قرطاس ابیض کے الزامات کا جواب مسلمانان ہند کے مفادات کا تحفظ اور جماعت احمدیہ
حصہ 2
خطبات طاہر جلد۴
192
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
آتا ہے تو سیدنا مسیح کا یہ قول کہ جبہ جاتا ہے تو گر تہ بھی چھوڑ دینے پر تیار ہو جاؤ اور آج ہمارے متعلق یہ
باتیں کرتے ہو کہ ہم جہاد کے خلاف ہیں۔
پھر فرماتے ہیں :
وو
جو لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ اگر مسلم اکثریت کے علاقے ہندو
اکثریت کے تسلط سے آزاد ہو جائیں اور یہاں جمہوری نظام قائم ہو جائے تو
اس طرح حکومت الہی قائم ہو جائے گی ، ان کا گمان غلط ہے۔ دراصل اس کے
نتیجہ میں جو کچھ حاصل ہوگا وہ صرف مسلمانوں کی کافرانہ حکومت ہوگی ( آج
جس حکومت کی تائید میں یہ کہتے ہیں کہ فرمان الہی جاری ہو رہا ہے کل تک وہ یہ
کہہ رہے تھے کہ ) جو کچھ بھی حاصل ہو گا وہ صرف مسلمانوں کی کافرانہ حکومت
ہوگی ۔ اس کا نام حکومت الہی رکھنا اس پاک نام کو ذلیل کرنا ہے۔
( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوئم صفحہ : ۱۷۷)
نوائے وقت“ کے بانی ایڈیٹر حمید نظامی صاحب نے جماعت اسلامی سے متعلق سچ کہا
اور اس خیال کا بڑے زور سے اظہار کیا کہ : رسے
ہم الزام لگاتے ہیں کہ قائد اعظم اور تحریک پاکستان کے خلاف
مولانا مودودی کا بغض آج بھی اسی طرح قائم ہے ۔ ہم الزام لگاتے ہیں کہ
مولانا کی تحریک ہرگز ایک اسلامی اور دینی تحریک نہیں۔ وہ حسن بن صباح کی
طرح سیاسی ڈھونگ رچائے ہوئے ہیں اور ان کا مقصد دین کی سر بلندی کی
بجائے سیاسی ا سی اقتدار ہے، کا حصول ہے (نوائے وقت ۱۵ جولائی ۱۹۵۵ء صفحہ :۳)
جب مولوی مودودی صاحب کی اپنی تحریروں سے یہ باتیں ثابت ہیں تو پھر اس الزام کو رد
کرنے کی کوئی گنجائش تو نظر نہیں آتی لیکن صرف اسی پر انحصار نہیں بلکہ ان معاملات پر غور کرنے کے
لئے کہ کون پاکستان کا سجن اور کون دشمن ، کون سگا اور کون سوتیلا ہے۔ حکومت پاکستان نے ۱۹۵۳ء میں
اینٹی احمد یہ تحریک پر ایک عدالت قائم کی جس کے منصفین میں ایک جسٹس منیر تھے جن کا نام ساری دنیا
میں مشہور ہے اور آپ ایک بہت اعلیٰ پائے کے قانون دان کے طور پر معروف ہیں اور ایک جسٹس کیانی
خطبات طاہر جلد ۴
193
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۸۵ء
تھے۔ آپ دونوں ممبر تھے ۔ آپ نے اپنی رپورٹ کے صفحہ ۲۲۱ پر جماعت اسلامی - سلامی کے متعلق لکھا:
وو
جماعت (اسلامی ) مسلم لیگ کے تصور پاکستان کی علی الاعلان
مخالف تھی اور جب سے پاکستان قائم ہوا ہے جس کو نا پاکستان“ کہہ کر یاد کیا
جاتا ہے، یہ جماعت موجودہ نظام حکومت اور اس کے چلانے والوں کی مخالفت
کر رہی ہے۔ ہمارے سامنے جماعت کی جو تحریریں پیش کی گئی ہیں ان میں سے
ایک بھی نہیں جس میں مطالبہ پاکستان کی حمایت کا بعید سا اشارہ بھی موجود ہو۔
آج کل بھی پاکستان کے اخباروں میں شائع کیا جا رہا ہے اور آج سے پہلے بھی جماعت
