قرطاس ابیض کے الزامات کا جواب مسلمانان ہند کے مفادات کا تحفظ اور جماعت احمدیہ
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حکومت پاکستان کے وائٹ پیپر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں جماعت احمدیہ کی عظیم الشان تاریخی خدمات کا مفصل ذکر فرمایا۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کے دفاع، تحریک کشمیر اور قیامِ پاکستان و تقسیمِ ہند کے دوران مسلمانوں کے تحفظ اور امداد میں جماعت کے کردار کو مستند حوالوں سے اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ آپ نے مخالفین کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان میں احمدیہ مساجد سے کلمہ طیبہ مٹانے کے مذموم حکومتی اقدامات کا درد کے ساتھ تذکرہ فرمایا۔
موضوعات: مسلمانان ہند کی خدمات، ناموس رسالت کا دفاع، تحریک کشمیر، تقسیم ہند اور پناہ گزینوں کی کفالت، کلمہ طیبہ کا تقدس
خطبات طاہر جلد ۴
173
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
قرطاس ابیض کے الزامات کا جواب
مسلمانان ہند کے مفادات کا تحفظ اور جماعت احمد یہ
( خطبه جمعه فرموده یکم مارچ ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل قرآنی آیات تلاوت کیں:
وَانْذِرِ النَّاسَ يَوْمَ يَأْتِيهِمُ الْعَذَابُ فَيَقُولُ الَّذِينَ
ظَلَمُوا رَبَّنَا آخِرْنَا إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ نُّجِبْ دَعْوَتَكَ
وَنَتَّبِعِ الرُّسُلَ أَوَلَمْ تَكُونُوا أَقْسَمْتُمْ مِنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ
مِنْ زَوَالٍ وَ سَكَنْتُمْ فِي مَسْكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا
أَنْفُسَهُمْ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ الْأَمْثَالَ
وَقَدْ مَكَرُ وا مَكْرَهُمْ وَعِنْدَ اللَّهِ مَكْرُهُمْ وَإِنْ كَانَ
مَكْرُهُمْ لِتَزُولَ مِنْهُ الْجِبَالُ فَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ مُخْلِفَ
وَعْدِهِ رُسُلَهُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ
غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمُوتُ وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ
وَتَرَى الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ مُقَرَّنِيْنَ فِي الْأَصْفَادِنْ سَرَابِيلُهُمْ
مِنْ قَطِرَانٍ وَ تَغْشَى وُجُوهَهُمُ النَّارُ لِيَجْزِيَ اللَّهُ
كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ هَذَا بَلغ
خطبات طاہر جلد ۴
174
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
لِلنَّاسِ وَلِيُنْذَرُوا بِهِ وَلِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ الَهُ وَاحِدٌ
وَلِيَذَّكَّرَ أُولُوا الْأَلْبَابِ ( ابراهیم : ۴۵-۵۳)
پھر فرمایا:
یہ آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورۃ ابراہیم کی آخری چند آیات
صلى الله
ہیں ۔ اس خطبہ میں ان آیات کی تفصیل پیش کرنے کا تو موقع نہیں ہوگا اس لئے میں صرف
ترجمہ پر اکتفا کرتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے محمد عا گو نام نہیں لیا گیا لیکن آپ
ہی مخاطب ہیں تو لوگوں کو اُس دن کے عذاب سے ڈرایا اُس دن سے ڈرا جس دن ایک
عذاب آئے گا اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کئے نے ظلم کئے ہیں وہ اپنے رب کے حضور یہ عرض کریں گے
کہ اے ہمارے خدا اس مدت کو یا اس مقدر کو کچھ عرصہ کے لئے ٹال دے ۔ اس صورت میں
أَوَلَمْ تَكُونُوا أَقْسَمْتُمْ مِنْ قَبْلُ ہم ضرور تیری دعوت کو قبول کریں گے اور رسل کی
پیروی کریں گے۔ اَوَلَمْ تَكُونُوا أَقْسَمْتُمْ مِنْ قَبْلُ کیا تم وہی لوگ نہیں ہو جو اس
سے پہلے قسمیں کھایا کرتے تھے کہ تمہارے لئے کوئی زوال نہیں ہے۔ یہاں وَ نَتَّبِعِ الرُّسُلَ
الفاظ خاص طور پر قابل ذکر ہیں اگر چہ اس کی تفصیل کا تو وقت نہیں لیکن اس آیت کے ان الفاظ کا
ایک دوسری پیشگوئی سے ایک گہرا تعلق ہے جس کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ (المرسلت : ۱۲) ایک وقت آنے والا ہے جب کہ رسولوں کو وقت
مقررہ پر لایا جائے گا۔ مفسرین یہ سمجھتے ہیں کہ یہ قیامت کے دن کی بات ہے لیکن اس مکالمہ سے
صاف معلوم ہو رہا ہے کہ یہ اسی دنیا کی بات ہے اور اسی دنیا میں عذاب سے مہلت مانگی جائے گی
اور یہ کہا جائے گا کہ اگر ہمیں مہلت ملے تو ہم استغفار کریں گے اور رسل کی پیروی کریں
گے۔ اسی ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے آپکو
مخاطب کر کے ان الفاظ کا ذکر فر ما یا جَرِيُّ اللهِ فِي حُلَلِ الأَنْبِيَاءِ ( تذکرہ صفحہ: ۶۳) اللہ کا
پہلوان نبیوں کے لبادہ میں ۔
پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ سَكَنْتُمْ فِي مَسْكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُو تم انہی لوگوں
کے مساکن میں رہتے ہو یا رہتے رہے ہو جنہوں نے اپنی جان پر ظلم کیا تھا اور تم پر خوب گھل چکا ہے
خطبات طاہر جلد۴
175
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا اور ہم نے تمہارے سامنے بہت سی مثالیں کھول کھول کر پیش
کیں مگر افسوس وَقَدْ مَكَرُ وا مَكْرَهُمُ ان لوگوں نے اپنے مکر کو انتہا تک پہنچا دیا
وَعِنْدَ اللهِ مَكْرُ هُمْ لیکن اللہ کے علم میں ان کے مکر کی ہر کیفیت ہے اور ان کے ہر مکر کا جواب
خدا کے پاس ہے ۔ خواہ ان کے نزدیک ان کے مکر ایسے ہوں کہ جو پہاڑوں کو بھی اپنی جگہوں سے ہلا
دیں ۔ فَلَا تَحْسَبَنَّ اللهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُسُلَهُ تو ہرگز یہ گمان مت کر کہ اللہ اپنے رسولوں
کے ساتھ جو وعدے کیا کرتا ہے وہ انہیں ٹال دیتا ہے اور وعدہ خلافی سے کام لیتا ہے ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ
بہت غالب اور انتقام لینے والا ہے۔ يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ کہ جس
دن زمین ایک اور زمین میں تبدیل کر دی جائے گی اور آسمان بھی بدل دیا جائے گا۔
وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ اور وہ خدائے واحد و قہار کے حضور نکل کھڑے ہوں گے۔
يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ کے الفاظ کہ زمین تبدیل کر دی جائے گی ، انہی
الفاظ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی الہام ہوا ۔ وہ الہام زیادہ الفاظ پر مشتمل ہے۔ اس کے
ایک حصہ کے الفاظ یہ ہیں یوم تبدل الارض غير الارض ( تذکرہ صفحہ: ۱۸۹) جس کا تفصیلی
ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا کہ زمین کے باشندوں کے خیالات اور رائیں
بدلائی جائیں گی ۔ وَتَرَى الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ سَرَابِيلُهُمْ
مِنْ قَطِرَانٍ یعنی ان کے کرتے اور قمیصیں تارکول کی بنی ہوئی ہوں گی اور تو ان کے چہروں پر سیاہی کو
چڑھتا ہوا دیکھے گا تا کہ خدا تعالیٰ ہر جان کو اس کے مطابق جزا دے جو اس نے کمایا اور اللہ بہت جلد
حساب لینے والا ہے ۔ یہ لوگوں کے لئے پیغام ہے تا کہ وہ اس کے ذریعہ ڈرائے جائیں اور تاکہ وہ
جان لیں کہ اللہ الله وَاحِدٌ ہے اور تاکہ وہ جو عقل رکھتے ہیں وہ ان باتوں سے نصیحت پکڑیں۔
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ان آیات پر تفصیلی گفتگو کا تو وقت نہیں ہے لیکن جو خطبہ آج دیا
جائے گا اس کا ایک حصہ عملاً ان آیات کی تفسیر ہی ہے اور اولوا الالباب پر اس کا روشن ہونا کوئی مشکل
نہیں ، اہل بصیرت ان حصوں پر سے گزرتے ہوئے خود سمجھ جائیں گے کہ قرآن کریم کی ان آیات کا
اس مضمون کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔
اس سلسلہ خطبات میں میں یہ بیان کر رہا تھا کہ جماعت احمدیہ کو حکومت پاکستان کے
خطبات طاہر جلد۴
176
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۸۵ء
قرطاس ابیض میں اسلام اور مسلمان ممالک کی غدار جماعت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جہاں تک
مسلمانان ہند کی تاریخ کا تعلق ہے اس کے دو حصے ہیں ایک پاکستان کے قیام سے قبل اور ایک
پاکستان کے قیام کے بعد ۔ قیام پاکستان سے قبل کے جو اہم واقعات ہیں اُن میں سے چند ایک میں
نے گزشتہ خطبہ میں نمونہ پیش کئے تھے اور چند ایک کا آج کے لئے انتخاب کیا ہے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ جب بھی برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں پر کوئی بھی مصیبت ٹوٹی یا کسی
رنگ میں ان کی مذہبی دل آزاری ہوئی تو خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ ان مشکلات کو
دور کرنے میں اور اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لئے صف اول کے قربانیاں کرنے والے لوگوں
میں شامل تھی بلکہ بسا اوقات یہ جدو جہد جو مختلف وقتوں میں شروع ہوتی رہی اس کا سہرا کلیۂ جماعت
احمد یہ کے سر تھا اور وہی اس جہاد کی علمبردار رہی ۔ گو دوسرے مسلمان شرفاء نے بھی شرکت کی اور
جماعت احمد یہ کے ساتھ بہت تعاون کیا۔
لیکن وہ عظیم تحریکات جو حقیقت مسلمانوں کی خدمت کے لئے گزشتہ دور میں برصغیر پاک
و ہند میں چلائی گئیں ان میں زیادہ تر راہنمائی اور زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق اللہ تعالیٰ کے فضل
اور رحم کے ساتھ جماعت احمدیہ کو ملتی رہی ۔
ہندوستان میں جن سالوں میں خاص طور پر مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے اُن میں سے
۱۹۲۷ء کا سال خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ یہ وہ سال ہے جس میں بدنام اور نہایت ہی رسوائے عالم
نگیلا رسول لکھی گئی اور آنحضرت ﷺ کی مقدس ذات پر اس قدر خوفناک اور کر یہ حملے
کتاب
صلى الله
سلم
کئے گئے کہ اُن کے تصور سے بھی مسلمان کا خون کھولنے لگتا ہے اور ابھی یہ صدمہ کم نہیں ہوا تھا بلکہ اس
کے مصنف راجپال کے خلاف ایک مہم جاری تھی کہ ایک اور آریہ رسالہ ” ورتمان میں ایک ہندو عورت
نے آنحضرت مال کے متعلق ایک ایسا نا پاک مضمون لکھا کہ کوئی شریف النفس انسان اس کو پڑھ بھی
نہیں سکتا۔ مسلمان تو مسلمان کوئی دوسرا بھی اس کو پڑھے تو حیران ہو کہ یہ کیسی سیاہ کار عورت ہے جس
کے قلم سے ایسے خبیثانہ کلمات ایک مذہب کے بانی کے متعلق نکل رہے ہیں ۔ ایک عام مذہب کے
بانی کے متعلق بھی کوئی شریف انسان اس قسم کے کلمات نہیں کہہ سکتا مگر سید ولد آدم کے متعلق جو سب
پاکوں سے بڑھ کر پاک تھے، جو سب سیدوں سے بڑھ کر سید تھے ، سب سرداروں سے بڑھ کر سردار
خطبات طاہر جلد۴
177
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
تھے، جن کی خاطر کا ئنات کو پیدا کیا گیا اور جو نہ صرف خود پاک بلکہ دوسروں کو پاک بنانے والے تھے
جوز کی ہی نہیں بلکہ مز کی بھی تھے، جن کی برکت اور فیض سے انبیاء پاک بنائے گئے ان کے متعلق ایسے
نا پاک حملے تھے کہ قلم میں یارا نہیں کہ ان حملوں کا ذکر بھی کر سکے۔ ایسے موقع پر ان مخالفانہ حملوں کے
خلاف جو تحریک اٹھی اور مسلمانوں کو اس سلسلہ میں جو عظیم الشان جدو جہد کرنا پڑی۔ سوال یہ ہے کہ
اس کا سہرا کانگریسی علماء کے سر تھا یا مودودی علماء کے سر تھا یا جماعت احمد یہ کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق عطا
فرمائی کہ اس نے عظیم جدوجہد میں نہ صرف غیر معمولی طور پر حصہ لیا بلکہ اس کی سیادت کی توفیق پائی۔
مضمون چونکہ لمبا ہونے کا خطرہ تھا اس لئے میں نے مختصراً ہندوستان کے ایک مسلمان اخبار
کا ایک اقتباس آپ کے سامنے پیش کرنے کے لئے چنا ہے اور اسی طرح میں آپ کے سامنے دو ہندو
اخبارات کے اقتباسات بھی رکھتا ہوں ۔ ان سے یہ بات خوب کھل جائے گی کہ عالم اسلام کے ان
دردناک لمحات میں سب سے زیادہ درد کس جماعت کو تھا اور کس کے رہنما نے غیر معمولی شدت کے
ساتھ جوابی حملے کئے ۔ اخبار مشرق" گورکھپور اپنی اشاعت ۲۳ رستمبر ۱۹۲۷ء میں لکھتا ہے۔
جناب امام جماعت احمدیہ کے احسانات تمام مسلمانوں پر ہیں“
دور حاضر کے قدرناشناس اگر ان کو بھول جائیں تو یہ ان کی مرضی ہے لیکن اخبار مشرق“ گورکھپور لکھتا
ہے کہ مسلمانوں پر تو بہر حال احسان ہے جو دائرہ مسلمانی سے نکلنا چاہتا ہے اس کی مرضی ہے کہ وہ نکل
جائے لیکن قیامت تک ان احسانات کا ذکر مسلمانوں پر احسانات کے طور پر چلتا رہے گا۔
اخبار مذکور لکھتا ہے:
آپ ہی کی تحریک سے ورتمان پر مقدمہ چلایا گیا۔ آپ ہی کی
جماعت نے ”رنگیلا رسول“ کے معاملہ کو آگے بڑھایا، سرفروشی کی اور جیل خانے
جانے سے خوف نہیں کھایا۔ آپ ہی کے پمفلٹ نے جناب گورنر صاحب
بہادر کو انصاف اور عدل کی طرف مائل کیا۔ آپ کا پمفلٹ ضبط کر لیا گیا مگر اس
کے اثرات کو زائل نہیں ہونے دیا اور لکھ دیا کہ اس پوسٹر کی ضبطی محض اس لئے
ہے کہ اشتعال نہ بڑھے اور اس کا تدارک نہایت ہی عادلانہ فیصلے سے کر دیا اور
اس وقت ہندوستان میں جتنے فرقے مسلمانوں میں ہیں سب کسی نہ کسی وجہ سے
خطبات طاہر جلد ۴
178
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۸۵ء
انگریزوں یا ہندوؤں یا دوسری قوموں سے مرعوب ہو رہے ہیں“
یہ آپ کے آزاد اخبارات کی کل کی باتیں ہیں ، ان شرفاء کی جن کو انصاف کا کچھ پاس تھا جو تاریخ کو سخ
کرنے کے قائل نہیں تھے جو حق بات کو حق کہنے کی جرات رکھا کرتے تھے وہ یہ کہہ رہے تھے۔
اخبار مذکور مزید لکھتا ہے :
وو
جتنے فرقے مسلمانوں میں ہیں سب کسی نہ کسی و سب کسی نہ کسی وجہ سے انگریزوں یا
ہندوؤں یا دوسری قوموں سے مرعوب ہو رہے ہیں صرف ایک احمدی جماعت
ہے جو قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں کی طرح کسی فرد یا جمعیت سے مرعوب نہیں ہے
اور خاص اسلامی کام سر انجام دے رہی ہے
یہ تو مسلمان اخبار لکھ رہے تھے۔ ہندو اخبارات کے نزدیک بھی اس دور میں سب سے
زیادہ شدید جوابی حملہ کرنے والے احمدی ہی تھے۔ یعنی جن کے ساتھ مقابلہ تھا اب ان کی آواز سنئے
اور وہ ہندواس سے استفادہ کر کے وہی کام کر رہے تھے جو آج احرار کر رہے ہیں ۔ اس زمانہ میں ہندو
مسلمانوں کو احمدی مسلمانوں سے لڑانے کے لئے بھر پور کوشش کر رہے تھے اور ان کو بار بار یہ بتارہے
تھے کہ احمدی غیر مسلم ہیں۔ یعنی احرار کا کام اس وقت آریہ سماجیوں نے سنبھالا ہوا تھا اور وہ مسلمانوں
کو کہہ رہے تھے۔ بے وقوفو! احمدی تو غیر مسلم ہیں ان کے پیچھے کیوں لگتے ہو ۔ ان کے پیچھے لگ کر
اپنے رسول کی غیرت کیوں دکھا رہے ہو، یہ جانیں قربان کرتے ہیں تو انہیں مٹنے دو تمہارا (نعوذ بالله
من ذالک) اس رسول سے کیا تعلق جس کی خاطر احمدی سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔ چنانچہ
اس اخبار کے الفاظ سنیں:
وو
مرزائیوں یا احمدیوں اور دوسرے مسلمانوں میں اس قدر اختلاف
رائے ہے کہ مرزائی مسلمانوں کو مسلمان مرزائیوں کو کافر قرار دیتے ہیں۔ ابھی
کل کا ذکر ہے کہ ایک مسلمان نے مولوی کفایت اللہ صدر جمعیت العلماء دہلی
سے مرزائیوں کے متعلق فتوی طلب کیا تھا۔ آپ نے جو فتوی دیا وہ جمعیت علماء
کے آرگن ”الجمعیہ دہلی کے کالموں میں شائع ہوا۔ اس میں مولانا کفایت اللہ
نے مرزائیوں کو کافر قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ زیادہ میل جول بڑھانے کو
خطبات طاہر جلد ۴
برا قرار دیا ہے
صلى الله
حضرت اقدس محمد مصطفی علی کی
179
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
ﷺ کی گستاخی کرنے والے یہ لوگ مسلمانوں کو احمدیوں کے
خلاف انگیخت کر رہے ہیں اور یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم تم تو بھائی بھائی ہیں اس لئے ان احمد یوں
کے پیچھے پڑو جو حضرت محمد رسول کریم اللہ کی غیرت رکھتے ہیں۔ ایک آواز آج اٹھ رہی ہے کہ ہم تم
بھائی بھائی ہیں اور ایک آواز کل بھی اٹھی تھی کہ ہم تم بھائی بھائی ہیں۔ آج بعض نادان مسلمانوں کی
طرف سے یہ آواز اٹھی ہے جبکہ پہلے آر یہ صاحب ہوش لوگوں کی طرف سے یہ آواز اٹھی تھی اور فتنہ
پھیلانے کے لئے استعمال کی گئی تھی۔ اخبار لکھتا ہے کہ یہ مولانا کفایت اللہ کا فتویٰ ہے جو ہم تمہیں بتا
رہے ہیں اور جس کا تمہیں علم نہیں کہ احمدیوں سے میل جول بھی منع ہے۔
مگر مرزائیوں کی چالا کی ، ہوشیاری اور خوش قسمتی ملاحظہ ہو جو مسلمان
ان کو کافر قرار دیتے ہیں ان کے ہی لیڈر مرزائی بنے ہوئے ہیں اس وقت لاہور
کے بد نام اخبار مسلم آؤٹ لک“ کے ایڈیٹر اور پرنٹر پبلشر کے قید ہونے پر تمام
ہندوستان کے مسلمان ایک غیر معمولی مگر فرضی جوش کا اظہار کر رہے ہیں اور
دو
مسلم آؤٹ لک“ کی پیروی کے لئے بے قرار ہوئے پھرتے ہیں۔ اخبار مسلم
آؤٹ لک“ کے متعلق ہمیں یہ معلوم کر کے از حد حیرت ہوئی ہے کہ اس کے ایڈیٹر
مسٹر دلاور شاہ بخاری احمدی تھے۔ ( جنہوں نے ورتمان کے مع ، ورتمان کے مضمون پر جوابی حملہ کیا
تھا) اور جب ہائیکورٹ کا نوٹس اُن کے نام آیا تو وہ مرزا قادیانی کے پاس گئے
تا کہ اپنے ڈیفنس یا طرز عمل کے متعلق اس کی رائے لیں۔ مرزا نے انہیں مشورہ
دیا کہ معافی مانگنے کی بجائے قید ہو جانا بہتر ہے ۔ ( محمد مصطفی ﷺ کی غیرت کی
خاطر اگر تم قید ہوتے ہو تو کوئی پرواہ نہیں ۔ چنانچہ واقعہ یہی ہوا اور انہیں قید
با مشقت کی سزادی گئی اور انہوں نے بڑی خوشی سے اُسے قبول کیا۔ چنانچہ وہ کہتے
ہیں کہ وہ مرزا قادیانی کے پاس گئے اور انہوں نے یہ مشورہ دیا ) غرضیکہ ہر پہلو
سے یہ ایک احمدی تحریک ہے ۔ (اخبار گورو گھنٹال‘ لا ہورا ار جولائی ۱۹۲۷ء )
کہاں ہیں آج کے مؤرخ پاکستان جو ساری اسلامی تاریخ کا حلیہ بگاڑنے کے درپے ہیں
خطبات طاہر جلد۴
180
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۸۵ء
صلى الله
عروسه
اور ان کے ہاتھوں ۔ سے لکھی ہوئی تاریخ پاکستان تو پہچانی نہیں جا رہی ۔ وہ تحریک جو آنحضرت ما
کی غیرت ، محبت اور عشق میں اٹھی تھی اس میں جن لوگوں کے ساتھ مقابلہ تھا اور جن پر چوٹیں پڑ رہی
تھیں وہ یہ کہہ رہے تھے غرضیکہ ہر پہلو سے یہ ایک احمدی تحریک ہے۔“
کھلا کھلا ۔
اسی طرح ” پرتاپ“ اور دوسرے اخباروں نے بھی اس مضمون پر قلم اٹھائے اور
تسلیم کیا کہ اصل جوابی حملہ جس سے ہمیں شدید خطرہ ہے اور ہمیں نقصان پہنچ رہا ہے وہ جماعت احمد یہ
کی طرف سے ہے۔
دوسرا اہم موقع جو مسلمانان ہند کے لئے ایک نہایت ہی تکلیف دہ اور دردناک موقع تھا اور
جس سے مسلمانوں کی سیاسی جمعیت اور سیاسی بقا کے خلاف ایک بہت بڑا خطرہ در پیش تھا اس کا آغاز
کشمیر سے ہوا۔ جب کہ کشمیر کے ڈوگرہ مہاراجہ نے مسلمانوں کے حقوق تلف کرنے شروع کئے اور
ایک نا پاک مثال قائم کی کہ جہاں بھی ہندو اکثریت ہے وہاں مسلمانوں کو ان کے تمام حقوق سے محروم
کر دیا جائے ۔ اس موقع پر مسلمانوں میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور ہندوستان کے شمال سے
جنوب تک اہل فکر و نظر نے یہ سوچنا شروع کیا کہ اس کا کوئی علاج ہونا چاہئے ۔ چنانچہ اس زمانہ کے
بڑے بڑے مفکرین اور سیاسی راہنماؤں کی نظریں قادیان کی طرف اٹھنے لگیں اور انہوں نے حضرت
خلیفة المسیح الثانی کو خطوط کے ذریعے اور پھر پیامبر بھجوا کر توجہ دلائی کہ اگر آپ ہی اس کام کو سنبھالیں
گے تو چل سکے گا ورنہ آپ کے بغیر یہ کشتی کنارے لگتی نظر نہیں آتی اور ان لوگوں میں ) وں میں ایک وہ بھی تھے
جن کو آج جماعت احمدیہ کی مخالفت کرنے والے مسلمان لیڈروں میں سرفہرست پیش کیا جارہا ہے۔
یعنی ڈاکٹر علامہ سرمحمد اقبال ، جنہوں نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے پرائیویٹ سیکرٹری شیخ یوسف علی
صاحب کے نام ایک خط ۵ ستمبر ۱۹۳۰ء کو لکھا۔ چونکہ اس قسم کے حوالہ جات زیادہ تر جماعت احمدیہ کے
اخباروں میں چھپے تھے اس لئے عموماً غیر احمدی علماء عام مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ یہ جھوٹے حوالے
ہیں جو ان کے اپنے اخبارات میں چھپے ہوئے ہیں۔ اس لئے میں نے ان حوالوں کی بجائے آپ کے
سامنے پیش کرنے کے لئے سر علامہ ا سر علامہ اقبال کا یہ خط چنا ہے؟ کا یہ خط چنا ہے جو ان کے اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا ہے اور جس
پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں وہ لکھتے ہیں :
وو
۔
چونکہ آپ کی جماعت منتظم ہے اور نیز بہت سے مستعد آدمی اس
خطبات طاہر جلد ۴
181
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
جماعت میں موجود ہیں اس واسطے آپ بہت مفید کام مسلمانوں کے لئے انجام
دے سکیں گے۔
باقی رہا بورڈ کا معاملہ سو یہ خیال بھی نہایت عمدہ ہے۔ میں اس کی ممبری
کے لئے حاضر ہوں ۔ صدارت کے لئے کوئی زیادہ مستعد اور مجھ سے کم عمر کا آدمی
ہو تو زیادہ موزوں ہو گا لیکن اگر اس بورڈ کا مقصد حکام کے پاس وفود لے جانا ہو تو
ہمیں اس سے معاف فرمایا جائے ۔ وفد بے نتیجہ ثابت ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ
مجھ میں اس قدر چستی اور مستعدی بھی باقی نہیں رہی بہر حال اگر آپ ممبروں میں
میرا نام درج کریں تو اس سے پہلے باقی ممبروں کی فہرست ارسال فرمائیں۔
حضرت خلیفة
خلیفہ المسیح الثانی نے اس خط اور با اور بعض دوسرے خطوط کے نتیجہ میں جو
دوسرے مسلمان علماء اور سیاسی راہنماؤں کی طرف سے آپ کی خدمت میں لکھے گئے ، ایک
کا نفرنس بلوانے کی تجویز کی ۔ اس کا نفرنس کا انعقاد شملہ میں نواب سرذوالفقار علی صاحب کی
کوٹھی پر ۱۹۳۱ء میں ہوا۔ اس کا نفرنس میں جو بڑے بڑے راہنما شامل ہوئے ان میں سے
چند نام میں آپ کو پڑھ کر سناتا ہوں ۔ شمس العلماء خواجہ حسن نظامی ، سر میاں فضل حسین
صاحب ، سر محمد اقبال صاحب، سر ذوالفقار علی خان صاحب، جناب نواب صاحب کنج پوره،
خان بہادر شیخ رحیم بخش صاحب ، سید محمد محسن شاہ صاحب ایڈووکیٹ ، مولوی محمد اسماعیل
صاحب غزنوی (امرتسر ) ، مولوی نور الحق صاحب مالک، مسلم آؤٹ لک ، سید حبیب
صاحب ایڈیٹر ”سیاست“ وغیرھم ۔ اس کے علاوہ مولوی میرک شاہ صاحب سابق پروفیسر
دیو بند نمائندہ کشمیر کی حیثیت سے اور اللہ رکھا صاحب ساغر نمائندہ جموں کی حیثیت سے اس
میں شامل ہوئے ۔ اس کا نفرنس کے آخر پر علامہ سر محمد اقبال نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا
نام پیش کیا اور کہا کہ:
میں یہ تجویز پیش کرتا ہوں کہ اگر اس کشمیر موومنٹ کو کامیاب بنانے
کے ارادے ہیں تو جماعت احمدیہ کے امام مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے
66
سوا اور کوئی اہل نہیں ۔“
خطبات طاہر جلد ۴
182
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
یہ آواز اُٹھتے ہی ہر طرف سے تائیدی آوازیں بلند ہونے لگیں اور بالا تفاق حضرت خلیفۃ
المسیح الثانی کو اس کا نفرنس کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ ڈاکٹر علامہ اقبال نے فرمایا:
وو
حضرت صاحب! جب تک آپ اس کام کو اپنے ہاتھ میں صدر کی
حیثیت سے نہ لیں گے یہ کام نہیں ہوگا“
(رسالہ لاہور ۵ را پریل ۱۹۶۵ء صفحه : ۱۲ کالم ۲)
یہ تو ایک لمبی داستان ہے کہ جماعت احمدیہ نے مسلمانانِ ہند کے مفادات کے تحفظ کے
