قرطاس ابیض کے الزامات کا جواب خود کاشتہ پودا کی حقیقت
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حکومت پاکستان کے نام نہاد وائٹ پیپر کے اس الزام کا تفصیلی جائزہ لیا کہ جماعت احمدیہ انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے۔ آپ نے واضح کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سکھوں کے مظالم سے نجات اور مذہبی آزادی کی فراہمی پر برطانوی حکومت کی اخلاقی شکر گزاری کی، جبکہ مخالف علماء اس حکومت کی حد سے زیادہ خوشامد کرتے رہے اور مراعات پاتے رہے۔ نیز آپ نے بیان فرمایا کہ خود کاشتہ پودے کی اصطلاح خاندانی پس منظر کے ضمن میں تھی، جبکہ جماعت احمدیہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا قرار دیا۔
موضوعات: وائٹ پیپر کا رد، خود کاشتہ پودا کا الزام، سکھ راج اور مظالم، مذہبی آزادی، جماعت احمدیہ
خطبات طاہر جلد ۴
67
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
قرطاس ابیض کے الزامات کا جواب
خود کاشتہ پودا کی حقیقت
( خطبه جمعه فرموده یکم فروری ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل قرآنی آیات تلاوت کیں :
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا إِفْكُ افْتَرَبَّهُ وَأَعَانَهُ
عَلَيْهِ قَوْمُ اخَرُونَ فَقَدْ جَاءُ وَظُلْمًا وَزُورًا وَقَالُوا
أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُكْرَةً
وَأَصِيلًا قُلْ أَنْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ فِي السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ إِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ( الفرقان: ۵-۷)
پھر فرمایا :
گزشتہ خطبہ میں میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے ایک پرانے وعدہ کے مطابق
حکومت پاکستان کی طرف سے شائع کردہ مزعومہ White Paper کے متعلق ذکر کروں گا اور اس
کا ایک ایک اعتراض لے کر جواب دوں گا ۔
گذشته خطبہ جمعہ سے پہلے جو میں نے تلاوت کی تھی اس میں اللہ تعالیٰ یہ بیان فرماتا ہے کہ
جو لوگ آنحضرت پر اعتراض کرتے ہیں وہ کوئی ایک بھی نئی بات نکال کر نہیں لا سکتے بلکہ سب
کچھ اپنے سے پہلوں کی نقل کرتے ہیں۔ آنحضور صلے سے پہلے کے انبیاء پر جو اعتراض ہوئے وہی
الله
خطبات طاہر جلد۴
68
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
اس زمانہ کے لوگ آپ پر کرتے ہیں ۔ اور یہ ایک قاعدہ کلیہ ہے کہ ہر زمانہ کے نبی پر جو اعتراض
ہوتے ہیں وہ دراصل پرانے اعتراضات ہی ہوتے ہیں جن کو ہر بار دہرایا جاتا ہے۔ سب سے پہلے
نبی پر اعتراضات کی تفصیل تو معلوم نہیں مگر بہر حال وہ اعتراض تو پہلی دفعہ ہی ہوئے ہوں گے لیکن
بعد ازاں یہ دستور ہمیشہ سے چلا آرہا ہے اور اسی کی طرف قرآن کریم اشارہ فرماتا ہے۔ جو آیات میں
نے تلاوت کی ہیں ان میں ایک ایسے ہی اعتراض کا معین ذکر فرمایا گیا ہے۔ آنحضرت علی کا انکار
کرنے والے کیا اعتراض کرتے ہیں فرمایا:
صلى الله
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هُذَا إِلَّا إِفْكُ افْتَرَهُ وَأَعَانَهُ
عَلَيْهِ قَوْمُ أَخَرُونَ فَقَدْ جَاءُ وَظُلْمًا وَزُوْرَانُ
کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ محمد اللہ نے محض ایک جھوٹ بنالیا ہے اور اس معاملہ میں اس کے
پیچھے کوئی دوسری قوم ہے جو اس کی مدد کر رہی ہے ۔ چنانچہ آنحضرت ﷺ کی مدد کا جس قوم کے
بارے میں میں الزام لگایا گیا اس سے متعلق ایک اور جگہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ اسے عجمی کہتے تھے۔
چنانچہ جواب میں فرمایا کہ اگر کوئی عجمی اس کی مدد کرتا ہے اور اس کو لکھ کر دیتا ہے اور ایک عجمی کی مدد سے
آپ دعوی نبوت کر بیٹھے ہیں تو آپ کے کلام میں کوئی عجمیت تو نظر نہیں آتی پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ مدد
گار تو عجمی ہو لیکن اس کا طرز کلام مجھی سے بالکل مختلف ہو۔
اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر جو اعتراضات ہوئے وہ بھی بعینم
قرآن کریم کی ان آیات کی روشنی میں پرانے اعتراضات ہی ہیں جو دہرائے جارہے ہیں اور ایک بھی
نئی بات ایسی نہیں جو گزشتہ انبیاء کے متعلق نہ کہی گئی ہو اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
متعلق کہی گئی ہو اور بسا اوقات جو اعتراضات حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر کئے جاتے تھے وہی
صلى الله
عروسه
آپ کے عاشق صادق ، محبت کرنے والے پاکیزہ غلام پر بھی دہرائے جا رہے ہیں۔ چنانچہ حکومت
پاکستان نے جو مزعومہ وائٹ پیپر شائع کیا ہے اس میں بھی بہت زیادہ زور اس بات پر دیا گیا ہے کہ یہ
انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے اور انگریز کا بنایا ہوا نبی ہے چنانچہ ان کے الفاظ یہ ہیں کہ:
وو
جدید محققین نے ثابت کر دیا ہے کہ احمدیت انگریز کا خود کاشتہ پودا
ہے جو برطانوی سلطنت کے مفادات کے تحفظ کی خاطر لگایا گیا۔“
خطبات طاہر جلد ۴
69
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
وو
وه جدید محققین کون سے ہیں ان کا کوئی ذکر نہیں ، ان کی تحقیق کیا بتاتی ہے اس کا بھی کوئی
ذکر نہیں بلکہ محض ایک فرضی الزام گھڑ کر پیش کر دیا گیا ہے لیکن طرز زبان ایسی اختیار کی گئی ہے جسے
مغربی دنیا یا آج کل کے تعلیم یافتہ دوسرے لوگ عموماً قبول کر لیں کہ واقعی یہ ایک بڑی محققانہ زبان
ہے کہ آج کے جدید محققین نے ثابت کر دیا ہے۔
