صفتِ قادر، قدیر اور مقتدر کی لطیف تفسیر قدرت ثانیہ کے ذریعہ حضرت مسیح موعودؑ کو غلبہ کا وعدہ

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۵
46
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
ہے جو خدا تعالیٰ کو پسند نہیں۔ اس لئے انبیاء کو مجبور کیا گیا کہ وہ اسباب بھی اختیار کریں اور جہاں تک ہو
سکتا ہے کریں لیکن ساتھ یہ بھی کھول دیا گیا اور خوب کھول دیا گیا کہ رعایت اسباب اس لئے ضروری
نہیں ہیں کہ اسباب تمہیں کسی مقام تک پہنچائیں گے۔ تمہیں جو بھی غلبہ نصیب ہوگا وہ تمہارے اسباب
کے بغیر ، انکے سہارے کے بغیر خالصہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصیب ہوگا اور تعلق الہی کا وہ ایک جلوہ
ہوگا اس لئے دعائیں کرو اور اصل بناء دعا پر ہے، اصل بناء اللہ تعالیٰ کی مدد پر ہے۔ ہم اسباب بھی
اختیار کریں گے اس لئے کہ وہ قدیر خدا کی جلوہ نمائی ہے اور ہم خدا کی کسی صفت کے کسی حصہ سے بھی
مستغنی نہیں ہو سکتے لیکن اصل بناء ہماری قادر خدا سے تعلق جوڑنے پر ہے کیونکہ جب تک ہم قادر
خدا سے تعلق نہیں جوڑیں گے قدیر خدا سے تعلق رکھنے والے تو اتنے زیادہ ہیں اور اسباب کے بندے
اس کثرت سے ہیں اور اس کثرت کے ساتھ اُن کو اسباب بھی ملے ہوئے ہیں کہ اسباب کے مقابل
پر اسباب کے ذریعہ ہم غالب نہیں آسکتے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے دعائیں
کیں بھی اور دعا ئیں سکھائیں بھی آپ فرماتے ہیں:
اک کر شمہ اپنی قدرت کا دکھا
تجھ کو سب قدرت
ہے رب الوری
حق پرستی کا مٹا جاتا ہے نام
ایک نشان دکھلا کہ ہو حجت تمام
پھر ان دعاؤں کو خدائے قدیر نے اور خدائے قادر نے قبول بھی فرمایا اور اُس قبولیت کا ذکر
بھی آپ فرماتے ہیں۔
تیری رحمت ہے میرے گھر کا شہتیر
میری جاں تیرے فضلوں کی پنہ گیر
حریفوں کو لگے
ہر سمت سے تیر
گرفتار آگئے جیسے کہ نخچیر
ہوا آخر وہی جو تیری تقدیر
بھلا چلتی ہے تیرے آگے تدبیر

خطبات طاہر جلد ۵
47
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
خدا نے ان کی عظمت سب اڑادی
فسبحان الذي اخزى الاعادي
در ثمین صفحه: ۵۱)
یہاں یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ تدبیر بھی دو معنی رکھتی ہے۔ ایک وہ تدبیر ہے جو
خدا تعالیٰ کی تقدیر کو اختیار کرنے کے نتیجے میں کی جاتی ہے۔ وہ تدبیر کامیاب ہوتی ہے عموماً سوائے اس
کے کہ خدا کی کسی غالب تقدیر سے ٹکرا جائے اور ایک تدبیر ہے جو خدا تعالیٰ کی تقدیر کو بدلنے کے لئے کی
جاتی ہے، وہ لازما ہر صورت میں ناکام ہوتی ہے۔ پس یہاں جس تدبیر کا ذکر فرمایا گیا ہے اس تدبیر کی
ناکامی کا بھی ذکر فرمایا گیا ہے۔ پھر جماعت کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نصیحت فرماتے ہیں :
اگر مصائب کے وقت میں تم مومن ہوا اور خدا تعالیٰ سے صلح کرنے
والے ہو اور اس کی محبت میں آگے قدم بڑھانے والے ہو تو وہ رحمت ہے
تمہارے واسطے۔ کیونکہ خدا قادر ہے کہ آگ کو گلزار کر دے۔ اور اگر تم فاسق ہو تو
ڈرو کہ وہ آگ ہے جو بھسم کرنے والی ہے اور قہر اور غضب ہے جو نیست ونا بود
کرنے والا ہے ۔ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ : ۱۵۴)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدائے قادر کے بعد ایک ایسے جلوے سے فائدہ
اٹھانے کی طرف بھی توجہ دلاتے ہیں جس طرف عموماً لوگوں کا خیال نہیں جاتا۔ ہم عموماً خدائے قادر
کو آفاقی نظر سے دیکھنا چاہتے ہیں یعنی گردو پیش میں اس کے جلوے ظاہر ہورہے ہوں اور ہم لطف
اندوز ہور ہے ہوں کہ دیکھو ہمارے لئے خدائے قادر اس طرح جلوہ گر ہوا۔
حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کا عارف باللہ ہونا آپ کی ہر تحریر سے ثابت ہے ۔ایسے
ایسے گوشوں کی طرف ذہن کو منتقل فرما دیتے ہیں جن کی طرف عام انسان کا ذہن جاہی نہیں سکتا ہے۔
آپ فرماتے ہیں خدا کے قادر ہونے کو باہر ہی تلاش نہ کرو، اپنی ذات کے اندر بھی تلاش کرو، یہی نہ
چا ہو کہ خدائے قادر کے جلوے باہر جلوہ گر ہوتے دیکھو، اپنی ذات میں بھی خدائے قادر کے جلووں کی
طلب کرو، تمنار کھو اور التجا کرو کہ وہ تمہارے لئے جلوہ گر ہو ۔ کن معنوں میں ، فرمایا کہ تم اپنی ذات میں
روحانی انقلاب پیدا کرنے کے اہل ہی نہیں ہو نہ تو تم اس بات کے اہل ہو کہ بیرونی طور پر کوئی روحانی

خطبات طاہر جلد ۵
48
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
انقلاب تدبیر کے ذریعے بر پا کر سکو۔
یہ بات تو تمہیں سمجھ آگئی کہ تم بہت کمزور ہو دشمن غالب ہے لیکن یہ بات تم نہیں سمجھتے کہ تم
اتنے کمزور ہو کہ اپنی ذات کے اندر بھی کوئی روحانی انقلاب برپا نہیں کر سکتے اُس کے لئے بھی خدائے
قادر کا ہاتھ ڈھونڈو گے تمہارے اندر وہ انقلاب بر پا ہوگا ورنہ انقلاب نہیں ہو سکتا۔
وو
غور کرو کہ جس قادر خدا نے انسان کو ایسے ایسے انقلابات میں سے
گزار کر انسان بنادیا ہے اور اب ایسا انسان ہے کہ گویا عقل حیران ہے کہ کیا
سے کیا بن گیا۔ ناک منہ اور دوسرے اعضاء پر غور کرو کہ خدا تعالیٰ نے اسے کیا
بنایا ہے پھر اندرونی حواس خمسہ دئے اور دوسرے قومی اور طاقتیں اس کو عطا
کیں ۔ پس خدائے قادر نے اس زمانہ سے جو یہ نطفہ تھا، عجیب تصرفات سے
انسان بنا دیا۔ کیا اس کے لئے مشکل ہے کہ اس کو پاک حالت میں لے
جاوے؟ اور جذبات سے الگ کر دے؟ جو شخص ان باتوں پر غور کرے گا وہ بے
اختیار ہو کر کہہ اٹھے گا : إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ “ (البقره: ۱۴۹)
( ملفوظات جلد ۴ صفحه : ۶۵۸)
یعنی خدا تعالیٰ نے جو کچھ تمہیں بنایا ہے بہت ہی عظیم الشان خلقت ہے لیکن خدا کی مدد کے بغیر اس
حالت کو پاک حالت میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا اس لئے خدائے قادر سے تعلق جوڑ و اور خدائے قادر
سے توقع رکھو کہ وہ تمہیں پاک حالت میں لے جائے۔
جہاں تک مقتدر کا تعلق ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند اقتباس کے بعد اب
میں اس خطبے کو ختم کرتا ہوں اور اس کا بقیہ حصہ انشاء اللہ آئندہ جمعے کے لیے چھوڑتا ہوں فرماتے ہیں:
اللہ تعالیٰ مقتدر ہے وہ جب چاہتا ہے مصیبت کا دروازہ کھول دیتا
ہے اور جب چاہتا ہے کشائش کرتا ہے ۔ جو بھی اُس پر بھروسہ کرتا ہے وہ بچایا
جاتا ہے۔ ڈرنے والا اور نہ ڈرنے والا کبھی برابر نہیں ہو سکتے ۔ اللہ تعالیٰ ان
دونوں میں ایک فرق رکھ دیتا ہے“ ( ملفوظات جلد نمبر ۳ صفحہ:۱۷۳)
یعنی مقتدر دونوں باتوں پر ہے پکڑ پر بھی مقتدر ہے اور خوف سے بچانے پر بھی مقتدر ہے،

خطبات طاہر جلد ۵
49
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
خوف میں مبتلا کر کے ہلاک کر دینے پر بھی مقتدر ہے اور ہر خوف سے نکال لے جانے پر بھی مقتدر
ہے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں پیدا کرو جو ڈرنے والا ہے اللہ تعالیٰ سے اُس سے وہ سلوک
نہیں کیا جاتا ہے جو خدا تعالیٰ غل با کی کیا کرتا ہے۔
پھر فرماتے ہیں: مقتدر ذات وہ ہے جو پہلے سے خبر بھی دیتی ہے اور پھر ایسے حالات میں وہ
خبر دیتی ہے کہ بظاہر وہ بات ہونی نام بظاہر وہ بات ہونی ناممکن ہے اور یہ خدا تعالیٰ کی زندہ ہستی کا ثبوت ہے فرماتے ہیں۔
ایک دہریہ سے یہ سوال ہے کہ قبل از وقت طاقت اور اقتدار سے
بھری ہوئی پیشگوئیاں جو ہم کرتے ہیں یہ کہاں سے ہوتی ہیں؟ اگر کہو یہ کوئی علم ہی
ہے تو اس علم کے ذریعے وہ بھی کر سکتا ہے، کر کے دکھائے ورنہ ماننا پڑے گا کہ
66
ایک زبردست طاقت ہے جو الہام کر رہی ہے۔“ ( ملفوظات جلد ۲ صفحہ:۵۹۴)
پھر فرماتے ہیں ۔
”اے بدفطر تو! اپنی فطرتیں دکھلا و لعنتیں بھیجو ٹھٹھے کرو اور صادقوں کا
نام کا ذب اور دروغ گور کھو لیکن عنقریب دیکھو گے کہ کیا ہوتا ہے تم ہم پر لعنت
کرو تا فرشتے تم پر لعنت کریں۔ میں نے بہت چاہا کہ تمہارے اندر سچائی ڈالوں
اور تاریکی سے تمہیں نکالوں اور نور کے فرزند بناؤں لیکن تمہاری بدبختی تم پر
غالب آگئی ہے سواب جو چاہو لکھو۔ تم مجھے دیکھ نہیں سکتے جب تک وہ دن نہ
آوے کہ جو قادر کریم نے میرے دکھانے کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔ ضرور تھا
کہ تمہیں ابتلاء میں ڈالے اور تمہاری آزمائش کرے تا تمہارے جھوٹے دعوے
فہم اور فراست اور تقوی اور علم قرآن کے تم پر کھل جائیں ۔“
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه : ۳۹۹)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا بار بار جس میں خدا تعالیٰ کی اقتداری
جلوہ گری کا ذکر اور وعدہ ملتا ہے۔ کثرت سے ایسے الہام ہیں لیکن اُن میں سے ایک الہام میں آج
اُس کا ترجمہ پڑھ کر آپ کو سناتا ہوں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام انـــى مـع الا فـواج
اتیک بغتة “ ( تذکرہ صفحہ:۲۴۲) والے الہام کا ترجمہ فرماتے ہیں کہ میں اپنی فوجوں کے ساتھ تیرے

خطبات طاہر جلد ۵
50
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
پاس نا گہانی طور پر آؤنگا ۔ یعنی جس گھڑی تیری مدد کی جائے گی اس گھڑی کا تجھے علم نہیں ۔ پس وہ
احمدی جو اندازے لگاتے رہتے ہیں ہر وقت کہ فلاں دن ، فلاں رات ، فلاں گھڑی اچانک یہ کام ہو
جائیگا جب پہلے پتہ چل گیا کہ فلاں وقت فلاں گھڑی اچانک یہ کام ہونا ہے تو اچانک کیسے ہوا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جن سے وعدہ کیا گیا ہے اقتدار کا آپ کو خدا مخاطب کر کے فرماتا
ہے۔ یعنی جس گھڑی تیری مدد کی جائے گی ۔ یہ ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنا ہے۔ اُس گھڑی
کا تجھے علم نہیں ۔
اور ان کو علم ہے آج کے ج کے اندازے لگانے والوں کو کیسے ہو سکتا ہے؟ یہ تو پنجابی میں کہتے ہیں
گھروں میں آواں تے سندیسے توں دیویں۔ یعنی گھر سے تو میں آرہا ہوں اور گھر کے پیغام تم مجھے
پہنچا رہے ہو ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کس طرح آپ سند دیسے دے سکتے ہیں۔صاحب خانہ
کے مہمان تو آپ ہیں ، خدا ہے ہر کائنات کے خانے کا مالک اس گھر کے آنے والے تو حضرت مسیح
موعود علیہ السلام ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ خدا مجھے فرماتا ہے کہ تجھے اس گھڑی کا علم نہیں وہ کب اور کس
طرح ظاہر ہو جائے گا اور بعض باہر سے آنے والے کہتے ہیں کہ ہاں ہمیں پتہ لگ گیا ہے کہ فلاں
وقت کس طرح ظاہر ہو جائے گا۔
آج کا دن بھی وہ دن ہے جس کے معنی خود انہوں نے بنائے ہیں یا خود پہنا رکھے ہیں ۔
آج جمعہ ہے اور دس تاریخ ہے مجھے خدا نے بتایا تھا جس خدا کے قبضہ میں میری جان ہے اُس خدا کی
قسم کھا کر کہتا ہوں کہ گھلا گھلا واضح طور پر ایک چمکتے ہوئے نشان کے طور پر اُس نے مجھے بتایا تھا لیکن
جیسا کہ میرے گزشتہ خطبات سے ظاہر ہے مجھ پر قطعاً یہ واضح نہیں ہے کہ کس رنگ میں وہ نشان
پورے ہوں گے۔ کچھ پورے ہوئے تو اندازہ ہوا کہ یہ بھی ایک طریق تھا اور یہ پتہ ہے کہ وہ بار بار کی
جلوہ گری ہے کہ کئی رنگ میں پورے ہونگے لیکن جوں جوں جمعہ قریب آیا ۔ لوگوں نے مجھے لکھنا
شروع کر دیا کہ اب یہ نشان اس طرح پورا ہونے والا ہے۔ تمہیں کس طرح پتہ لگ گیا مجھے تو نہیں پتہ؟
لیکن یہ یقین ہے ایک ذرہ بھی تزلزل نہیں اس یقین میں ، کامل ہے کہ خدا کی طرف سے یہ خبر تھی اور وہ
خدا ہی ہے جو اُسے پورا کر کے دکھائے گا اور جب بھی پورا کر کے دکھائے گا جماعت کے دل اطمینان
اور شکر اور حمد کے ساتھ بھر دیگا اور کوئی شک کرنے والا اس مقام پر نہیں رہے گا کہ وہ شک کر سکے اور

خطبات طاہر جلد ۵
51
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
ٹھٹھہ کر سکے پس یہی ہمارے لئے کافی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
کہ جس گھڑی تیری مدد کی جائے گی اُس گھڑی کا تجھے علم نہیں ،
اور اُس دن ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا کہ کاش میں اس خدا کے بھیجے ہوئے سے
مخالفت نہ کرتا اور اُس کے ساتھ رہتا اور کہتے ہیں کہ یہ جماعت متفرق ہو جائے
گی اور بات بگڑ جائے گی حالانکہ ان کو غیب کا علم نہیں دیا گیا ہماری طرف سے
ایک برہان ہے اور خدا قادر تھا کہ ضرورت کے وقت میں اپنی برہان ظاہر کرتا “
روحانی خزائن جلد ۱۷، اربعین ۳ صفحه : ۴۲۳)
پھر خدائے قادر سے دعا کرتے ہوئے عرض کرتے ہیں :
”اے میرے حضرت اعلیٰ ذوالجلال قادر وقد وس حی و قیوم جو ہمیشہ
راستبازوں کی مدد کرتا ہے تیرا نام ابدالا با دمبارک ہے۔ تیری قدرت کے کام
کبھی رک نہیں سکے ۔ تیرا قوی ہاتھ ہمیشہ عجیب کام دکھلاتا ہے تو نے ہی اس
چودھویں صدی کے سر پر مجھے مبعوث کیا اور فرمایا کہ اٹھ میں نے تجھے اس
زمانہ میں اسلام کی حجت پوری کرنے کے لیے اور اسلامی سچائیوں کو دنیا میں
پھیلانے کے لئے اور ایمان کو زندہ اور قومی کرنے کے لئے چنا ۔۔۔۔۔ اے میرے
قادر خدا تو جانتا ہے کہ اکثر لوگوں نے مجھے منظور نہیں کیا اور مجھے مفتری سمجھا اور
میرا نام کافر اور کذاب اور دجال رکھا گیا ۔ مجھے گالیاں دی گئیں اور طرح طرح
کی دل آزار باتوں سے مجھے ستایا گیا ۔ سواے میرے مولا قادر خدا! اب مجھے راہ
بتلا اور کوئی ایسا نشان ظاہر فرما جس سے تیرے سلیم الفطرت بندے نہایت قوی
طور پر یقین کریں کہ میں تیرا مقبول ہوں اور جس سے اُن کا ایمان قوی ہو اور وہ
تجھے پہچانیں اور تجھ سے ڈریں اور تیرے اس بندے کی ہدایتوں کے موافق
پا
ایک پاک تبدیلی اُن کے اندر پیدا ہو اور زمین پر پاکی اور پر ہیز گاری کا اعلیٰ
نمونہ دکھلا دیں اور ہر ایک طالب حق کو نیکی کی طرف کھینچیں اور اس طرح پر تمام

خطبات طاہر جلد ۵
52
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
قو میں جو زمین پر ہیں تیری قدرت اور تیرے جلال کو دیکھیں اور سمجھیں کہ تو
اپنے اس بندے کے ساتھ ہے اور دنیا میں تیرا جلال چمکے اور تیرے نام کی روشنی
اس بجلی کی طرح دکھلائی دے کہ جو یہ ایک لمحہ میں مشرق سے مغرب تک اپنے
تیں پہنچاتی اور شمال و جنوب میں اپنی چمکیں دکھلاتی ہے ۔۔۔۔۔۔ اے میرے قادر
خدا اے میرے توانا اور سب قوتوں کے مالک خداوند! تیرے ہاتھ کے برابر
کوئی ہاتھ نہیں اور کسی جن اور بھوت کو تیری سلطنت میں شرکت نہیں کسی شیطان
کو یہ قوت نہیں دی گی کہ وہ تیرے نشانوں اور تیرے ہیبت ناک ہاتھ کے آگے
ٹھہر سکے یا تیری قدرت کی مانند کوئی قدرت دکھلا سکے کیونکہ تو وہ ہے جس کی
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحہ ۳۲۲-۳۲۳)
شان لا الہ الا اللہ ہے۔“
66
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ خدا تعالیٰ نے اس کثرت کے ساتھ قدرت
نمائی کے وعدے فرمائے ہیں ایک مومن کے لئے ایک لمحہ بھی کسی قسم کے شک کی گنجائش باقی نہیں
رہتی ۔ اس لئے خدا تعالیٰ کے قدرتوں کے اس مضمون کو سمجھنے کے بعد خصوصیت کے ساتھ میں
احمدیوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رنگ میں رنگین ہو کر سب
سے پہلے اپنے قادر خدا سے تعلق جوڑیں اس کی قدرتوں کے اوپر کامل ایمان رکھیں ۔ ایک لمحہ کے لئے
بھی تو کل کے اعلیٰ مقام کو ہاتھ سے نہ جانے دیں ۔ رعایت اسباب ضرور کریں کیونکہ یہ لازم ہے
مگر رعایت اسباب پر بھروسہ نہ کریں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے حق میں جتنے وعدے
ہیں وہ لازماً پورے ہوں گے ایک ذرا سا ادنی سا بھی شک اس بات پر نہیں ہے لیکن اُن کو پورا کرنے
کے لئے کچھ توقعات ہیں ہماری جماعت سے ان میں ابتلاؤں کا ایک مقصد ہے اور وہ مقصد جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات سے واضح ہے وہ ہمیں پاک اور صاف کرنا اور بہتر
انسان بنانا ہے۔ نتھار دینا ہے، لوگوں سے الگ اور ممتاز کر دینا ہے ۔ جوں جوں یہ امتیازی نشان
ہمارے وجود میں ظاہر ہوتے رہے گے۔ جوں جوں ہمارے اندر پاک تبدیلیاں ہوتی چلی جائیں گی
خدا تعالیٰ کی قدرت نمائی کا ہاتھ ہمارے لئے زیادہ مفید ہوگا ۔ دنیا دیکھے گی ان کے لئے ان بندوں
کے لئے خدا نے قدرت کا ہاتھ دکھایا ہے اگر غیر کے ساتھ تمیز کوئی نہ ہو تو کون کہہ سکتا ہے کہ کس کے

خطبات طاہر جلد ۵
53
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
لئے خدا نے کیا قدرت دکھائی اور جب تمیز کوئی نہیں تو خدا تو حکیم خدا ہے اور قدرت کے اندر حکمت کا
مضمون پایا جاتا ہے ۔ کوئی ہے۔ کوئی وجہ نہیں کہ خدا تمیز کر کے دکھائے کہ جیسے عام تقدیر میں دوسرے لوگ اُس
کے تابع چل رہے ہیں اسی طرح آپ بھی عام تقدیر کے تابع چلتے چلے جائیں گے۔ اس لئے میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک پیشگوئی پڑھنے کے بعد اس مضمون کو آج ختم کرتا ہوں مگر
یا درکھیں کہ اس پیشگوئی کا اطلاق ہم پر ہوگا، ضرور ہوگا اس میں شک نہیں لیکن کچھ تقاضے ہیں جو آپ کو
پورے کرنے ہوں گے۔ میں آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ بعض خطبات میں توجہ دلاؤں گا کہ کون کون سی
ایسی باتیں ہیں جن کی طرف ہمیں مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ جس کے نتیجے میں اگر ہم توجہ دیں تو انشاء
اللہ خدا کے وعدوں کے پورا ہونے کے دن قریب تر آجائیں گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
تمام پنجاب اور ہندوستان کے لوگ مجھ سے ایسے بگڑ گئے تھے جو
مجھے پیروں کے نیچے کچلنا چاہتے تھے ضرور تھا کہ وہ لوگ اپنی جان توڑ کوششوں
میں کامیاب ہو جاتے اور مجھے تباہ کر دیتے لیکن وہ سب کے سب نامراد رہے
اور میں جانتا ہوں کہ اُن کا اس قدر شور اور میرے تباہ کرنے کے لئے اس قدر
کوشش اور یہ پر زور طوفان جو میری مخالفت میں پیدا ہوا یہ اس لئے نہیں تھا کہ
خدا نے میرے تباہ کرنے کا ارادہ کیا تھا بلکہ اس لئے تھا کہ تا خدا تعالیٰ کے نشان
ظاہر ہوں اور تا خدائے قادر جو کسی سے مغلوب نہیں ہو سکتا اُن لوگوں کے مقابل
پر اپنی طاقت اور قوت دکھلاوے اور اپنی قدرت کا نشان ظاہر کرے چنانچہ اس
نے ایسا ہی کیا۔ کون جانتا تھا اور کس کے علم میں یہ بات تھی کہ جب میں ایک
چھوٹے سے بیج کی طرح بویا گیا اور بعد اس کے ہزاروں پیروں کے نیچے کچلا
گیا اور آندھیاں چلیں اور طوفان آئے اور ایک سیلاب کی طرح شور بغاوت
میرے اس چھوٹے سے تخم پر پھر گیا۔ پھر بھی میں ان صدمات سے بچ جاؤں
گا۔ سو وہ تم خدا کے فضل سے ضائع نہ ہوا بلکہ بڑھا اور پھولا اور آج وہ ایک بڑا
درخت ہے جس کے سایہ کے نیچے تین لاکھ انسان آرام کر رہا ہے ( یہ تقریباً سو

خطبات طاہر جلد ۵
54
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
سال پہلے کی بات ہے ) یہ خدائی کام ہیں جن کے ادراک سے انسانی طاقتیں
عاجز ہیں وہ کسی سے مغلوب نہیں ہو سکتا“
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه : ۲۶۲-۲۶۳)
بعض احمدی بہت تھوڑے ہیں بعض احمدی یہ بھی لکھتے ہیں کہ دراصل حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام چلے گئے اس زمانے کا تقویٰ بھی ختم ہو گیا اور کمزوریاں جماعت میں آگئیں اس لئے یہ
ابتلاء نہیں یہ سزا ہے یہ بالکل جھوٹا اور شیطانی خیال ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب
تک خدا تعالی کامل غلبہ عطا نہیں کرتا اور آپ کے ذریعہ اسلام کو غیروں پر غلبہ عطا نہیں کرتا خدا کی
قدرت نمائی کا ہاتھ نہیں رکے گا نہیں تھے گا اور نہیں ماندا ہو گا ۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ اس آخری عالمی غلبہ کے
بغیر خدا تعالیٰ کی قدرت کا ہاتھ آپ سے پیچھے کھینچ دیا جائے اور اسی لئے اس باطل خیال کو مٹانے کے
لئے ، ہمیشہ کے لیے اس کو اکھاڑ کر پھینک دینے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک
وعدہ کیا گیا اور جو آپ نے بڑے واضح اور کھلے لفظوں میں جماعت کے سامنے رکھا۔ فرماتے ہیں:
میں خدا کی طرف سے ایک قدرت کے رنگ میں ظاہر ہوا اور میں
خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں اور میرے بعد بعض اور وجود ہوں گے جو دوسری
قدرت کا مظہر ہوں گے سوتم خدا کی قدرت ثانی کے انتظار میں اکٹھے ہو کر دعا
کرتے رہو اور چاہئے کہ ہر ایک صالحین کی جماعت ہر ایک ملک میں اکٹھے ہو
کر دعا میں لگے رہیں تا دوسری قدرت آسمان سے نازل ہوا اور تمہیں دکھا دے
کہ تمہارا خدا ایسا قادر خدا ہے ۔ اپنی موت کو قریب سمجھو تم نہیں جانتے کہ کس
وقت وہ گھڑی آجائے گی (الوصیت ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه : ۳۰۶)
اس دوسری قدرت کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ کیا گیا ہے، کم
از کم ایک ہزار سال تک یہ جاری رہے گی ۔ پس وہ لوگ جوان وہموں میں مبتلا ہیں یعنی شیطانی وساوس
کا شکار ہو جاتے ہیں کہ گویا خدا کی قدرت کا ہاتھ ہم سے کھینچ لیا گیا ہے جھوٹ بولتے ہیں۔ وہ قدرت
ثانیہ جاری ہے اور جب تک اُس قدرت کے ساتھ جماعت وابستہ رہے گی خدا کی قدرت جماعت
کے ساتھ وابستہ رہے گی ۔ کوئی نہیں جو اس تعلق کو کاٹ سکے ۔ پس آپ کامل وفا کے ساتھ خدا کی

خطبات طاہر جلد ۵
55
خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء
قدرت ثانیہ کے ساتھ تعلق جوڑے رکھیں ۔ میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں اور خدا کی قسم کھا کر آپ سے
کہتا ہوں کہ خدا کی قدرت کبھی بھی آپ سے اپنا پیوند نہیں توڑے گی، ہرگز نہیں توڑے گی اور ہر گز نہیں سے ہرگز
توڑے گی یہاں تک کہ اسلام کو کامل غلبہ نہ نصیب ہو جائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی