پر حکمت تاویلات پر ظاہر پرستوں کا مضحکہ خیز رد عمل نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پر شوکت کلام مسلم مشاہیر کی نظر میں

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۴
انداز کی جاسکیں۔
340
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
اب بیٹھے قیامت تک زور لگاتے رہو۔ اب سارے مل کر قیامت تک جو چاہو لکھو حضرت
مرزا صاحب کی تحریروں کو اب تم نظر انداز نہیں کر سکو گے۔
پھر لکھتے ہیں :
دو
آئندہ امید نہیں ( کتنا سچ کہا ہے ۔ ناقل ) کہ ہندوستان کی مذہبی
دنیا میں اس شان کا شخص پیدا ہو جو اپنی اعلیٰ خواہش محض اس طرح مذہب کے
مطالعہ میں صرف کر دے۔“
اخبار وکیل امرتسر جون ۱۹۰۸ء بحوالہ بدر قادیان ۱۸ رجون ۱۹۰۸ء ص ۲۳)
پھر اخبار وکیل“ میں ۳۰ رمئی ۱۹۰۸ء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق ایک
مقالہ لکھا گیا جس میں مقالہ نگار نے تحریر کیا کہ:
” جب کہ ان کی عمر ۳۵ ۳۶ سال کی عمر تھی ہم ان کو غیر معمولی مذہبی
جوش میں سرشار پاتے ہیں وہ ایک سچے اور پاک باز مسلمان کی طرح زندگی بسر
کرتا ہے اس کا دل دنیوی کششوں سے غیر متاثر ہے وہ خلوت میں انجمن اور
انجمن میں خلوت کا لطف اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہے ہم اسے بے چین
پاتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی کھوئی ہوئی چیز کی تلاش میں ہے۔“
66
اسلام کے غلبہ کی تلاش تھی ، اس یوسف کی تلاش تھی جس کی خوشبوئیں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آرہی تھیں ۔
ه
آرہی ہے اب تو خوشبو میرے یوسف کی مجھے
گو کہو دیوانہ میں کرتا ہوں اس کا انتظار
در ثمین صفحه : ۱۳۰ مناجات اور تبلیغ حق )
یہ کیفیت تھی جس میں ایک غیر نے آپ کو دیکھا اور ان الفاظ میں اظہار کیا:
کسی کھوئی ہوئی چیز کی تلاش میں ہے جس کا پتہ فانی دنیا میں نہیں
ملتا۔ اسلام اپنے گہرے رنگ کے ساتھ اس پر چھایا ہوا ہے کبھی وہ آریوں سے

خطبات طاہر جلد ۴
341
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
مباحثہ کرتا ہے کبھی حمایت اور حقیت اسلام میں وہ بسیط کتابیں لکھتا ہے ۔
۱۸۸۶ء میں بمقام ہوشیار پور مباحثات انہوں نے کئے ان کا لطف اب تک
دلوں سے محو نہیں ہوا۔ غیر مذاہب کی تردید میں اور اسلام کی حمایت میں جو نادر
کتابیں انہوں نے تصنیف کی تھیں ان کے مطالعہ سے جو وجد پیدا ہوا وہ اب
تک نہیں اترا
یہ مسلمان مشاہیر اور چوٹی کے علماء جو تقوی کا نام جانتے تھے ، جو انصاف پسند تھے، جن کا
مذاق بہت اعلیٰ تھا ، جن کی تحریریں آج بھی سند ہیں یہ ان کے تاثرات ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ
ة والسلام کی تحریرات اور ان کے اثرات کے متعلق مرزا حیرت دہلوی ایڈیٹر اخبار کر زن گزٹ“
الصلوۃ
یکم جون ۱۹۰۸ء کو اپنے پرچہ میں لکھتے ہیں :
دو
مرحوم کی وہ اعلیٰ خدمات جو اس نے آریوں اور عیسائیوں کے
مقابلہ میں اسلام کی کی ہیں وہ واقعی بہت ہی تعریف کی مستحق ہیں۔ اس نے
مناظرہ کا بالکل رنگ ہی بدل دیا اور جدید لٹریچر کی بنیاد ہندوستان میں قائم
کر دی۔ نہ بحیثیت ایک مسلمان ہونے کے بلکہ ایک محقق ہونے کے ہم اس
بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کسی بڑے سے بڑے آریہ اور بڑے سے بڑے
پادری کو یہ مجال نہ تھی کہ وہ مرحوم کے مقابلہ میں زبان کھول سکتا ۔ جو بے نظیر
کتابیں آریوں اور عیسائیوں کے مذاہب کی رد میں لکھی گئی ہیں اور جیسے دندان
شکن جواب مخالفین اسلام کو دیئے گئے آج تک معقولیت سے ان کا جواب
الجواب ہم نے تو نہیں دیکھا۔“
حکومت پاکستان کو یہی تکلیف ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام ایسی تحریریں لکھ
گئے کہ جس کے نتیجہ میں آج تک نہ آریوں سے جواب بن سکانہ عیسائیوں سے جواب بنا اور مخالفین کو
بھی یہ تسلیم کرنا پڑا کہ آپ نے اسلام کی مدافعت میں دندان شکن جواب دیتے ۔۔۔۔۔ اتنا بڑا خطرہ عالم
اسلام کے لئے !!! وائیٹ پیپر میں لکھا ہے نعوذ باللہ من ذلک کہ آپ سوائے اس کے مخالفوں
سے بد زبانی کرتے تھے آپ کی تحریرات میں اور کوئی بات ہے ہی نہیں ۔ حد ہی ہوگئی ہے۔

خطبات طاہر جلد ۴
342
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
یہ صرف جہالت ہی نہیں واضح جھوٹ بھی ہے اور جانتے بوجھتے ہوئے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پر کلیہ بہتان تراشی سے کام لیا جا رہا ہے ۔ اگر ایسا نہیں تو پھر ان اعتراض کرنے
والوں نے آپ کی کوئی کتاب ہی نہیں پڑھی اور گھر بیٹھے ایک عبارت لکھ رہے ہیں جو سوائے دجل کے
اور کوئی بھی مقام نہیں رکھتی ۔ اب سنئے ! کون گالیاں دیا کرتا تھا ( کچھ مثالیں میں بعد میں بھی دونگا )
مرزا حیرت دہلوی صاحب مناظرہ کے رنگ بتا رہے ہیں کہ وہ کیا تھے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی طرف سے منصہ شہود پر کیا ابھر رہا تھا اور مخالفین کی طرف سے کیا حربے استعمال ہور ہے
تھے۔ وہ لکھتے ہیں کہ:
ان کا جواب الجواب ہم نے تو نہیں دیکھا سوائے اس کے کہ آریہ
نہایت بد تہذیبی سے اسے یا پیشوایان اسلام یا اصول اسلام کو گالیاں دیں ۔ مگر
اس کے قلم میں اس قدر قوت تھی کہ آج سارے پنجاب بلکہ سارے ہند میں بھی
اس قوت کا کوئی لکھنے والا نہیں ۔“
66
وہ گالیاں دے رہے تھے اور اسلام کی مدافعت کرنے والے اس بطل جلیل کے بارے میں
مرزا حیرت دہلوی کہتے ہیں کہ اسے گالیاں دینے کی ضرورت ہی کیا تھی ۔
” اس کے قلم میں اس قدر قوت تھی کہ آج سارے پنجاب بلکہ
سارے ہند میں بھی اس قوت کا کوئی لکھنے والا نہیں ایک پر جذ بہ اور قوی الفاظ کا
انبار اس کے دماغ میں بھرا رہتا تھا اور جب وہ لکھنے بیٹھتا تو بچے تلے الفاظ کی
ایسی آمد ہوتی کہ بیان سے باہر ہے ۔ مولوی نورالدین مرحوم خلیفہ اول سے جو
ناواقف ہیں وہ تو اپنی غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ ان کتابوں میں مولوی
نورالدین صاحب نے بہت مدد دی ہے مگر ہم اپنی ذاتی واقفیت سے کہتے ہیں
کہ حکیم نورالدین مرحوم مرزا کے مقابلہ میں چند سطریں بھی نہیں لکھ سکتا۔ اگرچہ
مرحوم کے اردو علم و ادب میں بعض بعض مقامات پر پنجابی رنگ اپنا جلوہ دکھا دیتا
ہے تو بھی اس کا پرز اس کا پر زور لٹریچر اپنی شان میں بالکل نرالہ ہے اور واقعی اس کی بعض
بعض عبارتیں پڑھنے سے ایک وجد کی سی حالت طاری ہو جاتی ہے ۔“

خطبات طاہر جلد ۴
343
خطبہ جمعہ ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
سید ممتاز علی صاحب تہذیب نسواں“ (لاہور) میں لکھتے ہیں:
وو
مرزا صاحب مرحوم نہایت مقدس اور برگزیدہ بزرگ تھے اور نیکی
کی ایسی قوت رکھتے تھے جو سخت سے سخت دلوں کو تسخیر کر لیتی تھی ۔ وہ نہایت با خبر
عالم بلند ہمت مصلح اور پاک زندگی کا نمونہ تھے ہم انہیں مذہبا مسیح موعود تو نہیں
مانتے تھے لیکن ان کی ہدایت اور راہنمائی مردہ روحوں کے لئے واقعی مسیحائی
تھی۔“
6
( بحوالہ تشحید الاذہان جلد ۳ نمبر ۱۰ صفحه ۳۸۳-۱۹۰۸ء)
صادق الاخبار‘ ریواڑی بہاولپور لکھتا ہے :
مرزا صاحب نے اپنی پر زور تقریروں اور شاندار تصانیف سے
مخالفین اسلام کو ان کے لچر اعتراضات کے دندان شکن جواب دے کر ہمیشہ
کے لئے ساکت کر دیا ہے ۔ اور کر دکھایا ہے کہ حق حق ہی ہے اور واقعی مرزا
صاحب نے حق حمایت اسلام کا کما حقہ ، ادا کر کے خدمت دین اسلام میں کوئی
دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ۔ انصاف متقاضی ہے کہ ایسے اولوالعزم حامی اسلام
اور معین المسلمین فاضل اجل عالم بے بدل کی ناگہانی اور بے وقت موت پر
افسوس کیا جائے ۔“
( بحوالة تشحیذ الاذہان جلد ۳ صفحه ۳۸۲ - ۱۹۰۸ء)
خواجہ حسن نظامی صاحب مشہور و معروف لکھنے والے ہیں اور ایسے اردو دان خاندان سے
تعلق رکھتے ہیں جو سارے ہندوستان میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور پھر احمدیت کے مؤید
بھی نہیں تھے بلکہ مخالف تھے۔ وہ لکھتے ہیں :
وو
مرزا غلام احمد صاحب اپنے وقت کے بہت بڑے فاضل بزرگ
تھے۔ آپ کی تصانیف ۔۔۔۔۔۔ کے مطالعہ اور آپ کے ملفوظات کے پڑھنے
سے بہت فائدہ پہنچ رہا ہے اور ہم آپ کے تبحر علمی اور فضیلت و کمال کا اعتراف
کئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔“
اخبار ” منادی ۲۷ فروری ۴۰ مارچ ۱۹۳۰ء )
مولوی ظفر علی خان صاحب جیسے مخالف احمدیت شخص کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑا ہے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں میں ایک عجیب قوت تھی وہ لکھتے ہیں :

خطبات طاہر جلد ۴
344
خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۸۵ء
”ہندو اور عیسائی مذہبوں کا مقابلہ مرزا صاحب نے نہایت قابلیت
و
کے ساتھ کیا ہے آپ کی تصانیف ” سرمہ چشم آریہ اور چشمہ مسیحی وغیرہ آریہ
سماجیوں اور مسیحیوں کے خلاف نہایت اچھی کتا بیں لکھی ہیں ۔“
وو
( زمیندار ۱۲ ستمبر ۱۹۲۳ء)
یہ تحریر تو پھسپھسی ہے مگر بہر حال تعریف درست ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ قوت کہاں سے ملی بڑے بڑے عالم موجود تھے
بڑے بڑے زبان دان تھے جنہوں نے بڑی بڑی یونیورسٹیوں میں تعلیمات حاصل کی تھیں جبکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو گھر میں دیہات کے عام استادوں سے کچھ دوحرف لکھنے
پڑھنے سیکھے تھے پھر کہاں سے یہ قابلیت اور غیر معمولی قوت اور شوکت پیدا ہوئی ۔ یہ سوال جب ہم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پوچھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ اس قابلیت میں سے
ایک ذرہ بھی اپنی طرف منسوب نہیں فرماتے ۔ کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ:
میں تھا غریب و بیکس و گمنام و بے ہنر
کوئی نہ جانتا تھا کہ ہے قادیاں کدھر
در ثمین صفحه ۱۱۷ - محاسن قرآن کریم )
اس میں میرا تو کچھ بھی دخل نہیں میرا خدا ہے جو مجھے قوت بخش رہا ہے وہی ہے جس نے
مجھے بھیجا ہے وہی میری زبان پر معارف جاری کرتا ہے، وہی میرے قلم میں عظیم قو تیں عطا کرتا ہے
اور ایسے معارف اس سے بہتے ہیں جیسے قلزم کے معارف سے ان کا واسطہ ہو اور وہ اس سے موتی نکالتا
چلا جاتا ہے، نکالتا چلا جاتا ہے ۔ یہ ہے نقشہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنے متعلق ہے
کہ میں کچھ بھی نہیں ، میری ذات کی کوئی حقیقت ہی نہیں ہے۔ میری تعلیم بھی کچھ نہیں ہے تم اگر میری
تعلیم یا میری ذات پر ہنستے ہو تو جو چاہو کر ولیکن جس قادر مطلق ، خالق کا ئنات کے ساتھ میرا تعلق ہے
اس پر ہنسنے کی کیسے جرات کرو گے۔ پس میری یہ تحریریں اور یہ کلام اس بات کا ثبوت ہے کہ میرا تعلق
سر چشمہ عرفان سے ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
میں بڑے دعوئی اور استقلال سے کہتا ہوں کہ میں سچ پر ہوں اور

خطبات طاہر جلد ۴
345
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۸۵ء
خدا تعالیٰ کے فضل سے اس میدان میں میری ہی فتح ہے اور جہاں تک میں دور
بین نظر سے کام لیتا ہوں تمام دنیا اپنی سچائی کے تحت اقدام دیکھتا ہوں ۔“
66
یہ وہ تحریر ہے جو ان کی نظر میں پھپھی ہے ۔ اب آگے سنئے اس کلام کی شان اور شوکت
جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ کلام ہی بالکل نرالا ہے ، عام انسانی کلام ہے ہی نہیں ۔ حقیقت میں اس
خدا تعالیٰ بولتا تھا تب اس میں ایک عظیم قوت اور ایک عظیم شان پیدا ہوا کرتی تھی ۔ چنانچہ
زبان سے خدان
آپ فرماتے ہیں:
جہاں تک میں دور بین نظر سے کام لیتا ہوں تمام دنیا اپنی سچائی کے
تحت اقدام دیکھتا ہوں ۔
کیسا پیارا اور کیسا وجد آفرین فقرہ ہے۔ پھر فرمایا :
اور قریب ہے کہ میں ایک عظیم الشان فتح پاؤں کیونکہ میری زبان
کی تائید میں ایک اور زبان بول رہی ہے اور میرے ہاتھ کی تقویت کے لئے
ایک اور ہاتھ چل رہا ہے جس کو دنیا نہیں دیکھتی مگر میں دیکھ رہا ہوں ۔ میرے رہا ۔
اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے جو میرے لفظ لفظ اور حرف حرف کو زندگی
بخشتی ہے اور آسمان پر ایک جوش اور ابال پیدا ہوا ہے جس نے ایک پتلی کی
طرح اس مشت خاک کو کھڑا کر دیا ہے۔ ہر یک وہ شخص جس پر تو بہ کا دروازہ بند
نہیں عنقریب دیکھ لے گا کہ میں اپنی طرف سے نہیں ہوں ۔ کیا وہ آنکھیں بینا
ہیں جو صادق کو شناخت نہیں کر سکتیں ۔ کیا وہ زندہ ہے جس کو اس آسمانی
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۰۳)
صدا کا احساس نہیں ۔
66
۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس اقتباس کے بعد اب کچھ اور کہنے کی گنجائش
نہیں رہتی سوائے اس کے کہ صرف اتنا کہوں کہ
ع
شرم تم کو مگر نہیں آتی

آج 10 میں سے 10 باقی