کلمة اللّٰہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللّٰہ خان صاحب کی وفات پر ان کا ذکر خیر

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے وصال پر سورۃ الکہف کی آخری آیات کی روشنی میں کلماتِ الٰہیہ کے لامتناہی تسلسل اور قربِ الٰہی کے مفاہیم بیان فرمائے۔ آپ نے چوہدری صاحب کے تقویٰ، انکسار، عشقِ رسول، اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے زندہ مصداق ہونے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ نیز آپ نے ان کی عالمی سفارتی، قانونی، اور فلاحی خدمات کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی، صحت اور چندہ کی ادائیگی سے متعلق اپنے بعض رؤیا و کشوف کا بھی ذکر کیا۔

موضوعات: چوہدری محمد ظفر اللہ خان، سورۃ الکہف، کلمات الٰہیہ، پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام، خدمت خلق

خطبات طاہر جلد ۴
745
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
کلمۃ اللہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب
کی وفات پر ان کا ذکر خیر
( خطبه جمعه فرموده ۶ رستمبر ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنَّتُ الْفِرْدَوْسِ
نُزُلًا خُلِدِينَ فِيهَا لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلًا قُل لَّوْ كَانَ
الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ أَنْ تَنْفَدَ كَلِمَتُ
رَبِّي وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَدًا قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
يُوحَى إِلَى أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ
رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهَ أَحَدًا
اور پھر فرمایا :
(الکہف: ۱۰۸_۱۱۱)
قرآن کریم کی جو آیات میں نے تلاوت کی ہیں یہ سورۃ کہف سے لی گئی ہیں اور سورۃ کہف
کی آخری چند آیات ہیں ۔ ان آیات میں جو تین آیات ہیں ان میں بظاہر ایک مضمون کا دوسرے سے
کوئی تعلق نظر نہیں آتا ۔ سرسری نظر سے دیکھنے والا یہ سمجھتا ہے کہ ہر آیت میں ایک مختلف بات کی گئی
ہے۔ حالانکہ ایک مسلسل مضمون ہے اور بڑا گہرا رابطہ رکھتا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۴
746
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
پہلی آیت میں مومنوں کا ذکر ہے وہ جو ایمان لائے اور عمل صالح کئے۔
كَانَتْ لَهُمْ جَنَّتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنات فردوس بطور مہمانی
کے عطا ہوں گی ۔ خُلِدِينَ فِيهَا لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَ لا وہ ہمیشہ ہمیش کے لئے ان میں
رہیں گے اور کبھی بھی ان سے الگ نہیں ہوں گے۔ یعنی يَبْغُونَ عَنْهَا کا معنی محض جسمانی طور پر
الگ ہونا نہیں بلکہ کبھی ان سے اکتائیں گے نہیں، کبھی ان جنتوں سے ان کا پیٹ نہیں بھرے گا ، ان کی
نظر نہیں بھرے گی اور ہمیشہ ان میں ان کے لئے لذتوں کے سامان رہیں گے، ان جنتوں سے وہ چمٹے
رہیں گے، نہ نکالے جائیں گے نہ خود نکلنا چاہیں گے۔
اس کے بعد خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ قُلْ لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَتِ رَبِّي
اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو یہ اعلان کر دے تو كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَتِ رَبِّي کہ
اگر میرے رب کے کلمات کو لکھنے کے لئے سمندر سیاہی بن جاتے لَنَفِدَ الْبَحْرُ تو
سمندر تو خشک ہو جاتے لیکن كَلِمَتُ رَبِّی میرے رب کے کلمات ختم نہیں ہو سکتے تھے
وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَدًا خواہ ہم ان ختم ہوئے سمندروں کی مدد کے لئے ویسے ہی اور سمندر
لے آتے ۔ یہ ایک اور مضمون ہے۔
اور ایک تیسرا مضمون یہ ہے کہ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کہ اے محمد صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم یہ بھی اعلان کر دے کہ میں بھی تو تمہارے ہی جیسا ایک بشر تھا، یعنی بشر ہوں بھی اس کا معنی
ہے لیکن مضمون کے ایک پہلو کے لحاظ سے یہ ترجمہ زیادہ درست بنتا ہے کہ یہ اعلان کر دے کہ میں بھی
تمہاری ہی طرح کا ایک بشر ہی تو تھا۔ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الهُكُمْ الهُ وَاحِدٌ اور دیکھو وجی نے
میری کیسی کایا پلٹ دی ۔ تم جیسے انسانوں میں سے نکلا اور خدا کی وحی کا مورد بن گیا اور کسی عظیم الشان
مقام تک جا پہنچا لیکن یہ فضل الہی صرف میری ذات پر نہیں ہر کسی کے لئے ایک کھلی دعوت ہے، ایک
صلائے عام ہے لیکن پھر میرے جیسا بنا پڑے گا۔ جو کچھ میں نے کیا ہے تم بھی وہی کرو اور وہ کیا ہے
فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا اگر مجھے دیکھ کر تمہارے دل میں
بھی تمنا پیدا ہوئی ہے کہ ہم بھی ان بلند مقامات کو حاصل کر سکتے ، ہم بھی اپنے رب کی لقا کو پا جاتے تو
پھر تم بھی عمل صالح کر کے دکھاؤ اور خدا کا کوئی شریک نہ ٹھہراؤ ۔ یہ مضمون بھی ایک الگ مضمون ہے اور

خطبات طاہر جلد۴
747
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
بظاہر ان تینوں مضامین میں کوئی تعلق نظر نہیں آرہا لیکن ان تینوں میں سے جو مرکزی آیت ہے اس کے
مضمون پر زیادہ گہری نظر ڈالی جائے تو پھر دائیں اور بائیں کی آیات کا مضمون خوب کھل کے سامنے
آجاتا ہے۔
قرآن کریم اللہ کے کلمات کا ذکر فرما رہا ہے کہ خدا کے کلمات کبھی ختم نہیں ہو سکتے اور اس سورۃ
کا تعلق عیسائیت کے رد کے ساتھ ہے خصوصاً اس کی پہلی آیات اور اس کی آخری آیات عیسائیت سے ہی
تعلق رکھتی ہیں اور عیسائیت کے رد کے مختلف پہلوان آیات میں بیان فرمائے گئے ہیں ۔ حضرت عیسی
علیہ الصلوۃ والسلام کو قرآن کریم میں کلمہ کہا گیا گویا اس بات کی تصدیق کی گئی کہ وہ کلام تھا لیکن کلام کن
معنوں میں تھا اس پر روشنی نہیں ڈالی گئی ۔ عیسائی تو کلام ان معنوں میں لیتے ہیں کہ وہ ایک منفرد حیثیت
تھی جو خدا کی خدائی میں شریک تھا اور وہی کلام تھا اس کے سوا کوئی کلام نہیں تھا۔ قرآن کریم میں ایک
دوسری جگہ بِكَلِمَةٍ مِنْهُ کہہ کر بات کو واضح فرمادیا کہ خدا کے بے شمار کلمات ہیں ان کلمات میں
سے ایک کلمہ مسیح بھی تھا۔ اور خدا کے کلمات نہ ختم ہونے والے ہیں اور مختلف رنگ میں کلمات کا اطلاق
کر کے قرآن کریم نے بتایا کہ کلمہ کا مضمون بہت ہی وسیع مضمون ہے۔ ہر کلام جو کسی نبی پر نازل ہوتا
ہے وہ بھی کلمات پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر وہ نیک شخصیت جو اللہ تعالیٰ سے تعلق جوڑ لیتی ہے اور ثبات قدم
اختیار کرتی ہے اس کی شاخیں آسمان تک دراز ہوتی ہیں اور وہ خدا سے فیض پا کر نئے نئے روحانیت
کے پھل خود بھی کھاتی ہے اور دنیا کو بھی دیتی ہے ، اس کو بھی کلمہ فرمایا گیا۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا تھا کہ کلمہ
اگر اس کو انسانی معنوں میں لیا جائے تو وہ ایک ہے دو ہیں یا تین ہیں یا کس حد تک کلمات ہیں، پہلے
تھے اور اب عطا ہونے بند ہو گئے ہیں یا آئندہ بھی جاری رہیں گے اور اسی طرح کلمہ ہر کلام الہی کے ہر
جزو پر بھی صادق آتا ہے اور اس کے ہر معنی پر بھی لفظ کلمۂ صادق آتا ہے۔
لَوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَتِ رَبِّی میں خصوصیت کے ساتھ قرآن کریم کا بھی
ذکر ہے اور قرآن کریم کو تو ایک دوات نہ سہی دو یا تین دواتوں میں یا درجن سیاہی کی دواتوں میں لکھا
جا سکتا ہے۔ تو پھر یہ کہنا کہ کلام الہی کو اگر لکھنا شروع کرو تو سمندر خشک ہو جا ئیں اور پھر اور سمندر ہم
لے کر آئیں اور وہ بھی خشک ہو جائیں اور کلام الہی ختم نہیں ہوگا۔ کلمات الہی ختم نہیں ہوں گے۔ اس
کے کیا معنی ہیں؟ اس کے معنی یہی بنتے ہیں کہ ہر کلمہ کے اندر بے انتہا کلمات ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے

خطبات طاہر جلد ۴
748
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
نشانات ہیں اور وسیع مضامین ہیں۔ اگر مضامین کے اعتبار سے کھولا جائے تو لا متناہی کلمات
ہو جاتے ہیں۔
تو کلام الہی کے بعد انبیاء کی ذات بھی کلمات کہلاتی ہے اور صرف حضرت عیسیٰ علیہ
الصلوۃ والسلام نہیں بلکہ ہر نبی ایک کلمہ تھا اور خدا کے تمام نیک بندے کلمات ہوتے ہیں۔ چنانچہ
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ میں جن مومنین کا ذکر ہے کہ ان کو جنات الفردوس عطا
ہوں گی وہ ہمیشہ ہمیش ان میں رہیں گے نہ وہ کبھی ان سے تھکیں گے، نہ کبھی ان کو خدا کی طرف سے
باہر نکالا جائے گا۔ یہ وہی کلمات ہیں جن میں کچھ کلمات کی وضاحت اگلی آیات میں کی گئی ہے اور
خوشخبری حضرت او اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ دی جا رہی ہے کہ عیسائی تو ایک کلمے کے اوپر
فخر کر رہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ منفرد تھا ، ہم نے مسیح کو تو کلمہ کہا لیکن تجھے ہم کلمہ گر بنا رہے
ہیں ۔ تجھ سے بے شمار کلمات وجود میں آئیں گے اور وہ سارے مومنین جن سے لامتناہی جنتوں کے
وعدے کئے جارہے ہیں، نہ ختم ہونے والی جنتوں کے وعدے کئے جارہے ہیں، وہ سارے کا ارے کلمات
الہی ہوں گے جو تجھے نصیب ہوں گے۔ پس یہ اعلان کہ میرے رب کے کلمات کبھی ختم نہیں ہو سکتے ۔
اس کثرت سے اللہ تعالیٰ تجھے کلمات طیبات عطا فرمائے گا کہ ان کا پیدا ہونا بھی ختم نہیں ہوگا اور ان
میں سے ہر وجود کے اندر معانی کے سمندر ہوں گے اور نیکیوں اور تقویٰ کے سمندر ہوں گے۔
یہ کیوں ہے؟ اس لئے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی متابعت کے نتیجہ
میں ان کو یہ نصیب ہونا تھا۔ چنانچہ اس طرف توجہ مبذول فرمانے کی خاطر تیسری آیت میں یہ اعلان
کروایا گیا ہے کہ کلمہ گر تو میں ہوں تمہارے جیسا ہی بشر تھا، تمہاری ہی طرح کا ایک عام انسان تھا مگر
جب مجھ سے تعلق جوڑا جائے۔ جب تم میری پیروی کرو اور جیسے نیک اعمال میں نے کئے ہیں ویسے تم
بھی کرنے لگو اور جیسا توحید کو میں نے مضبوطی سے تھام رکھا ہے اس طرح تم بھی توحید کے ساتھ
چمٹ جاؤ تو پھر یہ وحی الہی کی نعمت جو کلمہ بناتی ہے وہ تمہیں بھی نصیب ہونی شروع ہو جائے گی اور میں
اس نعمت کو محض اپنی ذات تک محدود کرنے کے لئے نہیں آیا۔ میں تو اس نعمت کی طرف متوجہ کرنے کے
لئے آیا ہوں تا کہ مجھے دیکھو اور تم میں شوق پیدا ہو اور تم میں محبت پیدا ہو، اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ
تعلق کی تمنا پیدا ہو اور اس کے نتیجے میں تم نیک اعمال کرو، میری پیروی کرو ، میری طرح موحد بن

خطبات طاہر جلد۴
749
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
جاؤ یعنی جس حد تک تمہارے لئے ممکن ہے اور پھر دیکھو کہ خدا کے کلمات لامتناہی ہیں اور یہ کلمات کبھی
ختم نہیں ہو سکتے ۔ اس کا ایک معنی یہ بھی ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو نعمتوں کی عطا کا سلسلہ ہے یہ
بند نہ ہونے والا سلسلہ ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں اسی آیت کے ایک
زندہ نشان کے طور پر پیش فرمایا اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قوت قدسیہ نے اس
زمانے میں بھی اثر دکھایا اور اس زمانے میں بھی آپ کی قوت نے ایک کلمہ گر پیدا کر دیا اور وہ سلسلہ جو
بظاہر بند ہوتا دکھائی دے رہا تھا وہ خدا تعالیٰ نے پھر جاری فرمادیا پھر اس مقدس صحبت کے نتیجے میں جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے منعکس ہوئی پھر بہت سے کلمات پیدا ہونے شروع
ہوئے۔ عظیم الشان صحابہ ہیں جن میں سے ہر ایک کا وجود ایک کلمہ کی حیثیت رکھتا ہے اور ہر ایک کا
وجود اپنے اندر اتنی گہرائی رکھتا ہے کہ عام انسانی نظر اس گہرائی کو پاسکے یا نہ پاسکے لیکن حقیقت میں ان
کے باطن میں جو لازوال حسن اللہ تعالیٰ کی محبت کا جھلک رہا ہے وہ ایک نہ ختم ہونے والا سمندر ہے اور
بسا اوقات یہ باتیں باطن ہی میں مخفی رہتی ہیں اور دنیا کی نظر میں سوائے اس کے کہ کوئی مجبوراً خدا تعالیٰ
کی طرف سے مقرر کیا گیا ہو اور مجبور ہو ا ظہار پر ورنہ اکثر ایسے لوگ خاموشی کے ساتھ آتے بھی ہیں
اور گزر بھی جاتے ہیں اور انسانوں کی نگاہوں کا مرکز بھی نہیں بنتے اور یہ سلسلہ دیگر کلمات کے علاوہ
اپنی ذات میں نہ ختم ہونے والا ایک سلسلہ ہے۔
مکرم و محترم حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب جن کا وصال یکم ستمبر کو ہوا۔ میں یقین
رکھتا ہوں کہ آپ بھی اللہ تعالیٰ کے کلمات میں سے ایک کلمہ تھے اور ایک عظیم الشان مقام خدا تعالیٰ کی
طرف سے آپ کو تقویٰ کا نصیب ہوا۔ جب میں یہ کہتا ہوں تو میں اس رنگ میں کہتا ہوں کہ گویا یہ
میری دعا ہے اور جب خدا کے مومن بندوں کو اپنے فوت شدہ احباب اور بزرگوں کا ذکر خیر کرنے کا
حکم ہوتا ہے تو وہ بھی فتوے کے رنگ میں نہیں بلکہ دعا کے رنگ میں ۔
کیونکہ جہاں تک آخری فیصلے کا تعلق ہے نیکی اور تقویٰ کا فیصلہ کرنا
صرف خدا کا کام ہے۔ وہی عالم الغیب ہے، وہی عالم الشہادۃ ہے۔ وہ فرماتا
ہے فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقی (انجم:۳۳) کہ تم نہ اپنے آپ کو متقی

خطبات طاہر جلد۴
750
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
گردانا کرو نہ اپنے ساتھیوں اور احباب کے متعلق فتوے دیا کرو کہ وہ یقیناً متقی ہیں اور حضور اکرم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ تم ان کا خیر کے ساتھ ذکر کیا کرو، حسن ظن کے ساتھ ذکر کیا
کرو۔ تو ان دونوں میں تضاد تو کوئی نہیں ہو سکتا ۔ کلام الہی اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی ذات میں کوئی تضاد نہیں ۔ مراد صرف یہ ہے کہ اپنے بھائیوں، اپنے بزرگوں، اپنے دوستوں کا
حسن ظن کے ساتھ ذکر کرو، خیر کے ساتھ ذکر کرو۔ ان معنوں میں کہ تم اللہ تعالیٰ سے یہ امید رکھتے
ہو کہ ان کے بارے میں تمہارے اندازے سچ ہوں گے۔ اور اگر وہ سچ نہ بھی ہوں تو ان کے لئے
مجسم دعا بن جاؤ اور اس طرح ذکر کرو کہ خدا تعالیٰ کی رحمت کی نظر پڑے اور تمہارے حسن ظن کو ان
کی ذات میں سچا کر دکھائے۔
پس جب میں یہ کہتا ہوں کہ میں یقین رکھتا ہوں تو ایک دعا کے رنگ میں کہتا ہوں، جہاں
تک میرا علم ہے اس علم کے اظہار کے طور پر کہتا ہوں۔ لیکن فتوی دینے کا نہ مجھے حق ہے نہ آپ کو حق
ہے نہ آپ علِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ہیں نہ میں عُلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ہوں لیکن جہاں تک
انسانی نظر کام کرتی ہے جہاں تک دور سے میں نے ان کی ذات کو دیکھا اور قریب سے ان کی ذات کو
دیکھا، اس ذات کے متعلق علم حاصل کیا جو میری پیدائش سے پہلے بھی موجود تھی اور زندگی کا ایک بڑا
حصہ گزار چکی تھی اور اس ذات کے متعلق بھی غور کیا جس نے میری زندگی کا وہ حصہ پایا جو ہوش کا زمانہ
کہلاتا ہے اور علمی لحاظ سے بھی آپ کا جائزہ لیا، آپ کی کتب کا مطالعہ بھی کیا ، آپ کے متعلق لکھنے
والوں کی تحریروں کا بھی جائزہ لیا ، آپ کے متعلق خدا تعالیٰ کے بندوں کے تاثرات کو بھی سنا اور
بعض دفعہ آپ کی ایسی خوبیوں میں جھانکنے کا بھی موقع ملا جو عموماً لوگوں کی نظر سے پوشیدہ رہتی
ہیں ، خط و کتابت کا بھی موقع ملا اور ایسی حالت میں ان کو دیکھا جب کہ عموماً انسان نظروں سے تو شرماتا
ہے لیکن خط لکھتے وقت اپنی اندرونی کیفیات کو خود ظاہر کر دیا کرتا ہے تو ان سب جائزوں کے بعد میں
یہ یقین رکھتا ہوں اور میں اس یقین کو خدا کے حضور ایک عاجزانہ عرض کے طور پیش کرتا ہوں کہ وہ
ہمارے اس یقین کو سچا کر دکھائے کہ یہ ہمارے بہت ہی پیارے وجود، بہت ہی بزرگ ساتھی جو چند
دن ہوئے ہمیں حزیں بنا کے رخصت ہوئے ہیں، یہ اللہ کی نظر میں بھی متقی ٹھہریں خدا کی بھی محبت اور
پیار کی نظر ان پر پڑ رہی ہو یہ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً اپنے رب کے حضور حاضر ہوئے ہوں ۔

خطبات طاہر جلد ۴
751
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
آپ بھی قرآن کریم کی اس آیت کے مصداق اور ان تمام غلامان محمد مصطفیٰ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے گروہ کے جو اپنی اپنی جگہ یہ گواہی دیتے رہے کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یقیناً
اقدس
کلمہ گر تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جو نور پایا جو فیض آپ کو عطا ہوا وہ بھی حضرت ا
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت اور برکت کے نتیجے میں ہوا اور آپ کو بھی اسی فیض سے سیراب ہو کر
آگے جاری کرنے پر مامور فرمایا گیا اس لحاظ سے نیابت رسول میں آپ بھی کلمہ گر بنائے گئے اور چو ہدری
محمد ظفر اللہ خان صاحب کو جو فیوض عطا ہوئے ان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت
کے نشان جھلکتے ہیں اور اس بات کا سب سے بڑھ کر آپ کو احساس تھا اتنا شدید احساس تھا کہ وہ
احساس ہر وقت ذہن پہ حاضر رہتا تھا۔
میں نے مختلف حیثیتوں سے آپ کا جائزہ لے کر دیکھا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ساتھ عشق اس احسان کے احساس کے ساتھ کہ میری زندگی کی کایا پلٹ دی ہے
ہر وقت آپ کے ذہن پر سوار رہتا تھا۔ یہ انگلستان کی بات ہے کہ برمنگھم میں ایک دفعہ BBC1 کے
نمائندے نے انٹرویو لیتے ہوئے اچانک آپ سے سوال کیا کہ آپ کی زندگی کا سب سے بڑا واقعہ کیا
ہے؟ بے تکلف سوچنے کے لئے ذرہ بھی ترد نہ کرتے ہوئے آپ نے فورا یہ جواب دیا کہ میری زندگی
کا سب سے بڑا واقعہ وہ تھا جب میں اپنی والدہ کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ کے مبارک چہرہ پر نظر ڈالی اور آپ کے ہاتھ میں اپنا ہا تھ تھما دیا۔ اس دن
کے بعد پھر آپ نے وہ ہاتھ کبھی واپس نہیں لیا مسلسل ہاتھ تھمائے رکھا ہے اور جو عظمتیں بھی آپ کو ملی
ہیں اس وفا کے نتیجے میں ملی ہیں ، اس استقلال کے نتیجے میں ملی ہیں، نیکی پر اس صبر اختیار کرنے کے
نتیجے میں ملی ہیں۔ تو دیا ہوا ہاتھ تھا پھر کبھی واپس نہیں آیا۔ ہمیشہ اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کے تابع فرمان کے طور پر زندہ رکھا۔ ہر میدان میں، ہر علم کے میدان میں ، ہر جدو جہد کے
میدان میں ، ہر اندرونی تجربے کے میدان میں آپ پر یہ احساس غالب رہا کہ میں نے ایک اللہ کے
مامور کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیا ہے اور جہاں تک میرا بس ہے، جہاں تک میرے اندر خدا کی طرف
سے توفیق عطا ہوتی ہے میں اس کے تقاضے پورا کرتا رہوں گا اور خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ نہایت
ہی عمدگی کے ساتھ نہایت ہی اہلیت کے ساتھ ان تقاضوں کو پورا کیا اور آپ کے حق میں حضرت مسیح