ایک تحقیق جو اس ضمن میں ان کی طرف سے شائع کی گئی تھی اس میں ایک ایسی کتاب کا نام
لیا گیا جو ان کے بیان کے مطابق انگلستان کے کسی پریس سے شائع ہوئی:
(The Arrival Of
British Empire In India:Cited by Ajami Israil,p۔19)
اس میں یہ اقرار کیا گیا تھا کہ انگریزوں نے اپنی پارلیمنٹ میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہندوستان
کو قابو کرنے کے لئے وہاں ایک جھوٹا نبی کھڑا کیا جائے اور اس کا نام ظلی نبی رکھا جائے ۔ گویا ظلتی
نبی انگریزی محاورہ ہے اور انہوں نے کہا کہ اصل علاج تو یہ ہے کہ ہندوستان میں ایک ظلی نبی پیدا
کر دیا جائے اور پھر اس کے ذریعہ سارے مسلمانوں کو قابو کر لیا جائے چنانچہ جب میں نے ( یہ بہت
پرانی بات ہے میں اس زمانہ میں وقف جدید میں تھا ) یہاں لنڈن کے امام صاحب کو لکھا کہ اگر چہ یہ
واضح جھوٹی بات ہے لیکن پھر بھی آپ وہ کتاب دیکھیں کہ اس میں کوئی ایسی بات ہے بھی کہ نہیں یا
ممکن ہے کہ کسی اور قسم کا ذکر ہوا ہو جسے تو ڑمروڑ لیا گیا ہو تو امام صاحب نے جواب دیا کہ اس نام کی تو
کوئی کتاب ہی نہیں ہے۔ میں نے کہا پھر تحقیق کریں اور پریس والوں سے پوچھیں تو جواب یہ ملا کہ
ہم نے بہت تحقیق کی ہے کتاب تو در کنار اس نام کا پریس ہی کہ لنار اس نام کا پریس ہی کوئی نہیں ۔ پھر اس ضمن میں برٹش میوزیم
اور بعض دوسرے اہم اداروں سے پتہ کیا گیا تو سب نے کورا جواب دیا کہ ایسی کوئی کتاب ہی نہیں
ہے نہ اس نام کا کوئی پریس ، نہ اس نام کی کوئی کتاب ، نہ یہ ذکر کہیں ، ہم آپ کو کیا حوالہ دیں۔ تو یہ ہیں
حکومت پاکستان کے وہ جدید تحقین جن کی یہ تحقیق ہے۔ اس کے لئے تو تحقیق“ کا لفظ استعمال
کرتے ہوئے وئے شرم آتی ہے۔ بہر حال حکومت پاکستان کی طرف سے اس کو جدید تحقیق کا نام دے کر
بڑے فخر سے دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور اس میں متفرق جگہ جو طعن و تشنیع سے کام لیا گیا ہے اس
کا خلاصہ یہ بنتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انگریز کی حد سے زیادہ تعریف اور
چاپلوسی کی ہے پس ایک تو یہ دلیل ہوئی انگریز کا خود کاشتہ پودا ہونے کی اور ایک دلیل یہ کہ ایک موقع پر
وو
خطبات طاہر جلد۴
70
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
بانی جماعت احمدیہ نے خود تسلیم بھی کر لیا ہے جو کہ چھپی ہوئی تحریر موجود ہے کہ میں (یعنی جماعت
احمد یہ کا بانی) اور جماعت احمد یہ انگریز کا خود کاشتہ پودا ہیں چنانچہ ان دونوں امور سے متعلق میں چند
حقائق جماعت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے واقعی انگریز کی تعریف فرمائی
اور متعدد بار فرمائی ہے لیکن ہر جگہ یہ ذکر کیا گیا ہے کہ میں اس لئے تعریف کرتا ہوں کہ ہندوستان کے
مسلمانوں خصوصاً پنجاب کے مسلمانوں کی حالت زار اس درجہ تک خراب ہو چکی تھی کہ ان کا کوئی بھی
حق باقی نہیں رہا تھا اور سکھوں کی حکومت نے ایسے ایسے مظالم توڑے تھے کہ اس کی کوئی نظیر دوسری
جگہ نظر نہیں آتی ، اس جلتے اور دہکتے ہوئے تنور سے انگریزی حکومت نے آکر ہمیں نکالا اور ہمارے
جملہ حقوق بحال کئے، یہ وجہ ہے کہ میں اس حکومت کی تعریف کرنے پر مجبور ہوں کیونکہ نہ صرف یہ
سنت انبیاء ہے بلکہ عام انسانی شرافت کا بھی یہی تقاضا ہے کہ احسان کو احسان کے ساتھ یاد کیا
جائے۔ سکھوں کے دور میں مسلمان بہت ہی خطرناک حالت میں تھے یہ تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا بیان ہے لیکن ہندو جو مسلمانوں کے مقابل پر سکھوں کے ساتھ بہت زیادہ
گہرے مراسم رکھتے ہیں ان کے محققین نے بھی بعینہ اس بات کو تسلیم کیا ہے۔
چنانچہ آج کے اس خطبہ میں میں نے دو حوالے چنے ہیں جن میں سے ایک حوالہ غیر مسلم
کا اور ایک غیر احمدی مسلمان کا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ جس زمانہ میں انگریزوں نے آکر مسلمانوں
کو اس مصیبت سے نجات دی اس وقت مسلمانوں کی کیا حالت تھی۔ تلسی رام صاحب اپنی کتاب ”شیر
پنجاب، مطبوعہ ۱۸۷۲ء میں لکھتے ہیں۔
ابتدا میں سکھوں کا طریق غارت گری اور لوٹ مار کا تھا جو ہاتھ آتا
تھا لوٹ کر اپنی اپنی جماعت میں تقسیم کر لیا کرتے تھے مسلمانوں سے سکھوں کو
بڑی دشمنی تھی ۔ اذان یعنی بانگ بآواز بلند نہیں ہونے دیتے تھے ۔ مسجدوں کو
اپنے تحت میں لے کر ان میں گرنتھ پڑھنا شروع کرتے اور اس کا نام موت کڑا
رکھتے تھے۔ اور شراب خور ہوتے ۔ دیکھنے والے کہتے ہیں کہ جہاں وہ پہنچتے تھے
جو کوئی برتن مٹی استعمالی کسی مذہب والے کا پڑا ہوا ان کو ہاتھ آجاتا پانچ چھتر مارکر
خطبات طاہر جلد۴
71
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
اس پر کھانا پکا لیتے تھے یعنی پانچ جوتے اس پر مارنا اس کو پاک ہونا سمجھتے تھے۔“
یہ وہ سکھ راج والے تھے جن کے چنگل سے انگریز نے آ کر مسلمانوں کو نجات دی ہے اور مختلف
تاریخوں میں ان سے متعلق بڑے تفصیلی اور دردناک حالات ملتے ہیں ۔ ”سوانح احمدی ( مؤلفہ محمد جعفر
تھانیسری) میں حضرت سید احمد صاحب بریلوی ( جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے پہلے
مجدد ہیں ) کا ایک بیان شائع شدہ ہے آپ فرماتے ہیں:
ہم اپنے اثناء راہ ملک پنجاب میں ایک کنویں پر پانی پینے کو گئے
تھے۔ ہم نے دیکھا کہ چند سکھنیاں (سکھوں کی عورتیں ) اس کنویں پر پانی بھر
رہی ہیں ۔ ہم لوگ دیسی زبان نہیں جانتے تھے ہم نے اپنے مونہوں پر ہاتھ رکھ
