ہندوستان میں انگیزوں کے مفادات اور ان کے اصل محافظ
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۴
112
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
چودھری سلیم اختر نے صدر مملکت سے اپیل کی ہے کہ مرزائیوں
کے تمام لٹریچر کو خلاف قانون قرار دے کر ضبط کرنے کے بعد نذر آتش
کر دیا جائے اور آئندہ اس کی اشاعت پر سخت ترین سزادی جائے۔
( روزنامہ جنگ لاہور یکم مئی ۱۹۸۴ء )
چنانچہ وہ تو صدر مملکت کو مبارک بادیں دے رہے ہیں میں سلیم اختر کو مبارک باد دیتا ہوں
کہ صدر مملکت نے آپ کی خواہش اور احترام کے عین مطابق یہ کام کرنا شروع کر دیا ہے اور بڑی
تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ کثرت کے ساتھ احمد یہ لٹریچر ضبط بھی ہو رہا ہے اور نذر آتش بھی کیا
ہا ہے اور کثرت کے ساتھ ان احمدیوں کو جن کی تحویل سے یہ لٹریچر نکلتا ہے، کوتوال کے حوالے کیا
جاتا ہے اور جیلوں میں ڈالا جاتا ہے اور صرف یہی نہیں کہ ضبط ہونے کے بعد اگر یہ لٹریچر ان کے قبضہ
جا رہا
سے نکلے تو پھر ان کو قید کیا جاتا ہے بلکہ ضبط ہونے سے پہلے بھی اگر وہ لٹریچر ان کے قبضے میں ہو تو اس
جرم میں بھی ان کو قید کیا جاتا ہے کہ یہ لٹریچر ہمارے ضبط کرنے سے پہلے بھی تمہارے پاس کیوں تھا۔ تو
سلیم اختر صاحب کے تصور سے بھی آگے بڑھ کر حکومت پاکستان بزعم خویش اسلام کی اور عیسائیوں
کے اعتراف کے مطابق عیسائیت کی عظیم الشان خدمت میں مصروف ہے۔
پس یہ الزام بالبداہت غلط ہے کہ احمدیت نعوذ بالله من ذالک انگریز کا خود کاشتہ پودا
ہے جو انگریزی حکومت نے اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطر لگایا تھا۔ ظاہر ہے کہ استعماری طاقتوں
کے مفادات کا تحفظ تو لوگ کر رہے ہیں جو عیسائیت کو فروغ دے رہے ہیں، جو عیسائیت کے مفاد کے
لئے جماعت احمد یہ کو نیست و نابود کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور جو ساری دنیا میں یہ اشتہار دے رہے
ہیں کہ یہ انگریز کا خود کاشتہ پودا تھا اس لئے ہم اسے اکھاڑنے کے لئے مامور کئے گئے ہیں۔ لیکن دیکھنا
یہ ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جو فی الحقیقت عیسائیت کے مفاد کی حفاظت کے لئے کھڑے کئے گئے ہیں وہ
کل بھی یہی لوگ تھے جو احمدیت پر الزام لگا رہے ہیں اور آج بھی یہی لوگ ہیں ۔
بسا اوقات یوں بھی ہوتا ہے کہ ایک چور چوری کی سزا سے بچنے کے لئے کوتوال کا نام لے
دیا کرتا ہے اور پکڑے جانے کے خوف سے کوتوال ہی کو ڈانتا ہے اور اسی کو چور بنایا کرتا ہے۔ چنانچہ
اردو میں یہ محاورہ ہے کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے اور بسا اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ ایک نوکر آقا بن جاتا
خطبات طاہر جلد۴
113
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۵ء
ہے اور آقا کے حقوق غصب کر کے اس پر حکومت کرنے لگتا ہے ۔ وہ طاقتیں جو ملک کی بقاء کے تحفظ کی
خاطر قائم کی جاتی ہیں اور جو اہل ملک کے ہاتھوں سے روٹی کھاتی ہیں اور ان کے تحفظ کی قسمیں کھا کر
عہدے حاصل کرتی ہیں بد قسمتی سے بعض ملکوں میں یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ کھاتی تو اپنے ملک کی روٹی ہیں
لیکن آقا بن کر کھاتی ہیں نوکر بن کر نہیں کھاتیں اور اپنے آقا یعنی اہل ملک کو اپنا غلام بنا لیتی ہیں ۔ دنیا
میں ایسا تو ہوتا رہتا ہے بالکل اسی طرح یہ بھی کوئی تعجب کی بات نہیں کہ احمدیت جو اسلام کے دفاع کی
خاطر ایک عظیم الشان تحریک ہے جسے خدا نے خود قائم فرمایا تھا اسے ایک بالکل برعکس صورت میں پیش
کیا جائے اور پیش بھی ان لوگوں کی طرف سے کیا جائے در حقیقت جو خود اسلام دشمن طاقتوں کے ہاتھ
میں ہمیشہ آلہ کار بنے رہے ہیں اور آج بھی آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ چنانچہ کسی کو اگر میری باتوں پر
یقین نہ آئے اور میری باتوں کو قبول کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو وہ خود غیر احمدی علماء کے اقرار سے
معلوم کر سکتا ہے کہ کون لوگ در حقیقت مختلف وقتوں میں استعماری طاقتوں کا آلہ کار بنتے آئے اور اس
کا اعتراف کرتے رہے اور یہی نہیں بلکہ ملکی عدالتوں کی زبان سے سنیں کہ ان کے نزدیک وہ کون تھا
جو اسلام دمن دشمن طاقتوں کے ہاتھ میں ہمیشہ آلہ کار بنتا رہا ہے اور آج بھی بن رہا ہے مثلاً مجلس احرار ہے
یہ دیو بندی اور اہل حدیث کا ایک ملغوبہ ہے جو ہمیشہ سے جماعت احمد یہ کے خلاف آلہ کار بنی رہی ہے
اور ہمیشہ ہی غیروں کے ہاتھ میں کھیلتی رہی ہے۔ اسلام دشمن اور پاکستان دشمن طاقتوں نے ہمیشہ اس
کو استعمال کیا ہے۔
1935ء میں جب مسجد شہید گنج کے موقع پر لاکھوں مسلمان سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے
تھے اور لاہور کی گلیوں میں شہیدوں کا خون بہہ رہا تھا اس وقت یہی احرار کا ٹولہ تھا جس نے مسلمانوں تھا
کے مفادات کو اپنے کانگرسی آقاؤں کی خاطر بیچ دیا۔ یہ وہی احرار تھے جنہوں نے انگریز گورنر کے ہاتھ
پر مسلمانوں کے ایمان اور ان کی عزت کا سودا کیا اور عملاً مسجد ان کے ہاتھ پر بیچ دی اور پھر بڑی بے
غیرتی کے ساتھ اخباروں میں یہ بیان دیا کہ مسجد کے شہید ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے ہم غلام قوم ہیں
غلام قوموں کی مسجدیں کیسے آزاد ہو سکتی ہیں اس لئے کیا فرق پڑتا ہے اگر ہماری ایک مسجد غلام ہوگئی ،
ہم تو وہ قوم ہیں جو ساری کی ساری غلام ہے اس لئے کوئی فکر نہیں سکھوں کو لینے دو اور اسے منہدم
کرنے دو بعد میں آپ ہی واپس کر دیں گے۔ چنانچہ ان لوگوں کی یہ وہ تحریرات ہیں جو چھپی ہوئی
خطبات طاہر جلد۴
114
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
موجود ہیں اور اس زمانہ میں ہندوؤں نے بھی نہ صرف تسلیم کیا کہ ان کے مفاد کی حفاظت کی خاطر
احرار نے یہ قدم اٹھایا تھا بلکہ کھلم کھلا اخبارات میں ان کے شکریے بھی ادا ہوئے۔ چنانچہ ” بندے
ماترم جو ہندوؤں کا مشہور اخبار ہے اور ہندوستان سے شائع ہوتا ہے اس نے 13 اکتوبر 1935ء
66
۔
میں مجلس احرار کا ان الفاظ میں شکریہ ادا کیا: ادا
۔
میں مجلس احرار کے کام سے بہت خوش ہوں اور انہیں مبارک باد
دیتا ہوں کہ انہوں نے نہایت جرات اور استقلال سے اپنے ہم مذہبوں سے
بھی قوم اور ملک کے مفاد کی خاطر ٹکر لے لی۔ اور یہ سب سے بھاری قربانی ہے
جو ہمارے احراری دوستوں نے سر انجام دی ہے۔ اور مجلس احرار یقیناً ملک کے
شکریہ کی مستحق ہے
یہ کل تک تو ہندوؤں کے شکریہ کی مستحق تھی مگر کیا پاکستان بننے کے بعد بھی شکریے کی مستحق
ہے یا نہیں؟ یہ دیکھنے والی بات ہے کیونکہ مودودی صاحب تو یہ کہہ دیا کرتے تھے کہ قیام پاکستان سے
پہلے ہم نے جو زور لگانا تھا وہ تو لگا لیا لیکن جب پاکستان بن گیا تو ہم نے اس کو تسلیم کر لیا اس لئے اب
ہماری گزشتہ غلطیاں معاف کر ولیکن امر واقعہ یہ ہے کہ نہاحرار نے تو بہ کی ہے اور نہ مودودیوں نے تو بہ
کی ہے۔ پس مجلس احرار ہو یا جماعت اسلامی یہ آج بھی ویسے ہی پاکستان کے دشمن ہیں جیسے کل تھے۔
چنانچہ 1953 ء میں منیر انکوائری رپورٹ شائع ہوئی ، اس کو پڑھ کر دیکھ لیجئے ۔ عدالت نے بار بار بڑے
دکھ کے ساتھ اس قطعی رائے کا اظہار کیا ہے کہ ان لوگوں نے پاکستان کو نہ پہلے قبول کیا تھا نہ ہی آج قبول
کرتے ہیں اور ان کی پاکستان دشمنی میں آج تک کوئی کمی نہیں آئی۔ چنانچہ فاضل جج لکھتے ہیں :
احرار کے رویے کے متعلق ہم نرم الفاظ استعمال کرنے سے قاصر
ہیں۔ ان کا طرز عمل بطور خاص مکروہ اور قابل نفرین تھا۔ اس لئے کہ انہوں نے
ایک دنیاوی مقصد کے لئے ایک مذہبی مسئلے کو استعمال کر کے اس مسئلہ کی تو ہین
کی۔ (رپورٹ منیر انکوائری تحقیقاتی عدالت صفحہ نمبر ۲۲۷)
ہمیشہ سے احرار کا یہی وطیرہ رہا ہے۔ پھر فاضل جج لکھتے ہیں :
مولوی محمد علی جالندھری نے 15 فروری 1953 ء کو لاہور میں
خطبات طاہر جلد۴
115
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
تقریر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ احرار پاکستان کے مخالف تھے
۔۔۔۔ اس مقرر نے تقسیم سے پہلے اور تقسیم کے بعد بھی پاکستان
کے لئے پلیدستان کا لفظ استعمال کیا اور سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے اپنی تقریر
66
میں کہا، پاکستان ایک بازاری عورت ہے جس کو احرار نے مجبوراً قبول کیا ہے۔
( رپورٹ ۔ منیر انکوائری - تحقیقاتی عدالت صفحه ۲۷۴)
یہ ہے ان لوگوں کا کردار جو آج جماعت احمدیہ پر غیر ملکی طاقتوں کے ایجنٹ ہونے کا الزام
لگاتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو آج ایک عظیم اسلامی مملکت کی فوج پر مسلط ہو چکے ہیں اور فوج پر انہی کا
حکم چل رہا ہے۔ یہ وہ ہیں جو کل بھی پاکستان کے مخالف تھے پر سوں بھی مخالف تھے اور آج بھی مخالف
ہیں ۔ یہ وہی ہیں جو پاکستان کو پہلے بازاری عورت سمجھتے تھے اور آج بھی بازاری عورت سمجھ رہے ہیں
اور پاکستان کے ساتھ بازاری عورتوں والا سلوک کر رہے ہیں ۔ یہ ان کا کردار ہے یہ ان کی زبان
ہے۔ کہ اسلام کے نام پر حاصل ہونے والی مملکت کو انہوں نے بازاری عورت سمجھ کر قبول کر لیا ہے۔
جہاں تک مسلمانوں کے مفاد کا تعلق ہے اس میں احراریوں کو کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ ان
کے طرز عمل اور ان کے طرز فکر کے نتیجے میں مسلمانوں پر کیا بیتا ٹوٹتی ہے ان کے دل میں عالم اسلام
کے لئے ایک ذرہ بھی رحم موجود نہیں ہے۔ چنانچہ اسی عدالت جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے اس کے
جوں نے احراری مولویوں کے سامنے یہ مسئلہ خوب کھول کے رکھا اور کہا کہ تم تو یہاں غیر مسلموں ۔ کے
انسانی حقوق اسلام کے نام پر تلف کرنے کے دعویدار ہو۔ تم اس ملک کی چاردیواری میں حفاظت میں
ہو جس کو تم نے ایک بازاری عورت کے طور پر قبول کر لیا ہے۔ اس ملک کی حفاظت کے برتے پر تم
بڑے بڑے بول بول رہے ہو اور کہہ رہے ہو کہ بہت اچھا پاکستان بن گیا ہے تو اب غیر مسلموں کے
لئے اس میں کوئی جگہ نہیں اور ہم ان کے تمام انسانی حقوق تلف کر لیں گے تو فاضل جوں نے احراری
مولویوں سے پوچھا:
اگر ہم اسلامی دستور نافذ کریں گے تو پاکستان میں غیر مسلموں کا
موقف کیا ہوگا ۔ ممتاز علماء کی رائے یہ ہے کہ پاکستان کی اسلامی مملکت میں غیر
مسلموں کی حیثیت ذمیوں کی سی ہوگی اور وہ پاکستان کے پورے شہری نہ ہوں
خطبات طاہر جلد۴
116
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
گے کیونکہ ان کو مسلمانوں کے مساوی حقوق حاصل نہیں ہوں گے۔ وضع قوانین
میں ان کی کوئی آواز نہ ہوگی ۔ قانون کے نفاذ میں ان کا کوئی حصہ نہ ہوگا اور انہیں
سرکاری عہدوں پر فائز ہونے کا کوئی حق نہ ہوگا“۔
مولانا حامد بدایوانی صاحب نے کہا کہ
وو
رپورٹ منیر انکوئری تحقیقاتی عدالت صفحه ۲۲۹)
پاکستان کے غیر مسلم نہ تو شہری ہوں گے نہ انہیں ذمیوں یا
معاہدوں کی حیثیت حاصل ہوگی۔
اس پر فاضل ججوں نے یہ سوال کیا کہ اگر یہ بات درست ہے تو بتائیے کہ وہ مسلمان غریب
جو ہندوستان میں بس رہے ہیں آپ کے نزدیک ان سے اگر یہی سلوک ہندوستان کی حکومت کرے
اور منو کی شریعت ان پر نافذ کرنے کی کوشش کرے تو ان کو اس کا حق ہوگا یا نہیں؟ اس پر جمعیۃ العلماء
پاکستان کے صدر محمد احمد صاحب قادری نے یہ جواب دیا:
ہو۔ یہ
” ہندوؤں کو جو ہندوستان میں اکثریت رکھتے ہیں ہندو دھرم کے
ما تحت مملکت قائم کرنے کا حق ہے اور اگر اس نظام حکومت میں منو شاستر کے
ما تحت مسلمانوں سے ملیچھ یا شودروں کا سا سلوک کریں تو ان پر مجھے کوئی
اعتراض نہ ہوگا۔ (رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ نمبر ۲۴۵)
گویا ہندوستان میں جب مسلمانوں کا قتل عام ہو یا فلسطین میں مسلمانوں کو تہ تیغ کیا جائے
سے
یا دنیا کے دوسرے ممالک میں مسلمانوں پر قیامت توڑی جائے تو مسلمان کہلانے والے ان مولویوں
کی زبان سے آپ کوئی ایسا کلمہ نہیں سنیں گے جس سے اظہار غم تو در کنار انسانی دُکھ کا احساس ہی جھلکتا
یہ لوگ کبھی ایک لفظ بھی نہیں بولے کہ انہیں دوسرے دوسرے ممالک ممالک میں۔ میں مسلمانوں کے مصائب
تکلیف ہوئی ہے اور ہندوستان میں مسلمانوں سے جو کچھ ہوتا ہے اس سے بھی بے نیاز ہیں کیونکہ خود
یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا جب ہم پاکستان میں غیر مسلموں سے یہ سلوک
کر رہے ہیں تو ظاہر بات ہے کہ غیر مسلموں کا بھی یہ حق ہے کہ وہ اپنے ملک میں مسلمانوں پر مظالم
توڑیں پس جہاں ہمارا زور چلے گا ہم زور لگا ئیں گے اور جہاں ہندوؤں کا مسلمانوں کے خلاف زور
خطبات طاہر جلد۴
117
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
چل سکتا ہے بے شک چلتا ر ہے ہمیں اس کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں ۔
نے کہا:
مولانا مودودی صاحب سے بھی عدالت میں یہی سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں
یقیناً مجھے اس پر کوئی اعتراض نہ ہوگا کہ حکومت کے اس نظام میں
مسلمانوں سے ملیچھوں اور شودروں کا سا سلوک کیا جائے۔ ان پر منو کے قوانین
کا اطلاق کیا جائے اور انہیں حکومت میں حصہ اور شہریت کے حقوق قطعاً نہ دیئے
66
جائیں ۔ ( رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ نمبر ۲۴۵)
سوال یہ ہے کہ غیر ملکوں اور غیر طاقتوں کے یہ لوگ ایجنٹ ہیں یا ہم ہیں جنہوں نے ہمیشہ
مسلمان کے ہر خطرہ میں صف اول میں قربانیاں پیش کی ہیں۔ عالم اسلام میں کہیں بھی مسلمانوں کو
کوئی دکھ اور تکلیف پہنچے تو اس کے نتیجہ میں سب سے زیادہ چوٹ احمدی کے دل پر پڑتی ہے۔ مولویوں
کا تو یہ حال ہے کہ ہندوستان کے کروڑوں مسلمان جو پاکستان کی کل آبادی سے بھی زیادہ تعداد میں
ہیں ان کے متعلق کہتے ہیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہمارے کانوں پر جوں تک نہیں رینگے گی ، ہماری ،
کوئی رگ حمیت نہیں پھڑ کے گی، ہمارا دل نہیں چلے گا ، ہمارا جگر خون نہیں ہوگا۔ امت محمدیہ کی طرف
منسوب ہونے والوں پر ظلم سے کوئی تکلیف نہیں ہوگی چاہے ان سے غیر ہندوؤں کے متعلق منو شاستر
والا سلوک کیا جائے ۔ اور سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری نے تو اعداد و شمار بھی ظاہر کئے جوان کے
نزدیک غیر مسلم ممالک میں مسلمانوں کے ہیں۔ چنانچہ حج طنزیہ کہتے ہیں کہ یہ ہمارے اعداد و شمار نہیں
یہ ان کے جمع کردہ اعداد و شمار ہیں لیکن اس سے اس بات کا اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ مسلمانوں کی کتنی
بڑی تعداد ہے جو غیر مسلم طاقتوں کے نیچے بس رہی ہے اور ان سے کیا سلوک ہوگا اس رویہ کے نتیجہ
میں جو مسلمان مملکتوں میں غیر مسلموں سے روا رکھا جائے گا۔ چنانچہ اس ضمن میں سید عطاء اللہ شاہ
صاحب بخاری کہتے ہیں :
وو
باقی 64 کروڑ کو اپنی تقدیر کا خود فیصلہ کرنا چاہئے“
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ ۳۲۳)
کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم تو انسانی حقوق غصب کرنے کے لئے مامور کئے
خطبات طاہر جلد۴
118
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
گئے ہیں ہم تو غصب کریں گے چاہے اس کے نتیجہ میں کروڑوں مسلمانوں کو، غیر مسلم حکومتوں میں
ظلم وستم کا نشانہ ہی کیوں نہ بننا پڑے۔
اب منو کے قوانین سن لیجئے وہ کیا ہیں جن کے متعلق مولوی مودودی ، عطاء اللہ شاہ بخاری
اور حامد بدایونی صاحب کہتے ہیں کہ مسلمانوں پر بے شک منو شاستر کے قوانین چلیں انہیں اس سے
کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ منوجی ویدوں کی رو سے فرماتے ہیں کہ:
اگر رذیل کی دختر سے کوئی شریف برہمن وغیرہ زنا کر بیٹھے تو کوئی
دوش کی بات نہیں اور کسی قسم کا مواخذہ نہیں“
یعنی غیر ہندو یا چھوٹی ذات والا رذیل کہلاتا ہے ان کی عورتوں کی برہمن بے حرمتی کرے تو
کہتے ہیں کوئی دوش کی بات نہیں اور ان سے کسی قسم کا مواخذہ نہیں ہوگا اور ادھر مولوی مودودی ، سید
عطاء اللہ شاہ بخاری اور حامد بدایونی یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر مسلمان عورتوں سے ہندوستان میں یہ سلوک
ہو تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہمارے دل کی دھڑکن تیز نہیں ہوگی اور خُون تو در کنار ہم دو آنسو تک نہ
بہائیں گے ۔ حیف در حیف کہ امت محمدیہ کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کی اتنی بھی غیرت ان
مولویوں کے دلوں میں نہیں بلکہ ان کا جذبہ اسلام تو بس یہیں تک ہے کہ احمدیوں کی جان ، مال اور
عزت کے درپے ہو جائیں ۔
منوجی کی زبان میں مزید سنئے ۔ شلوک نمبر ۳۸۰، ۳۸۱ میں لکھا ہے :
برہمن خواہ کتنے ہی بڑے جرم کا مرتکب ہو ہر گز قتل نہ ہونا چاہئے ۔
برہمن کے قتل کے برابر کوئی گناہ نہیں ۔ برہمن نیچ ذات کی لڑکی کو اپنی زوجیت
میں لاسکتا ہے اور اگر کسی نیچ ذات کے پاس سونا چاندی یا خوبصورت چیز ہو تو
برہمن انہیں اپنے تصرف میں لا سکتا ہے۔ لیکن اگر کوئی نیچ ذات ایسا فعل کرے
تو جلتے ہوئے لوہے کی چادر پر جلا کر مارا جائے ۔ ایسا ہی اگر برہمن کسی شودر کو
وید پڑھتا ہوا سن پائے تو اس کے کانوں میں پگھلا ہوا سکہ اور جلتی ہوئی موم بتی
ڈالی جائے۔
آج کل پاکستان میں جو شریعت نافذ کی جارہی ہے وہ قرآن کریم سے تو نہیں لی گئی کیونکہ
خطبات طاہر جلد۴
119
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۵ء
قرآن کریم تو ایک نہایت ہی حسین اور پر حکمت کتاب ہے جو شرف انسانی کو قائم کرتی ہے، انسانی
مساوات کی علمبردار ہے اور رحمت اور رافت کی تعلیم دیتی ہے۔ اس میں تو انسان کے بنیادی حقوق کو
تلف کرنے کی ایسی کوئی تعلیم نہیں لیکن معلوم یہ ہوتا ہے کہ منوجی سے شریعت لے لی ہے اور اب یہ
لوگ منو کی تعلیم کو وہاں مسلمانوں کے خلاف اور یہاں بھی مسلمانوں کے خلاف نافذ کرنا چاہتے ہیں۔
منوجی کے قوانین میں پھر یہ بھی لکھا ہے:
وو
( اونچی ذات کا ہندو اگر ) اپنی حاجت کی چیزیں کسی ولیش یا شودر
کے گھر سے خود چرالے یا چوری کر والے۔ بادشاہ کو ایسے مظلوم کی فریاد کو نہیں
پہنچنا چاہئے ۔ شودر کی مکتی اسی میں ہے کہ برہمن کی خدمت کیا کرے اور سب
کام بے فائدہ ہیں۔ سنیچ ذات کو روپیہ جمع کرنے کی اجازت نہیں مبادا وہ مالدار
ہو کر اونچی ذات کے لوگوں پر حکم کرے۔
منوسمرتی ادھیائے ۸ شلوک ۳۸۱،۳۸۰)
اب دیکھ لیجئے کہ عیسائیوں کے ایجنٹ کون ہیں اور ہندوؤں کا ایجنٹ کون ہے اور غیر
مذاہب اور غیر طاقتوں کا ایجنٹ کون ہے۔ مسجد میں بیچ کر کھا جانے والے علماء کا یہ ٹولہ مسلمان عورتوں
کی عزت و ناموس سے ایسے بے پرواہ کہ ان پر کسی قسم کا بھی ظلم ہو یہ کہتے ہیں ہمیں اس سے کوئی فرق
نہیں پڑتا ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے استعماری طاقتوں کی شہہ پر نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلانے
سے دریغ نہیں کیا تھا ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ اسلام کے مقابل پر عیسائیت کی تائید کی اور
حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی کو ثابت کرنے کے لئے صدیوں سے وقف ہوئے پڑے ہیں۔ پس
استعماری طاقتوں اور اسلام دشمن تحریکوں کے ایجنٹ یہ لوگ ہیں یا جماعت احمد یہ ہے جس نے ہمیشہ
اسلام کی برتری اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کے جھنڈے کو سر بلند کرنے کے لئے اپنی ہر چیز داؤ پر لگا
صلى الله
علوس
رکھی ہے اور اسلام کی خاطر ہر قربانی کے لئے کبھی ایک لحظہ کے لئے تر در اختیار نہیں کیا۔ ان لوگوں کا تو
یہ حال ہے کہ بیچارے وہ مسلمان جن کو خود بھی مسلمان تسلیم کرتے ہیں ان پر انتہائی مظالم ہور ہے ہوں
تب بھی ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اس کے برعکس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جن پر الزام
کے حضرت
وئے اور گندا اچھالتے ہوئے ان کی زبانیں نہیں تھکتیں ان کے دل کی یہ کیفیت تھی کہ اپنے
لگاتے
خطبات طاہر جلد۴
120
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
شدید ترین دشمنوں کے متعلق بھی جو اسلام کے نام لیوا اور مہ لیوا اور مسلمان ہونے کے دعویدار تھے فرماتے ہیں۔
اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار
کاخر کنند دعوی حب پیمبرم
فرمایا یہ لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں مجھے کافر اور مرتد قرار دیتے ہیں اور بھی نہ جانے کیا کیا
کہتے ہیں ان کے نزدیک میرا خون مباح ہو گیا ہے ، میرے ماننے والوں کا خون مباح ہو گیا ہے۔ ان
صلى الله
روس
کے نزدیک نہ ہماری عزت کی کوئی قیمت ہے نہ ہمارے مال کی کوئی قیمت ہے، نہ ہماری جان کی کوئی
قیمت ہے پھر بھی اے خدا ! میں ان پر بھی بد دعا نہیں کرتا ، کیوں بد دعا نہیں کرتا اس لئے کہ میرے
محبوب آقا محمد مصطفیٰ ﷺ کی محبت کے دعویدار ہیں ۔ یہ جھوٹے ہی سہی ، ان کا کردار کیسا ہی بگڑ چکا
ہے۔ ان کے ایمان میں کیسے ہی رخنے پڑ چکے ہیں مگر اے میرے دل ! تو ہمیشہ اس بات کی لاج رکھنا
کہ یہ لوگ میرے محبوب ، میرے آقا، میری محبتوں کے مرکز و منتہاء محمد مصطفیٰ اللہ کے نام لیوا اور
آپ کی محبت کا دعوی کرتے ہیں اس لئے ان کے خلاف کبھی بددعا نہیں کرنی۔
پس یہ کیسی عجیب بات ہے کہ مسلمانوں کے لئے گداز دل رکھنے والا یہ وجود اور اس کی
جماعت تونعوذ باللہ من ذالک اسلام کے غدار ہیں لیکن مولویوں کا یہ ٹولہ ہے جو بزعم خویش
اسلام کے ہمدرد، اسلام کی خاطر لڑنے والے اور اسلام کے مجاہدین بنے پھرتے ہیں یہ اسلام کے خیر
خواہ ہیں۔ آخر وہ کون سا کردار ہے جسے یہ لوگ قیامت کے دن خدا کے حضور پیش کریں گے اور
بتائیں گے کہ انہوں نے اسلام کی سربلندی کے لئے اور اس کے دفاع میں یہ یہ کارنامہ سرانجام دیا
تھا۔
کل تک صورت حال مختلف تھی اس وقت ابھی مسلمان علماء اور مفکرین میں حق بات کہنے کی
جرات تھی حق بات کہنے سے وہ شرمایا نہیں کرتے تھے۔ یہ وہ زمانہ تھا کہ کبھی مولانا محمد حسین صاحب
بٹالوی کے قلم سے بھی یہ بات نکل جاتی تھی کہ اسلام کے دفاع میں سب سے زیادہ شاندار لڑنے والا
اگر کوئی پیدا ہوا ہے تو وہ مرزا غلام احمد قادیانی ہے۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ مرزا صاحب کے دعویٰ سے
پہلے کی بات ہے لیکن مولوی نور محمد صاحب نقش بندی کا جو حوالہ میں نے پڑھا ہے وہ تو دعوی سے پہلے
کی بات نہیں وہ تو دعوی مسیحیت کے بہت بعد کی تحریر ہے۔
خطبات طاہر جلد۴
121
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
ایک اور تحریر بھی اس ضمن میں قابل ذکر ہے جو ایک مشہور مسلمان عالم دین اور سیاسی
شخصیت کی ہے، اسے میں پڑھ کر سناتا ہوں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی آمد کا مقصد کیا تھا اور اس کو آپ نے کس طریق پر حاصل کیا۔ یہ تحریر مولانا ابوالکلام آزاد کی
ہے وہ کہتے ہیں :
”۔۔۔۔۔۔ غرض مرزا صاحب کی یہ خدمت آنے والی نسلوں کو
گراں بار احسان رکھے گی کہ انہوں نے قلمی جہاد کرنے والوں کی پہلی صف میں
شامل ہو کر اسلام کی طرف سے فرضِ مدافعت ادا کیا اور ایسا لٹریچر یادگار چھوڑا جو
اس وقت تک کہ مسلمانوں کی رگوں میں زندہ خون رہے اور حمایت اسلام کا
جذبہ ان کے شعار قومی کا عنوان نظر آئے ، قائم رہے گا۔
( اخبار وکیل امرتسر جون ۱۹۰۸- اخبار ملت لاہور 7 جنوری 1911ء)
پس آج میں مسلمانان پاکستان کو اور مسلمانان عالم کو مولانا ابوالکلام آزاد کے اس حسن ظن
کی یاد دلاتا ہوں اور میں تمہیں یہ یاد دلاتا ہوں کہ یہ تمہارا ہی ایک بہت بڑا رہنما ہے جس نے تم سے یہ
حسن ظن رکھا تھا اور اس کا برملا اظہار کیا تھا اور یہ سمجھ کر کیا تھا کہ اگر تمہاری رگوں میں اسلام کی حمیت
اور غیرت موجود ہے اور اگر تمہاری رگوں میں اسلام کی حمایت کا زندہ خون دوڑ رہا ہے تو جب تک یہ
خون زندہ رہے گا اس وقت تک حضرت مرزا صاحب کی اسلام کی خدمات کے اعتراف کرنے پر تم
اپنے آپ کو مجبور پاؤ گے۔ تمہاری زبانیں یہ تسلیم کرنے پر مجبور کر دی جائینگی کہ اسلام کے دفاع میں
حضرت مرزا صاحب نے جو خدمات سرانجام دی ہیں ویسی خدمات کسی اور جگہ تمہیں نظر نہیں آئیں
گی ۔ جب تک تمہارا حمایت اسلام کا جذ بہ تمہارے شعار قومی کا عنوان رہے گا اس وقت تک مولانا
ابوالکلام آزاد کے نزدیک تم حضرت مرزا صاحب کے متعلق یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہو گے کہ
مسلمانوں کی طرف سے عیسائیت کے خلاف جو کامیاب جہاد کیا گیا ہے وہ قادیان میں پیدا ہونے
والے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی نے کیا ہے اور صف اول میں رہ کر کیا ہے۔ آپ ان مجاہدین اسلام
میں سے ہیں جو سب سے آگے بڑھ کر دشمنانِ اسلام پر حملہ کرنے والے تھے۔
پس میں اپنے مسلمان بھائیوں سے پوچھتا ہوں اور ہر احمدی ان سے پوچھنے کا یہ حق رکھتا
خطبات طاہر جلد۴
122
خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء
ہے کہ وہ زندہ خون کہاں گیا ، اس اسلامی حمیت و غیرت پر کیا بنی کہ آج تم بالکل الٹ باتیں کر رہے
ہو۔ عیسائیت کے مقابل پر اسلام کے اس بطل جلیل کے خلاف آج تم یہ الزام لگا رہے ہو کہ یہ انگریز کا
خود کاشتہ پودا ہے، عیسائیت نے اپنے مفاد کی خاطر اس پودے کی آبیاری کی تھی۔ کہاں گئیں تمہاری وہ
غیر تیں ! کہاں گیا تمہارا وہ زندہ خون بھی غور تو کرو اور سوچو تو سہی کہ یہ خون کس نے چوس لیا ہے۔ بسا
اوقات ایک Vampire یعنی ایسی چمگادڑ کے قصے سننے میں آتے ہیں جو سوتے ہوئے انسان کی
رگوں کے ساتھ چمٹ کر اس کا خون چوس لیا کرتی ہے، وہ انسان کی گردن میں اپنے پنجے پیوست کر
کے اپنے دانت اس کی رگ جان میں گاڑ کر انسان کا خون چوس لیتی ہے۔ تو وہ کون سی چمگادڑ ہے وہ
کون سی ظالم Vampire ہے جس نے آج تمہاری رگوں میں اپنے دانت گاڑے ہوئے ہیں اور
اسلامی حمیت کا خون چوس رہی ہے اور تمہیں اس کا احساس ہی نہیں ہو رہا۔
اگر آج بھی تمہاری رگوں میں اسلامی غیرت وحمیت کا زندہ خون دوڑ رہا ہوتا تو جیسا کہ
مولانا ابوالکلام آزاد نے فرمایا ہے خدا کی قسم تم حضرت مرزا صاحب پر لعنتیں بھیجنے کی بجائے ہمیشہ
سلامتی بھیجتے چلے جاتے تم ہمیشہ داد تحسین پیش کرتے چلے جاتے اسلام کے اس بطل جلیل کو جس نے
اپنی جان ، اپنی عزت ، اپنے مال ، اپنی اولاد ، اپنے ماں باپ سب کچھ اسلام کے نام پر قربان کر دیا اور
صرف ایک امید لے کر اٹھا صرف ایک امید لے کر جیا اور صرف ایک امید کے پورا ہونے کی آرزو لئے
دنیا سے رخصت ہوا کہ کاش دنیا سے عیسائیت کی تعلیم ہمیشہ کے لئے مٹادی جائے۔ ایک ہی تعلیم ہو اور
وہ میرے
صلى الله
عروسه
صلى الله
رے آقا و مولا محمد مصطفی علی کی تعلیم ہو اور ایک ہی کتاب ہو جو میرے آ ے آقا و مولا محمد مصطفیٰ علی پر
نازل ہونے والی کتاب ہو اور ایک ہی رسول ہو جو عزت سے یاد کیا جائے یعنی محمد عربی ۔ مگر آج
یہ تمہارے نزدیک اسلام کا سب سے بڑا غدار ہے اور وہ تم ہاں تم جو مسلمانوں کی رگ حمیت کا خون
چوس رہے ہو بزعم خویش اسلام کے بطل جلیل بن کر دنیا کے سامنے پیش ہور ہے ہو ۔ خدا کی قسم تمہارا یہ
دھو کا نہیں چلے گا ہم تمہارا دھوکا نہیں چلنے دیں گے۔ ہم دنیا کو دکھا کر چھوڑیں گے کہ غدار کون ہے اور
اسلام کا مجاہد اول کون !