حکومتی قرطاس ابیض کے الزامات کے جواب اسلام کا نظریہ جہاد اور جماعت احمدیہ

حصہ 2

خطبات طاہر جلد۴
142
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
مبتلا ہو جاتا ہے، ان کا تصور جہاد اعصاب شکن ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف
باتیں کرنے اور الزام تراشی میں آج یہ مودودی گروہ سب سے آگے ہے۔ مگر اس سے پہلے کہ مولوی
مودودی کا تصور جہادان کے الفاظ میں آپ کے سامنے رکھوں میجر آسبرن کی کتاب” Islam
66
Under The Arab Rule اسلام زیر حکومت عرب کا ایک اقتباس میں آپ کے سامنے
رکھتا ہوں ۔ وہ لکھتے ہیں کہ جب آنحضرت علی کو تکلیفیں دی جاتی تھیں تو اس وقت :
صلى
عليه
” جو اصول آپ نے تجویز کئے تھے ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ
مذہب میں کوئی زبردستی نہیں ہونی چاہئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر کامیابی کے نشے
نے آپ کے بہتر خیالات کی آواز کو (نعوذ بالله من ذالک) بہت عرصہ
پہلے ہی خاموش کرایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ (انہوں نے ) جنگ کا ایک عام فرمان
جاری کر دیا تھا ( جس کا نتیجہ یہ تھا کہ ( اہل عرب نے ایک ہاتھ میں قرآن
اور دوسرے ہاتھ میں تلوار لے کر جلتے ہوئے شہروں کے شعلوں اور تباہ و برباد
شدہ خاندانوں کی چیخ و پکار کے درمیان اپنے دین کی اشاعت کی۔
( صفحه ۴۶ مطبوعہ لانگ مین گرین اینڈ کمپنی لندن )
غلبہ اسلام کا کیسا ظالمانہ اور کیسا نا پاک تصور ہے۔ جو ایک اسلام دشمن مستشرق پیش کر رہا
ہے اسی تصور کو مولوی مودودی لگی لپٹی باتوں میں گویا ریشم کے کپڑے میں لپیٹ کر اور اپنی فصاحت اور
بلاغت کے پردوں میں چھپا کر اس طرح پیش کرتے ہیں :
وو
رسول الله علیل تیرہ برس تک عرب کو اسلام کی دعوت دیتے
رہے۔ وعظ و تلقین کا جوموثر سے موثر انداز ہو سکتا تھا اسے اختیار کیا۔ مضبوط
دلائل دیئے، واضح حجتیں پیش کیں ، فصاحت و بلاغت اور زور خطابت سے دلوں
کو گرمایا ، اللہ کی جانب سے محیر العقول معجزے دکھائے، اپنے اخلاق اور اپنی
پاک زندگی سے نیکی کا بہترین نمونہ پیش کیا اور کوئی ذریعہ ایسا نہ چھوڑا جوحق کے
اظہار و اثبات کے لئے مفید ہو سکتا تھا۔ لیکن آپ کی قوم نے آفتاب کی طرح
آپ کی صداقت کے روشن ہو جانے کے باوجود آپ کی دعوت قبول کرنے

خطبات طاہر جلد ۴
143
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
سے انکار کر دیا۔ حق ان کے سامنے خوب ظاہر ہو چکا تھا۔ انہوں نے برای
العین دیکھ لیا تھا کہ جس راہ کی طرف ان کا ہادی انہیں بلا رہا ہے وہ سیدھی راہ
ہے۔ اس کے باوجود صرف یہ چیز انہیں اس راہ کو اختیار کرنے سے روک رہی
تھی کہ ان لذتوں کو چھوڑ نا انہیں ناگوار تھا جو کافرانہ بے قیدی کی زندگی میں
انہیں حاصل تھیں ۔ لیکن جب وعظ و تلقین کی ناکامی کے بعد “
الجهاد فی الاسلام - با رسوم ۱۹۶۲ ء صفحه ۱۴۱-۱۴۲)
صلى الله
یعنی نعوذ بالله من ذالك آنحضرت لو
ت وعظ و تلقین میں ناکام ہو گئے ۔
کیسی جاہلانہ ، خوفناک اور ظالمانہ بات ہے جو مولوی مودودی کے قلم سے جاری ہو رہی
ہے اور وہ کوئی خوف نہیں کر رہے۔ اس آواز کو سنیں اور قرآن کریم کی اس آواز کو سنیں
فَذَكِّرُ إِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرى ( الاعلیٰ : ۱۰) اے محمد ! تو نصیحت کرتا چلا جا کیونکہ یقیناً تیری نصیحت
نا کام نہیں ہو سکتی تیرے انداز اور ہیں ، تیری نصیحت میں ایک ایسی قوت ہے جو نا کامی کا منہ نہیں دیکھ
سکتی اور اگر تیری نصیحت کے باوجود کوئی نہیں مانتا تو ہم تجھے زبردستی کی اجازت نہیں دیتے۔
إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرُ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُضَيْطِرِ
إِلَّا مَنْ تَوَلَّى وَكَفَرَ فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ
( الغاشية : ۲۲-۲۵)
کہ تیری نصیحت میں حسن ہے، پیار ہے، ملاحت ہے، تیری باتیں دل نشین ہیں اور ہو نہیں سکتا کہ
وہ اثر نہ کریں ہم تجھے اس بات کا یقین دلاتے ہیں لیکن اگر کوئی بد قسمت ان سے منہ موڑے اور
انہیں قبول نہ کرے تو ہم تجھے زبردستی کرنے کی اجازت نہیں دیتے ، ہم نے تجھے داروغہ نہیں بنایا ، تو
صرف مذکر ہے إِلَّا مَنْ تَوَلَّى وَكَفَرَ پھر جو کوئی انکار کرے گا ہم اسے پکڑیں گے اور اسے
سزا دیں گے۔ یہ تو کلام اللہ ہے اور وہ کلام مودودی ہے جو یہ کہہ رہا ہے کہ جب وعظ و تلقین کی
ناکامی (إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔ دکھ کے باعث یہ فقرہ پڑھا نہیں جاتا )
و لیکن جب وعظ و تلقین کی ناکامی کے بعد داعی اسلام نے ہاتھ میں
تلوار لی اور الا كل مأثرة أو دم أو مال يُدعى فهو تحت قد مي هاتين
66

خطبات طاہر جلد ۴
144
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
اس کا ترجمہ یہ ہے کہ خبردار ہر قسم کے امتیازات اور خون اور مال جس کی طرف بلایا جاتا تھا
یعنی جس کی وجہ سے لڑائی کی طرف بلایا جاتا تھا وہ آج میرے دونوں پاؤں کے نیچے ہیں۔ آپ
صلى الله
صلى الله
علیه
جانتے ہیں کہ آنحضور ﷺ نے یہ اعلان کب فرمایا تھا۔ آپ ﷺ نے یہ اعلان حجۃ الوداع کے موقع
پر فرمایا تھا اور یہ آپ کا آخری اعلان ہے۔ پس دیکھئے کس طرح باتوں کو توڑ مروڑا گیا ہے۔ یہ نہ ڑا ناممکن
ہے کہ ایک عالم دین کو اس کی خبر نہ ہو کہ یہ اعلان کسی موقع کا ہے اور وہ کس زمانہ میں لے جا کر اس کو
چسپاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کا اعلان کر کے تمام موروثی امتیازات کا خاتمہ کر دیا۔ عزت و اقتدار
کے تمام رسمی بتوں کو توڑ دیا ، ملک میں ایک منظم اور منضبط حکومت قائم کر دی ،
اخلاقی قوانین کو بزور نا فذ کر کے اس بدکاری و گناہگاری کی آزادی کو سلب نافذ کر
کر لیا جس کی لذتیں ان کو مدہوش کئے ہوئے تھیں اور وہ پرامن فضا پیدا
