ہندوستان میں انگیزوں کے مفادات اور ان کے اصل محافظ

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اس الزام کی حقیقت واضح کی کہ جماعت احمدیہ انگریزوں کا خود کاشتہ پودا تھی جو برطانوی مفادات کے تحفظ کے لیے لگایا گیا تھا۔ آپ نے برطانوی حکام کے اپنے بیانات سے ثابت کیا کہ ان کا اصل مفاد ہندوستان میں عیسائیت کا فروغ تھا، جس کے مقابلے پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قلمی جہاد کر کے عیسائی پادریوں کے حملوں کو ناکارہ بنایا۔ اس کے بعد آپ نے عیسائی مصنفین کے اعترافات اور منیر انکوائری رپورٹ کے حوالوں سے واضح کیا کہ اصل میں مخالف مذہبی رہنما استعماری اور غیروں کے مفادات کے محافظ رہے اور مسلمانوں کے حقوق سے غافل رہے۔

موضوعات: دفاع اسلام، انگریز کے خود کاشتہ پودے کے الزام کی تردید، کسر صلیب، منیر انکوائری رپورٹ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت

خطبات طاہر جلد
93
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
ہندوستان میں انگریزوں کے مفادات اور
ان کے اصل محافظ
( خطبه جمعه فرموده ۸ فروری ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
میں نے گزشتہ خطبہ جمعہ میں پاکستان کی حکومت کی طرف سے شائع کردہ مزعومہ قرطاس
ابیض میں سے ایک الزام کے متعلق ذکر کیا تھا جس کے الفاظ یہ ہیں کہ جدید محققین نے ثابت کر دیا
ہے کہ احمدیت انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے جو برطانوی سلطنت کے مفادات کے تحفظ کی خاطر لگایا گیا
تھا۔ اس الزام کے پہلے حصہ کا جواب میں نے گزشتہ خطبہ میں دیا تھا اور بتایا تھا کہ خود کاشتہ پودے کی
حقیقت کیا ہے، کون خود کاشتہ پودا ہے اور جدید محققین کیا چیز ہیں اور یہ بھی ثابت کیا تھا کہ جہاں تک
مفادات کا تعلق ہے جماعت احمد یہ کے اپنے مفادات تھے ہی نہیں جو انگریزوں سے وابستہ ہوں نہ
ہے
کبھی وابستہ رہے نہ آئندہ کبھی وابستہ ہوں گے لیکن جہاں تک انگریزوں کے مفادات کا تعلق
جماعت احمد یہ سے کیسے وابستہ ہیں اور جماعت ان مفادات کی حفاظت کیسے کر رہی ہے اور اگر
جماعت احمد یہ سے انگریزوں کے مفاد وابستہ نہیں تو کون لوگ ہیں جن سے انگریزوں کے مفادات
وابستہ ہیں یا یوں کہئے کہ استعماری طاقتوں کے مفادات کن لوگوں سے وابستہ ہیں اس کے متعلق میں
آج احباب کو مخاطب کروں گا۔
سب سے پہلی بات جو تحقیق طلب ہے وہ یہ ہے کہ ہندوستان میں انگریز کے مفادات کیا

خطبات طاہر جلد۴
94
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
تھے؟ ظاہر بات ہے کہ ہندوستان میں سلطنت برطانیہ کے استحکام سے بڑھ کر انگریزی حکومت کا اور
کوئی مفاد نہ تھا اور بجائے اس کے کہ خود اندازہ لگایا جائے کہ انگریزی حکومت کے مفادات کیا تھے
کیوں نہ انگریزوں کی حکومت سے وابستہ ان کے سرکردہ لوگوں کی اپنی زبان میں اُن کے مفادات کا
میں آپ کے سامنے ذکر کروں کیونکہ انگریزوں کے مفادات تو بہر حال انگریز ہی بہتر جانتے تھے۔
انگریزوں کے مفادات تو بہر حال وہی لوگ بہتر جانتے تھے جن کا انگریزی حکومت سے تعلق تھا اور وہ
طاقت کے سرچشمہ پر بیٹھے ہوئے تھے۔ آج کے احرار یا کل کے احرار کو کیا پتہ کہ انگریز کے مفادات کیا
تھے۔ پس جب تک خود انگریز سے نہ پوچھا جائے ان کے مفادات کے متعلق ہم کچھ نہیں جان سکتے ۔
چنانچہ لارڈ لارنس بہت معروف آدمی ہیں ہندوستان کے وائسرائے بھی رہے ہیں
انگلستان کی خدمات بجالانے میں ان کی شخصیت بہت نمایاں ہے چنانچہ لارڈ لارنس کی زندگی سے
متعلق ایک کتاب Lord Laurence's Life کے نام سے بہت مشہور ہے اس کی دوسری
جلد صفحہ نمبر 313 پر ان کے کچھ خیالات کا ذکر کرتے ہوئے مصنف لکھتا ہے:
لارڈ لارنس نے کہا: کوئی چیز بھی ہماری سلطنت کے استحکام کا اس
امر سے زیادہ موجب نہیں ہو سکتی کہ ہم عیسائیت کو ہندوستان میں پھیلا دیں
پنجاب میں جہاں قادیان واقع ہے اور جہاں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اسلام کی دفاعی جنگیں لڑنے کی خاطر مامور فرمایا وہاں کے لیفٹنٹ گورنر سر ڈونلڈ میکلوڈ اس بارہ
میں اپنے خیالات کا اظہار ان الفاظ میں کرتے ہیں:
میں اپنے اس یقین کا بھی اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر ہم سر زمین
ہند میں اپنی سلطنت کا تحفظ چاہتے ہیں تو ہمیں انتہائی کوشش کرنی چاہئے کہ یہ
ملک عیسائی ہو جائے“
(The Mission by R۔Clark p۔47, London 1904)
اسی طرح اُس زمانہ کے وزیر ہند سر چارلس ڈڈ نے یہ اعلان کیا:
میرا ایمان ہے کہ ہر وہ نیا عیسائی جو ہندوستان میں عیسائیت قبول
کرتا ہے، انگلستان کے ساتھ ایک نیا رابطہ اتحاد بنتا ہے اور ایمپائر کے استحکام

خطبات طاہر جلد۴
کے لئے ایک نیا ذریعہ ہے“
95
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
(The Mission p۔234)
یہ 1862 ء کی بات ہے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عنفوان شباب کے
دن تھے۔ 1862 ء ہی میں لارڈ یا میں لارڈ پامرسٹن وزیر اعظم انگلستان نے اس بارہ میں اپنے خیال کا اظہار
ان الفاظ میں کیا :
میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہم سب اپنے مقصد میں متحد ہیں یہ ہمارا فرض
ہی نہیں ، بلکہ خود ہمارا مفاد بھی اس امر سے وابستہ ہے کہ ہم عیسائیت کی تبلیغ کو
جہاں تک ہو سکے فروغ دیں اور ہندوستان کے کونے کونے میں اس کو پھیلائیں“
(The Mission, p۔234)
پس یہ تھے انگریزی حکومت کے مفادات ہندوستان میں جن کے متعلق آج یہ کہا جا رہا ہے
کہ یہ مفادات جماعت احمدیہ کے سپرد کئے گئے کہ وہ ان انگریزی مفادات کی حفاظت کریں۔
حالانکہ یہ وہ دور ہے جس میں بڑی تیزی کے ساتھ ہندوستان میں شمال سے جنوب اور مشرق سے
مغرب تک عیسائی مشنریوں کا ایک جال پھیلا دیا گیا تھا ۔ یہ وہ دور ہے جبکہ مسلمانوں کی دفاعی قوت
بالکل ختم ہو چکی تھی اور کوئی نہیں تھا جو مسلمانوں کی طرف سے عیسائیت سے ٹکر لے اور ان پادریوں
کے دجل کا پردہ چاک کر سکے ۔ یہ وہ دور تھا جبکہ بڑے بڑے معزز خاندان حتی کہ بعض سید زادے اور
بڑے بڑے علماء اور سجادہ نشین اور پیر فقیر بھی حلقہ بگوش عیسائیت ہورہے تھے اور اسلام کے خلاف نہایت
گندی کتابیں لکھنے لگے تھے ۔ ۔ یہ وہ دور تھا جبکہ پادری فنڈر نے نیہ نیز پادری عمادالدین اور بعض دو ں دوسرے
عیسائی پادریوں نے جو اسلام سے مرتد ہو کر عیسائیت قبول کر چکے تھے ( مثلاً مولوی حمید اللہ خان ، مولوی
عبداللہ بیگ ، مولوی حسام الدین بمبئی ، مولوی قاضی صفدر علی اور مولوی عبد الرحمن وغیرہ ) اسلام کے
خلاف اتنی گندی کتابیں شائع کیں اور بانی اسلام کے خلاف ایسا خوفناک زہرا گلا کہ جس نے بعض
ہندو اخبارات ( مثلا شمس الاخبار لکھنو ۱۵ اکتوبر ۱۸۷۵ء جلد نمبر ۵) کو بھی یہ لکھنے پر مجبور کر دیا کہ ایک
غدر تو 1857ء کا تھا اب اگر اس دور میں کوئی غدر ہوا تو وہ ان پادریوں کے ان گندے حملوں کا
نتیجہ میں رونما ہو گا جو یہ لوگ اسلام پر کر رہے ہیں مثلاً امہات المؤمنین کے نام سے ایک انتہائی دل
آزار اور گندی کتاب شائع ہوئی جس میں آنحضرت علی اور آپ کی ازواج مطہرات کے
صلى الله
علوم

خطبات طاہر جلد۴
96
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
خلاف گندے اتہامات لگائے گئے ہیں ۔ اس کے مصنف ہیں ڈاکٹر احمد شاہ شائق سابق
میڈیکل آفیسر لیہ ۔ لداخ ملک تبت خورد اور یہ کتاب پر شوتم داس عیسائی نے گوجرانوالہ شعلہ
پریس سے شائع کی ۔
اس دور کے بارہ میں اسلام کے ان نام نہاد مجاہدین اسلام کو یہ عجیب و غریب بات سوجھی
ہے کہ عیسائیت اور انگریزی سلطنت کے مفاد کی حفاظت کا الزام ایک ایسے شخص پر عائد کرتے ہیں
جس نے انگریزوں کے خدا ہی کو مار دیا اور جس نے عیسائیت کی بنیادوں پر ایسے حملے کئے کہ عیسائیت
کو اپنی جان چھڑانی ممکن نہ رہی۔ کیا یہ ترکیب ہے احمدیت کے دشمنوں کے نزدیک انگریزی حکومت
کی جس سے اس عظیم مفاد کی حفاظت اور عیسائیت کے فروغ کی توقع کی گئی تھی اور جس سے عیسائی
حکومت کی جڑیں مضبوط ہونے اور استحکام حاصل ہونے کی انگریز کو امید تھی؟ کیا ان اغراض کے لئے
انگریزوں نے اپنے ہاتھ سے ایک ایسا پودا لگایا جس نے سب سے پہلا کام یہ کیا کہ اُن کے خدا کے
مزعومہ اکلوتے بیٹے ہی کے متعلق یہ اعلان کر دیا کہ وہ طبعی وفات پاچکے ہیں اور اس طرح صلیب کو توڑ
کر پارہ پارہ کر دیا اور پھر عیسائیت کے خلاف ایک ایسا عظیم جہاد شروع کیا کہ وہ صرف ہندوستان ہی
میں نہیں رہا۔ وہ تمام دنیا میں پھیلتا چلا گیا اور آج تک پھیلتا چلا جا رہا ہے ۔ حیرت کی بات ہے کوئی
نہیں جو عقل سے کام لے اور اس الزام پر غور کرے تو معلوم ہو کہ اس کا احمدیت سے دور کا بھی واسطہ
نہیں لیکن عقل سے کام لیں تو معلوم ہو، یہ الزام تو خالی دماغوں کی ؛ کی پیداوار ہے۔۔۔۔ آخر اتنی سی بات
تو سوچ لینی چاہئے کہ ہم جو بات کہہ رہے ہیں اُس سے نتیجہ کیا نکلتا ہے۔۔۔۔ انگریز نے اپنے مفاد
کی حفاظت کی خاطر حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کو کھڑا کیا اور انہوں نے کام یہ کیا کہ
انگریزی مذہب پر حملے شروع کر دیئے ، انگریزی سلطنت کے مفادات جن چیزوں سے وابستہ تھے
اُن کا قلع قمع شروع کر دیا۔ انگریز تو ایک بہت ہی گہری چال چلنے والا حکمران تھا ، وہ سیاست کو خوب
سمجھتا تھا ۔ وہ نہ صرف اپنے مفادات ہی سے پوری طرح آگاہ تھا بلکہ وہ یہ بھی جانتا تھا کہ ان کو کس
طرح حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ انگریزوں نے اپنی ڈپلومیسی (Diplomacy) اور
ہوشیاری کے ذریعہ دنیا کے اکثر ممالک پر قبضہ کر لیا تھا اور یہ وہ زمانہ تھا جب انگریزوں کے اقتدار کا
سورج نصف النہار پر تھا۔ چنانچہ یہ کہا جاتا تھا کہ انگریزی حکومت اتنی وسیع ہے کہ اس پر سورج غروب

خطبات طاہر جلد ۴
97
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
نہیں ہوتا ۔ مشرق سے مغرب تک 24 گھنٹے میں ایک بھی لمحہ ایسا نہیں آتا تھا جب کہ اُن پر سورج
غروب ہو رہا ہو۔ سیاسی چالوں میں ایسی ہوشیار قوم کی طرف ایسا لغو خیال منسوب کرنا ایک ایسی بات
ہے جس کا عقل سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔
دیکھنا یہ ہے کہ اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کیا فرمارہے تھے اور دنیا کو
کس زبان میں مخاطب کر رہے تھے اور اہل اسلام کو کس طرح جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر جگا رہے تھے۔ ایک
طرف لندن سے یہ آواز اٹھ رہی تھی کہ انگریزوں کے مفادات اس بات سے وابستہ ہیں کہ ہندوستان
میں عیسائیت کو جتنی جلد ہو سکے پھیلا دیا جائے تو دوسری طرف قادیان کی ایک چھوٹی سے بستی سے
خفتگان اہل اسلام کو جگانے کے لئے یہ صور پھونکا جا رہا تھا کہ:
” دیکھو اے غافلود یکھو! کہ اسلامی عمارت کو مسمار کرنے کے لئے کس
درجہ کی یہ کوشش کر رہے ہیں اور کس کثرت سے ایسے وسائل مہیا کئے گئے ہیں
اور اُن کے پھیلانے میں اپنی جانوں کو بھی خطرہ میں ڈال کر اور اپنے مال کو پانی
کی طرح بہا کر وہ کوششیں کی ہیں کہ انسانی طاقتوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ یہاں
تک کہ نہایت شرمناک ذریعے اور پاکیزگی کے برخلاف منصوبے اس راہ میں
ختم کئے گئے اور سچائی اور ایمانداری کے اُڑانے کے لئے طرح طرح کی سرنگیں
طیار کی گئیں اور اسلام کے مٹا دینے کے لئے جھوٹ اور بناوٹ کی تمام باریک
باتیں نہایت درجہ کی جان کا ہی سے پیدا کی گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لہذا اس
بات پر قطع اور یقین کرنا چاہئے کہ وہ مسیح دجال جو گر جا سے نکلنے والا ہے یہی
لوگ ہیں جن کے سحر کے مقابل پر معجزہ کی ضرورت تھی ۔ اور اگر انکار ہے تو پھر
زمانہ گزشتہ کے دجالین میں سے ان کی نظیر پیش کرو۔
(ازالہ اوہام حصہ دوم روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۶۵-۳۶۶)
یہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے عیسائی
مذہب کو دجالیت قرار دیا اور عیسائیت پر بڑے شدید حملے کئے اور یہ اُس زمانہ کی بات ہے جب
انگلستان سے یہ آواز اُٹھ رہی تھی کہ صرف ہندوستان ہی میں نہیں ہم نے مشرق سے مغرب تک

خطبات طاہر جلد۴
98
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
صلیب گاڑ دینی ہے۔ اور بعض آوازیں تو یہاں تک بلند ہو رہی تھیں کہ افریقہ سے چلیں گے اور مکہ تک
پہنچیں گے اور اس وقت تک چین نہیں لیں گے جب تک صلیب کا جھنڈا مسجد حرام پر گاڑ نہ دیں۔
اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سوا کون تھا جو ان کو دجال قرار دے رہا تھا ، وہ
کون تھا جس نے عیسائیت کا قلع قمع کرنے کے لئے تن من دھن کی بازی لگا رکھی تھی یہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی تھے جو عیسائیت کے خلاف جس طرح بھی ممکن ہو سکا سینہ سپر ہو گئے
ور نہ علماء میں سے تو کئی عیسائی ہو کر اور اسلام کو ترک کر کے عیسائیت کی تائید میں اور حضرت اقدس
محمد مصطفی کے خلاف نہایت ہی نا پاک حملے کر رہے تھے۔ یہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ
والسلام ہی تھے جو عیسائیت پر کاری ضربیں لگا رہے تھے چنانچہ آپ فرماتے ہیں:
اصلى الله
علوس
خوب یا درکھو کہ بحجز موت مسیح صلیبی عقیدہ پر موت نہیں آسکتی سواس
سے فائدہ کیا کہ بر خلاف تعلیم قرآن اُس کو زندہ سمجھا جائے اُس کو مر نے دوتا یہ
دین زندہ ہو (کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ ص ۱۷)
اسی طرح آپ نے سالانہ جلسہ قادیان میں تقریر کرتے ہوئے فرمایا:
وفات مسیح اور حیات اسلام یہ دونوں مقاصد باہم بہت بڑا تعلق
رکھتے ہیں ۔ اور وفات مسیح کا مسئلہ اس زمانہ میں حیات اسلام کے لئے ضروری
ہو گیا ہے“
پھر فرماتے ہیں :
رو
حیات مسیح سے جو فتنہ پیدا ہوا ہے وہ بہت بڑھ بڑھ گیا ہے ۔۔۔۔۔
حضرت عیسیٰ کی حیات اوائل میں تو صرف ایک غلطی کا رنگ رکھتی تھی مگر آج یہ
غلطی ایک اثر دھا بن گئی ہے جو اسلام کو نگلنا چاہتی ہے۔۔۔۔۔ اسلام تنزل کی
حالت میں ہے اور عیسائیت کا یہی ہتھیا رحیات مسیح ہے جس کو لے کر وہ اسلام پر
حملہ آور ہو رہے ہیں اور مسلمانوں کی ذریت عیسائیوں کا شکار ہو رہی ہے
---۔۔۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اب مسلمانوں کو متنبہ کیا جاوے۔
( ملفوظات جلد چہارم ص ۶۲۶ - ۶۳۲)
عليه الصلوة

خطبات طاہر جلد۴
پھر فرمایا کہ:
دے گا۔
99
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
۱۴
تم عیسی کو مرنے دو کہ اس میں اسلام کی حیات ہے ایسا ہی عیسی
موسوی کی بجائے عیسی محمدی آنے دو کہ اس میں اسلام کی عظمت ہے“۔
( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۱۹۴ حاشیه )
پھر آپ عربی کلام میں فرماتے ہیں :
وقد جاء يوم الله فاليوم ربنا
يدقق اجزاء الصليب ويكسر
یقیناً اب خدائی جنگوں کا دن آگیا ہے پس آج ہمارا رب صلیب کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر
کرامات الصادقین روحانی خزائن جلدی ص ۷۹ )
و ابغى من المولى نعيما يسرني
وما هو الا في الصليب يكسر
میری ایک ہی خواہش اور مراد ہے جس پر میری خوشی موقوف ہے اور وہ خواہش یہ ہے کہ
صلیب پارہ پارہ ہو جائے ۔
پھر آپ فرماتے ہیں:
اعجاز احمدی روحانی خزائن جلد ۱۹ ص ۱۸۲)
ووالله انى اكسرن صليبكم
ولو مزقت ذرات جسمی و اکسر
اور اے عیسائیو! خدا کی قسم میں تمہاری صلیب کو پارہ پارہ کر کے رہوں گا خواہ اس راہ میں
میرے جسم کی دھجیاں اڑ جائیں اور میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جاؤں۔
کرامات الصادقين روحانی خزائن جلدی ص ۷۹ )
یہ ہے اسلام کا وہ بطل جلیل جسے گویا ان نادانوں کے نزدیک انگریز نے خود اپنی سلطنت
کے استحکام اور مفادات کی حفاظت کی خاطر کھڑا کیا تھا در آنحالیکہ وہ جس صلیب کو توڑنے کے درپے

خطبات طاہر جلد۴
100
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
تھا اس زمانہ کے علماء عیسائیوں کی تائید اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا مقابلہ کر رہے تھے۔
چنانچه شد با ی شدید مخالفتوں کے وقت جب کہ ایک طرف عیسائیت اور دوسری طرف اسلام کا جھگڑا تھا، ایک
طرف بڑے بڑے عیسائی پادری تھے اور دوسری طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تھے جو
اسلام کے جرنیل کے طور پر اسلام کی تائید میں عیسائیوں سے ٹکر لے رہے تھے۔ ایسے نازک وقت
میں بھی احمدیت کے مخالف علماء کا یہ کردار رہا ہے کہ جب کبھی انہیں موقع ملتا تو وہ ہرگز عیسائی
مناظرین کی تائید سے گریز نہ کرتے ۔۔۔۔ چنانچہ امرتسر میں ڈاکٹر ہنری کلارک کے ساتھ جو مشہور
مباحثہ ہوا تو اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اشتہار کے ذریعہ اس بات سے
ہندوستان کے تمام مسلمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے فرمایا:
ایک مجمل پیغام مجھ کو امرتسر سے پہنچا کہ بعض مولوی صاحب کہتے
ہیں کہ اس مباحثہ میں اگر مسیح کی وفات حیات کے بارہ میں بحث ہوتی تو ہم اس
وقت ضرور ڈاکٹر کلارک صاحب کے ساتھ شامل ہو جاتے۔ لہذا عام طور پر شیخ
جی اور اُن کے دوسرے رفیقوں کو اطلاع دی جاتی ہے ( شیخ جی سے مراد اہل
حدیث کے مشہور مولوی محمد حسین صاحب ہیں ۔ ناقل ) بلکہ مقسم دی جاتی ہے کہ یہ
بخار بھی نکال لو ۔ ( سچائی کا اظہار، روحانی خزائن جلد نمبر ۶ ص ۷۴ )
بہر حال یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی تھے جو ایک طرف عیسائیوں سے برسر
پیکار تھے اور صلیبی عقائد پر تابڑ توڑ حملے کر رہے تھے جبکہ دوسری طرف مسلمان علماء تھے جو آج احمد یوں
کو گردن زدنی سمجھتے ہیں اور جھوٹے الزام لگا رہے ہیں کہ انگریز کی حمایت کے لئے کھڑے ہوئے
تھے لیکن اس وقت ان کا کردار اسلام کی پشت پر خنجر گھونپنے کے مترادف تھا۔ وہ بڑی شدومد کے ساتھ
حضرت مسیح علیہ السلام کو زندہ قرار دے رہے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قتل کو بار
بار مباح قرار دے رہے تھے اور بڑے فخر کے ساتھ اعلان کرتے پھرتے تھے کہ انہوں نے ہندوستان
کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک اس شخص کے خلاف شدید مخالفت اور نفرت کی ایک آگ لگا
دی ہے اور صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ کہتے تھے مکہ اور مدینہ کے علاوہ عرب کے ایک سرے سے
دوسرے سرے تک اس شخص کے خلاف نفرت اور عناد اور بغض کی فضا پیدا کر دی ہے کہ کیوں اس نے

خطبات طاہر جلد۴
101
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
مسیح علیہ السلام کی موت کا اعلان کیا ہے۔ غرض مسیح کی موت کا یہی اعلان تھا جس نے برصغیر میں آپ
کی مخالفت کی آگ بھڑکا دی۔ تو کون تھا انگریز کا حمایتی، ان کے خدا کو زندہ کرنے والا یا ان کے خدا کو
مارنے والا ؟ اتنی چھوٹی اور معمولی سی بات بھی جن عقلوں میں نہ آئے ان عقلوں کے متعلق انسان
کیا کہہ سکتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
پادریوں کی تکذیب انتہا تک پہنچ گئی تو خدا نے حجت محمد یہ پوری
کرنے کے لئے مجھے بھیجا ۔ اب کہاں ہیں پادری تا میرے مقابل پر آویں
۔ میں بے وقت نہیں آیا ، میں اُس وقت آیا کہ جب اسلام عیسائیوں کے پیروں
کے نیچے کچلا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھلا اب کوئی پادری تو میرے سامنے لاؤ او جو جو یہ
کہتا ہو کہ آنحضرت ا نے کوئی پیشگوئی نہیں کی ۔ یا د رکھو وہ زمانہ مجھ سے
-------
پہلے ہی گزر گیا اب وہ زمانہ آگیا جس میں خدا یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ وہ رسول
محمد عربی جس کو گالیاں دی گئیں جس کے نام کی بے عزتی کی گئی، جس کی تکذیب
میں بد قسمت پادریوں نے کئی لاکھ کتابیں اس زمانہ میں لکھ کر شائع کر دیں۔
وہی سچا اور بچوں کا سردار ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ ص ۲۸۶)
پھر فرماتے ہیں :
سو بہت ہی خوب ہوا کہ عیسائیوں کا خدا فوت ہو گیا اور یہ حملہ ایک
برچھی کے حملہ سے کم نہیں جو اس عاجز نے خدائے تعالیٰ کی طرف سے مسیح ابن
مریم کے رنگ میں ہو کر ان دجال سیرت لوگوں پر کیا ہے جن کو پاک چیزیں دی
گئی تھیں مگر انہوں نے ساتھ اس کے پلید چیزیں ملا دیں اور وہ کام کیا جو دجال
کو کرنا چاہئے تھا۔ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ ص ۳۶۱-۳۶۲)
غرض یہ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے الفاظ میں اعلان ہے کہ میں نے
صلیب کو توڑ دیا اب دیکھنا یہ ہے کہ آپ کے جو مخالفین ہیں جو بیرونی نظر سے آپ کو دیکھ رہے ہیں کیا اُن
کے نزدیک بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ حربہ کامیاب رہا یا نہیں ۔ اور کیا مسیح علیہ السلام کا

خطبات طاہر جلد ۴
102
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
طبعی وفات پا جانے کا اعلان کر کے آپ نے عیسائیت کی کمر توڑ دی یا نہیں اس سلسلہ میں سب سے
پہلے تو میں انہی علماء کا ایک حوالہ پڑھتا ہوں جو نہ صرف یہ کہ احمدی نہیں بلکہ احمدیوں کے شدید مخالف
گروہ سے تعلق رکھتے تھے لیکن یہ وہ زمانہ تھا جبکہ علماء میں حق کا کچھ پاس موجود تھا اور بعض حق بات
کہنے پر مجبور ہو جایا کرتے تھے ۔ چنانچہ انہی علماء میں سے مولوی نور محمد صاحب نقش بندی چشتی ہیں
جنہوں نے مولوی اشرف علی صاحب تھانوی کے ترجمہ معانی القرآن قرآن کریم کا ایک طویل دیباچہ
لکھا ہے وہ اس دیباچہ کے صفحہ 30 پر رقم طراز ہیں:
اسی زمانہ میں پادری لیفر ائے پادریوں کی ایک بہت بڑی جماعت
لے کر اور حلف اٹھا کر ولایت سے چلا کہ تھوڑے عرصہ میں تمام ہندوستان کو
عیسائی بنالوں گا۔ ولایت کے انگریزوں سے روپیہ کی بہت بڑی مدد اور آئندہ کی
مدد کے مسلسل وعدہ کا اقرار لے کر ہندوستان میں داخل ہو کر بڑا تلاطم برپا کیا
(دیکھئے یہ ہے انگریز کا مفاد ! پتہ نہیں کتنے لاکھ روپیہ اس زمانہ میں انہوں نے
خرچ کیا اور بہت بڑا پہلوان تیار کر کے ہندوستان بھیجا اور اُس نے مسلمان علماء
کے نزدیک وہ کام کر دکھائے کہ سارے ہندوستان میں تلاطم برپا کر دیا۔ ناقل )
حضرت عیسی کے آسمان پر بجسم خاکی زندہ موجود ہونے اور دوسرے
انبیاء کے زمین میں مدفون ہونے کا حملہ عوام کے لئے اس کے خیال میں کارگر
ہوا تب مولوی غلام احمد قادیانی کھڑے ہو گئے ( وہ بیچارے مولوی صاحب ہیں
اس لئے مولوی کہہ رہے ہیں مگر اپنی طرف سے احتراماً کہہ رہے ہیں اس میں
غصہ کی کوئی بات نہیں ہے۔ اُس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا
نام کچھ نہ کچھ ادب سے لینے والے لوگ بھی موجود تھے ہر قوم میں ہر قسم کے لوگ
ہوتے ہیں۔ حق پرست بھی ہوتے ہیں چنانچہ مولانا نور محمد صاحب نقش بندی کا
میں احترام کرتا ہوں وہ فرماتے ہیں ) مولوی غلام احمد قادیانی کھڑے ہو گئے
اور اس کی جماعت سے کہا کہ عیسی جس کا تم نام لیتے ہو دوسرے انسانوں کی
طرح فوت ہو کر دفن ہو چکے ہیں اور جس عیسی کے آنے کی خبر ہے وہ میں ہوں

خطبات طاہر جلد۴
103
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
پس اگر تم سعادت مند ہو تو مجھ کو قبول کر لو اس ترکیب سے اس نے لیفرائے کو
اس قدر تنگ کیا کہ اس کو پیچھا چھڑانا مشکل ہو گیا اور اس ترکیب سے اس نے
ہندوستان سے لے کر ولایت تک تمام پادریوں کو شکست دے دی۔
دیباچه ترجمه معانی القرآن از مولانا تھانوی ص۳۰)
یہ ہے انگریزوں کا مفاد جو جماعت احمدیہ سے وابستہ تھا۔ اگر یہی مفاد ہے تو پھر آپ لوگ
بھی اس مفاد میں جماعت احمدیہ کی مدد کیوں نہیں کرتے کیونکہ اس سے انگریز کا نہیں اسلام کا مفاد
وابستہ ہے۔اس سے عیسائیت کا نہیں بلکہ حضرت محمد مصطفی اور آپ کے دین کا مفاد وابستہ ہے۔
چنانچہ یہ بات جو آج کے مولوی کو سمجھ نہیں آرہی یہ تو کل کے ہندو کو بھی سمجھ آرہی تھی ۔ وہ اس معاملہ میں
مولویوں سے زیادہ عقل مند تھا اور سمجھتا تھا کہ احمدیت کی حقیقت کیا ہے اور یہ کس مقصد کی خاطر قائم
ہوئی ہے اگر چہ احمدیت کی مخالفت میں اس نے ہندو اخبار میں اداریہ لکھا ہے جس سے میں ایک
اقتباس لے رہا ہوں اور اس میں اُس نے ہندوؤں کو احمدیوں کے خلاف متنبہ کرنے کی خاطر یہ اداریہ
لکھا ہے اور بتایا ہے کہ جن کو تم معمولی سمجھ رہے ہو وہ تو بڑی بلا ہیں یہ تمہارے لئے مصیبت کا ایک پہاڑ
بن جائیں گی لیکن ذہین آدمی سمجھتا ہے کہ احمدیت کی حقیقت کیا ہے اس لئے احمدیت کی گزشتہ تاریخ پر
نظر ڈال کر اور اس کا جورد عمل عیسائی دنیا میں ہوا ہے اس کو مد نظر رکھ کر لکھتا ہے:
" آج سے تیس چالیس سال پہلے پیچھے ہٹ جائیے جبکہ یہ جماعت
اپنی ابتدائی حالت میں تھی اور دیکھئے اس زمانہ میں ہندو اور مسلمان دونوں
جماعت کو کس قدر حقیر اور بے حقیقت سمجھتے تھے ۔۔۔۔ تھے ۔۔۔۔۔ مگر واقعات یہ
کہہ رہے ہیں کہ ان پر ہنسی اڑانے والے خود بے عقل اور احمق تھے۔ اس
بارے میں عیسائی مشنریوں نے نہایت عقل مندی سے کام لیا۔ احمدیوں نے
ابھی یورپ اور امریکہ میں قدم رکھا ہی تھا کہ تمام پادری اُن کے مقابلے کے
لئے تیار ہو گئے ۔ ( اخبار تیج دہلی ۲۵ جولائی ۱۹۲۷ء )
اس
رہا عیسائی دنیا کا معاملہ تو دیکھنا یہ ہے کہ اس میں احمدیت کس طرح متعارف ہوئی اسلام
کے خلاف ایک خوفناک تحریک کے طور پر جیسا کہ معاندین احمدیت پرو پیگنڈہ کرتے ہیں یا اس کے

خطبات طاہر جلد ۴
104
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
برعکس عیسائیت کے خلاف ایک خوفناک تحریک کے طور پر یہ کہانی بھی جدید اور قدیم عیسائی محققین ہی
کی زبان سے سنئے ۔
متفرق حوالے اس وقت میرے سامنے ہیں جن کو میں نے تاریخی لحاظ سے مرتب نہیں کیا
لیکن احباب کی دلچسپی کی خاطر اور یہ سمجھانے کے لئے کہ تحریک احمدیت کی اصل حقیقت کیا ہے اور
اس کے مقاصد کیا ہیں میں بعض عیسائی مفکرین کی زبان میں احمدیت کے بارہ میں اُن کے اس تاثر کو
پیش کرتا ہوں جو انہوں نے احمدیت سے ٹکر لینے کے بعد قائم کیا ۔ اسلام کے دفاع میں احمدیت کی
طرف سے دندان شکن کارروائی کو محسوس کرتے ہوئے مختلف عیسائی چرچوں کے ایک کمیشن نے
1969 ء میں ایک رپورٹ شائع کی۔ یہ کمیشن تحریک احمدیت کے بارہ میں غور کرنے کے لئے قائم کیا
گیا تھا اس کمیشن کے ایک ممبر Bertil Weberg کہتے ہیں:
دو
عیسی ( علیہ السلام ) کے ابن اللہ ہونے کے سلسلہ میں جو
اعتراضات احمدیت کی طرف سے پیش کئے جاتے ہیں اُن سے یہ بات ظاہر
ہوتی ہے کہ احمد یہ جماعت عیسائیت کو اپنا سب سے بڑا دستم دشمن سمجھتی ہے۔
عیسائیت نے جو عالمگیر مذہب کی حیثیت اختیار کر رکھی ہے احمد یہ جماعت سب
سے زیادہ اس کے در پے ہے کے درپے ہے اور چاہتی ہے کہ اسلام کی کھوئی ہوئی عظمت واپس
لائی جائے یعنی وہ عظمت جو محمد (ﷺ) کی وفات کے بعد سے لے کر ایک
سو سال تک اسلام کو حاصل تھی جب کہ یہ مذہب بحر الکاہل کے ارد گرد کے
ملکوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا تھا اور یورپ میں بھی کافی دور تک
پہنچ گیا تھا۔ دعوئی تو بہت بڑا ہے لیکن مستقبل ہی بتا سکے گا کہ اس میں کامیابی
ہو سکتی ہے یا نہیں ۔ احمد یہ جماعت نے اب تک جو تبلیغی کوششیں کی ہیں اُن
سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ اُن کے دعاوی کی پشت پر عمل کی طاقت موجود ہے
یہ ہے با عمل اسلام ۔
(Report on Christian Churches, Scandinavia 1969
Herbert Gotts Chalk)

خطبات طاہر جلد ۴
105
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
یہ ایک یوروپین عیسائی مفکر ہیں اور پادری ہیں انہوں نے تو جماعت احمدیہ کی پشت پر ایک
عمل کی طاقت دیکھی ہے ان کو انگریز کی کوئی طاقت نظر نہیں آئی لیکن اگر وہ عارف باللہ بھی ہوتے
اور ان کو روحانیت کی آنکھ بھی نصیب ہوتی تو وہ احمدیت کی پشت پر صرف ایک عمل کی طاقت نہ دیکھتے
بلکہ ان کو احمدیت کی پشت پر ایک قادر مطلق عظیم خدا کی طاقت نظر آتی جس نے اپنے ہاتھ سے
احمدیت کا پودا قادیان میں لگایا تھا۔ یہ وہ پودا ہے جسے کسی اور ہاتھ نے لگایا نہ کسی اور ہاتھ کی یہ مجال
ہے کہ وہ اس پودے کو اکھاڑ سکے ۔ اس پودے کو لگانے والا بھی خدا تھا اور اس کو زندہ اور قائم رکھنے والا
اور اس کو نشو و نما دینے والا بھی ہمارا زندہ خدا ہے۔
ایک اور عیسائی مصنف کا اعتراف بھی سنئے ۔ وہ اپنی کتاب ویلٹ بیویگینڈے ماخٹ
اسلامز میں لکھتے ہیں :
وو
آج اسلام عقائد کی اشاعت کے لئے تلوار استعمال نہیں
کر رہا۔ مقدس جنگ کا رخ صرف باقی استعماری طاقتوں کی طرف ہے
لیکن امن پسند جماعت احمد یہ کرۂ ارض کے تقریباً تمام ممالک میں تبلیغی
مہمات میں مصروف ہے ۔۔۔۔۔ یہی جماعت ہے جو مسیحیوں کو حلقہ
اسلام میں کھینچ لانے کے لئے پر زور تبلیغ کر رہی ہے۔ ہم نے قبل ازیں
مسلمانوں کے اندر مسیحیت کی تبلیغ میں مشکلات کا ذکر کیا ہے اب اس
جماعت کی تبلیغی مساعی کا ہدف خود مسیحیت بن گئی ہے۔اس جماعت نے
یورپ، امریکہ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا کے تقریباً تمام بڑے ے شہروں
میں مشنوں کے قیام کے ذریعہ مسیحی دنیا میں ایک رخنہ ، خواہ وہ کتنا ہی
چھوٹا ہو ڈال دیا ہے ۔ یہ جماعت موثر پرو پیگنڈہ کا نظام رکھتی ہے ۔
تقاریر کی جاتی ہیں ۔ اخبارات شائع کئے جاتے ہیں اور ریڈیو کو اپنے
خیالات کی اشاعت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
-
اسی طرح ایک جرمن مستشرق پروفیسر کیلر ہال (Keeler Hall) نے جماعت احمدیہ کا
تذکرہ ان الفاظ میں کیا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۴
وو
106
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
” جماعت احمدیہ کی مثال بالکل مختلف ہے۔ اسے موجودہ دور کی ایک
تبلیغی تحریک کہا جا سکتا ہے۔ یہ خود اپنے دعوے کے مطابق سچے اور اصل اسلام
کو تمام دنیا میں پھر سے قائم کرنے کا عزم رکھتی ہے اور اسے آخری آسمانی تعلیم
کے طور پر پھیلانے میں کوشاں ہے۔ احمدیت عالم اسلام میں وہ پہلی غیر معمولی
تحریک ہے جو ایک باقاعدہ نظام کے ماتحت غیر مسلم ممالک میں تبلیغی جدو جہد
کر رہی ہے ۔ وہ مسیحی مشنوں کی طرح اپنے با قاعدہ تیار کئے ہوئے مبلغ بھیجتی
ہے ، سکول جاری کرتی ہے اور کتب اور رسائل کی مدد سے اسلام کو پھیلانے اور
لوگوں کو مسلمان بنانے میں سرگرم عمل ہے۔
ہالینڈ کے ایک مشہور پادری مشرق بعید کے دورہ پر جاتے ہوئے قادیان بھی ٹھہرے۔ یہ
ڈچ پادری ، جن کا نام ڈاکٹر کریمر ہے۔ وہ جماعت کی تنظیم اور جذ بہ تبلیغ دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ بعد
میں انہوں نے مسلم ورلڈ اپریل 1931 ء میں اپنے تاثرات جن الفاظ میں شائع کئے ۔ جو آج
مجاہدین اسلام بن بیٹھے ہیں اور احمدیت کو غدار کہہ رہے ہیں وہ ذرا دیکھیں تو سہی کہ احمدیوں کے
متعلق عیسائیوں کے کیا تاثرات تھے جو اسلام کے مد مقابل لڑ رہے تھے اور آج کیا تاثرات ہیں؟
چنانچہ پادری کریمر کے الفاظ میں ملاحظہ کریں پادری صاحب لکھتے ہیں :
دو
ہندوستانی مسلمانوں پر عام طور پر مایوسی کا عالم طاری ہے برخلاف
اس کے جماعت ماعت احمد یہ میں نئی زندگی کے آثار : ثار پائے جاتے ہیں اور اس لحاظ
سے یہ جماعت قابل توجہ ہے۔ یہ لوگ اپنی تمام توجہ اور طاقت تبلیغ اسلام پر خرچ
کر رہے ہیں اور سیاست میں حصہ نہیں لیتے ۔ ان کا عقیدہ ہے کہ انسان جس
حکومت کے ماتحت ہو اس سے وفادار رہے۔ اور وہ صرف اس بات کی پرواہ
کرتے ہیں کہ کون سی حکومت کے ماتحت ان کو تبلیغ اسلام کے مواقع اور سہولتیں
حاصل ہیں۔ اور وہ اسلام کو ایک مذہبی گروہ یا سیاسی نقطہ نگاہ سے نہیں دیکھتے بلکہ
اس کو محض صداقت اور خالص حق سمجھ کر تبلیغ کے لئے کوشاں ہیں اس لحاظ سے یہ
جماعت فی زمانہ مسلمانوں کی نہایت عجیب جماعت ہے اور مسلمانوں میں

خطبات طاہر جلد۴
107
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
صرف یہی ایک جماعت ہے جس کا واحد مقصد تبلیغ اسلام ہے۔
اس جماعت کا اثر اس کے اعداد و شمار سے بہت زیادہ وسیع ہے۔
مذہب میں ان کا طرز استعمال بہت سے تعلیم یافتہ مسلمانوں نے اختیار کر لیا
ہے۔ اور وہ سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں میں رہتے ہوئے احمدیوں کا علم کلام عقلاً ماننا
پڑتا ہے“
یہ باہر کی آزاد دنیا کے تاثرات ہیں۔ یہ اس دنیا کے تاثرات ہیں جو جانتی تھی کہ مذہبی
جنگوں میں آج کیا ہو رہا ہے۔ یہ اس دنیا کے تاثرات ہیں جو جماعت کے متعلق بھی جانتی ہے اور اس
کے مخالفین کے متعلق بھی جانتی ہے جو اپنی ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد میں بنا کر دنیا کے حالات سے یکسر
غافل اندھیروں میں بیٹھے ہوئے ہیں جو سوء ظن سے کام لینے والے ہیں جن کو دنیا کا کوئی علم نہیں ان کو
یہ پتہ ہی نہیں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے ۔ وہ تو بیٹھے یہ الزام تراشی کر رہے ہیں کہ جماعت احمد یہ انگریز کا
لگایا ہوا پودا تھا جو اس غرض سے قائم کیا گیا کہ انگریزی حکومت کے مفادات کا تحفظ کرے۔
ہالینڈ میں جب جماعت احمد یہ کا مشن قائم ہوا تو وہاں کا ایک کیتھولک اخبار جو 66۔M
کہلاتا ہے اس نے بھی جماعت کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔ لیکن اس کی رائے بیان کرنے سے
پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ اس نے یہ اظہار کیوں کیا اسے اس کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ جماعت
احمدیہ کی طرف سے ہالینڈ میں مشن کے قیام کے دوران ایک صاحب ڈاکٹڑھیو بن (Houben)
نے جماعت کے خلاف الزام تراشی کا ایک نہایت ہی خطرناک سلسلہ شروع کر دیا اور عالم عیسائیت کو
بیدار کیا اور متنبہ کیا کہ یہ جماعت ایک انتہائی خطرناک جماعت ہے اس سے بچ کے رہو اور اس سے
بچنے کی حکمت عملی بھی ان کو بتائی اور وہ حکمت عملی یہ تھی کہ مسلمان تو ان کو مسلمان ہی نہیں سمجھتے اس لئے
ان کا علاج یہ ہے کہ ان کو غیر مسلم کہا جائے کہ تم ہوتے کون ہوا اسلام کی نمائندگی کرنے والے؟
تمہارا اسلام سے تعلق ہی کیا ہے اور خود اسلام کے متعلق انہوں نے لکھا کہ یہ تو کوئی طاقت ہی
نہیں رہی ۔ یہ تو ایک خوابیدہ چیز ہے اور جہاں تک جماعت احمد یہ کا تعلق ہے یہ تو مسلمان ہی
نہیں ان سے تو واسطہ ہی تو ڑ لینا چاہئے ، ساری دنیا کو یہ سوچنا چاہئے اور کہنا چاہئے کہ یہ غیر مسلم
ہیں لہذا ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

خطبات طاہر جلد۴
108
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
پس یہ وہ ترکیب تھی جسے کل ایک انگریز نے ایجاد کیا یا یورپ نے اختیار کیا اور آج مسلمان
اس کو استعمال کر رہے ہیں۔ چنانچہ جب ڈاکٹڑھیو بن نے احمدیت کے خلاف الزامات شائع کئے اور
نئی حکمت عملی پیش کی تو باوجود اس کے کہ 66۔M ایک کیتھولک اخبار تھا پھر بھی وہ حق بات کہنے پر مجبور
ہو گیا۔ اس نے ڈاکٹڑھیو بن کو مخاطب کر کے لکھا:
پروفیسر ڈاکٹڑھیو بن کا اسلام کے متعلق یہ لکھنا کہ وہ ایک جابر اور
قہار خدا کا تصور پیش کرتا ہے ( اس لئے یہ بے معنی ہے۔ یہ ایک ایسے خدا کا تصور
پیش کرتا ہے جو ماضی کے قصے بن کر رہ گئے ہیں۔ آج کی دنیا میں کوئی معقول
آدمی ایسے جابر اور قہار خدا کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ اس لئے جہاں تک
عقل کا تعلق ہے، جہاں تک دلائل کا تعلق ہے اسلام ایک مردہ قوت بن گیا اس
کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اخبار لکھتا ہے ) سراسر مغالطہ انگیز ہے اور یہ کہنا
کہ اسلام میں تجدید و احیاء کی قوت کا فقدان ہے، دور از حقیقت ہے۔ کیونکہ خود
جماعت احمد یہ تجدید و احیاء اسلام کا ایک زندہ ثبوت ہے۔ اور شاید اسی لئے وہ
عیسائی علماء کے لئے خوف و ہراس کا باعث بنی ہوئی ہے۔ کچھ عرصہ ہوا پروفیسر
ڈاکٹر کیمپس (Camps) نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا تھا اور اس
جماعت کی طرف سے ہوشیار رہنے کی طرف توجہ دلائی تھی
پھر اخبار لکھتا ہے :
احمدیت اسلام کی مختلف شکلوں میں سے ایک شکل ہے مگر یہ اسلام
کی ایک ایسی ہی صورت ہے جو اسلام کی نمائندگی کرنے کا پورا پورا حق رکھتی
ہے۔ اس تحریک کو یقیناً مخالف خیالات رکھنے والے مسلمانوں کی شدید مخالفت
کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مگر یہ مخالفت کرنے والے علمی رنگ میں بات کرنے سے
تہی اور کیتھولک ذہنیت ہی کے مظہر نظر آتے ہیں جو اپنے خیالات سے اختلاف
رکھنے والوں کو کافر اور دائرہ مذہب سے خارج قرار دیتے ہیں۔
یہ اخبار کا تجزیہ ہے، خود کیتھولک ہے لیکن بڑی سچی بات کہہ گیا ہے اور کہتا ہے کہ اے

خطبات طاہر جلد۴
109
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
احمدیوں کے مخالفو! تمہارا تو ہمارے والا حال ہے جس طرح ہم لوگ بے حوصلہ اور تنگ نظر ہیں اور
اپنے ہر مخالف کو کافر سمجھتے اور دائرہ عیسائیت سے خارج قرار دے دیتے ہیں تم یہی معاملہ احمدیوں کے
ساتھ کر رہے ہو۔ لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ یہ دراصل عیسائی دنیا ہی ہے جس نے احمدیت کے خلاف یہ
لقمے آج کے مسلمان علماء کے منہ میں ڈالے ہیں اور یہ انہی کی سکھائی ہوئی ترکیبیں ہیں۔
چنانچہ پروفیسر ڈاکٹڑھیو بن کے اس آرٹیکل میں جس کا اخبار نے ذکر کیا ہے یہ بات بڑی
واضح طور پر پیش کی گئی ہے۔ ایک طرف وہ کہتا ہے کہ اسلام معاذ اللہ ایک مردہ مذہب ہے، اسلام
صرف تلوار کا مذہب تھا اسلام میں اب تلوار نہیں رہی اس لئے اسلام کی طاقت اس زمانہ میں چل ہی
نہیں سکتی ۔ دوسری طرف وہ احمدیوں پر متعدد اعتراض کرتا ہے اور ساتھ ہی جماعت احمد یہ کو خطرناک
بھی قرار دیتا چلا جاتا ہے اور ساتھ یہ بھی کہتا چلا جاتا ہے کہ یہ جماعت مسلمانوں کی نمائندہ ہی نہیں کہلا
سکتی اس لئے عالم اسلام اس کو اس لئے رڈ کر دے گا کہ یہ مسلمان نہیں ہے اور عیسائیت اس لئے اس
سے صرف نظر کرے گی کہ یہ جماعت اسلام کی نمائندہ ہی نہیں لہذا اسے اسلام کے دفاع کا حق ہی کیا
ہے ۔ چنانچہ انہی خیالات نے ایک با قاعدہ سازش کی صورت اختیار کی اور عیسائیت کا احمدیت کے
مخالف علماء سے گٹھ جوڑ ہوا ہے اور عیسائیوں کے ایماء ہی پر احمدیوں کے خلاف جب تحریک اٹھی تو اس
وقت دلی سے چھپنے والے ایک ہفت روزہ نے ایسے ایک گٹھ جوڑ کا انکشاف کیا تھا جدید اردو ر پورٹر
بمبئی نے اپنی ۲۰ دسمبر ۱۹۸۴ء کی اشاعت میں اس کا ذکر کرتے ہوئے لکھا۔
دو
66
آج سے دس سال قبل دہلی کے ہفت روزہ اخبار ”نئی دنیا نے
مندرجہ ذیل انکشاف کیا: چونکہ قادیانی ( یا بقول خود احمدی ) مبلغ یورپ اور
افریقہ میں عیسائیت کا زور توڑنے میں لگے ہوئے ہیں اور مشنری ان کے
مقابلے میں عاجز آچکے ہیں اس لئے ہمارا خیال ہے کہ پاکستان کی خانہ جنگی
میں ان کا ( یعنی عیسائی مشنریوں کا۔ ناقل ) بڑا ہاتھ ہے۔ عیسائی مشنری چاہتے
ہیں کہ خود مسلمانوں کے ہاتھوں قادیانی فرقے کو اس قدر کمزور کر دیا جائے کہ
ان میں عیسائیوں کا مقابلہ کرنے کی سکت نہ رہے۔ عیسائی مشنری اپنے سرمائے
کے زور سے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں اور مسلمانوں کو پتہ ہی نہیں

خطبات طاہر جلد ۴
110
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
چلتا کہ ان کے نیچے سازش کا بارود بچھانے والا کون ہے۔۔۔۔
66
نئی دنیا دہلی 26 جون 1974ء )
اس انکشاف پر تبصرہ کرتے ہوئے خود روزنامہ جدیدار دور پورٹر لکھتا۔ ہے :
وو
” یہ عجیب بات ہے کہ جماعت احمد یہ یورپ یا افریقہ میں جب کوئی
تبلیغ کا اہم کام سر انجام دے رہی ہوتی ہے تو پاکستان میں عیسائی دنیا خود
66
مسلمانوں کے ہاتھوں جماعت احمدیہ کے خلاف کوئی ہنگامہ کروا دیتی ہے۔
روزنامه جدید اردو رپورٹر بمبئی ۲۰ دسمبر ۱۹۸۴ء شماره ۲۲ جلد ۵ )
یہ تو ہندوستان کے ایک اخبار کا تبصرہ ہے خود پاکستان میں اس بات کا مزید ثبوت یوں ملتا
ہے کہ آج کی عیسائی دنیا خصوصاً پاکستان میں بسنے والے عیسائیوں کا موجودہ حکومت کی کوششوں کے
متعلق اور جماعت احمد یہ کے خلاف پروپیگنڈے سے متعلق کیا تاثر ہے انہی کی زبان میں سنئے۔
محمد ہارون ایڈیٹر روزنامہ امروز لا ہو ر اپنی 22 جون 1984ء کی اشاعت میں یہ خبر دیتا ہے :
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان نیشنل مسیحی کاشت کار پارٹی کے
چیئر مین مسٹر پطرس گل کی رٹ 2 دسمبر 83ء کو دائر کی گئی تھی جس میں استدعا
کی گئی ہے کہ مرزائیوں کے قادیانی اور لاہوری گروپوں کی سازشوں اور ریشہ
دوانیوں سے پاکستان کے مسیحیوں کو بچایا جائے اور حکومت کو حکم دیا جائے کہ وہ
تمام مرزائیوں کو غیر پسندیدہ سیاسی پارٹی قرار دے کر ان کا تمام لٹریچر ضبط
کرے اور ان کے تمام مراکز اور عبادت گاہوں کو بند کرئے۔
تعجب ہے ان کو عدالت کی معرفت حکم دلوانے کی کیا ضرورت تھی یہ بات جو ان کی طرف
سے شائع ہوئی یہی حکومت کے لئے حکم کا درجہ رکھتی تھی۔ چنانچہ بعینہ ان کی خواہش کے مطابق
جماعت احمد یہ کے خلاف یہی کارروائی کی گئی جو عیسائی نمائندہ مسٹر پطرس گل صاحب چاہتے تھے۔
انہوں نے ہائی کورٹ میں جماعت احمدیہ کے خلاف جو مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت سے یہ استدعا کی
تھی کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ وہ احمدیوں کے خلاف اقدام کرے وہی کام حکومت نے احمدیوں کے
خلاف کر کے دکھا دیا۔

خطبات طاہر جلد۴
111
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
چنانچہ حکومت نے جب یہ کارنامہ سرانجام دیا تو اس وقت پاکستان کے عیسائیوں کی طرف
سے اس کا جو پر جوش خیر مقدم کیا گیا وہ بھی سن لیجئے :
راوالپنڈی ۳۰ را پریل پاکستان مائناریٹیز کونسل اور اصلاح معاشرہ
کمیٹی کے چیئر مین چودھری سلیم اختر ( یہ بڑے کٹر عیسائی ہیں ۔ ناقل ) نے
مرزائیوں کے بارے میں صدر پاکستان کی طرف سے جاری شدہ حالیہ
آرڈنینس کا پر جوش خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر جنرل محمد ضیاء الحق نے
جرات مندانہ اقدام کر کے نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پاکستان میں رہائش پذیر
اقلیتی فرقوں کے دل بھی جیت لئے ہیں ۔ چودھری سلیم اختر نے ایک بیان میں
کہا ہے کہ انگریزوں کے کاشتہ اس فرقے کی مذموم سرگرمیاں صرف اسلام کے
ہی نہیں عیسائیت کی تعلیمات کے منافی بھی تھیں
احمدیت کو انگریز کا خود کاشتہ پودا قرار دینے والے ذرا پھر اس عبارت کو پڑھیں ۔ آج کے ایک دیسی
عیسائی کو بھی بخوبی علم ہے کہ احمدیت عیسائیت کے خلاف ایک سنگین خطرہ ہے تو کیا سلطنت برطانیہ کو
اس کا علم نہ ہو سکا کہ خود اپنے ہاتھوں ایسا پودا لگا دیا جو عیسائیت کو نابود کرنے والا ہو۔
انگریزوں کے کاشتہ اس فرقے کی مذموم سرگرمیاں صرف اسلام
کے ہی نہیں عیسائیت کی تعلیمات کے منافی بھی تھیں اور ان سے اسلام کے
ساتھ ساتھ عیسائیت کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا تھا
دیسی عیسائی یہ کہہ رہا ہے ادھر یوروپین عیسائی یہ کہہ رہا ہے کہ جماعت احمدیہ کی تبلیغی
سرگرمیوں کی وجہ سے عیسائیت کو نقصان اور اسلام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اسلام کے ہاتھ مضبوط ہور ہے
ہیں ۔ اسلام ایک عظیم الشان قوت بنتا چلا جا رہا ہے ۔ آج کا یوروپین عیسائی پادری تو یہ کہہ رہا ہے کہ
احمد یوں سے یورپ کی عیسائیت کو بھی خطرہ ہے اور افریقہ کی عیسائیت کو بھی خطرہ ہے لیکن چاپلوس لوگ
بہر حال حکومت کا مزاج اور اس کی آنکھ، ناک دیکھ کر بات کرتے ہیں اس لئے یہ عیسائی چودھری
ساتھ ساتھ یہ بھی رٹ لگائے جا رہا ہے کہ اسلام کو بھی خطرہ ہے (نعوذ باللہ من ذلک ) اور اسلام
کے ساتھ ساتھ عیسائیت کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا تھا ۔ بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی بلکہ لکھا ہے :

آج 10 میں سے 10 باقی