مسلمانوں کے باہمی اختلافات، بگڑے ہوئے عقائد اور حکم و عدل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عظیم الشان خدمات
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۴
410
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
ہی نہیں نکلے ۔“
66
یعنی جنت میں داخل ہونے کا ایک یہ بھی رستہ ہے جو قرآن کریم کو معلوم ہی نہیں لیکن ان
مفسر صاحب کو معلوم ہے۔ قرآن کریم نے تو یہی بتایا ہے کہ جس نے جنت میں جانا ہو وہ سچ کے رستے
سے آئے اور یہ مفسر صاحب ہیں ان کو علم ہو گیا کہ ایک یہ بھی رستہ ہے جس کا ایک نبی اللہ کو پتہ تھا اور وہ
جھوٹ کا رستہ تھا چنانچہ جھوٹ کے رستہ سے وہ جنت میں داخل ہو گئے ۔ نعوذ باللہ من ذلک ۔
حضرت لوط علیہ السلام کی پاکیزگی اور اپنی بیٹیوں کے لئے غیرت کا جو تصور مفسرین نے
پیش کیا ہے وہ سنئے ۔ تفسیر کشاف اور جلا لین میں لکھا ہے:
حضرت لوگ نے اپنی بیٹیاں پیش کر دیں کہ ان سے شادی کر لو ۔“
( تفسیر سورة هود زیر آیت هولاء بنتي من اطهر لكم )
یعنی دو آدمیوں کو دو بیٹیاں ، تین تھیں تو تین آدمیوں کومل گئیں ۔ مگر سوال یہ ہے کہ ساری قوم کو
یہ جواب کیسے مطمئن کر سکتا تھا اور کیا ان کو عورتیں نظر ہی نہیں آتی تھیں ۔ قرآن کریم میں تو یہ ذکر ہو رہا
ہے کہ ان کے ذہن گندے تھے ، ان کے ذہنوں کی بناوٹ نہایت ہی ٹیڑھی ہو چکی تھی ، ان کو ذلیل
عادتیں پڑھ چکی تھیں ، ہم جنس سے وہ لذتیں پوری کرنے کے عادی ہو چکے تھے اس لئے وہ حملہ کر کے
حضرت لوط علیہ السلام کے پاس آئے کہ تم پاگیزگی کی یہ کیا تعلیمیں یہ کیا تعلیمیں ہمیں دے رہے ہو اور اس کا علاج
جو نعوذ بالله من ذلک حضرت لوط علیہ السلام نے سوچا وہ بقول مفسرین یہ تھا کہ ساری قوم کی
بیٹیوں کو رد کر کے اپنی دو بیٹیاں پیش کر رہے ہیں کہ یہ لے لو اور وہ گندے کام چھوڑ دو۔ جہالت کی بھی
حد ہے اللہ کے نبی پر ایسا بیہودہ الزام اور پھر ساتھ جہالت کا بھی الزام لگاتے ہوئے ذرا شرم نہیں آئی۔
حضرت داؤد علیہ السلام خدا کے پاک اور عظیم الشان نبی ہیں ان کی زبور پڑھ کر دیکھ لیں خدا
سے کیسی کیسی محبت کرنے اور اس کی قدوسیت کے گیت گانے والے نبی ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ نے بڑے پیار اور محبت کے ساتھ زبور کا ذکر فرمایا ہے۔ لیکن حضرت داؤد علیہ السلام کے
متعلق تفسير البغوى وتفسير الخازن میں هَلْ أَتَكَ نَبَوُا الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ
(ص:۲۲) کی تفسیر میں لکھا ہے:۔ حضرت داؤد محراب میں زبور پڑھ رہے تھے (یعنی خدا کی حمد کے
گیت گا رہے تھے ) کہ ایک سونے کی کبوتری آپ کے پاس آکرگری (اب سونے کی کبوتری کس
خطبات طاہر جلد ۴
411
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
طرح چھوڑ سکتے تھے چنانچہ ) آپ اس کو پکڑنے لگے وہ منڈیر پر جا بیٹھی (زبور ایک طرف رکھ دی ہے
خدا کی حمد کے گیت سب بھول جاتے ہیں ، سونا نظر آگیا نعوذ باللہ من ذلک اور اس کے پیچھے دوڑ پڑے
حالانکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد کو اتنی دولت اور سونا اور جواہرات عطا فرمائے تھے کہ اس سے بڑھ کر
کسی اور نبی کو دولت عطا کرنے کا کوئی ذکر نہیں ملتا مگر مفسرین کے نزدیک ان کی حرص کی حالت یہ تھی
کہ نعوذ بالله من ذلک کبوتری کے پیچھے دوڑ پڑے وہ منڈیر پر جا بیٹھی ) آپ منڈیر پر چڑھے تو
باغ میں ایک عورت کو نہاتے دیکھا ( تو کبوتری بھول گئی اور ) اس پر فریفتہ ہو گئے ۔ پھر اس کے خاوند کو
محاذ جنگ میں بھجوا کر قتل کروادیا اور خود اس سے شادی کر لی اور اس سے قبل آپ کی ۹۹ بیویاں تھیں ۔
یہ ہیں ان کی تفسیریں اور یہ ہے ان کے انبیاء کے متعلق تصور نعوذ بالله من ذالک - آج
دنیا کے ایک ذلیل بادشاہ کے متعلق بھی ایسی بات کہی جائے تو وہ مرنے مارنے پر تل جائے اور
دنیا میں شور پڑ جائے ۔اگر وہ سچ ہو تو اس بات پر انقلاب آسکتے ہیں ۔ ایک بادشاہ کے متعلق ثابت ہو
ہائے کہ اس نے از راہ ظلم و ستم اپنے ایک جرنیل کو مروا دیا اس لئے کہ اس کی بیوی پر قبضہ کرے یہ کوئی
معمولی جرم نہیں ہوتا ۔ یہ ایک ادنی دہریہ کے لئے بھی ایک بہت بڑا جرم ہے۔ لیکن مفسرین کہتے ہیں
کہ خدا کے ایک نبی اور نبیوں میں بھی ایک ذی شان نبی جس کا قرآن کریم میں بڑے ہی پیار اور محبت
سے ذکر ملتا ہے وہ ایک عورت پر نعوذ باللہ من ذالک فریفتہ ہو گئے ۔
امر واقعہ یہ ہے کہ حضرت داؤد کی جس چیز کی تعریف کی گئی ہے اس میں ان لوگوں نے
کیڑے نکالنے کی کوشش کی ہے اور خدا کا کوئی خوف نہیں کھایا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انہوں نے لاعلمی میں
ایسا کیا ہولیکن لاعلمی میں بھی حد سے بڑھ گئے ۔ جہاں جہاں بھی خدا تعالی اپنے نبیوں کو پاک ٹھہرا
ہے وہیں ان کے متعلق جرم ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ چنانچہ اس قسم کی جتنی آیات ہیں جن کی
تفسیر بیان کرتے ہوئے مفسرین نے انبیاء علیہم السلام پر جرم ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ان میں
در اصل عائد کردہ الزامات کی نفی ثابت ہوتی ہے نہ کہ اثبات جرم ۔ لیکن اللہ تعالیٰ جس نبی کو جس صفت
کے شہزادہ کے طور پر پیش کرتا ہے یہ مفسرین اسی صفت کی نفی کر دیتے ہیں اور تعریف کی بجائے ایک
نہایت مکروہ اور گندا داغ لگا دیتے ہیں ۔
19
اور اب حضرت یوسف علیہ السلام کے بارہ میں سنئے ۔ آپ نہایت پاک باز اور عفت مآب
خطبات طاہر جلد۴
412
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
نبی تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی عفت اور پاکبازی کے اظہار کے طور پر وہ قصہ پیش فرمایا ہے جسے لوگوں
نے یوسف اور زلیخا کا قصہ بنالیا ہے۔ مگر مفسرین حضرت یوسف علیہ السلام کو نعوذباللہ من ذالک
مغلوب الشہوات کے طور پر پیش کرتے ہیں اور زلیخا کو حضرت زلیخا کے نام سے یاد کرتے ہیں اور
عفت کی شہزادی کے طور پر پیش کرتے ہیں:
ع خرد کا نام جنوں رکھ دیا جنوں کا نام خرد
اس سے زیادہ اور کسی بات پر یہ مصرعہ صادق نہیں آسکتا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ جس کی
پاکیزگی کو خود خدا بیان فرما رہا ہے اس کے اندر یہ لوگ گند ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جس کا
گند خدا تعالیٰ ظاہر فرما رہا ہے اس کو پاکیزہ ٹھہرا کر اس کی تعریف میں رطب اللسان ہیں۔ یہ قرآن ہے
تمہارا ! اور یہ انبیاء کے بارہ میں تمہارا تصور ہے تو پھر خدا کی قسم ہم مجرم نہیں اس بات کے کہنے پر کہ تمہارا
قرآن اور ہے اور ہمارا اور تمہارے انبیاء اور ہیں ہمارے انبیاء اور تمہارے ان تصورات کا کوئی
تعلق نہیں ان تصورات کے ساتھ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں عطا فرمائے ہیں۔
حضرت یوسف علیہ السلام کے متعلق تفسیر روح المعانی میں علامہ آلوسی نے بہت سی ایسی
روایات درج کر کے ان کی تردید کی ہے جن کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے اس
عورت سے زنا کا پکا ارادہ کر لیا اور پھر کیا کیا ہوا۔ کئی صفحات پر پھیلی ہوئی روایات آپ پڑھیں تو آپ
کے پسینے چھوٹ جائیں، بڑا خوفناک نقشہ کھینچا ہے حتی کہ ان کا باپ سامنے کھڑا ہو گیا یعنی خدا تعالٰی
نے حضرت یعقوب علیہ السلام کو بھیج دیا کہ کچھ تو حیا کرے گا۔ نعوذ بالله من ذلک ۔ ( یہ غیروں کا
تصور ہے ہمارا تصور یہ نہیں ہے) چنانچہ اس طرح نقشہ کھینچتے ہیں کہ آخر خدا نے تنگ آکر حضرت
یعقوب کو سامنے لاکھڑا کیا اپنے باپ کے سامنے بھی یہ جرات کرے گا ۔ نہایت بے باکی کے ساتھ
اس قسم کی باتیں تفسیر جلالین میں بھی لکھی ہیں اور تفسیر جامع البیان میں بھی ۔ تو جس کو خدا عفت کے
شہزادہ کے طور پر پیش کرتا ہے یعنی نبیوں میں بھی وہ جو عفت کا شہزادہ کہلاتا ہے اس کا یہ حال تھا تو عام
آدمی جو نبی نہیں ہیں خواہ ولی ہوں خواہ قطب ہوں یا غوث ہوں ان کا پھر کیا حال ہوگا اور جوان سے
ادنی درجہ کے لوگ ہیں ان کی عصمت کا پھر کیا تصور ہوگا ۔ دیکھیں کس قدر ظالمانہ حملے کئے ہیں اور
ب حکم و عدل آیا اور ان تمام حملوں سے قرآن کریم کے اصفی انوار کو پاک اور صاف کر کے دکھایا تو
جب
خطبات طاہر جلد۴
413
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
اس وقت یہ لوگ الٹا ہم پر حملے کرنے لگے کہ اچھا پھر تمہارا قرآن اور ہے اور ہمارا قرآن اور ۔ ہمارا
قرآن تو وہی قرآن ہے جو تمام انبیاء کی عصمت کی گواہیاں دیتا۔ گواہیاں دیتا ہے ان پر گندے الزام الزام نہیں لگاتا ہے۔
اور زلیخا کے متعلق سنئے ۔ ایک نہایت ہی عجیب و غریب قصہ درج کرتے ہیں ۔ یہ اقتباس
چونکہ بڑا لمبا ہے اس لئے میں اس میں سے ایک حصہ کو لیتا ہوں فرماتے ہیں۔
انصاف اور حقیقت ایمان و دیانت کی نگاہ سے اگر دیکھا جائے تو یہ
کہنا پڑتا ہے کہ حضرت زلیخا کی پاک دامنی کی مثال آج ہمارے معاشرہ میں
مفقود ہے (انالله وانا اليه راجعون) اس معاشرہ کا کیا حال ہوگا جس میں یہ
پاکدامنی مفقود ہو ) کہ جس اللہ کی بندی نے تمام عمر صبر و تحمل سے گزار دی
66
اور دامن عصمت کو داغدار نہ ہونے دیا اور باوجود دولت مند و حسینہ جمیلہ ہونے
کے جب کہ بوجہ زمانہ جاہلیت آزادی و بے پردگی بھی میسر تھی ایک نامرد کے
ساتھ سب جوانی گزاری۔ اور دولت بکارت کو کمال حفاظت سے بچائے رکھا۔
یہ بھی اپنی طرف سے قصہ گھڑ لیا کہ عزیز مصر گویا کہ نامرد تھا کیسی کیسی جولانیاں
دکھا رہے ہیں ان کے دماغ !) ایک شادی شدہ عورت کو حصول نفسانیت و بد چلنی
کی وہ تمام سہولتیں حاصل ہوتی ہیں جو بے نکاحی گھریلو پابند لڑکی کو میسر نہیں ہو
سکتیں ۔ اور جتنا بے نکاحی گھر کی مستورہ عورت کو بد نامی کا خطرہ ہوتا ہے اتنا
شادی شدہ کو نہیں ہوتا ۔ ایسی آزاد فضا کی پرورش یافتہ عورت کا اپنی چادر عصمت
کو تار تار نہ ہونے دینا ولایت کاملہ اور فضل ربی نہیں تو اور کیا ہے۔ (زلیخا کا یہ
ذکر قرآن کریم میں پڑھ لیں اور پھر اس عبارت پر نظر ڈالیں تو حیرت ہوتی ہے
کہ جو از کسی قسم کے ڈھونڈ نکالے ہیں ۔ ان کا تو با قاعدہ تجزیہ ہونا چاہیے تا کہ کسی
زمانہ کے سائنسدان پھر یہ غور کریں کہ ان لوگوں کے دماغوں کی بناوٹیں کیا
تھیں۔ جنہوں نے یہ قصے گھڑے ہیں ۔ یہی نہیں آگے سنئے اس قصہ میں تو حد کر
دی ) مگر آفرین ہے اے نبی کی پاک دامن بیوی زلیخا ۔ (یعنی حضرت یوسف
سے شادی بھی کروادی کہتے ہیں آفرین ہے اے نبی کی پاک دامن بیوی زلیخا )
خطبات طاہر جلد ۴
414
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
تیری اس عظمت و ہمت پر جب حجلۂ عروسی میں تقرب یوسفی کا حصول ہوتا ہے تو
زیور عصمت کے ساتھ ساتھ سرمایہ عذارت و بکارت سے بھی مزین ہیں (انا للہ
وانا الیہ راجعون ) ۔۔۔۔۔۔۔ زلیخا کی پاک دامنی کو آشکارا فرمایا۔ گستاخی کی پٹی
باندھ کر اگر ان باتوں سے منہ موڑ لیا جائے تو اور بات ہے ورنہ انصاف کی نگاہ
اس سچائی کے انکار کی اجازت نہیں دیتی ۔“
66
العطايا الاحمدیہ فی الفتاوی نعیمیه صفحه ۳۵۸ تا ۳۶۱)
پس ہم یہ کیسے کہہ سکتے ہیں ہمارا قرآن، ہمارے نبی وہی ہیں جو تمہارے ہیں ۔ خدا کی قسم
نہیں ہیں ۔ ہم تو اس قرآن کے قائل ہیں جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کے قلب صافی پر نازل ہوا تھا۔
صلى الله
عروس
ہم تو ان رسولوں کے قائل ہیں اور ان پر ایمان رکھتے ہیں جن کا بڑی محبت کے ساتھ قرآن کریم بار بار
ذکر کرتا ہے اور جن کی پاکیزگی کی گواہیاں دیتا ہے۔ تم کن نبیوں کی طرف ہمیں کھینچ کر لے جارہے
ہو۔ کوئی نبی ایسا باقی نہیں رہا جس کا قرآن میں ذکر ہو اور تم نے اس پر طعنہ زنی نہ کی ہو اور اس پر داغ
نہ لگائے ہوں ۔
حضرت سلیمان علیہ السلام کے متعلق تفسیر النفی میں زیر آیت وَ كَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا
(النمل: ۴۵) میں مؤلف نے بعض ایسی بے ہودہ روایات درج کر کے انکی تردید کی ہے چنانچہ ایک
روایت یوں ہے کہ:
جن نا پسند کرتے تھے کہ حضرت سلیمان ملکہ سبا سے شادی کر لیں ۔
( حضرت یوسف کے بارہ میں بھی شادی ہی کا قصہ ہے اور یہاں بھی یہی ہے )
کیونکہ وہ جنیہ تھی اور جنوں کو ڈر یہ تھا کہ ان کا بچہ جن وانس کی ذہانت کا مالک ہو
جائے گا۔ لہذا انہوں نے متنفر کرنے کے لئے حضرت سلیمان سے کہا کہ ملکہ سبا
کی پنڈلیوں پر بہت بال ہیں اور اس کے پاؤں گدھے کے پاؤں کی طرح
ہیں۔ چنانچہ اس وہم کو دور کرنے کے لئے حضرت سلیمان نے عرش بنایا (یعنی
جو محل بنوایا گیا جس میں صاف شفاف شیشے کا فرش تھا اسے حضرت سلیمان کے
نعوذ بالله من ذلک واقعی شادی کرنے کے لئے بنوایا تھا) اور پانی کے
خطبات طاہر جلد ۴
415
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
نظارے سے اسکی پنڈلیاں دیکھ لیں ۔ وہ خوبصورت پنڈلیوں والی تھی ۔ پھر
66
حضرت سلیمان نے اپنی آنکھیں پھیر لیں “ ( تفسیر نسفی سورۃ نمل )
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
” اس مقام میں قرآن شریف میں یہ آیت ہے قَالَ إِنَّهُ
صَرْحُ مُمَرَّدُ مِنْ قَوَارِيرَ (النمل: ۴۵) یعنی اس نبی نے کہا کہ اے
بلقیس تو کیوں دھوکا کھاتی ہے۔ یہ تو شیش محل کے شیشے ہیں جو اوپر کی سطح پر بطور
فرش کے لگائے گئے ہیں اور پانی جو بہت زور سے بہہ رہا ہے وہ تو ان شیشوں
کے نیچے ہے نہ کہ یہ خود پانی ہیں۔ تب وہ سمجھ گئی کہ میری مذہبی غلطی پر مجھے
ہوشیار کیا گیا ہے اور میں نے فی الحقیقت جاہلیت کی راہ اختیار کر رکھی تھی جو
سورج کی پوجا کرتی تھی ۔“ (نسیم دعوت، روحانی خزائن جلد ۱۹ ص ۴۱۱)
ہاں ٹھیک ہے ہم اس قسم کے انبیاء کے قائل ہیں جن کا تصور اسی قرآن سے ملتا ہے جو
حضرت محمد مصطفی ﷺ پر نازل ہوا تھا اور اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم
میں غوطہ خوری کے بعد علوم و معرفت کے بے بہا موتیوں کو نکالا اور ہمارے سامنے پیش کیا۔ اس قرآن
کو چھوڑ کر ہم اور کس قرآن کے پیچھے جائیں گے۔
اور روح المعانی میں علامہ آلوسی نے حضرت سلیمان کے بارہ میں مشہور ایک بیہودہ قصہ کو
درج کر کے اس کی تردید کی ہے چنانچہ اس قصہ کے مطابق حضرت سلیمان کی انگوٹھی شیطان نے لے
کر پھینک دی ۔ آپ کی بادشاہت جاتی رہی ( کوئی ذکر کوئی اشارہ بھی قرآن کریم میں نہیں کہ
بادشاہت جاتی رہی بلکہ یہ ذکر ملتا ہے کہ یہ دعا کی تھی کہ ایسی بادشاہت عطا فرما کہ جس کی دنیا میں کوئی
نظیر نہ ہو) وہ شیطان جس کا نام آصف تھا آپ کے تخت پر بیٹھ گیا۔
حضرت سلیمان کا اگلا قصہ سنتے یہاں تک تو انسان پھر بھی سن لیتا ہے گو برداشت تو نہیں
ہوتا مگر بہر حال جو گند آگے چل کر اچھالا گیا ہے اس کے مقابل پر یہ کچھ بھی نہیں چنانچہ لکھا ہے :۔
یہ شیطان حضرت سلیمان کا روپ دھار کر آپ کی بیگمات سے حیض کے
دوران مباشرت کرتا رہا ۔ (تفسیر روح المعانی سورة ص زير آيت ولقد فتنا سليمن)
خطبات طاہر جلد ۴
416
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
یہ تو تھے وہ ظلم جو دیگر مقدس انبیاء پر بعض لوگوں نے نادانی سے توڑے یا بعض لوگوں نے
دشمنوں کی باتوں میں آکر ظلم ڈھائے ۔ گو ہر شخص کے دل کا حال تو خدا ہی بہتر جانتا ہے لیکن جہاں
تک ہم نظر دوڑا کر دیکھ سکتے ہیں ایسے لوگ جنہوں نے ایسے حوالے پیش کئے ہیں ان میں بعض
بڑے خدا ترس لوگ بھی تھے۔ بڑے بڑے علماء بھی تھے انہوں نے ساری زندگیاں خدمت دین
میں خرچ کیں۔ مگر پھر بھی وہ اپنے زمانہ کے اثرات سے کلیہ بچ نہیں سکے ۔ نتیجہ یہ نکلا کہ کہیں
یہودیوں کی روایات اسلامی لٹریچر میں شامل ہو گئیں ، کہیں عیسائیوں کی روایات داخل ہو گئیں ۔
رح براه
چونکہ یہ راوی اس طرح معصوم نہیں تھے جس طرح خدا کا نبی معصوم ہوتا ہے یعنی نبیوں کی طرح
راست اللہ کی طرف سے مہدی نہیں بنائے گئے تھے اس لئے جہاں بہت سی اچھی باتیں لکھیں وہاں
اس قسم کی غلط باتیں بھی کہہ گئے ۔ ایسی غلطیوں کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ نے مہدی کو بھیجنا تھا
چنانچہ مہدی علیہ السلام کی بعثت کے عظیم مقاصد میں سے ایک بہت بڑا مقصد عقائد کی اصلاح
تھا۔ اللہ تعالیٰ نے جب مہدی علیہ السلام کو بھیجا تو یہی لوگ تھے جو اس پر طعن کرنے لگے اور اس کا
تمسخر اڑانے لگے، اس کے متعلق جھوٹ بول بول کر اسے بدنام کرنے اور اس پر تہمتیں لگانے لگے
۔ سوال یہ ہے کہ جولوگ ان برگزیدہ ہستیوں پر بھی تہمتیں لگانے سے باز نہیں آتے جن کو وہ خدا کے
پاک نبی تسلیم کرتے ہیں تو ایسے شخص کے متعلق کیا کچھ نہیں کہیں گے جن کو بزعم خویش جھوٹا اور
مفتری گردانتے ہیں ۔
پس ایسے لوگوں کی باتوں کا کچھ بھی اعتبار نہیں لیکن اب سب ظلموں سے بڑھ کر جو ظلم
صلى الله
کیا گیا اور سب سے زیادہ سفا کا نہ حملے کئے گئے وہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ذات پر کئے
گئے ہیں۔ اب اس کو نادانی کہہ لیں یا لا علمی ۔ جہالت کہہ دیں یا جو چاہیں نام رکھ دیں۔ بے شک
کہہ دیں کہ بزرگ تھے مگر غلطی ہوگئی لیکن یہ غلطی ایسی ہے کہ آج بھی حضرت رسول کریم ﷺ کے
متعلق یہ باتیں سن کر دل کھولنے لگتا ہے۔ تفسیر جلالین اور اسباب النزول للسیوطی میں زیر آیت
وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ وَلَا نَبِي إِلَّا إِذَا تَمَنَّى الْقَى الشَّيْطَنُ
فِي أَمْنِيَّتِه (الج : ۵۳)
لکھا ہے:
خطبات طاہر جلد ۴
417
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
قریش کی ایک مجلس میں رسول اللہ ﷺ نے سورۃ نجم کی آیات
أَفَرَءَ يْتُمُ اللَّهَ وَالْعُزَّى وَمَنُوةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى
(النجم : ۲۰ - ۲۱) پڑھیں تو شیطان نے آپ کی زبان پر وحی کر کے یہ جاری
کر دیا تلك الغرانيق العلى وان شفاعتهن لتر تجی اس پر قریش
بہت خوش ہوئے ۔“
صلى الله
عروسه
ذرا سوچئے! حضرت محمد مصطفی ﷺ پر شیطانی وحی؟ آپ تصور کریں حیرت ہوتی ہے کہ کس
طرح ان کے ذہن میں یہ بات داخل ہوئی کس طرح ان کی قلموں پر جاری ہوئی ۔ اس تفسیر کو تو میں
شیطانی وحی کہہ سکتا ہوں لیکن میں یہ نہیں مان سکتا، کبھی نہیں مان سکتا اور نہ کوئی احمدی کبھی مان سکے گا کہ
عروسه
صلى الله
حضرت محمد مصطفی مال کے قریب بھی شیطان پھٹکا ہو۔
یہ روایات ہیں جن کو لے کر پھر دشمنان اسلام نے آنحضرت ﷺ پر نہایت گندے حملے عروسه
کئے ہیں اور جب ان کو کھود کر دیکھتے ہیں تو ہر جگہ اس خطرناک فروگزاشت کا ذمہ دار کوئی نہ کوئی سادہ
دماغ یا کوئی کم علم مسلمان ہی نظر آتا ہے ۔ آخر سادگی کی بھی کوئی حد ہونی چاہئے اور یہ سوچنا چاہئے کہ
میں کیا لکھ رہا ہوں، کس کے متعلق لکھ رہا ہوں ۔ مگر ایسے ایسے نا پاک حملے نعوذ بالله من ذلک
حضرت محمد مصطفی ﷺ پر کئے گئے ہیں کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے چنانچہ تفسیر جلالین میں حضرت زینب
صلى الله
صلى الله
عروسه
کے متعلق جو خامہ فرسائی کی گئی ہے خود آنحضرت ﷺ کے تعلق میں ۔ یا یوں کہنا چاہئے کہ رسول کریم
علي
کی ذات اقدس پر جو حملہ کیا گیا ہے وہ سنئے :۔
کسی کام کے لئے زید بن حارث کے گھر گئے تو ہوا سے دروازے کا
پردہ ذرا اڑا تو حضرت زینب پر نظر پڑی۔ ان کی خوبصورتی پر فریفتہ ہو گئے ۔“
( تفسیر سورۃ الاحزاب آیت ۳۷-۳۸)
66
اور آگے طلاق والا وہ قصہ ہے جان کٹنے لگتی ہے جب انسان یہ لفظ پڑھتا ہے کہ تمام
عصمتوں کے شہزادوں سے بڑھ کر وہ عصمت کا شہزادہ جس سے زیادہ پاکیزگی کسی نبی کو نصیب نہیں
ہوئی اس مز کی اور مطہر کے متعلق وہ لکھتے ہوئے ان کا دل نہیں ڈولتا اور ان کی جان نہیں گھٹتی ۔ جان
گھٹنے کا کیا سوال ہے وہ تو بڑے مزے لے لے کر ان قصوں کو تفاسیر میں بیان کرتے ہیں ۔ اس قسم
خطبات طاہر جلد ۴
418
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
کے بہت سارے حوالے میرے پاس موجود ہیں لیکن انسان ان کو پڑھ نہیں سکتا۔
اور یہ عبارتیں تو اور بھی تعجب خیز اور حیرت انگیز ہیں جو میں پیش کرنے لگا ہوں ۔ ایسی ایسی
عجیب بخشیں اٹھائی گئی ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے ۔ آج کل کے علماء کی طرف سے ایسے ایسے
خوفناک لفظ استعمال کئے گئے ہیں شیعہ علماء کی طرف سے بھی اور سنی علماء کی طرف سے بھی ۔ آپ
پڑھیں تو حیران رہ جائیں گے ۔ ایک چوٹی کے دیو بندی عالم جو انتہائی مرتبے تک پہنچے ہوئے ہیں،
ان کے نزدیک وہ کہتے ہیں:
صلى الله
” ملک الموت سے افضل ہونے کی وجہ سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا کہ
علم آپ کا ان امور میں ملک الموت کے برابر بھی ہو۔ چہ جائیکہ زیادہ “
66
(براہین قاطعہ مصنفہ خلیل احمد مصدقہ رشید احمد گنگوہی صفحه ۴۷)
یعنی دیو بندیوں اور بریلویوں کے درمیان اس بات پر بخشیں ہوتی رہی ہیں کہ آنحضرت
کا علم کتنا تھا۔ ذرا غور کریں کہ جن لوگوں کو خود کوڑی کا علم نہیں وہ یہ فیصلہ کرنے بیٹھے ہیں کہ
حضرت علم ت اقدس محمدمصطفی سال کا علم کتنا تھا اور پھر دونوں طرف سے گستاخیاں ہوئی ہیں اور بہت
صلى الله
عروسه
خوفناک گستاخیاں ہوئی ہیں۔ پھر یہ بحثیں چلی ہیں کہ آپ حاضر ناظر تھے یا نہیں تھے، آپ حاضر
حاضرنا
صلى الله
عليسة
ناظر ہیں یا نہیں ہیں۔ ان بحثوں پر آدمی کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ایک فریق اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ
آپ حاضر ناظر ہیں جو نہیں کہتا اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ دوسرا فریق جواب دیتا ہے اگر آپ
ر ناظر ہیں تو پھر جب آپ اپنی بیویوں سے خلوت کرتے ہیں تو کیا رسول کریم ﷺ موجود
ہوتے ہیں۔ جواباً دوسرا فریق کہتا ہے کہ ہاں موجود ہوتے ہیں مگر حیا کی وجہ سے آنکھیں نیچی کر لیتے
ہیں ۔ رسول کریم ﷺ کا کیا تصور ہے جو انہوں نے بنا رکھا ہے۔ ان لوگوں نے نہ تو خدا کا تصور باقی
رہنے دیا اور نہ محمد مصطفی ﷺ کا ارفع و اعلیٰ تصور باقی رہنے دیا ۔ ان کی زبانوں کی کاٹ آپ کے
دائیں بھی نظر آتی ہے اور بائیں بھی ۔ آپ کے شرقی نور کا بھی کچھ نہیں چھوڑا اور غربی نور کا بھی کچھ
نہیں چھوڑا۔ ہر طرف سے آپ کی ذات اقدس پر نا پاک حملے کئے ہیں اور اسلام کو ایسا مسخ کر کے
پیش کیا ہے کہ اگر اس اسلام کو پیش کر کے دنیا کو اسلام کی طرف بلایا جائے تو کوئی معقول اور ذی ہوش
انسان اس کی طرف منہ بھی نہ کرے لیکن وہ جوان کی اصلاح احوال کے لئے آیا ہے جسے خدا کی طرف
خطبات طاہر جلد ۴
419
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
سے حکم و عدل کی کرسی پر بٹھایا گیا ہے اس پر زبان طعن دراز کرتے نہیں تھکتے۔
دیو بندی مولویوں نے ایک اور موازنہ کیا ہے وہ بھی سنئے :۔
غور کرنا چاہئے کہ شیطان ملکوت الموت کا حال دیکھ کر علم محیط زمین
کا فخر عالم کو خلاف نصوص قطعیہ کے بلا دلیل محض قیاس فاسدہ سے ثابت کرنا
شرک نہیں تو کون سا ایمان کا حصہ ہے۔“
66
(براہین قاطعہ مصنفہ خلیل احمد صدر مدرسہ دیو بند یہ سہارنپور مصدقہ رشید احمد
گنگوہی صفحه ۴۷)
یہ عبارت کچھ ایسی ہے کہ شاید بہت سے لوگوں کو سمجھ نہ آئے اس لئے میں یہ بتا دیتا ہوں کہ
یہاں بحث یہ چل رہی ہے اور اس بحث میں یہ باتیں اٹھاتے ہوئے ان کو حیا نہیں آئی کہ نعوذ بالله
من ذلک شیطان سے رسول کریم ﷺ کے علم کا موازنہ کر رہے ہیں کہ شیطان لعین سے آپ کا علم
زیادہ تھا یا کم ۔ جس کو کسی سے ادنی سی بھی محبت اور احترام ہو وہ اس قسم کا نا پاک مواز نہ کرتا ہی
نہیں ۔ آخر کوئی آدمی یہ بحث کیوں نہیں اٹھاتا کہ اس کی ماں فاحشہ عورت تھی یا نہیں اس لئے نہیں اٹھاتا یہ
کہ ماں سے سچی محبت ہوتی ہے اس لئے کوئی بھی آدمی اپنی ماں کے خلاف بے حیائی کی بات نہیں سن
سکتا لیکن حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کے علم کا موازنہ شیطان سے کرتے ہوئے کوئی حیا نہیں
آئی۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ ان کو یہ بات کہنے کی جرات کیسے ہوئی کہ شیطان کا علم زیادہ تھا یا رسول
کریم کا تم بڑے فخر اور جوش کے ساتھ یہ ثابت کر رہے ہو کہ رسول کریم ﷺ کا علم شیطان
صلى الله۔
عروسة
صلى الله
صلى الله
سے زیادہ تھا اور تمہارا فریق مخالف جوابا یہ کہہ رہا ہے کہ نہیں، شیطان کا علم حضور ا کرم علی سے زیادہ تھا
نعوذ بالله من ذلک ۔ یہ ہیں ان کے عشق و محبت کے تذکرے اور یہ ہے ان کا تصور آنحضرت
کے بارہ میں گستاخی کی زبان ان کی رکتی نہیں۔ چنانچہ کہتے ہیں ۔
صلى الله
عروسه
آپ کی ذات مقدسہ پر علم غیب کا حکم کیا جانا اگر بقول غیب سے ہی
ہو تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس غیب سے مراد بعض ہے یا کل غیب ۔ اگر بعض
امور غیبیہ مراد ہیں تو اس میں حضور ہی کی کیا تخصیص ہے ۔ اگر بعض امور غیبیہ مراد
ہیں ایسا علم غیب تو زید ، عمر بلکہ ہر سفیهی و مجنون بلکہ جمیع حیوانات و بہائم کے لئے
خطبات طاہر جلد ۴
420
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
66
بھی حاصل ہے۔“ (حفظ الایمان مصنفہ اشرف علی تھانوی ص ۱۱۶)
دلیل دو اور بے شک جو ایک غلط اور فاسد عقیدہ ہے اس کو غلط ثابت کرو مگر گستاخی تو نہ کرو۔
آنحضرت کا مجنون اور جمیع حیوانات سے مقابلہ و مواز نہ تو نہ کرو۔ یہ تو ایسی گستاخی ہے کہ اس علی
صلى الله
سے آدمی پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔
اور جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو بریلویوں پر بڑی بڑی زبانیں کھولتے ہیں کہ وہ
صلى الله
عروسه ۔
مشرک ہیں اور یہ کہ انہوں نے گویا آنحضرت ﷺ کے مقام کو بڑھا دیا اور غیروں کو خدا کے۔
ساتھ
شریک کر لیا۔ یعنی ان میں دو قسم کے شرک گنواتے اور حملے کرتے ہیں کہ ایک شرک فی النبوت اور دوسرا
ا الله
شرک فی الالوہیت کہ وہ الوہیت باری میں بھی شریک ٹھہراتے ہیں اور آنحضرت ﷺ کے تقدس میں
صلى الله
عروسه
بھی غیر اولیاء کو شریک ٹھہراتے ہیں اور خود بڑے موحد بنتے ہیں اور بھول جاتے ہیں کہ آنحضرت علی
کی شان اقدس میں کیسی کیسی گستاخی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ بایں ہمہ اپنے علماء کے متعلق کیا کیا لکھتے
وو
ہیں یا ان کے متعلق کیا تصور رکھتے ہیں وہ سن لیجئے ۔ مولوں رشید احمد گنگوہی کی وفات پر شیخ
الہند مولوی محمود الحسن صاحب نے جو مرثیہ لکھا اس کے (صفحہ:۲ ۱۴) چند اشعار سننے کے لائق ہیں۔
زبان پر اہل ہوا کی ہے کیوں اعل حبل شاید
اٹھا عالم سے کوئی بانی اسلام کا ثانی
نعوذبالله من ذلک گویا رشید احمد گنگوہی بانی اسلام کے ثانی ہیں اس لئے اب مقابل
کے لوگ اعل ھیل کی آوازیں بلند کرتے ہیں پھر کہتے ہیں :
ه
خدا ان کا مربی وہ مربی تھے خلائق کے
میرے مولا میرے ہادی تھے بیشک شیخ ثانی
پھریں تھے کعبہ میں بھی پوچھتے گنگوہ کا رستہ
جو رکھتے اپنے سینہ میں تھے ذوق وشوق عرفانی
ہے یعنی مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی تو حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ثانی
ہو گئے اور گنگوہ کعبہ کا ثانی ہی نہیں بلکہ کعبہ اس کی راہ دکھانے والا بن گیا ۔ کعبہ تو اس کی اردل میں
آجاتا ہے ۔ وہاں پہنچ کر تمنا پوری نہیں ہوئی ۔ مقدس مقام کو دیکھنے کی جو حرص و آرزو تھی وہ پوری نہ
خطبات طاہر جلد ۴
421
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
ہوئی۔ اس لئے کہتے ہیں ہم پوچھتے پھرتے تھے کہ کعبے تو آگئے ہیں گنگوہ کا رستہ تو دکھاؤ وہ کس طرف
ہے؟ گویا کعبہ سے بھی اگلا مقام گنگوہ ہے۔ اور پھر یہاں آ کر بھی تسلی نہیں ہوتی تو تر بتوں کی پوجا کا
الزام لگانے والے یہ دیو بندی اپنے مولویوں کی تربت کو کس نظر سے دیکھتے ہیں وہ بھی سن لیجئے
فرماتے ہیں ۔
ه
تمہاری تربت انوار کو دے کر طور سے تشبیہ
کہوں ہوں بار بار ادنی مری دیکھی بھی نادانی
اب یہاں مری دیکھی بھی نادانی میں تو کوئی عذر نہیں کیونکہ اس کا ایک اور مفہوم بھی ہے
جیسے غالب نے کہا ہے۔
یوسف اس کو کہوں اور کچھ نہ کہے خیر ہوئی
گر بگڑ بیٹھے تو میں لائق تعزیر بھی تھا
( دیوان غالب صفحه ۸۰)
ایک یہ نادانی بھی ہوسکتی ہے۔ یہ کہہ کر کہ میں نے اپنے امام کی ہتک کر دی ہے کہ تمہاری
تربت کہاں کہاں ہوئی لیکن یہ معنی نہ تھے ۔ پھر بھی نادانی کی گنجائش کوئی نہیں رہتی ۔ نادانی ایک دفعہ ہو
گئی دو دفعہ ہوگئی لیکن یہ مرثیہ خواں تو کہتے ہیں
ع کہوں ہوں بار بار ادنی مری دیکھی بھی نادانی
یہ نادانی نہیں یہ تو خطا ہے اور ایسی بڑی خطا ہے کہ ایک مولوی صاحب کی تربت کو طور سے
تشبیہ دے رہے ہیں ۔ یعنی خدا کو مخاطب کر کے حضرت موسی نے جو کہا تھا ارنی۔ یہ ایک تربت کو
مخاطب کر کے کہہ رہے ہیں ارنی ارنی مجھے اپنا جلوہ دکھا اور اب بھی یہ موحدین ہیں۔ اور صرف یہی
نہیں آگے چل کر ان کے نزدیک ان کے مولویوں اور مفتیوں کا مقام کیا ہے وہ بھی سن لیجئے :
آج نماز جمعہ پر یہ خبر جا نگاه سن کر دل حزین پر بے حد چوٹ لگی کہ
رحمۃ اللعالمین ( مفتی محمد حسن دیو بندی لاہور ) دنیا سے سفر آخرت فرما گئے ۔“
66
( تذکره حسن بحوالہ ماہنامہ تجلی دیو بند و ماهنامه نوری کرن بریلی فروری ۱۹۶۳ء )
کیا ان لوگوں نے اب کوئی گنجائش باقی رہنے دی ۔ انہوں نے اپنے ایک دیو بندی مفتی
خطبات طاہر جلد۴
422
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
صاحب کو رحمۃ للعالمین کا مقام دیا اور پھر مولوی اشرف علی صاحب تھانوی کی جو خصوصیات بیان کی
ہیں وہ بھی سنتے ۔ کہتے ہیں :
آپ کا قد مبارک اور رنگت اور چہرہ شریف اعلیٰ اور تن شریف
حضرت مولانا اشرف علی جیسا تھا۔“
صلى
( اصدق الرویا صفحه ۵)
یعنی آنحضرت ﷺ کا حلیہ مولوی اشرف علی تھانوی جیسا تھا۔ یہ چونکہ خواب ہے اس لئے
صل
الله
ہم اس کو ہدف ملامت نہیں بناتے ۔ مگر میں اس کو اس لئے بیان کر رہا ہوں کہ جب کوئی احمدی خواب
دیکھتا ہے تو اس پر یہ لوگ حملے کرتے ہیں اور کہتے ہیں آنحضرت ﷺ کی گستاخی ہوگئی۔ لیکن جن
لوگوں کا یہ عقیدہ ہو کہ خواب میں بھی کسی اور سے مشابہت دینا رسول کریم ﷺ کے خلاف گستاخی ہے
تو اس سے لازما یہ ثابت ہوا کہ دیو بندی گستاخی کی زبان کھول رہے ہیں ۔ ہمارا تو یہ عقیدہ نہ نہیں ہے۔
آنحضرت علی کو خواب میں دیکھنے کے تو مناظر ہی اور ہوتے ہیں، اس کی تعبیریں کی جاتی ہیں اس علوس
صلى الله
صلى الله
لئے کبھی کسی صورت میں انسان دیکھ لیتا ہے اور کبھی کسی صورت میں ۔ تاہم یہ بہر حال ثابت ہے کہ اور
شیطان کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ آنحضرت علی کا تمثل اختیار کرے۔ لیکن ایسے لوگ جو
یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ خواب میں بھی اگر کسی اور کی شکل دیکھو تو گستاخی ہوگی ۔ وہ یہ بیان کرتے ہیں کہ
رت کا حلیہ مولوی اشرف علی تھانوی جیسا تھا اور صرف یہی نہیں آگے چل کر خواب کی تعبیر
صلى الله ۔
آنحضرت
بھی بیان ہورہی ہے۔ چنانچہ لکھا ہے۔
و صلى الله
حضور ﷺ ہمارے مولانا تھانوی کی شکل میں ہیں
پھر لکھا ہے:
( اصدق الرویا صفحه (۲۵)
شکل ایسی ہی ہے جیسے ہمارے مولانا تھانوی کی ۔“
صلى الله
66
( اصدق الرویا صفحہ ۳۷)
پس بڑی بے باکی کے ساتھ رسول اللہ ﷺ علی کو تھانوی سے ملا رہے ہیں یہ نہیں کہ تھانو تھانوی
صاحب کو رسول اللہ ﷺ اللہ سے ملا ئیں ۔ یہ لوگ ہم پر الزام لگاتے رہے اور ہمیشہ جھوٹے الزام دیتے
رہے آخر انہوں نے خود ہی ثابت کر دیا کہ احمدیت کے خلاف ان کا پرو پیگنڈہ سراسر جھوٹ اور بہتان
خطبات طاہر جلد۴
423
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
تھا۔ اس میں کوئی بھی حقیقت نہ تھی کہ جماعت احمدیہ کا کلمہ اور ہے اور حضرت رسول کریم ﷺ نے جو
کلمہ ہمیں سکھایا ہے وہ اور ہے۔
غرض ان لوگوں کا اپنا یہ حال ہے کہ شیعوں نے بھی کلمہ تبدیل کر رکھا ہے اور سنیوں نے بھی
کلمہ تبدیل کر رکھا ہے۔ اور یہ زبانی کلامی باتیں نہیں بلکہ ان کی مختلف کتب اور رسائل میں یہ باتیں
لکھی ہوئی موجود ہیں اور یہ علماء سب کچھ جانتے ہیں کہ انتے ہیں لیکن اس کے باوجود خام ا وجود خاموش ہیں ان میں سے کوئی
آواز نہیں اٹھاتا۔ ادھر جہاں تبدیلی نہیں کی گئی وہاں آواز اٹھا رہے ہیں لیکن جہاں تبدیلی کی گئی ہے
وہاں کوئی آواز نہیں اٹھاتا ۔ ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ان کو کوئی غیرت نہیں آتی ۔ حضرت
خواجہ معین الدین چشتی قدس سرہ کے متعلق لکھا ہے۔
ایک شخص نے خواجہ سے کہا ( یہ خواب نہیں ہے امر واقعہ ہے ایک
شخص نے حضرت خواجہ سے کہا ) میں چاہتا ہوں کہ مرید ہو جاؤں۔ کہا لا اله الا
الله چشتی رسول الله کہو ۔ اس نے ایسا ہی کیا۔ خواجہ نے اسے مرید
کر لیا۔ ( حسنات العارفین اردو تر جمه صفحه ۳۴ تصنیف شهزاده محمد داراشکوه قادری )
اب یہ کہنا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی نے اپنا کلمہ پڑھوایا اس میں ان کی بھی بڑی
سخت گستاخی اور ہتک ہے ان پر بھی بڑا ظالمانہ الزام ہے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ حضرت خواجہ معین
الدین چشتی جیسے اہل اللہ بزرگ اور اپنے وقت کے مجدد ایسی باتیں کریں، لیکن جو لوگ انبیاء علیہم
السلام کے خلاف بد زبانیاں کرتے ہیں اور جھوٹے افسانے گھڑ کر تہمتیں لگانے سے باز نہیں آتے وہ
اپنے پیروں اور فقیروں کو ہدف ملامت بنائے بغیر کیسے چھوڑ سکتے ہیں ۔
پس یہ وہ قوم ہے جس سے ہمیں واسطہ پڑا ہوا ہے ۔ ہمارا بھی عجیب حال ہے ۔ اللہ تعالیٰ
ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے جس قوم کو ایسے علماء سے واسطہ پڑا ہو وہ تھوڑی جزا کی حقدار تو نہیں
بنتی ۔ پس اس وقت یہ شرف صرف جماعت احمدیہ کو ہی حاصل ہے ۔ جو دن رات مولویوں سے
زبر دست مجاہدہ کرنے میں مصروف ہے اور ان کی جہالتوں کے پردے چاک کر کے دنیا کو روشنی کی
طرف لانے کی زبر دست کوشش کر رہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں اور میرا یہ ایمان ہے کہ جماعت احمد یہ
اس وقت اتنا بڑا مجاہدہ کر رہی ہے کہ اس کے مقابلہ میں عام انسانوں کے سینکڑوں سال کے مجاہدے
خطبات طاہر جلد ۴
424
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۸۵ء
بیچ ہیں۔ اس لحاظ سے بھی جماعت احمدیہ کا مقام بڑی عظمت کا حامل ہے اسی لئے قرآن کریم اس کو
واضح کرتا ہے اور بتا تا ہے کہ تمہارا غیروں سے میں کیسے مقابلہ کروں تم تو وہ لوگ ہو کہ جب قدم
اٹھاتے ہو تو ان لوگوں کی غیظ کی نظریں تم پر پڑتی ہیں ۔ یہ ظلمتوں کی طرف لے جانے والے لوگ
ہیں ۔ تم نور کی طرف بلانے والے لوگ ہو۔ تم سے ان کا کیا مقابلہ ! پس ہم ان لوگوں کے ہاتھوں دکھ تو
بہت اٹھاتے ہیں مگر پھر بھی اپنے مقام کو یا درکھتے ہوئے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ کیسا عظیم الشان وہ
مہدی تھا جس نے ظلمتوں کے سارے پردے چاک کر دیئے اور ہمیں اس نور کی طرف بلایا جو حضرت
اقدس محمد مصطفی یا اور کلام الہی کا نور تھا۔ آپ نے اس نور کو دوبارہ روشن کر کے سورج اور چاند سے
صلى الله
عروس
بڑھ کر روشن کر کے دکھا دیا۔
"اللهم صل على محمد وعلى ال محمد و علی عبدک
المسيح الموعود انک حمید مجید