کردی جو اخلاقی فضائل اور انسانی محاسن کے نشوونما کے لئے ہمیشہ ضروری و
ہوا کرتی ہے۔
( الجهاد فی الاسلام صفحه : ۱۴۲)
اسی بات کو آسبرن یوں کہتا ہے کہ بیواؤں اور یتیموں کی دردناک چیخوں کے درمیان اپنے
دین کی اشاعت کی اس کے بعد تو رونے اور چلانے والوں کو آخر نیند آ جایا کرتی ہے۔
اس کا نام مودودی صاحب نے رکھا ہے تسکین (یعنی کہ گویا اب کوئی مخالف آواز نہیں اٹھ
رہی ) چنانچہ مودودی صاحب آگے چل کر کہتے ہیں:
تو دلوں سے رفتہ رفتہ بدی و شرارت کا زنگ چھوٹنے لگا ، طبیعتوں
سے فاسد مادے خود بخود نکل گئے ، روحوں کی کثافتیں دور ہو گئیں۔
قوت قدسیہ سمجھانا، تذکیر، دعا ئیں جب اثر پیدا کرنے میں کلیہ ناکام ہو گئیں (نـــعــود
بالله من ذالك ) تو بقول مودودی صاحب اس وقت تلوار چلی جس نے یہ سارے کام کر دکھائے
اور صرف یہی نہیں کہ آنکھوں سے پردہ ہٹ کر حق کا نورصاف عیاں ہو گیا۔
کونسا پردہ؟ اس کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے :

خطبات طاہر جلد ۴
145
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
خَتَمَ اللَّهُ عَلَى قُلُوْ بِهِمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَ عَلَى أَبْصَارِهِمْ
غِشَاوَةٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (البقرة : ٨)
یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان نہیں لائیں گے سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ
تُنْذِرُهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ (البقره: ۷) سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ والوں کی تصویر کھینچی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ظلم اور سفا کی کے پردے چاک نہیں ہوا کرتے لیکن مودودی صاحب کہتے ہیں اللہ کو کیا
پتہ میں جانتا ہوں کہ جب تک تلوار استعمال نہیں ہوئی پر دے چاک نہیں ہوئے ۔ اللہ تعالیٰ اس وقت
تک صحیح فرمارہا تھا جب تک تلوار نہیں اٹھی مگر جب تلوار چلی تو پھر یہ سارے پردے چاک ہو گئے۔
بلکہ گردنوں میں وہ سختی اور سروں میں وہ نخوت بھی باقی نہیں رہی جو
ظہور حق کے بعد انسان کو اس کے آگے جھکنے سے باز رکھتی ہے۔ عرب کی طرح
دوسرے ممالک نے بھی (سنئے !) جو اسلام کو اس سرعت سے قبول کیا کہ ایک
صدی کے اندر چوتھائی دنیا مسلمان ہوگئی تو اس کی وجہ بھی یہی تھی کہ اسلام کی
تلوار نے ان پر دوں کو چاک کر دیا جو دلوں پر پڑے ہوئے تھے
( الجہاد فی الاسلام صفحہ: ۱۴۱-۱۴۲)
ایسی تحریر تو تاریخ سے کلیہ ناواقف شخص کی ہو سکتی ہے۔ اس اعلان کے ایک ایک لفظ کو
انڈونیشیا کا ہر مسلمان جھٹلا رہا ہے، اس اعلان کے ایک ایک لفظ کو چین کے وہ چار صوبے جو تمام تر
مسلمان ہو چکے ہیں وہ سب جھٹلا رہے ہیں۔ اسلام کی کوئی تلوار نہ انڈو نیشیا پہنچی نہ ملایا اور نہ چین ۔ان
کا ایک ایک بچہ، ان کی ایک ایک عورت، ان کا ایک ایک مرد ایک ایک جوان اور ایک ایک بوڑھا
مودودی صاحب کے اعلان کو جھٹلا رہا ہے اور اعلان کر رہا ہے کہ خدا کی قسم محمد کی تلوار نے نہیں محمد کے
حسن نے ہمیں فریفتہ بنایا تھا اور اس کے حسن اور قوت قدسیہ نے ہمارے دل جیتے ہیں ۔ انقلاب کیسے
بر پا ہوا ، کون سا جہاد تھا جس کے نتیجہ میں آنحضرت ﷺ کو عظیم الشان غلبہ نصیب ہوا اس سے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کا انقلاب دعاؤں کے ہی نتیجہ
میں رونما ہوا تھا۔ آپ فرماتے ہیں:
صلى الله
” وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گزرا کہ لاکھوں

خطبات طاہر جلد ۴
146
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
مردے تھوڑے دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ
پکڑ گئے اور آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے اور گو ، اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف
جاری ہوئے اور دنیا میں یکدفع یکدفعہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی
آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا کچھ جانتے ہو کہ وہ کیا تھا ؟ وہ ایک فانی فی
اللہ کی اندھیری راتوں کی دعائیں ہی تھیں جنہوں نے دنیا میں شور مچا دیا اور وہ
عجائب باتیں دکھلائیں کہ جو اس امی بے کس سے محالات کی طرح نظر آتی تھی
اللهم صل وسلم و بارک علیه و آله۔
بركات الدعا روحانی خزائن جلد ۶ صفحه : ۱۰-۱۱)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تحریر کے مقابلہ پر مودودی صاحب کی تحریر پڑھ
کر دیکھ لیجئے دونوں میں ایک فرق بین ہے ، بعد المشرقین یعنی مشرق اور مغرب کا فرق ہے۔ ایک
طرف روح حق اور روح اسلام بول رہی ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قلب
مطہر پر جلوہ افروز ہوئی اور پاک کلام کی صورت میں آپ کی زبان مبارک سے جاری ہوئی ۔ یہ وہ آواز کی سے
ہے جس نے ہمیں غلبہ اسلام کی قوت کے سرچشمہ کی راہ دکھائی اور ہماری تشنہ روحوں کو سیراب کیا ، جس
نے اس از لی وابدی صداقت سے ہمیں روشناس کرایا کہ محمد رسول اللہ ﷺ کے غلبہ اور قوت ، شوکت
اور سطوت کا راز آپ کی قوت قدسیہ میں نہاں تھا۔ جو مقبول دعاؤں کی صورت میں ایک گھٹا بن کر اٹھی
اور مخالف کی ہر اس آگ کو ٹھنڈا کر دیا جو صحرائے عرب میں بھڑکائی گئی تھی اور خشک وتر اور بحر و بر کو
سیراب کیا اور ایک ایسا آب حیات برسا یا جس نے صحراؤں کو سبزہ زاروں میں اور ویرانوں کو
چمنستانوں میں تبدیل کر دیا اور مردہ زمینوں کو زندہ کر دیا۔
صلى الله
۔
پس ایک طرف یہ ہے کہ روح حق اور روح اسلام کی آواز اور دوسری طرف مودودیت کی
روح ہے جو مودودی صاحب کے الفاظ میں بول رہی ہے اور ظلم وستم کے عجیب گل کھلا رہی ہے۔
اسلامی تعلیم کے مطالعہ کے بعد ان کی عمر بھر کی عرقریزی کا نچوڑ یہ ہے جو وہ ان الفاظ میں پیش کرتے
ہیں ” ” جب وعظ و تلقین کی ناکامی کے بعد انا لله و انا اليه راجعون! کیا یہ مزاج شناس
