرے منہ سے جمعہ جمعہ کے
الفاظ نکلے اور ساتھ ہی ایک گھڑی کے ڈائل کے اوپر جہاں دس کا ہندسہ ہے وہاں نہایت ہی روشن
حروف میں دس چمکنے لگا اور خواب نہیں تھی بلکہ جاگتے ہوئے ایک کشفی نظارہ تھا اور وہ جو دس دکھائی
دے رہا تھا با وجود اس کے کہ وہ دس کے ہند سے پر دس تھا جو گھڑی کے دس ہوتے ہیں لیکن میرے
ذہن میں وہ دس تاریخ آرہی تھی کہ Friday the 10th یہ انگریزی میں میں یہ کہہ رہا
تھا۔Friday the 10th اور ویسے وہ گھڑی تھی اور گھڑی کے اوپر دس کا ہندسہ تھا۔ تو اللہ تعالیٰ
بہتر جانتا ہے کہ وہ کون سا جمعہ ہے جس میں خدا تعالیٰ نے یہ روشن نشان عطا فرمانا ہے مگر ایک دفعہ یہ
واقعہ نہیں ہوا ہر دفعہ یہ ہوا کہ جب بھی شدت کی پریشانی ہوئی ہے جماعت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے
مسلسل خوشخبریاں عطا فرمائیں۔
اس سے چند دن پہلے رویا میں اللہ تعالیٰ نے بار بار خوشخبریاں دکھا ئیں اور چار خوشخبریاں
اکھٹی دکھائیں۔ جب میں اٹھا تو اس وقت زبان پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
غموں کا ایک دن اور چار شادی
فَسُبحان الذي اخرى الاعادی در ثمین صفحه : ۴۶)

خطبات طاہر جلد ۳
778
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
یعنی چار خوشخبریوں کی حکمت یہ ہے چار دکھانے کی کہ ایک غم پہنچے گا تو خدا تعالی چار خوشخبریاں خداتعالی
دکھاے گا اور دشمنوں کو بہر حال ذلیل کرے گا کیونکہ اس وقت جماعت کی حالت سب سے زیادہ دنیا
کی نظر میں گری ہوئی ہے کلیتہ بیچارگی کا عالم ہے اور کامل بے اختیاری ہے۔ یہ وقت ہے خدا کی طرف
سے خوشخبریاں دکھانے کا اور یہ وقت ہے ان خوشخبریوں پر یقین کرنے کا ۔ آج جو اپنے خدا کے دیئے
ہوئے وعدوں پر یقین رکھتا ہے، آج جس کے ایمان میں کوئی تزلزل نہیں ہے وہی ہے جو خدا کے
نزد یک معزز ہے، وہی ہے جس کو دنیا میں غالب کیا جائے گا اور اسے خدا کبھی نہیں چھوڑے گا کیونکہ جو
تنزل کے وقت اپنے خدا کی باتوں پر ایمان اور یقین رکھتا ہے اس کے ایمان میں کوئی تزلزل نہیں آتا۔
اللہ تعالیٰ کی تقدیر اس کے لئے ایسے کام دکھاتی ہے کہ دنیا ان کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔
پس آج وقت ہے اپنے رب کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے کا ، اپنے رب کے ساتھ
پیار کرنے کا ، محبت کا رشتہ مضبوط کرنے کا ۔ آج آپ یقین رکھیں کہ ہمارا خدا ہم سے سچے وعدے کرتا
رہا ہے، آج بھی سچا وعدہ کر رہا ہے کل بھی سچے وعدے کرتا رہے گا اور بظاہر دنیا کے نزدیک ہم ذلت
کی کسی بھی انتہا تک پہنچ چکے ہوں لیکن تمام عزتوں کا مالک خدا ہمارے ساتھ ہے اور ہمارا ساتھ کبھی
نہیں چھوڑے گا۔ اس یقین پر حرف نہ آنے دیں اس کی حفاظت کریں کیونکہ آج کا وقت ہی دراصل
آپ کے کل کا فیصلہ کرنے والا ہے ۔ اگر آج آپ نے خدا پر اپنے ایمان کو کمزور کر دیا ، اگر آج خدا
کے وعدوں پر آپ کو شک پیدا ہونے شروع ہو گئے تو کل اگر تقدیر بگڑی تو آپ اس تقدیر کو بگاڑ نے
والے ہوں گے اس لئے اپنے یقین کی حفاظت کریں اور جہاں تک آپ کا بس چلتا ہے تدبیر کا بھی ہر
طریق اختیار کریں۔
ایک مومن کے لئے جو خدا تعالیٰ نے منصوبہ پیش فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ ایمان کامل رہے اور
خدا کی تقدیر کے اوپر ایک دن بھی بے یقینی پیدا نہ ہو اور اسکے ساتھ اپنی تدبیر کو بھی انتہا تک پہنچا دے
اس لئے جتنا دشمن جماعت احمدیہ کی مرکزیت پر حملہ کرنے کے لئے کوشش کر رہا ہے یا حملے کرنے میں
کامیاب ہو جاتا ہے اسی حد تک اس کا جماعت کی طرف سے برعکس رد عمل پیدا ہونا چاہئے چنانچہ میں
نے جماعت کو بارہا یہ توجہ دلائی ہے کہ جب یہ آپ کی زندگی پر حملہ کر رہے ہیں یہ آپ کو نیست و نابود
کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں اور یہی منصوبے بنارہے ہیں تو اس کا رد عمل یہ ہونا چاہئے کہ اس

خطبات طاہر جلد ۳
779
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
قوت کے ساتھ آپ ابھریں اور بڑھیں اور پھیلیں کہ دشمن کلیتہ خائب و خاسر اور نامراد ہو جائے
حسرتوں کے سوا اس کے ہاتھ کچھ نہ آئے ۔ ایک جگہ جماعت کو دباتے ہیں تو دس جگہ آپ پھیل جائیں
ایک احمدی کو شہید کرتے ہیں تو ہزاروں لوگوں کو احمدی بنائیں ، ایک ملک میں جماعت احمد یہ کی
مسجدوں کو ویران کیا جاتا ہے تو ہزاروں ملکوں میں جماعت احمد یہ مسجد میں بنائے ، یہ جواب ہے ایک
زندہ قوم کا ، یہ جواب ہے ایک صاحب ایمان قوم کا اس لئے میں بار بار جماعت کو تبلیغ کی طرف متوجہ
کر رہا ہوں اور خدا کے فضل سے بعض ممالک میں بہت ہی اچھے نتائج پیدا ہور ہے ہیں۔
انگلستان بڑی دیر سے سویا پڑا تھا ابھی چند مہینے کے اندر اندر ان کو جھنجھوڑا ہے تو آج کی
ڈاک میں بھی اطلاع آئی ہے کہ مزید بیعتیں ہوئی ہیں خدا کے فضل سے چنانچہ پہلے دو چار پانچ پر
راضی ہوا کرتے تھے بڑا خوش ہوتے تھے کہ چار بیعتیں ہو گئیں اس سال اب تک چند مہینوں میں
۶۰ ساٹھ بیعتیں خدا کے فضل سے ہو چکی ہیں اور ابھی ساری کوششیں پکی بھی نہیں ۔ آخر پھل پکنے میں
وقت لگتا ہے۔
ا
جرمنی کا سو کا وعدہ تھا وہ ۱۲ یا ۱۱۴ تک پہنچ گئے ہیں یعنی اپنا ٹارگٹ پورا کر کے آگے نکل گئے
ہیں اور ملاقاتوں کے دوران اور بعض گفتگو کے دوران جو میں نے اندازہ لگایا ہے ابھی بھاری
اکثریت ہے ہمارے جرمن احمدیوں کی جن کی کوششوں کو ابھی پھل نہیں لگا۔ یہ صرف چند احمدی ہیں
جن کی کوششوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ۱۱۲ کے قریب نئے احمدی ایک سال میں جرمنی کو عطا فرمائے
ہیں اور جہاں تک میرا اندازہ ہے اس ایک سال سے پہلے جو ہمارے لئے خاص ابتلاؤں کا سال تھا
جب سے جرمنی کا مشن بنا ہے سارے ملا کر بھی آج تک سو سے اوپر احمدی نہیں ہوئے تھے تو کہاں یہ
کیفیت کہاں یہ کیفیت کہ ابتلا سخت ہوتا جا رہا ہے اور خدا کی رحمتیں اتنی زیادہ نمایاں ہو کر برسنے لگی
ہیں۔ اس میں نہ میری کوشش کا دخل ہے نہ آپ کی کوشش کا دخل ہے یہ خاص خدا کا نشان ہے اس کے
قرب کا یہ نشان ظاہر ہو رہا ہے کہ چند جگہ تمہیں خطرات نظر آ رہے ہیں۔ ان چند خطرات کے مقابل پر
میں ہر جگہ تم پر رحمتیں نازل فرما رہا ہے اور جہاں خطرات دکھائی دے رہے ہیں وہاں بھی رحمتیں نازل
رہا ہے اگر دیکھنے کی آنکھیں ہوں۔
تو آپ اہل فرانس کیوں محروم ہیں اس نعمت سے؟ میں متوجہ کرنا چاہتا ہوں آپ کو ایک ایک

خطبات طاہر جلد ۳
780
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
کر کے ملک جاگ رہے ہیں ۔ امریکہ سے بھی خوشخبریاں آنے لگی ہیں مزید بیعتوں کی نجی آئی لینڈ
ایک دور دراز کا علاقہ ہے جو یہاں سے اتنی دور ملک ہے کہ اس سے زیادہ دور ملک کوئی بھی نہیں ہوگا
یہاں سے اور وہاں سے بھی خوشخبریاں آنے لگی ہیں ایک دو تین چار، رجحان بیعتوں کا بڑھنا شروع
ہو گیا ہے۔ ہر طرف بیعتوں کا رجحان بڑھنا شروع ہو گیا ہے تو فرانس تک کیوں یہ خبر نہیں پہنچ رہی مجھے
یہ تعجب ہے۔ فرانس کے احمدیوں میں سے بعض مجھے خط لکھتے ہیں معلوم ہوتا ہے تو بڑی خوشی ہوتی ہے
کہ اللہ کے فضل سے وہ حرکت میں آگئے ہیں لیکن بحیثیت جماعت زندہ فع فعال جماعت کے طور پر
منصوبہ بنا کر اہل فرانس کو اسلام میں داخل کرنے کے وہ آثارا بھی ظاہر نہیں ہوئے جن کی میں آپ
سے توقع رکھتا ہوں اس لئے میں اسی پر اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں ۔
ان سارے حالات کی روشنی میں آپ سوچیں کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے یہاں ایک قسم کا امن عطا
فرمایا ہوا ہے۔ ہزار ہا مصیبتوں میں آپ کے بھائی اور بہنیں اور بچے مبتلا ہیں جن سے آپ دور بیٹھے ہوئے
ہیں اس وقت اس لئے اول تو ان حالات میں اپنے دل کو تسکین نہ پانے دیں، ان کے غم میں بے قرار
صلى الله
علی
سارے وجود کو
ہیں ، ان کے لئے دعائیں کریں، ان کے دکھوں سے حصہ پائیں۔ پہلا رد عمل تو آپ کا یہ ہونا چاہئے بھولو
نہیں ان کو جو آپ کے بھائی وہاں بیٹھے ہوئے ہیں کیونکہ زندہ قو میں کبھی نہیں بھولا کرتیں۔ آنحضرت
فرماتے ہیں کہ مومن تو ایک جسم کی طرح ہیں ۔ انگلی کے کنارے پر بھی ایک دکھ پہنچے تو سار ۔
دکھ پہنچتا ہے۔ (صحیح مسلم کتاب البر والصلة والادب باب تراجم باب تراحم المومنين وتعا وتعاظهم و تعصدهم ) ہمارے تو مرکزی
حیثیت کے لوگوں کو شدید دکھ پہنچ رہا ہے ربوہ اہل پاکستان کا ہی مرکز نہیں ہے تمام دنیا کا مرکز ہے
جماعت احمدیہ کے لئے ، وہاں دکھ پہنچ رہا ہے۔ پاکستان کو ایک مرکزی حیثیت ہے وہاں احمدیوں کو
شدید دکھ پہنچ رہا ہے تو کیسے ہو سکتا ہے کہ باقی احمدی چین سے بیٹھے رہیں؟ اس لئے اپنی زندگی کے اطوار
بدلیں، اپنے اندر جفاکشی پیدا کریں، اپنے دل کو اپنے بھائیوں کے لئے نرم کریں ، ان کے لئے دعا ئیں
کریں اور جن کاموں سے ان کو محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان میں اتنا زور لگائیں کہ حیران رہ
جائے دشمن کہ ہم ایک جگہ دبانے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ سینکڑوں جگہ ابھر نے لگتے ہیں ۔ یہ ہے حقیقی
جواب جو آپ کو تدبیر کے ذریعہ دینا چاہئے ۔ خدا کی تقدیر تو ضرور کام کرتی ہے کرے گی ہمیں یقین ہے
اس کی باتیں تو میں بہت کر چکا ہوں آپ کے سامنے لیکن تدبیر کے ذریعہ خدا تعالیٰ کو یہ بتائیں کہ ہم

خطبات طاہر جلد ۳
781
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
تیری تقدیر کے تابع اسی کی روش پر اسی کے رخ پر خود بھی حرکت کر رہے ہیں ۔
یہ دو چیزیں جب مل جاتی ہیں تقدیر الہی اور خدا کے بندوں کی تدبیر تو پھر دنیا میں عظیم الشان
نتائج ظاہر ہوا کرتے ہیں اسلئے تبلیغ کی طرف غیر معمولی توجہ کریں اور حقیقی خوشی مجھے جماعت فرانس کی
طرف سے تب پہنچے گی کہ دیکھتے دیکھتے جماعت کی کایا پلٹ جائے ۔ جہاں کوئی بھی وجود بظاہر احمدیت
کا نظر نہیں آتا تھا وہاں ایک عظیم الشان جماعت قائم ہو جائے اور صرف فرانس کے لئے نہیں تمام دنیا
میں جہاں فرانسیسی بولی جاتی ہے وہاں کے لئے فرانس میں ایک مضبوط مرکز قائم ہو، اس کے لئے ہم
نے ایک جگہ خرید لی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور انشاء اللہ میں کوشش کرؤں گا جلد از جلد آپ کو ایک
مرکزی مبلغ بھی مل جائے جو فرانسیسی زبان اچھی طرح جانتا ہو ۔ کل اس سلسلہ میں مشورے ہوئے ہیں ہو۔
انشاء اللہ بہت دیر نہیں لگے گی ۔ قرآن کریم کا ترجمہ بھی فرنچ میں تیار ہے اور اسی طرح لٹریچر کی طرف
توجہ دی جارہی ہے۔ بہت سے کام ہم بڑی دیر سے کر رہے ہیں یعنی گزشتہ چھ سات مہینے سے خاموشی
کے ساتھ یہ کام ہو رہے ہیں آپ کو علم بھی نہیں لیکن آپ کو مسلح کرنے کے لئے یہ کام کر رہے ہیں ، آپ کو
ہتھیار دینے کے لئے یہ کام کر رہے ہیں۔ تو یہ سب چیزیں تقریباً تیار ہو چکی ہیں یا تیاری کے دور میں لئے چیزیں یا
سے گزر رہی ہیں عنقریب انشاء اللہ آپ تک پہنچ جائیں گی اپنے آپ کو تیار کریں۔
ہر احمدی اپنے اوپر فرض کر لے کہ میں نے ضرور یہاں احمدیت کا پودا لگانا ہے اور صرف
پاکستانیوں میں کام نہ کریں ان کا بھی حق ہے ان میں بھی بے شک کام کریں لیکن کوشش یہ کریں کہ اہل
فرانس سے آپ کے تعلقات ہوں اور فرانسیسیوں تک آپ پیغام پہنچائیں۔ ماریشس میں میں نے
لکھ دیا ہے اور جرمنی میں بھی بعض فرنچ احمدی خواتین ہیں ان کو بھی میں نے اس بات پر آمادہ کیا ہے
کہ وہ فرنچ میں کیسٹ تیار کریں کیوں کہ فرنچ ، فرنچ مزاج کو سمجھتا ہے اور وہ کیتھولکس میں سے مسلمان
ہوئی ہوئی خواتین ہیں اس لئے بطور خاص ان کو میں نے تاکید کی ہے کہ اس طرح سے کیسیٹس ۔
کریں کہ آپ کو تسلی ہو کہ فرنچ قوم جب یہ سنے گی تو ان کے دل پر اثر پڑے گا اور اسی طرح ماریشس
کے لوگ بھی فرانسیسی جانتے ہیں اور فرانسیسی مزاج کو سمجھتے ہیں ان کو بھی لکھا ہے کہ وہ جلد از جلد ا یسی
کیسٹیس تیار کریں۔ تو ہو سکتا ہے چند مہینوں کے اندر بلکہ اس سے پہلے بھی آپ کو کیسٹیں بھی ملنی
شروع ہو جائیں اور وڈیوز بھی ملنی شروع ہو جائیں ان کو استعمال کریں ۔ جرمنی میں تو یہی ہو رہا ہے
تیار

خطبات طاہر جلد ۳
782
خطبه جمعه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۴ء
اکثر لڑکوں کو جس طرح آپ میں سے اکثر کو زیادہ گہرا دین کا علم نہیں ہے تبلیغ کا سلیقہ نہیں ہے۔ پتہ
نہیں کس طرح بات شروع کرنی ہے، زبان پر عبور نہیں ہے، بڑی دقتیں ہیں اسی طرح جرمنی میں بھی
تھیں۔ لیکن وہاں تو میں نے دیکھا ہے کہ بالکل کو رے ان پڑھ جن کو کہہ سکتے ہیں وہ بھی کامیاب تبلیغ
کر رہے ہیں خدا کے فضل سے کیسٹ لے لیتے ہیں ایک دو اور ٹوٹی زبان میں انہوں نے کام کے سلسلے
میں سیکھی ہے دوستوں کو آمادہ کر لیتے ہیں اور سادگی میں ایک طاقت ہے جو بڑا اثر کرتی ہے۔ بعض دفعہ
ایک جاہل آدمی جو سادہ ٹوٹی پھوٹی زبان میں بات کرتا ہے تو وہ زیادہ اثر کر جاتی ہے یہ نسبت ایک قابل
ہوشیار آدمی کے تو اللہ نے ان کے چونکہ دل میں جذبہ رکھا ہے ان کی زبان میں اثر بھی پھر ڈال
دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں جی ہماری ٹیپ سن لو۔ تو بہت سے لوگ تماشے میں مذاق کے طور پر ہی سہی یا
دلداری کی خاطر کہتے ہیں اچھا ٹھیک ہے سن لیتے ہیں۔ ایک کیسٹ سنتے ہیں ان کو دلچسپی پیدا ہوتی ہے
دوسری سنتے ہیں اور زیادہ دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے اور کئی احمدی ایسے ہیں جو صرف ٹیپیں سن سن کر ہی احمدی اور
ہو گئے ہیں یعنی کیسٹس کو وہاں ٹپس کہتے ہیں عام طور پر پنجابی میں یہی محاورہ چلا ہوا ہے تو بہت خوش
ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ٹیپوں کے ذریعہ ہی ایک احمدی بنانے کی توفیق عطا فرمادی۔
تو آپ کیوں اس لذت سے محروم رہتے ہیں؟ آپ بھی کوشش کریں جیسا کہ میں نے بیان کیا
ہے انشاء اللہ تعالیٰ لڑ پر بھی آپ کو خوب مہیا کیا جائے گا۔ کیسٹس بھی آنی شروع ہو جائیں گی لیکن ان کا
انتظار کئے بغیر اپنی سادہ زبان میں دعا مانگتے ہوئے آپ تبلیغ شروع کر دیں۔ نتیجہ یہ نکلے کہ چند مہینے کے
اندریا ایک سال کے اندر یہاں مقامی دوستوں کی ایک جماعت قائم ہو جائے۔ یہ ہے جواب اہل
پاکستان کے دشمنانِ احمدیت کو ، یہ ہے وہ طریق جس سے آپ کے دل سچے رنگ میں ٹھنڈے ہوں
گے۔ تب آپ کو چین آئے گا تب آپ کہیں گے ہاں اس طرح سے ہم لوگ ہیں تم ہمیں مٹانے کی کوشش
کرو ہم بڑھیں گے تم ہمیں دبانے کی کوشش کرو ہم اور ابھریں گے۔ تمہاری چھاتی پر مونگ دلیں گے
اپنی کامیابیوں کی ۔ یہ ہے ہمارا انتظام تمہیں بھی احمدی بنا کر چھوڑیں گے اور ساری دنیا کو اسلام میں داخل
کر کے تب ہم سکون پائیں گے کس طرح تم ہمیں اسلام سے جدا کر سکتے ہو؟ یہ ہیں زندہ قوموں کی
نشانیاں، یہ ہیں زندہ قوموں کے جواب یہ ہیں زندہ قوموں کے انتظام ! اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے
کہ ہم زندگی کی ہر راہ میں پہلے سے بڑھ کر تیز رفتاری کے ساتھ آگے قدم بڑھاتے رہیں۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی