احمدیوں کی قربانیوں کا ذکر اور قانت کی تفسیر
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۴
726
خطبه جمعه ۲۳ را گست ۱۹۸۵ء
دکھا رہے تھے اس وقت ہمیں تمہیں دیکھ کر خوف آتا تھا ۔“
66
یہ نظارہ تھا جو دوسری آنکھ نے جو باہر کی آنکھ تھی دیکھا یعنی بجائے اس کے کہ ان کو ذلیل اور
رسوا ہوتے ہوئے دیکھ کر بظاہر اور مار کھاتے ہوئے دیکھ ان کو وہ چھوٹے نظر آئیں ان کو یہ بڑے نظر
آرہے تھے۔
جب میں نے یہ پڑھا تو مجھے جنگ بدر کا وہ واقعہ یاد آ گیا اس کی حکمت سمجھ آگئی ۔ جب
مشرکین مکہ کے سردار نے ایک نمائندہ بھیجا کہ مسلمان فوج کا جائزہ لے کر آؤ کہ وہ کسی قسم کی فوج
ہے۔ اشارہ قرآن کریم نے بھی اس واقعہ کا ذکر فرمایا ہے گو تفصیل نہیں بیان کی ۔ تو جب وہ دیکھ کر
واپس آیا تو اس نے آکر کہا ۔ اہل مکہ ! تمہارے جیتنے کا کوئی امکان نہیں ۔ بہتر یہی ہے کہ تم واپس چلے
جاؤ کیونکہ جو میں دیکھ کر آیا ہوں میں کامل یقین کے ساتھ لوٹا ہوں کہ تم نے لازماً ہارنا ہے اور شکست
تمہارے لئے لکھی گئی ہے، تم اس شکست سے بیچ ہی نہیں سکتے اس لئے عزت اور جان بچا کر خاموشی
سے یہیں سے واپس مڑ جاؤ ۔ انہوں نے تعجب سے پوچھا کہ آخر کیا تم نے دیکھا ہے۔ کیا غیر معمولی
ہتھیار ہیں ، کتنی بڑی ان کی نفری ہے۔ اس نے کہا میں تمہیں بتاتا ہوں ان کی نفری یہ ہے کہ تین سو کے
لگ بھگ آدمی ہیں، نہ ان کے پاس گھوڑے نہ ان کے پاس نہ اونٹ ، نہ ان کے پاس تیرانداز ،
تلواریں بھی سب کے پاس نہیں ہیں، ڈنڈے بھی ہیں تو مکمل نہیں کسی کے پاس آدھا ڈنڈا ہے، ان
میں بوڑھے بھی دیکھ کر آیا ہوں ، ان میں بچے بھی دیکھ کر آیا ہوں، ان میں لنگڑے بھی میں نے دیکھے
ہیں تو یہ وہ نقشہ ہے جو میں نے دیکھا ہے۔ اس پر سردار لشکر نے بڑے تعجب سے کہا کہ پھر یہ نتیجہ تم
کیوں نکال رہے ہو جو تم دیکھ کر آئے ہو اس کا تو یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ لازما وہ شکست کھا جائیں گے اور ہم
جیتیں گے۔ اس نے کہا یہ درست نہیں، نتیجہ وہی نکلتا ہے جو میں نکال رہا ہوں کیونکہ ان کے چہروں پر
میں نے ایسے عزم دیکھے ہیں، ہر پیشانی پر موت لکھی ہوئی دیکھی ہے۔ ایسے لوگ دیکھے ہیں جو دنیا کی
ہر چیز سے بے خوف ہیں یہ قوم جن کی پیشانیوں پر موت لکھی ہوئی ہو ان کو تم نہیں مار سکتے ۔ زندوں کو تو
مار لیا کرتے ہیں مردوں کو نہیں کرتے وہ تو خدا کی راہ میں مردے بن کے آئے ہیں اس لئے تم ان پر
غالب نہیں آؤ گے اور واقعہ وہی ہوا۔ (طبری وابن سعد وابن ہشام )
تو کمزوری ظاہری اور بے بسی یہ اپنا ایک اثر رکھتی ہیں اس میں کوئی شک نہیں مگر پھر جب ان
خطبات طاہر جلد۴
727
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
میں عزم شامل ہو جائے جب کمزوروں اور بے بسوں کی پیشانیوں میں ایمان جھلکنا شروع ہو اور
عظمت کردار ظاہر ہونے لگ جائے تو پھر دیکھنے والی آنکھ ان کو ذلیل کے طور پر نہیں دیکھا کرتی ، ان کو
غالب کے طور پر دیکھا کرتی ہے، رعب دار ہستیوں کے طور پر ان پر نظر ڈالتی ہے۔ ان سے مرعوب
ہوتی ہے اور ان کا خوف کھاتی ہے۔ پس یہ راہ خدا میں چلنے والے یہ اثر پیدا کرتے ہوئے چل رہے
تھے ، اس شان کے ساتھ گلیوں میں روانہ تھے کہ ان کے قد بھی دو دوفٹ بلند نظر آرہے تھے اور ان کا
رعب اور ان کی ہیت اس وقت بھی پھیل رہی تھی جب ان کو مارا جارہا تھا ان لوگوں کو دنیا میں کون
شکست دے سکتا ہے۔ یہ اہل اللہ ہیں جن کے مقدر میں کسی حالت میں بھی شکست نہیں ۔ جب تم
ذلیل کرنے کی کوشش کرتے ہو اس وقت بھی خدا ان کو عزت دے رہا ہوتا ہے۔
پس آج میں نے سوچا کہ ان کا پھر ذکر کروں کیونکہ ان لوگوں کے ذکر سے ان قربانیوں
کرنے والوں کے تذکرے سے جماعت روحانی لذت پاتی ہے، نئی تقویت پاتی ہے۔ کچھ دن اگر ان
