احمدیوں کی قربانیوں کا ذکر اور قانت کی تفسیر
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے انگلستان میں احمدیوں پر ہونے والے پرتشدد حملوں کا ذکر کیا اور ان کا موازنہ پاکستان میں جماعت احمدیہ مسلمہ پر ڈھائے جانے والے شدید مظالم سے کیا۔ آپ نے سورۃ الزمر کی آیات کی روشنی میں لفظ 'قانت' کی تفسیر بیان کرتے ہوئے اطاعت شعاری، عاجزی اور راہِ خدا میں صبر و خاموشی کے مفاہیم واضح کیے۔ آخر میں آپ نے پاکستان میں قید احمدی نوجوانوں کے بلند حوصلے اور استقامت کے ایمان افروز واقعات بیان کرتے ہوئے صبر کرنے والوں کے بے حساب اجر کا ذکر فرمایا۔
موضوعات: احمدیوں کی قربانیاں، تفسیر قرآن کریم، قانت کے معانی، صبر اور استقامت، مظالم اور دعائیں
خطبات طاہر جلد ۴
707
خطبه جمعه ۲۳ را گست ۱۹۸۵ء
احمد یوں کی قربانیوں کا ذکر اور
قانت کی تفسیر
( خطبه جمعه فرموده ۲۳ را گست ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
امَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَقَابِمَا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَ
يَرْجُوا رَحْمَةَ رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُوْنَ
وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ
قُلْ يُعِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّكُمْ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي
هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَأَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ إِنَّمَا يُوَفَّى
الصَّبِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ (الزمر: ١٠ -١١)
اور پھر فرمایا :
گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان سے کچھ ایسے علماء ظاہر کو انگلستان بھجوایا گیا ہے جن کا کام یہ
ہے کہ وہ وہاں جا کر لوگوں کو گمراہ ہونے سے بچائیں ، حق پر قائم رکھنے کی کوشش کریں اور باطل کے
دھوکوں سے اور فریب سے ان کو آزاد کروائیں اور تبلیغ اسلام کے نام پر ایک بڑا جتھا بنا کر ان علماء
کا بہت بھاری خرچ کر کے ان کو انگلستان بھجوایا گیا ہے۔
جس قسم کی تبلیغ اسلام انہوں نے یہاں آکر سکھائی اور جس قسم کی تبلیغ اسلام کا طریق ان کو
خطبات طاہر جلد۴
708
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
بتایا اب ایسے واقعات یہاں رونما ہو رہے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اس تعلیم کو عمل میں بھی اب
ڈھالا جا رہا ہے اور جو پہلے محض تلقین تھی اب اس کے عملی نمونے بھی ظاہر ہونے لگے ہیں۔ چنانچہ کچھ
عرصہ پہلے اس تبلیغ اسلام کا ایک عجیب نظارہ بیٹلے اور ہڈرزفیلڈ کی سرزمین نے دیکھا۔
جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک جلسہ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں کھلی دعوت تھی کہ جو
دوست جماعت احمدیہ کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی دلچسپی رکھتے ہیں ، وہ شوق سے تشریف
لائیں اور جن کو کوئی دلچسپی نہیں جو سننا برداشت نہیں کرتے ان کا حق ہے وہ بے شک تشریف نہ لائیں۔
چنانچہ ان تبلیغ اسلام کے معلمین نے اس پر یہ ردعمل دکھایا کہ اس تمام علاقے میں گھوم کر بڑی کثرت
کے ساتھ عوام سے رابطہ پیدا کیا اور اشتعال انگیزی کو اس درجہ تک پہنچا دیا کہ بعض مساجد میں بعض
احمدی سروں کی قیمتیں رکھی گئیں اور اس غرض سے چندے اکٹھے کئے گئے ۔ بعض اطلاعوں کے مطابق
تو چالیس چالیس ہزار پاؤنڈ بھی بعض احمدی سروں کی قیمتیں مقرر کی گئیں اور بہت سا خرچ کر کے
بسیں اور ویگنز اکٹھی کر کے ان جگہوں میں پہنچائی گئیں۔ پہلے تو لوگ اکٹھے کئے گئے ان بسوں میں پھر
ان جگہوں میں ان لوگوں پہنچایا گیا جہاں ان کو احتمال تھا کہ کہیں جماعت احمد یہ دام فریب میں
دوسرے معصوم مسلمانوں اور عیسائیوں کو گرفتار نہ کرلے۔
چنانچہ اس شور اور شر کے نتیجہ میں جماعت احمد یہ چونکہ امن پسند جماعت ہے اور ہرگز
زبر دستی کسی ایسے شخص کو ہدایت دینے کا دعوی ہی نہیں کرتی جو ہدایت کا نام سننے کے لئے بھی تیار نہ ہو
اس لئے اور کچھ اس غرض سے کہ مقامی پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ہمدردیاں زیادہ تر ان کے ساتھ
تھیں اور وہ چاہتے تھے کہ احمدی اپنا حق چھوڑ دیں اور وہ حق غصب کرنے والے اپنی بات منوا لیں ۔
چنانچہ ان دونوں وجوہات کی بناء پر جماعت احمدیہ نے فیصلہ کیا کہ وہ جلسہ نہیں ہوگا اور چونکہ اس سے
پہلے اعلان ہو چکا تھا اس لئے چند دوستوں نے وہاں جا کر ایسے مہمانوں کو جو غلطی سے آگئے ہوں، جن
تک جلسہ کی Cancellation یا تنسیخ کی اطلاع نہ پہنچی ہو بتانے کے لئے کہ جلسہ منسوخ ہو گیا ہے
پروگرام بنایا کہ کچھ عرصہ ہم وہاں کھڑے رہیں گے جو اتفاقیہ آنے والے ہیں ان کو بتادیں گے۔
چنانچہ جب یہ لوگ جا رہے تھے ان میں دو تین مرد تھے جو اس علاقے کے اچھے معزز انگریز
نو مسلم بھی اور پاکستانی ڈاکٹرز اور ٹیچرز ، ایک انگریز نو مسلم خاتون بھی تھیں دو بچے تھے ۔ یہ قافلہ ان
خطبات طاہر جلد۴
709
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
احمدیوں کا تھا جو غلط فہمی سے آنے والوں کو بتانے کی غرض سے جلسہ کے مقررہ ہال کی طرف جا رہا تھا۔
اس کے مقابل پر ایک جتھا تھا جو بسوں میں بھر کر علاقہ سے اکٹھا کر کے لایا گیا اور سینکڑوں لاعلم لوگ
بیچارے جن کو کچھ علم نہیں تھا کہ خدمت اسلام کیا ہوتی ہے خدمت دین کس کو کہتے ہیں ؟ اکثر ان
میں ایسے ہیں جو یہاں کے معاشرہ سے متاثر نہ ہو ہو کر کر بد بد قسمتی سے سے ہر ہر اس اس گا گندگی میں مبتلا ہو ہو چکے ہیں جو
مغربی تہذیب پیش کرتی ہے۔ ان کا رہن سہن ، ان کا اٹھنا بیٹھنا ، ان کا مشرب ، ان کے ہم مشرب وہ
جگہیں جہاں جا کر ناچ گانے ہوتے ہیں، یہ ساری اس باتیں مغربی تہذیب کی ایسی ہیں جو انہوں
نے اپنا رکھی ہیں ۔ سب نے نہیں لیکن ان میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جس نے اپنے آپ کو کلیہ کھلی
چھٹی دے دی ہے لیکن ان میں بھی خدمت اسلام کا ایسا جوش تھا کہ ان سب باتوں کے باوجود انہوں
نے اس خیال سے کہ اگر کوئی احمدی ہمارے ہاتھ سے قتل ہو گیا تو دنیا میں انعام اور آخرت میں ثواب
اور سارے گناہوں کی بخشش ہو جائے گی ، ان بیچاروں نے بھی شمولیت اختیار کر لی۔
چنانچہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے دو احمدی ڈاکٹرز ، ایک استاد جو نو مسلم ہیں، ایک احمدی
خاتون جو نو مسلم ہیں جنہوں نے عیسائیوں میں سے اسلام قبول کیا ہوا ہے اور دو بچے وہ جب اس غرض
سے جا رہے تھے تو جلوس نے ان کو گھیر لیا اور ہمارے ایک ڈاکٹر کو پہلے کھڑے ہوئے مارا پھر زمین پر
گرایا ٹھڈوں سے مارا اور اس شدت کے ساتھ ان پر ٹھڈے برس رہے تھے کہ اگر کچھ دیر اور یہ حالت
رہتی تو جان کا بچنا محال تھا۔ اس پر جو باقی ساتھی تھے وہ بھی بیچ میں داخل ہو گئے اور پھر Free For
All کہتے ہیں جس کا جو بس چلا وہ اس سے ہوئی۔ لیکن وہ چونکہ بہت زیادہ تھے، چار یا پانچ آدمیوں
کے مقابل پر جن میں دو بچے اور ایک عورت بھی شامل تھی وہ مجاہدین تبلیغ کرنے والے سینکڑوں کی
تعداد میں تھے۔ اس کے نتیجہ میں ہمارے ان احمدیوں کو زخم بھی پہنچے، تکلیفیں اٹھائیں۔ وہاں احمدیوں
کا خون بھی بہا اور بچوں کے سر پر بھی ایک چھوٹا بچہ جس کا قد اتنا ہے کہ جب ایک مولوی نے اس کے
سر پر لاٹھی ماری تو اس کا ہاتھ بمشکل اس کی داڑھی تک پہنچ سکا ایسے بچے کو بھی انہوں نے خدمت اسلام
میں شامل کر لیا۔ یہ بھی خیال نہیں آیا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر ہم یہ
تبلیغ اسلام کر رہے ہیں جو غزوات میں جہاد پر جانے سے پہلے ان دشمنوں کے مقابل پر جانے والے
مسلمانوں کو یہ ہدایت دیا کرتے تھے جو ان کی قتل و غارت کی نیت سے نکلتے تھے کہ خبردار ! کسی بچے اور
خطبات طاہر جلد۴
710
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
کسی عورت پر ہاتھ نہیں اٹھانا ۔ اس مقدس رسول کے نام پر انہوں نے ایک احمدی خاتون پر بھی ہاتھ
اٹھائے ، بچوں کو بھی خدمت اسلام کے سبق سکھائے اور ایسا ایک مکروہ نظارہ وہاں پیش کیا گیا کہ جس
کے نتیجہ میں وہ عیسائی جو اسلام کے کچھ قریب آرہے تھے بلک گئے اور قریب آنے کے بجائے
متنفر ہو گئے ۔ یہاں تک کہ کسی نے مجھے فون پر یہاں یہ اطلاع دی ایک عیسائی عورت جس نے یہ نظارہ
دیکھا تھا اس قدر جوش میں تھی اس نے یہ کہا کہ آج ہم نے اسلام کی اصل روح دیکھ لی ہے۔ ایسا
مکروہ، ایسا خوفناک انسانیت کش نظارہ دیکھا ہے کہ ہم شکر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عیسائی پیدا
کیا ہے اور اسلامی ملک میں پیدا نہیں کیا۔ یہ ان کی تبلیغ اسلام ہے، یہ اس کے نتائج نکلے ہیں ۔
-
اس تصادم میں دو گروہ تھے ایک تو وہ جن کا میں نے ذکر کیا ہے کہ اسلام کی طرف منسوب ہو
کر اسلام کے پاک نام کو بدنام کرنے کے لئے جو کچھ ان سے ہو سکتا تھا انہوں نے کیا، دوسری طرف
یہ چند ایسے نوجوان تھے یا عورتیں اور بچے جو اس سے پہلے بھی خدا کے فضل سے عبادت گزار اور تہجد
گزار، خدا کے نام پر لوگوں کو بلانے والے، دن رات اللہ کا ذکر کرنے والے اور اس واقعہ کے بعد بھی
ان کی کیفیت اسی رنگ میں اور بھی ترقی کر گئی۔ پہلے سے بڑھ کر وہ ذکر الہی میں مشغول ہو گئے ، پہلے
سے بڑھ کر ان کے ایمان کو اللہ تعالیٰ نے جلا بخشی اور وہ جو نو مسلم خاتون ہیں جب میں نے ان کا حال
پوچھنے کے لئے فون کیا تو وہ اتنا خوش تھیں۔ انہوں نے کہا آپ اندازہ نہیں کر سکتے میرے ایمان کو کتنی
تقویت نصیب ہوئی ہے، میں نے اللہ کا کتنا شکر کیا ہے کہ میں بھی خدا کے نام پر دکھ اٹھانے والوں
میں شامل ہو گئی اور میرے بچے بھی شامل ہو گئے اور وہ نو مسلم جوڑا جس نے چند دن ہوئے بیعت کی
ہے ان میں سے خاتون تو نہیں تھیں ان کے خاوند اس وقت موجود تھے، کہتے ہیں ان کا یہ حال ہے کہ
خوشی سے ان کی مسکراہٹیں ہی نہیں ختم ہور ہیں۔ کہتے ہیں دیکھو اللہ کا فضل ہے کہ میرے ایمان کو اتنی
جلدی خدا نے آزما بھی لیا اور تقویت بھی بخش دی اور مجھے ایمان کا ایک نیا مقام بھی عطا کیا ہے۔
تو ایک طرف وہ گروہ ہے کہ جو کچھ انہوں نے پایا میں نہیں جانتا کہ ان کو اس کا احساس بھی
ہے کہ نہیں لیکن جو اس چھوٹے سے گروہ نے پایا وہ میں جانتا ہوں جو کچھ ان سے وہ چھیننے کے لئے
آئے تھے وہ اس سے بڑھ کر ان کو عطا کر گئے ، جس نعمت سے محروم کرنے کے لئے آئے تھے اس نعمت
سے وہ مزید مالا مال ہو گئے ، جس راہ حق سے ہٹانے کے لئے آئے تھے اس راہ پر زیادہ مستعدی اور
خطبات طاہر جلد۴
711
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
زیادہ وفا کے ساتھ قدم مارنے کے انہوں نے عزم کئے ۔ چنانچہ جب میں نے ان کے حال پر نظر
کی تو قرآن کریم کی ان آیات کی طرف میری توجہ مبذول ہوئی جن کی میں نے ابھی تلاوت کی
ہے۔ یہاں بھی اللہ تعالیٰ دوگروہوں کا مقابلہ کرتا ہے، ان کا مواز نہ فرماتا ہے اور بتاتا ہے کہ کس
کے ساتھ خدا کے پیار کا سلوک ہوگا اور کس کے ساتھ خدا کا پیار کا سلوک نہیں ہوگا۔ چنانچہ فرمایا
امَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَقَابِما يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَيَرْجُوا رَحْمَةَ رَبِّهِ
کیا وہ شخص جو قانت ہورات کی گھڑیوں میں وہ سجدے بھی کرتا ہو اور قائما کھڑے ہو کر بھی خدا کی
عبادت کرتا ہو، دنیا کے مقابل پر آخرت سے ڈرتا ہو اور اللہ کی رحمت کا امیدوار ہو۔ یہ وہی مضمون ہے
جس کو قرآن کریم دوسری جگہ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا (السجدة: ۱۷)۔ کہ وہ خوف سے
بھی اللہ کو یاد کرتے ہیں اور طمع سے بھی اللہ کو یاد کرتے ہیں لیکن وہاں خوف کو مجمل بیان فرمایا گیا تھا یہ مکن
ہے کسی کا ذہن اس طرف منتقل ہو جائے کہ وہ دنیا کے خوف کے وقت خدا کو یاد کرتے ہیں یہ ہرگز مراد نہیں
ہے۔ جو اللہ کے ہوتے ہیں وہ اس بات سے بے نیاز ہوتے ہیں کہ خوف آئے تو خدا کو یاد کریں یہ تو دنیا
داروں کا کام ہے کہ خطرے کے وقت اللہ کو یاد کریں اور امن کے وقت خدا کو بھول جائیں۔
چنانچہ قرآن کریم اس احتمال کی نفی دو طریق پر کرتا ہے۔ ایک جگہ تو یہ فرمایا کہ مشرک لوگ
ہیں ان کی عادت ہوتی ہے کہ جب وہ خطرات میں گھر جاتے ہیں، طوفان ان کو گھیر لیتے ہیں ، غرق
ہونے کا خطرہ جان کو لاحق ہو جاتا ہے تب وہ خدا کو یاد کرتے ہیں اور اللہ خوب جانتا ہے کہ جب یہ
خطرات مل جائیں گے تو پھر وہ خدا کو بھول جائیں گے لیکن اس کی رحمت اتنی وسیع ہے کہ پھر بھی وہ ان
کو معاف فرما دیتا ہے، پھر بھی ان پر رحم کر لیتا ہے۔ دوسری دفعہ یہاں اس موقع پر اس بات کو کھول دیا
کہ جب ہم کہتے ہیں يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا تو ہر گز یہ مراد نہیں کہ غیر اللہ کے خوف
