عالم اسلام کے لئے دعا، جھوٹ کے خلاف جہاد، سچائی کی عادت اور لین دین کے معاملات درست کرنے کی تلقین

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے عالم اسلام کے لیے دعا، دعاؤں کی قبولیت اور اعمال صالحہ کے گہرے تعلق کا ذکر فرمایا۔ آپ نے معاشرے اور بالخصوص گھروں سے جھوٹ کے خاتمے، سچائی کے سفر کو اختیار کرنے اور اعلیٰ اخلاق قائم کرنے کی پرزور تحریک فرمائی۔ اس کے علاوہ آپ نے لین دین کے معاملات میں دیانت داری، احتیاط اور تحریری معاہدات کی پابندی کی تلقین کی۔ آخر میں آپ نے متعدد مرحومین کا ذکر خیر فرمایا اور جمعہ اور عید کے ایک دن جمع ہونے سے متعلق شرعی رہنمائی دی۔

موضوعات: عالم اسلام کے لیے دعا، قبولیت دعا اور اعمال صالحہ، جھوٹ کے خلاف جہاد اور سچائی، گھریلو اخلاق، لین دین میں دیانت داری، عید اور جمعہ

خطبات طاہر جلد 1
345
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
عالم اسلام کے لئے دعا ، جھوٹ کے خلاف جہاد سے جہاد، سچائی کی
عادت اور مین در اور لین دین کے معاملات درست کرنے کی تلقین
( خطبه جمعه فرموده ۲۲ مئی ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
آج کا جمعہ تمام عالم اسلام میں خاص شان اور اہتمام کے ساتھ منایا جارہا ہے اور حسن اتفاق
سے اس جمعہ کو دنیا کے اکثر ممالک میں جمعۃ الوداع قرار دیا جا چکا ہے۔ ورنہ اس سے قبل اختلافات ہو
جایا کرتے تھے اور بہت سے علماء بعض دوسرے علماء سے اس بات پر متفق نہیں ہوتے تھے کہ عید کب
منائی جائے گی ۔ خصوصًا جب تک عید کا چاند قریب نہ آجائے اس وقت تک بعض علماء اظہار رائے
سے بھی گریز کرتے تھے۔ اس لئے کسی جمعہ کو جمعۃ الوداع قرار دینا بعید از قیاس تھا لیکن یہ جمعہ اس لحاظ
سے ایک امتیازی جمعہ بن جاتا ہے کہ ابھی مہینے کا فیصلہ تو اپنی پرانی طرز کے مطابق نہیں کر سکتے لیکن
جمعہ کو جمعۃ الوداع قرار دے چکے ہیں۔
بہر حال دنیا والوں کے جمعہ کو جمعۃ الوداع قرار دینے سے تو اس جمعہ کی حقیقت اور اسکی
کیفیت پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا ۔ یہ جمعہ الجمعۃ الوداع ہے یا نہیں اس سے قطع نظر ایک بات بہر حال
یقیناً اس جمعہ کے متعلق کہی جاسکتی ہے کہ جتنی مساجد اس جمعہ پر بھری ہیں اتنی مساجد اس سارے سال
میں نہ پہلے بھری ہیں نہ بقیہ سال کے حصے میں کبھی بھریں گی اور اس وقت ساری دنیا میں جہاں جہاں
بھی مساجد موجود ہیں وہ کثرت کے ساتھ بھر چکی ہیں بلکہ لوگوں کو سما نہیں سکتیں اس لئے باہر گلیوں میں

خطبات طاہر جلد ۶
346
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
یا صحنوں میں یا شامیانوں کے نیچے یا کھلی فضا میں جہاں جہاں کسی کو جگہ ملی ہے وہ آج عبادت کے لئے
اکٹھا ہوا ہے۔
تو عبادت کی کثرت بھی اپنی ذات میں ایک برکت پیدا کرتی ہے۔ کثرت ان معنوں میں
کہ عبادت کرنے والوں کی کثرت ہو جائے اور کثرت کے ساتھ ایک قوت پیدا ہوتی ہے اس لئے اگر
سارا عالم اسلام اس : اسلام اس جمعہ کے دن ، خواہ ان میں سے بہت سے ا سے ایک ہی دن اکٹھے ہونے والے ہوں
اکٹھا ہو جائے اور تقویٰ کی دعا مانگے ، عالم اسلام کے لئے اچھے نصیبوں کی دعا مانگے ، بدیوں سے
پر ہیز کی دعا مانگے تو مجھے یقین ہے کہ اس جمعہ کی دعا ئیں خصوصیت کے ساتھ مقبول ہوں گی اور
عالم اسلام کے لئے اللہ تعالیٰ کے طرف سے نئی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں گی ، کئی مصائب ان کے
دور ہوں گے۔ لیکن بد قسمتی سے آج کل کے زمانے میں نیکی کے معاملے میں بھی علماء کا اتفاق نہیں رہا
اور ایسے مقدس موقع پر بھی بعض دفعہ خدا تعالیٰ سے اتحاد اور نیکی کی توفیق مانگنے کی بجائے افتراق کی
تعلیم دینے والے موجود ہیں ۔ ایک دوسرے کے خلاف جذبات کو ابھارنے والے موجود ہیں اور
ایسے موقع پر جتنا بڑا اجتماع ہوا تنا ہی بڑا نحوست کا موجب بن جاتا ہے۔ خدا سے برکتیں حاصل کرنے
کی بجائے اللہ تعالیٰ کے غضب کو مانگے والا بن جاتا ہے۔اس لئے جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق
ہے ہمیں اس خصوصی جمعہ کے دن زیادہ تر توجہ ایسی دعاؤں کی طرف دینی چاہئے جن کا سارے
عالم اسلام سے تعلق ہو اور وقتی طور پر اپنے دکھ بھول کر من حیث الجماعت اسلام کے دکھ جو ہیں ان کو پیش
نظر رکھ کر ان کے لئے خصوصیت سے دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالی یہ تکلیفیں عالم اسلام سے ٹال دے۔
حقیقت یہ ہے کہ ہم ہی اسلام ہیں اس میں کوئی شک نہیں لیکن جب میں عالم اسلام کہتا
ہوں تو مراد صرف جماعت احمد یہ نہیں ہے۔ مراد یہ ہے کہ جو بھی کسی رنگ میں بھی اسلام کی طرف منسوب
صلى الله ہو رہا ہے، جو بھی دعوی کرتا ہے کہ اس کا توحید باری تعالی سے تعلق ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی یا اے
کے دعاوی پر ایمان لاتا ہے ہر وہ شخص ایک وسیع تر تعریف کی رُو سے عالم اسلام میں داخل ہو جاتا ہے
اور جب میں کہتا ہوں عالم اسلام کے دکھ تو سارے عالم اسلام کے دکھ مراد ہیں ہر اُس شخص کے دکھ
صلى الله
مراد ہیں جو آنحضرت کی رت علی کی طرف منسوب ہونے والا ہے۔ ان میں سب سے بڑے د بڑے دکھ تو روحانی
دکھ ہیں۔ اس قدر تیزی کے ساتھ اسلام کی طرف منسوب ہونے والوں کا معاشرہ ظلم اور بدی کی طرف

خطبات طاہر جلد 1
347
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
دوڑتا چلا جا رہا ہے، اس تیزی کے ساتھ انحطاط پذیر ہے کہ جو لوگ احساس رکھتے ہیں وہ بارہا اس غم
میں کڑھتے ہیں ، خدا کے حضور گریہ وزاری کرتے ہیں، دعائیں کرتے ہیں اور بہت سی صورتوں
میں جہاں تک دنیاوی اصلاحی کوششوں کا تعلق ہے ان کی پیش نہیں جاتی ۔ بہت زیادہ مہیب حالات
ہیں اس سے بہت زیادہ جو پچھلے سال آپ نے دیکھے تھے۔ دن بدن کیفیت بگڑتی چلی جا رہی ہے۔
ایک طرف بظاہر حکومتوں کی شوکتوں سے ایک اجماع کی تصویر بھی بھیج رہی ہے۔ بڑے بڑے منصوبے
باندھے جا رہے ہیں عالم اسلام کو اکٹھا کرنے کے ، ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے ان کی
سیاسی وحدت کو جو پہلے منتشر ہو چکی تھی پھر ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے اور جہاں تک اسلام
کی ظاہری شوکت کا تعلق ہے اسے بحال کرنے کے لئے بہت بڑے وسیع منصوبے ہیں جو بڑی بڑی
حکومتیں بنارہی ہیں اور اس میں زیادہ دلچسپی لے رہیں ہیں لیکن جہاں تک ان کی کنہ کا تعلق ہے، ان کی
حقیقت کا تعلق ہے ان میں دنیا داری کے لئے ، وجاہتوں کے لئے کوششیں، غیر قوموں میں نفوذ کے
لئے کوششیں اور بعض حکومتوں کے اپنے اثر و نفوذ کو بڑھانے کے لئے کوششیں یہی اس تمام اجتماعی
جد وجہد کا ماحصل ہے۔ یہی خلاصہ ہے اس تحریک احیائے نو کا۔
عملاً جب تک اسلام مسلمان افراد کے رگ و پے میں پیوستہ نہ ہو جائے ، ان کے خون میں
داخل ہو کر ان میں دوڑنا نہ شروع کر دے اس وقت تک فی الحقیقت اسلام کے لئے کچھ بھی نہیں ہو ہوگا
سکتا اور اسلام کی شوکت کا راز مسلمانوں کے تقویٰ میں ہے، اس طرف توجہ نہیں ہے۔ چنانچہ ایسی
حکومتیں آپ دیکھیں گے جنہوں نے اپنے نام اسلامی حکومتیں قرار دے دیئے جنہوں نے شریعت کو
نافذ کرنے کی کوششیں شروع کر دیں یہ الگ بات ہے کہ ان کی شریعت کا تصور کس حد تک باقی علماء
نزدیک اتفاق کے لائق ہے یا نہیں ہے لیکن بہر حال ایک نیکی کے نام پر ایک کوشش دکھائی دے رہی
ہے اور خود ایسے ممالک ہی میں جہاں اسلام کا چرچا بڑھ رہا ہے یہی حکومت والے ساتھ یہ
اعلان کرنے پر بھی مجبور ہو رہے ہیں کہ دن بدن بددیانتی بڑھ رہی ہے ، دن بدن ظلم بڑھ رہا
ہے، دن بدن سفا کی زیادہ ہوتی چلی جارہی ہے، دن بدن اخلاقی قدریں گر رہی ہیں ۔ جو بد رسوم
پہلے نہیں تھیں غریب ممالک میں وہ ان غریب ممالک میں داخل ہو رہی ہیں ۔ پہلے یہ سمجھا جاتا
تھا کہ Drug Adiction یہ بڑے بڑے امیر ممالک کی عیاشی ہے یعنی ایسے افیم قسم کی دوائیں جو

خطبات طاہر جلد ۶
348
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
نشہ تو نہیں پیدا کرتیں شراب کے رنگ میں لیکن انسانی ذہنی صلاحیتوں کو بالکل تباہ و برباد کر کے رکھ دیتی
ہیں۔ اسی دنیا میں رہتے ہوئے ابتداء میں وہ یہ تصور پیدا کرتی ہیں کہ آپ اس دنیا سے باہر بلند ہو گئے
ہیں اور ایک ایسی دلکش فضا میں پہنچ گئے ہیں جہاں لذتیں ہی لذتیں ہیں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ اس قسم
کے نفس کے دھو کے یہ دوائیاں پیدا کر کے اس کی عادت ڈال دیتی ہیں اور اس کے نتیجے میں چونکہ یہ
دوائیں ابتداء میں سستی ملتی ہیں اور عمداً جو دوائیں پھیلانے والے لوگ ہیں وہ شروع میں ان کو ستا
رکھتے ہیں لیکن رفتہ رفتہ ان کو مہنگا کرتے چلے جاتے ہیں اور جوں جوں حکومتیں ان کے خلاف ، ان
تحریکات کو دبانے کی کوشش کرتی ہیں ویسے ہی ایک اقتصادی قانون کے مطابق ان کی قیمتیں بڑھتی
چلی جاتی ہیں۔ تو یہ جب امیر ممالک میں بھی داخل ہوتی ہے بُرائی تو اس کے نتیجے میں جرائم پھیل
جاتے ہیں کثرت سے کیونکہ امیر ممالک میں بھی ان ڈرگز (Drugs) وغیرہ قسم کی چیزوں کو خرید نے
کے لئے عام طور پر لوگوں میں استطاعت نہیں ہوتی خصوصاً نوجوان طبقے میں کیونکہ مالی لحاظ سے ان
کے اندر یہ استطاعت نہیں ہوتی کہ جتنی بھی ڈرگ کی قیمت بڑھتی چلی جائے وہ اپنی عادت کے مطابق
وہ حاصل کرتے چلے جائیں۔ چنانچہ چوری ، ظلم ، سفا کی ، گھروں کے تالے توڑنا یا ویسے اُچکوں کے
طور پر بازاروں میں پھر ناکسی غریب عورت کو پکڑ لیا کسی بچے پہ ظلم کر لیا اس سے کچھ چھین لیا۔
یہ رجحانات جو اکثر مغربی ممالک میں آپ کو مل رہے ہیں اس کے پیچھے ڈرگ کی بدی ہے
اور غریب ممالک میں آپ اندازہ کریں اگر ڈرگز کی عادتیں پھیل جائیں تو جب ان کی قیمتیں بڑھیں
گی لازما اس وقت کس قدر پاگل ہو کر یہ لوگ جرائم میں مبتلاؤں گے۔ نہایت ہی خوفناک حالات پیدا
ہونے والے ہیں قریب کے زمانہ میں بہت سے ایسے اسلامی ممالک میں جہاں ارادتا بعض ظالموں
نے ڈرگز کو، ڈرگز کی عادت کو ایک سکیم کے مطابق عوام الناس میں جاری کیا ہے اور بعض ممالک میں تو
اس کثرت سے یہ پھیل چکی ہے کہ اگر حکومت کی تمام تر کوششیں اس طرف مبذول ہو جائیں تب بھی
اب وہ اس کو جڑوں سے اکھیڑنے کے قابل نہیں رہے۔ مافیاز (Mafias) بن چکے ہیں جن کے
قبضہ قدرت میں چلا گیا ہے سارے کا سارا ملک۔ اس لئے یہ تو پہلا دور ہے اس سے جو صلاحیتیں تباہ
ہوں گی ، جو روحانی قدریں ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گی ، جو بداخلاقی اس کے نتیجے میں ظاہر ہو گی وہ
اپنی جگہ اور دوسروں پر جو ظلم بڑھیں گے وہ اپنی جگہ۔ ایسے ملک اقتصادی لحاظ سے بھی پھر زندہ رہنے

خطبات طاہر جلد 1
349
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
کے لائق نہیں رہتے سب کچھ ان کا تباہ ہو جاتا ہے۔ بہت بڑے بڑے ممالک میں چونکہ اقتصادی
معیار بہت بلند ہوتا ہے اس لئے ان کی اقتصادیات پر گہرا اثر پڑتے پڑتے وقت لگتا ہے لیکن جو غریب
ممالک ہیں ان پر تو بداثرات بہت تیزی سے ظاہر ہونے لگ جاتے ہیں۔
ہے
تو صرف اس ایک پہلو کو آپ دیکھ لیں تو عالم اسلام کے بہت بڑے حصے کو شدید خطرہ لا لاحق
اور بہت بڑا حصہ اس خطرے سے عملاً دو سے عملاً دو چار ار ہو چکا ہے۔ سقا کی اور ظلم ویسے ہی زیادہ پھیلتے چلے جا
رہے ہیں۔ جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا بظاہر ایک ملک اسلامی بن گیا ہے بظاہر نعرے اسلامی ہو گئے
ہیں ، ان کے ریڈیو مسلمان ہو گئے ان کی ٹیلی ویژن مسلمان ہو گئیں، ان کے اخبارات مسلمان ہو
گئے ، سب عنوان مسلمان ہو گئے ہیں لیکن واقعہ اگر آپ دیکھیں تو بد دیانتی اور ظلم دن بدن حدود سے
تجاوز کرتے چلے جا رہے ہیں۔ پہلے بھی یہ ظلم کی کیفیت تھی وہ اچھی نہیں تھی اور خدا کے عذاب کو بلانے
والی تھی لیکن اب تو بعض جگہ اتنی خطرناک حالت ہو گئی ہے کہ بعض مثلاً پاکستان کے علاقوں سے جو
مجھے خط آتے ہیں بہت ہی ہولناک ہیں ۔ کہتے ہیں پہلے زمانے میں تو پولیس مقدمے درج کیا کرتی
تھی اور یہ ڈراوا دے کر کہ ہم تمہارے خلاف یہ جھوٹا مقدمہ درج کر لیں گے ہمیں پیسے دو، پیسے بورہ
ہے۔
تھی۔ بڑا ظلم ہے جھوٹ اور سفا کی ہے سب کچھ ہے لیکن اب ایک اور قباحت پیدا ہوگئی
اب یہ کہ جس کو الزام لگا کر پکڑتے ہیں اس کو شدید Torture کرتے ہیں اور Torture کی
آئی
حالت میں اُس سے فون کرواتے ہیں رشتہ داروں کو کہ اگر تم نے اس شخص کو بچانا ہے تو اتنے پیسے دے
دوورنہ ہمارے ہاتھ تمہارا ایک مجرم آیا ہوا ہے اس کو ہم نہ صرف یہ کہ مقدمہ کر کے خراب کریں گے مگر
مقدمے سے پہلے پہلے جو کچھ ہم سے ہو سکتا ہے ہم اس کے خلاف کریں گے اور بعض خطوں سے پتا
چلتا ہے کہ قریباً نیم پاگل کر کے انہوں نے مقدمہ اس وقت دائر کیا پولیس نے جب غریب رشتہ دار
پیسے نہ دے سکے، مقدمہ بھی دائر کیا لیکن اس سے پہلے Torture کر کر کے اس کو نیم پاگل بنا کے
چھوڑ دیا۔
تو جس ملک میں ظلم اس حد تک پہنچ چکا ہو وہاں آپ کی دعا ئیں بھی کیا کریں گی پھر کیونکہ
نتیجے
بعض چیزیں ایسی ہیں جن کے لئے خدا کی رحمت نازل نہیں ہوا کرتی ۔ بعض جرم ایسے ہیں جن کے
میں آپ مغفرت کی توقع ہی چھوڑ دیتے ہیں اور مظلوم کی آہ رسا ایک ایسی آہ ہے جس کے قبول

خطبات طاہر جلد 1
350
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
صلى الله
کرنے کی خدا نے حتمی آنحضرت ﷺ کو خبر دی ہے۔ وہ دعا ئیں جن کے متعلق خدا فرماتا ہے کہ میں علي سلام
اصلى الله
ضرور قبول کروں گا ان میں ایک مظلوم کی دعا ہے اور وہ دعائیں جو نا مقبول ہوں ان کے متعلق بھی خبر
ہے بلکہ حضرت اقدس محمد مصطفی جیسے مستجاب الدعوات کے متعلق بھی فرمایا کہ بعض ظالم ایسے ہیں
جن کے متعلق میں تمہاری دعا بھی قبول نہیں کروں گا ۔ آخر کیوں یہ آیت قرآن کریم میں نازل فرمائی
گئی ؟ یہ ہم جیسے انسانوں کے لئے ایک نصیحت اور سبق تھا کہ بعض مظالم سے اگر تم نہیں روکو گے اپنے
ساتھیوں کو ، وقت پر نہی عن المنکر کا کام نہیں شروع کرو گے تو ایسے حالات ہو سکتے ہیں کہ پھر کسی کی دعا
بھی اس موقع پر کام نہیں آئے گی۔
تو قو میں جب مظالم میں حد سے زیادہ آگے بڑھ جاتی ہیں تو خدا کا غضب مقدر ہو جاتا ہے
پھر نیک سے نیک آدمی کی دعا بھی مقبول نہیں ہو سکتی ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کتنی گریہ وزاری
کی تھی کیسی التجائیں کی تھیں بلکہ قرآن کریم نے فرمایا کہ جھگڑا شروع کر دیا ، بحث کی کہ نہیں اس قوم کو
ابھی کچھ اور مہلت ملنی چاہئے اس کو معاف کر دے لیکن خدا تعالیٰ نے ابراہیم کے ساتھ بے انتہا پیار
کے باوجود جو بحث کی گئی مجرموں کی خاطر اس کو محفوظ بھی کیا ، حضرت ابراہیم سے ناراض نہیں ہوالیکن
بات نہیں مانی۔ حضرت لوط کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوا اور کتنے ہی انبیاء ہیں جن کی دعا ئیں ظالموں
کے حق میں نا مقبول ہو گئیں ۔
تو جماعت احمد یہ تقویٰ کے کسی بھی مقام پر ہو جو خدا تعالیٰ کی از لی تقدیریں ہیں ان کو
نہیں بدل سکتی ۔ اس کو بدلنے کے لئے بعض وقت ہوتے ہیں اور بہت ساری صورتوں میں وہ وقت
گزر چکے ہیں ہمارے ہاتھ میں نہیں رہے، پانی سر سے گزر چکا ہے۔ تو اتنے خطرناک مہیب حالات
ہیں اگر ان کی حس ہی نہ ہو، اگر توجہ ہی نہ ہو ان کی طرف ، انسان اس غم میں نہ کھلے تو دعا مقبول ہو یا نا
مقبول دعا کی طرف توجہ بھی پیدا نہیں ہو گی لیکن ایک بات جس کی طرف میں آپ کو آج خاص طور پر
توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ دعائیں نا مقبول ہو جائیں گی اور کسی قوم
کے حق میں بظاہر حالات ایسے ہیں کہ اب نہیں سنی جائیں گی تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ
دعائیں کی نہ جائیں ۔ اللہ نے بار بار آنحضرت ﷺ کو یہ خبر دی کہ میں نہیں سنوں گا تمہاری یہ دعا،
صلى
بعض ظالموں کے حق میں میں نہیں قبول کروں گاستر دفعہ بھی استغفار کرو گے تو میں نہیں قبول کروں گا۔

خطبات طاہر جلد 1
صلى الله
351
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
ی۔ فرمایا اچھا میں ستر دفعہ سے زیادہ استغفار کر لیتا ہوں ، اگر مجھے
آنحضرت ﷺ نے دعا نہیں چھوڑی۔ فرمایا اچھا میں۔ علی
پتا لگ جائے کہ یہ قبول ہو جائے گی تو اس سے بھی زیادہ دفعہ کر لیتا( بخاری کتاب الجنائز ۔حدیث
نمبر : ۱۱۹۰) لیکن دعا ئیں نہیں چھوڑیں۔ دعا ئیں نا مقبول نہیں ہوتیں ان معنوں میں کہ کرنے والے کو
لگ جاتی ہیں اور اس پہلو سے جماعت احمد یہ احمد یہ کے اپنے لئے یہ دعا ئیں حصار بن جائیں گی۔ اگر وہ
ظالموں کے حق میں دعائیں کریں گے کہ اے اللہ ! انہیں معاف فرما انہیں مصیبتوں سے نجات بخش تو
بعض صورتوں میں تو فائدہ ہو بھی جائے گا کیونکہ ہر آدمی کی ایک جیسی حالت نہیں ہے ، ہر ایک کا ظلم
مختلف معیار پر ہے، مختلف مراحل میں سے قوم گزر رہی ہے اس لئے یہ کہنا بھی غلط ہے کہ بالعموم
نا مقبول ہو جائیں گی۔ بہت سے خدا کے نیک بندے ہیں جنہیں خدا کی خاطر خدا کے بندوں کی
بھلائی کی خاطر بعض دعا کرنے والوں کی دعا ئیں بچا سکتیں ہیں لیکن جن کے حق میں نامقبول بھی
ہوں ان کے متعلق بھی دعا کا فلسفہ یہ ہے کہ وہ دعائیں دعا کرنے والے کی طرف لوٹ آتی ہیں پھر اور
بددعا کا بھی یہی فلسفہ ہے۔ انبیاء اور نیک لوگوں کے خلاف بد دعائیں کرنے والے خود اپنی بد دعاؤں
سے ہلاک ہو جایا کرتے ہیں اور ظالموں کے لئے دعائیں کرنے والے خود اُنہی دعاؤں سے خود بچتے
ہیں اور ان کے مراتب بلند ہوتے ہیں خدا کا قرب پہلے سے بڑھ کر ان کو نصیب ہونے لگ جاتا ہے۔
پس اس پہلو سے جب ہم غور کرتے ہیں تو خدا کا یہ اعلان کہ میں دعا کو قبول کرنے والا ہوں
فَإِنِّي قَرِيبٌ ( البقرہ: ۱۸۷) یہ ایک لحاظ سے اعلانِ مطلق ہے اس میں کوئی استثناء آپ نہیں
دیکھتے۔ ہاں یہ دعا کس کے حق میں قبول ہوتی ہے یہ فیصلہ خدا اپنے ہاتھ میں لیتا ہے۔ بد بخت کی دعا
اس کے خلاف مقبول ہو جاتی ہے اور نیک بخت کی دعا اگر بد بخت کے لئے بھی کی جائے بعض دفعہ تو
نیک بخت کے اپنے حق میں قبول ہوتی ہے۔ اس لئے دعا تو بہر حال کرنی ہے اور جیسا کہ میں نے
بیان کیا ہے ہر ملک میں ایک حالت نہیں ہے، ہر ملک جو بد سے بدتر بھی ہو چکا ہے اس میں بھی
شریف النفس لوگ موجود ہیں۔ بہت سے لوگ ہیں جن تک ابھی بدیاں نہیں پہنچیں۔ بہت سے ہیں
جو کڑھ رہے ہیں ، ان کے دل جل رہے ہیں وہ کچھ کر نہیں سکتے چاہتے ہیں کہ بدیاں دور ہوں ۔
فطری طور پر مسلمان میں نیکی موجود ہے اور بڑی بھاری تعداد مسلمان عوام الناس کی ایسی
ہے جو نہایت بد ملکوں میں رہنے کے باوجود بھی نیکی سے پیار ضرور رکھتے ہیں۔ ان کے دل میں تمنا ہے