کا ذکر نہ چلے تو وہی فیض کے شعر والی بات ہو جاتی ہے۔
چمن اداس ہے یارو صبا سے کچھ تو کہو
کہیں تو بہر خدا آج ذکر یار چلے
( نسخہ ہائے وفا )
کہ کچھ دن سے ذکر یار نہیں سنا ہم نے اور چمن ہمارا اداس ہو گیا ہے۔ اس لئے صبا سے کچھ
تو کہو کہ خدا کے لئے کہیں تو ذکر چلے لیکن یہ جن کا ذکر میں کر رہا ہوں ان کا ذکر دنیا کے یاروں سے
ایک مختلف ہے۔ آج جب اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ میری زبان پر یہ ذکر جاری ہوتا ہے تو لکھوکھہا
احمدیوں کی زبانوں پر یہ ذکر جاری ہوتا ہے اور پھر وہاں تک بھی محدود نہیں رہتا کروڑوں تک منتقل ہو
جاتا ہے۔ مشرق سے مغرب تک یہ ذکر چلتا ہے اور شمال سے جنوب تک یہ ذکر چلتا ہے اور دنیا کی
طرح دنیا کے گرد گھومتا ہے۔ ہر قوم تک یہ ذکر پہنچتا ہے ، ہر مذہب کے ماننے والوں تک یہ ذکر پہنچتا
ہے پس ان کا ذکر تو اس ذکر یار سے کہیں مختلف ہے جس کا ذکر فیض اپنی زبان میں کر رہا ہے۔
ان کا وہ دکھ ہے جو میرے دل میں گزرتا ہے تو صرف میرے دل میں نہیں گزرتا لکھوکھا
احمدیوں کے دلوں کو وہ موم کر دیتا ہے اور دعاؤں کے لئے پگھلا دیتا ہے اس لئے ان کے ذکر کے
خطبات طاہر جلد۴
728
خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۸۵ء
ساتھ دنیا کے ذکر کو نسبت ہی کوئی نہیں۔
لیکن جب میں نے یہ سوچا تو ساتھ ہی میرا دل استغفار کی طرف مائل ہوا میں نے کہا میرا
ذکر کیا اور سب احمدیوں کا ذکر کیا ۔ ساری دنیا کے انسانوں پر بھی اگر ان کا چرچا ہوتا اور ان کی زبانوں
پر ان کا ذکر ہوتا تب بھی اس ذکر کے مقابل پر کوئی بھی حیثیت نہیں جو قرآن کریم میں ان کا ذکر موجود
ہے۔ اللہ نے ذکر فرمایا ہے ان آیات میں جو میں نے آپ کو پڑھ کر سنائیں اور اور بھی بہت سی آیات
میں ان کا ذکر فرمایا ہے۔ وہ تصویریں کھینچی ہیں جو ہو بہو آج پوری ہو رہی ہیں ۔ وہ تا وہ تصور نہیں رہ بار ہے، وہ
نظریات نہیں رہے، عمل کی دنیا میں ڈھلنے والی چلتی پھرنے والی جیتی جاگتی تصویریں بن گئی ہیں ان
کے متعلق وہ ذکر خدا وندی جو قرآن کریم میں موجود ہے۔
پس وہی ان کا ذکر ہے اصل اگر فخر ہے اور شان ہے تو اس بات میں ہے کہ اللہ نے ان کا
ذکر فرمایا اور اس وقت ذکر فرمایا جب ان کے وجود کے کوئی آثار بھی ظاہر نہیں ہوئے تھے اور یہ وہ ذکر
ہے جو لوح محفوظ پر نقش ہے۔ کائنات کے وجود سے بھی پہلے یہ ذکر موجود تھا حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اولین غلاموں کا اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
آخرین غلاموں کا ۔ وہ لوگ کتنے خوش نصیب ہیں، اب جب وہ دیکھیں گے اپنی قربانیوں کو مڑ کر
دیکھیں گے تو اہل انگلستان ہوں یا اہل پاکستان ہوں وہ اتنی حقیر نظر آئیں گی اس نعمت اور اس انعام
کے مقابل پر کہ ان کے دل میں بجائے فخر کے خدا کے لئے مزید خشیت پیدا ہوگی، وہ خدا کے
حضور مزید جھکیں گے۔ استغفار کی طرف دل مائل ہوں گے۔ ہم تو سمجھتے تھے ہم نے بڑے بڑے تیر
مارے ہیں بڑی بڑی قربانیاں پیش کی ہیں اور ایسے کہ ہمارے نام روشن ہو گئے ۔ نام تو روشن ہوئے
مگر تمہاری قربانیوں کو ان روشنائیوں سے کوئی نسبت نہیں حقیقت یہ ہے کہ محض اللہ کا فضل ہے اور اس
کا احسان ہے کہ اس نے اس زمانے کے لئے ہمیں اس ذکر کے لئے چنا ہے جو خدا نے اپنے پیارے
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا تھا اور ان کے غلاموں کا کیا تھا ان لوگوں میں ہمیں شامل کر دیا۔
پس ایک ہی جذبہ ہے جو دل سے اٹھتا ہے کہ بخ بخ ابو هريره ( سنن ترمذی کتاب الزهد حديث
نمبر 2290)۔ کیا شان ہے تیری ابوھریرہ کہ تو بھی آج اس شان کا مالک ہو گیا ہے۔ اس نے تو کچھ اور
کہا تھا میں یہ کہتا ہوں کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ادنی غلاموں : ادنی غلاموں میں تیرا شمار ہونے لگا ہے۔