پر حکمت تاویلات پر ظاہر پرستوں کا مضحکہ خیز رد عمل نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پر شوکت کلام مسلم مشاہیر کی نظر میں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حکومتِ پاکستان کے وائٹ پیپر میں جماعت احمدیہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیا۔ آپ نے ۱۸۵۷ء کے تناظر میں جہاد سے متعلق اعتراض کی حقیقت واضح کی اور قرآن کریم کی رو سے لفظِ نزول کے حقیقی مفہوم و حکمت کی تشریح فرمائی۔ آخر میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اسلوبِ تحریر پر اعتراضات کا رد مسلم مشاہیر اور نامور اہل قلم کی شہادتوں کی روشنی میں پیش کیا۔
موضوعات: وائٹ پیپر کا رد، جہاد اور ۱۸۵۷ء، لفظ نزول کی تشریح، نزولِ مسیح، کلامِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خطبات طاہر جلد ۴
321
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
پر حکمت تا ویلات پر ظاہر پرستوں کا مضحکہ خیز رد عمل
نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پر شوکت کلام
مسلم مشاہیر کی نظر میں
( خطبه جمعه فرموده ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل قرآنی آیات تلاوت کیں :
أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فَاتَّقُوا اللَّهَ يَأُولِي الْأَلْبَابِ
الَّذِينَ آمَنُوا قَدْ انْزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَسُولًا يَتْلُوا
عَلَيْكُمْ آيَتِ اللهِ مُبَيِّنَتٍ لِّيُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصَّلِحَتِ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّوْرِ وَمَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ
وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُدْخِلْهُ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا قَدْ أَحْسَنَ اللَّهُ لَهُ رِزْقًا
اور پھر فرمایا :
( الطلاق : ۱۱-۱۲)
حکومت پاکستان کی طرف سے مبینہ قرطاس ابیض میں احمدیت اور حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پر جو اعتراضات اٹھائے گئے ہیں آج کا خطبہ بھی انہی اعتراضات کے جوابات
خطبات طاہر جلد۴
322
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
کے سلسلہ کا ایک حصہ ہے۔ آج میں نے دو اعتراضات تو ایسے لئے ہیں جن کا ذکر میں پہلے بھی آپ
کے سامنے کر چکا ہوں لیکن جس طرح قرطاس ابیض میں یہ اعتراض دو حصوں میں بانٹ کر اٹھایا گیا
ہے اسی طرح اس کا جواب بھی دو حصوں میں بانٹ کر دیا جا رہا ہے۔
ایک اعتراض تو عمومی تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاد کے خلاف فتوی دیا
اور انگریزوں کی خوشامد کی جس سے صاف ثابت ہوا کہ وہ خود کاشتہ پودا ہیں یا جماعت احمد یہ خود کاشتہ
پودا ہے ۔ اسی اعتراض کو ایک اور رنگ میں اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ سکھوں کے دور حکومت میں
حضرت مرزا صاحب کے والد مرزا غلام مرتضی نے انگریزوں کی بہی خواہی اور خیر خواہی میں اس مفسدہ
کے دوران جو ۱۸۵۷ء اء کا کا مفسدہ مفسدہ کہلاتا کہلاتا ۔ ہے پچاس گھوڑے اور پچاس جنگجو سپاہی اپنے خرچ پر فراہم کئے
اور اس طرح ایک جہاد کے دوران مسلمانوں کے خلاف ان کے والد نے انگریزوں کی مدد کی۔
چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہندوستان کے مسلمانوں نے
انگریزوں کے خلاف کوئی ایسی لڑائی نہیں لڑی جسے مخالفین بطور مثال پیش کر سکتے اور یہ کہہ سکتے کہ دیکھو
مرزا صاحب نے نہ صرف جہاد کے خلاف فتوی دیا بلکہ عملاً بھی فلاں موقع پر جبکہ مسلمان مصروف جہاد
تھے انہیں روک دیا گیا یا ان کی مخالفت کی گئی اس لئے اب یہ بہت دور کی کوڑی لائے ہیں اور اس
سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے آباء واجداد کے واقعات بیان کر رہے ہیں کہ
انہوں نے ایسا کیا۔ لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ جس دعوی پر بناء کی گئی ہے وہ دعوٹی ہی جھوٹا ہے۔ پاکستان
کے آج کل کے مورخین غدر کے واقعات کو اس طرح پیش کر رہے ہیں کہ گویا وہ مسلمانوں کا انگریزوں
کے خلاف ایک جہاد تھا اور تمام مسلمان متحدہ طور پر اس جہاد میں انگریز کے خلاف لڑائی میں مصروف
تھے جبکہ یہ بات ہی بالکل جھوٹی ہے ۔ کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا۔ جو واقعات تاریخ سے ثابت ہیں وہ یہ
ہیں کہ بہادر شاہ ظفر کے دور حکومت کے آخر میں بعض فتنہ پردازوں نے جن میں پیش پیش اس زمانہ
کے ہندو اور بدھ مذہب لوگ تھے نہ صرف یہ کہ بہادر شاہ کو گھیرے میں لے رکھا تھا بلکہ بعض مسلمان
علماء کو بھی گھیرے میں لے کر ان سے زبر دستی فتوی لئے جارہے تھے کہ یہ جہاد ہے اور جہاں تک عام
مسلمانوں کا تعلق ہے ان میں سے بھاری اکثریت اس میں شریک نہیں ہوئی بلکہ وہ علماء جو اسلام کے
مسائل سے آگاہ تھے جن میں شعور بھی تھا اور تقویٰ بھی تھا وہ کھلم کھلا اس کے خلاف فتویٰ دے رہے
خطبات طاہر جلد۴
323
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
تھے اور کہہ رہے تھے کہ یہ ایک فساد ہے اس کا نام جہا د رکھنا بالکل غلط ہے بلکہ بڑے سخت الفاظ میں ان
لوگوں کو یاد کر رہے تھے جو اس میں شامل ہوئے ۔ اگر یہ غدر کامیاب ہو جاتا تو اس کے نتیجہ میں ہرگز
کوئی اسلامی حکومت ہندوستان میں قائم نہ ہوتی ۔ تاریخ کا ادنی سا علم رکھنے والا بھی جانتا ہے کہ اس
کے نتیجہ میں انگریز کی حکومت کی بجائے ہندو کی حکومت آتی اور ہندوؤں کی حکومت نے انہی
مسلمانوں کو پہلے حال سے بھی بدتر کر دینا تھا۔ پس یہ واقعہ رونما ہونے والا تھا۔ بہت سے با شعور
مسلمان علماء نے معاملات کو بھانپتے ہوئے نہ صرف یہ کہ اسے اسلامی جہاد قرار نہیں دیا بلکہ اس کے
خلاف فتوے دیئے ۔
اس سارے واقعہ کے بعد مبینہ وائٹ پیپر میں ایک نتیجہ یہ بھی نکالا گیا ہے اور وہ بہت دلچسپ
ہے کہتے ہیں کہ غلام مرتضی صاحب نے اپنی جیب سے اتنی مدد کی ،گھوڑوں اور سواروں پر خرچ کیا تا ہم
ان کے خاندان کی حالت پتلی ہوتی چلی گئی اور جس گورنمنٹ عالیہ کو ان کے باپ نے مسلمان بھائیوں
کے خلاف مدد پہنچائی تھی اس نے بھی ان کی کوئی قدر نہ کی ۔معاندین کے اس نتیجہ سے ہی پتہ چل
جاتا ہے کہ کیا واقعہ ہوا تھا اور کس لئے وہ مدد کی گئی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کسی ذاتی
غرض کے لئے انگریز کی کبھی کوئی مدد کی نہ کبھی انگریز کی طرف سے خیر کا ایک ذرہ بھی آپ کو یا آپ کی
جماعت کو پہنچا۔ نہ آپ کے آباء واجداد میں سے کسی نے ذاتی غرض کے لئے کوئی خدمت کی اور نہ کبھی
انگریز کی طرف سے انہیں کوئی فیض پہنچا۔ یہ حصہ تو بہر حال انہوں نے تسلیم کر لیا ہے۔ اس کے برعکس
جن کو فیض پہنچا وہ کون لوگ تھے وہ چند علماء تھے جن کا تعلق وہابیہ فرقہ یا دیو بندی فرقہ سے تھا یعنی
موجودہ دور میں جماعت کے جو اشد ترین مخالفین ہیں ان کے آباؤ اجداد ہی تھے یہی وہ لوگ تھے جو امر
واقعہ کے طور پر بڑی شدت کے ساتھ انگریز کی حمایت کر رہے تھے ۔ علاوہ ازیں بعض شیعہ علماء بھی
تھے جو بڑی شدت کے ساتھ انگریز کی حمایت کر رہے تھے۔ چنانچہ ان سب کو انگریزوں سے فیض ۔ پہنچے
اور نہ تو یہ کسی بھلائی کے جذبہ سے تھے اور نہ کسی قومی مصلحت کی وجہ سے تھے بلکہ ان کے ساتھ ذاتی
اغراض بھی وابستہ تھیں۔ چنانچہ قیصر التواریخ جلد دوم صفحہ ۳۵۱ پر درج ہے کہ :
بغاوت فرو ہونے کے بعد جن لوگوں کو صلہ وانعام سے نوازا گیا ان
میں لکھنو کے ممتاز عالم و مجتہد سلطان العلماء سید محمد صاحب بھی تھے جنہیں سرکار
خطبات طاہر جلد ۴
324
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
انگریزی سے آٹھ سو روپیہ ماہوار کی پنشن دائمی نسلاً بعد نسل مقرر ہوئی ۔“
66
یہ عجیب بات ہے کہ انگریز ایک ایسے خاندان کو جس سے متعلق یہ مولوی کہتے ہیں کہ اسے یا
اس کی جماعت کو انگریز نے اپنے ہاتھ سے کاشت کیا تھا انہیں تو اس طرح بھلا دیا گیا کہ انعام دینا تو
در کنار ان کی اپنی ضبط شدہ جائیدادیں بھی واگذار نہیں کیں اور نہ کسی خطاب یا القاب سے نوازا لیکن
دوسری طرف ان علماء کو جو ہم پر معترض ہیں ان کو نہ صرف یہ کہ جائیدادیں دیں، مربعے دیئے بلکہ ان
کے لئے نسلاً بعد نسل وظیفے جاری کر دیئے۔
جہاں تک بزرگان دیو بند کا تعلق ہے ان کے حالات میں ان کی اپنی ہی ایک کتاب سے
آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ مولانا عاشق الہی صاحب ایک کتاب تذکرۃ الرشید جو مولوی رشید
احمد صاحب گنگوہی کی سوانح عمری پر مشتمل ہے اس میں وہ لکھتے ہیں :
تو
ان ایام میں آپ ( مولوی رشید احمد گنگوہی ) کو ان مفسدوں سے
مقابلہ بھی کرنا پڑا جو غول کے غول پھرتے تھے حفاظت جان کی غرض سے تلوار
اپنے پاس رکھتے اور گولیوں کی بوچھاڑ میں بہادر شیر کی طرح نکلے چلے آتے
تھے۔ ایک مرتبہ ایسا ہی اتفاق ہوا کہ حضرت امام ربانی (مولوی رشید
احمد گنگوہی) اپنے رفیق جانی مولانا قاسم العلوم ( مولانا محمد قاسم نانوتوی جو
دیو بند کے جدامجد ہیں ) اور طبیب روحانی اعلیٰ حضرت حاجی صاحب (حاجی
امداد اللہ مکی ) و نیز حافظ ضامن صاحب کے ہمراہ تھے کہ بند وچیوں سے مقابلہ
ہو گیا یہ نبرد آزما اور دلیر جتھا اپنی سرکار کے مخالف باغیوں کے سامنے بھاگنے
یا ہٹ جانے والا نہ تھا۔
یہ ہے ان کا قصہ ۔ جہاں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا تعلق ہے اس وقت
اعت احمد یہ قائم ہی نہیں ہوئی تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ابھی چھوٹی عمر کے تھے مگر
بہر حال بعد کے زمانہ میں بھی معاندین حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یا جماعت احمدیہ کے
متعلق کوئی ایسا اعتراض نہیں کر سکتے کہ جس میں آپ یا آپ کی جماعت نے مسلمانوں کے مفاد کے
خلاف نعوذ باللہ من ذلک کبھی کوئی لڑائی کی ہو لیکن جس کو یہ خود مسلمانوں کے مفاد کی لڑائی کہہ
خطبات طاہر جلد۴
325
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
رہے ہیں اور جس کے متعلق بار بار ببانگ دہل یہ اعلان کر رہے تھے کہ وہ اسلام کی خاطر ایک جہاد ہو
رہا تھا اور وہ مسلمانوں کے مفاد میں تھا اس کے متعلق ان کے آباء واجداد کا قصہ یہ ہے کہتے ہیں کہ :
اپنی سرکار کے مخالف باغیوں کے سامنے سے بھاگنے یا ہٹ جانے
والا نہ تھا اس لئے اٹل پہاڑ کی طرح پیر جما کر ڈٹ گیا اور سرکار پر جاں نثاری
کے لئے طیار ہو گیا۔
اللہ رے شجاعت و جوانمردی کہ جس ہولناک منظر سے شیر کا پتہ پانی
اور بہادر سے بہادر کا زہرہ آب ہو جائے وہاں چند فقیر ہاتھوں میں تلواریں لئے
جم غفیر بندوقچیوں کے سامنے ایسے جمے رہے گویاز میں نے پاؤں پکڑ لئے ہیں
چنانچہ آپ پر فیریں ہوئیں اور حضرت حافظ صاحب رحمۃ اللہ علیہ زیر ناف گولی
کھا کر شہید ہو گئے ۔“ ( تذکرۃ الرشید - میرٹھ حصہ اول صفحہ ۷۴ ۷۵ )
66
یہ ہے ان کا جہاد جسے اپنے منہ سے تسلیم کر رہے ہیں کہ وہ انگریزوں کے خلاف مسلمانوں کا
جہاد تھا اور آج جو جماعت احمدیہ پر بڑھ بڑھ کر باتیں کرنے والے ہیں ان کے آباء واجداد اس جہاد
میں یہ کچھ کر رہے تھے لیکن جیسا کہ میں نے کہا ہے یہ بالکل جھوٹ ہے وہ کوئی جہاد نہیں تھا۔ اس وقت
کے خدا ترس اور چوٹی کے علماء مسلمانوں کو متنبہ کر رہے تھے کہ یہ فتنہ وفساد ہے اس میں ملوث نہ ہوں یہ علماء
تمہارے مفادات کے خلاف ہے۔ چنانچہ دہلی کے نامور عالم مولانا میر محبوب علی صاحب کے بارہ
میں ارواح ثلاثہ جو مولانا اشرف علی صاحب تھانوی کے حاشیہ اور آپ کے نوٹس کے ساتھ شائع
ہوئی، میں لکھا ہے:
غدر میں بہت علماء مخالف تھے اور کہتے تھے کہ یہ جہاد نہیں ہے۔ انہی
میں میر محبوب علی صاحب بھی تھے اور آپ وعظ و نصیحت کے ذریعے لوگوں کو غدر
سے روکتے تھے۔
(ارواح ثلاثة مع حواشی و ملاحظات الشیخ اشرف علی تھانوی حکایت نمبر ۴۶۶)
اور آج جو اسے جہاد قرار دے رہے ہیں ان کے اپنے فرقہ کے چوٹی کے بزرگ مولوی محمد
حسین صاحب بٹالوی نے اس جہاد کے متعلق لکھا:
خطبات طاہر جلد ۴
326
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
دو
مفسدہ ۱۸۵۷ء میں جو مسلمان شریک ہوئے تھے وہ سخت
گناہگار اور بحکم قرآن و حدیث وہ مفسد و باغی بد کردار تھے۔“
( اشاعة السنة النبویہ جلد ۹ نمبر ۱۰)
اس جہاد میں جماعت احمدیہ کے بانی کے والد صاحب نے شرکت نہیں کی یہ ہے اعتراض
جماعت احمدیہ پر اور کہتے ہیں کہ اسلام کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
وو
مولانا سید محمد نذیر حسین صاحب محدث دہلوی نے ۔۔۔۔۔ بغاوت
1857ء کو شرعی جہاد نہیں سمجھا بلکہ اس کو بے ایمانی و عہد شکنی و فساد و عناد خیال
کر کے اس میں شمولیت اور اس کی معاونت کو معصیت قرار دیا ۔
اشاعة السنة النبویہ جلد ۶ نمبر ۱۰ صفحه ۲۸۸)
سرسید احمد خان صاحب نے تو اسباب بغاوت ہند میں اس مفسدہ کے متعلق جو کچھ لکھا ہے وہ
ایک لمبی کہانی ہے خلاصہ یہ ہے کہ سرسید احمد خان صاحب نے اسے بغاوت قرار دیا بلکہ حرام زدگی
کہا ( تفصیل کے لئے دیکھیں رسالہ اسباب بغاوت ہند مولفہ سرسید احمد خان کراچی ۔ اردواکیڈمی سندھ 1957ء)
یہ عجیب ظلم ہے اور اسلام کے ساتھ مذاق نہیں تو اور کیا ہے؟ اور پھر یہ کہ خدا کا کچھ خوف نہیں
کرتے کہ جس چیز کو ان کے آباء واجداد حرامزدگی تک کہہ رہے ہیں اس کو آج اسلامی جہاد کے نام پر
پیش کیا جا رہا ہے نعوذباللہ من ذلک ۔ یہ قرآن کریم اور اسلام کے تصور جہاد پر بہتان عظیم ہے
اور حد ہے کہ انہیں کوئی حیا نہیں آتی کہ وہ اسلامی جہاد کے ساتھ اس حرام زدگی کو صرف اس لئے
ملا رہے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اعتراض کا موقع ملے۔
ایک اور اعتراض جو پہلے بھی اٹھایا گیا ہے اور جس کے ایک حصہ کا جواب بھی پہلے دیا
جا چکا ہے وہ حضرت عیسی علیہ السلام کے دمشق کے منار پر نزول سے تعلق رکھتا ہے۔ اس سے پہلے
میں نے اس کے اس حصہ کا جواب دیا تھا جس میں یہ ذکر تھا کہ مسیح دو زرد چادروں میں لپٹا ہوا آئے
گا اور انہوں نے اعتراض کیا تھا کہ یہ کیسی غلط ، بے معنی اور لغو تاویل ہے کہ زرد چادروں سے مراد
بیماریاں ہیں۔ چنانچہ میں نے بیان کیا کہ اگر زرد چادروں کے بارہ میں کوئی تاویل تمہیں پسند نہیں
تو پھر حدیث کے الفاظ کے ظاہری معنی تسلیم کرو اور یہ مت بھولو کہ ظاہری طور پر زرد کپڑوں سے
خطبات طاہر جلد ۴
327
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
صلى الله
متعلق حضرت رسول اکرم ﷺ کا فیصلہ یہ ہے کہ یہ کافروں کا لباس ہے اس لئے کوئی مسلمان زرد
کپڑے استعمال نہ کرے۔
اب میں اس اعتراض کا دوسرا حصہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں مبینہ وائٹ پیپر
قادیانیت اسلام کے لئے سنگین خطرہ ۔ اسلام آباد برق سنز پرنٹر زلمٹیڈ ۱۹۸۴ء) میں اس اعتراض
کا ذکر ان الفاظ میں کیا گیا ہے:
احادیث نبوی میں بڑی صراحت اور وضاحت سے بیان کیا گیا
ہے کہ عیسی ابن مریم دمشق میں اتریں گے اور مسلمانوں کو عظیم فریب کار
الدجال کے فتنہ سے نجات دلائیں گے لیکن مرزا صاحب اس حدیث کو
مضحکہ خیز تاویل سے اپنے حق میں استعمال کرتے ہیں ۔“
مفہوم از حاشیه ازالہ اوہام صفحات ۶۳ تا ۳ ۷ طبع اول )
اس کے بعد وہ تاویلیں درج ہیں کہ دمشق سے مراد دمشق نہیں بلکہ مثیل دمشق ہے اور مسیح
سے مراد مسیح نہیں بلکہ مثیل مسیح ہے۔ پھر کہتے ہیں کہ اتنی مضحکہ خیز تاویلیں کرنے والا شخص کیا اسلام
اور عالم اسلام کے لئے خطرہ نہیں ہے؟
اس اعتراض کے جواب کو میں نے دو طریق سے لیا ہے ایک تو یہ کہ لفظ نزول کیا ہے اور ان
کے نزدیک نزول کا ترجمہ یہ کرنا کہ آسمان سے اترنے کی بجائے کوئی شخص پیدا ہو گیا ہے، یہ کیوں
مضحکہ خیز ہے۔ کیا اس دعوئی میں کوئی معقولیت ہے کہ نزول کا ترجمہ آسمان سے اترنے کی بجائے
زمیں پر پیدا ہونا کرلیا جائے ۔۔۔۔۔ دوسرا یہ کہ یہ مضحکہ خیزی کیوں کی۔ اگر یہ مضحکہ خیزی
جو جماعت کی طرف منسوب کی جا رہی ہے اسے تسلیم نہ کیا جائے تو پھر دوسری صورت کیا بنتی ہے
اور دیکھنا یہ ہے کہ وہ مضحکہ خیز ہے یا یہ تاویل مضحکہ خیز ہے جو جماعت احمدیہ کی طرف سے پیش کی جاتی
ہے۔ اب میں ان دو میں ان دونوں پہلوؤں سے اس م ے اس مسئلہ کو آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔
سب سے پہلے تو لفظ نزول کی بحث ہے۔ قرآن کریم میں یہ لفظ بار بار مختلف معانی میں
استعمال ہوا ہے اور اس میں ایک قدر مشترک پائی جاتی ہے ہر وہ چیز جو غیر معمولی فائدہ رکھتی ہے اور
جسے خدا تعالیٰ نے ایک عظیم احسان کے طور پر دنیا کو عطا کیا ہے اس کے لئے قرآن کریم لفظ نزول
خطبات طاہر جلد۴
328
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۸۵ء
استعمال فرماتا ہے۔ اس کے علاوہ ظاہری طور پر کسی چیز کے گرنے کو بھی نازل ہونا کہا جاتا ہے۔اس سے
انکار نہیں مگر کلام الہی کا ترجمہ یا کلام الہی کے معنی حاصل کرنے ہوں تو اس کی مثالوں سے ہی وہ روشن
ہو سکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ایک آیت میں آپ کے سامنے لفظ ” نزول کے بارہ میں رکھتا ہوں اور پھر
اس پر ان کے مسلک کا اطلاق کر کے دکھاتا ہوں کہ اگر جماعت احمدیہ کی تاویل کو نہ مانا جائے اور اسے
مضحکہ خیز قرار دیا جائے تو ان کی تاویل کی رو سے اس آیت کا ترجمہ کیا ہوگا ؟ یہ آپ خود دیکھ لیجئے ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
يُبَنِي آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِى
سَوَاتِكُمْ وَرِيْشًا وَلِبَاسُ التَّقْوَى ذَلِكَ خَيْرٌ
ذَلِكَ مِنْ آيَتِ اللَّهِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ (الاعراف: ۲۷)
مخالفین کے نزدیک جماعت احمدیہ کی مضحکہ خیز تاویل کی رو سے اس آیت کا یہ ترجمہ بنے گا
کہ اے آدم کے بیٹو! ہم نے تمہیں ایک لباس عطا کیا ہے جو تمہاری برائیوں کو ڈھانپتا ہے اور
لِبَاسُ التَّقْوى بہر حال بہتر لباس ہے ذلِكَ مِنْ آیت الله یہ اللہ تعالیٰ کی آیات میں سے
سے
ہے لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔ لباس تو آسمان سے نہیں اتر تا لباس نہ تر تا لباس تو زمین
پیدا ہوتا ہے اور ہم خود بناتے ہیں ۔ بقول ان کے یہ تاویل مضحکہ خیز ہے کیونکہ لفظی ترجمہ نہیں کیا
گیا۔ اس آیت کی دیگر علماء کے نزدیک غیر مضحکہ خیز تاویل یہ ہوگی کہ اے آدم کے بیٹو! تم دیکھتے نہیں کہ
ہمیشہ تمہارے سارے لباس آسمان سے گرتے ہیں کبھی کرتوں کی بارش ہوتی ہے، کبھی شلواروں کی بارش
ہورہی ہوتی ہے ، کبھی بنیانیں گر رہی ہوتی ہیں اور کبھی آسمان سے تمہاری پگڑیاں اتر رہی ہوتی
ہیں ۔اے بیوقوفو! ان نشانات کو دیکھنے کے باوجود تم نصیحت کیوں نہیں پکڑتے ؟
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَتِ وَأَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَبَ
وَالْمِيزَانَ لِيَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ وَأَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ
فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ مَنْ
يَنْصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ إِنَّ اللهَ قَوِيٌّ عَزِيز الهي يون (الحديد : ٢٦)
خطبات طاہر جلد ۴
329
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
جہاں تک حدید کا تعلق ہے وَاَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ یہاں بھی جماعت احمدیہ کے نزدیک
لفظ نزول چونکہ غیر معمولی فوائد کی چیزوں کے لئے استعمال ہوتا ہے اس لئے جماعت احمد یہ کے
نزدیک اس کا ترجمہ لوہے کا ظاہری طور پر اترنا ہرگز نہیں کیونکہ وہ تو زمین سے نکلتا ہے بلکہ صرف یہ
مراد ہے کہ چونکہ خدا تعالیٰ نے انسان کے غیر معمولی فوائد اس کے ساتھ وابستہ فرما دیئے ہیں اس لئے
وہاں لفظ نزول آیا ہے۔
معترضین کے نزدیک اس آیت کا غیر مضحکہ خیز “ ترجمہ یہ ہو گا لَقَدْ أَرْسَلْنَا کہ ہم نے
رسولوں کو کھلے کھلے نشانات کے ساتھ بھیجا ہے اور ہم نے ان کے ساتھ کتا بیں آسمان سے اس طرح
اتاری ہیں جس طرح اولے گرتے ہیں یعنی جب نبی پیدا ہوئے یا نبیوں کو ہم نے نبی بنے کا حکم عطا
فرمایا تو اس وقت تم نے دیکھا نہیں کہ آسمان سے بنی بنائی کتابیں بھی گر رہی تھیں۔
لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ ہم نے ظاہری طور پر کتابوں کو اس لئے گرایا تھا تا کہ تم لوگ انصاف
پر قائم ہو جاؤ ۔ پھر فرمایا کتابوں کے نازل ہونے پر تعجب کرتے ہو کیا تم نے دیکھا نہیں کہ ہم لوہا بھی
اسی طرح آسمان سے پھینکتے ہیں اور کئی دفعہ تم دوڑ دوڑ کر اپنے گھروں میں چھپتے رہے ہو کہ لوہے سے
سر نہ پھٹ جائیں اور جانوروں کو چھپاتے رہے ہو کہ کہیں لوہے کے گرنے سے بیچارے جانور نہ مر
جائیں ۔ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ اس میں لڑائی کے بھی سامان ہیں
اور اس کے علاوہ اور بھی فائدے ہیں پھر بھی تم ان باتوں سے عقل نہیں سیکھتے
وَلِيَعْلَمَ اللهُ مَنْ يَنْصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ ہم نے ظاہری طور پر کتابیں اس لئے
اتاریں اور تم پر لوہے کو بھی برسایا تاکہ اللہ کو یہ پتہ چل جائے کہ اللہ اور اس کے رسولوں کی غیب کی
حالت میں کون مدد کرتا ہے۔ اِنَّ اللهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ - یقیناً اللہ تعالیٰ بہت قوی اور غالب ہے۔
تو یہ ہے وہ ترجمہ جو غیر مضحکہ خیز کہا جاتا ہے۔
یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہو جاتا ایک اور آیت بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
خطبات طاہر جلد ۴
330
خطبہ جمعہ ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا
وَأَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْأَنْعَامِ ثَمُنِيَةَ أَزْوَاجِ يَخْلُقُكُمْ فِي
بُطُونِ أُمَّهْتِكُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمَةٍ ثَلْبِ
ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَإِلَى تُصْرَفُوْنَ
(الزمر: ۷)
حکومت پاکستان کے نزدیک جماعت احمدیہ کا مضحکہ خیز ترجمہ اس آیت کا یہ ہے ۔
خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ تمہیں ایک جان سے پیدا کیا جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا
اسی سے تمہارا جوڑا بھی پیدا کیا پھر وَاَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ الْأَنْعَامِ ثَمَنِيَةَ أَزْوَاجِ آٹھ
جانور انعام میں سے تمہارے لئے ایسے پیدا کئے جو بے حد فوائد تمہارے لئے رکھتے ہیں اور خدا کی
خاص عطا ہیں ۔ يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ تمہیں بھی اللہ
تعالیٰ اپنی ماؤں کے ۔ کے پیٹ میں کئی قسم کی تخلیق میں سے گزارتا ہے۔ اور یہ واقعات تین اندھیرے کے
پردوں میں چھپے ہوئے ہیں ۔ ذَلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ یہ اللہ تمہارا رب ہے اور اسی کی
بادشاہت ہے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں پس تم کہاں الٹے پاؤں پھیرے جاتے ہو۔ یہ ترجمہ تو
مضحکہ خیز ہے ( حکومت پاکستان کے نزدیک ) اور ان کے نزدیک اس آیت کا غیر مضحکہ خیز ترجمہ یہ
بنے گا باقی ترجمہ تو تقریبا ایک جیسا ہی ہو گا لیکن جب مولوی اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْأَنْعَامِ پر پہنچیں
گے تو وہ کہیں گے کہ لفظ نزول آیا ہے اس لئے اس لفظ کا ترجمہ یا تاویل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا اس طرح تو قرآن کریم کے ساتھ تمسخر ہو جائے گا۔ اس لئے ہم نے ضرور اس کا لفظی ترجمہ کر کے
چھوڑنا ہے اور اس کا لفظی ترجمہ یہ بنتا ہے کہ ہم نے تمہارے سامنے آٹھ جانور جو انعام سے تعلق رکھتے
ہیں اتارے ہیں اور تم ان کو آسمان سے گرتے ہوئے دیکھتے ہو، ان کی بارشیں برستی ہیں تو تم بھاگ
بھاگ کر ان کو باندھتے ہوئے اپنے گھروں میں لے جاتے ہو اور پھر بھی خدا کی قدرتوں کا انکار
کر رہے ہو۔ پس یہ وہ آیات ہیں جن کا تعلق مختلف قسم کے نزول سے ہے۔
اب میں اس حصہ کی طرف واپس آتا ہوں جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر
اعتراض اٹھایا گیا ہے ان کی دلیل کی جان یہ ہے کہ حضرت مسیح کے نازل ہونے کے متعلق حدیث
خطبات طاہر جلد۴
331
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
نبوی میں لفظ نزول استعمال ہوا ہے لہذا ہم کسی قیمت پر بھی اس کا ایسا ترجمہ نہیں کرنے دیں گے کہ اس
کی تاویل کرنی پڑے بلکہ اس کا صرف لفظی ترجمہ ہی کیا جا سکتا ہے اور جب بھی آپ لفظی ترجمہ سے
ہٹیں گے وہاں نعوذ باللہ من ذلک تضحیک شروع ہو جائے گی اس لئے ( بقول ان کے ) جماعت
احمد یہ کے دلائل بالکل ! ے دلائل بالکل بودے اور ۔ ے اور بے معنی اور مضحکہ خیز ہیں ۔ جبکہ امر واقعہ یہ ۔ جبکہ امر واقعہ یہ ہے کہ حضرت مسیح کے
متعلق تو لفظ نزول احادیث میں آیا ہے لیکن آنحضرت علی کے متعلق لفظ نزول قرآن کریم میں آیا
ہے ۔ جیسا کہ میں نے آپ کے سامنے خطبہ کے شروع میں آیت تلاوت کی تھی جس میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ہم نے تم میں ذِكْرًا رَّسُولًا کو نازل فرمایا۔ اور یہ امر واقعہ ہے کہ قرآن کریم کی رو
سے سوائے آنحضرت علی کے کسی ایک نبی کے متعلق بھی لفظ نزول استعمال نہیں ہوا۔ لیکن چونکہ
انہیں فہم نہیں ہے یہ لوگ ظاہر پرست ہو چکے ہیں اس لئے ان کے ذہن معارف سے کلیہ خالی ہیں،
یہ کلام الہی کو سمجھتے ہیں اور نہ عقل ہی اتنی رکھتے ہیں کہ کلام الہی کا ایسا ترجمہ کریں جو اللہ کے وقار کے
مطابق ہو بلکہ ظاہر پرست ہونے کی وجہ سے ان کو اصرار ہوتا ہے کہ لفظی ترجمہ کیا جائے۔
اب سوال یہ ہے کہ لفظ نزول جو مختلف صورتوں میں آیا ہوا ہے اس کی حکمت کیا ہے۔ چنانچہ
اب میں آپ کو کھول کر بتاتا ہوں کہ جہاں تک دھاتوں کا تعلق ہے لوہے کے سوا قرآن کریم میں کسی
دھات کے لئے بھی لفظ نزول استعمال نہیں ہوا۔ بے شمار دھاتیں ہیں لیکن خدا تعالیٰ نے صرف لو ہے کو
چنا اور فرمایا کہ اسے ہم نے نازل کیا ہے۔ جانور بھی ان گنت ہیں اور امر واقعہ یہ ہے کہ سائنسدان آج
تک ان کی قسموں کا شمار نہیں کر سکے لیکن سوائے انعام یعنی چو پاؤں کے خدا تعالیٰ نے کسی جانور کے
لئے لفظ نزول استعمال نہیں فرمایا اس کی کیا حکمت ہے؟
ظاہر بات ہے کہ تمام بنی نوع انسان کو مختلف دھاتوں سے جو فوائد پہنچے ہیں وہ سارے
ایک طرف اور لوہے سے جو فائدہ پہنچا ہے وہ ایک طرف۔ یہ بات کل بھی سچ تھی اور آج بھی سچ ہے
کہ بنی نوع انسان کو اس ایک دھات نے اتنے فوائد بخشے ہیں کہ تمام دنیا میں جتنی دھاتیں
اور معدنیات ہیں انہوں نے مل کر بھی اتنے فوائد نہیں عطا کئے ۔ تو بات صاف کھل گئی کہ ان میں سے
جو بہترین ہے، جو سب سے ا سے اعلیٰ ہے، جس سے سے عظیم فوائد وابستہ ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ اس چیز کے
لئے لفظ نزول استعمال فرماتا ہے۔ جانوروں میں دیکھ لیجئے کہ چوپائے جو دودھ دیتے ہیں، جو ہمارے
خطبات طاہر جلد۴
332
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
لئے ہل چلاتے ہیں اور کھیتیاں اگاتے ہیں ۔ جن کی کھالیں ہم ہمیشہ کپڑوں کے لئے استعمال کرتے
رہتے ہیں اور جن کے بالوں سے آج بھی کپڑے بنتے ہیں اور پھر ذبح کر کے ان کا گوشت بھی کھاتے
ہیں کوئی اور جانور ایسا ہے جس سے انسان کے اتنے فوائد وابستہ ہوں ۔ تمام دنیا میں نظر دوڑا کر دیکھ
لیں ۔ تمام جانوروں کی قسموں نے مل کر بنی نوع انسان کو اتنے فوائد نہیں پہنچائے جتنے ان دودھ دینے
والے جانوروں نے جن کو انعام کہا جاتا ہے۔ پھر ان پر سواریاں بھی ہوتی ہیں الغرض بنی نوع انسان
کا وہ کون سا فائدہ ہے جس کے لئے ان جانوروں کو استعمال نہیں کیا جاتا ان کے ساتھ خدا تعالیٰ نے
بنی نوع انسان کے فوائد وابستہ نہیں فرمائے ۔
اب رسولوں پر نظر ڈالیں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء آئے مگر ان کے لئے قرآن کریم
صلى الله
عروسه
صلى الله
عروسه
نے لفظ نزول استعمال نہیں فرمایا، ایک ہی نبی ہے ہمارا آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ علی جس کے
متعلق کلام الہی نے فرمایا کہ وہ نازل ہوا ہے اور وہ اس لئے کہ خدا کی قسم ساری کائنات میں جتنے
نبی آئے سب نے مل کر بنی نوع انسان کو وہ فوائد نہیں پہنچائے جتنے ہمارے آقا ومولیٰ حضرت محمد
مصطفی ﷺ نے پہنچائے ۔ ان معاندین کی نظر ہی وہاں تک نہیں پہنچتی ، ان کے دل اندھے
ہیں ، ان کے دماغ ماؤف ہو چکے ہیں ، قرآنی اصطلاحوں پر غور نہیں کرتے ۔ وہ دیکھنا ہی نہیں چاہتے
کہ کیا بیان فرمایا گیا ہے ، وہ ان تمام حکمتوں سے عاری ہیں اور پھر اس پر انہیں ہنسی آرہی ہے کہ
دیکھوتا ویلیں کی جا رہی ہیں۔
صلى الله
سنئے ! صرف یہی نہیں بلکہ ان میں انصاف بھی نہیں ہے ، آنحضرت ﷺ کی محبت کا دعویٰ
بھی جھوٹا ہے، ان کے نزدیک تعظیم صرف ظاہری معنوں میں لفظ کے اطلاق کرنے میں ہے اور وہ یہ
سمجھتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے جب لفظ نزول استعمال ہوا ہے تو اگر ظاہری ترجمہ نہ کیا
گیا تو حضرت عیسی علیہ السلام کی ہتک ہو گی اس لئے جماعت حضرت عیسی علیہ السلام کی گستاخ ہے
اور قرآن و حدیث کی تاویلیں بنا کر حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کے رستہ میں روک بن گئی
ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں لفظ نزول احادیث میں آیا ہے اس کی تاویل تو نہیں
کرنے دیتے لیکن حضرت محمد مصطفیٰ مال سے اور سلوک کرتے ہیں اور عیسی علیہ السلام سے اور
صلى الله
علوم
سلوک کرتے ہیں ۔ زبانیں حضرت محمد مصطفیٰ علی کی غلامی کا دعوی کرتی ہیں اور دل مسیح کی غلامی
خطبات طاہر جلد۴
333
خطبه جمعه ۱۲ راپریل ۱۹۸۵ء
کا دم بھرتے ہیں ۔ چنانچہ صرف یہی نہیں ایک اور موقع پر قرآن کریم فرماتا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
تمہیں بلاتے ہیں لِمَا يُحْيِيكُمْ (الانفال: ۲۵) تاکہ تمہیں زندہ کریں اور حضرت مسیح کے متعلق بھی
آتا ہے کہ وہ مردوں کو زندہ کرتے تھے لیکن وہ حضرت مسیح (جس کی تعظیم ان کے دل میں ہے ) کے
صلا
علی
لئے ترجمہ یہ کرتے ہیں کہ وہ ظاہری طور پر واقعہ مردوں کو زندہ کرتے تھے اور آنحضرت ا ( جن
کی کوئی تعظیم ان کے دل میں نہیں ہے اور نہ اس میں دلچسپی ہے ) کی دفعہ وہ یہ ترجمہ کرتے ہیں کہ
لِمَا يُحْيِيكُمْ که تا روحانی مردے زندہ ہوں ۔ صرف یہی نہیں ہر جگہ ہی وہ تفریق کر رہے ہیں
وہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔ ان کے دل میں سوائے مسیح کے اور کسی کی عظمت نہیں ہے۔ اور
حضرت رسول کریم ﷺ کی عظمت کے گن گانا یا آپ کی محبت کا دعوی کرنا سب زبان کے قصے
ہیں عملاً نا انصافی سے کام لیا جارہا ہے۔ ایک ہی لفظ جب رسول اکرم ﷺ کے لئے آتا ہے تو اس کے
اور معنی کر دیئے جاتے ہیں۔ تو یہ ان کی عقلوں کا حال ہے، مزاج ہی بالکل اور ہے اور ان کا فہم یہ ہے
کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ نازل ہوگا“ سے اصلی مسیح کا آسمان سے
اتر نامراد نہیں بلکہ مثیل مسیح کی آمد مراد ہے تو انہیں بہت ہنسی آتی ہے اور کہتے ہیں کہ تاویل کی بھی حد ہی
ہوگئی ہے۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ مینار سے مراد بینات یعنی روشن
دلائل ہیں تو انہیں بے حد ہنسی آتی ہے اور کہتے ہیں کہ انا للہ بی بھی کبھی بینات لے کر آتے ہیں ۔ پھر
جب کہا جاتا ہے کہ دمشق کے مشرق سے مراد مثیل دمشق ہے تو بے حد ہنستے ہیں اور کہتے ہیں کہ مضحکہ
خیزی کی تو حد ہی ہوگئی ہے اور کہتے ہیں کہ ہم ہر جگہ اصلی ترجمہ کر کے دکھائیں گے اس کے بغیر ہم نے
کوئی بات نہیں ماننی ۔ مخالفین کے نزدیک یہ سارا واقعہ تو ہنسی والا ہے کہ خدا کا کوئی نبی آسمان سے لٹکتا
ہوا نہ اترے بلکہ زمین پر پیدا ہوا اور بینات لے کر دلائل کے مینار پر کھڑا ہوا اور صلح کا پیغام لے کر آیا ہو
اور پرانے دمشق میں نہیں بلکہ اس کے ایک مثیل شہر میں خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا جائے ۔ پس یہ
ساری باتیں تو مضحکہ خیز ہیں ۔
اب سنئے ! ان کا تصور کیا ہے جو مضحکہ خیز نہیں ہے وہ کہتے ہیں کہ آسمان سے کم از کم دو ہزار
سالہ ایک بوڑھا اس طرح اترے گا کہ اس نے دو زرد چادریں پہنی ہوں گی (جس طرح سادھوؤں
نے پہنی ہوتی ہیں ) اور اس نے دو فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھا ہوا ہوگا اور وہ لٹکتا ہوا کسی وقت
خطبات طاہر جلد ۴
334
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
دمشق میں اترے گا اور اسے سارے لوگ دیکھ رہے ہوں گے، تالیاں بج رہی ہوں گی کہ آخر کار مسیح"
آہی گئے ہیں۔ جب وہ آسمان سے اترے گا تو پھر کیا کرے گا احادیث میں یہ بھی آتا ہے کہ وہ شادی
کرے گا اور اس کے ہاں بچے بھی پیدا ہوں گے ۔ اب ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ پہلے بیوی تلاش کر کے
شادی کرے گا یا پہلے دوسرے کام کرے گا۔ مسیح کے دوسرے کام یہ بتاتے ہیں کہ اصلاح نفس کے
لئے تو اس نے آنا ہی نہیں اس نے تو سور مار نے آنا ہے ۔ اس لئے وہ آتے ہی علماء سے فارغ ہو کر
بیلوں اور جنگلوں میں گھس جائے گا اور ساری دنیا کے سو رختم کرے گا اور ان کا خوب تعاقب کرے
گا۔ ایک بیلے سے نکل کر دوسرے بیلے میں ، دوسرے سے تیسرے میں اور ہر دریا کے دونوں کناروں
پر پھرے گا کبھی اس کنارے کبھی اس کنارے اور دنیا میں کوئی ایک بھی سور باقی نہیں رہنے دے گا۔ پھر
جب وہ اس کام سے فارغ ہوگا تو علماء کہیں گے الحمد للہ اب تو مسیح" ہم سے خدا کی باتیں کرے
گا۔ روحانیت کے قصے سنائے گا لیکن مسیح کہے گا کہ نہیں میرے تو ابھی سارے کام ہی ختم نہیں ہوئے
میں نے تو ابھی ایک دجال کو مارنا ہے اور پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ مسیح کے نزول سے پہلے ایک گدھا پیدا
ہو چکا ہوگا اور وہ گدھا اتنا بڑا ہو گا کہ اس کے دونوں کانوں کے درمیان ستر ہاتھ کا فاصلہ ہوگا اور وہ
واقعہ آگ کھائے گا اس پر ایک کا نا دجال بیٹھا ہوگا اور وہ اتنا اونچا ہوگا کہ اس کا سر بادلوں میں چھپا
ہوگا اور اس گدھے کے پیٹ کے اندر لوگ بھی بیٹھیں گے آپ کو ان باتوں سے ہنسی آتی ہوگی کیونکہ
آپ پ کا ذوق سلیم ان باتوں کو قبول نہیں کرتا۔ علماء کے ذوق کا جو Sense ہے اس کے مطابق تو ذرا
بھی ہنسنے کی بات نہیں ہے بلکہ بالکل اسی طرح ہوگا ادھر سیح" اتر رہا ہو گا اور ادھر کا نا دجال ایک گدھے
پر بیٹھا ایک آنکھ سے دیکھ رہا ہوگا اور کہہ رہا ہوگا کہ اب میں مارا گیا کیونکہ مسیح مجھے مارنے لئے
آگیا ہے۔ مسیح جب سور مار کر فارغ ہوگا تو اس کانے دجال کے پیچھے پڑ جائے گا اور آخر کسی جگہ اس
کو زیر کرلے گا۔ پھر علماء کہیں گے الحمد للہ اب تو مسیح فارغ ہوا اور ہماری باری آئی اور اب مسیح ہماری
اصلاح کرے گا تو مسیح کہیں گے کہ ابھی تو میں نے صلیبیں توڑنی ہیں ۔ پھر وہ گرجوں کا رخ فرمائیں
گے اور ساری دنیا کے گرجوں میں جتنی صلیبیں ہیں وہ توڑیں گے ۔اس کے بعد وہ عیسائیوں کے
گھروں میں گھسنا شروع کریں گے اور ایک ایک گھر سے صلیبیں توڑیں گے اور ان کے کپڑے الٹا الٹا
کر پھینکیں گے کہ شاید کہیں صلیب کا نشان بنا ہوا ہو یا صلیب کپڑے پر بنی ہوئی ہو، کہیں خوبصورتی
خطبات طاہر جلد۴
335
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
سے سجائی گئی ہو یا گلوں میں ہار کی صورت میں لٹکی ہو۔ الغرض وہ ساری دنیا میں ایک بھی صلیب نہیں
رہنے دیں گے اور پھر اس کام سے فارغ ہونے کے بعد اگر مسیح نے شادی نہیں کی تو پھر شادی کریں
گے اور دنیا سے رخصت ہو جائیں گے۔ اس ظاہری ترجمہ پر تو انہیں ذرا ہنسی نہیں آئی بلکہ کہتے ہیں کہ
دیکھو یہ کتنی معقول بات ہے۔
اب سنئے احمدیوں کی تاویل جس کے بارے میں علماء کہتے ہیں کہ پتہ نہیں ان کی عقلوں کو
کیا ہو گیا ہے کہ ہر جگہ تاویلیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نہ مسیح اصلی نہ صلیب اصلی ، نہ سور اصلی نہ
دمشق اصلی اور نہ مینار اصلی کتنی مضحکہ خیز تاویل ہے کہ آسمان سے نازل ہونے کی بجائے خدا کا ایک
بندہ عام انسانوں کی طرح پیدا ہو گا لوگ اس کا انکار کریں گے، اسے گالیاں دیں گے، دجال کہیں گے
اور اس کے ماننے والوں کو قتل کریں گے ۔ ان کے بچوں کو ذبح کریں گے، ان کے گھر لوٹیں گے اور جو
مظالم بھی انسان سوچ سکتا ہے وہ ان کے ساتھ روا رکھیں گے اور جس طرح پہلے مسیح اور اس کے ماننے
والوں کے ساتھ مظالم ہوئے تھے ان کے ساتھ بھی کئے جائیں گے۔ اس تاویل پر مخالفین کہتے ہیں کہ
دیکھو ہنسی آئی کہ نہیں کتنی مضحکہ خیز بات ہے۔ پھر وہ آہستہ آہستہ حکمت ، محبت اور پیار کے ساتھ دنیا میں
دین حق کو پھیلائے گا۔ صلیب کے خلاف دلائل دے گا اور اتنے عظیم دلائل دے گا کہ صلیب کو
توڑ دے گا۔ پھر وہ تقویٰ کی ایسی باتیں کرے گا کہ اس سے گندگیاں صاف ہوں گی اور سو رصفت
لوگ انسان بننا شروع ہو جائیں گے اور وہ تہذیب جسے سور کی تہذیب کہا جاتا ہے اس کے خلاف وہ
جہاد شروع کر دے گا اور اس طرح سے گویا وہ سور مارنے لگ جائے گا۔ پھر وہ ان قوموں کے خلاف
نکلے گا جنہوں نے دنیا میں دجل پھیلایا ہوا ہے جن کی دائیں آنکھ اندھی ہے اور وہ روحانیت سے بالکل
عاری ہیں اور بائیں آنکھ ( جو دنیا کی آنکھ ہے ) بڑی روشن ہے یعنی وہ لوگ دنیا میں عظیم الشان ترقی کر
چکے ہیں وہ ان کے مذہب کے خلاف جہاد کرے گا اور اسلام کے غلبہ کا سامان کرے گا ، ان کے ملکوں
تک پہنچے گا اور وہاں سفید پرندے پکڑے گا اس کے غلام دنیا میں ہر جگہ پہنچیں گے اور عیسائیت سے ٹکر
لیں گے۔ اس تاویل پر وہ علماء کہتے ہیں کہ یہ کتنی مضحکہ خیز تاویل ہے بیوقوفی کی حد ہی ہوگئی ہے۔
**
پس اگر تو وہی عقل ہے جو تمہاری ہے اور وہی بیوقوفی ہے جو ہماری ہے تو خدا کی قسم ہمیں
لاکھ مرتبہ تمہاری عقل سے اپنی بیوقوفی زیادہ پیاری ہے کیونکہ اسلام اور بانی اسلام کی اس میں شان ہے
خطبات طاہر جلد۴
336
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
صلى الله
عروسه
اس میں نہیں ہے ۔ تم نے تو اپنی جہالتیں حضرت محمد مصطفی علی کی طرف منسوب کرنی شروع کر دی
ہیں اور وہ جو روشنی کے مینار پر نازل ہوا اور جس نے آکر تمہیں روشنیاں عطا کیں اور تمہاری عقلوں کو
روشنی دینے کی کوشش کی مگر تم نے اس سے منہ موڑ لیا اور اپنے سارے دروازے بند کر لئے اور رات کی
تاریکی میں بیٹھے ہوئے اس پر ہنس رہے ہو اور کہتے ہو کہ کیسی مضحکہ خیز بات ہے کہ سورج نکل آیا۔ اس پر بہنہ
پر تو سوائے اس کے کچھ نہیں کہا جا سکتا آم عَلَى قُلُوبِ اقْفَالُهَا (محمد: ۲۵) معلوم ہوتا ہے کہ ان
کے دلوں پر تالے پڑ چکے ہیں۔
ہے کہ آپ کو تو اردو
ایک اور اعتراض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی زبان دانی پر ہے کہ آر اوراعنہ
لکھ
ہی اچھی طرح معنی نہیں آتی اور چونکہ مرزا صاحب کو لکھنا نہیں آتا اس لئے اسلام کو شدید خطرہ لاحق
ہے۔ اس اعتراض کے اصل الفاظ یہ ہیں:
مرزا صاحب کی تحریروں کو پڑھنا خشک اور غیر دلچسپ مشغلہ ہوتا
ہے کیونکہ ان کی تحریروں میں نہ تو علمی رنگ ہوتا ہے نہ ادبی چاشنی ۔ مسائل سے
نمٹنے کا ان کا انداز بڑا ہی پھسپھسا تھا اور ان کی تحریر تیسرے درجے کی زمانہ وسطی
کی تحریروں کی طرح تھی وہ اپنے مخالفین کو دل کھول کر کوستے اور کبھی کبھی گالیاں
دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ ان کی بہت سی تحریریں نام نہاد پیشگوئیوں سے
بھری پڑی ہیں جو ان کے مخالفین کی موت کے بارے میں ہوتی ہیں۔
( قادیانیت ۔ اسلام کے لئے سنگین خطرہ صفحہ ۱۳)
ایک یہ خطرہ ہے عالم اسلام کو کہ جس نے دعویٰ کیا ہے اسے اردو اچھا لکھنا نہیں آتا اس کی
زبان پھپھی ہے، اس میں کوئی مزاح نہیں ، کوئی چٹکلے نہیں اس لئے عالم اسلام کو اس شخص سے کتنا
شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
یہ اعتراض بھی اول سے آخر تک جھوٹ ہے ہم اگر مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں
کی تعریف کریں تو غیر ہماری باتیں نہیں مانیں گے ہم تو ایک ایک لفظ پر وجد کرتے ہیں اور ہماری
روح میں نئے ولولے پیدا ہوتے ہیں اور نئی زندگیاں عطا ہوتی ہیں لہذا ہم ان کے علماء سے ہی پوچھتے
ہیں یعنی ان علماء سے جو کسی زمانہ میں تقوای کا اعلیٰ معیار رکھتے تھے ، ان کے مصنفین سے پوچھتے ہیں،
خطبات طاہر جلد۴
337
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
ان کے چوٹی کے اردو دانوں سے دریافت کرتے ہیں جن کی تحریریں سارے ہندوستان میں مشہور اور
مرغوب ہوئیں کہ جب تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریریں پڑھا کرتے تھے تو تم پر کیا اثر
ہوتا تھا۔
مولانا ابوال ابوالکلام آزاد مدیر وکیل امرتسر کے چوٹی کے لکھنے والے۔ نے والے تھے ، صاحب حب قلم انشاء پرداز
اور ان کی بہت عمدہ تحریر تھی ان کی تحریر سے ہی آپ اندازہ لگا لیں گے کہ ان کی اردو دانی کا معیار کتنا بلند
تھا۔ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں کو کس نظر سے دیکھا وہ سننے کے لائق
ہے مولانا موصوف نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات پر لکھا:۔
وہ شخص بہت بڑا شخص جس کا قلم سحر تھا اور زبان جادو ۔ وہ شخص دماغی
عجائبات کا مجسمہ تھا جس کی آواز حشر تھی جس کی انگلیوں سے انقلاب کے تار
الجھے ہوئے تھے جس کی نظر فتنہ اور دو مٹھیاں بجلی کی دو بیٹریاں تھیں ۔ وہ شخص جو
مذہبی دنیا کے لئے تیس برس تک زلزلہ اور طوفان رہا جو شور قیامت ہو کر خفتگان
ہستی کو بیدار کرتا رہا۔
وو
لیکن ان بد قسمتوں کو بیدار نہیں کر سکا۔ پھر لکھتے ہے
یہ تلخ موت یہ زہر کا پیالہ موت جس نے مرنے والے کی ہستی نہ
خاک پنہاں کردی۔ ہزاروں لاکھوں زبانوں پر تلخ کامیاں بن کر رہے گی اور
قضا کے حملے نے ایک جیتی جاگتی جان کے ساتھ جن آرزوؤں اور تمناؤں کا قتل
عام کیا ہے صدائے ماتم مدتوں تک اس کی یاد گار تازہ رکھے گی ۔
66
1 ( بعض حضرات نے اس شذرہ کو مولانا عبداللہ العمادی کی طرف منسوب کیا ہے۔ جو صحیح
نہیں کیونکہ اس کا پر شوکت انداز تحریر بتا رہا ہےکہ یہ مولانا ابوالکلام آزاد کے قلم سے نکلا ہے ۔ اس کی ۔ ا
تصدیق مولانا آزاد کی خود نوشت ” آزاد کی کہانی خود آزاد کی زبانی، مطبوعہ ۱۹۵۸ء دہلی سے بھی
ہو جاتی ہے۔ اس کتاب کے صفحہ ۳۱۷ - ۳۱۸ پر مولانا نے لکھا ہے کہ اخبار کے لیڈنگ آرٹیکل سے
لے کر جز وی مواد تک سب کا سب تنہا وہ خود ہی مرتب فرمایا کرتے تھے۔ مولانا عبد اللہ العمادی لکھنو
میں رسالہ البیان کے مدیر تھے۔)
خطبات طاہر جلد ۴
پھر فرماتے ہیں :
338
خطبہ جمعہ ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
ایسے لوگ جن سے مذہبی یا عقلی دنیا میں انقلاب پیدا ہوا ہمیشہ دنیا
میں نہیں آتے ۔ یہ نازش فرزندان تاریخ بہت کم منظر عام پر آتے ہیں اور جب
آتے ہیں تو دنیا میں انقلاب پیدا کر کے دکھا جاتے ہیں ۔ مرزا صاحب کی اس
رحلت نے ان کے بعض دعاوی اور بعض معتقدات سے شدید اختلاف کے
باوجود ہمیشہ کی مفارقت پر مسلمانوں کو ، ان تعلیم یافتہ اور روشن خیال مسلمانوں کو
محسوس کرا دیا کہ ان کا ایک بڑا شخص ان سے جدا ہو گیا ۔“
66
دیکھا آپ نے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کیسی ” پھپھی تحریریں تھیں کہ
نعوذ بالله من ذلك نہ کوئی مزہ نہ کوئی لذت اور نہ کوئی دلیل ان کی تحریروں میں ملتی ہے پھر لکھتے ہیں :
ان کی یہ خصوصیت کہ وہ اسلام کے مخالفین کے برخلاف ایک فتح
نصیب جرنیل کا فرض پورا کرتے رہے۔“
مخالفین کہتے ہیں کہ مرزا صاحب کی تحریروں میں جان ہی کوئی نہیں اور انہوں نے سوائے
مخالفوں کی موت کی پیشگوئیوں کے لکھا ہی کچھ نہیں لیکن مولانا ابوالکلام آزاد صاحب حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے متعلق مزید لکھتے ہیں کہ :
ان کی یہ خصوصیت کہ وہ اسلام کے مخالفین کے برخلاف ایک فتح
نصیب جرنیل کا فرض پورا کرتے رہے ہمیں مجبور کرتی ہے کہ اس احساس کا کھلم
کھلا اعتراف کیا جائے تا کہ وہ مہتم بالشان تحریک جس نے ہمارے دشمنوں کو
عرصہ تک پست اور پامال بنائے رکھا آئندہ بھی جاری رہے ۔“
اے لکھنے والے خدا تیری زبان مبارک کرے ۔ یہ تحریک آج بھی جاری ہے اور آئندہ بھی
جاری رہے گی ۔ پھر لکھتے ہیں :
مرزا صاحب کا لٹریچر جو مسیحیوں اور آریوں کے مقابلہ پر ان سے
ظہور میں آیا قبول عام کی سند حاصل کر چکا ہے اور اس خصوصیت میں وہ کسی
تعارف کے محتاج نہیں ۔ اس لٹریچر کی قدر و عظمت آج جبکہ وہ اپنا کام پورا کر چکا
خطبات طاہر جلد۴
339
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
ہے ہمیں دل سے تسلیم کرنی پڑتی ہے اس لئے کہ وہ وقت ہرگز لوح قلب سے
نسیا منسیا نہیں ہو سکتا جبکہ اسلام مخالفین کی یورشوں میں گھر چکا تھا اور مسلمان جو
حافظ حقیقی کی طرف سے عالم اسباب و وسائط میں حفاظت کا واسطہ ہوکر اس کی
حفاظت پر مامور تھے اپنے قصوروں کی پاداش میں پڑے سسک رہے تھے
اور اسلام کے لئے کچھ نہ کرتے تھے یا نہ کر سکتے تھے ۔“
نہ کرتے تھے نہ کرنے کی طاقت تھی اپنے زخموں سے چور پڑے سسک رہے تھے اس وقت
66
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے عالم اسلام پر یہ ظلم کیا۔ پھر لکھتے ہیں کہ :
ضعف مدافعت کا یہ عالم تھا کہ توپوں کے مقابلہ پر تیر بھی نہ تھے اور
حملہ اور مدافعت دونوں کا قطعی وجود ہی نہ تھا ۔ اس مدافعت نے نہ صرف
عیسائیت کے اس ابتدائی اثر کے پر خچے اڑائے جو سلطنت کے سایہ میں ہونے
کی وجہ سے حقیقت میں اس کی جان تھا اور ہزاروں لاکھوں مسلمان اس کے اس
زیادہ خطرناک اور مستحق کامیابی حملہ کی زد سے بچ گئے بلکہ خود عیسائیت کا طلسم
دھواں ہوکر ہو کر اڑنے لگا۔ انہوں نے مدافعت کا کا پہلو بدل کر مغلوب کو غالب بنا
کے دکھا دیا ہے ۔“
66
کتنا بڑا خطرہ ہے عالم اسلام کو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جان ، اپنی
آن کی قربانی دے کر اور دن رات اپنی ساری طاقتیں اسلام کے دفاع میں خرچ کر کے نہتے ، مظلوم
مغلوب اور سسکتے ہوئے مسلمانوں کو غالب بنا دیا۔ معاندین کہتے ہیں کہ اس کو ہم معاف نہیں کر
سکتے اور صرف ایک نہیں اسلام کے ہر دشمن کو بحجت پامال کر کے دکھایا۔ یہ ہے تکلیف آج کے علماء کو کہ
ایسا کرنے کی ان کو جرات کیسے ہوئی ۔ یہی صاحب پھر لکھتے ہیں :
”اس کے علاوہ آریہ سماج کی زہریلی کچلیاں توڑنے میں مرزا
صاحب نے اسلام کی خاص خدمت سر انجام دی ہے ان آریہ سماج کے مقابلہ کی
تحریروں سے اس دعوی پر نہایت صاف روشنی پڑتی ہے کہ آئندہ ہماری
مدافعت کا سلسلہ خواہ کس درجہ تک وسیع ہو جائے ناممکن ہے کہ یہ تحریریں نظر