حکومتی قرطاس ابیض کے الزامات کے جواب اسلام کا نظریہ جہاد اور جماعت احمدیہ
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اسلام کے حقیقی تصور جہاد کی وضاحت کرتے ہوئے اس الزام کا مدلل جواب دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انگریزوں کی خاطر جہاد منسوخ کیا۔ آپ نے تاریخی پس منظر اور معاصر مسلم علماء کے فتاویٰ و تحریرات کے حوالے پیش کر کے واضح کیا کہ اس دور میں دیگر علماء بھی انگریز حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کو حرام قرار دیتے تھے۔ نیز آپ نے قلم، تبلیغ اور دعاؤں کے ذریعے اعلائے کلمۃ الاسلام کو حقیقی جہاد قرار دیا اور اس کا مولانا مودودی اور مستشرقین کے غلط نظریات سے تقابل کیا۔
موضوعات: اسلام کا حقیقی نظریہ جہاد، حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر الزامات کا رد، انگریز حکومت اور دیگر علمائے اسلام کے فتاویٰ، جہاد بالقلم اور تبلیغ اسلام، مولانا مودودی کے نظریات پر تنقید
خطبات طاہر جلد ۴
123
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
حکومتی قرطاس ابیض کے الزامات کے جواب
اسلام کا نظریہ جہاد اور جماعت احمد یہ
( خطبه جمعه فرموده ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں :
أذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى
نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍ
إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ
بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَاتٌ وَمَسْجِدُ
يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ
إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ ( سورة الحج: ۴۰ - ۴۱)
اور پھر فرمایا :
حکومت پاکستان کے شائع کردہ رسالہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
خلاف جو بہتان لگائے گئے ہیں اور الزام تراشیوں سے کام لیا گیا ہے ان میں ایک اہم الزام یہ ہے
کہ آپ نعوذ بالله من ذالک انگریزوں کے خود کاشتہ پودا تھے۔ گویا جماعت احمد یہ انگریزوں کی ہی
قائم کردہ ایک جماعت ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ خطبہ میں اس الزام کے ایک پہلو سے متعلق میں
نے احباب جماعت کو مخاطب کیا تھا اور اس کے مختلف زاویوں اور مختلف حصوں پر روشنی ڈالی تھی اب
خطبات طاہر جلد۴
124
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
میں بعض اور پہلوؤں سے اس الزام کی مختلف شاخوں پر گفتگو کروں گا۔
اس الزام کے ساتھ تعلق بناتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جہاد کا منسوخ
کرنے والا قرار دیا گیا اور یہ دلیل قائم کی گئی ہے کہ چونکہ آپ انگریز کے مقاصد کی خاطر انگریزوں ہی
کی طرف سے کھڑے کئے گئے تھے اس لئے ان مقاصد میں سے ایک اہم مقصد جہاد کی تنسیخ تھا اور
چونکہ آپ نے اپنے کلام میں اس بات کو (قرطاس ابیض کے مطابق ) بکثرت تسلیم کیا ہے کہ آپ
انگریز کے مقصد کو پورا کرنے کی خاطر انگریز ہی کی طرف سے ایک نمائندہ بن کر کھڑے ہوئے۔
اگر اس دلیل کا قریب سے بغور مطالعہ کیا جائے تو اس کے بہت سے پہلو ہیں جن کو مد نظر
رکھتے ہوئے اس کا جائزہ لینا ہوگا ۔ سب سے پہلے یہ کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
انگریز کے مقاصد کی خاطر تنسیخ جہاد کا اعلان کیا تو وہ مقاصد کیا تھے اور وہ آپ کی ذات سے کیسے
پورے ہوئے؟ دوئم یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تنسیخ جہاد کا اعلان کن حالات میں
کیا۔ کون سے خطرات تھے جو انگریزوں کو حقیقت در پیش تھے؟ اس کا سیاسی پس منظر کیا تھا ؟ اس کے
علاوہ اور بہت سے امور ہیں جن کو میں نے نکتہ بہ نکتہ ذہن میں رکھا ہوا ہے اور میں انشاء اللہ ان میں
سے ہر پہلو پر روشنی ڈالوں گا۔
اس سلسلہ میں سب سے پہلے تو یہ بات دیکھنے والی ہے کہ اگر انگریز نے حضرت مسیح موعود
الله
علیہ الصلوۃ والسلام سے جہاد کی منسوخی کا اعلان کروانا تھا اور مسلمانوں کو اس خیال سے باز رکھنا تھا تو یہ
نا ممکن تھا کہ آپ سے ایسا دعوی بھی ساتھ کر وا دیتے جن سے ساری قوم آپ کی دشمن ہو جانی پ کی دشمن ہو جاتی ۔ کہاں وہ
دن تھے کہ علماء آپ کو عظیم الشان خراج تحسین پیش کر رہے تھے اور یہ کہہ رہے تھے کہ عالم اسلام میں
حضور اکرم ﷺ کے وصال کے بعد سے لے کر آج تک اس قسم کا عظیم مجاہد اسلام پیدا نہیں ہوا اور
کہاں وہ دعاوی جن کے نتیجہ میں اچانک ساری کایا پلٹ گئی۔ غیر تو غیر اپنے بھی دشمن ہو گئے ، خونی
رشتے دارخونی دشمنوں میں تبدیل ہو گئے اور ایک ہی دعوٹی کے ساتھ ایک ہی رات میں ایسی کا یا بیٹی کہ
تمام دنیا میں گویا ایک بھی آپ کا حمایتی نہ رہا۔
ایسا دعویٰ کروادینا جس کے نتیجہ میں ساری دنیا دشمن ہو جائے اس کے بعد انگریز کو کیا توقع
تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بات کون مانے گا۔ یعنی تنسیخ جہاد کے اعلان کے لئے
خطبات طاہر جلد ۴
125
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
کھڑا کیا جا رہا ہے اور دعاوی وہ کروائے جا رہے ہیں کہ جن کے بعد وہ لوگ جو کچھ تعلق رکھنے والے
تھے وہ بھی خون کے پیاسوں میں تبدیل ہو جائیں ایسی جہالت کی بات کسی ایسے شخص کی عقل میں
