عالم اسلام کے لئے دعا، جھوٹ کے خلاف جہاد، سچائی کی عادت اور لین دین کے معاملات درست کرنے کی تلقین
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۶
364
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
دونوں جماعتیں کہ میں ان کے اوپر کوئی واضح طور پر حملہ کر رہا ہوں ۔ میری مراد ہے مثال کے طور پر۔
بعض لوگ اچھے نظر آتے ہیں بظاہر، بعض خوبیاں بھی ان میں پائی جاتی ہیں، بعض لوگ ایسے ہیں جن
میں بدیاں اور خوبیاں مل جھل کے رہتی ہیں یہ تو خدا نے فیصلہ کرنا ہے بعد میں کہ ان کی بدیاں غالب
تھیں یا ان کی نیکیاں غالب تھیں لیکن عہدے دار بھی ہو جماعت کا اس میں بھی یہ خطرہ موجود ہے اس
کی ذات میں کہ وہ لین دین کے معاملے میں خراب ہو۔
تولین دین کا جہاں تک تعلق ہے اس کے خلاف دو طرح سے جہاد کرنا ہے۔ ایک خود
احتیاط کر کے۔ جتنی بے وقوف قوم ہوگی اتنا اس کو لوگ بے وقوف بنا ئیں گے ۔ جتنی بے احتیاطی
پائی جائے گی طبیعتوں میں اتنا زیادہ لوٹنے والوں کے لئے وہ جنت بن جاتی ہے ایسی قوم
جہاں بے احتیاطی کی عادت ہو تو اپنے پیسے کے معاملے میں احتیاط کریں۔ تمام امکانی احتیاطیں
اختیار کریں سارے ذرائع جس قسم کی بھی خدا نے عقل آپ کو عطا فرمائی ہے ان کو بروئے کار لائیں
اور اعتماد کے نتیجے میں کہ فلاں آدمی نیک ہے اسی لئے میں اس پر اعتماد کروں، اپنا پیسہ ضائع نہ کریں۔
قرآن کریم نے فَاكْتُبُوهُ (البقرہ: ۲۸۳ ) کا جو حکم دیا ہے اس میں یہ شرط ہی نہیں لگائی کہ
کسی مشکوک کردار والے سے سودا کرو تو لکھ لیا کرو اور نیک سے کیا کرو تو نہ لکھا کرو۔ تجارتی اصول
بنیادی پیش کر دیا ہے۔ فَاكْتُبُوهُ سے صرف لکھنا مراد نہیں ہے اس زمانے میں جب کے لکھنے کا
رواج نہیں تھا قرآن کریم میں خدا کا یہ حکم نازل ہونا بتاتا ہے کہ غیر معمولی احتیاطوں کی تعلیم دی جارہی
ہے۔ لین د
دین میں بات پکی کر لیا کرو۔ کتاب سے مراد صرف لکھنا نہیں ہے، کتاب سے مراد فرض
بھی ہے، کتاب سے مراد بات کا پختہ کرنا بھی ہے
یہاں
-
كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَّ آنَا وَ رُسُلِي (المجادلہ: (۲)
خدا نے قلم سے تو نہیں لکھا ہوا ، كَتَبَ کا مطلب ہے پکی بات کر لی ہے اللہ نے یہ
ٹوٹ نہیں سکتی اٹوٹ بات ہے۔ تو فرمایا کہ تم احتیاطیں بہت پختہ کر لیا کرو جب تم تجارت کیا کرو تو
اعتمادات، بظاہر کسی کو نیک دیکھ کر احتیاط کے تقاضے نظر انداز نہ کیا کرو۔
پس جس سوسائٹی میں احتیاط زیادہ ہوگی وہاں لین دین کی بد دیانتی کا جرم پرورش نہیں پا سکتا
طبعی طور پر ۔ بعض جسموں میں بعض بیکٹر یا زیادہ سرعت کے ساتھ پھیلتے ہیں، بعض جسم مقابلہ کرنے
خطبات طاہر جلد 1
365
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
والے ہوتے ہیں تو پہلا علاج تو یہ کرنا ہے کہ ساری جماعت ان بدیوں کا مقابلہ کرنے والی بنے۔
قرآن کریم نے جو حکم دیا ہے کتابت کا اُس کے ہر پہلو کو پورا کرے۔ تحریر جہاں لکھنا ضروری ہے
وہاں لکھے، جہاں پختگی پیدا کرنے کے اور ذرائع اختیار کرنے ہے وہاں اختیار کرے۔ بہت سے لوگ
تو ایسے ہیں جو اگر مجھے وقت سے پہلے خط لکھ دیتے تو میں ان کو بتا دیتا کہ آپ نے ہرگز یہ کام
نہیں کرنا۔ بعد میں بتاتے ہیں کہ یہ ہو گیا حالانکہ وہ ایسی چیزیں ہیں اگر نظری طور پر بھی میرے سامنے
آتیں تو میں کہہ دیتا۔ بعض دفعہ ایک خط کی تمہید پڑھتے پڑھتے جب وہ کہتے ہیں کہ ”فلاں شخص سے ہم
نے یہ سودا اسی وقت الا الارم خطرے کا بج جاتا ہے میں کہہ دیتا ہوں کہ بس اگر یہ کہ اگر یہ کر لیا تو مارے گئے
بیچارے اور بسا اوقات پھر یہ اطلاع ہوتی ہے کہ ہم نے کیا اور ہم مارے گئے ۔
تو جب خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ میں آپ کو خلافت عطا فرمائی ہے اور جب میں
خلافت کہتا ہوں تو سارا نظام خلافت جو اس کے ساتھ کام کر رہا ہے وہ ساری مراد ہے میری ۔ نظام
جماعت ہے جو اس کے ساتھ ہے، ایک دوسرے کو صحیح اطلاعیں دینے کا ایک رابطہ ہے اور بہت سے
فوائد ہیں نظام سے جو آپ حاصل کر سکتے ہیں۔ تو دوسرا طریق یہ ہے کہ نظام کے ان تمام سہولتوں سے
جہاں تک ممکن ہے آپ فائدہ اُٹھا ئیں اور ویسے بھی اگر کوئی نئی تجارت کرنی ہے، کوئی نیا کام کرنا ہے تو
جب آپ دعا کے لئے لکھتے ہی ہیں عموماً تو ساتھ کچھ تفصیل بھی دے سکتے ہیں کہ یہ ہمارے ذہن میں
ہے۔ کئی دفعہ ایسا ہوا ہے اللہ کے فضل سے وقت کے اوپر میں نے ان کو روک دیا ہے کہ یہ کام نہیں کرنا
بعد میں اُن کا خط آیا کہ الحمد للہ خدا نے بچالیا ہمیں ورنہ بڑا ابتلاء پیش آجانا تھا۔
تو دعا کے لئے بھی لکھیں ساتھ کچھ تفصیل بھی بتا دیا کریں اور اگر کہیں چھان بین کی ضرورت
ہے تو امیر جماعت سے رابطہ کریں۔ امیر جماعت کے علاوہ نظارتیں بھی ہیں، براہ راست مجھے بھی لکھ
سکتے ہیں، میں تحقیق کروا سکتا ہوں ۔ تو جس حد تک ممکن ہے یہ فیصلہ کر لیں کہ ہم نے اپنے اندران بد
بخت جراثیم کو پلنے ہی نہیں دینا اپنا دفاع مضبوط کر لینا ہے۔ دفاع جسم کا مضبوط نہ ہو تو یہ جو
(Germ) جرم کش دوائیں ہیں وہ بھی کام نہیں دیتیں بنیادی طور پر آپ کا دفاع ہی ہے جو کام دیتا
ہے۔ ایڈز کی بیماری کیا ہے؟ یہی ہے کہ جسم کا دفاع ناکام ہو چکا ہے اب اس کے اوپر لاکھ پینسلین
آپ جسم میں داخل کریں، لاکھ دوسری دوائیں مائی سین یا اور قسم کی جرم کش دوائیں داخل کر دیں کچھ
خطبات طاہر جلد 1
366
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
بھی نہیں ہوگا اس سے جسم نے ہی جب ساتھ دینا چھوڑ دیا ہے دفاع کرنا چھوڑ دیا ہے تو کوئی فائدہ
بیرونی مدد نہیں کر سکتی ۔ پس جسم کا دفاع مضبوط ہو جائے تو بغیر دواؤں کے بعض دفعہ شدید سے شدید
خطرناک امراض کو مغلوب کرنے کی جسم میں طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔
اس لئے ایک جہاد تو آپ نے یہ کرنا ہے۔ دوسرے نظام جماعت کو ان ایسے لوگوں کو دین
پوائنٹ (Pin point) کر لینا چاہئے جن سے بعض دوسروں کو خطرہ ہے اور ان کے متعلق تحقیق
کرنی چاہئے ان کے لین دین کے مطابق سنجیدگی کے ساتھ صرف فیصلوں کے لئے نہیں بلکہ پیش
بندی کے لئے بھی۔ بعض لوگوں کے متعلق پتا ہوتا ہے اُمراء کو کہ ان سے خطرہ لاحق ہے۔ ان کے متعلق
ایسے ایکشن لینے چاہئیں کہ وہ جماعت کے سامنے آجائے معاملہ کوئی ان سے پوشیدہ نہ رہے، ایسا نہ
ہو کہ جس کو ان کے شر سے محفوظ رکھا جا سکتا ہو معقول طریق پر اور نہ رکھا جائے ۔ اب یہ معاملہ ایسا ہے
کہ جس میں بعض احتیاطوں کی بھی ضرورت پڑے گی یعنی ایک شخص کے متعلق یہ مشہور کر دینا ایک امیر
کی طرف سے کہ یہ بد کردار ہے ، یہ لین دین میں ایسا ہے یہ بھی مناسب بات نہیں ہے کئی موقعوں پر
اس سے زیادتی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ اس لئے میں نے کہا کہ پہلے تحقیق ایسی پختہ کریں کہ اس کے بعد
اگر مشورہ مانگنے والا آئے تو اس کو بتائیں کہ اس پختہ تحقیق کے نتیجے میں اس نے یہ بات کہی تھی بس ملنے والاآئے
آگے آپ کی مرضی ہے آپ آزاد ہیں چاہیں لین دین کریں چاہیں تو نہ کریں اور اگر اس نظام کو رواج
دیا گیا جماعت میں کہ سب لوگ مشورے کریں اپنی ذاتی تجارتوں کے معاملے میں بھی ، لین دین کے
معاملات میں اور بعض لوگ جماعت کی نظر میں ہوں کہ یہ خطرناک ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس
کے نتیجے میں بہت سی مصیبتوں سے جماعت نجات بخش سکتی ہے۔
لین دین کے معاملے میں اگر گندگی ہو تو جو پچھلی ساری باتیں ہیں وہ ساری ضائع ہو جاتی
ہیں ، آہی نہیں سکتیں نہ جھوٹ سے نجات مل سکتی ہے نہ سچائی حاصل ہو سکتی ہے نہ اخلاق حاصل ہو سکتے
ہیں ریاء کاری حاصل ہو سکتی ہے صرف کیونکہ اکثر دھوکہ دینے والے دو قسم کے اخلاق رکھتے ہیں۔
ایک پہلے کا خلق اور ایک بعد کا خلق ۔ معاملہ کرنے سے پہلے انتہائی نرمی کے ساتھ ایسی ایسی پیار کی
باتیں کرتے ہیں اور ایسے ایسے ان کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہیں کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے ان کو
دیکھ کر اور جب وہ ایک دفعہ پیسہ کھا جائیں اس پر قبضہ کر لیں پھر آپ ان کے سامنے جا کے دیکھیں
خطبات طاہر جلد 1
367
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
آپ نظر آتے ہیں تو ان کو غصہ آجاتا ہے۔ یہ بد بخت ہوتا کون ہے دن رات مصیبت ڈالی ہوئی ہے
مجھے اور پھر وہ گھروں میں بھی جھوٹ بلواتے ہیں، دروازہ کھٹکتا ہے تو بچوں کو تعلیم دے کر بھیجتے ہیں کہ
فلاں بد بخت آدمی نظر آجائے تو کہنا یہ ہے ہی نہیں ہمارا باپ۔ وہ جو نیک ہے وہ بد بخت ہو جاتا ہے ان
کے لئے جو بد بخت ہے وہ گھروں میں چھپنے لگ جاتا ہے اور نیکوں سے نفرت کرنے لگ جاتا ہے۔
یہ سارے گندگی کے پہلو ہیں جنہیں لے کے ہم اگلی صدی میں داخل نہیں ہو سکتے اگر داخل
ہوں گے تو پھر اگلی صدی سے خیر کی توقع نہیں رکھ سکتے ، غیر قو میں ہم سے خیر کی توقع نہیں رکھ سکتیں ۔
اس لئے اس جہاد میں مصروف ہو جائیں اور اس جہاد میں آپ مصروف ہوں گے تو ایک عجیب کیفیت
پیدا ہو گی تضاد کی ۔ ایک طرف آپ کو غیر مسلم کہنے والے دن بدن اسلامی قدروں سے محروم ہوتے
چلے جارہے ہیں ، ایک طرف جن کو غیر مسلم کہا جا رہا ہے وہ دن بدن اسلام کا ایک خالص اور ٹھیٹھ نمونہ
بن کے دنیا کے سامنے ابھر رہے ہوں گے۔ خدا کس طرح دیکھے گا ان دونوں قسم کے لوگوں کو اور بالآخر
دنیا کے ضمیر کے اندر نمیر کے اندر جو خدا نے سچائی پیوستہ کر دی ہے جسے اکھیڑنا بھی چاہیں تو وہ اکھیڑ نہیں سکتے اس
سچائی کا کیا فیصلہ ہوگا ۔ یہ دو باتیں جب اکٹھی ہوں گی تو پھر وہ عظیم انقلاب بر پا ہو جائے گا آپ کی فتح
اور غلبہ کا جسے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔
۔
پس آج اس جمعہ میں ان باتوں پر عمل کرنے کا فوری وقت تو نہیں ہے کیونکہ جمعہ میں تو
آپ بات بھی نہیں کر سکتے خاموش بیٹھے رہیں گے لیکن نیتوں کا وقت ضرور ہے، فیصلوں کا وقت ضرور
ہے اور جن تک یہ بات بعد میں بھی پہنچے ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا ان کے لئے بھی جمعۃ الوداع کی
برکتوں کا دن بنا دے وہ وقت جب وہ یہ بات سن رہے ہوں اور ان کے دل میں بھی خدا اسی قسم کی
مضبوط نیکی کی تحریکیں پیدا کر دے اور پھر ان کو تقویت عطا فرمائے ۔
یہ چار باتیں تھیں جو میں آج آپ سے کہنا چاہتا ہوں ۔ عہد کریں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ جہاں تک خدا آپ کو توفیق عطا فرماتا ہے ان پر عمل کریں گے اور ان پر آگے عمل کروائیں گے
اور عمل کروانے کے لئے ایک ڈھن لگا لیں گے جس طرح مسیح کے حواریوں کو ڈھن لگ گئی تھی اس
طرح یہ ڈھن لگا لیں اپنے اندر پھر دیکھیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کتنی تیزی کے ساتھ جماعت اور
بھی زیادہ ترقیوں کی طرف بڑھنے لگے گی۔
خطبات طاہر جلد ۶
368
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
آخر پر دعا کے متعلق میں یہ صرف اتنا عرض کروں گا کہ جو احمدی بیچارے مسجدوں سے محروم
کر دیئے گئے ہیں بڑے ہی مظلوم ہیں ان کا بھی دل چاہتا ہے کہ وہ عبادتوں کے لئے اکٹھے
ہوں ، سب سے زیادہ وہ ہی اکٹھے ہونے والے تھے ان کے لئے جگہ نہیں چھوڑی گئی۔ جہاں تک ان کا
تعلق ہے ان کی عبادتوں کا تعلق ہے ان کو تو میں یہ پیغام دیتا ہوں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی
طرف سے پیغام دیتا ہوں کہ خدا۔ دیتا ہوں کہ خدا نے تمہارے لئے زمین کا چپہ چپہ مسجد بنا دیا ہے۔ بالکل غم اور فکر نہ
کرو، تمہاری عبادتیں پہلے سے زیادہ مقبول ہو رہی ہیں جہاں بھی تم عبادتیں کر رہے ہو لیکن جنہوں
نے ان کو محروم کیا ہے ان کی بدبختی کا تصور کریں۔ ان کی عبادتیں کہیں بھی مقبول نہیں ہور ہیں لازماً
مردود ہو چکی ہیں۔ اس لئے اپنی دعاؤں میں ان مظلوموں کو بھی یاد رکھیں کہ ان کے دل کا درد دور
کرنے کا خدا انتظام فرمائے ، دوبارہ ان کے اکٹھا ہونے کا انتظام فرمائے اور ان کو دشمن کے شر سے
محفوظ رکھے اور ان کے دلوں کو حوصلہ دے ، ڈھارس دے، ان کے صبر کا مرتبہ بلند فرمائے اور ان کے
اندر راضی برضا ہونے کا حوصلہ پید فرمائے۔ راضی برضا ہونے کا بھی حوصلہ چاہئے بڑی مزیدار بات
ہے راضی برضا ہونا لیکن بے حوصلے کے نصیب نہیں ہوا کرتی ۔ تو ان کے لئے خصوصیت سے یہ دعا
کریں اور انہوں نے جنہوں نے اپنا مقدر تباہ کر لیا ہے مسجدوں پر حملے کر کے ان کے لئے دعا
کریں اللہ ان کو عقل دے پیشتر اس کے کہ وہ مریں خدا ان کو ہدایت عطا فرمائے اور بدنصیبی کی حالت
میں ان کو موت نہ دے ۔ آمین ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
آج بھی نماز جنازہ غائب ہو گی جمعہ کے بعد اور دس مرحومین ہیں جن کی نماز جنازہ غائب
پڑھی جائے گی۔
ایک عبدالستار خان صاحب ایڈووکیٹ سرگودھا، ہمارے چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ
کی بیگم کے بھائی تھے یہ خاموش طبیعت تھے مگر بہت دل میں نیکی اور اخلاص تھا۔ پچھلے کچھ عرصہ سے
کافی بیمار چلے آرہے ہیں۔ ان کا مجھے خط بھی ملا تھا خاص طور پر اس میں یہ تاکید تھی کہ جنازہ ان کا
میں پڑھوں ۔ مجھے تو آج ہی ابھی پتا لگا ہے کہ یہ فوت ہو گئے ہیں معلوم ہوتا ہے پہلے خط آیا ہو گا میرے
ذہن میں نہیں رہا۔
خطبات طاہر جلد ۶
369
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
اسی طرح ہمارے سیالکوٹ کے ایک مخلص خاندان خواجگان کا خاندان ہے، خواجہ عبدالرحمان
صاحب کے بیٹے ، جماعت میں بڑے معروف ہیں خواجہ سرفراز احمد اور ان کے دیگر بھائی خدا کے فضل
سے جماعت کے سب کاموں میں بہت پیش پیش اور یہ گھر مہمان نوازی کے لحاظ سے ایک خاص
مقام رکھتا ہے سیالکوٹ میں ۔ خواجہ سرفراز احمد کی والدہ وفات پاگئی ہیں ، موصیہ تھیں۔
صغراں بیگم صاحبہ اہلیہ منشی سلطان احمد صاحب منڈ یکے گورائیہ ضلع سیالکوٹ ہمارے شریف
خالد صاحب جو پہلے پروفیسر ہوا کرتے تھے اور ایڈووکیٹ ہیں آجکل ربوہ میں ان کی نسبتی بہن ہیں جو
حضرت سیدہ امۃ الحفیظ بیگم صاحبہ کے جنازے میں شرکت کے لئے آرہی تھی تو راستے میں بس کے
حادثے میں شہید ہو گئیں ۔
مکرمہ انور بیگم صاحبہ یہ مولوی محمد یعقوب صاحب طاہر مرحوم کی اہلیہ تھیں۔ جماعت کے جو
پرانے لوگ ہیں، ان معنوں میں پرانے کہ قادیان کا زمانہ یاد ہوگا ، وہ خوب واقف ہوں گے مولوی
محمد یعقوب صاحب طاہر سے۔ زودنویس تھے اور ایسے کہ نہ ان کی زندگی میں کوئی ایسا زودنویس اور
دیکھا گیا نہ ان کے بعد پھر کبھی نصیب ہوا۔ تو اکیلے حضرت مصلح موعودؓ کی ساری تقریریں لکھتے تھے اور
اتنی اچھی وہ پھر Reproduce کر لیتے تھے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا، ہمیں تو لکیریں ہی نظر آتیں تھیں مگر
تمام کی تمام تقر یریم و بیش من و عن اس طرح وہ صاف کر کے پھر حضرت خلیفۃ المسیح کی خدمت میں پیش
کیا کرتے تھے۔ وہ زمانہ تھا جب ریکارڈ نگ وغیرہ تو ہوا نہیں کرتی تھی خود ہاتھ سے لکھتے تھے لوگ اور
مولوی محمد یعقوب صاحب آٹھ آٹھ نو نو گھنٹے کی تقریریں لکھ رہے ہوتے تھے ساتھ اور بغیر خطا کے
الا ماشاء اللہ اس کو پھر دوبارہ اسی حالت میں پیش کر دینا حیرت انگیز معجزانہ کام تھا۔ آخری عمر پر ان کے
ہاتھ بیچاروں کے مڑ بھی گئے تھے اتنا لمبا عرصہ تک یہ کام کرنے کی وجہ سے ان کے ہاتھ کی طبعی شکل میں
تبدیلی پیدا ہوگئی تھی لیکن بڑے نیک بہت مخلص فدائی آدمی ان کی اہلیہ نے اب وفات پائی ہے انہوں
نے ان کے لئے خاص طور پر دعا بھی کی جائے ۔ اسی طرح باقی سب کے لئے بھی ۔
ایک ہمارے کوٹ مومن کے دو میاں بیوی بہت مخلص تھے یکے بعد دیگرے بہت تھوڑے
عرصے میں انہوں نے وفات پائی ہے۔ ہمارے عبدالحمید صاحب غازی جو انگلستان کی جماعت کے
معروف خدمت کرنے والے ہیں ان کے عزیز تھے یہ ۔ اقبال بیگم اور شیخ مشتاق احمد صاحب یہ
خطبات طاہر جلد 1
370
خطبه جمعه ۲۲ مئی ۱۹۸۷ء
دونوں بہت تھوڑے تھوڑے وقفے سے ایک دوسرے کے بعد فوت ہو گئے ۔
پھر ایک ڈاکٹر محمد اسلم صاحب ہو میو پیتھ لاہور کے تھے یہ بھی عبد الحمید صاحب غازی ہی کی
طرف سے اطلاع ملی ہے۔ یہ بھی میں جانتا ہوں بڑے نیک آدمی خدمت کرنے والے یہ بھی وفات
پاگئے ہیں ان کو فالج کا حملہ ہوا تھا کچھ عرصہ پہلے۔
شیخ محمد اقبال صاحب ، شیخ محمد حنیف صاحب کے بھائی ( مجھے تو یاد پڑتا تھا کی ان کی نماز
جنازہ ہو گئی ہے مگر یہاں انہوں نے بتایا ہے کہ ابھی تک نہیں ہوئی ) یہ بھی بہت مخلص خاندان کے فرد
تھے خود بھی بڑے نیک مزاج اور خوش خلق ۔
اسی طرح ڈاکٹر صادق احمد صاحب بنگالی کنری سندھ کے ہیں۔ یہ بھی بہت جماعت سے
محبت کرنے والے مخلص، دین کی خدمت کرنے والے۔
سعید الدین احمد ابن حمید الدین صاحب جرمنی ( سعید الدین احمد بچہ ہے آٹھ ماہ کی عمر تھی
جب وہ وفات پا گیا ) حمید الدین صاحب نے درخواست کی ہے کہ صحت مند بچہ تھا اور کوئی بیماری بھی
نہیں ہوئی صرف ایک بیماری ہے جو بہت ہی Rare ہے کہ سوتے میں بغیر کسی بیماری کے دم نکل
جائے اس سے چونکہ وفات ہوئی اس لئے ماں باپ کے لئے غیر معمولی صدمے کا موجب ہے تو ان
سب کی نماز جنازہ انشاء اللہ نماز جمعہ کے معا بعد ہوگی۔
الله
عید کے متعلق وقت کا اعلان امام صاحب نے کر دیا ہو گا انشاء اللہ ساڑھے دس بجے
اسلام آباد میں ہوگی ۔ جہاں تک جمعہ کا تعلق ہے اس کے متعلق میں نے تمام احادیث اور فقہی آراء
اکٹھی کروائی تھیں ان کا مطالعہ کیا ہے بڑی تفصیل سے اس وقت اس کے تفصیل سے بتانے کا تو موقع
نہیں لیکن ایک پہلو بھی تشنہ ہے یہ دیکھنا باقی ہے کہ آنحضرت ﷺ کی زندگی میں ایک ہی موقع آیا
جس میں جمعہ اور عید اکٹھے تھے یا ایک سے زیادہ مواقع آئے ۔ اگر ایک ہی موقع تھا تو پھر جو مستند
روایات ہیں وہ یہی بتاتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے خود جمعہ پڑھا عید کے علاوہ اور باہر سے دور سے
آنے والوں کو رخصت دی اور جو مقابلہ غیر مستند یا دور کی روایات ہیں اُن سے دو قسم کی شکلیں آرہی
ہیں سامنے ۔ ایک یہ کہ آپ نے جمعہ پڑھا عید کے ساتھ ہی اور پھر نماز ظہر بھی اس وقت نہیں پڑھی گئی
اور ایک یہ کہ نماز ظہر پڑھی گئی اور جمعہ نہیں پڑھا گیا ۔ تو اگر ایک ہی جمعہ تھا تو پھر یہ باقی ساری
له
خطبات طاہر جلد ۶
371
خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء
صلى
روایتیں نا قابلِ اعتماد ہیں اور سب سے زیادہ وزن دار روایت وہی ہے جس کو میں نے بیان کیا ہے
اور اگر ایک سے زائد جمعہ ہیں تو پھر ہو سکتا ہے کہ ایک جمعہ میں ایک موقف اختیار فرمایا گیا ہو اور
دوسرے جمعہ میں دوسرا مؤقف اختیار فرمایا گیا ہو۔ چونکہ یہ بات ابھی قابلِ تحقیق ہے اس لئے ہم اسی
مستند روایت پر ہی عمل کریں گے یعنی اسلام آباد میں عید ہو گی اور جو دور سے آنے والے ہیں جن کو
آنحضرت ﷺ نے خود رخصت فرمادی کہ وہ بے شک جمعہ میں شامل نہ ہوں ان کا جمعہ عید کے ساتھ
ہی ہو جائے گا لیکن ہم جمعہ پڑھیں گے یہاں اور مختصر جمعہ بالکل چند کلمات کہہ کر مسنون خطبہ کے بعد
وہ ختم کر دیا جائے گا۔ اس لئے جو دوست اس حلقے میں رہنے والے ہیں جو شامل ہو سکتے ہیں یا جو نماز
ظہر میں شامل ہوتے ہیں وہی شامل ہوں جو دور سے آنے والے ہیں ان کو خدا اور رسول نے
اجازت دے دی ہے مگر اگر وہ شامل ہونا چاہیں کہیں جمعہ میں تو ان کی مرضی ہے۔ اس سے روکا بھی
نہیں ہے۔ اسلام آباد والے فیصلہ کر لیں وہاں تو میرا خیال ہے مرکزی جمعہ جو ہے یہیں کا کافی ہے۔
وہاں اس وقت باقیوں کے لئے ابتلاء آجائے گا کیونکہ جو لوگ پھیلے ہوئے ہوں گے وہاں کھانا کھا
رہے ہیں مختلف مشاغل میں مصروف اگر جمعہ کی اذان ہو اور وہ نہ شامل ہوں تو اپنے آپ کو مجرم محسوس
کریں گے۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ وہاں ظہر کی نماز ہی پڑھی جائے اور ان کا جمعہ عید کے ساتھ ہی
شامل ہو جائے گا۔ یہاں مرکزی مسجد میں جو اس وقت ہماری مرکزی مسجد ہے اس میں ہم جمعہ ادا
کریں گے۔