اسلامی اپنی بعض تحریریں پیش کیا کرتی تھی کہ ہم دراصل قیام پاکستان کے خلاف نہیں تھے ۔ چنانچہ
تحقیقاتی عدالت میں جماعت اسلامی کی طرف سے وہ ساری تحریریں پیش ہوئیں تو ان سے متعلق
تحقیقاتی رپورٹ میں لکھا جا رہا ہے کہ:
ان میں سے ایک بھی نہیں جس میں مطالبہ پاکستان کی حمایت کا
بعید سا اشارہ بھی موجود ہو اس کے برعکس یہ تحریریں جن میں کئی مفروضے بھی
شامل ہیں تمام کی تمام اس شکل کی مخالف ہیں جس میں پاکستان وجود میں آیا اور
جس میں اب تک موجود ہے۔
یہ تو تھا جماعت اسلامی کا کردار جو جماعت احمدیہ کی اولین دشمن جماعت ہے دوسرے نمبر
پر مجلس احرار ہے ۔ جو اس وقت ہماری بد قسمت حکومت پر مسلط کئے گئے ہیں۔ اس مسلم مملکت
( پاکستان ) کی تعمیر کے وقت جماعت احرار کا کردار کیا تھا۔ اس وقت جب کہ مسلمانوں کی ہندوؤں
کے خلاف قومی جد و جہد تھی اور مسلمان کی بقاء کے لئے ایک بڑی شدید جنگ لڑی جارہی تھی اس وقت
احراری علماء مسلمانوں کو جو سبق دے رہے تھے اس کے متعلق چند اقتباسات آپ کے سامنے رکھتا
ہوں ۔ رئیس الاحرار جناب حبیب الرحمان صاحب لکھتے ہیں :
تم ہندوؤں سے ڈرتے ہو کہ ہمیں کھا جائیں گے (ان سے ڈرنے
کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی کسی الگ ملک کی ضرورت ہے ) ارے ! جو
مرغے کی ایک ٹانگ نہیں کھا سکتا وہ تمہیں کیا کھا جائے گا، ڈرنا ہندوؤں کو
خطبات طاہر جلد ۴
194
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۸۵ء
چاہئے کہ تم سے کمزور ہیں وہ صرف چھ صوبوں میں ہیں تمام سرحدات پر تم رہتے
ہو۔۔۔۔۔۔۔ بھائی پر مانند اگر بزدلی کی بات کرتا ہے تو وہ سچا ہے۔
( رئیس الاحرار صفحه : ۲۰۵)
پھر امیر شریعت عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری فرماتے ہیں:
سبحان اللہ ! کہتے ہیں ہندو ہم کو کھا جائے گا ۔ مسلمان پورا اونٹ کھا
جاتا ہے پوری بھینس کھا جاتا ہے اس کو ہندو کیسے کھا سکتا ہے جو چڑیا بھی نہیں کھا
66
سکتا ۔ ( تقریر سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری بمقام ایبٹ آباد رسالہ
ترجمان الاسلام لاہور ۲۲ ستمبر ۱۹۶۱ء صفحہ :۱۲)
وو
یہ ہے ان کا جہاد ۔ “‘ کے ساتھ غذا کے غازی“ تو ہیں، بھینس اور اونٹ کھانے والے
تو ہیں لیکن جب دوسری قو میں واقعہ ان کو کھانے کے لئے آتی ہیں تو اس وقت کوئی جہاد باقی نہیں
رہتا۔ اُس وقت اگر کوئی ان کے دفاع کے لئے اپنی جان اور مال قربان کرنے کے لئے آتا ہے تو وہ
جماعت احمد یہ ہی کے نوجوان اور مجاہدین ہوتے ہیں۔ ہر دور میں یہی واقعہ ہوا ہے اور اسے بار بار
دہرایا گیا ہے۔ آپ کو میدان جہاد میں کوئی احراری یا جماعت اسلامی کا آدمی دور تک بھی نظر نہیں آئے
گا۔ کتنے ہیں جو فلسطین میں جا کر خدمتیں کر رہے ہیں؟ کتنے ہیں جنہوں نے کشمیر موومنٹ میں حصہ
لیا ؟ کتنے ہیں جنہوں نے کشمیر کی بعد کی جنگ میں حصہ لیا ؟ کوئی ایک مقام تو دکھا ئیں جہاں اسلام یا
مسلمان کو خطرہ ہو اور یہ لوگ صف اول تو کجا آخری صف میں ہی جا کر لڑے ہوں ۔ اقبال کا نام آج
جیا جا رہا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ پاکستان کا بنانے والا ہے اور اس کا تصور ایک الہامی درجہ رکھتا تھا۔
لیکن کل یہی لوگ کیا کہہ رہے تھے۔ یہی احراری کہتے تھے:
وو
بلاشبہ پاکستان کا ری تخیل سیاسی الہام ہے مگر ربانی الہام نہیں ہے
بلکہ ” قصر بکنگھم کا الہام ہے جو ڈاکٹر اقبال کو بھی جب ہی ہوا تھا ۔۔۔۔ جب وہ
لندن سے قریب ہی زمانہ میں واپس تشریف لائے تھے۔
تحریک پاکستان پر ایک نظر صفحه : ۱۸ - ۱۹ از حضرت علامہ الحاج مولانا محمد حفظ الرحمن
صاحب سیدھاری ناظم اعلیٰ مرکز یہ جمعیۃ علماء ہند )
خطبات طاہر جلد۴
195
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
الہام کس کی طرف سے ہوتا ہے اور کیا ہوتا ہے اس کا سارا راز تو احراریوں کو معلوم ہے ۔ وہ
الہام اللہ کی طرف سے تھا یا قصر بکنگھم میں ہوا دونوں جگہ ان کے پہرے دار موجود ہیں اس لئے انہیں
فوراً پتہ لگ جاتا ہے چنانچہ یہ الہام پاکستان جس کے متعلق آج کہتے ہیں کہ علامہ اقبال کے دل پر
خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا تھا کل تک اس ۔ اتھا کل تک اس کے متعلق یہ کہہ رہے تھے کہ یہ قصر بکنگھم کا الہام ہے۔
مولانا ظفر علی خان صاحب ” چمنستان میں ایک مشہور و معروف احراری لیڈر مولوی حبیب الرحمان
صاحب ( جو اس زمانہ میں صدر مجلس احرار تھے ) کا ذکر کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ انہوں نے
مسلمانوں کے مقابل پر ہندوؤں کی کیسی خدمات کیں اور ہندو راہنماؤں کو مسلمانوں میں دوبارہ
ہر دلعزیز بنانے کے لئے کیسے حیرت انگیز کارنامے سرانجام دئے ان میں سے ایک کارنامہ کا ذکر
کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
وو
میرٹھ میں مولوی حبیب الرحمن لدھیانوی صدر مجلس احرار اس قدر
جوش میں آئے کہ دانت پیستے جاتے تھے، غصہ میں آکر ہونٹ چباتے جاتے
تھے اور فرماتے جاتے تھے کہ دس ہزار جینا اور شوکت اور ظفر جواہر لال نہرو کی
جوتی کی نوک پر قربان کئے جا سکتے ہیں۔
( چمنستان صفحه : ۱۶۵)
یہ تھا ان کا جذبہ جہاد اور جوش و خروش ۔ پھر مولوی حبیب الرحمن صاحب جب عمل کے
میدان میں کو دے تو اس وقت چشم فلک نے کیا کیا نظارے دیکھے، وہ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں ۔
یہ اقتباس کتاب ”رئیس الاحرار ، صفحہ ۷۴، ۷۵ سے لیا گیا ہے لکھا ہے کہ :
”’۱۹۲۸ء میں آل انڈیا مسلم کشمیر کانفرنس لدھیانہ میں ہوئی اس کی
صدارت کے لئے مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے خواجہ محمد یوسف صاحب
کے ذریعہ پنڈت موتی لعل نہرو کو کشمیر کانفرنس کا صدر بنایا ( یہ بات سننے سے
تعلق رکھتی ہے کہ پنڈت موتی لعل جو پنڈت جواہر لعل نہرو کے والد تھے کو کشمیر
کا نفرنس کا صدر بنایا )
پھر لکھتے ہیں :
” کا نفرنس میں بڑے بڑے مسلمان کشمیری تاجروں نے پنڈت
۔
خطبات طاہر جلد ۴
196
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۸۵ء
موتی لعل کی گاڑی اپنے ہاتھ سے کھینچی ۔ ایک لاکھ ہندو اور مسلمان نے اس
کا نفرنس میں شرکت کی۔ یہ وہ وقت تھا جب کہ نہرورپورٹ کی وجہ سے پنجاب
میں پنڈت موتی لعل نہرو کی ہندوؤں سکھوں اور مسلمانوں میں سخت مخالفت ہو
رہی تھی لیکن رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کی اس تدبیر سیاست
نے ہوا کا رخ پلٹ دیا۔
دیکھئے احرار نے کیسے کیسے عظیم الشان مجاہدین اسلام پیدا کئے ہیں ! صرف یہی نہیں اس
زمانہ میں مشرقی بنگال میں کیا ہو رہا تھا اس کی داستان اگر آپ رسالہ ” طلوع اسلام ( کراچی )
۲۶ مارچ ۱۹۵۵ ء صفحہ اسے پڑھ کر دیکھیں تو حیرت ہوگی کہ یہ لوگ اس وقت وہاں کیا کر رہے تھے۔
چنانچہ لکھا ہے کہ:
۱۹۴۶ء کے الیکشن کا اعلان ہو گیا جو پاکستان کے نام پر لڑا جارہا
تھا۔ الیکشن کے سلسلہ میں کلکتہ اور بھارت کے دوسرے مقامات کے بہت سے
مسلم لیگی لیڈروں نے مشرقی بنگال کا دورہ کیا اور لوگوں پر پاکستان کی اہمیت
واضح کرنی شرع کر دی ۔ مسلم لیگی لیڈروں کا اثر اور عوام کو پاکستان کی حمایت پر
آمادہ دیکھ کر ہندوؤں نے اپنے اجیر مولویوں کو مسلم لیگی لیڈروں کا زور توڑ نے
کے لئے بھیجا۔ ” روح جعفر“ کے ان تازہ پیکروں نے اپنی تقریروں میں مسلم
لیگی لیڈروں پر کفر کے فتوے لگائے ۔ پاکستان کی تحریک کو انگریزوں کا خود کاشتہ
شگوفہ بتایا اور ہرممکن کوشش کی کہ یہ تحریک مقبول عام نہ ہونے پائے۔
اب میں احرار سے متعلق جسٹس منیر اور جسٹس کیانی کی رپورٹ میں سے ایک دو اقتباسات
پڑھ کر سناتا ہوں جن سے آپ کو یہ اندازہ ہوگا کہ انہوں نے جماعت اسلامی کی طرح کوئی تو یہ نہیں کی
اور پاکستان کے تصور کو نہ پہلے قبول کیا تھا نہ بعد میں بلکہ لوگوں کو پہلے کی طرح دھوکہ اور فریب دیتے
رہے اور اپنے ناپاک ارادوں کی تکمیل کے لئے اسلام کا مقدس نام استعمال کرتے ہیں۔ چنانچہ جسٹس
منیر، کیانی رپورٹ صفحہ ۱۴۹-۱۵۰ میں درج ہے:
ان ( احراریوں ) کے ماضی سے ظاہر ہے کہ وہ تقسیم سے پیشتر
خطبات طاہر جلد ۴
197
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۸۵ء
کانگریس اور ان دوسری جماعتوں سے مل کر کام کرتے تھے جو قائد اعظم کی
جدو جہد کے خلاف صف آراء ہورہی تھیں ۔۔۔۔۔۔اس جماعت نے دوبارہ
اب تک پاکستان کے قیام کو دل سے گوارا نہیں کیا“
احرار کے مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ کہتی ہے:
ان لوگوں کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا
کریں اور پاکستان کے استحکام کے متعلق عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچائیں۔
اس شورش کا یہ مقصد بالکل واضح ہے کہ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر فرقہ وارانہ
اختلافات کی آگ کو بھڑ کا یا جائے اور مسلمانوں کے اتحاد کو تباہ کر دیا جائے۔
( انکوائری رپورٹ صفحہ: ۱۵۰)
پھر اسی رپورٹ کے صفحہ ۲۷۸ پر احرار کا ذکر ان الفاظ میں ہوتا ہے:
احرار کے رویے کے متعلق ہم نرم الفاظ استعمال کرنے سے قاصر
ہیں ۔ ان کا طرز عمل بطور خاص مکروہ اور قابل نفرین تھا اس لئے کہ انہوں نے
ایک دنیاوی مقصد کے لئے ایک مذہبی مسئلہ کو استعمال کر کے اس مسئلہ کی تو ہین
کی۔
پھر اسی رپورٹ کے صفحہ ۲۷۵ پر احراری لیڈر مولوی محمد علی جالندھری کا ذکر کرتے ہوئے
لکھتے ہیں:
وو
مولوی محمد علی جالندھری نے ۱۵ فروری ۱۹۵۳ء کو لاہور میں تقریر
کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ احرار پاکستان کے مخالف تھے ۔۔۔۔۔۔اس
مقرر نے تقسیم سے پہلے اور تقسیم کے بعد بھی پاکستان کے لئے پلیدستان کا لفظ
استعمال کیا اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔عطاء اللہ شاہ بخاری نے ۔۔۔۔۔۔ ایک تقریر
میں کہا، پاکستان ایک بازاری عورت ہے جس کو احرار نے مجبوراً قبول کیا ہے۔“
66
یہ ہیں مجاہدین اسلام کے کارنامے لیکن ان کارناموں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ انکی
جد و جہد اب ایک نازک دور میں داخل ہو چکی ہے ۔ احراریوں نے پاکستان کے خلاف مختلف وقتوں
خطبات طاہر جلد۴
198
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
تو
میں ہر حربہ استعمال کیا، کبھی جماعت احمدیہ کو بہانہ بنایا اور کبھی اور بہانے تلاش کر کے پاکستان کو نیست
و نابود کرنے کی جو کوششیں یہ کر سکتے تھے کر چکے ہیں اور ہر بار اللہ تعالیٰ کے فضل نے پاکستان کو بچایا اور
ان کو ذلت آمیز شکست ہوئی اور ا ۔ اور اپنے ارادوں میں نا کام اور نامراد رہے ۔ لیکن اب یہ تحریک ایک
انتہائی خطرناک دور میں داخل ہو رہی ہے بلکہ ہو چکی ہے۔ اب ان بد قسمتوں نے آخر یہ فیصلہ کیا ہے کہ
پاکستان کی جان تو کلمہ توحید لا اله الا اللہ میں ہے اسی کی طاقت سے پاکستان بنایا گیا اور اس کلمہ
حید کو مٹانے سے ہی یہ پاکستان مٹے گا۔ یہ بات تو ان کی درست ہے لیکن اقدام نہایت ہی ناپاک
اور ذلیل و رسوا کن ہے۔ معلوم یہی ہوتا ہے کہ اب ایک منصوبہ کے تحت وہ یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ اس
ملک کو مٹانے کے لئے اگر کلمہ توحید کو بھی نیست و نابود کرنا پڑے تو ہم ایسا کر کے چھوڑیں گے۔ چنانچہ
پاکستان میں اس غرض سے ایک عام تحریک چلائی گئی ہے اور اس ملک کی یہ انتہائی بد قسمتی ہے کہ وہ لوگ
جو ملک کی حفاظت کے لئے مامور تھے، جن کے سپرد یہ کام تھا کہ پاکستان اور پاکستان کی روح کو جس
طرف سے بھی خطرہ ہوگا وہ اس کے مقابل پر لڑیں گے اور اس کے دفاع کے لئے اپنا سب کچھ قربان
کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے ۔ آج ان کو ہی آلہ کار بنا کر کلمہ توحید یعنی پاکستان کی جان پر حملہ کیا
جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ہمارے سامنے جو مختلف واقعات رونما ہورہے ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے
کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام کے پورا ہونے کا دور آ گیا ہے اور زمین
میں بسنے والوں کی آراء اور خیالات تبدیل ہو رہے ہیں۔ چنانچہ کلمہ مٹانے کی تحریک کے سلسلہ میں
بکثرت ایسے خطوط اور ایسی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ حکومت پاکستان کے افسران نے جب
پولیس کو حکم دیا کہ وہ کلمہ مٹائیں تو وہ مسجدوں میں پہنچے لیکن احمدیوں کی گریہ وزاری کے نتیجہ میں ان کے
دل کانپ گئے اور بعضوں نے کلمہ مٹانے سے بالکل صاف انکار کر دیا۔
چنانچہ ایک موقع پر ایک مجسٹریٹ نے اپنے ساتھ آئی ہوئی پولیس فورس کی طرف دیکھا اور
کہا کہ یہ (احمدی ) بغیر یونیفارم کے تو کسی شخص کو کلمہ نہیں مٹانے دیں گے، یہ تو سر دھڑ کی بازی لگائے
بیٹھے ہیں لیکن اگر حکومت مٹائے تو احمدی کہتے ہیں کہ ہم مزاحمت نہیں کریں گے۔ اس صورت میں اللہ
جانے اور حکومت۔ جب وہ مجسٹریٹ اتنی بات کہہ رہا تھا تو ایس ایچ او نے کہا کہ جناب یہ باتیں تو
بعد میں طے ہوں گی پہلے یہ بتائیں کہ مٹائے گا کون؟ اس نے کہا کہ لا ز ما تم ہی مٹاؤ گے تمہیں اسی
خطبات طاہر جلد۴
199
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
لئے ساتھ لایا ہوں ۔ اس پر ایس ایچ او نے کہا یہ میری بیٹی ہے اور یہ میرا Star ہے جہاں مرضی
لے جائیں مگر خدا کی قسم میں کلمہ نہیں مٹاؤں گا اور نہ ہی میری فورس کا کوئی آدمی کلمہ مٹائے گا۔ اس لئے
جب تک یہ فیصلہ نہ کر لیں کہ کلمہ کون مٹائے گا اس وقت تک یہ ساری باتیں فضول ہیں کہ کس طرح مٹایا
جائے ۔ اس قسم کا ایک واقعہ نہیں ہوا پاکستان کے طول و عرض میں ایسے کئی واقعات رونما ہو رہے ہیں
کہ پولیس جو پاکستان میں سب سے زیادہ بد نام انتظامیہ مشہور ہے اور جسے ظالم ، سفاک، بے دین
اور بے غیرت کہا جاتا ہے اور ہر قسم کے گندے نام دیئے جاتے ہیں لیکن کلمہ کی محبت ایسی عظیم محبت ایسی عظیم ہے، کلمہ
کی طاقت اتنی عجیب ہے کہ ان کے دلوں میں بھی تبدیلی پیدا ہو رہی ہے اور ایک جگہ سے نہیں متعدد
جگہوں سے بارہا یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ پولیس نے کلمہ مٹانے سے صاف انکار کر دیا ہے اور یہ کہا
کہ کوئی اور آدمی پکڑو جو کلمہ مٹائے ہم اس کے لئے تیار نہیں ۔
اسی طرح بعض مجسٹریٹس کے متعلق اطلاعیں مل رہی ہیں کہ وہ بڑے ہی مغموم حال میں
سر جھکائے ہوئے آئے ، معذرتیں کیں اور عرض کیا کہ ہم تو مجبور ہیں ، ہم حکومت کے کارندے ہیں ، تم
ہماری خاطر کلمہ مٹا دو ۔ احمدیوں نے کہا کہ ہم تو دنیا کی کسی طاقت کی خاطر بھی کلمہ مٹانے کے لئے تیار
نہیں ہیں، اگر تم جبر امٹانا چاہتے ہو تو مٹاؤ ۔ پھر مجسٹریٹ نے کہا کہ اچھا سیٹرھی لاؤ تو جواب میں کہا گیا
کہ ہمارے ہاتھ سیڑھی بھی نہیں لے کر آئیں گے۔ پھر انہوں نے کسی اور سے سیڑھی منگوائی اور ایک
آدمی کلمہ مٹانے کے لئے اوپر چڑھا ۔ اس وقت احمد یہ مسجد سے اتنی دردناک چیچنیں بلند ہوئیں کہ یوں
لگتا تھا کہ جیسے ان کا سب کچھ برباد ہو چکا ہے اور کوئی بھی زندہ نہیں رہا۔ اچانک کیا دیکھتے ہیں کہ خود
مجسٹریٹ کی بھی روتے روتے ہچکیاں بندھ گئیں اور ابھی کلمہ پر ایک ہتھوڑی پڑی تھی کہ مجسٹریٹ نے
آواز دی کہ واپس آجاؤ ہم یہ کلمہ نہیں مٹائیں گے حکومت جو چاہتی ہے ہم سے سلوک کرے ہم اس
کے لئے تیار نہیں ۔
پس ایسے واقعات حیرت انگیز طور پر رونما ہو رہے ہیں اور جب بھی کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو
مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام یاد آ جاتا ہے کہ يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ
الْأَرْضِ ( تذکرہ صفحہ ۱۸۹) کہ زمین پر بسنے والوں کی رائیں تبدیل کر دی جائیں گی اور ان کے
خیالات میں انقلاب برپا کیا جائے گا۔ اگر چہ اللہ تعالی کے فضل سے مسلمانوں کے دل میں کلمہ کا
خطبات طاہر جلد ۴
200
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء
احترام اکثر صورتوں میں موجود ہے اور وہ اس معاملہ میں حکومت سے تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں
لیکن بعض صورتوں میں نہایت ہی مکر وہ واقعات سامنے آرہے ہیں اور انہیں دیکھ کر دل میں خوف پیدا
ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان ظالموں کی وجہ سے کہیں اس اس ملک کو سزا نہ دے۔ دے۔ ایک موقع پر ایک طالب علم کو
ایک پولیس مین نے بس سے گھسیٹ لیا اور اس جرم میں کہ اس نے کلمہ کا بیج لگایا ہوا تھا تھانے لے گیا
اور وہاں کلمہ لگانے پر پانچ سو روپے اس کی سزا مقرر ہوئی اور اسے زدوکوب بھی کیا گیا۔ اس طالب علم
نے کہا کہ میرے پاس پانچ سو روپے تو نہیں صرف تین سو روپے ہیں لیکن جہاں تک کلمہ کا تعلق ہے
میں تو اسے نہیں اتاروں گا ، اگر تم میں طاقت ہے تو بے شک نوچ لو لیکن میرے دل سے کس طرح کلمہ
نوچو گے، وہ تو پھر بھی دل ہی میں رہے گا۔ اس پر پولیس والوں نے کہا کہ اچھا ہم تمہیں ابھی سمجھا لیتے
ہیں کہ کس طرح نوچیں گے۔ چنانچہ وہ اسے تھانے سے باہر لے گئے اور ایک پل کے نیچے شدید مارا
اتنا مارا کہ جسم کا کوئی حصہ بھی ضرب سے خالی نہ رہا اور وہ تین سو روپے لے لئے اور کہا کہ اچھا تین سو
روپے جرمانہ اس طرح وصول ہو گیا اور دوسو روپے مارنے سے وصول ہو گیا ، ہم نے تو پانچ سوروپے
پورے کر لئے ۔ تو ایسے ظالم طبع لوگ بھی وہاں موجود ہیں ۔
پس جماعت احمدیہ سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جماعت احمد یہ پاکستان تو اپنے ملک کے
لئے جانیں نثار کرنے والی جماعت ہے اور اسی طرح ہر ملک کی جماعت احمد یہ اپنے اپنے ملک کی
وفادار ہے۔ خطرہ تو ان بد قسمتوں سے ہے جو کلمہ کی توہین کرنے والے ہیں اور کلمہ بیچ کر کھا جانے
والے ہیں۔
ایک اور انتہائی دردناک واقعہ جو ہمارے علم میں آیا وہ اس سے بھی زیادہ ظالمانہ ہے کہ ایک
موقع پر جب پولیس نے بھی کلمہ مٹانے سے انکار کر دیا اور اس گاؤں کے سب مسلمانوں نے بھی
صاف انکار کر دیا کہ ہم ہرگز یہ کلمہ نہیں مٹائیں گے تو اس بدبخت مجسٹریٹ نے سوچا کہ میں ایک عیسائی
کو پکڑتا ہوں کہ وہ کلمہ مٹائے ۔ چنانچہ اس نے ایک عیسائی سے کہا کہ وہ کلمہ مٹائے۔ اس نے کہا کہ میں
اپنے پادری صاحب سے پوچھ لوں ۔ پادری نے یہ فتوی دیا کہ دیکھو! اللہ سیتو ہمیں کوئی دشمنی نہیں ہے
خدا کی وحدانیت کا تو ہم بھی اقرار کرتے ہیں اور وہ بھی۔ اس لئے کسی عیسائی کا ہاتھ لا اله الا اللہ کو
نہیں مٹا مٹائے گا ، ہاں جاؤ اور (نعوذ باللہ من ذالک ( محمد رسول اللہ ﷺ کے نام کو مٹا دو۔ اس
صلى الله
خطبات طاہر جلد۴
201
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۸۵ء
بد بخت اور لعنتی نے یہ گوارا کر لیا کہ ہمارے آقا و مولی محمد مصطفیٰ کا نام ایک عیسائی کے ہاتھ سے مٹوا
دے۔ مگر میں ان کو متنبہ کرتا ہوں اور خبر دار کرتا ہوں کہ ہمارے خدا کو جس طرح اپنے نام کی غیرت
ہے اسی طرح ہمارے آقا و مولی محمد مصطفیٰ" کے نام کی بھی غیرت ہے۔ محمد مصطفیٰ لے خود مٹنے کے
لئے تیار ہو گئے تھے مگر خدا کے نام کو مٹنے نہیں دیتے تھے۔ ہمارا خدا نہ خود مٹ سکتا ہے، نہ محمد کے پاک
نام کو کبھی مٹنے دے گا۔ اس لئے اے اہل پاکستان ! میں تمہیں خبردار اور متنبہ کرتا ہوں کہ اگر تم میں کوئی
غیرت اور حیا باقی ہے تو آؤ اور اس پاک تحریک میں ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ۔ کلمہ، اس کی عزت اور
اس کی حرمت کو قائم کرو اور دنیا کے کسی آمر اور کسی آمر کی پولیس اور فوج سے خوف نہ کھاؤ۔ یہ وقت ہے
اپنی جان کو خدائے جان آفرین کے سپرد کرنے کا، یہ وقت ہے خدا کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں پیش
کرنے کا ، یہ وقت ہے یہ ثابت کرنے کا کہ ہم محمد مصطفی ﷺ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں
گے اور دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آپ کی عزت اور ناموس پر کسی کو حملہ نہیں کرنے
دیں گے۔
صلى الله
عروسه
پس اے اہل پاکستان ! اگر تم اپنی بقا چاہتے ہو تو اپنی جان ، اپنی روح ، اپنے کلمہ کی حفاظت
کرو۔ میں تمہیں متنبہ کرتا ہوں کہ اس کلمہ میں جس طرح بنانے کی طاقت ہے اس طرح مٹانے کی بھی
طاقت موجود ہے۔ یہ جوڑنے والا کلمہ بھی ہے اور توڑنے والا بھی مگر ان ہاتھوں کو توڑنے والا ہے جو
اس کی طرف توڑنے کے لئے اٹھیں۔ اللہ تمہیں عقل دے اور تمہیں ہدایت نصیب ہو۔
خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا:
ایک اعلان کرنا تھا جو بھول گیا مرزا ظفر احمد صاحب جو حضرت مرزا شریف احمد صاحب
کے منجھلے صاحبزادے تھے۔ چند دن ہوئے کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے ہیں۔
انا لله وانا اليه راجعون ۔ نماز جمعہ و عصر جمع ہوں گی اس کے بعد میں صاحبزادہ مرزا ظفر احمد
صاحب مرحوم کی نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا ۔ احباب ان کی مغفرت کی دعا میں ساتھ شامل ہوں ۔