خطبات طاہر جلد ۶
352
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
کہ ہم نیک ہوں اور ہماری حالت سدھر جائے۔ تو ایسے سب لوگ آپ کی دعاؤں سے فیض پائیں
گے اور بڑی کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت کے ساتھ جماعت احمدیہ کی دعائیں
عالم اسلام کے حق میں قبول ہوں گی مختلف رنگ میں قبول ہوں گی ۔
اس لئے دعا کی طرف جب میں توجہ دلاتا ہوں تو یہ سارے پہلو کھولنا چاہتا ہوں کہ کیا
مراد ہے۔ بد سے بدقوم کے لئے بھی ، بد سے بدانسان کے لئے بھی دعا کرنا ہمارا فرض ہے اور
اس دعا کے لئے ہمدردی ہونا ضروری ہے۔ یہ ایک دوسرا پہلو ہے جس کو ہمیشہ دعا کرنے والے کو
پیش نظر رکھنا چاہئے ۔ منہ سے نکلی ہوئی ایسی دعا جو حلق سے نیچے سے نہ اٹھ رہی ہو ۔ ایسی دعا ایک
Mechanical Process ہے۔ ایک قسم کا ایسا عمل ہے جس کے اندر جان نہیں ہے، اس
میں کوئی روح نہیں ہے۔ ہر دعا جو مقبول ہوتی ہے اس کے اندر روح ہونا ضروری ہے اور روح کے
لئے نیک اعمال کا ہونا بھی ضروری ہے۔
اس لئے جب میں کہتا ہوں کہ دعا کریں تو پہلی بات تو یہ ہے کہ روح کے ساتھ دعا کریں
اور پھر اپنا جائزہ لے کر یہ بھی دیکھیں کہ اگر آپ کی دعا ئیں مقبول نہیں ہوتیں تو کون سی بدیاں ایسی
ہیں جن پر آپ کو اصرار ہے، کون سی ایسی نیکیاں ہیں جن سے آپ کو محرومی حاصل ہے۔ اس طرف
آپ توجہ کریں گے تو وہ لوگ جو شکوے کرتے رہتے ہیں کہ ہماری دعا مقبول نہیں ہوئی ان کو خدا تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ ایک ایسی دولت ہاتھ آجائے گی جس کے نتیجے میں ایک ایسا عظیم الشان گر مل جائے
گا، جس کے نتیجے میں دن بدن ان کی دعا ئیں پہلے سے بڑھ کر مقبول ہونے لگ جائیں گی۔ مگر آج
کے دن اس وقت تو یہ وقت نہیں ہے کہ آپ فوری طور پر اپنی اصلاح کر لیں اپنی نیکیاں بڑھا لیں اپنی
بدیوں کو دور کر دیں اس لئے آج کیا کریں؟
یہ سوال ہے اس کا جواب میں یہ دیتا ہوں کہ ایک چیز ہے جو آپ کر سکتے ہیں۔ اپنے لئے
دعا کرتے ہوئے خدا کے حضور یہ نذر پیش کر دیں کہ میں یہ فیصلہ کر چکا ہوں میں اتنی بدیاں ضرور دور کر
دوں گا اور یہ یہ نیکی حاصل کرنے کی کوشش کروں گا ۔ پھر خدا تعالیٰ اس عہد کے بعد آپ کے ساتھ یقیناً
غیر معمولی رحمت اور شفقت کا سلوک فرمائے گا اور وہ نیکیاں جو ابھی آپ نے کیں نہیں ان کی ابھی
سے جزا دینی شروع کر دے گا کیونکہ خدا کے ہاں جو بندے کے تعلق کے معاملات ہیں وہ عام دنیا

خطبات طاہر جلد ۶
353
خطبه جمعه ۲۲ مئی ۱۹۸۷ء
کے معاملات سے مختلف ہیں۔
اس لئے اگر آج بھی کسی جگہ کوئی شخص یہ فیصلہ کرے کہ اے اللہ ! آج کے دن میں یہ فیصلہ
کرتا ہوں میں کمزور ہوں تو مجھے طاقت بخش میں اس فیصلے پر قائم رہوں لیکن نیست میری اچھی ہے اس
لئے میری دعاؤں کی قبولیت کو بڑھا دے۔ یہ جو میں کہہ رہا ہوں دعاؤں کی قبولیت کا اعمالِ صالحہ سے
تعلق ہے یہ قرآن کریم سے ثابت ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے اچھے کلمات کو عمل صالح رفع بخشتے
ہیں۔ وہ کون سے اچھے کلمات ہیں۔ سب سے اہم صفات باری تعالیٰ ، اس کی حمد ہے ۔ اس کے بعد
درود کی باری آتی ہے، تیسرے نمبر پر دعائیں ہیں۔ ان تینوں چیزوں کو جو کلمات حسنہ شمار ہوں گی ان
تینوں چیزوں کو عمل صالح رفعت بخشتے ہیں۔ ورنہ جس طرح کمزور کا پھینکا ہوا پتھر بعض دفعہ ہاتھ سے
بمشکل اچھلتا ہے اور واپس گر جاتا ہے اور بعض بڑی قوت سے پھینکتے ہیں اور بڑا اونچا چلا جاتا ہے۔
اسی طرح دعائیں کرنے والوں کی دعائیں ہیں کوئی چلتی ہی نہیں ، اٹھتی ہی نہیں بے چاری وہ اٹھتی ہے
اور گر جاتی ہے، اس میں پرواز کی طاقت ہی نہیں ۔
کچھ ایسے ہیں جن کی دعاؤں میں ایسی پرواز کی طاقت ہے کہ وہ دل میں پیدا ہوتی ہے اور
عرش الہی میں مقبول ہو جاتی ہے تو ان کے درمیان بہت سے مراحل ہیں بہت سے مختلف درجات کے
انسان ہیں۔ ہر انسان کو کوشش یہ کرنی چاہئے کہ کچھ تو طاقت بڑھائے اپنی ۔ اس لئے عملِ صالح کا جو
دعا سے تعلق ہے اس کو ضرور پیش نظر رکھیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آج چونکہ مخصوص دعاؤں کا
دن ہے ویسے بھی جمعہ کا دن بہت ہی مبارک ہوا کرتا ہے۔ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا
کہ جمعہ کے بعد عصر تک کی جو حالت ہے خاص طور پر دعاؤں کی مقبولیت کا وقت ہوتا ہے (ترمذی
کتاب الجمعۃ حدیث نمبر : ۴۵۱) اور جمعہ جو رمضان شریف میں ہو پھر وہ جمعہ جو جمعۃ الوداع کے طور پر
بڑی کثرت کے ساتھ منایا جا رہا ہوا اور عبادت کرنے والوں کی کثرت کی برکت بھی اس کو حاصل ہو
جائے پھر وہ جو آخری عشرہ کی ایسی تاریخ میں ہو جس کا لیلۃ القدر سے بھی تعلق ہے تو یہ ایک خاص دن
ہے۔ اس لئے اس دن سے جس قدر بھی ممکن ہے استفادہ کرتے ہوئے اپنی جھولیاں بھر لیں۔
جہاں تک اعمالِ صالحہ کا تعلق ہے چند باتیں خاص طور پر میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا
ہوں ۔ آپ کو دعا کی قبولیت کی لالچ دے کر میں نے سوچا کہ اس رنگ میں دوبارہ تحریک کروں کہ یہ

خطبات طاہر جلد ۶
354
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
نیکیاں اختیار کریں اور ان بدیوں سے بچیں۔ گزشتہ سال کے دوران بھی یہ کہتا رہا ہوں مختلف مواقع پر
اس سے پہلے بھی کہتا رہا لیکن بعض خصوصیت کے ساتھ ایسی چیزیں ہیں جن کو جماعت احمد یہ کو کوشش
کے ساتھ حاصل کرنا چاہئے اور بعض ایسی ہیں جن کو کوشش کے ساتھ ترک کرنا چاہئے اور اس کے نتیجے
میں ان کو دو طرح کی قوتیں نصیب ہوں گی ایک تو دعا کی قوت ، دوسرے ان کی بات میں وزن پیدا ہو
جائے گا اور معاشرے کی اصلاح کے لئے جو بات کا وزن ضروری ہے وہ ان کو نصیب ہوگا ورنہ ان کی
باتیں بے کار جائیں گی۔
نصیحت کرنے والے میں بعض بنیادی خوبیاں ہونی چاہئیں اگر وہ خوبیاں اس میں پائی
جائیں تو اس کی نصیحت چھوٹی سے ہو سادہ بھی ہو اس میں وزن پیدا ہو جاتا ہے،اس میں تبدیلی کی قوت
پیدا ہو جاتی ہے۔ اگر وہ خوبیاں اس میں موجود نہ ہوں تو خواہ کتنی ہوشیاری کی باتیں کرنے والا ہو کیسی کیسی
ضروب المثل پیش کرے یا کہیں گے امثال پیش کرے اچھی اچھی تب بھی اس کی بات میں وزن نہیں پیدا
ہوگا ، دکھاوے کا حسن پیدا ہو سکتا ہے تو تبھی آپ نے دیکھا ہو گا بعض لوگوں کی بات چھوٹی سی بھی ہو وہ
دلوں میں حرکت پیدا کر دیتی ہے بعض دفعہ بڑے بڑے عظیم الشان انقلاب برپا کر دیتی ہے۔ میں نے
پہلے بھی ایک دفعہ مثال دی تھی حضرت خلیفہ مسیح الاول گو خدا تعالیٰ نے غیر معمولی نور اور تقوی بخشا تھا
اور آپ کی بات میں بڑا وزن تھا لیکن آپ کی بات کا جہاں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
بات کے وزن سے موازنہ کا تعلق ہے ایک روایت ہے جو بڑی دلچسپ ہے۔
ایک صاحب روایت کرتے ہیں کہ میرے ایک شرابی دوست تھے جو ویسے نیکی کے خواہشمند
تھے ان کے دل میں تمنا تھی کہ میرے اندر تبدیلی پیدا ہوا نہوں نے مجھ سے خود خواہش کا اظہار کیا کہ
چلو مجھے قادیان لے کے چلو، شراب میں نہیں چھوڑ سکتا۔ اس کا ایسا میں عادی ہو چکا ہوں کہ جتنا
چاہوں کوشش کر کے دیکھ لوں مجھ سے نہیں چھٹتی تو وہاں خدا کے نیک بندے بستے ہیں ہو سکتا ہے ان
کے اثر سے میری یہ برائی چھوٹ جائے۔ چنانچہ وہ صحابی جنہوں نے روایت کی ہے وہ ان کو لے کے
گئے اور حضرت خلیفہ اسیح الاول کی خدمت میں پہلے لے گئے ۔ حضرت خلیفہ اسح الاول نے ان کو
لمبے عرصے تک سمجھایا ، ان کو شراب کی برائیاں بتائیں اور نیکی کی تعلیمیں دیں ، مثالیں دیں لیکن اس
کے باوجود جب وہ باہر آئے تو انہوں نے کہا کہ ابھی وہ بات نہیں پیدا ہوئی۔ میں سب کچھ سمجھ گیا ہوں

خطبات طاہر جلد ۶
355
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
لیکن وہ جو آخری قوت ہے ارادے کی وہ نہیں پیدا ہو سکی۔ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے
پاس لے گئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے صرف چند کلمات کہے مختصر اور وہ مجلس
برخاست ہوئی لیکن جب وہ باہر نکلے تو انہوں نے کہا کہ میری ساری جو بدی کی تمنا تھی بالکل اس پر
ا
موت آگئی ہے دل ٹھنڈا ہو گیا ہے اس خواہش سے اور یوں لگتا ہے ایک نئی زندگی مجھے عطا ہوئی ہے۔
چند کلمات تھے (حیات قدسی صفحہ : ۱۵۹-۱۶۵)۔ تو اس لئے کلمہ کے اندر رفعت کا یہ بھی مفہوم ہے
ایک یعنی دو طرح کی قوت ملتی ہے نیکی سے ایک کلمہ کا دعا بن کے مقبول ہو جانا، ایک بندوں میں
نصیحت بن کے مقبول ہو جانا۔ دو قسم کی رفعتیں نصیب ہوتی ہیں اس لئے عملِ صالح کو اختیا ر کرنا
ضروری ہے۔ اس کے بغیر نہ کلمہ کلمہ حسن بنتا ہے نہ اس میں کسی قسم کی رفعت پیدا ہوتی ہے نہ رسوخ پیدا
ہوتا ہے۔
جو باتیں خاص طور پر میرے پیش نظر ہیں جن کی اطلاعیں جب ملتی ہیں تو بہت تکلیف پہنچتی
ہے یعنی بعض برائیوں میں سے ، ان میں ایک جھوٹ ہے۔ جماعت احمد یہ کا جھوٹ سے کوئی دور کا بھی
تعلق نہیں ہونا چاہئے ۔ اپنی باتوں میں سادگی اختیار کرنی چاہئے اور جہاں تک ممکن ہے جھوٹ کی ہر
قسم سے پر ہیز کرنا چاہئے لیکن میں نے دیکھا ہے یہ جھوٹ ہمارے بچوں میں بھی پایا جاتا ہے۔خاص
طور پر تو بعض ممالک میں ویسے ہی جھوٹ کی بیماری بڑی عام ہے۔ انگلستان میں آپ دیکھیں اور
بعض یورپ کے دوسرے ممالک میں دوسری بدیاں بڑی کثرت سے ملتی ہیں لیکن جھوٹ بہت کم ملے
گا۔ ان کی بدیوں کے اظہار میں بھی دراصل ایک سچائی پائی جاتی ہے۔ اگر آپ اس کا غور سے تجزیہ
کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ جو چھپاتے نہیں اپنی بیماریاں اس کا بھی سچائی سے ایک قسم کا تعلق ضرور
ہے۔ کہ یہ جو کچھ ہے وہ اس کو ظاہر کر دیتے ہیں۔ بد معاشیاں ہیں گند ہے اس کو بھی ظاہر کر دیتے ہیں
یہ الگ مسئلہ ہے کہ یہ ظاہر کرنا خود بھی ایک جرم بن جاتا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں جرم عام ہوتا ہے،
بے حیائی پھیلتی ہے۔ یہ الگ مسئلہ ہے کہ ظاہر کرنا چاہئے یا نہیں کرنا چاہئے مگر اس کے پیچھے ایک سادگی
اور ایک سچائی ضرور ہے اور عام روز مرہ کی باتوں میں الا ماشاء اللہ جب پولیس پکڑ کے لے جاتی ہوگی
تو میں نہیں جانتا کتنا جھوٹ بولتے ہیں لیکن عام روز مرہ کی زندگی میں ان کو جھوٹ کی عادت ہی نہیں
ہے بالکل صاف بات کرتے ہیں ۔

خطبات طاہر جلد ۶
356
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
بڑے حد
اسی طرح افریقہ میں میں نے دیکھا ہے وہاں جھوٹ کی بہت کم عادت ہے جو بھی مجھے خطوط
ملتے رہتے ہیں بڑی سادگی کے ساتھ اپنی ساری باتیں بیان کرتے ہیں کھل کے اور جو جرم ہے وہ کہتے
ہیں ہاں ہم نے یہ کیا، یہ یہ کرتے ہیں۔ جو سچی بات ہے وہ اسی طرح کھل کے بیان کرتے ہیں یا میں
نہیں جانتا کہ باقی معاشرے میں بھی یہ حال ہے لیکن افریقہ کے احمدیوں کا جہاں تک تعلق ہے میں
حد تک وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان میں سچائی کی عادت ہے لیکن
پاکستان ، ہندوستان اور اسی طرح بعض دیگر ممالک ایسے ہیں جن کے معاشرے میں جھوٹ رچ بس
گیا ہے۔ بچپن سے مائیں گویا دودھ میں جھوٹ پلا رہی ہوتی ہیں۔ ماں باپ بے تکلفی سے گھر
میں جھوٹ بولتے ہیں اور روزمرہ بچے کو جھوٹ کی تربیت دے رہے ہوتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں چالا کی
ہے یعنی جھوٹ کے ذریعے کچھ حاصل کر لینا یہ ہوشیاری اور ذہن کی برتری ہے حالانکہ حد سے زیادہ
جہالت اور بے وقوفی ہے۔ کریکٹر تباہ ہو جاتا ہے، انسان کسی کام کا بھی نہیں رہتا نہ دین کا رہتا ہے نہ
دنیا کا رہتا ہے۔ ایسا ذلیل گناہ ہے کہ اگر آپ غور کریں تو ہر گناہ ہر بدی کی جڑ جھوٹ کے اندر داخل
ہے اور جھوٹے کی دعا مقبول نہیں ہوگی ۔ جھوٹا اپنے آپ سے جھوٹ بولنے لگ جاتا ہے اس بیچارے کو
پتا ہی نہیں لگتا کہ میں کیا ہوں ۔ اپنے متعلق فرضی باتیں نیکی کی سوچ لیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میں بڑا
ٹھیک کام کر رہا ہوں ۔ اتنا ظلم ہے جھوٹ کے اندر ، اتنی تاریکی ہے کہ قرآن کریم نے اسی لئے سب
سے زیادہ جس بُرائی کو مردود قرار دیا ہے وہ جھوٹ ہے اسے شرک بھی قرار دیا ہر طرح سے اس کے
خلاف جہاد کیا اور اس کے متعلق یہاں تک فرمایا کہ یہ ہے ہی کوئی چیز نہیں اس کے اندر وجود کی کوئی بھی
صفت نہیں پائی جاتی ۔
جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا (بنی اسرائیل : ۸۲)
جھوٹ میں بزدلی بھی ہے، جھوٹ میں ظلمتیں بھی ہیں جھوٹ میں کوئی بھی باقی رہنے والی صفت موجود
نہیں۔ خود مٹتا ہے مراد یہ ہے کہ قوموں کو مٹا دیتا ہے جو جھوٹ کی حامل قو میں ہوتی ہیں وہ مٹ جایا کرتی
ہیں۔ اس لئے جھوٹ سے پر ہیز تو انتہائی ضروری ہے۔ جہاں آپ اپنے دوستوں کو جھوٹ بولتا سنتے
ہیں بعض دفعہ آپ سمجھتے ہوں گے کہ یہ مذاق کا جھوٹ ہے ہلکی بات کی ہے۔ ہرگز یہ نہ سمجھیں ۔ جھوٹ
کو تو کسی قیمت پر برداشت نہ کریں ۔ آج کل الرجیز (Alergies) کا زمانہ ہے یعنی الرجیز دریافت

خطبات طاہر جلد 1
357
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
بہت ہو رہی ہیں۔ بڑی بری چیز ہے الرجی ۔ اگر ایک الرجی اگر آپ حاصل کر لیں تو میں سمجھتا ہوں یہ
بہت ہی اچھی چیز ہوگی۔ یہ جھوٹ کے خلاف الرجی اختیار کر لیں ۔ برداشت نہ ہو آپ کے اعصاب
ٹوٹنے لگ جائیں جھوٹ سنتے ہوں تو ۔
یہ ایک بہت ہی اہم چیز ہے اور اس معاملے میں مجھے یاد ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی
کو تو واقعی الرجی تھی جھوٹ کے ساتھ ، برداشت نہیں ہوتا تھا کسی کے منہ سے ۔ بہت دفعہ بعض لوگ
بڑے بڑے جرم کر کے آپ کے سامنے آتے تھے آپ تحمل سے بات کرتے تھے ان کو سمجھاتے تھے
غصے کا اظہار نہیں کرتے تھے مگر جہاں کسی نے بہانہ پیش کیا اپنے نفس کا کوئی جھوٹی بات کہہ دی وہاں
آپ کا غصے کا پارہ یوں چڑھتا تھا اور بالکل برداشت نہیں ہوتا تھا۔ بعض لوگ بلکہ حیران ہوا کرتے
تھے کہ دل کا حلیم ہو گا اور اتنا غصے کا اظہار ۔ دل کا حلیم تو تھا مگر جھوٹ کے خلاف الرجی ضرور تھی ۔ وہ
برداشت نہیں ہو سکتا تھا اور اکثر صورتوں میں میں نے یہی دیکھا ہے کہ جہاں جھوٹ کا پہلو آیا وہاں
آپ کا غصہ بڑھتا تھا جہاں جھوٹ نہ ہو وہاں بڑے سے بڑا مجرم اگر صاف بات کر رہا ہو آپ غصے کا
اظہار نہیں کیا کرتے تھے اور دل کا حلیم ہونا بھی سچا تھا کیونکہ غصے کے اظہار کے بعد پھر دل میں اس
شخص کے لئے ہمدردی بھی پیدا ہوتی تھی اس کی دلداری بھی فرماتے تھے کئی رنگ میں اس سے احسان
کا معاملہ بھی کیا کرتے تھے۔
آپ بھی جھوٹ کی الرجی کی دعا مانگیں تا کہ معاشرے کو پاک کریں جھوٹ سے، برداشت
نہ کریں اس چیز کو اور برداشت کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مارنا شروع کر دیں ، خود تکلیف محسوس کریں اور
پھر جس طرح بھی چاہیں ، جس طرح بھی ہو سکتا ہو سمجھا کر محبت سے پیار سے بعض جگہ ناراضگی کے
اظہار سے بھی دعائیں کر کے جھوٹ کی بیخ کنی کی کوشش کریں۔
یہ جہاد گھروں میں شروع ہوگا کیونکہ ہر گھر والا جانتا ہے کہ میرے گھر میں جھوٹ پر ورش پا
رہا ہے۔ بیوی جھوٹ بولتی ہو وہ خاوند سے چھپ نہیں سکتی ، ماں جھوٹ بولتی ہے تو وہ بچوں سے چھپ
نہیں سکتی ، باپ جھوٹ بولتا ہے تو وہ نہ بیوی سے چھپ سکتا ہے نہ بچوں سے چھپ سکتا ہے۔ اس لئے
گھروں کو اصلاح کا یونٹ بننا چاہئے اور ہر احمدی جس تک یہ آواز پہنچے خواہ وہ مرد ہو یا عورت ہو یا بچے
ہوں ان کو جھوٹ کے خلاف ایک جہاد کا علم بلند کر دینا چاہئے۔ بچے بھی اس ضمن میں ہمارے بہت

خطبات طاہر جلد 1
358
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
کام آسکتے ہیں کیونکہ بہت سے بچے ایسے ہیں وہ میں حیران ہوتا ہوں دیکھ کے کہ اللہ کے فضل سے وہ
جو بات سنتے ہیں تو ہیں تو قبول کرتے ہیں اور پھر اپنے بڑوں کو بھی نہ کو بھی نصیحت شروع کر دیتے ۔ ہیں۔
آج کل کیسٹ سنانے کا رواج ہو رہا ہے گھروں میں مختلف ممالک سے اطلاعیں ملتی ہیں کہ
خطبات کی کیسٹ یا بعض دوسرے مضامین پر مشتمل کیسٹس سناتے ہیں تو بچے بڑے شوق سے سنتے
ہیں اور بعض بچوں کو تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ سننے کا جنون ہو گیا ہے وہ کہتے ہیں کہ جی ابھی تک آئی
کیوں نہیں ۔ اس کا نیک اثر کس حد تک پیدا ہو رہا ہے اس کا میں اس سے اندازہ کرتا ہوں کہ کئی بچے
مجھے یہ خط لکھنے لگ گئے ہیں کہ ہمارے ابا کو جھوٹ کی عادت ہے، ہماری ماں میں یہ عادت ہے،
دعا کریں ہمارے بڑے بھائی نماز شروع کر دیں۔ اپنے پتے لکھتے ہیں بعض بچے کہ میرے بھائی کا یہ
پتا ہے میرے باپ کا یہ پتا ہے اس کو خدا کے لئے خط لکھیں کہ یہ کام نہ کرے بہت برا لگتا ہے ہمیں ۔ تو
معلوم ہوتا ہے بچوں کی چونکہ فطرت نسبتاً زیادہ صاف ہے اور خدا کے قریب تر ہے اس لئے ان تک
ان باتوں کا اچھا اثر پڑتا ہے۔ تو پہلے میں بچوں سے مخاطب ہوں ۔
جو بچے میری آواز سنیں گے براہ راست یا کیسٹس کے ذریعے وہ یہ فیصلہ کر لیں کہ نہ ہم نے
جھوٹ بولنا ہے نہ اپنے ماں باپ کو جھوٹ بولنے دینا ہے۔ بچوں کی طرف سے اگر نصیحت ہوگی تو کچھ
شرمندہ تو ہوں گے کم سے کم ، یہ کیا ہو رہا ہے ہمارے گھر ، خدا نے ہمارے سپر د بچے کئے تھے اور ہم نے
اپنے آپ کو بچوں کے سپرد کر دیا ہے۔ تو بچوں کی طرف سے جو نصیحت آتی ہے وہ بعض دفعہ کاٹتی ہے،
بعض دفعہ وہ چر کہ لگا کر بھی اثر پیدا کر دیتی ہے۔ موٹی جلد والوں کو چر کہ لگا نا پڑتا ہے اس لئے بچے کی
نصیحت بعض دفعہ یہ کام کر جاتی ہے۔ پھر بہنیں ہیں اپنی بھائیوں کو نصیحت کریں، مائیں اپنے خاوندوں
سے التجاء کریں کہ دیکھو خدا کے واسطے جھوٹ نہ بولو کم سے کم گھر کو تو چھوڑ و سردست اور خاوند اپنی
بیویوں کو نصیحت کریں۔ یہ چرچا کریں ان باتوں کا ۔ مجالس میں مذاق کے طور پر بھی جب جھوٹ بولا
جائے تو نہیں نہیں بلکہ ناراضگی کا اظہار کریں کہ یہ کیا مذاق ہوا یہ تو بڑی بے ہودہ بات ہے۔
جھوٹ کے خلاف آپ کا جو جہاد ہے وہ آپ کی بات میں ایک خاص وزن پیدا کر دے گا
اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ کو اپنی دعاؤں کو بھی رفعت نصیب ہو گی ۔ آپ کے کلام کی تاثیر کو
بھی رفعت نصیب ہوگی ۔ مطلب یہ ہے کہ جھوٹ نہیں بولیں گے تو مراد ہے سچ بولیں گے۔ یعنی یہ

خطبات طاہر جلد ۶
359
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
ایک ایسی بات ہے کہ ایک کی نفی کی جائے تو اس کا جو دوسرا پہلو ہے وہ خود بخو د ساتھ ابھر آتا ہے۔
جھوٹ نہ بولنے کا مطلب یہ تو نہیں کہ بولیں ہی نہ، مطلب یہ ہے کہ جب بھی بولیں گے آپ سچ
بولیں گے اور جب آپ سچ کی طرف متوجہ ہوں گے تو آپ حیران ہوں گے کہ سچائی کا سفر بھی ایک بڑا
وسیع سفر ہے۔ جھوٹ نہ بولنے کا نام سچائی نہیں ہے صرف سچائی کے اندر بہت ہی بار یک مضامین
داخل ہیں بہت ہی وسیع معانی ہیں اس لفظ کے اندر جو تجربے سے معلوم ہوں گے اور پھر بظاہر آپ
سچے بن چکے ہوں گے مگر مختلف مراحل پر آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ اتنے سچے نہیں بنے تھے کہ یہاں بھی
سچائی کو قائم رکھ سکیں ۔ ابتلاء کے مختلف ادوار انسان پر آتے ہیں بعض مواقع پر انسان کو یہ فیصلہ کرنا پڑتا
ہے کہ یہاں اگر میں سچ بولوں گا تو یہ نتیجہ نکلے گا اگر میں جھوٹ بولوں گا تو یہ نتیجہ نکلے گا ۔ عام حالات
میں کوئی شخص سچا بھی ہو تو بعض ایسے مراحل پر آکر وہ محسوس کرتا ہے کہ اس میں سچائی کی طاقت پیدا
نہیں ہوئی کم سے کم اتنی پیدا نہیں ہوئی کہ اس مرحلے پر بھی وہ سچائی کے ساتھ چمٹ سکے۔ سے اتنی پر
تو مختلف مراحل پر سچائی کے امتحان بدلتے رہتے ہیں، مختلف مراحل پر انسان محسوس کرتا ہے
کہ کس حد تک وہ حقیقت میں سچا تھا اور کسی حد تک حقیقت میں سچا نہیں تھا۔ تو بڑا وسیع سفر ہے۔ پس یہ
کہہ دینا کہ جھوٹ نہ بولو یہ کافی نہیں ، سچائی کا ایک مثبت مضمون ہے۔ اسی لئے انبیاء کے متعلق جب
خدا تعالیٰ فرماتا ہے وہ صدیق تھے تو اس میں اور معیار کی باتیں ہو رہی ہوتی ہیں ۔ نبی کو صدیق کہنا
سچائی کی اتنی عظیم الشان تعریف ہے کہ عام انسان عام حالات میں اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا کہ سچائی
ہوتی کیا ہے اس لئے یہ بہت ہی بڑا وسیع سفر ہے اس کے لئے بھی دعائیں کریں گے محنت کریں گے،
اپنی نظر کو تیز کریں گے ،غور کی عادت ڈالیں تو رفتہ رفتہ اللہ کے فضل کے ساتھ آپ کو سچائی کی گہرائی
نصیب ہونا شروع ہو جائیگی، سچائی کی وسعتوں سے آپ واقف ہونا شروع ہو جائیں گے اور یہ سچائی
جب یہ مومن کو ایک روحانی سفر سے دوسرے روحانی سفر کی طرف لے جانا شروع کرتی ہے تو یہ بھی
ایک رفعت کی تعریف ہے۔ عمل صالح کلام کو رفعت بخشتے ہیں اور کلمہ کی رفعت سے مراد مومن کی اپنی
ذات کی رفعت بھی ہے کیونکہ مومن بھی ایک کلمہ ہے۔ اس لئے واقعہ یہ ہے کہ سچائی کے نتیجے میں
انسان کا مرتبہ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے، انسان کا مقام بلند ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کو نئی عظمتیں
نصیب ہونی شروع ہو جاتی ہیں اور وہ رفتہ رفتہ اپنے گردو پیش سے بلند ہونے لگ جاتا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۶
360
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
تو سچائی کا سفر بھی ایک ایسا سفر ہے جس کو Conciously اس بات کو پیش نظر رکھ کر
اختیار کرنا ہے کہ ہم نے سچائی کے مختلف پہلوؤں کو دریافت کرنا ہے کہ سچائی ہوتی کیا ہے اس سے پیار
کرنا ہے، اس سے محبت کرنی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتی ہے کہ خدا ہمیں سچائی کے بلند تر معیار
نصیب فرماتا رہے۔
یہ دو باتیں تو بنیادی ہیں ۔ ان دو باتوں کے درمیان اور بھی بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن کا
۔
ان سے تعلق ہے، ایک چیز دوسرے پر اثر ڈالنے والی ہے۔ میری مراد ہے عام اخلاق حسنہ۔ روز مرہ
کی گفتگو میں انسان کے اندر شائستگی پائی جائے ، حوصلہ پایا جائے، چھوٹی اور اوچھی باتیں نہ کرے،
کمپنی کمینی باتوں پر خوش نہ ہو، ایک دوسرے کے اوپر فوقیت حاصل کرنے کی تمنا اس رنگ میں نہ ہو
کہ انسان اپنی بڑائی کرنا شروع کر دے دوسرے کے اوپر، ایک دوسرے پر فوقیت حاصل کرنے کی
ایک تمنا تو وہ ہے جس کا خدا ہمیں حکم دیتا ہے اسی لئے میں کوئی تھوڑا ساڑک کر یہاں اس مضمون کو
آگے بڑھاؤں۔ ایک فوقیت تو وہ ہے جس کا خدا نے حکم دیا ہے کہ ضرور حاصل کرو وَ السَّبِقُونَ
السبقُونَ (الواقعہ: (1) ان کا ذکر فرماتا ہے کہ کیسے کیسے خدا کے پیارے بندے ہیں جو سبقت لے
جانے والے ہیں اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے والے ۔
پس نیکیوں میں آگے بڑھنے والے وہی ہیں جو ایک دوسرے پر فوقیت اختیار کرتے ہیں
لیکن اس فوقیت کو تکبر میں تبدیل نہیں ہونے دیتے۔ اس فوقیت کے نتیجے میں اپنے سے کم درجے پر
تمسخر نہیں کرتے اپنے سے کم درجے کا مذاق نہیں اڑاتے اسے اپنے سے گھٹیا اور نیچا نہیں سمجھتے اس کی
تذلیل نہیں کرتے۔ یہ جو فوقیت کا تصور ہے کہ میں دنیا کی نظر میں بڑا ہو جاؤں اور خواہ خدا کی نظر
میں چھوٹا ہی رہوں ۔ یہ وہ خطرناک چیز ہے جو اخلاق کو تباہ کر دیتی ہے۔
روز مرہ کی زندگی میں بھی جو اخلاق ہیں ان کا سفر بھی جیسا کے میں نے جھوٹ کے خلاف
جہاد کے متعلق کہا تھا گھروں سے شروع ہوگا ۔ گھروں میں اگر بداخلاقیاں ہو رہی ہوں تو جو بچے ان
گھروں میں پل کر جوان ہوتے ہیں وہ خوش اخلاق بن ہی نہیں سکتے ۔ اکثر قوموں کے اخلاق
بگاڑنے والے ان کے ماں باپ ہیں۔ گھروں میں اگر ماں اور باپ کا آپس کا معاملہ بدخلقی پر بنی ہوگا
تو یقین کریں کہ وہ نسل لا ز ما بد خلق ہو جائے گی جو ایسے گھروں میں پل رہی ہے۔ خیر کی توقع ان سے

خطبات طاہر جلد 1
361
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
کی ہی نہیں جا سکتی ۔ لازما ان معنوں میں کہ عمومی قانون ہے جو کارفرما ہو گا لیکن استثناء ان معنوں میں
بھی ہو سکتے ہیں کہ ظلمتوں میں سے خدا روشنی نکال دیتا ہے، بدوں کے گھر نیک پیدا کر دیتا ہے۔اس
لحاظ سے تو بعض سعید فطرت بچے ایسے بھی ہو سکتے ہیں جو بداخلاقوں کے گھر پلیں اور صاحب اخلاق
ہوں لیکن بالعموم یہی ہوتا ہے کہ گھروں میں ماں باپ اپنی اولاد کو بد خلق بناتے ہیں بعض ایسی صورتوں
میں بھی بدخلق بنارہے ہوتے ہیں جب ان کو نصیحت اخلاق کی کر رہے ہوتے ہیں ۔ ایک تضاد پایا جاتا
ہے ان کی زندگی میں ۔ اپنے بچوں سے وہ اعلیٰ اخلاق دیکھنا چاہتے ہیں اور بچوں کے سامنے اپنا نمونہ
جو رکھتے ہیں وہ بدخا وہ بد خلقی کا ہوتا ہے اس لئے بچے ان کی بات ماننے کی بجائے ان کے عمل کا اثر قبول کر
رہے ہوتے ہیں۔ گھر میں ہر وقت فتنہ فساد گالی گلوچ، بیوی خاوند کے خلاف بول رہی ہے ، خاوند آیا
گھر میں تو بیوی نے ہاتھ میں کوئی چیز اٹھالی اور غصے کی باتیں شروع کیں اتنی دیر کہاں رہے تھے ، ہزار
قسم کی بکواس شروع ہو جاتی ہے ایسی کہ جس کے نتیجے میں زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ قرآن کریم نے
گھروں کا تصور پیش فرمایا کہ تا کہ تمہیں سکینت نصیب ہو ، طمانیت کی آماجگاہ ہو تمہارے لئے اور ایسی
کیفیت لوگ خود اپنے گھروں کی بنا دیتے ہیں کہ اگر ان کو سکینت ملتی ہے تو گھر سے باہر ملتی ہے گھر کا
تصور ہی ان کے لئے مصیبت بنا ہوا تھا۔ بجائے اس کے کہ بعض بیویاں اپنے خاوندوں کا انتظار کریں
ان کو یہ ایک خوف لاحق ہو جاتا ہے کہ کب خاوند آئے گھر میں اور مصیبت شروع ہوئی ۔ بعض خاوند
بجائے اس کے کہ یہ سوچیں کہ ہم بیویوں کی طرف لوٹیں گے تو دنیا کے دھندے باہر چھوڑ کر تھوڑی سی
سکینت حاصل کریں گے۔ وہ ڈرتے ہیں کہ گھر میں آئے تو فساد شروع ہوا گالی گلوچ شروع ہو
گئی ، مطالبے ہوئے کوئی اور طعنے دینے شروع کر دیئے گئے ۔ خواہ مخواہ پاگلوں کی طرح ، بے وقوفوں کی
طرح اپنے گھروں کو خود جہنم بنارہے ہیں۔
بداخلاقی بہت ہی بڑا گناہ بن جاتی ہے کیونکہ بداخلاق کے متعلق میں جنت کا تصور نہیں کر
صلى الله
سکتا۔ اس لئے نہیں کر سکتا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کو خدا نے جس جنت کی خبر دی ہے اس کا بدخلقی
ف
سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سلام سلام ہی وہاں ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اس جنت کے لئے اس دنیا
میں آپ کو سلامتی کی پریکٹس کرنی پڑے گی۔ اس کی رضا کے ذریعے سلامت ہونا اور سلامتی دینا
دوسرے کو یہ صفات اپنے اندر پیدا کرنی پڑیں گی۔ اس لئے جنت کے متعلق یہ خیال کے سلامتی کو

خطبات طاہر جلد ۶
362
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
توڑنے والے بد خلقی کرنے والے، ایک دوسرے کے خلاف زبانیں دراز کرنے والے جنت میں
جائیں گے یہ واہمہ ہے اگر جائیں گے تو پہلے ان کی اصلاح فرمائے گا۔ اللہ تعالیٰ ایک لمبے دور سے ان
کو گزارے گا، خدا کرے ایسا ہی ہولیکن بدخلقی اور روحانیت میرے نزدیک اکھٹے نہیں رہ سکتے کیونکہ
قرآن اور حدیث کے مطالعے نے مجھے تو یہی سمجھایا ہے کہ اگر سچی روحانیت ہے تو اخلاق کی اصلاح
ضروری ہے۔ اخلاق اچھے ہیں تو روحانیت کی تمنا رکھنی چاہئے۔ تبھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اسلامی اصول کی فلاسفی میں جو اہم فلسفہ بیان فرمایا ہے اسلام کی اصلاح کا وہ یہی ہے کہ پہلے
اسلام انسان بنانا سکھاتا ہے ۔ اسلام جب انسان بنا دیتا ہے تو پھر اگلے مراتب اور اگلے مراحل کی
طرف سفر نصیب ہوتا ہے اس کے بغیر کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔ گندے کپڑے پر رنگ نہیں چڑھتا، پہلے
اس کو دھونا پڑتا ہے اس کو صاف کرنا پڑتا ہے تب اس پر رنگ چڑھتا ہے۔
رمضان شریف اس معاملے میں ہماری بہت مدد کرتا ہے۔ بہت سے گند ہمارے بدحال خلقی کے
۔
رمضان کی جو آزمائش ہے اس میں سے گزرتے ہوئے جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس لئے بہت
اچھا وقت ہے اب کہ اخلاق کے اوپر زور دیں اور بد خلقی کی، بد زبانی کی جو عادتیں ہمارے معاشرے
میں پائی جاتیں ہیں اُن کے خلاف ایک جہاد شروع کریں لیکن بد زبانی کے ساتھ نہیں محبت اور پیار اور
نرمی کے ساتھ ۔ جب بھی آپ بے وجہ گھر میں شور دیکھیں کوئی بہن بھائی سے اونچی آواز میں بات
کر رہی ہے خواہ مخواہ جبکہ نرمی سے بھی بات ہو سکتی ہے یا ماں آواز بلند کر رہی ہے بے وجہ ۔ آپ
دیکھیں گے کہ بعض دفعہ تو ان آوازوں سے ہی انسان کی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ خواہ مخواہ وقت
بے وقت چیخوں کی آوازیں ایک دوسرے کے خلاف حملے ایک دوسرے سے چڑ کر بولنا۔ ایسے
گھروں میں جنت کہاں سے پھر ملے گی؟ جن کو یہاں جنت نہیں ملنی ان کو وہاں جنت کہاں سے ملنی ہے۔
وَمَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمی (بنی اسرائیل (۷۳) خدا فرما تا
بنانا
ہے جو اس دنیا میں اندھا ہے اس نے وہاں بھی اندھا ہی اُٹھنا ہے۔ اس لئے اپنے گھروں کو جنت بنا
سیکھیں۔ اگر آپ وہاں جھوٹ کا قلع قمع کر دیں، اگر پاکیزہ سچائی کی عادت ڈالیں جو ہر مرحلے سے
گزر کر زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ اگر آپ اعلیٰ اخلاق پیدا کریں اپنے گھروں میں اور چوتھی چیز
یہ کہ لین دین کو درست کریں۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا آغاز باہر سے ہوگا گھروں کی بجائے کیونکہ

خطبات طاہر جلد ۶
363
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
عموما میں نے دیکھا ہے کہ جو لین دین کے معاملے میں باہر گندے ہوتے ہیں وہ اپنے گھر اس بات
کی اطلاع نہیں کرتے۔ جب ان کو پکڑا جاتا ہے تو اُن کی بیوی اور بچے حیران ہو جاتے ہیں کہ اتنا
نیک باپ اس کے خلاف جماعت ایکشن لے رہی ہے، اس کے خلاف فلاں نے مقدمہ کر دیا، اس
بیچارے مظلوم کو گھسیٹ رہے ہیں کیونکہ باقی باتیں تو وہ نہ بھی چھپا سکے عموما اکثر مرد اپنی بد دیانتی ضرور
چھپا جاتے ہیں گھر سے اور وہ بتاتے ہی نہیں کہ وہ کسی قسم کی Shady Deals کر رہے ہیں باہر،
کسی قسم کے ان کے کمائی کے ذریعے ہیں۔ جہاں تک ان کے بیوی اور بچوں کا تعلق ہے وہ تو ان کو بڑا
ہی محنتی ، پارسا ، نیک کمائی کرنے والا سمجھ رہے ہوتے ہیں۔
اس ، لئے یہ جہاد باہر سے کرنا پڑے گا۔ سارے نظام جماعت کی ہر شاخ کو اس ۔ کے خلاف
جہاد کرنا چاہئے ۔ لین دین کے معاملے میں جو شخص گندہ ہے، جو بے تکلفی سے کسی کا پیسہ کھا جاتا ہے
شراکت کرتا ہے اس کو بڑے بڑے وعدے دیتا ہے اور پھر اس کے آغاز میں ہی اس کی نیت کے اندر
بد دیانتی کا فتور داخل ہوتا ہے۔ یہ خیال غلط ہے کہ بعد میں حالات اسے بدیانت بناتے ہیں ۔ ہمیشہ
جب بھی شراکتوں میں بد دیانتی ہوتی ہے آپ دیکھیں گے کہ کسی نہ کسی شخص کی نیت میں یہ فتور تھا۔
شروع میں وہ نرم بن کے چلتا ہے جب موقع دیکھتا ہے آہستہ آہستہ اپنے پر پرزے پھیلا نا شروع کر
دیتا ہے اور بعض معصوم لوگوں کو لوٹ لیتا ہے۔
خاص طور پر وہ جو ہمارے باہر سے کمائی کر کے پاکستان جانے والے احمدی ہیں ان کو بہت
اپنی فکر بھی کرنی چاہئے اس معاملے میں ۔ اکثر صورتوں میں بے چاروں نے بڑی محنت سے پیسہ کمایا
ہوا ہے اور وہاں جائیں گے تو بعض لوگ بڑا نیکی کا لبادہ اوڑھ کر ان سے ملیں گے اور ان کو نیک
مشورے دیں گے کہ فلاں کام میں بڑی برکت ہے اور بڑا فائدہ ہے کہو تو ہم تمہارے ساتھ شامل ہو
جاتے ہیں ہم تمہیں کروا دیتے ہیں یہ کام اور بہت ساری صورتوں میں ایسے بے چارے لوگ اپنی
ساری عمر کی کمائی ایسے ظالموں کے ہاتھ میں گنوا دیتے ہیں۔ بعد میں پھر خط لکھتے رہ جاتے ہیں کہ ہم تو
ربوہ گئے تھے ہم سمجھے تھے یہاں سارے ہی پارسا بستے ہیں ۔ ہم سے یہ ہوگا یہ ہو گیا ۔ ہم لاہور گئے تھے وہاں
ایک آدمی تھا وہ جماعت کا ہی عہدہ دار ہم وہم بھی نہیں کر سکتے تھے سب کچھ اس کو دے دیا وہ سب کچھ
کھا گیا وغیرہ وغیرہ۔ یعنی نہ میرے ذہن میں اس وقت ربوہ کا کوئی شخص ہے نہ لاہور کا یہ نہ سمجھیں یہ

آج 10 میں سے 10 باقی