جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر محبت الہٰی اور تقویٰ کی لطیف تفسیر، بہترین زادراہ تقویٰ ہے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے تقویٰ کی حقیقت بیان کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ اعلیٰ درجے کا تقویٰ خدا تعالیٰ سے سچی محبت سے پھوٹتا ہے نہ کہ کسی وحشت ناک ڈر سے۔ آپ نے جرمنی ہجرت کر کے آنے والے احمدیوں کے پس منظر، ان کی ذمہ داریوں اور معاشرتی کمزوریوں سے بچنے کی طرف توجہ دلائی کہ وہ جماعت احمدیہ کے سچے سفیر بنیں۔ حضور نے دعا کے فلسفے اور خدا اور بندے کے باہمی تعلق کی وضاحت کرتے ہوئے نصیحت فرمائی کہ مغربی دنیا میں تبلیغ کی کامیابی کے لیے محبتِ الٰہی کا زادِ راہ لازم ہے۔ آخر میں حضور نے چند مرحومین کا ذکر خیر کرتے ہوئے ان کے جنازوں کا اعلان فرمایا۔
موضوعات: حقیقت تقویٰ، محبت الٰہی، مہاجرین کی ذمہ داریاں، فلسفہ دعا، مغرب میں تبلیغ، جنازے
خطبات طاہر جلد ۶
259
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر محبت الہی اور تقویٰ کی
لطیف تفسیر ، بہترین زادراہ تقویٰ ہے
( خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ ارا پریل ۱۹۸۷ء بمقام ناصر باغ فرینکفورٹ جرمنی )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔
سے
آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ جرمنی کا سالانہ جلسہ شروع ہو رہا ہے۔ یہ
عموما تو دستور یہی ہے کہ جمعہ کے دن جلسہ شروع ہوتا ہے لیکن افتتاحی خطاب جمعہ کے بعد اس مجلس
میں ہوتا ہے جو خالصہ جلسے کی غرض سے بلائی جاتی ہے لیکن اس روایت سے ہٹ کر آج میں نے اس
خواہش کا اظہار کیا کہ میرا خطاب جو افتتاحی ہے وہ جمعہ پر ہی رکھ لیا جائے اور جمعہ اور افتتاحی خطاب
اکٹھے ہو جائیں کیونکہ مجھے جمعہ اور افتتاحی خطاب جبکہ اکٹھے ہو چکے ہیں ان کے معا بعد واپس جانا ہے
اور واپسی سے پہلے ، معا بعد تو نہیں کہنا چاہئے تھا کچھ عرصے کے بعد لیکن واپسی سے پہلے بہت سے اور
کام ہیں جو یہاں کرنے ہیں کچھ میٹنگز ہیں مجلس عاملہ وغیرہ سے کچھ اور دوسرے جماعتی کاموں کے سلسلے
میں وقت صرف کرنا ہے اس لئے مجبوراً میں باقی وقت آپ کے ساتھ نہیں رہ سکوں گا لیکن ابھی میں نے امیر
صاحب سے اس بارے میں بات کی ہے کہ اگر جمعہ کے معا بعد اسی جگہ اسی طرح بیٹھے ہوئے جلسہ شروع
ہونا ہے تو فوراً بعد میں چلا گیا تو اس کا مجھے بھی صدمہ ہوگا آپ کو بھی اس کا خیال ہوگا کہ ٹھیک ہے جمعہ میں
افتتاح تو ہو گیا لیکن جو باقاعدہ آغاز ہوا تھا اس میں میں موجود نہیں تھا۔ اس لئے میں نے تھوڑی سی یہ ترمیم
کر لی ہے پروگرام میں کہ جمعہ کے بعد جب جلسہ شروع ہوگا تو تلاوت اور نظم میری موجودگی میں ہو
خطبات طاہر جلد ۶
260
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
جائیں گے اس کے بعد افتتاحی دعا بھی ہم اکٹھے کرلیں گے پھر میں آپ سے اجازت چاہوں گا ۔
دوسرے اس کی اس لئے بھی ضرورت پیش آگئی کہ آپ لوگوں کو جب تک نعرے نہ
لگا ئیں مزہ نہیں آتا اور یہ آپ کی مجبوری خاص طور پر ہے کیونکہ دنیا کی جتنی بھی احمد یہ جماعتیں میری
نظر میں ہیں اور بہت بڑی تعداد ہے جو میری نظر میں ہے ان میں نوجوانوں کا ایسا تناسب اور
کہیں نہیں جیسا جرمنی میں ہے۔ اس وقت یہ جماعت کا اجتماع ہے لیکن سرسری نظر سے کوئی پہچان نہیں
سکتا کہ یہ جماعت کا اجتماع ۔ ہے یا خدام الاحمدیہ کا اجتماع ہے۔ اس پہلو سے آپ کا خون ما شاء اللہ گرم
ہے اور جلسے پر نعرے لگانے کی عادت ہے اور جمعہ پر نعرے لگا نہیں سکتے منع ہے اس لئے کچھ آپ کو خلا کا
احساس رہ جانا تھا تو چند منٹ جو آپ کے ساتھ گزاروں گا اس وقت بے شک جتنے نعرے لگانے ہیں لگا
لینا لیکن جمعہ کے آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس خطاب کے دوران ہرگز کسی قسم کی کوئی آواز بلند نہ ہو۔
گذشته چند خطبات میں میں تقوی کی طرف جماعت کو توجہ دلاتا رہا ہوں اور یہ سلسلہ ابھی
آگے بڑھانے کا پروگرام ہے ۔ آج بھی اسی موضوع سے متعلق میں چند باتیں آپ کے سامنے رکھتا
ہوں کچھ ہو سکتا ہے پہلے بھی بیان کر چکا ہوں لیکن بطور خاص آج کے اجتماع میں میں سمجھتا ہوں کہ
تقویٰ کے ایک دو ایسے پہلو ہیں جن کا یہاں بیان کرنا بہت ضروری ہے۔
میں اس سے پہلے بتا چکا ہوں کہ تقویٰ ایسے خوف کو نہیں کہتے جیسے کسی جنگلی جانور سے یا
فرضی توے سے خوف ہوتا ہے۔ تقویٰ کا یہ ترجمہ اللہ کا خوف اختیار کرو، اللہ کا ڈراختیا کرو یہ
رویہ
ایک زبان کی مجبوری ہے ورنہ حقیقت میں ڈر اور خوف تقومی کے مضمون کو ہرگز بیان نہیں کر سکتے ۔
وجہ یہ ہے کہ ڈر کے نتیجے میں تو انسان دور بھاگتا ہے ۔ جس چیز سے خوف ہو اس سے ہٹتا ہے اور
بچتا ہے اور اللہ سے تعلق میں تو خدا تعالیٰ تقویٰ کے ذریعے بندے کو اپنی طرف کھینچتا ہے ۔ جتنا
-
تقویٰ کا معیار بڑھتا چلا جاتا ہے اتنا ہی زیادہ انسان اپنے آپ کو خدا کی گود میں محسوس کرتا
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔
ابتداء سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے
گود میں تیری رہا میں مثلِ طفلِ شیر خوار
در ثمین صفحه : ۱۲۶)
خطبات طاہر جلد ۶
261
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
کہ اے میرے آقا ! مجھے تو جب سے ہوش آئی ہے میں نے اپنے آپ کو تیرے ہی سایہ
رحمت تلے پایا ہے۔
گود میں تیری رہا میں مثلِ طفلِ شیر خوار
عمر گزرتی گئی مگر میں نے ہمیشہ اپنے آپ کو تیری گود میں اس طرح محسوس کیا جیسے ایک
دودھ پیتا بچہ اپنی ماں کی گود میں ہوتا ہے ۔ تو دودھ پیتے بچے کو تو ہر دوسری چیز سے خوف ہوتا ہے
سوائے ماں کی گود کے بلکہ اس کے خوف کا احساس ہی ماں کی گود سے علیحدگی کے نتیجے میں شروع ہوتا
ہے۔ ایک دودھ پیتے بچے کی نفسیات پر جب ماہرین نفسیات نے مزید غور کیا اور تحقیق کی تو ان کو پتا
چلا کہ اس کے لئے سوائے گود کے اور خصوصاً ماں کی گود کے اور کوئی امن کی جگہ نہیں اور جو بچے اس گود
سے محروم رہ جائیں وہ ہمیشہ کئی قسم کی نفسیاتی بیماریوں کا شکار رہتے ہیں ، ان کا احساس تحفظ اٹھ جاتا ہے
وہ اپنے آپ کو خالی خالی اور بغیر دفاع کے پاتے ہیں۔ تو تقویٰ کا یہ معنی کرنا کہ خدا کا خوف اختیار کرو
ان میں جن معنوں میں اللہ تعالیٰ کے خوف کو ہم سمجھتے ہیں یہ لفظ تقویٰ سے بہت زیادتی ہو گی کیونکہ اس کا
حقیقی مفہوم اس سے بالکل برعکس ہے۔ خوف ان معنوں میں کہ اس خوف میں ہمیشہ مبتلا ر ہو کہ خدا سے
دور نہ چلے جاؤ کیونکہ خدا کی دوری کا خوف جو ہے، اُس سے ڈرتے رہنا یہ ہے تقویٰ کی حقیقی تعریف ۔
اس سلسلے میں میں آپ کو اس سے پہلے خطبات میں یہ بتا چکا ہوں کہ تقوی دو مرکزی
فطرت کے سرچشموں سے پھوٹتا ہے۔ ایک محبت سے اور ایک خوف سے ۔ وہ خوف کن معنوں میں
ہے اس سلسلے میں میں آئندہ آپ کے سامنے کچھ بیان کروں گا ۔ وہ کون سا خوف ہے جس
میں تقویٰ کی جڑیں پیوستہ ہوتی ہیں لیکن بنیادی طور پر سب سے اعلیٰ تقویٰ سب سے اونچے درجے
کا تقویٰ خالصہ محبت میں جڑیں رکھتا ہے اور محبت الہی سے پیدا ہوتا ہے۔ پس قرآن کریم نے جب
فرمایا: - فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوى (البقره: ۱۹۸) که زاد راہ ، سفر کا خرچ سب سے اچھا تقویٰ
ہے۔ تو اولین معنی اس آیت کے یہ ہیں کہ جہاں کا بھی تم سفر اختیار کرو خدا کی محبت لے کر چلو، خدا کی
محبت اگر تمہارے ساتھ رہی تو تمہیں کبھی روحانی طور پر ضعف اور کمزوری کا احساس پیدا نہیں ہوگا۔
ہمیشہ تمہاری غذا تمہارے ساتھ ہو گی تمہاری تقویت کے سامان تمہارے ساتھ ساتھ چلیں گے اور کبھی
بھی تم اپنے آپ کو بغیر رزق کے نہیں پاؤ گے ۔
خطبات طاہر جلد ۶
262
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
اس سلسلے میں چند باتیں جو میں آپ کے سامنے خصوصیت سے رکھنی چاہتا ہوں یہ ہیں کہ
بہت سے احمدی ایسے نوجوان اور بڑے اور چھوٹے بھی ہیں ، مرد بھی ہیں اور عورتیں بھی جنہوں نے
جرمنی کا سفر اختیار کیا اور اسی طرح دیگر ممالک کا سفر اختیار کیا۔ ان کے سفر کی بنا یا ان کے سفر کی وجہ
مختلف تھی اور مختلف ہے، ہمیشہ مختلف رہے گی کیونکہ ہر انسان بعینہ ایک وجہ سے سفر نہیں کرتا۔ کچھ ایسے
ہیں جن کو جذباتی طور پر شدید تکلیف پہنچی ایک ایسے ملک میں بستے ہوئے جہاں ان کے بنیادی حقوق
پہ پہرے بٹھا دیئے گئے ، ہر قسم کے مذہبی حقوق ان کے تلف کر لئے گئے اور ان کے بزرگوں کو جن سے
وہ بڑی محبت اور عقیدت رکھتے تھے ان کو مسلسل گالیاں دی گئی اور دی جاتی رہیں اور اب بھی دی جاتی
ہیں اور ادھر سے ان کو زبان کھولنے کی اجازت نہیں۔ تو نوجوان بسا اوقات اس صورتحال کے نتیجے میں
یا تو اپنا ضبط کھو بیٹھتے ہیں اور کچھ ایسی حرکت کر گزرتے ہیں جو ان کے لئے بھی اچھی نہیں اور جماعت
کے لئے بھی اچھی نہیں اور بسا اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر ایسا نہ کریں اور ضبط رکھیں تو ایسے نوجوان
نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تو کچھ ایسے لوگ تھے جنہوں نے اس دباؤ کے نتیجے میں ہجرت
کی۔ کچھ ایسے لوگ تھے جنہوں نے واقعہ جسمانی طور پر بھی تکلیفیں اٹھائیں، قید و بند کی صعوبتیں
دیکھیں ، گالیاں کھائیں، پتھر کھائے ، گلیوں میں گھسیٹے گئے، کلمہ پڑھنے کے جرم میں ان کو کئی قسم کی
اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا اور اس لئے وہ اس لحاظ سے بھی ہجرت کے اہل ٹھہرے کہ باہر کی دنیا جن
چیزوں کو دیکھتی ہے وہ ان کو دکھا سکتے تھے کہ ہاں دیکھو! اگر جسمانی اذیت ہی تمہارے نزدیک ہجرت کا
حقیقی محرک بننی چاہئے تو ہم جسمانی اذیت کے نتیجے میں باہر آئے ہیں لیکن یہ مطلب نہیں کہ ان کو
روحانی اذیت نہیں تھی یہ دونوں چیزیں اکٹھی تھیں ۔
۔
ایک طبقہ وہ بھی ہے ، وہ بھی ہوگا اور ویسے میں امید رکھتا ہوں کہ بہت تھوڑا ہو گا کہ جنہوں
نے محض اس صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہا ہوگا ۔ انہوں نے سوچا ہوگا کہ اس ہجرت کے طوفان میں
جب لوگ جا رہے ہیں ہم بھی جائیں اور اپنی زندگی کی کیفیت بدلیں ، اپنے اقتصادی حالات بدلیں ،
ہمارے گھر والے غریب ہیں مشکلات سے گزارا کر رہے ہیں تو باہر نکلیں اور ان کے لئے بہتر کمائی کی
صورت پیدا کریں۔ جذبہ تو یہ بھی نیک ہے لیکن اس نیکی کے اندر ایک تھوڑی سی خرابی کا عنصر بھی شامل
ہو جاتا ہے۔ جب وہ باہر جا کر کہتے ہیں کہ ہم اس وجہ سے نکلے تھے کہ جماعت احمدیہ کے ممبر ہونے کی
خطبات طاہر جلد ۶
263
خطبہ جمعہ ۱۷ را پریل ۱۹۸۷ء
وجہ سے ہماری زندگی وہاں اجیرن ہو گئی تھی تو ایسے بھی آپ میں سے ہوں گے جو یہ بات درست
نہیں کہتے ۔ تکلیف تو تھی لیکن تکلیف کی وجہ سے ہر شخص نے ہجرت نہیں کی بعض ایسے بھی ہیں جنہوں
نے محض اقتصادی فوائد کی خاطر ہجرت کی ہوگی لیکن عمومی طور پر یہ بات کہی جاسکتی ہے، فرداً فرداً کسی اقتصادی ہجرت کی رسومات کے اخر
ایک شخص کے متعلق یہ کہنا جائز نہیں کہ فلاں شخص نے یہ حرکت کی ہے لیکن جہاں تک ان لوگوں کا تعلق
ہے جنہوں نے اس لئے ہجرت کی وہ خود جانتے ہیں۔ ان کے دل گواہ ہیں اور ان سے زیادہ اس
صورتحال سے کوئی باخبر نہیں ہے۔
اس قسم کی ہجرت کرنے والوں میں ایسے بھی ہیں جو وہاں تقویٰ کے نسبتاً بہتر مقام پر فائز
تھے۔ عبادتیں بھی کرتے تھے ، جہاں تک توفیق ملے نماز با جماعت بھی ادا کرتے تھے، نظام جماعت
سے بھی تعلق رکھتے تھے اور مالی اور دیگر قربانیوں میں جہاں تک توفیق ملتی تھی حصہ لیتے تھے یا کم سے کم
حصہ لینے کی حسرتیں ضرور رکھتے تھے ۔ بہت سے ایسے تھے جو غربت کی وجہ سے مختلف قسم کی مالی
قربانیوں میں حصہ نہیں لے سکتے تھے مگر دل میں تمنا ضرور تھی اور کچھ ایسے بھی ہیں جو وہاں جماعتی نقطہ
نگاہ سے اچھی زندگی نہیں گزار رہے تھے۔ نہ تو نظام جماعت کا فرد تھے ، نہ عبادت کے لحاظ سے ان کی
صورتحال تسلی بخش تھی ، نہ ان کو دین سے کوئی طبعی ایسی محبت تھی ایسے بھی تھے جو ورثہ میں احمدیت کو
پانے والے تھے لیکن ان کا اٹھنا بیٹھنا ایسے لوگوں میں تھا ایسی غلط سوسائٹی میں تھا کہ کئی گندی عادتیں وہ
ساتھ لے کر آئے ۔ اب کئی قسم کے لوگ یہاں اکٹھے ہو گئے نیت کے لحاظ سے بھی اور عملی حالت کے
لحاظ سے بھی لیکن جرمنی میں پہنچنے کے بعد جب آپ کو ایک غیر عمومی نظر سے دیکھتا ہے تو اس کو اس پس
منظر کی تفریق کا علم نہیں ، اس کو نہیں پتا کہ کون کس نیت سے وہاں سے نکلا تھا کس حد تک اس میں خدا کا
حصہ تھا، کس حد تک اس میں نفس کا حصہ تھا۔ وہ نہیں جانتا کہ کس معیار کا احمدی پاکستان سے چلا تھا،
اعلیٰ اخلاقی قدریں لے کر وہاں سے نکلا تھا یا اخلاقی قدروں سے محروم خالی ہاتھ وہاں سے نکلا تھا۔ ایسا
تھا جو دنیا کے لحاظ سے تو محروم تھا لیکن دین کے لحاظ سے نہیں تھا یا ایسا تھا کہ دونوں لحاظ سے اس کے
دامن میں کچھ بھی نہیں تھا ۔ اس لئے وہ عمومی طور پر جب آپ کا جائزہ لیتا ہے تو آپ کو جماعت کا
نمائندہ اور جماعت کا سفیر سمجھتا ہے اور یہاں آنے کے بعد آپ میں سے کچھ ایسے ہیں جو بد قسمتی سے
چونکہ وہیں سے کمزوریاں رکھتے تھے یہاں آکر نئی کمزوریوں کا بھی شکار ہو گئے ۔ بہت سی ایسی برائیوں
خطبات طاہر جلد ۶
264
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
نے کھلے ہاتھوں ان کا استقبال کیا جن کے تصور سے بھی وہاں وہ خوف کھاتے تھے اور وہم بھی نہیں کر
سکتے تھے کہ سوسائٹی میں کھلم کھلا میں ایسی حرکت کر سکوں گا لیکن یہاں کی سوسائٹی نے اپنے دروازے
کھولے ان کا استقبال کیا، برائیوں نے زیادہ استقبال کیا اور خوبیوں نے کم استقبال کیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ
وہ لوگ جو کمزوریاں لے کے چلے تھے یہاں آنے کے بعد اور بھی زیادہ کمزوریوں کا شکار ہو گئے اور
چونکہ داغ زیادہ دکھائی دیتا ہے اور بے داغ حصہ کم دکھائی دیتا ہے۔ ایک سفید چادر پر اگر داغ پڑا ہو تو
وہ بہت نظر کو برا لگتا ہے فوراً پہلے داغ پر نظر جاتی ہے۔ بعض لوگ جونو کروں سے کام لیتے ہیں صفائیوں
کا خواہ انڈسٹریل ہو یا دو کانوں کا یا گھروں کا وہ جب صفائی کے بعد گھر میں داخل ہوتے ہیں یا دکان
میں داخل ہوتے ہیں تو چاروں طرف نظر ڈالتے ہیں اور صفائی ان کو خوشی نہیں دیتی لیکن جو گندہ داغ
ہے وہ جہاں بھی پڑا ہو و ہیں نظر ان کو پکڑ لیتی ہے کہتے ہیں اچھا اس کا نام تم نے صفائی رکھا ہوا ہے۔ یہ تو
گندہ داغ رہ گیا ہے تم کام چور ہو، تم لکھتے ہو اور کئی قسم کی سخت زبان اس کے خلاف استعمال کرتے ہیں
اور اس کی صفائی کو بھول جاتے ہیں۔
تو ایسی جماعت جو دنیا کے سامنے جماعت کے بانی نے تقویٰ کے اعلیٰ معیار کے طور پر،
نمونہ کے طور پر پیش کی ہو جس کے متعلق اس نے دعوی یہ کیا ہو کہ میں تمہی میں سے نسبتاً کمزور اور ادنی
حالت میں لوگوں کو پکڑتا ہوں اور اللہ کی دی ہوئی توفیق کے ساتھ ان میں ایک پاک تغیر پیدا کرتا چلا جا
رہا ہوں ۔ ایک نئی روحانی پرندوں کی جماعت تمہاری مردہ مٹی سے پیدا کر رہا ہوں ۔ یہ دعوی کیا ہو تو
دنیا کی نگاہ اور بھی زیادہ برائیوں کی تلاش میں مستعد ہو جاتی ہے اور بہت نمایاں طور پر اس کو گندے
داغ دکھائی دینے لگتے ہیں اور اگر یہ داغ زیادہ ہوں اور بد قسمتی سے ایسے لوگ زیادہ آئے ہوں جو
کمزوریاں لے کر باہر نکلے ہیں تو دیکھنے والا بالعموم باقی سب کو نظر انداز کر کے انہی کمزور لوگوں پر نظر
رکھے گا اور جماعت احمدیہ کے متعلق جو بھی تصور باندھے گا ان کو پیش نظر رکھ کر باندھے گا۔
اس لحاظ سے آپ پر بہت ہی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور پھر جب آپ سے یہ توقع
کی جاتی ہے کہ آپ تبلیغ کریں آپ انقلاب عظیم برپا کر دیں ، اس ملک کی حالت بدل دیں اور اس
ملک کا شکر یہ اس طرح ادا کریں کہ انہوں نے آپ کو اقتصادی اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالا
ہے آپ ان کو روحانی اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالیں اور هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ
خطبات طاہر جلد 1
265
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن (۶۱) پر یہ عمل کر کے دکھائیں کہ ادنی احسان کے بدلے ان پر اعلیٰ احسان
کریں۔ جب آپ سے یہ توقع کی جاتی ہے تو وہ کمزوری والا پہلو اور بھی زیادہ نمایاں ہو کر تکلیف دہ
شکل میں سامنے آجاتا ہے۔
ان سب باتوں کا کیا حل ہے ؟ ایک تو وہ حل ہے جو مسلسل جماعت میں جاری ہے تنظیمیں
کوشش کر رہی ہیں۔ کہیں الجنہ اماء اللہ کام کر رہی ہے، کہیں اطفال الاحمدیہ ، کہیں خدام الاحمدیہ،
کہیں انصار اللہ ، کہیں جماعت کا عمومی نظام ہے اور یہ ایک بہت ہی لمبا کام ہے اور ہمیں جلدی ہے،
ہمارا وقت تھوڑا ہے ، ہمیں بہت جلدی انقلاب برپا کرنا ہے۔ ہم صبر سے انتظار نہیں کر سکتے کہ مدتوں
کے بعد آہستہ آہستہ منجھ کر یہ لوگ صاف ہوں اور پاک ہوں ۔ اس کا کیا حل ہے؟ اس کا سب سے
اعلیٰ ، سب سے اول اور سب سے آخر ، سب سے نمایاں اور سب سے زیادہ مؤثر حل یہ ہے کہ آپ کو
محبت الہی کے تقوی کی تعلیم دوں۔ آپ کو بتاؤں کے سب بیماریوں کا حل ایک ہی ہے کہ ہر شخص خواہ
کمزوری کی کسی حالت میں بھی ہے فوری طور پر اپنے رب سے محبت اور پیار کا تعلق پیدا کرنے کی
کوشش کرے۔ یہ وہ تعلق ہے جس کے ساتھ کڑوی نصیحتیں شامل نہیں ہیں، یہ وہ تعلق ہے جس کے
ساتھ نظام کی پکڑ شامل نہیں، یہ وہ تعلق ہے جس کے ساتھ کوئی طعن آمیزی شامل نہیں ہے، کوئی دنیا کی
سزا کا اس میں دخل نہیں ۔ ایک لمحہ آپ کی زندگی کا آپ کے اندر ایک عظیم روحانی انقلاب بر پا کر سکتا
ہے اور وہ لمحہ اس فیصلے کا لمحہ ہے کہ آپ نے اپنے رب سے محبت کرنی ہے، اُس کی یاد کو دل میں بسانا
ہے، زیادہ سے زیادہ اس کے قریب ہونے کی کوشش کرنی ہے۔ اگر یہ لمحہ آپ کو نصیب ہو جائے تو خواہ
آپ دنیا اور آخرت دونوں لحاظ سے خالی ہاتھ پاکستان سے چلے تھے آپ کو دونوں جہان کی
دولتیں نصیب ہو جائیں گی ۔ نہ آپ تہی دامن رہیں گے دنیا کے لحاظ سے نہ آپ تہی دامن رہیں گے
آخرت کے لحاظ سے اور وہی لمحہ محبت الہی کا لمحہ ہے جو دونوں جہان کی دولتیں نصیب کرنے والا لمحہ ہے۔
اسی لئے سب سے زیادہ زور قرآن کریم نے محبت کے تقوی پر دیا ہے اور اسی لئے حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ کی زندگی میں بھی اللہ تعالیٰ سے تعلق کو آپ کے دشمنوں نے بھی عشق کے تعلق
کے طور پر دیکھا ہے۔ عرب جو آپ کے شدید دشمن تھے وہ بھی برائیوں کی تلاش میں اس سے بہت
زیادہ تھے جتنا یہاں کا ماحول آپ کی برائیوں کی تلاش میں ہے لیکن بڑی گہری نظر کے مطالعہ کے بعد
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۶
266
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
اور بڑی گہری دشمنی کی نظر کے مطالعہ کے بعد اُ نہوں نے یہ فیصلہ دیا کہ عشق محمد ربہ کہ ہمیں تو
یہ پتا لگ رہا ہے کہ یہ شخص محمد اپنے رب کا عاشق ہو گیا ہے اور جب عرب عشق کا لفظ ان معنوں میں
بولتا تھا تو مراد یہ ہوتی تھی کہ عشق میں پاگل ہو گیا ہے، دنیا و مافیھا کی ہوش نہیں رہی ، سب کچھ گنوا بیٹھا
ہے۔ سوائے اللہ اللہ کے اس کو کچھ یاد ہی نہیں رہا اور کچھ اس کے اوپر کسی رنگ میں اثر انداز ہی نہیں
ہوتا صرف خدا کا تصور ہے جو اس کی زندگی پہ چھا گیا ہے۔
اسی مضمون کو قرآن کریم نے بیان فرمایا لیکن بد قسمتی سے بعض لوگوں نے اس کو سمجھا نہیں اور
اس کے غلط معنی کئے جبکہ خدا نے فرمایا وَ وَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدی (اضحی : ۸) اے محمد ! تیرے رب
شخص
نے تجھے نال پایا اور تجھے ہدایت دی۔ خال کہتے ہیں اس شخص کو بھی جو گمراہ ہو جائے اور اس شخص کو
بھی جس کو ہوش ہی باقی نہ رہے ۔ کسی خیال میں ایسا کھویا جائے ، کسی عشق میں ایسا مبتلا ہو جائے کہ
دنیا و مافیھا ہاتھ سے گنوا بیٹھے اور سوائے ایک خیال کے کوئی خیال اس کے لئے باقی نہ رہے تو ضد آیا
سے مراد یہ تھی کہ اللہ نے تجھے اپنے عشق میں ایسے سرگرداں پایا کہ سب کچھ تیرے ہاتھوں سے کھویا
گیا۔ سوائے خدا کے ذکر کے کچھ بھی باقی نہیں رہا ۔ پس اس حالت کو دیکھ کر اللہ نے تجھ پر پیار کی نظر
ڈالی فھدی اس نے پھر خود تیری ہدایت کا سامان فرمایا یعنی اپنا وصل عطا کیا۔ تو حقیقت یہ ہے کہ
سب سے آسان سفر خدا کی راہ میں اور سب سے زیادہ قوی تربیت کرنے والا عنصر تقویٰ کا عنصر ہے
جو محبت الہی پر مبنی ہو اس کے بغیر آپ کا ہر سفر مشکل ہوگا۔
بہت سے لوگ مجھے جرمنی سے خصوصیت کے ساتھ خط لکھتے ہیں اپنی مشکلات میں دعاؤں
کے لئے کئی قسم کے مسائل ہیں جن کا وہ ذکر کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے ان کے لئے
توفیق بھی ملتی ہے اور مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوتی ہے کہ ان کی توجہ دعا کی طرف ہے لیکن بعض دفعہ
ایسے خطوں سے بعض تکلیف دہ شکلیں بھی سامنے آتی ہیں ۔ بعض لوگ لکھتے ہیں کہ ہم نے اتنی دعائیں
کیں کچھ بھی نتیجہ نہیں نکلا ۔ اتنی سرکھپائی خدا کے سامنے کی ، اتنا کچھ مانگا لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔
اس لئے آپ کچھ اور زور لگا ئیں کہ یہ کام ہو جائے ۔
تأثر یہ پیدا ہوتا ہے کہ گویا ہر شخص کی دعا سننے اور اسے ماننے پر خدا پابند بیٹھا ہوا ہے۔ایسے
لوگ دعا کا فلسفہ ہی نہیں سمجھتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ دعا کا فلسفہ بھی تقوی کے بغیر سمجھ نہیں آسکتا۔ ابھی کل بغیر
خطبات طاہر جلد ۶
267
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
طرف متوجه
کی بات ہے وہاں بیلجیئم میں مقامی بیجین احمدیوں سے میں نے گفت و شنید کی تو ان کو اس طرف م
کیا اور اسی مضمون پر روشنی ڈالتے ہوئے میں نے بعض باتیں ان کے سامنے کھولیں جو میں آپ کے
سامنے بھی کھولنا چاہتا ہوں ۔
خدا سے دعا مانگنے والے بندے مختلف انواع کے بندے ہوتے ہیں مختلف قسموں کے لوگ
ہیں۔ کچھ ایسے ہیں جن پر جب تک انتہائی مصیبت کا وقت نہیں آتا وہ خدا سے دعا مانگنے کی طرف متوجہ
ہی نہیں ہوتے۔ شدید بیقراری پیدا ہو جائے ، غرق ہو رہے ہوں، کینسر نے گھیر لیا ہو ، مر رہے ہوں یا
اسی قسم کی کوئی اور ناگہانی مصیبت یا پرانی بیماری بڑھتے بڑھتے نا قابل علاج ہو چکی ہو۔ جب ایسی
مشکلات کا سامنا آتا ہے تو پھر وہ خود بھی دعا کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی دعا کے لئے لکھتے ہیں یعنی
ضرورت بھی وہ ہو جو حد سے بڑھ جائے وہ خدا کی یاد دلاتی ہے۔ اور کچھ ایسے ہیں جو وقتاً فوقتاً
ضرورت کے وقت خدا کو یاد کرتے رہتے ہیں اور ضرورت پورا ہونے پر بھلا بھی دیتے ہیں۔ لیکن کچھ
ایسے ہیں جو ضرورت سے بے نیاز اپنے رب سے پیار کا تعلق رکھتے ہیں۔ خدا ان کی زندگی کا جزو بن
چکا ہوتا ہے وہ اس کے بغیر رہنے کا تصور ہی نہیں کر سکتے ۔ ان تینوں گروہوں کی حالتیں مختلف ہیں۔
پہلا گروہ جو ہے وہ تو اس قسم کا نظریہ رکھتا ہے کہ میں تجھے اس وقت یاد کروں گا جب اور کوئی
چارہ ہی نہیں رہے گا اور اس سے ادنیٰ حالت میں تجھے یاد کرنے کا کوئی سوال نہیں ۔ جب ہر بات ہر میں ہر
طاقت مجھے چھوڑ دے گی جب کوئی اور سہارا باقی نہیں رہے گا پھر میں تجھے یاد کروں گا لیکن اس طرح
سے آزماؤں گا اگر تو نے میری بات مان لی تو میں تیری عزت کروں گا اگر نہیں مانی تو تجھے سو سو گالیاں
بھی دوں گا کہ تو کہاں سے خدا بنا پھرتا ہے۔ میں نے تو اتنی حد کر دی ، ماتھا رگڑا ہنتیں کیں اور تو نے
بات ہی نہیں سنی میری دعاؤں کے ہوتے ہوئے میرا فلاں دوست مر گیا ، میں فلاں مصیبت کا شکار ہو
گیا، میرا قرضہ نہیں اترا، یہ نہیں ہوا وہ نہیں ہوا اور تو عجیب خدا ہے اس لئے میرا تجھ سے کوئی تعلق نہیں
رہا۔ ان کی دعا حقیقت میں چیلنج کا رنگ رکھتی ہے ایک مقابلے کا رنگ رکھتی ہے، ایک بغاوت کا رنگ
رکھتی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ خدا کو جب بھی یاد کریں ایک نوکر کے طور پر یاد کریں ، ایک ادنی غلام کے
طور پر یاد کریں اور وہ بھی روز مرہ بلانے والا نو کر نہیں ایسا نو کر جو کہیں دور بٹھایا گیا ہو جس کی شکل دیکھنا
بھی انسان عام حالات میں گوارا نہ کرتا ہو لیکن کبھی ضرورت مجبور کر دے کہ ہاں اسے ضرور بلایا جائے
خطبات طاہر جلد ۶
268
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
اور اس سے کوئی گندہ کوئی مشکل کام لیا جائے ۔ اس دعا کو دعا کہنا کہاں کی عقلمندی ہے؟ اس دعا کے
متعلق یہ تصور باندھنا کہ یہاں دل سے نکلے گی اور عرش پر فوراسنی جائے گی۔ یہ کہاں کی ہوشمندی
ہے؟ لیکن اللہ اپنے بندے پر اتنا مہربان ہے کہ فرماتا ہے کہ بعض دفعہ ایسے بندوں کی بھی میں سن لیتا
ہوں اور یہ جانتے ہوئے بھی سن لیتا ہوں کہ جب خطرے مل جائیں گے تو مجھ سے اعراض کریں گے
مجھے بھول جائیں گے ، میرا نام بھی نہیں پھر لیں گے اور ان کو پکارا کریں گے جو میرے سوا انہوں نے
شریک بنارکھے ہیں پھر بھی خدا کبھی کبھی ایسے بندوں پر مہربانی فرماتا ہے کیونکہ وہ بہت ہی مہربان
ہے۔ لیکن جہاں تک انسان کے زاویہ نگاہ کا تعلق ہے اس کا ہر گز حق نہیں ، ہرگز اس کو زیبا نہیں کہ اس
دعا کو حقیقی معنوں میں دعا سمجھے اور پھر اس دعا پر ایسا انحصار کرے کہ گویا خدا پابند ہو چکا ہے اس حکم کو
ماننے پر اور اگر نہیں مانے گا تو پھر میں سمجھوں گا کہ ہے ہی کوئی نہیں ۔ جو لوگ ایسی شرطیں لگاتے ہیں اور
ایسی حرکتیں کرتے ہیں ان کو معلوم ہی نہیں کہ خدا کیا ہے اور یہ وہی لوگ ہیں جن کی سنی بھی جائے تو
تب بھی وہ خدا کو پا کر کھو دیتے ہیں۔ انہی کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ ہم جانتے ہیں یہ بڑے
خود غرض بندے تھے۔ میں نے تو ان کی سن لی انہوں نے مجھے چھوڑ دینا ہے کیونکہ اس لائق نہیں
ہیں کہ میرے ساتھ رہیں۔ اس لئے دراصل ان کا چھوڑ دینا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ان کی دعا سنتے
وقت خدا جانتا تھا کہ ضرورت تو میں پوری کردوں گا لیکن میرے ساتھ رہنے کے لائق نہیں ہیں ۔
اسی قسم کی ایک دعا کا ذکر قرآن کریم میں اس فرعون کی دعا کے ذکر کے طور پر ملتا ہے جو
موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلے پر نکلا تھا۔ جب وہ غرق ہونے لگا تو اس نے دعا کی کہ اے خدا !
تو مجھے نجات بخش میں آج اس وقت موسیٰ اور ہارون کے رب پر ایمان لاتا ہوں ۔ گویا ایمان لانا
فرعون کا کوئی اتنا بڑا خدا پر احسان تھا کہ اس کے نتیجے میں اس کی ساری خطائیں سارے مظالم اچانک
معاف ہو جانے چاہئے تھے اور اچانک وہ مقبول بندہ بن جانا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا جو جواب
دیا وہ یہ تھا آنٹن (یونس : ۹۲) اب یہ معافی کا کون سا وقت ہے؟ جب تم کچھ کر سکتے تھے میرے
بندوں کے خلاف اور میرے پیاروں کے خلاف اس وقت تم باز نہیں آئے؟ اب تم میں طاقت کیا
ہے؟ بے حیثیت لہروں کے تھپیڑوں کے رحم پر پڑے ہوئے ہو۔ اب تم معافی مانگ رہے ہو اس
معافی کے کیا معنی؟ لیکن میں پھر بھی رؤف رحیم ہوں میں تیرے بدن کو نجات بخش دوں گا (یونس : ۹۳)
خطبات طاہر جلد ۶
269
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
لیکن اس شرط کے ساتھ کہ تیری روح مردود ہے اور نا مقبول رہے گی ، تیری روح کی نجات کا میں کوئی
وعدہ نہیں کرتا۔
پس ایسے بندے جو محض اپنی ضرورت کے وقت خود غرضی کے نتیجے میں خدا کی طرف مائل
ہوتے ہیں بعض دفعہ سنی بھی جاتی ہے فرعون کی بھی سنی گئی تھی ان معنوں میں لیکن خدا اس کے باوجودان
کی روحوں کو قبول نہیں کرتا کیونکہ وہ بدن کی خاطر خدا کے خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور ان کی آس
ان کی تمنا خدا سے بہت ہی چھوٹی اور بہت ہی گھٹیا ہوتی ہے۔ اللہ سے پیار کے نتیجے میں اُس کے پاس
نہیں جاتے۔ پس آپ میں سے جو ضرورت مند ہیں وہ وہ نہ ہوں جو اس قسم سے تعلق رکھتے ہیں۔ اگر
پہلے خدا کو یاد کرنے کی عادت نہیں تھی تو مصیبت نے یاد کرا دیا لیکن پھر اس شرط کے ساتھ دعا کیا کریں
کہ ہم حقدار نہیں ہیں ۔ ہم نے ساری زندگی تجھ سے اعراض کیا، ہماری ساری زندگی گناہوں اور
غفلتوں کا شکار ہوگئی، جو کچھ تو نے دیا تیرا کرم تھا جو کچھ تو نے عطا کیا تیرا رحم تھا ہم کسی چیز کے بھی حقدار
نہیں تھے اب تو ہمیں عطا فرمادے تو تیری عنایت ہے، نہ بھی عطا فرما تو کم سے کم اپنا تو بنالے۔ آئندہ
کی زندگی میں ہمیں یہ اطمینان تو نصیب کر کہ ہم تیرے ساتھ رہیں اور تیرے ساتھ رہنے والے ہوں
اور کبھی تجھ سے بے وفائی نہ کریں۔ یہ اگر دعا کریں ایسی مصیبتوں میں مبتلا لوگ تو ان کی دعا کی بھی
کیفیت بدل جائے گی ان کی اپنی زندگیوں کی کیفیت بھی بدل جائے گی۔ آنا فانا وہ اپنے آپ کو ایک
نئی زندگی میں پائیں گے نئی حالت میں دیکھیں گے اور محسوس کریں گے کہ انہیں وہ دن نصیب ہوا ہے
جس کے بعد کوئی موت نہیں ہے، ایک ابدی زندگی ہے۔
پھر دوسری قسم کے لوگ ہیں جو نسبتا اعلیٰ مقام پر ہیں لیکن پھر بھی ادنی یعنی نہایت اعلیٰ مقام پر تو
نہیں لیکن ان کے مقابل پر بہتر مقام پر فائز ہوتے ہیں۔ چھوٹی موٹی ضرورتوں کے وقت وہ خدا کو یاد کرتے
رہتے ہیں اور جب وہ ضرورتیں ٹل جاتی ہے تو پھر وہ بھول بھی جاتے ہیں ساتھ ساتھ ۔ وہ اس بات کو
بھول جاتے ہیں کہ محبت کا تعلق دوطرفہ ہوا کرتا ہے اگر آپ خدا کو یاد کرتے ہیں اس وقت جب آپ کو
خدا کی ضرورت ہے تو جب خدا کو آپ کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت بھی تو اس کو یاد کیا کریں۔
خدا کو ضرورت کیسے ہوتی ہے خدا کے دین کو آپ کی ضرورت ہوتی ہے، خدا کے بندوں کو
آپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر اپنی ضرورت کے وقت آپ کسی دوست کو یاد کیا کریں گے اور دوست
خطبات طاہر جلد ۶
270
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
کی ضرورت کے وقت اس کو بھول جایا کریں تو آپ جانتے ہیں کہ وہ دوست آپکے متعلق کیا سمجھے گا اور
رفتہ رفتہ اگر تعلق تھا بھی تو وہ گرتے گرتے بے تعلقی اور بعض دفعہ پھر دشمنی میں بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔
آپ کے ساتھ اگر کوئی ایسا سلوک کرے کہ جب ضرورت پڑے آپ کے پاس آ جایا کرے منتیں
خوشامدیں کرے، معافیاں مانگے اور کہہ دے کہ اب میرا کام کر دو مجھ سے بڑی غلطیاں ہوئیں ۔
بسا اوقات آپ اس کی بات مان بھی لیتے ہیں۔ رحم کا بھی سلوک کرتے ہیں ، عفو کا سلوک کرتے ہیں،
معاف کرتے چلے جاتے ہیں مگر کب تک ۔ اگر مسلسل اسی طرح کرے کہ جب آپ کو ضرورت پیش
آئے تو وہ آپ سے منہ موڑ لے، اعراض کرے بلکہ باتیں بنائے اور کہے کہ تم آگئے ہوا اپنا کام
کروانے کے لئے تمہیں پتہ ہی نہیں ہماری اور ذمہ داریاں کتنی ہیں ۔ تمہیں تو ہوش ہی اور کوئی نہیں تم
سمجھتے ہو کہ میں خالی تمہاری خاطر بیٹھا ہوں ، اگر اس قسم کی باتیں کرے آپ کے دل میں اس کی کیا
قدر باقی رہ جائے؟ اللہ بھی بندوں سے بندوں والا معاملہ فرماتا ہے ورنہ وہ تو لا محدود ہے۔ ذاتی طور
پر وہ کیا سو چتا ہے؟ کس طرح سوچتا ہے؟ اس کے احساسات ہیں یا نہیں ہیں؟ یہ سارے ایسے راز ہیں
جن کو خدا کے سوا یا ان بندوں کے سوا جنہیں وہ راز عطا فرمائے اور کوئی نہیں جانتا۔ اس کا بندوں
سے معاملہ اس طرح ہوتا ہے کہ جیسے بندے ویسا ہی ان کے لئے وہ بن جاتا ہے۔ اس لئے خدا کو سمجھنے کے
لئے اپنی فطرت کو سمجھنا ضروری ہے، اپنے احساسات کو پہچاننا ضروری ہے۔
چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے یہ راز ہمیں سکھلا دیا اور بڑا گہرا راز ہے، بہت
سادہ سا فقرہ ہے لیکن اس میں معرفتوں کا سمندر پنہاں ہے آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو
خبردى أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِی بی ( بخاری کتاب التوحید حدیث نمبر :۶۹۵۱) بندے کا ظن تو مجھے سما ہی نہیں
سکتا ویسےلیکن میں بندے کے ظن کے مطابق ہو جاتا ہوں ۔ مطلب یہ ہے کہ چھوٹا سا بچہ ایک لمبے
چوڑے قد آور باپ کو تو پہنچ نہیں سکتا ، وہ جھک جاتا ہے، نیچے ہو کر اس کی پیشانی کا بوسہ لے لیتا ہے یا
اس کو اٹھا کر گلے سے لگا لیتا ہے۔ تو آنحضرت ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے یہ راز سمجھا دیا کہ بندے خواہ کسی
بھی مقام پر ہوں میرے مقابل پر تو اتنے ادنی اور اتنے بے حقیقت ، اتنے بے معنی ہیں ان کا دماغ
خواہ بظاہر آسمان کی چوٹیوں سے باتیں کرتا ہو لیکن میرے علم اور میرے فہم اور میرے ہمیشگی کے حکمت
کے سرچشمے کے مقابل پر اس کی کوئی بھی حیثیت نہیں۔ پھر کس طرح ہمارا ملاپ ہو کیسے ممکن ہے کہ ہم
خطبات طاہر جلد 1
271
خطبہ جمعہ ۱۷ را پریل ۱۹۸۷ء
اکٹھے ایک سطح پر ایک دوسرے سے باتیں کر سکیں ۔ فرمایا آنا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِی وہ میرے مطابق
نہیں ہو سکتا میں بندے کے مطابق ہو جاتا ہوں میں کہتا ہوں اچھا میں چھوٹا ہو جاتا ہوں تمہارے
ساتھ ۔ جس طرح ماں باپ چھوٹے سے بچے سے تو تلی باتیں شروع کر دیتے ہیں ۔ یہ تو نہیں کہ ان کو
باتیں کرنی بھول جاتی ہیں ۔ یہ ان کی عظمت کا اظہار ہوتا ہے ، ان کے چھوٹے پن کا اظہار نہیں ہوتا ،
جس زبان میں بچہ ان سے باتیں کرتا ہے اسی زبان میں وہ اس سے باتیں شروع کر دیتے ہیں ۔اگر وہ
چھوٹے قد کا ہے تو نیچے جھک جائیں گے، اگر وہ لیٹا ہوا ہے تو پنگھوڑے میں سر رکھ کر اسے پیار کریں
گے۔ غرضیکہ جس سے پیار ہو اس کے مطابق ہونے کی انسان کوشش کرتا ہے۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے بھی یہ راز سمجھایا کہ میں بندے کے مطابق ہو جاتا ہوں۔ اس لئے خدا
کو سمجھنے کے لئے اپنی فطرت کا مطالعہ کریں۔ اپنے جذبات اور احساسات اور اپنے احساسات کے
رد عمل کو جانچیں پھر آپ کو معلوم ہونا شروع ہو جائے گا کہ آپ سے خدا کیا توقع رکھتا ہے اور آپ کو خدا
سے کیا توقع رکھنی چاہئے ۔ اگر روز مرہ کی زندگی میں کوئی ایسا شخص آپ کو ملتا ہے جو ضرورت کے وقت
دوست بن جاتا ہے اور ضرورت رفع ہونے پر آپ سے استغناء اختیار کرتا ہے، منہ موڑ لیتا ہے، پر واہ
بھی نہیں کرتا تو آخر کب تک آپ اس سے پیار کا سلوک کریں گے۔ ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ
اس کی شکل دیکھنے کے بھی روادار نہ رہیں گے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ بھی پھر آخر ایسے بندوں کو چھوڑ دیا
کرتا ہے۔ اگر نہیں چھوڑا تو غنیمت ہے ابھی اپنی حالت میں تبدیلی پیدا کریں اور کوشش کریں کہ وہ
وقت جب خدا کو آپ کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت خدا کے بن کر دکھا ئیں ۔
آنحضرت ﷺ نے ایک تمثیل کے رنگ میں یہ بات بیان کی کہ خدا تعالیٰ قیامت کے دن
بعض بندوں سے کہے گا ، شکوہ کرے گا کہ دیکھو میں بھوکا تھا میں تمہارے پاس آیا تم نے مجھے کھانا نہیں
کھلایا، میں پیاسا تھا اور میں تمہارے پاس آیا مدد کے لئے تم نے مجھے پانی نہ پوچھا اور میں ننگا تھا اور
تمہارے پاس میں کپڑوں کے لئے آیا تم نے مجھے کپڑے نہ دیئے۔ تو بندہ عرض کرے گا اے کا ئنات
کے مالک تو نے ہمیں پیدا کیا ہر چیز تیری ہے تیری طرف لوٹ کے آتی ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ تو بھوکا
ہو اور میں جو حقیر اور ذلیل اور ادنی آدمی اپنا کچھ بھی نہیں رکھتا میرے پاس تو بھوک مٹانے کے لئے
آئے۔ کیسے ممکن ہے کہ تجھے پیاس لگی ہو اور میرے پاس پانی مانگنے کے لئے آئے جبکہ میں خود تیرے
خطبات طاہر جلد 1
272
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
پانی کا محتاج ہوں ۔ کیسے ممکن ہے کہ تو ننگا ہو اور مجھ ننگے بدن کے پاس مجھ سے کپڑے مانگے کے
لئے آئے ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا ہاں ایسا ہی تھا جب میرا بھوکا بندہ تیرے پاس حاضر ہوا ، بھوک سے
بے تاب تھا وہ میں ہی تھا جو تیرے پاس بھوک مٹانے کے لئے آیا تو نے میرے بندے کی پرواہ
نہیں کی ، تو نے مجھے رد کر دیا۔ جب میرا پیاسا بندہ تیری خدمت میں حاضر ہوا پیاس مٹانے کے لئے
تجھ سے درخواست لے کر اور تو نے اُسے پانی نہ پوچھا تو وہ گویا میں ہی تھا ، میں تیرے پاس آیا تھا تو
نے مجھے پانی نہ پوچھا اور جب میرا ننگا بندہ کوئی سردیوں میں ٹھٹھرتا ہوا یا چلچلاتی دھوپ میں بے قرار
ہوتا ہوا تیرے پاس آیا مجھے تن ڈھانپنے کے لئے کچھ دے دو اور تو نے اسے کچھ نہیں دیا تو وہ میں ہی
تھا۔ (مسلم کتاب البر والصلہ حدیث نمبر : ۴۶۶۱)
اس حدیث میں بہت گہرائی ہے، حیرت انگیز وسعت ہے۔ اس کے ذریعے آپ خدا سے
اپنے معاملات کو پرکھ سکتے ہیں اور نئی قرب کی راہیں اس حدیث سے آپ تلاش کر سکتے ہیں اور باتوں
کے علاوہ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جتنا آپ کو خیال ہے اس سے بہت زیادہ خدا کو آپ سے پیار
ہے ۔ ایک بھوکے بندے کو اپنا آنا کہہ دینا یہ بتاتا ہے کہ ہر بھو کے پر خدا کی نظر ہے لیکن چونکہ یہ
آزمائش کی دنیا ہے، اس وقت خدا اپنے بنائے ہوئے نظام کو توڑتا نہیں لیکن توقع رکھتا ہے کہ خدا کے
دوسرے بندے خدا کے کمزور اور محتاج بندوں کی ضرورتیں پوری کریں گے اور جب وہ نہیں کرتے تو
جس طرح آپ کو تکلیف پہنچتی ہے محتاجی کی نگاہ سے کسی کو دیکھنے کی سوال کی نظر کسی پر ڈالنے کی اور پھر
رد ہو جانے کی اسی طرح خدا اس تکلیف کو اپنی تکلیف بنالیتا ہے۔ کتنا حیرت انگیز کتنا عظیم الشان کتنا
رؤف و رحیم خدا ہے جو اپنے ہر حقیر اور ذلیل بندے پر اس طرح پیار کی نظر رکھتا ہے اور اس کے مقابل
پر پھر اس سے مستقل مسلسل بے اعتناعی کرتے چلے جانا گویا کہ وہ ہے ہی نہیں۔ اگر ہے تو صرف
ہماری ضرورتیں پوری کرنے کے لئے اور ہماری منشاء کے مطابق ہم سے سلوک کرنے کے لئے ہے،
ظل
کتنا بڑا ظلم ہے۔
پھر آپ جب خدا کی ضرورتیں پوری نہیں کرتے تو ان معنوں میں پوری نہیں کرتے کہ خدا
کے بندوں کی ضرورتیں پوری نہیں کرتے ، خدا کے دین کی ضرورتیں پوری نہیں کرتے۔ جب آپ
سے وقت مانگا جاتا ہے آپ وقت نہیں دیتے ، جب اچھے کاموں کی طرف بلایا جاتا ہے آپ حاضر نہیں
خطبات طاہر جلد 1
273
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
ہوتے۔ نماز کے لئے کہا جاتا ہے تو آپ کہتے ہیں کیا مصیبت پڑی ہوئی ہے کیا ہر وقت ہمارے پیچھے
پڑا ہوا ہے۔ برائیوں سے روکا جاتا ہے تو آپ کہتے ہیں دین دین ہر وقت لگایا ہوا ہے اپنا کام کرے ا
نہیں
ہر معاملے میں دخل اندازی۔ چندہ مانگا جاتا ہے تو کہتے ہیں ان کو تو چندوں کی پڑی ہوئی ہے اور ہوش
ہی کوئی نہیں۔ در حقیقت اس حدیث کے مطابق آپ ہر دفعہ ایک ادنی معمولی نظر آنے والے بندے کو
ٹھکرا رہے ہوتے بلکہ خدا کو ٹھکرا رہے ہوتے ہیں اور پھر توقع رکھتے ہیں کہ جب آپ خدا کو اپنی
مدد کے لئے بلائیں تو وہ دوڑتا ہوا غلاموں کی طرح آپ کے سامنے حاضر ہو جائے۔ تو خدا نہ ہوا وہ تو
الہ دین کا جن بن گیا جب بھی لیمپ کو رگڑا اسی وقت وہ جن حاضر ہوا اور اس نے کہا جو کام مجھ سے
کروانا ہے کروالو۔
اللہ تعالیٰ کی عظمت کو پہچانیں اور اس سے پیار کا تعلق اس وقت قائم کرنے کی کوشش کریں
جب خدا کو آپ کی ضرورت ہے۔ وہ پیار کا تعلق ایسا ہے جو خدا کبھی نہیں بھولتا اور وہ پیار کا تعلق ہے ؟
ں کو تقویت بخشتا ہے گویا کہ اس دوسری حالت سے جس قدر جلد ممکن ہو تیسری حالت
جو
داخل ہو جائیں یعنی ہر وقت خدا کی محبت میں زندہ رہنا سیکھ لیں ، ہر وقت آپ کی نگاہ اس بات پر لگی
رہے کہ میں کس طرح اپنے آقا کو خوش کروں ۔ مجھے اس کی ضرورت ہو یا نہ ہو میں ایسی حالت میں ہر
وقت اپنے آپکو پاؤں کہ گویا خدا کی ضرورتوں کے تلاش میں ہوں۔ میں اپنے نفس کو اس طرح پیش
کروں کہ اے خدا ! مجھے تو اس بات میں لطف آتا ہے کہ تیرے دین کی یا تیرے بندوں کی کوئی
ضرورت ہو اور میں تیری خاطر اسے پورا کر رہا ہوں۔
اس مقام کو قرآن کریم ابراہیمی مقام کہتا ہے۔ یہی مقام ہے جب ترقی کرتا ہے تو محمدیت
کے مقام پر فائز ہو جاتا ہے جس کے اوپر پھر کوئی مقام نہیں۔ تو آپ ابراہیمی مقام سے سفر شروع
کریں۔ جب خدانے کہا أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعُلَمِينَ (البقرہ :۱۳۲) اے
ابراہیم ! اپنے آپ کو میرے سپرد کر دے میرا ہو جا تو عرض کیا أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ اے خدا!
میں تو پہلے ہی تیرا ہو چکا ہوں۔ میں تو پہلے بھی تیرا ہوں ۔ اس لئے اس کے سوا اور میں کیا کر سکتا ہوں ۔
پھر عرض کیا رَبَّنَا آرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا (البقره: ۱۲۹) اے خدا! تیرا تو ہوں لیکن کچھ
قربانیاں تو لے ہم سے ، قربانی کرنے کا لطف تو آئے ، یہ یقین تو دل میں ہو کہ ہاں میں واقعہ تیرا ہو
خطبات طاہر جلد 1
274
خطبہ جمعہ ۱۷ را پریل ۱۹۸۷ء
چکا ہوں آرِنَا مَنَاسِكَنا ہمیں ہماری قربان گاہیں دکھا ! وہ مواقع عطا فرما کہ ہم تیری خدمت کریں
اور پھر لطف محسوس کریں گے کہ ہاں ہم سچے تھے اپنے عہد میں سچے تھے۔
یہ وہ مقام ہے جو مستقل خدا کے ساتھ رہنے کا مقام ہے جس کے بعد برائیاں خود بخود
جھڑتی ہیں وہاں رہ نہیں سکتیں ۔ دیکھیں اگر آپ بیماری کی حالت میں ہوں گے تو اس وقت جسم کا
رد عمل اور طرح کا ہوتا ہے جب آپ صحت کی حالت میں ہوں تو جسم کا رد عمل اور طرح کا ہوا کرتا
ہے۔ ایک پھوڑا اگر ابھی کچا ہو ، زخمی ہوا ایک بچہ اسے جتنا چاہے چھیلتا چلا جائے وہ کھرنڈ اس پر پھر آنا
ہی آنا ہے وہ آتا چلا جائے گا۔ وہ چھیلتا چلا جائے گا وہ کھرنڈ آتا چلا جائے گا لیکن اگر وہ بھر جائے اگر
اس مقام کو صحت نصیب ہو تو آپ چھیلیں نہ چھیلیں وہ کھرنڈ جسے ہم پنجابی میں کہتے ہیں وہ اوپر ایک
ڈھکنا سا بن جاتا ہے وہ خود بخود اتر جاتا ہے آپ چاہیں بھی اس کو روک کے رکھیں تو نہیں روک کے
رکھ سکتے ۔ گناہوں اور صحت مند بدن کی ایسی ہی مثال ہے۔ خدا کی محبت وہ صحت بخشتی ہے وہ تقویٰ
عطا کرتی ہے جس کے نتیجے میں زخم مندمل ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور گناہوں کے چھپر خود بخود جسم
کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔ آپ چاہیں بھی تو وہ چمٹ نہیں سکتے کیونکہ آپ کا بدن ان کو چھوڑ رہا ہے
ان کو مزید چھٹنے کی اجازت نہیں دیتا اور بغیر کسی تکلیف کے بلکہ خوشی اور لذت کے احساس کے ساتھ
گناہ جھڑتے ہیں۔
پس سب سے آسان ، سب سے زیادہ مفید ،سب سے زیادہ دیر پا بلکہ سب سے زیادہ
وفادار ہمیشہ ساتھ رہنے والا نسخہ یہی نسخہ ہے کہ محبت پر بنا کرنے والا تقویٰ حاصل کریں۔ اللہ تعالیٰ سے
پیار کریں اور اس کے وفادار بندے بنیں ۔ اس وقت خدا کی خدمت میں حاضر ہوں جب آپ کو کوئی
طلب نہ ہو اور کوئی تمنا نہ ہو کچھ مانگنے کی خواہش نہ ہو۔ اگر اس وقت آپ خدا کی ضرورت کے لئے فکر
مند ہوں گے اور خدا کے دین کے لئے اپنے آپ کو مستعد پائیں گے تو سوچیں تو سہی کہ آپ کا دوست
جو آپ سے اس طرح کا سلوک کرتا اس کے لئے آپ کیا جذبہ محسوس کرتے ہیں ۔ ایسے بھی بعض
دوست ہوتے ہیں جو کبھی اپنی ضرورت کے لئے نہیں آتے ۔ وہ جب آتے ہیں آپ کی ضرورت کی
خاطر آتے ہیں۔ رات کو آئیں گے دروازہ کھٹکھٹائیں گے کہ شور کی آواز سنی تھی ہمیں خیال پیدا ہوا کہ
کہیں کوئی دشمن تو نہیں آیا، کوئی چور تو نہیں آیا، بچے کی آواز آئی تھی اس کو تکلیف تو نہیں ہمیں حکم دیں ہم
خطبات طاہر جلد 1
275
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں۔ کئی ایسے دوست ہوتے ہیں اس دنیا میں بھی جو ہر وقت دوستوں کی
ضرورت پر دھیان رکھتے اور ہمیشہ اس دھیان میں فکر مند رہتے ہیں۔ جب بھی ملتے ہیں آپ کی خاطر
آپ کو ملتے ہیں ۔ آپ سوچیں کہ اگر کبھی ان کو ضرورت پڑے تو کیا آپ کے دل میں ان کے لئے
بے اختیار محبت کا جذبہ نہیں موجود ہو گا ؟ کیا آپ کے دل میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے
آمادگی نہیں پائی جائے گی۔ یقیناً انسانی قدریں اگر آپ میں زندہ ہیں تو یہی آپ اس سے سلوک
کریں گے بلکہ آپ کوشش کریں گے کہ آپ بھی اس پر نظر رکھیں ، اس کی ضرورت پر نظر رکھیں کیونکہ
آپ جانتے ہوں گے کہ اس نے مجھ سے کچھ نہیں کہنا۔ تو بعض بندے اسی طرح مجسم دعا بن جا
کرتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس وقت خدا ان پر نظر رکھنے لگتا
ہے۔ دعا منہ سے اٹھنے سے پہلے خدا ان کی ضرورتوں پر نگاہ کرتا ہے، جب وہ سورہے ہوتے ہیں تو وہ
ان کے لئے جاگ رہا ہوتا ہے، جب وہ دشمن سے غافل ہوتے ہیں تو وہ دشمن پر نگاہ کر رہا ہوتا ہے
کیونکہ انہوں نے اپنے معاملے میں خدا تعالیٰ کے ساتھ راست بازی کا معاملہ کیا اور وفا کو انتہائی مقام
تک پہنچا دیا۔ خدا سے بڑھ کر کوئی وفادار نہیں، خدا سے بڑھ کر کوئی راست بازی کا معاملہ کرنے والا
نہیں ۔ آپ ایک دفعہ خدا سے اس قسم کا معاملہ کریں خدا دس دفعہ ہزار دفعہ ان گنت دفعہ اسی قسم کا کا کا
معاملہ اس سے بہت بڑھ کرشان کے ساتھ آپ سے کرتا چلا جائے گا۔
تو تقویٰ کا سودا تو حاصل کا سودا ہے زیاں کا کوئی تصور اس سودے میں نہیں پایا جاتا۔ حاصل
ہی حاصل ہے کچھ بھی آپ گنوا نہیں سکتے جتنا آپ کھوتے چلے جائیں گے بظاہر اس سے بے انتہا
زیادہ آپ کو عطا ہوتا چلا جائے گا۔
اس لئے بجائے اس کے کہ خشک نصیحتوں کے ذریعے، نظام جماعت کی مسلسل کوشش اور
محنت کے ذریعے ہم یہ انتظار کریں کہ کب آپ کی حالتیں بدلیں ، کب آپ روحانی لحاظ سے دینی لحاظ
سے ترقی کرتے ہوئے اس مقام پر پہنچیں کہ باقی دنیا کے لئے بھی روشنی کا منار بن جائیں۔ میں نے
یہ سوچا کہ یہ نسخہ آپ کو دوں جو معا کام کرتا ہے جو پھل کے لئے سالوں کا انتظار نہیں کیا کرتا ۔اس
بوڑھے کے درخت کی طرح ہو جاتا ہے جس نے مدتوں اس بات کا انتظار نہیں کیا کہ کب یہ درخت
جوان ہو کب وہ جوان ہو اور پھر اس کو پھل لگیں بلکہ جیسا کہ آپ نے بارہا اس واقعہ کو سنا ہوگا کہ ایک
خطبات طاہر جلد ۶
276
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
مسلمان بادشاہ ایک دفعہ ایک سفر پر جا رہا تھا اس کے ساتھ ایک وزیر تھا اور اس نے اپنے وزیر کو یہ حکم
دے رکھا تھا کہ جب بھی میں سفر پہ جاؤں میری شان کے مطابق کچھ اشرفیوں سے بھری ہوئی تھیلیاں
ساتھ رکھ لیا کروتا کہ اگر مجھے کوئی بات پسند آئے اور میرا انعام دینے کو دل چاہے تو میری شان کے
مطابق کوئی انعام ہو جو میں کسی خوش کرنے والے کو دے سکوں۔ چنانچہ اس کا دستور بھی یہی تھا کہ
جب بھی سفر پہ جاتا تھا وزیر اس قسم کی تھیلیاں ساتھ رکھ لیا کرتا تھا۔
ایک موقع پر سفر کرتے ہوئے اس کا ایک بوڑھے کسان کے پاس سے گزر ہوا جو کھجور کی
پنیری لگا رہا تھا، ایک جگہ سے کھجور کے چھوٹے چھوٹے پودے منتقل کر رہا تھا دوسری طرف وہ بڑی عمر کا
تھا۔ بادشاہ وہاں کھڑا ہوا اور اس نے اسے تعجب سے پوچھا کہ اے بڑے میاں! آپ تو عمر کے آخری
کنارے تک پہنچے ہوئے ہیں ۔ آپ کیوں ایسا کام کر رہے ہیں جس کا پھل آپ نہیں کھا سکتے۔ یہ کھجور
تو نو سال یا دس سال کے بعد پھل دے گا اس وقت تک آپ مر چکے ہوں گے تو کیوں اپنی محنت ضائع
کر رہے ہیں۔ اس بوڑھے نے جواب دیا کہ بادشاہ سلامت ! میرے بڑوں نے جو درخت لگائے
تھے میں نے ان کا پھل کھایا۔ اب میں جو درخت لگاؤں گا میرے چھوٹے بعد میں آنے والے وہ پھل
کھائیں گے اسی طرح ایک نسل دوسری نسل کا شکر یہ ادا کیا کرتی ہے۔ یہ بات بادشاہ کو اتنی پسند آئی کہ
جیسا کے اس کی عادت تھی اس نے زہ! کہہ دیا یعنی کیا خوب بہت ہی عمدہ اور وزیر کو حکم تھا کہ جب وہ زہ
کہے تو تم فوراً ایک تھیلی اشرفیوں کی اس کو پیش کر دو ۔ چنانچہ بادشاہ نے زہ کہا اور وزیر نے اس بوڑھے کو
ایک اشرفیوں کی ایک تھیلی تھمادی۔ بوڑھے نے جواب دیا کہ واہ ! بادشاہ سلامت کیا شان ہے میرے
اس درخت کی کہ دنیا کے درخت تو نو نو دس دس سال انتظار کرتے ہیں پھل کا میرے اس درخت نے تو
ابھی پھل دے دیا۔ بادشاہ کو یہ بات اتنی پسند آئی کہ اس نے پھر زہ! کہہ دیا اور وزیر نے دوسری تھیلی
اشرفیوں کی بھری ہوئی اس بوڑھے کو پکڑا دی۔ بوڑھے نے کہا اللہ تیری شان ! کیسا درخت تو نے مجھے
عطا کیا ہے کہ دنیا کے کھجور کے درخت تو جب بھی پھل دیتے ہیں سال میں ایک پھل دیتے ہیں اور میرا
درخت تو دو دو پھل دینے لگا۔ بادشاہ کہ منہ سے پھر زہ نکل گیا اور وزیر نے تیسری تھیلی اس کو پکڑا دی لیکن
ساتھ ہی بادشاہ نے کہا کہ جلدی کرو یہاں سے نکلو ورنہ یہ میرا خزانہ خالی کر دے گا۔
لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے سارے اگلے اور پچھلے بڑے اور چھوٹے
خطبات طاہر جلد ۶
277
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
ساری زندگیاں نسلاً بعد نسل ایسے اعمال کرتے رہیں جن پر خدازہ کہتا رہے تو تب بھی قیامت تک اور
قیامت کے بعد تک بھی خدا کے خزانے خالی نہیں ہو سکتے ۔ وہ جگہ چھوڑ کر جانے والا نہیں ہے ۔ وہ احسان
کرنے والوں سے بے وفائی کرنے والا نی بے وفائی کرنے والا نہیں ہے ۔ آپ جتنا نیک عمل کرتے چلے ۔ رتے چلے جائیں گے خدا اور
خدا کے فرشتے زہ کہتے چلے جائیں گے اور آپ پر لا متناہی انعامات کی بارشیں ہوتی چلی جائیں گی۔
یہ وہ درخت ہے جسے قرآن کریم شجر طیبہ کہتا ہے تُؤْتِي أَكُلَهَا كُلَّ حِينٍ
بِإِذْنِ رَبِّهَا ( ابراهیم (۲۶) کہ ایسا شجرہ طیبہ مومنوں کو خدا عطا فرماتا ہے کہ وہ ہر آن پھل دیتا چلا جاتا
کی انتظار نہیں کرتا بِاذْنِ رَبَّهَا آسمان سے خدازہ کہتا ہے حکم دیتا ہے، تب اس کو پھل
لگتے ہیں۔ تو دیکھئے یہ فرضی قصہ نہیں ہے جو میں آپ کو بتا رہا ہوں ۔ قرآن کریم میں اس درخت کا ذکر
ہے اور فرماتا ہے کہ ہر لمحہ پھل دینے والا ایک درخت ہے جو قرآن تمہیں عطا کرتا ہے۔ وہ نیک اعمال
کا شجرہ طبیہ ہے جس پر خدا کے حکم سے سوا پھل نہیں لگتا یعنی جو کچھ ملتا ہے آسمان سے آتا ہے اور خدا
ں حکم کو دیتے دیتے تھکتا نہیں اگر آپ اس درخت کی حالت بہتر بناتے چلے جائیں گے تو یقیر
کریں کہ ہر لمحہ خدازہ زہ ! کی آواز بلند کرتا چلا جائے گا اور خدا کے حکم سے اس درخت کو عظیم الشان
روحانی پھل لگتے چلے جائیں گے۔
اور موسم
اس بود۔
تو
پس تقویٰ کی زاد راہ لے کے چلیں۔ یہ وہ زاد ہے جو ختم ہونے میں نہیں آتی۔ باقی جتنی
تھیلیاں ہیں سفر کے خوراک کی وہ تو خالی ہوتی چلی جاتی ہیں ۔ جتنا لمبا سفر ہوتا چلا جاتا ہے اتنی تھیلی
سکڑتی چلی جاتی ہے اور ایک موقع پر آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا ز ادراہ ختم ہو گیا۔ مگر کیا شان ہے قرآن
کریم کی کہ ایسا زاد راہ ہمیں بتایا کہ جو ختم نہ ہونے کی بجائے بڑھتا چلا جاتا ہے اور اس تھیلی کا بوجھ
حسوس نہیں ہوتا کیونکہ یہ ھیلی کا بوجھ لے کرآپ نہیں چلتے آسمان سے ضرورت کے مطابق ہر وقت اس
کو پھل ملتا چلا جاتا ہے۔ پہلے اگر یہ لے کر نہیں بھی چلے تھے تو اب یہ پکڑ لیں یہ ایک نہ ختم ہونے والی
رزق کی تھیلی ہے جو دنیا کے رزق سے بھی تعلق رکھتی ہے اور روحانیت کے آسمانی رزق سے بھی تعلق
رکھتی ہے۔ اگر آپ تقوی کے ذریعے اس زندگی کا سفر شروع کر دیں اگر پہلے نہیں بھی تھا اب شروع کر
دیں تو دیکھیں گے کہ آپ کی بھی حالت بدلنی شروع ہو جائے گی اور آپ کے ماحول آپ کے گرد و پیش
کی حالت میں بھی ایک عظیم انقلابی تبدیلی رونما ہونے لگ جائے گی ۔