کر ان کو بتلایا کہ ہم پیاسے ہیں ہم کو پانی پلاؤ ۔ تب اُن عورتوں نے ادھر ادھر
دیکھ کر پشتو زبان میں ہم سے کہا کہ ہم مسلمان افغان زادیاں فلانے ملک اور
بستی کی رہنے والی ہیں یہ سکھ لوگ ہم کو زبر دستی لائے۔ (سوانح احمدی صفحہ ۲۴)
پس یہ تو حضرت سید احمد صاحب بریلوی کی سوانح حیات میں ذکر ہے۔ علاوہ ازیں انسا
ئیکلو پیڈیا میں سکھوں کے مظالم سے متعلق جو تفصیلات دی گئی ہیں وہ بھی بہت ہی درد ناک ہیں
جن میں کثرت کے ساتھ مسلمان عورتوں کی بے حرمتی کا ذکر کیا گیا ہے۔ مسجدوں کو برباد کرنا ، ان
میں گدھے باندھنا، مسلمانوں کا قتل عام اور اذان دینے پر قتل کر دینا ۔ یہ ساری باتیں اس میں
مذکور ہیں ۔
پس یہ وہ زمانہ تھا جس میں مسلمانوں کو سکھوں کی طرف سے زندگی کے ہر حق سے محروم کیا
گیا تھا۔ خیر ! اذان دینے سے تو آج بھی محروم کیا جا رہا ہے یہ اب پرانی بات نہیں رہی۔ اس زمانہ میں
بھی ایسے نئے لوگ پیدا ہو گئے ہیں کہ جنہیں اذان کی آواز تکلیف دیتی ہے۔ حال ہی میں ہندوستان
کے ایک سکھ نے اخبار میں ایک خط شائع کروایا ہے جس میں وہ لکھتا ہے کہ ہمیں بڑا لطف آیا کیونکہ
مسلمان کسی زمانہ میں سکھوں کو چھیڑا کرتے تھے کہ تم ایسی جاہل قوم ہو کہ مسلمانوں کی اذان سے تم
بھرشٹ ہو جایا کرتے تھے اور تم نے زبر دستی مسلمانوں کی اذانیں بند کروادی تھیں ۔ تو وہ کہتے ہیں کہ
آج ہمارا دل ٹھنڈا ہوا ہے کہ مسلمانوں نے بھی مسلمانوں کی اذانیں بند کروائی ہیں۔ آج ہم پر وہ
خطبات طاہر جلد۴
72
الزام ختم ہو گیا اور آج ہماری کلیہ بریت ہوگئی ہے۔
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
زندگی میں یہ دور تو آتے جاتے ہیں۔ جب بھی جہالت بڑھتی ہے تو اس قسم کی حرکتیں ہوتی
رہتی ہیں ، اس لئے بحث یہ نہیں کہ سکھ بہت برا کرتے تھے بحث یہ ہے بحث یہ ہے کہ اس مصیبت سے جس قوم نے
نوں کو نجات دلائی ہو اس کا اگر کا اگر شکریہ ادا نہ کیا جائے تو یہ کون سی انسانیت ہے۔ ہے۔ حضرت مسیح ۔ ت مسیح موعود
مسلمانوں
علیہ الصلوٰۃ والسلام پر ایک الزام ہے کہ آپ اپنے آپ کو خود کاشتہ پودا کہتے ہیں اور پھر یہ بھی الزام
ہے کہ آپ کو انگریز نے جہاد موقوف کرنے کے لئے کھڑا کیا۔ ان سب باتوں کا میں الگ الگ جواب
دوں گا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے الفاظ سے ایک بات تو بڑی واضح طور پر ملتی
ہے کہ آپ کسی خوشامد کی غرض سے یہ تعریفیں نہیں کرتے تھے بلکہ اسلامی فرض کے طور پر اعتراف
حقیقت تھا اس سے بڑھ کر اس کی کوئی اور شکل وصورت نہیں نکلتی ۔ آپ فرماتے ہیں:
پس سنواے نادانو ! میں اس گورنمنٹ کی کوئی خوشامد نہیں کرتا بلکہ
اصل بات یہ ہے کہ ایسی گورنمنٹ سے جو دین اسلام اور دینی رسوم پر کچھ دست
اندازی نہیں کرتی اور نہ اپنے دین کو ترقی دینے کے لئے ہم پر تلواریں چلاتی
ہے۔ قرآن شریف کی رو سے جنگ مذہبی کرنا حرام ہے کیونکہ وہ بھی کوئی مذہبی
جہاد نہیں کرتی ۔ کشتی نوح حاشیہ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه : ۷۵ )
پھر فرماتے ہیں:
66
میری طبیعت نے کبھی نہیں چاہا کہ ان متواتر خدمات کا اپنے حکام
کے پاس ذکر بھی کروں کیونکہ میں نے کسی صلہ اور انعام کی خواہش سے نہیں بلکہ
ایک حق بات کو ظاہر کرنا اپنا فرض سمجھا ۔ کو
کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۴۰)
یہ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا موقف تھا لیکن وہ لوگ جو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ چونکہ آپ نے انگریزوں کی تعریف کی ہے اس
لئے انگریز کا ایجنٹ ہونا ثابت ہو گیا۔ اب ان کے کلمات سنئے ۔ ان میں سے سب سے زیادہ اہم
شخصیت جسے حکومتی رسالہ میں اچھالا گیا وہ علامہ سر محمد اقبال کی شخصیت ہے۔ آپ اس زمانہ میں
خطبات طاہر جلد۴
73
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
انگریزوں کے متعلق کیا کہا کرتے تھے اور کیا لکھا کرتے تھے ، ان کے جذبات اور خیالات کیا تھے وہ
ملاحظہ ہوں ۔ ملکہ وکٹوریہ کی وفات پر آپ نے ایک مرثیہ لکھا اس میں فرماتے ہیں :
میت اٹھی ہے شاہ کی تعظیم کے لئے
اقبال اُڑ کے خاک سر رہ گزار ہو
صورت وہی ہے نام میں رکھا ہوا ہے کیا
دیتے ہیں نام ماہ محرم کا ہم تجھے
یعنی جس مہینے میں ملکہ وکٹوریہ فوت ہوئیں اقبال کہتے ہیں کہ اس مہینہ کا نام جو مرضی رکھ لو
حقیقت میں یہ محرم کے واقعہ سے مختلف نہیں ہے، محرم میں جو دردناک واقعہ گزرا تھا یہ واقعہ اس کی ایک
نئی صورت ہے۔
چنانچہ مزید فرماتے ہیں :
کہتے ہیں آج عید ہوئی ہے ہوا کرے
اس عید سے تو موت ہی آئے خدا کرے
یہ ہیں مجاہد ملت علامہ سر محمد اقبال جو احمدیت کی مخالفت میں سر فہرست شمار کئے جاتے ہیں
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ الزام لگانے میں آگے آگے ہیں کہ چونکہ آپ انگریز کی
تعریف کرتے تھے اس لئے آپ انگریز کا پودا ہیں۔
پھر لکھتے ہیں :
ع اے ہند تیرے سر سے اُٹھا سایۂ خدا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر الزام لگایا جاتا ہے کہ آپ نے انگریزوں کو سا یہ خدا
کہا ہے جب کہ خود علامہ اقبال نے اس مرثیہ میں سایہ خدا کا لفظ استعمال کیا ہے۔
ه
اے ہند تیرے سر سے اٹھا سایہ خدا
اک غمگسار تیرے مکینوں کی تھی، گئی
ہلتا ہے جس سے عرش یہ رونا اسی کا ہے
زینت تھی جس سے تجھ کو جنازہ اسی کا ہے
خطبات طاہر جلد ۴
74
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
باقیات اقبال - مرتبہ سید عبد الواحد معینی ایم۔ اے۔ آکسن ۔ شائع کردہ آئینہ ادب۔انار کلی
لاہور بار دوم صفحہ ۹۰،۸۱،۷۶،۷۳)
اہل حدیث اور دیو بندی فرقہ جو اس وقت جماعت احمدیہ کی مخالفت میں سر فہرست ہے اور
آج کل حکومت کے دراصل یہی دست و بازو ہیں ان کے چوٹی کے عالم اور بزرگ شمس العلماء مولانا
نذیر احمد دہلوی فرماتے ہیں:
سارے ہندوستان کی عافیت اسی میں ہے کہ کوئی اجنبی حاکم اس پر
مسلط رہے جو نہ ہندو ہو نہ مسلمان ہو کوئی سلاطین یورپ میں سے ہو (انگریز
ہی نہیں جو بھی مرضی ہو یورپ کا ہو سہی مگر خدا کی بے انتہا مہر بانی اس کی مقتضی
ہوئی کہ انگریز بادشاہ آئے
( مجموعہ لیکچر ز مولانا نذیر احمد دہلوی صفحه نمبر ۴ - ۵ مطبوعہ ۱۸۹۰ء)
پھر فرماتے ہیں :
کیا گورنمنٹ جابر اور سخت گیر ہے تو بہ تو بہ ماں باپ سے بڑھ کر شفیق (ایضاً صفحہ ۱۹)
پھر فرماتے ہیں :
میں اپنی معلومات کے مطابق اس وقت کے ہندوستان کے والیان
ملک پر نظر ڈالتا تھا اور برما اور نیپال اور افغانستان بلکہ فارس اور مصر اور عرب
تک خیال دوڑاتا تھا اس سرے سے اس سرے تک ایک متنفس سمجھ میں نہیں آتا
تھا جس کو میں ہندوستان کا بادشاہ بناؤں (یعنی اگر میں نے خیالات میں بادشاہ
بنانا ہوتا تو کس کو بناتا ) امیدواران سلطنت میں سے اور کوئی گروہ اس وقت
موجود نہ تھا کہ میں اس کے استحقاق پر نظر کرتا پس میرا اس وقت فیصلہ یہ تھا کہ
انگریز ہی سلطنت ہندوستان کے اہل ہیں سلطنت انہی کا حق ہے انہی پر بحال
رہنی چاہئے۔
ایڈیٹر رسالہ چٹان شورش کا شمیری صاحب لکھتے ہیں :
( ایضاً صفحه ۲۶)
جن لوگوں نے حوادث کے اس زمانہ میں نسخ جہاد کی تاویلوں کے
خطبات طاہر جلد۴
75
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
علاوه أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ
کا مصداق انگریزوں کو ٹھہرایا ان میں مشہور انشاء پرداز ڈپٹی نذیر احمد کا نام بھی
ہے۔
وو
کتاب عطاء اللہ شاہ بخاری، صفحہ ۱۳۵)
اب سنئے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے انگریزی سلطنت کے متعلق خیالات ۔ وہ لکھتے ہیں :
سلطان روم ایک اسلامی بادشاہ ہے لیکن امن عامہ اور حسن انتظام
کے لحاظ سے ( مذہب سے قطع نظر ) برٹش گورنمنٹ بھی ہم مسلمانوں کے لئے
کچھ کم فخر کا موجب نہیں ہے اور خاص گروہ اہل حدیث کے لئے تو یہ سلطنت
بلحاظ امن و آزادی اس وقت کی تمام اسلامی سلطنتوں ( روم ، ایران ، خراسان )
سے بڑھ کر فخر کا محل ہے ( رسالہ اشاعة السنة جلد ۶ نمبر ۱۰ صفحه ۲۹۳-۲۹۲)
پیتھی کل تک ان لوگوں کی زبان !
پھر فرماتے ہیں :
اس امن و آزادی عام و حسن انتظام برٹش گورنمنٹ کی نظر سے اہل
حدیث ہند اس سلطنت کو از بس غنیمت سمجھتے ہیں اور اس سلطنت کی رعایا ہونے
کو اسلامی سلطنتوں کی رعایا ہونے سے بہتر جانتے ہیں ۔“
( رسالہ اشاعۃ السنۃ جلد ۶ نمبر ۰ اصفحه : ۲۹۳-۲۹۲)
یہ لوگ آج کہہ رہے ہیں کہ احمدیوں کو چونکہ اسلامی سلطنتیں پسند نہیں اس لئے یہ انگریزی
راج میں پینے ، وہیں بڑھے اور چاہتے تھے کہ وہی حکومت ہمیشہ کے لئے رہے لیکن خودان کے
آباء واجداد تو کل تک یہ فرمایا کرتے تھے کہ اسلامی سلطنتوں کی رعایا ہونے سے بہتر جانتے ہیں
اب دیکھ لیجئے ان تحریروں میں ایسا کوئی ذکر نہیں ہے جیسا کہ حکومت کی تعریف سے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وجہ بیان فرمائی ہے کہ سکھوں کے مظالم سے نجات بخشی،
مذہبی آزادی دی اس لئے ہم تعریف کرتے ہیں مگر ان لوگوں کو تو ایسی وجوہات کے بغیر ہی انگریزی
حکومت اسلامی سلطنتوں سے کل تک بہتر نظر آرہی تھی اور اہل حدیث جہاں کہیں وہ رہیں اور جائیں
( عرب میں خواہ روم میں خواہ اور کہیں ) کسی اور ریاست کی محکوم رعایا ہونا نہیں چاہئے سوائے انگریز کے۔
خطبات طاہر جلد۴
76
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
جہاں تک شیعوں کا تعلق ہے وہ بھی ایسی ہی تحریریں پیش کرتے رہے۔ علامہ علی حائری کا
ایک اقتباس ہے جو مہ جو موعظه تحریف قرآن ، لاہور ا پریل ۱۹۲۳ء مرتبہ محمد رضی الرضوی امی پر درج ہے
اس میں بھی اسی مضمون کی باتیں بیان کی گئی ہیں ۔
مولانا ظفر علی خان جو ایک وقت میں احرار کے ساتھ منسلک تھے اور بعد میں ان کو
ملک و وطن اور اسلام کا غدار قرار دیا وہ ایک لمبے تجربہ کے بعد لکھتے ہیں:
مسلمان ۔۔۔۔۔ ایک لمحہ کے لئے بھی ایسی حکومت سے بدظن
ہونے کا خیال نہیں کر سکتے ( یعنی انگریزوں سے۔ ناقل ) ۔۔۔۔۔۔ اگر کوئی
۔۔۔۔۔
بد بخت مسلمان ، گورنمنٹ سے سرکشی کرے تو ہم ڈنکے کی چوٹ سے کہتے ہیں
کہ وہ مسلمان ، مسلمان نہیں“
اخبار زمیندار لا ہو را ارنومبر ۱۹۱۱ء)
یہ ہے فتوی کہ حکومت برطانیہ کی سرکشی کرنے والا مسلمان ، مسلمان ہی نہیں رہتا۔
پھر فرماتے ہیں :
اپنے بادشاہ عالم پناہ کی پیشانی کے ایک قطرے کی بجائے اپنے
جسم کا خون بہانے کے لئے تیار ہیں اور یہی حالت ہندوستان کے تمام
مسلمانوں کی ہے“
اخبار ”زمیندار“ لاہور ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء)
یہ حالت تھی جسے بدلنے کے لئے انگریزوں نے یہ خود کاشتہ پودا کھڑا کیا تھا؟ پھر نظم کی
صورت میں فرماتے ہیں :
جھکا فرط عقیدت سے میرا سر
ہوا جب تذکرہ کنگ ایمپرر کا
جلالت کو ہے کیا کیا ناز اس پر
کہ شاہنشاہ ہے وہ بحر و بر کا
زہے قسمت جو ہو اک گوشہ حاصل
ہمیں اس کی نگاہ فیض اثر کا
اخبار زمیندار ۱۹ راکتوبر ۱۹۱۱ء)
خطبات طاہر جلد۴
77
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
پس یہ تو ہے ان لوگوں کا اپنا کردار اور ان کا ماضی جو آج احمدیت پر بڑھ بڑھ کر الزام لگا
رہے ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو صرف یہی ضرورت نہیں تھی کہ حسن خلق کے نتیجہ
میں ایک محسن حکومت کا شکریہ ادا کریں بلکہ بعض ایسی وجوہات بھی تھیں جو خود مخالفین کی پیدا کردہ
تھیں ۔ ایک طرف تو یہ علماء مسلمانوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف بھڑکاتے تھے
کہ آپ انگریز کی تعریف کرتے ہیں اور جہاد کے منکر ہیں جبکہ یہ حکومت اس لائق ہے کہ اس سے جہاد
کیا جائے اور اسے ختم کیا جائے ، تباہ و برباد کر دیا جائے ۔ دوسری طرف انگریزوں کی تعریف میں وہ
کلمات لکھ رہے تھے جو میں نے پڑھ کر سنائے ہیں اور تیسری طرف انگریزوں کو خفیہ بھی اور شائع شدہ
درخواستیں بھی پیش کر رہے تھے کہ یہ نہایت ہی خطرناک آدمی ہے اس کی باتوں میں نہ آجانا ، یہ امام
مہدی ہونے کا دعویدار ہے اور خونی مہدی ہے جو ساری انگریزی سلطنت کو تباہ کرنے کے لئے اٹھا
ہے۔ اس قدر منافقت ، ظلم اور جھوٹ کہ ایک طرف مسلمانوں میں یہ اعلان ہو رہا ہے کہ انگریز کا خود
کاشتہ پودا ہے اور دوسری طرف انگریز کو یہ خبریں پہنچائی جارہی ہیں کہ یہ تو تمہاری قوم کا دشمن ہے اور
تمہیں تباہ و برباد کرنے کے لیے اٹھا ہے اس لئے اس کو ہلاک کر دو ۔ چنانچہ مولوی محمد حسین صاحب
بٹالوی رسالہ اشاعۃ السنہ جلد ۶ حاشیہ صفحہ ۴ پر رقم طراز ہیں:
” اس کے (یعنی مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ۔ ناقل ) دھوکہ باز
ہونے پر یہ دلیل ہے کہ دل سے وہ گورنمنٹ غیر مذہب کی جان مارنے اور اس
کا مال لوٹنے کو حلال اور مباح جانتا ہے
دلیل بھی کیسی کمال کی ہے کہ ” دل سے جانتا ہے“
وو
لہذا گورنمنٹ کو اس کا اعتبار کرنا مناسب نہیں اور اس سے پر حذر
رہنا ضروری ہے ورنہ اس مہدی قادیانی سے اس قدر نقصان پہنچنے کا احتمال ہے
جو مہدی سوڈانی سے بھی نہیں پہنچا۔
یہ تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ دلی تصویر جو ان کے دلوں پر روشن ہو
رہی تھی۔
منشی محمد عبد اللہ صاحب انگریزوں کو مخاطب کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے انا
خطبات طاہر جلد ۴
78
خلاف متنبہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
جنگ کرنے کے لئے مستعد کرنا چاہتا ہے“۔
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
ایسے ہی دیگر آیات قرآنیہ اپنے چیلوں کو سنا سنا کر گورنمنٹ سے
( شہادت قرآنی صفحه ۲۰ مطبوعہ ۱۹۰۵ ء اسلا می سٹیم پریس لاہور )
مخالفین کے ان تاثرات کو بڑی سنجیدگی سے لیا گیا چنانچہ اس زمانہ کا واحد انگریزی اخبار جو
نہایت مؤقر سمجھا جاتا تھا اور بڑی دیر تک چلتا رہا یعنی سول اینڈ ملٹری گزٹ لاہور“ اس میں ایک
اداریہ شائع ہوا جس میں انگریز قوم کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف بھڑ کا یا گیا اور
حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ یہ نہایت خطرناک آدمی ہے اس کی باتوں میں نہ آئیں اس کی صلح پسندی
صرف ظاہری ہے ورنہ یہ انگریزی حکومت کو تباہ و برباد کر کے رکھ دے گا۔
جہاں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنے آپ کو خود کاشتہ پودا تسلیم کرنے کا
تعلق ہے اس الزام میں بھی ایسے دجل سے کام لیا گیا ہے کہ حیرت ہوتی ہے کہ انہیں کوئی خدا کا خوف
نہیں ہے اور وہ تاثر یہ دیتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی ذات اور جماعت
احمد یہ کے متعلق انگریز کا خود کاشتہ پودا ہونا تسلیم کر لیا ہے نعوذ باللہ من ذلک کہ میں انگریز کا لگایا
ہوا پودا ہوں اور یہ سلسلہ انگریز کا ہی سلسلہ ہے حالانکہ اس تحریر کا یعنی جس میں خود کاشتہ کا ذکر ہے ، جو
موقع پیدا ہوا وہ ان تحریروں سے واضح ہے جو میں نے آپ کو پڑھ کر سنائیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر سر ولیم
میکورتھ بنگ جو شدید متعصب عیسائی تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عیسائیت کے
ساتھ جو شدید جنگ جاری تھی اس کو وہ بڑی بری نظر سے دیکھ رہا تھا اسی گورنر کو مخالفین نے شکایتیں
پہنچائیں اور کہا کہ مرزا غلام احمد قادیانی، انگریزی حکومت اور عیسائیت کا بڑا شدید دشمن ہے اسے
ہلاک کر دو چنانچہ اس کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
مجھے متواتر اس بات کی خبر ملی ہے کہ بعض حاسد بداندیش جو بوجہ
وو
اختلاف عقیدہ یا کسی اور وجہ سے مجھ سے بغض اور عداوت رکھتے ہیں یا جو میرے
دوستوں کے دشمن ہیں میری نسبت اور میرے دوستوں کی نسبت خلاف واقعہ
امور گورنمنٹ کے معزز حکام تک پہنچاتے ہیں اس لئے اندیشہ ہے کہ ان کے
خطبات طاہر جلد ۴
79
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
ہر روز کی مفتریانہ کارروائیوں سے گورنمنٹ عالیہ کے دل میں بدگمانی پیدا ہو کر وہ
تمام جانفشانیاں ۔۔۔۔۔ ضائع اور برباد نہ جائیں
(کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحہ: ۳۴۹)
جانفشانیوں کی جو لمبی تحریر ہے اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ ذکر فرمایا ہے کہ
ہمارے خاندان نے سکھوں کے خلاف اور بعض دوسری لڑائیوں میں بھی تمہارا (انگریزوں کا ) ساتھ
دیا ہے اور اپنے خرچ پر تمہیں فوجی دستے مہیا کئے ۔ ان ساری باتوں کو بھلا کر تم یہ کیسے کہہ سکتے ہو کہ یہ
تمہارے کسی دشمن خاندان کی کارروائیاں ہیں جو تمہیں تباہ کر دیں گی۔ ان تمام تحریرات میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے جماعت احمد یہ کا کوئی ذکر نہیں فرمایا بلکہ نام بھی
نہیں لیا اور دوسری طرف واقعہ یہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق جب یہ باتیں
انگریزوں تک پہنچائی گئیں تو آپ کا خاندان جو نہ صرف غیر احمدی بلکہ مخالف تھا اس کو اور شکووں کے
علاوہ ایک یہ شکوہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پیدا ہوا کہ آپ ہمیں مذہبی لحاظ سے بھی
دنیا میں ذلیل کروارہے ہیں کیونکہ آپ نے ایک ایسا دعویٰ کر دیا ہے جسے ہم تسلیم نہیں کر سکتے مزید
بر آں اس حکومت کی نگاہ میں بھی ہمیں ذلیل و خوار کروارہے ہیں اور اس کی دشمنی مول لے رہے ہیں
اس پس منظر میں اس خاندان کی خاص خاندان کی خاطر آپ نے ایسا لکھا اور حکومت کو مخاطب کرتے تے ہوئے ان
چٹھیات کا ذکر کیا جو اس خاندان کے بزرگوں کو ان کی وفاداری اور جاں نثاری سے متعلق حکومت نے
لکھی تھیں چنانچہ آپ فرماتے ہیں:
وو
جس کو پچاس برس کے متواتر تجربہ سے ایک وفادار جاں نثار
خاندان ثابت کر چکی ہے ( جماعت احمد یہ کا کوئی ذکر نہیں صرف خاندان کا ذکر
ہے ) اور جس کی نسبت گورنمنٹ عالیہ کے معزز حکام نے ہمیشہ مستحکم رائے سے
اپنی چٹھیات میں یہ گواہی دی ہے کہ وہ قدیم سے سرکار انگریزی کے پکے
خیر خواہ اور خدمت گزار ہیں اس خود کاشتہ پودا کی نسبت نہایت حزم اور احتیاط
اور تحقیق اور توجہ سے کام لئے۔ (کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه: ۳۵۰)
در حقیقت احمدیت کا وجود ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے شروع ہوتا ہے اور
خطبات طاہر جلد۴
80
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
آپ جن کی بریت فرما رہے ہیں وہ اس خاندان کے لوگ ہیں جو نہ صرف یہ کہ احمدیت سے پہلے کا
ہے بلکہ وہ سب خدمات بھی احمدیت کے آغاز سے بہت پہلے کی ہیں اور ان کا احمدیت سے کوئی تعلق
ہی نہیں تھا چنانچہ خود حکومت پاکستانی اسی مزعومہ وائٹ پیپر (White Paper) میں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف ایک دلیل یہ بھی پیش کرتی ہے کہ آپ کے قریبی رشتے دار آپ
کے شدید دشمن تھے۔ پس وہ خاندان جس کو خود کاشتہ پودا کہا گیا ہے وہ آجکل کی اصطلاح میں اہل
سنت (سنی) تھے ورنہ اصل اہل سنت تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم ہی ہیں۔ پس اس سے نتیجہ تو یہ نکلنا
چاہئے تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا سنی خاندان جس سے آپ نے قطع تعلق کر لیا، جو
احمدیت کی وجہ سے آپ کا مخالف ہو گیا وہ انگریز کا خود کاشتہ پودا تھا اگر وہ تھا تو ہوتا پھرے ہمیں تو اس
سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جماعت احمدیہ کا اس خاندان سے کیا تعلق ہے؟
جہاں تک اس خاندان کے ساتھ انگریزوں کے سلوک کا تعلق ہے وہ بھی سن لیجئے ۔ باوجود
اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس خاندان کی خدمات بتا کر اور ان سرٹیفکیٹس
کے نتیجہ میں جو انگریزی حکومت کی طرف سے جاری ہوئے اسے خود کاشتہ پودا قرار دیا لیکن خود کاشتہ
پورا کیسے بنا، کیا احسان تھا ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس جگہ انگریز کے کسی احسان کا
ذکر نہیں فرمایا۔ صرف اس خاندان کی خدمات کا ذکر کیا گیا ہے ۔ وہ احسان کیا تھا ؟ سوائے اس کے
کچھ نہیں تھا کہ اس سکھ حکومت سے ان کو نجات بخشی تھی جس نے اس خاندان پر متواتر حملے کر کے اسے
کمزور کر دیا تھا اور بعض دفعہ شہر بدر بھی کیا چنانچہ یہ خاندان سکھوں کی وجہ سے سالہا سال تک بے وطن
رہا اور پھر انگریزی حکومت کے زمانہ میں امن کی حالت میں یہ خاندان واپس آکر قادیان میں آباد
ہوا۔ پس یہ وہ احسان ہے جس کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کو خود کاشتہ پودا قرار
دے رہے ہیں لیکن جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ نعوذ باللہ کوئی خدمات ایسی تھیں جن کے نتیجہ میں
ان کو انعام ملنا چاہئے تھا۔ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ بہر حال انہوں نے جو انعام دیا ہے اس کا ذکر بھی
سن لیجئے ۔
دو
پنجاب چیفس یعنی پنجاب کے چیفس کے متعلق انگریزی حکومت کی طرف سے شائع
کردہ مشہور کتاب ہے جو تاریخی سند ہے اس کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس
خطبات طاہر جلد ۴
81
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
خاندان سے انگریزوں کے سلوک سے متعلق درج ہے:
وو
پنجاب کے الحاق کے وقت اس خاندان کی تمام جاگیریں ضبط کر لی
گئیں کچھ بھی باقی نہیں چھوڑا سوائے ( چند گاؤں کے ) دو تین گاؤں پر مالکانہ ( چند
حقوق تھے اور مرزا غلام مرتضی اور ان کے بھائیوں کے لئے سات سو روپے کی
66
ایک پینشن مقرر کر دی گئی ۔“ ۔
چیفس اینڈ فیمیلیز آف نوٹ ان دی پنجاب۔ لاہور جلد ۲ صفحہ ۸۵ )
(اس میں درج نہیں لیکن وہ بھی بعد ازاں رفتہ رفتہ کم کر کے ختم کر دی گئی )
یہ تھا انگریز کا خود کاشتہ پودا اور اس کے ساتھ انگریزوں کے تعلقات۔ سوائے اس مجبوری
کے کہ سکھوں کی لڑائی کے دوران انہیں لازماً سکھوں کو کمزور کرنا تھا اور جو خاندان اپنے اپنے وطنوں
سے نکلے ہوئے تھے ان کو واپس آباد کرنا تھا اس کے سوا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس
خاندان پر انگریز کا کوئی احسان نہیں ۔ ہاں ! یہ ضرور ہے کہ انہوں نے ستر گاؤں کی جائیداد چھین لی جس
