قرطاس ابیض کے الزامات کا جواب خود کاشتہ پودا کی حقیقت
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۴
86
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
رائفلیں دیں گے اور اتنے ہزار پونڈ دیں گے اور یہ یہ تمہارے حقوق ہیں اور یہ یہ ہمارے حقوق ہیں ۔
پس یہ لوگ جلد بازی سے جو نا واجب حرکتیں کرتے ہیں ہمیں نہیں کرنی چاہئیں بلکہ جواب میں بھی
انصاف سے کام لینا چاہئے اس لئے میرے نزدیک فرقہ کے لحاظ سے خواہ یہ اپنے منہ سے تسلیم بھی
کریں دوسری قومیں اس طرح فرقوں کی بنیاد نہیں ڈالا کرتیں اس کی اپنی ایک آزاد تاریخ ہے۔
مولانا محمد بن عبدالوھاب صاحب نے شرک کے خلاف جہاد شروع کیا اور پھر اس پر زور دیتے دیتے
دوسری انتہا تک بھی پہنچ گئے لیکن تحریک وہابیت کو جب یہ دوسرے لوگ اس وجہ سے انگریز کا خود کاشتہ
پودا کہتے ہیں کہ ان کو ایک تاریخی دور میں انگریزوں کی حمایت حاصل رہی ہے یہ درست نہیں ہے ۔
مذہبی نقطہ نگاہ سے یہ آزاد ہیں مگر انگریزوں نے ان سے استفادہ ضرور کیا ہے اور آج بھی کر رہا ہے،
کل بھی کر رہا تھا۔ کانگریس کے دوران ہندو بھی ان سے استفادہ کرتے رہے ہیں لہذا یہ لوگ ان کے
آلہ کار ضرور بنے ہیں اور اب بھی بن رہے ہیں۔ وہی سازش ہے وہی لوگ ہیں جو دوسروں کے آلہ
کار بن جایا کرتے ہیں لیکن یہ کہ مذہبی عقیدہ کی بنیا د انگریز نے ڈالی ، یہ غلط ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر یہ باتیں درست ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
واقعہ اپنے خاندان کو انگریز کا خود کاشتہ پودا کہا تھا احمدیت کو نہیں کہا تھا تو اس کا کیا ثبوت ہے کیونکہ
بعض لوگ کہتے ہیں کہ خود کاشتہ پودا کا حوالہ موجود ہے تم کہتے ہو خاندان کی بات ہو رہی تھی ۔ ہم یہ
سمجھتے ہیں کہ خاندان، جماعت احمد یہ اور آپ خود سارے اس میں شامل تھے اس لئے کوئی قطعی ثبوت
ہونا چاہئے کہ جماعت احمد یہ کس کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کیا
اعتراف کرتے ہیں وہ تحریریں آپ کو پڑھ کر سناتا ہوں ۔
آپ فرماتے ہیں:
دنیا مجھ کو نہیں پہچانتی لیکن وہ مجھے جانتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے یہ
ان لوگوں کی غلطی ہے اور سراسر بد قسمتی ہے کہ میری تباہی چاہتے ہیں۔ میں وہ
درخت ہوں جس کو مالک حقیقی نے اپنے ہاتھ سے لگایا ۔۔۔۔۔۔۔۔اے لوگو !
