صفت قدیر کا پر معارف بیان نیز بر ازیل میں مشن کے قیام کا ذکر

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۵
20
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
بگڑے۔ وہاں کھیت خود بولتا ہے ، شکایت کرتا ہے ۔ میں زمیندار عملاً رہا ہوں بڑا لمبا عرصہ مجھے پتہ
ہے، میں تو پھرتا تھا تو کھیتوں کی شکایت سنتا تھا، دیکھتا تھا کہیں زیادہ کھاد سے اتنا زیادہ نشو و نما ہوئی کہ
وہ فصل نشو و نما کے زیادہ ہونے کی وجہ سے ختم ہو گئی۔ ہواؤں سے گر گئی ۔ یا ویسے ہی Vegetative ونما وحدت
Growth یعنی اس کی سبزی کی نشو و نما زیادہ ہو گئی ، پھل کے قابل نہ رہی اور جہاں کم تھی وہاں چہرے
کی زوری بولتی تھی کہ ہمیں کم طاقت دی گئی ہے۔
تو صفت قدیری میں یہ جو توازن کی شان ہے اس میں بہت گہرے سبق ہیں ہمارے لئے ۔
ہم اپنی ذات میں توازن پیدا کریں اور پھر اس توازن کو اپنی تخلیقات میں جاری کریں تو عظیم الشان
ترقی کی راہیں جماعت احمدیہ کے لئے کھل سکتی ہیں۔
القَدَرُ الْقَدْرُ کے مقابلہ پر لفظ ہے الْقَدَر ( دال کی زبر - لا زبر کے ساتھ ) جس کا معنی ہے
مَايُقَدْ رَ اللهُ مِن قَضَاءِ وہ قضاء جس کا اللہ تعالیٰ فیصلہ کرتا ہے ۔ عَرَّفَهُ بَعْضُهُمْ بِأَنَّهُ تَألف
الارادة بالاشياء فِي أَوْقَاتِهَا بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اشیاء کا اپنے
اوقات پر وقوع پذیر ہونا یہ قدر ہے۔ تو یہ ایک اور پہلو بھی ہے جو بہت اہم ہے خدا تعالیٰ کی صفت
قدیری کو سمجھنے کے لئے کہ جو چیزیں بھی رونما ہوتی ہیں وہ سب اپنے وقت پر رونما ہوتی ہیں۔ یعنی
ہر چیز کے رونما ہونے کے لئے ایک وقت معین اور مقدر ہے ۔ مثلاً جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے
دانت نہیں ہوتے لیکن چونکہ وہ خدا کی قدرت سے پیدا ہوا ہے اس لئے ہمیں توقع رکھنی چاہئے کہ وہ
چیز جس کی اس کو آئندہ ضرورت پیش آنے والی ہے عین اس وقت پیدا ہو گی جب اس کو ضرورت پیش
آئے گی۔ بعض اور صفات سے بظاہر وہ عاری نظر آتا ہے اس میں نہ آنا نا والی بات ہے نہ ذکران
والی بات ہے۔ نہ اس میں نر کی صفات ہیں نہ مادہ کی صفات ہیں لیکن ہرانسان جانتا ہے کہ چونکہ وہ
خدا تعالیٰ کی قدرت سے پیدا ہوا ہے اس لئے تقدیر کے معنی یہ ہیں کہ اب وقت مقررہ پر کچھ اور چیزیں
ظاہر ہوں گی داڑھی نہیں ہے تو وہ داڑھی بھی ظاہر ہوگی۔ اور بہت سی صفات ہیں جو رفتہ رفتہ ترقی کریں
گی۔ تو جب دانت کی طلب پیدا ہوتی ہے ، جب دانت کا اقتضاء پیدا ہوتا ہے تو دانت اگنے شروع
ہو جاتے ہیں اور جب ان دانتوں کے جھڑنے کا اقتضاء پیدا ہوتا ہے تو وہ دانت جھڑ نے لگ جاتے
ہیں اور جب ان کی جگہ بہتر اور نسبتاً لمبے رہنے والے دانتوں کا وقت آتا ہے تو پھر وہ ساتھ اُگنے

خطبات طاہر جلد ۵
21
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
بھی شروع ہو جاتے ہیں اور جتنی دیر تک ان کے لئے اگنے کی ضرورت ہے ، جتنا لمبا ہونے کی
ضرورت ہے اس وقت تک وہ حکم نافذ العمل رہتا ہے کہ بڑھو اور پیدا ہو اور جس وقت وہ ایک حد مقررہ
تک پہنچ جاتے ہیں تو خدا کی دوسری تقدیر جو کم کرنے والی تقدیر بھی ہے ( قدر کا ایک معنی ہے کم
کرنا قَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُ رزق کم کر دیا ) ۔ تو خدا کی یہی قدرت کسی نئی صفت کی ضرورت پیش نہیں
آتی ، اسی قدرت کا دوسرا پہلو جلوہ گر ہو جاتا ہے اور وہاں قدیر کے معنی یہ ہیں کہ اب اس کو کم کرو۔
چنانچہ دانت کی Growth بڑھتے بڑھتے ایک مقام پر جا کر رک جاتی ہے اور رکتی کے معنی صرف یہ
ہیں کہ کم ہو جاتی ہے ورنہ روزانہ گھسائی پٹائی اتنی زیادہ ہوتی ہے ہمارے اعضاء کی کہ اگر نشو و نما بھی
ساتھ جاری نہ رہے تو ہم تو چند دنوں میں گھس پٹ کر ختم ہو جائیں۔ کہتے ہیں ایک انسان سات سال
میں بالکل نیا جسم اختیار کر لیتا ہے کیونکہ سات سال کے اندر جتنا بھی وہ اپنے آپ کو استعمال کرتا ہے
عملاً اس کا پہلا وجود سارا ہی غائب ہو چکا ہوتا ہے۔
تو خدا تعالیٰ کی قدرت کے دونوں پہلو بیک وقت جلوہ گر ہیں قدیر بمعنی نشو و نما پیدا کرنے
والے کے بھی اور قدیر یمعنی کم کرنے والے کے بھی اور پھر توازن پیدا کرنے والے کا معنی بھی عمل
پیرا ہے، پھر وقت معین کرنے والے کا معنی بھی عمل پیرا ہے، پھر وقت معینہ پر نئی چیزوں کا ظہور پذیر ہونا یہ
معنی بھی عمل پیرا ہے اور انسان غفلت کی حالت میں زندگی گزار دیتا ہے اور سوچتا ہی نہیں کہ خدا کی صرف
ایک صفت کا ہی اگر وہ احسان ادا کرنے کی کوشش کرے تو ساری عمر سوچوں میں گزار دے، ساری
عمر تحقیق میں گزار دے یا دوسروں کی تحقیق سے استفادہ کی کوشش کرے تب بھی وہ ایک صفت الہی باری
تعالیٰ کے سمندر کو طے نہیں کر سکتا۔
کیوں بچہ بڑھتا ہے اور ایک وقت پر جا کر وہ بڑھنا بند کر دیتا ہے۔ کیا یہ اتفاقی حادثات
ہیں؟ کیوں خون کے سیل Duplicate ہوتے ہیں بڑھتے ہیں اور اس کے بعد پھر رک جاتے ہیں
بڑھنا بظاہر اور صرف اتنا بڑھتے ہیں کہ جتنا خون کے توازن کو برقرار رکھ سکیں۔ قد صرف اتنا بڑھتا ہے
جتنا گھسائی پٹائی کے مقابل پر اس کو برابر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ یہ سارے خدا تعالیٰ کی صفت
تقدیری کے منظر ہیں جو عملاً ہر تخلیق کے مناظر میں نظر آتے ہیں ۔ اور عملاً ان میں سے اکثر سے ہم
اندھے رہتے ہیں یعنی دیکھتے ہوئے بھی نہیں دیکھ رہے ہوتے ۔ دیکھتے ہوئے بھی خدا کی طرف ان

خطبات طاہر جلد ۵
22
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
صفات کو منسوب نہیں کر رہے ہوتے اور ایسی غفلت کی حالت میں زندگی گزار دیتے ہیں جیسے
کولہو پر بیٹھا ہوا انسان بالآخر اس کی آواز کوسننا بند کر دیتا ہے۔ اگر کولہو پر بیٹھا ہوا انسان کولہو چل
رہا ہو جو لوگ اس پر بیٹھتے ہیں ان کو نیند آجائے تو آواز بند ہونے پر ان کی آنکھ کھلتی ہے۔ یعنی بظاہر عام
حالات سے بالکل الٹ بات ہے کیونکہ ایک خاص قسم کے شور کے وہ عادی ہو گئے ہیں وہ شور ہو تو وہ
غفلت کی حالت میں چلے جاتے ہیں وہ شور نہ ہو تو وہ بیدار ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح بعض دفعہ صفات
باری تعالیٰ جب اپنا جلوہ روکتی ہیں تو تب آنکھیں کھلتی ہیں انسان کی ایک زمیندار ایک فصل کو محبت
اور پیار کی نظر سے دیکھ رہا ہے کہ کتنی عظیم الشان فصل ہے اور محسوس ہی نہیں کر رہا کہ خدا تعالیٰ کی رحمت
کے جلوے اس میں ہیں ، خدا تعالیٰ کی قدرت کی شان اس میں نمایاں ہو رہی ہے، جلوہ دکھا رہی ہے۔
خدا تعالیٰ کی اور بہت سی صفات ہیں جو جلوہ دکھا رہی ہیں لیکن اچانک خدا تعالیٰ کی حفاظت اور رحمت
کا سایہ ایک لمحہ کے لئے اٹھتا ہے اس فصل سے اور ژالہ باری کا وہ شکار ہو کر ایک دم ختم ہو جاتی ہے،
کچھ بھی اس کا باقی نہیں رہتا تو سارا سال یا نصف سال کم سے کم خدا تعالیٰ کی جن صفات کو محسوس
کرنے سے غافل رہا تھا جب ایک لمحہ کے لئے ان صفات نے جلوہ دکھانا چھوڑا تو اس کی توجہ اس کی
طرف مبذول ہو گئی اور وہ بھی ہر ایک کی نہیں۔ جو خدا سے ڈرنے والے لوگ ہیں وہ بیدار ہو جاتے
ہیں ایسے موقعوں پر اور وہ سمجھتے ہیں کہ دراصل سب کچھ اللہ کے فضل کے ساتھ جاری ہے۔
یہ مضمون خود بھی خدا تعالیٰ قرآن کریم کی دوسری آیات میں بہت کھول کر بیان کرتا ہے
یہاں تک کہ ہمارے آگے، ہمارے پیچھے خدا تعالیٰ کی حفاظت کرنے والے، قانون جاری کرنے کے
لئے فرشتے موجود ہیں اور ایک لمحہ بھی ہم اگر خدا کی حفاظت سے باہر ہو جائیں تو ہمارے لئے فوری
ہلاکت ہے۔ ایک لمحہ کے لئے بھی ہم بچ نہیں سکتے اس کے بغیر تو صفت قدیر نے یہ سارے جلوے
دکھا رکھے ہیں لیکن افسوس کہ ہم اکثر غفلت کی حالت میں گزر جاتے ہیں زندگی گزار دیتے ہیں اور جن
نشانوں سے اپنے رب تک پہنچ سکتے تھے ان سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔
میرا خیال ہے اب وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے میں اس کو اب اسکے بعد ختم
کرتا ہوں۔ خدا کرے دو خطبوں میں یہ مضمون حل ہو جائے لیکن دو نہیں تو تین میں ہو جائے گا انشاء
اللہ تعالیٰ ہو جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے پیار اور محبت کا ذکر ہے مزہ ہی آتا ہے بہر حال یعنی خدا کی

خطبات طاہر جلد ۵
23
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
ایک صفت کو بیان کرنے میں اگر ہم دیر لگا دیں تو اس میں حرج کیا ہے ۔ صرف یہ جلدی ہوتی ہے کہ
جلدی مضمون بیان ہوں تا کہ بعد ہوں تا کہ بعض دوسرے مضامین جن کی ضرورت پیش آتی ہے وہ روک نہ بیچ میں
بن جائیں جس کو پنجابی میں کہتے ہیں ڈیک ٹوٹنا کہ ڈیک نہ ٹوٹ جائے۔ اس لئے میں کوشش
کرتا ہوں کہ جلدی جلدی بعض صفات کا بیان جہاں تک ممکن ہے مکمل کرلوں ۔ بہر حال چونکہ اب
وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے مجھے اس مضمون اب کو ختم کرنا پڑے گا صرف اس حصے کو جس کو میں نے
چھیڑا ہے بیان کرتا ہوں۔
الْقَدَرُ وَ التَقْدِيرُ تَبْيِينُ كَمِيَّةِ الشَّيْءِ کسی چیز کی کمیت کی وضاحت تَقْدِيرُ اللهِ
الا شُيَاء عَلَى وَجْهَيْنِ اللہ کی تقدیر ان معنوں میں دو طرح سے ظاہر ہوتی ہے۔
أَحَدُهُمَا بِعَطَاءِ القُدْرَةِ وَالثَّانِي بِأَنْ يَجْعَلَهَا عَلَى مِقْدَارٍ مَخْصُوصٍ
وَجْهِ مَخْصُوصٍ حَسْبَ مُقْتَضَةِ الْحِكْمَةُ
یعنی کام کرنے کی قدرت دے کر بھی اللہ تعالیٰ اپنی صفت القدر و التقدیر کو ظاہر کرتا ہے
کہ وہ دوسرں میں بھی کام پیدا کرنے کی قدرت پیدا کرتا ہے اور اس پہلو سے بھی کہ حکمت کے
تقاضا کے مطابق اشیاء کو مخصوص اندازے اور مخصوص طرز پر بناتا ہے یعنی جو کچھ بھی وہ کرتا ہے حکمت
کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کے کرتا ہے اور اس کے ہر فعل کے ہر پہلو میں حکمت کارفرما دکھائی دے گی۔ یہ
مضمون الگ ہے کہ حکیم کیا ہے وہ تو اس صفت حکیم کے وقت میں انشاء اللہ تفصیل سے بیان کروں گا۔
یہاں جو اس کا پہلے حصہ ہے اس کی طرف میں متوجہ کرنا چاہتا ہوں ۔ کام پر صرف قدرت پانا ہی انسان
کو قدر نہیں بنا دیتا بلکہ اس قدرت کو دوسروں میں پیدا کرنے کی اہلیت بھی صفت قدیری کا حصہ ہے۔
پس جماعت احمد یہ کو اپنی صفات کو دوسروں میں جاری کرنے کی اہلیت بھی اختیار کرنی
چاہئے ۔ اپنی صفات حسنہ کو اپنے بچوں میں اپنے اہل وعیال کے علاوہ اپنے دوستوں میں بھی جاری
کرنے کی قدرت حاصل ہونی چاہئے اور اپنے ماحول اپنے گردو پیش میں بھی ان صفات کو جاری
کرنے کی قدرت حاصل ہونی چاہئے ۔ تب آپ صحیح معنوں خدا تعالیٰ کی صفت قدیری کی طرف روانہ
ہو جائیں گے۔
میں جب کہتا ہوں روانہ ہو جائیں گے تو مراد ہے فَفِرُّوا إِلَى الله کے حکم پر عمل

خطبات طاہر جلد ۵
24
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
پیرا ہونے کے لئے چند قدم آپ ضرور اٹھا لیں گے اس سمت میں ۔ ورنہ یہ آیت آپ روز سنتے رہیں
گے یا پڑھتے رہیں گے یا درسوں میں اس پر غور کریں گے مگر حقیقی معنوں میں یہ آیت آپ کو کوئی بھی
فائدہ نہیں پہنچائے گی ۔ پس فَفِرُّوا إِلَى اللهِ میں ایک جلدی کا پہلو پایا جاتا ہے وہ یہ بتاتا ہے
کہ خدا کی باقی تمام صفات تو الگ رہیں اس کی ایک صفت کے سارے تقاضے پورا کرنا ہی بہت
بڑا کام ہے۔ تمہاری زندگیاں تھوڑی ہیں ، تمہارا عرصہ حیات چھوٹا سا ہے تم کیا کیا کرو گے اور کیا کیا
اختیار کرو گے۔ خدا کے فضل کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں ہو سکے گا مگر جلدی کرو ۔ افراتفری کی وجہ سے
گھبراہٹ میں دوڑو اس کی طرف کیونکہ وقت بہت تھوڑا ہے اور کام بہت زیادہ ہے۔ اگر چہ
تقاضے بالآخر سو فی صدی تو پورے ہو ہی نہیں ہو سکتے مگر جب آپ کسی بچے کو کہتے ہیں کہ دوڑ و تو جب
وہ دوڑنا شروع کرتا ہے تو اس وقت عملاً وہ تقاضے پورے بھی کر دیتا ہے خواہ وہ اس حد تک نہ بھی
دوڑ سکے جس حد تک اس کو دوڑنے کا حکم ملا ہے۔ ایک کمزور بھی دوڑ پڑتا ہے، حکم پر اور ایک بوڑھا بھی
دوڑ پڑتا ہے، ایک بیمار بھی دوڑ پڑتا ہے، ایک جوان بھی دوڑ پڑتا ہے ایک صحت مند بھی دوڑ پڑتا ہے ۔
حکم سن کر عمل شروع کر دینا ہی دراصل ایک معنی میں حکم کی تکمیل ہے۔ اس کے بعد ضروری تو نہیں کہ
سارے دوڑنے والے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔ جو رستے میں بھی گر جاتے ہیں وہ بھی حکم
کو پورا کرنے والے ہیں۔
اس لئے فَفِرُّوا إِلَى الله کا ایک یہ بھی معنی ہے اس میں جہاں ایک گھبراہٹ
کا پہلو بھی ہے کہ اوہو دیر ہو رہی ہے جلدی کرو۔ وہاں ایک خوشخبری کا پہلو بھی مضمر ہے کہ تمہارا کام
صرف دوڑنا ہے۔ تم دوڑ نا شروع کر دو تو میرے حکم کی تعمیل اسی وقت شروع ہو جائے گی ۔ آگے منزل
تک پہنچا یہ تمہارے بس کی بات ہی نہیں ہے، وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا
(العنکبوت: ۷۰) اس کے لئے ایک اور قانون جاری ہے کہ تم خدا کی راہ میں جہاد شروع کرو تم
جد و جہد شروع کر دو لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا پھر ان رستوں پر جن پر تم دوڑو گے ان پر ہدایت تک
پہنچانا ، منزل مراد تک پہنچانا یہ پھر ہمارا کام ہے اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جس حالت میں بھی
تمہیں دوڑتے ہوئے اٹھائیں گے وہی حالت تمہارے لئے فلاح اور کامیابی کی حالت قراردی
جائے گی۔

خطبات طاہر جلد ۵
25
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
یہاں تک کہ یہ مضمون اتنا عظیم الشان ہے کہ خدا کی صفت غفران میں میں نے بیان کیا
تھا کہ ایک شخص جو ساری عمر گناہ کرتا رہا وہ بالآخر ایک ایسی بستی کی طرف روانہ ہوا جہاں اس کی جانے
کی نیت صرف یہ تھی کہ نیک لوگ ہیں ان کی صحبت میں بیٹھ کر میرے گناہ جھڑ جائیں گے اور مجھے نیکی
کی توفیق ملے گی۔ ابھی آدھا سفر طے کیا تھا تقریباً کہ اس کو رستے میں موت آگئی۔ آنحضرت علی
بیان فرماتے ہیں کہ اس حالت میں اس نے جان دی کہ گھٹنوں اور کہنیوں کے بل گھسٹ رہا تھا کہ
کاش مرتے وقت میں اس شہر کے اور قریب ہو چکا ہوں ۔ ایسی حالت میں اس نے جان دی اور
فرشتوں نے خدا کے حضور یہ سوال اٹھا دیا کہ اس کو جہنم میں پھینکا جائے یا جنت میں پھینکا جائے ساری
عمر یہ گناہ کرتا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دیکھو! آخری حرکت اس کی کیا تھی ۔ یہ تو نیک بننے کے
لئے ایک سفر اختیار کر چکا تھا فَفِرُّوا إِلَى الله کی آیت کے تابع آچکا تھا۔ اس کی فرماروائی میں
داخل ہو چکا تھا کیسے تم اس کو جہنم میں ڈالو گے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ان جھگڑنے والے فرشتوں
کو جو عذاب اور رحمت کے فرشتے آپس میں تفسیری رنگ میں جھگڑا کر رہے تھے کہ اچھا تم جھگڑا اس
طرح طے کر لو کہ فاصلہ نا پو۔ اگر اس بری بستی سے وہ قریب تر مرا ہے۔ جہاں گندے لوگ تھے جہاں
ڈالنا۔
صلى الله
ہیں
وہ جرائم کیا کرتا تھا تو بے شک اس کو جہنم میں ڈال دو لیکن اگر وہ ان نیکوں کی بستی کے
ہے جن نیکوں کی بستی کی طرف وہ ہجرت اختیار کر رہا تھا تو پھر جہنم اس پر حرام ہے اس کو جنت میں
۔ اور آنحضرت ﷺ بڑے ہی پیار کے ساتھ اپنے رب کی حمد کے گیت اس طرح گانے
فرماتے ہیں کہ جب فرشتوں نے وہ فاصلہ نا پنا شروع کیا تو بدی والی زمین کو خدا نے حکم دیا کہ وہ پھیلنا
شروع ہو اور اس کا فاصلہ بڑھنے لگے اور نیکی والی بستی کی طرف کی زمین کو حکم دیا کہ وہ سکڑ نے لگے
اور خدا کے اس بندہ کو اپنے قریب ترکرلے (مسلم کتاب التوبه حدیث نمبر : ۴۹۶۸)۔ پس
رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ (الاعراف: ۱۵۷) کا ایک عجیب منظر سامنے آیا کہ وہ شخص
جو ساری عمر بدیوں میں مبتلا تھا اس کا انجام خدا تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت کے تابع اسی وجہ سے ہوا کہ
و فَفِرُّوا إِلَی اللہ کے حکم پر عمل پیرا ہو چکا تھا ۔
پر فَفِرُّوا إِلَى الله کا جہاں یہ مطلب ہے کہ جلدی کرو تمہاری زندگی کا اعتبار کوئی
نہیں۔ خدا کی کس کس صفت کو اپناؤ گے اور کس حد تک تمہیں ان صفات میں سفر کرنے اور سیر کرنے کی

خطبات طاہر جلد ۵
26
خطبه جمعه ۳ جنوری ۱۹۸۶ء
توفیق نصیب ہوگی ، وہاں ساتھ ہی یہ خوشخبری بھی ہے کہ گھبرا کر ہمت نہ ہار بیٹھنا کہ کام ہماری طاقت
سے بڑھ کر ہے۔ یہ ایک عجیب قانون ہے جو اس دنیا میں جاری ہے، تم فَفِرُّوا إِلَى الله کے حکم
پر عمل پیرا ہو جاؤ پہلا قدم اٹھا کر بھی اگر تم مرو گے تب بھی خدا تمہیں فلاح پانے والوں میں لکھ لے گا۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس رنگ میں صفات باری تعالیٰ میں سفر کرنے کی توفیق
عطا فرمائے اور ہم سے بھی اسی طرح مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے جس طرح اس گناہ گار
بندہ سے سلوک فرمایا تھا جس کی اطلاع ہمیں حضرت اقدس محمد مصطفی لا صلى الله اصدق الصادقین الصاد نے
دی ہے ۔ آمین ۔
عليه

آج 10 میں سے 10 باقی