مسلمانوں کے باہمی اختلافات، بگڑے ہوئے عقائد اور حکم و عدل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عظیم الشان خدمات

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے غلام صادق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس منصب کا ذکر فرمایا کہ وہ بنی نوع انسان کو تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لانے والے ہیں۔ حضور نے حکومت پاکستان کے ایک کتابچے کے اس الزام کی تردید کی کہ جماعت احمدیہ کا خدا، قرآن اور اسلام دیگر مسلمانوں سے الگ ہے۔ مختلف مکاتب فکر کی کتب کے اقتباسات پیش کرتے ہوئے حضور نے واضح کیا کہ مخالفین نے ذات باری تعالیٰ، ملائکہ، قرآن کریم اور انبیاء کرام کی عصمت کے بارے میں کس قدر بگڑے ہوئے اور گستاخانہ عقائد اختیار کر رکھے ہیں۔ آخر میں حضور نے بطور حکم و عدل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس عظیم الشان خدمت کو سراہا کہ آپ نے اسلام کی اصل اور پاکیزہ تعلیمات کو دوبارہ روشن فرمایا۔

موضوعات: ظلمات سے نور کی طرف، حکم و عدل کی بعثت، تصور باری تعالیٰ، عصمت انبیاء، قرآن کریم کی حفاظت

خطبات طاہر جلد ۴
391
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
مسلمانوں کے باہمی اختلافات ، بگڑے ہوئے عقائد
اور حکم و عدل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
عظیم الشان خدمات
( خطبه جمعه فرموده ۳ رمئی ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
قف
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں :
الر كِتُبُ أَنْزَلْتُهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ
الظُّلُمَتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ
الْحَمِيدِ اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا
فِي الْأَرْضِ وَوَيْلٌ لِلْكَفِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدِ
الَّذِينَ يَسْتَحِبُّونَ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا عَلَى الْآخِرَةِ وَيَصُدُّونَ
عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ يَبْغُونَهَا عِوَجًا أُولَئِكَ فِي
ضَلَلٍ بَعِيدِ (ابراهیم : ۲-۴)
اور پھر فرمایا :
وم
یہ آیات جو میں نے آج کے خطبہ کے لئے منتخب کی ہیں ان میں حضرت اقدس
محمد مصطفی ﷺ کی ایک امتیازی صفت یہ بیان فرمائی گئی ہے کہ آپ بنی نوع انسان کو اندھیروں سے

خطبات طاہر جلد ۴
392
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
نور کی طرف لے کر آنے والے ہیں ۔
یہ امتیازی صفت ان معنوں میں تو امتیازی صفت ہے کہ تمام بنی نوع انسان میں وہ ایک ہی
وجود تھا جس کے سپرد یہ کام کیا گیا تھا یا خدا نے جسے یہ منفرد اہلیت بخشی تھی مگر ان معنوں میں امتیازی
نہیں کہ بعد میں ایسے اور لوگ آپ کی غلامی میں پیدا نہیں ہو سکتے یا پیدا نہیں ہوں گے یا مختلف
زمانوں میں پیدا نہیں ہوئے جو اس کام کو جاری رکھیں ۔ در حقیقت جو ۔ در حقیقت جس نور کی طرف خدا کا نبی بلاتا ہے
اس کے شریک
اس کے ساتھ اور بہت سی آوازیں اسے اٹھنے لگتی ہیں اور بہت سے غلام اس کام میں اس
ہو جاتے ہیں اور ہر طرف گو یا شمع ہدایت جلنے لگتی ہے۔ چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفی یا اس منظر
پر نہایت ہی پیارے رنگ میں روشنی ڈالتے ہوئے فرماتے ہیں:
اصحابی کا لنجوم بايهم اقتديتم اهتديتم۔
کہ میرے صحابہ کو تو دیکھو جو ستاروں کی طرح روشن ہو گئے ۔ انہوں نے میرے نور
سے نور پکڑا تو وہ خود بھی ایسے نورانی وجود بن گئے کہ تم ان میں سے جس کے پیچھے چلو گے تمہیں
وہ ہمیشہ ہدایت ہی کی طرف لے کر جائیں گے ۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ ان کے رب کی طرف سے اللہ تعالیٰ نے یہ
کام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو سونپا ہے۔ ان کے رب کی طرف سے“ کا جو محاورہ ہے اس کے متعلق
عام طور پر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ جب آنحضرت ﷺ کا ذکر ہوتا ہے تو ربک کا خطاب ملتا ہے لیکن
یہاں بِإِذْنِ رَبِّهِمْ اس لئے فرمایا گیا کہ جو مخاطب ہیں ان کو پابند کیا جائے ، ان کو بتایا جائے کہ یہ
تمہارے رب کا حکم ہے تمہیں ماننا پڑے گا۔ یہ ایسا حکم نہیں ہے جس کو صرف حضرت محمد مصطفی ملا ہے
کی طرف خاص کیا گیا ہو۔ اگر چہ بلاتا یہ ہے لیکن یاد رکھو کہ تمہارے رب کا حکم ہے اور تم پابند ہو کہ
تمہیں ہدایت کی طرف بلائے تو تم اس کی آواز پر لبیک کہو اور اس نور کی طرف چلے آؤ جس کی طرف
یہ بلاتا ہے۔
صلى الله
پھر ربھم کے مضمون پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا یہ وہی رب ہے جو زمین و آسمان کا
رب ہے اور جس کے حکم سے ہٹ کر پھر کوئی پناہ نہیں اور نجات کی کوئی راہ نہیں ۔ فرمایا: وَ وَيْلٌ
لِلْكَفِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدِ اگر اس حکم کا انکار کریں گے تو پھر ان کے لئے عذاب

خطبات طاہر جلد۴
393
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
شدید مقدر ہے ۔ لیکن بدبختی سے کچھ ایسے لوگ بھی پیدا ہوتے ہیں ۔ الَّذِينَ يَسْتَحِبُّونَ
الْحَيُوةَ الدُّنْيَا عَلَى الْآخِرَةِ وہ آخرت کی زندگی پر دنیا کی زندگی کو ترجیح دینے لگتے ہیں اور صرف
یہی نہیں کہ اپنے لئے ترجیح دیتے ہیں بلکہ دوسروں کی راہ بھی روکتے ہیں تا کہ وہ ہدایت کی پیروی نہ
کریں ۔ وہ راہیں روک کر بیٹھ جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی راہوں کو ٹیڑھا کرنے کی کوشش کرتے
ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی افتاد طبع کی طرح اللہ کی راہ ٹیڑھی ہو جائے اور لوگ ان کے خیالات کی
پیروی کریں نہ کہ اللہ کے احکام کی ۔ فرمایا: اولیكَ فِي ضَلَلٍ بَعِيدٍ یہ لوگ بہت دور کی
گمراہی میں ہیں ۔ ضللٍ بَعِیدِ میں اس طرف بھی اشارہ فرمایا کہ اس قسم کی ٹیڑھی سوچوں والے
پھر نجات پایا نہیں کرتے ، ان کا نجات پانا ایک بہت دور کی بات ہوتی ہے۔ یہ سیدھی راہ سے بھٹکتے
بھٹکتے اتنا دور نکل گئے ہیں کہ ان کے لئے واپس آنے کا وقت نہیں رہا۔ یعنی آئمۃ التکفیر جن کی بات
ہو رہی ہے ان کو آواز دینا تو فرض ہے اور ہدایت کی طرف بلانا تو ضروری ہے لیکن بعض بد بخت اور
بد قسمت لوگ جو آئمۃ التکفیر کہلاتے ہیں وہ ضلال بعید میں مبتلا ہوتے ہیں اور گمراہی میں اتنے دور
نکل چکے ہوتے ہیں کہ ان کی واپسی کی امید بہت تھوڑی رکھی جاسکتی ہے۔
ہبی لحاظ سے اندھیروں سے نکا سے نکال کر نور کی طرف لانے کا یہی وہ کام تھا جو آ کام تھا جو آنحضرت عالی
صلى الله
علوسه
کی غلامی میں حضرت مہدی علیہ السلام کو سونپا جانا تھا اور یہ کام آپ کے لئے مقدر تھا۔ چنانچہ
آنحضرت مال
رت علی نے آپ کے منہ عروس پ کے متعلق فرمایا کہ وہ حکم و عدل ہوگا ، وہ ایسے وقت میں آئے گا جب کہ
دین میں ٹیڑھی راہیں تجویز ہو چکی ہوں گی ، خدا تعالیٰ کی جاری کردہ راہ میں کئی اور راہیں نکال لی
جائیں گی اور مذہب اسلام کو پارہ پارہ کر دیا گیا ہوگا ، اختلافات حد سے زیادہ بڑھ چکے ہوں
گے۔ اس وقت امام مہدی پیدا ہوں گے جو لوگوں کو اندھیروں سے نور کی طرف نکال لائیں
گے۔ چنانچہ امام مہدی کے متعلق اس مضمون کو احادیث میں حکم و عدل کے عنوان کے تحت بیان
کیا گیا ہے ۔ کیونکہ ظاہر ہے اختلافات پیدا ہوں گے تو وہ حکم بن کر آئے گا، ایک دوسرے سے
معاملات میں جو روستم ہوں گے تو وہ عدل بن کر آئے گا ۔ پس دنیا میں جب اختلافات بڑھ جانے
تھے تو امام مہدی نے آکر اختلافات مٹانے کے لئے فیصلے کرنے تھے اور اسلام کے متعلق بگڑے
ہوئے تصورات کے متعلق فیصلے دینے تھے کہ اصل صورت کیا ہے۔ یہی وہ کیفیت ہے جس کو بیان

خطبات طاہر جلد ۴
394
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
لمسير
کرتے ہوئے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفتہ المسیح الثانی نے فرمایا:
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ میرے
کانوں میں گونج رہے ہیں ۔ آپ نے فرمایا یہ غلط ہے کہ دوسرے لوگوں سے ہمارا
اختلاف صرف وفات مسیح یا چند اور مسائل میں ہے ۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی
صلى الله
عليسة
ذات ، رسول کریم ، قرآن ، نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ غرضیکہ آپ نے تفصیل
سے بتایا کہ ایک ایک چیز میں ہمیں ان سے اختلاف ہے۔“
( الفضل ۳۰ جولائی ۱۹۳۱ء)
اس عبارت کو اپنے سیاق وسباق سے الگ کر کے اس کتابچہ میں بڑے فخر کے ساتھ پیش
کیا جا رہا ہے ۔ جس کو حکومت پاکستان کی طرف سے قادیانیت۔ اسلام کے لئے سنگین خطرہ کے
نام سے شائع کیا گیا ہے اور اس سے یہ نتیجہ نکالا جا رہا ہے کہ دیکھیں جرم اقراری ہو گیا یعنی مجرم نے
اقرار کر لیا اور اپنے منہ سے تسلیم کر لیا کہ ان کا اسلام اور ہے اور ہمارا اسلام اور ۔ چنانچہ اس سرکاری
کتابچہ میں لکھا ہے:
قادیانی اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ ان کے اور دیگر مسلمانوں
کے درمیان وجہ اختلاف صرف مرزا غلام احمد کی نبوت ہی نہیں بلکہ ان کا دعویٰ
ہے کہ ان کا خدا، ان کا اسلام، ان کا قرآن ، ان کے روزے فی الحقیقت ان کی
ہر چیز باقی مسلمانوں سے مختلف ہے ۔ اپنی ایک تقریر میں جو الفضل کے
۳۰ جولائی ۱۹۳۱ء کے شمارے میں مسلمانوں سے اختلاف“ کے عنوان سے
شائع ہوئی تھی مرزا غلام احمد قادیانی کے بیٹے مرزا بشیر الدین محمود احمد کہتے ہیں
(آگے وہی عبارت درج ہے جو میں اوپر بیان کر چکا ہوں ) ۔“
( قادیانیت۔ اسلام کے لئے سنگین خطرہ۔ صفحہ ۲۶)
اس سلسلہ میں پہلی بات جو کہنے کے لائق ہے وہ یہ ہے کہ جس نے بھی اس کتابچہ
یہ
میں یہ عبارت تجویز کی ہے اور جس نے بھی یہ نتیجہ نکالا ہے ہم قطعی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ اس
نے عمداً جھوٹ بولا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۴
395
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
ان سب لوگوں کو علم ہے ، حکومت پاکستان کے بڑے لوگوں کو بھی علم ہے اور چھوٹوں کو
بھی ، علماء کو بھی علم ہے اور وزراء کو بھی کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے عقائد کو بار بار بڑی
کثرت اور بڑی وضاحت کے ساتھ بیان فرما چکے ہیں اور جماعت احمدیہ کی روزمرہ زندگی مخالفین کے
سامنے ایک کھلی کتاب کے طور پر موجود ہے ۔ پس سب لوگ جانتے ہیں کہ یہ کہنا بالکل جھوٹ ہے کہ
ہمارا خدا الگ ہے ، ہمارا قرآن الگ ہے، ہمارا اسلام الگ ہے ، ہمارے روزے الگ ہیں ۔ کلمہ طیبہ
کے متعلق کہا کرتے تھے کہ الگ ہے لیکن اب خود ہی ایسے اقدامات کئے جس کے نتیجہ میں تمام دنیا پر
خود ہی یہ ظاہر کرنے پر مجبور ہو گئے کہ احمدیوں کا کلمہ وہی تھا جو ہمارا کلمہ تھا، ہم جھوٹ بولا کرتے
تھے ، نوے سال تک ہم نے جھوٹ بولا اور اب ہم اس بات کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ احمدیوں
کا وہی کلمہ ہے جو ہمارا کلمہ ہے، لیکن ہم ان کو وہ کلمہ استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ پس ان کا ہر جھوٹ
خود بخود کھلتا چلا جا رہا ہے اس لئے یہ عبارت جس نے بھی لکھی ہے وہ لازماً دجل کا بڑا ماہر اور عمداً
جھوٹ بولنے والا ہے ، وہ ایک ہے یا ایک سے زیادہ ہیں اس سے ہمیں غرض نہیں مگر وہ حکومت اس
جھوٹ کی ذمہ دار ہے جس نے دنیا کو دھوکا دینے کے لئے اسے اپنے کتابچہ میں شائع کیا ہے۔
حکومت پاکستان کے سرکاری کتابچہ کے مندرجہ بالا الفاظ میں یہ کہا گیا ہے کہ گویا واقعہ
احمدیوں کی سب چیزیں الگ ہیں۔ امر واقعہ یہ نہیں ہے کیونکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ فصاحت و بلاغت
کا یہ ایک طریق ہوتا ہے کہ ایک چھوٹے سے جملے میں وسیع مضمون بیان کئے جاتے ہیں ۔ مثلاً بعض
دفعہ کہا جاتا ہے کہ تم اور میں اور تو کیا اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس نے یہ تسلیم کر لیا کہ تم انسان
نہیں ہو، تم کوئی جانور مثلاً گدھے یا کتے ہو بلکہ اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ تم اور قسم کے انسان ہو
اور میں اور قسم کا انسان ہوں تم میں انسان کی سی صفات باقی نہیں رہیں، میں انسان ہوں میری
انسانیت میں کوئی شبہ نہیں لیکن تم بدل چکے ہو تم نے اپنی انسانیت کے اندر غیر انسانی صفات داخل
کرلی ہیں۔ بالکل اسی معنی و مفہوم میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے مذکورہ بالا فقرے استعمال
فرمائے جماعت کو یہ بتانے اور سمجھانے کے لئے کہ کسی معمولی اختلاف کی وجہ سے خدا نے یہ سلسلہ
شروع نہیں کیا بلکہ مخالفین احمدیہ کا خدا تعالیٰ کے بارہ میں تصور ، قرآن کا تصور، ملائکہ کا تصور ، انبیاء کا
تصور، آخرت کا تصور، جنت و جہنم اور حیات بعد الموت کا تصور، غرض اسلام کی بنیادی باتوں کے

خطبات طاہر جلد ۴
396
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
صلى الله
صلى الله
صلى الله ۔
تصورات جماعت احمدیہ کے تصورات سے مختلف ہیں ۔ جماعت احمد یہ کا دعویٰ یہ ہے اور ہم اس
دعوے کو نوے سال سے دہراتے چلے آرہے ہیں کہ ہمارا اسلام وہی ہے جو حضرت اقدس محمد
مصطفیٰ کا اسلام تھا، ہمارا خدا وہی ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کا خدا تھا، ہمارا ملائکہ کا
تصور وہی ہے جو آنحضرت علی کو عطا فر مایا گیا ، ہمارا قرآن حقیقی معنوں میں وہی قرآن ہے
جو آنحضرت ﷺ کے قلب صافی پر نازل ہوا تھا، جنت اور جہنم کے بارہ میں بھی ہمارا وہی تصور ہے
جو قرآن کریم پیش کرتا ہے اور جو سنت نبوی سے ثابت ہے، مگر حکومت پاکستان کے سرکاری کتابچہ میں
جانتے بوجھتے ہوئے حقائق کو غلط رنگ میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
جہاں تک اختلافات کا تعلق ہے اس کی تفصیل بڑی لمبی ہے اس کے متعلق کئی صفحات پر
مشتمل اقتباسات موجود ہیں۔ مجھے آج جمعہ پر آتے ہوئے دیر بھی اسی لئے ہوئی ۔ ایک ہفتہ سے
کوشش کر رہا ہوں کہ کسی طرح اس مضمون کو سمیٹ سکوں اور اقتباسات (حوالہ جات ) میں سے کچھ
منتخب کرلوں اور باقی کو چھوڑ دوں لیکن اس مضمون کو واضح کرنے کے لئے اتنے زیادہ اقتباسات ہیں
جو آٹھ دس خطبوں کا موضوع بن سکتے ہیں ۔ ان سب کو سمیٹ کر میں آج ایک خطبہ میں بیان کرنے کی
کوشش کروں گا۔
ایک متقی، پرہیز گار اور سچائی کا پرستار اگر تحقیق کرنا چاہتا تو اس کو چاہئے تھا کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے متعلق جو کچھ لکھا ہے اس کو پیش کرتا اور پھر مخالف علماء جو آج بھی
جماعت احمد یہ کے اول دشمن ہیں انہوں نے ذات باری تعالیٰ کے متعلق جو کچھ لکھا ہے اس کو بھی پیش
کرتا اور دنیا کو یہ بتا تا کہ دیکھو احمدیوں کا اللہ اور ہے اور ہمارا اللہ اور ہے ۔ اس طرح دنیا دیکھ لیتی اور
سمجھ جاتی کہ اللہ کے بارہ میں کس کا عقیدہ حق ہے اور کس کا عقیدہ ایک خیالی اور تصوراتی بات ہے جس
کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ اسی طرح آنحضرت ا ، ملائکہ، کتب سماویہ اور دیگر انبیاء علیہم السلام
کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جو تحریرات ہیں وہ پیش کی جاتیں اور بتایا جاتا ہے کہ یہ ان کا
تصور ہے اور یہ ہمارے علماء کا تصور ہے۔ پس چونکہ سرکاری رسالہ کے لکھنے والوں نے ایسا نہیں کیا اس
لئے کے اب میں نمونہ بتاتا ہوں لیکن جیسا ا کہ کہ میں میں نے بتایا ہے بے شمار اقتباسات میں سے وقت کی
مناسبت سے اس وقت گنتی کے چند حوالے ہی پیش کر سکوں گا۔
علی

خطبات طاہر جلد ۴
397
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
جہاں تک اللہ تعالیٰ کی ذات کا تعلق ہے شیعہ کتب میں اللہ تعالیٰ کا جو تصور پایا جاتا ہے پہلے
وہ سنئے ۔ تذکرۃ الائمہ صفحہ او پر لکھا ہے: ”حضرت علی خدا ہیں“
حق الیقین از امام محمد باقر مجلسی صفحه ۲۸ در بیان تفضیل امیر المومنین بر سائر الانبیاء میں یہ مضمون بیان ہوا
ہے کہ: ”حضرت علی جمیع انبیاء سے افضل ہیں،
اور جہاں تک بریلوی عقائد کا تعلق ہے بریلویوں کے نزدیک خدا وہ خدا ہے جس کی صفات
اور قدرتیں اس کے ان بندوں ہی میں تقسیم نہیں ہوئیں جو زندہ ہیں بلکہ ان بندوں میں بھی تقسیم ہیں جو
مردہ ہیں اور وفات یافتہ کہلاتے ہیں ان کے مزاروں میں بھی خدا کی طاقتیں موجود ہیں اور وہ اس بارہ
میں اللہ کے شریک ہیں ۔ چنانچہ ان تصورات کی بنا پر آج پاکستان جیسے ملک میں لاکھوں قبریں ایسی
ملیں گی جہاں مختلف رنگ کی جھنڈیاں لگی ہوں گی یا بوسیدہ کپڑے ( جنہیں پنجابی میں ٹاکیاں کہتے
ہیں ) یعنی مختلف رنگوں کے چیتھڑے لٹکے ہوئے ہوں گے اور ہر قبر کی ایک تو قیر بیان کی جاتی
ہے۔ کوئی قبر بیماری ٹھیک کرنے کی قبر ہے کوئی بچہ دینے کی قبر ہے کوئی لڑکا دینے کی قبر ہے کوئی لڑکی
دینے کی قبر ہے کوئی سل سے نجات دینے کی قبر ہے۔ غرض ایک مومن کی ہر قسم کی مرادیں جو خدا تعالیٰ
سے وابستہ ہوتی ہے اور ہر قسم کی حاجات جو خدا کے سوا خدا کا بندہ کسی اور سے مانگنے کا تصور بھی نہیں کر
سکتا وہ صرف زندوں سے نہیں بلکہ مردوں سے مانگی جاتی ہیں اور اس کے شرعی طور پر جواز پیش کئے
جاتے ہیں ۔ چنانچہ احکام الشریعه حصہ دوم صفحه ۱۰۶ مسئلہ نمبر ۲ مولوی احمد رضا خان صاحب بریلوی
فرماتے ہیں ۔
اولیاء کرام کا مزارات سے تصرف کرنا بے شک حق ہے کہ مزارات
سے قبروں میں سے امور دنیا میں تصرف کرنا اور کسی کو کچھ دینا اور کسی کے ہاتھ
روک لینا یہ سب برحق ہے۔ (اور ایک آیت کریمہ سے جس میں بیان فرمایا گیا کہ
کفار اہل قبور سے مایوس ہو چکے ہیں مطلب یہ ہے کہ دوبارہ زندہ ہونے سے ،اس
سے استنباط کر کے یہ لکھا گیا ہے ) کہ وہ سارے کا فر ہیں جو مردوں سے ان کی
طاقتوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم کی نص صریح ان کے نزدیک یہ
بتاتی ہے کہ مردے اپنے تصرفات میں خدا تعالیٰ کے شریک ہیں ۔ گویا یہ

خطبات طاہر جلد ۴
398
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
لکھا گیا ہے کہ جو لوگ اس بات سے مایوس ہو گئے ہیں وہ لازماً کافر ہیں ۔
66
اسی طرح بریلویوں کے مشہور عالم دین حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی نے لکھا ہے :
ارشاد ہے مَا لَا يَنْفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَ (یونس : ۱۰۷) یعنی
( قرآن کریم میں یہ جوفرمایا گیا ہے ) انہیں نہ پکار و جو بذات خود نفع و نقصان نہ دیں۔
اس سے معلوم ہوا کہ بت
ا نه
نہ نفع دیں نہ نقصان ۔ لہذا ان کو نہ
پکارو اور نبی ولی چونکہ نفع بھی دیتے ہیں اور نقصان بھی ۔ لہذا ان کو پکارو۔“
( مواعظ نعیمیہ حصہ دوم صفحه ۲۹۴ مجموعه مواعظ الحاج احمد یار خان )
ایک یہ ہے خدا تعالیٰ کا تصور اور اس کے برعکس خدا تعالیٰ کا ایک اور تصور بھی ہے جو انہی علماء
کے ایک دوسرے طبقہ میں پایا جاتا ہے اور یہ دونوں ان باتوں میں آپس میں جنگ و جدال بھی کرتے
رہتے ہیں۔ چنانچہ ایک طرف خدا تعالیٰ کے مقام و مرتبہ میں عام فانی بندوں کو بلکہ مردہ بندوں کو
شریک کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف اللہ کو گناہگار بندوں کے ساتھ شامل کیا جا رہا ہے اور یہ بتایا جا رہا
ہے کہ گویا اللہ تعالیٰ میں بھی گناہ کی قدرت ہے اور اس پر بخشیں اٹھائی جاتی ہیں ۔ چنانچہ دیو بندیوں کی
ایک کتاب میں لکھا ہے:
وو
پس ہم نہیں مانتے کہ خدا کا جھوٹ محال بالذات ہو ورنہ لازم آئے
گا کہ انسانی قدرت خدا کی قدرت سے زائد ہو جائے گی ۔“
66
یک روزی مصنفه مولوی محمد اسماعیل صاحب صفحه ۱۴۵)
اور اس مسئلہ پر مولویوں کی آپس میں بڑی لمبی لمبی بحثیں ہوتی رہی ہیں ، صرف امکان
کذب نہیں بلکہ اس بحث میں اس قدر آگے بڑھ گئے ہیں کہ کہتے ہیں:
اب افعال قبیحہ کو قدرت قدیمہ حق تعالیٰ شانہ سے کیونکر خارج
کر سکتے ہیں۔
افعال قبیحہ مقدور باری تعالیٰ ہیں ۔“
66
افعال قبیحہ کو مثل دیگر ممکنات ذاتیہ مقدور باری جملہ اہل حق تسلیم
کرتے ہیں۔“ (الحمد المقل حصہ اول صفحہ (۴)

خطبات طاہر جلد ۴
399
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
اور جو افعال قبیحہ گنوائے گئے ہیں انسان ان کو بیان بھی نہیں کر سکتا۔ اگر چہ وہ کسی اور کا کلام
ہے لیکن پھر بھی وہ زبان پر لاتے ہوئے شرم آتی ہے مگر اللہ جل شانہ کے متعلق ان لوگوں نے یہاں
تک لکھا ہے:
چوری ، شراب خوری ، جہل ظلم سے معارضہ کم فہمی ہے ۔۔۔۔۔۔ خدا کی قدرت بندہ سے
زائد ہونا ضروری نہیں حالانکہ یہ کلیہ ہے کہ جو مقدور العبد ہے، مقدور اللہ ہے۔“
( تذکرۃ الخلیل مصنفہ عاشق الہی میرٹھی )
اللہ تعالیٰ کی شان میں اس نہایت ہی ذلیل اور نہایت ہی گندے کلام میں یہ دونوں مکتب
صلى الله
عروسه
فکر ہی دراصل خدا تعالیٰ کی ذات کے تصور کو کلیہ بگاڑنے والے ہیں۔ ایک بندوں کو اٹھا کر خدا سے
ملا رہا ہے اور دوسرا خدا کو گرا کر بندوں سے ملا رہا ہے ۔ یہ خدا وہ خدا تو نہیں جو حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ پر جلوہ گر ہوا تھا۔ یہ وہ خدا تو نہیں جو ساری کائنات کا خدا ہے اور ہر عیب سے پاک ہے
اور بے جان چیزیں ( جن کو ہم بے جان سمجھتے ہیں وہ ) بھی دن رات جس کی حمد اور تسبیح کے گیت گاتی
ہیں ۔ کہاں خدا تعالیٰ کی ذات کا یہ اعلیٰ وارفع تصور اور کہاں خدا تعالیٰ کے متعلق وہ تصورات جوان
صلى الله
عروسه
لوگوں نے پیش کئے ۔ پس ہم تو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے خدا کے قائل ہیں اور با نگ دہل یہ
اعلان کرتے ہیں کہ اگر تمہارا خداوہ خدا ہے جو تم نے لکھا ہے تو خدا کی قسم تمہارا خدا اور ہے اور ہمارا
خدا اور ہے۔
خدا تعالیٰ کی ذات کو بندوں کے سامنے مجبور کر دینے اور خدا تعالیٰ کی صفات میں عام عاجز
بندوں کو شریک ٹھہرانے کے ایسے ایسے قصے بنالئے گئے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔ حضرت
سید عبد القادر جیلانی کی کرامات کے متعلق ایک لمباقصہ بیان ہوا ہے کہ کس طرح انہوں نے بارہ
سال کی ڈوبی ہوئی کشتی کو مع ان لوگوں کے جو اس میں سوار تھے، دریا سے نکال لیا۔ چنانچہ گلدستہ
کرامت جو بریلویوں کی بڑی مشہور کتاب ہے اس میں ایک بڑھیا کا ذکر ہے جو اپنے اکلوتے بیٹے کی
بارات لے کر آرہی تھی ۔ باراتی کشتی میں بیٹھ کر جب دریا پار کرنے لگے تو طوفان آگیا اور وہ کشتی
دریا میں غرق ہو گئی ۔ بارہ سال تک وہ بڑھیا دریا کے کنارے بیٹھی رہی اور کہتے ہیں کہ پانی لینے کے
بہانے وہ دریا پر جاتی تھی اور اپنے بیٹے کو رو دھو کر آجاتی تھی ۔ ایک دن حضرت عبدالقادر صاحب

خطبات طاہر جلد ۴
400
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
جیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ کا وہاں سے گزر ہوا۔ آپ نے بڑھیا کو دیکھ کر فرمایا کہ کیا بات ہے ، کیا غم غم ۔ ہے؟
بڑھیا نے بتایا تو فرمایا کہ کوئی بات نہیں ۔ چنانچہ انہوں نے توجہ کی تو بارہ سال کا ڈوبا ہوا بیڑا دریا سے
ابھر آیا۔ سارے لوگ زندہ سلامت ہنستے کھیلتے دولہا دلہن اسی طرح خوشی خوشی باہر آگئے ۔
( گلدسته کرامت ص ۲۳ - ۲۶ مصنفہ مفتی غلام سرور صاحب )
یہ ہے ان کا خدا کے بارہ میں تصور ! دیکھئے کس طرح انسان کو خدائی میں شریک بنایا گیا
ہے۔ چنانچہ وہ اپنے زور اور اپنی قوت کے ساتھ بارہ بارہ سال کے مرے ہوئے لوگوں کو دوبارہ زندہ
کرنے پر مقدرت رکھتا ہے۔
پھر ملائکہ کے بارہ میں ان کا جو تصور ہے وہ بھی اتنا بگڑا ہوا ہے کہ حیرت ہوتی ہے دنیا کے
سامنے کس اسلام کو پیش کریں گے ۔ یہ لوگ ملائکہ کا جو تصور پیش کرتے ہیں وہ بھی ذراغور سے سنئے
لکھا ہے:
اللہ تعالیٰ نے ملائکہ میں سے بڑے عابد دوفرشتے جن کا نام ہاروت
ماروت تھا چھانٹے (یعنی ملائکہ میں سے عام نہیں بلکہ چوٹی کے عابد زاہد فرشتے
جو خدا کو پسند آئے کہ یہ بڑے اچھے بزرگ فرشتے ہیں وہ چھانٹے ) اور انسان کی
سب خواہشیں ان میں پیدا کر کے کوفہ کی سرزمین پر جو ایک جگہ بابل ہے وہاں
ان کو بھیجا اور وہاں وہ ایک عورت زہرہ نامی پارسن کی الفت میں مبتلا ہو کر
( پارسن کا اندازہ کیجئے کس طرح پتہ چلتا ہے اس کو کہتے ہیں نا تفصیلی علم ۔ جانتے
ہیں کون تھا کیا ذات تھی کیا قوم تھی اور کس طرح اس کے عشق میں مبتلا ہوئے
فرشتے بیچارے ) اس کے کہنے سے شراب پی گئے اور شراب میں ۔۔۔۔۔ زنا کے
علاوہ شرک اور قتل نفس کا گناہ بھی ان سے سرزد ہوا اور ان گناہوں کی سزا میں
قیامت تک ان پر طرح طرح کا عذاب نازل ہوتا رہے گا۔“
تفسیر احسن التفاسیر جلد نمبر صفحہ ۱۰۸ مولفہ مولانا احمد حسن صاحب محدث دہلوی )
یہ ہیں ان کے فرشتوں کے بارہ میں تصورات اور جہاں تک شیعہ کتب میں فرشتوں کے
تصور کا تعلق ہے تو وہ بھی سنئے ۔ کہتے ہیں :

خطبات طاہر جلد ۴
دو
401
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
حضرت امام حسین کی تکلیف اور بے بسی کو دیکھ کر ملائکہ نے
خدا تعالیٰ سے بصد اصرار عرض کیا کہ حضرت امام حسین کی مدد کرنے کی اجازت
دی جائے (یعنی اللہ تعالیٰ نے ان کو روکا ہوا تھا کہ میں نے اجازت نہیں دینی
اور فرشتے کہتے تھے کہ ہمیں ضرور اجازت دی جائے ) بالآخر اللہ تعالیٰ نے
اجازت دی لیکن (افسوس) جب فرشتے زمین پر جا پہنچے اس وقت حضرت امام
حسین شہید ہو چکے تھے۔
( جلاء العیون اردو تر جمه جلد ۲ باب پنجم فصل ۱۴ صفحه ۴۹۸ فصل ۱۷ صفحه ۵۳۹)
گویا خدا تعالیٰ نے اجازت ذرا لیٹ دی اس لئے فرشتوں کو دیر لگ گئی پہنچنے میں۔ اس
واقعہ سے پتہ لگتا ہے کہ مخالفین احمدیت کا خدا اور اس کے فرشتوں کے بارہ میں کیسا مضحکہ خیز تصور
ہے اور حملے کرتے ہیں حکم و عدل پر ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عبارتیں تو ذرا پڑھ کے دیکھیں
کہ خدا کیا ہے اور فرشتے کیا ہیں آسمانی کتا بیں کیا ہیں اور انبیاء علیہم السلام کیا ہیں ۔ مگر مخالفین
احمدیت نے ان کے بارہ میں جو تصورات پیش کئے ہیں وہ ان تصورات کے پاسنگ کو بھی نہیں پہنچ
سکتے جو قرآن کریم اور سنت نبوی سے اخذ کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی پاک زبان میں
ہمارے سامنے پیش فرمائے ہیں ۔
یہ تو میں نے شیعہ کتب سے فرشتوں کے تصور کے بارہ میں جلاء العیون کا حوالہ پڑھ کر
سنایا ہے۔ اب ان کا ایک اور حوالہ بھی سنئے لکھا ہے:
اور ایک فرشتہ نے (حضرت علیؓ سے ) کہا السلام علیک یا
وصی رسول الله وخليفته۔ اور پھر خضر سے ملاقات کی اجازت
مانگی ۔ حضرت علیؓ نے اجازت دے دی ۔ اس پر حضرت سلمان فارسی
پاس کھڑے تھے انھوں نے کہا کیا فرشتے بھی آپ کی اجازت کے بغیر کسی سے
مل نہیں سکتے ۔ تو کہتے ہیں (حضرت علیؓ نے فرمایا ) قسم ہے اس ذات کی جس
نے آسمانوں کو بلاستون ظاہری بلند فرمایا ہے ان تمام ملائکہ میں سے کوئی بھی
میری اجازت کے بغیر ایک دم کے لئے اپنی جگہ نہیں چھوڑ سکتا اور یہی حال

خطبات طاہر جلد ۴
402
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
میرے فرزند حسن و حسین اور اس کے فرزندوں کا ہے۔“
66
( شیعہ رسالہ ” در نجف سیالکوٹ کا الحق مع علی ۱۵ تا ۲۴ فروری ۱۹۶۰ء جلد نمبر ۱ ۵ شماره ۷، ۸ ص ۶۰ )
اللہ تعالیٰ تو قرآن کریم میں فرماتا ہے میرے اذن کے بغیر فرشتے دم نہیں مارتے جو کچھ میں
کہتا ہوں وہی کرتے ہیں اس سے تجاوز نہیں کرتے (التحریم: ۷ ) لیکن یہاں فرشتوں اور خدا دونوں کے
تصور کو بگاڑ کر اس شکل میں پیش کیا جا رہا ہے کہ گویا حضرت علیؓ کے اذن کے بغیر وہ دم نہیں مار سکتے
اور حضرت علیؓ کے مقابل پر فرشتوں کی کوئی حیثیت ہی نہیں ۔
اسی طرح سرکاری کتابچہ میں قرآن کریم کے متعلق یہ کہا گیا ہے کہ ان کا قرآن
اور ہمارا اور قرآن کریم کے بارہ میں میں ایک بات بتاتا چلوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کے عشق میں جو کچھ لکھا ہے نثر میں بھی اور نظم میں بھی وہ اتنا بے
نظیر ہے کہ اس کے مقابل میں گزشتہ تمام بزرگوں کی عبارتیں اکٹھی کر لی جائیں تب بھی کیا حجم میں
اور کیا علوم و معارف بیان کرنے میں کوئی نسبت ہی نہیں ۔ پرانے زمانے کے کسی بزرگ کی قرآن
کریم کے عشق میں کوئی بھی نظم نکال کر دیکھ لیں جو عشق اور وار شکلی حضرت مسیح موعو علیہ الصلوۃ والسلام
ردانگی
کے کلام میں پائی جاتی ہے وہ کسی اور کے کلام میں نہیں ملتی ۔ آپ کیا خوب فرماتے ہیں :
دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں
قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے
ه
( قادیان کے آریہ اور ہم ، روحانی خزائن جلد ۲۰ ص ۴۵۷)
یہ ایسے کلمات ہیں جو ایک عاشق صادق کے سوا کسی کے منہ سے نکل ہی نہیں سکتے ۔ چنانچہ
قرآن کریم کے علوم و معارف سے دنیا کو روشناس کرانے کی جو خدمت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے سرانجام دی اور جس قسم کے مبینہ دعوؤں سے اسے پاک ٹھہرایا وہ آپ ہی کا حصہ ہے اور یہ وہ
مبینہ دعوے تھے جو بد قسمتی سے مسلمان علماء کی طرف سے کئے گئے تھے۔ مثلاً قرآن کریم شک و شبہ سے
بالا ہے لیکن بعض لوگ نسخ فی القرآن کے قائل ہیں اور یہ عقیدہ دراصل قرآن پر سب سے بڑا حملہ ہے
کیونکہ جب نسخ موجود ہو اور علماء کو اختلاف کی گنجائش مل جائے کہ کون سی آیت ناسخ ہے اور کون سی
منسوخ کتنی آیات ناسخ ہیں اور کتنی منسوخ تو اس سے تو پھر سارے قرآن کریم کا اعتبار اٹھ

خطبات طاہر جلد۴
403
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
جاتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے وضاحت سے تحریر فرمایا
کہ قرآن کریم کا ایک نقطہ بھی منسوخ ہوا نہ قیامت تک منسوخ ہو سکتا ہے۔ یہ ایک کامل کتاب ہے
جو ہمیشہ محفوظ رہے گی، اس میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ لیکن اس قرآن کریم کے متعلق ہمارے
مخالف علماء اور پرانے بزرگان نے جو تصورات پیش کر رکھے ہیں ۔ ان میں سے چند نمونے میں آپ
کے سامنے رکھتا ہوں ۔ شیعہ مذہب کی تفاسیر میں سے تفسیر صافی“ ایک نہایت ہی معتبر کتاب سمجھی
جاتی ہے اس میں لکھا ہے :
اصل قرآن مفقود ہے ۔ موجود سے دس پارے غائب ہیں ۔ بعض
آیات میں تحریف و تغیر ہے۔“
( تفسیر صافی جز و ۲۲ صفحه ۴۱۱ نیز تفسیر لوامع التنزیل جلد ۴ - از سید علی الحائری )
اسی طرح علامہ سید علی الحائری نے لکھا ہے کہ نہ صرف یہ کہ قرآن کریم کے دس پارے مفقود ہیں بلکہ
ان مزعومه تلف شده دس پاروں کی کئی سورتوں کے نام بھی گنوائے ہیں اور ایک سورۃ نورین درج کی
ہے جو یا ایھا الذین امنواامنوابالنورین اور والحمد لله رب العلمین پر ختم ہوتی ہے۔
تفسير لوامع التنزيل تفسير سورة الحجر جز و ۱۴ صفحه ۱۵ تا ۱۶ از علامه علی الحائری )
رساله نورتن اہل التشیع کا رسالہ ہے۔ ہمارے قاضی محمد یوسف مرحوم جو صوبہ سرحد کے رہنے
والے تھے ان کو اصل شیعہ کتب اکٹھی کرنے کا بہت شوق تھا۔ ان کی لائبریری میں یہ رسالہ موجود
ہے۔ اس کے صفحہ ۳۷ پر لکھا ہے :
وو
قرآن کریم حضرت علی کی طرف نازل ہوا تھا
صلى الله یعنی غلطی سے آنحضرت ﷺ پر نازل ہو گیا ۔ مختلف شیعہ کتب میں اس کی توجیہات
علي
بیان کی گئی ہیں۔ بعض کہتے ہیں شکل ملتی تھی اس لئے جبرائیل علیہ السلام کو دھوکا لگ گیا ۔ حضرت
رسول کریم علی بیٹھے ہوئے تھے اور وہ انہیں حضرت علی سمجھ کر آپ پر قرآن نازل کر گیا۔ بس ایک
دفعہ غلطی ہوگئی تو پھر اب مجبوری تھی۔
پس قرآن کریم کی تفسیر کے ذریعہ قرآن کریم پر جو مظالم توڑے گئے ہیں وہ اتنے زیادہ ہیں
کہ ان کا شمار ممکن نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف نہ لاتے تو ان لوگوں نے اس

خطبات طاہر جلد۴
404
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
صلى الله
قرآن کا تصور ہی باقی نہیں رہنے دینا تھا۔ جو حضرت محمد مصطفی ال فی ﷺ پر نازل ہوا تھا ، جونور ہی نور ہے مگر نور
سے نکال کر اندھیرے کی طرف لانے کا جو کمال ان (مولویوں ) کو حاصل ہے یہ بھی حد درجہ کا کمال
ہے۔ قرآن ایک ایسی کامل کتاب ہے جس کے متعلق خدا فرماتا ہے لَا رَيْبَ فِيهِ (بقرہ:۳) اس
کامل کتاب پر انہوں نے ریب اور ظنوں کے پردے ڈال دیئے اور اپنی دانست میں تلاش کر کے
ایسے بہت سے اندھیروں کی باتیں لے کر آئے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
دنیا کا جو تصور قرآن سے ان مولویوں کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے۔ اگر یہی تصور نعوذ بالله من ذلک
دنیا کے سامنے پیش کیا جائے تو اسلام کے خدا کو رد کرنے کے لئے یہی ایک عذر دنیا کے لئے کافی ہو
گا۔ چنانچہ ایک عالم دین جو بڑے محقق ہونے کا دعویٰ رکھتے ہیں انہوں نے آیات قرآنیہ:
وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ (يسين : (٢) رَفَعَ السَّمَوتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا (الرعد (٣)
إِنَّ اللهَ يُمْسِكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ أَنْ تَزُ وَلَا ( ناطر : ۴۳) وَجَعَلْنَا فِي الْأَرْضِ
رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِهِمْ (الانبیاء (۳۲) وغیرہ آیات سے استدلال کرتے ہوئے گردش
زمین سے انکار کیا ہے اور لکھا ہے:۔
اور زمین کی گردش بھی نا ممکن ۔ اس لئے کہ پھر تو لازم آتا کہ ہمیشہ
انسانی رہائش کے رخ تبدیل ہوتے رہتے ۔ اگر میر امکان صبح جانب مغرب
ہے تو شام جانب مشرق اور دو پہر کو کسی اور جانب ۔ حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہوتا
۔۔۔۔ نہ آسمان حرکت کرتا ہے نہ زمین ۔ یہ دونوں ساکن و جامد ہیں۔ ( قرآن
کریم سے استنباط کرتے ہوئے اس جاہلانہ دلیل کے بعد پھر کہتے ہیں ) غرض
یہ کہ بہت جگہ باری تعالیٰ نے گردش زمین و آسمان کی تردید فرما کر موجودہ
سائنسدانوں کی تردید فرمائی ۔ سکون زمین و آسمان پر عقلی دلائل بھی بے شمار ہیں
66
مگر فرمان خداوندی کے ہوتے ہوئے ان کی ضرورت ہی نہیں ۔“
العطايا الاحمد یه فی فتاوای نعیمیه صفحه ۱۸۶ تا ۱۸۸)
اپنی بے عقلی نعوذ بالله من ذلک ساری کی ساری خدا کی طرف منسوب کر کے چھٹی
کر دی ۔ پھر فرماتے ہیں :

خطبات طاہر جلد ۴
405
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
” میری تحقیق بھی یہ ہے کہ سوائے مقناطیس کے کسی چیز میں قوت
کشش نہیں ۔۔۔۔۔ ایک نیوٹن کا دور تھا۔ ایک آئن سٹائن کا دور ہے ۔ ایک یہ
فتاوی نعیمیہ کے مصنف کا دور آیا ہے ۔ کہتے ہیں کہ ) میری تحقیق بھی یہ ہے کہ
سوائے مقناطیس کے کسی چیز میں قوت کشش نہیں قرآن مجید میں کشش زمین کا
انکار ہے ۔ چنانچہ آیت کریم وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ
(البقرہ: ۷۵) سے دلیل پکڑتے ہوئے فرماتے ہیں اللہ کے خوف سے پتھر
گرتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ پتھر وغیرہ ہر چیز خود گرتی ہے نہ کہ زمین کی کشش
سے۔ کیونکہ اس دلالۃ النص میں خالق کا ئنات نے يهبط کا فاعل پتھر کو قرار
دیا جب کہ سائنسدان کشش کو قرار دیتے ہیں۔ اور بھی بہت آیات واحادیث
ہیں کہ جن میں کشش کا انکار ہے اور آیت کریمہ میں پتھر گرنے کی وجہ
خَشْيَةِ الله ہے نہ کہ کشش العطایا الاحمدیہ فی الفتاوی نعیمیہ صفحه ۱۹۴)
66
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اس خدا کو اور اس قرآن کو تم تسلیم کرتے ہوا اور اس قرآن کو دنیا
کے سامنے پیش کرو گے اور دنیا سے منواؤ گے؟ مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ کتنا عظیم الشان
احسان ہے کہ کس طرح چاروں سمت پھیلے ہوئے اندھیروں سے نکال کر ہمیں اس نور کی طرف واپس
لے
على الله
عروسة
ئے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کے قلب صافی پر نازل ہوا تھا۔
اور یہ صرف موجودہ علماء کا حال نہیں ہے بہت سے اندھیرے ایسے بھی ہیں جو مختلف
زمانوں کے لوگ پیدا کرتے رہے اور قرآن کریم کے پر معارف اور پر حکمت کلام پر پردے ڈالتے
رہے۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی ہیں جنہوں نے ان سب پردوں کو چاک کیا اور قرآن کریم
کے ان انوار کو اپنی اصلی شکل میں ظاہر کیا جو دنیا پر غالب آنے کی مقدرت رکھتے ہیں مگر ان لوگوں نے
قرآنی تعلیم پر پردے ڈال کر ظلم کیا۔ چنانچہ علامہ ابن جریر جو مشہور مصنف اور بڑے بزرگ انسان
تھے لیکن اپنے زمانہ کی تاریکیوں سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔ علامہ آلوسی نے اپنی تفسیر روح المعانی
میں ان کی حسب ذیل روایت بیان کی ہے:
اللہ تعالیٰ نے اس زمین کے پرے ایک سمندر پیدا کیا ہے جو اس

خطبات طاہر جلد ۴
406
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
(زمین) کو گھیرے ہوئے ہے اور اس کے پرے ایک پہاڑ ہے جسے قاف
کہتے ہیں اور سماء دنیا اس پر قائم ہے ۔ ( یعنی زمین کے چاروں طرف ایک
سمندر ہے۔ سمندر سے پرے ایک پہاڑ ہے اور وہ جو پہاڑ ہے اس کو قاف
کہتے ہیں اور اس پر سماء دنیا قائم ہے ) پھر اس پہاڑ کے پیچھے اس زمین جیسی
اور زمین پیدا کی ہے اور دوسرا آسمان اس پر قائم ہے ۔ اسی طرح سات
زمینیں اور سات سمندر اور سات پہاڑ ہیں اور یہ خدا تعالیٰ کا قول ہے کہ
وَالْبَحْرُ يَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحْرٍ (لقمان: ۲۸)
مولوی مودودی صاحب کا تعلق ہے ان کی تفسیریں بھی بڑی دلچسپ ہیں ۔ میں اس کا ایک نمونہ آپ کے
سامنے رکھتا ہوں وہ پہلے تو یہ کہتے ہیں :
قرآن مجید کی ہر سورۃ میں اس قدر وسیع مضامین بیان ہوئے ہیں
کہ ان کے لئے مضمون کے لحاظ سے جامع عنوانات تجویز نہیں کئے جاسکتے ۔“
66
( تفہیم القرآن جلد ا صفحه ۴۶)
اب یہ سوچنے والی بات ہے کہ بظاہر ایک چھوٹی سی بات کہہ دی ہے لیکن وہ عنوانات کیا
ہیں جو خدا نے تجویز فرمائے ہیں یعنی کسی سورۃ کا نام بقرہ رکھا کسی کا نام یوسف رکھا کسی کا نام محمد
رکھا اور کسی کا المدثر اور کسی کا کچھ اور۔ یعنی قرآن کریم کی سورتوں کے بے شمار نام ہیں مگر یہ جتنے بھی نام
ہیں وہ مولوی مودودی صاحب کی نظر میں کیا حیثیت رکھتے ہیں۔ یہی کہ اگر مضامین اتنے ہی وسیع
اور پھیلے ہوئے ہیں کہ کسی سورۃ کا کوئی جامع نام نہیں رکھا جا سکتا تو گویا قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے
خود جو نام رکھے ہیں وہ سارے کے سارے غیر جامع اور غیر صحیح ٹھہرتے ہیں۔ یہ بات اس قدر
جاہلانہ ہے اور قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت پر ایسا ظالمانہ حملہ ہے کہ حیرت ہوتی ہے کہ ایک عالم
دین اور اس قسم کی تفسیر ۔ بات دراصل یہ ہے کہ خود مضمون کو سمجھ نہیں سکتے اور ہر عنوان کا جو تعلق سورۃ
کے مضمون سے ہے اسے دیکھ نہیں سکتے لیکن اپنی کوتاہ بینی کو قرآن کریم اور خدا تعالیٰ کی طرف منسوب
کر دیتے ہیں۔
پھر قرآنی تفسیر کا عالم دیکھئے جس پر ساری دنیا میں شور پڑا ہوا ہے کہ مولوی مودودی

خطبات طاہر جلد۴
407
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
صاحب نے کمال کی تفاسیر لکھی ہیں ۔ چنانچہ حور کی تشریح جو تفہیم القرآن تفسیر سورۃ الصافات اور تفسیر
سورۃ دخان اور سورۃ الرحمان پر درج کی گئی ہے بڑی لمبی عبارت ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ
حُوْرٌ مَّقْصُورَت فِي الْخِيَامِ (الرحمن (۷۳) میں خیموں سے مراد غالباً اس طرح کے خیمے
ہیں جیسے امراء رؤساء کے لئے سیر گاہوں میں لگائے جاتے ہیں جہاں حوریں ہوں گی اور وہ خیموں
کے اندر قید ہوں گی ۔ فرماتے ہیں یہ دراصل غیر مسلموں کی نابالغ بیٹیاں ہیں چونکہ وہ جنت میں نہیں
آسکتیں اس لئے جنت سے باہر باغات میں ان کے خیمے ہوں گے اور جو نیک لوگ پاک بیبیوں کے
ساتھ رہ رہے ہوں گے ان کی خواہش ہوگی کہ وہ ان سے بھی ملاقاتیں رکھیں اور شب باشیاں کریں
تو اللہ تعالیٰ ان کو اجازت فرمایا کرے گا کہ ان خیموں میں غیر مسلموں کی جو خوبصورت بیٹیاں ہیں جو
اس وقت تک جوان ہو چکی ہوں گی ان کے ساتھ راتیں گزار کے پھر واپس اپنی بیویوں کے پاس آجایا
کریں۔ چنانچہ تفہیم القرآن پر لکھتے ہیں :
ایک نعمت کے طور پر جوان اور حسین و جمیل عورتوں کی شکل دے کر
جنتیوں کو عطا کر دے گا تا کہ وہ ان کی صحبت سے لطف اندوز ہوں لیکن بہر حال
یہ جن و پری کی قسم کی مخلوق نہ ہوں گی کیونکہ انسان کبھی صحبت ناجنس سے مانوس
نہیں
ہو سکتا ۔ ( تفہیم القرآن جلد ۵ ص۲۷۲)
یعنی یہ بھی بیان کر دیا کہ حوروں کے متعلق یہ کہنا کہ وہ کوئی روحانی مخلوق ہیں بالکل غلط ہے
ان کا جنت کے متعلق یہ جسمانی تصور ہے جس کی دلیل کے طور پر انہوں نے یہ سارا قصہ گھڑا
ہے۔ کہتے ہیں جس طرح ہم یہاں گوشت پوست کے انسان ہیں ویسے ہی وہاں ہوں گے اور چونکہ
ایک انسان اپنی حاجات ضروریہ جنوں اور پریوں کی قسم کی مخلوق سے پوری نہیں کر سکتا۔ اس لئے لازمی
طور پر گوشت و پوست کی حوریں ہونی چاہئیں اور وہ کہاں سے آئیں گی ۔ مسلمان عورتیں تو خود جنت
میں ہوں گی۔ وہ تو ان کی بیویوں کے طور پر یا دوسرے رشتہ داروں کے طور پر ہوں گی تو انہوں نے
یہاں کیسی اچھی ترکیب نکالی اور کیا اچھا رشتہ نکالا ہے کہ غیر مسلموں کی لڑکیوں کو جو نابالغ مرگئی
ہوں ان کو حوریں بنا کر وہاں پہنچا دیا جائے ۔ ذرا ان کی نگاہ میں قرآن کریم کی عزت افزائی
دیکھئے۔ حد ہے کہ ایسے ایسے گستاخانہ کلمات قرآن کریم کے متعلق بطور معارف بیان ہورہے

خطبات طاہر جلد۴
408
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
ہیں ، آدمی کی عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ کیا مقام ہے اس کتاب کا ان کے نزدیک !
ایک اور بحث اٹھائی گئی ہے ردالمختار علی الدر المختار میں اور یہ احناف کی فقہ کی وہ کتاب ہے
جو بریلویوں اور دیو بندیوں دونوں کو قبول ہے ۔ ان میں سے جو حنفی ہیں وہ سارے اس کو مانتے
ہیں ۔ اس کتاب میں لکھا ہے:
اگر نکسیر پھوٹے پس لکھی جائے سورۃ فاتحہ خون کے ساتھ اس کی
پیشانی پر اور ناک پر ، جائز ہے شفاء کے حصول کے لئے اور اسی طرح سورۃ فاتحہ ، اس
پیشاب سے بھی لکھنی جائز ہے ۔ (ردالمختار علی الدر المختار جلد اول صفحہ ۱۵۴)
66
یہ ان کا دین ہے! یہ ان کی گستاخیاں ہیں !!
صلى الله
۔ آپ
اب میں آنحضرت ا اور دیگر انبیاء علیہم السلام کے متعلق ان کے قصے سناتا ہوں ۔ علی
حیران ہوں گے کہ کیسے کیسے قصے گھڑے ہوئے ہیں۔ آپ شکر کریں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیج کر آپ کو کیسے کیسے ظلمات کے پردوں سے نکال کر روشنی عطا فرمائی ہے۔ اس
ضمن میں بے شمار حوالے ہیں لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ایک خطبہ میں ان کو بیان کرنے کا حق ادا
ہی نہیں ہو سکتا بلکہ کئی مہینے لگ جائیں گے اگر ان کی ساری باتیں کھول کر بیان کی جائیں۔
عصمت انبیاء کے مضمون کو لے لیجئے جماعت احمد یہ کا اس بارہ میں جو عقیدہ ہے وہ بڑا واضح
ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں متعد د جگہ بڑی کثرت کے ساتھ اور بڑی
او
شان کے ساتھ عصمت انبیاء کا مضمون بیان ہوا ہے۔ اس کا خلاصہ حضرت مصلح موعود کے الفاظ میں
سنئے ۔ آپ فرماتے ہیں:
اللہ تعالیٰ کے تمام نبی معصوم عن الخطاء ہوتے ہیں ۔ وہ سچائی کا زندہ
نمونہ اور وفا کی جیتی جاگتی تصویر ہوتے ہیں۔ وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر
ہوتے ہیں اور صفائی اور خوبصورتی سے اللہ تعالیٰ کی سبوحیت اور قدوسیت اور
اس کے بے عیب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں ۔ در حقیقت وہ ایک آئینہ
ہوتے ہیں جس میں بدکار بعض دفعہ اپنی شکل دیکھ کر اپنی بدصورتی اور زشت روئی
کو ان کی طرف منسوب کر دیتا ہے ۔ نہ آدم شریعت کا توڑنے والا تھا ، نہ نوح

خطبات طاہر جلد ۴
409
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
گنہر کا تھا، نہ ابراہیم نے کبھی جھوٹ بولا ،نہ یعقوب نے دھوکا دیا، نہ یوسف
نے بدی کا ارادہ کیا یا چوری کی یا فریب کیا ، نہ موسیٰ نے ناحق کوئی خون کیا ، نہ
داؤد نے کسی کی بیوی ناحق چھینی ، نہ سلیمان نے کسی مشرکہ کی محبت میں اپنے
فرائض کو بھلایا یا گھوڑوں کی محبت میں نماز سے غفلت کی ، نہ رسول کریم علی
نے کوئی چھوٹا یا بڑا گناہ بڑا گناہ کیا، آپ کی ذات تمام عیوب سے پاک تھی اور تمام
گناہوں سے محفوظ و مصون ۔ جو آپ کی عیب شماری کرتا ہے وہ خود اپنے گند کو
ظاہر کرتا ہے۔“ (دعوۃ الا میر صفحہ ۱۴۹)
جماعت احمدیہ کا انبیاء علیہم السلام کے متعلق یہ تصور ہے۔ اس تصور کی بناء پر کیسے ہم کہیں کہ
یہ وہی تصور ہے جو تمہارا ہے۔ کیوں ہم یہ نہ کہیں کہ ہمارا رسول اور ہے اور تمہارا اور ۔ ہمارے انبیاء اور
ہیں اور تمہارے اور کیونکہ تم نے انبیاء علیہم السلام کے متعلق جو باتیں کہی ہیں اور جو کچھ لکھا ہے وہ سنو
تفسیر حسینی از کمال الدین حسین میں لکھا ہے :
دو
شیطان کا نام فرشتوں میں حارث تھا۔ شیطان نے حضرت آدم
سے کہا کہ بیٹے کا نام عبدالحارث رکھو گے تو اس کی پیدائش سہل ہوگی ۔ چنانچہ
انہوں نے عبداللہ کی بجائے عبدالحارث رکھ دیا۔
( تفسير سورة الاعراف آيت لئن اتيتنا صالحًا )
تفسیر جلالین اور معالم التنزیل میں لکھا ہے:
حضرت آدم نے شرک کیا“
( جلالين مع کما لین صفحه ۳۵۳ معالم التنزیل زیر آیت مذکوره )
یعنی دنیا میں پہلا شرک نعوذ باللہ من ذلک حضرت آدم علیہ السلام نے کیا ۔ یہ ان کا نبیوں
حضرت ادریس علیہ السلام کے متعلق تفسیر معالم التنزیل میں زیر آیت وَرَفَعْتُهُ مَكَانًا عَلِيًّان
کے متعلق تصور ہے۔
(مریم: ۵۸) لکھا ہے۔
حضرت اور لیٹ جھوٹ بول کر جنت میں داخل ہو گئے اور واپس

آج 10 میں سے 10 باقی