کلمة اللّٰہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللّٰہ خان صاحب کی وفات پر ان کا ذکر خیر

حصہ 2

خطبات طاہر جلد۴
764
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
خدمت کی توفیق ملی کہ عرب اٹھ اٹھ کر آپ کے ہاتھ چومتے تھے، بڑے بڑے سر براہ اور اپنے اپنے
ممالک میں بڑی عظمتوں کے مالک اور اس بات پر فخر کرتے تھے۔ اس قدر محبت تھی ، اتنا پیار تھا کہ جو
ان میں سے وفادار تھے۔ انہوں نے آخر دم تک اس کو نبھایا ہے۔ صرف فلسطین کا معاملہ نہیں تھا۔
مورا کو ( مراکش ) کی خدمت کی توفیق ملی Tunisia (تونس) کی خدمت کی توفیق ملی،
Jordan (اردن) کی خدمت کی توفیق ملی اور اس کے علاوہ بکثرت دیگر ممالک تھے ، سوڈان کی
خدمت کی توفیق ملی بکثرت تھے صرف مسلمان ممالک ہی نہیں بلکہ بہت سے دیگر ممالک بھی جن
کے حق میں آپ نے باتیں کہیں، جن کے حق حاصل کرنے میں آپ نے مدد کی ۔ مسلمان ممالک میں
آپ کو انڈونیشیا کی خدمت کی بھی توفیق ملی ۔
United Nations میں آپ کی تقاریر کا جو ریکارڈ ہے وہ دو سال قبل میں نے بڑی
محنت سے کوشش کر کے وہ حاصل کر لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدا نے ایک سبیل بنادی اور
صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کے ذریعے وہ سارا ریکارڈ مجھے مل گیا ہے کیونکہ خواہش یہ تھی کہ
چوہدری صاحب کی ان تاریخی خدمات کو وقتاً فوقتاً دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا رہے کیونکہ بعض لوگ تو
خیر بھول جاتے ہیں بعض لوگ نئی الٹی باتیں ایجاد کر لیا کرتے ہیں۔ یعنی جہاں مسلمان ممالک کی
خدمت کی ہے وہاں یہ الزام لگانے والے بھی بد قسمت ہیں کہ مسلمان ممالک کے مفاد کے خلاف
کوشش کی نعوذ باللہ من ذالک تو میں نے تو اس نیت سے اس کو اکٹھا کیا تھا لیکن اب جب اس کو
وقتا فوقتا دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا تو جو اپنی معصومیت میں بھولے ہوئے ہیں ان کو بھی
یاد تو آئے گا کہ کوئی ایک ایسا انسان ایک درویش صفت خدا کا بندہ تھا جس نے ملکوں اور قوموں کی بے
لوث خدمتیں کی ہیں ۔ بہر حال یہ تو بہت ہی ایک لمبی فہرست ہے اور لمباذکر ہے۔
میں اپنے ذاتی تاثرات بیان کر رہا تھا اور وہ میں اسی پر پھر بات ختم کرنی چاہتا ہوں کہ
چوہدری صاحب کے ساتھ میری خط و کتابت بھی بہت رہی ہے اور میں جانتا ہوں کہ بہت ہی نرم دل
تھا، اللہ تعالیٰ کی خشیت تھی اور خشوع و خصوع تھا۔ مجھے آپ کے ساتھ اکٹھے نماز پڑھنے کی بھی توفیق ملی
ہے۔ کبھی میں لاہور جاتا تھا تو ہمیشہ بڑی محبت سے بلایا کرتے تھے اور کبھی یہ ہو نہیں سکتا تھا۔
میں ہوں اور میں ملے بغیر یا آپ کے ساتھ کھانا کھائے بغیر یا آپ کے ساتھ کچھ وقت گزارے بغیر
اتھا کہ وہ لاہور

خطبات طاہر جلد ۴
765
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
واپس جاسکوں کیونکہ مجھ میں ان کے شکوے کی ہمت نہیں تھی اور وہ اس بات پر یقیناً بہت شاکی
ہو جاتے تھے۔ اس لئے جب ہم نماز پڑھتے تھے تو مجھے کہا کرتے تھے کہ تم نماز پڑھاؤ اور اس وقت جو
ان کی کیفیت ہوتی تھی قریب سے وہ صرف سننے کا سوال نہیں وہ محسوس ہونے لگتی تھی۔ عجیب خشوع
و خضوع تھا ان کی نمازوں میں اور ہر لفظ جو ادا کرتے تھے ایک ایک لفظ موتی کی طرح سجا کر خدا کے
حضور پیش کیا کرتے تھے۔ گویا التحیات للہ کے مفہوم سمجھ رہے ہیں جانتے ہیں کہ عبادت تبھی قبول
ہوگی اگر تحفہ کے طور پر پیش کریں گے ورنہ بے معنی ہو جائے گی۔
پھر وہ پرائیویٹ مجلسوں میں جو گفتگو ہوا کرتی ہے۔ مختلف پہلوؤں سے ان کی طبیعت
میں جھانکنے کا موقع ملا۔ پھر خط و کتابت کے ذریعے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ان کے خطوط
ایسے ہیں بڑے سنبھال کے میں نے رکھے ہوئے ہیں لیکن چونکہ ان کا مزاج نہیں تھا کہ لوگوں کو
ان کی بعض اندرونی کیفیات کا پتہ چلے۔ صرف چند دوستوں کے ساتھ چند آدمیوں سے وہ خطوں
کے وقت بے تکلف ہو جاتے تھے اور ہر خط میں ان کی انکساری کا پہلو اتنا حیرت انگیز ہے کہ جو خط
پڑھنے والے کو شرمندہ کر دیا کرتا تھا۔ بے حد عجز اور انکساری اسی وجہ سے ان کے ساتھ مجھے خاص اللہ
تعالیٰ کی طرف سے ایک تعلق عطا ہوا ہوا تھا۔
جب خلافت کے بعد خدا تعالیٰ نے مجھے پہلا کشف دکھایا ہے تو تعجب کی بات نہیں کہ پہلے
کشف میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب ہی دکھائے گئے اور وہ بھی ایک عجیب کشف تھا میں حیران
رہ گیا کیونکہ اس قسم کی باتوں کی طرف انسان کا ذہن عموماً جاہی نہیں سکتا۔ ایک دن یا دو دن خلافت کو
گزرے تھے تو کسی نے پوچھا کہ آپ کو خلیفہ بننے کے بعد کوئی الہام کوئی کشف وغیرہ ہوا ہے میں نے
کہا مجھے ابھی تک تو کچھ نہیں ہوا بس میں گزر رہا ہوں جس طرح بھی خدا تعالیٰ سلوک فرما رہا ہے، ٹھیک
ہے۔ تو اس کے چند دن کے بعد ہی میں نے صبح کی نماز کے بعد کشفاً بڑے واضح طور پر ایک نظارہ
دیکھا کہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب لیٹے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے باتیں کر رہے ہیں اور میں وہ
باتیں سن رہا ہوں اور فاصلہ بھی ہے۔ مجھے یہ علم ہے کہ لیٹے لندن میں ہوئے ہیں لیکن جس طرح فلموں
میں دکھا دیا جاتا ہے قرب کہ ٹیلیفون کہیں دور سے ہو رہے ہیں اور سن رہا ہے گویا کہ اس قسم کے مزے
کیمرہ ٹرک سے ہو جاتے ہیں۔ تو کشفاً یہ دیکھ رہا تھا کہ چوہدری صاحب اپنے بستر پہ لیٹے ہوئے ہیں

خطبات طاہر جلد۴
766
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
اور اللہ تعالیٰ سے کچھ باتیں کر رہے ہیں اور میں سن بھی رہا ہوں اور اس کے ساتھ ایک ذہنی تبصرہ بھی ہو
رہا ہے لیکن گویا میری آواز وہاں نہیں پہنچ رہی ۔ اللہ تعالیٰ نے چوہدر نے چوہدری صاحب سے یہ پوچھا کہ آپ کا
کتنا کام باقی رہ گیا ہے تو چوہدری صاحب نے عرض کیا کہ کام تو چار سال کا ہے لیکن اگر آپ ایک
سال بھی عطا فرمادیں تو کافی ہے۔ یہ سن کر مجھے بہت سخت دھکا سا لگا اور میں چوہدری صاحب کو یہ کہنا
چاہتا تھا کہ آپ چار سال مانگیں خدا تعالیٰ سے یہ کیا کہہ رہے ہیں کہ ایک سال بھی عطا ہو جائے تو کافی
و ہو رہی ہے۔
ہے۔ مانگ رہے ہیں خدا سے اور کام چار سال کا بیان کر رہے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ایک سال ہی
کافی ہے۔ مجھے اس سے بے چینی پیدا ہوئی لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اس نظارے میں میں
اپنی بات پہنچا نہیں سکتا تھا صرف سن رہا تھا کہ یہ گفتگو ہو رہی ۔
وہ میں نے پھر دوسرے دن ہی چوہدری حمید نصر اللہ صاحب اور ان کی بیگم کو لکھ کے بھیج
دیا اور مجھے اس سے تشویش پیدا ہوئی کہ ہو سکتا ہے خدا تعالیٰ لمبی زندگی نسبتا دے دے لیکن کام کا صرف
ایک سال ہی ملے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا ہے ۔ ۱۹۸۳ء میں آپ پر شدید بیماری کا حملہ ہوا اور اس وقت
تک جو وہ کام کر سکے ہیں عملاً اس کے بعد پھر رفتہ رفتہ ان کو کام سے بالکل الگ ہونا پڑا یعنی بھر پور کام
صرف ایک سال توفیق ملی ہے۔ پھر آپ کو بیماری کی وجہ سے پاکستان جانا پڑا اور اس کے بعد پھر
طبیعت گرتی چلی گئی ہے کمزور ہوتی چلی گئی ہے، پھر آخر پر صرف مطالعہ پر آگئے تھے۔ اور چار سال تو
اس وقت کے بعد نہیں ملے لیکن یہ بھی اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ جو شدید بیماری کا حملہ ہوا ہے جس
پر ڈاکٹروں نے کہا کہ بچنے کے کوئی آثار نہیں ہیں ۔ یہ اس کشف کے دوسال کے بعد دوبارہ ہوا ہے
یعنی ۸۲ء میں جب میں کراچی تھا تو فروری میں یہ مجھے اطلاع ملی کہ ابھی لاہور سے فون آیا ہے کہ اب
تو کوئی بچنے کی صورت بظاہر نہیں رہی۔
اس وقت مجھے یہ یقین دل میں اللہ تعالیٰ نے ڈالا دعا بھی میں نے کی لیکن پھر رات رویاء
میں خدا تعالیٰ نے دکھایا کہ ایک خط آیا ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے جو چوہدری صاحب کی اس بیماری
کے متعلق میں پڑھ رہا ہوں اور صرف ایک فقرہ ہے جس پر نظر جمی ہوئی ہے اور اس فقرے کا مفہوم یہ
ہے کہ میں زندہ بھی کرتا ہوں اور بوجھ بھی اتار دیتا ہوں، مہیا بھی کر دیتا ہوں۔ یعنی یحییٰ کا مضمون
تھا۔ دونوں معنوں میں دوسریہ کے ساتھ بھی کہ میں مہیا بھی کرتا ہوں اور زندہ بھی کرتا ہوں۔ تو مجھے

خطبات طاہر جلد۴
767
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
یہ خیال آیا کہ چوہدری صاحب کو ایک فکر دامن گیر ہے خدا تعالیٰ نے ساتھ اس کی بھی خوشخبری دے دی
ہے اور یہ فکر تھی کہ انہوں نے جو صد سالہ جو بلی کے لئے چندہ لکھوایا تھا اس میں سے دولاکھ پاؤنڈا بھی
ان پر قرض تھا ، واجب الادا تھا۔
ان کا جو سرمایہ تھا وہ ایک ظالم نے قبضہ میں لے لیا اور بظاہر یہ نظ یہ نظر آتا تھا کہ اب اس سے
نکلنے کی کوئی صورت نہیں ہوگی ۔ اس کا یہ کہنا تھا کہ نقصان ہو چکا ہے میں ادا نہیں کر سکتا۔ بعض لوگوں کو
بدظنی تھی کہ بہانہ بنایا گیا ہے چوہدری صاحب کی سادگی سے فائدہ اٹھایا گیا ہے اور کافی بڑی رقم اس
کے پاس ضائع ہونے کا خطرہ تھا اور چوہدری صاحب توقع رکھ رہے تھے کہ وہاں سے پیسہ ملے تو میں
یہ چندہ ادا کروں۔ چنانچہ جب میری آخری ملاقات ہوئی ہے اس وقت بھی اس کا طبیعت پر بہت
بوجھ تھا۔ جب میں کراچی جانے لگا ہوں اس وقت بھی مجھ سے ذکر کیا علیحدگی میں کہ اس کے لئے دعا
کریں کہ میری طبیعت پہ بہت ہی بڑا بوجھ ہے۔ تو اس رویا میں اللہ تعالیٰ نے جو مضمون بتایا اس سے
مجھے یہ بھی یقین ہو گیا کہ انشاء اللہ تعالیٰ ایک تو یہ کہ اس صورت میں تو اللہ تعالیٰ ان کو نہیں مارے گا اور
جب تک وہ بوجھ نہیں اتر تا اس وقت تک خدا تعالیٰ ضرور زندہ رکھے گا۔
چنانچہ خدا تعالیٰ نے غیر معمولی زندگی عطا فرمائی۔ پھر کئی خطرات پیدا ہوئے۔ کئی بحران
آئے اور ڈاکٹروں کی نظر میں تو وہ ہر دفعہ یہی کہ دیتے رہے کہ بس اب بیچنے کی امید نہیں مگر ان
اپنے فضل سے بچا تا رہا۔
پھر میرا یہاں آنا ہوا اور یہاں اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی کہ وہ پھنسی ہوئی رقم جس کے
متعلق سب اس کو Right off کر چکے تھے کہتے تھے اس کے نکلنے کی کوئی امید نہیں اس سلسلے میں
کچھ کوشش کی توفیق عطا ہوئی اور ہمارے ماموں زاد بھائی ہیں رفیع الدین ایڈووکیٹ ان کو بھی خدا
تعالیٰ نے کراچی سے یہاں بھجوا دیا اور بڑے قابل وکیل ہیں اور ان باتوں میں بڑے ماہر گفت و شنید کا
فن بھی جانتے ہیں۔ چنانچہ ان کی کمپنی کے ذریعے جب وہ گفت و شنید ہوئی تو قانونی طور انہوں نے
اس طرح ان کو قابو کر لیا کہ دولاکھ سے کچھ زائد رقم ان سے مل گئی اور یہی وہ دولاکھ تھا جو ان کو پریشان
کئے ہوئے تھا۔ چنانچہ چند مہینے پہلے کی بات ہے کہ انہوں نے مجھے بتایا کہ الحمد للہ نہ صرف یہ کہ رقم
ہمیں مل جائے گی کی بات نہیں وہ عمارت جو دولاکھ سے زائد کی ہے وہ اب خدا کے فضل سے ہمارے

خطبات طاہر جلد ۴
768
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
قبضہ میں آگئی ہے۔ تو وہ ایک چونکہ اس خوشخبری میں یہ دونوں باتیں اکٹھی بیان ہوئی تھیں ۔ تو پہلا
دھڑ کا تو مجھے اس بات کا تھوڑا سا خفیف سا ہوا کہ یہ کام تو ہو گیا ہے اب لیکن بہر حال خدا پھر بھی
زندگی دیتا رہا اور جب تک چوتھے سال میں داخل نہیں ہوئے اس وقت تک خدا نے نہیں بلایا۔ چار
سال مکمل تو نہیں ہوئے لیکن ان چار سال میں داخل ہو کر تیسرے مہینے میں تھے جبکہ اللہ تعالیٰ نے
پھر ان کو واپس بلا لیا۔
آپ کی زندگی اپنے اندر کئی قسم کے نشان رکھتی تھی ۔ اللہ تعالیٰ کی محبت کے کچھ سلوک تھے جو
براہ راست ان پر ہمیشہ نازل ہوتے رہے کچھ خدا نے دوسروں کو بھی دکھایا ، مجھے بھی دکھایا کہ میں اس
شخص سے پیار کرتا ہوں ۔اس لئے جب میں یقین سے کہتا ہوں تو کچھ یہ پہلو بھی ہے یقین کا کہ
هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : ۳۳) خدا تو بہر حال تقوی کو جانتا ہے۔ وہ جب یہ سلوک فرماتا ہے
کہ غیروں کو بھی اس کے تقویٰ کے نشان دکھانے لگے اور اپنی محبت اور پیار کے نشان دکھانے لگے تو
ریہ امید اور یہ حسن ظن کہ اللہ تعالیٰ اس سے محبت اور پیار کا سلوک کرے گا ایک اور منزل میں داخل
پھر
ہو جاتے ہیں۔
ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے اوپر اللہ تعالیٰ بے شمار رحمتیں
نازل فرمائے۔ ان کی اولاد پر ، ان کی نسلوں پر، ان کے عزیزوں پر ، ان سب پر جو آپ کو پیارے تھے
اس رنگ میں بھی رحمتیں نازل فرمائے کہ ان کی خوبیاں اختیار کرنے کی توفیق بخشے ۔
جماعت احمد یہ کو اس وصال پر صدمہ تو ہے بڑا گہرا صدمہ ہے لیکن اس صدمے کے نتیجے میں
مہمیز کا سا اثر ہونا چاہئے مایوسی کا اثر نہیں ہونا چاہئے ۔ خدا تعالیٰ کی رحمتیں بے شمار ہیں وسیع ہیں اس کی
عطا کے دروازے کوئی بند نہیں کر سکتا اور جن راہوں میں وہ کھلتے ہیں وہ لا متناہی راہیں ہیں۔ اس لئے
آپ کو اگر خدا ظفر اللہ خان نہیں بنا سکتا تو اپنی اولاد کو بنانے کی کوشش کریں اور اولاد در اولا د کو یہ بتاتے
چلے جائیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ ایک نہیں دو نہیں بکثرت
ایسے غلام عطا فرمائے گا جو عالمی شہرت حاصل کریں گے۔ جو علم وفضل کے مضامین میں حیرت انگیز
ترقیات حاصل کریں گے جو بڑے بڑے عالموں اور فلسفیوں کے منہ بند کر دیں گے اور قو میں ان سے
برکت پائیں گی۔ ایک قوم یا دو قوم بھی نہیں کل عالم کی قومیں ان سے برکت پائیں گی۔ تو خدا کرے

خطبات طاہر جلد ۴
769
خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء
کہ بکثرت اور بار بار ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی کو پورا ہوتے دیکھیں ۔
دوسروں ہی میں نہیں اپنوں میں بھی ، غیروں کے گھروں میں نہیں اپنے گھروں میں بھی ہم اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ اس عظیم پیشگوئی کو پورا ہوتا دیکھیں۔
خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا :
ابھی انشاء اللہ جمعہ کے بعد حضرت چوہدری صاحب کی نماز جنازہ ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو
کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ آپ کو تو ہر وقت ہی گن رہتی تھی کہ میں کب اپنے ان پیاروں کے
پاس حاضر ہوں جو دوسری دنیا میں ہیں۔ یہ ذہن میں میرے ایک بات آئی تھی وہ اس وقت پہلے خطبہ
میں بیان کرنی بھول گیا۔ یہ بھی ایک بڑا نمایاں حصہ تھا کردار کا کہ موت کے لئے ہر وقت تیار تھے
اور اس ذکر سے ذرہ بھر بھی جذبات میں ہیجان پیدا نہیں ہوتا تھا ۔ Matter of fact ایک روزمرہ کا
واقعہ جس طرح ہوتا ہے ہر صبح ہر شام ہر دو پہر کو تیار ہوا کرتے تھے ہر رات کو تیا ر سوتے تھے اور کہا کرتے
تھے کہ مجھے تو خیال ہی نہیں آتا کبھی کہ یہ کوئی ایسی بات ہے جس یہ کوئی انسان فکر کرے۔ لوگ خوا ہیں
دیکھتے ہیں مجھے بتاتے ہیں میں کہتا ہوں ٹھیک ہے جب بلائے اچھا ہے اور یہ بھی کہا کرتے تھے کہ
میرے تو اکثر پیارے ادھر بیٹھے ہیں جن سے ملنے کی تمنا ہے۔ تو اس میں ڈرنے کی کون سی بات
ہے ۔ یقین کامل اور پھر یہ واقعہ کہ جن سے سب سے زیادہ آپ کو عشق اور محبت تھا حضرت محمد مصطفی اصلی
اللہ علیہ وآلہ سلم اور اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور پھر والدہ جو بہت ہی بزرگ عظیم
عورت تھیں اور وہ والد بھی۔ ذاتی اور روحانی تعلقات میں یہی ان کی محبتوں کا خلاصہ تھا اور یہ اس دنیا
کے لوگ تھے۔ تو وہ تو یہاں رہتے ہوئے بھی ایک عالم بقا میں رہ رہے تھے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ ان پر
بے شمار رحمتیں نازل فرمائے ۔ وہ تو خوش ہیں اور خوش رہیں گے۔ انشاء اللہ ہمیں خدا کے گھر سے یہی
امید ہے۔ اللہ پسماندگان کو بھی خوش رکھے اور ان کو بھی وہ نعمتیں عطا فرمائے ۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی