صفت قدیر کا پر معارف بیان نیز بر ازیل میں مشن کے قیام کا ذکر

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے نئے سال کے آغاز پر جماعت احمدیہ اور تمام نوع انسانی کے لیے دعائیہ کلمات ارشاد فرمائے۔ انہوں نے جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں جماعت احمدیہ کے پہلے باقاعدہ مشن اور مسجد کے قیام کے لیے خریدی گئی زمین کی خوشخبری سنائی۔ اس کے بعد حضور رحمہ اللہ نے صفات باری تعالیٰ کے بیان کا سلسلہ دوبارہ شروع کرتے ہوئے قرآن کریم کی روشنی میں صفت قدیر اور اس سے متعلقہ معانی کی تفصیلی وضاحت فرمائی اور مومنین کو اللہ تعالیٰ کے رنگ میں رنگین ہونے اور اس کی طرف دوڑنے کی نصیحت فرمائی۔

موضوعات: نئے سال کی مبارکباد، برازیل مشن، جنوبی امریکہ، صفات باری تعالی، صفت قدیر

خطبات طاہر جلد ۵
1
صفت قدیر کا پر معارف بیان
نیز برازیل میں مشن کے قیام کا ذکر
( خطبه جمعه فرموده ۳ جنوری ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی کریمہ تلاوت کی:
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ الَّذِي
وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ
خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا
(الملک : ۳۲)
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ
وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
( التغابن : ٢)
وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
( آل عمران : ۱۹۰)
لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا فِيهِنَّ وَهُوَ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(المائده : ۱۲۱)

خطبات طاہر جلد ۵
2
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
يَا هْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ عَلَى فَتْرَةٍ
مِنَ الرُّسُلِ أَنْ تَقُوْلُوْا مَا جَاءَنَا مِنْ بَشِيرٍ وَلَا نَذِيرٍ
فَقَدْ جَاءَكُمْ بَشِيرٌ وَنَذِيرٌ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(المائده : ۲۰)
قُلِ اللَّهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ
الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ( آل عمران: ۲۷)
اور پھر فرمایا :
یہ قرآن کریم کی مختلف آیات جو مختلف سورتوں سے میں نے اخذ کی ہیں اور آج آپ کے
سامنے تلاوت کی ہیں پیشتر اس کے کہ میں اس غرض کو بیان کروں کہ کیوں میں نے ان آیات کا
انتخاب کیا۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آج خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نئے سال کا یہ پہلا جمعہ ہے یعنی
1986ء کا یا ہجری شمسی کے لحاظ اظ سے 1365 کا یہ پہلا جمعہ ہے یہ عمومی دستور ہے کہ نئے سال
پر مبارکباد بھی دی جاتی ہے اور جہاں تک کسی کے بس میں ہو تحائف بھی پیش کئے جاتے ہیں۔ تو اس
موقع پر میں اس رسم کو دینی رنگ دیتے ہوئے سب سے پہلے آپ سب کو یعنی تمام جماعت احمد یہ کو
محبت بھرا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔اس دعا کے ساتھ کہ یہ سال اللہ تعالیٰ
ہر لحاظ سے جماعت احمد یہ ہی کے لئے نہیں تمام بنی نوع انسان کے لئے پہلے سال سے زیادہ
بہتر بنائے اور جو مصائب اور مشکلات اور تکالیف کے زمانے گذشتہ سال نے دیکھے تھے وہ اپنے فضل
سے اس آئندہ سال میں ٹال دے اور جن مصیبتوں نے گزشتہ سال میں جنم لیا تھا انہیں آگے بڑھنے
سے پہلے ہی رد فرمادے اور وہ بے پھل کے مر جائیں اور جن نیکیوں نے گذشتہ سال میں جنم
لیا تھا انہیں بھر پور پھل عطا فرمائے اور بکثرت مثمر ثمرات حسنہ بنائے ۔ آمین ۔
اسکے ساتھ ہی ایک اور تحفہ بھی آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ نئے سال
کا ایک رحمت کا پھل جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمایا اور وہ جماعت کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل
کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ یہ ہے کہ جنوبی امریکہ میں پہلی مرتبہ جماعت احمد یہ کو با قاعدہ مشن کے قیام

خطبات طاہر جلد ۵
3
۱۳
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
کے لئے ایک بہت ہی موزوں جگہ خریدنے کی توفیق مل گئی ہے۔
جنوبی امریکہ کے ایک ملک برازیل میں جو بہت ہی بڑا ملک ہے۔ اور اگر اس کا رقبہ امریکہ
سے یا شمالی امریکہ سے بڑا نہیں تو اس کے قریب قریب ضرور ہے ۔اس ملک میں ریوڈی جنیر و
(RIO DE JANEIRO اسکا Capital یعنی مرکزی شہر ہے ، دارالخلافہ ہے۔ اس شہر کے
ساتھ ایک Twin City ہے اور جس کا نام نیتر آئے (NITEROI) ہے۔NITEROIاسی
دارالخلافہ کا Twin City ہے اور ایک بہت بڑا پل سمندر کے اوپر سے گزرتا ہوا ان دو شہروں کو
ملاتا ہے۔ تو اس دوسرے شہر میں جو اسی دارالخلافہ کا عملاً ایک حصہ ہے ایک بہت ہی اچھا موقع کا رقبہ
جس کا سائز 50,600 مربع میٹر ہے یعنی تقریباً ساڑھے بارہ ایکڑ ہے ۔اس کے متعلق گفت
و شنید تو گزشتہ سال سے چل رہی تھی لیکن آج صبح فون پر اطلاع ملی ہے کہ با قاعدہ قانونی لحاظ سے
Deed مکمل ہو گئی ہے اور سودا طے پا گیا ہے ۔ یہ بہت ہی مناسب جگہ میں ایسی جگہ واقع ہے جہاں
اس کے قریب ہی بالکل سو گز کے فاصلے پر ایک بہت بڑا ہوٹل ہے جس میں بکثرت Tourist آتے
ہیں اور قریب ہی یعنی چند منٹ کے چلنے کے فاصلے پر ایک بہت بڑا نیشنل پارک ہے جو بہت ہی مقبول
ہے اور تمام برازیل ہی سے نہیں بلکہ باہر سے آنے والے سیاح بھی اس پارک میں آتے ہیں۔ اس
لحاظ سے یہ رقبہ خدا کے فضل سے بہت ہی موقع کا ہے۔
کوئی پابندی نہیں ہے اس پر مسجد کی عمارت کی تعمیر پر کوئی روک نہیں، کوئی مزید اجازت
لینے کی ضرورت نہیں ۔ مشن ہاؤس بنانے پر کوئی روک نہیں ہے اور ساتھ ہی دو کمرے کا ایک
چھوٹا سا گھر جس میں کچن اور غسلخانہ وغیرہ سب شامل ہیں یہ بھی بنا ہوا مل گیا ہے۔ اس سے انشاء اللہ
تعالیٰ ہمارے مبلغ کو وہاں ٹھہرنے میں آسانی ہو جائے گی ۔ برازیل میں پہلا مشن تو عملاً پچھلے سال ہی
کھولا گیا تھا جب کہ زمین ابھی خریدی نہیں گئی تھی مگر پھر بھی مشن کھول لیا گیا تھا۔ تو یہ برکتیں دونوں
سالوں پر پھیلی ہوئی ہیں۔ مگر اس لحاظ سے کہ جنوبی امریکہ میں پہلی دفعہ جماعت کو مسجد کے لئے
جائیداد خریدنے کی توفیق عطا ہوئی ہے یہ نئے سال کا پہلا پھل ہے جو میں تحفہ آپ کی خدمت میں
پیش کر رہا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ بہت برکت دے۔
یہ بہت ہی بڑا خطہ ہے اور کئی لحاظ سے جنوبی امریکہ کے مختلف ممالک اگر آج نہیں تو کل

خطبات طاہر جلد ۵
4
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
غیر معمولی اہمیت اختیار کرنے والے ہیں ۔ اس علاقے کو دنیا نے بہت حد تک نظر انداز کئے رکھا ہے
اور باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ نے بہت سے ذخائر اور دوستیں عطا کی ہیں یہ پرانی دنیا اور نئی دنیا کے
مابین کا علاقہ کہلاتا ہے یعنی نہ Third World میں ہے نہ First World میں بلکہ ایسے ممالک
ہیں جن کی نسل سفید فام ہے اکثر یعنی وہ لوگ یہاں قابض ہیں ویسے تو مقامی لوگ سفید فام نہیں جنکی
نسل سفید فام ہے اور یہ زیادہ تر Latin (لاطینی ) امریکہ کہلاتا ہے کیونکہ ان کا تعلق سپین اور اٹلی
اور پرتگال وغیرہ علاقوں سے ہے ۔ مگر ترقی کے لحاظ سے یہ وسیع ذرائع کے باوجود شمالی امریکہ
اور کینیڈا سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ اس لئے یہ درمیان میں آجاتا ہے اور درمیان میں آنے کے
بعد کچھ یہ بھی ان علاقوں کے ساتھ زیادتی ہوئی کہ دونوں طرف سے کئی جہت سے پیسا گیا ہے۔
اسوقت اتنے بڑے قرضے ہیں ان ممالک پر مغربی دنیا کے کہ بظاہر کوئی صورت نظر نہیں آتی کہ ان
قرضوں سے یہ نجات پاسکیں۔ اس لئے مغربی دنیا بھی اس کا استحصال کر رہی ہے اور مشرقی
دنیا میں اشتراکیت پورا زور لگا رہی ہے کہ کسی طرح یہ علاقے اس کے قبضے میں آجائیں۔ چنانچہ اس
کے نتیجہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اس تمام علاقے میں ۔ یہ اپنی ذات میں ایک بہت ہی بڑا
براعظم بنتا ہے، ویسے تو براعظم امریکہ کا حصہ کہلاتا ہے لیکن فی ذاتہ اتنا بڑا علاقہ ہے کہ جیسا کہ میں
نے بیان کیا ایک ہی ملک کم و بیش شمالی امریکہ کے برابر بن جاتا ہے۔ تو یہ جو مشرق اور مغرب کی دوڑ لم
شروع ہو گئی ہے اسے اپنانے یا ہتھیانے کی۔ اس دوڑ کے نتیجہ میں ، اس جدوجہد کے نتیجہ میں ان
ممالک کو جو اس علاقہ میں ہیں بہت ہی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایک اور بد قسمتی اس علاقے کی یہ ہے کہ جماعت احمد یہ بھی ان علاقوں تک احمدیت کا پیغام
پہنچانے میں دیر کرگئی۔ مجبوریوں کی بناء پر ہمارے ذرائع تھوڑے تھے۔ ساری دنیا میں تبلیغ کرنی تھی
اس لئے قصور کا سوال نہیں بے اختیاری کی وجہ تھی ۔ ویسے بھی چونکہ پس منظر میں پڑے ہوئے علاقے
تھے۔ اس لئے ان تک نظر بھی بعد میں پہنچی اور کوششیں بھی بعد میں پہنچیں ۔ لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ
یہاں احمدیت نہیں پہنچی۔ جہاں تک میرا علم ہے سب سے پہلے جو احمدی ان علاقوں میں آباد ہوئے
ہیں وہ ہنگری کے احمدی تھے۔ جب ہنگری میں انقلاب آیا ہے تو اس سے پہلے خدا تعالیٰ کے فضل سے
یعنی جنگ عظیم سے پہلے ہی بہت کثرت کے ساتھ جماعت احمد یہ ہنگری میں نہ صرف متعارف ہوئی

خطبات طاہر جلد ۵
5
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
بلکہ بکثرت لوگوں نے اسے قبول بھی کیا اور آج تک وہاں آثار باقیہ بھی ملتے ہیں ان احمدی
مسلمانوں کے اور ہنگری میں جو بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں وہ سارے جانتے ہیں کہ
احمدیت کیا ہے اور ان کے جو شعبے ہیں تعلیم کے اُن میں بھی احمدیت کے متعلق نہ صرف پوری واقفیت
پائی جاتی ہے بلکہ وہ مزید چھان بین بھی کر رہے ہیں اس کے متعلق اور بعض احمد یوں سے جو پرانے
ہنگری میں ہمارے کام کرنے والے تھے حکومت کی طرف سے یہ درخواست بھی پہنچی ہے احمد یوں تک
کہ ہمیں مزید معلومات مہیا کی جائیں کیونکہ ہم ہنگری کی تاریخ میں جماعت احمدیہ نے
جو کردار ادا کیا ہے اس کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔
بہر حال انقلاب اشتراکیت کے بعد جو احمدی وہاں سے بھاگے اور لوگوں کے ساتھ وہ
بہت حد تک جنوبی امریکہ میں مختلف ملکوں میں آباد ہوئے اور رابطہ اگر چہ عموماً تو کٹ گیا لیکن کبھی
کبھی ان میں سے کوئی چھٹی لکھ دیتا تھا قادیان یا پتہ کر کے ربوہ اور وہ تحریک جدید کے دفاتر تک پہنچ
جایا کرتی تھی۔ اس سے ان کے ساتھ رابطہ کی ایک صورت بن جاتی تھی ۔ تو بہر حال Officialy
رسمی طور پر با قاعدہ مشن کا آغاز گزشتہ سال ہوا ہے اور امسال خدا تعالیٰ کے فضل سے مستقل
بنیادوں پر مشن قائم کرنے کے لئے اور مسجد بنانے کے لئے زمین حاصل کر لی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا بے
حداحسان ہے اور میں توقع رکھتا ہوں کہ یہ بارش کا پہلا قطرہ بہت دیر تک پہلا ایک ہی قطرہ نہیں رہے
گا بلکہ بکثرت ایک موسلا دھار فضلوں کی بارش میں تبدیل ہو جائے گا۔
یہ آیات جن کا میں نے انتخاب کیا ہے یہ تمام کی تمام خدا تعالیٰ کی صفت قدیر سے تعلق رکھنے
والی آیات ہیں۔ گزشتہ چند سال پہلے غالباً دو تین سال پہلے یا اڑھائی سال پہلے میں نے ربوہ میں
خطبات کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس کا تعلق صفات باری تعالیٰ کے بیان سے تھا اور ایک کے
بعد دوسری خدا تعالیٰ کی کوئی صفت چن کے قرآن کریم اور احادیث اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام کی تحریرات اور فرمودات کی روشنی میں خدا تعالیٰ کی صفات کا بیان کرتا تھا۔
مقصد یہ تھا کہ جب جماعت احمدیہ کو یہ کہا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے رنگ میں رنگین
ہو جاؤ تو اس کا صحیح مفہوم بھی جماعت احمد یہ سمجھ سکے کہ یہ رنگ ہیں کیا اور ان میں رنگین کیسے
ہوا جا سکتا ہے۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :

خطبات طاہر جلد ۵
6
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
ے سر سے لے کر پاؤں تک وہ یار ہے مجھ میں نہاں
۔
صلى الله
عروسه
تو اس کا کیا مطلب ہے، کیسے خدا تعالیٰ کسی بندے کے سر سے پاؤں تک اس میں نہاں ہو
سکتا ہے۔ جب ہم قرآن کریم میں یہ پڑھتے ہیں کہ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ
وَلَكِنَّ اللهَ رمی (الانفال: ۱۸) کہ اے محمد اللہ تو نے وہ مٹھی کفار کی طرف نہیں پھینکی یعنی
کنکریوں کی وہ مٹھی نہیں چلائی کفار کی طرف جو تو نے چلائی تھی بلکہ خدا نے وہ مٹھی چلائی تھی۔ جب ہم
قرآن کریم میں یہ پڑھتے ہیں کہ يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ (الفتح: 11) کہ وہ جو محمد مصطفیٰ ﷺ کی
بیعت کر رہے ہیں ان پر محمد مصطفیٰ علی کا ہاتھ ہے مگر وہ محمد مصطفیٰ" کا ہاتھ نہیں بلکہ خدا کا ہاتھ ہے
تو اس سے کیا مراد ہے؟ آنحضرت صله تو توحید کے گن گانے پر وقف تھے، کبھی دنیا میں ساری عروس
کائنات میں خدا کی وحدت کے ایسے عشق کے ساتھ ایسی محبت کے ساتھ ، ایسی فدائیت اور وارفتگی کے
ساتھ کسی نے خدا کی توحید کے گیت نہیں گائے جیسے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ نے گائے ۔ کبھی
نبیوں کی کسی جماعت کو توحید کے قیام کے لئے ایسی عظیم الشان خدمت اور ایسی عظیم الشان اور وسیع
قربانیوں کی توفیق نہیں ملی جیسے ان لوگوں کو جن کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ (الفتح : ٣٠) محمد مصطفیٰ اللہ ان کو بھی دیکھو کس فی ﷺ دیکھوکس
شان کے نبی ہیں اور ان کو بھی دیکھو جو ان کی وجہ سے شان اختیار کر گئے وَالَّذِينَ مَعَةً ان کے
رنگ پکڑ گئے ۔ یہ سب کیا معنی رکھتا ہے؟ جب یہ بھی ساتھ کہا جائے کہ محمد جو رسول اللہ ہیں ان کا ہاتھ
تمہارے ہاتھ پر نہیں اللہ کا ہاتھ تمہارے ہاتھ پر ہے۔ بظاہر تو یہ تضاد معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے
کہ یہ صفات باری تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھنے والا مضمون ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کو مختلف تحریرات میں نہایت ہی عارفانہ رنگ میں
حل فرماتے ہیں اور ایک مثال یہ دیتے ہیں کہ جب لوہا آگ میں پڑتا ہے تو پہلے تو وہ تپتا ہے لیکن اس
کا رنگ نہیں بدلتا بظاہر اس کی شکل وہی رہتی ہے جو پہلے تھی ۔ صرف تم اس کی گرمی کو محسوس کرتے
ہو لیکن پھر ایک ایسی حالت اس پر طاری ہو جاتی ہے کہ بالآخر اس کا اپنا کوئی وجود باقی نہیں رہتا بلکہ وہ
آگ کی سیرت ہی نہیں آگ کی صورت بھی اختیار کر جاتا ہے۔ لوہا ہوتے ہوئے بھی وہ گویا ایک آگ
کا منظر پیش کرتا ہے ۔ آگ کی تصویر بن جاتا ہے، آگ کا وجود بن جاتا ہے ۔اسی طرح خدا تعالیٰ

خطبات طاہر جلد ۵
7
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
کے وہ بندے جو اپنے وجود کو خدا کی ذات میں پوری طرح گم کر دیتے ہیں اور اپنے نفس کا کوئی بھی
حصہ، کوئی بھی ملونی باقی نہیں رہنے دیتے ایسے بندوں پر خدا کی صفات جلوہ گر ہو جاتی ہیں اور جب وہ
کامل طور پر اپنے اس بندے کو ڈھانپ لیں اور اس شدت کے ساتھ اس میں رچ بس جائیں کہ
گویا اس کا اپنا وجو دختم ہو گیا تو ا ایسی صورت میں وہ بندہ خدا کا نمائندہ بن جاتا ہے۔اس کا بولنا خدا کا
بولنا ہو جاتا ہے، اس کا دیکھنا خدا کا دیکھنا ہو جاتا ہے، اسکا سننا خدا کا سننا ہو جاتا ہے، اس کا چلنا خدا کا
چلنا ہو جاتا ہے، اس کا اٹھنا خدا کا اٹھنا اور اس کا بیٹھنا خدا کا بیٹھنا ہو جاتا ہے۔ یہی وہ محاورے ہیں
جو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ علی نے صفات باری تعالیٰ کے بیان میں استعمال فرمائے اور خدا کے
مومن بندوں کی مثال بعینہ اسی طرح پیش فرمائی کہ اُن کا اٹھنا بیٹھنا دوڑ نا چلنا پھرناسب
خدا کا ہو جاتا ہے۔ تو یہ کیسے ہوتا ہے جب تک ہم اس نظارے کو قریب سے نہ دیکھیں جب تک ہم ان
حالات سے واقف نہ ہوں اس وقت تک یہ محض دور کی باتیں ہیں محض ایک ذہنی تعیش ہے کہ کچھ لوگ
ایسے تھے جو نعوذ باللہ من ذالک دنیا کی نگاہ میں خدا ہو گئے لیکن فی الحقیقت وہ خدا جیسے ہو گئے ان
معنوں میں کہ انہوں نے خدا کی ہر صفت کو اپنی ہر صفت پر غالب کر دیا اپنے وجود کو خدا تعالیٰ کی ذات
کی خاطر مٹا دیا۔
صلى
اس حقیقت کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم صفات باری تعالیٰ پر غور کریں اور یہ معلوم
کریں کہ ایک لمحہ میں اچانک کوئی انسان خدا جیسا نہیں بن سکتا اور ہر انسان خدا کی ہر صفت میں اس
شدت کے ساتھ خدا جیسا نہیں بن سکتا جیسے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کو ایک امتیازی شان حاصل
ہوئی مگر اس مضمون کو سمجھنے کے بعد ہم رفتہ رفتہ مختلف جہتوں سے خدا کی سمت میں حرکت کر سکتے ہیں
اور اس مضمون کو زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں جس کا ذکر قرآن کریم میں فَفِرُّوا إِلَى اللهِ
(الذاریات:۵۱) کے الفاظ میں آیا ہے اللہ کی طرف دوڑو۔ یہ آیات آپ بار ہا تلاوت کرتے ہیں لیکن
سمجھ میں نہیں آتی کہ پھر خدا کی طرف کیسے دوڑیں۔
پس صفات باری تعالیٰ کا بیان جب پوری طرح کھل کر ذہن نشین ہو جائے میری مراد یہ
ہے کہ جس حد تک بھی انسان اپنی استطاعت رکھتا ہے کہ اس کے ذہن نشین خدا تعالیٰ کی صفات کا بیان
ہو جائے۔ پوری طرح کھل کر کا جو محاورہ میں نے استعمال کیا ہے وہ پوری طرح صادق نہیں

خطبات طاہر جلد ۵
8
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
آ سکتا کیونکہ پوری طرح کھل کر تو صفات باری تعالیٰ کسی فرد بشر پر ظاہر نہیں ہو سکتیں سوائے اس کے
کہ اس کی استعدادوں کی حد کمال تک اس پر ظاہر ہوں اور اس پہلو سے صرف حضرت اقدس محمد
مصطفیٰ ﷺ ہیں جو انسانی استعدادوں کے لحاظ سے آخری حد تک خدا تعالیٰ کی صفات کو سمجھ سکے
اور اُن کا عرفان حاصل فرمالیا۔
تو بہر حال یہ محاورے چونکہ انسانی زبان کی کمزوریوں کے بھی مظہر ہیں اس لئے بعض دفعہ
محاورہ استعمال کرتے وقت انسان سمجھتا ہے کہ خدا کے ذکر میں یہ پوری طرح صادق نہیں آتا تو
وقتا فوقتا مجھے یہ غلط نہی جملہ معترضہ کے طور پر دور کرنی پڑتی ہے۔ بہر حال جس حد تک بھی ایک انسان پر
خدا تعالیٰ کی صفات حسنہ کو سمجھ سکتا ہے اسکو سمجھا جائے اور اس رنگ میں سمجھا جائے کہ دل
متاثر ہوا اور طبیعت میں ہیجان پیدا ہو اور دل اچھلے خدا کی محبت میں اس صفت حسنہ کو دیکھ کر اور اسے
پالینے کی تمنا دل میں پیدا ہو۔ یہ سلسلہ جب شروع ہو دل میں تو اس وقت انسان خدا کی طرف حرکت
کرنے کی کوشش شروع کر دیتا ہے۔ اگر ان باتوں سے ، ان گلیوں سے ، ان کو چوں سے کوئی واقف ہی
نہ ہو تو محض یہ سننے سے کہ کوئی خدا کو پا گیا، کوئی خدا جیسا ہو گیا، کسی میں خدا جذب ہو گیا، کسی میں سر
سے پاؤں تک نہاں ہو گیا ، یہ سن کر ایک روحانی لطف تو آجاتا ہے لیکن حقیقت حال میں صحیح معنوں
میں انسان استفادہ نہیں کر سکتا۔ اس لئے اب میں نے دوبارہ اسی سلسلہ کو ہاتھ میں لیا ہے جو بعض
مجبوریوں کی بناء پر پیچھے چھوڑنا پڑا اور ممکن ہے کہ وقتا فوقتا پھر انقطاع کرنا پڑے لیکن جہاں تک بھی خدا
توفیق عطا فرمائے گا انشاء اللہ اس سلسلہ کو آئندہ جاری رکھا جائے گا۔
خدا تعالیٰ کی صفات میں قدیر ایک بکثرت استعمال ہونے والی صفت ہے جس کا قرآن
کریم میں ذکر آتا ہے اور اس کی دوسری شکلیں بھی ہیں جو قرآن کریم کی مختلف آیات میں ملتی ہیں ۔
ایک ان میں قادر ہے اور ایک مقتدر۔ میں نے ان تین صفات کا جو ایک دوسرے کے ساتھ تعلق رکھنے
والی صفات ہیں اس پہلے خطبہ کے لئے انتخاب اس لئے کیا ہے کہ یہ جماعت احمدیہ کے لئے ایک
نیک شگون بھی بن جائے ۔ ہم خدائے قدیر کے نام سے نئے سال کا آغاز کریں، خدائے قادر کے نام
سے نئے سال کا آغاز کریں اور خدائے مقتدر کے نام سے نئے سال کا آغاز کریں اور ان صفات
کو پوری طرح سمجھ کر اپنی دعاؤں میں انہیں کثرت سے استعمال کریں اور اپنی ذات میں جس حد تک

خطبات طاہر جلد ۵
9
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
بھی انسان کے لئے ممکن ہے ان صفات کا حلول کریں یعنی ان کو رائج کریں اپنی ذات کے اندر۔
کس حد تک ممکن ہے اس کا میں بعد میں بیان کروں گا اور پھر خدا سے توقع رکھیں کہ وہ جس حد تک
خدا کے بندے قدیر اور قادر اور مقتدر بن سکتے ہیں اس حد تک ہمیں بھی وہ اپنی صفات کی برکت سے
قدیر اور قادر اور مقتدر بنائے۔
لفظ قدیر پر جو لُغوی بحث ہے۔ سب سے پہلے تو مناسب ہوگا کہ اس سے متعلق میں
کچھ احباب کو آگاہ کروں اور یہ جو سلسلہ ہے قدیر، قادر اور مقتدر پر گفتگو کا یہ چونکہ ایک خطبہ میں
مکمل ہونا ممکن نہیں تھا۔ اس لئے میں نے اپنی طرف سے تو کوشش کی ہے کہ دوحصوں میں اس
مضمون کو بانٹوں لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ تیسرے خطبہ تک بھی اس کو ممتد کرنا پڑے۔ بہر حال یہ
کوشش کروں گا کہ مضمون کو مختصر رکھتے ہوئے دو خطبوں کے اندرا سے سمیٹوں ۔ قَدَرَ اللهُ عَلَيْهِ
الأَمْرَ : قَضَى وَحَكَمَ بِہ عَلَیه اس کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ نے ایک بات کا فیصلہ فرمالیا۔ تو
قدیر اس ذات کو کہتے ہیں جو فیصلہ کرتی ہے اور فیصلہ کی قوت رکھتی ہے ذاتی اور انسانوں میں اس
پہلو سے ہر شخص قدیر نہیں ہوتا ۔ کئی مشکل مقامات پر تو بڑے بڑے انسانوں کے لئے بھی فیصلے
مشکل ہو جاتے ہیں لیکن بعض لوگ عام روزمرہ کی زندگی میں بھی کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے ۔ یہ
۔
کریں یا وہ کریں To be or not to be یہ سوال مستقلاً ایک سوالیہ نشان بن کر ان کی
زندگی کا عنوان بن جاتا ہے۔ اس لئے جب آپ خدا کو قدر پر سمجھتے ہیں یعنی قطعی فیصلہ کرنے والا تو اس
کی اس صفت کے قریب ہونا بھی آپ کے لئے ضروری ہے ورنہ ایک جھوٹے منہ کی تعریف ہوگی ۔ تو
مومن کا کام ہے کہ وہ خدا کی یہ صفت اختیار کرے کہ فیصلہ کرنے کی قوت کو بڑھائے اور جب بھی
دوٹوک باتیں سامنے ہوں جب بھی دوراہوں پر کھڑا ہو تو بعض ایسے اصولوں سے واقف ہو کہ جن
کے نتیجہ میں وہ قطعی فیصلہ کر سکتا ہو اور قرآن کریم نے قدیر کو جن معنوں میں استعمال کیا ہے اس میں یہ
بات سمجھنے میں بھی آسانی پیدا ہو جاتی ہے کہ فیصلے کی قوت کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے۔
پھر قَدَرَ الرِّزْقَ قَسَمَہ خدا تعالیٰ کے متعلق جب آتا ہے کہ اس نے قدر کیا رزق کو تو اس کا
ایک معنی ہے کہ اس نے زرق کو تقسیم کیا اور قدیر کا معنی مستقلاً رزق کو تقسیم کرنے کا نظام جاری کرنے
والا اور اس پر دنیا کو عمل پیرا کروانے والا ہے۔ یعنی جب سے کائنات بنی ہے جب سے رزق کی

خطبات طاہر جلد ۵
10
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
ضرورت خدا کی مخلوقات کو پیش آئی ہے اور امر واقعہ یہ ہے کہ خدا کی ہر مخلوق کو خواہ وہ زندہ ہو یا مردہ
ہو کسی نہ کسی رنگ میں رزق دیا جاتا ہے اور ایک بھی چیز فی ذاتہ قائم نہیں ، وہ رزق کی محتاج ہے لیکن
بے حساب رزق کی نہیں ۔ یعنی بے حساب سے مراد ہے بے ترتیب رزق کی نہیں بلکہ رزق میں تقدیر کی
ضرورت ہے ۔ اگر رزق تناسب کی حد سے بڑھ جائے تب بھی نقصان دہ ہے۔ اگر رزق تناسب کی
حد سے گر جائے تب بھی نقصان دہ ہے۔ تو قدر الرزق کا مطلب ہے تقسیم کیا گویا کہ قدیر وہ ذات
ہے جو تمام کائنات میں رزق کی تقسیم کا نظام چلانے والی ہے اور چونکہ اس کا اقتدار سے بھی تعلق ہے
اس لئے خدا کے مومن بندے جب بھی اقتدار پکڑتے ہیں تو وہ خدا کے رنگ میں قدیر بن جاتے ہیں
یعنی خدا کی طرف سے دنیا کو رزق اس طرح تقسیم کرتے ہیں جیسے خدا تعالیٰ کا منشاء ہوا اور اپنی طرف دنیا کو
سے تقسیم رزق کے قوانین نہیں بناتے یا بندوں کے بنائے ہوئے تقسیم رزق کے قوانین کی پیروی
نہیں کرتے بلکہ خالصہ اللہ کی قدیر ذات پر نگاہ رکھتے ہیں ۔ ان اصولوں کو سمجھتے ہیں جن اصولوں کے ہے
پیش نظر تقسیم رزق کا انتظام کیا گیا اور انہیں اپنا کر اپنی طرف سے انہی اصولوں کو جاری کرنے کی کوشش
کرتے ہیں ۔
ضَيَّقَهُ رزق تنگ کیا ۔ قَدَرَ کا ایک یہ بھی معنی ہے وَقَدَرَ عَلَیہ کا مطلب ہے کسی پر اس کا
رزق محدود کر دیا تنگ کر دیا جس کی تلخی وہ محسوس کرنے لگے۔ تو بعض اوقات خدا کی طرف سے رزق
تنگ بھی کیا جاتا ہے اور اس کے بہت سے مصالح ہیں، بہت سے اس کے پیچھے فلسفے ہیں جو کارفرما
ہیں۔ تو خدا کے مومن بندے جب وہ قدیر بننا چاہتے ہیں تو صفت قدیر کے اس پہلو کو بھی نظر انداز
نہیں کرتے اور بعض موقعوں پر وہ رزق کو تنگ بھی کرتے ہیں۔ اپنے لئے اپنے خاندان کے لئے بھی
اور غیروں کے لئے بھی لیکن وہ بھی محض اللہ ہوتا ہے۔ مثلاً خدا کے نام پر جب کوئی تحریک کی جاتی ہے
تو خدا کے مومن بندے جو اپنے گھر سے اپنے ہاتھوں سے رزق لے کر خدا کے حضور خدا کے کاموں
کے لئے پیش کر دیتے ہیں۔ اپنے بچوں کا رزق لے کر ، اپنی بیوی کا رزق لے کر ، اپنے احباب کا رزق
لے کر، اپنے عزیز واقارب کا رزق لے کر ۔ یعنی رزق تو ان کا ہی ہوتا ہے لیکن عموماً وہ ان چیزوں پر
خرچ کرنے والے ہوتے ہیں ۔ تو ان سب جہتوں سے اپنے خرچ کو روک کر جب وہ خدا کی سمت
رزق کو جاری کرتے ہیں ، دینے والے کی طرف تو گویا وہ خدا کی طرف سے قدیر بن گئے ۔ انہوں نے

خطبات طاہر جلد ۵
11
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
اپنے رزق کو محدود کر دیا لیکن اعلیٰ مقاصد کے لئے اعلیٰ مصالح کی خاطر اور قومی لحاظ سے بھی بعض دفعہ
خدا کے مومن بندوں کو ان معنوں میں بھی قدیر بننا پڑتا ہے اور بعض دفعہ اصلاح احوال کے لئے بھی
ان کو قدیر بننا پڑتا ہے۔ بچوں کی تربیت کے لئے بھی ان کو قد پر بنا بڑتا ہے یعنی رزق بعض دفعہ بچوں کا
اس غرض سے تنگ کیا جاتا ہے کہ ان کی عادتیں خراب نہ ہوں ، ان کو آسائش کی زندگی کی عادت نہ
پڑ جائے ، ان کے اندر خود اعتمادی پیدا ہو ۔ ایسی باتیں جو بظاہر محبت کے تقاضوں کے خلاف ہیں کہ
انسان اپنے بچے پر رزق تنگ کر دے۔ جب خدا کی صفات کو انسان سمجھتا ہے تو ایسی ہی باتوں کو اختیار
بھی کر لیتا ہے اور صرف مومن کا سوال نہیں ، صاحب فہم قو میں بھی خدا کی ان صفات کی نقالی کرتی ہیں
خواهہ براہ راست ان کو قرآن کریم کا عرفان نہ بھی حاصل ہو ۔ چنانچہ دنیا کی قوموں میں ایسے ایسے عظیم
الشان، دنیا کی نظر میں عظیم الشان لوگ موجود ہیں جن پر خدا تعالیٰ نے بے انتہاء رزق کھولا ہوا ہے
لیکن وہ اپنی اولاد کو پہلے تربیت کی خاطر رزق تنگ کر کے اپنے ہی کارخانوں میں اس طرح ملازم
رکھتے ہیں کہ ان کو مزدوری بھی کرنی پڑتی ہے اور پھر مزدوری سے گذر کر ان کو اور سخت کام بھی کرنے
پڑتے ہیں محض اس لئے کہ ان کو محسوس ہو کہ رزق کی تنگی کیا چیز ہے اور کس طرح رزق
کمایا جاتا ہے۔ تو بہر حال قدیر کے بہت سے ایسے استعمالات ہیں جن کے ڈھنگ انسان خدا سے
سیکھ سکتا ہے۔
قَدَرَ کا ایک معنی جمعہ اکٹھا کر لیا، کسی چیز کو قابو میں کر لیا، کسی چیز کو جمع کر لیا اور کسی چیز کو کسی
مقصد کی خاطر روک رکھا۔ اس کا تعلق بھی گہرا رزق کے ساتھ ہے ۔ جب خدا تعالیٰ کسی کے رزق
کو وسعت دیتا ہے تو بے محابا خرچ کو پسند نہیں فرماتا بلکہ بعض ایسے قوانین جاری فرماتا ہے جن کے
نتیجہ میں رزق کو بر محل استعمال کیا جائے بعض جگہ سے روکا جائے ، بعض جگہ پر جاری کیا جائے ، بعض
صورتوں میں اکٹھا کیا جائے ۔ تو یہ ساری صفات اللہ تعالیٰ کی ایسی ہیں جن کا تعلق قدیر سے ہے اور
جب آپ ان صفات پر غور کرتے ہیں تو یہ لفظ قدیر سے نکل کر پھیلنی شروع ہو جاتی ہیں۔ جیسے ایک
روشنی کے مرکز سے شعاعیں پھیلنے لگتی ہیں اور رفتہ رفتہ اور دیگر مضامین پر حاوی ہو جاتی ہیں اور یوں
محسوس ہوتا ہے جیسے قدیر کا ایک سورج چمکا ہے جس کی شعاعیں سارے جگ کو بھر رہی ہیں ہر طرف
پھیل کر ۔ خدا تعالیٰ کی دیگر صفات کے ساتھ بھی لفظ قدیر کا ایک تعلق قائم ہونے لگتا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۵
12
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
قدر کا ایک معنی پہچاننے کے بھی ہیں۔ جب کہا جاتا ہے کہ اللہ نے بندے کی قدر کی تو اس ندے کی قدری تو اس
سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو خوب اچھی طرح پہچانتا ہے اور اس کی صفات سے خوب طرح پہچانتا ہے اور اس کی صفات ہے
اچھی طرح واقف ہے، اس کے نتیجہ میں اس کے ساتھ ہمیشہ صحیح سلوک فرمائے گا۔ لاعلمی کے نتیجہ میں
وہ کوئی غلط سلوک نہیں کر سکتا۔ اس کا علم کے ساتھ بھی ایک تعلق ہے اسی لئے قرآن کریم میں
بسا اوقات علیم اور قد بر صفات کو جوڑ کر بیان فرمایا گیا ہے۔ تو قدر کے معنی ہیں پہچان لینا، معرفت
حاصل کر لینا ۔ مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهَ (الانعام : ۹۲) اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے
اپنے خدا کی قدر نہیں کی ، خدا کی قدر کن معنوں میں؟ اس کی عظمت کو نہیں پہچانا۔
ایک دفعہ ایک یہودی عالم آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنے علم کا زعم
صلى الله
الله
لیکر اس نے ایک ایسی چیز اپنی طرف سے آنحضرت ﷺ کے سامنے بیان کی جسے وہ سمجھتا تھا کہ
گویا نعوذباللہ اس کے علم کا رعب پڑ جائے گا اور بات وہ بیان کی جو آنحضرت ﷺ کے سامنے
کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتی تھی۔ اس نے یہ بیان کیا کہ ہم نے تو رات میں یہ پڑھا ہے کہ خدا تعالیٰ
کی ایک انگلی پر آسمان ہے، ایک انگلی پر زمین ہے، ایک انگلی پر دوسری بعض مخلوقات ہیں ۔ اس طرح
چند انگلیاں اس نے گنوائیں اور کہا کہ اس پر یہ چیز ہے ۔ اس پر وہ چیز ہے اور اس پر وہ چیز
ہے، آنحضرت ﷺ اس پر اتنا مسکرائے کہ راوی بیان کرتا ہے کہ آپ کے دانت نظر آنے شروع
ہو گئے اور آپ نے یہ آیت پڑھی مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِہ ان لوگوں نے اللہ کی معرفت کو
پہچانا نہیں ( صحیح بخاری تفسیر القرآن حدیث نمبر : ۴۴۳۷ ) ۔ یہ عجیب بات ہے کہ راوی جو بیان کرتے ہیں
اس روایت کو اور بعض احادیث کے علماء بالکل برعکس نتیجہ نکالتے ہیں اس سے۔ وہ کہتے ہیں آنحضرت
ے مسکرائے اس وجہ سے کہ آپ نے تائید فرمائی کہ ہاں ہاں تو نے بہت ہی معرفت کا نکتہ بتایا ہے
اور اس کی تائید میں یہ آیت پڑھی۔ حالانکہ یہ آیت خود بتا رہی ہے کہ آنحضرت ﷺ اس بیچارے کی
نادانی اور لا علمی پر مسکرائے ان معنوں میں کہ تمہیں پتہ ہی نہیں کہ خدا ہے کیا چیز ؟ وہ مجھ سے سیکھو، مجھے
کیا بتانے آئے ہو۔ جس کی ذات میں سرتا پا خدا نہاں ہو چکا ہے اس کو یہ بتانے آئے ہو کہ خدا کیا ہے
اور ایسی اس کی صفات دنیا میں جلوہ گر ہو رہی ہیں ۔ تو تحقیر کا مسکرانہ نہیں تھا وہ ، نہ تائید کا تھا بلکہ معرفت
الہی کے نتیجہ میں ایک بے اختیار مسکراہٹ تھی۔ جس پر کوئی انسان اپنے اختیار سے قابو ہی نہیں پا سکتا اور
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۵
13
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
پھر یہ آیت پڑھ دی مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهَ افسوس! ان لوگوں کو خدا کی قدر نہیں ہے
خدا ہے کیا چیز ؟ ان ظاہری بیانوں میں الجھے ہوئے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کی تعظیم ہے۔
علمة، جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے خدا تعالیٰ کی صفت قدیر کا صفت علیم سے بڑا گہرا تعلق
ہے تو قدر اللہ کا مطلب ہے علمہ یعنی ایک معنی اسکے یہ ہیں کہ کسی چیز کو سکھایا۔ ان معنوں میں کہ
اس کی معرفت بیان کی ان معنوں میں کہ ایک چیز کو سمجھ گئے اس کی قدر کی اور صرف اپنے تک نہیں پھر
رکھا پھر وہ آگے دوسروں کے سامنے پیش کیا۔ چنانچہ ان معنوں میں اللہ تعالیٰ کی تعظیم بیان کرنے کے
لئے بھی قدر اللہ کا محاورہ استعمال ہوتا ہے۔ عظمہ یعنی خدا کو صرف پہچانا ہی نہیں بلکہ پہچان کر اس
کے گیت گائے اس کی بلندی بیان کی اور دوسروں کو بھی اس اس سے متعارف کروایا۔ ان معنوں میں اللہ
تعالیٰ کی قدر ہمارے لئے یہ ہوگی کہ ہم بکثرت خدا تعالیٰ کی تعظیم کریں اور اس کی عظمت کو دوسروں کے
سامنے بیان کریں ان معنوں میں قدیر صفت کے ساتھ ہمارا ایک گہرا رابطہ ہوتا چلا جائے گا۔
قَدَرَ عَلَيْهِ قَوِيَ عَلَيْهِ کسی چیز کو کرنے پر پوری طاقت اور مقدرت۔ انہی معنوں میں
اردو میں لفظ مقدرت کا استعمال ہوتا ہے اور جب ہم کہتے ہیں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے قدیر کا ترجمہ
ہمیشہ یہ کیا جاتا ہے خدا ہر چیز پر قادر ہے۔ تو یہاں قدیر اور قادر میں تو اگر چہ فرق تو ہے لیکن اپنی زبان
کی مجبوری کی وجہ سے ہم اور ترجمہ کر نہیں سکتے ۔ ورنہ صفت قدیر قادر کی نسبت زیادہ وسیع ہے اور بہت
ازلیت اس میں پائی جاتی ہے، اس کے اندر ایک زمانے سے بالا ہونا داخل ہے اس کے معنوں میں،
ایسی ذات جو ہر وقت ہمہ وقت قدیر ہو ، صاحب قدرت ہو اسکو قدیر کہا جاتا ہے اور قادر کہتے ہیں
جو کسی ایک وقت میں اپنی قدرت کا نمونہ دکھائے ۔ قرآن کریم نے مختلف بیانات میں یہ فرق
نمایاں کر کے ہمیں دکھایا ہے مگر اس کا موقع بعد میں آئے گا تو میں آپکے سامنے رکھوں گا۔ بہر حال قدر
علیہ کا ایک مطلب ہے قوی عَلَیہ کسی چیز پر قدرت پانا ، اسے کرنے کا اختیار رکھنا لیکن یہ معنی
بہت سے وساوس کو پیدا کرنے کا بھی موجب بن گیا اور اس لحاظ سے میں اس کی کچھ مزید تشریح کرنا
چاہتا ہوں لیکن یہ مضمون بہتر ہوگا کہ ا کہ بعض اور باتوں کے بیان کے بعد بیان کیا جائے کیونکہ اس
کا تعلق لفظ قدیر کے بعض اور معانی سے بھی ہے۔
قَدَرَ الشَّي ءَ بِالشَّيْءِ ایک چیز کا دوسری چیز پر قیاس کیا اور اس کے مطابق بنایا۔

خطبات طاہر جلد ۵
14
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
تو قدیر کہتے ہیں ایسی ذات کو جو پہلے ایک ماڈل بنائے اور اس ماڈل کے مطابق پھر دوسری چیزیں بنانی
شروع کر دے۔ ایک چیز کو ملحوظ رکھے اور اس کے مطابق پھر اور چیزیں بنانی شروع کر دے۔ تو
خدا تعالیٰ نے دنیا میں جتنی بھی زندگی کی شکلیں بنائی ہیں ان میں ان پہلوؤں سے اللہ تعالیٰ کی قدرت
ہمیں دکھائی دیتی ہے کہ ماڈل پہلے تیار کیا جاتا ہے پھر اس ماڈل کے آگے اسی جیسے اور بننے شروع
ہو جاتے ہیں اور یہ خدا کی صفت قدیر ہے جو اس نظام کو سنبھالے ہوئے ہے اور جاری رکھے ہوئے
ہے۔ اگر خدا قدیر نہ ہوتا تو زندگی کے اپنی شکل میں آگے جاری ہونے کے کوئی امکان نہ ہوتے۔ کیوں
زندگی میں یہ طاقت ہے کہ وہ اپنی جیسی اور چیزیں پیدا کر سکتی ہے؟ یہ کوئی ذاتی صفت نہیں ہے۔ یہ
خدا تعالیٰ کی قدیریت کا مظہر ہے۔
پس مومنوں میں بھی خدا تعالیٰ کے قدیر ہونے کی یہ شان پائی جانی چاہئے کہ وہ ایک چیز پر
اتفاقی پیدائش پر بس نہ کریں بلکہ سلسلے پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ اپنی سوچوں میں ایک ایسا تغیر پیدا
کر دیں کہ گویا وہ خدا کی قدیریت کے مظہر بن کر صرف ایک چیز بنا کر راضی نہیں ہوں گے بلکہ نئے
ڈیزائن دنیا کو دیں گے، نئے ماڈل دنیا کو دیں گے۔ جس علم سے بھی ان کا تعلق ہے اس علم میں ایسی
باتیں پیدا کریں گے جس سے نمونہ پکڑ کر اور آگے پھر چیزیں پھیلنی شروع ہو جائیں۔
قَدَرَ الشَّيْءَ کا ایک معنی ہے کسی چیز کو پیدا ہی نہیں کیا بلکہ اس کا ایک وقت معین کیا ۔ اب
اس سے دیکھیں کتنا حیرت انگیز اس صفت کا تمام تخلیق سے تعلق قائم ہو رہا ہے۔ خدا تعالیٰ کی تخلیق کا جو
بھی پہلو آپ سوچیں کسی نہ کسی رنگ میں اس سے اسکی صفت قدیری کا تعلق پیدا ہو جاتا ہے اور اس
میں ایک سبق ہے۔ کوئی ایک چیز بھی خدا نے ایسی پیدا نہیں کی جس کے لئے وقت معین نہ کیا ہو۔ اس
لئے یہ خیال کہ ہر چیز دائمی ہے یا کوئی چیز دائمی ہے یہ بالکل جھوٹا اور باطل خیال ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی
ذات کے سوا کوئی چیز بھی دائمی نہیں ہے ۔ سوائے خدا کے کوئی چیز بھی ایسی نہیں جو وقت سے
بالا ہو اور وقت ان معنوں میں کہ اس کے اندر جتنی بھی صفات پائی جاتی ہیں ان کا ایک معین وقت ہے
ان کی جلوہ گری کا ایک معین وقت ہے اور کسی نہ کسی وقت آکر ان میں اجتماعی طور پر یا رفتہ رفتہ ایک کے
بعد دوسری میں کمی پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے اور بالآخر وہ انجام کو پہنچتی ہیں اور یہ انجام کو پہنچنا کوئی
اتفاقی حادثہ نہیں ہوتا بلکہ پہلے سے ایک معین طریق پر اس کی ذات میں وہ بات گویا کہ ایک کمپیوٹر کی

خطبات طاہر جلد ۵
15
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
طرح داخل کر دی جاتی ہے کہ تمہارا یہ وقت معین ہے اس سے آگے تم نہیں بڑھ سکتے ۔ ان معنوں میں
خدا تعالیٰ قرآن کریم میں مختلف جگہ اپنی قدرت کے اس پہلو پر روشنی ڈالتا ہے۔
پس یہ آج کل جو دنیا میں صناع قو میں ہیں انہوں نے بھی غیر اختیاری طور پر غیر شعوری
طور پر، لمبے تجربے کی بناء پر خدا کی بعض صفات سے استفادہ کرنا شروع کر دیا ۔ کیونکہ صفات باری
تعالیٰ دنیا میں ہر جگہ جلوہ گر ہیں اس لئے ضروری نہیں ہے کہ کلام کے ذریعہ وہ صفات کسی کو بیان کی
جائیں تو وہ انہیں سمجھنے لگے گا بلکہ جس رستے پر بھی آپ قدم اٹھائیں گے وہاں خدا کی صفات آپ کو نظر
آنی شروع ہو جائیں گی اور اگر گہری نظر سے آپ سفر کریں گے تو آپ کو دائیں بائیں اوپر نیچے ہر جگہ
خدا کی کچھ صفات کی معرفت بھی حاصل ہونی شروع ہو جائے گی۔ اب جو ایسی قومیں جنہوں نے
صناعی میں ترقی کی ہے اور بعض علوم میں ترقی کی ہے وہ یہ بات پہچان گئے ہیں کہ جب بھی کوئی چیز
بنائی جاتی ہے اس کی عمر معین کرنا صرف ضروری نہیں بلکہ بتانا بھی چاہئے کہ کتنی عمر اس کی مقدر ہے۔
چنانچہ یہ لوگ جب پل بھی بناتے ہیں تو اس کی بھی عمر لکھ دیتے ہیں۔ کوئی کیمرہ بناتے ہیں تو اس کی
گارنٹی پر بھی عمر ہوتی ہے، اس کے علاوہ بھی تخمینہ ہوتا ہے کہ کب تک یہ جاری رہ سکتا ہے یا چل سکے
گا۔ اور جو لوگ ان باتوں سے نا واقف ہیں بد قسمتی سے وہی لوگ ہیں جن کے سامنے بیان کی گئی تھیں
یعنی قرآن کریم نے چودہ سو سال پہلے کھول کر یہ مضمون مسلمانوں کے سامنے رکھ دیا کہ خدا تعالیٰ
قدیر ہے۔ وہ جو چیز بھی پیدا کرتا ہے اس کے لئے ایک وقت معین کرتا ہے اس لئے تم بھی اپنی صناعی
میں خدا کی قدرت کے یہ رنگ اختیار کرو اور ہر چیز جو بناؤ اس کو علم کے زور سے بناؤ حکمت کے ساتھ
بناؤ اور فیصلہ کرو کہ کس وقت تک اس چیز نے کام میں آنا ہے اور کس وقت تک یہ کام دے سکتی
ہے۔ اس پہلو سے بھی جماعت احمد یہ کو اپنے ہر پہلو میں قدیر بننا چاہئے ، اپنی ہر زندگی کے پروگرام
کو معین کرنا چاہئے اور وقت مقرر کرنا چاہئے اس کا۔
قَدْرَهُ عَلَى الشَّيْءِ جَعَلَهُ قَادِراً ۔ قَدَّرَ كا معنی ایک یہ بھی ہے جب باب تفعیل میں
اسکوڈ ھالا جائے قَدْرَ يُقَدِّرُ تَقْدِير اتو اس کا معنی ہے کہ کسی کام کرنے پر قادر بنادیا۔ قَدْرَ فَلَان رَوَّى
وَفَكَرَ فِي تَصْفِيَّةِ اَمْرِهِ کہ اپنے معاملہ کو سدھارنے کے لئے گہرے سوچ بچار سے کام لیا۔ یہ
دونوں مضمون ایسے ہیں جن پر قرآن کریم مختلف جگہوں پر روشنی ڈال رہا ہے۔ فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ

خطبات طاہر جلد ۵
16
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
(المدثر :۱۹) برے معنوں میں بھی بیان کیا ہے کہ فرعون کو دیکھو اس نے ایک اندازہ لگایا اور کام اپنی
طرف سے سنوارنے کے لئے اس نے ایک گہری تدبیر کی فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ ہلاک ہو۔ اس کی تو
تدبیر بالکل الٹ گئی، بجائے فائدہ پہنچانے کے اس کے لئے نقصان کا موجب بن گئی ۔ تو قدر کا یہ معنی بھی
ہے کہ صرف وقتی جذبات یا حالات سے متاثر ہو کر اچانک کوئی کام نہ کرے بلکہ پہلے سے سوچے تدبیر
اختیار کرے ایک سکیم بنائے ، اس کے بلیو پرنٹس تیار کرے، اس کے تمام پہلوؤں پر نظر کرے اور پہلے اپنے
فکر میں اس کی پلاننگ مکمل کر لے اس کا منصوبہ بنالے پھر اس کو عمل میں ڈھالنے کی کوشش کرے۔
اب یہ وہ پہلو ہے کہ اگر اس کو آپ اختیار کر لیں یعنی جماعت احمد یہ ایک امتیازی نشان کے
طور پر اس پہلو کو اختیار کرلے تو دیکھیں آپ کا مقام کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہے دنیا کے ہر شعبے میں ،
زندگی کے ہر شعبے میں اس عادت سے غیر معمولی فائدہ پہنچ سکتا ہے لیکن بدقسمتی سے بہت سے انسان
ایسے ہیں جو کام پہلے کرتے ہیں سوچتے بعد میں ہیں یا کام کرتے وقت سوچتے ہیں۔ جوں جوں
مشکلات پیدا ہوں ساتھ ساتھ ان کا ذہن ان مشکلات کو حل کرنے کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ اور جن
قوموں نے خدا کی صفت قدیری سے استفادہ کی کوشش کی ہے وہ نہ صرف یہ کہ بہت پہلے سوچتے
ہیں بلکہ آئندہ آنے والے خطرات کے بارہ میں بھی حتی المقدور ایک تصور باندھتے ہیں اور ان خطرات
کو دور کرنے کے لئے بھی ذہن میں ایک پلان مکمل کرتے ، ایک منصوبہ بناتے ہیں اور پھر جو چیز بھی وہ
تخلیق کرتے ہیں وہ جہاں تک ان کے لئے ممکن ہے وہ تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر تخلیق کرتے ہیں کہ
فلاں وقت اتنی دیر تک چلنے کے بعد اس مشین میں یہ نقص پیدا ہو سکتا ہے اس کے نتیجہ میں یہ خطرات
پیش آسکتے ہیں۔ ان خطرات کے ازالہ کے لئے ہمیں یہ یہ کرنا چاہئے ۔ اس کے باوجود انسان پوری
طرح قدیر نہیں بن سکتا کیونکہ اس کو تمام علم حاصل نہیں ہے اور قدیر کا علیم سے ایک گہرا تعلق ہے۔
جب تک علم مکمل نہ ہو قدرت مکمل نہیں ہو سکتی اس لئے انسان تو اس میں ٹھوکر کھا جاتا ہے لیکن بہر حال
جتنا جتنا وہ خدا کی صفت قدیری کے قریب بڑھتا ہے اتنا اتنا اس کی تخلیق ، اس کی صنعت زیادہ حسین تر
ہوتی چلی جاتی ہے۔ لیکن بد قسمتی سے مسلمان جن کو یہ گر سکھائے گئے قرآن کریم کی طرف سے وہ
بالعموم اس سے کلیہ غافل ہیں نہ منصوبہ بناتے ہیں نہ یہ فکر کرتے ہیں کہ کیا کرنا ہے بلکہ ایک عجیب
ظالما نہ تضاد پیش کر رہے ہیں یعنی ایک وہ قوم تھی حضرت عیسی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی جن کو یہ

خطبات طاہر جلد ۵
17
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
بتایا گیا کہ کل کی فکر نہ کرو جو وقت آئے گا ٹھیک دیکھا جائے گا اور ایک وہ قوم ہے جس کو قرآن کریم نے
بار بار بتایا کہ کل کی فکر کرو وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ( الحشر : ۱۹) خبر دار نگران رہو کہ
کل تم آگے کیا بھیجنے والے ہو، اپنے مستقبل کے لئے کیا تیاری کر رہے ہو اور جس کو پھر خدا نے اپنی
صفات کے بیان کے ذریعہ خوب اچھی طرح آگاہ کر دیا کہ ترقی کی راہیں کیا ہیں اور کس طرح ان
پر قدم مارے جاتے ہیں۔ وہ ان صفات سے عاری ہو بیٹھے ہیں لوگ اور جن کو یہ
نہیں بتایا گیا تھا انہوں نے ایک لمبا سفر خدا تعالیٰ کی عملی قدرت میں اختیار کیا یعنی خدا تعالیٰ نے جو
قوانین قدرت اس مادی دنیا کے بنائے ہیں ان میں انہوں نے سفر اختیار کیا اور رفتہ رفتہ خدا تعالیٰ
کا عرفان غیر شعوری طور پر حاصل کرنا شروع کر دیا اور صفت قدیری کے بعض پہلو اختیار کے اور دنیا
میں ترقی کی۔
القدر مبلغ الشیء کس چیز کی حد اور انتہاکون الشيء مساويا بغيره بلا
زیادہ کہ ایک چیز کا بغیر کمی یا بیشی کے دوسری چیز کے برابر ہونا ۔ الطاقة اور طاقت بھی اس کا معنی
ہے۔ یہ بہت ہی عجیب مضمون ہے جو خدا تعالیٰ کی تخلیق میں ہمیں دکھائی دیتا ہے اس کی قدرت
کے معنوں میں ۔ قدرت کا ایک معنی یہ ہے کہ ہر چیز کو متوازن رکھنا ۔ اگر ایک مثبت پہلو ہے تو اس
کے برابر ایک منفی پہلو رکھنا یہاں تک کہ جب ترازو میں ان باتوں کو تو لو تو دونوں پہلو بالکل
مساوی ہو جائیں ۔ خدا تعالیٰ کی قدرت جب عملی تخلیق میں جلوہ گر ہوئی ہے تو حیرت انگیز طور پر
اس کی قدیری کی شان ہر جگہ نظر آتی ہے۔ جو کچھ بھی اس نے پیدا کیا ہے اس کے اندر یہ توازن
آپ کو ملتا ہے ۔ ایک پول ہے دائیں کا اور ایک بائیں کا پول ہے۔ ایک مثبت قوت ہے ایک منفی
قوت ہے اور ان سب کو اگر آپ اکٹھا کر دیں تو Sum Total زیرو ہو جائے گا، بظاہر صفر
ہو جائے گا۔ یہ اتنا حیرت انگیز توازن ہے کہ اگر ساری کائنات کی تمام منفی چیزوں کو تمام مثبت
چیزوں کے ساتھ مدغم کر دیں تو جواب صفر آئے گا ، ہر چیز عدم ہو جائے گی اور یہ خدا کی قدیری کی
شان ہے کہ اس نے عدم سے اس طرح تخلیق کی ہے کہ مثبت بھی پیدا کیا اور منفی بھی
پیدا کیا اور دونوں مختلف پہلو اتنے متوازن پیدا کئے کہ آخری حساب کے نقطہ نگاہ سے ایک ذرہ
کا بھی بظاہر فرق نہیں پڑ رہا۔ اس کے باوجود لا متناہی تخلیق کی صورتیں پیدا ہو گئیں ۔ ایک بھی ہے

خطبات طاہر جلد ۵
18
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
خدا اور یہ سب کچھ بھی ہے۔ ان سب سوالوں کا جواب آگیا کہ:
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود
پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے؟
اے خدا! تو تو کہتا ہے کہ تیرے سوا اور ہے ہی کچھ نہیں تو پھر یہ کیا ہنگامہ ہے!
ه
یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیں
یہ غمزه و عشوہ و ادا کیا ہے؟
( دیوان غالب صفحه : ۲۵۱-۲۵۲)
یہ کیا دنیا میں ہم دیکھ رہے ہیں یہ حسن کی جلوہ گریاں، یہ ادائیں، یہ نا ، یہ مظالم کا سلسلہ،
یہ
کے مختلف پہلو، یہ بدصورتیوں کے مختلف پہلو ۔ لیکن جب آپ خدا کی صفت قدیر پر غور کرتے ہیں تو پتہ
چلتا ہے کہ اس کا ایک گہرا تعلق توحید باری تعالیٰ سے بھی ہے اور قدرت کے اندر یہ بات پائی جاتی ہے کہ
خدا کے سوا ہر چیز ایک دوسرے کے ساتھ متوازن ہو کر عدم اختیار کر جائے اگر خدا تعالیٰ یہ چاہے۔
ایک دفعہ ہمارے ایک احمدی بزرگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی جو بہت
دعا گو تھے اور جن کی دعاؤں کو خدا تعالی بڑی جلدی پا یہ قبولیت میں جگہ بھی دیتا تھا اور بہت جلد جواب
بھی دیتا تھا۔ ان کے متعلق یہ واقعہ آتا ہے کہ وہ ایک دفعہ اسی الجھن میں مبتلا ہو گئے ۔اے خدا! جب
تیرے سوا ہے ہی کچھ نہیں تو یہ لاکھوں کروڑوں اربوں ان گنت شکلیں ہم کیا دیکھ رہے ہیں، میں
کیا ہوں ؟ تو کیا ہے؟ ما وتو کے جھگڑے کیا ہیں، یہ زمین یہ آسمان، یہ بیچ میں چیزیں پیدا ہونے والی
ان گنت مخلوقات کی قسمیں ۔ مجھے تو اس کی سمجھ نہیں آتی۔ پھر تیری وحدت کہاں گئی ۔ اسی سوچ میں مبتلا
تھے کہ اچانک کشفی حالت طاری ہوئی اور کشفی حالت میں انہوں نے دیکھا کہ وہ ایک بچے کی طرح
ایک کلاس روم میں بیٹھے سبق حاصل کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ ایک استاد بن کر بلیک بورڈ ، تختہ سیاہ
پر چاک سے کچھ لکھ رہا ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے یعنی تمثل کے طور پر ایک استاد کی شکل اختیار کر کے
بلیک بورڈر پر ایک لکھا اور ان سے جو شاگرد بنے ہوئے بیٹھے تھے ان سے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو انہوں
نے کہا 1 اس پر خدا نے ایک طرف زیر ولکھا ، صفر لکھا تو فرمایا یہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جی صفر ۔ پھر اور کیا ہے
صفر لکھے پھر اور صفر لکھے یہاں تک کہ بہت سے صفر لکھے۔ پھر ایک صفر اٹھا کر اس 1 کے دائیں طرف

خطبات طاہر جلد ۵
19
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
رکھ دیا اور کہا یہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ 10 (دس) پھر ایک اور صفر اٹھایا اور اس کے آگے دائیں
طرف رکھ دیا پھر خدا نے پوچھا یہ کیا ہے انہوں نے کہا جی 100 ۔ غرضیکہ وہ ہند سے بڑھنے شروع
ہوئے یہاں تک کہ گنتی ختم ہو گئی اور پھر یہ کشفی حالت بھی جاتی رہی ۔ تو سبق یہ دینا مقصود تھا کہ جو کچھ
بھی ہے خدا کی ذات سے طاقت حاصل کر کے ہے، اس کے منشاء اور ارادے کے مطابق ہے اور اسی
سے صفر قوت پکڑتے ہیں اور تعدد اختیار کرتے ہیں اور اگر اس 1 کے ساتھ ان صفروں کا رشتہ نہ
باندھا جائے اور صحیح سمت میں نہ باندھا جائے تو ان کی کوئی بھی حیثیت نہیں ۔
تو صفت قدیر بھی ہمیں یہی سبق دیتی ہے کہ تخلیق کا خدا تعالیٰ کی قدرت کی شان کے ساتھ
ایک گہرا تعلق ہے یعنی قدر کے یہ معنی کہ متناسب اور متوازن کرنا یہاں تک کہ دونوں پہلوسوفی صدی
برابر ہو جائیں۔ یہ صفت خدا کی ہر تخلیق میں آپ جلوہ گر دیکھیں گے اور احمدیوں کے لئے بھی اس
میں گہرے سبق ہیں ۔ آپ کو خدا تعالیٰ تخلیق کے نئے نکتے سمجھا رہا ہے، نئے عرفان عطا فرما رہا ہے ۔
اپنی ذات میں پہلے توازن پیدا کریں اگر آپ خدا کے قدیر بندے بنا چاہتے ہیں۔اپنی ذات
کو متوازن بنائیں کیونکہ متوازن ہوئے بغیر نشو و نما نہیں ہو سکتی ۔
نشو و نما تخلیق کا ایک دوسرا پہلو ہے ابتداء جب تخلیق کی ہو جاتی ہے تو پھر اعادہ ہوتا ہے تخلیق
کا اور تخلیق کے ہر اعادہ کے وقت خدا کی قدرت کا یہ پہلو جلوہ گر ہو جاتا ہے کہ ایک توازن کی حالت
قائم کی جاتی ہے جس سے پھر نئی نشو نما پیدا ہوتی ہے۔ مثلاً آپ گندم کا کھیت اگانے کی کوشش کریں،
دانوں کا چھٹا دیں گے تو روئیدگی تو پیدا ہو جائے گی لیکن اگر اس کھیت کے اندر توازن نہیں ہے
تو یا تو آپ کو کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا یا آپ کی بیشتر محنت ضائع چلی جائے گی یا کم سے کم جو حد امکان
تک آپ فائدہ اٹھا سکتے تھے اپنی محنت کا وہ نہیں اٹھا سکیں گے ۔ مثلاً اگر زمین متوازن نہیں ہے تو اس
سے زمیندار جانتا ہے کہ کتنا بڑا اس کی فصل کے پھل پر اثر پڑتا ہے۔ اگر پانی متوازن نہیں دیا گیا یعنی
خشکی اور تری کا جو توازن ہے وہ صحیح قائم نہیں رکھا گیا تو اس سے بھی بعض دفعہ ساری محنت بے کار چلی
جاتی ہے کسی وقت میں زیادہ پانی دے دیں اور کسی وقت میں خشکی زیادہ دے دیں تب بھی
نقصان خشکی نہ پیدا کریں تب بھی نقصان تری پیدا نہ کریں تب بھی نقصان ۔ توازن ہے جس کے
نتیجہ میں کھیت بڑھتے ہیں ۔ کھاد بڑی اچھی چیز ہے ۔ طاقتور چیز ہے لیکن کھاد میں جہاں توازن

آج 10 میں سے 10 باقی