علماء ھم۔ امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ
حصہ 2
خطبات طاہر جلد۴
264
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
میں تھے ہی تھوڑے ۔ اس لئے بیرونی دنیا خود ہی اس مسئلہ کونمٹا چکی ہے۔ پس جرات دیکھیں کہ نہ
صرف یہ کہ ایک سراسر جھوٹا رسالہ شائع کیا بلکہ مختلف زبانوں میں ترجمہ کروا کر اسے ساری دنیا میں
پھیلا رہے ہیں۔ پڑھنے والا ان کے متعلق کیا سوچے گا کہ جماعت احمد یہ یورپ میں بھی نہیں رہی،
افریقہ میں بھی نہیں رہی ، امریکہ میں بھی نہیں رہی ، ہر ایک ملک میں ان کی صف لپیٹ دی گئی ہے
کیونکہ یہ بالکل معمولی سی تعداد میں تھے اس لئے ہر ملک میں بڑی عمدگی سے اس مسئلہ سے نمٹا جا چکا
ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ جماعت احمد یہ کیا فساد مچاتی ہے۔ شیخو شغاری صاحب نے اپنی تقریر میں فرمایا:
” یہ امر میرے لئے باعث سکون ہے کہ جماعت احمد یہ تبلیغ اسلام ،
وو
سکولوں اور ہسپتالوں کے قیام میں بدستور بڑے عزم و ثبات کے ساتھ آگے
بڑھ رہی ہے۔ اس جہت میں جماعت کی مساعی انتہائی قابل تعریف اور دوسری
رضا کار تنظیموں کے لئے باعث تقلید ہیں۔ جن پر جماعت احمد یہ بجا طور پر فخر
کر سکتی ہے۔
یہ ہے مسئلہ جو دساور کو بھیجا گیا تھا اور اس سے اس طرح نمٹ لیا گیا ہے۔
اور سیرالیون مسلم کانگریس کے صدر اور ملک کے وزیر مملکت مصطفیٰ سنوسی نے فرمایا:
احمدیت ایک سچائی ہے اور سچائی کے لئے دن رات ہماری بے
لوث خدمت کر رہی ہے۔ ۱۲ سیکنڈری سکول اور ۵۰ پرائمری سکول چلانا معمولی
بات نہیں ۔ یہ کام صرف اخلاص، جذبہ، نیک نیتی جیسی خوبیوں سے آراستہ لوگ
66
ہی سرانجام دے سکتے ہیں۔
جماعت احمدیہ کی تعلیمی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے سیرالیون کے وزیر رسل و رسائل
آنریبل کا نڈے بورے نے ایک موقع پر فرمایا:
ایک بہت ہی قلیل عرصہ میں جماعت احمد یہ نے بڑے کارنامے کر یہ
دکھائے ہیں۔ تعلیم کے لحاظ سے بہت سے پرائمری سکولوں کے علاوہ سیکنڈری
سکول بھی قائم کئے ہیں ۔ لوگوں کی خدمت کے لئے احمدی ڈاکٹر تشریف لا
رہے ہیں اور لوگوں کی روحانی اصلاح کے لئے مبلغین ملک کے تقریباً ہر حصہ
خطبات طاہر جلد۴
265
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
میں موجود ہیں“۔ (بحوالہ الفضل ۱۸ رفروری ۱۹۶۲ء)
اور خود پاکستانی نمائندے جو مختلف وقتوں میں وہاں دورہ کرتے رہے ہیں ان میں سے
ایک کی زبانی سنئے کہ جماع سنتے کہ جماعت احمد یہ کیا ہے اور کس طرح اور کس طرح اس مسئلہ سے نمٹا جا چکا ہے ۔ پاکستان ٹائمز
لاہور میں ایک مضمون شائع ہوا جسے مشرق وسطی کے نمائندہ خصوصی فرید الیس جعفری نے لکھا تھا۔
جعفری صاحب حکومت پاکستان کی طرف کستان کی طرف سے بھجوائے جانے والے اس کشمیر ڈیلی گیشن کا ذکر کرتے
ہیں جو افریقہ کے دورہ پر گیا تھا۔ جعفری صاحب خود بھی اس وفد میں شامل تھے۔ انہوں نے یہ نوٹ
انگریزی میں لکھا ہے میں اس کا اردو میں ترجمہ پڑھ کر سنا دیتا ہوں :
احمدی مبلغین حیرت انگیز طور پر بہت مقبول ہیں یہاں تک کہ صدر
نکرومہ کے نزدیک بھی وہ ہر دل عزیز ہیں۔ مجھے بتایا گیا کہ وہ حقیقی معنوں میں
انسانی خدمت کر رہے ہیں کیونکہ وہ غانا کے نوجوانوں کو مذہبی اور دنیوی تعلیم
دیتے ہیں اور کسی قسم کی تلخی یا نفرت لوگوں کے درمیان پیدا نہیں کرتے ( تم تو
کہتے ہو تلخی پیدا کرنے جاتے ہیں نفرت پیدا کرنے جاتے ہیں لیکن تمہارے یہ
اپنے نمائندے جو وفد کا حصہ تھے وہ کہہ رہے ہیں کہ احمدی کسی قسم کی تلخی اور
نفرت پیدا کرنے کے لئے نہیں آئے بلکہ ) وہ در حقیقت لوگوں کے درمیان
اتحاد کے لئے کام کر رہے ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ احمدی مبلغین کا لوگوں سے
رابطہ عیسائی مبلغین سے بھی بہتر ہے۔ انہیں خوش آمدید کہا جاتا ہے اور پسند
کیا جاتا ہے۔ (پاکستان ٹائمنر لاہور ۱۴ را گست ۱۹۶۴ء صفحه ۱۲-۱۴)
اس قسم کے اور بھی بہت سے حوالے ہیں لیکن اس مضمون کا ایک اور حصہ بیان کرنا ضروری
ہے اس لئے اس کو میں سر دست ختم کرتا ہوں ۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر جماعت احمد یہ فساد پیدا نہیں کر رہی تو آخر دنیا میں ملک
ملک میں فساد کیوں پیدا ہوتا ہے۔ دنیا میں جگہ جگہ فساد برپا ہے۔ مسلمان آپس میں پھٹے ہوئے
ہیں ، ان کی حالت زار ہوگئی ہے۔ احمدیت کے خلاف اکٹھے ہو جاتے ہیں مگر دیکھنا یہ ہے کہ آخر یہ لوگ
آپس میں کیوں لڑتے ہیں جس کی وجہ سے مولوی مودودی صاحب کی نظر میں تو دنیا جہان کی ساری
خطبات طاہر جلد ۴
266
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
گندگیاں اور ساری برائیاں نعوذ باللہ من ذالک امت مسلمہ میں جمع ہو گئی ہیں تو اس
کے لئے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ عله فداه) نفسی و امی وابی و جانی
ومالی) کی طرف رجوع کرنا چاہئے کیونکہ آپ قیامت تک امت کے رہنما،
امت کے بادشاہ اور امت کے سربراہ ہیں ۔ ہمارا سب کچھ آپ کے قدموں میں
فدا ہو۔ خدا تعالیٰ نے امت مسلمہ کے قیامت تک کے حالات آ حالات آنحضرت علی علیسه پر
روشن فرما دیئے ہیں ۔ آپ نے امت مسلمہ کو خطرات سے متنبہ فرمادیا۔
صلى الله -
علوسه
صلى الله
پس آپس میں بحثوں کی بجائے یا ایک دوسرے کے ساتھ لڑنے جھگڑنے
کی ائے آنحضور ﷺ کی طرف رجوع کرنا چاہئے کہ اے ہمارے پیارے آقا !
آپ ہمیں بتائیں کہ ان فسادات کا کون ذمہ دار ہے۔ کس نے امت مسلمہ میں
زہر کی کس گھول رکھی ہے۔ کس نے ظلم اور فساد کو پھیلا رکھا ہے جس کی وجہ سے
امت محمدیہ کا جوڑ جوڑ دکھ رہا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت
ہے کہ:
آنحضرت ﷺ نے فرمایا میری امت پر بھی وہ حالات
آئیں گے جو بنی اسرائیل پر آئے تھے جن میں ایسی مطابقت ہوگی
جیسے ایک پاؤں کے جوتے کی دوسرے پاؤں کے جوتے سے ہوتی
ہے۔ یہاں تک کہ اگر ان میں سے کوئی اپنی ماں سے بدکاری کا
مرتکب ہوا تو میری امت میں سے بھی کوئی ایسا بد بخت نکل آئے گا ۔
بنی اسرائیل بہتر (۷۲) فرقوں میں بٹ گئے تھے اور میری امت تہتر
فرقوں میں بٹ جائے گی لیکن ایک فرقے کے سوا باقی سب جہنم میں
جائیں گے ۔ صحابہ نے پوچھا یہ ناجی فرقہ کون سا ہے تو حضور
نے فرمایا وہ فرقہ جو میری اور میرے صحابہ کی سنت پر عمل پیرا
ہوگا۔
جامع ترمذی کتاب الایمان باب افتراق هذه الامة )
خطبات طاہر جلد ۴
267
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
یہ تو ایک عمومی فساد ہے جس کا ذکر کیا گیا ہے کہ نعوذ بالله من ذالک امت مسلمہ کسی
زمانہ میں کسی حد تک یہود کے مشابہ ہو جائے گی۔ یہ آنحضرت ﷺ کا ارشاد ہے جو ایک نہ ایک دن
ضرور پورا ہو کر رہے گا۔ ایک اور حدیث بھی ہے جس سے اس مضمون پر مزید روشنی پڑتی ہے چنانچہ :۔
وو
صلى الله
حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا عنقریب
۔
ایسا زمانہ آئے گا کہ نام کے سوا اسلام کا کچھ باقی نہیں رہے گا۔ الفاظ کے سوا
قرآن کا کچھ باقی نہیں رہے گا۔ یعنی عمل ختم ہو جائے گا۔ اس زمانہ کے لوگوں کی
مسجدیں بظاہر تو آباد نظر آئیں گی لیکن ہدایت سے خالی ہوں گی ان کے علماء
آسمان کے نیچے بسنے والی مخلوق میں سے بدترین ہوں گے ۔ علماء هم شر
من تحت اديم السماء ۔ ( ان کے علماء کی اب نشاند ہی ہوگئی کہ ان کے علماء
آسمان کے نیچے بسنے والی مخلوق میں سے بدترین ہوں گے ) ان میں سے ہی
فتنے اٹھیں گے اور ان میں ہی لوٹ جائیں گے یعنی تمام خرابیوں کا وہی سر چشمہ
ہوں گے۔
( مشکوۃ المصابيح كتاب العلم الفصل الثالث رواه بیہقی فی شعب الایمان )
یعنی تمام خرابیوں کی جڑ مولوی ہوں گے اور وہی ہر قسم کے فساد کا سرچشمہ ہوں گے
فرمایا آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہوں گے اور میری امت میں ، میری طرف منسوب ہو رہے
ہوں گے لیکن فرمایا علماء ھم ہوں گے یہ ان لوگوں کے علماء، میرے ساتھ ان کا کوئی روحانی
تعلق نہیں ہوگا ۔
پس جتنے فتنے امت میں اٹھتے اور پھیلتے دیکھو گے یہ تمام علماء سے پھوٹتے نظر آئیں گے
اور پھر واپس ان میں لوٹ جایا کریں گے ۔ مولوی ان حدیثوں کو کیوں نہیں پڑھتے؟ تمہارا نام نہاد
صلى الله
قرطاس ابیض کچھ اور کہہ رہا ہے جبکہ محمد مصطفیٰ ﷺ کا فرمان کچھ اور کہہ رہا ہے۔ آنحضرت ﷺ کے
عروسه۔
ارشاد کے مقابلہ میں تمہارے قرطاس ابیض کی تو حیثیت ہی کچھ نہیں ۔ یہ تو جہنم کا کاغذ قرار دیئے
جانے کے لائق ہے۔ کیونکہ یہ وہ کاغذ ہے جو حضرت رسول اکرم ﷺ کے فرمودات کا انکار کر رہا
ہے۔ پس آنحضرت ﷺ کے ارشاد کی مخالفت اور مغائرت میں جو کاغذ تیار ہوتا ہے اس کی دوکوڑی کی
خطبات طاہر جلد۴
268
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
بھی قیمت نہیں ۔
الله
پھر ایک موقع پر آنحضرت صلہ فرماتے ہیں :
تَكُون فِي أُمَّتِي فِزْعَةٌ فَيُسِيرُ النَّاسُ إِلَى عُلَمَاءِ هِمْ فَإِذَا هُمْ قَردَةً وَ
خَنَازِير۔
( کنز العمال حرف القاف، الباب الاول الفصل الرابع في ذكر اشراط الساعة الکبری حدیث: ۳۸۷۲۷)
میری امت پر ایک زمانہ ایسا آئے گا جس میں جھگڑے ہوں گے لڑائیاں ہوں گی۔
اختلافات پیدا ہو جائیں گے۔ بظاہر تو لوگ یعنی عوام الناس ہی لڑتے ہیں لیکن ان کا کوئی قصور نہیں
ہوگا وہ اپنے علماء کی طرف رجوع کریں گے یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آخران کے ساتھ یہ کیا ہو رہا
ہے، وہ کیوں فتنہ و فساد کا شکار ہو گئے ہیں ۔ پس جب وہ اپنے علماء کے پاس رہنمائی کی امید سے
جائیں گے تو وہ انہیں بندروں اور سوروں کی طرح پائیں گے۔ یعنی وہ علماء نہیں ہیں بلکہ سور اور بندر
ہیں ۔ یہ کس کے الفاظ ہیں؟ یہ میرے تو نہیں۔ یہ کسی اور عالم دین کے نہیں ، کسی صحابی کے نہیں ، کسی
صلى الله
عروسه ۔
ں ۔ یہ الفاظ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ لے کے ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے خبر دی تھی کیونکہ خلیفہ کے نہیں !
آپ کو ئی کلام اللہ سے خبر پائے بغیر نہیں کرتے تھے۔ ہر آدمی مولوی صاحبان سے پوچھنے کا یہ حق
رکھتا ہے کہ جناب ! ان حدیثوں کو کیوں چھپا لیا جاتا ہے ۔ امت مسلمہ کے سامنے یہ حدیثیں کیوں
بیان نہیں کی جاتیں؟
صلى الله۔
عروسه
پس امت مسلمہ میں فتنہ و فساد برپا کرنے کا مسئلہ حل ہو چکا ہے حضور اکرم علی پہلے ۔
سے
فرما چکے ہیں کہ امت میں فتنے ہوں گے، اختلافات ہوں گے، تفرقے پیدا ہوں گے لیکن ان کے
ذمہ
صلى الله
دار علماء ہوں گے کوئی اور ذمہ دار نہیں ہوگا اور جب حضور اکرم ﷺ ایک بات بیان فرمائیں تو پھر
صلى الله
علی
تعالیٰ کی تقدیر تمہارے منہ سے بات نکلوا کر چھوڑے گی کہ ہاں تم ذمہ دار ہو ۔ آنحضرت ﷺ کا خدا ۔
ارشاد تو رائیگاں نہیں جا سکتا۔
ایک اور حدیث ہے جس میں آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں : عروسه
د علم باقی نہیں رہے گا۔ لوگ جاہلوں کو اپنا پیشوا بنالیں گے۔ ان سے
دین کی باتیں پوچھیں گے اور وہ علم کے بغیر فتوے دیں گے خود بھی گمراہ ہوں گے
خطبات طاہر جلد۴
269
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گئے۔ ( بخاری کتاب العلم باب كيف يقبض العلم )
یہ بات کہ علماء جاہل ہوں گے اور بغیر علم کے فتوے دیں گے۔ اس بارہ میں ثبوت کے لئے
دور جانے کی ضرورت نہیں ۔ ابھی چند دن ہوئے اخبار ”جنگ“ لاہورم اہور مورخه ۳۱ / جنوری ۱۹۸۵ء میں
پاکستان کے صدر کا ایک بیان شائع ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ۵۰ ہزار امام مسجد
ہیں جن میں سے ۳۶ ہزار امام نیم تعلیم یافتہ ہیں اور گیارہ ہزار کورے ان پڑھ ہیں ۔ لوگ اس محاورہ کو
بھول جاتے ہیں کہ جس طرح نیم حکیم خطرہ جاں ہوا کرتا ہے اسی طرح نیم ملاں خطرہ ایمان ہوتا ہے۔
چنانچہ مخبر صادق نے چودہ سو سال پہلے سے یہ خبر دے رکھی ہے۔ عليه
صلى الله
پس علم اس طرح نہیں اٹھا کرتا کہ خدا تعالیٰ علم کو کھینچ کے لے جاتا ہے۔ عالم لوگ دنیا سے
اٹھ جاتے ہیں ۔ ان کی جگہ جہلاء اور ان پڑھ لوگ لے لیتے ہیں اور پھر اپنی جہالت میں فتوے صادر
کرتے ہیں اور دنیا میں فسادات پھیلاتے ہیں ۔ اخبار زمیندار لاہور ۱۴ اگست ۱۹۱۵ء کی اشاعت
میں اس حقیقت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ چنانچہ اخبار لکھتا ہے:
” جب فضائے آسمانی میں کسی قوم کی دھجیاں اڑنے کے دن آتے ہیں تو ( کیا ہوتا ہے کوئی
استعماری طاقت احمدیت کے بیچ نہیں بویا کرتی ۔ کچھ اور طریق ہوتا ہے دھجیاں اڑانے کا اور وہ بھی سن
لیجئے کہتے ہیں ) اس ( قوم) کے اعیان واکابر سے نیکی کی توفیق چھین لی جاتی ہے ( یقیناً گہرا حکمت کا
کلام ہے اس میں کوئی شک نہیں ۔ لکھنے والے نے بہت صحیح نکتہ بیان کیا ہے کہ ایسی صورت میں قوم
کے اعیان واکابر سے نیکی کی توفیق چھین لی جاتی ہے تب قو میں تباہ ہوا کرتی ہیں ) اور اس کے صاحب
اثر و نفوذ افراد کی بداعمالیوں کو اس کی تباہی کا کام سونپ دیا جاتا ہے اور یہ خود اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے ۔
مسلمانان ہند کی شامت اعمال نے مدتہائے مدید سے جھوٹے پیروں اور جاہل مولویوں اور
ریا کا رزاہدوں کی صورت اختیار کر رکھی ہے جنہیں نہ خدا کا خوف ہے نہ رسول کا پاس ، نہ شرع کی شرم
نه عرف کا لحاظ یہ ذی اثر و با اقتدار طبقہ جس نے اپنے دام تزویر میں لاکھوں انسانوں کو پھنسا رکھا ہے
اسلام کے نام پر ایسی ایسی گھناؤنی حرکتوں کا مرتکب ہوتا ہے کہ ابلیس لعین کی پیشانی بھی عرق انفعال
سے تر ہو ہو جاتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق کہتے ہیں کہ انہوں نے دل
آزاری کی باتیں کی ہیں مگر تمہارے اپنے علماء ، اپنے لکھنے والے اور صاحب نظر لوگ جو صورت حال
خطبات طاہر جلد۴
270
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
پر نظر ڈال کر حق کی بات کہتے ہیں اس کو سنتے نہیں اور دیکھتے نہیں کہ کیا لکھا ہوا ہے ۔ ان حوالہ جات
میں ایک لفظ بھی کسی احمدی کا نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں میں نے یہ احتیاط کی ہے کہ تمام کے تمام فتوے
خود ان کے اپنے علماء کے پیش کئے جائیں اسی لئے ان کے اپنے لکھنے والے صاحب قلم لوگوں کی
تحریریں پیش کی جارہی ہیں اور اسی پر اکتفا کروں گا کیونکہ احمدی تو محبت کی بات بھی کریں تب بھی ان
کو آگ لگ جاتی ہے۔ اس لئے ہماری باتوں کا تو بہت برا منائیں گے مگر اپنے لوگوں کی باتوں کا تو برا
نہیں منا سکتے ۔ وہ کس کس کتاب کو ضبط کریں گے۔ اخبار زمیندار اسی اشاعت میں مزید لکھتا ہے :
اور اب کچھ دنوں سے اس گروہ اشرار کی مشرکانہ سیاہ کاریاں اور
فاسقانه سرگرمیاں اس درجہ بڑھ گئی ہیں کہ اگر خدائے تعالیٰ کی غیرت ساری
اسلامی آبادی کا تختہ ان کے جرائم کے پاداش میں الٹ دے تو وہ جنہیں کچھ بھی
بصیرت سے حصہ ملا ہے ذرا تعجب نہ کریں۔
یہ تو تھی زمیندار ۱۴ اگست ۱۹۱۵ ء کی روئیداد ۔ اب سنئے زمیندار ۱۴ جون ۱۹۲۵ء کا حسب ذیل نوٹ :
ہم مسلمانوں کی اصل تباہی کا ذمہ داران قل أعوذی ملاؤں کو سمجھتے
ہیں جنہوں نے ہمیشہ اور ہر زمانہ میں ۔۔۔۔۔ اپنی کفر دوستی کا ثبوت دیا ہے۔
اسی اخبار نے ۱۵ / اپریل ۱۹۲۹ء کی اشاعت میں لکھا ہے:
میرا شمار خود مولویوں کی جماعت میں ہے اس لئے میں ان کی
حقیقت سے خوب واقف ہوں۔ میں پوری جرات سے مسلمانوں کو دعوت دیتا
ہوں کہ ان ملاؤں کو ایک منٹ بھر بھی مہلت نہ دیں اور اپنی سیاست اور اپنے
دین دونوں دائروں میں سے ایک لخت خارج کر دیں کیونکہ نہ وہ سیاست سے
واقف ہیں۔ نہ ہی مذہب کی حقیقت سے آگاہ ہیں۔ وہ صرف فریب اور دجل
کے ماہر ہیں اور اپنی ذاتی اغراض کے بندے ہیں ۔ وہ راہبر نہیں راہزن ہیں۔
اسی طرح مسلمانوں کا ایک اخبار ”امان“۲۰ رجون ۱۹۳۰ ء لکھتا ہے:
مسلمانوں میں لامذہبیت اور الحاد کا طوفان کانگرسی علماء و لیڈر ،
اخبارات میں مضامین لکھ کر پیدا کر رہے ہیں۔
خطبات طاہر جلد ۴
271
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ تو بہر حال دنیوی اخبارات و رسائل ہیں ، علماء کی بات کرو۔ کسی دینی
رسالے میں کسی عالم دین نے اس موضوع پر قلم اٹھایا ہو تو اس کو ماننے کے لئے تیار ہیں تو وہ بھی سن
لیجیے۔ ہفت روزہ تنظیم اہلحدیث ایک دینی رسالہ ہے جو اہل حدید ساحدیث لاہور کے زیر اہتمام شائع ہوتا
ہے۔ اس ہفت روزہ نے علماء کے بارہ میں لکھا:
صلى الله
ان کے یہ طور د دیکھ کر حضور علی ﷺ کا یہ ارشاد یاد آ گیا کہ
مساجدهم عامرة وهى خراب من الهدى علماء هم شر من تحت
اديم السماء من عندهم تخرج الفتنة و فيهم تعود (بيهقى)
اور ان کی مسجد میں یوں تو آباد ہوں گی پر بے روح ہوں گی۔ ان کے
مولوی سب سے بڑے فتنہ گر اور فتنوں کے ملا ہوں گے۔
( یکم مارچ ۱۹۶۸ء صفحه ۴ )
یہ حوالہ ایک مسلمہ دینی رسالے سے ماخوذ ہے اور ترجمہ بھی خود انہوں نے کیا ہوا ہے مولوی
ثناء اللہ صاحب امرتسری کے متعلق کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ جماعت احمدیہ کے ایجنٹ تھے یا استعماری
صلى الله
عروسه
طاقتوں کے ایجنٹ تھے۔ دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس بارہ میں کیا لکھتے ہیں ۔ آیا حضور اکرم ﷺ کی یہ
یہ
حدیث جس میں علماء هم شر من تحت ادیم السماء کی پیش گوئی کی گئی ہے، پوری ہو چکی
ہے یا نہیں؟ یہ بہت ہی اہم اور قابل غور نکتہ ہے۔
جب ان کو توجہ دلائی جاتی ہے کہ میاں ! ان خطرات کی طرف بھی توجہ کرو جن کی طرف
صلى حضرت اقدس مصطفیٰ تمہیں توجہ دلا رہے ہیں تو تم آنکھیں بند کر لیتے ہو اور منہ موڑ کر دوسری
عروسه
صلى
طرف دیکھنے لگ جاتے ہو۔ اس کے برعکس جن خطرات کا آنحضور ﷺ کوئی ذکر نہیں فرمار ہے وہ
صلى الله
تمہیں نظر آنے لگتے ہیں۔ کچھ تو عقل کے ناخن لو اور دیکھو کہ حدیث نبوی ﷺ میں کیا لکھا تھا۔
الله
عروسه ۔
آنحضور ﷺ نے کیا فرمایا تھا تمہارے متعلق ۔ تو کہتے ہیں یہ تو ابھی وقت ہی نہیں آیا تم ہو گے اشرار
الناس ، تم ہو گے آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ، غرضیکہ گالیاں دینا شروع کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں
خبردار جو علماء کے متعلق کچھ کہا ۔ ہم جواباً کہتے ہیں یہ ہماری بات نہیں یہ تو حضرت اقدس محمد
نے فرمایا ہے اور جہاں تک اس بات کے طے کرنے کا تعلق ہے وہ وقت آچکا ہے یا نہیں
مصطفى
صلى الله
عروس
خطبات طاہر جلد۴
272
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
یہ بدترین مخلوق پیدا ہو چکی ہے یا نہیں تو جاننا چاہئے کہ یہی وہ اصل بحث ہے جس کے گرد یہ سارا
مضمون گھومتا ہے۔
اس بحث کے دو پہلو ہیں۔ اول یہ کہ اگر یہ بدترین مخلوق ابھی پیدا نہیں ہوئی تو پھر بھی تم
مارے گئے کیونکہ موجودہ مولویوں نے تمہارا یہ حشر کر دیا ہے تو کل جب علمائے سوء پیدا ہو جائیں گے۔
وہ تمہارا کیا باقی رہنے دیں گے۔ پس یا د رکھنا چاہئے کہ یہ خوشخبری نہیں ہے یہ تو ہلاکت کی ایک خوفناک یہ
خبر ہے جس کو سن کر تمہارے رونگٹے کھڑے ہو جانے چاہئیں تھے۔ لیکن ابھی تمہارے کہنے کے مطابق
نیک مولویوں کا دور ہے اور امت کا یہ حال ہو گیا ہے تو خدانخواستہ جب اشرار الناس آئیں گے تو اس
وقت تمہارا کیا باقی رہ جائے گا۔ بایں ہمہ فتح اسلام کی خوا ہیں دیکھ رہے ہو۔ اسلام کو دنیا میں از سر نو
غالب کرنے کے کیا اطوار ہوتے ہیں؟ اگر تم میں ذرا بھی عقل ہوتی تو ان علماء کا پیچھا ہی چھوڑ دیتے اور
کہتے کہ ہاں وہ پیدا ہو چکے ہیں اور اپنی موت مر گئے ہیں ۔ لیکن میں پوچھتا ہوں تم مولوی ثناء اللہ
صاحب امرتسری کی بات مانو گے یا نہیں آخر وہ بھی تو تمہارے ایک مشہور مولوی تھے؟ وہ فرماتے ہیں:
جتنی رسوم شرکیہ اور بدعیہ مسلمانوں میں آج کل ہو رہی ہیں وہ
وو
مولویوں ہی کی مہربانی کا اثر ہے۔۔۔۔۔۔شرالشر شرار العلماء“
اہلحدیث ۲۳ فروری ۱۹۰۶ء )
صل الله
خدائی تقدیر دیکھیں کس طرح سچ نکلواتی ہے۔ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تھا اشرار ہوں
گے۔ مولوی خود بول اٹھے کہ ہاں ہم ہیں اشرار ، ہم ہیں اشرار ، ہم ہیں اشرار ، یہ بات یاد رکھئے کہ یہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کی بات ہے یعنی اس حوالہ کا تعلق آپ کی زندگی سے
ہے۔ اس کے باوجود تم کہتے ہو کہ اس وقت امت مسلمہ کا یہ حال تھا کہ گویا سارا عالم اسلام اکٹھا تھا اور
فساد کی کلیہ ذمہ ذمہ داری جماعت احمدیہ احمدیہ پرڈالتے پر ڈالتے ہوجو ہو جو سراسر خلاف واقعہ واقعہ اور اور خلاف حقیقت ہے۔
بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی ۔ اخباراہل حدیث بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بھی شائع ہوتا تھا۔ یہی اخبار لکھتا ہے :
قرآن میں یہودیوں کی مذمت کی گئی ہے (اور مذمت کیا ہے ) کہ
کچھ حصہ کتاب کا مانتے ہیں اور کچھ نہیں مانتے ۔ افسوس کہ آج ہم اہل حدیثوں
خطبات طاہر جلد ۴
273
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
میں بالخصوص یہ عیب پایا جاتا ہے ۔ جس طریق سے مخالف کی اصلاح کرنا
چاہتے ہیں اس سے بجائے ہدایت کے ضلالت پھیلتی ہے۔
اہل حدیث ۱۹ اپریل ۱۹۰۷ء )
صلى الله
یعنی وہ حدیثیں جن میں یہ بیان ہوا ہے کہ آنحضرت علی یہ بیان ہوا ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد جھوٹی نبوت کے تیں ۳۰
دعویدار ہوں گے اور وہ سارے دجال ہوں گے اور لا نبی بعدی وغیرہ۔ ان حدیثوں کو تو خوب
اچھالتے ہیں لیکن اس حدیث کا ذکر نہیں کرتے جس میں یہ ذکر ہے کہ آنے والا مسیح ضرور نبی اللہ ہو گا
اور دجال کی فہرست میں نہیں ہوگا ، اس حدیث کو چھپا لیتے ہیں اور یہ حدیث تو ان کو بالکل یاد نہیں آتی
جس میں فرمایا گیا ہے علماء هم شر من تحت اديم السماء جس طرح یہ اہل حدیث مولوی
صاحب تجزیہ فرما رہے ہیں ۔ بالکل اسی طرح موجودہ مولوی اپنے مطلب کی حدیثیں تو خوب
اچھالتے ہیں لیکن دوسری حدیثوں پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
پھر اہل حدیث ۲۰ دسمبر ۱۹۲۱ء کے پرچہ میں لکھا ہے:
ہم وہ ہیں کہ ہماری قومی سلب ہو چکے ہیں ۔ بہادری عنقا ہو چکی
ہے۔ اعضاء کمزور اور حقانی تڑپ ہمارے دلوں سے معدوم ہو چکی ہے۔ بلکہ یہ
کہنے میں حق بجانب ہیں کہ تمام اعضاء مر چکے ہیں فقط ایک دہن اور اس میں
ایک زبان باقی ہے۔
اور وہ زبان کیا کام کرنے کے لئے کیوں باقی رہ گئی اس میں جان کس لئے باقی ہے؟ اس کا
ذکر سنئے ۔ یہ بھی اہل حدیث کا ہفت روزہ تنظیم ہے جو ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء کی اشاعت میں زبان کے
متعلق یوں رقم طراز ہے لیکن اس سے پہلے ایک اور دلچسپ لطیفہ بھی بیان کرتا ہے اور کہتا ہے، مولوی
تھانوی مرحوم سے کسی نے پوچھا تھا کہ:
یا حضرت ! مولوی ہو کر لوگ جوتے چرا لیتے ہیں ، دھینگا مشتی پر اتر
آتے ہیں ۔۔۔۔۔ یہ کرتے ہیں اور وہ کرتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟“۔
آپ نے فرمایا :
میاں ! مولوی چور نہیں بنتا، چور مولوی بن جاتا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۴
274
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
یہ ہیں ان کی آپس کی باتیں ۔ یہ ہفت روزہ آگے چل کر لکھتا ہے :
جمعیت علمائے اسلام کے معروف رہنما مولانا غلام غوث ہزاروی
نے اپنی زبان کے ہل چلا کر نو خیز نسل کی جو پنیری تیار کی ہے۔ وہ بھی بد زبانی اور
گالیوں کے باب میں بے مثال نمونے تیار کر رہی ہے اور کرے گی اور ایک
وقت آئے گا کہ یہی پود ، انہی ہتھیاروں کے ساتھ خودان کے منہ آئے گی اور پھر
وہ پچھتائیں گے۔ (ہفت روزہ تنظیم اہل حدیث لا ہور ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء صفحہ ۴۳)
بات بڑی سچی کہہ گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ جب بھی احمدیوں کے خلاف حکومتوں نے یا بعض
سر پھروں نے اس پنیری سے کام لیا تو وہی زبان جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف
گالیاں دینے کے لئے خریدی گئی تھی الٹ کر پھر اپنے آقاؤں کو ایسی ایسی گالیاں دینے لگی کہ انسان
حیران رہ جاتا ہے۔ عبرت کے تازیانے پڑے لیکن ان کو محسوس نہیں ہوا۔
صلى الله
عروسه
سکے گا۔
اب بعض لوگ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ پھر بھی آج کل کے مولوی ہیں اور اگر یہ اشرار الناس
ہیں تو پھر ان کی بات قابل اعتبار نہیں کسی بزرگ کی بات کرو تو اس ضمن میں پہلی بات یہ ہے کہ حضرت
حمد مصطفی ﷺ سے بزرگ ترین اور کون ہو سکتا ہے۔ نہ کبھی پیدا ہوا اور نہ قیامت تک پیدا ہوا
آپ انسان کامل اور نبیوں کے سردار تھے آپ کی کس کس بات کا تم انکار کرتے چلے جاؤ گے اور اگر تم
نے صرف بعد کے بزرگوں کی باتیں ماننی ہیں تو پھر وہ بھی سن لو ! حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث
دہلوی نے علماء کو یہودی علماء کا مثیل قرار دیتے ہوئے فرمایا:
ا
اگر نمونہ یہود خواہی کہ بینی علماء سوء که طالب دنیا باشد
۔۔۔۔۔۔۔ تماشا كن كانهم هم
----
الفوز الكبير مع فتح الخبير في اصول التفسیر صفحه ، ا باب اول )
اگر تم یہود کا نمونہ دیکھنا چاہتے ہو، وہ یہودی علماء جو مدتوں پہلے ختم ہو چکے ہیں تو پھر ان علماء
کو دیکھو جو آج کل علماء سوء ہیں اور یہ دنیا کے طلب گار ہو چکے ہیں۔
اور حضرت امام غزائی جو کہ مفکرین اسلام میں چوٹی کا مقام رکھتے ہیں ، فرماتے ہیں ۔ یہ
عربی میں لمبی عبارت ہے۔ میں اس کا صرف ترجمہ پڑھ کر سناتا ہوں:
خطبات طاہر جلد ۴
275
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
دو
علماء میں سے اکثر پر شیطان غلبہ پا چکا ہے ( یہ اس زمانے کی بات
ہے جب احمدیت کا ابھی وجود بھی نہ تھا) اور ان کی سرکشی نے انہیں گمراہ کر دیا
ہے اور ان میں سے ہر ایک اپنے دنیوی فائدہ کا عاشق ہے حتی کہ نیکی کو برائی اور
برائی کو نیکی خیال کرنے لگا ہے اور علم دین مٹ چکا ہے اور دنیا میں ہدایت کے
مینار گر چکے ہیں اور علماء نے لوگوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا کر دیا ہے کہ علم کی
اب تین صورتیں ہیں۔
حیرت ہے میں سوچا کرتا تھا کہ یہ بعد کی پیداوار ہے لیکن اس اقتباس سے پتہ لگتا ہے کہ یہ
انحطاط تو بڑی دیر سے شروع ہو گیا تھا۔ بڑا ظلم ہے امت محمدیہ میں بڑی مدت سے یہ فساد شروع ہے۔
علماء حق اور علماء ربانی اس کے خلاف آواز بھی بلند کرتے رہے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ قضائے
آسمانی ہے جس کا مقابلہ ہو نہیں سکتا ۔ مزید فرماتے ہیں کہ علماء کی حیثیت اب صرف تین اغراض کے
لئے رہ گئی ہے یا ان کے نزدیک علم کی اب تین صورتیں ہیں :
اول ۔ حکومت کا وہ فتوی جس کی مدد سے قاضی ، غنڈوں کے جمع
ہونے پر جھگڑوں کا فیصلہ کرتے ہیں ۔ دوم وہ بحث جس میں ایک متکبر آدمی
دوسرے پر غلبہ حاصل کرتا ہے اور اس کا منہ بند کرتا ہے (اپنے تکبر کے زور سے
نہ کہ دلیل سے ) سوم وہ منظوم اور مسیح کلام جس کے ذریعہ ایک واعظ عوام کو اپنی
66
طرف کھینچنے کی کوشش کرتا ہے۔
( کتاب الاملاء عن اشكالات الاحیاء جلد ۵ صفحه ۲۱۹-۲۲۰)
دوستوں نے اگر بعض مساجد سے وعظ سنے ہوں یا درس سنے ہوں تو سمجھ آجائے گی کہ امام
غزالی کیا بیان فرمانا چاہتے تھے۔ مولوی لوگ گا گا کر کبھی قرآن کی کوئی آیت پڑھتے ہیں اور کبھی کسی
حدیث کی بات ہو رہی ہوتی ہے اور ساتھ یوسف زلیخا کے قصے شروع کر دیتے ہیں، بیچ میں ہیر وارث
شاہ چل پڑتی ہے۔ یہاں تک کہ فلمی گانے بھی بیچ میں لے آتے ہیں اور کہنے کو قرآن کریم اور حدیث
کی تشریح ہو رہی ہوتی ہے اور اس لغویات کو آنحضرت علی کے معراج کی تشریح میں پیش کرتے ہیں۔
نعوذ بالله من ذالک ۔ حیرت ہے کہ اتنے لچر فلمی شعروں کو حضرت محمد مصطفی ﷺ کے لئے
صلى الله
عروسه
خطبات طاہر جلد۴
276
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
استعمال کرتے ہوئے ان کا دل کیوں نہیں لرزا ۔ ایک طرف ختم نبوت کے دعوے اور دوسری طرف
کائنات کے مقدس ترین وجود پر نا پاک فلمی شعروں کا اطلاق اور پھر تصور یہ کہ آنحضرت ﷺ کی خدا
الله
صلى الله
تعالٰی سے لقاء پہلی دفعہ ہوئی۔ حالانکہ ہر وقت خدا تعالی آنحضرت ا کے ساتھ بستا تھا چنانچہ غار ثور
میں آپ کا یہ فرمانا لا تَحْزَنُ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا کہ غم نہ کر اللہ یقیناً ہمارے ساتھ ہے بتاتا ہے کہ
آپ ایک لمحہ بھی خدا کے بغیر نہیں رہے۔ اس قدر خوفناک گستاخی کے باجود یہ لوگ محبان
رسول علی کا دعویٰ کرتے۔ کا دعویٰ کرتے ہیں اور آنحضرت کے عظیم مقام کے بیان کے لئے فلمی شعروں سے
صلى الله
عروسه
بہتر کوئی بات نہیں ملی ۔
صلى الله
عروسه
اب آخر پر مولوی مودودی صاحب کا تبصرہ بھی سن لیجئے ۔ اس سے یہ اندازہ ہو جائے گا کہ
یہ کتنا بڑا مقام رکھتے ہیں۔ آج کل ان کی جماعت ایک منظم جماعت ہے جو احرار کے علاوہ حکومت کا
دوسرا بازو ہے۔ مولوی صاحب فرماتے ہیں:
افسوس کہ علماء (الا ماشاء الله ) خود اسلام کی حقیقی روح سے خالی ہو
چکے تھے ( پہلے تو عوام الناس پر انہوں نے فتوی صادر فرمایا تھا۔ اب علماء کی
بات ہو رہی ہے ) ان میں اجتہاد کی قوت نہ تھی ان میں تفقہ نہ تھا۔ ان میں
حکمت نہ تھی ۔ ان میں عمل کی طاقت نہ تھی۔ ان میں یہ صلاحیت ہی نہ تھی کہ خدا
کی کتاب اور رسول خدا کی علمی و عملی ہدایت سے اسلام کے دائمی اور لچکدار
اصول اخذ کرتے اور زمانہ کے متغیر حالات میں ان سے کام لیتے ان پر تو
اسلاف کی اندھی اور جامد تقلید کا مرض پوری طرح مسلط ہو چکا تھا جس کی وجہ
سے وہ ہر چیز کو ان کتابوں میں تلاش کرتے تھے جو خدا کی کتابیں نہ تھیں کہ
زمانے کی قیود سے بالا تر ہوتیں وہ ہر معاملہ میں انسانوں کی طرف رجوع کرتے
تھے جو خدا کے نبی نہ تھے کہ ان کی بصیرت اوقات اور حالات کی بندشوں سے
بالکل آزاد ہوتی ۔ پھر یہ کیوں کر ممکن تھا۔
یہ تجزیہ سننے والا ہے۔ کیوں عالم اسلام پر تباہی آگئی۔ کیوں ہلاکت کا دور دورہ ہوا اس لئے
کہ جن علماء کی طرف مسلمان عوام نے رجوع کیا وہ خدا کے نبی نہ تھے کہ ان کی بصیرت ، اوقات
خطبات طاہر جلد۴
277
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
اور حالات کی بندشوں سے بالکل آزاد ہوتی ۔ پھر یہ کیوں کر ممکن تھا کہ :
” وہ ایسے وقت میں مسلمانوں کی کامیاب رہنمائی کر سکتے جبکہ زمانہ
بالکل بدل چکا تھا اور علم و عمل کی دنیا میں ایسا عظیم تغیر واقع ہو چکا تھا جس کو خدا کی
نظر تو دیکھ سکتی تھی ، مگر کسی غیر نبی انسان کی نظر میں یہ طاقت نہ تھی کہ قرنوں
اور صدیوں کے پردے اٹھا کر ان تک پہنچ سکتی۔
تنقیحات: اسلام اور مغربی تہذیب کا تصادم از ابوالاعلیٰ مودودی صفحہ ۲۷ زیر عنوان دور جدید کی بیمار تو میں )
اب کیا قصہ ہے اس کو دوبارہ غور سے سنئے ۔ یہ فقرہ بڑا غیر معمولی ہے ۔ یہ آپ کے لئے
ایک پیغام رکھتا ہے۔ فرماتے ہیں پرانے علماء کیوں ناکام ہوئے ، امت مسلمہ میں کیوں فساد پھیلا ۔
اس لئے کہ علماء سے ان کو یہ توقع تھی کہ بدلے ہوئے زمانہ کے ساتھ جو مصائب نئے نئے آئے ہیں نئی
نئی آفات جو اسلام پر حملہ آور ہوئی ہیں ان کا حل تلاش کریں ۔ان سے پوچھیں ۔ مگر مولوی مودودی
صاحب کہتے ہیں کہ بدلے ہوئے حالات میں علماء اس قابل نہ تھے یا خدا کی نظر ہے جو حقیقت حال کو
پاسکتی ہے اور یا نبی کی نظر ہوا کرتی ہے جو خدا کی طرف سے عرفان حاصل کرتی ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ
دونوں صورتیں نہیں ہیں۔ پھر قرنوں اور صدیوں کے پردے کیسے اٹھ سکتے ہیں اور ساتھ یہ پیغام دے
رہے ہیں کہ میری مانو اور میری سنو ۔ میں تمہارے لئے ہدایت اور نئی زندگی کا پیغام لایا ہوں ۔ کیا
دعاوی ہیں۔ کیا خدا کی طرف سے پیغام لائے ہیں اور ان کی نظر وہ پردے پھاڑ کر دیکھ رہی ہے جو تمام
علماء امت اور تمام صدیوں کے بڑے بڑے بزرگ اور مجددین نہیں دیکھ سکے۔ ایک ہی سانس میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلاتے بھی ہیں تکفیر بازی بھی جاری ہے اور کہتے ہیں فتنہ وفساد
پھیلا دیا مگر دوسرے سانس میں یہ بھی اعلان ہو رہا ہے کہ میں ہدایت کا سرچشمہ بن کر تمہارے لئے آیا
ہوں ، میری کتابوں میں تمہارے سارے مسائل کا حل موجود ہے ۔اس لئے اس جماعت میں شامل
ہو جاؤ تا کہ اسلام زندہ ہو جائے۔ تو کیا یہ خدائی کا دعوی ہے ، یا نبوت کا دعویٰ ہے اور اگر ان دونوں کا
نہیں تو پھر جھوٹ بولتے ہیں ۔ اگر تم سچے ہوتے اور واقعی سچے ہوتے تو تمہیں یہ اقرار کرنا چاہئے تھے
کہ نئی آفات اور نئے مصائب کے وقت خدا تعالیٰ عارف باللہ نبی کو مبعوث کرتا ہے جس کے سوا اور کسی
شخص کی نظر مسائل کی تہ تک نہیں پہنچ سکتی اور اس کے سوا مسائل کا صحیح حل کوئی بھی تلاش نہیں کر سکتا۔
خطبات طاہر جلد۴
278
خطبه جمعه ۲۲ مارچ ۱۹۸۵ء
آخر کس بات کی بنا پر تم اپنے آپ کو سچا قرار دیتے ہو۔
در اصل تمہاری ساری باتیں جھوٹی ہیں ۔ تمہارے لئے ایک ہی راستہ ہے کہ اس شخص کو
صلى
علیه
قبول کرو جسے خدا نے علم و عرفان بخشا ہے جس کے متعلق حضرت محمد مصطفی ﷺ کی خوشخبری ہے۔ وہ
صلى الله
عليس
صلى الله
علوس
جو خدا کی طرف سے تمہارے لئے ہر مصیبت ہر بیماری کا علاج لے کر آیا تھا۔ اس کو تو تم نے رد کر دیا
ہے اب پیچھے اپنے لئے تم کیا چاہتے ہو۔ یہ جو کچھ تھا یہ میں نے تمہیں پڑھ کر سنا دیا ، اس کے سوا
تمہارا اور کوئی مقدر نہیں۔ اگر زندگی چاہتے ہو تو ان لوگوں سے نجات حاصل کرو جن کو حضرت اقدس
محمد مصطفی علی نے تمام فتنوں کی آماجگاہ قرار دیا اور تمام فتنوں کا منبع و ماوی قرار دیا۔ یا درکھو حضرت
صل الله محمد مصطفیٰ علیہ کے انکار کے بعد تم زندگی کی راہ ہر گز نہیں دیکھ سکتے ۔ جو مرض آنحضور ﷺ نے
تشخیص فرمادی اسے لازما ماننا پڑے گا ۔ آج نہیں مانو گے تو کل تمہاری نسلیں قبول کریں گی اور اس
مرض کا وہی علاج ہو گا جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے تجویز فرمایا یعنی امام مہدی ، امام ربانی کو
قبول کرنا پڑے گا۔ اس مسیح موعود کو ماننا پڑے گا جسے خدا نے اسلام کے احیاء نو کے لئے مبعوث فرمایا
ہے۔ اگر نہیں مانو گے تو پھر ہمیشہ کے لئے تمہارے مقدر میں ایک موت ہے اس کے سوا اور کچھ نہیں۔