صفتِ قادر، قدیر اور مقتدر کی لطیف تفسیر قدرت ثانیہ کے ذریعہ حضرت مسیح موعودؑ کو غلبہ کا وعدہ
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے باری تعالیٰ کی صفات قدیر، قادر اور مقتدر کے باہمی فرق، قرآنی استعمال اور ان کے لطیف معارف بیان فرمائے۔ حضور نے صفتِ قدرت پر معترضین کے شکوک کا ازالہ کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقیع اور حکیمانہ موقف کی وضاحت فرمائی کہ خدا تعالیٰ کی قدرت حکمت اور پاکیزگی کے تابع ہے۔ نیز آپ نے دعا، باطنی روحانی انقلاب، اسباب پر توکل کے بجائے خدا پر بھروسے اور قدرتِ ثانیہ کے ذریعے جماعت احمدیہ کے ساتھ الٰہی نصرت کے دائمی وعدوں کا تفصیلی ذکر فرمایا۔
موضوعات: صفات باری تعالیٰ، القادر اور المقتدر، قدرتِ الٰہیہ اور حکمت، دعا اور تقدیر، روحانی انقلاب، قدرتِ ثانیہ
خطبات طاہر جلد ۵
27
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
صفت قادر ، قدیر اور مقتدر کی لطیف تفسیر
قدرت ثانیہ کے ذریعہ حضرت مسیح موعود کو غلبہ کا وعدہ
( خطبه جمعه فرموده ۱۰ار جنوری ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ الَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهُ بَلَى قَدِرِينَ
عَلَى أَنْ نُسَوِيَ بَنَانَهُ
القيمة : ۴۵)
أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِنْ مَّنِي يُمْنَى ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّى
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَدِرٍ عَلَى
أَنْ يُحْيِ الْمَوْتَى
( القيمه : ۳۸ - ۴۱)
أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِقَدِرٍ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ
مِثْلَهُمْ بَلَى وَهُوَ الْخَلْقُ الْعَلِيمُ إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا
أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ فَسُبْحَنَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ
كُلِّ شَيْءٍ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ین : ۸۴۸۲)
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ إِنَّا لَقَدِرُونَ
عَلَى أَنْ تُبَدِّلَ خَيْرًا مِنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
(المعارج : ۴۲۴۱)
خطبات طاہر جلد ۵
28
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
وَلَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ كَذَّبُوا بِايْتِنَا كُلَّهَا فَأَخَذْتُهُمْ
أَخْذَ عَزِيزِ مُّقْتَدِرٍ
( القمر : ۴۳۴۲)
فَإِمَّا تَذْهَبَنَ بِكَ فَإِنَّا مِنْهُمْ مُّسْتَقِمُونَ أَوْ نُرِيَنَّكَ
الَّذِي وَعَدْتُهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِمْ مُّقْتَدِرُونَ (الزخرف:۴۳-۴۳)
اور پھر فرمایا:
یہ قرآن کریم کی مختلف آیات جو مختلف سورتوں سے اخذ کی گئی ہیں ۔ ان کا تعلق خدا تعالیٰ کی
دوصفات قادر اور مقتدر سے ہے لیکن پہلے اس سے کہ اس مضمون پر میں کچھ کہوں گزشتہ مضمون جس کا
تعلق خدا تعالیٰ کی صفت قدیر کے قدیر ہونے سے تھا اُس سے متعلق چند باتیں باقی ہیں جو میں پہلے
بیان کروں گا۔ عملاً تو ایک ہی مادے سے یہ تینوں صفات نکلی ہیں۔ قدرت یا قدر سے اور قدر بھی دال
کی زبر کے ساتھ لیکن عربی کا طریق یہ ہے کہ مختلف سانچوں میں ڈھل کر ایک ہی مادہ مختلف معنی دینے
لگ جاتا ہے اور ہر سانچے کا اپنا ایک خاص مضمون ہے جو اس لفظ میں داخل ہو جاتا ہے اس لئے یہ
صفات اپنے خصوصی معنی بھی رکھتی ہیں حالانکہ بنیادی طور پر ایک ہی مادے سے نکالی ہوئیں ہیں۔
چنانچہ جہاں تک قدیر کا تعلق ہے اُس کی بحث کے دوران میں یہ بتا رہا تھا کہ ایک ایسا
مضمون بھی ہے جس کا میں بعد میں ذکر کرونگا کیونکہ قدرت کے بعض معنی بھی بیان کرنے باقی ہیں۔ وہ
مضمون ایک مناظرے سے تعلق رکھنے والا مضمون ہے کیونکہ بہت سے اسلام کے دشمن جن میں عیسائی
بھی شامل ہیں اور آریہ ہند و خصوصیت کے ساتھ پیش پیش ہیں۔ بار بار جو صفات باری تعالیٰ قرآن
کریم میں بیان ہوئی ہیں ان پر مختلف رنگ میں اعتراض کرتے ہیں۔ خصوصیت کے ساتھ
إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ کے اوپر اعتراض بھی اور ٹھٹھے بھی بہت کئے گئے ہیں اور یہ بحثیں
آریوں کی طرف سے اٹھائی گئی کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نعوذ باللہ ہر گناہ پر قادر ہے، خودکشی
پر قادر ہے، ہر بد فعل پر قادر ہے۔ عیسائیوں کی طرف سے بھی ہر چیز پر قادر ہونے کے بیان پر اعتراض
کئے گئے لیکن سب سے زیادہ دکھ والی بات یہ ہے کہ خود مسلمان علماء نے بھی ان بحثوں کو اٹھایا
اور بڑے بڑے مناظرے ان باتوں پر ہوئے ۔ یہاں تک کہ ہندوستان میں بھی قریب ہی کی تاریخ
خطبات طاہر جلد ۵
29
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
میں ان مناظروں میں بہت کشت و خون ہوا اور بہت سے لوگوں کے گھر لوٹے گئے اور بچے یتیم کئے
گئے اس وجہ سے کہ یہ بحثیں اشتعال پکڑ گئیں۔ ایک فریق کہتا تھا کہ خدا تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ وہ
جھوٹ بولے اور دوسرا فریق کہتا تھا کہ اس بات پر قادر نہیں۔ ایک فریق کہتا تھا خدا تعالیٰ اس بات پر
قادر ہے کہ وہ جسے ہم جنسی گناہ کہتے ہیں وہ جنسی گناہ کرے اور دوسرا فریق کہتا تھا کہ اس پر قادر نہیں ۔
پہلے فریق کے خلاف تو جو اعتراض ہے وہ ظاہر و باہر ہے جس کے نتیجے میں عوام کا اشتعال پکڑنا کوئی
تعجب کی بات نہیں ، دوسرے فریق کے خلاف اس لئے اشتعال آتا تھا کہ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ بعض
چیزوں پر قادر نہیں۔ اُس کے آدھی قدرت کا انکار کر رہے ہیں اور جب اُن سے سوال کیا جاتا تھا کہ
ایسی لغو بخشیں کیوں کرتے ہو تو جواب دیتے تھے کہ یہ مجبوری ہے یہ امکان کی بحث ہے اور امکان کی
بحث میں کوئی حرج نہیں ہے جس قسم کی مرضی امکان کی بحث کرلو لیکن ان لوگوں سے یہ سوال کیا
جائے کہ اپنی والدہ کی بدکاری کے امکان پر کیوں بحث نہیں کرتے تو وہ اس بات پر قتل و خون خرابے
کے لئے تیار ہو جائیں ۔ یعنی صرف خدا تعالیٰ کی غیرت ہی ایک ایسی ادنی اور معمولی بات ہے کہ اُس
پر امکانی بخشیں بے شک جس طرح مرضی اٹھائی جائیں ۔ تصور کو جس گندگی میں چا ہوا تار دو لیکن اپنے
عزیزوں اور قریبوں اور خونی رشتہ داروں اور محبت کرنے والوں اور جن سے تم محبت کرتے ہوان کے
متعلق کوئی ادنی سی بات بھی برداشت نہ کر سکو۔ یہ کہاں کا انصاف ہے
چنانچہ اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب آریوں اور عیسائیوں
سے مناظرے ہوئے تو جو موقف اختیا اختیار کیا وہ نہایت ہی عظیم الشان ہے اور نہایت ہی گہرا عالمانہ
موقف ہے۔ آپ نے دو پہلوؤں سے اس پر بحث فرمائی ہے۔ اول تو قدرت کا معنی کیا ہے؟ جب
قدرت کا معنی پر آپ غور کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ قدرت کا معنی ہے متناسب چیز پیدا کرنے والا ،
متناسب فعل کرنے والا جیسا کہ میں نے لغوی معنی آپ کے سامنے بیان کئے تھے ہر وہ چیز جس میں
ایسی تساوی پائی جائے ، ایسا آپس میں Balance جس کو انگریزی میں کہتے ہیں Symmetry
توازن اتنا خوبصورت پایا جائے کہ ذرا سا بھی فرق نہ ہو اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا کہ قدرت کے اندر ہی حکمت شامل ہے اس لئے جو چیز بھی حکا جو چیز بھی حکمت کے خلاف ہے ۔ وہ
قدرت کے خلاف ہے جب کہا جاتا ہے کہ قدیر ہے تو قدیر سے مراد یہ ہے کہ وہ حکمت کے فعل کرنے
خطبات طاہر جلد ۵
30
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
پر قادر ہے تو ایسی باتیں کرنے پر قادر ہے جو حسین ہوں، جن کے اندر توازن پایا جائے جو عیب سے
مبرا ہوں اور جن میں خوبیاں پائی جاتی ہوں اور یشاء کے معنی پر بھی حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے زور دیا اور فرمایا کہ یشاء سے مراد ہے جو وہ چاہتا ہے تم میں سے نسبتاً پاک لوگ
ہیں وہ تو یہ نہیں چاہتے کہ وہ گندگی کریں۔ خدا کے متعلق تم کیسے سوچ سکتے ہو کہ وہ کوئی بیوقوفی والی بات
کوئی گندگی کی بات کوئی نا مناسب اور بے ہودہ بات کرنے کے متعلق سوچ بھی سکتا ہے تو یشاء کا
تعلق چونکہ اللہ کی سوچ ، اللہ کی فکر ، اللہ کے ارادے سے ہے اس لئے ہر وہ بات جو غلط ہے وہ ویسے ہی
خارج از امکان ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس بات پر
زور دیا کہ ان بحثوں کو ختم کیا جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے متعلق اس قسم کی بحثیں گستاخی ہیں اور نہایت ہی
نامناسب بات ہے کہ خدا کی متعلق کوئی دور کی بھی لغو بات سوچی جا سکے۔
تو یشاء اور قدیر میں دونوں کے اندر یہ مضمون پایا جاتا ہے کہ خدا جب چاہتا ہے تو غلط بات
چاہ سکتا ہی نہیں ان معنوں میں کہ اس کے حکمت بالغہ کے خلاف ہے اور قدرت کے معنی یہ ہیں کہ جو
چیز متوازن ہو اور اچھی ہو اور حکمت سے تعلق رکھتی ہو۔ پس جب یہ کہیں گے کہ فلاں گندی چیز خدا نہیں
کر سکتا تو یہ خدا تعالیٰ کی صفت پر حرف نہیں آتا بلکہ ایسی بات ہے جیسے کہیں کہ فلاں شخص فلاں تصویر
نہیں بنا سکتا جو کسی بڑے آرٹسٹ نے بنائی ہے، فلاں شحض فلاں قسم کے میوزک نہیں بنا سکتا بڑے
میوزیشن نے بنائی ہے۔ تو وہاں اس کا قدرت سے عاری ہونا ثابت ہوگا جو نہیں بنا سکتا یعنی اچھے
میوزیشن کے متعلق یہ نہیں کہا جائے گا کہ وہ چونکہ گندی میوزک نہیں بنا سکتا اس لئے وہ قادر نہیں ہے۔
قدرت کا مضمون بھی اعلیٰ تخلیق سے تعلق رکھتا ہے ۔ قدرت کے فقدان کے نتیجے میں بد چیزیں پیدا
ہوتی ہیں نہ کہ قدرت کے موجود ہونے کے نتیجہ میں بد چیزیں سوچی جاسکتی ہیں اس لئے اگر خدا قدیر
ہے تو اُس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ ہر وہ چیز جس سے قدرت کا فقدان ثابت ہو وہ چیز اس میں شامل نہیں
ہے۔ ایک تو یہ ضروری بات تھی جو بتانے والی تھی۔ دوسری ایک نیا مضمون ہے جو خدا تعالیٰ نے پہلے
خطبے کے دوران مجھے بتایا اور اُس کے بعد پھر اُس مضمون کو تفصیل سے مجھے سمجھایا۔
آپ کو یاد ہوگا کہ گزشتہ خطبے کے دوران جب میں لغوی معنی بیان کر رہا تھا تو میں نے کہا کہ
ایک معنی اس کا علمہ بھی ہے یعنی اُس نے سکھایا۔ یہ کہہ کر چونکہ مجھے یاد تھا کہ میرے نوٹس میں کہیں
خطبات طاہر جلد ۵
31
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
بھی علم کا معنی نہیں لکھا ہوا جب میں نے یہ پڑھا اور آپ کو بتایا تو میں نے دوبارہ نظر ڈالی اور وہاں
لکھا ہوا موجود تھا پھر تردد کے باوجود میں نے دوبارہ پڑھا کہ علم بھی ہے اور جب میں پڑھ چکا
تو علم کا لفظ غائب ہو گیا اور فوری طور پر میں تعجب میں مبتلا تھا کہ اس مضمون کو کیسے جاری رکھوں کیونکہ
نہ میرے نوٹس میں وہ شامل تھا نہ مجھے کبھی پہلے تصور بھی آیا تھا کہ قدر کا معنی علم بھی ہو سکتا ہے اور
چونکہ دوبارہ دیکھنے کے باوجود بہت کھلا کھلا صاف لکھا ہوا موجود تھا ا موجود تھا اس لئے میں نے وہ پڑھ دیا
چونکہ اگلا لفظ الزمہ تھا اس لئے میں نے اس کے ساتھ اُس کا تعلق باندھے کی کچھ کوشش کی لیکن پوری
طرح دل کو تسلی نہیں ہوئی ۔ اس لئے دعا کی اللہ تعالیٰ جب ایک نیا مضمون دکھایا ہے تو اُس کے معنی بھی
سمجھائے چنانچہ خدا تعالیٰ نے جو اُس کے معنی سمجھائے وہ ایسے حیرت انگیز ہیں اور اتنے وسیع ہیں اور
اتنا قطعی طور پر قرآن کریم سے ثابت ہیں کہ پھر مجھے یہ تعجب ہوا کہ اس سے پہلے کسی کا خیال کیوں اس
طرف نہیں گیا ؟ کیونکہ نہ اہل لغات میں نہ اہل تفسیر نے اشارہ بھی اس بات کا کہیں ذکر کیا ہے۔
علم کا معنی ہے سکھانا اور عموماً یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ علم کے معنی ایسا سکھانا ہے جس کا
تعلق بیان سے ہو اور لفظوں سے ہو حالانکہ علم کا معنی کا تعلق محض لفظوں اور بیان سے نہیں ہے بلکہ وہ
خاموش تعلیم جو فطرت میں ودیعت کی جاتی ہے اُسے بھی قرآن کریم تعلیم ہی کہتا ہے اور اُس کا لفظوں
اور بیان سے کوئی تعلق بھی نہیں ہوتا۔ چنانچہ قرآن کریم نے اس تعلیم کو دو حصوں میں بانٹا اور اسکا الگ
الگ ذکر فرمایا ہے چنانچہ ایک جگہ فرماتا ہے الرَّحْمَنُ : عَلَّمَ الْقُرْآنَ خَلَقَ
الْإِنْسَانَ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ (الرحمان : ۲-۵) کہ وہ رحمن خدا ہی ہے جس نے قرآن سکھایا ہے
خَلَقَ الْإِنْسَانَ انسان کو بنایا ۔ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ اور اُس کو بیان سکھایا تو قرآن کریم کے نزول کا
تعلق بیان سے ہے اور ایسی تعلیم سے ہے جو لفظوں میں پیش کی جاتی ہے۔ دوسری جگہ جب خدا تعالیٰ
تخلیق عالم کا ذکر فرماتا ہے آسمان اور زمین اور پھر اس کے نفس کی پیدائش کا تو وہاں فرماتا ہے
وَنَفْسٍ وَمَا سَوبَهَاتٌ فَالْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقُوهَا
(الشمس: ۸-۹)
کہ ہم نے نفس کو پیدا کیا یعنی پہلے آسمان والسَّمَاءِ وَمَا بَنُهَا (الشمس : ۶) اس سے
مضمون شروع ہوتا ہے وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَهَا (الشمس : ۷ ) کہ ہم گواہ ٹھہراتے ہیں آسمان کو اور
خطبات طاہر جلد ۵
32
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
جیسے وہ بنایا گیا اور زمین کو اور جس طرح وہ ہموار کی گئی پھر فرماتا ہے وَنَفْسٍ وَمَا سَونَهَا
(الشمس : ۸) اور نفس کو کس طرح خدا نے اسے نہایت ہی عمدہ ترکیب کے ساتھ پیدا کیا اور متوازن کیا
اور جب اُسے ٹھیک ٹھاک کیا فَالْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوتھا اس کو الہام کیا ، اُس کے گناہوں
کے متعلق بھی ، اُس کی بدیوں کے متعلق بھی گندی چیزیں بھی جن سے اُسے بچنا چاہئے اُن کے متعلق
بھی اور اچھی چیزوں سے متعلق بھی اُس کو الہام کیا۔ دوسری جگہ فرماتا ہے :
خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ (عبس : ۲۰-۲۱)
6
ہم نے اُس کو پیدا کیا خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ یہاں فَأَلْهَمَهَا کی بجائے قدرة کا لفظ
استعمال فرماتا ہے اسکو ہم نے قدرۂ کیا یعنی اُس کا مطلب یہ ہے کہ اُس کے اندر اس کی فطرت میں
کچھ چیزیں داخل تھیں ، ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَہ پھر اُسے چلا دیا ان راستوں پر جو اُس کے لئے
معین کئے گئے تھے۔ پس ان معنوں میں خدا تعالیٰ کے کلام کو ہم دو حصوں میں منقسم کر سکتے ہیں ایک وہ
کلام جو لفظوں اور بیان سے تعلق رکھتا ہو اور ایک وہ کلام جو لفظوں اور بیان سے تو تعلق نہیں رکھتا لیکن
تمام کا ئنات میں موجود ہے اور یہی وہ کلام کا وسیع معنی ہے جس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قرآن
کریم فرماتا ہے:
قُلْ لَوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ
أَنْ تَنْفَدَ كَلِمَتُ رَبِّي وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَدًا ۔
( الكهف : ١١٠)
کہ اگر ہم سمندر خدا تعالیٰ کے کلام کو لکھتے اور ختم ہو جاتے لکھتے لکھتے ، پھر تو دیکھتا کہ
خدا تعالیٰ کا کلام ختم نہیں ہوا ، خدا کے کلمات ختم نہیں ہوئے ، وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَدًا خواہ ہم
ایسے اور بھی سمندر اُس کو لکھنے کے لئے لے آتے ۔ تو جہاں تک خدا تعالیٰ کے ظاہری کلام لفظی کلام کا
تعلق ہے یہ تو اگر ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کے سارے کلاموں کو اکٹھا بھی کر لیا جائے اور تمام
انسانوں نے آج تک جو کچھ بھی لکھا ہے یا جو کچھ لکھ سکتے ہیں آئندہ ان سب کو اکٹھا کر لیا جائے تو
سمندر چھوڑ کے ایک ندی بھی ختم نہیں ہوگی ایک ندی کی سیاہی بھی غالب آجائے گی اس کلام کے اوپر
لکھنے کے لحاظ سے ۔ وہ کونسا کلام ہے جس کے متعلق خدا تعالیٰ فرما رہا ہے کہ اگر ہم سمندروں کو حکم دیتے
خطبات طاہر جلد ۵
33
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
کہ وہ لکھیں تو وہ خشک ہو جاتے اور بھی ویسے لے آتے تب بھی کلام الہی ، کلمات الہی ختم نہیں ہو سکتے
تھے۔ تو وہ یہی وسیع تر مضمون ہے کلام کا ۔ ایک کلام ہے جو لفظی ہے اور بیان سے تع سے تعلق رکھتا ہے ایک
کلام ہے تقدیری ہے جو خدا کی ایسی قدرت سے تعلق رکھتا ہے جو ہر چیز میں جاری کی گئی ہے اور
بار یک در بار یک احکامات اُس کے اندر داخل کئے گئے ہیں جو اپنے وقت پر کھلتے ہیں جیسا کہ میں
پہلے معانی بیان کر چکا ہوں اور یہ سب تعلیم الہی کے نتیجے میں ہیں۔ اگر اللہ تعلی یہ تعلیم ہ کر تا فطرت کو
تو کسی چیز میں کوئی بھی صفت نہ ہوتی ، ہائیڈ روجن جس طرح Behave کر رہی ہے یا کاربن ڈائی
آکسائیڈ جس طرح Behave کرتی ہے یا دوسرے مادے ہیں مختلف ایک دوسرے کے ساتھ مل
کر یا الگ الگ بعض صفات دکھاتے ہیں جتنی بھی کائنات میں چیزیں ہیں ان سب کے اندر خواہ وہ
زندگی رکھتی ہوں یا زندگی سے عاری ہوں جتنی بھی صفات جلوہ گر ہیں یہ ساری تعلیم کی طرح ہیں اور
اس کی تعلیم دی گئی ہے اللہ کی طرف سے اور خود بخود جاری ہونے والی چیز میں نہیں ہیں ۔ چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ یہ وہم کر لینا کہ چیزیں
خود بخو دا تفاقا ہوئیں ہیں یا اتفاقا جاری ہیں یہ بالکل غلط ہے۔ یہ خدا کی تقدیر کے ساتھ جاری ہیں اور
وہ تقدیر ہر وقت کام کر رہی ہے۔ پس ان معنوں میں تقدیر کا ایک اور معنی بھی ہمیں سمجھ آ گیا ۔ قَدْرُ
خَيْرِهِ وَ شَرِّہ کا ایک اور مفہوم ہمارے سامنے اُبھر آتا ہے۔
تقدیر عام کیا چیز ہے؟ تقدیر عام یہی تعلیم عام ہے جو ہماری فطرت کے اندر لکھی ہوئی ہے
اور جیسے اب سائنس دان پڑھنے کے اہل بھی ہو گئے ہیں اور جب ہم کہتے ہیں کہ فطرت میں لکھی ہوئی
ہے تو واقعہ لکھی ہوئی ہے، ایسی چیز نہیں ہے جو فرضی ہے یا محاورہ ہم کہہ رہے ہیں بلکہ انسانی زندگی یا
حیوانی زندگی میں تو سائنس دان ان Codes کو بریک (Break) کرنے کے قابل ہو گئے ہیں
اور باقاعد ہ Decode کرنے کے بعد وہ پڑھتے ہیں کہ اس میں کیا لکھا ہوا ہے۔ ہر حیوان کے ہر
زندگی کے ذرے میں ہی تعلیم چھپی ہوئی موجود ہے خدا تعالی کی طرف سے اور اس تعلیم کے خلاف کوئی
کچھ کر نہیں سکتا۔ بیان کی جو تعلیم ہے اُس کے خلاف انسان جا سکتا ہے لیکن یہ جو تعلیم ہے خاموش تعلیم
اس کے خلاف انسان جا نہیں سکتا ۔ اسی لئے اس کا نام تقدیر رکھا ، اسی لئے کہتے ہیں کہ تقدیر الہی اٹل
ہے۔ تو تقدیر الہی جو عام معنی رکھتی ہے وہ یہی معنی ہیں چونکہ فطرت میں خدا تعالیٰ نے جو چیز میں داخل
خطبات طاہر جلد ۵
34
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
فرمائیں اور لکھ دیں کہ ایسے ہو گا تو آپ جب کہتے ہیں کہ لکھی ہوئی کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے ہل نہیں
سکتی جو لکھی ہوئی ہو اس کا یہی معنی ہے۔ ہر چیز لکھی ہوئی ہے ، ایک ایک ذرہ کے اندر اُس کی تمام
حرکات وسکنات جو اُس نے کرنی ہیں وہ وہ لکھی ہوئی موجود ہیں۔ موجود ہیں۔ کچھ بہت معمولی حصہ ایسا ہے جو
سائنس دان پڑھ سکیں ہیں لیکن لامتناہی ایسا حصہ ابھی موجود ہے جسے وہ پڑھ نہیں سکتے صرف جب وہ
لکھی ہوئی کے مطابق ایک حرکت ہوتی ہے تو وہ اس حرکت کو دیکھنے لگ جاتے ہیں۔ اس کے پیچھے کیا
کیا کچھ لکھا ہوا ہے اس تک ابھی اُن کی نگاہ نہیں جاسکی۔ ہو سکتا ہے آئندہ زمانے میں سائنس جب
ترقی کرے تو کچھ اور مضامین بھی پڑھنے کے قابل ہو جائے ۔ اس کو عام محاورے میں بھی تعلیم ہی کہا
جاتا ہے چنانچہ غالب اپنے ایک شعر میں اسی مضمون کو اس طرح بیان کرتا ہے کہ
پر تو خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم
میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہونے تک
( دیوان غالب صفحه : ۱۳۷)
کہ جب سورج کا عکس پڑتا ہے تو شبنم کے قطرے کو تعلیم ہی یہی ہے کہ وہ غائب ہو جائے
وہ فنا ہو جائے۔ سورج کا نظارہ کرے اور ایک ہی دید کے ساتھ وہ خود فنا ہو جائے ۔ کہتا ہے اے
میرے محبوب ! میں بھی ایک عنایت کی نظر ہونے تک۔ میری فطرت میں بھی محبت نے یہی تعلیم لکھ دی
ہے کہ میں تمہیں دیکھوں اور خود فنا ہو جاؤں ۔ یہ تو دنیا کے لحاظ سے تو قصے ہیں اور ہرگز ماننے کی باتیں
نہیں ہیں کہ کوئی شخص کسی دوسرے کے لئے اپنے وجود کو مٹادے مگر مذہبی دنیا میں ایسا واقعہ نظر آتا ہے۔
چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے جب خدا کا جلوہ دیکھا تو اپنے وجود کو مٹا دیا۔ آپ کو
صلى الله
یہ تعلیم تھی ، آپ کی تقدیر یہی تھی کہ خدا جلوہ گر ہوا اور خود محمد مصطفی ﷺ کا ذاتی وجود مٹ جائے اور کلیہ گرہواور خودمحمدمصطفی
خدا جلوہ گر ہو جائے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام و بی یہی تایم تی کریم مصطفی ﷺ کا جلوہ جو دیکھیں
اور اپنے وجود کو مٹا دیں۔
چنانچہ اسی سے ہمیں ظل کا مضمون سمجھ آیا ۔ یہ وہ تعلیم ہے جسے ہم تقدیر بھی کہتے ہیں اور ان
معنوں میں اللہ تعالیٰ نے مجھے سمجھایا کہ قدرت کا معنی تعلیم بھی ہے اور جب اس پہلو سے ہم غور کرتے
ہیں تو قدرت کا سب سے زیادہ وسیع سب سے زیادہ اطلاق پانے والا معنی ہے ہی تعلیم ۔ ہر وہ بات جو
۔
خطبات طاہر جلد ۵
35
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
سکھائی جائے لفظوں سے بالا ہو کر، جو فطرت میں داخل کر دی جائے جس کی قوت اتنی زیادہ ہو کہ وہاں
انکار کی مجال ہی کوئی نہ ہو اور لا زما اُس تعلیم کے مطابق چلنا ہو کسی نے اُس تعلیم کو تقدیر کہا جاتا ہے اور یہی
قدرت کا سب سے بڑا مظہر ہے۔
اب میں دوسرے مضمون کی طرف آتا ہوں جو میں نے بیان کیا تھا قادر اور مقتدر قادر
اور مقتدر اور قدیر ان تینوں صفات میں عموماً زیادہ فرق نہیں کیا جاتا ہے اور لغت کی کتابیں لکھنے والے
کہتے ہیں کہ بنیادی طور پر تینوں کا ایک ہی معنی ہے لیکن جہاں تک قرآن کریم کے استعمال کا تعلق ہے
قرآن کریم نے ان تینوں الفاظ کو الگ الگ مخصوص معنوں میں استعمال کیا ہے اور بعض الفاظ کو زیادہ
عمومی طور پر استعمال کیا ہے بعض کو نسبتاً کم عمومی طور پر یعنی خصوصی طور پر اور الگ الگ محلات کے لئے
بعض الفاظ کو چنا ہے۔
قدیر کا لفظ سب سے زیادہ عموم اپنے اندر رکھتا ہے چنانچہ تخلیق عالم کے متعلق جہاں جہاں
بھی قرآن کریم میں ذکر ہے وہاں قدیر کا لفظ ملتا ہے ، مقتدر اور قادر نہیں ملتا لیکن قدیر کا حوالہ دے کر
جب کوئی نئی قدرت کی جلوہ نمائی دکھانا مقصود ہو تو وہاں لفظ قادر کا استعمال آتا ہے۔ یعنی قدیر کو قرآن
کریم زیادہ عمومی صفت کے طور پر پیش فرماتا ہے جو ہر میدان میں کارفرما نظر آ رہی ہے لیکن خصوصیت
کے ساتھ تخلیق اول پہلی مرتبہ جو کائنات کو پیدا کیا گیا ہے اور پھر اُس میں جاری خدا کی قدرت جو
دکھائی گئی ہے، جب خدا تعالیٰ قرآن کریم میں اس مضمون کا بیان فرماتا ہے تو خدا کی صفت قدیر ساتھ
ہی ذکر فرماتا ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے جب ایک خدا کی قدرت کا ایسا جلوہ دکھانا مقصود ہو
جو عام جاری تقدیر کے علاوہ ہو اور جاری تقدیر سے انسان جتنا روز مرہ روشناس ہونے کے بعد اُس کو
نظر انداز کر بیٹھا ہے جب یہ بتانا مقصود ہو کہ جا گو! اور ہوش کرو ، وہ خدا جس نے یہ سب کچھ جاری کیا
ہے وہ اس بات پر بھی قادر ہے تو وہاں لفظ قادر استعمال فرماتا ہے۔ یعنی ایسا قدرت کا جلوہ جو کبھی کبھی
بیدار کرنے کے لیے آتا ہو ، عام جاری جلوے سے مختلف مضمون پیدا کرتا ہو، عام تخلیق سے ہٹ کر
ایک نئی تخلیق بنا تا ہو وہاں قادر کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔
مقتدر عموماً اس جگہ استعمال ہوتا ہے جہاں مقابلے کے بھی معنی پائے جاتے ہوں ۔ مثلاً
آنحضرت علی رت کا جب مخالفین پر غلبے کا مضمون بیان ہوگا تو وہاں قادر اور قدیر کی نسبت قادر کا لفظ بھی
صلى
خطبات طاہر جلد ۵
36
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
بعض جگہ آتا ہے مگر زیادہ تر اقتدار کا مضمون ۔ ضمون ہے اس لئے مقتدر صفت بیان کی جاتی ہے۔ تو جب دشمن
خدا کی قدرت پر غلبہ پانے کی کوشش کریں اُس وقت جب خدا کی قدرت جلوہ دکھاتی ہے تو وہ مقتدر کی
۔
قدرت ہے جو جلوہ گر ہو رہی ہوتی ہے۔ چنانچہ دیکھئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
رہی ہے۔
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَلَمْ يَعْيَ
بِخَلْقِهِنَّ بِقَدِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِ الْمَوْتَى بَلَى إِنَّهُ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(الاحقاف : ۳۴)
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ کا محاورہ تو شروع سے آخر تک چونکہ عمومیت رکھتا ہے ہر چیز پر
ثابت آتا ہے لیکن لفظ قادر وہاں استعمال فرمایا جہاں عام قدرت کو تو لوگ تسلیم کر رہے ہیں۔ خدا کے
قدیر ہونے کے ان معنوں میں تو قائل ہیں کہ سب کچھ ہو رہا ہے لیکن ایک نئی تخلیق پر قدرت کا انکار کر
رہے ہیں اور فرمایا وَ لَمْ يَعْيَ بِخَلْقِهِنَّ جس قدیر خدا نے پہلی تخلیق جاری فرمائی تھی یہ نہ سمجھو کہ وہ
اب اپنی تخلیق سے عاجز آچکا ہے یا جو کچھ تخلیق کر چکا اسی پرختم کر بیٹھا ہے وَلَمْ يَعْيَ بِخَلْقِهِنَّ
اور یہ بھی نہ سمجھو کہ زمین و آسمان کی تخلیق کے بعد خدا کی قدرت کا ان کے ساتھ تعلق نہیں رہا یا اس کی
محتاج نہیں رہی۔ جاری تعلق ہے ایک جو تمہیں نظر نہیں آرہا وَ لَمْ يَعْيَ بِخَلْقِهِنَّ ابھی بھی ان
میں تخلیق ہو رہی ہے ابھی بھی نئی نئی قسم کی ان میں ۔ Development اور Evolutions کئی
مضمون کی جاری ہیں اور تم دیکھ نہیں رہے ان کو ۔ بِقْدِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِ الْمَوْتَى یہی قدیر
خدا ہے جو اس بات پر بھی قادر ہے جہاں لفظ قادر اس معنوں میں استعمال ہوا ہے کہ عام قدرت سے
ہٹ کر ایک نئی جلوہ نمائی فرمائے گا کہ وہ مردوں کو بھی زندہ کر دے۔
پھر جہاں بھی تعجب کا مضمون آتا ہے وہاں قدیر کی بجائے قادر کا لفظ استعمال فرماتا جاتا ہے :
أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ الَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهُ بَلَى قَدِرِينَ
عَلَى أَنْ تُسَوِيَ بَنَانَهُ
( القيمة : ۴-۵)
کیا انسان خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جوڑ نہیں سکتے پھر نہیں نہیں ہم تو اس بات پر کرتا ا
بھی قادر ہیں کہ اس کا انگ انگ دوبارہ اکٹھا کر دیں، ذرہ ذرہ دوبارہ جوڑ دیں۔
خطبات طاہر جلد ۵
37
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
پھر فرماتا ہے:
أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِنْ مَّنِي يُمْنَى ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّى
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَى أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَدِرٍ عَلَى
أَنْ يُحْيِ الْمَوْتَى
(القیمه : ۳۸ - ۴۱)
کہ تم محض تعجب کی وجہ سے خدا کی نئی تخلیق کا انکار کرتے ہو یعنی آئندہ کو تو تعجب کی نگاہ سے
دیکھتے ہو لیکن ماضی میں جو گزر گیا ہے اس پر تعجب ہی نہیں کر رہے تم کچھ حالانکہ وہ زیادہ تعجب کے لائق
بات ہے جو کچھ ہو چکا ہے وہ اتنا حیرت انگیز ہے، اتنا تعجب میں مبتلا کرنے والا ہے کہ اگر تم اُس کو دیکھو
اور اُس کی کنبہ تک پہنچو اور تعجب میں مبتلا ہو تو تعجب تو کوئی اعتراض کی وجہ بھی باقی نہیں رہتا یعنی اللہ
تعالیٰ اس مضمون کو اس طرح بیان فرما رہا ہے کہ اکثر نئی زندگی کا انکار تعجب کی بناء پر کرتے ہیں۔ کہتے
ہیں کیسے ہو سکتا ہے کہ ہڈیاں گل سڑ جائیں گی ہم مرکھپ جائیں گے، دوبارہ اٹھائے جائیں گے۔ کتنا
مشکل کام ہے بظاہر ناممکن نظر آتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بے وقوفو! تعجب کے نتیجے میں اگر تخلیق
نہیں ہو سکتی تو تمہاری تخلیق اول کہاں سے ہوگئی ؟ اُس میں تو زیادہ تعجب کے محرکات موجود ہیں اور
موجبات موجود ہیں۔ اتنا تعجب انگیز ہے مضمون تمہاری تخلیق اول کا کہ اُس پر غور کرو پھر سوچو کہ جس
خدا نے یہ تخلیق پیدا کر دی تھی وہ اُس کے تخلیق نو پر کیوں قادر نہیں ہو سکتا جو کچھ بھی نہ ہو اس سے ایسا
حیرت انگیز تخلیق کا نظام پیدا کر دے کچھ ہو تو اُس سے پھر آگے کیوں پیدا نہیں کر سکتا یہ مضمون ہے
نسبتاً کم تعجب کی بات ہے ۔ فرماتا ہے کیا وہ کسی وقت پانی کا ایک قطرہ نہیں تھا یہ تعجب کرنے والا
انسان، جو اپنی مناسب حال جگہ میں ڈالا گیا پھر وہ ایک چمٹنے والا لوتھڑا بن گیا۔ پھر اُس خدا نے اُس کو
اور شکل میں تبدیل فرما دیا اور پھر آخرا سے مکمل کر دیا یعنی کچھ بھی نہیں تھا محض گندگی کا ایک کیڑا تھا جس
سے اتنا کامل انسان خدا نے بنا دیا۔ پھر اسے جوڑا جوڑا کر کے بنایا یعنی معلوم ہوتا ہے کہ انسان کے
مضمون سے پہلے جو حیوانی حالت میں انسان گزرا ہے اس کا ذکر پہلے فرمایا جا رہا ہے۔ زندگی کے آغاز
کا مضمون چلایا گیا ہے کہ مختلف حالتوں سے زندگی گزرتی ہوئی آگے بڑھی جہاں تک پہلے جوڑا جوڑا
نہیں تھی پھر اُسے جوڑا جوڑا بنایا گیا یعنی نر و مادہ کی تمیز کی گئی یعنی نر اور مادہ کی شکل میں بنایا گیا۔ کیا یہ
خطبات طاہر جلد ۵
38
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
خدا اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مردوں سے زندہ پیدا کر سکے؟
پھر اسی مضمون کو آگے بیان فرماتا ہے:
أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمُوتِ وَالْأَرْضَ بِقَدِرٍ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ
مِثْلَهُمْ بَلَى وَهُوَ الْخَلْقُ الْعَلِيمُ إِنَّمَا أَمْرُفَ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا
أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ فَسُبْحَنَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ
كُلِّ شَيْءٍ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ین : ۸۴۸۲)
کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اس بات پر قادر نہیں کہ ان کی طرح کی اور مخلوق
پیدا کر دے یہاں مضمون کو اور بھی پیچھے لے جایا گیا ہے، آسمانوں اور زمین کی پیدائش کی طرف توجہ پھیر دی
گئی کہ اتنا وسیع نظام کا ئنات کا موجود ہے اُس کی تخلیق پر کیوں تم غور نہیں کرتے کہ کتنا حیرت انگیز نظام ہے
اور یہاں آ کر اٹک جاتے ہو کہ یہ کیسے ہو سکتا کہ ہم دوبارہ زندہ ہو جائیں۔ جو تم موجود ہو تمہیں ایک نئی تخلیق
نہیں مل سکتی ہے اور جب کچھ بھی نہیں تھا اس سے اتنی عظیم الشان تخلیق ہو گئی اس پر تم تعجب نہیں کرتے۔
پھر فرماتا ہے:
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ إِنَّا لَقَدِرُوْنَ
عَلَى أَنْ تُبَدِّلَ خَيْرًا مِنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
(المعارج: ۴۱-۴۲)
ہرگز نہیں ۔ جو تم سوچ رہے ہو غلط ہے أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ میں قم
کھاتا ہوں اُس ذات کی جو مشارق کا بھی رب ہے اور مغارب کا بھی رب ہے یعنی ہر جونئی صبح طلوع
ہوتی ہے اور جہاں جہاں سے کسی قسم کی بھی صبح طلوع ہوتی ہے ایک نیا نظام بنتا ہے ان سب کا بھی خدا
ہی رب ہے اور جب ایک نظام تباہ ہوتا ہے اور غرق ہو جاتا ہے۔ جب ایک قوت اُبھرتی ہے اور پھر
ڈوب بھی جاتی ہے تو جس جس معنی میں بھی کوئی چیز ڈوبتی اور نظر سے غائب ہوتی ہے اُس کا بھی وہ
رب ہے۔ یعنی خدا سے دور کوئی بھی چیز نہیں ہو سکتی خدا سے کوئی بھی چیز غائب نہیں ہو سکتی ہے۔
فرمایا میں اُس کی قسم کھا کر کہتا ہوں ہم اس بات پر قادر ہیں کہ وہ قو میں جو خدا کے انبیاء کی مخالفت
کرتیں ہیں ان کو لے جائیں أَنْ تُبَدِّلَ خَيْرًا مِنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
خطبات طاہر جلد ۵
39
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
کہ ہم اُن سے بہتر لوگ لے آئیں ہمیں کوئی عاجز نہیں کر سکتا ہے۔
فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ خُلِقَ مِنْ مَّاءِ دَافِقٍ يَخْرُجُ
مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَابِبِ إِنَّهُ عَلَى رَجْعِهِ لَقَادِرُهُ
( الطارق : ٦-٩)
یہ بھی وہ مضمون ہے دوسرے رنگ میں بیان فرمایا گیا ہے۔ ان باتوں پر غور کرو کہ
جہاں جہاں بھی لفظ قادر کا استعمال ہوا ہے وہاں غور کرنے سے ایک اور بات بھی سامنے آتی ہے کہ یہ
خدا کی ایک اور تقدیر کا ذکر چل پڑا ہے جس کا تعلق دین اور مذہب سے ہے۔ یعنی پہلے جو قدیر کے
اندر جس قدرت کا ذکر تھا جو تقدیر عام تھی ، اُس کا خدا تعالیٰ کی ہر تخلیق سے تعلق ہے وہ عام
ہے۔ جاندار سے بھی ہے بے جان سے بھی ہے، ہر جگہ خدا نے ایک تعلیم دے رکھی ہے جس سے کوئی
ہٹ نہیں سکتا۔ پھر خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کو ظاہر فرمایا یا اس سے پہلے دوسری کتب نازل فرمائیں
اور ایک نئی تخلیق بنائی جو مذہبی دنیا کی تخلیق ہے۔ اس تخلیق میں عام قانون سے ہٹ کر کچھ قوانین ہیں
جن کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے۔ سب سے اہم قانون یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایک
مقصد کی خاطر پیدا کیا ہے جس کے لئے تم جوابدہ ہو گے اور تمہیں دوبارہ اس لئے زندہ کیا جائے گا کہ
تمہاری جواب طلبی کی جائے کہ تم نے اس مقصد کو پورا کیا تھا کہ نہیں کیا تھا اور جزاء اور سزا کے لئے
تمہیں ایک جگہ اکٹھا کیا جائے اور جو حق دار ہے سزا کا اُسے سزادی جائے جو جزاء کا حق دار ہے اُسے
جزاء دی جائے ۔
یہ جو قدرت ثانیہ ہے خدا تعالیٰ کی تقدیر کا نیا اظہار ہے جہاں جہاں یہ اظہار کیا جاتا ہے
وہاں قادر کا لفظ تقدیر کے نسبت زیادہ استعمال ہوا ہے بلکہ بہت زیادہ کثرت کے ساتھ لفظ قادر کا
استعمال یہاں ہوا ہے۔ تو قرآن کریم کی جو تقدیر جاری ہوئی ہے انسانوں کے اوپر اور نبوت کی
جو تقدیر اس سے پہلے جاری تھی اور ایک نیا قانون جاری ہوا جس میں کچھ اختیار بھی ہے بندے کو۔ وہ
تقدیر ہے جس کا ذکر خدا کی صفت قادر کی تحت کیا جا رہا ہے۔ قدیر سے بچنے کا کوئی اختیار نہیں تھا
بظاہر ۔ کسی بھی معنی میں بھی انسان بچ نہیں سکتا لیکن قادر کی تقدیر سے ان معنوں میں انسان کچھ بھاگتا
خطبات طاہر جلد ۵
40
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
ہے کہ اُسے اختیار دے دیا گیا ہے کہ چاہو تو کرو۔ چاہو تو نہ کر ولیکن ساتھ یہ بتا دیا گیا ہے کہ بالآخر تم
خدا کی طرف لوٹو گے۔ بالآخر تمہیں لازماً وہاں پہنچ کر جواب دہی کرنی ہو گی اور تم بچ نہیں سکتے ۔ تو
غالب تو ہے وہ تقدیر کہ آخر انسان اُس سے پکڑا جائے گا لیکن وقتی طور پر مہلت دیتی ہے جیسے آپ کسی
چھوٹے سے بچے کو کچھ دیر کے لئے آگے بھاگنے دیتے ہیں اور بظاہر اختیار دے دیتے ہیں کہ وہ آپ
سے آگے نکل جائے لیکن جانتے ہیں کہ کب اور کس وقت جب آپ چاہیں گے جب آپ فیصلہ
کر لیں گے اُسے پکڑ لیں گے۔
تو ایسی تقدیر کا ذکر جہاں قرآن کریم میں ملتا ہے وہاں لفظ قادر کا استعمال ہوتا ہے اور اس کا
تخلیق نو سے تعلق ہے۔ چونکہ قرآن کریم انسان کی مذہبی تخلیق کو تخلیق نو قرار دیتا ہے، خلق آخر قرار دیتا
ہے۔ اس لئے خلق آخر کے مضمون کا خدا تعالیٰ کے قادر ہونے کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔
مقتدر کی صفت اسی مضمون میں آگے بڑھتی ہے جب لوگ بزور یا جبراً خدا کی اس تقدیر کو
مٹانے کی کوشش کرتے ہیں تو اس وقت اللہ تعالیٰ مقتدر بن کے ان کے سامنے ظاہر ہوتا ہے اور اپنے
پیاروں کی حفاظت فرماتا ہے اور ان کے مخالفین کو مٹا دیتا ہے۔
فرمایا:
وَلَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ كَذَّبُوا بِايْتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْتُهُمْ
أَخْذَ عَزِيزِ مُّقْتَدِرٍ
( القمر : ۴۳۴۲)
دیکھو فرعون بھی اس سے پہلے آیا تھا اور گزرا تھا وَ لَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ اور
فرعون کی قوم کے سامنے ، اس کے پیچھے چلنے والوں کے سامنے کئی قسم کے انذاری نشان پیش کئے گئے،
كَذَّبُوا بایتِنَا انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا كُلَّهَا کلیة - فَأَخَذْتُهُمْ أَخْذَ عَزِيزِ مُقْتَدِرٍ
ہم نے اُن کو اُس طرح پکڑا جس طرح ایک عزیز غالب طاقت والی ہستی جو مقتدر ہو وہ پکڑا کرتی
ہے۔ جب قدرت گھیرا ڈال لیتی ہے، جب مخالف کے مقابل پر جوش کے ساتھ جلوہ دکھاتی ہے اُس
وقت خدا تعالیٰ کی صفت قدیر یا قادر کے ذکر کی بجائے مقتدر کی صفت بیان فرمائی جاتی ہے۔ متکلف
جس طرح تکلیف کر کے کام کرتا ہے غیر معمولی توجہ کے ساتھ یہ کام کرتا ہے، کوشش کے ساتھ کام کرتا ہے
خطبات طاہر جلد ۵
41
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
تو فرمایا ہے کہ یہاں خدا کی تقدیر عام جاری نہیں رہی۔ اب کوشش کرے گی ، بڑے جلال کے ساتھ ظاہر
ہوگی اور جو بھی اُس کے پیاروں پر حملہ آور ہوتے ہیں وہ اُنہیں لازماً مٹائے گئی ، اُنہیں لاز ما نا کام بنا کر
دکھائے گی اب عام تقدیر کا یہاں مقام ہی نہیں رہا۔ اس تقدیر کی روح سے اگر مخالف بھی یہ نتیجہ نکلتا تو
مقتدر خدا کی تقدیر اس نتیجہ کو نا کام بنادے گی اور ایک نیا نتیجہ پیدا کر کے دکھا دے گی۔ ان معنوں
میں مقتدر قدیر اور قادر دونوں سے زیادہ غلبے کے ساتھ اپنی قدرت نمائی کرتا ہے۔ لیکن ایک پہلو سے یہ
مضمون محدود ہو جاتا ہے لیکن صرف خدا کے پاک بندوں کے لئے یہ تقدیر جوش دکھاتی ہے۔ تو یہ تقدیر
خاص بھی ہے اس لحاظ سے محدود ہے اور چونکہ تقدیر خاص ہے اس لئے زیادہ طاقتور بھی ہے اور زیادہ
غالب بھی ہے۔ تو تین قسم کی تقدیریں ہمیں نظر آئیں تقدیر عام اور تقدیر خاص جو مذہبی تقدیر ہے اور پھر
اخص یعنی مقتدر کی تقدیر۔
پھر قرآن کریم اسی مضمون کو آنحضرت ﷺ کے ذکر میں بیان فرماتا ہے:
فَإِمَّا تَذْهَبَنَّ بِكَ فَإِنَّا مِنْهُمْ مُّنْتَقِمُونَ أَوْ نُرِيَنَّكَ
الَّذِي وَعَدْنُهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِمْ مُّقْتَدِرُونَ (الزخرف : ۴۲-۴۳)
اگر ہم تجھے لے بھی جائیں یعنی اپنے پاس بلا بھی لیں فَإِنَّا مِنْهُمْ مُّنْتَقِمُونَ ہم لازماً
ان لوگوں سے تیرا انتقام لیں گے یعنی تو تو ہمیشہ نہیں رہ سکتا اس دنیا میں لیکن جس مقتدر خدا سے تیرا
تعلق ہے وہ ہمیشہ رہنے والا ہے۔ اس لئے اگر تیرے دشمن مٹ جائیں تو وہ مٹ جائیں گے ضروری
نہیں اُن کے کام کو جاری رکھنے والے ہوں لیکن تو اگر نہ رہے اس دنیا میں تو تیرا کام نہیں مٹنے دیا
جائے گا اور جنہوں نے تجھ پر ظلم کئے ہیں ہم ان سے لازماً انتقام لیں گے لیکن بعد کے وعدے صرف
نہیں ہیں اَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنُهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِمْ مُّقْتَدِرُونَ ، أَوْ میں استثناء بتایا
جاتا ہے فرمایا یہ نہیں کہ ہم مستقبل کے وعدے کر رہے ہیں پہلے تجھے واپس بلا لیں گے اور پھر ان سے
انتقام لیں گے۔ کچھ حصہ ایسا بھی ہوگا جو اؤ کے تابع ہیں کہ تیری زندگی میں تجھے بھی دکھائیں گے کہ
کس طرح خدا مقدرت رکھتا ہے اقتدار رکھتا ہے ان لوگوں کے اوپر تیرے مضمون کو غالب کرے گا اور
ان کے مضمون کو مغلوب کر کے دکھائے گا۔
خطبات طاہر جلد ۵
42
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس مضمون پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف جگہ بہت ہی
لطیف تفاسیر پیش فرماتے ہیں لیکن پہلے میں اس کے مقتدر کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کی بعض تفاسیر کے نمونے پیش کروں، جہاں جہاں آپ نے لفظ قادر کا استعمال کیا ہے اور بعض
پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے اس کے چند اقتباسات آر س کے چند اقتباسات آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ فرماتے ہیں:
یاد رکھو ! اللہ تعالیٰ بے شک قادر ہے مگر وہ اپنے تقدس اور اُن
صفات کے خلاف نہیں کرتا جو قدیم سے الہامی کتب میں بیان کی جا رہی ہیں گویا
دو
اُن کے خلاف اُس کی توجہ ہوتی ہی نہیں ( ملفوظات جلد ۵ صفحہ: ۲۰۵)
یہ جو قدیر کے الہامی کتابوں میں باتیں بیان کی جارہی ہیں فرمایا اُن کے خلاف وہ نہیں
کرتا کیونکہ اُن کی طرف اُس کی توجہ ہوتی ہی نہیں اس مضمون کو چونکہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں اس
لئے اس کے کچھ حصے چھوڑا رہا ہوں ۔
فرماتے ہیں:
”ہمارا خدا قادر مطلق خدا ہے۔ وہ کامل اختیارات رکھتا ہے یمحوا لله
مایشاء جس چیز کو چاہتا ہے اُسے مٹا بھی دیتا ہے ہمارا یمان ہے وہ جوتشی کی
طرح نہیں وہ ایک حکم صبح کو دیتا ہے اور رات کو اُس کے بدلنے کے کامل
اختیارات رکھتا ہے ماننسخ من اية ( البقرہ: ۱۰۷) والی آیت اس پر گواہ ہے
لملفوظات جلد ۵ صفحه : ۶۳۰)
پس قادر صفت کا قدیر سے جو تعلق ہے اس مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اب یہاں کھولا ہے کہ جاری تقدیر ہے ایک ۔ وہ بھی خدا کی جاری کی ہوئی تقدیر ہے مگر وہ ایسی
نہیں جو خدا کو عاجز کر دے کہ اُسے بدل نہ سکے اپنے وجود کو دکھانے کے لئے ۔
قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت
اُس بے نشاں کی چہرہ نمائی یہی تو ہے
در ثمین صفحه : ۱۵۸)
اگر وہ خدا یہ غیر معمولی تقدیر جاری کرنا چھوڑ دے تو لوگ یہی کہیں گے کہ خود بخود چیزیں
خطبات طاہر جلد ۵
43
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
پیدا ہوئیں اور خود بخود جاری ہوتی تھیں اور خود بخود جاری رہیں گی اور کسی تیسری بیرونی ہستی کے وجود
کی ضرورت کوئی نہیں ۔ اس وہے کو مٹانے کی خاطر خدا ایک ایسی تقدیر بھی دکھاتا رہتا ہے جو وقتاً فوقتاً
جلوہ گر ہوتی ہے اور وہ عام تقدیر سے ہٹ کر ہوتی ہے اور اس بات پر قادر ہے کہ عمومی تقدیر کے برخلا
ف اُس پر غالب آنے والی اپنی دوسری تقدیر کو جاری فرمائے ۔ فرماتے ہیں:
دو
” اُس خدا پر ایمان لانے سے کیا مزہ جو قریب قریب بتوں کے
ہو (یعنی بتوں کی طرح کا ہو ) نہ سنتا ہو اور نہ جواب دے۔ اُس خدا پر ایمان
لانے سے مزہ آتا ہے جو قدرتوں والا خدا ہے جو ایسے خدا پر ایمان نہیں لاتا اور خدا
تعالیٰ کی قدرتوں اور تصرفات پر ایمان نہیں رکھتا اُس کا خدابت ہے۔ اصل میں
خدا تو ایک ہی ہے مگر تجلیات الگ ہیں جو اس بات کا پابند ہے اس سے ایسا ہی
سلوک ہوتا ہے اور جو متوکل ہے اُس سے وہی ۔ اگر خدا تعالیٰ ایسا ہی کمزور ہوتا تو
پھر نبیوں سے بڑھ کر کوئی نا کام نہ ہوتا کیونکہ وہ اسباب پرست نہ تھے بلکہ
خدا پرست اور متوکل تھے ۔“ ( ملفوظات جلد دوم صفحہ: ۳۹۹)
یہاں جو مضمون ہے وہ قدیر اور قادر کے تعلق کا مضمون بیان فرمایا گیا ہے۔
66
جب ہم اسباب اختیار کرتے ہیں تو یہ وہی چیز ہے جو خدا تعالیٰ کی ایک جاری تقدیر ہے۔
اس کے سوا تو اسباب کوئی چیز نہیں ہیں۔ لیکن جب صرف اسباب ہی اختیار کرنے لگ جاتے ہیں اور
خدا تعالیٰ کی دوسری تقدیر پر ایمان نہیں رکھتے جو وقتاً فوقتاً اُس سے تعلق کی بناء پر یعنی مذہب کے نتیجے
میں جاری ہوتی ہے جس کا تعلق قادر سے ہے تو پھر صرف اسباب ہی کے بندے ہو کر رہ جاتے ہیں۔
فرمایا اُن کے لئے بھی ایک خدا ظاہر ہوتا ہے اُن سے تعلق نہیں توڑ تا لیکن جو وہ اپنے لئے پسند کرتے
ہیں ویسا ہی خدا اُن کے لئے ظاہر ہوتا ہے ۔ وہ چونکہ اس کی اسباب کی پیروی کرنے لگ جاتے ہیں
تو صرف اسباب کی تقدیر تک محدود خدا اُن کے لئے ظاہر ہوتا رہتا ہے۔ یہ مغربی قوموں نے جتنی بھی
دنیا میں ترقی کی ہے یہ اسباب کے ذریعہ کی ہے اور اسباب کے خدا سے تعلق قائم کر کے کی ہے،
خدا سے ہٹ کر یہ نہیں ترقی کر سکتے لیکن اُن کے لئے صرف اسباب کی تقدیر محدود ہو چکی ہے۔ فرمایا
اگر صرف یہی تقدیر ہوتی تو انبیاء تو جیتے جی مر جاتے کیونکہ اُن کے پاس تو اسباب ہوتے ہی
خطبات طاہر جلد ۵
44
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
نہیں مقابلے کے لئے اتنے تھوڑے، اتنے حقیر ہوتے ہیں کہ دشمن کے اسباب کے مقابل پر کوئی
حیثیت ہی نہیں رکھتے ہیں فرمایا وہ تو مر جاتے جیتے جی لیکن نہیں اُن کے لئے ایک اور تقدیر خدا کی
جاری ہوتی ہے اور وہ اُسکی مذہب کی تقدیر ہے جو اُس سے زندہ تعلق رکھتا ہے اُس کے لئے خدا قادر
کے طور پر بھی جلوہ گر ہوتا ہے عام تقدیر کو مٹا کر ایک نئی تقدیر بناتا ہے۔
پھر فرماتے ہیں :
پھر فرماتے ہیں :
ه
نہیں محصور ہرگز راستہ قدرت نمائی کا
خدا کی قدرتوں کا حصر دعوی ہے خدائی کا
قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت
اس بے نشان کی چہرہ نمائی یہی تو ہے
جس بات کو کہے کہ کرونگا میں یہ ضرور
ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
کہ یہاں بولنے والا خدا منظر پر ابھر آتا ہے یعنی مخلوق ایک ایسے خدا کی واقف ہو جاتی
ہے جو بولنے لگ گیا ہے۔ سائنس دانوں کا خدا تو وہ گونگا خدا ہے کہ جس کی تقدیر جاری تو ہے لیکن
اس تقدیر میں نہ رد و بدل کرنے کے اہل ہیں نہ انکے لئے وہ تقدیر یلتی ہے کسی طرح ۔ لازم ہے اُن
پر کہ سو فیصدی بھی اس تقدیر کی پیروی کریں، غلامی اختیار کریں اور پھر اس سے جو فائدہ اٹھانا ہے
اُس سے اٹھا لیں لیکن ایک زندہ فعال خدا سے وہ تقدیر اُن کا تعلق قائم نہیں کرتی ۔ اسی لئے اکثر
سائنس دان جس خدا تک پہنچے ہیں وہ ایک تصوراتی خدا ہے جس کا ہونا وہ تسلیم کر لیتے ہیں لیکن
انسان کے ساتھ ایک زندہ تعلق والا خدا اُن پر کبھی ظاہر نہیں ہوتا نہ وہ اُن کا وجود تسلیم کرتے ہیں۔
کہتے ہیں ہو گا قدرت کاملہ میں ہمیں نظر آتا ہے لیکن ایسا وجود جو انسانی معاملات میں دلچسپی لے،
اُن میں دخل دے، اُن سے پیار کرے، اُن کو سزادے ایسا خدا ہمیں کہیں نظر نہیں آتا۔ اس لئے اس
سے اُن کا تعلق قائم ہی نہیں ہوتا وہ خدا تعالیٰ کی قدرت کو سمجھتے نہیں ہیں لیکن جب وہ قدرت کاملہ پر یقین
رکھنے لگ جاتے ہیں انسان ۔ تب خدا اُن پر ظاہر ہوتا ہے اور اُن سے بولتا ہے۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ
خطبات طاہر جلد ۵
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
45
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
ه
جس بات کو کہے کہ کرونگا میں یہ ضرور
ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
پس ایسا خدا جب جلوہ گر ہو جائے تو اُس وقت انسان کے لئے دعا کا مضمون پیدا
ہو جاتا ہے اور تبھی مذہب میں دعا پر غیر معمولی زور دیا جاتا ہے۔ تبھی قرآن کریم میں دعا پر غیر معمولی
زور دیا۔
تبھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں دعا کے متعلق اتنا کچھ سکھایا کہ آپ
گزشتہ صدیوں کا مواد اکٹھا کر کے دیکھ لیں جو کچھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا کے
مضمون پر لکھا ہے اُس کے قریب بھی نہیں پھٹکے گا وہ سب کچھ۔ اپنے مواد کی کثرت کے لحاظ سے بھی
اور مضمون کی گہرائی کے لحاظ سے بھی کیونکہ جب ایک قدرتوں والا خدا ہے جو بولتا بھی ہے، جو اپنے
پیاروں سے پیار کرتا ہے اور پھر ان کی تائید فرماتا ہے ، ان کے لئے غیرت دکھاتا ہے۔ ایسے خدا سے
تعلق قائم ہونا چاہئے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایسے قادر خدا سے تعلق کے لئے اس
کثرت کے ساتھ دعا کرتے تھے کہ آپ کی نظم میں بھی آپ کی نثر میں بھی بکثرت حیرت انگیز اثر
کرنے والی دعائیں ملتی ہیں اور سب کے نمونے تو پیش کئے ہی نہیں جا سکتے لیکن اصل بات یہ ہے کہ
جو کچھ ملتا ہیں اُس سے بہت زیادہ ہے جو نہیں ملتا کیونکہ وہ رات کی خاموش دعا ئیں تھیں جو سب کے
سب نہ بیان ہوئیں نہ لکھی گئیں اور دن کی خاموش دعا ئیں بھی تھیں ۔ ہر وقت دل اور دماغ اللہ تعالیٰ
کی طرف مائل رہتا تھا اور خدا کے حضور کچھ نہ کچھ مناجات کرتا رہتا تھا۔
کا ذکر ۔
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعائیں ہمیں ملتی ہیں اُن میں بھی جہاں قادر
لر ہے بہت ہی وسیع مضمون وہاں نظر آتا ہے اور صاف دکھائی دیتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو اپنے غلبے کے لئے ایک ذرہ بھی اپنی ذات پر یا ان ذرائع پر بھروسہ نہیں تھا جو ایک دنیا
دار کی نگاہ دیکھ سکتی ہے۔ خالصہ اللہ کی قدرت پر بھروسہ تھا ۔ اسی لئے میں اس مضمون کو یہاں تک لایا
ہوں تا کہ جماعت کو اس بات کی طرف متنبہ کروں ۔
اسباب بھی چونکہ خدا کی ایک تقدیر کا حصہ ہیں اس لئے اُن سے روگردانی بھی ایک قسم کا تکبر