لئے کتنی عظیم الشان قربانیاں دی ہیں ۔ کشمیر میں ہر طرف، ہر گل بوٹے میں اس کی یادیں بکھری پڑی
ہیں ۔ جماعت کے بڑے بڑے عالم کیا اور ان پڑھ کیا ، امیر کیا اور غریب کیا سبھی اپنے خرچ پر وہاں
جاتے تھے اور مسلمانوں کی بے انتہا خدمت کرتے تھے اور ان پر کوئی بوجھ نہیں بنتے تھے۔ لٹریچر تقسیم
کرتے اور کشمیر کے اس وقت کے راجہ کے مظالم کا شکار ہوتے تھے اور قید کئے جاتے ۔ پھر وکلاء کے
قافلے وقف کر کے جاتے اور ان مسلمان بھائیوں کی خاطر مقد مے لڑتے تھے جنہیں سزائیں ملتی
تھیں ۔ پس یہ ایک بہت بڑی داستان ہے اور سینکڑوں صفحات کی کتابیں اس مضمون پر لکھی گئی ہیں اور
ینا ممکن ہے کہ تاریخ کشمیر کاذکر اور جماعت احمدیہ کی عظیم الشان خدمات کے بغیر وہ تاریخ تاریخ
سکے۔ اس وقت میں یاد دہانی کے طور پر آپ کے سامنے اس وقت کے بعض مسلمان اخبارات اور
رسائل کے دو تین اقتباس پیش کرتا ہوں ۔ اخبار ”سیاست“ کے مدیر مولانا سید حبیب صاحب اپنی
کتاب ”تحریک قادیان میں لکھتے ہیں:
مظلومین کشمیر کی امداد کے لئے صرف دو جماعتیں پیدا ہوئیں ۔“
66
سید حبیب کی اس کتاب کے نام سے ہی پتہ چلتا ہے کہ یہ مخالفانہ کتاب ہے لیکن اس زمانہ میں مخالفوں
میں بھی کچھ نہ کچھ خدا کا خوف پایا جاتا تھا اور بسا اوقات حق تسلیم کرنے پر مجبور ہو جایا کرتے تھے۔ مدیر
موصوف یہ وضاحت کر رہے ہیں کہ یہ لوگ آخر کیوں جماعت احمدیہ کے ساتھ شامل ہوئے اور اس
تحریک میں حصہ لیا جس کی سربراہی حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کر رہے تھے ۔ وہ لکھتے
ہیں کہ :
مظلومین کشمیر کی امداد کے لئے صرف دو جماعتیں پیدا ہوئیں ۔
خطبات طاہر جلد ۴
183
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۸۵ء
ایک کشمیر کمیٹی ، دوسری احرار، تیسری جماعت نہ کسی نے بنائی نہ بن سکی۔ احرار پر
مجھے اعتبار نہ تھا اور اب دنیا تسلیم کرتی ہے کہ کشمیر کے یتامی ، مظلومین اور بیواؤں
کے نام سے روپیہ وصول کر کے احرار شیر مادر کی طرح ہضم کر گئے ( یہ وہی احرار
ہیں جو آج پاکستان پر مسلط کئے جارہے ہیں ) ان میں سے ایک لیڈر بھی ایسا
نہیں جو بالواسطہ یا بلا واسطہ اس جرم کا مرتکب نہ ہوا ہو۔ کشمیر کمیٹی نے انہیں دعوت
اتحاد و عمل دی مگر اس شرط پر کہ کثرت رائے سے کام ہوا اور حساب با قاعدہ رکھا
جائے۔ انہوں نے دونوں اصولوں کو ماننے سے انکار کر دیا۔ لہذا میرے لئے
سوائے از میں چارہ نہ تھا کہ میں کشمیر کمیٹی کا ساتھ دیتا اور میں ببانگ دہل کہتا ہوں
کہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب صدر کشمیر کمیٹی نے تندہی ، محنت ، ہمت ،
جانفشانی اور بڑے جوش سے کام کیا اور اپنا روپیہ بھی خرچ کیا اور اس کی وجہ سے
میں ان کی عزت کرتا ہوں“۔ (صفحہ :۴۲)
دو
مولانا عبد المجید سالک مدیر انقلاب اپنی کتاب ”سرگزشت میں لکھتے ہیں کہ :
” جب احرار نے احمدیوں کے خلاف بلا ضرورت ہنگامہ آرائی شروع
کر دی اور کشمیر کی تحریک میں متخالف عناصر کی ہم مقصدی و ہم کاری کی وجہ سے
جو قوت پیدا ہوئی تھی اس میں رخنے پڑ گئے تو مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب
نے کشمیر کمیٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا اور ڈاکٹر اقبال اس کے صدر مقرر
ہوئے کمیٹی کے بعض ممبروں اور کارکنوں نے احمدیوں کی مخالفت محض اس لئے
شروع کر دی کہ وہ احمدی ہیں۔ یہ صورت حال مقاصد کشمیر کے اعتبار سے سخت
66
نقصان دہ تھی ۔“
(سرگزشت صفحه : ۳۳۸)
اب سنئے کہ اس وقت ہندو پر لیس کیا لکھ رہا تھا اور ہندوؤں کو مسلمانوں کی کس جماعت سے
خطرہ نظر آرہا تھا اور ان کے نزدیک کون تھا جو مسلمانان کشمیر کے لئے بے قرار ہو کر میدانِ عمل میں کود
پڑا تھا۔ اس بارے میں اخبار ملاپ یکم اکتوبر ۱۹۳۱ ء صفحہ ۵ پر لکھتا ہے :
مرزا قادیانی نے آل انڈیا کشمیر کمیٹی اس غرض سے قائم کی ہے تا کہ
خطبات طاہر جلد ۴
184
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۸۵ء
کشمیر کی موجودہ حکومت کا خاتمہ کر دیا جائے اور اس غرض کے لئے انہوں نے
کشمیر کے گاؤں گاؤں میں پرو پیگنڈا کیا ۔۔ ۔۔ انہیں روپیہ بھیجا ، ان
کے وکیل بھیجے ، شورش پیدا کرنے والے واعظ بھیجے۔ شملہ میں اعلیٰ افسروں کے
ساتھ ساز باز کرتا رہا۔
پاکستان کے سربراہوں سے میں یہ پوچھتا ہوں کہ تم جس جماعت کو آج مسلمانوں کے خلاف
ساز باز کرنے والے قرار دے رہے ہو اس کے متعلق کچھ خدا کا خوف کرو، اس جماعت پر غیر تو یہ الزام
لگاتے ہیں اور ہمیشہ لگاتے رہے ہیں کہ یہ جماعت مسلمانوں کے حق اور خیر خواہی میں ساز باز کرنے والی
جماعت ہے اور قرآنی الفاظ میں اگر یہ جماعت اذن ہے تو ا ذُنُ خَيْرٍ لَّكُمْ (التوبہ (۲۱) یعنی
تمہاری بھلائی اور خیر خواہی کے کان رکھتی ہے نہ کہ تمہاری بدی کے کان ۔
حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا ذکر کرتے ہوئے اخبار ملاپ‘ ۳۰ رستمبر ۱۹۳۱ء کی اشاعت
میں لکھتا ہے کہ :
کشمیر میں قادیانی شرارت کی آگ لگائی۔ واعظ گاؤں گاؤں
گھومنے لگے۔ چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ چھپوائے گئے ، اردو میں بھی اور کشمیری
زبان میں بھی اور انہیں ہزاروں کی تعداد میں چھپوا کر مفت تقسیم کیا گیا۔ مزید
بر آل رو پی بھی بانٹا گیا“۔ (صفحہ:۵)
برصغیر کی تاریخ میں سب سے اہم دور جو مسلمانوں کی تقدیر بنانے والا دور کہلا سکتا ہے، جس
میں بقا کی جدو جہد اور بقا کی جنگ بڑی شدت کے ساتھ لڑی جارہی تھی وہ قیام پاکستان سے قبل کی
تاریخ کا دور ہے۔ اُس وقت مسلمان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے۔ اُس وقت مسلمانوں کو
ایک ایسی پناہ گاہ چاہئے تھی جہاں وہ مخالفانہ طاقتوں کے استبداد سے محفوظ رہ سکیں، جہاں نہ ان کے
