انتہائی ظالمانہ تکفیر و تکذیب کے مقابلہ میں حضرت بانی سلسلہ کا صبر و تحمل، ہمت و حوصلہ اور ابلاغ حق
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں اسلام اور ایمان کے فرق کو بیان کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ کسی انسان کو یہ حق نہیں کہ وہ کلمہ گو سے مسلمان کہلانے کا حق چھینے۔ آپ نے دلائل سے ثابت کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور احمدیوں نے کبھی تکفیر میں پہل نہیں کی بلکہ علماء کے جارحانہ فتاویٰ کے بعد صرف اصولی موقف اپنایا۔ نیز آپ نے مختلف مسلم فرقوں کے ایک دوسرے کے خلاف دیے گئے شدید کفر کے فتاویٰ کا تفصیلی جائزہ لے کر جماعت احمدیہ کے خلاف حکومتی و معاندانہ اقدامات کے تضاد کو بے نقاب کیا۔
موضوعات: قرآن کریم، ایمان اور اسلام کا فرق، تکفیر کے فتاویٰ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، جماعت احمدیہ، فرقہ وارانہ تضادات
خطبات طاہر جلد ۴
347
خطبه جمعه ۱۹ اپریل ۱۹۸۵ء
انتہائی ظالمانہ تکفیر و تکذیب کے مقابلہ میں
حضرت بانی سلسلہ کا صبر وتحمل ، ہمت و حوصلہ اور ابلاغ حق
( خطبه جمعه فرموده ۱۹ را پریل ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں:
يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍو انْثَى وَجَعَلْتُكُمْ
شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ
أَتْقَكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ قَالَتِ الْأَعْرَابُ أَمَنَا
قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ
الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ وَإِنْ تُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ
لَا يَلِتْكُمْ مِنْ أَعْمَالِكُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ
لَمْ يَرْتَابُوا وَجْهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
أوليك هُمُ الصَّدِقُونَ (الحجرات : ۱۴-۱۶)
اور پھر فرمایا :
آغاز اسلام ہی سے کفر دون کفر اور ایمان دون ایمان کی اصطلاح رائج چلی
آرہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ہو سکتا ہے کہ ایک انسان ظاہری فتویٰ کے اعتبار سے یا اپنے ادعا
خطبات طاہر جلد۴
348
خطبه جمعه ۱۹ اپریل ۱۹۸۵ء
کے اعتبار سے مسلمان کہلائے لیکن اس میں کچھ ایسے موجبات کفر ہوں اسلام کے بنیادی عقائد کے
خلاف کچھ ایسے امور پائے جائیں یا اس کے اعمال میں ایسا فسق ہو کہ اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی نگاہ
میں اس پر کفر کا حکم اطلاق پائے ۔ لیکن جہاں تک ملت اسلامیہ کا تعلق ہے ایسا شخص مسلم ہی کہلا تا رہا
اور مسلم ہی کہلاتا ہے۔
اس بحث کی بنیاد مختلف احادیث نبویہ پر بھی ہے اور ان آیات کریمہ پر بھی ہے جن کی میں
ہے
نے ابھی تلاوت کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کے رآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وآلہ وسلم کو یہ خبر دیتا
قَالَتِ الْأَعْرَابُ امنا اعراب یعنی بدوی یہ ادعا کرتے ہیں کہ ہم مومن ہیں، ہم ایمان لے آئے
ہیں قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا تو ان سے کہہ دے کہ تم ایمان نہیں لائے وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا
ہاں یہ بے شک کہو کہ ہم اسلام لے آئے ہیں، جب کہ ایمان تو تمہارے دلوں میں داخل بھی نہیں ہوا
وَإِنْ تُطِيعُوا اللهَ وَرَسُولَهُ ۔۔۔۔۔۔۔ الخ) ہاں اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت
کرو تو تمہارے اعمال میں سے کچھ بھی ضائع نہیں ہونے دے گا ، اللہ تعالیٰ بہت ہی مغفرت کرنے
والا اور رحم فرمانے والا ہے، یقیناً مومن وہی ہیں جو اللہ اور رسول پر ایمان لائے اور پھر کسی حالت میں
بھی اس ایمان پر شک نہیں کیا یا ان کی صداقت پر شک نہیں کیا اور اپنے اعمال میں سے اپنی صداقت کو
یوں ثابت کیا کہ اپنے اموال سے بھی خدا کی راہ میں جہاد کیا اور جانوں سے بھی خدا کی راہ میں جہاد
کیا ، ہاں یہی لوگ ہیں جو صادق ہیں۔ ان لوگوں سے کہہ دو کہ کیا تم اللہ کو دین سکھاؤ گے یا اپنا دین خدا
کو سمجھاؤ گے۔ اللہ جانتا ہے جو آسمان میں ہے اور زمین میں ہے اور وہ ہر چیز سے باخبر ہے۔
جبکہ ان آیات میں سے سب سے پہلی آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ اے لوگو! ہم نے تمہیں مرد
اور عورت سے پیدا کیا اور تمہیں گروہوں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تا کہ تم ایک دوسرے کی پہچان کر
سکو۔ جہاں تک عزت کا تعلق ہے اللہ کے نزدیک عزت تقوی میں ہے عزت اسی کی ہے جو تم میں
سب سے زیادہ متقی ہو اور اللہ بہت جاننے والا اور بہت خبر رکھنے والا ہے۔
ویسے تو ان تمام آیات کا اس مسئلہ سے تعلق ہے جو میں نے تلاوت کی ہیں لیکن اس مسئلہ
سے براہ راست تعلق رکھنے والی آیت قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الخ) ہے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ بادیہ نشین یہ دعوی کرتے تھے کہ ہم ایمان لے آئے ہیں۔ کسی انسان کو یہ حق خدا نے نہیں
خطبات طاہر جلد۴
349
خطبه جمعه ۱۹ راپریل ۱۹۸۵ء
دیا کہ وہ دوسرے کو اپنی طرف سے یہ کہہ سکے کہ تمہارے دل میں ایمان نہیں ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خود خبر دی اور فرمایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ان کے دلوں میں ایمان نہیں
ہے۔ اس لئے تجھے ہم اختیار دیتے ہیں کہ ان سے کہہ دے کہ تم مومن نہیں ہو۔ مومن کا برعکس کا فر ہوتا
ہے اور مسلم کا برعکس غیر مسلم ہوتا ہے۔ تو ان دونوں باتوں میں خدا تعالیٰ نے تفریق کی ہے۔ فرمایا
ان سے کہہ دے کہ خدائے عالم الغیب نے خبر دی ہے کہ تمہارے دلوں میں ایمان داخل نہیں ہوا
اس لئے مومن ہونے کا ادعا نہ کر وہاں اس کے باوجود تم سے مسلمان کہلانے کا حق ہم نہیں چھینتے ۔
قُولُوا أَسْلَمْنَا بے شک یہ کہتے چلے جاؤ کہ ہم مسلمان ہیں ۔ درآنحالیکہ کہ ایمان تمہارے دلوں
میں داخل نہیں ہوا۔
جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ کسی شخص پر کوئی فتوی لگ جائے اور فی الحقیقت وہ فتوی
درست نہ ہو تو جاننا چاہئے کہ اس معاملہ میں انسان کے لئے کوئی خوف ہی نہیں ہے کیونکہ اگر کوئی آدمی
اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا ہے تو خدا وعدہ فرماتا ہے کہ اس کے اعمال میں سے کچھ بھی
ضائع نہیں ہونے دے گا اور پھر ایسا خدا جو بہت غفور ہو اس سے تو یہ توقع کی ہی نہیں جاسکتی کہ کسی
انسان کے فتوی کے نتیجہ میں یا کسی غلط فتوی کے نتیجہ میں کسی دوسرے انسان کے اعمال ضائع کر دے
جبکہ وہ مخلص ہے پس یہ تو ایک منفی اعلان ہے یعنی بعض لوگوں کی منفی عادات یا منفی خصائل سے تعلق
رکھنے والا اعلان ہے۔ پھر اس کے ساتھ ایک مثبت اعلان بھی فرمادیا کہ مومنوں کی تعریف تو یہ ہے کہ
جب وہ اللہ اور رسول پر ایمان لاتے ہیں تو شک نہیں کرتے اور لازما اپنے اموال اور اپنی جانوں سے
خدا کی راہ میں ہمیشہ جہاد کرتے چلے جاتے ہیں۔ اس تعریف کی رو سے مومن کی زندگی میں کوئی بھی
ایسا وقت نہیں آتا جب وہ مال اور جان کے جہاد میں مصروف نہ ہو۔ اور اسی طرح مومن کی اجتماعی
زندگی میں بھی کوئی ایسا زمانہ نہیں آتا جب کہ وہ جانی اور مالی جہاد نہ کر رہا ہو۔
فرمایا یہ وہ لوگ ہیں جو سچے ہوتے ہیں اور سچے کہلا سکتے ہیں کیونکہ ان کے اندر ایمان کی
ایسی نشانیاں پائی جاتی ہیں جو انہوں نے اپنے اعمال سے سچی ثابت کر دکھا ئیں ۔
صلى الله
پس یہ تمام باتیں جو ان آیات میں بیان کی گئی ہیں خدا تعالیٰ نے خود آنحضرت ﷺ کو
بتائیں ۔ پہلی بات یہ کہ اگر چہ منع فرمایا گیا کہ تم اپنے آپ کو مومن نہ کہو کیونکہ خدا کے نزدیک تم مومن
خطبات طاہر جلد ۴
350
خطبه جمعه ۱۹ اپریل ۱۹۸۵ء
نہیں ہو لیکن اس کے باوجود ان کو اجازت دی گئی کہ وہ مسلمان کہلائیں اور ہر فرد بشر کا یہ کہنے کا
حق کہ میں مسلمان ہوں ۔ یہ اس طرح عطا فرما دیا گیا کہ دنیا کی کوئی طاقت اب اس حق کو چھین
نہیں سکتی کیونکہ اس سے بڑھ کر کسی کا کفر ثابت نہیں ہو سکتا کہ عالم الغیب خدا خبر دے اور وہ خبر
اصدق الصادقین کو دے رہا ہو اور اس کے باوجود خود یہ بھی فرما رہا ہو کہ اے رسول! تو بھی ان کو غیر
مسلم نہیں کہے گا۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں ایک بھی ایسا واقعہ نہیں ہوا کہ وہ
اعراب ( بادیہ نشین ) جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ ان کے دلوں میں ایمان نہیں ہے ان کو
حضور اکرم ﷺ نے کبھی غیر مسلم قرار دیا ہو۔ اس کا دوسرا پہلو اور بھی عجیب ہے۔ جب یہ کہا گیا کہ تم
اپنے آپ کو مومن نہ کہو تو بظاہر یہ ایسا حکم ہے کہ اس کے بعد اگر وہ اپنے آپ کو مومن کہتے تو آج کل
کے علماء کا جو تصور اسلام ہے اس کی رو سے ان کے خلاف جہاد شروع ہو جانا چاہئے تھا۔ ان کا تصور
اسلام اگر درست ہوتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس بارہ میں پیش رفت فرماتے لیکن تاریخ بتاتی
ہے کہ ایسے لوگوں نے اپنے آپ کو ہمیشہ مومن ہی کہا۔ جن کو کہا جا رہا ہے کہ تم مومن نہیں ہو اپنے آپ
کو مومن نہ کہو وہ مومن کہتے چلے گئے اور ایک بھی واقعہ ایسا نہیں کہ اس حکم کے باوجود آنحضرت صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے جبرا ان کو مومن کہلانے سے محروم کیا ہو۔ یہ ہے عظمت اسلام اور یہ ہے عظمت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ ایسے عظیم الشان دین کا حلیہ بگاڑنے والے بعد میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے اس
کا کیا حلیہ بنا دیا یہ قصہ میں آپ کو بعد میں سناؤں گا۔ اس وقت میں حکومت پاکستان کے اس رویہ کا ذکر
کرنا چاہتا ہوں ۔ اس پر ہمیں عقلاً اعتراض ہے اور وہ یہ کہ اسلام کے نام پر ہمارے خلاف جو معاندانہ
رویہ اختیار کیا گیا ہے اس سے قرآن کریم کی بھی نفی ہوتی ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے قول اور فعل کی بھی نفی ہوتی ہے کیونکہ اس ظالمانہ رویہ کے مطابق حکومت ہم سے وہ
بنیادی حق چھین رہی ہے جس کے متعلق خدائے حکیم و خبیر رسول اکرم سے فرماتا ہے کہ اے رسول !
تم بھی یہ حق کسی سے نہ چھینو لیکن ہم حکومت پاکستان سے یہ پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ تم میں یہ
طاقت کہاں سے آگئی ؟
جماعت احمدیہ کے خلاف انتہائی معاندانہ اور ظالمانہ رویہ اختیار کرنے کے لئے جو عذر
تراشے گئے ہیں اور اپنے موقف کو معقول بنانے کی جو کوششیں کی گئی ہیں ان میں سے ایک باب کا
خطبات طاہر جلد ۴
351
خطبه جمعه ۱۹ اپریل ۱۹۸۵ء
عنوان نئے مذہب کے مضمرات رکھا گیا ہے اور اس باب میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ
جماعت احمد یہ چونکہ واضح طور پر دوسرے مسلمانوں کو کافر کہتی ہے اس لئے عقلی تقاضا ہے کہ ہم بھی انہیں
کا فر ہیں، پس احمدیوں کو پھر اعتراض کس بات پر ہے۔ باہر کی دنیا والے جوان بار یک مسائل کو نہیں
سمجھتے ان کے سامنے یہ موقف پیش کیا جا رہا ہے کہ اس سے زیادہ معقول اور کیا طریق ہوسکتا ہے۔ یہ
ہمیں کافر کہتے ہیں اور ان کی کتابوں میں لکھا ہوا ہے کہ احمدیت کو نہ ماننے والے کافر ہیں اس کے مقابل
پر جب ہم ان کو کافر کہتے ہیں تو یہ شور مچا دیتے ہیں اور ساری دنیا میں بدنام کرتے ہیں حالانکہ یہ تو ان
کے دعوی کا ایک طبعی تقاضا ہے اور اس کے سوا ہمارے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔
دوسرا موقف یہ پیش کیا گیا ہے کہ احمدیوں نے صرف ہمیں کافر ہی نہیں ٹھہرایا بلکہ امر واقعہ
کے طور پر امت مسلمہ سے وہ تمام تعلقات منقطع کر لئے جن کی بنا پر امت مسلمہ ایک امت کہلانے کی
مستحق ہوتی ہے۔ پس جب ہر قسم کے تہذیبی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات منقطع کر کے یہ خود ہم سے الگ
ہو گئے تو ان کی اس حرکت کا نام جب ہم نے الگ ہونا رکھا تو ان کو غصہ آگیا کہ تم ہمیں الگ کیوں
کرتے ہو۔ جب اپنے منہ سے ، اپنے الفاظ سے الگ ہوئے ، ہر بات میں اپنے تعلقات توڑ لئے
تو کیا اب ہم ان کو یہ بھی نہ کہہ سکیں کہ ہاں تم الگ ہو گئے ہو اس لئے اب ہمارا تو اس میں کوئی جرم
نہیں۔ بظاہر اس موقف میں بڑی معصومیت پائی جاتی ہے لیکن جب ہم آگے چل کر اس کا مزید جائزہ
لیں گے تو بات کھلتی چلی جائے گی اور صورت حال بالکل برعکس نظر آئے گی۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے اور سراسر جھوٹا الزام ہے کہ جماعت احمد یہ ۔ احمدیہ نے کفر
کے فتوے میں پہل کی ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی یہ سوال اٹھایا
گیا تھا۔ آپ نے اس کا جواب ان الفاظ میں دیا:
کیا کوئی مولوی یا کوئی اور مخالف یا کوئی سجادہ نشین یہ ثبوت دے سکتا
ہے کہ پہلے ہم نے ان لوگوں کو کافر ٹھہرایا تھا۔ اگر کوئی ایسا کاغذ یا اشتہار یا رسالہ
ہماری طرف سے ان لوگوں کے فتویٰ کفر سے پہلے شائع ہوا ہے جس میں ہم نے
مخالف مسلمانوں کو کافر ٹھہرایا ہے تو وہ پیش کریں۔ ورنہ خودسوچ لیں کہ یہ کس
قدر خیانت ہے کہ کافر تو خود ٹھہر اویں آپ اور پھر ہم پر یہ الزام لگاویں کہ گویا ہم
خطبات طاہر جلد ۴
352
خطبه جمعه ۱۹ راپریل ۱۹۸۵ء
نے تمام مسلمانوں کو کافر ٹھہرایا ہے ۔“ (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ ص ۱۲۳)
یہاں ضمناً یہ بات بھی کھول دینی ضروری ہے کہ قرآن کریم کی اس آیت کی رو سے جس کی
میں نے ابھی تلاوت کی ہے کسی کو غیر مسلم ٹھہرانے کا حق کسی انسان کو نہیں دیا گیا اور اسلام کا دعوی
کرنے والے کو خواہ وہ کیسا بھی ہو اور خواہ اس کے دل میں ایمان کا ایک ذرہ بھی نہ ہو اس کو بھی خدا یہ
اجازت دیتا ہے کہ مسلمان کہلا تا رہے لیکن دوسروں کو یہ حق دے دیا کہ جن کو خدا خبر دے یا جن کے
پاس دلیل ہو وہ کسی کو کافر ٹھہرا دیں ان دو چیزوں میں بہت فرق ہے جب فرمایا لَّمْ تُؤْمِنُوا تم
ایمان نہیں لائے تم اپنے آپ کو مومن نہ کہو تو کافر ٹھہرانا اور کس کو کہتے ہیں؟ کا فرٹھہرانے کا حق تو دیا
لیکن قطعی خبر کے نتیجہ میں کسی پختہ دلیل اور برہان کے نتیجہ میں نہ یہ کہ ویسے ہی شغلاً ایک دوسرے
کو کافر ٹھہرانے کا وطیرہ بنالیا گیا ہو۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب لوگوں کو کافر
ٹھہرایا تو آپ کا ایسا کرنا قرآن کے منشاء کے عین مطابق تھا اور اسی طرح آنحضرت ﷺ کی منشاء
صلى الله
صلى الله
عروسه
کے بھی عین مطابق تھا۔ ایسا کرتے وقت آپ نے وہ تمام دلائل پھر پیش فرمائے جن کے نتیجہ میں قرآن
اور حدیث کی رو سے ایسا شخص کافر ٹھہرائے جانے کا مستحق بنتا ہے ۔ چنانچہ اس سلسلہ میں آپ نے
آنحضرت ﷺ کی ایک حدیث پیش فرمائی اور اس پر بناء کرتے ہوئے اپنا موقف پیش فرمایا کہ جوشخص عروسه
بھی کسی مومن کو کافر کہہ دے تو ایسا کفر اسی کہنے والے پر آن پڑتا ہے اور وہ شخص خود کا فرٹھہرتا ہے ۔
چنانچہ ایسے بہت سے اقتباسات ہیں جن سے یہ بات کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی تفصیل سے پہلے اپنے مخالفین کو سمجھانے کی کوشش فرمائی اور آپ نے
ان کو بار بار متنبہ فرمایا کہ تم ایسی حرکتوں سے باز آجاؤ ورنہ ہمارے لئے پھر اس کے سوا کوئی چارہ نہیں
رہے گا کہ تمہیں آنحضرت ﷺ عروسه ۔ کے ارشاد کے مطابق وہی کچھ سمجھیں : جو حدیث سے مستنبط ہے۔ آپ
نے بار بار فرمایا کہ دیکھو ہم تم پر حجت تمام کرتے ہیں تم ان حرکتوں سے باز آجاؤ ورنہ تمہارا کفر تم پر لوٹ
کر پڑے گا اور ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا کہ تمہیں کافر سمجھیں کیونکہ حضرت اقدس
محمد مصطفی ﷺ کا یہ فرمان ہے جس سے کوئی مسلمان سرمو انحراف نہیں کر سکتا۔
صلى الله
جہاں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فتویٰ کفر کا تعلق ہے اس پہلو سے بھی یہ
فتویٰ ایک امتیاز رکھتا ہے کہ نہ صرف یہ کہ مولویوں کی تکفیر کے بعد یہ فتوی دیا بلکہ حضرت مسیح موعود
خطبات طاہر جلد۴
353
خطبه جمعه ۱۹ اپریل ۱۹۸۵ء
علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف سے تکفیر کا یہ فتویٰ سب سے زیادہ مہذب اور نرم الفاظ میں دیا گیا جس
میں دلائل کے ساتھ بار بار سمجھا کر بتایا گیا ہے کہ اس لحاظ سے تم کافر بنتے ہو لیکن جنہوں نے پہل کی
وہ ایک ایسا باب ہے جس کو آج کے بعض مسلمان عمدا اور بعض غیر ارادی طور پر یا لاعلمی کی وجہ سے بھول
چکے ہیں ۔ اس پر نظر نہیں رکھتے اور یہ باب بھی اتنا گندا اور بھیانک ہے کہ اس کے تمام صفحات آپ
کے سامنے پیش نہیں کئے جاسکتے ۔ میں نے صرف چند نمونے پیش کرنے کے لئے منتخب کئے ہیں۔
سب سے پہلے تو میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اپنے الفاظ میں بتانا چاہتا
ہوں کہ آپ کے ساتھ مولویوں کی طرف سے کیا سلوک کیا گیا۔ آپ فرماتے ہیں:
مولوی محمد حسین بٹالوی نے جب جرات کے ساتھ زبان کھول کر
میرا نام دجال رکھا اور میرے پر فتوی کفر لکھوا کر صد ہا پنجاب وہندوستان کے
مولویوں سے مجھے گالیاں دلوائیں اور مجھے یہود و نصاری سے بدتر قرار دیا اور
میرا نام کذاب ، مفسد ، دجال ، مفتری، مکار ٹھگ ، فاسق فاجر خائن رکھا۔ تب
خدا نے میرے دل میں ڈالا کہ صحت نیت کے ساتھ ان تحریروں کی مدافعت
کروں۔ میں نفسانی جوش سے کسی کا دشمن نہیں اور میں چاہتا ہوں کہ ہر ایک سے
بھلائی کروں مگر جب کوئی حد سے بڑھ جائے تو میں کیا کروں۔ میرا انصاف
خدا کے پاس ہے۔ ان سب مولوی لوگوں نے مجھے دکھ دیا اور حد سے زیادہ دکھ
دیا اور ہر ایک بات ہنسی اور ٹھٹھا کا نشانہ بنایا۔ پس میں بجز اس کے کیا کہوں کہ
يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِم مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ
يَسْتَهْزِعُونَ (يس: ۳۱) ( تمه حقیقة الوحی صفحه ۲۱ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۵۳ )
یہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف سے واضح موقف کی ابتدالیکن
جہاں تک مخالف مولویوں کے فتاوی کا تعلق ہے جن کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
مختصرا فرمایا ہے ان میں سے چند ایک میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں اور سب سے پہلے مولوی
عبد الصمد غزنوی کے فتویٰ کو لیتا ہوں ۔
مولوی غزنوی صاحب نے لکھا کہ:
خطبات طاہر جلد ۴
354
خطبه جمعه ۱۹ را پریل ۱۹۸۵ء
دو
یہ گمراہ کرنے والا چھپا مرتد ہے بلکہ وہ اپنے شیطان سے زیادہ گمراہ
ہے جو اس سے کھیل رہا ہے ۔ اگر یہ شخص اس اعتقاد پر مر جائے تو اس کی نماز
جنازہ نہ پڑھی جائے اور نہ یہ مسلمانوں کی قبروں میں دفن کیا جائے تا کہ وہ اہل
قبور اس سے ایذا نہ پاویں“ (اشاعۃ السنۃ جلد ۱۳ نمبر صفحہ ۲۰۱)
اسی طرح میاں نذیر حسین دہلوی جو شیخ الکل کہلاتے ہیں انہوں نے اپنے فتوی میں لکھا:
اہل سنت سے خارج ۔ اس کا عملی طریق ملحدین باطنیہ وغیرہ اہل
ضال کا طریق ہے ، اس کے دعوے واشاعت اکاذیب اور اس ملحدانہ طریق
سے اس کو تیس دجالوں میں سے جن کی خبر حدیث میں وارد ہے ایک دجال کہہ
سکتے ہیں ۔ اس کے پیرو ہم مشرب ذریات دجال ، خدا پر افتراء باندھنے والا ،
اس کی تاویلات الحادو تحریف ، کذب و تدلیس سے کام لینے والا ، دجال ، بے
علم ، نافہم ، اہل بدعت و ضلالت ۔
جو کچھ ہم نے سوال سائل کے جواب میں کہا اور قادیانی کے حق میں
فتوی دیا وہ صحیح ہے ۔۔۔۔۔ اب مسلمانوں کو چاہئے کہ ایسے دجال کذاب سے احتراز
کریں اور اس سے وہ دینی معاملات نہ کریں جو اہل اسلام میں باہم ہونے
چاہئیں۔ نہ اس کی محبت اختیار کریں۔ اور نہ اس کو ابتداء سلام کریں اور نہ اس کو
دعوت مسنون میں بلاویں اور نہ اس کی دعوت قبول کریں اور نہ اس کے پیچھے
اقتدا کریں اور نہ اس کی نماز جنازہ پڑھیں ۔“
66
اشاعۃ السنة النبوية - جلد ۱۳ نمبر ۶ - ۱۸۹۰ ء صفحه ۱۴۰، ۱۴۱، ۱۸۵)
اسی طرح ۱۸۹۳ ء ہی میں قاضی عبید اللہ صاحب مدراسی نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے خلاف ایک فتوی دیا جس کی بنیاد اس بات پر رکھی کہ جو شخص بھی حضرت عیسی علیہ السلام
کے جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر جانے اور جسمانی نزول کا قائل نہ ہو وہ کافر ہے ۔ چنانچہ قاضی
صاحب نے لکھا:
وہ شرع شریف کی رو سے مرتد ، زندیق و کافر ہے اور مصداق
خطبات طاہر جلد۴
355
خطبه جمعه ۱۹ اپریل ۱۹۸۵ء
صلى الله
ہمارے نبی کریم ﷺ کی پیشگوئی کے تیں دجالوں میں سے ایک ہے۔ اور جس
نے اس کی تابعداری کی وہ بھی کافر و مرتد ہے اور شرعاً مرتد کا نکاح فسخ
ہو جاتا ہے اور اس کی عورت حرام ہوتی ہے اور اپنی عورت کے ساتھ جو وطی
کرے گا سو وہ زنا ہے اور ایسی حالت میں جو اولاد پیدا ہوتی ہے وہ ولد الزنا
ہوتی ہے اور مرتد بغیر توبہ کے مر گیا تو اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھنا اور اس کو مقابر
اہل اسلام میں دفن نہیں کرنا۔ بلکہ بغیر غسل و کفن کے کتے کی مانند گڑھے
میں ڈال دینا ۔
66
( فتوی در تکفیر منکر عروج جسمی و نزول حضرت عیسی علیہ السلام صفحہ ۶۶ - ۶۷)
دیکھیں یہ ہے زبان مولویوں کے فتوؤں کی اور یہ تو ابھی صرف چند نمونے ہیں ورنہ ایسے
بے شمار فتوے لکھ کر ملک میں پھیلائے گئے اور پھر واقعہ ان فتووں پر عمل بھی کیا گیا کیونکہ یہ ایسے فتاوی
نہیں تھے صرف جو مولویوں کی کتابوں کی زینت بن کر رہ گئے ہوں بلکہ ان کی ملک گیر تشہیر کی گئی ، عوام
الناس کے ذریعہ ان فتاوی پر عمل بھی کروایا گیا۔ چنانچہ جماعت احمد یہ کے خلاف عوام اس حد تک
مشتعل ہو گئے کہ بقول مولوی عبدالاحد خانپوری:
” جب طائفہ مرزائیہ امرتسر میں بہت ذلیل وخوار ہوئے ، جمعہ و جماعت
سے نکالے گئے اور جس مسجد میں جمع ہو کر نمازیں پڑھتے تھے اس میں سے بے جو
عزتی کے ساتھ بدر کئے گئے اور جہاں قیصری باغ میں نماز جمعہ پڑھتے تھے
وہاں سے حکماً رو کے گئے تو نہایت تنگ ہو کر مرزا قادیانی سے اجازت مانگی کہ
66
مسجد نئی تیار کریں ۔“ (اظہار مخادعت مسیلمہ قادیانی)
یہ وہ حالات ہیں جو علیحدگی پر منتج ہوئے ۔ آج مولوی یہ کہتے نہیں تھکتے کہ
جماعت احمد یہ نے کفر کے فتوی میں پہل کی اور پھر علیحدہ ہونے شروع ہو گئے اور یہ ساری باتیں عوام
الناس یعنی مسلمانوں سے چھپا رہے ہیں یہ ان کا کردار ہے ، یہ ان کی تاریخ ہے جو بتارہی ہے کہ کس
طرح جماعت احمد یہ کو علیحدہ ہونے پر مجبور کیا گیا اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو
فتوی دیا اس کو دیکھئے اور ان لوگوں کے فتاوی کی زبان دیکھئے آخر کسی بات کی حد بھی ہوتی ہے، انسان
خطبات طاہر جلد ۴
356
خطبه جمعه ۱۹ اپریل ۱۹۸۵ء
کے اندر شرافت کی کوئی تو رمق باقی رہنی چاہئے مگر مولویوں کے فتوؤں میں اتنا جھوٹ ہے ، اس قسم کا
کذب ہے اور اس طرح کا افتراء ہے کہ انسانی روح کانپ اٹھتی ہے۔ عوام الناس کو جماعت احمد یہ
کے خلاف جھوٹ بول بول کر مشتعل کیا جا رہا ہے اور اشتعال کی اصل باتیں لوگوں سے چھپائی جارہی
ہیں ۔ اب دیکھئے اس فتوی میں یہ بتایا گیا ہے کہ احمدی جس جگہ نمازیں پڑھتے تھے وہاں سے
حکما ر کوائے گئے تو پھر تنگ آکر مسجد بنانے کی اجازت مانگی اور اب کہتے ہیں کہ تم مسجدیں کیوں بناتے
ہو۔ تو خیر آگے سنئے :
تب مرزا نے ان کو کہا کہ صبر کرو میں لوگوں سے صلح کرتا ہوں۔ اگر
صلح ہو گئی تو مسجد بنانے کی کچھ حاجت نہیں ۔“
66
حد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوصلے اور صبر کی۔ ان حالات میں بھی
فرماتے ہیں کہ میں اب بھی صلح کی کوشش کرتا ہوں اگر صلح ہو گئی تو مسجد بنانے کی ضرورت نہیں ۔ پھر
آگے سنتے :
اور نیز اور بہت قسم کی ذلتیں اٹھائیں۔ معاملہ و برتاؤ مسلمانوں سے
بند ہو گیا۔ عورتیں منکوحہ و مخطو بہ بوجہ مرزائیت کے چھینی گئیں۔ مردے ان کے
بے تجہیز و تکفین اور بے جنازہ گڑھوں میں دبائے گئے وغیرہ وغیرہ تو
۔۔۔۔۔ قادیانی نے یہ اشتہار مصالحت کا دیا۔ (اظہار مخادعت مسیلمہ قادیانی)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لیکچر لدھیانہ میں جب جوابی فتوی صادر فرمایا تو
دیکھئے وہ کس طرح قرآن کی حدود کے اندر اور ان تمام احتیاطوں کے ساتھ صادر کیا گیا جن کا قرآن
کریم کی تعلیم تقاضا کرتی ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
اس وقت مسلمان اسلمنا میں تو بے شک داخل ہیں مگر امنا
66
کی ذیل میں نہیں ۔“ (لیکچر لدھیانہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ ص ۲۹۵)
اور جب یہ فرمایا اس کے تمام مضمرات بیان فرمادیئے گویا پورا دریا ایک کوزے میں بند
ادیا ہے یعنی احمدیوں کو مسلمانوں کے معاملات میں اس سے آگے بڑھنے کی اجازت
ت
صلى الله
عروسه
دی۔ جس حد تک حضرت اقدس محمد مصطفی علی ان لوگوں کے معاملہ میں گئے جن کے متعلق خدا نے خبر
خطبات طاہر جلد ۴
357
خطبه جمعه ۱۹ راپریل ۱۹۸۵ء
دی تھی کہ فلاں فلاں لوگ ایمان نہیں لائے ۔ یعنی خدا فرماتا ہے اے رسول! تمہیں بھی حق نہیں کہ ان
کو مسلمان کہنے سے روکو یا یہ مطالبہ ہی کرو بلکہ یہ بھی حق نہیں کہ ان کو مومن کہنے سے روکو یا اس کا مطالبہ
کرو۔ ان شرائط اور ان حدود کے اندر تاریخ نے یا سنت نبوی نے اس آیہ کریمہ پر جو روشنی ڈالی ہے
اس کے مطابق کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ کسی کو غیر مسلم کہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے بھی اپنے مخالفین کے لئے کہیں غیر مسلم کا لفظ استعمال نہیں فرمایا البتہ جہاں تک ایک مسلمان کو کافر لئے
ٹھہرانے کا تعلق ہے آپؐ نے فرمایا:
وو
یہ ایک شریعت کا مسئلہ ہے کہ مومن کو کافر کہنے والا آخر کا فر ہو
جاتا ہے۔ پھر جب کہ وہ سومولوی نے مجھے کا فرٹھیرایا اور میرے پر کفر کا فتویٰ لکھا
گیا اور انہیں کے فتوی سے یہ بات ثابت ہے کہ مومن کو کافر کہنے والا کا فر ہو
جاتا ہے اور کافر کو مومن کہنے والا بھی کافر ہو جاتا ہے“
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۸)
یعنی تو پھر اب میں کیسے رک سکتا ہوں اس فتوی سے جو مخالفین کے پیدا کردہ حالات کا طبعی
صلى الله
نتیجہ ہے ۔ چنانچہ آپ نے آنحضرت ﷺ کی اس حدیث کا حوالہ دیا جس کا میں ذکر کر چکا ہوں ۔
آپ فرماتے ہیں:
صلى الله
آنحضور ﷺ کا یہ ارشاد ہے۔
ایما رجل مسلم اکفر رجلا مسلما فان کان کا فرا
والا كان هو الكافر " (ابوداود کتاب السنة حدیث نمبر : ۴۰۶۷)
کہ جب کوئی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو کا فرٹھہرائے تو وہ خود کا فر ہو جاتا ہے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
ہم کسی کلمہ گو کو اسلام سے خارج نہیں کہتے“
دیکھیں کیسا مربوط مسلک ہے اس میں کوئی تضاد نہیں ہے مسلسل بنا ہے قرآن کریم کے ایک
صلى الله
فرمان پر اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے ارشاد پر اور اسی دائرہ کے اندر یہ مہذبانہ فتوی دیا جا رہا
ہے فرماتے ہیں ۔
خطبات طاہر جلد ۴
358
خطبه جمعه ۱۹ راپریل ۱۹۸۵ء
ہم کسی کلمہ گو کو اسلام سے خارج نہیں کہتے جب تک کہ وہ ہمیں کافر
کہہ کر خود کافر نہ بن جائے ۔ آپ کو شاید معلوم نہ ہو جب میں نے مامور ہونے کا
دعوی کیا تو اس کے بعد بٹالہ کے محمد حسین مولوی ابوسعید صاحب نے بڑی محنت
سے ایک فتوی تیار کیا۔ جس میں لکھا تھا کہ یہ شخص کافر ہے دجال ہے خال ہے
اس کا جنازہ نہ پڑھا جائے جو ان سے السلام علیکم کرے یا مصافحہ یا انہیں مسلمان
کہے وہ بھی کا فراب سنو یہ ایک متفق علیہ مسئلہ ہے کہ جو مومن کو کافر کہے وہ کافر ہو
جاتا ہے۔ پس اس مسئلہ سے ہم کس طرح انکار کر سکتے ہیں آپ لوگ خود ہی کہہ
دیں کہ ان حالات کے ماتحت ہمارے لئے کیا راہ ہے ہم نے ان پر پہلے کوئی
فتوی نہیں دیا ۔ اب جو انہیں کافر کہا جاتا ہے تو یہ انہیں کے کافر بنانے کا نتیجہ
ہے۔ ایک شخص نے ہم سے مباہلہ کی درخواست کی ہم نے کہا کہ دو مسلمانوں
میں مباہلہ جائز نہیں۔“
کو
غور سے سنئے اس بات کو یعنی ان تمام فتادی کے باوجود جن کی زبان نہایت کر یہہ
اور گندی ہے مغلظات سے پر ہے ان کو فتویٰ کہا ہی نہیں جا سکتا مگر ان کے جواب میں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا صبر وتحمل اور ہمت و حوصلہ دیکھیں فرماتے ہیں میں نے ان کو جواب دیا کہ دو
مسلمانوں کے مابین مباہلہ جائز نہیں مگر :
” اس نے جواب لکھا کہ ہم تو تجھے پکا کا فر سمجھتے ہیں“
اس شخص نے عرض کیا جس نے یہ پہلا سوال کیا تھا جس کا جواب دیا جارہا ہے کہ وہ آپ کو
کافر کہتے ہیں تو کہیں لیکن اگر آپ نہ کہیں تو اس میں کیا حرج ہے؟
یعنی با وجود اس کے کہ اس بات کو پوری طرح سمجھا چکے ہیں کہ دیکھو یہ تم سب کا اپنا فتویٰ
ہے پھر بھی سوال پوچھنے والا اصرار کرتا چلا گیا کہ اس میں کیا حرج ہے۔ حضور علیہ السلام نے فرمایا:
جو ہمیں کا فرنہیں کہتا ہم اسے ہر گز کا فرنہیں کہتے لیکن جو ہمیں کافر
کہتا ہے اسے کافر نہ سمجھیں تو اس میں حدیث اور متفق علیہ مسئلہ کی مخالفت لازم
آتی ہے اور یہ ہم سے نہیں ہو سکتا ۔ ( ملفوظات جلد پنجم صفحہ ۶۳۵ - ۶۳۶ )
خطبات طاہر جلد ۴
359
خطبه جمعه ۱۹ اپریل ۱۹۸۵ء
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قطع نظر اس کے کہ احمدیوں اور غیر احمدیوں میں سے پہلے کس نے
کس کو کیا کہا دیکھنا یہ ہے کہ اس کا طبعی اور منطقی نتیجہ جو پاکستان کی حکومت نے نکالا ہے اگر وہ اس بات
میں متقی ہیں اور واقع میں اس کے سوا کوئی اور نتیجہ نکالنا ان کے لئے ممکن نہیں ہے تو پھر اس مسلک پر قائم
رہیں۔ پھر تو دلیل یہ بنتی ہے کہ جو شخص خود دوسرے کو کافر کہہ دے اور اس سے تعلقات منقطع کر لے اس
شخص کے متعلق یا اس مذہب کے متعلق یا اس فرقے کے متعلق حکومت پاکستان کے پاس اس کے سوا اور
کوئی چارہ نہیں ہے کہ اسے کلیتہ غیر مسلم قرار دے دے اور اس کو تمام اسلامی حقوق سے محروم کر دے۔
ہمارے متعلق ایک طبعی اور منطقی دلیل جو بنائی گئی ہے اگر یہ دلیل درست ہے تو پھر ان لوگوں
کے متعلق کیا خیال ہے جنہوں نے ایک دوسرے کے خلاف فتوے دے رکھے ہیں ان فتاوی میں سے
میں چند ایک فتوے آپ کے سامنے پڑھ کر سناتا ہوں ۔
سب سے پہلے بریلویوں کا فتویٰ سنئے۔ بریلوی صرف ہمارے خلاف ہی نہیں بلکہ ان لو
گوں کے بھی خلاف ہیں جو آج اس حکومت کے سب سے زیادہ لاڈلے اور منہ چڑھے ہیں یعنی
وہابی اور دیوبندی ۔ چنانچہ بریلوی علماء میں سے چوٹی کے علماء کا فتویٰ ہے کسی عام عالم کا فتویٰ
نہیں۔ بڑا لمبافتویٰ ہے میں اسے مختلف ٹکڑوں میں بیان کرتا ہوں ۔ لکھا ہے:
کریں
وہابیہ دیو بند یہ اپنی عبارتوں میں تمام اولیاء انبیاء حتی کہ حضرت سید
صلى الله الاولین و آخرین کی اور خاص ذات باری تعالٰی شانہ، کی اہانت و ہتک
کرنے کی وجہ سے قطعاً مرتد و کافر ہیں اور ان کا ارتداد و کفر سخت سخت سخت اشد
عروسه
درجہ تک پہنچ چکا ہے ایسا کہ جوان مرتدوں اور کافروں کے ارتداد و کفر میں
ذرا بھی شک کرے وہ بھی انہیں جیسا مرتد اور کافر ہے۔“
وہابیہ دیو بند یہ عقائد والوں کی نسبت تین سو علماء اہل السنۃ والجماعت کا متفقہ فتوی المعلن محمد ابراہیم بھاگلپوری صفحہ ۶۳)
اب حکومت پاکستان کے لئے کون سی راہ باقی رہ گئی ہے اگر ان کے کفر پر ذرا سا بھی شک
تو آپ خود دائرہ اسلام سے باہر چلے جاتے ہیں لیکن اس کے س کے باوجود نہ دیوب نہ دیو بندیوں وہابیوں
پر حکومت فتوے لگا رہی ہے اور نہ ان پر لگا رہی ہے جو فتوی دے رہے ہیں۔ ذرا فتوی کی تفصیلات
سنئے ۔ تعلقات منقطع کرنے کا الزام جماعت احمد یہ پر لگاتے ہیں لیکن انہوں نے اپنے فتوے کی بناء پر
خطبات طاہر جلد ۴
360
خطبہ جمعہ ۱۹ را پریل ۱۹۸۵ء
جو تعلقات منقطع کئے وہ سنئے لکھا ہے :
دو
مسلمانوں کو چاہئے کہ ان سے بالکل ہی محترز و مجتنب رہیں ان
کے پیچھے نماز پڑھنے کا تو ذکر ہی کیا اپنے پیچھے بھی ان کو نماز نہ پڑھنے دیں۔“
(ايضاً )
سے
اب دیکھیں جماعت احمد یہ نے تو کبھی بھی یہ تعلیم نہیں دی ہم تو کہتے ہیں تعلقات رکھو
ایک دوسرے سے ملو اور ہر قسم کے روابط استوار کرو۔ محبت و پیار پیش آؤ۔ خدمت
بجالاؤ۔ اور جماعت کی تاریخ بتاتی ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ جماعت کا ہمیشہ یہی سلوک رہا ہے
۔ ہاں پیچھے نماز نہیں پڑھنی۔ کیوں نہیں پڑھنی اس کی وجوہات ہیں ایک تو وہ وجہ ہے جس کو میں پہلے
بیان کر چکا ہوں کچھ اور بھی وجوہات ہیں جن کا میں بیان کروں گا لیکن اپنے پیچھے نماز پڑھنے سے
کبھی نہیں روکا۔ آج تک کبھی اشارہ یا کنایہ بھی جماعت کی طرف سے اس قسم کا کوئی واقعہ قسم ثابت
نہیں ہوا نہ مسجدوں سے کسی کو محروم کیا گیا۔ ہم تو اپنی مسجدوں میں خود بلاتے ہیں ، ان کو دعوتیں
دیتے ہیں اور اجازت دیتے ہیں کہ اگر ہمارے پیچھے نماز نہیں پڑھنی تو تم خود شوق سے جس طرح
چاہو ہماری مسجد میں خود نماز پڑھ لو، بے شک با جماعت نماز پڑھ لو۔ چنانچہ ایسے واقعات آئے دن
ربوہ میں رونما ہوتے تھے۔ سوال و جواب کے لئے غیر احمدی دوست جب ربوہ تشریف لاتے تھے
تو مسجد مبارک میں بھی بعض اوقات دو نمازیں ہوتی تھیں ۔ ایک ہماری نماز اور دوسری غیر احمدی دو
دوستوں کی ۔ ان سے یہ کہا جاتا تھا کہ آپ بے شک شوق سے نماز پڑھیں ۔ چنانچہ وہ اپنی نماز الگ
پڑھ لیتے تھے۔ کبھی کسی نے نہیں روکا لیکن فتوی زیر نظر میں لکھا ہے :
ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا تو ذکر ہی کیا اپنے پیچھے بھی ان کو نماز نہ
پڑھنے دیں ۔ اور نہ اپنی مسجدوں میں گھسنے دیں۔ نہ ان کا ذبیحہ کھائیں اور نہ
ان کی شادی غمی میں شریک ہوں ۔ (ایضاً)
ان میں سے کون سے تعلقات ہیں جو احمدیوں نے توڑے ہیں۔ اس فتویٰ کے باوجود
احمدیوں نے نہیں توڑے کیونکہ جماعت احمدیہ کا یہ مسلک نہیں ہے۔ یہ فتوی آگے
چلتا ہے۔ لکھا ہے:
خطبات طاہر جلد ۴
361
خطبه جمعه ۱۹ اپریل ۱۹۸۵ء
نہ اپنے ہاں ان کو آنے دیں۔ یہ بیمار ہوں تو عیادت کونہ
جائیں ۔ مریں تو گاڑ نے تو پینے میں شرکت نہ کریں۔ مسلمانوں کے قبرستان
میں جگہ نہ دیں۔ غرض ان سے بالکل احتیاط واجتناب رکھیں ۔ (ایضاً)
یہ ہے حضرات علمائے اہل سنت کے فتوؤں کا خلاصہ اور بے اور ریہ فتوے دینے والے صرف
ہندوستان ہی کے علماء نہیں ہیں بلکہ جب وہابیہ دیوبندیہ کی عبارتیں ترجمہ کر کے بھیجی گئیں
تو افغانستان و خیوا و بخار او ایران و مصر و روم و شام اور مکہ معظمہ و مدینہ منورہ وغیرہ تمام دیار عرب
و کوفہ و بغداد شریف غرض تمام جہان کے علمائے اہل سنت نے بالا اتفاق یہی فتویٰ دیا ہے کہ:
ان عبارتوں سے اولیاء انبیاء اور خود خدائے تعالیٰ شانہ کی سخت
سخت اشد اہانت و توہین ہوئی۔ پس وہابیہ دیو بند یہ سخت سخت اشد مرتد و
کافر ہیں ایسے کہ جوان کو کافر نہ کہے خود کافر ہو جائے گا ، اس کی عورت اس
کے عقد سے باہر ہو جائے گی اور جو اولاد ہوگی وہ حرامی ہوگی اور از روئے
شریعت تر کہ نہ پائے گی ۔ (ایضاً)
یہ ہیں ان مولویوں کے فتوے لیکن جماعت احمدیہ کے اس فتوے کو اچھالا جا رہا ہے جس
کے ساتھ دلائل دیئے گئے ہیں ۔ مہذبانہ گفتگو کی گئی ہے اور قرآنی آیات پر بناء کرتے ہوئے
استدلال کیا گیا ہے ۔ پھر سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان سے کیا سلوک ہونا چاہئے جنہوں نے
وہابیوں دیو بندیوں کو کافر ٹھہرا کر ان کی جڑ ہی اکھاڑ دی ہے۔ اب ان کتابوں کے نام سنتے جن میں
ان فتوی کی تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں :
(1) تقدیس الوكيل (2) السيف المسلول (3) عقائد وہابیہ دیو بند یہ ( 4) تاریخ
دیوبندیہ (5) حسام الحرمین (6) فتاویٰ الحرمین (7) الصوارم الہند یہ علی مکر شیاطین الدیوبندیہ۔
وغیرہ وغیرہ۔
اور اب دیو بندیوں کا بریلویوں کے خلاف فتوی سن لیجئے ۔ مندرجہ بالا فتوی کا جواب
انہوں نے ایک ہی فقرہ میں اکٹھا دے دیا ہے۔ لکھا ہے :
یہ سب تکفیریں اور لعنتیں بریلوی اوراس کے اتباع کی طرف
خطبات طاہر جلد ۴
362
خطبه جمعه ۱۹ راپریل ۱۹۸۵ء
سے لوٹ کر قبر میں ان کے واسطے عذاب اور بوقت خاتمہ ان کے موجب
خروج ایمان وازالہ تصدیق وایقان ہوں گی کہ ملائکہ حضور علیہ السلام سے کہیں
گے انک لا تدرى ما احد ثوا بعدک اور رسول مقبول علیہ السلام
دجال بریلوی اور ان اتباع کو سحقاً سحقاً فرما کر حوض مورو دو شفاعت محمود سے کتوں
سے برتر کر کے دھتکار دیں گے اور امت مرحومہ کے اجر و ثواب و منازل ونعم
سے محروم کئے جائیں گے ۔“
( رجوم المذنبين على رؤوس الشياطين المشهور به الشهاب الثاقب على المسترق
الکاذب صفحه ۱۱۹ - ۱۲۰ مولفه مولوی سید حسین احمد صاحب مدنی)
اب یہ تو پاکستان کے ان دو بڑے بڑے فرقوں کی بات ہوئی ہے جو ملک کی بڑی بھاری
اکثریت بناتے ہیں ، یہ ان کے آپس کے فتوے ہیں۔ پاکستان کی حکومت کا موقف اگر دیانت داری
پر مبنی ہے تو ان کے ساتھ اس سے کئی گنا زیادہ سخت سلوک ہونا چاہئے جو جماعت احمد یہ سے روا رکھا
جا رہا ہے۔
لکھا ہے:
رہے شیعہ حضرات تو ان کے بارہ میں بھی فتوی سن لیجئے ! لکھا ہے:
رافضیوں تبرائیوں کے باب میں حکم یقینی قطعی اجماعی یہ ہے کہ وہ
علی العموم کفار مرتدین ہیں ان کے ہاتھ کا ذبیحہ مردار ہے ان کے ساتھ مناکحت
نہ صرف حرام بلکہ خالص زنا ہے۔“
ایسا لفظ ان کو پسند آیا ہے کہ بار بار اس بے ہودہ لفظ کو استعمال کر رہے ہیں ۔ پھر آگے ا
وو
معاذ اللہ مرد رافضی اور عورت مسلمان ہو تو یہ سخت قہر الہی ہے۔ اگر
مردسنی اور عورت ان خبیثوں میں کی ہو جب بھی نکاح ہرگز نہ ہوگا محض زنا ہوگا
اولا د ولد الزنا ہوگی ۔ باپ کا ترکہ نہ پائے گی اگرچہ اولا د بھی سنی ہی ہو کہ شرعاً
ولد الزنا کا باپ کوئی نہیں ۔ عورت نہ ترکہ کی مستحق ہوگی نہ مہر کی کہ زانیہ کے لئے
66
مہر نہیں ۔“ (اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی کا فتوی رد الرفضه صفحه ۳۰-۳۱)
خطبات طاہر جلد۴
363
خطبه جمعه ۱۹ اپریل ۱۹۸۵ء
ان فتوؤں میں ایسی غلیظ اور گندی زبان استعمال کی گئی ہے اور پھر بھی کہتے ہیں ہم علمائے
دین ہیں۔ ان مولویوں نے مسلمانوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑا ۔ یہ فتوی آگے چلتا ہے۔ لکھا ہے:۔
رافضی اپنے کسی قریب حتی کہ باپ بیٹے ماں بیٹی کا بھی ترکہ نہیں
پا سکتا۔ سنی تو سنی کسی مسلمان بلکہ کسی کافر کے بھی ۔ یہاں تک کہ خود اپنے ہم
مذہب رافضی کے ترکہ میں اس کا اصلاً کچھ حق نہیں ( یہ سارا ان فتوی دینے
والوں کی طرف لوٹا دینا چاہئے ۔ ناقل ) ان کے مرد عورت ، عالم، جاہل کسی
سے میل جول ، سلام کلام سخت کبیرہ اشد حرام ۔ جوان کے ملعون عقیدوں
پر آگاہ ہو کر بھی انہیں مسلمان جانے یا ان کے کافر ہونے میں شک کرے
با جماع تمام آئمہ دین کا فر بے دین ہے ۔ اور اس کے لئے بھی یہی سب
احکام ہیں جو ان کے لئے مذکور ہوئے ۔ مسلمان پر فرض ہے کہ اس فتویٰ کو
بگوش ہوش سنیں اور اس پر عمل کر کے سچے پکے سنی بنیں ۔ (ایضاً)
اور بھی اسی طرح کے بڑے بڑے خوفناک فتوے ہیں جن کو اس وقت میں چھوڑ
رہا ہوں ۔ ایک دوسرے کے خلاف ایسے ایسے خوفناک اور گندے فتاوی کے انبار لگے ہوئے ہیں کہ آدمی
حیران ہو جاتا ہے ۔ فتاوی دینے کے گویا کارخانے بنے ہوئے ہیں ، ہر کارخانے سے گندنکل
رہا ہے، بایں ہمہ جماعت احمد یہ پر یہ الزام ہے کہ اس نے ہمیں کافر کہہ دیا جبکہ جماعت کے فتویٰ کے
اندر ایک دلیل ہے ایک بڑا بھاری استدلال قرآن کا موجود ہے پھر بنیادی حق سے محروم نہیں
کیا جارہا بلکہ یہ کہا جا رہا ہے کہ تم بے شک اپنے آپ کو مسلمان سمجھو، مومن کہو کہتے چلے جاؤ اس پر
ہمارا کوئی حق نہیں ، ہاں ایسا سمجھنے پر مجبور ہو گئے ہیں کیونکہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا فتوی ہے جماعت
کا یہ موقف تو نا قابل برداشت ہے اس سے گویا سارے تعلقات منقطع ہو گئے اس لئے کہا گیا کہ اسے
دائرہ اسلام سے خارج کرو، ان کی مسجد میں جلا دو، گنبد توڑ دو، اگر مسجد میں نہیں جلانی تو کم سے کم رخ ہی
بدل دو اور آخری بات یہ کہ یہ مرتد ہو گئے اس لئے اگر چہ پاکستانی حکومت واقعہ اسلامی حکومت ہے تو
فتوی اب یہ ہے کہ ان کا قتل عام کرو کوئی بھی ان میں سے بیچ کر باہر نہ جائے ۔ مگر یہ جو ایک دوسرے کے
خلاف گندی زبانیں استعمال کی گئی ہیں ان کو سن ہی نہیں رہے یہ گندے فتوے ان کو نظر ہی نہیں آرہے۔
خطبات طاہر جلد۴
364
خطبه جمعه ۱۹ راپریل ۱۹۸۵ء
اب یہ کہیں گے کہ شاید شیعوں نے نسبتاً زیادہ نرمی کا سلوک کیا ہوگا اس لئے شیعوں کا بھی
فتویٰ دیکھ لیتے ہیں کہ وہ سنیوں کے متعلق کیا سمجھتے ہیں۔ لکھا ہے:
فرقہ حقہ شیعہ کے نزدیک شیعہ عورت کا نکاح کسی غیر شیعہ اثنا عشریہ
کے ہمراہ اس لئے نا جائز ہے کہ غیر اثنا عشری کو وہ مومن نہیں سمجھتے ۔ جو مسلمان کہ
غیر اثنا عشری عقیدہ رکھتا ہوشیعوں کے نزدیک وہ مومن نہیں مسلمان ہے۔“
یہاں انہوں نے ایک معقول بات کی ہے جس کے لئے واقعی ان کو داد دینی پڑتی ہے۔ اب
سمجھ آئی کہ یہ اپنے آپ کو مومن کیوں کہتے ہیں انہوں نے مسئلہ کی بناء قرآن پر رکھی ہے اور ا اس بارہ
میں کم سے کم دوسرے سنی علماء کی نسبت زیادہ عقل اور حکمت سے کام لیا ہے۔ کہتے ہیں قرآن سے جائز
ہے تم کسی کو مومن نہ سمجھو لیکن وہ اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے تو بے شک کہنے دو اور یہ بڑی معقول بات
ہے مومن نہیں ہے مگر مسلمان ہے لیکن اس کے باوجود اگر کسی غیر شیعہ کے ساتھ نکاح ہو جائے تو کیا
فتوئی ہے۔ علامہ الحائری شیعوں کے بہت بڑے عالم تھے ان کے صاحبزادہ کہتے ہیں :
ایسی صورت میں باوجود عالم مسئلہ ہونے کے اگر ایسا نکاح واقعہ ہو
جائے تو وہ نکاح باطل ہے ان کی اولا د بھی شرعاً ولد الزنا ہوگی ۔“
66
(مسئلہ نکاح شیعہ وسنی کا مدلل فیصلہ موسوم به «النظر، مولفه سیدمحمد رضی الرضوی القمی ابن علامہ الحائری صفحه ۲)
ایک اور فتویٰ سنئے لکھا ہے :
”جو لوگ آئمہ معصومین کے حق میں شک رکھتے ہیں ان کی لڑکیوں
سے تو شادی کر لومگر ان کو لڑ کی مت دو۔ کیونکہ عورت اپنے شوہر کے ادب کو لیتی
ہے اور شوہر قہراً اور جبراً عورت کو اپنے دین اور مذہب پر لے آتا ہے۔“
(ايضاً صفحه (١٦)
ان دونوں فتاوی میں زبان نسبتاً زیادہ شریفانہ ہے اور معقولیت کا رنگ بھی نسبتاً زیادہ ہے
یعنی یوں نہیں معلوم ہوتا کہ کوئی گندی گالیاں دے رہا ہے ان کے فتوئی میں کوئی نہ کوئی دلیل تو بہر حال
پیش کی گئی ہے مگر جماعت احمدیہ کی طرف سے ایسا کوئی فتویٰ نہیں دیا گیا جس میں اشارہ یا کنایہ بھی
ایسی شادی کو حرام قرار دیا گیا ہو اور خاوند اور بیوی کے ایسے تعلقات کو اس حد تک نا جائز قرار نہیں
خطبات طاہر جلد ۴
365
خطبه جمعه ۱۹ اپریل ۱۹۸۵ء
دیا گیا کہ نعوذ بالله من ذلک یہ سارے گندے الفاظ اس میں بیان ہوئے ہوں۔
اب پرویزی اور چکڑالوی رہ جاتے ہیں ان کے متعلق سنئے کہ بریلوی ، دیو بندی اور
مودودی ان کے خلاف کیا فتویٰ صادر کرتے ہیں۔ لکھا ہے :
دو
چکڑالویت حضور سرور کائنات علیہ التسلیمات کے منصب و مقام
اور آپ کی تشریعی حیثیت کی منکر اور آپ کی احادیث مبارکہ کی جانی دشمن ہے۔
رسول کریم کے ان کھلے ہوئے باغیوں نے رسول کے خلاف ایک مضبوط
محاذ قائم کر دیا ہے۔ جانتے ہو ! باغی کی سزا کیا ہے؟ صرف گولی ۔“
(ہفت روزہ رضوان لاہور چکڑالویت نمبر ۲۱-۲۸ فروری ۱۹۵۳ء صفحه ۳)
پھر ولی حسن صاحب ٹونکی پر ویزیوں پر صادر ہونے والے شرعی احکامات ان الفاظ میں
بیان کرتے ہیں :
غلام احمد پرویز شریعت محمدیہ کی رو سے کافر ہے اور دائرہ اسلام سے
خارج ۔ نہ اس کے عقد نکاح میں کوئی مسلمان عورت رہ سکتی ہے اور نہ کسی
مسلمان عورت کا نکاح اس سے ہو سکتا ہے۔ نہ اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی
نہ مسلمانوں کے قبرستان میں اس کا دفن کرنا جائز ہوگا۔ اور یہ حکم صرف پرویز ہی
کا نہیں بلکہ ہر کافر کا ہے۔ اور ہر وہ شخص جو اس کے متبعین میں ان عقائد کفریہ
کے ہم نوا ہو اس کا بھی یہی حکم ہے اور جب یہ مرتد ٹھہرا تو پھر اس کے ساتھ کسی
قسم کے بھی اسلامی تعلقات رکھنا شرعاً جائز نہیں ہیں ۔
66
ولی حسن ٹونکی مفتی و مدرس و محمد یوسف بنوری شیخ الحدیث مدرسہ عربیہ اسلامیہ ٹاؤن کراچی )
ان کے متعلق مولوی امین احسن اصلاحی کا فتوی بھی سن لیجئے جو پہلے مودودی مسلک رکھتے
تھے۔ لکھا ہے:
اگر یہ مشورہ دینے والوں کا مطلب یہ ہے کہ شریعت صرف اتنی ہی
ہے جتنی قرآن میں ہے، باقی اس کے علاوہ جو کچھ ہے وہ شریعت نہیں ہے تو یہ
صریح کفر ہے اور بالکل اسی طرح کا کفر ہے جس طرح کا کفر قادیانیوں کا ہے