جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر محبت الہٰی اور تقویٰ کی لطیف تفسیر، بہترین زادراہ تقویٰ ہے

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۶
278
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
دے۔
تبلیغ کی طرف میں آپ کو توجہ دلاتا ہوں تبلیغ کے لئے سب سے زیادہ ضروری چیز تقویٰ
ہے۔ تقویٰ سے یعنی اس یقین کے ساتھ کہ خدا سے مجھے پیار ہے میں خدا کا ہوں تقویٰ سے یعنی اس
یقین کے ساتھ کے خدا مجھ سے پیار کرتا ہے۔ آپ کو اتنی عظمت نصیب ہوتی ہے۔ آپ کی بات میں
اتنی قوت پیدا ہو جاتی ہے کہ دیکھنے والا نہ سمجھنے کے باوجود جانتا ہے کہ یہ ایک مختلف بات ہے۔ عام
باتوں سے ایک الگ بات ہے اس میں ایک بڑا وزن محسوس ہوتا ہے۔ ایسے شخص کا چہرا بدل جاتا ہے
اور اس کی باتوں میں ایسا اثر پیدا ہوتا ہے کہ مجبور ہو کر لوگ اس کی باتوں پر کشاں کشاں اس کی طرف
چلے آتے ہیں ان کے لئے چارہ نہیں رہتا کچھ اور۔ خصوصا اس سوسائٹی میں جس میں آپ نے خدا کی
طرف بلانا ہے۔ جہاں تک عقل کا تعلق ہے ان کی عقلیں آپ سے کسی حال میں بھی کم نہیں بلکہ عقل
کے سفر میں یہ آپ سے اتنا آگے بڑھ چکے ہیں کہ بعض حالتوں میں سینکڑوں سالوں کا فاصلہ آپ کو
گئے ہیں۔ ان کی صناعی ، ان کا سائنس کے ہر شعبہ کا علم اتنا تیزی سے آگے آگے بھاگ رہا ہے
کہ مشرق سے آنے والے اگر اپنی پوری قوت کے ساتھ بھی ان کی پیروی کریں تو ان کے کندھے کے
ساتھ کندھا ملانے کی طاقت نہیں پاتے۔ پیچھے پیچھے آئیں گے۔ اس لئے یہاں اس دنیا میں اس
میدان میں آپ ان کو کیا سکھا سکتے ہیں کچھ بھی نہیں۔ آپ تو بھکاری بن کے آئے ، بھکاری بن کے ہی
رہیں گے۔ اگر دولت کے بھکاری نہیں تو علم کے بھکاری بنے رہیں گے اور ان سے سیکھے بغیر آپ کی
نہیں سارے مشرق کی حالت اب نہیں بدل سکتی کیونکہ بہت بڑا فاصلہ دے چکے ہیں اب آپ کو۔ ہاں
ایک میدان خالی ہے اور وہ تقویٰ اور محبت الہی کا میدان ہے۔ علم کی بجائے یہ ان کو عطا کریں اور یہ اتنا
بڑا احسان ہوگا کہ ساری عمر کی کمائیاں ساری زندگی کا ماحصل بھی آپ کے قدموں میں ڈال دیں تو
اس احسان کا بدلہ نہیں اتار سکتے ۔ کیونکہ مخلوق کے بدلے آپ خالق ان کو دے رہے ہیں مادیت کے
بدلے آپ ان کو روحانیت عطا کر رہے ہوں گے لیکن اگر آپ خدا والے ہوں تو پھر آپ کی بات کا ان
پر اثر ہوگا یہ یقین کریں گے کہ ہاں اس کے ذریعے خدا مجھے مل سکتا ہے۔ اگر خالی ذہنی چالا کی سے کام
لیں گے یا دلائل کے برتے پر آپ ان کو فتح کرنے کی کوشش کریں گے کچھ دیر یہ بات سنیں گے اور کچھ
دیر کے بعد منہ موڑ کے دوسری طرف چلے جائیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ سمجھتے ہوں کہ ان پر اثر پڑ گیا
لیکن خالی باتوں کا کوئی اثر نہیں پڑا کرتا۔ اتنا اثر بہر حال نہیں پڑتا کہ اپنی زندگی کی حالت بدل دیں

خطبات طاہر جلد ۶
279
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
اور کیسے ممکن ہے کہ یہ اپنی زندگی کی حالت کو بدل دیں جبکہ ان کی ظاہری زندگی کی حالت آپ کی
حالت سے بہت بہتر ہے۔
آپ سوچیں کہ اگر کوئی خانہ بدوش جو نہایت سختی کی حالت میں زندگی بسر کر رہا ہے آپ کو نہ
صرف یہ کہے کہ عقیدہ اس کا عقیدہ اختیار کر لو بلکہ یہ کہے کہ خانہ بدوش بن جاؤ اور ہمارے ساتھ یہی
یب
اختیار کرلو کتنا مشکل کام ہے۔ جب آپ ان کو پیغام دیتے ہیں اسلام کا اور اسلامی تہذیہ
سی قسم کے فاصلے ان کو دکھائی دیتے ہیں۔ تمدن کی ساری آزادیاں چھینے کی آپ انکو تلقین کر رہے
ہوتے ہیں۔ آپ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ اعلیٰ زندگی ، ناچ گانا ، آزادی جو چاہو کرو جس طرح بسر کرو
اچھے کپڑے پورے پہنو آدھے بدن پہ پہنو نہ پہنو سب آزادیاں ہیں جو رنگ ڈھنگ چاہو ا ختیار کرو
ان اداؤں کو چھوڑ دو اور زنجیریں پہن لو، اپنے پور پور کو خدا کی رضا کے اندر جکڑ کر رکھ دو۔ اپنے وقت کا
کچھ بھی نہ رہنے دو سب کچھ خدا کو دے دو اور خواہ تمہیں سمجھ آئے یا نہ آئے وہ زندگی کا طریق
اختیار کرو جو ہم بتاتے ہیں کہ خدا تم سے چاہتا ہے تو آپ بتائیں کہ اس نئی زندگی میں جو آپ ان کو
دے رہے ہیں اور اس پرانی زندگی میں ان کو کتنے فاصلے دکھائی دیں گے؟ بہت ہی مشکل کام ہے۔
اس لئے اگر یہ چھوڑ کر آتے ہیں تو آپ کی خاطر نہیں ، آپ کی چالاکیوں کی خاطر نہیں ، اس یقین کے
نتیجے میں کہ ہاں خدا یہ ہم سے چاہتا ہے۔
اس لئے خدا کے بغیر آپ کس طرح ان کو فتح سکتے ہیں، خدا کے بغیر آپ کیسے ان میں
انقلاب برپا کر سکتے ہیں، خدا کے بغیر کیسے تصور کر سکتے ہیں کہ آپ کی تبلیغ کسی قسم کے کرشمے دکھائے گی
اور خدا وہ خدا نہیں جو آسمان پر خیالی بسنے والا خدا ہے۔ خدا وہ خدا جو آپ کی ذات میں بسنے والا خدا
ہے وہ تبدیلیاں پیدا کرے گا۔ اس لئے ہر ذات میں خدا کو بسانا ہوگا ، ہر ذات میں خدا کی محبت کا
زاد راہ داخل کرنا ہوگا اور ہر شخص کو ضروری ہوگا کہ وہ زاد راہ لے کر چلے ، خدا کی محبت کے لقمے چکھائے
ان لوگوں کو خدا کی محبت کے چسکے پیدا کرے، بتائے کہ ہاں میرے سے تمہیں خدا کی محبت ملے گی ۔
مجھ سے تمہیں زندہ خدا ملے گا، نشان دکھانے والا خدا ملے گا ، اپنی ہستی کا ہر آن ثبوت دینے والا خدا ملے گا یہ
آپ پیغام دیں تو پھر دیکھیں کتنی حیرت انگیز اور کتنی تیزی کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
اس لئے اس بات پر زور دیں اور چونکہ وقت تھوڑا رہ گیا ہے احمدیت کی اگلی صدی بس اب

خطبات طاہر جلد ۶
280
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
سر پہ آئی کھڑی ہے بمشکل دو سال ، دو سال سے بھی کم عرصہ باقی ہے اس عرصے میں آپ نے کم سے کم
ایک ہزار جرمن خدا کے حضور تحفے کے طور پر پیش کرنا ہے۔ یہ کوئی معمولی کام تو نہیں ہے لیکن اگر خدا
کی محبت کا زاد راہ آپ لے کر چلیں گے تو بالکل معمولی کام ہو جائے گا۔ جو خدا کی خاطر خدا سے اس کی
محبت کی خاطر یہ چاہے گا کہ خدا کے لئے ایک دل جیتے کسی غلام بندے کا کیسے ممکن ہے کہ خدا اس پر رحم
کی نظر نہ فرمائے اس کی مدد نہ کرے، اس کے لئے راہیں آسان نہ فرمادے، خود اس کے بوجھ نہ اُٹھا
لے یہ نہیں ہو سکتا ۔ لازماء ہو سکتا ۔ لازما خدا ایسے بندے کی بات میں اثر رکھ دے گا۔ اس کی اداؤں کو دلنشین بنادے
صلى
گا ، اس کی ہستی کو ایسی جاذبیت بخشے گا کہ لوگوں کے لئے اُسے رڈ کرنا ممکن نہیں رہے گا۔
اس لئے آپ اس طریق کو اختیار کرتے ہوئے اپنی زندگی کا ایک نیا سفر شروع کریں آپ
میں سے بہت سے ہیں جو پہلے ہی اس سفر سے آشنا ہیں ۔ جب مجھے خط ملتے ہیں تو خط کے دو چار
سطروں سے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ کس مقام کا آدمی ہے، کس تجربے کا آدمی ہے، کس قبیل سے تعلق
رکھنے والا ہے۔ حروف پر مہریں ہوتی ہیں اور محبت الہی تو ایسی چیز ہے جو مہر کئے بغیر رہ ہی نہیں سکتی ۔
محبت الہی رکھنے والا تو دوسروں کے لئے بھی خاتم ہو جایا کرتا ہے۔ چنانچہ خاتم النبیین کے سب سے
اعلیٰ معنی یہی ہیں کہ محمد مصطفی ﷺ کو اللہ تعالیٰ کی محبت کی خاتمیت عطا کی گئی ہے اور ایسی جس سے
دوسرے نبی گر سیکھیں ایسے جن سے دوسرے نبی محبت الہی کے راز حاصل کریں اور قدم قدم چلنا
سیکھیں اتنا عظیم الشان نبی ہے یہ۔ تو خدا کی محبت کی ایک مہر ہوتی ہے وہ ضرور لگتی ہے، وہ ضرور اپنا
نشان چھوڑتی ہے۔ تحریریں اس مہر سے زندہ ہو جایا کرتیں ہیں، اداؤں کی کیفیت بدل جایا کرتی
ہے۔ ایک روحانی انقلاب انسان پر بر پا ہو جاتا ہے۔ پس اس دولت سے آپ استفادہ کریں اور ایک
لمحہ زندگی کا اس فیصلے کے لئے صرف کر دیں کہ اے خدا! میں تیرا ہونا چاہتا ہوں ، میں نے فیصلہ کر لیا ہے
بہت کمزور ہوں، بہت خامیاں ہیں ہو سکتا ہے بعد میں بھی مجھ سے کمزوریاں سرزدہوں مگر اپنا بنائے رکھنا،
کبھی مایوس نہ کرنا اس پہلو سے، ہمت اور تقویٰ عطا کرنا کہ اگر تو میرے سوالوں کو رد بھی کرے تب بھی
میں تجھ سے اسی طرح محبت کرتا چلا جاؤں اور کبھی تجھ سے بے وفائی کا خیال دل میں نہ لاؤں۔
خدا کرے کہ ہم اس سبق کو ہمیشہ کے لئے اپنے دلوں میں گرہ دے دیں، دلوں میں جانشین
کر لیں ، دلوں کی تہہ میں بٹھا لیں کیونکہ دل سے ہو کر سارا خون گزرتا ہے اگر خدا کی محبت دل میں

خطبات طاہر جلد ۶
281
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
جانشین ہو جائے تو خون کے ذرے ذرے میں رچ بس جاتی ہے، وجود کے ذرے ذرے تک پہنچتی
ہے اور یہ فیصلہ کتنا آسان ہے دل میں خدا کی محبت کا فیصلہ کر لیا۔ اللہ کرے اس کی توفیق عطا ہو اور خدا
کرے جتنی تو قعات آپ ۔ اسے اس ملک میں عظیم ! عظیم الشان انقلاب کی میں وابستہ رکھتا ۔ رکھتا ہوں !
بہت زیادہ توقعات آپ کو خدا تعالیٰ پوری کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔
ا ہوں اس سے
آج نماز جمعہ اور عصر جمع ہوں گی اور ان کے معا بعد ایک نماز جنازہ حاضر پڑھائی جائے گی
اور اس کے علاوہ پانچ نماز جنازہ غائب ہوں گی۔
مکرم عزیز اللہ خان صاحب راولپنڈی کے تھے جو مکرم سمیع اللہ خان اور احسان اللہ خان
صاحب جو جرمنی میں یہاں مہاجر ہو کر آئے ہیں ۔ ان کے والد تھے ان کے پاس آئے ہوئے تھے۔
موصی تھے یہاں دل کا حملہ ہوا اور چند دن کی بیماری کے بعد وفات پاگئے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ ان
کی نماز جنازہ حاضر ہوگی ۔
دوسرے پانچ جنازے غائب ہیں ایک محمد عبد اللہ ابوطفی صاحب عمر چھیاسی سال فلسطین
کے ابتدائی احمدیوں میں سے تھے ، مولانا جلال الدین صاحب شمس کے زمانے میں احمدی ہوئے اور
مکرم عثمان محمد عودہ صاحب جو کہا بیر جماعت کے سیکرٹری تبشیر ہیں ان کے والد تھے۔
ایک شیخ مشتاق احمد صاحب اور شیخ شبیر احمد صاحب کی والدہ محترمہ کا جنازہ ہے ویسے تو یہ
پنجاب کا خاندان ہے لیکن بہت مدت سے مردان میں آباد ہوا اور بہت بڑے سخت ابتلاؤں میں سے
خصوصا حالیہ گزشتہ ابتلا میں اس خاندان کو بہت تکلیفوں کا سامنا ، بہت آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا
لیکن ان کی والدہ بڑی بزرگ، بہت مخلص تھیں اور یہ ان کی ہی نیک دعا ئیں اور نیک تربیت کا نتیجہ تھا
کہ ان بچوں کو خدا کے فضل سے بہت ہی مشکل حالات کا مردانہ وار مقابلہ کی توفیق ملی ہے، ان کی بھی
وفات ہوگئی ہے۔ اللہ ان کا سایہ اٹھنے کے بعد بھی ان کو اپنے فضلوں کے سائے سے محروم نہ رکھے اور اسی
طرح استقامت بھی عطا فرمائے اور مشکلات بھی حل کرے اور ان کی مرحومہ والدہ کے درجات بلند
فرمائے۔
ایک ہمارے ناظر صاحب بیت المال قادیان مکرم مولوی عبد القدیر صاحب درویش

خطبات طاہر جلد ۶
282
خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء
ابتدائی درویشوں میں سے تھے وہ پاکستان سے آ رہے تھے کہ دل کا حملہ ہوا اور چند دن کے بعد اسی
سے ان کی وفات ہوئی۔
ایک جنازہ چوہدری غلام قادر صاحب چیمه چک ۸۴ فتح ضلع بہاولپور کا ہے یہ بھی قادیان کے
درویش مظفر اقبال صاحب کے دادا تھے انہوں نے ان کے لئے نماز جنازہ غائب کی درخواست کی ہے۔
ایک پانچواں جنازہ محترمہ سکینہ بیگم صاحبہ اہلیہ اللہ بخش صاحب سکنہ وساوے والا ضلع اوکاڑہ
کا ہے۔ یہ ہمارے ایک واقف زندگی اور جامعہ کے پروفیسر مرزا محمد الدین صاحب ناز کی ہمشیرہ تھیں
کافی لمبی بیماری ان کو بڑی تکلیف دہ بیماری چلی آرہی تھی ، بڑی صابرہ شاکرہ خاتون تھیں ۔ ان کے
لئے بھی مغفرت کی دعا کریں اللہ تعالیٰ رحم کا سلوک فرمائے۔
نماز جمعہ اور عصر کے معا بعد انشاء اللہ یہ نماز جنازہ غائب ہوں گے، حاضر اور غائب۔

آج 10 میں سے 10 باقی