تم یقیناً سمجھ لو کہ میرے ساتھ وہ ہاتھ ہے جو اخیر وقت تک مجھ سے وفا کرے گا۔
اگر تمہارے مرد اور تمہاری عورتیں اور تمہارے جوان اور تمہارے بوڑھے
خطبات طاہر جلد ۴
87
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
اور تمہارے چھوٹے اور تمہارے بڑے سب مل کر میرے ہلاک کرنے کے لئے
دعائیں کریں یہاں تک کہ سجدے کرتے کرتے ناک گل جائیں اور ہاتھ شل
ہو جائیں تب بھی خدا ہر گز تمہاری دعا نہیں سنے گا اور نہیں رکے گا جب تک وہ
اپنے کام کو پورا نہ کرلے ۔۔۔۔۔۔۔۔ پس اپنی جانوں پر ظلم مت کرو۔
کا ذبوں کے اور منہ ہوتے ہیں اور صادقوں کے اور ۔ خدا کسی امر کو بغیر فیصلہ کے
نہیں چھوڑتا ۔۔۔۔۔۔ جس طرح خدا نے پہلے مامورین اور مکد بین میں آخر
ایک دن فیصلہ کر دیا اسی طرح وہ اس وقت بھی فیصلہ کرے گا۔ خدا کے مامورین
کے آنے کے لئے بھی ایک موسم ہوتے ہیں اور پھر جانے کے لئے بھی ایک
موسم ۔ پس یقیناً سمجھو کہ میں نہ بے موسم آیا ہوں اور نہ بے موسم جاؤں گا ۔ خدا
سے مت لڑو! یہ تمہارا کام نہیں کہ مجھے تباہ کر دو۔
(تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ : ۴۹-۵۰)
چونکہ وقت زیادہ ہو رہا ہے اس لئے اس مضمون کا دوسرا حصہ انشاء اللہ تعالیٰ اگلے خطبہ
میں بیان کروں گا۔ بہت سے حوالے میں نے چھور دیئے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ مضامین ایسے ہیں
جن کے بیان کرنے سے خطبات لازماً لمبے ہوجائیں گے اس لئے ضروری نہیں کہ ہر مضمون جس کو
میں لوں وہ ایک ہی خطبہ میں ختم بھی ہو جائے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بعض خطبوں میں دو تین نکات
جو چھوٹے ہوں اکٹھے بیان ہو جائیں ۔ بہر حال میرا اندازہ ہے کہ ایک دو مہینہ کے اندر یہ سلسلہ مکمل
ہو جائے گا۔ )
پس جہاں تک خود کاشتہ پودے کا الزام اور انگریز کی تعریف کا تعلق ہے یہ بات تو اب کھل
کر جماعت کو معلوم ہو جانی چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کبھی اشارہ بھی
جماعت احمدیہ کے متعلق انگریز کا خود کاشتہ پودا“ کے الفاظ استعمال نہیں فرمائے بلکہ جس خاندان کا
ذکر کیا وہ سنی اور اہل حدیث خاندان تھا یعنی ملے جلے لوگ تھے اور اس کے متعلق بھی مذہبی طور پر نہیں
بلکہ خاندانی لحاظ سے اسے خود کاشتہ پودا کہا۔ اس کے متعلق بھی سو فیصد قطعیت کے ساتھ ثابت ہے کہ
ایک ذرہ بھی مالی منفعت نہیں پہنچی بلکہ انگریزی حکومت ان کی جائیدادوں کو غصب
خطبات طاہر جلد۴
88
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
کرنے والی ثابت ہوئی اور الزام لگانے والوں کا اپنا یہ حال ہے کہ زبانیں پوری طرح بے باک
ہو چکی ہیں ، خدا کا خوف نہیں رہا اور وہ ایک دوسرے کے فرقوں کو احمدیت کے علاوہ بھی خود کاشتہ پودا
قرار دیتے چلے جاتے ہیں ۔ یہ محاورہ ان کو ایسا پسند آیا ہے کہ چھوڑتے ہی نہیں اور بعض جگہ خود اپنے
متعلق تسلیم کرتے ہیں اور لوگوں کو بتاتے ہیں کہ ہاں ہماری بنیا د انگریزوں نے رکھی تھی اور یہ ایسے
تاریخی حقائق ہیں جن کو آپ بدل نہیں سکتے پھر وہ اپنی زندگی اور اپنے قیام کے مقاصد بھی بیان کرتے
ہیں اور انہیں تسلیم کرتے چلے جاتے ہیں۔
آج یہی ٹولہ ہے جس کے متعلق تاریخی حقائق سے ثابت ہے کہ انگریز نے ہمیشہ اس کو
خاص مقاصد کی خاطر استعمال کیا ہے اور انہیں مالی فوائد پہنچا کر ان سے بعض تاریخی کام لئے ہیں ۔
یہی فرقہ آج ج پاکستان پر مسلط کیا جا رہا ہے اور باقی فرقے جو بھاری اکثریت میں ہیں انہیں ہوش نہیں
آنے دی جا رہی کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف اس