کے لئے اس خاندان کے بزرگ مقدمے لڑتے رہے اور جو کچھ رہا سہا تھا وہ بھی ضائع کر دیا۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اپنے والد صاحب کو مسلسل توجہ دلاتے رہے کہ آپ اس بات کو
چھوڑ دیں اور خدا سے دل لگائیں اور اس حکومت سے کوئی توقع نہ رکھیں اور متنبہ کیا کہ آپ کے پاس
جو کچھ بھی ہے وہ بھی آپ ضائع کر دیں گے اس لئے مقدمات چھوڑ دیں لیکن آپ کے والد صاحب کو
جائیداد ہاتھ سے نکل جانے کا ایسا غم تھا کہ انہوں نے آپ کی بات نہیں مانی اور نتیجہ یہ نکلا کہ بقیہ ساری
جائیداد یا جو آمد پہلے سے اکٹھی کی ہوئی تھی وہ بھی انہوں نے ان مقدمات میں ہار دی لیکن انگریز نے
ایک گاؤں بھی دوبارہ واگزار نہیں کیا۔
اس کے برعکس وہ علماء برعکس وہ علماء جو احمدیوں پر الزام لگاتے ہیں کہ یہ انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے انہوں
نے جو تعریفیں (جن کا میں نے ذکر کیا ہے ) کیں وہ بلا وجہ نہیں تھیں بلکہ ان تعریفوں کے نتیجہ میں انہیں
جاگیریں ملی ہیں چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی کو انگریز کی خوشامد کے نتیجہ میں چار مربع زمین الاٹ
ہوئی جبکہ خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک انچ بھی زمین نہ ملی اور نہ ہی جماعت پر
انگریزوں نے کسی رنگ میں کوئی احسان کیا ۔ ساری دنیا میں کوئی انسان ایک کوڑی بھی ثابت نہیں
خطبات طاہر جلد ۴
82
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
کر سکتا کہ جماعت احمدیہ پر انگریز نے خرچ کی ہو یا خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر
خرچ کی ہو یا انہیں کوئی خطاب ہی دیا ہو جب کہ علامہ اقبال ”سر“ بن گئے اور ان کے علماء بڑے
ے خطابات سے نوازے گئے اور جائیدادیں حاصل کرتے رہے، مرادیں پاتے رہے، انگریزوں
سے تنخواہیں لیتے رہے۔ یہ سارے تو گویا انگریز کے دشمن اور مجاہد اول تھے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کی جماعت جو خدا کی خاطر انتہائی قربانیاں کرتے ہوئے صرف اپنے
اور اپنے اموال پر انحصار کر رہی ہے اور کبھی کسی حکومت سے ایک آنہ بھی اس نے
اورا Resources
حاصل نہیں کیا یہ انگریز کا خود کاشتہ پودا ٹھہرے؟
حقیقت حال تو کبھی چھپی نہیں رہتی اللہ تعالیٰ نے خود مخالفین ہی کی زبانوں سے ان کے اپنے
فرقوں سے متعلق یہ الفاظ استعمال کروا دیئے حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیان میں
تو جماعت کے متعلق کوئی ذکر ہی نہیں ہے لیکن ان لوگوں نے ایک دوسرے کے فرقوں سے متعلق یہی
محاورہ استعمال کرنا شروع کیا چنانچہ خدا کی طرف سے عجیب انتقام ہے کہ چٹان (لاہور ) اپنی
اشاعت ۱۵ راکتو بر ۱۹۶۲ء میں بریلویوں کے متعلق لکھتا ہے : ہے:
دو
انگریزوں کے اولی الامر ہونے کا اعلان کیا اور فتویٰ دیا کہ
ہندوستان دارالاسلام ہے انگریز کا یہ خود کاشتہ پودا کچھ دنوں بعد ایک مذہبی
تحریک بن گیا
اب بتائیے ! کچھ شک و شبہ ہے کہ یہ ذاتی بات ہو رہی ہے یا ایک جماعت کی بات ہو رہی
ہے؟ اس کا جواب سنئے جو ایڈیٹر صاحب طوفان نے لکھا:۔
ں نے بڑی ہوشیاری اور چالا کی کے ساتھ تحریک نجدیت کا
پودا (یعنی اہل حدیث جسے وھابی تحریک یا تحریک نجدیت بھی کہتے ہیں )
ہندوستان میں بھی کاشت کیا اور پھر اسے اپنے ہاتھ سے ہی پروان چڑھایا۔
*
پندرہ روزہ طوفان ملتان ۷ نومبر ۱۹۶۲ء )
پس یہ تو اور خود کاشتہ پودے نمودار ہو گئے جہاں تک الزام تراشی کا تعلق ہے یہ تو کوئی دلیل
نہیں ہے جس طرح ہمارے خلاف جب الزام تراشی کرتے ہیں تو ہم اس کو دلیل نہیں سمجھتے اسی طرح
خطبات طاہر جلد۴
83
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
ان کا ایک دوسرے کو خود کاشتہ کہنا یہ بھی ہمارے نزدیک بے معنی ہے اور ہم اسے کچھ بھی ثابت شدہ
نہیں سمجھتے لیکن تاریخی واقعات کی اپنی ایک زبان ہوتی ہے اگر وہ کچھ بولے تو وہ یقیناً سننا پڑے گا
دیو بندی فرقہ کے ندوۃ العلماء کے متعلق تاریخی حقائق سے ثابت ہے کہ انگریزوں نے اسے قائم کیا
تھا وہی ان کو مشاہرے دیتے رہے جن پر یہ مولوی پلے ہیں جو آج انگریز کے دشمن بلکہ مجاہد اول کہلا
رہے ہیں۔ ” ندوۃ العلماء کی بنیاد بھی ایک انگریز ہی نے رکھی ۔ چنانچہ الندوہ ان کا اپنا رسالہ ہے
کسی غیر ندوی کا نہیں ۔اس میں درج ہے:
ہر آئر لیفٹیننٹ گورنر بہادر ممالک متحدہ نے منظور فرمایا تھا کہ
دارالعلوم ندوۃ العلماء کا سنگ بنیاد اپنے ہاتھ سے رکھیں گے۔ یہ تقریب ۲۸
نومبر ۱۹۰۸ء کو عمل میں آئی ۔“ ( الندوة ، دسمبر ۱۹۰۸ نمبر ۱۱ جلد ۵ صفحه ۲)
(صفحہ ۴ پر عربی ایڈریس ہے جس میں سرجان بر سکاٹ
کے سی ایس آئی ای کا ندوہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی درخواست کو قبول کرنے پر
شکر یہ ادا کیا گیا ہے۔ ) (ایضاً)
یہ ذکر کرنے کے بعد اب اگلا حصہ قابل غور ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دل میں یہ چھن
ہے وہ
پیدا ہوئی کہ مسلمان لوگ پڑھیں گے تو کیا کہیں گے کہ جس ندوہ کی بنیاد انگریز گورنر نے رکھی۔
آگے جا کر کیا بنے گا اور اس کے کیا مقاصد ہیں؟ چنانچہ وہ ایک نہایت ہی خطرناک بات کہہ گئے اور وہ
اس سے بالکل نہیں شرمائے وہ بات تو تمام مسلمانوں کے دل پر خطر ناک چرکہ ہے۔ ایک انگریز سے
سنگ بنیاد رکھوانے کی تائید میں اور اس کی توجیہ پیش کرتے ہوئے کہ کیوں ایسا ہوا فرماتے ہیں:
” یہ پہلا ہی موقع تھا کہ ایک مذہبی درسگاہ کا سنگ بنیاد ایک غیر
وو
مذہب کے ہاتھ سے رکھا جا رہا تھا ( مسجد نبوی کا منبر بھی ایک نصرانی نے بنایا
تھا ) ( الندوة لکھنو دسمبر ۱۹۰۸ ء صفحه (۲)
چونکہ نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ ان کے نزدیک مسجد نبوی کے منبر بھی نصرانی بناتے رہے
اس لئے اگر ” ندوۃ“ کی بھی تعمیر نصرانی نے کر دی تو کیا فرق پڑتا ہے مگر ساتھ ہی پھر یہ بھی ماننا پڑا کہ:
اصل عربی عبارت یوں ہے:
خطبات طاہر جلد ۴
84
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
و نحن على يقين من ان المسلمين كما يسلم اذعانهم
لحكومتهم يزيد ون من هولاء العلماء الناشئين طاعة و انقيادا
للحكومة ـ و الان نقدم الى جنابكم از كى التشكرات حيث
تفضلتم علينا بقطيعة من الارض لنرفع عليها قواعد مدرستنا
بہر حال یہ مشہور مذهبی درسگاہ ایک انگریز کی مرہون منت ہے
( الندوة ، دسمبر ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ جلد ۵ نمبر ۱۱)
دیکھ لیجئے خود کاشتہ پودا کس طرح بولتا ہے کہ میں ہوں خود کاشتہ پودا ۔
ندوۃ العلماء مسلمانوں کی چوٹی کی مذہبی درسگاہ ہے اور وہیں سے وہ سارے مولوی
آرہے ہیں جو احمدیوں کی مخالفت کے لئے دساور بھیجے جاتے ہیں اس کا اصل مرکز وہی ہے ۔ اس
وقت پاکستان میں جس اسلام کی چھاپ لگائی جا رہی ہے اس میں دراصل اسی نجدی فرقہ کو اوپر لایا
جارہا ہے اور یہی وہ گروہ ہے جو ندوہ سے بھی تعلق رکھتا ہے اور اہل حدیث بھی کہلاتا ہے یعنی دو الگ
الگ فرقے ہیں لیکن بنیادی طور پر عملاً ایک ہیں۔ ” الندوة “ جولائی ۱۹۰۸ ء جلد ۵ صفحہ میں یہ بات کھل
کر کہی گئی ہے کہ اس کے مقاصد کیا ہیں۔ فرماتے ہیں:
ندوۃ اگرچہ پالیٹکس سے بالکل الگ ہے لیکن چونکہ اس کا اصلی
مقصد روشن خیال علماء کا پیدا کرنا ہے اور اس قسم کے علماء کا ایک ضروری فرض یہ
بھی ہے کہ گورنمنٹ کی برکات حکومت سے واقف ہوں اور ملک میں گورنمنٹ
کی وفاداری کے خیالات پھیلائیں
وو
یہ ہے جسے انگریزی میں کہتے ہیں Cat is out of the bag‘ کہ بلی تھیلے سے
باہر آگئی۔ تو یہ ان کی حالت ہے۔ کیسے جھوٹ اور مکر کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور
جماعت احمدیہ : احمدیہ پر حملے کرتے ہیں مگر اپنا اندرونہ چھپاتے ہیں جسے انہوں نے خود تسلیم کیا ہے اور بتایا
ہے کہ مقاصد کیا ہیں ؟ کس نے بنیادرکھی؟ یہ سارے ثبوت تاریخی طور پر موجود ہیں کسی احمدی کا اس
میں کوئی دخل نہیں اور نہ ہی کوئی رائے قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ جسے
تحریک نجدیت کہا جاتا ہے اسے مسلسل انگریز کی حمایت حاصل رہی ہے اور ان کے وہ معاہدے تاریخ
خطبات طاہر جلد ۴
85
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
کی کتب میں چھپے ہوئے موجود ہیں جن کی اصل تحریرات یہاں لندن کی لائبریریوں میں موجود ہیں اور
ان میں آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ انگریزوں نے با قاعدہ معاہدہ کر ۔ قاعدہ معاہدہ کر کے اہل حدیث کی تحریک یعنی وھابی
تحریک اور موجودہ سعودی حکومت کے بانی کا آپس میں ایک تعلق قائم کروایا اور جہاد کی ایک موومنٹ
چلوائی ۔ انگریز کے خلاف نہیں ، وہ تو ان کا سربراہ تھا اور انہیں پانچ ہزار پاؤنڈ کی سالانہ مدد بھی دے رہا
تھا۔ تو وہ جہاد کی موومنٹ کس کے خلاف چلائی تھی وہ ترکی کی مسلمان حکومت کے خلاف تھی۔ اس طرح
یہ تحریک نجدیت انگریز کی حمایت میں وہاں بھی نافذ کی گئی اور پھر ہندوستان میں بھی اس کا پودا لگایا گیا
اور یہی تحریک ہے جو آج سارے پاکستان پر قابض ہونے کے خواب دیکھ رہی ہے۔ یہی تحریک ہے جو
کبھی بریلویوں کو بھی انگریز کا خود کاشتہ پودا کہہ دیتی ہے، کبھی احمدیوں کو کہہ دیتی ہے، کبھی شیعوں کے
پیچھے پڑ جاتی ہے اور اس وقت مغربی طاقتوں ہی کی ایک سازش کے تابع پاکستانی فوج کے ذریعہ اسے
پاکستان میں ہمیشہ کے لئے مسلط کیا جا رہا ہے اور عام سادہ لوح مسلمان سمجھ نہیں رہے کہ ان کے ساتھ
کیا ہو رہا ہے۔ وہی ساری کڑیاں ہیں جو ملتی چلی جارہی ہیں جو کل انگریز کا پودا تھے وہ آج بھی انگریز کا
پودا ہیں اور جن کا انگریز سے کل کوئی تعلق نہیں تھا آج بھی ان کا کوئی تعلق نہیں ۔
پس پاکستان کے عوام کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ جماعت احمدیہ کی حیثیت کیا ہے، اس
کو دیکھیں تو سہی ، اگر آپ یک طرفہ جھوٹے الزامات کو تسلیم کریں گے تو پھر انہوں نے تو کسی کو بھی نہیں
چھوڑا۔ اگر صرف تاریخی حقائق تک محدود ہیں تو تاریخی حقائق تو واضح طور پر کھلے الفاظ میں یہ بتا رہے
ہیں کہ اگر آج دنیا میں کوئی انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے تو وہ دیو بندی اور اہل حدیث ہیں یعنی اہل حدیث
کا وہ فرقہ جو نجدی حکومت کے قیام میں ان کے ساتھ ملوث تھا جسے وھابی بھی کہتے ہیں ۔ یہ فرقہ انگریز
سے مدد اور تقویت پا کر ایک حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوا اور یہ تاریخی حقائق ہیں ۔
میرے نزدیک اس کے باوجود مذہبی نقطۂ نگاہ سے انہیں انگریز کا پودا کہنا غیر معقول اور غیر
منصفانہ حرکت ہے اس لئے ان حقائق کے باوجود میں ان کو انگریز کا پودا نہیں کہتا۔ وجہ یہ ہے کہ یہ آزاد
مذہبی تحریک تھی اس سے استفادہ کر کے ایک حکومت قائم کی گئی جو انگریز کے تابع تھی اور اس معاہدہ
میں یہ بات شامل تھی کہ آئندہ سے تمہاری فارن پالیسی آزاد نہیں ہوگی بلکہ تم سو فیصد ہماری فارن
پالیسی کے غلام رہو گے اور اندرونی طور پر تم ان ان باتوں میں آزاد ہو، اس کے نتیجہ میں ہم تمہیں اتنی