نبوت کی آواز ہے جو ہم سن رہے ہیں ۔ نہیں ! نہیں ! مزاج شناس نبوت نہ کہو یہ تو معاندین اسلام کے
وو

خطبات طاہر جلد۴
147
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۸۵ء
مزاج سے ہم آہنگ آواز ہے ، یہ تو وہی آواز ۔ ،آواز ہے، یہ تو وہی آواز ہے جو میجر آسبرن کے خون میں آتش غضب بن کر دوڑا
کرتی تھی ، یہ تو وہی نجس آتش سیال ہے جس نے ہزار ہا معاندین اسلام کو آنحضرت ﷺ کے خلاف
صلى الله
۔
آتش حسد میں بریاں رکھا۔ میرے وجود پر تو اس تحریر کو پڑھ کر لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔ تن بدن میں
آگ سی لگ جاتی ہے، الفاظ نہیں یہ تو بے رحم پتھر ہیں، کلام نہیں یہ تو سفاک اور تیز دھار نشتر ہیں جو ہر
عاشق رسول کے دل پر چلتے ہیں۔ یہ وہ نشتر ہیں جن کے زخم گہرے اور پر درد اور سخت اذیت ناک
ہیں ۔ کیا یہ مزاج شناس نبوت کی آواز ہے جو ہم سن رہے ہیں۔ نہیں نہیں ! یہ تو آسبرن اور پادری
عمادالدین کی باتیں ہیں جو مسلمانوں کے دل کو خون کرنے والی ہیں۔ خدا کے لئے اسے روح اسلام
نہ کہوا سے روح مودودیت کہو ۔ تف ہے ان پر جو اس آواز کو روح اسلام کہتے ہیں ۔ کہاں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کا عارفانہ تصور غلبہ اسلام اور تصور جہاد اور کہاں یہ بھیس بدلی ہوئی لاکھ پر
دوں میں لپٹی ہوئی باتیں جو ان پردوں میں رہ کر بھی اپنے زہر کو چھپا نہیں سکتیں ، ان کا نشتر ان
پردوں کو چاک کر کے پھر بھی ہمارے دلوں پر حملہ کر رہا ہے۔
پس یہ وہ باتیں ہیں جو آنحضرت علی اور اسلام پر سب سے زیادہ بھ بھیانک الزامات
صلى الله
ہیں۔ ہم کیسے تسلیم کریں اس تصور جہاد کو۔ یہ تو مٹنے اور رد کئے جانے کے لائق تصور ہے۔ ہمارے آقاو
مولی حضرت محمد ﷺ کی طرف ایک لحظہ کے لئے بھی اس تصور کو منسوب نہیں کیا جا سکتا ۔ ہم اس کو کسی
صورت میں ماننے کے لئے تیار نہیں ۔ پس ان علماء کے حالات کو دیکھیں دل پر ایک عجیب سی کپکپی
طاری ہو جاتی ہے۔ اسلام کے نام پر مگر اس کی روح سے یکسر غافل یہ لوگ خدا کے مقدس وجودوں پر
ظالمانہ حملے کرنے والے وقت وقت کی آواز میں بدلتے رہتے ہیں اور کوئی خوف نہیں کھاتے کہ ہم کیا
کہہ ہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں ۔ ہماری زبان کیا ہے اور ہمارا عمل کیا ہے۔
جہاں تک اس مضمون کے بقیہ حصہ کا تعلق ہے کہ جب کبھی عالم اسلام پر مصیبتوں کے وقت
آئے تو کون تھا جو اس کی خاطر صف اول میں سینہ سپر ہو گیا اور اسلام کے دکھ اپنے سینے پر لئے ، کیا وہ
احمدی مسلمان تھے یا یہ علماء جو ساد ہ علماء جو سادہ لوح مسلمانوں کو ہمیشہ بیوقوف بناتے رہے اور آج بھی بنارہے
ہیں ۔ چونکہ وقت بہت زیادہ ہو چکا ہے اس لئے جہاں تک اس حصہ کا تعلق ہے اس پر انشا اللہ تعالیٰ
میں آئندہ خطبہ میں روشنی ڈالوں گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی