منافقین کی تعریف، علماء کو مقابلے کا چیلنج، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام کا عشق رسولؐ
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے کلمہ طیبہ کے حوالے سے جماعت احمدیہ پر لگائے جانے والے الزامات اور سورۃ المنافقون کی روشنی میں منافقین کی حقیقت و قرآنی تعریف کا مفصل ذکر فرمایا۔ آپ نے سنت نبوی سے واضح کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کھلے منافقوں کو بھی کبھی کلمہ پڑھنے سے نہیں روکا۔ بعد ازاں حضور نے معترض علماء کو حلفیہ مقابلے کا چیلنج دیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور منظوم کلام کے ذریعے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کے بے مثال عشق و عقیدت کو بیان کیا۔
موضوعات: کلمہ طیبہ، سورۃ المنافقون، منافقین کی تعریف، علماء کو چیلنج، عشق رسول
خطبات طاہر جلد ۶
149
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
منافقین کی تعریف، علماء کو مقابلے کا چیلنج ،
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا عشق رسول
( خطبه جمعه فرموده ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی:
إِذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ
وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُوْلُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ
لَكَذِبُونَ اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ
اللَّهِ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ
آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطِيعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ )
(المنافقون : ۴۲)
گزشتہ خطبہ میں میں نے اس نہایت ہی غیر اسلامی اور دل آزار مہم کا ذکر کیا تھا جو پاکستان
کے مولویوں کے ایک طبقہ کی طرف سے کلمہ طیبہ کے خلاف چلائی جا رہی ہے۔ کلمہ طیبہ ایک ایسا محاورہ
ہے جو ہندوستان اور پاکستان میں رائج ہے اور جب ہم کلمہ طیبہ کہتے ہیں تو مراد اشهد ان لا اله الا
الله وحده لا شريك له واشهد ان محمدا عبده و رسوله سے ہے۔ صرف لا اله الا
الله محمد رسول اللہ کو کلمہ شہادہ بھی کہا جاتا ہے اور کلمہ طیبہ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
عرب اسی کلمہ کو کلمہ شہادۃ کے نام سے جانتے ہیں کیونکہ یہ گواہی دینے والا کلمہ ہے۔ اس لئے ہمارے
خطبات طاہر جلد ۶
150
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
لٹریچر میں جب کلمہ شہادۃ کا ذکر کلمہ طیبہ کے لفظ کے تابع آتا ہے تو عربی میں ترجمہ کرتے وقت یہ تاکید
کی جاتی ہے کہ اسے کلمہ شہادۃ لکھا جائے ورنہ عربوں کو اس کی سمجھ نہیں آسکتی ۔ تو بہر حال نام اس کا جو
بھی معروف ہو کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادہ بنیادی حقیقت تو وہی رہتی ہے۔
اس کلمہ کو ایک بہت ہی بڑے جرم اور بھیانک جرم کے طور پر آج کل پاکستان میں بعض
علماء کی طرف سے دیکھا جا رہا ہے اور اگر کوئی احمدی کلمہ طیبہ پڑھے یا کلمہ شہادہ پڑھے اور یا اسے اپنے
سینے سے لگائے پھرے یا اس کے گھر سے لکھا ہوا یہ کلمہ برآمد ہو یا اس کے خطوں میں یہ کلمہ لکھا ہوا پایا
جائے تو پاکستان کے علماء کے نزدیک یہ اتنا بھیا نک ظلم ہے کہ نہ صرف اسے فوراً بحوالہ پولیس کرنا
چاہئے بلکہ پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے جس حد تک بھی اسے مارا جائے اور ذلیل اور رسوا کیا
جائے وہ بھی کار ثواب ہے اور جب ایسے حکومت کے افسران جو طبعی شرافت دل میں رکھتے ہیں اس
بات میں ترد محسوس کرتے ہیں یہاں تک کے بعض پولیس افسران بھی احمدیوں کے خلاف کلمہ طیبہ یا
کلمہ شہادہ پڑھنے کے نتیجے میں پرچہ درج کرنے سے گریز کرتے ہیں تو ان کے خلاف ایک بڑی مہم
چلائی جاتی ہے انہیں مرزائی نواز کہا جاتا ہے، ان کے خلاف حکومت میں شکایتیں کی جاتی ہیں کہ اسے
و۔ چنانچہ اتنا خوف شرفاء افسروں کے دل میں اس بات کا بیٹھ گیا ہے کہ بہت ہی کم ابا
ہیں کو جو مردانگی اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصولاً اس ناپاک مہم میں ملوث ہونے سے انکار
کرتے ہیں ۔ مگر بہر حال ایسے مرد شرفاء گنتی کے چند ہوتے ہیں۔ اکثر تو ہمارے ملک میں یہی دیکھنے
میں آیا ہے کہ شرافت یا گونگی ہوتی ہے یا بزدل ہوتی ہے۔
تبد
گزشتہ مرتبہ میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ قرآن کریم کی جو آیت میں نے تلاوت کی ہے اس
سلسلے میں میں آئندہ مزید وضاحت کروں گا کہ اس کا کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادہ کی مہم سے کیا تعلق ہے۔ تعلق
یہ ہے کہ علماء اپنے اس مذموم فعل کو حسن دکھانے کے لئے ،اچھا کر کے دکھانے کے لئے بعض موقف
اختیار کر رہے ہیں جنہیں شائع کر کے سارے پاکستان میں پھیلایا جا رہا ہے اور باہر سے جو خبریں
آرہی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ انگریزی میں بھی ایسے رسائل کی اشاعت کی جارہی ہے کثرت کے
ساتھ اور عربی زبان میں بھی کثرت کے ساتھ ایسے رسائل کی اشاعت کی جارہی ہے جن میں یہ ثابت
کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان میں ہم احمدیوں کو کلمہ پڑھنے سے اس لئے روکتے ہیں کہ
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
خطبات طاہر جلد ۶
151
پمفلٹس
ان کا کلمہ پڑھنا کلمہ کی توہین ہے اور توہین کیوں ہے اس مضمون پر چھوٹے چھوٹے رسائل اور پینے
بڑی کثرت کے ساتھ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ لکھوکھا کی تعداد میں پاکستان میں ایسے پمفلٹس شائع
کئے گئے اور باہر کی دنیا میں بھی کثرت سے شائع کئے گئے ۔
پہلے میں نے اس کو نظر انداز اس لئے کئے رکھا کہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے سارا
پاکستان جانتا ہے جو احمدیوں کو جانتا ہے کہ یہ مولوی جھوٹ بول رہے ہیں اور جتنے بھی الزامات ایسے
رسائل میں ہیں وہ جھوٹے الزام ہیں ، ان کی کوئی بھی حقیقت نہیں ۔ مگر بیرونی دنیا کو واقعہ دھوکے میں
ڈالا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر ایسے لوگ جن کو کچھ بھی پتہ نہیں جماعت احمد یہ کا یا کبھی جماعت سے ان
کا واسطہ نہیں پڑا، ان کو جب اس قسم کے رسائل پہنچائے جائیں گے تو یقیناً غلط نہی پیدا ہو گی ۔ چنانچہ
عرب دنیا میں ایک بہت بڑی نفرت کی خلیج حائل کی گئی ہے ان رسائل کے ذریعہ جماعت کے خلاف
اور اسی طرح باہر یورپ سے بھی اطلاعیں مل رہی ہیں کہ وہاں بھی جب ان رسائل کے اشاعت کی
جاتی ہے تو جماعت سے نفرتیں بڑھنے لگتی ہیں ، دوریاں پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔ ایسے رسائل کا
جواب جو علمی رنگ رکھتا ہوگا۔ بہر حال ہر جواب علمی رنگ میں ہونا چاہئے میرا مطلب یہ ہے نقطہ یہ نقطہ
جواب جو کتب کے حوالے سے کھول کر بیان کیا جائے اور دکھایا جائے کہ کہاں الزام لگانے والے جھوٹے
ہیں کیا افترا پردازی کی گئی ہے، کہاں تلبیس سے کام لیا گیا ہے؟ ایسا جواب تفصیلی انشاء اللہ تعالیٰ شائع کیا
جائے گا۔ مر مختصر ا بنیادی طور پر جو جواب ہے وہ میں آج آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ۔
جو کتا بچے شائع کئے گئے ہیں ان میں سے ایک کتابچے میں جو ذیلی عنوانات ہیں وہ یہ ہیں:۔ قادیانی
محمد رسول اللہ محمد رسول اللہ کی دو بعثتیں ، مرزا بعینہ محمد رسول اللہ محمد رسول اللہ کے تمام کمالات مرزا قادیانی میں،
مرزا خاتم النبيين، مرزا اہل الرسل فخر الاولین والآخرین، پہلے محمد رسول اللہ سے بڑھ کر، ہلال اور بدر کی
نسبت، بڑی فتح مبین ، روحانی کمالات کی ابتداء اور انتہا، دینی ارتقاء محمد عربی کا کلمہ پڑھنے والے کافر۔
ان عنوانات سے ظاہر ہو جاتا ہے کہ کیا کیا افترا پردازیاں جماعت کے خلاف کی گئی ہوں
گی۔ خلاصہ آخر پر جو مولوی صاحب یہ رسالہ لکھنے والے ہیں یہ بیان کرتے ہیں کہ:۔
مندرجہ بالا حوالوں پر غور کرنے سے واضح ہو جاتا ہے کہ قادیانی
مرزا غلام احمد کو محمد رسول اللہ ﷺ کا ظہور اکمل سمجھ کر اس کا کلمہ پڑھتے ہیں اور
خطبات طاہر جلد ۶
چونکہ محمد عربی
152
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
عربی ﷺ کا کلمہ پڑھنے والے ان کے نزدیک کافر ہیں۔اس سے
ثابت ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک محمد عربی ﷺ کا کلمہ منسوخ ہے۔ اگر بغور جائزہ
صلى الله
لیا جائے تو قادیانیوں کے نزدیک بہائیوں کی طرح محمد عربی ﷺ کی نبوت اور
رسالت کا دور بھی ختم ہو چکا ہے۔ وہ عملاً منسوخ ہو چکی ہے کیونکہ قادیانی عقیدہ
کے مطابق اب صرف مرزا قادیانی کی پیروی ہی مدار نجات ہے۔
پھر کچھ وقفے کے بعد بیان کرتے ہیں :۔
وو
یہی وجہ ہے کہ قادیانیوں کے نزدیک مرزا قادیانی کے بغیر دین
اسلام مردہ ہے۔
یہ خلاصہ ہے اس مہم کا جو انہوں نے اپنے الفاظ میں نکالا ہے۔
جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے ساری دنیا میں پھیلی ہوئی جماعت احمدیہ کا ہر فرد جب
اپنے اوپر یہ الزام لگتا ہوا سنے گا یا دیکھے گا تو اس کا ایمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر پہلے
سے بھی کئی گنا زیادہ بڑھ جائے گا ، زیادہ پختہ ہو جائے گا اور جان لے گا کہ آپ کے مخالفین واضح طور
پر افتراء کرنے والے اور جھوٹے ہیں اور انہیں کوئی شرم نہیں ہے ایسے خطر ناک جھوٹے الزام لگانے
کے متعلق کوئی عار نہیں ہے، کوئی بات نہیں ہے۔
چنانچہ تمام عالم کے اندر پھیلی ہوئی جماعت کا بچہ بچہ، بوڑھا بوڑھا، مرد ہو یا عورت ہر شخص
گواہ ہے کہ اس الزام کا ایک ایک لفظ جھوٹ ہے اور سوائے اس کے کوئی جواب نہیں کہ لعنة الله
علی الکاذبین کہ اگر تم نے جھوٹ کی لعنت کمانی ہی ہے تو ہم تمہیں کس طرح روک سکتے ہیں۔ آخر
اتنی دنیا میں جماعت پھیلی ہے انگریزوں میں پھیلی ، جرمنوں میں پھیلی ، امریکیوں میں پھیلی ، افریقیوں
میں پھیلی ، چین میں گئی، جاپان میں گئی ، روسی احمدی ہوئے اور دنیا کے ممالک میں نام لیں ممالک کا
اور وہاں کے احمدی خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کو ہم دکھاتے چلے جائیں گے۔ کسی ملک کا ایک احمدی
بھی ایسا نہیں ہے جو اس الزام کو سچا سمجھ سکے۔
ہر احمدی جب کلمہ پڑھتا ہے تو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا کلمہ پڑھتا ہے۔ ہر احمدی
یقین رکھتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ بھی پایا آنحضرت ﷺ کے فیض
خطبات طاہر جلد ۶
153
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
سے پایا۔ ایک ذرہ بھی آپ نے نہ دعوی کیا نہ واقعہ ایسا ہوا کہ ایک ذرہ فیض کا بھی آپ نے
حضرت محمد مصطفی مال کے وسیلے کے بغیر پایا ہو۔ یہی ہمارا ایمان ہے اسی ایمان پہ ہم زندہ ہیں اسی
ایمان کی حفاظت کے لئے ہم ہر قربانی دے رہے ہیں ۔ اس لئے اتنا جھوٹا ، لچر اور بے اتنا جھوٹا ، لچر اور بے حقیقت الزام لگا
کر یہ پتا نہیں اپنے لئے کیا کما رہے ہیں اور یہ ہو نہیں سکتا کہ ان کو علم نہ ہو اس بات کا یہ صاف پتا چل
رہا ہے کہ یہ تحریر جو ہے یہ تلبیس ہے اور دھوکا دینے کی ناپاک کوشش ہے عبارتوں میں سے کچھ حصے
نکال کر ان کو غلط رنگ پہنا کر اور جن معنوں میں وہ بات بیان نہیں کی گئی ان معنوں میں اسے زبر دستی
بنا کر یہ نتیجے نکالے گئے ہیں ، ان کی کوئی بھی حقیقت نہیں۔
لیکن بہر حال اس کے متعلق میں پھر دوبارہ بات کروں گا۔ سر دست یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر
صلى الله
صلى الله
ان کے یہ الزام سچے ہوں نعوذ باللہ من ذالک ۔ اگر جماعت احمد یہ نعوذ بالله من ذالک
ساری دنیا میں منافق ہے اور خودان میں سے بھی جو شرفاء جماعت میں داخل ہوتے۔ ہوتے چلے جاتے ہیں وہ
نعوذ بالله من ذالک آنحضرت ﷺ کا نام لے کر آپ علی مراد نہیں لیتے بلکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام مراد لیتے ہیں اور عملاً کلمہ پڑھتے وقت اللہ اور رسول کی بات نہیں کرتے بلکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بات کرتے ہیں۔ اگر یہ بات درست ہے تو جو بات قطعی طور پر
ثابت ہوتی ہے وہ منافقت ہے۔ ظاہراً تو وہی نام ہے، ظاہراً تو وہی کلمہ ہے اس لئے ظاہری طور پر
جماعت احمد یہ کے خلاف یہ فتویٰ تو بہر حال نہیں لگایا جا سکتا کہ یہ کلمہ کے منکر ہیں۔ حد سے زیادہ جو
کوشش کی جاسکتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ منافق ہیں اور یہ ہی دعویٰ کیا گیا ہے کہ منہ سے کچھ اور کہتے ہیں دل ہ
میں کچھ اور مراد ہے۔ اگر خدا نخوستہ یہ صورت ہے تو ایسی صورت میں ان کو کیا حق ہے اور شریعت اسلامیہ
صلى الله
ڈالنے کے
کیا حکم دیتی ہے اور آنحضرت ﷺ کی سنت ہمیں کیا رستہ دکھاتی ہے اس مضمون پر روشنی ڈا۔
لئے میں نے قرآن کریم سے وہ چند آیات تلاوت کیں تھیں جو سورۃ المنافقون سے لی گئیں اول
دو، تین اور چار آیتیں ۔ ان آیتوں سے قتل مرتد کے عقیدہ کے خلاف بھی بڑا قطعی استدلال ہوتا ہے
لیکن یہ آیتیں بعینہ اس مضمون پر بھی روشنی ڈال رہی ہیں جو اس وقت پاکستان میں زیر بحث ہے کہ
اگر کوئی شخص کلمہ پڑھتا ہو اور کوئی دوسرا مولوی یہ سمجھتا ہو کہ یہ جھوٹ بولتا ہے،منافقت سے کلمہ پڑھتا
ہے، دل میں یہ سچی گواہی نہیں دے رہا تو اس دوسرے مولوی کو کیا حق دیتی ہے شریعت کہ اسے کیا کرنا
خطبات طاہر جلد ۶
چاہئے یہ بحث ہے۔
154
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
اس بحث کو قرآن کریم پہلے اٹھا چکا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح آئندہ کے
حالات کی پیشگوئی بھی ان آیات میں کی گئی ہے۔ نہ صرف یہ کہ آنحضرت ﷺ کے زمانے میں یہ
صلى الله
حالات چسپاں ہوتے تھے ظاہری طور پر بلکہ اس رنگ میں پیشگوئی کی گئی کہ اگر ایسے حالات پیدا ہوں
تو شریعت کا تقاضا کیا ہے۔ یہ مراد نہیں ہے نعوذ باللہ من ذالک جماعت احمدیہ کو منافق ظاہر کیا
گیا ہے بلکہ یہ مراد ہے کہ جماعت احمدیہ کی سچائی ان آیات میں بطور پیشگوئی بتائی گئی ہے اور ان لوگوں کو
منافق دکھایا گیا ہے جو محمد رسول اللہ ﷺ کا طریق چھوڑ کر آپ کے دشمنوں کا طریق اختیار کریں گے
اور یہ آیت کسوٹی ہے ان کے لئے ، صاف پہچانے جائیں گے کہ محمد رسول اللہ ﷺ سے ہمیں کاٹنے
صلى الله
والے ہمیں کاٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا خود کٹ جاتے ہیں۔
صلى الله
اس آیت میں ، بسم اللہ کے بعد جو دوسری آیت ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِذَا جَاءَكَ
الْمُنْفِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللهِ کہ اے محمد ! جب تیرے پاس منافق آتے
ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ إِنَّكَ لَرَسُولُ الله کہ تو یقینا اللہ کا رسول ہے و الله
يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللہ خوب جانتا ہے کہ تو اللہ کا رسول ہے ، اس نے تو بھیجا ہے تجھے ۔ واللہ
يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَكَذِبُونَ اور اللہ یہ بھی گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق جھوٹ بول رہے
ہیں۔ جب کہتے ہیں تو رسول ہے تو ہرگز دل میں یہ مراد نہیں ہوتی کہ تو رسول ہے، جھوٹ بولتے
ہیں ۔ مولوی جو ہم پر الزام لگاتے ہیں ان کو اس لئے الزام لگانے کا حق نہیں کہ آنحضرت ﷺ نے
صحابہ میں کسی مسلمان کو بھی حق نہیں دیا نہ آئندہ آنے والے کسی مسلمان کو حق دیا تو وہ کسی کے ادعا کے
خلاف اس کی طرف کوئی بات منسوب کرے اور دل کی طرف ایسی بات منسوب کرے جو زبان سے نہ
کہتا ہو تو یہ ایک اصول ہے آنحضرت ﷺ کا لیکن اس آیت میں خدا خبر دے رہا ہے آنحضرت مالی ت نے
اپنی طرف سے کوئی فتوی جاری نہیں فرمایا۔ اللہ واضح طور پر بعض لوگوں کے متعلق خبر دیتا ہے کہ وہ
تیرے پاس آتے ہیں ، تجھے خدا کا رسول بتاتے ہیں ، اللہ جانتا ہے تو رسول اللہ ہے اور اللہ گواہی دیتا
ہے کہ وہ جھوٹے ہیں ۔ اِتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً انہوں نے اپنے ایمان کو ڈھال بنالیا ہے۔
فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ الله پس اس کے نتیجے میں وہ اللہ کے رستے سے روکتے ہیں۔ اِنَّهُمْ
صلى الله
الله
خطبات طاہر جلد ۶
155
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ یقیناً بہت برا ہے جو وہ کرتے ہیں۔
صلى الله
عروس
کے
پاکستان کے موجودہ علماء جماعت احمدیہ پر یہ الزام لگا رہے ہیں بلا ثبوت جو آنحضرت ما
زمانے میں خدا کی گواہی کے مطابق اس زمانے کے منافقین کیا کرتے تھے اور ہمیں ان منافقوں سے
ملا رہے ہیں یہ ہے صورتحال اور اس تفصیل کے ساتھ ہمیں ان کے مشابہ قرار دے رہے ہیں کہ کہتے
ينَ اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً انہوں نے کلمہ کو اپنی ڈھال بنایا ہوا ہے دھوکہ دینے کے
لئے ۔ اس لئے پڑھتے ہیں تا کہ مسلمان عوام الناس کو دھوکہ دے دیں اور وہ دھوکے کے ذریعے
جماعت احمد یہ میں شامل ہو جائیں یہ سمجھتے ہوئے کہ سچ مچ یہی کلمہ ہے فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ
اللہ پھر وہ خدا کے رستے سے ان کو روکیں ۔ اِنَّهُمْ سَاءِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ یہ بہت
ہی برا ہے جو وہ کرتے ہیں۔
جہاں تک مشابہت بنانے کا تعلق ہے اس میں تو کوئی شک نہیں کہ قرآن کریم نے وہاں
جو منافقین کا نقشہ کھینچا ہے اللہ کی گواہی کے مطابق ہم پر یہ وہی الزام لگا رہے ہیں لیکن جہاں تک
واقعات کا تعلق ہے میں آگے جا کر ظاہر کروں گا کہ بالکل برعکس صورتحال ہے۔ جہاں تک جنگ کا
علي
لفظ ہے کہ یہ ڈھال بناتے ہیں اور مسلمان بنتے ہیں یہ بات قابل غور ہے کہ وہ ڈھال کس طرح بناتے
صلى الله تھے۔ جُنَّةً شر سے بچنے کے لئے ہوتی ہے، حملے سے بچنے کے لئے ہوتی ہے۔ آنحضرت
کے زمانے میں اگر بعض منافقین کلمہ پڑھ کے مسلمان ظاہر کرتے تھے تو کسی شر سے بچنے کے لئے
کرتے تھے اور اگر آج احمدی کلمہ پڑھنے کے نتیجے میں شر میں مبتلا ہوتا ہے تو وہ کیسے منافق ہو گیا۔
اتنی کھلی کھلی بات ہے کہ حیرت ہے کہ ان کی عقلوں میں گھستی نہیں بات۔ جنگ تو بچنے
کے لئے ہوتی ہے منافق تو اس لئے پڑھتا ہے کوئی چیز کے فائدے اٹھا جائے اور نقصان سے بچ
جائے اور احمدی کلمہ پڑھتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ شدید تکلیفوں میں مبتلا کئے جائیں گے۔ ہزاروں
ہیں جو جیلوں میں ٹھونسے گئے جن کے اوپر ہر وقت عدالت کے مقدموں کی تلواریں لٹکی ہوئی ہیں ، ہر
وقت کی ان کے اوپر پابندیاں ہیں ، ضمانتوں پر جو رہا ہوئے ہیں ان کو بھی بار بار پیشی میں جانا پڑتا ہے
اور جس قسم کے ہمارے ملک کے حالات ہیں جو جانتے ہیں ان کو اندازہ ہے کہ کتنا بڑا عذاب ہے
وہاں کی عدالتوں میں پیش ہونا یعنی سزا ہونا یا ہونا تو بعد کا قصہ ہے ایسے گندے مناظر ہیں ایسے تکلیف دہ
خطبات طاہر جلد ۶
156
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
حالات ہیں سارا دن ان لوگوں میں جا کر بیٹھنا اور آوازیں پڑنا جس قسم کے قماش کے لوگ وہاں اکٹھے
ہوتے ہیں ہر قسم کے مجرم ، ان لوگوں میں شرفاء کا جانا خود اپنی ذات میں ایک بہت بڑی سزا ہے۔
تو مولویوں کی بات تو قرآن کریم کے اس ایک لفظ نے جھوٹی کر دی اب جتنا مرضی زور لگا
لیں احمدیوں کے متعلق وہ منافقت کا دعوی نہیں کر سکتے ۔ اللہ فرماتا ہے یہ جنگ کے طور پر ایسا کرتے
ہیں ان کو کچھ فوائد پہنچتے ہیں اور بعض شر سے بچتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلام
تو کلمہ پڑھتے ہیں مار کھانے کے لئے مصیبتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جرات کے ساتھ بار بار
اس کلمے کی محبت میں جیل میں جاتے ہیں تو جن کیسے بن گیا یہ کلمہ یہ تو جنت ہٹانے والی چیز ہوگئی۔
پھر فرمایا ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطِيعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ
لا يَفْقَهُونَ یہ اس لئے ہے کہ وہ ایمان لائے پھر انکار کیا اور انکار میں پھر ایسے پختہ ہوئے کہ
فَطِيعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں پر مہریں لگا دیں فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ اور اب
وہ ہرگز نہیں سمجھیں گے۔
سے
صلى الله
اس سے بڑی پختہ گواہی کسی کے کفر کی اور نہیں دی جاسکتی اور کسی کے جھوٹ اور منافقت کی
اس سے بڑی گواہی نہیں دی جاسکتی۔ اگر ایسے شخصوں کے متعلق آنحضرت ﷺ نے نرمی کا سلوک
فرمایا تو کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس لئے نرمی کا سلوک فرمایا کہ آپ کو توقع تھی کہ یہ مسلمان ہو جائیں گے
اور میری نرمی اور پیار کے نتیجے میں ان کو بات سمجھ آجائے گی ۔ کوئی انسان جو ذراسی بھی عربی سے
واقفیت رکھتا ہو اس آیت کو پڑھنے کے بعد یہ بات نہیں سوچ سکتا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جھوٹے ہیں
جھوٹی گواہی دے رہے ہیں حالانکہ تو خدا کا نبی ہے وہ تجھے نبی نہیں سمجھتے اور پھر فرماتا ہے کہ انہوں نے
جنة بنالیا ہے، ڈھال بنا لیا ہے اس بات کو اپنے لئے اور ایمان لائے تو تھے کسی وقت لیکن پھر کافر ہو
گئے یعنی مرتد ہوئے اور ایسے کے مرتد ہو چکے ہیں خدا جو عالم الغیب ہے وہ جانتا ہے فطبع علی
قُلُوبِهِمْ کہ اب ان کے دلوں پر مہریں لگ چکی ہیں فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ جو چاہو کر لو یہ بھی ہے سمجھ
صلى الله
عروسه
نہیں سکیں گے ۔ اس واضح خبر کے بعد آنحضرت علی کیسے توقع رکھ سکتے تھے کہ یہ لوگ مسلمان ہو
جائیں گے یا اپنے طرز عمل میں یا طرز فکر میں تبدیلی پیدا کر لیں گے۔
خطبات طاہر جلد ۶
157
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
پھر ایک آیت کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان کا نقشہ کھینچتے ہوئے:
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُولُ اللهِ لَوْوْا رُءُوسَهُمْ وَرَأَيْتَهُمْ
يَصُدُّونَ وَهُمْ مُسْتَكْبِرُونَ کہ جب کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آجا وَيَسْتَغْفِرُ لَكُمْ
رَسُولُ الله اللہ کا رسول تمہارے لئے بخشش مانگے گا خدا سے ، اس کا دل بہت ہی نرم اور رحیم ہے
وہ تمہیں بخشش کی طرف بلاتا ہے نَوَّوْا رُءُوسَهُمْ سر مٹکاتے ہوئے تکبر کے ساتھ وہ چلے
جاتے ہیں وَرَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ تو ان کو دیکھے گا کہ وہ اس بات سے رک جاتے ہیں دوسروں کو بھی
روکتے ہیں خود بھی رکھتے ہیں وَهُمْ مُسْتَكْبِرُونَ ایسی حالت میں کہ نہایت ہی متکبر لوگ ہیں ۔
سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ ایسی حالت ان
کی ہو چکی ۔ ہے کہ اے اللہ کے رسول ان کے لئے برابر ہے کہ خواہ تو ان کے لئے بخشش مانگے یا
نہ مانگے ۔ لَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَهُمُ ان لوگوں کو خدا کبھی نہیں بخشے گا إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِی
الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ (المنافقون : ٦-٧) اللہ تعالیٰ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔
اس سے زیادہ پختہ جھوٹ بولنے والے کلمہ سے مذاق کرنے والے،منافقت سے کام لینے
والے، پکے کافر جن کے دلوں پر مہریں لگی ہیں اور زیادہ متصور ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ یہ وہ ہیں جن کے
صلى
صلى الله
عروسه
لئے خدا نے گواہی دی ہے اور خود حضرت محمد مصطفی ﷺ کو بتایا، ان لوگوں سے آنحضرت ہی کا کیا
صلى الله
سلوک تھا۔ جو سچ مچ کے منافق تھے ، مبینہ منافق نہیں۔ ان میں سے کتنوں کو آنحضرت علی نے کلمہ
عروسه ۔
سے روکا کہ تم ایسے نا پاک اور فاسق لوگ ہو جن کو خدا کہتا ہے تم ہوتے کون ہو میرا کلمہ پڑھنے والے۔
یہ پیغام نہیں بھیجا کہ کلمہ سے رک جاؤ ورنہ قتل کر دیئے جاؤ گے، یہ پیغام بھیجا کہ آجاؤ میں تمہارے لئے
بخشش کی دعا مانگوں گا اور یہ پیغام بھیجتے رہے۔
ایسی زبان استعمال فرمائی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک مستقل حالت تھی ۔ بار بار
ہمدرد لوگ جاتے تھے اور جانتے تھے کہ وہ کون لوگ ہیں ان کو سمجھاتے تھے کہ ایسا نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ فرما
صلى الله
علوسه
رہا ہے کہ ان کی بخشش کی دعا مانگے گا تب بھی میں نہیں بخشوں گا مگر آنحضرت کے نزم پہلو رکھتے
ہیں کہ باوجود اس واضح خدا تعالیٰ کے علم دینے کے بخشش کے لئے پیغام بھیج رہے ہیں کہ آؤ میں
خطبات طاہر جلد ۶
158
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
تمہارے لئے دعا کروں ۔ زندگی میں اسی حالت پر یہ لوگ قائم رہے اور بعض ان میں سے اسی حالت
صلى الله
صلى الله
علي سالم
کی
پر مرے آنحضرت ﷺ کے زمانے میں آپ کے سامنے اور جو منافقوں کا سردار تھا وہ آنحضور عروسه
زندگی میں آپ کی آنکھوں کے سامنے مرا اور اسی حالت میں مرا جس پر خدا نے گواہی دی تھی۔ اس
کے متعلق آپ نے کیا سلوک فرمایا ۔ سیرۃ النبویہ لا بن ہشام جزء رابع مطبوعہ بیروت صفحه ۱۴۶، ۱۴۵
میں ایک حدیث ہے حضرت ابن عباس کی روایت سے جو سننے سے تعلق رکھتی ہے اس کا اس مضمون
سے بڑا گہرا تعلق ہے۔
حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب
صلى الله
عبداللہ بن ابی کی وفات ہوئی تو رسول اللہ ﷺ کواس کی نماز جنازہ پڑھانے کے لئے بلایا گیا (یہ
نازل ہو چکی ہیں اور عبد اللہ اول نمبر پر ان آیتوں کا مصداق تھا یہ سردار المنافقین کہلاتا تھا۔ مسلسل
آیتیں نازل :
صلى الله
الله
علوم
انحضرت ﷺ کا رویہ اس کے ساتھ ایسا مشفقانہ رہا رہا کہ بعضوں کو یہ جرات ہوئی کہ آنحضرت صلے ﷺ کو
اس کی نماز جنازہ کے لئے بلائیں ) حضور وہاں گئے اور جب اس کی نماز پڑھانے کے لئے کھڑے
صلى الله
صلى
ہوئے تو حضرت عمرؓ کہتے ہیں میں اپنی جگہ سے ہٹ کر آنحضرت ﷺ کے سینے کے سامنے دو بدو کھڑا
ہو گیا ، قریب ہو کر بالکل قریب جا کر سینے کے سامنے اور کہا کہ اے اللہ کے رسول! کیا آپ اللہ کے
دشمن عبداللہ بن ابی بن سلول کی نماز جنازہ پڑھائیں گے جس نے فلاں دن فلاں بات کہی
اور فلاں وقت فلاں بات کہی اس بات کا قرآن کریم میں ذکر بھی ہے۔ ( نہایت ہی خبیث نہ بات ہے
اور گستاخی رسول اس سے زیادہ متصور نہیں ہو سکتی یعنی نہ صرف یہ کہ جھوٹے تھے اور منافق تھے بلکہ
شدید گستاخ تھے یہ لوگ اور حضرت عمرؓ نے وہیں اس کی نعش کے سامنے یہ بات آنحضرت ہی کو یاد
کروائی تھی ) ۔ حضرت عمر بتاتے ہیں کہ اس طرح میں اس کے ایسے واقعات گنوانے لگا کہ اس
بد بخت نے یہ کہا ، یہ کہا، یہ کیا ، یہ کیا ، یہ کیا اور آپ آج اس کی نماز جنازہ کے لئے تشریف لا رہے
ہیں۔ رسول اللہ ﷺ اسی طرح مسکراتے رہے۔ عجیب حوصلہ ہے ہمارے آقا کا حیرت ہے۔ ایک
ایک بات پر آنحضرت ﷺ کے دل عشق سے اچھلتا ہے۔ وہ ساری گالیاں سن رہے ہیں جو بد بخت
نے دی ہیں سارے ذلت آمیز اس کے واقعات جو خود ذلتوں سے بھرے ہوئے تھے اور
نعوذ بالله من ذالک ذلتیں آنحضرت علی کی طرف منسوب کر کر رہا رہا تھا تھا۔ وہ سنتے رہے جنازہ
صلى الله
خطبات طاہر جلد 1
159
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
سامنے پڑا ہوا ہے مسکراتے رہے حتیٰ کے میں نے اس بات پر بہت ہی زوردیا جتنا میں دے سکتا تھا۔
حضور نے فرمایا اے عمر ! میرے سامنے سے ہٹ جاؤ مجھے اختیار دیا گیا ہے اس لئے میں نے اختیار کو
استعمال کیا ہے مجھے کہا گیا ہے:۔
اسْتَغْفِرْ لَهُمْ
لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ
مَرَّةً فَلَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ (التوبه: ۸۰)
مجھے کہا گیا ہے تو ان کے لئے چاہے بخشش مانگ چاہے بخشش نہ مانگ اِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ
سَبْعِينَ مَرَّةً اگر تو ستر مرتبہ بھی ان کے لئے بخشش مانگے گا فَلَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَهُمُ الله
انہیں معاف نہیں فرمائے گا۔ اگر مجھے یہ معلوم ہو کہ اگر میں اس کے لئے ستر سے زائد مرتبہ استغفار
کروں تو اس بخش دیا جائے گا تو میں ضرور ستر سے زائد مرتبہ استغفار کروں گا۔
الله
یہ ہے حضرت محمد مصطفی ، روح اچھلتی ہے آپ کے عشق میں ۔ ایسا کامل حسن ہے
اخلاق کو ایسا درجہ کمال تک پہنچایا ہے کہ اس کے اوپر اخلاق کا تصور نہیں ہو سکتا اور یہ ان کا حال ہے یہ
ان لوگوں کے متعلق آنحضرت ﷺ کا اسوہ ہے جن کے متعلق خدا نے فرمایا ہے کہ منافق ہے اس بات
صلى الله
کو بھولے نہیں اور یہ خود ساختہ اپنے منافقوں کے متعلق یہ رویہ اختیار کر رہے ہیں اس کو بار بار اب
یہاں بتانے کی ضرورت نہیں آپ جانتے ہیں ساری دنیا جانتی ہے اب تو ۔
الله
حضرت عمررؓ کہتے ہیں پھر رسول اللہ ﷺ نے اس کی نماز پڑھائی اور اس کی میت کے ساتھ
گئے حتی کے اس کی قبر کے پاس کھڑے رہے یہاں تک کہ اس سے فارغ ہوئے ۔
۔
حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ مجھے اپنی جرات پر بہت تعجب ہوا جو رسول اللہ ﷺ کے سامنے میں
نے کی اور اللہ اور رسول زیادہ علم رکھتے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے آخری وقت تک پچھتاتے رہے ہیں ۔
جب یہ روایت بیان کی ہے تو اس وقت تک شرمندہ اور پچھتاتے رہے ہیں کہ عمر ! تجھے ہوا کیا تھا، اللہ
اور رسول زیادہ جانتے ہیں اسی میں سب حکایت ، سب بات مکمل ہو جاتی ہے۔ تمہیں جرات کیسے ہوئی
کہ رسول اللہ ﷺ کو یا د دلا رہے ہو کہ قرآن میں یہ اترا اور اس نے یہ کہا اور اس نے یہ کہا۔ جس پر ﷺ یاد دلا ہو
قرآن نازل ہو رہا تھا وہ زیادہ جانتا تھا کہ خدا تعالیٰ کا کیا مفہوم ہے اور اس کے نتیجے میں مجھے کیا
کرنا چاہئے۔
خطبات طاہر جلد ۶
160
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
حضرت عمر بیان کرتے ہیں کہ اس واقعہ کو ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی تھی کہ یہ دو آیتیں نازل ہوئی۔
وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ
إِنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَرَسُوْلِهِ وَمَا تُوْا وَهُمْ فَسِقُوْنَ
(التوبه : ۸۴)
کہ ان میں سے کسی ایک کی قبر پر جو مر جائے ان منافقین میں سے کبھی نماز نہیں پڑھنی تو نے
کبھی ان کا جنازہ نہیں پڑھنا ۔ وَلَا تَقْمُ عَلَی قَبْرِہ اور نہ کبھی ان کی قبر کے پاس جاکے کھڑے
ہوتا ہے۔ إِنَّهُمْ كَفَرُ وا بِاللهِ وَرَسُولِهِ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ اور رسول کا کفر کیا
ہے۔ وَمَا تُوا وَهُمْ فُسِقُوْنَ اور مر گئے اور وہ فاسق تھے یعنی وہی خبر جو قرآن کریم نے دی تھی
کہ فاسقوں کے طور پر رہیں گے، فاسقوں کے طور پر ہی مریں گے وہ خبر ان کے متعلق پوری ہو چکی
صلى الله
ہے۔ اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے اپنی وفات تک کی پھر منافق کی نماز نہیں پڑھائی۔
صلى
عروسه
۔
اس سے دو اور بڑے دلچسپ استنباط ہوتے ہیں ۔ اول یہ کہ خدا تعالیٰ کو تو علم تھا کہ
آنحضرت ﷺ نے اس کی نماز پڑھنی ہی پڑھنی ہے جب تک میں روکوں گا نہیں۔ تو یہ آیتیں پہلے
کیوں نہ نازل فرما دیں؟ وہ تو مستقبل کا واقف ہے۔ یہ آیتیں پہلے نازل نہ فرمان نعوذ بالله بھول
نہیں تھی یوں بیان کرتے ہیں بعض روایت کرنے والے گویا کہ اللہ تعالیٰ کو پتا لگا اوہو! یہ تو نہیں رکیں
گے اس طرح پڑھنے سے۔ خاص حکم دوں تو پھر رکیں گے۔ ہرگز یہ مقصد نہیں ہے۔
صلى الله
حضرت محمد مصطفی ﷺ کا ایک اسوۂ حسنہ کا ایک ایسا عظیم الشان پہلو دنیا کی نظر سے اوجھل
رہ جاتا اگر یہ دو آیتیں پہلے نازل ہو جاتیں ۔ لوگ کہہ سکتے تھے کہ دشمنوں کو معاف کرنے پر آمادہ تھے
شدید منافقین، پخته منافقین جو انتہائی بد زبانی کرنے والے تھے ان کا بھی جنازہ آپ پڑھ لیتے اگر خدا
نہ روکتا۔ یہ کہنے کی باتیں ہوتی صرف لیکن اللہ تعالیٰ نے حکمت کاملہ کے تابع کچھ تاخیر کر دی اس واضح
حکم دینے میں تا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے دل کی حالت لوگوں کو پتا لگ جائے ، ہمیشہ کے لئے دنیا
کے سامنے ایک نمونہ قائم ہو جائے کہ اس طرح محمدی حسن اپنے دشمنوں کے حق میں جلوہ دکھاتا ہے۔
دوسری بات یہ کہ وہ معلوم لوگ تھے، معروف لوگ تھے وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ
مَّاتَ اَبَدًا صاف پتا چلتا ہے کہ وہ سارے لوگ سوسائٹی میں معروف تھے اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ
خطبات طاہر جلد ۶
161
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
جنرل (General) ایک فتویٰ تھا خدا کا ۔ معین فتویٰ تھا سب کو علم تھا کس کے متعلق باتیں ہو
رہی ہیں ۔ چنانچہ عبداللہ جب مرا ہے حضرت عمرؓ نے فرمایا یہ وہ شخص ہے اس کے متعلق یہ یہ
باتیں آئیں تو آنحضرت ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ نہیں اس کا نام دکھاؤ قرآن کریم نے کہاں لکھا ہے۔
معروف لوگ تھے سوسائٹی جانتی تھی اور اللہ گواہی دے چکا تھا اس کے باوجود ساری زندگی منافقوں
صلى الله
۔
میں سے ایک کو بھی آنحضرت یا آپ کے صحابہ نے کلمہ پڑھنے سے نہیں روکا ۔ یہ کہہ کر کہ یہ نا پاک
ہیں اور جھوٹے ہیں ان کے دل میں کچھ اور ہے اور زبان سے کچھ اور جاری ہے۔
صلى الله
علی
صلى الله
صلى الله
آج کا مولوی دو طرح سے تجاوز کر رہا ہے اور بڑی بے باکی دکھا رہا ہے۔ اول یہ تجاوز کر رہا
ہے کہ جس کی خبر ان کو خدا نے نہیں دی وہ خود خبر اپنی ہاتھ میں لے رہا ہے اور خدائی کا دعویٰ کر رہا
ہے جس کی اجازت آنحضرت ﷺ نے نہیں دی وہ بغیر اجازت کے وہ فعل کر رہے ہیں کیونکہ
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی واضح ہدایات کے خلاف ہے یہ بات کہ کسی کے دل کی طرف وہ بات
منسوب کرو جو اس کی زبان سے جاری نہیں ہو رہی۔ اس کا حق خدا کے سوا کسی کو نہیں ۔ جب خدا نے یہ
حق استعمال فرمایا اور کھلم کھلا بتا دیا اس کے باوجود ان کے کلمہ سے نہیں روکا گیا۔ یہ ان کا دوسرا تجاوز
ہے۔ جھوٹا الزام لگاتے ہیں خدائی کا دعویٰ کرتے ہیں اور پھر اس کے بعد جو نتیجہ نکالتے ہیں وہ سنت
حمد مصطفی ﷺ سے کھل کھلی بغاوت ہے اور ہمیں کاٹ رہے ہیں آنحضرت ﷺ کے دامن سے یہ آیت
تو ان کو اس طرح کاٹ کے پھینک دیتی ہے جس طرح کسی تیز چھری سے کسی شاخ کو دو نیم کر دیا
جائے ، دو ٹکڑے کر دیا جائے ۔ کوئی تعلق بھی نہیں رہتا اس آیت کی روشنی میں ان لوگوں کا جو ہم پر یہ
ظلم کر رہے ہیں آنحضرت ﷺ اور آپ کے اسوہ حسنہ ہے۔ اگر واقعہ آنحضرت ﷺ کی محبت میں یہ
جوش ہے اور ہمیں منافق اور جھوٹا سمجھ کے کر رہے ہیں تو پھر ان کے لئے سنت نبوی کے سوا اور کسی چیز کی
پیروی کا چارہ ہی کوئی نہیں ۔ ایک ہی پیروی ہے جس کی محبت کا دم بھرتے ہو، جس کے عشق کے راگ
الاپتے ہو جس کی غلامی پر فخر کرتے ہو اس کی پیروی کرو اس کے دشمنوں کی پیروی کیوں کرتے ہو۔
اس لئے آج انہوں نے اپنے دعوئی سے اپنا جھوٹ ثابت کر دیا ہے اپنے عمل سے بھی اپنا
جھوٹ ثابت کر دیا ہے۔ عملاً دعوئی خدائی کا کر رہے ہیں اور عملاً سنت نبویہ کے خلاف شدید بغاوت کر
رہے ہیں۔
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۶
162
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
جہاں تک ان الزامات کا جائزہ لینے کا تعلق ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا انشاء اللہ تعالیٰ
اس موضوع پہ نقطہ بنقطہ جواب لکھ کر ان سب زبانوں میں کثرت کے ساتھ تقسیم کرایا جائے گا جن
زبانوں میں انہوں نے یہ الزام تراشیاں شروع کی ہوئی ہیں اور جو بھی ہو گا ضرور ہو گا۔ چاہے وہاں ہوگا ہوگا۔
پاکستان کے احمدیوں کو اور تنگی میں ڈالیں لیکن پاکستان میں بھی اب ضروری ہو گیا ہے کہ اس قسم کا جوابی
اشتہار شائع کیا جائے یا چھوٹا رسالہ شائع کیا جائے اور کثرت کے ساتھ وہاں پھیلایا جائے۔
جہاں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعاوی کا تعلق ہے۔ آپ کے متعلق یہ
نتیجہ نکالنا جو نکالا ہے ایسا ظلم عظیم ہے ایسی سفا کی ہے کہ حیرت ہوتی ہے کہ ان کو یہ کیسے جرات
ہوئی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جماعت احمدیہ کو کیا نصیحت کی اور آپ کا کیا دین تھا اور
کیا کلمہ تھا یہ آپ کے اپنے الفاظ میں سنئے :۔
ہم مسلمان ہیں، خدائے واحد ولا شریک پر ایمان لاتے ہیں۔
ہاں ایک اور نتیجہ انہوں نے اس کتاب سے یہ نکالا ہے کہ شریعت منسوخ ہو گئی ان کے
نزدیک اور اب مرزا غلام احمد کا کلام ہی ان کی شریعت ہے۔ حیرت ہے ان کی فتنہ پردازیوں پر
کوئی خدا کا ادنی سا بھی خوف نہیں کھاتے کیسے کیسے بڑے جھوٹ بولتے ہیں اور کس قدر بے باکی
سے بولتے ہیں مگر اگر یہی بات ان کی سچی ہے تو پھر مرزاغلام احمد قادیانی نے جو شریعت ہمیں بتائی
ہے وہ سن لیجئے ، پھر اس کو بھی مانیں کسی جگہ ٹھہریں تو سہی ۔ اگر ہم سے وہی سلوک کرنا ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں تعلیم دی ہے اور اس کو یہ ہماری شریعت ماننے پر آمادہ
ہیں تو پھر وہ شریعت سن لیجئے وہ کیا ہے۔ وہ شریعت یہ ہے:۔
ہم مسلمان ہیں خدائے واحد لاشریک پر ایمان لاتے ہیں اور کلمہ لا
اله الا اللہ کے قائل ہیں اور خدا کی کتاب اور اس کے رسول محمد ﷺ کو جو خاتم
الانبیاء ہے مانتے ہیں اور فرشتوں اور یوم البعث اور بہشت اور دوزخ پر ایمان
رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور روزہ رکھتے ہیں اور اہل قبلہ ہیں اور جو کچھ خدا اور
رسول نے حرام کیا اس کو حرام سمجھتے ہیں اور جو کچھ حلال کیا اس کو حلال قرار دیتے
ہیں اور نہ ہم شریعت میں کچھ بڑھاتے اور نہ کم کرتے ہیں اور ایک ذرہ کی کمی بیشی
خطبات طاہر جلد ۶
163
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
صلى الله
نہیں کرتے اور جو کچھ رسول اللہ ﷺ سے ہمیں پہنچا اس کو قبول کرتے ہیں چاہے ہم
اس کو سمجھیں یا اس کے بھید کو سمجھ نہ سکیں اور اس کی حقیقت تک پہنچ نہ سکیں اور ہم اللہ
کے فضل سے مومن موحد مسلم ہیں ۔ ( نور الحق حصہ اول روحانی خزائن جلد ۸ صفحه : ۷ )
پس اگر ان کے نزدیک احمدیوں کی شریعت وہی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے بیان فرمائی تو پھر وہ شریعت تو یہ ہے۔ مگر جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے کبھی اس پاؤں پہ کھڑا ہوتا
ہے کبھی دوسرے پاؤں پر کھڑا ہوتا ہے۔ کوئی ایک بات تو واضح طور پر مانیں اور عہد کریں کہ ہاں ہم
اس بات سے نہیں ملیں گے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔
میں سچ کہتا ہوں اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اور میری
صلى الله
ساعت مسلمان ہے اور آنحضرت ا اور قرآن کریم پر اسی طرح ایمان لاتی۔ ہے جس
طرح پر ایک سچے مسلمان کو لانا چاہئیے ۔ (لیکچر لدھیانہ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۶۰)
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ الزام تراشیاں اسی طرح جاری رہیں اور فرضی قصے
جماعت احمدیہ کی طرف منسوب کرتے چلے جائیں اور ہمیں جواب دینے کی اجازت نہ ہو اور جماعت
احمدیہ کی زبان پر بھی پابندی لگی ہو ایک ملک میں اور قلم پر بھی پابندی ہو اور وہ کوشش کر کے اپنی آواز
پہنچانے کی کوشش کریں لیکن ظاہر بات ہے کہ رستے میں بہت سی روکیں ہوں گی ، دقتیں ہوں گی اور
جس کثرت سے ان کا گند مصنوعی اور افتراپردازیوں کا گند یہ پھیل رہا ہے اور جہاں جہاں تک یہ گند پہنچ
رہا ہے ممکن نہیں ہے جماعت کے لئے اپنے محدود وسائل میں ان سب جگہوں تک یہ بات، اس کا
جوابی پیغام پہنچادے۔ تو اس کا کیا حل ہے؟
ایک ہی حل ہے اور میں تمام جماعت احمدیہ کی طرف سے ان سارے علماء کو خواہ وہ پاکستان
میں بسنے والے ہوں یا باہر ہوں میں چیلنج کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس
طرح خدا تعالیٰ کے پاک نام کی قسمیں کھا کر یہ اعلان کیا ہے کہ میرا کلمہ وہی ہے جو سب مسلمانوں کلمہ
ہے اور میرا رسول حضرت اقدس محمد مصطفی علی ہیں اور میرا ان سب باتوں پر ایمان ہے جو اسلام
لانے کے لئے جن باتوں پر ایمان لانا ضروری ہے۔ جس شوکت اور شان سے آپ نے قسم کھائی ہے
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۶
164
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
اور لعنت ڈالی ہے جھوٹوں پر اس طرح اگر یہ اپنے دعوے میں سچے ہیں تو یہ قسم اٹھا لیں اور سارے علماء
مل کر یہ حلفیہ بیان پاکستان میں شائع کریں اور باہر دنیا میں اس کا ترجمہ کرا کے شائع کرائیں کہ ہم اللہ
ہوئے
تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر یہ یقین رکھتے ہوئے کہ جھوٹوں پر اس کی لعنت پڑتی ہے اور یہ دعا کرتے :
کہ اگر ہم جھوٹے ہیں تو خدا ہم پر لعنت ڈالے ہمیں ذلیل ورسوا کرے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔
یہ اعلان کرتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کا کلمہ فی الحقیقت اور ہے اور جب یہ کلمہ پڑھتی ہے، جب محمد رسول
صلى الله
للہ ﷺ کہتی ہے تو مراد مرزا غلام احمد قادیانی ہوتے ہیں اور ان کی شریعت اور ہے ان کا خدا اور ہے اور
نعوذ بالله من ذالک آنحضرت ﷺ سے افضل سمجھتے ہیں ہر شان میں افضل سمجھتے ہیں۔
صلى الله
غرضیکہ جتنی افتراپردازیاں یہ کر رہے ہیں اگر ان میں کبھی بھی غیرت اور ایمان ہے تو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو یہ قسم پہلے سے کھا چکے ہیں یہ بھی آگے قسم اٹھا جائیں اور پھر دیکھیں خدا کی تقدیر کیا
ظاہر کرتی ہے ۔ بد دعا تو میں روکتا ہوں کرنے سے مگر یہ لوگ ایسے ظالم ہیں ایسی سفا کی ان کے اندر پائی
جاتی ہے، جھوٹ اور افترا پر ایسی جرات ہے کہ اب کچھ چارہ نہیں رہا کہ سوائے اس کے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے اس چیلنج کو جو اپنے اندر ایک مخفی چیلنج کا رنگ رکھتا ہے ان کی طرف پھینکوں اور ان
سے کہوں کہ تم بھی اگر جرات رکھتے ہو اور واقعہ تم متقی ہو خدا پر ایمان لاتے ہو تو تم اسی قسم کی جرات دکھاؤ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس شان کے ساتھ اللہ کو گواہ اور حاضر ناظر جان کر عہد کیا ہے اور
ایک اعلان کیا ہے تم بھی ایسا اعلان کر دو مقابل کا کہ یہ لوگ جھوٹے اور بدکار اور فاسق اور فاجر اور آنحضرت
کے گستاخ اور دینا اور دین اسلام سے ہٹے ہوئے ا ہوئے اور بہائیوں کی طرح ایک نیا دین بنانے والے ہیں۔ یہ
صلا
عروسه
ساری باتیں جو الزام لگائے گئے ہیں اس پر اعلان کر دیں پھر دیکھیں خدا کی تقدیر کیا فیصلہ فرماتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔
بالآخر پھر میں عامۃ الناس پر ظاہر کرتا ہوں کہ مجھے اللہ جل شانہ کی قسم
ہے کہ میں کا فرنہیں ۔ لا اله الا الله محمد رسول اللہ میرا عقیدہ ہے اور
لكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ (الاحزاب: اے) پر آنحضرت
کی نسبت میرا ایمان ہے ۔ میں اپنے اس ایمان کی صحت پر اس قدر
قسمیں کھاتا ہوں جس قدر خدا تعالیٰ کے پاک نام ہیں اور جس قدر قرآن کریم
صلى الله
عروسة
خطبات طاہر جلد ۶
165
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
صلى الله
عروسه
کے حرف ہیں اور ج اور جس قدر آنحضرت کے خدا تعالیٰ کے نزدیک کمالات
ہیں ۔ کوئی عقیدہ میرا اللہ اور رسول کے فرمودہ کے برخلاف نہیں اور جو کوئی ایسا
خیال کرتا ہے خود اس کی غلط فہمی ہے اور جو شخص مجھے اب بھی کافر سمجھتا ہے اور
تکفیر سے باز نہیں آتا یقیناً یا د رکھے کہ مرنے کے بعد اس کو پوچھا جائے گا“۔
(کرامات الصادقين ، روحانی خزائن جلدے صفحہ : ۶۷)
وو
جواب میں قوت ہے، شان ہے اور لیکن ساتھ ایک رحم کا کا پہلو بھی ہے مرنے کے بعد اس
کو پوچھا جائے گا لیکن یہ لوگ اتنے بے باک ہو چکے ہیں کہ اب تو ان کو یہ کہنا چاہئے کہ اگر ہم
جھوٹے ہیں تو خدا اس دنیا میں بھی ہمیں پوچھے۔ اب تو اس شخص کی نہج پہ یہ چل پڑے ہیں جس نے یہ
کہا تھا کہ اس دنیا میں بھی پھر ہم پر پتھراؤ ہو اور آسمان پتھر برسائے۔
اس لئے جب اس قدر بے باکی اختیار کر چکے ہیں تو پھر آگے بڑھیں اور یہ اعلان کریں خدا کی
صلى الله
قسمیں کھا کے کہ اگر ہم جھوٹے ہیں تو اللہ اس دنیا میں ہم پر لعنت ڈالے اور ہمیں برباد اور ذلیل ورسوا
کردیا
کر دے
اگر ہم اس دعوی میں جھوٹے ہیں کہ احمد محمد مصطفی ﷺ کا کلمہ نہیں پڑھتے بلکہ مرزا غلام احمد
کا کلمہ پڑھتے ہیں ، دین محمد کے قائل نہیں بلکہ ایک اور دین بنایا ہوا ہے، قرآن کے قائل نہیں بلکہ ایک
اور کتاب ہے جو قرآن کے برخلاف اور اس سے جدا ایک الگ کتاب بنائی گئی ہے۔ ان کی شریعت
بہائیوں کی طرح مختلف شریعت ہے ان کا خدا اور ہے ان کا رسول اور ہے بلکہ مرزا غلام احمد قادیانی کو
نعوذ بالله من ذالک یہ محمد رسول اللہ سے افضل ہی نہیں بلکہ خدا مانتے ہیں۔ یہ سب باتیں یہ سب
بکواس اسی کتاب میں موجود ہے۔
تو پھر یہ کر لیں اور اگر یہ کر کے دکھا ئیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا کی قہری تحلی
ضرور ظاہر ہو گی آپ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں گے کہ کس طرح خدا کی تقدیر ان کے پر خچے اڑا کے
رکھ دے گی اور ذلیل ورسوا اور نا کام کر کے دکھائے گی۔ ناکامی تو بہر حال ان کے مقدر میں ہے لیکن ہم یہ تو
منتیں کرتے ہیں اور اسی کی ہمیشہ خدا سے توقع رکھتے ہیں کہ ان کو خدا ہدایت دے، اللہ ان پر رحم فرمائے یہ
اپنی بدیوں سے باز آجائیں اور یہ ہم اس لئے کرتے ہیں کہ ہم خدائی اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے ۔ آنحضرت
کو تو خدا نے خود روک دیا تھا لیکن ان کے متعلق کہ ان میں سے کون سے ایسے ہیں جو مہر زدہ ہیں اور
خطبات طاہر جلد ۶
166
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
کون سے ایسے ہیں جو بیچ میں سے سعید روح رکھتے ہیں اور انجانی کی بات کرتے ہیں ہمیں علم نہیں ۔ اس
لئے دل آمادہ نہیں ہوتا کہ ان پر کلیہ ایسی لعنت ڈالی جائے لیکن اب میں جو پیشکش کر رہا ہوں اس کا تو یہ
مطلب ہے کہ اگر ان میں سے کوئی جرات مند ہے تو وہ خود آگے آئے ہم لعنت نہیں ڈالتے ، خود آگے آئے
اور اپنے دعوی کی تائید میں اپنے اوپر اگر جھوٹا ہے تو لعنت ڈالے ۔ اس کی اگر ان میں جرات ہے تو آئیں
اور آپ دیکھیں گے خدا کی تقدیر کس طرح ان کو ذلیل و رسوا کر دکھاتی ہے۔
صلى الله
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام جیسا عاشق صادق کوئی اور لا کے تو دکھائیں کہیں
سے۔ چودہ سوسال گواہ ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے جیسا محبت اور عشق کا معاملہ
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ سے کیا اس کی کوئی نظیر نظر نہیں آتی۔ حیرت انگیز عشق ہے حیرت انگیز علیه
فدائیت ہے۔ نظم کا کلام ہو یا نثر کا کلام ہو بالکل ایک ایسا تعلق ہے کہ کوئی شریف النفس انسان ذرا سا
بھی نگاہ رکھے حیران ہو جاتا ہے کہ کوئی شخص کسی کے عشق میں اس طرح دیوانہ ہو سکتا ہے اور یہی وجہ
ہے کہ بڑے بڑے منصف مزاج غیر احمدی مسلمانوں نے جو پہلی نسلوں میں زیادہ نظر آیا کرتے تھے
با وجود اختلاف عقیدہ کی یہ ہے عاشق رسول جو اس کو کہہ لو اور ان کی کتابوں میں ابھی تک یہ باتیں لکھی
ہوئی موجود ہیں ۔ شدید مخالفت رکھنے والے علماء ان کے پاس پہنچتے رہے اور کوشش کرتے رہے ان
سے کفر کے فتوے لیں۔ انہوں نے کہا نہیں ایک بات بہر حال کی ہے کہ جو کچھ بھی کہو جتنا چاہو
صلى الله
علی
اختلاف رکھو یہ ہے عاشق رسول محمدمصطفی ﷺ کی محبت میں دیوانہ ہوا ہوا ہے ۔
عروسة
آپ کے کلام کو تفصیل سے پیش کرنے کا تو وقت نہیں ہے جو اشعار لا یا تھا لکھ کر بعض نمونے کے
طور پر یا عبارتیں ان میں سے چند آپ کے سامنے رکھتا ہوں تا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے عشق سے آپ کی بھی روح معطر ہو، آپ کو بھی پتہ لگے کہ کس آقا کا آپ نے دامن پکڑا ہے اور
اس کو آنحضرت ﷺ سے کیسی فدائیت اور عشق کی ایک نسبت تھی۔
در دلم جوشد ثنائے سرورے
سرورے پڑھتے ہیں ہمارے ہندوستان وغیرہ کے فارسی دان اور اگر فارسی طرز میں پڑھا جائے
تو ”سروری“ پڑھا جائے گا مگر اس پر پھر وہ بڑا ناراض ہوتے ہیں اگر میں اس کو ایرانی تلفظ پڑھنے کی کوشش
کروں تو ہمارے اہل علم فارسی دان جو ہندوستان پاکستان ہیں وہ کہتے ہیں تم نے کیا ستیا ناس کر دیا ہے بگاڑ
خطبات طاہر جلد ۶
167
خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء
دیا ہے اس شکل وصورت کو ۔ چونکہ اکثر مخاطب وہی ہیں اس لئے میں انہیں کی طرز میں پڑھوں گا یہ :۔
در دلم جوشد ثنائے سرورے
آنکه
در خوبی ندارد همسری
آنکه جانش عاشق یار ازل
آنکه روحش، واصل آن دلبری در مشین فارسی صفحہ:۵)
میرے دل میں ” سرورے ایک سرور ایک آقا ایک سردار کا عشق جوش مار رہا ہے اس کی ثناء
وو
میرے دل میں جوش مار رہی ہے۔ کون ہو ہے وہ ” در خوبی ندارد ہمسرے کہ اس کی خوبی میں کوئی بھی اس
کا ثانی کوئی بھی شریک نہیں ہے اس دنیا میں انسانوں میں ۔ وہ ایک یکتا وتنہا ہے اس جیسا کوئی اور نہیں۔
آنکه جانش عاشق یا رازل
مجھے اس سے یہ نسبت کیوں ہے اس لئے کہ خود وہ یا رازل“ کا ایک عاشق صادق ہے،
اس کی ساری جان اپنے خدا پر عاشق ہو چکی ہے۔
آنکه روحش، واصل آن دلبری
میرا محبوب کون ہے وہ کہ جس کی روح ” آں دلبر یعنی اللہ کی ذات میں پوری طرح کھوئی گئی ہے۔
پھر فرماتے ہیں :۔
صلى الله
در ره عشق محمدؐ ، این سرو جانم رود
ایں تمنا ، ایں دعا ، ایس در دلم عزم صمیم ، در
66
کہ محمد مصطفی ﷺ کی عشق کی راہ میں ایس سرو جانم رود یہ (در مشین فارسی صفحہ :۱۰۲)
ا
میری جان اور یہ میرا سر فدا ہو جائے ، جاتا رہے اس راہ میں ۔ ایس تمنا ، یہ میری تمنا اور ایں دعا ، یہ میری
دعا ہے ای در دلم عزم صمیم اور میرے دل میں یہی عزم صمیم بھی ہے۔ پھر فرماتے ہیں :۔
ے پریدم، سُوئے گوئے اُو مُدام
من اگر میداشتم، بال و پرے
ختم شد ، بر نفس پاکش، ہر کمال
لا جرم شد ختم ہر پیغمبرے