کی وجہ سے وہ خدا کو یاد کرتے ہیں غیر اللہ کا خوف ان کو ہوتا ہی نہیں ۔ جو خدا والے بن جاتے ہیں دنیا
کے خوف سے وہ نا آشنا ہو جاتے ہیں کیونکہ جو خدا کے ساتھ رہتا ہو جس کو احساس ہو خدا کے وجود کا کہ
وہ ہر دم میرے ساتھ ہے، جو میری پشت پر کھڑا ہے، ان کو آخرت کا خوف تو ہوتا ہے خدا کی ناراضگی کا
خوف تو ہوتا ہے دنیا کا خوف نہیں ہوتا ۔ تو فرمایا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَيَرْجُوا رَحْمَةَ رَبِّهِ وه
آخرت کے بارہ میں خوف رکھتے ہیں کہ کہیں ہمارے اعمال کی کوتاہیاں اور ہماری شامت اعمال
خطبات طاہر جلد۴
712
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
ہمیں خدا کی ناراضگی کا مورد نہ بنادے، ہمارا انجام بد نہ ہو جائے۔
یہاں جو لفظ
و لفظ قانت استعمال کیا گیا ہے یہ وہ ایک بنیادی صفت ہے جو اس تمام جملے پر
حاوی ہے أَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ ۔ قانت کے عربی میں تین معنی ہیں :۔ قانت کا ایک مطلب تو ہے
اطاعت شعار مطله مطلب یہ ہے کہ جو کچھ ان کے رنگ ظاہر ہوتے ہیں اس اس پر اطاعت کا رنگ غالب ہوتا
ہے۔ اگر وہ غصہ کا اظہار کرتے ہیں تب بھی اطاعت خداوندی کی وجہ سے ، اگر وہ نرمی دکھاتے ہیں تب
بھی اطاعت خداوندی کی وجہ سے، اگر مقابل پر وہ اپنا دفاع کرتے ہیں تب بھی اطاعت خداوندی کی
وجہ سے ، اگر انتقام سے ہاتھ اٹھا لیتے ہیں اور معاف فرما دیتے ہیں تب بھی وہ اطاعت خداوندی کی وجہ
سے ۔ دوسرا اس کا معنی ہے خشوع و خضوع کرنے والے ۔ اللہ کے حضور وہ بہت زیادہ جھکنے والے
ہیں اور عاجزی دکھانے والے ہیں۔ ان کی جو اطاعت ہے وہ ان کے عجز کی وجہ سے ہے، وہ خدا کے
حضور اپنے آپ کو کچھ بھی نہیں سمجھتے ، اللہ کی راہ میں بچھ جاتے ہیں، اپنے وجود کو خدا کی راہ میں مٹا بیٹھتے
ہیں ۔ اس لئے ان کے لئے سوائے اس کے کوئی تقدیر ہی باقی نہیں رہتی کہ خدا کا رنگ ان پر غالب
آجائے جو کچھ کریں خدا کی خاطر کرنے لگ جائیں اور تیسرا معنی اس کا ہے خاموش۔
مفسرین نے اس موضوع پر بڑی دلچسپ بخشیں اٹھائی ہیں کہ خاموش کا یہاں کیا تعلق ہے؟
بعض کا خیال ہے کہ خاموشی سے عبادت کرتے ہیں لیکن عبادت میں تو اونچی آواز میں بھی عبادت
ہوتی ہے ہلکی آواز میں بھی عبادت ہوتی ہے۔ دعائے قنوت جو لفظ ہے وہ لفظ اسی سے نکلا ہے یا قنوت
سے قانت نکلا ہے، یہ کہنا چاہئے اور وہاں خشوع و خضوع کی دعا مراد ہے تو یہاں خاموشی کے کیا معنی
ہیں ۔ اگلی آیت میں چونکہ صبر کا مضمون ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں خاموشی سے مراد خدا کی راہ
میں دکھ اٹھانے کے باوجود واویلا نہ کرنے والے خدا کی راہ میں تکلیفیں اٹھا کر خاموشی سے ان کو
برداشت کرنے والے اور اللہ سے اپنے تعلقات کا اظہار نہ کرنے والے۔ اللہ سے جو پیاران کو
نصیب ہوتا ہے اس پر وہ تعلی کے طور پر اسے دنیا کے سامنے پیش نہیں کرتے بلکہ ان کے اللہ تعالیٰ سے
کچھ مخفی تعلقات رہتے ہیں وہ خدا اور بندے کے درمیان ایک راز رہتا ہے۔
چنانچه حقیقی نیکی کی ایک تعریف یہ بھی ہے کہ کچھ اس کا نظر آنا بہر حال ایک طبعی امر ہے کیونکہ
کچھ عبادتیں اجتماعی عبادتیں ہوتی ہیں ۔ کچھ نیکیاں ہیں جن میں قرآن کریم کی رو سے علی الاعلان
خطبات طاہر جلد۴
713
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
ہونے کی صفت پائی جاتی ہے۔ حکم خداوندی ہے اور اطاعت کا تقاضا یہ ہے کہ جب خدا فرماتا ہے کہ
بعض نیکیاں علی الاعلان کرو تو علی الاعلان ہی کرو کیونکہ اس سے قوم میں نیکی کی روح زندہ رہتی ہے
لیکن فرق صرف یہ ہے منافق اور غیر منافق میں ، قانت اور غیر قانت میں کہ منافق آدمی کی نیکیاں
صرف سطح پر رہتی ہیں اور نظر آنے والی ہوتی ہیں اور اندر اس کے بدیاں بھری ہوئی ہوتی ہیں جن کے
او پر پردہ پڑا ہوتا ہے۔ مومن میں بھی کمزوریاں ہوتی ہیں ، مومن سے بھی غفلتیں ہو جاتی ہیں لیکن وہ
اپنی نیکیوں کو بھی چھپاتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ اس کی نیکیوں کا ایک حصہ مخفی رہے۔
چنانچہ خدا کی راہ میں قانت کا مطلب ہے اپنی نیکیوں پر پردہ ڈالنے والے، خاموشی کے
ساتھ سے نیکیاں، اپنے اور رب کے تعلقات کو چھپانے والے اور ہر نیک انسان کے اندر یہ شرط
لازماً ہونی چاہئے ورنہ وہ قانت نہیں کہلا سکتا یہ وہ صفات ہیں تبھی قانت کہتے ہیں فرمایا
قَانِتُ أَنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَ قَائِمًا خاموشی کے کیا معنی ہیں۔ صرف دن کو عبادتیں نہیں کرتے
وہ رات کے پردوں میں چھپ کر بھی خدا کی راہ میں کھڑے ہونے والے لوگ ہیں ، وہ رات کے
-
پردوں میں بھی خدا کے حضور سجدہ کرتے ہیں صرف وہ دن کی روشنی میں اطاعت شعار نہیں بنتے۔
فرمایا کیا یہ لوگ جو ایسی صفات رکھتے ہیں اور آخرت سے ڈرتے ہیں اور اللہ کی رحمت کے
امیدوار رہتے ہیں اور آگے جواب کوئی نہیں دیا گیا۔ یہیں جملہ ختم ہو گیا ۔ ترجمہ کرنے والے اور مفسرین
بیچارے یہاں پھر مشکل میں پڑ جاتے ہیں ۔ کہتے ہیں اس کا کیا جواب ہے؟ تو جواب اکثر ترجموں میں
ہے۔ مفسرین
یہی دیا جاتا ہے جو ایک Neutral اور درمیانی جواب ہے ؟ جس سے ف فقرہ مکمل ہو جاتا ہے ۔
کہتے ہیں کہ یہ قرآن کریم کا ایک انداز بیان ہے کہ فقرہ کا وہ حصہ جس کا مطلب ظاہر ہی ہے اس کو
چھوڑ دیا جاتا ہے کہ از خود انسان کے منہ پر وہ جاری ہو جائے گا۔ چنانچہ وہ یہ معنی لیتے ہیں کہ کیا وہ شخص
اور پیشخص جو نہ کرتا ہو برابر ہو سکتے ہیں، ایک جیسے ہو سکتے ہیں جو یہ باتیں نہ کرتا ہو۔ ایک جیسے کا مفہوم
درست ہے لیکن ان معنوں میں کہ کیا اللہ کا سلوک ان سے وہی ہوسکتا ہے جو ان صفات سے عاری
لوگوں سے ہوگا۔ اس کا اصل طبعی نتیجہ یہ ہے۔
یہاں یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جب قرآن کریم ایک سوال اٹھا کر اس کا جواب
دیئے بغیر آگے گزرتا ہے تو اس کا صرف یہ مطلب نہیں ہے کہ چونکہ جواب ظاہر ہے اس لئے خدا تعالیٰ
خطبات طاہر جلد۴
714
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
نے وہ حصہ چھوڑ دیا بلکہ اس میں تو عقل کے لئے ایک چیلنج ہے کہ یہ جو بعد کی خاموشی ہے اس خاموشی
کے اندر کچھ چیزیں چھپی ہوئی ہیں بہت سی حکمتیں ہیں جو خفی ہیں تو ان امکانات پر غور کرو اور تلاش کرو
کہ خاموشی میں خدا تعالیٰ نے کیا کیا جواب رکھے ہوئے ہیں ۔ چنانچہ قانت میں ایک یہ بھی جواب
ہے کہ جہاں خدا کے بندے اپنے تعلقات میں قانت ہو جاتے ہیں خدا ان کے بارے میں اپنے
تعلقات میں قانت ہو جاتا ہے اور خدا کا سلوک بھی ان سے مخفی اور پردہ راز میں رہتا ہے اس کی تفصیل
بیان نہیں فرماتا۔ وہ جانتے ہیں جن سے خدا کا وہ سلوک ہوتا ہے یا اللہ جانتا ہے۔
چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چونکہ اس زمانہ میں سب سے زیادہ صاحب
تجربہ ہیں بلکہ وہی ہیں جن سے یہ تجربے دوبارہ اس دور میں زندہ ہوئے آپ نے اس مضمون پر روشنی
ڈالی ہے۔ آپ فرماتے ہیں خدا سے ہمارا ایک تعلق ہے جس کو کوئی آنکھ پہچان نہیں سکتی ، کوئی جان نہیں
سکتا وہ تعلق کیا ہے اور اسی طرح حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی ایک تعلق ہے
جس کو دنیا کی آنکھ سمجھ ہی نہیں سکتی۔ اس تک اس کی رسائی ہی نہیں ہے۔ تو یہ جو خاموشی ہے جواب میں
یہ فصاحت و بلاغت کا کمال ہے۔ اسی قَانِت کا جواب دیا جا رہا ہے کہ اے میرے بندو! تم جو
قانت ہو اور میرے بارہ میں اپنے پیار اور محبت کے ایک حصے کو چھپاتے ہو اور صرف اس حصہ کو ظاہر
کرتے ہو جس کا میں تمہیں حکم دیتا ہوں تو میں بھی تمہارے لئے قانت بن جاتا ہوں اور جو سلوک میں
تم سے غیروں کے مقابل پر کروں گا اس کا ایک حصہ تو میں ظاہر کرتا ہوں لیکن ایک حصہ چھپانے والا
بھی ہوں اور وہ لذتیں وہ ہیں جن سے صرف تم آشنا ہو گے اور تمہارا غیر اس تصور کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔
إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ یقیناً اہل عقل ہی ہیں جو ان باتوں سے نصیحتیں پکڑتے
ہیں اور سبق حاصل کرتے ہیں ۔
يه أولُوا الْأَلْبَابِ کا مضمون قرآن کریم میں اور جگہ بھی ادا ہوا ہے اور وہاں بھی یہی
عبادت کا، قیام وسجود کا مضمون ہے۔ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ
( آل عمران : ۱۹۲) ۔ وہ کون ہیں اُولُوا الْأَلْبَابِ پہلی صفت ان کی یہ ہے وہ خدا کی خاطر راتوں کو
اٹھ کر قیام بھی کرتے ہیں اور قعود بھی کرتے ہیں۔ تو یہاں وہی اُولُوا الْأَلْبَابِ مذکور ہیں اور یہ
قرآن کریم کی اصطلاحیں ہیں ۔ عقل سے کیا مراد ہے؟ قرآنی اصطلاح میں عقل اس بات کو کہتے ہیں
خطبات طاہر جلد ۴
715
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
کہ جو زندگی کا مقصد ہے اس کو پا جائے ، جو سب سے بڑا خزانہ ہے اس خزانے تک اس کی پہنچ
ہو جائے اور دنیا کی دولتوں پر راضی نہ ہو بلکہ ماوراء کی دولتوں پر اس کی نظر ہو اور جو خالق ہے اس سے
تعلق باند ھے نہ کہ مخلوق کے دام میں پھنس جائے اور یہ سب عقل کی تعریفیں ہیں اگر عقل کے لئے کوئی
تعریف بنائی جائے، یہ ایک الگ مضمون ہے لیکن میں نے اس پر بہت غور کر کے دیکھا ہے اس سے
بہتر عقل کی کوئی اور تعریف ہو ہی نہیں سکتی اور نہ ان صفات کے بغیر انسان کی عقل کامل ہو سکتی ہے مگر
بہر حال آئندہ کسی موقع پر جب خدا تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی تو میں اس پر روشنی ڈالوں گا۔
آگے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ يُعِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّكُمْ لِلَّذِينَ
أَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ اے محمد ! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعلان کر دے! کہہ دے!
اے میرے بندو! جو ایمان لائے ہو اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو۔ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا
لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً یقیناً وہ لوگ جو اس دنیا میں احسان کا معاملہ
کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے اسی دنیا میں حسنہ رکھ دی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس کا پہلی
آیت اور پہلے مضمون سے کیا تعلق ہے۔ یہ بھی چونکہ ابھی آدھی آیت پڑھی ہے میں نے جب بقیہ
آیت پڑھوں گا تو وہ تعلق خود بخود ظاہر ہو جائے گا۔ وَارْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ إِنَّمَا يُوَفَّى
الصُّبِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابِ اللہ کی زمین وسیع ہے، یہ محاورہ ہے وہاں استعمال ہوتا ہے
جہاں خدا کے نام پر خدا کی وجہ سے، خدا سے تعلق اور پیار کے نتیجہ میں کسی پر زمین تنگ کرنے کی کوشش
کی جاتی ہے۔ وہ ہجرت پر مجبور ہو جاتا ہے یا اپنے وطن میں ہی اس پر اس کی زمین ، عرصہ حیات تنگ
کر دیئے جاتے ہیں ۔ اس موقع پر خدا تعالیٰ اَرْضُ اللهِ وَاسِعَةٌ کا محاورہ استعمال
فرماتا ہے۔ اِنَّمَا يُوَفَّى الصَّبِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ یقینا اللہ تعالیٰ صبر کرنے
والوں کو بِغَيْرِ حِسَابِ اجر عطا فرماتا ہے اس نے اور بات کو کھول دیا کہ پہلا مضمون بھی انہی
لوگوں کا تھا جو خدا کی راہ میں صبر کرنے والے، دکھ اٹھانے والے اور د والے اور دکھوں کے وقت اور سکھوں کے
وقت دونوں حالتوں میں اللہ ہی کی طرف جھکے رہنے والے ۔ جب وہ خدا کے نام پر صبر کرتے ہیں ، خدا
کے نام پر مزید دکھ اٹھاتے ہیں تو پھر ان سے خدا کا کیا سلوک ہوتا ہے یہ اس آیت میں مذکور ہے۔
اتَّقُوْا رَبَّكُمْ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ یہاں أَحْسَنُوا
خطبات طاہر جلد۴
716
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ کا مضمون دو اشکال پیدا کرتا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک جگہ تو خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ اگر تم خالی دنیا کی حسنہ مانگو گے تو تم آخرت کی حسنہ سے محروم کر دیئے جاؤ گے اور اس
دعا کو نا پسند فرماتا ہے اور ایسی دعا کرنے والوں کے متعلق تنبیہ فرماتا ہے جو کہتے ہیں
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً اور جو دعا سکھائی وہ صرف یہ ہے
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً تو یہاں تو ان کا قصہ بظاہر دنیا میں ہی چکا دیا۔ فرمایا
لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً ور پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر دنیا میں ان کو
حسنہ مل گئی تو کیا وہ آخرت سے محروم رہ جائیں گے اور یہی ان کی جزاء ہے ساری قربانیوں کی ۔
قانتالله ہونے کی خدا کی خاطر رات کو اٹھ کر سجدوں اور قیام میں گزارنے کی خدا کی ، راہ میں دکھ
اٹھانے کی یہ عجیب جزاء خدا نے دی ہے کہ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً تو اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن کریم
نے جو حسنة کا لفظ استعمال کیا ہے وہ دنیاوی اموال کے لئے استعمال نہیں بلکہ نیکیوں کے لئے
استعمال کیا ہے جہاں رد کیا ہے فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وہاں ان لوگوں کی دعا کو رد کیا بچن کے نزدیک
حسنہ کا تصور دنیا کی دولتیں ، دنیا کے عیش ، دنیا کے اموال اور دنیا کی وجاہتیں ہیں ۔ جب آپ اس
حسنہ کے ترجمہ کو ملحوظ رکھ کے دعا کرتے ہیں کہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً تو یہ رد کرنے کے
لائق دعا ہے اور اللہ تعالیٰ اس ادنی اور گھٹیا مطالبہ کو پسند نہیں فرماتا۔ لیکن جب خدا کے بندوں
کی طرف رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کی دعا منسوب ہوتی ہے یا اللہ وعدہ کرتا ہے کہ تمہیں
دنیا کی حَسَنَةً دوں گا تو وہاں حَسَنَةً اسلامی اصطلاح کی حَسَنَةً ہے اور حَسَنَةً کا جہاں
جہاں قرآن کریم میں لفظ استعمال ہوا ہے اچھے معنوں میں نیکیاں اور اعلیٰ درجے کی صفات
ہیں۔ تو اس آیت کا اول معنی تو یہ ہے کہ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا جن لوگوں نے اپنے اعمال کو
حسین بنانے کی کوشش کی بہت سے معنی ہیں ان میں سے ایک معنی یہ ہے۔ اَحْسَنَ کہتے حسن
بخشنا کسی چیز کی تزئین کرنا ۔ ان کے اعمال موت کا انتظار نہیں کیا کرتے کہ وہ مرجائیں تو پھر
جا کے ان کے اندر حسن پیدا ہو۔ وہ لوگ جو دیانت داری سے تقویٰ کے ساتھ ، خلوص نیت
کے ساتھ اپنے اندر حسین پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ اپنے اندر مزید حسن داخل کرنا چاہتے ہیں،
اپنے اعمال اور اپنے اخلاق کی تزئین کرنا چاہتے ہیں فرمایا دنیا میں تو ان کو یہ تزئین عطا ہو
خطبات طاہر جلد۴
717
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
جاتی ہے، ان کے اعمال کا حسن دنیا دیکھ لیتی ہے، ان کے اندر ایسی پاکیزہ تبدیلیاں پیدا
ہو جاتی ہیں کہ وہ دنیا کو بھی حسین نظر آنے لگتے ہیں فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً ہو جاتا ہے۔ اس لئے یہ
دعویٰ کہ ہم خدا کی راہ پر چل رہے ہیں اور حقیقت میں ہم تحسین کر رہے ہیں دنیا کو بھی اور اپنے اعمال کو
بھی حسن بخش رہے ہیں اور عملاً اس دعوی کے بعد نہایت مکر وہ اعمال ہوں ، ایسے اعمال جو اپنوں کو بھی
اس دین سے متنفر کر دیں جس طرف وہ منسوب ہو رہا ہے اور غیروں کو بھی متنفر کر دیں۔ قرآن کریم
کے اس بیان کے مطابق ان کا دعوی ہی جھوٹا ہے ۔ اگر کوئی اس دعوے میں سچا ہے کہ ہم احسان کرنا
چاہتے ہیں اور تحسین کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے ضروری ہے کہ ان کے اعمال ان کی تصدیق
کریں۔ ان کے اخلاق اور کردار میں وہ حسن دنیا د یکھنے لگ جائے اور آخرت کا وعدہ نہ ہو کہ یہ لوگ
آخرت میں جنت میں جائیں گے ۔ فرمایا اگر ان کی دنیا ہی حسین نہیں بنی یعنی خدا کی نظر میں وہ اپنے
حسین اعمال دنیا میں پیش نہیں کر سکتے تو پھر آخرت کی امید چھوڑ دیں۔ اگر یہاں حسن عطا نہیں ہوا تو
آخرت میں بھی ان کو کوئی حسن عطا نہیں ہوگا۔
تو ایک تو یہ معنی ہے اور احسان کے دعوی کرنے والوں کے اوپر یہ معنی اطلاق پاتا ہے اس
لحاظ سے کہ انہوں نے دعوی کیا ہم حسین کام کرتے ہیں ، ہم اصلاح کی غرض سے آئے ہیں، ہم نیکیاں
پھیلانے کے لئے آئے ہیں تو فرمایا یہ تو کوئی ایسا مشکل معاملہ نہیں ہے اسی کسوٹی پر تم پر کھے جاؤ گے۔
جس حسن کا تم دعوی کرتے ہو وہ اس دنیا میں اگر تمہارے اندر نہیں نظر آتا تو تم جھوٹے ہو۔
دوسرا معنی ہے خدا کی طرف سے جزا کے طور پر حسن اور وہ لفظ حسنۃ نہ صرف نیک اعمال
پر اطلاق پاتا ہے بلکہ ہر قسم کی نیک جزا پر بھی اطلاق پاتا ہے۔ جب خدا فرماتا ہے کہ میں تمہیں حسنة
عطا کروں گا تو صرف یہ مراد نہیں ہوا کرتی کہ میں تمہیں نیک اعمال بخشوں گا، میں تمہیں نیک اخلاق
عطا کروں گا، تمہاری روحانی شکلوں کو حسین بنادوں گا بلکہ یہ مراد ہوتی ہے کہ میں تمہیں ہر قسم کی وہ عطا
دوں گا جس میں کسی لحاظ سے بھی کوئی حسن پایا جاتا ہے۔ تو یہاں معنی وسیع ہو جاتے ہیں۔ تو فرمایا کہ وہ
ں سے
لوگ جو حقیقی معنوں میں احسان کا احسان کا سلوک کرتے۔ کرتے ہیں اور اپنے اعمال کو حسین بناتے ہیں اور غم غیروں ۔
بھی احسان کا سلوک کرتے ہیں ان کے لئے میرا یہ وعدہ نہیں ہے کہ وہ جب تک مریں گے نہیں ان کو
جزا نہیں ملے گی اس دنیا میں بھی ان کے لئے جزا مقدر ہے اور اسی دنیا میں وہ اپنے اعمال کے نیک
خطبات طاہر جلد ۴
718
خطبه جمعه ۲۳ را گست ۱۹۸۵ء
میٹھے پھل کھائیں گے یہیں وہ سب کچھ ان کو ملے گا۔
چنانچہ قرآن کریم میں دوسری جگہ وَاتُوا بِهِ مُتَشَابِها ( البقرة : ۲۶) میں جو مضمون ہے
وہ بھی اسی مضمون کا ایک حصہ ہے کہ وہ حصہ ہے کہ وہ کہیں گے اے اللہ ! ہماری نیکیوں کے کچھ پھل تو پھل تو دنیا میں بھی
ہمارے سامنے پیش کئے گئے تھے تو نے ہی دیئے تھے اب جو تو ہمیں پھل دے رہا ہے یہ تو ویسے ہی
ہیں گویا کہ وہی ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ نہیں تم نہیں جانتے ان سے کوئی نسبت ہی نہیں دنیا کی
حسنة بھی اگرچہ حسنة ہوتی ہے لیکن آخرت کی حسنہ سے اس کو کوئی نسبت نہیں ہے۔
تو فرمايافي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ ہم ان کو مستقبل کے وعدوں پر زندہ نہیں رکھیں گے،
ما بعد الموت کی جنتوں کی بشارتیں نہیں دیں گے ۔ وہ دیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی اس دنیا کی
بشارتیں بھی دیں گے، اس دنیا میں بھی ان کو جزا ملے گی وَاَرْضُ اللهِ وَاسِعَةُ اور اسی مضمون کو
آگے بڑھا کر اس شک کو دور فرمادیا کہ شاید اس دنیا کی حسنہ کے بعد آگے ان کو کچھ نہیں ملنا۔
چنانچہ یہ مضمون وہیں سے آگے بڑھتا ہے۔ وَارْضُ الله وَاسِعَہ وہ جو غیر تم پر تنگی ڈالنا چاہتے
ہیں، تمہارا عرصہ حیات تنگ کرنا چاہتے ہیں اور ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ ہم غیر کونا کام کر دیں گے۔
وہ ہرگز تمہارا عرصہ حیات تنگ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا جتنی وہ تمہاری زمینیں تنگ کرنے کی
کوشش کرے گا اتنی ہی خدا تمہیں وسیع تر زمین عطا فرماتا چلا جائے گا۔ ایک ملک میں تمہیں
روکنے کی کوشش کرے گا تو تم اور ملکوں میں پھیل جاؤ گے۔ ایک براعظم میں تمہیں پابند کرنے کی
کوشش کرے گا تو ۔ تو نئے براعظم تمہیں اللہ تعالیٰ عطا فرمادے گا۔ غیر اللہ کی مجال نہیں ہے کہ وہ خدا
والوں کی زمینوں کو تنگ کردے ۔ وَأَرْضُ اللهِ وَاسِعَہ خدا کی زمین وسعت پذیر ہے
اور وسیع سے وسیع تر ہوتی چلی جاتی ہے اُن لوگوں کے لئے جو خدا کے ہیں، جن کی صفات پہلے
بیان ہوئی ہیں ۔ إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّبِرُونَ يقيناً صابرون وہ لوگ صبر کرنے والے ہی ہیں
جن کو لازماً اجر دیا جائے گا اور وہ اجر اس دنیا تک محدود نہیں ہو گا بلکہ بغیر حساب ہوگا اس لئے
اگر کوئی وہم کسی کے دل میں گزرا ہو کہ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کہہ کے ہماری نیکیوں کا یہیں قصہ ختم
کر دیا گیا ہے فرماتا ہے کہ نہیں اگر تم صبر کرنے والوں میں ہو گے تو صبر کرنے والوں کا اجر بے
حساب ہے۔
خطبات طاہر جلد۴
719
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
چنانچہ جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا قانت میں جو خاموشی ہے اس کا ایک معنی صبر بھی ہے
خدا کی خاطر دکھ اٹھانا اور واویلا نہ کرنا ، شکوے نہ کرنا کہ او ہو ہم ایمان لے آئے تھے ہمارے پر یہ
مصیبتیں پڑ گئیں ۔ از دیا د ایمان کی خاطر بعض دفعہ لوگوں کو خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا یقین دلانے کے
لئے وہ یہ ذکر کرتے ہیں کہ ہم نے خدا کی خاطر معمولی سا یہ دکھ اٹھایا تھا تو خدا نے یہ جزا دی مگر احسان
کے طور خدا والوں کو بتانے کے لئے کہ دیکھو ہم نے اس نام میں کیسی مصیبت پائی ہے وہ ہرگز کبھی کوئی
ایسا اظہار نہیں کیا کرتے بلکہ خدا کی خاطر صبر کرتے ہیں ان کے لئے فرمایا بےحساب اجر ہے۔ پس
جہاں تک ان کی اس کوشش کا تعلق کہ وہ خدا کی راہ میں روڑے اٹکادیں اور وہ لوگ جو سچائی کی طرف
مائل ہو رہے ہیں ان کو مائل ہونے سے روک دیں اور جہاں تک ان کی اس کوشش کا تعلق ہے کہ
احمدیت کو دنیا میں پھیلنے سے روک دیں اور ان پر زمین تنگ کر دیں تو یہ آیات بتا رہی ہیں کہ اگر احمدی
قانت رہیں گے ان تینوں معنوں میں جو میں نے بیان کئے ہیں اور اگر احمدی خدا کے حضور راتوں کو
اٹھنا نہیں چھوڑیں گے، راتوں کے سجدوں سے غافل نہیں رہیں گے اور راتوں کے قیام سے غافل
نہیں رہیں گے اور اگر احمدی دنیا کے خوف سے آزاد ہو کر آخرت کے خوف کو اپنالیں گے اور اس خوف
کا یہ معنی نہیں ہوگا کہ وہ خدا کو محض ایک عذاب دینے والے وجود کے طور پر متصور کریں بلکہ رحمت کی
امید رکھتے ہوئے خوف کریں گے۔ ان دونوں کو اس طرح ملا دیا ہے کہ خوف کو رحمت پر غالب نہیں
آنے دیا بلکہ رحمت کو خوف پر غالب کر دیا۔ پہلے خوف کا ذکر اور بعد میں رحمت کا ذکر یہ طرز بیان ہی بتا
رہی ہے، یہ وہ ایسی ترتیب ہے کہ اگر پہلے خوف کا ذکر ہونے کی بجائے رحمت کا ذکر ہوتا اور پھر خوف کا
ذکر ہوتا تو یہ ڈرانے کا طریق ہے اور اگر تھوڑا سا ڈرا کر پھر اس خوف کو دور کر دیا جائے اور رحمت اور
پیار کی باتیں شروع کر دی جائیں تو یہ تبشیر کا طریق ہوا کرتا ہے۔ تو فرمایا کہ وہ لوگ خدا سے ڈرتے
تو ہیں لیکن ایک ظالم کے طور پر نہیں ڈرتے ، ایک منتقم کے طور پر اس سے نہیں ڈرتے ، ایسے خدا کا تصور
نہیں رکھتے کہ جس سے ڈرتے ڈرتے جان ہی انسان کی نکل جائے اور اس سے بخشش کی امید نہ ہو
بلکہ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللهِ ( البقرہ: ۲۱۹) ایسی حالت میں ڈرتے ہیں کہ اس ڈر کے نتیجہ میں بھی
وہ رحمت کی توقع رکھتے ہیں ۔ جوں جوں خدا کا خوف ان کے دل میں بڑھتا چلا جاتا ہے وہ اپنے آپ
کو زیادہ خدا کی رحمت کا مستحق سمجھنے لگ جاتے ہیں گویا کہ خوف ہی خدا کی رحمت کا ان کے لئے
خطبات طاہر جلد ۴
720
خطبه جمعه ۲۳ را گست ۱۹۸۵ء
ضامن بنتا چلا جاتا ہے۔ یہ وہ خوف ہے یہ وہ حذر ہے جس کا ذکر فرمایا گیا ہے۔
تو فرمایا اگر احمدی اس بات پر قائم ہو جائیں تو پھر لا زما ان کا عرصہ حیات دنیا میں کوئی بھی
تنگ نہیں کر سکتا۔ وہ پھیلتے چلے جائیں گے ، نئی نئی رحمتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو عطا ہوں گی ،نئی
نئی برکتیں ان کے گھروں پر باران رحمت بن کر نازل ہوں گی اور یہ اجر اس دنیا میں بھی ملے گا ہم انہیں
آخرت کا انتظار نہیں کروائیں گے ۔ جو کچھ ان کے مال لوٹے جائیں گے، جو کچھ ان کو دکھ دیئے
جائیں گے اس کا بدلہ ہم ان کو اس دنیا میں ساتھ دیں گے لیکن یہی تک محدود نہیں رکھیں گے بلکہ اس
بدلے کو وسیع کر دیں گے یعنی واسعہ کا مضمون بھی ہر مضمون میں پھیل جاتا ہے ایسا عجیب یہ فصیح و بلیغ
کلام ہے کہ ایک لفظ دوسرے کے ساتھ جوڑ رکھتا ہے اور ایک دوسرے کو تقویت دیتا ہے۔ تو یہاں
واسعة کا مضمون یہ ہے کہ اس دنیا میں ان کے اعمال کو بھی ہم حسن عطا کرتے چلے جائیں گے اور
ان کی دنیاوی نعمتوں میں بھی اضافہ کرتے چلے جائیں گے اور اس رحمت کو دنیا تک ہی محدود نہیں
رکھیں گے بلکہ آخرت تک وسیع کر دیں گے کیونکہ اللہ کی ارض یہ ارض نہیں ہے جو تمہاری ارض ہے وہ
دونوں جہان پر وسیع ہے۔ جب ارض اللہ کہا جاتا ہے تو اس سے مراد یہ دنیا کی زمین نہیں رہتی ارض اللہ
تو ساری کائنات پر حاوی ہے۔ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ ( البقرہ: ۲۵۶) تمہاری
ارض اور تمہارے آسمان خدا کے تخت کے نیچے ہیں۔ پس فرمایا پھر وہ اپنے اجر کو وسعت عطا کرے گا
اور اس دنیا میں بھی اجر دے گا اور دوسری دنیا میں بھی اجر دے گا اور پھر فرمایا یہ اجر کا طریق بھی اتنا وسیع
ہوگا نہ یہاں حساب چلے گا اور نہ وہاں حساب چلے گا، یہاں بھی بے حساب ہوگا اور وہاں بھی بے
حساب ہوگا۔ تو جن خوش نصیبوں سے تھوڑی سی معمولی سی قربانی لے کر اتنے عظیم الشان وعدے ہوں
اور ان وعدوں کی یقین دہانی کے لئے نقد سودے بھی ساتھ ہو رہے ہوں ان سے کون ان کا ایمان
چھین سکتا ہے ، کون ان سے خدا تعالیٰ کی راہوں پر چلنے کا عزم چھین سکتا ہے، کون ان کے حوصلوں کا
سر نیچا کر سکتا ہے ناممکن ہے۔ تو جو چاہیں کریں جس قسم کے ہتھیار ان کے پاس ہیں لے کر باہر نکلیں
لازماً انہوں نے نامراد رہنا ہے، لازماً انہوں نے ناکام ناکام رہنا ہے کیونکہ قرآن کریم یہ اعلان فرما رہا
ہے۔ جو جیتنے والی صفات حسنہ بیان فرما رہا ہے وہ تو ہماری ہیں اور تم ہماری صفات بڑھانے میں مدد کر
رہے ہو ہیں کم کرنے میں نہیں ۔ یہ دو اور دو چار سے بھی زیادہ روشن بات ہے کہ بہر حال جماعت
خطبات طاہر جلد۴
721
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
احمد یہ غالب آئے گی، ہر سرزمین پر غالب آئے گی ، ہر جہاد میں غالب آئے گی، ہر مقابلے میں
غالب آئے گی۔
اب میں اہل انگلستان کو یہ بتانے کے لئے کہ بس کہیں ان کو یہ وہم نہ ہو جائے کہ انہوں یہ لئے ان یہ نہ ہو
نے بھی قربانی میں خوب حصہ لے لیا اور وہ اہل پاکستان کیبر ابر ہو گئے۔ میں پاکستان کا بھی ذکر تھوڑا
سا کردوں ۔ جن مظالم کا جماعت احمد یہ پاکستان اس وقت نشانہ بنی ہوئی ہے اس کا عشر عشیر بھی یہاں
آپ نہیں دیکھ رہے ۔ چند گالیاں ان کی چھپ گئیں ، چندان کے فحش کلامی کے نمونے آپ نے یہاں
دیکھ لئے اور آپ کے دل جل گئے اور آپ نے سمجھا کہ بس یہی بہت ہوگئی ، اب ہمیں پتہ لگ گیا ہے
کہ وہاں کیا ہو رہا ہے ۔ وہاں دن رات پیشہ ور مولوی اس کے سوا اور کام ہی کوئی نہیں جانتے کہ غلیظ
سے غلیظ گالیاں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیں اور صرف پیشہ ور مولوی ہی نہیں
حکومت کے سربراہ بھی اس مشغلے میں ان کے ساتھ ہیں اور وقتا فوقتا یاد دہانی کرواتے رہتے ہیں کہ تم
ایک مظلوم اور بے سہارا قوم ہو تم ایک مجبور قوم ہو، ہم تمہیں ہر طرح ذلیل اور رسوا کریں گے، ہر قسم کا
دکھ تمہیں دیں گے اور اسی پر بس نہیں کی جاتی پھر قتل و غارت کی تعلیم دی جاتی ہے، پھر قتل و غارت
رتے ہیں پیشہ ور آدمی رکھے جاتے ہیں۔ اگر چہ بیٹلے کی سرزمین میں بھی اللہ تعالیٰ نے یہ نظارہ دکھایا
کہ ایک احمدی کے مقدس خون سے وہ سرزمین شاداب ہوئی ہے یہ اہل انگلستان کی خوش قسمتی ہے مگر
یہ نہ سمجھ لیں غلط نہی سے کہ وہ سب کچھ جو وہاں ہو رہا ہے وہ آپ کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔ ان حالات
میں سے گزرنے کے بعد آپ کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ایک طعمہ ہے محض ، ایک چھوٹا سا لقمہ ہے یہ
بتانے کے لئے کہ قربانیاں دور سے دیکھنا اور چیز ہوتا ہے اور قربانیوں میں سے گزرنا کچھ اور بات ہوتی
ہے۔ یہ دو چیزیں ایک جیسی نہیں ہوا کرتیں۔
چنانچہ ایک جواب جو اس سوال میں مخفی ہے وہ یہ بھی ہے فرمایا کہ وہ لوگ جو ان تجربوں میں
سے گزر رہے ہیں ان مومنوں جیسے تو نہیں ہو سکتے جو نظریاتی طور پر یہ ساری باتیں مانتے ہیں لیکن ان
تجارب میں سے ان کی زندگیاں نہیں گزریں۔ خدا کی عبادت اور اس کی خاطر قربانیاں اور خدا کی
خاطر صبر اور رضا کی اور خاموشیاں یہ تجربے عملاً ان کو حاصل نہیں ہوئے تھوڑا بہت یہاں اور وہاں چکھ
لیا ہے نظریاتی طور پر ایمان رکھتے ہیں لیکن یہ اس جیسے نہیں ہو سکتے ۔ تو جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا
خطبات طاہر جلد۴
722
خطبه جمعه ۲۳ را گست ۱۹۸۵ء
سوال اٹھا کر جب قرآن جواب دینے میں خاموشی اختیار کرتا ہے تو مضمون کو وسیع سے وسیع کر دیتا
ہے۔ بہت سے امکانی جوابات ہیں جن کو وہ کھلا چھوڑ دیتا ہے پھر مومن کا کام ہے وہ غور کرے اور
تلاش کرے اور پھر لطف اٹھائے ان مخفی جوابوں سے جو اس خاموشی میں پنہاں ہیں ۔
تو اہل پاکستان کی طرف سے تو کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جو مجھے ان کے دکھوں کی تفصیل
معلوم نہ ہو رہی ہو ، کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں سے ان کے دکھوں کی تفصیل معلوم نہ ہو رہی ہو۔ ساہیوال
میں ہمارے جو معصوم قیدی ہیں، کوئی ان کا جرم نہیں ہے اور سخت گرمیاں بھی انہوں نے نہایت ہی
تکلیف دہ حالات میں دیکھیں سخت سردیاں بھی انہوں نے نہایت تکلیف دہ حالات میں دیکھیں ،
ان کی جو داستان ہے وہ بڑی دردناک ہے۔ میں نے وہ منگوائی ہیں اور مختلف قسطیں ان کی آ رہی ہیں
ان پر جو بیتی ہے جن حالات سے وہ گزرے ہیں، ان میں سے ایک نے لکھ کر وہ مجھے بھجوانی شروع کی
ہیں اور ایک شاید دو قسطیں ابھی باقی ہوں تو انشاء اللہ میں شائع کروں گا اور ساری دنیا میں ان کو ہم
پھیلائیں گے تا کہ احمدیوں کے لئے تقویت ایمان کا موجب بنیں ۔ ان کو پتہ چلے کہ ان کے بھائی
کن سختیوں اور کن مشکلوں میں سے گزر رہے ہیں۔
پنو عاقل کے شہداء کے وارثوں کی طرف سے خط ملتے ہیں، حیدر آباد کے شہداء کے وارثوں
کی طرف سے خط ملتے ہیں ، نواب شاہ کے شہداء کے وارثوں کی طرف سے خط ملتے ہیں سکھر کے
شہداء کے وارثوں کی طرف سے خط ملتے ہیں اور ان کی طرف سے بھی جن کے باپ شہید ہوئے اور وہ
تو فرضی جرم میں کہ انہوں نے بم چلایا ہے اور بعض آدمیوں کو قتل کیا ہے ، دہشت گردی کے فرضی جرم
میں بھی اور قتل کے فرضی جرم میں بھی ملوث ہو کر قید خانے میں پڑے ہوئے ہیں یعنی ان کے باپ کو
شہید کر دیا گیا اور بچوں کو قید میں ڈال دیا گیا کہ تم دوسروں کے قاتل ہو۔ جس ملک میں یہ حال ہے
اس ملک کے احمدیوں کا کیا حال ہوگا۔ اس کا یہاں چند نمونے آپ نے دیکھے ہیں ان کے ذریعہ آپ
اندازہ نہیں کر سکتے ، ان میں کوئی نسبت نہیں ہے، اس لئے ان کو نہ بھولیں ۔
یہ چھوٹے چھوٹے واقعات یہاں رونما ہوئے ہیں ان میں ایک یہ بھی حکمت ہے کہ اپنے
بھائیوں کی تکلیف کی طرف آپ کی توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔ آپ کو یاد کرایا گیا ہے کہ ان کے لئے
گریہ وزاری کے ساتھ دعائیں کرنے کا آپ پر کتنا فرض عائد ہوتا ہے۔ کبھی بھی ان کو نہ بھولیں اپنے
خطبات طاہر جلد۴
723
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
آرام کے وقت ، اپنے عیش کے وقت ، اپنی ہنسیوں کے وقت ، اپنے روزمرہ کے دستور میں ہمیشہ اپنے
ذہن کو بار بار ان کی طرف لے کر جائیں اور ان کے لئے دعائیں کرتے رہیں۔
کنری میں جو کچھ ہوا اس کے بھی دلچسپ واقعات کی تفصیلات ملتی رہتی ہیں ۔ آج میں اس
وجہ سے کہ یہ ذکر بار بار تازہ ہوتا رہے اور آپ کو یاد دہانی ہوتی رہے کہ کن کن تجارب سے جماعت
وہاں گزر رہی ہے ۔ ہمارے نوجوانوں نے کیا کچھ دیکھا اور کیا کچھ محسوس کیا ، میں واقعات پڑھ کر سناتا
ہوں ۔ اور یہاں جو زور ہے وہ دکھ پر نہیں یہاں صبر پر زور ہے اور چونکہ صبر کا مضمون چل رہا تھا اس لئے
میں آپ کو نمونہ بتاتا ہوں کہ جو خدا کی راہ میں صبر کرنے والے ہوتے ہیں باہر بیٹھے ہوؤں ہوؤں کو کو ان کے
لئے شدید دکھ کا احساس پیدا ہوتا ہے لیکن جو صبر کرتے ہیں خدا ان جو صبر کرتے ہیں خدا ان کو عجیب سکینت عطا فرما دیتا ہے۔ ان
کو ایسا حوصلہ اس وقت بخشا ہے کہ وہ خود اپنے آپ کو اس وقت مظلوم نہیں سمجھ رہے ہوتے ۔
ایک دوست ہمارے نوجوان ہیں اور جوایم ۔ ایس سی کے طالب علم ہیں وہ بھی ان لوگوں
میں شامل تھے جن پر شدید مظالم کئے گئے اور ماریں کھا کھا کر وہ بے ہوش ہو جاتے رہے اور پھر ہوش
آتی تھی تو کلمہ پڑھتے تھے ، پھر اس کی پاداش میں ان کو نہایت ظالمانہ طور پر پیٹا جاتا تھا پھر بے ہوش
ہو جاتے ۔ یہ وہ گروہ ہے احمدی نوجوانوں کا جو بڑی تعداد میں ہے۔ ان میں سے ایک نوجوان جو پہلے
بھی مجھ سے خط و کتابت کرتے رہے ہیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایم ایس سی کے طالب علم
ہیں وہ ایک نواحمدی کی روایت بیان کرتے ہیں جو بہت دلچسپ ہے۔ وہ کہتے ہیں :
ایک نو احمدی تھے جو ان دنوں کنری تھانے میں موجود ہوتے تھے
جن دنوں کلمہ طیبہ کے دشمن کلمہ کے فدائیوں کے خلاف ہر قسم کا حربہ استعمال
کر رہے تھے۔ یہ نواحمدی جن کا نام اسلم تھا ان کو بھی گرفتار کر کے تھانے میں
بٹھایا ہوا تھا۔ ان کو روحانی اذیت دی جا رہی تھی اس طرح کہ ہر روز آنے والوں
اسلم صاح
کو ان کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا تا کہ یہ صاحب احمدیت چھوڑ دیں ۔
صاحب نے ہمیں بتایا ( یہ وہ عینی گواہ موقع پر بٹھایا ہوا تھا یہ بتانے کے لئے تم
سے بھی یہی سلوک ہوگا ابھی بھی تم باز آجاؤ اور احمدیت کو چھوڑ دو تو وہ کہتے ہیں )
کہ جب پولیس والے مار مار کر تھک جاتے اور پھر خداموں کو Lock up میں
خطبات طاہر جلد ۴
724
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
بند کر دیتے تو آپس میں باتیں کرتے تھے کہ یا تو یہ قادیانی کوئی انجکشن لگوا کر
آتے ہیں یا کوئی ایسی دوائی کھا کر آتے ہیں جس سے ان کو درد نہیں ہوتا کیونکہ
ہم میں سے کسی نے بھی تشدد کے دوران چیخ و پکار نہیں کی تھی ۔ یہ تو خدا تعالیٰ نے
ضبط کا بلند حوصلہ عطا کیا ہوا تھا۔ اس کے بعد اسلم صاحب نے بتایا کہ جب بعد
میں ایک موٹر سائیکل چور پکڑا گیا اور تھانے لایا گیا جو اچھا جوان تھا اسے پولیس
نے تھوڑا بہت مارا تو وہ چیخنے چلانے لگا یہاں تک کہ محلے کے لوگ اکٹھے ہو گئے
تو پولیس والے اسے گالیاں دے رہے تھے اور اسے کہہ رہے تھے کہ چھوٹے
چھوٹے کم عمر قادیانی یہاں آتے رہے ہیں جن کو ہم نے اپنی طاقت کے مطابق
جتنا بھی مار سکتے تھے مارا لیکن انہوں نے اف تک نہیں کی اور تم اچھے بھلے جوان
آدمی ہو تمہیں ہم نے دو جوتے لگائے ہیں تو تم نے چیخ چیخ کر محلہ اکٹھا کر لیا ہے
شرم کرو۔
یہ جو واقعہ میں نے بیان کیا ہے ابھی اس کا کچھ حصہ رہتا ہے اس میں قانتا للہ اور صبر کرنے
والے صبور لوگ ہیں خدا کے بندے عباد صبوران کی دونوں صفات جلوہ گر ہیں یعنی صبر خدا کی خاطر
ان معنوں میں کہ دشمن نے ایذا رسانی کی انتہاء کر دی لیکن اپنے مقصد سے نہیں ہٹے، صبر کا اصل بنیادی
مفہوم یہ ہے اور کلمہ طیبہ سے جو محبت اور تعلق ہے اس سے باز نہیں آئے ، اس سے انہوں نے تعلق توڑا
نہیں کلمہ سے بے وفائی نہیں کی۔ اس کو کہتے ہیں صبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف کی
رو سے جو آپ نے فرمائی ۔ نیکیوں پر مخالفانہ حالات کے باوجود قائم ہو جانا اور ان نیکیوں کو پکڑے رہنا
اور کسی حالت میں نیکی کو نہ چھوڑنا۔ دوسرا قانت کی تعریف بھی ہوگئی کہ ادنی ادنی دنیا کے لوگ
معمولی سی مارکھا کر شور ڈالنے لگ گئے ، واویلا کرنے لگ گئے مگر وہ لوگ جن کو خدا کی خاطر دکھ دیئے
گئے تھے ان کی زبان سے اف بھی نہیں نکلی ۔ تو جو آیات میں نے پڑھ کر سنائی ہیں بالکل یہ ان کی ایک
عملی تفسیر ہے جو وہاں احمدی نو جوانوں کو اپنی قربانیوں کے ذریعہ پیش کرنے کی توفیق عطا ہوئی اور یہ
فقرہ ویسے مجھے بہت دلچسپ لگا کہ پولیس والے اس کو کہتے ہیں کہ شرم کرو۔ بے حیائی کی حد ہے یعنی
خدا کا نام لینے پر مجبور اور معصوم نوجوانوں کو مار مار کر تم تھک گئے اور نڈھال ہو گئے تم شرم کرو۔ وہ
خطبات طاہر جلد۴
725
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
چور جو موٹر سائیکل کا ہے وہ کیا شرم کرے۔ جس کو مار پڑتی ہے وہ تو بولا ہی کرتا ہے اس میں کون سی شرم
کی بات ہے مگر شرم کی بات تو یہ ہے کہ معصوم انسانوں کو محض اس جرم میں کہ وہ خدا کا نام لیتے ہیں تم
مارو اور پھر مار مار کر خود نڈھال ہو جاؤ اور اس بات میں ناکام ہو جاؤ اور نامرادر ہو کہ ان کے منہ سے
کوئی چیخ سن سکو، ان کا کوئی واویلا دیکھ سکو۔ تم نے الٹی بات کی ہے اس کو کہنے کی بجائے تمہیں یہ فقرہ
کہتے ہوئے شرم چاہئے تھی۔ پھر وہ کہتے ہیں :
اسلم صاحب نے بتایا کہ میرا تو ایمان کم کرنے کی بجائے پولیس
نے ایمان بڑھا دیا کیونکہ میں اس نظر سے یہ بات دیکھ رہا تھا کہ تمام خداموں کا
منہ دیکھتے ہوئے میرا ایمان بڑھ رہا تھا کہ ابھی تو ان کو یہ معلوم تھا کہ تھانے میں
تشدد ہوتا ہے پھر بھی یہ پیج لگا کر آتے ہیں اور اس وقت وہ نواحمدی کہتے ہیں کہ
مجھے یہ یقین ہو گیا کہ اگر ان کو یہ معلوم ہوتا کہ وہاں بیج لگانے والے کو گولی ماردی
جاتی ہے تو پھر بھی یہ لوگ پیچھے نہ ہٹتے (اور یہ لکھنے والے کہتے ہیں کہ ) خدا کی
قسم ! اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ وہاں کلمہ کا بیج لگانے پر گولی
مار دی جاتی ہے تو ایک بھی خادم اس قربانی سے دریغ نہ کرتا اور ہنستے گاتے کلمہ
طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اس راہ میں قربان ہو جاتا۔
پھر ایک اور صاحب کا واقعہ لکھا ہے کہ انہوں نے ان کو دیکھا گلیوں میں پھرتے ہوئے،
زنجیروں میں جکڑے ہوئے ، قید خانوں کی طرف جاتے ہوئے ، شہروں میں لوگوں کے سامنے ان کی
بے عزتی ہوتے ہوئے ، جوتے عوام میں ان پر برستے ہوئے ۔ اس وقت وہ دیکھنے والا ان کو کیا دیکھ رہا
تھا اس نے بعد میں آ کر بعض احمد یوں کو نظارہ بتایا کہ تم جس حال سے گزر رہے تھے ایک تمہارا اندرونی
تجربہ ہے، ایک ہم باہر سے دیکھنے والوں کو خدا کیا دکھا رہا تھا وہ یہ تھا کہتے ہیں :
کہ جب آپ کلمہ طیبہ کا بیج لگا کر شہر میں گھومتے تھے تو تمہارا قد عام
قد سے دو دو فٹ اونچا نظر آتا تھا اور تمہارے چلنے کا انداز اور چلنے والوں جیسا
نہیں تھا۔ وہ تو ایک الگ شان کی چال تھی جس کی وجہ سے تمہارے چہرے ایک
دم رعب دار نظر آتے تھے اور واقعی تم ایک الگ مخلوق کی طرح انفرادیت کی شان