علماء ھم۔ امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الحشر کی آیات کی روشنی میں حکومت پاکستان کے نام نہاد وائٹ پیپر کے اس الزام کی تردید فرمائی کہ امت میں انتشار اور تفرقے کی ذمہ دار احمدیت ہے۔ آپ نے غیر احمدی علماء، مفکرین اور اخباری حوالوں سے ثابت کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد سے قبل ہی امت مسلمہ زوال اور باہمی افتراق کا شکار ہو چکی تھی۔ مزید برآں آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے حوالے سے واضح کیا کہ آخری زمانے کے فتنے علماء سوء کی بدولت ظاہر ہونے تھے، جبکہ جماعت احمدیہ عالمگیر سطح پر اسلام کی حقیقی نشاۃ ثانیہ اور خدمت انسانیت میں مصروف ہے۔

موضوعات: سورۃ الحشر، وائٹ پیپر کی تردید، حالت امت مسلمہ، علماء سوء، جماعت احمدیہ کی خدمات، حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبات طاہر جلد ۴
245
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
علماء ھم۔ امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ
تشہد
( خطبه جمعه فرموده ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں:
لَانْتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِي صُدُورِهِمْ مِّنَ اللَّهِ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ
قَوْم لَا يَفْقَهُونَ لَا يُقَاتِلُونَكُمْ جَمِيعًا إِلَّا فِي قُرَّى
مُحَصَّنَةٍ أَوْ مِنْ وَرَاءِ جُدُرٍ بَأْسُهُمْ بَيْنَهُمْ شَدِيدٌ
تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًا وَ قُلُوبُهُمْ شَتَّى ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَعْقِلُونَ
كَمَثَلِ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِيبًا ذَا قُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ
وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (الحشر : ۱۴ تا ۱۶)
فرمایا:
صلى الله
b
یہ تین آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں آنحضرت ﷺ اور آپ کے
ساتھیوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے لَاَنْتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِي صُدُورِهِمْ مِّنَ اللَّهِ
کہ تمہارا خوف مخالفین اسلام پر اس شدت کے ساتھ غالب ہے کہ اللہ کے خوف کی نسبت تمہارا خوف
بڑھ گیا ہے ۔ ذلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَفْقَهُونَ یہ اس لئے ہے کہ یہ لوگ ایک ایسی قوم ہیں جو فہم
نہیں رکھتے ، ان میں تفقہ کی طاقت نہیں ہے، تم سے یہ لوگ اکٹھے ہو کر نہیں لڑتے یا نہیں لڑیں گے مگر
فِي قُرَّى مُحَصَّنة قلعہ بند شہروں میں جہاں ان کو اپنی حفاظت کا یقین ہوتا ہے وہاں یہ
خوب لڑ سکتے ہیں لیکن کھل کر مقابل پر آنے کی ان کو طاقت نہیں أَوْ مِنْ وَرَاءِ جُدُرٍ یا پھر

خطبات طاہر جلد۴
246
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
دیواروں کے پیچھے سے لڑ سکتے ہیں بَأْسُهُمْ بَيْنَهُمْ شَدِیدان کی آپس کی لڑائیاں بہت ہی
شدید ہیں ۔ تم ان کو سمجھتے ہو ۔ جَمِيعًا کہ وہ اکٹھے ہیں حالانکہ قُلُوبُهُمْ شَتَّی ان کے دل پھٹے
ہوئے ہیں ۔ ذلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُونَ یہ اس لئے ہے کہ وہ ایک ایسی قوم ہیں جنہیں کوئی
عقل نہیں ۔ یہ اسی طرح کے لوگ ہیں جیسے ان سے پہلے گزرے تھے، انہیں گزرے ابھی بہت دیر نہیں
ہوئی ذَا قُوا وَبَالَ أَمْرِ هِمُ انہوں نے اپنی بداعمالیوں کا مزہ چکھ لیا وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ اور
ان کے لئے ایک دردناک عذاب مقرر ہے۔
صلى الله
صلى الله
ان آیات کا ترجمہ بظاہر ایک عام فہم ساترجمہ ہے اور اس میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی کہ
اس کے پیچھے گویا بہت بڑے حقائق ہیں جن پر انسان غور کرے تو کچھ اور مطالب بھی نظر آئیں گے مگر
قرآن کریم کی ہر آیت خواہ بظا ہر کتنی عام فہم دکھائی دے انسان جب اس کے اندر ڈوبتا ہے تو مطالب
کا ایک جہان کھل جاتا ہے۔ گہرے پانیوں کی سطح کی طرح بعض دفعہ قرآن کریم کی آیات خاموشی
سے چلتی ہیں اور دیکھنے والے کو ان کے پیچھے معانی کا جہان نظر نہیں آتا جو ہر آیت کریمہ میں چھپا ہوتا
ہے۔ چنانچہ پہلی آیت میں بعض عجیب دعاوی کئے گئے ہیں مثلاً آنحضرت علی اور آپ کے ساتھیوں
کو مخاطب کر کے یہ فرمانا کہ تمہارا ان پر رعب طاری ہے بظاہر عجیب بات لگتی ہے کیونکہ ان کو تو اتنا
کمزور سمجھا جا رہا تھا ، اتنا بے طاقت اور بے سہارا خیال کیا جا رہا تھا کہ ہر ایرا غیرا اٹھ کر ان معززین کی
ہتک اور گستاخی کا مرتکب ہوتا تھا جو آنحضرت ﷺ کی غلامی کا دم بھرتے تھے۔ گلیوں کے ادنی ادنی
لونڈوں نے آنحضرت ﷺ اور آپ کے غلاموں پر پتھر اٹھائے اور زبان طعن دراز کی ۔ گھروں سے
بے وطن کیا اور بے وطن کرنے کے باوجود پیچھا نہ چھوڑا ، مسلمانوں پر شدید حملے کرتے رہے۔ بایں
ہمہ یہ کہا جا رہا ہے لا نتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِي صُدُورِهِمْ تم سے تمہارے مخالف اتنا خوف
کھاتے ہیں کہ اللہ سے بھی اتنا خوف نہیں کھاتے تمہارے خوف کے مقابل پر خدا کا خوف بھلا دیتے
ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ یہ کیسا خوف ہے؟ یہ خوف دراصل اسلام کے غلبہ کا خوف ہے، ظاہری جسمانی
برتری کا خوف نہیں ہے۔ اس طاقت کا خوف ہے جو دلیل کے ساتھ ابھرتی ہےا ساتھ ابھرتی ہے اور دلیل کے ساتھ
زندہ ہوتی ہے اور دلیل کے ساتھ چھا جانے کی قوت رکھتی ہے۔ چنانچہ ہر صداقت سے دشمن کو ہمیشہ
یہی خوف لاحق رہا ہے۔ وہ اس قدر خوف کھاتے ہیں کہ اس خوف کے مقابل پر پھر خدا کا خوف بھی

خطبات طاہر جلد۴
247
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
ان کے دل میں نہیں رہتا ۔ پس ایسے لوگ جو حق و صداقت پر قائم ہوتے ہیں، مخالفین ان کی ہر دلیل
بھلا دیتے ہیں اور خدا خوفی چھوڑ کر اور تقویٰ سے عاری ہو کر پھر ان پر حملے کرتے ہیں اور یہ طریق
مقابلہ بتاتا ہے کہ ان کو خدا کا خوف ہے ہی نہیں۔ اگر خدا کا خوف ہوتا تو سچائی کے مقابل پر اوچھے
ہتھیار کیوں استعمال کرتے، کمینی حرکتیں کیوں کرتے ، جھوٹ اور دغا بازی سے کیوں کام لیتے ۔ پس
خوف ہے اس قوت کا جو اپنی ذات میں ابھرتی ہوئی انہیں دکھائی دے رہی ہوتی ہے۔ بظاہر وقتی طور پر
وہ اتنی غیر معمولی طاقت اختیار نہیں کر چکی ہوتی کہ اس کے خلاف یہ حملے نہ کریں، اسے دبانے کی
کوشش نہ کریں ، اس کے خلاف ظلم وستم سے کام نہ لیں ، اگر ایسا خوف نہ ہوتا تو ان کو ضرورت کیا تھی کہ
آنحضرت ﷺ اور آپ کے غلاموں پر حملے کرتے۔
صلى الله
پس یہ خوف اس فرقان کا خوف ہے ، اس برہان کا خوف ہے جو اسلام اپنے ساتھ لایا تھا۔
یہ ویسا ہی خوف ہے جیسے اندھیرے کو روشنی سے ہوتا ہے۔ صبح کی پہلی کرن سے بھی رات خوف کھاتی
ہے، اگر چہ وہ رات کو دبا نہیں سکتی لیکن رات کا دل جانتا ہے کہ صبح کی پہلی کرن مجھے کھا جائے گی اور
اس دنیا سے میرا وجود مٹادے گی۔ چنانچہ صداقت کے دشمنوں کو بھی اس قسم کا خوف ہوا کرتا ہے اور
پھر یہ جو حملے کرتے ہیں ان حملوں کی طرز میں بھی وہی خوف جاری رہتا ہے اور نمایاں طور پر دکھائی
دیتا ہے ۔ چنانچہ جماعت احمد یہ کے ساتھ اس وقت جو ظلم روا ر کھے جا رہے ہیں ان میں بھی یہ پہلو
موجود ہے اور دوسرا پہلو بھی موجود ہے جس کا آیہ کریمہ لَا يُقَاتِلُونَكُمْ جَمِيعًا إِلَّا
فِي قُرَّى مُحَصَّنَةِ میں ذکر کیا گیا ہے کہ تم پر یہ حملے محفوظ قلعہ بند شہروں میں بیٹھ کر کرتے
ہیں ، ایسے ممالک میں کرتے ہیں جہاں ان کو پتہ ہوتا ہے کہ آگے سے جواب نہیں دیا جا سکتا، ایسے
ممالک سے کرتے ہیں جہاں ان کو پتہ ہوتا ہے کہ انہیں ظاہری طور پر مادی غلبہ حاصل ہے اور یہ لوگ
حکومتوں کی حفاظت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جہاں کھلی آزاد دنیا ہے وہاں تمہارا مقابلہ کرتے ہوئے ان
کی جان نکلتی ہے اور تمہیں دیکھ کر وہاں سے بھاگتے ہیں کیسی عظیم بات بیان فرمائی ہے قرآن کریم نے
اور کیسا نفسیاتی نکتہ کھولا اور فرمایا کہ ان کی طرز مجادلہ تمہیں بتادے گی کہ بزدل لوگ ہیں ۔
جماعت احمدیہ کی کتابیں ضبط کرنا اور اپنی طرف سے حملے کرتے چلے جانا اور دوسری طرف
سے بات کرنے کی اجازت نہ دینا یہ وہی قصہ ہے جو قرآن کریم میں ان الفاظ میں بیان ہو رہا ہے۔

خطبات طاہر جلد۴
248
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
لَا يُقَاتِلُونَكُمْ جَمِيعًا إِلَّا فِي قُرَى مُحَصَّنَةِ انہوں نے دنیوی طاقتوں کی جو
دیواریں کھڑی کی ہوئی ہیں ان کے پیچھے سے حملے کرتے ہیں اور ان کا یہ رویہ صرف ایک سمت میں
نہیں ہوتا ہر سمت میں ان کا یہی طریق کار ہوتا ہے اور یہ طریق کار کسی صاحب نظر سے چھپ نہیں
سکتا۔ دنیا میں اس وقت بڑی بڑی طاقتیں اسلام دشمنی میں پیش پیش ہیں جس کی وجہ سے اسلام کو کئی
قسم کے خطرات لاحق ہیں لیکن مخالفین احمدیت اپنے محفوظ قلعوں میں بیٹھ کر تمہارے خلاف صرف
باتیں ہی کر سکتے ہیں مگر یہ جرات اور یہ توفیق کہ با ہر نکل کر اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کریں اور ان کو
رگید یں اور ان کو چیلنج دیں یا ان کے گھیرے میں آکر پھر ان کا مقابلہ کریں اس کی توفیق ان کو نہیں ملتی ۔
یہ توفیق کس کو مل رہی ہے؟ یہ میں بعد میں بتاؤں گا۔
پھر فرمایا تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًا وَ قُلُوبُهُمْ شَتَّىی ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں اور تم سمجھ
رہے ہو کہ وہ اکٹھے ہو گئے ہیں۔ کیوں سمجھ رہے ہو کہ اکٹھے ہو گئے ہیں ۔ اس لئے کہ اس میں ایک گہرا
فلسفہ بیان فرمایا ہے اور وہ یہ کہ ان کا اجتماع تمہاری مخالفت کی وجہ سے عمل میں آیا ہے۔ فی ذاتہ ان کا
آپس میں کوئی تعلق نہیں۔ ایک دوسرے کے شدید دشمن ہونے کے باوجود ان پر تمہاری دشمنی اور تمہارا
خوف اتنا غالب ہے کہ اس وقت وہ اپنی دشمنیوں کو بھلا دیتے ہیں لیکن دراصل یہ جینے کے آثار نہیں
ہیں ۔ جینے کے آثار تو یہ ہوتے ہیں کہ فی ذاتہ محبت کی ایک اندرونی قوت ہو جو قوم کو اکٹھا کر رہی ہو۔
چنانچہ محاورہ اسی کو الْكُفْرُ مِلَّة وَاحِدَةَ کہا جاتا ہے ، کفر میں تم ملت واحدہ کی جو صورت دیکھتے ہو وہ
انکار کی طاقت کی بناء پر ہے، کسی کے انکار کی وجہ وجہ - سے اکٹھے ہور ہورہے ۔ ہیں، کسی مثبت وجہ سے اکٹھے نہیں
ہور ہے ذلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُونَ ان میں عقل بالکل نہیں ہے۔ اس اجتماع یا اتحاد کے تو
کوئی معنی نہیں ہوا کرتے۔ اگر کوئی ایسا Factor ظاہر ہو جائے جو Common Value پر
مشتمل ہو یعنی ایک دشمن کے تصور یا خوف کی بناء پر لوگ اکٹھے ہو جائیں تو اس میں کوئی وقعت نہیں
ہوتی کیونکہ ایسی صورت میں تو جانور بھی اکٹھے ہو جایا کرتے ہیں۔ بعض دفعہ حالات سے مجبور ہو کر شیر
اور بکری بھی اکٹھے ہو جایا کرتے ہیں۔ بھیڑیئے اور بھیڑیں بھی اکٹھی ہو جایا کرتی ہیں۔ چنانچہ ایک
مصور نے اس تصور کو اس طرح باندھا ہے کہ اس نے تصویر میں ایک نہایت ہی خوفناک آندھی اور
طوفان دکھایا اور بجلیاں گرنے کا خوفناک منظر پیش کیا اور بیچ میں جس طرح بگولا اپنے اندر چیزوں کو

خطبات طاہر جلد۴
249
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
سمیٹ لیتا ہے اس طرح شیر بھی ہیں ، بھیڑیئے بھی ہیں ، سو ر بھی ہیں اور بھیڑ بکریاں اور ان کے بچے
بھی ہیں اور گھوڑے بھی اور یہ سارے ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں، یہی نہیں لاکھوں
سال پہلے کی جو قبریں دریافت ہوئی ہیں ان میں بھی یہی مناظر دیکھنے میں آئے ہیں ۔ بعض دفعہ
نہایت خوفناک ہلاکتوں نے بعض علاقوں سے زندگی کا نام و نشان مٹا دیا تو اس وقت وہ جانور جو ایک
دوسرے کے شدید دشمن تھے وہ اس طرح اکٹھے ہو گئے کہ بالآخر جب ان پر موت آئی تو ان کی اکٹھی
قبر بن گئی گویا ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بڑی محبت کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں مگر یہ وقتی محبتیں
زندگی نہیں بخشا کرتیں ۔ یہ تو ایک خوف کی وجہ سے ایک منفی طاقت کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں مگر
صاحب عقل لوگ وہ ہوتے ہیں جو مثبت طاقتوں پر اکٹھے ہوتے ہیں۔ محبتوں کے نتیجہ میں ان کے دل
ملتے ہیں ، ان میں رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ (الفتح: ۳۰) کا نقشہ نظر آتا ہے۔
فرمایا! ان کا حال بھی وہی ہوگا جو ان سے پہلے قدیم قوموں کا گزر چکا ہے۔ یہ لوگ بچا نہیں
کرتے ۔ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِیم اور چونکہ یہ خدا کی تقدیر سے ٹکر لے رہے ہیں ۔اس لئے دردناک
عذاب سے بچ نہیں سکتے ۔
اس وقت جماعت احمدیہ پر جو حالات گزر رہے ہیں اور ان کا جو نقشہ بن رہا ہے وہ انہی
آیات کی تفسیر نظر آرہا ہے۔ چنانچہ جماعت احمدیہ پر زبان سے بھی حملے کئے جارہے ہیں اور قلم سے
بھی کئے جارہے ہیں، جسمانی اذیتیں دے کر اور جیلوں میں ٹھونس کر بھی دکھ دیئے جا رہے ہیں اور
جماعت کی قیمتی جانوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کر کے دکھ پہنچائے جارہے ہیں۔ مزعومہ قرطاس
ابیض بھی انہی آیات کریمہ کی ایک منفی حیثیت کی تصویر پیش کرتا ہے۔ چنانچہ اس میں جماعت احمد یہ
کے متعلق جو بہتان تراشی سے کام لیا گیا ہے وہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ ۱۹۵۳ء کی تحریک کا
ذکر کرنے کے بعد اس سے کچھ نتائج نکالے گئے ہیں لیکن سب سے پہلے مزعومہ قرطاس ابیض میں
جماعت احمد یہ کا یہ تجزیہ پیش کیا گیا ہے:
اس کی ابتداء ایک استعماری طاقت کی انگیخت پر ہوئی اور جیسے جیسے
قت گزرتا گیا یہ مسئلہ پیچیدہ سے پیچیدہ ہوتا چلا گیا اس نے نہ صرف برصغیر جنو جنوبی
ایشیا کے مسلمانوں کے درمیان تلخی اور تفرقہ پیدا کیا بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک

خطبات طاہر جلد ۴
250
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
کی مسلمان اقوام خصوصا افریقی مسلمان اسی طرح کی تلخی اور تفرقہ کا شکار
ہوئے۔
( قادیانیت۔ اسلام کے لئے سنگین خطرہ ۔ خلاف اسلام سرگرمیاں روکنے کیلئے حکومت کے اقدامات صفحہ (1)
اور پھر ۱۹۵۳ء کی تحریک اور اس کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے مزعومہ قرطاس ابیض لکھتا ہے:
اسی مسئلہ نے پاکستان کے سیاسی وجود میں نفرت اور فرقہ واریت کا
زہر گھولنا شروع کر دیا۔ اس اثناء میں قادیانیوں نے بیرون ملک وفود بھیجنے شروع
کر دیئے ۔ جہاں انہوں نے اپنے لئے تبلیغی مراکز قائم کرنے شروع کر دیئے ۔
انہوں نے اس قسم کے تبلیغی مراکز افریقہ، یورپ، اور شمالی اور جنوبی امریکہ کے
ملکوں میں قائم کئے لیکن چونکہ عددی اعتبار سے کہیں بھی وہ نمایاں قوت نہیں تھے
جبکہ پاکستان میں ان کی تعداد قابل لحاظ تھی اور وہ یہاں مضبوط اور اچھی طرح
قدم جمائے ہوئے تھے اس لئے دوسرے ملکوں میں ان کے ساتھ آسانی سے
نمٹ لیا گیا“ ۔ (صفحہ ۳۸)
یہ عبارت تلبیس اور دجل کا شاہکار ہے۔ اس کے پورے تجزیہ کے لئے تو بڑا لمبا وقت
چاہئے۔ مختصرا پہلے تو میں یہ کہتا ہوں کہ ۱۹۵۳ء کی جو تحریک تھی اس میں فساد اور نفرت کے زہر گھولنے کا
ذمہ دار کون تھا ؟ اس کے لئے اس حکومت کے نمائندوں کو کیوں یہ خیال نہ آیا کہ منیر انکوائری رپورٹ
پڑھ لیں اور وہ تجزیہ دیکھ لیں جو عدالت عالیہ نے پیش کیا ہے۔ اس عدالت کے ججوں کا نام قانون
دان برادری میں تمام دنیا میں عزت سے یاد کیا جاتا ہے۔ جسٹس محمد منیر کوئی معمولی حیثیت کے قانون
دان نہیں تھے۔ اسی طرح جسٹس کیانی بھی بڑے بلند پایہ قانون دان اور منصف تھے۔ ان کی رپورٹ
کیا کہتی ہے وہ ساری رپورٹ پڑھنے کا تو وقت نہیں لیکن اس موضوع پر اگر رپورٹ کے چند
اقتباسات بھی اکٹھے کر لئے جائیں تو بڑے دلچسپ خطاب کا موضوع بن جاتا ہے لیکن میں وقت کی
مناسبت سے صرف ایک اقتباس آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس سے بخوبی اندازہ ہو جاتا کہ مفسد کون
تھا، گندا ذہن کون تھا ، معاشرہ میں زہر گھولنے والا اصل شخص کون تھا یا کون سی جماعت تھی ؟ چنانچہ
فاضل جج لکھتے ہیں :

خطبات طاہر جلد ۴
251
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
ایک اردو اخبار مزدور ملتان سے شائع ہوتا ہے جس کا ایڈیٹر سیدا بوذر بخاری
ہے جو مشہور احراری لیڈ رسید عطاء اللہ شاہ بخاری کا بیٹا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ( آج ان کی جو چوٹی
کی لیڈرشپ ہے یہ اس کی نمائندگی کر رہا ہے ) اس نے اپنی اشاعت ۱۳ رجون ۱۹۵۳ء میں
(یعنی ۵۳ ء کی تحریک سے پہلے کون فساد پھیلا رہا تھا، کن باتوں کے نتیجہ میں فساد پھیلا ، وہ لکھتے
ہیں) ایک مضمون شائع کیا جس میں جماعت احمد یہ کے امام کے متعلق عربی خط میں ایک ایسی
پست اور بازاری بات لکھی کہ ہماری شائستگی ہمیں اس کی تصریح کی اجازت نہیں دیتی ۔ اگر یہ
الفاظ احمدی جماعت کے کسی فرد کے سامنے کہے جاتے اور نتیجہ یہ ہوتا کہ کسی کی کھوپڑی توڑ دی
جاتی تو ہمیں اس پر ذرا بھی تعجب نہ ہوتا ( تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۸۷ )
یہ مسلمان منصفین کی رائے ہے جنہیں انصاف کا لمبا تجربہ حاصل تھا انکی رائے معمولی حیثیت نہیں رکھتی ۔
کون فساد پھیلا رہا تھا اور کون صبر کر رہا تھا یہ خلاصہ ہے ساری تحریک کا جو انہوں نے چند الفاظ میں نکال دیا ہے۔ چنانچہ
فاضل حج مزید لکھتے ہیں:
جو الفاظ استعمال کئے گئے ہیں وہ پرلے درجے کے مکروہ اور متبذل ذوق کا
ثبوت ہیں اور ان میں مقدس زبان کی نہایت گستاخانہ تضحیک کی گئی ہے جو قرآن مجید اور نبی
تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۸۷، ۸۸)
کریم ﷺ کی زبان ہے۔ الله
اگر ۱۹۵۳ء یاد نہیں رہا اگر ۱۹۵۳ء کی تحقیقاتی عدالت کے فیصلے دیکھنے کو جی نہیں چاہتا تو اس وقت پاکستان
میں جو کچھ ہورہا ہے وہ کیوں نظر نہیں آرہا۔ امر واقعہ یہ ہے کہ کروڑوں روپیہ لوگوں سے زکوۃ کا وصول کر کے علماء ظاہر
صلى الله
علی
کا ایک خاص طبقہ تیار کیا جا رہا ہے جن کا پیشہ احمدیوں کو گالیاں دینے کے سوا اور کچھ نہیں ۔ بجائے اس کے کہ وہ عوام
الناس کی تربیت کریں محمد مصطفی ﷺ کے دین کی اشاعت کریں ، ان سے صرف یہی خدمت اسلام لی جارہی ہے کہ
جھوٹ بولیں، احمدیوں کے خلاف گندا چھالیں اسلام کے نام پر قتل و غارت ، گھر لوٹنے اور لوگوں کے اموال کھا جانے کی
تلقین کریں ۔ غرضیکہ خدمت دین کا یہی خلاصہ ہے جو حکومت وقت علماء ظاہر سے کروارہی ہے بایں ہمہ دنیا کو یہ یقین
کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دراصل یہ احمدی ہی ہیں جو سو سائٹی میں نفرت کا بیج بوتے ہیں اور رس گھولتے ہیں گویا جو
سارا پاکستان ان کے ظلم وستم کا نشانہ ہے اور ان کے مخالف علمائے ظاہر ہے لمائے ظاہر بیچارے بڑے صبر سے بیٹھے رہے اور ان کے
خلاف کچھ نہیں کیا لیکن آخر کہاں تک برداشت کیا جا سکتا ہے؟ گو یا اپنی معصومیت کا یہ نقشہ کھینچ رہے ہیں لیکن دنیا پا گل تو

خطبات طاہر جلد ۴
252
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
نہیں ۔ ہمارے پاس ان مولویوں کی Tapes موجود ہیں جن میں وہ گندی زبان استعمال کرتے اور لوگوں کو
ظلم وستم پر ابھارتے ہیں اور اس وقت پاکستان میں جو گند اچھالا جا رہا ہے وہ باہر بھی نکل رہا ہے۔
تمہارے ہی آدمی باہر نکل کر ویسی ہی تقریریں کر رہے ہیں جو پاکستان میں احمدیوں کے خلاف کی
جا رہی ہیں ۔ ماریشس میں اس وقت کیا ہو رہا ہے، ناروے میں تم لوگوں نے پہنچ کر کیا گوہر افشانیاں
کی ہیں یہ ساری Tapes Recording ہمارے پاس موجود ہے۔ اس کے باوجود تم سمجھتے ہو دنیا
پاگل ہے جو تمہاری باتوں پر یقین کرلے گی کہ احمدی تو فساد پھیلایا کرتے تھے اور یہ دوسرے غیر احمدی
مسلمان بیچارے بڑے صبر اور حوصلے کے ساتھ بیٹھے رہے اور انہوں نے اس کے باوجود ان کے
خلاف کچھ نہیں کیا۔
یہ تمام تصویر جو کھینچی جارہی ہے اس کے تین پہلو ہیں جن میں سے ایک ۱۹۵۳ء کی تحریک سے
تعلق رکھنے والا پہلو تھا۔ جو بات عموماً باور کروانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ یہ ہے کہ گویا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد سے پہلے مسلمان یک جان دو قالب تھے اور ایک مٹھی کی طرح مجتمع تھے۔ ان میں
کوئی تفرقہ اور خرابی نہ تھی، ایسی عظیم طاقت تھے کہ استعماری طاقتیں ان سے کانپ رہی تھیں ۔ نتیجہ یہ نکلا کہ
انہوں نے جماعت احمدیہ کا بیج بویا تا کہ مسلمانوں میں فساد پھیل جائے اور مسلمانوں کی جمعیت منتشر
ہو جائے اور اسلام کی طرف سے استعماری طاقتوں کو جو نہایت ہی مہیب خطرہ لاحق ہے، وہ مل جائے ۔ یہ وہ
نقشہ ہے جو مزعومہ قرطاس ابیض میں جماعت احمدیہ کے خلاف کھینچا جا رہا ہے حالانکہ واقعات اس کے
برعکس ہیں۔ چنانچہ وہی کتابیں جو خود شائع کر رہے ہیں وہاں مصنف کے اپنے قلم سے سچائی کا اظہار ہو جاتا
ہے۔ ایک کتاب جس کی یہ لوگ خوب اشاعت کر رہے ہیں ۔ یعنی پاکستان کی وزارت مذہبی امور کی طرف
سے جولٹریچر شائع ہورہا ہے اس میں ایک کتاب ” قادیانیت از مولوی سید ابوالحسن علی ندوی بھی شامل
ہے۔ حکومت پاکستان نے اس کتاب کو تمام دنیا میں شائع کروایا ہے اور عربی انگریزی میں اس کے ترجمے
بھی کروائے ہیں۔ غور کیجئے مزعومہ قرطاس ابیض میں تو یہ منظر کھینچ رہے ہیں کہ گویا حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی آمد سے پہلے مسلمانوں میں امن تھا اور آپس میں بے حد محبت تھی لیکن مسلمانوں کے اندر تفرقہ
ڈالنے کے لئے انگریزوں نے یہ جماعت کھڑی کر دی جب کہ کتاب ”قادیانیت کے مصنف صاحب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد سے پہلے کا نقشہ کھنچتے ہوئے لکھتے ہیں:

خطبات طاہر جلد ۴
253
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
وو
دوسری طرف فرق اسلامیہ کا آپس کا اختلاف تشویشناک صورت
اختیار کر گیا تھا۔ ہر فرقہ دوسرے فرقہ کی تردید میں سرگرم اور کمر بستہ تھا۔ مذہبی
مناظروں اور مجادلوں کا بازار گرم تھا جن کے نتیجہ میں اکثر زدوکوب قتل و قتال
اور عدالتی چارہ جوئیوں کی نوبت آتی ۔ سارے ہندوستان میں ایک مذہبی
خانہ جنگی سی بر پاتھی۔ اس ۔ اس صورت حال نے بھی ذہنوں میں انتشار، تعلقات
میں کشیدگی اور طبیعتوں میں بیزاری پیدا کر دی تھی۔
پھر فرماتے ہیں :
مسلمانوں پر عام طور پر یاس و ناامیدی اور حالات و ماحول سے
شکست خوردگی کا غلبہ تھا ۔ ۱۸۵۷ء کی جدوجہد کے انجام اور مختلف دینی اور
عسکری تحریکوں کی ناکامی کو دیکھ کر معتدل اور معمولی ذرائع اور طریقہ کار سے
انقلاب حال اور اصلاح سے لوگ مایوس ہو چکے تھے اور عوام کی بڑی تعداد کسی
مرد غیب کے ظہور اور ملہم اور موید من اللہ کی آمد کی منتظر تھی ۔
( قادیانیت صفحه ۱۶، ۱۷ از مولانا سید ابوالحسن علی ندوی ناظم ندوۃ العلماء لکھنو )
دیکھیں جب خدا سچ نکلوانا چاہتا ہے تو یوں سچ نکلوا دیتا ہے ۔ تلسیس اسی کو کہتے ہیں ، ایک
طرف جھوٹ بول رہے ہیں حقیقت پر پردے ڈال رہے ہیں ۔ دوسری طرف کچھ اور باتیں بھی بیان
کر رہے ہیں جن میں سے سیچ اچانک اچھل کر باہر آ جاتا ہے اور حقیقت حال کھل کر سامنے آجاتی
ہے۔ یہ پس منظر تھا اور اس سلسلہ میں مسلمان علماء کے بکثرت حوالے موجود ہیں جن میں مسلمانوں
کے نکبت واد بار کے نقشے کھینچے گئے ہیں۔ اتنے حوالے ہیں کہ ہزاروں صفحات کی کتابیں لکھی جاسکتی
ہیں مگر اس وقت میں نے چند حوالے چنے ہیں۔ اخبار وکیل ۱۵ جنوری ۱۹۲۷ء میں لکھا ہے ؟
اس مرض کا حدوث آج سے نہیں بلکہ آج سے بہت پہلے شروع ہو
چکا ہے۔ مسلمانوں نے پہلے انفرادی زندگی میں یہود اور نصاری کی اتباع کی اور
اب اجتماعی زندگی میں کرنے لگے اس کا نتیجہ تنسیخ خلافت ہے۔
اور مولویوں کا مشہور اخبار الجمعیہ دہلی ۴ را پریل ۱۹۲۶ ء لکھتا ہے :

خطبات طاہر جلد ۴
دو
254
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
دفعہ پردہ اٹھ گیا دنیا کو صاف نظر آگیا کہ امت مسلمہ اگر کسی مجتمع
شیرازہ اور کسی بندھی ہوئی تسبیح کا نام ہے تو آج صحیح معنوں میں امت مسلمہ ہی
موجود نہیں ہے بلکہ منتشر اوراق ہیں ۔ چند بکھرے ہوئے دانے ہیں چند بکھری
ہوئی بھیڑیں ہیں جن کا نہ کوئی ریوڑ ہے اور نہ گلہ بان“۔
صلى الله
علوسه
اور زمیندار اخبار اپنی ۱۸ استمبر ۱۹۲۵ء کی اشاعت میں مسلمانان ہند کو آنحضرت ﷺ کی
طرف سے مخاطب کرتے ہوئے لکھتا ہے :
تم کہلاتے تو میری امت ہو مگر کام یہودیوں ، بت پرستوں کے
کرتے ہو۔ تمہارا شیوہ وہی ہو رہا ہے جو عاد اور ثمود کا تھا کہ رب العالمین کو چھوڑ
کر بعل ، یغوث، نسر اور یعوق کی پرستش کر رہے ہو۔ تم میں سے اکثر ایسے ہیں
جو میری توہین کرتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ سارا سلسلہ جماعت احمدیہ نے شروع کروایا تھا ؟ آخر لوگ کیوں خدا کا
خوف نہیں کھاتے اور ایسے جھوٹ اور ایسے بہتان کیوں باندھ رہے ہیں جن کو کوئی بھی معقول انسان
ایک لمحہ کے لئے بھی تسلیم نہیں کر سکتا۔
اسی پس منظر پر ذرا نظر دوڑائیں اور دیکھیں کہ کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام
کے آنے سے پہلے امت مسلمہ کا جو حال تھا وہ بعد میں بھی جاری رہا تو عقل بے اختیار بول اٹھتی ہے کہ
اس قوم کو تو کوئی زندہ کرنے کے لئے ہی آسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اسے مارنے کی کیا ضرورت ہے؟
یہ تو پہلے ہی دینی و دنیوی ہر دولحاظ سے مردہ تھے اور عملاً یہی ہوا کچھ زندگی کے آثار جوان کے اندر پیدا
ہوئے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد سے پیدا ہوئے یعنی کچھ لوگ وہ تھے جنہوں نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو قبول کر کے زندگی حاصل کی ، کچھ وہ ہیں جو آپ کی مخالفت کی وجہ سے اکٹھے ہو
رہے ہیں قُلُوبُهُمْ شَتی دل تو ان کے پھٹے ہوئے ہیں لیکن یہ جو تھوڑا سا سہارا ملا ہے ۔ یہ جو ۔
سانس لینے کے دن مل گئے ہیں یہ صرف احمدیت کی مخالفت کی وجہ سے ہے۔ اخبار البشیر “ اٹاوہ ستمبر
۱۹۲۵ ء لکھتا ہے:
بعثت پیغمبر آخرالزماں کے وقت عیسائیوں اور یہودیوں میں جو

خطبات طاہر جلد ۴
255
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
فرقہ بندی تھی ان کی تاریخ اٹھا کر پڑھو اور پھر آج کل کے علماء اسلام کا ان سے
مقابلہ کرو تو صاف طور پر ثابت ہو جاتا ہے کہ آج بہت سے علماء اسلام کی جو
حالت ہے وہ فوٹو ہے اس زمانہ کے علماء یہود اور نصاری کا“۔
اور جہاں تک مسلمان شعراء کا تعلق ہے مسلمانوں کی زبوں حالی پر ان کے اشعار بڑے ہی
دردناک ہیں۔ مولانا حالی نے نوحہ کہا ہے۔ پھر شکوہ اور جواب شکوہ میں علامہ اقبال نے جس طرح
ذکر کیا ہے ایک لمبی کہانی ہے۔ میں چند شعر آپ کو سناتا ہوں ۔مولانا حالی فرماتے ہیں:
رہا دین باقی
نہ اسلام باقی
اک اسلام کا
رہ گیا نام باقی
اسلام کو ایک باغ سے تشبیہ دے کر فرماتے ہیں:
پھر اک باغ دیکھے گا اجڑا سراسر
جہاں خاک اڑتی ہے ہر سو برابر
نہیں تازگی کا کہیں نام جس پر
ہری ٹہنیاں جھڑ گئیں جس کی جل کر
نہیں پھول پھل جس میں آنے کے قابل
ہوئے روکھ جس کے جلانے کے قابل
صلى الله
صلى الله پھر بڑے درد کے ساتھ حضرت اقدس محمد مصطفی علی کو مخاطب کر کے عرض کرتے ہیں :
اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے
امت پر تری آکے عجب وقت پڑا ہے
جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
پردیس میں وہ آج غریب الغرباء ہے
جس دین کے مدعو تھے کبھی سیز رو کسری
خود آج وہ مہمان سرائے فقراء ہے
وہ دین ہوئی بزم جہاں جس سے چراغاں

خطبات طاہر جلد ۴
256
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
اب اس کی مجالس میں نہ بتی نہ دیا ہے
بگڑی ہے کچھ ایسی کہ بنائے نہیں بنتی
ہے اس سے یہ ظاہر کہ یہی حکم قضاء ہے
فریاد ہے اے کشتی امت کے نگہباں
بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا ہے
( مسدس حالی ۔ سنگ میل پبلیکیشنز لاہور صفحہ ۳۸، ۱۰۹)
اور علامہ اقبال جن کے تبصروں سے تم لوگوں نے اپنے مزعومہ قرطاس ابیض کو سجایا ہوا
ہے۔ اگر ان کی بات بقول تمہارے خدا کا کلام ہے تو اس کلام کو بھی تو پھر سنو ! علامہ صاحب مسلمانوں
کے متعلق کہتے ہیں :
ه
وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود
(جواب شکوه صفحه ۱۱)
تم علامہ اقبال کے حوالے سے احمدیت کے خلاف بڑی بڑی باتیں کرتے ہو گو یا کسی پر خدا
تعالیٰ کا کلام نازل ہو گیا ہے اور وہ فخر سے پیش کیا جا رہا ہے۔ مگر یہ بھی تو سنو کہ علامہ اقبال کی زبان
تمہیں مخاطب کر کے کیا کیا کچھ کہہ گئی ہے !
اور اب مولوی مودودی صاحب کی سنئے ۔ فرماتے ہیں:
بازاروں میں جائیے مسہ میں جائے مسلمان رنڈیاں آپ کو کوٹھوں پر بیٹھی ہوئی
،،
نظر آئیں گی اور مسلمان زانی گشت لگاتے ملیں گے ۔ جیل خانوں کا معائنہ
وو
وو
کیجیے۔ مسلمان چوروں“ ”مسلمان ڈاکوؤں“ اور ”مسلمان بدمعاشوں“
سے آپ کا تعارف ہوگا ۔ دفتروں اور عدالتوں کے چکر لگائیے رشوت خوری
جھوٹی شہادت ، جعل ، فریب ، ظلم اور ہر قسم کے اخلاقی جرائم کے ساتھ آپ لفظ
مسلمان“ کا جوڑ لگا ہوا پائیں گے۔ سوسائٹی میں پھر یئے۔ کہیں آپ کی
ملاقات مسلمان شرابیوں سے ہوگی ۔ کہیں آپ کو مسلمان قمار باز“ ملیں

خطبات طاہر جلد ۴
257
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
گے۔ کہیں مسلمان سازندوں اور مسلمان گویوں اور مسلمان بھانڈوں“
سے آپ دو چار ہوں گے۔ بھلا غور تو کیجئے ، یہ لفظ مسلمان کتنا ذلیل کر دیا گیا
ہے اور کن کن صفات کے ساتھ جمع ہو رہا ہے۔ مسلمان اور زانی مسلمان ، اور
شرابی مسلمان اور قمار باز مسلمان اور رشوت خور! اگر وہ سب کچھ جو کافر کر سکتا
ہے ، وہی مسلمان بھی کرنے لگے تو پھر مسلمان کے وجود کی دنیا میں حاجت ہی
66
کیا ہے۔
( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحہ ۲۸، ۲۹ زیر عنوان تحریک اسلامی کا تنزل )
جماعت احمدیہ پر اعتراض کرنے والے اس اقتباس کو پڑھیں اور غور کریں۔ آخر کیوں ان
میں خدا کا خوف نہیں رہا۔ ہاں انہیں خوف تو ہے مگر ہمارا خوف ہے کہ یہ غالب نہ آجائیں۔
مولوی مودودی صاحب کے مزید تبصرے بھی سنئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے بارہ میں تو کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ من ذالک بڑی دلخراش باتیں کیں، مسلمانوں پر حملے کئے لیکن
جس کو مزاج شناس نبوت“ کہا جاتا ہے ان کی باتیں بھی سن لیجئے لکھتے ہیں ۔
آپ اس نام نہاد مسلم سوسائٹی کا جائزہ لیں گے تو اس میں آپ کو
بھانت بھانت کا ”مسلمان نظر آئے گا۔ مسلمان کی اتنی قسمیں ملیں گی کہ آپ
شمار نہ کرسکیں گے۔ یہ ایک چڑیا گھر ہے جس میں چیل، کوّے، گدھ، بٹیر ،
تیتر اور ہزاروں قسم کے جانور جمع ہیں اور ان میں سے ہر ایک چڑیا ہے۔
( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحہ ۳۱ زیر عنوان تحریک اسلامی کا تنزل)
مودودی صاحب کے الفاظ ہیں۔ انہوں نے جس حال میں مسلمانوں کو پایا وہی کچھ لکھا۔
کیا اس امت کو تباہ کرنے کے لئے انگریز نے ایک آدمی کو کھڑا کیا تھا جو بقول مودودی صاحب
مسلمان تو کیا انسانی اقدار سے گر کر جانوروں کے چڑیا گھر کا نقشہ پیش کرتی ہے ؟ ہاں اس بات سے
کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ وہ آنے والا آیا اور اکٹھا کر گیا، کچھ جان پیدا کر گیا ، ایک ولولہ تو بخش گیا خواہ وہ
مخالفت ہی کا منفی ولولہ تھا۔ مولوی مودودی صاحب مزید فرماتے ہیں :
یہ
” خدائی شریعت میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس کی بناء پر اہل

خطبات طاہر جلد ۴
258
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
حدیث ، حنفی ، دیو بندی، بریلوی ، شیعہ ، سنی وغیرہ الگ الگ امتیں بن سکیں
یعنی صرف ایک ہی امت بن سکتی ہے جن کا نام جماعت اسلامی ہے اور کوئی
نہیں بن سکتی ۔ یہ امتیں یعنی حنفی ، دیو بندی وغیرہ کیا ہیں تو فرماتے ہیں کہ ) یہ
امتیں جہالت کی پیدا کی ہوئی ہیں۔
( خطبات مودودی صفحہ ۷۴ زیر عنوان دین اور شریعت )
اور جہاں تک مسلمان عوام کا تعلق ہے اور جہاں تک مسلمان قوم کا تعلق ہے اس بارہ میں
تبصرہ کرتے ہوئے مودودی صاحب لکھتے ہیں:
یہ انبوہ عظیم جس کو مسلمان قوم کہا جاتا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس
کے ۹۹۹ فی ہزار افراد نہ اسلام کا علم رکھتے ہیں ، نہ حق اور باطل کی تمیز سے آشنا
ہیں ، نہ ان کا اخلاقی نقطہ نظر اور ذہنی رویہ اسلام کے مطابق تبدیل ہوا ہے ، باپ
سے بیٹے اور بیٹے سے پوتے کو بس مسلمان کا نام ملتا چلا آرہا ہے۔ اس لئے یہ
مسلمان ہیں۔
( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحه ۱۳۰ از بر عنوان اسلام ی عنوان اسلام کی راہ راست اور اس
سے انحراف کی راہیں )
جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اس قسم کے بے شمار اور بکثرت حوالے ہیں جن میں قوم کے
پرانے اور نئے علماء نے یہ تسلیم کیا ہوا ہے کہ مسلمانوں کی کیا حالت ہے۔ اس ساری جہالت کا ذمہ دار
ظل
جماعت احمدیہ کو قرار دے دینا حد سے زیادہ ظلم ہے۔
چند حوالے میں بتا دیتا ہوں ملکوں ملکوں کے الگ الگ حوالے ہیں اگر کسی نے پڑھنے ہوں
تو وہاں سے دیکھ سکتا ہے مثلاً ہندوستان میں حیدر آباد دکن اور علاقہ سی پی مہاراشٹر ۔اہل عرب مصر
اور عراق ۔ برما۔ ٹر کی ۔ جزیرہ جاوا۔ سیام ۔ روس اور بر بری الجزائر کا نام لے لے کر علماء کے حوالے
اور تبصرہ نگاروں کے تبصرے موجود ہیں اور اخباروں میں چھپے ہوئے ہیں۔ چنانچہ مسلمانوں کی حالت
کے بارہ میں مشہور اخبارات
زمیندار ۱۶ جولائی ۱۹۲۶ء

خطبات طاہر جلد ۴
259
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
اہلحدیث ۱۸ فروری ۱۹۲۱ء
مستقل ۱۲ جولائی ۱۹۲۹ء
ہمدم ۱۸ ستمبر ۱۹۲۰ء
اہلحدیث ۱۴ جنوری ۱۹۲۱ء
اہلحدیث ۲۸ جنوری ۱۹۲۱ء
اہلحدیث ۱۶ اپریل ۱۹۱۰ء
اخبار سیاست ۵ نومبر ۱۹۲۵ء اخبار ملاپ ۱۶ اگست ۱۹۲۵ء
اخبار مد ینہ یکم اپریل ۱۹۲۵ء
اخبار ہمدم ۷ار جنوری ۱۹۲۵ء
اخبارا
بار انقلاب یکم جون
۱۹۳۰ء
اہلحدیث ۲۵ جنوری ۱۹۲۰ء
اخبار طوفان ۲۷ ستمبر ۱۹۳۰ء اخبار تنظیم ۸ نومبر ۱۹۲۵ء
اخبار اتحاد ۳۱ رمئی ۱۹۳۱ء
اخبار همت ۲۴ را گست ۱۹۲۹ء
اخبار مشرق ۱۶ رمئی ۱۹۳۰ء وغیرہ نے تفصیلی تبصرے کئے ہیں ۔ اور یہ تو صرف چند مشہور
اخبارات کے تبصرے ہیں۔ اس موضوع پر مختلف کتب میں تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے خود مودودی
صاحب کی کتب میں بکثرت حوالے موجود ہیں جو اہل علم سے پوشیدہ نہیں ۔
اب جہاں تک مزعومہ قرطاس ابیض کی اس بات کا تعلق ہے کہ جب ۱۹۵۳ء کی تحریک چل
پڑی اور پاکستان میں گڑ بڑ ہوئی تو گویا اس کے بعد پھر احمدیوں نے باہر نکلنا شروع کیا اور پھر یہ یورپ
بھی پہنچ گئے ، افریقہ بھی پہنچ گئے ۔ اس رسالہ کا یہ فقرہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے !! ہوش سے بات کرو۔
عقل کے ناخن لو، پاکستان کا تو ابھی وجود بھی نہیں تھا۔ تم خود مانتے ہو بلکہ بڑے فخر سے کہتے ہو کہ
سو سالہ مسئلہ تم نے حل کر دیا ہے۔ پس جماعت احمد یہ تو خدا کے فضل سے قیام پاکستان سے پہلے قائم
ہو چکی تھی اور تمام دنیا میں پھیل چکی تھی۔ پاکستان بننے کے بعد تو تم نہیں پھیلے ۔ چنانچہ امریکہ میں
۱۹۲۰ء میں با قاعدہ مشن قائم ہو چکا تھا ۔ انگلستان میں ۱۹۱۳ء میں مشن قائم ہوا۔ یہ جگہ جہاں آپ اس
وقت بیٹھے ہوئے ہیں ۱۹۲۰ء میں خریدی گئی ۔ انگلستان کے پہلے مبلغ حضرت چوہدری فتح محمد سیال
صاحب رضی اللہ عنہ تھے۔ غانا اور نائیجریا مغربی افریقہ میں ۱۹۲۱ء میں مشن نے کام کرنا شروع کیا۔
مشرقی افریقہ میں ۱۸۹۶ ء یعنی بیسویں صدی سے بھی پہلے جماعت احمد یہ قائم ہو چکی تھی ویسے با قاعدہ
مشن ۱۹۳۴ء میں کھولا گیا۔ ہنگری ، پولینڈ اور چیکوسلواکیہ میں ۱۹۳۰ء میں تبلیغی مراکز کھولے جا چکے
تھے۔ اسی طرح سپین ، اٹلی اور البانیہ میں بھی ۱۹۳۶ء میں مشن قائم ہوئے۔ برما میں بھی ۱۹۳۵ء میں

خطبات طاہر جلد۴
260
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
تبلیغی مشن قائم کیا گیا۔ غرضیکہ آپ سارے عالم کا جائزہ لیں تو یہ امر بخوبی سمجھ میں آجاتا ہے کہ
جماعت احمدیہ کو حمد یہ تو خدا کے فضل سے ، سے مدتوں پہلے اکناف عالم میں پھیل بھی چکی تھی اور دنیا میں کیا کام کر
رہی تھی اب یہ حصہ رہ گیا ہے تو اب اس کو بھی میں بیان کر دیتا ہوں اور اس سلسلہ میں ایسے ایسے لوگوں
کی رائے آپ کو کو سنا۔ سناتا تا : ہوں جن کی آراء پر تمہیں اعتماد کرنا پڑے گا۔ یہ احمدی تو نہیں مگر اس کے باوجود
حق بات ان کی زبان پر جاری ہو رہی ہے۔ چنانچہ اخبار زمیندار نے دسمبر ۱۹۲۶ء میں لکھا:
ہم مسلمانوں سے دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ دنیا میں اپنے دین
مقدس کو پھیلانے کے لئے کیا جد و جہد کر رہے ہیں ۔ ہندوستان میں سات
کروڑ مسلمان آباد ہیں۔ کیا ان کی طرف سے ایک بھی قابل ذکر تبلیغی مشن مغربی
ممالک میں کام کر رہا ہے؟ ( مگر لکھنے والے کو پتہ نہیں تھا کہ ابھی تیل دریافت
نہیں ہوا۔ ناقل ) گھر بیٹھ کر احمد یوں کو برا بھلا کہہ لینا نہایت آسان ہے ۔
-
لیکن اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ یہی ایک جماعت ہے جس نے اپنے
مبلغین انگلستان میں اور دیگر یوروپین ممالک میں بھیج رکھے ہیں۔ کیا ندوۃ
العلماء، دیو بند ، فرنگی محل اور دوسرے علمی اور دینی مرکزوں سے یہ نہیں ہو سکتا
کہ وہ تبلیغ واشاعت حق کی سعادت میں حصہ لیں ۔ کیا ہندوستان میں ایسے
متمول مسلمان ہیں جو چاہیں تو بلا دقت ایک ایک مشن کا خرچ اپنی گرہ سے دے
سکتے ہیں۔ یہ سب کچھ ہے لیکن افسوس کہ عزیمت کا فقدان ہے۔ فضول جھگڑو
میں وقت ضائع کرنا اور ایک دوسرے کی پگڑی اچھالنا آج کل کے مسلمانوں کا
شعار ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس بے راہ قوم پر رحم کرے ۔ (زمیندار دسمبر ۱۹۲۶ء)
اور انقلاب ۲ رمئی ۱۹۳۰ء لکھتا ہے :
وں
د تبلیغی مذہب والے کو اس چیز کی نشر و تبلیغ کی دھن ہوتی ہے جس کو وہ
66
سچا سمجھتا ہے۔
پھر لکھتا ہے :۔
مسلمانوں کی موجودہ خوابیدہ حالت کو دیکھ کر ماننا پڑتا ہے کہ ان

خطبات طاہر جلد ۴
261
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
کے پاس حق ایک شمہ برابر نہیں ہے ورنہ کیا وجہ ہے انہیں تمام عالم میں
نشر و اشاعت کی دھن نہیں ۔ ان کے مقابلہ میں ایک اکیلی جماعت احمد یہ ہے۔
جس کے مخالف نہ صرف تمام دیگر مذاہب ہیں بلکہ مسلمانوں کی انجمنیں بھی
خاص اسی جماعت کے در پئے ایذا رہتی ہیں لیکن باوجود اسکے یہ چھوٹی سی
جماعت دن رات اسی کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ اسلام کی نعمت سے خود ہی لطف
اندوز نہ ہو بلکہ ساری دنیا کو فائدہ اٹھانے کے قابل بنا دے۔
اب دیکھیں کس طرح ان کا جھوٹ کھل جاتا ہے ۔ مزعومہ قرطاس ابیض میں نقشہ یہ کھینچ رہے ہیں کہ
احمدی ساری دنیا میں مسلمانوں کے اندر فساد پھیلانے کے لئے پھیلے ہیں، پاکستان میں چونکہ فساد نہیں
کروا سکے ۔ اس لئے بیرونی ملکوں میں پھیل گئے اور ۱۹۵۳ء کے بعد یہ برآمد ہوئے پاکستان
سے۔ انالله وانا اليه راجعون
نہ تاریخ کا ان کو کوئی پتہ ہے، نہ دنیا کے حالات کی کوئی واقفیت ہے اور نہ عقل ۔ یہ رسالہ ان
کی جدید تحقیقی کوششوں کا نچوڑ ہے، اس کی تو دو کوڑی کی بھی حیثیت نہیں ہے اور واقعات کیا ہیں خودان
کے اخبارات جن کا احمدیت سے کوئی تعلق نہیں وہ لکھتے ہیں کہ دنیا کے سارے مذاہب جماعت احمد یہ
کے دشمن ہیں کیونکہ اسلام کے نمائندے کے طور پر جماعت تمام مذاہب سے برسر پیکار ہے اور پھر ظلم
کی حد یہ ہے کہ خود مسلمان بھی اس کے دشمن ہوئے جاتے ہیں یعنی صرف دیگر مذاہب ہی جماعت
احمد یہ کے مخالف نہیں بلکہ مسلمانوں کی انجمنیں بھی خاص طور پر اس جماعت کے در پئے ایذا ر ہتی
ہیں ۔ پس کون فساد کرا رہا ہے؟ کون ایذا دہی کے سامان بہم پہنچا رہا ہے، جماعت احمد یہ یا مسلمانوں
کی یہ انجمنیں ؟ لیکن باوجود اس کے کہ جماعت احمد یہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے پھر بھی دن رات اس
کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ اسلام کی نعمت سے خود ہی متمتع نہ ہو بلکہ ساری دنیا کو اس سے فائدہ اٹھانے
کے قابل بنائے ۔ چنانچہ رسالہ ”حنیف نومبر ۱۹۲۵ء میں غازی محمود دھرم پال صاحب نے ایک
مقالہ لکھا جس میں وہ لکھتے ہیں :۔
” مولانا ظفر علی کے وہ مضامین میری نظر سے گزرتے تھے جو
احمدیوں کی تکفیر اور ارتداد کی تائید میں زور وشور سے زمیندار کے کالموں میں

خطبات طاہر جلد ۴
262
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
شائع ہو رہے تھے تو ان میں سے ہر ایک مضمون کا ایک ایک لفظ دو دھاری
تلوار کی طرح میرے دل کو کاٹتا اور پارہ پارہ کرتا تھا ۔ میں اکثر یہ اعلان کر
چکا ہوں کہ احمدی نہیں ہوں اور احمدیوں کے بعض عقائد کے ساتھ دیانتداری
کے ساتھ اختلاف ہے مگر باوجود اختلاف کے میں ان کو مسلمان سمجھتا ہوں
اور ہندوستان کے اندر اور باہر وہ غیر مسلموں کے حملوں سے اسلام کے تحفظ کے
متعلق جو بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کو قدرومنزلت کی نگاہ سے
دیکھتا ہوں۔“
کیا یہ وہ فساد ہے جو احمدی ساری دنیا میں پھیلا رہے ہیں؟ پھر مغربی افریقہ کے
مسلمانوں کی بیداری پر تبصرہ کرتے ہوئے لندن کا رسالہ ”دی افریقن ورلڈ The African)
(World اس رائے کا اظہار کرتا ہے کہ:
نائیجریا میں احمدی جماعت آزادی حقوق کی جدوجہد میں سب
سے پیش پیش ہے ۔ ( یہ ہے وہ فتنہ و فساد جو احمدیت کے نام پر پاکستان سے
بقول قرطاس ابیض دساور کو بھیجا جا رہا ہے ) چند سال ہی کی بات ہے کہ وہاں
احمدی وکیل اور احمدی ڈاکٹر پریکٹس کرتے نظر آئیں گے کیونکہ ان لوگوں کی
رفتار نائیجریا میں روز افزوں ترقی پر ہے ۔ یہ یقینی بات ہے کہ چند سال میں ہی
افریقی مسلمان زندگی کے ہر شعبے میں اس ملک کے عیسائیوں کے دوش بدوش
نظر آئیں گے اور سیاست مدن کے ایک دانا مبصر کو یہ بات نظر آ رہی ہے“
پاکستان سے ایک دفعہ ایک وفد نائیجیریا گیا۔ اس کا سارا خرچ حکومت پاکستان نے
برداشت کیا تھا۔ اس وفد کو اس لئے بھیجوایا گیا تھا کہ مغربی افریقہ کے ممالک میں دورہ کر کے جماعت
احمد یہ کے خلاف نفرت پھیلائی جائے اور ان لوگوں کو اکسایا جائے کہ وہ بھی احمدیت کے مخالفین میں
شامل ہو جائیں تا کہ مل کر اس جماعت کی بیخ کنی کی جائے۔ یہ پرانی بات ہے۔ اس وقت مولا نانسیم
سیفی صاحب نائیجریا میں ہمارے مبلغ انچارج ہوا کرتے تھے۔ تو اس وفد کے متعلق یہ دلچسپ بات
معلوم ہوئی کہ ان کی کسی نے پذیرائی ہی نہ کی۔ نہ تو ان کو ریڈیو پر موقع ملا اور نہ ہی ان کو ٹیلی ویژن میں

خطبات طاہر جلد۴
263
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
آنے دیا گیا ۔ اخباروں نے بھی کوئی خبر شائع نہ کی تو احمدیت کی بیخ کنی پر مامور پاکستانی وفد ہمارے
مبلغ سے درخواست کرنے پر مجبور ہو گیا اور کہنے لگا بڑے بے عزت اور ذلیل ہورہے ہیں۔ خدا کے
لئے ہمارا کچھ انتظام کرو۔ ہم واپس جا کر کیا منہ دکھا ئیں گے۔ چنانچہ ہمارے مبلغ نے اس وقت کے
نائب وزیر اعظم سے درخواست کی کہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں اتنا ظلم نہ کرو۔ خواہ کسی بھی نیت انیت سے
آئے ہیں ۔ ان کی تھوڑی سی حوصلہ افزائی تو ضرور ہونی چاہئے ۔ چنانچہ نائب وزیر اعظم صاحب نے
کہا ہم ان کی دعوت کرتے ہیں اور آپ بھی تشریف لائیں اور خطاب کریں ۔ چنانچہ وفد کی دعوت کی
گئی اور وہاں انہوں نے جو خطاب کیا اس میں بھی وہ شرارت سے باز نہ آئے اور بعض ایسے فقرے
استعمال کر دیئے جن سے جماعت احمدیہ کے متعلق شکوک پیدا ہو سکتے تھے۔ نائب وزیر اعظم صاحب
بڑے ذہین آدمی تھے مسکرا کر سنتے رہے۔ آخر میں جب وہ تقریر کے لئے کھڑے ہوئے تو انہوں نے
کہا کہ میاں ! آپ کسی جہان کی بات کر رہے ہیں ۔ افریقہ پر جب دنیا کی نظر ہی کوئی نہیں تھی کیونکہ یہ
ایک تاریک براعظم تصور کیا جاتا تھا، جب افریقہ کا نام مصیبتوں اور دکھوں کے ساتھ وابستہ تھا، اس
وقت آپ لوگ تو ابھی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے ۔ کس نے ہماری فکر کی یہ جماعت احمد یہ ہے جس نے
ہمیں عیسائیوں کے چنگل سے نجات دلائی ۔ یہ جماعت احمد یہ ہے جس نے ہمیں انسانیت کے سبق
سکھائے ۔ اس جماعت کے متعلق آج تم یہ کہنے کے لئے آگئے ہو کہ تمہارے تعلقات کی بناء پر ہم اس
جماعت کی دشمنی شروع کر دیں تو یہ خیال دل سے نکال دو۔ یہ خیال واپس لے جاؤ اپنے ملک میں ۔ یہ
جماعت ہماری محسن ہے اور ہم اور جو کچھ بھی ہوں محسن کش بہر حال نہیں ۔ مگر اب یہ لوگ سارے
واقعات بھول گئے ہیں اور سمجھتے ہیں افریقہ میں پتہ ہی کچھ نہیں کیا ہو رہا ہے۔ بس قرطاس ابیض
پڑھیں گے اور ایک دم کہہ دیں گے اوہ ! بڑی خراب جماعت ہے۔ اس کو ہلاک کر دینا چاہئے ۔ساری
دنیا ہوش رکھتی ہے بے عقل نہیں ہے ان کو پتہ ہے کیا ہو رہا ہے۔ وہ نہ صرف اپنی تاریخ سے واقف ہیں
بلکہ تمہاری تاریخ سے بھی واقف ہیں۔
اور پھر اور سنئے ! شیخو شغاری صاحب جو نائیجریا کے سابق صدر تھے انہوں نے جماعت
احمدیہ کی طرف سے کیا فساد دیکھا اور کس طرح اس مسئلہ کو نمٹایا ، اس کا پتہ ذیل کے اقتباس سے لگ
جاتا ہے ۔ ویسے پاکستان میں تو کہتے ہیں کہ نمٹ لیا گیا ہے، ختم ہو گیا ہے یہ مسئلہ اور باہر کی دنیا

آج 10 میں سے 10 باقی