خطبات طاہر جلد۴
752
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو بار بار اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائی اور اس بار
بار عطا ہونے میں بھی ایک کثرت کا نشان تھا جو آپ کو دیا گیا۔ فرماتے ہیں:
خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور
میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام دنیا میں پھیلائے گا اور سب
فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور
معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنے سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں
کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی اور یہ
سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا ۔ بہت
سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور
اپنے وعدہ کو پورا کرے گا اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر
برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں
گئے۔ (تجلیات الهیه، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۹)
یہ پیشگوئی مختلف رنگ میں مختلف وجودوں کی شکل میں پوری ہوتی رہی ہے مگر چوہدری
ظفر اللہ خان صاحب مرحوم کو خصوصیت کے ساتھ ظاہری طور پر بھی اس کو پورا کرنے کا اس رنگ
میں موقع ملا کہ آپ نے اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے بسا اوقات سب کے
منہ بند کر دیئے۔ سیاست کے میدان میں بھی ، وکالت کے میدان میں بھی اور تبلیغ کے میدان میں
بھی۔ ایسی عمدہ نمائندگی کی توفیق آپ کو عطا ہوئی کہ اپنے تو اپنے دشمن بھی بے ساختہ پکار اٹھے کہ
اس بطل جلیل نے بلا شبہ غیروں کے منہ بند کر دیئے ہیں۔
مذہبی دنیا میں جو آپ کو تبلیغ کے علاوہ خدمت کی توفیق ملی اس میں جماعت کے بہت سے اہم
مقدمات کو آپ نے اس عمدگی کے ساتھ چلایا، اس عمدگی کے ساتھ ان کی پیروی کی کہ بسا اوقات ایسے
مشکل مقدمات تھے جن سے نکلنا ممکن نظر نہیں آتا تھا۔ گویا بعض موقعوں پر جماعت کے بعض افراد یوں
لگتا تھا کہ مقدمے کے چنگل میں پھنس چکے ہیں لیکن بڑی حکمت، بڑی فصاحت و بلاغت بڑی قابلیت
کے ساتھ آپ نے نمائندگی کے حق ادا کئے اور اس میدان میں عظیم الشان سہرے جیتے ہیں ۔

خطبات طاہر جلد ۴
753
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
پھر سیاست کی دنیا میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو عظیم خدمات سرانجام دینے کا موقع عطا
فرمایا اور ہندوستان کی جو وکالت آپ نے انگریزی حکومت کے سامنے کی ہے وہ بھی تاریخ میں ہمیشہ
سنہری حرفوں سے لکھی جائے گی اور کوئی مورخ جو تقوی اور دیانت سے کچھ بھی حصہ پاچکا ہو وہ چوہدری
ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ان خدمات کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ گول میز کانفرنس
میں ،اس کے علاوہ بہت سے مواقع آئے میں نے لسٹ تیار کروائی تو بہت لمبی ہوگئی تھی۔ اس لئے یہ تو
اس چھوٹے سے خطبہ میں ممکن نہیں ہے۔ چوہدری صاحب کی ایک وسیع اور طویل اور بھر پور زندگی
کے سارے پہلوؤں کا ذکر کر دیا جائے۔ میں تو ضمناً چند باتیں بیان کر رہا ہوں جو آپ کو دعا کی تحریک
کے طور پر اور اس تحریص کے طور پر یاد دلا رہا ہوں کہ آپ میں سے بھی ویسے پیدا ہوں۔
میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان آیات میں لا متناہی
ترقی کے رستے کھولے گئے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ذات اقدس سے بڑھ کر کوئی
وجود متصور ہو ہی نہیں سکتا اور فرمایا اپنا ذ کر کرنے کے بعد یہ بتا کر کہ خدا تم پر وحی نازل فرما رہا ہے سب
کو صلائے عام دے دو اور کہہ دو کہ اب تم میں ہمت ہے تو آؤ ان رستوں کو اختیار کرو جن پر میں دوڑا
تھا اور آؤ اور مجھے پکڑ کے دکھاؤ اور آؤ اور میری پیروی کر کے دکھاؤ اور یہ لامتناہی رستے ہیں کوئی روک
نہیں ہے۔ کوئی مصنوعی حدیں ایسی نہیں ہیں جو تمہارے لئے حد فاصل ثابت ہوں اس لئے دوڑ نے
کی تمہیں اجازت ہے اور دوڑنے کی تمہیں دعوت ہے۔
لیکن ترقیوں کے لئے ان رستوں پر چلنا پڑے گا جو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے طے کر کے دکھائے ہیں۔ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بڑھنے کی بھی کھلی
اجازت ہے اور حد امکان کے لحاظ سے کوئی روک نہیں ہے اگر چہ یہ بھی بڑی وضاحت کے ساتھ لکھا
گیا ہے کہ کبھی ایسا ممکن نہیں ہو گا کہ کوئی شخص آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے چلتے ہوئے
آپ سے آگے نکل جائے لیکن روکا نہیں گیا بلکہ بلایا گیا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
مقام کے آخری ہونے کو مایوسی کے لئے استعمال نہیں فرمایا بلکہ دعوت عام کے طور پر استعمال کیا
ہے، تحریص کے طور پر استعمال فرمایا ہے۔ تو آپ سے ادنی جتنے بھی بندے ہیں ان کے رستوں پر
چل کر ان سے آگے نکلنے کے تو امکان بھی موجود ہیں۔ تو امت محمدیہ کو کتنی عظیم خوشخبری دے دی گئی

خطبات طاہر جلد ۴
754
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
کہ اگر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت بھی تمہیں ان رستوں پر دوڑ کر جدوجہد سے
روک نہیں رہی تو چھوٹے چھوٹے ، ادنی ، ادنی غلام اس کے ان کو تم کیسے آخری سمجھو گے، کیسے تم مایوس
ہو جاؤ گے کہ یہ اتنی بلندیوں تک جا پہنچے ہیں کہ ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ فرمایا یہ کھلا ہوا رستہ ہے اور
جہاں تک کلمات بننے کا تعلق ہے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چند کلمات بنانے نہیں آئے
تھے۔ ایک یا دو یا تین یا چار یا دس عشرہ مبشرہ دے کر چلے جانے والے وجود نہیں تھے جو کلمات آپ کو
عطا کرنے کی صلاحیت بخشی گئی ہے اگر تم اپنے حصہ کے حق ادا کرتے رہو تو یہ صلاحیت لا محدود ہے۔
قُل لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ
أَنْ تَنْفَدَ كَلِمَتُ رَبِّي وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَدًا ۔
کہ اے محمد ! یہ اعلان کر کہ میرے رب کے کلمات جو مجھے عطا کئے جارہے ہیں میرے رب
کے کلمات اتنے وسیع ہیں یعنی خدا تعالیٰ کی طاقتیں اتنی لا محدود ہیں، یہاں کلمات کے معنی طاقتیں بھی
بن جاتا ہے، خدا کے پاس ایسے لامحدود خزانے ہیں کہ اگر تم لینے والے بنو تو وہ خزانے کبھی ختم نہیں ہو
سکتے ۔ گویا لا متناہی ترقیات کے رستے تمہارے لئے کھلے ہیں۔
تو میں اس لئے ذکر کر رہا ہوں کہ جہاں ایک طرف آپ کے دل میں دعا کی تحریک پیدا
ہو وہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی پر نظر کرتے ہوئے جو میں نے پڑھ کے
سنائی ہے۔ اور اس منبع فیض کی طرف نگاہ دوڑاتے ہوئے جنہیں خدا تعالیٰ نے محمد کا نام آسمان سے
عطا فرمایا تھا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس مبداء فیض کی طرف نگاہ کرتے ہوئے جسے قرآن کریم کہا
جاتا ہے اور جس کے کلمات بھی نہ ختم ہونے والے ہیں آپ مایوسی کا کوئی خیال دل میں نہ آنے دیں۔
یہ وہم دل سے نکال دیں کہ ایک ظفر اللہ خان ہمیں چھوڑ کر جا رہا ہے تو آئندہ کے لئے
ظفر اللہ خان پیدا ہونے کے رستے بند ہو گئے ہیں۔ بکثرت اور بار بار حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو ایسی عظیم الشان غلاموں کی خوشخبریاں دی گئی ہیں جو ہمیشہ آتے چلے جائیں گے اور
ایک گزرے گا تو دوسرا اس کی جگہ لینے کے لئے آگے بڑھے گا۔ آپ اپنی ہمتوں کو بلند کریں۔ ان
تقویٰ کی راہوں کو اختیار کریں جو حضرت چوہدری صاحب اختیار کرتے رہے، ان وفا کی خصلتوں
سے مزین ہوں جن سے وہ خوب مزین تھے ، وہ صبر اور وہ ہمت پیدا کریں جو آپ کی ذات کے خاصہ

خطبات طاہر جلد۴
755
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
تھے اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور پیار میں اسی طرح رنگین ہو جائیں بلکہ اس سے بڑھ کر رنگین ہونے کی
کوشش کریں جس طرح چوہدری صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کے خاص رنگ عطا فرمائے
تھے۔ تو جماعت کے لئے تو ترقی کے کوئی رستے بند نہیں ہو سکتے۔ کسی ایک وصال کے بعد کوئی
نہیں جو یہ کہہ سکے کہ اب آئندہ ایسا پیدا نہیں ہوگا۔ وہ ایک ہی تھا جس جیسا پیدا نہیں ہوا نہ ہو
سکتا ہے نہ ہوگا اور وہ ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں لیکن ایک ہونے
کے باوجو د لا متناہی کلمات پیدا کرنے کی صفات آب اصفات آپ کو بخشی گئی ہیں۔ پس ان کلمات میں سے آپ
بھی تو بننے کی کوشش کریں۔
چوہدری صاحب کی ذات کے جو مختلف پہلو میں بیان کرنے چاہتا تھا وہ اتنے زیادہ وسیع
نکلے کہ پھر مجھے ان میں سے بھی چند کا انتخاب کرنا پڑا اور جو چند کا انتخاب کیا ہے وہ بھی پوری طرح
غالبا اس چھوٹی سی مجلس میں بیان ہو نہیں سکتے ۔ آپ کو ایسی خدا تعالیٰ نے عظمت عطا فرمائی تھی کہ جتنے
بھی منصب آپ کو ملتے تھے وہ منصب ہمیشہ آپ سے چھوٹے نظر آتے تھے اور وہ منصب کبھی آپ کو
چھوٹا نہیں دکھا سکے۔ آپ کی ذات میں حوصلہ تھا ، وسعت تھی اور کسی منصب پر بیٹھ کے یہ نہیں لگتا تھا کہ
اس منصب نے آپ کو اونچا کر دیا ہے بلکہ حقیقت میں آپ ہمیشہ ان مناصب کو اونچا کرتے
رہے۔ ان کے معیار کو بڑھاتے رہے، یہاں تک کہ وہ منصب جب آپ نے چھوڑے تو پہلے سے
زیادہ بلند مقام پر دکھائی دیا کرتے تھے اور یہ خصوصیت عجز کے نتیجہ میں انسان کو عطا ہوا کرتی ہے۔
اگر گہری نظر سے آپ غور کریں تو عجز اور حوصلہ کی وسعت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں ۔ ایک
جاہل اور کم فہم سرسری نگاہ رکھنے والا یہ سمجھتا ہے کہ سر اونچا کرنے کے نتیجہ میں بلندیاں بھی عطا ہوتی
ہیں اور وسعتیں بھی عطا ہوتی ہیں لیکن فطرت انسانی سے واقفیت رکھنے والا جس نے قرآن کریم سے
فطرت انسانی کے راز سیکھے ہوں وہ اس حقیقت کو خوب جانتا ہے کہ عجز ہی میں بلندی ہے اور عجز ہی
میں وسعتیں ہیں اور یہ دونوں مضامین روزانہ پانچ وقت کی نماز کی ہر رکعت ہمیں بتاتی ہے۔ پہلے عجز کا
اظہار ہم رکوع کی صورت میں کرتے ہیں اور وہاں سبحان ربی العظیم پڑھتے ہیں یعنی وسعتوں
کی طرف خدا تعالیٰ ہمارے ذہن کو منتقل فرما دیتا ہے کہ تم جھکے ہو تو تمہیں وسعتیں نصیب ہوں گی کیونکہ
رب عظیم کے سامنے تم جھکے ہو اور دوسری حرکت جو ہم انکسار کی طرف کرتے ہیں جو ان حرکتوں کا وہ

خطبات طاہر جلد۴
756
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
منتہا ہے سجدے کی حرکت ہے۔ اور وہاں خدا تعالیٰ ہمیں یہ سکھاتا ہے سبحان ربی الاعلیٰ ۔
سبحان ربی الاعلیٰ کہ تم جھکے ہو تو بلندیوں کی طرف جھکے ہو کیونکہ رب الاعلیٰ کی طرف
جھکے ہو۔
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب عملاً ان دونوں باتوں سے ان دونوں رازوں سے خوب
واقف تھے۔ چنانچہ ان کی عظمتیں اور ان کی رفعتیں دونوں ان کو عجز کے نتیجے میں نصیب ہوئیں اور
بے پناہ ان کے اندر خدمت دین کا جذبہ تھا اور کوئی دنیا کا منصب اس سے ان کو روک نہیں سکتا تھا۔ اور
دنیا کے منصب کے نتیجے میں وہ اپنے آپ کو کبھی ایسا بلند سمجھتے ہی نہیں تھے کیونکہ ہمیشہ منصب دنیاوی
ان کو چھوٹا نظر آیا کرتا تھا کہ اس کے مقابل پر دین کی خدمت نسبتاً ادنی نظر آئے۔ یعنی وہ عجز جو عارف
باللہ کا عجز ہوتا ہے، وہ عجز ہے جس کی بات میں کر رہا ہوں ۔ چنانچہ دین کی خدمت میں آپ اپنی بلندی
دیکھتے تھے، دین کی خدمت میں ہی آپ کی ساری عظمتیں تھیں ۔
چنانچہ ہندوستان کی تاریخ کا ایک عجیب واقعہ ہے کہ ۱۹۴۱ء میں آپ کو جب فیڈرل کورٹ
آف جسٹس انڈیا کا حج مقرر کیا گیا ہے تو اسی زمانے میں حضرت مصلح موعود نے تحریک کی تھی کہ
مضافات قادیان ( ارد گرد جو دیہات ہیں ) ان میں تبلیغ کے لئے لوگ اپنے آپ کو پیش کریں تو
فیڈرل کورٹ کا جسٹس ۴۱ ء اور ۴۲ء میں اردگرد دیہات میں تبلیغ کے لئے باقی سب مبلغین کے ساتھ
مل کے جایا کرتا تھا اور ایک لحظہ کے لئے بھی اس کو خیال نہیں آیا کہ میری اتنی بڑی شان ہے ، میرا اتنا
بڑا مقام ہے، کوئی دیکھے گا یا سنے گا تو کیا کہے گا یہ کیا کر رہا ہے۔ یعنی چھوٹے چھوٹے گاؤں ڈپٹی
اور بھینی اور اٹھوال اور بے شمار چھوٹے چھوٹے گاؤں تھے جن میں ایک عام خادم احمدیت کے طور پر
شامل ہوا کرتے تھے اور فخر کے ساتھ ، اس احساس کے ساتھ کہ یہ اللہ تعالیٰ کی عطا ہے اللہ تعالیٰ کی
طرف سے مجھے سعادت نصیب ہو رہی ہے اور یہ تمنا محض ایسی خدمات کے لئے نہیں تھی جو عام
حالات میں سہولت کے ساتھ ادا ہوسکتی ہے بلکہ نہایت خطرناک خدمات کے لئے بھی اسی قسم کی تمنا
آپ کے دل میں تڑپا کرتی تھی ۔
جب کا بل میں ۱۹۲۴ء میں حضرت نعمت اللہ خان صاحب کو شہید کیا گیا تو حضرت مصلح موعود
نے ان لوگوں کے نام طلب کئے جو تمام خطرات کو اچھی طرح بھانپتے ہوئے پھر وہ اس بات کا عہد

خطبات طاہر جلد۴
757
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
کریں کہ وہ کابل میں جائیں گے اور ایک شہید کی بجائے وہ لوگ خدمات سرانجام دیں گے جو وہ
شہید شہادت کی بنا پر مزید سر انجام نہیں دے سکا اور اس سلسلے کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ یہ تھی اس کی روح
اور جو نام پیش ہوئے اس وقت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ لاہور کے امیر تھے،
نام پیش ہونے والوں میں سب سے پہلا آپ کا نام ہے جو الفضل میں شائع ہوا۔
اس نام کو پیش کرتے ہوئے آپ نے حضرت مصلح موعود کی خدمت میں جو خط لکھا ہے وہ خط
ایسا خط ہے چونکہ وہ اپنے امام کو لکھ رہے تھے اس لئے باوجود طبیعت کی روکوں کے جن کا خود ذکر کر
رہے ہیں نسبتاً زیادہ آسانی کے ساتھ کھل کر اپنی قلبی کیفیات کو ظاہر کر سکتے تھے۔ ایسے موقع پر آپ کی
ذات کے اندر جھانکنے کا موقع ملتا ہے۔ تقویٰ کی کن راہوں سے آپ گزر رہے تھے؟ کیا آپ کے قلبی
جذبات اور کیا آپ کی کیفیات تھیں؟ جب آپ نے اپنے نام کو پیش کیا ہے اور کس طرح پھر تنقیدی
نظر ڈالی ہے اپنی زندگی پر اپنی اندرونی کیفیات پر تجزیہ کیا ہے اس خوف کیسا تھ کہ کہیں میں ریا کاری
کا مظاہرہ تو نہیں کر رہا۔ یہ ساری باتیں اس خط سے آپ کو نظر آئیں گی یعنی اس خط کے آئینے میں
آپ کو نظر آئیں گی۔
وہ لکھتے ہیں :
وو
سیدنا و اما منا السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ میری زندگی آج تک
ایسی ہی گزری ہے کہ سوائے اندوہ و ندامت کے اور کچھ حاصل نہیں۔
بڑی کامیاب زندگی آپ گزار رہے تھے سیاست میں بھی آپ کو دخل ہو چکا تھا، آپ کی قابلیت کا شہرہ
ہندوستان میں بھی پھیل رہا تھا اور ہندوستان کے مسلمان باشعور حلقوں کی نگاہیں آپ کی طرف اٹھ
رہیں تھیں اس ساری زندگی میں سے گزرتے ہوئے جو ماحصل تھا آپ کے اپنے ذاتی تجزیہ کا اپنے
آپ کو کس مقام پر دیکھ رہے تھے اس کا اظہار ہوتا ہے
وو
سوائے اندوہ و ندامت کے اور کچھ حاصل نہیں ۔ میں اکثر
غور کرتا ہوں کہ یہ بھی کوئی زندگی ہے کہ سوائے روزی کمانے کے کسی اور
کام کی فرصت نہ ملے۔
حالانکہ امارت لاہور کے بھی بھر پور فرائض سرانجام دے رہے تھے اس وقت ۔

خطبات طاہر جلد ۴
758
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
اور دنیا کے دھندوں میں پھنسا ہوا انسان طرح طرح کے گناہوں میں
مبتلا ر ہے آج یہ ایک خوش قسمت کہ محبوب حقیقی کے ساتھ وصال کی خبر آئی تو جہاں دل
میں ایک شدید درد پیدا ہوا وہاں یہ بھی تحریک ہوئی کہ تمہارے لئے یہ موقع ہے کہ اپنی
ناکارہ زندگی کو کسی کام میں لاؤ اور اپنے تئیں افغانستان کی سرزمین میں حق کی خدمت
کے لئے پیش کرو۔ پھر میں اچانک رکا کہ کیا یہ محض میرے نفس کی خواہش، خواہش
نمائش تو نہیں کہ اس یقین پر کہ مجھے نہیں بھیجا جائے گا اپنے تئیں پیش کرتا ہوں اور میں
نے اپنے ذہن میں ان مصائب اور مشکلات کا اندازہ کیا جو اس رستے میں پیش آئیں
گی اور اپنے تئیں سمجھایا کہ فوری شہادت ایک ایسی سعادت ہے جو ہر ایک کو نصیب نہیں
ہوتی اور کیا تم محض اس لئے اپنے تئیں پیش کرتے ہو کہ جاتے ہی شہادت کا درجہ حاصل
کرو اور دنیا کے افکار سے نجات حاصل کر لو۔ یا تمہارے اندر یہ ہمت ہے کہ ایک لمبا
عرصہ زندہ رہ کر ہر روز اللہ تعالیٰ کے رستے میں جان دو اور متواتر شہادت سے منہ نہ
موڑ وہ حضور انور میں کمزور ہوں ، سست ہوں ، آرام طلب ہوں لیکن غور کے بعد میرے
نفس نے یہی جواب دیا ہے کہ میں نمائش کے لئے نہیں فوری شہادت کے لئے
نہیں، دنیا کے افکار سے نجات کے لئے نہیں بلکہ گناہوں کے لئے تو بہ کا موقع میسر
کرنے کے لئے ، اپنی عاقبت کے لئے ذخیرہ جمع کرنے کے لئے ، اللہ تعالیٰ کی رضا
کے حصول کے لئے اپنے تئیں اس خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ اگر مجھ جیسے
نا بکار گنہگار سے اللہ تعالیٰ یہ خدمت لے اور مجھے یہ توفیق عطا فرمائے کہ میں اپنی زندگی
کے بقیہ ایام اس کی رضا کے حصول میں صرف کر دوں تو اس سے بڑھ کر میں کسی نعمت
اور کسی خوشی کا طلب گار نہیں۔ حضور میں مضمون نویس نہیں اور حضور کی بارگاہ میں تو نہ
زبان یا را دیتی ہے نہ قلم جیسے کسی نے کہا ہے
ه
بے زبانی ترجمان شوق بے حد ہو تو ہو
ور نہ پیش یار کام آتی ہیں تقریریں کہیں
یہ حسرت موہانی کا شعر ہے جو آپ نے quote کیا )

خطبات طاہر جلد ۴
759
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
اس لئے اسی پر بس کرتا ہوں کہ جس وقت حضور حکم فرماویں افغانستان
کو روانہ ہونے کے لئے تیار ہوں اور فقط حضور کی دعاؤں اور اللہ کی رضا
کا طلبگار ہوں ۔ والسلام حضور کا ادنی ترین غلام ۔ خاکسار ظفر اللہ خان
ر نومبر ۱۹۲۴ء
یہ آپ کا انکسار تھا یہ آپ کا جذبہ خدمت تھا اور اللہ کی ذات کے ساتھ محبت تھی ، دراصل
خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا خوف کہ جو آپ کے سر پہ سوار رہا کرتا تھا اور خدا تعالیٰ کے پیار کے حصول کی
خواہش یہ وہ دو جذبات تھے جو چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو ساری عمر ایک منزل سے دوسری
منزل کی طرف رواں دواں رکھتے رہے۔ یہ وہ قوت تھی جس سے آپ نے تمام عمر حرکت حاصل
کی ہے۔ توانائی کا سر چشمہ اللہ تعالیٰ کی محبت تھی اور یہ سرچشمہ جس کو نصیب ہو جائے اس کے لئے
اللہ تعالیٰ کی طرف سے لامتناہی نعمتوں کے دروازے کھل جاتے ہیں اور ہر قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف
سے راہنمائی نصیب ہوتی ہے۔ اللہ کا خوف ان معنوں میں کہ خدا کی محبت سے محروم ہونے کا خطرہ اور
اللہ تعالیٰ کی محبت کی حرص ان معنوں میں کہ کچھ ایسے کام کرنے کی توفیق ملے کہ اللہ تعالیٰ محبت اور پیار
سے ہمیں دیکھنے لگے۔ یہ دو بنیادی قوتیں ہیں جن سے مومن کو ہر ترقی نصیب ہوتی ہے اس کی
دعائیں بھی اسی زور کے ساتھ اوپر اونچی بلند ہوا کرتی ہیں ، اس کے کاموں کو رفعتیں ملتی ہیں، اس کی
کوششوں کو پھل نصیب ہوتے ہیں۔ خطرات سے وہ بچایا جاتا ہے اور غیر معمولی تائید الٰہی کے نشان
اس کو عطا کئے جاتے ہیں اور خدا کی راہ میں قربانی کے جو مختلف مظاہر ہیں خواہ اس کا نام آپ چندہ رکھ
لیں ، خواہ اس کا نام وقت کی خدمت، جان کی قربانی، عزت کی قربانی ۔ یہی دو جذبے ہیں حقیقت میں
جن کا نام تقویٰ ہے اور اسی تقوی سے یہ ساری نیکیاں پیدا ہوتی ہیں تبھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کو خدا تعالیٰ نے الہاماً بتایا اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے۔ (اخبار الحکم ۳۱ راگست
۱۹۰۱ء ملفوظات جلد اصفحہ ۵۳۶) آپ نے ایک شعر کہنے کے لئے ایک مصرعہ کہا کہ ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقا
ہے۔ ایسا پیارا معرفت کا نقطہ تھا ابھی آپ دوسرا مصرع کہہ نہیں پائے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے
دوسرا مصرعہ الہام ہوا اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے۔
تو جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ تقویٰ

خطبات طاہر جلد۴
760
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
کی جڑ سے ساری عمر اس طرح چمٹے رہے ہیں کہ اصلُهَا ثَابِت ( ابراہیم : ۲۵) کا مضمون دکھائی
دیتا تھا۔ جڑوں کے لحاظ سے مضبوط تھے، ثابت قدم تھے، وفادار تھے۔ جو بات کہی اس پر قائم
رہے۔ طبیعت میں کوئی دوغلہ پن نہیں تھا، زبان سے کچھ اور عمل سے کچھ اور ، اس قسم کے تضاد کا آپ
کی ذات میں کلیہ فقدان تھا۔
چنانچہ اس کے بعد جو آپ کو خدمات کی توفیق ملی ہے وہ اس کا ایک طبعی نتیجہ تھا اس کو کسی اور
جستجو کی ضرورت نہیں رہتی جس کو یہ دو چیزیں نصیب ہو جائیں یعنی تقوی کا یہ ما حصل مل جائے کہ خدا
کی محبت کھونے کا خوف اور اس کی محبت حاصل کرنے کی تمنا اس کے لئے باقی سب چیزیں آسان ہو
جاتی ہیں۔ باہر سے دیکھنے والوں کو لگتا ہے کہ بڑی قربانی ہو رہی ہے، بڑا زور مار رہا ہے، قدم قدم پر
اس کی تمناؤں کا خون ہو رہا ہے، مصیبتوں اور دکھوں میں مبتلا ہے لیکن ایسا انسان اندرونی کیفیت
خود جانتا ہے کہ بس وہ پہلی دو چیزیں تھیں جو مشکل تھیں۔ فی الحقیقت تقویٰ کے مفہوم کو سمجھ کر اس سے
چمٹ رہنا یہ ہے سب سے مشکل مقام بعد میں پھر سب منازل آسان ہو جاتی ہیں ۔
حیرت انگیز زندگی ہے اتنی بھر پور ہے کہ چند دن ہوئے ہیں ایک MP ملنے کے لئے
آئے ، چوہدری صاحب کا افسوس کر رہے تھے۔ تو میں نے ان سے کہا کہ آپ تو ایک ذات کا افسوس
کر رہے ہیں ۔ وہ تو ایک ذات کے طور پر زندہ نہیں رہے، ان کے اندر تو کئی شخصیتیں زندہ تھیں بیک
وقت انہوں نے بہت سی زندگیاں گزاریں ہیں اور پھر خدا کے فضل سے لمبے عرصہ تک مسلسل کئی
شخصیتیں ان کے اندر بھر پور زندگی گزارتی رہی ہیں ۔ لوگ ان کو ایک خشک سیاست دان کے طور پر
بھی دیکھتے رہے اور ساری عمر یہی سمجھتے رہے اور اس لحاظ سے بھی وہ سمجھتے تھے کہ انہوں نے بھر پور
زندگی گزاری ہے لیکن کچھ لوگوں نے ان کو ایک صاحب دل کے طور پر، ایک نہایت ہی نازک
جذبات رکھنے والے انسان کے طور پر بھی دیکھا، ایسا انسان جس کے اندر یہ طاقت نہیں تھی کہ کسی
غریب کا دکھ برداشت کر سکے ۔ جس کے حوصلے بلند ہونے کے باوجود یہ حوصلہ نہیں تھا کہ انسانیت کو
سسکتا ہوا دیکھے اور بے حسی سے گزر جائے ۔ ان پہلوؤں سے حوصلے کا قد بہت ہی چھوٹا تھا بلکہ زمین
کے ساتھ بچھا ہوا تھا اور روحانی اصطلاح میں اور اسلامی اصطلاح میں عجز کے ایک یہ بھی معنی ہیں کہ
جہاں تک دنیا کے دکھوں کا تعلق ہے ان کے احساس کے لحاظ سے اپنے حوصلوں کو پست کر دو تا کہ تم

خطبات طاہر جلد۴
761
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
بھی رحمت للعالمین بن سکو۔ اس جہت میں جتنی بھی نیکیاں عطا ہوتی ہیں وہ اس قسم کے حوصلوں کی
پستی سے عطا ہوتی ہیں۔
چنانچہ حیرت کی بات ہے کہ آپ نے جتنے خدمت خلق کے کام کئے ہیں دوسری ذمہ داریوں
کے علاوہ ان کا شمار اگر کیا جائے تو میرے خیال میں ایک بھی انسان اس وقت ایسا نہیں ہے جو یہ کہہ
سکے کہ میں نے وہ سارے شمار کر لئے ہیں کیونکہ کچھ ظاہر بھی تھے اور کچھ مخفی بھی تھے اور آپ کی خدمت
کے کام اس کثرت کے ساتھ مختلف جہتوں میں پھیلے ہوئے تھے کہ عملاً کسی کے لئے اس وقت ممکن ہی
نہیں ہے کہ وہ شمار کر سکے۔ ان کا کا غذات میں ذکر نہیں ملتا ان کا ان ٹرسٹس میں ذکر نہیں ملتا جوان
ٹرسٹس انہوں نے قائم کئے تھے۔ اس کثرت کے ساتھ آپ نے غرباء کی خدمت کی ہے کہ ضمناً جب
بعض اوقات مجھے واسطہ پڑتا تھا اس وقت یہ معاملہ دکھائی دیتا تھا۔ یعنی بعض ایسے غرباء تھے جنہوں
نے خود آ کر ضمنا ذکر کیا کہ اس مصیبت ، اس تکلیف میں مبتلا تھے چوہدری صاحب کو صرف اطلاع بھیجی
اور اس کے نتیجے میں اس کے بعد پھر اس معاملے میں ہمیں کوئی فکر نہیں ہوئی۔ غرباء، یتامی ، غریب
مزدور، غریب کسان ، مفلوج لوگ ، بعض بیماریوں میں مبتلا ، ہونہار طالب علم جو غریب تھے غرضیکہ اتنی
جہتوں کے ساتھ آپ نے خدمت خلق کا کام کیا ہے اور اتنی جہتوں میں آپ نے خدمت خلق کا کام کیا
ہے اور پھر یہی نہیں بلکہ اداروں کو بھی کھلے ہاتھ سے دیا کرتے تھے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ساری
زندگی کی کمائی ادھر خرچ ہو رہی ہے۔
۔
اور پھر جب آپ جماعتی چندوں پر نگاہ ڈالتے ہیں اور جماعتی خدمات پر نظر کرتے ہیں تو
یوں معلوم ہوتا ہے کہ ساری کمائی اس کے سوا کہیں خرچ ہی نہیں ہو رہی ۔ ایسی وسیع حوصلگی کے ساتھ
آپ نے چندے دیئے ہیں۔ اس وقت جو لنڈن مشن کی ساری عمارتیں ہیں یہ ان کی ذاتی کوشش سے
کلیہ ذاتی آمد سے آپ نے یہ سارے مصارف ادا کئے ہیں ۔ یہ مشن ہاؤس، یہ ہاں یہ چھوٹا ہال
عورتوں کے لئے یہ عمارت رہائشی یہ ساری خدا کے فضل کے ساتھ ان کو توفیق ملی ۔ اور اپنے لئے ایک
چھوٹا سا کمرہ رکھا ہوا تھا، بس اسی میں ان کی گزر اوقات تھی اور وہ بھی آخر وقت تک نہیں رہی ۔ جب
جماعت کو ضرورت پیش آئی ہے آخر پہ یا شاید اس لئے کہ وہ سیٹرھیاں نہیں چڑھ سکتے تھے زیادہ تو
بہر حال وہ بھی چھوڑ کے چلے گئے تھے۔

خطبات طاہر جلد ۴
762
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
اور اس کے علاوہ بھی مختلف وقتوں میں جب تحریکات ہوئی ہیں خصوصاً حضرت مصلح موعود
کے زمانے میں جب ساری جائیداد پیش کرنے کی تحریک ہوئی اس وقت آپ ساری جائیداد پیش
کرنے میں اولین میں سے تھے اور جس طرح کہ ان کے اندر تقوی اور نیکی تھی صاحب عزم تھے۔ اس
خط سے بھی ظاہر ہے جو میں نے پڑھ کے سنایا ہے۔ جب آپ نے وقف کیا تھا تو مراد یہی تھی کہ ایک
پائی کی جائیداد بھی میں اپنے لئے نہیں رکھوں گا اور وہ اس بات کے لئے تیار تھے ۔ جن خطرات کے
پیش نظر حضرت مصلح موعودؓ نے تحریک کی وہ خطرات پیش نہیں آئے ۔ اس لئے وہ جائیداد نہیں لی گئی یہ
مجھے علم ہے لیکن اس کے علاوہ بھی جب بھی جتنی ضرورت پیش آئی ہے کبھی ایک لمحہ کا بھی تردد آپ نے
محسوس نہیں کیا بلکہ کوشش یہ ہوتی تھی کہ حضرت مصلح موعود خود معین کر دیں اس طرح لے لیں جیسے آپ
کی چیز ہو یہ کیفیت تھی آپ کے چندوں میں جو ہمیشہ اسی طرح رہی ۔
اور سیاست کی بھر پور زندگی تو اتنی وسیع زندگی ہے کہ اس میں سے ساری باتوں کا ذکر تو
ویسے ہی ممکن نہیں ۔ قوموں پر جو احسان کرنے کی خدا تعالیٰ نے آپ کو تو فیق عطا فرمائی کیونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ کثرت سے دوسرے بھی برکت حاصل
کریں گے اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی۔
خدا تعالیٰ نے آپ کو ایک ایسے مقام پر پہنچایا جہاں واقعہ ہر قوم نے اس سرچشمے سے پانی
پیا۔ یعنی United Nations کی آپ کو صدارت نصیب ہوئی اور وہ دور United
Nations کی تاریخ میں اگر کسی ایک تعریف کے ساتھ یاد کیا جائے تو وہ United Nations
کا اخلاقی دور کہلائے گا۔ تمام اسلامی ، اخلاقی قدروں کو آپ نے وہاں نافذ کیا ہے۔ اور وہ ایک دور تھا
جبکہ دہر یہ سیاست دان بھی جو United Nations میں حصہ لیا کرتے تھے وہ بھی احترام سے اور
سنبھل کر بیٹھا کرتے تھے اور کوئی بد خلقی کی بات نہیں کیا کرتے تھے۔ یہ جو Booing یا تماشہ بینی اور
تحقیر کے الفاظ استعمال کرنا، غصہ میں آپے سے باہر ہو جانا یہ ساری حرکتیں اس وقت United
Nations میں مفقود تھیں اور قرآن کریم کی تلاوت کرنا اور قرآن کریم سے استنباط کرنا اور اخلاقی
تعلیم دیتے چلے جانا قطع نظر اس کے کہ کوئی مانتا بھی ہے کہ نہیں آپ کو یا قرآن کریم کو یہ آپ کا شیوہ
تھا۔ ایسی جرات خدا نے عطا فرمائی تھی اور بات میں ایسی عظمت تھی کردار کے نتیجے میں کیونکہ بات کو

خطبات طاہر جلد۴
763
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
عظمت تو کردار سے نصیب ہوا کرتی ہے لفاظی سے نہیں ہوا کرتی کہ اس کے نتیجہ میں غیروں پر بھی
رعب بیٹھتا تھا۔
چنانچہ ایک دفعہ چوہدری صاحب نے مجھ سے خود ذکر کیا بے تکلفی کی باتیں ہو رہی تھیں
کھانے پر کہ حیرت ہوتی تھی کہ وہ لوگ جن کا کوئی دین سے کوئی تعلق نہیں ، مذہب سے کوئی تعلق نہیں ،
میرے ساتھ خدا تعالیٰ نے ان کو اچھا سلوک کرنے کا پابند فرمادیا کیونکہ وہ ہر بات اللہ تعالیٰ کا احسان
سمجھتے تھے اس لئے ذکر ہمیشہ اسی رنگ میں کیا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کا ایک خاص فضل ہے احسان
ہے کہ اس نے ان کے دل میں ایک رعب سا ڈال دیا تھا اور وہ میری باتوں کو مانتے تھے حالانکہ
بظاہر کوئی حق نہیں تھا میرا اس طرح ان کو آداب کے پابند کرنے کا۔
پریذیڈنٹ کی حیثیت معلوم ہے معروف ہے لیکن سیاست کی دنیا میں جو توقعات کی جاتی
ہیں ایک پریزیڈنٹ کے رعب داب کے متعلق وہ عملاً نہیں ہوا کرتا۔ آزاد ممالک ہیں ، طیش میں آئیں
تو سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ کون بیٹھا ہے نظم و ضبط کیا ہوتا ہے اور وقت کی پابندی کروانا یہاں تک
بھی آپ کو وہاں آداب سکھانے پڑے اور بلا شبہ اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ
کلام ایک ذات میں بھی پورا ہوا ہے۔ ویسے تو بکثرت ایسے احمدی ہیں جن سے قوموں نے فائدے
اٹھائے ہیں لیکن وہاں ایک ذات میں یہ ساری باتیں اکٹھی ہو گئیں۔ ایک سرچشمے سے جو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غلامی پر فخر کیا کرتا تھا تمام اقوام عالم نے فائدہ اٹھایا اور سیراب ہوئیں۔
اور پھر قوموں کی بھر پور خدمت میں آپ کو خدا تعالیٰ نے ایسے ایسے مواقع نصیب فرمائے
کہ وہ وقت ایسا تھا جبکہ نئی تاریخ کی شکلیں بن رہی تھیں ۔ یہ جو آج کی جدید تاریخ ہے اس کی بنیادیں
ڈالی جا رہی تھیں ۔ اس دور میں جب کہ آپ کو United Nations میں پیش ہونے کا موقع عطا
فرمایا اللہ تعالیٰ نے ایک ممبر کی حیثیت سے، ایک نمائندے کی حیثیت سے یا بعد ازاں ایک صدر کی
حیثیت سے۔ چنانچہ ایک لمبے دور تک جب آپ پاکستان کے وزیر خارجہ بنے ہیں اُس وقت سے
United Nations کی صدارت تک پہنچنے کے درمیان تک کا جو عرصہ ہے یہ عرصہ ایک بہت ہی
اہم عرصہ ہے جس میں نئی تاریخ بن رہی تھی۔
چنانچہ آپ کو موقع ملا عربوں کی خدمت کا فلسطین کے معاملے میں اور ایسی عظیم الشان

آج 10 میں سے 10 باقی