قدر گند اچھالا جا رہا ہے کہ لوگ بیچارے ایک ہی طرف دیکھ رہے ہیں ان کو کوئی اور شکل وصورت نظر
ہی نہیں آ رہی اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہر خطرہ، ہر ظلم احمدیت کی طرف سے ہو رہا ہے اور یہی ایک خطرہ رہ گیا
ہے اور تو کوئی خطرہ ہی نہیں رہا چنانچہ اس جھوٹے شور شرابے کے نتیجہ میں وہ اپنی حالتوں سے غافل
ہو گئے ہیں اور انہیں کچھ پتہ نہیں کہ ہمارے ساتھ کیا سازش ہو رہی ہے اور کیا ہمارے ساتھ ہونے والا
ہے۔ چنانچہ آپ دیکھیں گے کہ کچھ عرصہ کے اندر اگر یہ صورت حال اسی طرح جاری رہی تو پاکستانی
فوج کی طاقت سے ایک مذہبی فرقہ پاکستان پر ہمیشہ کے لئے مسلط کر دیا جائے گا اور اسی کا نام
”اسلام“ رکھا جائے گا اور اس کے خلاف جو کچھ بھی عقائد ہیں انہیں کسی نہ کسی رنگ میں مطعون کیا
جائے گا۔
شیعوں کے خلاف جو کچھ وہاں ہو چکا ہے وہ آپ کے علم میں ہے اور اخباروں میں چھپا ہوا
ا
ہے اور جو کچھ اندر ہی اندر تیاریاں ہو رہی ہیں اس کو وہی لوگ زیادہ بہتر جانتے ہیں جو کر رہے ہیں
لیکن میں آپ کو بتاتا ہوں کہ وہ بھی امن میں نہیں ہیں ۔ جھوٹے خیال میں بیٹھے ہیں اگر وہ سمجھتے ہیں
کہ وہ امن میں ہیں۔
بریلویوں کے متعلق جو کچھ ہوتا رہا ہے وہ آپ کے علم میں ہے کیونکہ اخبارات میں شائع ہوتا
خطبات طاہر جلد۴
89
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
رہا ہے اور صدر مملکت اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ یہاں مشرکین کی بھی کوئی گنجائش
نہیں۔ بریلویوں اور دیو بندیوں یا نجدیوں اور بریلویوں کی اصل لڑائی اسی بات پر ہے۔ بریلوی کہتے
ہیں ہمیں مشرک کہا جاتا ہے حالانکہ ہم مشرک نہیں ہیں اور وہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ تم
مشرک ہو ۔ چنانچہ یہ ایک معنی خیز کلمہ ہے ۔ یہ تو نہیں کہ صدر کی زبان سے یونہی نکل گیا ہے یہ ایک
سوچی سمجھی سکیم کے مطابق آئندہ کی پالیسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ احمدیوں کو معین کرنے کے بعد کہ
احمدیوں کی بھی یہاں کوئی جگہ نہیں ساتھ ہی یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ مشرکین کی بھی یہاں کوئی جگہ نہیں ۔
پس اس تاریخی پس منظر سے یہ بات کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ نجدی حکومت کے قیام میں
بھی یہی بحث جاری ہوئی تھی اور ترکی حکومت کے خلاف بھی انگریزوں نے مسلمانوں کو اسی بنا پر لڑایا
تھا کہ یہ مشرک لوگ ہیں اور مشرک حکومت کی مدد کرنے والا ٹولہ ہے جو اس وقت تم پر نافذ ہو چکا ہے،
اس لئے شرک کے خلاف جہاد کا جو اعلان تھا اسے انگریز نے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر
لیا اور مسلمانوں کی ایک عظیم مملکت پر اتنی بڑی ضرب لگائی گئی کہ اس کے بعد مشرق وسطی میں انگلستان
یا فرانس کا داخلہ ایک طبعی نتیجہ تھا۔ سلطنت ترکیہ جسے سلطنت عثمانیہ کہتے ہیں یہ اگر نہ ٹوٹتی تو سوال ہی
نہیں پیدا ہوتا تھا کہ مشرق وسطی میں انگریز یا مغربی طاقتوں کا دخل ہو جاتا ۔ تو اسی قسم کی ایک ہولناک
سازش عالم اسلام میں آج دنیا کی بڑی طاقتوں کی طرف سے کی جارہی ہے وہی مغربی طاقتیں ہیں جو
صرف آپس میں بعض مفادات کو ایک دوسرے کی طرف منتقل کر دیا کرتی ہیں کبھی مشرق وسطی کو انگریز
سنبھال لیتا ہے کبھی امریکہ سنبھال لیتا ہے اور کبھی کسی اور ملک کے ذریعہ سے یہ چالیں چلی جاتی ہیں
لیکن بنیادی مفادات ان سب کے مشترکہ ہیں ۔
پس وہی اہل حدیث اور دیو بندی فرقہ کے لوگ جنہیں پہلے استعمال کیا گیا تھا انہیں آج
بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ لیکن ہمارا تو ایک خدا ہے جس پر ہمارا کامل انحصار ہے جس نے ہمیں کبھی
نہیں چھوڑا جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس نے وفا کے ہاتھ
سے میری مدد کی ہے اور وہ وفا کا ہاتھ مجھے کبھی نہیں چھوڑے گا لیکن ان لوگوں کا کیا بنے گا جو سادگی اور
لاعلمی میں احمدیت کی دشمنی میں پاگل کر دیئے گئے ہیں اور ان کو ہوش نہیں رہی کہ اصل حملہ خودان پر
ہو رہا ہے۔ ان کی حفاظت کی تو پھر کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔ اس لئے اس قوم کے لئے دعا کریں
خطبات طاہر جلد۴
90
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہوش دے اور عقل دے۔ مسلمان ممالک پر اسلام کے نام پر ایک غیر ملکی سازش کا
کامیاب ہو جانا یہ ایک بہت ہی بڑا دردناک ظلم ہوگا اور اس کے چکر سے پھر یہ مسلمان ممالک کبھی نکل
نہیں سکیں گے۔ یہی واقعات لڑکی میں ہو رہے ہیں، انڈونیشیا میں بھی رونما ہونے لگ گئے ہیں،
ملائشیا میں بھی رونما ہونے لگ گئے ہیں، سوڈان میں بھی یہی واقعہ ہو گزرا ہے۔ اگر آپ ارد گرد نظر
دوڑائیں تو سب جگہ اسلام کے نام کو استعمال کر کے بعض طاقتیں اپنے مفاد کی حکومتیں اوپر لا رہی
ہیں۔ جہاں تک روس کا تعلق ہے وہ بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ مشرقی طاقتیں بھی جہاں ان کا داؤ چلتا
ہے بیچارے اسلام کے نام پر کوئی ایسی سیاسی حکومت نافذ کر دیتی ہیں کہ جس سے پھر قوم چھٹکارا
حاصل نہیں کر سکتی ۔
پس دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ غلط کار لوگوں سے مسلمان حکومتوں کو نجات
بخشے اور مسلمان قوم کو نجات بخشے اور اس سازش کو اپنے فضل سے نا کام کر دے پس امر واقعہ یہ ہے
( جو اطلاعیں آ رہی ہیں ) کہ پاکستان کے لوگوں کی نظریں آج احمدیت پر ہیں کیونکہ اب ان کے
سارے حیلے جاتے رہے ہیں اور وہ آپکی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ رہے ہیں اور بہت سے باشعور
غیر احمدی لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں تو صرف اب اتنی ہوش رہ گئی ہے کہ پہلے بھی جب کبھی کسی نے تمہاری
مخالفت کی ہے وہ بامراد نہیں ہوا اس لئے خدا کرے کہ اب بھی ایسا ہو جائے کیونکہ ہم میں اب ان
ظالموں کے چنگل سے رہائی کی کوئی طاقت نہیں ہے، تمہاری وجہ سے اگر ہم نجات پا جائیں، تمہاری
وجہ سے ہم اسیران اگر رہائی پا جائیں تو یہ ایک راستہ ممکن ہے اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ۔ پس ہم
میں تو کوئی طاقت نہیں ہے ہم تو ایک نہایت ہی کمزور جماعت ہیں، نہ سیاست سے ہمارا تعلق ، نہ کبھی
ہم ان جھگڑوں میں ملوث ہوئے۔
حکومت وقت کے خلاف اٹھنا اور تحریک چلانا یا بغاوت کرنا یہ تو نہ ہماری سرشت میں ہے نہ
ہماری تعلیم میں یہ بات داخل ہے لیکن ہمیں یہ یقین ہے اور یہ علم ہے کہ ہمارا خدا ہمیں کبھی اکیلا نہیں
چھوڑا کرتا ، ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ ذلیل ورسوا کیا کرتا ہے۔ جس کسی نے بھی احمدیت پر ہاتھ ڈالا ہے
وہ ہاتھ ہمیشہ کاٹے گئے ہیں۔ پس دعائیں کریں اور اسی کی طرف جھکیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وسیلہ سے
باقی ملک کو بھی نجات بخشے اور ہمیشہ کے لئے اس سازش کو ختم کر دے جو عالم اسلام کے خلاف کی
خطبات طاہر جلد۴
91
خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۵ء
جا رہی ہے اور ان طاقتوں کو ناکام بنادے جو اسلام کے نام پر اپنی حکومتوں کا تسلط زیادہ گہرا اور زیادہ
وسیع اور مستقل کرتے چلے جارہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے نجات بخشے ۔ آمین ۔