دین کو کوئی خطرہ ہو، نہ اُن کی سیاست کو کوئی خطرہ ہو ، نہ ان کی معیشت کو کوئی خطرہ ہو۔ چنانچہ اس پناہ گاہ
کی تلاش میں مختلف وقتوں میں مختلف مسلمان اہل فکر نے کچھ تصورات باندھے، کچھ خوابیں دیکھیں،
کچھ نقشے تعمیر کئے اور رفتہ رفتہ پاکستان کا نقشہ یوں ابھر نے لگا کہ گویا وہ ساری ملت اسلامیہ کی آواز
تھی۔ اس انتہائی اہم دور میں جماعت احمدیہ کا کردار کیا تھا۔ جن کے متعلق آج یہ کہا جا رہا ہے کہ
خطبات طاہر جلد۴
185
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
احمدیوں کے لئے مسلمان ممالک مہلک ثابت ہوتے ہیں اس لئے وہ برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی
مسلمان ملک قائم رہ جائے۔ کجا یہ کہ وہ کسی مسلمان ملک کے بنانے میں ساتھ دیں۔ چنانچہ اس انتہائی
اہم دور میں جماعت احمد یہ کہ احمد یہ کیا کر رہی تھی اور اور وہ جماعتیں جو آج پاکستان پر مسلط کی جا رہی ہیں ان کا وہ جما
کردار کیا تھا۔ اس سلسلہ میں میں چند اقتباس غیر احمدی اخباروں سے نکال کر پیش کر رہا ہوں تا کہ آج
تاریخ کا جو حلیہ بگاڑا جا رہا ہے مسلمانان پاکستان اور مسلمانان عالم دیکھیں تو سہی کہ اصل ظالم کون تھا
اور مسلمانوں کے ساتھ سچی ہمدردی رکھنے والا ، پیار کرنے والا ان کی خاطر جان و مال قربان کرنے
والا کون تھا۔ سید رئیس احمد جعفری اپنی کتاب ”حیات محمد علی جناح “ مطبوعه ۱۹۷۴ء زیر عنوان ” اصحاب
قادیان اور پاکستان“ لکھتے ہیں :۔
وو
اب ایک اور دوسرے بڑے فرقہ اصحاب قادیان کا مسلک اور
رویہ پاکستان کے بارے میں پیش کیا جاتا ہے اصحاب قادیان کی دونوں
جماعتیں مسلم لیگ کی مرکزیت ، پاکستان کی افادیت اور مسٹر جناح کی سیاسی
قیادت کی معترف اور مداح ہیں۔ (صفحہ: ۴۵۱)
،
اس زمانہ میں مسلمانوں کو اس جدو جہد کے دوران جو غیر معمولی مصائب کا سامنا کرنا پڑا
اس کی تاریخ تو بہت دردناک ہے۔ مشرقی پنجاب کے علاقے میں مسلمانوں کے خون سے اس کثرت
کے ساتھ ہولی کھیلی گئی ہے کہ اس ساری تاریخ کا احاطہ کرنا تو ممکن ہی نہیں اور نہ ہی کوئی دل ان
دردناک داستانوں سے دوبارہ گزرنے کو گوارا کرے گا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ جب عملی جہاد کا وقت آیا تو
اس وقت مسلمان فرقوں میں سے احرار اور جماعت اسلامی کا کردار کیا تھا اور جماعت احمدیہ کا کردار کیا
تھا۔ وہ وقت ایسا نہیں تھا جو صرف تبلیغی جہاد کا ہو۔ وہ وقت ایسا تھا جب کہ بدنی جہاد کا وقت تھا اور تلوار
کے جہاد کا وقت بھی آچکا تھا۔ مسلمان عورتوں کی عزت و حرمت کے ساتھ ظلم کی ایک ہولی کھیلی جارہی
تھی اور بچوں کو اچھال کر نیزوں میں پرویا جا رہا تھا۔ الغرض لئے ہوئے قافلوں اور ان کے ساتھ مظالم
کے اتنے درد ناک مناظر ہیں کہ زبان کو یارا نہیں کہ ان کا تفصیل سے ذکر کر سکے۔ بہر حال سب
وقت
مسلمانوں کو بالعموم اس تاریخ سے واقفیت ہے۔ میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جب عملی جہاد کا
آیا تو کون تھا جو مسلمانوں کی خاطر جہاد کی صف اول میں لڑ رہا تھا۔ اخبار احسان جو ایک احراری
خطبات طاہر جلد۴
186
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
اخبار تھا ( اب بند ہو چکا ہے ) ۲۵ ستمبر ۱۹۴۷ء کے شمارہ میں لکھتا ہے :
قادیان کے نوجوان ملٹری کے جبر و تشدد کے باوجود خوفزدہ نہیں ۔ وہ
صرف اس بات کے خواہش مند ہیں کہ عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو یہاں سے
نکال دیا جائے ۔ وہ خوب جانتے ہیں کہ اب وہ آہستہ آہستہ موت کے گھیرے
میں آتے جاتے ہیں اور نہرو کی حکومت جو کہتی تھی کہ کسی مسلمان کو مشرقی پنجاب
سے نکلنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا وہ قادیان کے مسلمانوں کو وہاں سے زبر دستی
نکلوانے اور انہیں تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔“ ( آج یہ کہا جا رہا ہے کہ احمدی
ہندوستان کے ایجنٹ ہیں ( " محکمہ حفاظت قادیان“ کے ماتحت کام کرنے
والے نو جوان بعض اوقات چوبیس چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی ادا کرتے اور رات دن
پہرہ دیتے ہیں ۔
اس مرحلہ پر حضور نے فرمایا:
66
میں خود بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے اس میں شامل تھا اور مجھے یاد ہے کہ بعض دفعہ اڑتالیس
گھٹے نیند نہیں آسکتی تھی کیونکہ حالات ہی ایسے تھے علاوہ ازیں خدام تھوڑے تھے اور کام بہت زیادہ تھا
اور بعض دفعہ اگر چند لمحے بھی نیند کے لئے مل جاتے تو یوں لگتا تھا کہ ہم گناہ کر رہے ہیں اور یہ احساس
ہوتا کہ ہم سوئے کیوں یعنی یہ اس وقت کے احمدی نوجوانوں کے احساسات تھے اور پھر صرف قادیان
میں ہی نہیں بلکہ اس کے ارد گرد جتنے بھی مسلمان دیہات تھے انہیں بچانے اور ان کی خاطر لڑنے کے
لئے قادیان سے مجاہد جایا کرتے تھے یہ اس زمانہ کا ذکر ہے۔ چنانچہ اخبار لکھتا ہے :
بعض اوقات چوبیس چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی ادا کرتے اور رات دن
پہرہ دیتے ہیں ۔ گو نیند اور بے آرامی کی وجہ سے ان کی صحت کمزور ہو چکی ہے مگر
وہ موت کے ڈر سے بھاگنے کی بجائے موت سے مقابلہ کرنے پر آمادہ ہیں ۔
وہاں کوئی ملٹری مسلمان نہیں ہے۔ ہندو ملٹری اور سکھ پولیس انہیں ڈراتی دھمکاتی
ہے۔ ہندو کیپٹن بھرا ہوا پستول ہاتھ میں پکڑے دہشت پھیلانے کے لئے ادھر
ادھر پھرتا رہتا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۴
187
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۸۵ء
پھر یہی اخبار ۲ را کتوبر ۱۹۴۷ء کی اشاعت میں مزید لکھتا ہے:
وو
لمبی چوڑی باتیں لکھنے کا وقت نہیں ۔ ۔۔۔۔ (یعنی اس اخبار
میں کسی غیر احمدی مسلمان کا خط چھپا ہے جو ان دنوں قادیان میں پناہ لئے
ہوئے تھا وہ لکھتا ہے کہ ) اس وقت ہم کم و بیش پچاس ہزار افراد قادیان میں پناہ
لئے بیٹھے ہیں ہمیں احمدیوں کی طرف سے زندہ رہنے کے لیے کھانا مل رہا ہے۔
بعض کو مکان بھی مل چکے ہیں۔ مگر اس قصبہ میں اتنی گنجائش کہاں ، ہزاروں
آسمان کی چھت کے نیچے زمینی فرش پر پڑے ہیں جنہیں دھوپ بھی کھانا پڑتی
ہے اور بارش میں بھی بھیگنا پڑتا ہے۔ (احسان لاہور ۲ اکتوبر ۱۹۴۷ء)
علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی طرف سے ایک کتاب” کاروان سخت جان“ کے نام سے
شائع ہوئی اس میں تقسیم ملک کی تاریخ کا ذکر ہے۔ حکومت پاکستان کے محکمہ دفاع کی طرف سے شائع
شده یه کتاب قادیان کا ذکر کرتے ہوئے لکھتی ہے :
دو
یہ مقام علاوہ اپنی صنعتی اور تجارتی شہرت کے جماعت احمد یہ کا مرکز
ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کے گرد و نواح میں تمام تر سکھوں کی آبادی
ہے ۔ چنانچہ فسادات کے ایام میں ہیں ہیں میل دور کے مسلمان بھی قادیان ؛
شریف میں پناہ لینے کے لئے آگئے۔
دو
کل تک تو قادیان شریف تھا مگر آج تم ربوہ کو بھی دنیا کا نا پاک ترین شہر بنا رہے ہو،
نعوذ باللہ من ذالک اور کہتے ہو کہ جس طرح یہودیت کا اسرائیل ہے اسی طرح ربوہ بھی مرزائیل
ہے نعوذ بالله من ذالک۔ اس وقت تو تمہاری زبانوں سے حق جاری ہوا تھا کہ قادیان نہ کہو یہ تو
قادیان شریف ہے۔ یہاں خدا کے پیارے بستے ہیں۔ خدا کے پیاروں نے یہ بستی آباد کی ہے اور
اسلام کے فدائی اس بستی میں آباد ہیں۔ جب تک یہ یادیں اس بستی سے وابستہ رہیں گی شرفاء اسے
ہمیشہ قادیان شریف کے نام سے ہی یاد کرتے رہیں گے۔ اس وقت کی حکومت پاکستان کی شرافت کی
بھی داد دینی پڑتی ہے کہ اس نے حق کا اظہار کرتے ہوئے ان احراری مولویوں کی کوئی پرواہ نہیں کی ۔
یہ تعداد بڑھتے بڑھتے پچھتر ہزار نفوس تک پہنچ گئی
خطبات طاہر جلد ۴
188
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
مجھے یاد ہے کہ ان پناہ گزینوں کو باقاعدہ کھانا دیا جاتا رہا چونکہ خطرناک حالات نظر آرہے
تھے اس لئے حضرت مصلح موعود نے بڑی حکمت عملی کے ساتھ حالات کو جانچ کر جلسہ سالانہ کی
ضروریات سے کہیں زیادہ گندم اکٹھی کی ہوئی تھی۔ چنانچہ خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں ایک بھی نی خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں ایک بھی
مسلمان کو فاقوں نہیں مرنے دیا گیا بلکہ حاجتمندوں کی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے جہیزوں کے قیمتی دیا کی
کپڑے بھی ان میں تقسیم کئے گئے ۔ حضرت خلیفة المسیح الثالث نے خود اپنی بیگم کے قیمتی کپڑے تقسیم کر
کے اس کام کا آغاز کیا۔ حضرت بیگم صاحبہ چونکہ نواب مالیر کوٹلہ کے خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اس
لئے ان کپڑوں میں بعض اتنے قیمتی اور پرانے خاندانی ملبوسات چلے آرہے تھی کہ وہ ان کو خود بھی نہیں
تھیں کہ کہیں خراب نہ ہو جا ئیں لیکن حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمۃ اللہ علیہ نے سے
سامنے اور سب سے پہلے اپنے گھر سے کپڑوں کے بکس کھولنے شروع کئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان
غرباء کو جن کے خواب و خیال میں بھی ایسے کپڑے نہیں آسکتے تھے تقسیم کر دیئے۔ لینے والے
تقریباً سارے غیر احمدی مسلمان تھے۔ پھر اس کے بعد تو ہر گھر کے ہر کمرہ کے ہر بکس کے منہ کھل
گئے اور جو کچھ تھا وہ سارا اپنے مصیبت زدہ غیر احمدی مسلمان بھائیوں میں تقسیم کر دیا۔ میں جب
آخر میں قادیان سے نکلا ہوں تو میرے پاس ایک خا کی تھیلا تھا جس میں صرف ایک جوڑا تھا۔ یہ
نہیں کہ کوئی چیز لا نہیں سکتے تھے بلکہ ہمارے سارے گھر خالی پڑے ہوئے تھے اور جو کچھ تھا وہ
سب تقسیم کر دیا گیا تھا۔
وو
چونکہ ان پناہ گزینوں کو ظالم اور سفاک سکھوں نے بالکل مفلس اور
تلاش کر دیا تھا۔ لہذا قادیان کے باشندگان نے ان بیچاروں کی کفالت کا بیڑا
اٹھایا۔ ظاہر ہے اتنی بڑی جمعیت کے لئے خوراک اور رہائش کا بار اٹھانا کوئی
معمولی کام نہیں ہے اور خصوصاً ایسے ایام میں جب کہ ضروریات زندگی کی اتنی
گرانی ہو چنانچہ یہ نا خواندہ مہمان قادیان کی کفالت میں اُس وقت تک رہے
جب تک حکومت نے عمداً ان کو ایسا کرنے سے روک نہ دیا۔
کاروان سخت جان صفحه: ۱۴۳ ۱۴۴ ناشر اداره رابطه قرآنی دفتر محاسبات دفاع پاکستان مارچ ۱۹۵۱ء )
اخبار ”زمیندار اپنی اشاعت ۲ راکتو بر ۱۹۴۷ء میں لکھتا ہے کہ :
خطبات طاہر جلد ۴
189
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۸۵ء
ضلع گورداسپور میں یوں تو متعدد مقامات پر مسلمان محصور ہیں مگر
تین کیمپ بہت بڑے ہیں (۱) بٹالہ کے پناہ گزینوں کی حالت بہت خراب ہے
جسے کل تک بٹالہ شریف کہا کرتے تھے لیکن جب عملاً امتحان کا وقت آیا تو منہ سے لفظ ”شریف نہیں
نکلا کیونکہ وہاں مسلمانوں کا پرسان حال ہی کوئی نہیں تھا۔ اس سے متعلق کہتے ہیں کہ
بٹالہ کے پناہ گزینوں کی حالت بہت ہی خراب ہے ۔ نہ سر چھپانے
کے لئے کوئی پناہ گاہ ہے، نہ کھانے کے لئے کوئی چیز ہے۔ ہندوفوجیوں نے
قیامت برپا کر رکھی ہے زیورات اور سامان پر ڈاکے ڈالتے ہی جاتے تھے۔
اب تو خواتین کی عصمت و عزت پر بھی ہاتھ ڈالا جاتا ہے۔ دوسرا کیمپ سری گوبند
پورہ میں ہے۔ وہاں کی صورت حال بھی بٹالہ سے کم خوفناک نہیں ۔ تیسرا کیمپ
قادیان میں ہے۔ اس میں شک نہیں مرزائیوں نے مسلمانوں کی خدمت قابل
شکریہ طریقے پر کی۔
اخبار ”زمیندار“ پھر لکھتا ہے:
اس وقت ہزاروں پناہ گزین احمدیوں کے گھروں سے روٹیاں کھا
رہے ہیں ۔ قادیان کے مسلمانوں نے حکومت سے راشن کے لئے درخواست
نہیں دی اور حکومت ( جس کا نام ایک تھانیدار اور چند سکھ سپاہی ہے ) قادیان
سے غلہ غصب کر کے وہاں کے باشندوں اور پناہ گزینوں کو بھوکوں مارنا چاہتی
ہے۔ کیا دنیا میں کسی قوم پر اس سے بڑھ کر بھی ظلم و ستم کیا جا سکتا ہے۔
زمیندار ۱۶ راکتوبر ۱۹۴۷ء)
ہاں میں کہتا ہوں کہ اس سے بھی بڑھ کر ظلم و ستم کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ
غیروں کے ہاتھوں ظلم خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اس سے اتنا دکھ نہیں پہنچا کرتا جتنا اپنوں کے ہاتھوں
تکلیف پہنچے تو دکھ محسوس ہوتا ہے۔ جب وہ ہاتھ جن سے یہ امیدیں وابستہ ہوں کہ وہ حفاظت کریں
گے اور وہ زبانیں جن سے یہ امیدیں وابستہ ہوں کہ وہ تائید میں چلیں گی مگر وہ ہاتھ مخالفت میں اٹھنے
لگیں اور وہ زبانیں چرکے لگانے لگیں اور اپنوں ہی کی مخالفت کرنے لگیں۔ میں ”زمیندار“ کے اس
خطبات طاہر جلد۴
190
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
کالم نویس سے کہتا ہوں کہ ہاں وہ دکھ اس سے بہت زیادہ ہوا کرتا ہے اور وہ دکھ تم لوگوں سے پہنچا
ہے۔ وہ دکھ مجلس احرار سے مسلمانوں کو پہنچا ہے اور مبینہ جماعت اسلامی سے وہ دکھ مسلمانوں کو پہنچا
ہے۔ کوئی دکھ کسی ہندو یا سکھ کے ہاتھ سے پہنچا ہوا تنا شدید نہیں ہے جتنا شدید اپنوں سے پہنچا ہوا دکھ۔
اگر آپ بھول چکے ہوں تو آپ کی یاد دہانی کے لئے میں جماعت اسلامی سے متعلق غیر احمدی
مسلمانوں کے چند حوالے آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں ۔ لیکن ان سے پہلے میں ایک حوالہ مولوی
مودودی کا ہی پیش کر رہا ہوں بعد ازاں دوسروں کے حوالے ان کے متعلق پیش کروں گا ۔ وہ دور جو
تحریک قیام پاکستان کا نہایت ہی اہم دور تھا جبکہ مسلمان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے۔ اس
وقت جماعت احمد یہ تو قربانیوں میں حصہ لے رہی تھی اور اس تحریک کے نتیجہ میں جو پاکستان تعمیر ہو رہا
تھا اس کے متعلق مودودی صاحب کا تصور کیا تھا اور ان کے فتوے کیا تھے؟ ان سے متعلق مولانا
موصوف لکھتے ہیں :۔
دو
اگر میں اس بات پر خوش ہوں کہ یہاں رام داس کی بجائے عبداللہ
خدائی کے منصب پر بیٹھے گا تو یہ اسلام نہیں ہے بلکہ نرا نیشنلزم اور یہ مسلم نیشنلزم“
بھی خدا کی شریعت میں اتنا ہی زیادہ ملعون ہے جتنا ہندوستانی نیشنلزم“۔
( مسلمان مان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوئم صفحہ : ۸۱ )
دیکھیں کیسے کیسے بہانے تراشے جا رہے ہیں کہ مسلمانوں کو کانگریس کا غلام بنا دیا جائے اور
کانگریسی نیشنلزم کی تائید میں تو سارے مسلمان زور لگائیں لیکن مسلم نیشنلزم بڑا ملعون ہے اس کے
قریب تک نہیں جانا چاہئے ۔ پھر فرماتے ہیں:
نہ ہندوؤں سے ہمارا کوئی قومی جھگڑا ہے نہ انگریزوں سے، وطنیت
کی بنیاد پر ہماری لڑائی ہے (احمدیوں کے خلاف جہاد کے فتوے دینے والوں
کے اپنے فتوے یہ ہیں ) نہ ان ریاستوں سے ہمارا کوئی رشتہ ہے جہاں نام نہاد
مسلمان خدا بنے بیٹھے ہیں۔
جب تک ان ریاستوں میں تیل نہیں نکلا تھا اس وقت تک تو کوئی رشتہ نہیں تھا۔ اب تیل کا
رشتہ جو نکلا ہے تو یہ بیچارے کیا کریں۔ یہ تو ایسا ہی واقعہ ہے جیسا کہ حضرت خلیفہ اصبح الاول فرمایا
خطبات طاہر جلد۴
191
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
کرتے تھے کہ ایک دفعہ ایک ملاں نے نکاح پر نکار نے نکاح پر نکاح پڑھ دیا۔ حضرت خلیفہ اتع الاول کے دل میں
لمسیح
اس کی بڑی عزت تھی کیونکہ وہ نیکی میں مشہور تھا۔ آپ نے کہا کہ میں نہیں مان سکتا کہ ایسا واقعہ ہوا ہو ۔
لوگوں نے عرض کیا کہ واقعہ ایسا ہی ہوا ہے آپ اس ملاں کو بلا کر دیکھ لیں۔ چنانچہ آپ نے اُسے
بلوایا اور دریافت فرمایا کہ مولانا صاحب ! آپ سے پوچھتے ہوئے بھی شرم آتی ہے، یہ ہو ہی نہیں سکتا
کہ آپ نے نکاح پر نکاح پڑھ دیا ہو، مگر لوگ کہتے ہیں۔ تو ملاں نے عرض کیا کہ آپ یونہی مجھے متہم کر
رہے ہیں پہلے میری بات تو سن لیں ۔ آپ نے فرمایا ہاں بتاؤ کیا بات ہے۔ ملاں نے عرض کیا کہ
میں بھی اس بات کا قائل ہوں کہ نکاح پر نکاح نہیں ہو سکتا۔ اور پھر پنجابی میں کہا لیکن جدوں دوجے
نے چڑی جڑا روپیہ میرے ہتھ تے رکھ دتا تے فیر میں کیہ کردا یعنی ٹھیک ہے نکاح پر نکاح نہیں ہو سکتا
لیکن اگر ایک پارٹی چڑیا کے برابر روپیہ ہاتھ پر رکھ دے تو مولوی بیچارا کیا کرے۔ تو یہ ہے جماعت
اسلامی جس کا ان مسلمان ممالک سے کل تک کوئی رشتہ نہیں تھا اور جہاں ان کے نزدیک مسلمان خدا
بنے بیٹھے تھے۔ اب وہاں تیل نکل آیا ہے تو یہ بیچارے کیا کریں بالکل بے اختیار ہیں۔ دین الگ
معاملہ ہے اور دولت الگ چیز ہے ۔ بہر حال جب دولت کا معاملہ سامنے ہوتو پھر مولوی بیچارہ کیا
کرے۔ چنانچہ مولوی مودودی کہتے ہیں :
نہ اقلیت کے تحفظ کی ہمیں ضرورت ہے ( مجاہدین اسلام کے عجیب
تصورات ہیں ( نہ اکثریت کی بنیاد پر ہمیں قومی حکومت مطلوب ہے
---۔۔۔۔۔ جو کچھ جاتا ہے جانے دو۔ سیدنا مسیح کے قول کے مطابق جبہ جاتا
ہے تو گر تہ بھی چھوڑنے کے لئے تیار ہو جاؤ“۔
( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحہ : ۹۷-۹۹)
صلى الله
اے ظالم! تجھے اس وقت سیدنا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیم کیوں یاد نہیں آئی کہ جو
جو
مسلمان اپنی جان، مال اور عزت کی حفاظت کے لئے لڑتا ہوا مارا جاتا ہے وہ شہید ہوگا، تمہیں کیوں
خیال نہیں آیا کہ اس وقت کتنی مسلمان عورتوں کی عزتیں خطرہ میں تھیں ، ان کی عصمتیں خطرہ میں تھیں،
حضرت محمد مصطفی اللہ کے نام کی حرمت خطرہ میں تھی ، مسلمان قوم کے احیاء کا سوال تھا، مسلمان قوم کی
عروسة
بقاء کا سوال تھا۔ اس وقت تمہیں سیدنا محمد مصطفی ﷺ کا کوئی قول یاد نہیں آیا۔ اس وقت اگر کوئی قول یاد
صلى
علوم