آ جائے جس قسم کے اشخاص آج کل احمدیت کی دشمنی میں نمایاں ہیں تو یہ ممکن ہے۔ لیکن دنیا کا کوئی
معقول آدمی اسے تسلیم نہیں کر سکتا ۔ یعنی آپ کے ہاتھوں اپنا مصنوعی خدا مر والیا اور نبوت یعنی امتی نبی
کا دعویٰ کروا کر تمام مسلمانوں کو آپ کا دشمن بنوا دیا۔ حضرت بابا نانک کے متعلق اعلان کرا کے ان تمام
سکھوں لوجو
پنجاب میں اردگرد بستے تھے دشمن بنا دیا۔ آریوں سے ٹکر لگوائی اور سارے آریہ سماج کو
دشمن بنا دیا۔ سناتن دھرمیوں سے ٹکر لگوائی اور سارے سناتن دھرمیوں کو دشمن بنوا دیا، بدھوں کے متعلق
وہ اعلان کروایا جو انہیں قبول نہ تھا ، زرتشتیوں کے متعلق وہ اعلان کروایا جو انہیں قبول نہیں تھا اور تمام
دنیا میں جتنی قو میں بھی مذہب کی طرف منسوب ہوتی ہیں ان سب کو چیلنج دلوا دیا اور ہر ایک کے متعلق
ایسی بات کہلوائی جو سب کے دل کو کڑوی لگتی تھی اس قسم کا مدعی تو کبھی دنیا میں کسی نے نہیں دیکھا کہ
باتیں وہ کہے جو کڑوی ہوں اور ہر ایک کو تکلیف پہنچاتی ہوں اور مقصد اس کا یہ ہو کہ لوگوں کو اپنے پیچھے
چلائے اور ان کے خیالات تبدیل کرے۔ اس قسم کے اشخاص تو سوائے نبوت کے کبھی منصہ شہود پر
نہیں ابھرا کرتے ۔ قرآن کریم کی تاریخ اٹھا کر دیکھئے تو اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ واقعہ
نبوت کے سوا ایسا واقعہ کبھی نہیں ہوتا کہ ایک شخص ساری دنیا کو اپنی طرف بلانے والا ہو اور دعوئی ایسا
کر دے جو ساری دنیا کو قبول نہ ہو اور یہ ایک حقیقت ہے کہ وقت کا سب سے کڑ وادعولی یہ ہوا کرتا ہے
کہ خدا نے مجھے بھیجا ہے جس کے نتیجہ میں غیر تو غیر اپنے بھی ساتھ چھوڑ دیا کرتے ہیں۔ پس ایسا ہے، کے
دعوی انگریز نے کروا دیا جو ان مخالفین کے نزدیک قطعاً جائز نہیں اور پھر توقع یہ رکھی کہ جب یہ شخص کہے
گا کہ جہاد کا خیال چھوڑ دو تو سارے مسلمان ایک دم جہاد کا خیال چھوڑ دیں گے اور انگریزی حکومت کی
ساری سر دردی ختم ہو جائے گی ، سارے مسائل حل ہو جائیں گے کیونکہ حضرت مرزا صاحب نے جو
اعلان کر دیا۔ یہ بات ان لوگوں کی عقل میں آجائے تو آجائے کوئی معقول انسان ایسی الٹی بات کا
تصور بھی نہیں کر سکتا۔
پھر حالات کیا تھے جن سے انگریزوں کو خطرہ تھا۔ آئیے ! اب ہم ان حالات اور اس سیاسی
پس منظر کا جائزہ لیں جس وقت انگریز ہندوستان میں داخل ہوا اور اس نے اپنی حکومت مستحکم کی ہے۔
خطبات طاہر جلد۴
126
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
اس وقت مسلمانوں کے کسی قسم کے حالات تھے، کیسی طاقت کا دور دورہ تھا جس سے انگریز خائف
تھا۔ مولوی مسعود عالم صاحب ندوی اس دور کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
سکھوں کے مظالم ان کے سامنے تھے ۔ مسلمان عورتوں کی
عصمت و آبرو محفوظ نہ رہی تھی ۔ ان کا خون حلال ہو چکا تھا۔ گائے کی قربانی
ممنوع تھی ، مسجدوں سے اصطبل کا کام لیا جا رہا تھا ۔ غرض مظالم کا ایک بے
پناہ سیلاب تھا۔“
اس وقت پنجاب میں سکھا شاہی کا دور تھا جو پانچ دریاؤں کی مسلم
آبادی کو بہائے لئے جا رہا تھا۔ آنکھیں سب کچھ دیکھتی تھیں مگر قوائے عمل
مفلوج ہو چکے تھے۔
( ہندوستان کی پہلی تحریک صفحہ: ۴۵،۳۷)
سارا ہندوستان پس رہا تھا مگر قوائے عمل مفلوج ہو چکے تھے اور شمال سے جنوب تک کے
مسلمانوں کو یہ توفیق نہیں تھی کہ اپنے مسلمان بھائیوں کے خون کی حرمت کا اعلان کریں اور ان لوگوں
کے خلاف جہاد کریں جنہوں نے اس کو حلال کر دیا تھا۔ ان کے نزدیک گائے کا خون حرام تھا لیکن
مسلمان کا خون حلال ہو چکا تھا ، ان کے نزدیک مسلمان عورتوں کی عصمت و آبرو کی کوئی بھی قدرو
قیمت نہ تھی ۔ ان ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی آبرو کی حفاظت کے لئے تو کوئی بھی ہاتھ نہیں اٹھا۔ ان کو
اس دور سے کس نے نجات دی وہ انگریزی حکومت ہی تھی۔ جب وہ آئی تب مسلمانوں کے لئے امن
آیا۔ کیا پھر ان مسلمانوں سے وہ انگریز خوف کھا رہے تھے جو دتی میں ایک حکومت بنا کر بیٹھے ہوئے
تھے جن کی دتی بھی جشن منا رہی تھی، تمام ہندو ریاستیں آزاد ہو چکی تھیں۔ ہر طرف سے خونخوار
بھیڑیوں کی طرح ان مسلمانوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جن میں اپنی حفاظت کی بھی طاقت نہیں
تھی اور جن سے صرف ایک کمپنی نے ہی حکومت چھین لی تھی کیا ان سے انگریزوں کو خوف تھا کہ وہ
انہیں تباہ و برباد کر کے رکھ دیں گے۔ اور اس جہاد میں معقولیت کیا ہوتی ؟ ذرا غور تو کریں کہ انگریز آیا
اور سکھوں کے مظالم سے نجات دی ، ہندو راجوں اور مرہٹوں کے ظلم وستم اور استبداد سے مسلمانوں کو
بچایا اور پھر اچانک مسلمان اٹھ کھڑے ہوتے کہ اچھا ! اب تم نے ہمیں بچا لیا ہے تو ہم تمہیں ٹھیک
کرتے ہیں اور سزا دیتے ہیں اور تمہیں بتاتے ہیں کہ کیسے مظلوموں کو بچایا جاتا ہے۔ یہ تھا تمہارا تصور
خطبات طاہر جلد۴
127
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
جہاد؟ کوئی عقل کی بات کرو، کوئی ہوش کے ناخن لو، کیا دعوے کر رہے ہو، دنیا کو کیا منہ دکھاؤ گے کہ یہ
ہمارے دعوے ہیں ، اس انگریز کے خلاف ہم جہاد کرنا چاہتے تھے جس نے سکھوں کے مظالم سے
ہمیں رہائی دلائی۔ لیکن ہوا یہ کہ انگریز نے ایک ایسے شخص کی زبان سے جہاد کے حرام ہونے کا اعلان ہوا یہ کہا
کرا دیا جو ہمارا دشمن اور انگریز کا ایجنٹ تھا اس لئے ہم نے انگریز سے جہاد نہ کیا۔ کیا ایسی نامعقول
باتیں کوئی تسلیم کر سکتا ہے؟
اس کا تیسرا پہلو یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کون سے جہاد کو حرام قرار
دیا ہے۔ جہاد کے تو مختلف پہلو ہیں مثلاً تلوار کا جہاد ہے ، وقت کی قربانی پیش کرنے کا جہاد ہے، تبلیغ
اسلام کا جہاد ہے وغیرہ یہ بڑا وسیع مضمون ہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کس جہاد
کو حرام کہا ؟ کیا اسلامی جہاد کے تصور کو حرام کہا یا لوگوں کے بگڑے ہوئے تصور کو حرام قرار دیا؟ تو جس
نے کہا اس کی زبان سے سنو اور غور کرو کہ وہ کیا کہہ رہا ہے کس چیز کو حرام کہہ رہا ہے اور کس چیز کو حلال بتا
رہا ہے۔ اس سے پہلے کہ میں آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس پڑھ کر
سناؤں اس میں جس پادری کا ذکر ہے اس کا پس منظر بتا دیتا ہوں۔ آپؐ کے زمانہ میں
پادری ( خصوصاً وہ جو مسلمانوں سے مرتد ہوئے تھے ) اسلام پر شدید حملے کر رہے تھے اور کہہ رہے
تھے کہ اسلام تلوار کے جہاد کی تلقین کرتا ہے اور ادھر انگریزی حکومت کو متنبہ کر رہے تھے کہ مسلمانوں کو
تباہ و برباد کر کے رکھ دو، ان میں اٹھنے کی طاقت نہ رہنے دو۔ یہ وہ دور تھا جب کہ عیسائی پادری بڑھ بڑھ
کر انگریزوں کو مسلمانوں کے عقیدہ جہاد کی وجہ سے بھڑ کا نا چاہتے تھے ۔ گو انگریزوں کے غلبہ کے
بعد مسلمان بیچاروں میں تو کوئی جوش آہی نہیں رہا تھا۔ ان کی باتیں میں آپ کو سناؤں گا تو آپ حیران
رہ جائیں گے کہ وہ اس کے نتیجہ میں کیا سوچ رہے تھے اور کس طرح انگریزوں سے مخاطب ہور ہے
تھے اور انہیں کیا درخواستیں دے رہے تھے۔ لیکن یہ پادریوں کا یکطرفہ ظالمانہ حملہ تھا اور ان کی اسلام
دشمنی کا ثبوت تھا۔ وہ چاہتے تھے کہ اس بہانے سے مسلمانوں کو ہندوستان میں کچل دیا جائے اور ہندو
طاقت کی سر پرستی کی جائے اور اسے ابھارا جائے جبکہ ہندوؤں کا بھی یہی طریق تھا کہ وہ بار بار انگریز
حکام کو مخاطب کر کے توجہ دلاتے تھے کہ اصل خطرہ تمہیں مسلمانوں سے ہے اس لئے ان مرے مٹوں کو
اور بھی بالکل مٹا دو، برباد کر دو، اٹھنے کی طاقت کا خیال ہی ان کے دل سے نکال دو۔ پادری عمادالدین
خطبات طاہر جلد۴
128
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
سابق واعظ و خطیب جامع مسجد آگرہ جس کا پہلے بھی ذکر آچکا ہے اس کے ایسے ہی الزامات کا جواب
دیتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
” اس نکتہ چین نے جو جہاد اسلام کا ذکر کیا ہے اور گمان کرتا ہے کہ
قرآن بغیر لحاظ کسی شرط کے جہاد پر انگیختہ کرتا ہے سو اس سے بڑھ کر اور کوئی
جھوٹ اور افتراء نہیں ۔ قرآن شریف صرف ان لوگوں کے ساتھ لڑنے کا حکم
فرماتا ہے جو خدا کے بندوں کو اس پر ایمان لانے اور اس کے دین میں داخل
ہونے سے روکتے ہیں او ہیں اور اس بات سے کہ وہ خدا کے حکم سے کہ وہ خدا کے حکموں پر کار بند ہوں اور
اس کی عبادت کریں اور وہ ان لوگوں سے لڑنے کے لئے حکم فرماتا ہے جو
مسلمانوں سے بے وجہ لڑتے ہیں اور مومنوں کو ان کے گھروں سے اور وطنوں
سے نکالتے ہیں اور خلق اللہ کو جبراً اپنے دین میں داخل کرتے ہیں اور دین اسلام
کو نابود کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں کو مسلمان ہونے سے روکتے ہیں یہی وہ لوگ
ہیں جن پر خدا تعالیٰ کا غضب ہے ۔ اور مومنوں پر واجب ہے کہ ان سے لڑیں
اگر وہ باز نہ آویں“۔
( نور الحق حصہ اول روحانی خزائن جلد ۸ صفحه : ۶۲ ترجمه از عربی عبارت )
وو
یہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ” تنسیخ جہاؤ ۔ اب اور سنئے ! کس چیز کو حرام
قرار دیا، کس چیز کے خلاف آپ نے جہاد کا علم بلند کیا۔ سو واضح ہو کہ بعض جاہل علماء اور پادریوں
کے غلط تصورات تھے جن کے خلاف آپ نے آواز بلند کی ہے۔ ان علماء کے غلط تصورات کے نتیجہ
میں اسلام کو تو کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچنا تھا کیونکہ ان میں لڑنے کی کوئی طاقت ہی نہیں تھی ہاں نقصان
کے بہت سے اندیشے اور خطرات تھے جو ان کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے تھے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
سبحان اللہ ! وہ لوگ کیسے راست باز اور نبیوں کی روح اپنے اندر
رکھتے تھے کہ جب خدا نے مکہ میں ان کو یہ حکم دیا کہ بدی کا مقابلہ مت کرو اگرچہ
ٹکڑے ٹکڑے کئے جاؤ۔ پس وہ اس حکم کو پا کر شیر خوار بچوں کی طرح عاجز اور
خطبات طاہر جلد ۴
129
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
کمزور بن گئے گویا نہ ان کے ہاتھوں میں زور ہے نہ ان کے بازوؤں میں
طاقت ۔ بعض ان میں سے اس طور سے بھی قتل کئے گئے کہ دو اونٹوں کو ایک جگہ
کھڑا کر کے ان کی ٹانگیں مضبوط طور پر ان اونٹوں سے باندھ دی گئیں اور پھر
اونٹوں کو مخالف سمت میں دوڑایا گیا۔ پس وہ ایک دم میں ایسے چر گئے جیسے گاجر
یا مولی چیری جاتی ہے۔ مگر افسوس کہ مسلمانوں اور خاص کر مولویوں نے ان تمام
واقعات کو نظر انداز کر دیا ہے اور اب وہ خیال کرتے ہیں کہ گویا تمام دنیا ان
کا شکار ہے اور جس طرح ایک شکاری ایک ہرن کا کسی بن میں پتہ لگا کر
چُھپ چُھپ کر اس کی طرف جاتا ہے اور آخر موقع پا کر بندوق کا فائر
کرتا ہے یہی حالات اکثر مولویوں کے ہیں ۔ انہوں نے انسانی ہمدردی
کے سبق میں سے کبھی ایک حرف بھی نہیں پڑھا بلکہ ان کے نزدیک خواہ نخواہ
ایک غافل انسان پر پستول یا بندوق چلا دینا اسلام سمجھا گیا ہے۔ وہ لوگ
کہاں ہیں جو صحابہ رضی اللہ عنہم کی طرح ماریں کھائیں اور صبر کریں ۔ کیا خدا
نے ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ ہم خواہ مخواہ بغیر ثبوت کسی جرم کے ایسے انسان کو کہ نہ ہم
اسے جانتے ہیں اور نہ وہ ہمیں جانتا ہے غافل پا کر چھری سے ٹکڑے ٹکڑے
کر دیں یا بندوق سے اس کا کام تمام کریں ۔ کیا ایسا دین خدا کی طرف سے ہو
سکتا ہے جو یہ سکھاتا ہے کہ یونہی بے گناہ ، بے جرم ، بے تبلیغ خدا کے بندوں کو قتل
کرتے جاؤ، اس سے تم بہشت میں داخل ہو جاؤ گے ۔ افسوس کا مقام ہے اور
شرم کی جگہ ہے کہ ایک ایسا شخص جس سے ہماری کچھ سابق دشمنی بھی نہیں بلکہ
روشناسی بھی نہیں وہ کسی دوکان پر اپنے بچوں کے لئے کوئی چیز خرید رہا ہے یا
اپنے کسی اور جائز کام میں مشغول ہے اور ہم نے بے وجہ بے تعلق اس پر پستول
چلا کر ایک دم میں اس کی بیوی کو بیوہ اور اس کے بچوں کو یتیم اور اس کے گھر کو
ماتم کدہ بنا دیا۔ یہ طریق کس حدیث میں لکھا ہے یا کس آیت میں مرقوم ہے؟
کوئی مولوی ہے جو اس کا جواب دے؟ نادانوں نے جہاد کا نام سن لیا ہے اور پھر
خطبات طاہر جلد ۴
130
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
اس بہانہ سے اپنی نفسانی اغراض کو پورا کرنا چاہا ہے۔
(گورنمنٹ انگریزی اور جہاد روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ :۱۲-۱۳)
پس یہ وہ جہاد کا تصور ہے جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حرام قرار دیا ہے۔
علماء میں سے آج کون ہے جو اس کو آج بھی حلال کہہ سکتا ہے۔ اس لئے جھوٹے الزام لگا رہے ہیں۔
جس چیز کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حرام کیا ہے وہ مخالفین کے اپنے تصورات تھے۔
لیکن ان کے یہ تصورات اب ظاہر ہو رہے ہیں ، اس وقت وہ خفیہ باتیں کیا کرتے تھے اور جہاں
تک انگریزی حکومت کا تعلق ہے اس کو مخاطب کر کے جہاد کا وہی تصور بتاتے تھے جو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے۔ میں اس مضمون کے متعلق ابھی چند اقتباس پڑھوں گا تب
آپ کو پتہ چلے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کیسے کیسے مخالفین سے واسطہ پڑا تھا۔ خدا
تعالیٰ اپنے بندوں کو یونہی تو نہیں چنا کرتا اور ان سے پیار کیا کرتا بلکہ وہ انہیں نہایت ہی دکھوں اور
مصیبتوں کے ابتلاء میں ڈالتا ہے ، انہیں نہایت ہی ظالموں کے ساتھ واسطہ پڑتا ہے اور وہ صبر سے
کام لیتے ہیں تب خدا کے حضور مقدس اور پاکیزہ گئے جاتے ہیں اور ان لوگوں میں شمار ہوتے ہیں جو
خدا کو پیارے ہوا کرتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
فرفعت هذه السنة برفع اسبا بها في هذه الايام
کہ تلوار کے ساتھ جہاد کے شرائط پائے نہ جانے کے باعث موجودہ
ایام میں تلوار کا جہاد نہیں رہا۔
پھر فرمایا:
وا مرنا ان نعد للكافرين كما يعدون لنا ولا نرفع الحسام قبل ان
نقتل بالحسام۔
اور ہمیں یہی حکم ہے کہ ہم کافروں کے مقابل میں اس قسم کی تیاری
کریں جیسی وہ ہمارے مقابلہ کے لئے کرتے ہیں یا یہ کہ ہم کافروں سے ایسا ہی
سلوک کریں جیسا وہ ہم سے کرتے ہیں اور جب تک وہ ہم پر تلوار نہ اٹھائیں
اس وقت تک ہم بھی ان پر تلوار نہ اٹھائیں ۔“
خطبات طاہر جلد ۴
پھر فرماتے ہیں :
131
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
(حقیقة المهدی روحانی خزائن جلد ۴ ۱ صفحه : ۴۵۴ )
” اس زمانہ کا جہا د روحانی صورت سے رنگ پکڑ گیا ہے اور اس زمانہ
میں جہاد یہی ہے کہ اعلاء کلمہ اسلام میں کوشش کریں“
البدر نمبر ۳۰ ، جلد ۲ ، ۱۴ را گست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۳۹)
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے صرف جہاد کا وہ تصور منسوخ فرمایا ہے جو علماء
نے اپنی طرف سے گھڑ لیا تھا۔ جب تک شرائط جہاد پوری نہ ہوں اس وقت تک جہاد کرنا منع ہے۔ اور
وہ بھی جہاد کا صرف ایک حصہ ہے جو شرط پوری نہ ہونے کی وجہ سے منع ہے۔ جہاں تک جہاد کے وسیع
تر مضمون کا تعلق ہے جہاد فی ذاتہ تو کبھی منسوخ ہو ہی نہیں سکتا وہ ہر حال میں لازماً ہمیشہ جاری رہے گا
اور اس کی کوئی نہ کوئی صورت ضرور ایسی ہوگی جسے مومن سرانجام دے سکتا ہے ۔ چنانچہ آپ مزید
فرماتے ہیں :
اعلاء کلمہ اسلام میں کوشش کریں، مخالفوں کے الزامات کا جواب
صلى الله
عروسه
دیں، دین متین اسلام کی خوبیاں دنیا میں پھیلا دیں آنحضرت ﷺ کی سچائی دنیا
پر ظاہر کریں۔ یہی جہاد ہے جب تک خدا تعالیٰ کوئی دوسری صورت دنیا
میں ظاہر کرے
البدر نمبر ۳۰ جلد ۲ ، ۱۴ را گست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۳۹)
یعنی جہاد کی یہ صورت ہمیشہ کے لئے نہیں۔ دوسری صورت سے مراد یہ ہے کہ جب دشمن
اسلام مذہب کے خلاف جبر سے کام لے گا تو تمہیں بھی اجازت ہو جائے گی لیکن جب تک ایسی
صورت ظاہر نہیں ہوتی اس وقت تک جہاد کی دوسری شکلیں ہیں جو تمہارے سامنے ہیں۔ حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔
اب سے تلوار کے جہاد کا خاتمہ ہے ( ہر جہاد کا نہیں وہ کیوں؟ اس
کی وضاحت پہلے فرما چکے ہیں ۔ ناقل ) مگر اپنے نفسوں کے پاک کرنے کا جہاد
باقی ہے۔ یہ بات میں نے اپنی طرف سے نہیں کی بلکہ خدا کا یہی ارادہ ہے۔ صحیح
بخاری کی اس حدیث کو سوچو جہاں مسیح موعود کی تعریف میں لکھا ہے کہ یضع
خطبات طاہر جلد ۴
132
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
الحرب یعنی مسیح جب آئے گا تو دینی جنگوں کا خاتمہ کر دے گا
(گورنمنٹ انگریزی اور جہاد روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ : ۱۵)
و
پس یہ تو آنحضرت علی رت علی کا ہی ارشاد ہے پھر آپ تحفہ قیصریہ میں تحریر فرماتے ہیں:
اور دوسرا اصول جس پر مجھے قائم کیا گیا ہے وہ جہاد کے اس غلط
مسئلہ کی اصلاح ہے جو بعض نادان مسلمانوں میں مشہور ہے۔ سو مجھے خدا تعالیٰ
نے سمجھا دیا ہے کہ جن طریقوں کو آج کل جہاد سمجھا جاتا ہے وہ قرآنی تعلیم سے
بالکل مخالف ہیں۔ بے شک قرآن شریف میں لڑائیوں کا حکم ہوا تھا جو موسیٰ کی
لڑائیوں سے زیادہ معقول اور یشوع بن نون کی لڑائیوں سے زیادہ پسندیدگی
اپنے اندر رکھتا تھا اور اس کی بناء صرف اس بات پر تھی کہ جنہوں نے مسلمانوں
کے قتل کرنے کے لئے ناحق تلواریں اٹھائیں اور ناحق کے خون کئے اور ظلم کو انتہا
تک پہنچایا ان کو تلواروں سے ہی قتل کیا جائے۔
تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه :۲۶۲)
یہ ہے خلاصہ اس قرآنی تعلیم کا جس کا ذکر اس آیت کریمہ میں ملتا ہے جس کی میں نے خطبہ
سے پہلے تلاوت کی تھی۔ کوئی عالم دین ہے؟ جو ان باتوں میں سے آج بھی کوئی غلط ثابت کر کے
دکھائے اور بتائے کہ کہاں اعتراض کی گنجائش ہے۔ محض ایک فرضی اور جھوٹی بات حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف دیدہ دانستہ منسوب کرتے ہیں حالانکہ انہوں نے خود آپ کی کتابوں کو
پڑھا ہوا ہے مگر پھر بھی یہ سارے پہلو چھپاتے ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ گویا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو انگریزوں نے جہاد کی تنسیخ کے لئے کھڑا کیا تھا اور اگر آپ کھڑے نہ ہوتے تو
انگریز مارا جاتا اور مسلمانوں نے سلطنت انگریزی کو تباہ کر کے رکھ دینا تھا اگر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام ان سے جہاد کرنا منع نہ فرماتے۔
اب ان علماء کا حال سنئے جو آج بڑھ بڑھ کر یہ الزام لگا رہے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں
کہ وہ اس وقت یہی باتیں مسلمانوں میں خفیہ طور پر پھیلایا کرتے تھے ۔۔۔۔۔ جہاں تک دنیا کے سامنے
باتوں کا تعلق ہے وہ کچھ اور کہا کرتے تھے لیکن انگریزی حکومت کو اپنے عقائد سے بالکل مختلف زبان
خطبات طاہر جلد۴
133
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
میں آگاہ کرتے تھے، ان کے سامنے ان کے عقائد بالکل کچھ اور نظر آتے تھے۔ مولوی محمد حسین
صاحب بٹالوی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سب سے بڑے دشمن اور جہاد کے معاملہ
میں معترض تھے لکھتے ہیں :
وو
مفسدہ ۱۸۵۷ء میں جو مسلمان شریک ہوئے تھے وہ سخت گناہ گار
اور با حکم قرآن وحدیث وہ مفسد ، باغی ، بدکردار تھے
پھر فرماتے ہیں:
اس گورنمنٹ سے لڑنا یا ان سے لڑنے والوں کی (خواہ ان کے
بھائی مسلمان کیوں نہ ہوں ) کسی نوع سے مدد کر نا صریح غدر اور حرام ہے۔
(اشاعة السنة النبویہ جلد ۹ نمبر ۱۰ صفحه : ۳۰۸)
پھر اپنی کتاب ” اقتصاد فی مسائل الجہاد کے صفحہ نمبر ۱۶ اپر رقم طراز ہیں:
اس مسئلہ اور اس کے دلائل سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ ملک
ہندوستان باوجود یکہ عیسائی سلطنت کے قبضہ میں ہے دارالاسلام ہے اس پر کسی
بادشاہ کو عرب کا ہو خواہ نجم کا مہدی سوڈانی ہو یا حضرت سلطان شاہ ایرانی خواہ
امیر خراسان ہو مذہبی لڑائی و چڑھائی کرنا ہرگز جائز نہیں۔“
یعنی ملک کے اندر جو بستے ہیں ان پر تو بادشاہ وقت کی اطاعت کرنا اور حکومت وقت کی بات ماننا فرض ہے
ہی لیکن مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی یہ فتویٰ دوسرے ممالک کے لئے بھی دے رہے ہیں کہ تم جو انگریزی
حکومت سے باہر بس رہے ہو تم بھی اگر انگریزی حکومت سے لڑو گے تو یہ تمہارے لئے بھی حرام ہے۔
پھر فرماتے ہیں:
اہل اسلام کو ہندوستان کے لئے گورنمنٹ انگریزی کی مخالفت اور
بغاوت حرام ہے ۔ ( اشاعۃ السنۃ جلد ۶ نمبر ۰ اصفحہ : ۲۸۷)
” اس زمانہ میں بھی شرعی جہاد کی کوئی صورت نہیں ہے کیونکہ اس
وقت نہ کوئی مسلمانوں کا امام موصوف بصفات وشرائط امامت موجود ہے۔
الاقتصاد فی مسائل الجهاد صفحه : ۷۲ )
خطبات طاہر جلد ۴
134
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
پس آج یہ امام کہاں سے آگیا ؟ کیا اس امامت کے لئے فوجی حکومت درکار ہوا کرتی ہے؟
خدا تعالیٰ نے مذہبی دنیا میں فوجی حکومتوں کے ذریعہ کب امام قائم کروائے تھے؟
پھر فرماتے ہیں :
اس وقت نہ کوئی مسلمانوں کا امام موصوف بصفات وشرائط امامت
موجود ہے اور نہ ان کو ایسی شوکت جمعیت حاصل ہے جس سے وہ اپنے مخالفوں
پر فتح یاب ہونے کی امید کر سکیں ۔“ (الاقتصاد فی مسائل الجہاد صفحہ ۷۲)
66
سرسید احمد خان صاحب نے ۱۸۵۷ء کے غدر میں جو لوگ شریک ہوئے ان کے متعلق فرمایا کہ:
البتہ چند بد ذاتوں نے دنیا کی طمع اور اپنی منفعت اور اپنے خیالات
پورا کرنے اور جاہلوں کے بہکانے کو اور اپنے ساتھ جمعیت جمع کرنے کو جہاد کا
نام لے دیا۔ پھر یہ بات مفسدوں کی حرام زدگیوں میں سے ایک حرام زدگی تھی
نہ واقع جہاد ( رسالہ بغاوت ہند مؤلفه سرسید احمد خان صفحه : ۱۰۴)
اعلیٰ حضرت سید احمد رضا خان صاحب بریلوی امام اہل سنت بریلوی فرقہ فرماتے ہیں:
ہندوستان دارالاسلام ہے اسے دارالحرب کہنا ہر گز صحیح نہیں
( نصرت الابرار صفحه : ۲۹ مطبوعہ لاہور )
حضرت سید احمد صاحب بریلوی شہید جنہوں نے جہاد کیا اور جہاد کے لئے آپ
سرحد کی طرف روانہ ہوئے اور سکھوں سے بھی لڑائی کی وہ ایک مقدس دل ضرور تھا جس میں
مسلمانوں کی غیرت موجزن تھی لیکن جہاں تک انگریزی حکومت کا تعلق ہے اس کے متعلق وہ کیا
سمجھتے تھے اس بارہ میں آپ کے سوانح نگار محمد جعفر تھانیسری کی زبانی سنئے ۔ وہ سوانح احمدی
کلال“ کے صفحہ نمبراے پر لکھتے ہیں :
وو
دو کسی شخص نے آپ سے پوچھا کہ آپ اتنی دور سکھوں پر جہاد کرنے
کیوں جاتے ہو؟ انگریز جو اس ملک پر حاکم ہیں اور دین اسلام سے کیا منکر نہیں
ہیں۔ گھر کے گھر میں ان سے جہاد کر کے ملک ہندوستان کو لے لو۔ آپ نے
فرمایا ۔۔۔ سر کار انگریزی گومنکر اسلام ہے مگر مسلمانوں پر کچھ ظلم اور تعدی نہیں
خطبات طاہر جلد ۴
135
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
کرتی اور نہ ان کو فرض مذہبی اور عبادت لازمی سے روکتی ہے ہم ان
کے ملک میں اعلانیہ وعظ کہتے ہیں اور ترویج مذہب کرتے ہیں وہ کبھی مانع
اور مزاحم نہیں ہوتی ہمارا اصل کام اشاعت توحید الہی ہے اور احیاء سنن
سید المرسلین ہے سو ہم بلا روک ٹوک اس ملک میں کرتے ہیں ۔ پھر ہم سرکار
انگریزی پر کس سبب سے جہاد کریں اور خلاف اصول طرفین کا خون بلا سبب
گراویں یہ جواب باصواب سن کر سائل خاموش ہو گیا اور اصل غرض جہاد کی
سمجھ لی۔“
لیکن ان علماء کو جو آج احمدیت کے خلاف بول رہے ہیں ان کو آج تک سمجھ نہیں آئی۔
علامہ شبلی نعمانی فرماتے ہیں :
صلى الله
عروسه
رسول اللہ ﷺ کے عہد زریں سے لے کر آج تک مسلمانوں کا
ہمیشہ یہ شعار رہا کہ وہ جس حکومت کے زیر سایہ رہے اس کے وفادار اور اطاعت
گزار رہتے یہ صرف ان کا طرز عمل نہ تھا بلکہ ان کے مذہب کی تعلیم تھی جو قرآن
مجید ، حدیث ، فقہ سب میں کنایہ اور صراحہ مذکور ہے
( مقالات شبلی جلد اول صفحہ: اے مطبع معارف اعظم گڑھ ۱۹۵۴ء )
خواجہ حسن نظامی صاحب فرماتے ہیں :
وو
66
جہاد کا مسئلہ ہمارے ہاں بچے بچے کو معلوم ہے۔
یعنی جب تک انگریزی حکومت تھی اس وقت بچے بچے کو وہی مسئلہ معلوم تھا جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے لیکن جس دن سے وہ حکومت گئی اس دن سے سارا مسئلہ ہی بدل گیا
ہے اور اب ہر بچے کو کچھ اور ہی بتایا جا رہا ہے کہ ہمارے ماں باپ یہ کہا کرتے تھے۔ بچے بچے کو کیا
معلوم تھا۔
خواجہ صاحب فرماتے ہیں:
وہ جانتے ہیں کہ جب کفار مذہبی امور میں حارج ہوں اور امام
عادل جس کے پاس حرب و ضرب کا پورا سامان ہولڑائی کا فتوی دے تو جنگ
خطبات طاہر جلد ۴
136
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
ہر مسلمان پر لازم ہو جاتی ہے۔ مگر انگریز نہ ہمارے مذہبی امور میں دخل دیتے
ہیں اور نہ اور کسی کام میں ایسی زیادتی کرتے ہیں جس کو ظلم سے تعبیر کر سکیں ، نہ
ہمارے پاس سامانِ حرب ہے، ایسی صورت میں ہم ہرگز ہرگز کسی کا کہنا نہ مانیں
گے اور اپنی جانوں کو ہلاکت میں نہ ڈالیں گئے۔
رساله شیخ سنوسی صفحہ : ۱۷ مؤلفہ خواجہ حسن نظامی )
چنانچہ احمدیت کے دور حاضر کے معاندین میں سے بھی بعض یہی بات تسلیم کرنے پر مجبور
ہوئے ۔ ملک محمد جعفر صاحب ایڈووکیٹ نے احمد یہ تحریک کے نام پر ایک کتاب لکھی تھی وہ فرماتے
ہیں :
وو
مقتدر مخالفین مثلاً مولوی
کے مشہور مقتدر مخال
مرزا صاحب کے زمانہ میں ان کے
محمد حسین بٹالوی، پیر مہر علی شاہ گولڑوی ، مولوی ثناء اللہ صاحب اور سرسید احمد خان
سب انگریزوں کے ایسے ہی وفادار تھے جیسے مرزا صاحب ۔ یہی وجہ ہے کہ اس
زمانہ میں جو لٹریچر مرزا صاحب کے رد میں لکھا گیا اس میں اس امر کا کوئی ذکر
نہیں ملتا کہ مرزا صاحب نے اپنی تعلیمات میں غلامی پر رضامند رہنے کی تلقین
کی ہے۔ (شائع کردہ سندھ ساگرا کیڈمی لاہور صفحہ:۲۴۳)
پس بعض مخالفین نے بھی یہ تسلیم کر لیا ہے کہ مسلمان علماء پر دو دور آئے ہیں ایک وہ جو
انگریزی حکومت کا دور تھا اور ایک بعد کا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں وہ کچھ
اور مسئلے پیش کیا کرتے تھے یعنی سارے علماء جہاد سے متعلق وہی مسائل پیش کرتے تھے جو حضرت
مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام فرمارہے تھے مگر آج ان کے مسائل بالکل بدل چکے ہیں مشرق سے
مغرب کی طرف رخ کر بیٹھے ہیں۔
حوالے تو بہت زیادہ ہیں لیکن اب میں بعض تازہ حوالوں پر ختم کرتا ہوں :
شورش کا شمیری صاحب جو احمدیوں کے شدید معاندین میں سے تھے کتاب ”سید عطاء اللہ
شاہ بخاری صفحہ نمبر ۱۴۱ اپر یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے کہ :
جمال دین ابن عبد اللہ شیخ عمر حنفی مفتی مکہ معظمہ ، احمد بن ذہنی شافعی
خطبات طاہر جلد ۴
137
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
مفتی مکہ معظمہ اور حسین بن ابراہیم مالکی مفتی مکہ سے بھی فتاوی حاصل کئے گئے
جن میں ہندوستان کے دارالاسلام ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔
تو کون سی بات باقی رہ گئی ہے کہاں کے مولوی بولیں گے اب !
مولوی مودودی جنہوں نے ”حقیقت جہاد، لکھی اور اپنی بعض اور کتب میں بھی جہاد کے
متعلق ایسی تعلیم دی جس کا کوئی ہوش و حواس والا مسلمان تصور بھی نہیں کر سکتا کہ آنحضرت علی کے
عروسه ۔
جہاد کے متعلق ایسے ظالمانہ خیالات کا اظہار ہو سکتا ہے۔ جہاد سے متعلق سب سے منتشدّ دنظریہ رکھنے
والے آج مولوی مودودی ہیں (یعنی مراد یہ ہے کہ اس وقت ان کا فرقہ ہے جو ان کی باتوں کو تسلیم کرتا
ہے آپ خود تو فوت ہو چکے ہیں ) جہاں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کے
ہندوستان کا تعلق ہے مولوی مودودی اپنی کتاب ”سود حصہ اول میں اس کے متعلق فرماتے ہیں :۔
ہندوستان اس وقت بلاشبہ دارالحرب تھا
(دار الاسلام نہیں کہہ رہے ۔ کس وقت دار الحرب تھا ؟ )
رہی تھی
” جب انگریزی حکومت یہاں اسلامی سلطنت کو مٹانے کی کوشش کر
بعینہ یہی تعلیم جماعت احمدیہ کی ہے کہ جب کوئی غیر پہلے حملہ کرتا ہے تو اس سے لڑو، اپنی
عزتوں کی حفاظت کرو، اپنے مال کی حفاظت کرو، اپنے دین کی حفاظت کرو اور ایک ایک بچہ بھی کٹ
کر مر جائے تو تم نے ہتھیار نہیں ڈالنے، اس وقت دارالحرب ہوتا ہے اس وقت ہر قسم کا دفاع جہادِ
اسلام کہلا سکتا ہے چنانچہ مولوی مودودی بھی یہی بات کہتے ہیں )
اس وقت مسلمانوں پر فرض تھا کہ یا تو اسلامی سلطنت کی حفاظت
میں جانیں لڑاتے یا اس میں ناکام ہونے کے بعد یہاں سے ہجرت کر جاتے
لیکن جب وہ مغلوب ہو گئے اور انگریزی حکومت قائم ہو چکی اور مسلمانوں نے
اپنے پرسنل لاء پر عمل کرنے کی آزادی کے ساتھ یہاں رہنا قبول کر لیا تو اب یہ
ملک دار الحرب نہیں رہا
( سود حصہ اول شائع کردہ مکتبہ جماعت اسلامی لاہور صفحہ ۷۷ ۷۸ )
خطبات طاہر جلد ۴
138
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
جلالة الملک شاہ فیصل نے ۱۳۸۵ ہجری حج کے موقع پر رابطہ العالم الاسلامی مکہ مکرمہ کے
اجتماع میں فرمایا :
”اے معزز بھائیو! تم سب کو جہاد فی سبیل اللہ کا علم بلند کرنے کے
لئے بلایا گیا ہے۔ جہاد صرف بندوق اٹھانے یا تلوار لہرانے کا نام نہیں بلکہ جہاد تو
صلى
اللہ کی کتاب اور رسول مقبول ﷺ کی سنت کی طرف دعوت دینے ، ان پر عمل
پیرا ہونے اور ہر قسم کی مشکلات، دقتوں اور تکالیف کے باوجود استقلال سے اس
پر قائم رہنے کا نام ہے۔
ام القری مکہ معظمه ۲۴ را پریل ۱۹۶۵ء)
پھر فرماتے ہیں :
ان ( غیر مسلم حکومتوں میں رہنے والے حکومتوں میں رہنے والے مسلمانوں ) پر جو خدمت
دین اور اللہ تعالیٰ کے اوامر کی اتباع واجب ہے انہیں اسے ادا کرنا چاہئے ۔ ہم
تک
ان بھائیوں کو ہرگز یہ نہیں کہتے کہ اپنی حکومتوں کے نظام کے خلاف کھڑے
ہو جائیں اور بغاوت کریں ۔ ہاں انہیں باہمی طور پر اپنے عقائد اور نیتوا کی حد
اللہ تعالیٰ کی کتاب اور سنت نبوی کو حکم ٹھہرانا چاہئے نیز جو جو حکومتیں انہیں
امن دیتی ہیں انہیں ان سے صلح سے رہنا چاہئے وہ اپنے ممالک میں نظام کو
توڑنے والے یا تخریبی عنصر ہر گز نہ بنیں (ام القری مکہ معظمہ ۲۴ اپریل ۱۹۶۵ء)
پس وہ علماء کہاں ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جہاد کا منکر اور منسوخ کرنے
والے اور نعوذ بالله من ذالک انگریزوں کے خوشامدی اور ان کی خاطر ایک فساد کھڑا کرنے
والے بتاتے ہیں۔ لیکن جو باتیں آپ نے بیان فرمائیں وہ ساری باتیں آپ کے زمانہ کے علماء اس
وقت کہہ رہے تھے۔ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو بات دوسروں سے کہتے تھے وہی
بات اپنوں سے بھی کہتے تھے اور جو انگریزوں سے کہتے تھے وہی اپنی جماعت کو بھی مخاطب کر کے کہتے
تھے۔ آپ کی ذات یا جماعت میں کوئی دوغلا پن یا کوئی دورنگی نہیں تھی اور جس جہاد کا اعلان کرتے تھے
اس پر قائم بھی تھے اور جہاد کے اس تصور پر صرف زبانی جمع خرچ نہیں تھا بلکہ آپ نے اپنی ساری
خطبات طاہر جلد ۴
139
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
زندگی، اپنا سارا وجود اس جہاد کی پیروی میں خرچ کیا اور تمام جماعت کو بھی اسی کی تلقین فرمائی۔ چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ملکہ وکٹوریہ کی تعریف اور اسے رحمت کا سایہ قرار دینے کا جو علماء
الزام لگاتے ہیں۔ کون ہے ان علماء میں سے جن کے نام میں نے پڑھ کر سنائے ہیں یا کوئی اور مخالف
عالم جس نے ملکہ وکٹوریہ کو اسلام کا پیغام پہنچایا۔ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ وال والسلام نے بڑی
جرات کے ساتھ عیسائیت پر کھلی تنقید کرتے ہوئے اور اسے آ اسے ایک جھوٹا اور ایک مردہ مذہب قرارد۔
ہوئے اس وقت کی ملکہ کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی ۔ جس ملکہ کی حکومت پر سورج غروب نہیں ہوا
کرتا تھا ایک طرف اس کے انصاف کی تعریف فرمائی تو دوسری طرف اسے کھلم کھلا اسلام کی طرف
آنے کی دعوت دی۔
دیتے
اب دیکھئے دیگر علماء کا کیا کردار تھا وہ ہندوستان کو دارالاسلام قرار دیتے تھے جب کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عارف باللہ نگاہ نے اسے دارالاسلام کے طور پر نہیں دیکھا بلکہ
دار الحرب سمجھا کیونکہ آپ جہاد کا حقیقی عرفان رکھتے تھے، آپ جانتے تھے کہ جہاد کس کو کہتے ہیں کیونکہ
جہاں جہاد فرض ہے وہ دارالاسلام نہیں ہو سکتا وہ تو دارالحرب ہے لیکن کن معنوں میں؟ اس کی آپ خود
تشریح فرماتے ہیں :
وو
یہ مقام دارالحرب ہے پادریوں کے مقابلہ میں ۔ اس لئے ہم کو
چاہئے کہ ہرگز بیکار نہ بیٹھیں ۔ مگر یاد رکھو کہ ہماری حرب ان کے ہم رنگ ہو۔
جس قسم کے ہتھیار لے کر میدان میں وہ آئے ہیں اسی طرز کے ہتھیار ہم کو لے
کر نکلنا چاہئے اور وہ ہتھیار ہے قلم ۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس عاجز کا نام
سلطان القلم اور میرے قلم کو ذوالفقار علی فرمایا ہے۔ اس میں یہی ستر ہے کہ یہ
زمانہ جنگ و جدل کا نہیں بلکہ قلم کا زمانہ ہے۔ (ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۵۱)
پھر آپ ملکہ معظمہ وکٹوریہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
”اے معزز ملکہ! مجھے تعجب ہے کہ تو باوجود کمال فضل اور علم و فراست
کے دین اسلام کی منکر ہے ( کیا یہ خوشامدی کی زبان ہوا کرتی ہے اگر تم
خوشامدی نہیں تھے تو تمہیں ایسے الفاظ کی توفیق کیوں نہ ملی اور جس
خطبات طاہر جلد ۴
140
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
غور و فکر کی آنکھ سے سلطنت کے امور سرانجام دیتی ہے اس آنکھ سے اسلام کے
بارے میں غور کیوں نہیں کرتی ۔ سخت تاریکی کے بعد اب جبکہ آفتاب طلوع ہو
چکا ہے تو کیا اب بھی تو نہیں دیکھتی۔ تو جان لے (اللہ تیری مدد کرے ) یقینا دین
اسلام ہی انوار کا مجموعہ ہے، نہروں کا منبع اور پھلوں کا بستان ہے۔ تمام ادیان
اسی کا ایک حصہ ہیں۔ پس تو اس کی خوبصورتی کو دیکھ اور ان لوگوں میں سے ہو جا
کہ جو اس سے با فراغت رزق دیئے جاتے ہیں اور اس کے باغات سے کھاتے
ہیں۔ یقیناً یہ دین ہی زندہ ہے، برکات کا مجموعہ اور نشانات کا مظہر ہے جو پاکیزہ
باتوں کا حکم دیتا ہے اور بدیوں سے روکتا ہے اور جو کوئی اس کے خلاف کہتا ہے یا
نافرمانی کرتا ہے وہ نامراد رہتا ہے ۔اے معزز ملکہ ! دنیاوی نعماء کے لحاظ سے
خدا کا بہت بڑا فضل تجھ پر ہے۔ پس اب تو آخرت کی بادشاہت میں بھی دلچسپی
پیدا کر اور توبہ کر اور اس خدائے واحد و یگانہ کی فرمانبرداری اختیار کر کہ نہ تو اس کا
کوئی بیٹا ہے اور نہ ہی بادشاہت میں اس کا کوئی شریک ۔ پس تو اسی کی بڑائی
بیان کر۔ کیا تم اس کے علاوہ معبود بناتے ہو ان کو جو کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے اور
وہ خود پیدا کئے گئے ہیں۔ پس اگر تو کسی شک میں ہے تو آج میں اس کی سچائی کے
نشانات دکھانے کو تیار ہوں۔ وہ ہر حال میں میرے ساتھ ہے۔ جب میں اسے
پکارتا ہوں تو وہ میری پکار کا جواب دیتا ہے اور جب اسے بلاتا ہوں تو میری مدد کو
پہنچتا ہے اور جب اس سے مدد کا طلبگار ہوتا ہوں تو میری نصرت فرماتا ہے اور
میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ ہر مقام پر میری مدد فرمائے گا اور مجھے ضائع نہیں کرے
گا۔ پس کیا تو جزاء وسزا کے دن کے خوف سے میرے نشانات اور صدق وسداد
کے ظہور کو دیکھنا پسند کرے گی ۔ اے قیصرہ ! تو بہ کر ، توبہ کر اور سن تا کہ خدا تیرے
مال میں اور ہر اس چیز میں جس کی تو مالک ہے برکت بخشے اور تو ان لوگوں میں
سے ہو جائے جن پر خدا کی رحمت کی نظر ہوتی ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۳۰ تا ۵۳۳ ترجمه از عربی عبارت )
خطبات طاہر جلد ۴
141
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
یہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام اور یہ ہے آپ کا تصور جہاد اور پھر اس پر
عمل درآمد۔ اس زمانہ کے کسی عالم دین کی ایک آواز بھی آپ کو نہیں ملے گی جس کو اتنی جرات ہو کہ ملکہ
وکٹوریہ کو سوائے خوشامدی الفاظ کے خطاب کر سکے ۔ ” پس تو بہ کر“ کے الفاظ تو اس زمانہ کی سلطنت
کے لئے ایک بم کا درجہ رکھتے تھے۔ یہ بہت عظیم الشان کلام ہے اور بڑے واضح الفاظ میں ملکہ وکٹوریہ
کو اسلام کی دعوت دی ہے اور اس جھوٹے دین سے توبہ کرنے کی دعوت دی ہے اور اسلام کی طرف
بلایا ہے اور یہی وہ جہاد کا جذبہ ہے، یہی وہ روح جہاد ہے جس کو سمجھنے کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنی جماعت کو ایک نہ ختم ہونے والے جہاد کے رستہ پر ڈال دیا ہے اور دن
رات بلکہ ہمارا ہر لمحہ جہاد بن گیا ہے۔ چنانچہ پاکستان کے ایک نامور مورخ شیخ محمد اکرام صاحب اس
بات کو محسوس کرتے ہوئے اپنی کتاب میں لکھتے ہیں:
دنیا کے مسلمانوں میں سب سے پہلے احمدیوں نے اس
حقیقت کو پایا کہ اگر چہ آج اسلام کے سیاسی زوال کا زمانہ ہے لیکن عیسائی
حکومتوں میں تبلیغ کی اجازت کی وجہ سے مسلمانوں کو ایک ایسا موقع بھی حاصل
ہے جو مذہب کی تاریخ میں نیا ہے اور جس سے پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہئے“۔
پھر فرماتے ہیں :
وو
” عام مسلمان تو جہاد بالسیف کے عقیدے کا خیالی دم بھرتے ، نہ عملی
جہاد کرتے ہیں نہ تبلیغی جہاد لیکن احمدی ۔۔۔۔۔۔۔ دوسرے جہاد یعنی تبلیغ کو
فریضہ مذہبی سمجھتے ہیں اور اس میں انہیں خاصی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
( موج کوثر صفحہ:۱۷۹)
آخر پر میں آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تصور جہاد اور مولوی مودودی
صاحب کے تصور جہاد کا ایک موازنہ کر کے دکھاتا ہوں ۔ ایک بات تو یہ ہے کہ ان علماء کے دو تصور
ہیں ۔ انگریزی حکومت کے دوران جو باتیں وہ کرتے تھے وہ اور ہیں اور جب وہ حکومت ختم ہوگئی تو
پھر وہ جو باتیں کرتے ہیں وہ اور ہیں ، گویا ان کے ہر چیز میں دو پیمانے ہیں۔ آنحضرت ﷺ کی
صلى الله
عروسه
طرف وہ ایسا خوفناک تصور جہاد منسوب کرتے ہیں کہ ایک غیرت مند مسلمان اس کو سن کر اذیت میں