انتہائی ظالمانہ تکفیر و تکذیب کے مقابلہ میں حضرت بانی سلسلہ کا صبر و تحمل، ہمت و حوصلہ اور ابلاغ حق

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۴
366
خطبه جمعه ۱۹ اپریل ۱۹۸۵ء
بلکہ کچھ اس سے بھی سخت اور شدید ہے ۔“
66
روزنامه تسنیم لاہور ۱۵ اگست ۱۹۵۲ء صفحه ۱۴)
مگر جو سلوک ہے یہ وہ نہیں کر رہے یہ کچھ اور کرنا چاہتے ہیں۔ کیوں کرنا چاہتے ہیں اس
کے کیا عقلی نتائج نکلنے چاہئیں اس بارہ میں میں انشاء اللہ ایک الگ خطبہ میں ذکر کروں گا۔ علاوہ ازیں
ایک فتویٰ یہ بھی ہے کہ پر ویزیوں کے بچوں کا جنازہ بھی حرام ہے۔
(ماہنامہ تعلیم القرآن راولپنڈی ، اپریل ۱۹۶۷ ء صفحہ۴۲ ۴۳ )
دیو بندیوں کے علاوہ اہل حدیث بھی ہیں یعنی ہیں تو بنیادی طور پر آپس میں ملتے جلتے
لیکن مقلد اور غیر مقلد کا باریک فرق ہے اس لئے اہل حدیث کے بارہ میں الگ فتوی بھی شائع
کیا گیا۔ لکھا ہے:
دو
وہابیہ وغیرہ مقلدین زمانه با تفاق علمائے حرمین شریفین کا فر و مرتد
ہیں ایسے کہ جوان کے اقوال ملعونہ پر اطلاع پا کر انہیں کافر نہ جانے یا شک
بھی کرے خود کافر ہے۔ ان کے پیچھے نماز ہوتی ہی نہیں ان کے ہاتھ کا ذبیحہ
حرام ان کی بیویاں نکاح سے نکل گئیں ان کا نکاح کسی مسلمان کا فریا مرتد سے
نہیں ہو سکتا۔ ( یعنی اہلحدیث بیچاروں کا تو یہ حال ہے کہ کسی کافر اور مرتد سے
بھی وہ نکاح نہیں کر سکتے ۔ ناقل ) ان کے ساتھ میل جول ۔ کھانا پینا ۔ اٹھنا
بیٹھنا۔ سلام کلام سب حرام ہے ان کے مفصل احکام کتاب مستطاب حسام
الحرمین شریف میں موجود ہیں ۔“
(فتاوی ثنائیہ جلد ۲ صفحه ۲۰۹ مرتبه الحاج محمد داؤ در از خطیب جامع اہلحدیث )
کئی اور بڑے دلچسپ فتوے ہیں لیکن وقت نہیں اس لئے چھوڑتا ہوں۔ کہتے ہیں ہم
جو یہ فتوے دے رہے ہیں یہ صرف اس لئے نہیں کہ ان کا مسلمانوں سے نکاح نہیں ہو سکتا بلکہ
کہتے ہیں کافروں اور مشرکوں سے بھی نہیں ہو سکتا کسی انسان سے بھی نہیں ہو سکتا ہر صورت میں
اولا د ولد الزنا کہلائے گی اور یہاں اس حد تک جا کر بھی ان کی پوری تسلی نہیں ہوئی کہتے ہیں اگر
کسی جانور سے بھی شادی کر لیں اور اس سے اولاد ہو تو وہ بھی ولد الزنا اور محروم الارث

خطبات طاہر جلد۴
367
خطبه جمعه ۱۹ راپریل ۱۹۸۵ء
ہوگی ۔ (مفہوم فتوئی از الملفوظ حصہ دوم صفحه ۹۸،۹۷ مرتبہ مفتی اعظم ہند ) یہ ایک ایسی غیظ و غضب کی آگ
ہے جو ملاؤں کے سینوں میں ایک دوسرے کے خلاف بھڑک رہی ہے اور اس کے نتیجہ میں ظلم
وتعدی کی باتیں ان کے منہ سے نکل رہی ہیں ان کے قلموں سے جاری ہورہی ہیں اور لوگوں نے
ان سب سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ نظر آتا ہے تو صرف جماعت احمدیہ کا وہ فتویٰ جس سے زیادہ
شریفانہ، مہذبانہ اور معقول فتوی اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا ۔ ناممکن ہے ۔۔۔۔۔۔ کہ اس کے لگ
بھگ یا اس کے قریب پھٹکتا ہوا بھی کوئی فتوی نکال کر دکھائیں ۔
رہی مودودی جماعت تو اس کے خلاف بھی فتوی سنئے۔ شاید کسی کو یہ خیال ہو کہ یہ باقیوں
کے نزدیک دائرہ اسلام کے اندر ہیں اور اس لئے ان کے ساتھ مختلف سلوک ہونا چاہئے ۔ نہیں ! ایسا
ہرگز نہیں۔ چنانچہ محمد صادق صاحب مہتمم مدرسہ مظہر العلوم محلہ کھڈہ کراچی لکھتے ہیں :
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اصلی دجال سے پہلے تھیں
دجال اور پیدا ہوں گے جو اس دجال اصلی کا راستہ صاف کریں گے ۔ میری
سمجھ میں ان تیس دجالوں میں ایک مودودی ہیں ۔“
( مولانا احمد علی کی مرتبہ حق پرست علماء کی مودودیت سے ناراضگی کے اسباب صفحہ ۹۷)
آپ کہیں گے فتوی دینے والا پتہ نہیں کون مولوی ہے ۔ مولوی مفتی محمود صاحب تو جانی
پہچانی اور معروف شخصیت ہیں وہ فرماتے ہیں:
رو
میں آج یہاں پریس کلب حیدر آباد میں یہ فتویٰ دیتا ہوں کہ
مودودی ،گمراہ، کافر اور خارج از اسلام ہے اس سے اور اس کی جماعت سے
تعلق رکھنے والے کسی مولوی کے پیچھے نماز پڑھنا نا جائز اور حرام ہے۔ اس کی
جماعت سے تعلق رکھنا صریح کفر اور ضلالت ہے۔ وہ امریکہ اور سرمایہ داروں
کا ایجنٹ ہے۔ اب وہ موت کے آخری کنارے تک پہنچ چکا ہے اب اسے
کوئی طاقت نہیں بچا سکتی “ (ہفت روزہ زندگی ۱۰۔ نومبر ۱۹۶۹ صفحه ۳۰)
اب یہ وہ دو طاقتیں ہیں جن پر موجودہ حکومت کی بناء ہے ایک دیو بندی جن کے نمائندہ
یہ مفتی محمود صاحب اور ان کے ہم خیال ہیں اور دوسری جماعت اسلامی جن کے امیر مولوی مودودی

خطبات طاہر جلد۴
368
خطبه جمعه ۱۹ اپریل ۱۹۸۵ء
صاحب تھے اور جن کے خلاف مفتی محمود صاحب کا یہ فتویٰ ہے ۔ سوچیں تو سہی نقشہ کیا بن رہا ہے۔ ہر
طرف فساد اور ہر طرف ضلالت اور تضادات کا دور دورہ ہے۔ زبان سے کچھ کہہ رہے ہیں اور عمل سے
کچھ کر رہے ہیں اور ہم سے شکوے ہیں اور ان شکوؤں میں سے ایک بڑا شکوہ یہ ہے کہ ظفر اللہ خان
نے قائد اعظم کی نماز جنازہ نہیں پڑھی اور نہیں دیکھتے کہ تم تو ایک دوسرے کے خلاف یہ فتوے دے
رہے ہو کہ جو جنازہ پڑھے گا وہ بھی دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا اس کی بیوی اس پر حرام ہو
جائے گی ۔۔۔۔۔ وہ قائد اعظم جس کو تم کا فراعظم کہتے تھے اور یہی صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہتے تھے کہ
ایک فاحشہ کی خاطر اس نے اسلام کو چھوڑ دیا۔ یہ سب کچھ کہنے کے نتیجہ میں تو وہ دائرہ اسلام سے
خارج نہیں ہوتے اور پھر تمہارے فتویٰ کے مطابق کہ اس شخص کی نماز جنازہ نہیں پڑھنی چاہیے جو شیعہ
ہے اور جو پڑھے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ پس کوئی تک نہیں کوئی دلیل نہیں کسی پہلو میں
بھی کوئی یکسانیت نہیں ہر طرف تضاد اور بیہودہ سرائی ہے اس کے سوا ان کی مخالفت میں کوئی بھی
حقیقت نہیں ۔
اب ایک مودودی صاحب رہ جاتے ہیں ۔ وہ بڑے معقول سمجھے جاتے ہیں اور ان باتوں
میں بڑے متوازی اور تعلیم یافتہ مسلمان ہیں اور عمومی تاثر یہی ہے کہ انہوں نے مسلمانوں میں بڑا نفوذ
کیا ہے اور باقی سارے علماء کی نسبت زیادہ روشن خیال اور جدید تعلیمات کا علم رکھنے والے ہیں۔ اگر
پوری طرح روشن خیال نہیں تو کچھ نہ کچھ اثر قبول کئے ہوئے ہیں ان کا دوسروں کے ساتھ تعلقات
رکھنے سے متعلق کیا فتویٰ ہے۔ اس سلسلہ میں کچھ تو میں پہلے حوالہ جات پڑھ چکا ہوں ۔ مسلمانوں کے
بارہ میں ان کا عمومی خیال کیا تھا وہ خود لکھتے ہیں :
وو
قرآن میں جن کو اہل کتاب کہا گیا ہے وہ آخر نسلی مسلمان ہی تو
تھے خدا اور ملائکہ اور نبی اور کتاب اور آخرت سب کچھ مانتے تھے اور عبادات اور
احکام کی رسمی پیروی بھی کرتے تھے البتہ اسلام کی اصلی روح یعنی بندگی اور
اطاعت کو اللہ تعالیٰ کے لئے خالص کر دینا اور دین میں شرک نہ کرنا یہ چیزان
میں سے نکل گئی تھی ۔ ( مسلمانوں کی سیاسی کشمکش حصہ سوم با رشم صفحہ ۱۳۲)
باقی مسلمان فرقوں کے مقابل پر جماعت اسلامی کی جو حیثیت ہے اس کے متعلق مندرجہ
66

خطبات طاہر جلد۴
369
خطبه جمعه ۱۹ راپریل ۱۹۸۵ء
بالا حوالہ سے بات کھل گئی ہے کہ اہل کتاب کو جو مسلمانوں سے نسبت ہے مولوی مودودی کے نزدیک
بعینہ وہی نسبت باقی تمام مسلمانوں کو نام نہاد جماعت اسلامی سے ہے۔ اور اب جو میں حوالہ پیش کر رہا
ہوں یہ بھی سیاسی کشمکش حصہ سوم کا ہے۔
دوا
پس در حقیقت میں ایک نو مسلم ہوں ۔خوب جانچ کر اور پر کھ کر اس
مسلک پر ایمان لایا ہوں جس کے متعلق میرے دل و دماغ نے گواہی دی کہ
انسان کے لئے فلاح و اصلاح کا کوئی راستہ اس کے سوا نہیں ہے۔ پھر میں غیر
مسلموں کو ہی نہیں خود مسلمانوں کو بھی اسلام کی طرف دعوت دیتا ہوں ۔“
گویا مودودیت کے سوا تمام کے تمام مسلمان غیر مسلم ہیں ۔ صرف کا فر ہی نہیں ان کے حق
میں غیر مسلم کا فتوی بھی صادر کر رہے ہیں۔ چنانچہ مفتی محمود صاحب نے جو فتوی دیا تھا اس کا جواب
یہاں دیا جارہا ہے کہ تم بھی غیر مسلم ہو تم بھی دائرہ اسلام سے خارج ہو تبھی تو وہ یہ کہتے ہیں کہ میں
ان کو اسلام کی دعوت دیتا ہوں میری طرف آجائیں وہ بھی نو مسلم بن جائیں اور اسلام قبول کریں
پھر فرماتے ہیں :
ایک قوم کے تمام افراد کو محض اس وجہ سے کہ وہ نسلاً مسلمان ہیں
حقیقی معنوں میں مسلمان فرض کر لینا اور یہ امید رکھنا کہ ان کے اجتماع سے جو
بھی کام ہوگا اسلامی اصول پر ہی ہوگا پہلی اور بنیادی غلطی ہے ۔“
66
( مسلمانوں کی سیاسی کشمکش حصہ سوم بارش کشمکش حصہ سوم با رششم صفحه ۱۰۵ صفحه ۱۰۶)
پھر بیاہ شادی کے مسئلہ کے متعلق فتویی سنئے۔ یہ مودودی صا۔ ۔ یہ مودودی صاحب ہی ہیں جنہوں نے اس
بارہ میں سب سے زیادہ شور ڈالا تھا کہ جماعت احمدیہ نے چونکہ اپنی بیٹیوں کو غیر احمدیوں سے
بیاہنے کے خلاف فتوی صادر کر دیا ہے کہ غیر احمدیوں سے نہ بیاہی جائیں اس لئے ثابت ہو گیا کہ
یہ خود امت مسلمہ سے نکل گئے ہیں جبکہ اپنا فتویٰ یہ ہے کہ تمام امت مسلمہ سوائے مودودی کے دائرہ
اسلام سے خارج اور پکے غیر مسلم ہیں ۔ سارے مسلمان کہلانے والوں کو بھی اسلام کی دعوت دے
رہے ہیں اور اس کا طبعی نتیجہ کیا نکلتا ہے وہی کہ ان سے بیاہ شادی حرام ہے۔ چنانچہ فرماتے ہیں:
یہ تو حقیقی دینی شعور پیدا ہو جانے کا لازمہ اور اس کا فطری نتیجہ
دو

خطبات طاہر جلد۴
370
خطبه جمعه ۱۹ راپریل ۱۹۸۵ء
ہے جس آدمی میں بھی یہ شعور پیدا ہو جائے گا وہ لازماً دین سے پھرے ہوئے
اور اخلاقی طور پر گرے ہوئے لوگوں کو شادی بیاہ کے تعلق کے لئے تو درکنارہ
دوستی و ہم نشینی کے لئے بھی پسند نہیں کرے گا۔“
روئیداد جماعت اسلامی حصہ سوم صفحه ۱۰۳)
جماعت اسلامی کی مجلس شوری میں مسئلہ پیش تھا کہ وہ لوگ جو مودودی نہیں ان کے ساتھ
شادی جائز ہے یا نہیں اس پر مودودی صاحب نے یہ فیصلہ دیا ہے۔ سیدھی سادھی بات ہے تم
لوگوں کی عقل میں نہیں آئی۔ حیرت ہے تم نے یہ مسئلہ پیش کیوں کیا۔ یہ ایک ادنی فہم کی بات ہے کہ
بیاہ شادی تو در کنار ان کے ساتھ تعلقات بھی نہیں رکھنے ۔ پس یہ ہے صورت حال کا خلاصہ جس کی
رو سے جماعت احمد یہ پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں وہ سارے جھوٹے اور حد سے زیادہ مبالغہ
آمیز اور صورت حال کو بگاڑنے والے ہیں ۔
اگر وہ سارے الزامات سوفی صد درست ثابت ہوں اور ہمارا وہی عقیدہ ہو جو ہماری
طرف منسوب کر رہے ہیں اور اس کے نتیجہ میں انہوں نے جو اقدام کیا ہے وہ درست ثابت
ہو تو پھر سارے پاکستان میں تو کجا تمام دنیا میں ایک بھی مسلمان نہیں ملے گا کیونکہ اس چھری سے
پھر سب کی گردنیں کاٹی جائیں گی ۔ مولوی نے ایک دوسرے کے خلاف تکفیر کا جو بازار گرم
کر رکھا ہے اس کی زد سے کوئی سلامت نہیں رہے گا۔ ہر ایک کو اس تلوار سے قتل کیا جائے
گا اور نیست و نابود کیا جائے گا اسلام اور اسلام کے ہر فرقے پر زد پڑے گی کیونکہ ایسا ایک بھی فرقہ
نہیں ہے جس کے خلاف جماعت احمدیہ کے مقابلہ میں زیادہ سنگین فتوے خودان کے لگائے ہوئے
موجود نہ ہوں ۔
پس دو ہی صورتیں ہیں یا تو یہ کہیں کہ وہ فتوے درست ہیں اور اس کے نتیجہ میں
تعلقات کے یہ سارے رابطے کٹ جاتے ہیں اور اس وقت سارے عالم اسلام کا جو حال ہے
اس کا آپ اندازہ کر سکتے ہیں یا یہ کہیں کہ وہ فتوے جھوٹے ہیں تیسری تو کوئی صورت نہیں ۔
جس طرح ہمیں کہہ رہے ہیں کہ تمہارا فتویٰ جھوٹا ہے تو پھر جھوٹا فتویٰ دینے والوں پر بھی
تو یہی فتوی لگتا ہے اس لئے کسی ایک فرقے کو بچا کر دکھا ئیں ۔ پس مخالفین احمدیت کے پاس

خطبات طاہر جلد۴
371
خطبه جمعه ۱۹ راپریل ۱۹۸۵ء
اب تو کوئی چارہ نہیں ہے اب تو ایمان بھی ان کو ثریا سے لانا پڑے گا اور مسلمان بھی شریا سے ہی
لانے پڑیں گے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی