اپنے اندر عظمت کردار پیدا کریں اس سے احساس کمتری مٹ جاتا ہے۔ سفید و سیاہ فام کی تفریق احمدیت میں نہین

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ ہود کی آیات کی روشنی میں حضرت نوح علیہ السلام کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بیان فرمایا کہ کس طرح دنیا دار اور متکبر قوم نے غربت اور بے حیثیتی کی بنا پر مخلص مومنوں کو حقیر جانا۔ آپ نے واضح کیا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک فضیلت کا معیار مال و دولت یا رنگ و نسل نہیں بلکہ تقویٰ، اخلاص اور باہمی محبت ہے، اس لیے احمدیوں کو ہر قسم کے احساس کمتری، تکبر اور نسلی تفریق سے مکمل طور پر پاک ہونا چاہیے۔ حضور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غریبوں اور مسکینوں کے ساتھ حسن سلوک کے واقعات پیش کرتے ہوئے امریکی جماعت کو محبت اور عاجزی کا نمونہ بننے کی تلقین فرمائی۔ آخر میں آپ نے ڈاکٹر عبدالخالق صاحب کی اہلیہ کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے دعا کی تحریک کی اور ایک بیمار بچے کی شفا یابی کے لیے دعا کروائی۔

موضوعات: سورۃ ہود، حضرت نوح علیہ السلام، احساس کمتری کا خاتمہ، اسلام میں مساوات، اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم، جنازہ غائب

خطبات طاہر جلد ۶
659
خطبہ جمعہ ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء
اپنے اندر عظمت کردار پیدا کریں اس سے احساس کمتری
مٹ جاتا ہے۔ سفید و سیاہ فام کی تفریق احمدیت میں نہیں
( خطبه جمعه فرموده ۱۶ راکتو بر ۱۹۸۷ء بمقام ڈیٹرائٹ مشی گن امریکہ )
تشہد
رو تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :
فَقَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ مَا نَرَيكَ إِلَّا بَشَرًا
مِثْلَنَا وَمَا نَرَيكَ اتَّبَعَكَ إِلَّا الَّذِينَ هُمْ آرَاذِلُنَا بَادِيَ
الرَّأْيِ ۚ وَمَا نَرَى لَكُمْ عَلَيْنَا مِنْ فَضْلِ بَلْ نَظُنُّكُمْ كَذِبِينَ
قَالَ يُقَوْمِ أَرَعَيْتُمْ إِنْ كُنْتُ عَلَى بَيْنَةٍ مِنْ رَّبِّي وَاتْنِي
رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِهِ فَعَمِيَتْ عَلَيْكُمْ أَنُلْزِمُكُمُوهَا
وَأَنْتُمْ لَهَا كُرِهُونَ وَيُقَوْمِ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مَالًا إِنْ
أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللهِ وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الَّذِينَ آمَنُوا
اِنَّهُمْ مُلْقُوْا رَبِّهِمْ وَلَكِنِّي أَرَبُّكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ
وَيُقَوْمِ مَنْ يَنْصُرُ نِي مِنَ اللَّهِ إِنْ طَرَدُتُهُمْ أَفَلَا
تَذَكَّرُونَ وَلَا أَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزَائِنُ اللَّهِ وَلَا أَعْلَمُ
الْغَيْبَ وَلَا أَقُولُ إِنِّي مَلَكَ وَلَا أَقُولُ لِلَّذِينَ تَزْدَرِى

خطبات طاہر جلد ۶
660
خطبہ جمعہ ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء
أَعْيُنُكُمْ لَنْ يُؤْتِيَهُمُ اللَّهُ خَيْرًا اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا فِي أَنْفُسِهِمْ
إِنِّي إِذًا لَمِنَ الظَّلِمِينَ
اور پھر فرمایا :
(ہود: ۲۸-۳۲)
قرآن کریم کی جو آیات میں نے ابھی آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں ان میں اگر چہ ایک
بہت ہی قدیم زمانے کا واقعہ بیان فرمایا گیا ہے یعنی حضرت اقدس نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے
کا واقعہ لیکن قرآن کریم کی دوسری آیات سے اور تاریخی مطالعہ اور مشاہدہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قدیم
تاریخی واقعہ کے طور پر ان آیات میں یہ ذکر نہیں چھیڑا بلکہ انسانی نفسیات کو ایک مستقل ، دائمی رہنے
والی حقیقت کے طور پر پیش کیا ہے کہ وہ حالات جو نوح کے زمانے میں تھے ویسے ہی حالات انسان پر بار
بار آتے ہیں اور ہر زمانے میں انسانی نفسیات وہی منظر دکھاتی ہے اور وہی معاملہ کرتی ہے جو اس
زمانے میں کیا گیا۔
قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام کے زمانے میں ایک بہت بڑی
تہذیب اور بہت بڑے تمدن کا دور دورہ تھا اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة ة والسلام نے یہ
معاملہ بڑی وضاحت سے بیان فرمایا ہے کہ ایک بہت ہی عظیم الشان تہذیب تھی جس کی مثال کم
دکھائی دیتی ہے۔ اس زمانے میں حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے انکار کی جو وجوہات پیش کی
گئیں ان میں ایک وجہ یہ بیان کی گئی جیسا کہ قرآن کریم کی ان آیات سے پتا چلتا ہے:۔
وَمَا نَرَيكَ اتَّبَعَكَ إِلَّا الَّذِينَ هُمْ آرَاذِلُنَا بَادِيَ الرَّأْيِ
کہ ہم تو تجھے ایسا دیکھتے ہیں کہ ہماری نظر میں جو لوگ ذلیل ہیں ، بے حیثیت ہیں وہی تیری
پیروی کر رہے ہیں اور بڑے بڑے لوگوں میں صاحب علم ، صاحب فضل اور امیر اور قوم میں معزز سمجھے جاتے
ہیں وہ تیری اطاعت نہیں کر رہے، وہ تیرے پیچھے نہیں چل رہے۔ وَمَا نَرَى لَكُمْ عَلَيْنَا مِنْ فَضْلٍ
پس تمہیں ہم پر کیا فضیلت حاصل ہے ۔ وہ جو کمزوروں اور غریبوں کا لیڈ رہے، وہ جس کے پیچھے وہ
لوگ چلیں جنہیں دنیا پوچھتی نہیں ، جن کا دنیا میں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ایسے لیڈر کو اور اس کے
کا
ماننے والوں کو انہوں نے کہا کہ ہم پر کیا عظمت حاصل ہو سکتی ہے۔ بَلْ نَظُنُّكُمْ كَذِبِينَ ہم تو اس
انتیجہ یہ نکالتے ہیں کہ تم جھوٹے ہو۔ اگر سچے ہوتے تو دنیا کی بڑی بڑی قو میں اور عظیم الشان طاقتور

خطبات طاہر جلد ۶
661
خطبہ جمعہ ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء
لوگ اور طاقتور لیڈ ر تمہاری پیروی کرتے۔ اس کے جواب میں حضرت نوح نے جو فرمایا قرآن کریم نے
من و عن اسے محفوظ فرمایا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔
قَالَ يُقَوْمِ أَرَعَيْتُمْ إِنْ كُنْتُ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّي وَاتْنِي
رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِهِ فَعُمِيَتْ عَلَيْكُمْ أَنُلْزِمُكُمُوهَا
وَأَنْتُمْ لَهَا كَرِهُونَ ۔
کہ اے میری قوم! کیا تم یہ نہیں دیکھتے یا نہیں دیکھ سکتے یا کیوں اس بات کی طرف توجہ نہیں
کرتے کہ خدا تعالیٰ نے اگر مجھے یہ بینہ دے کر بھیجا ہے، روشن دلائل کے ساتھ بھیجا ہے اور مجھے رحمت
عطا فرمائی ہے تو اگر یہ رحمت تمہیں دکھائی نہیں دے رہی، یہ فضیلت تمہیں نظر نہیں آرہی کہ قرب الہی
ہی ہے جو سب نعمتوں کی جان ہے اور اللہ تعالیٰ کا پیار ہی ہے جو ہر دوسری چیز پر فضیلت رکھتا ہے۔ تو
میں تمہارے اس اندھے پن کا کیا علاج کروں؟ جو چیزیں تم بڑی دیکھتے ہو وہ مجھے چھوٹی دکھائی دے رہی
ہیں۔ جو خدا نے مجھے بڑی چیزیں عطا فرمائی ہیں وہ تمہیں دکھائی نہیں دے رہیں۔ أَنُكْزِ مُكُمُوهَا
وَأَنْتُمْ لَهَا كُرِهُونَ کیسے میں تمہارے اندر زبردستی یہ باتیں داخل کر دوں ؟ کیسے یہ غعمتیں میں
تمہاری ذات کے ساتھ چمٹا دوں کہ تم ان سے الگ نہ ہو سکو یعنی خدا کی محبت اور اس کا پیار اور اس
بات میں عظمت جاننا کہ جو شخص خدا کے قریب ہے وہی عظیم ہے ۔ وَأَنْتُمْ لَهَا كُرِهُونَ تم تو ان
باتوں کو کراہت کی نظر سے دیکھتے ہو۔ پس جب تک تم کراہت کی نظر سے دیکھتے رہو گے میں بے اختیار
ہوں ، دل تو بہت چاہتا ہے مگر مجبور ہوں میں زبر دستی تمہیں ان نعمتوں میں اپنا شریک نہیں کر سکتا اور
پھر یہ فرمایا وَ يُقَوْمِ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مَا لا میں تم سے ان خدمات کا جو میں قومی خدمات سر
انجام دے رہا ہوں بھلائی کی تعلیم دے رہا ہوں دن رات تمہیں نصیحتیں کرنے میں مصروف ہوں تم
سے کوئی مال کے طور پر اجر نہیں مانگ رہا یعنی اگر میری نظر میں تمہارے مالوں کی کوئی وقعت ہوتی تو
میں یہ نیکی کے کام تم سے پیسے لے کر کرتا۔
ایک بہت ہی گہر ا حکمت کا راز اس میں بیان فرما دیا گیا ہے جو آج بھی بچوں اور جھوٹوں
کے درمیان ایک ما بہ الامتیاز دکھا رہا ہے۔ جتنے دنیا میں نیکی کے نام پر بہت سے کام کرنے والے آپ

خطبات طاہر جلد 1
662
خطبہ جمعہ ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء
کو دکھائی دیں گے ان میں دو ہی قسم کے لوگ ہو سکتے ہیں یا وہ جو اپنی طرف سے خرچ کریں، قربانیاں
کریں اور پھر نصیحت کریں۔ کچھ وہ جن کو بڑی بڑی حکومتیں لاکھوں کروڑوں روپے دے رہی ہوں کہ
جاؤ اور بنی نوع انسان کو ہدایت دو۔ تو وہ لوگ جن کے پاس پیسہ آئے تو وہ خدمت کریں پیسہ نہ آئے تو
ان کی خدمتیں ختم ہو جائیں ۔ نفسیاتی لحاظ سے یہ قطعی طور پر ثابت ہو جاتا ہے کہ ان کی نگاہ میں پیسے کی
قیمت ہے، بنی نوع انسان کی بھلائی کی قیمت نہیں۔
اس پہلو سے جب آپ جماعت احمدیہ کی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو مغربی قوموں میں
بھی اور مشرقی قوموں میں بھی جماعت احمد یہ اس وقت بھلائی کا پیغام لے کر نکلی جب کے انتہائی
غریب تھی اور کوئی دنیا میں مالی لحاظ سے اس جماعت کا مددگار نہیں تھا۔ جس زمانے میں امریکہ
جیسی بڑی اور عظیم مملکت کو ہدایت کا پیغام دینے کے لئے بھجوایا گیا، حضرت مفتی محمد صادق صاحب
کو بھجوایا گیا ۔ قادیان میں یہ حال تھا کہ بعض دفعہ چھ چھ مہینے کے لئے کارکنوں کو تنخواہ دینے کے لئے
پیسے نہیں ہوا کرتے تھے ۔ واقعہ گھروں میں فاقے پڑنے لگ جاتے تھے اور پھر حضرت مصلح موعود
تحریک فرماتے تھے جماعت کے امراء سے کہ امانتاً کچھ بھجوا دو جب خدا نے توفیق دی ہم تمہیں واپس
کر دیں گے لیکن سلسلے کے کارکنوں کی غریبانہ حالت مجھ سے دیکھی نہیں جاتی ۔ چنانچہ ان دردناک
اپیلوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ فضل فرما تا بعض صاحب حیثیت لوگوں کے دل کھلتے ، کچھ ویسے رقمیں
بھجوا دیتے کچھ امانت میں رقمیں بھیجوا دیتے۔
چنانچه تاریخ احمدیت کے مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ سالہا سال تک ایسی کیفیت گزری کہ
قرضوں کے اوپر سلسلے کے خدمت کرنے والوں کے گزارے ادا ہوتے رہے جو کہ بہت ہی معمولی
گزارے تھے۔ آج جو واقفین کو گزارے ملتے ہیں ان کی ان گزاروں کے ساتھ کوئی مماثلت نہیں ۔
بمشکل زندہ رہنے کے لئے گزارے تھے اور وہ بھی جیسا کہ میں نے بیان کیا کئی مہینوں نہیں مل سکتے
تھے۔ اس وقت احمدیت نے امریکہ جیسی عظیم مملکت کو اسلام کا پیغام پہنچانے کے لئے ایک درویش
بھجوایا۔ یہ وہ بات ہے جو حضرت نوح ان کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے کہ ہم تو مال کی طرف ادنی
سی لالچ کی نگاہ بھی نہیں کرتے۔ تمہارے اموال سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ ہم تو خود قربانیاں
دے رہے ہیں اور پھر تمہیں نصیحت کر رہے ہیں تم کیوں اس بات کو نہیں سمجھتے ۔ کیوں نہیں سمجھتے کہ مال

خطبات طاہر جلد ۶
663
خطبہ جمعہ ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء
میں فضیلت نہیں ہے بلکہ انسان کی شرافت میں فضیلت ہے، خدا سے تعلق میں فضیلت ہے اور اب تم
یہ کہتے ہو کہ مال والوں کی عزت کریں اور وہ لوگ جو خدا کی خاطر سب کچھ قربان کر کے میرے سامنے
خدا کے دین کی نصرت کے لئے حاضر ہوئے ان کو میں دھتکار دوں اس لئے کہ وہ غریب ہیں ، اس
لئے کہ وہ بے حیثیت ہیں ، اس لئے کہ ان کے رنگ کالے ہیں یا پھر اور حیثیت ایسی ہے کہ چونکہ اس
زمانے میں بھی بہت بڑی بڑی قوموں کو جو سیاہ فام بھی تھیں اور دوسرے رنگوں سے بھی تعلق رکھتی تھیں
غلام بنا کر امیر قو میں خدمت پر لگایا کرتی تھیں، یہ بھی کوئی نئی بات نہیں ہے۔
تو فرمایا جن کو تم ویسے ہی حقارت سے دیکھتے ہو نہ ان کے پاس مال، نہ ان کے پاس
عزتیں، نہ ان کے پاس قومی فضیلت ایسی پائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں تم ان کی عزت کر سکو اور
مجھے کہتے ہو کہ میں بھی ان کو ذلیل دیکھوں تب تم میرے بات سنو گے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام معزز قوم کے فرد تھے جو اس زمانے میں حاکم تھی ، جس کی عزت کی
جاتی تھی ، جس کو ایک قومی نوع کی فضیلت حاصل تھی ۔
ہیں ان کی قوم نے ان پر یہ اعتراض نہیں کیا کہ اگر ہمارے رہتے ، ہم لوگوں میں کام
کرتے ، ہم تمہیں مانتے تو یہ بات درست تھی کہ تمہیں ایک درجہ اور ایک عظمت حاصل ہوتی ۔ مگر تم تو
ہر کس و ناکس، ہر غریب جو تمہاری مدد کے لئے آتا ہے اسے گلے سے لگا لیتے ہو، اس کی عزت شروع جو
کر دیتے ہو گویا تم قوم کی ناک کاٹ رہے ہو۔ اس لئے ہمارا تم سے کوئی تعلق نہیں ۔اس کے جواب
میں حضرت نوح نے فرمایا ۔ تم نہیں جانتے کہ ان کو خدا تعالیٰ نے کیسے مراتب عطا فرمائے ہیں ۔ میرا
اجر بھی اللہ پر ہے وَمَا أَنَا بِطَارِهِ الَّذِينَ آمَنُوا میں ہر گز کسی قیمت پر خدا پر ایمان لانے
والوں کو کبھی دھتکار نہیں سکتا ۔ اِنَّهُمْ مُّلْقُوْا رَبِّهِمْ یہ یقینا اپنے خدا کو پالیں گے اور جو
اپنے رب کو پالے اس سے بڑا مرتبہ کسی کو اور کیا نصیب ہو سکتا ہے۔ ہاں ! بات یہ ہے کہ ولکنی
اَرَبُّكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ میں تو تمہیں بہت ہی جاہل اور بیوقوف پاتا ہوں۔ تمہیں معلوم ہی
نہیں ہے کہ کتنی نعمتیں تمہیں عطا کی جانے والی تھیں اور ان کو دھتکار کر تم کتنی ذلیل اور کمینی باتوں میں
پڑ گئے ہو اور پھر یہ فرمایا وَيُقَوْمِ مَنْ يَنْصُرُ نِى مِنَ اللَّهِ إِنْ طَرَدْتُهُمْ أَفَلَا
تَذَكَّرُونَ کہ صرف یہ بات نہیں ہے کہ میں طبعاً ان لوگوں سے ، ان غریبوں سے محبت رکھتا ہوں

خطبات طاہر جلد 1
664
خطبه جمعه ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء
جو خدا کے بندے بن رہے ہیں بلکہ تمہیں ایک اور بات بھی بتاتا ہوں کہ اگر کسی کی طبیعت میں یہ بات
داخل نہ بھی ہو اگر وہ ان کو نیچی نگاہ سے دیکھے گا اور گھٹیا سمجھے گا تو خدا کی پکڑ سے پھر اس کو کوئی نہیں بچا اکی پیڑ سے پھر اس کو لوٹی ہیں بچا
سکتا، کوئی مدد پھر اس کو غیب کی طرف سے نصیب نہیں ہوگی ۔ فرمایا وَ يُقَوْمِ مَنْ يَنْصُرُ نِي
من اللہ پھر اللہ سے مجھے بچائے گا کون؟ کون میری حفاظت کرے گا خدا تعالیٰ کی پکڑ سے ۔ اگر
میں نے ان غریبوں کو دھتکار دیا أَفَلَا تَذَكَّرُونَ پھر تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے۔
پھر اسی مال والے پہلو کو نمایاں کرنے کے لئے آپ نے فرمایا:۔
وَلَا أَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزَابِنُ اللَّهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا
أَقُولُ إِنِّي مَلَكَ وَلَا أَقُولُ لِلَّذِينَ تَزْدَرِي أَعْيُنُكُمْ
لَنْ يُؤْتِيَهُمُ اللَّهُ خَيْرًا
کہ میں تمہیں یہ تو نہیں کہتا کہ میرے پاس خزائن ہیں، دنیا کے خزانے اور بڑے اموال
ہیں تم وہ خزانے میرے پاس آکے لو اور میں یہ بھی نہیں کہتا کہ میں خود بذاتہ غیب کی خبریں رکھتا ہوں ،
نہ میرا یہ دعوی ہے کہ میں کوئی فرشتہ ہوں ۔ وَلَا أَقُولُ لِلَّذِينَ تَزْدَرِي أَعْيُنَكُمْ لَنْ
يُؤْتِيَهُمُ اللهُ خَيْرًا لیکن میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ جن لوگوں کو تم نے غربت کی وجہ سے ذلیل جانا
ہے خدا انہیں مال و دولت نہیں عطا فرمائے گا۔
یہ ایک طرز بیان ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ باقی باتوں کا تو مجھے کچھ پتا نہیں میں عالم الغیب
نہیں، نہ میں فرشتہ ہوں تم لوگوں کی طرح ایک انسان ہوں جسے خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے نعمتیں عطا
کیں یعنی روحانی نعمتیں اور میرے پاس خزائن نہیں ہیں لیکن خدا ایک وقت ضرور لائے گا کہ میرے
ماننے والوں کے گھر خزانوں سے بھر دے گا کیونکہ خیر سے مراد دنیا کی دولت ہوتی ہے۔ جس طرح
حسنہ سے مراد اول معنوں میں نعمتیں جو اخلاقی نعمتیں ہوں یا روحانی نعمتیں ہوں اول معنوں میں حسنہ
سے مراد وہی نعمتیں ہوا کرتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں دنیاوی نعمتیں بھی بعض دفعہ اس کے دائرے میں
شمار کی جاتی ہیں لیکن اول طور پر حسنہ کا معنی نیکیاں اور خوبیاں اور روحانی اور مذہبی نعمتیں ہیں نہ کہ
دنیاوی نعمتیں اور اکثر قرآن کریم نے لفظ خیر پہلے درجے میں دنیاوی نعمتوں کے طور پر استعمال کیا

خطبات طاہر جلد ۶
665
خطبہ جمعہ ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء
ہے، دنیاوی اموال کے معنوں میں استعمال کیا ہے اگر چہ اس کے ساتھ دوسرے معنی بھی وابستہ ہیں۔
تو اس مضمون سے پتا چلتا ہے کہ حضرت نوح یہ پیغام دے رہے تھے کہ آج واقعہ میرے
پاس کوئی خزانے نہیں ہیں ، آج میرے پاس واقعہ علم غیب نہیں ہے اور میں فرشتہ بھی نہیں ہوں جو
خدا تعالیٰ کے غیب میں خدا تعالیٰ کی عطا کے مطابق کسی نہ کسی حد تک شریک ہوا کرتا ہے یعنی شریک کا
لفظ تو نہیں کہنا چاہئے لیکن فرشتوں کو جیسا کہ قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ غیب کا انسانوں کی نسبت
زیادہ علم دیا جاتا۔ یہ سب کہنے کے باوجود آپ کا یہ فرمانا کہ میں ہرگز یہ نہیں کہہ سکتا کہ ان کو دنیا کی
دولتیں نہیں دی جائیں گی ۔ یہ طرز بیان جو عربی زبان سمجھتے ہیں یا انگریزی میں بھی بعض اوقات ایسی
طرز بیان کو استعمال کیا جاتا ہے جتنا منفی میں شدت رکھتی ہے اتنا ہی مثبت میں بھی شدت کے معنی پیدا
کر دیتی ہے۔ جب آپ کہتے ہیں میں ہر گز نہیں کہہ سکتا کہ کبھی تمہیں خدا نہیں دے گا اس کا مطلب
ہے میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ لازما تمہیں خدا بہت زیادہ دے گا۔ چنانچہ فرمایا کہ ہم غریبوں
کے بعد آنے والی نسلیں ہیں جن کو خدا تعالیٰ دنیا کے اموال بھی کثرت سے عطا فرمائے گا۔ پس اگر اسی
میں تمہاری دلچسپی ہے تو ہم تمہیں بتا دیتے ہیں کہ کل تم غریب کئے جانے والے ہو اور یہ لوگ امیر کئے
جانے والے ہیں۔
آخر پر فرمایا اللهُ أَعْلَمُ بِمَا فِي أَنْفُسِهِمْ دلوں کی قیمت ہوا کرتی ہے اللہ تعالیٰ کے
نزدیک ۔ اللہ خوب جانتا ہے کہ ان کے دلوں پہ کیا گزر رہی ہے وہ کیسی کیسی اس سے محبت رکھتے ہیں ،
کیسی کیسی قربانی کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ اگر آج ان کے پاس نہیں ہے اس کے باوجود یہ سب کچھ فدا
کرنے کی تمنا رکھتے ہیں۔ پس خدا تو دلوں پر نظر رکھنے والا اور دلوں سے پیار کرنے والا ہے۔ اگر میں
ان باتوں کی طرف متوجہ نہ ہوں اور خدا کی طرح ان سے سلوک نہ کروں إِنِّي إِذًا لَمِنَ الظَّلِمِينَ
میں تو پھر بہت ہی گھاٹا کھانے والا اور ظلم کرنے والا بن جاؤں گا۔
جیسا کہ ان آیات کے ایک مختصر تفسیری ترجمہ سے آپ پر ظاہر ہو گیا ہو گا حضرت نوح کا
زمانے کتنا پرانا ہے، کتنی قدیم کی باتیں ہیں لیکن یوں معلوم ہوتا ہے کہ آج کل خود اسی ملک میں امریکہ
کے حالات پر یا امریکہ کے حالات کو سامنے رکھ کر یہ مضمون بیان فرمایا گیا ہے۔ یہاں بھی ایسی قوم
بستی ہے جس کو دنیا حقارت کی نظر سے دیکھتی ہے۔ خود ان کے اہل وطن جو نسبتا سفید فام ہیں ان کے

خطبات طاہر جلد 1
666
خطبہ جمعہ ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء
ہے۔
ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں کہ اگر چہ قانون ان کو بعض حقوق دلواتا ہے، آزادیاں دیتا ہے، ان کو برابر
کا مواقع میں شریک قرار دیتا ہے لیکن عملاً یہ خستہ حال ہیں اور گلا ور گلیوں اور کارخانے کے کمترین کام
کرنے والوں میں آپ کو یہ دکھائی دیں گے۔ جہاں تک اقتدار کا تعلق ہے حقیقت میں اقتدار کی
کنجیاں سفید فام لوگوں کے ہاتھ میں ہیں اور اس کے نتیجے میں یہ بہت ہی بے چینی کا شکار ہیں ۔
جہاں تک اسلام کا تعلق ہے اسلام چونکہ ایک عالمی مذہب ہے اس لئے رنگ اور نسل کی تمیز
نہیں کرتا ۔ جیسے اس بات کی تعلیم نہیں دیتا کہ رنگ اور نسل کے لحاظ سے کسی دوسری قوم کی تحقیر کی جائے
اسے ذلیل سمجھا جائے اسی طرح اس بات کی بھی اجازت نہیں دیتا کہ رنگ اور نسل کی بنا پر کسی قوم سے
انتقام لیا جائے اور اس سے انصاف کا سلوک نہ کیا جائے اور اپنی قوم کو انتظامی تعلیم دی جائے ۔ اسلام
ایک توازن کا مذہب ہے اس لئے جب میں یہ تفریق کر کے آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں تو ہرگز مراد یہ
نہیں کہ احمدیت ایک طرف ہے اور دوسری طرف نہیں ہے۔
احمدیت کے نزدیک خدا کے سب بندے برابر اور یکساں ہیں لیکن اگر کوئی احمدیت تفریق
کرتی ہے تو ظالم اور مظلوم کے درمیان کرتی ہے، ایک رنگ اور دوسرے رنگ کے درمیان نہیں
کرتی ۔ لیکن اس وقت میں اس کی تفصیل میں بھی نہیں جانا چاہتا۔ میں آپ سے ان دونوں سے جو
بحیثیت احمدی یہاں موجود ہیں خواہ وہ کسی رنگ سے تعلق رکھتے ہوں سیاہ رنگ سے تعلق رکھتے ہوں یا
نسبتاً کم سیاہ رنگ سے تعلق رکھتے ہوں یا بالکل سفید رنگ سے تعلق رکھتے ہوں ۔ ان سے میں ان آیات
میں بیان کردہ مضمون کی روشنی میں کچھ اہم باتیں کرنی چاہتا ہوں۔
امر واقعہ یہ ہے کہ وہ پاکستانی خصوصیت کے ساتھ جو باہر سے تشریف لائے اور یہاں آباد
ہوئے وہ بھی ایک قسم کے Complex کا شکار ہیں یعنی احساس کمتری صرف رنگ کے سیاہ ہونے
سے نہیں ہوا کرتا بعض دفعہ رنگ کے کم سیاہ ہونے سے بھی ایک احساس کمتری پیدا ہو جاتا ہے۔
احساس کمتری تو دل کے چھوٹا ہونے کا نام ہے، نظر کے چھوٹا ہونے کا نام ہے۔ خواہ یہ دل کا چھوٹا پن،
اور نظر کا چھوٹا پن کالے رنگوں میں پایا جائے یا سفید رنگوں میں پایا جائے یا درمیان کے رنگوں میں پایا
جائے اس کا مظہر ایک ہی ہو گا یعنی احساس کمتری اور دنیا کے معاشرے کی بہت سی بیماریاں احساس
کمتری کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں لیکن سب سے زیادہ مذہب کی دنیا میں اگر کوئی قوم یا بعض

خطبات طاہر جلد ۶
667
خطبہ جمعہ ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء
قو میں احساس کمتری کا شکار ہو جائیں تو اس کے نہایت ہی خوفناک نتیجے پیدا ہوتے ہیں کیونکہ جیسا کہ
آپ نے ان آیات میں سنا ہے احساس کمتری اور اور سچائی اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔ ایک دوسرے کے ایسے
شدید دشمن ہیں کہ بیک وقت دونوں پنپ ہی نہیں سکتے ۔ احساس کمتری کے نتیجے میں صداقت کھائی ہی
جاتی ہے جس طرح گھن کھا جاتا ہے بعض چیزوں کو اسی طرح احساس کمتری ایمان کو کھا جاتا ہے،
صداقت کو کھا جاتا ہے، شرافت کو کھا جاتا ہے اور بعض دفعہ یہ احساس کمتری مخفی ہوتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی
باہر سے پاکستانی ہو یا غیر پاکستانی ، بنگال سے آئے ہوئے ہوں یا عرب سے آئے ہوئے ہوں وہ
آکر یہ محسوس کریں کہ ان کے حالات نسبتا ان لوگوں سے اچھے ہیں جنہیں سیاہ فام کہا جاتا ہے اور ان کے
رنگ بھی نسبتا ان سے سفید فام قوموں کے قریب تر ہیں اور لاشعوری طور پر اس کے نتیجے میں وہ یہ سمجھنے لگیں
کہ ہم چونکہ اتنے کالے نہیں اور چونکہ اتنے غریب نہیں اس لئے ہم سفید فام لوگوں میں ملنے کے زیادہ
اہل ہیں اور وہ ہمیں زیادہ قرب عطا کریں گے اس لئے اصل سوسائٹی ہماری ان کی ہے۔ ان سے تعلق
بڑھا ئیں تو ہمیں ان دوسروں پر ایک فضیلت حاصل ہے حالانکہ وہ ان کی قوم سے تعلق رکھنے والے ہیں ۔
یہ احساس بسا اوقات میں نے دیکھا ہے شعوری طور پر پیدا نہیں ہوتا۔ ورنہ ایک احمدی اگر
شعوری طور پر یہ بات سوچے تو وہ احمدی رہتا ہی نہیں ۔ وہ اسی وقت بد دیانت اور بے ایمان ہو جاتا ہے
کیونکہ وہ قرآن کریم کی بنیادی تعلیم سے روگردانی کرتا ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا انسان ہزار
دھوکوں کا شکار ہے۔ ایسی غفلتوں کا شکار ہے کہ اس کی آنکھ نہیں کھلتی بعض دفعہ موت کا قرب بعض دفعہ آنکھ
کھول کر اسے ایسا پیغام دیتا ہے کہ وہ حیران رہ جاتا ہے کہ ساری عمر میں نے گزاری اور مجھے محسوس نہیں
ہوا کہ میں کیسی عمر گزار کے آیا ہوں۔ اس لئے ضروری ہے کہ انسان کو اس کے حالات کا تجزیہ کر کے اسے
تفصیل سے سمجھایا جائے کہ تم کیا کر رہے ہو اور کیوں کر رہے ہو اور کیوں تمہیں یہ نہیں کرنا چاہئے ۔
اس لئے میں ہر پاکستانی یا غیر امریکن نیم رنگ رکھنے والے کو مخاطب نہیں ہوں یعنی مخاطب
تو سب کو ہوں لیکن ہر ایک کو ملزم قرار نہیں دے رہا۔ مگر کم نہی کے نتیجے میں ایسا ہوتا ضرور ہے اور ایک
بڑی تعداد ایسے امراض کا شکار ہو جاتی ہے۔ ایک دفعہ بہت پرانی بات ہے۔ اس زمانے میں ابھی
بہت کم پاکستانی یہاں آنے لگے تھے۔ ایک پاکستانی نے مجھ سے بیان کیا کہ امریکہ میں جو سب سے
بڑی ایک Problem یعنی ایک سب سے بڑا مسئلہ ہے وہ یہ ہے کہ اس کے نزدیک نعوذ بالله من

خطبات طاہر جلد 1
668
خطبہ جمعہ ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء
ذالک ہمارے مبلغین نے یہ غلطی کی کہ پہلے سیاہ فام لوگوں میں تبلیغ شروع کر دی اور اس کے نتیجے
میں وہ جوق در جوق شامل ہونے شروع ہوئے چنانچہ خود اپنے ہاتھوں سے سفید فام قوموں کے لئے
رستے بند کر دیئے۔اس کے اندر وہ احساس کمتری پایا جاتا تھا جونوح کی بظاہر غالب قوم کے اندر پایا
جاتا تھا۔ اس کے اندر وہ جاہلانہ بات تھی کہ جو نسبتاً کم عزت رکھنے والی قومیں ہیں وہ خدا کی ہو بھی
جائیں تب بھی وہ ذلیل ہی رہیں گے گویا کہ اور سفید فام آئیں گے تو دین کو عزت ملے گی سفید فام
نہیں آئیں گے تو دین ذلیل رہے گا ۔ وہ بات کرنے والا ایک ذلیل سوچ رکھنے ولا تھا۔ میرا دل
متلانے لگا کہ کس قسم کی بات کر رہا ہے۔
قرآن کریم تو فرماتا ہے کہ میرے باشعور بندے ہزار ہا سال پہلے بھی ایسے روشن دماغ
رکھتے تھے کہ وہ جانتے تھے کہ سچی فضیلتیں کن باتوں میں ہیں، وہ جانتے تھے کہ اگر اللہ تعالیٰ غریبوں کو
توفیق دے اور کم نظروں کو ، چھوٹا دکھائی دینے والوں کو توفیق دے تو وہ خدا سے ایسی عزت پاتے ہیں
کہ تمام دنیا پر وہ فضیلت پا جاتے ہیں۔ ان کے آنے سے دین کو عزت ملتی ہے ان کے جانے سے
دین کی ذلت ہے اور جو دین کو چھوٹا دیکھتے ہیں ان کے نہ آنے میں دین کی عزت ہے اور پھر یہ کہ ان
پر دروازے کیسے بند کئے جا سکتے ہیں۔ اگر خدا تعالیٰ کسی قوم کو ایک فضلیت عطا کرے اور وہ نیکی کی
طرف آگے بڑھے اور قربانیوں کی طرف آگے بڑھے تو اس بنا پر ان پر دروازے بند کئے جائیں کہ
تمہارا رنگ مختلف ہے ، تمہاری قومی حیثیت مختلف ہے، تم غریب لوگ ہو۔ یہ دروازے ظاہراً بعض
دفعہ نہیں بند کئے جاتے بعض دفعہ دلوں پر تالے پڑتے ہیں اور رجحان بند ہو جاتے ہیں۔ ان کی طرف
دیکھنے والی نگا ہیں مجرم ہو جاتی ہیں۔ ان کو محبت سے سینے سے لگانے کی بجائے وہ ایک ہلکی سے دوری
محسوس کرتے ہیں ، ایک پردہ سا بیچ میں حائل کر دیتے ہیں۔
پس ظاہری طور پر کبھی ایسا واقعہ نہیں سنا ہوگا آپ نے کہ ان لوگوں میں سے احمدی ہوئے
ہوں اور ان پر دروازے مسجد کے بند کر دیئے جائیں کہ تم نے نہیں آنا۔ لیکن ایسے واقعات آپ نے
ضرور دیکھے ہوں گے اور اگر آپ اپنے دل کو ٹٹول کر دیکھیں تو ہو سکتا ہے آپ کو اپنے اندر بھی ایسی بد
بد نصیبی کبھی دکھائی دے وے کہ آپ نے اپنی روح کے دروازے ان پر کچھ بند کئے یا بھیڑ دیئے کم از
کم ۔ اگر مقفل نہیں کئے تو نہیں چاہا کہ یہ کھلے ہوں اور یہ شوق سے آپ کے اندر داخل ہوں ۔ اس

خطبات طاہر جلد 1
669
خطبہ جمعہ ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء
رجحان کے نتیجے میں جماعت احمدیہ کو اتنا شدید نقصان پہنچا ہے کہ آپ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔
حضرت نوح کی یہ بات کتنی سچی ہے آپ نے فرمایا و یقوم من ينصرني من الله ان طردتهم -
اگر میں نے ان کو دھتکارا تو یہ اتنا بڑا جرم ہے خدا کی نگاہ میں کہ پھر خدا جب اپنی تقدیر جاری کریگا تو تم
میں سے کوئی میری مدد نہیں کر سکے گا۔
کتنا خوشخبریوں سے بھرا ہوا عظیم الشان زمانہ تھا جب حضرت مفتی محمد صادق رضی اللہ تعالی
عنہ یہاں تشریف لائے اور جوق در جوق اور قوم در قوم ان لوگوں نے جن کو سیاہ فام کہا جاتا ہے
احمدیت کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے، اپنے سینے وا کر دیئے۔ اس زمانے میں تار کا خیال بہت
شاذ آیا کرتا تھا عموماً خطوں کا زمانہ تھا بلکہ لوگ تار کو اتنا بڑا واقعہ سمجھتے تھے کہ تار دینے کی بجائے خط میں لکھا
کرتے تھے کہ آپ اس خط کو تار سمجھیں یعنی ہے تو بہت بڑی Urgency ، بہت ہی شدت کی ضرورت
ہے لیکن تار تو بہت بڑی بات ہے اس لئے آپ مہربانی فرما کر میرے خط کو یہ تارسمجھ لیں اور ہمارے
دیہات میں خصوصاً پنجاب میں یہ تو عام محاورہ تھا۔ اس زمانے میں اتنا Excite ہو گئے حضرت مفتی محمد
صادق صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے تاروں پر تاریں دینے لگے ۔ آج یہاں انقلاب آگیا آج وہاں
انقلاب آگیا یہاں اب جوق در جوق لوگ شام ہوئے وہاں قوم در قوم لوگ شامل ہونا شروع ہوئے ۔
اس زمانے میں حضرت مصلح موعودؓ کے خطبے سنیں کس طرح حمد سے بھرے ہوئے ہیں۔ ایک
غریب جماعت جس کے کارکنوں کو کھانے کی روٹی بھی میسر نہیں اس کی بھی کوئی ضمانت نہیں ، اس کا
ایک غریب نمائندہ ایک امیر ترین ملک میں جاتا ہے اور وہاں سے خوشخبریاں بھیج رہا ہے کہ خدا کے
فضل سے ان قوموں کے دل کھل رہے ہیں۔ کسی نے ان سے یہ سوال نہیں کیا کہ کالے آرہے ہیں کہ
سفید آ رہے ہیں۔ کسی نے مفتی محمد صادق سے نہیں پوچھا کہ تم نے حکمت عملی کیا اختیار کی کہیں یہ تو نہیں
کیا کر رہے کہ کالوں کو قبول کر رہے ہو اور سفید پیچھے رہ جائیں ۔ ہر آنے والا خدا کا بندہ تھا اور خدا کے
بندے کے طور پر خدا کے بندے دونوں ہاتھوں سے اسے سینے سے لگا کر قبول کیا کرتے تھے۔ ہر آنے
والا تقویٰ کی رونقیں ساتھ لے کر آتا تھا اور ہر تقوے والا مقابلہ اسے تقویٰ کے نور سے اسے اور بھی
زیادہ مزین کرتا چلا جاتا تھا۔
یہ وہ دور تھا اگر یہ اسی طرح جاری رہتا تو بعید نہیں تھا کہ آج اس ملک کی ایک بھاری تعداد

خطبات طاہر جلد 1
670
خطبہ جمعہ ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء
خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ احمدی اسلام میں داخل ہو چکی ہوتی اور بجائے اس کے کہ یہ ملک
دنیا میں برائیاں پھیلانے کا اڈا بنا ہوا ہوتا، بجائے اس کے کہ دنیا میں گند پھیلانے کے لئے یہاں
سب سے بڑی صنعتیں قائم ہوتیں۔ یہاں سے دنیا کے لئے رحمتیں بانٹی جاتیں ، دنیا یہاں سے نعمتیں
حاصل کرتی، دین کی بھی اور دنیا کی بھی ۔ اور عظیم الشان محسن کے طور پر یہ ملک دنیا کے سامنے
ابھرتا۔ جتنی اس قوم کی تعداد ہے، وہ اتنی بڑی طاقت ہے اگر وہ اسلام کے رنگ میں رنگین ہو کر اسلامی
تہذیب سے وابستہ ہو جائیں اور اس رنگ ڈھنگ کو اپنے لئے اختیار کر لیں اور خلافت کی تنظیم سے
وابستہ ہو جائیں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتی ہے اور کوئی دنیا کی سازش ، کوئی دنیا کی طاقت
ان کو دبا نہیں سکتی۔ پھر اس طرح ابھریں گے کہ ناممکن ہے کہ ساری دنیا بھی چاہے تو ان کو دبادے۔
اسلام میں اگر چہ بظاہرا بھرنے کی تعلیم نہیں ہے بظاہر بغاوت سے منع کیا گیا ہے اور انکسار بتایا گیا ہے
Humility سکھائی گئی ہے کہ عاجز بندے بنو اور اسلام بتاتا ہے کہ خدا کو عجز کی راہیں پسند ہیں لیکن
اس میں ایک بہت بڑا حکمت کا ایک راز ہے کہ وہ قو میں جو خدا سے محبت کے نتیجے میں عاجز بنتی ہیں ان
کے اندر خدا کی طاقت پیدا ہو جاتی ہے، ان کو خدا اپنی عظمتیں عطا کرتا ہے اور کوئی دنیا کی قوم نہیں ہے
جوان لوگوں کو دبا سکے جن میں خدا کی طاقت پیدا ہو جائے ۔
اس لئے میں یہ کہہ رہا ہوں کہ آج دنیا کی تقدیر کا نقشہ بدل چکا ہوتا۔ آج اور مسائل دنیا
میں ہورہے ہوتے ، آج امریکہ کے میدان سے اسلام کا سورج طلوع ہورہا ہوتا اور وہ جو آپ باتیں
سنتے تھے کہ مغرب سے سورج طلوع ہوگا۔ آپ اپنی آنکھوں سے اس کو ظہور ہوتے ہوئے دیکھ لیتے ۔
چھوٹی چھوٹی بدنصیبیاں ہیں۔ اپنے ہی مرضوں کا شکار بعض لوگ اپنے آپ کو دنیا کی فضیلت کے نتیجے
میں افضل سمجھنے لگ جاتے اور اب خدا کے ان بندوں سے جو دنیا کے لحاظ نسبتا ان کے کم درجے پر ہوں
ان سے تکبر کا سلوک کرتے۔ اگر آپ ان میں سے نہیں ہیں جنہوں نے تکبر کا سلوک کیا تو پھر بھی جیسی
محبت کا سلوک چاہئے تھا، جیسے سینے سے لگانے کی ضرورت تھی ویسا آپ نے نہیں کیا۔ چنانچہ بعد میں
اسلام کے جھوٹے Version بھی آنے شروع ہوئے یعنی مصنوعی اسلام کے نام پر آنے والی تنظیمیں
جو اس وقت یہاں داخل ہوئی ہیں جب ان کو دولت دی گئی ہے کہ جاؤ اس دولت کے ذریعے امریکہ
میں جا کر اسلام کا پیغام پہنچاؤ ۔ حضرت نوح کا یہ بیان اگر چہ ان کو جھوٹا بتا رہا ہے اگر چہ بتا رہا ہے کہ

خطبات طاہر جلد ۶
671
خطبہ جمعہ ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء
جب تک تمہارے پاس دولت نہیں آئی تم کیوں اس میدان میں نہیں نکلے اس لئے تم قوموں کی بھلائی
کے جذبے سے نہیں نکل رہے دولت کی خاطر پیسے لے کر اب نکل رہے ہو تبلیغوں کے لئے ۔ اس کے
با وجود چونکه ۔ جماعت احمدیہ نے ایک میدان خالی چھوڑ دیا تھا۔ اس لئے جوق در جوق یہ لوگ ان کی
طرف جانے شروع ہوئے اور ایک بہت بڑی طاقت بن گئے مگر بد نصیبی سے کیونکہ متقی سیادت ان کو
نصیب نہیں ہے متقی لیڈرشپ نصیب نہیں ہے۔ اس لئے وہ لوگ ان کو اسلام میں داخل کر کے انکو غلط
کاموں کے لئے استعمال کرنے لگے۔ سیاست کے فائدے اٹھانے کے لئے ان کو جرائم پر آمادہ کیا
جاتا ہے، ان سے خوفناک کام لئے جاتے ہیں، ان کو غلط تصور دیئے جاتے ہیں نیکی کے اور ہر وہ بات
جو اسلام نے غلط قراردی اس کی طرف با قاعدہ منظم طریق پر ان کو تیار کیا جا رہا ہے۔ کوئی کسی لیبل کے
نیچے مسلمان ہو رہا ہے کوئی کسی لیبل کے نیچے مسلمان ہو رہا ہے اور ہر پیسے دینے والے کا اپنا ایک ذاتی
مقصد ہے، ایک سیاسی مقصد ہے کہ ان کو ہم استعمال کریں لیکن یہ وہ جانتے ہیں کہ ہے بہت بڑی
اقت۔ یہ طاقت اگر احمدیت میں داخل ہوتی تو اس سے لاکھوں گنا بڑی طاقت بن جاتی کیونکہ یہ
طاقت خدا کے ہاتھ میں آجاتی۔ بندوں کے ہاتھ میں جب طاقتیں آتی ہیں تو وہ ہمیشہ برائی کیلئے تو
استعمال ہوتی ہیں۔ خدا کے ہاتھ میں جب طاقتیں آتی ہیں تو وہ ہمیشہ بھلائی کے بے شمار سر چشمے ان
طاقتوں سے پھوٹتے ہیں اور ساری دنیا کو سیراب کر دیا کرتے ہیں۔
آنے
اس لئے میں سمجھتا ہوں میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کس کا قصور تھا کہ کس کا نہیں تھا یا کس کا آج
قصور ہے یا کس کا نہیں ہے۔ مگر میں یہ آپ کو بتا تا ہوں کہ قرآن کریم نے یہ جو واقعہ بیان کیا ہے یہ ایک
ہمیشہ کی سچائی ہے۔ قرآن کی نظر دلوں پر ہے کیونکہ یہ خدا کا کلام ہے اور جیسا جو کچھ نوح کے زمانے میں
ہو گزرا وہ سب کچھ آج بھی یہاں ہو سکتا ہے اور ہو سکتا ہے ہو رہا ہے ۔ اس لئے ہم نتائج کے لحاظ سے
جانچ سکتے ہیں۔ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ فلاں نے یہ ظلم کیا یا فلاں مبلغ سے یہ غلطی ہوئی یا فلاں آ۔
والے نے یہ قصور کیا مگر میں یہ جانتا ہوں کہ ہم سب سے کوئی اجتماعی قصور ضرور ہوا ہے ورنہ آج اس
حالت میں ہم احمدیت کو یہاں نہ دیکھتے۔ اس لئے اس نظریے کو تبدیل کریں۔ اس لئے نہیں کہ آپ
نے ان کو حاصل کرنا ہے۔ اس لئے کہ آپ ہلاک ہو جائیں گے اگر آپ نے یہ نظریہ تبدیل نہ کیا۔ تعداد
جیتنے کی خاطر جو بھی آپ فعل کریں گے وہ بے معنی ہے ۔ آپ نے خدا جیتنے کی خاطر فعل کرنے ہیں۔

خطبات طاہر جلد ۶
672
خطبہ جمعہ ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء
پس اگر آپ خود خدا سے کھوئے جا رہے ہیں ایک طرز عمل کے نتیجے میں تو پہلے اپنی فکر
کریں۔ اگر آپ اپنی فکر کریں گے اور باخدا ہو جائیں گے تو خدا خودان کی فکر کریگا۔ پھر آپ کے لئے ہو
سکیمیں بنانے کی ضرورت نہیں کہ کس طرح ان کو بلائیں۔ اپنے دل خدا کے لئے کھولیں ۔ خدا کی
خاطر تقوی اختیار کریں، خدا کی خاطر انکسار پیدا کریں اپنے اندر۔ اور ہر قسم کے کبر سے ایسا خوف
کھائیں جس طرح بعض کوڑھیوں سے خوف کھاتے ہیں۔ جس طرح شیر سے بھاگا جاتا ہے ڈر کے
مارے، اس سے بھی زیادہ کبر سے خوف کھائیں ۔ اس سے زیادہ ہلاک کرنے والی اور کوئی چیز نہیں ۔
اور یہ خفی دروازوں سے اندر داخل ہوتا ہے۔ یہ بغیر آہٹ کے چلتا ہے اور جب انسان کے اندر داخل
ہو جائے تو اس کے وجود پر قبضہ کر لیتا ہے۔ اور بسا اوقات عجز کا پیغام دینے والے عجز کا اظہار کرنے
والے خود تکبر کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ باہر سے آنے والے خصوصیت کے ساتھ
اپنی نگاہوں کو تبدیل کریں۔ خدا کا شکر ادا کریں کہ ان کو ایک غیر ملک میں ایسی دنیا کمانے کی بھی توفیق
ملی جسے وہ دین کی طرف منتقل کر سکتے ہیں اور اگر نہیں کر سکتے تو ان کا آنا بیکار ، انہوں نے اپنی روحوں
اور اپنی اولادوں کے سودے کئے ہیں اس ملک سے۔ اگر خدا نے آپ کو دیا ہے تو اس خیال سے خدا
کے حضور جھکیں اور اس کا شکر ادا کریں کہ خدا تو نے ہمیں وہ کچھ دیا جس کی تمنا تھی کہ ملتا تو ہم خدا کی
راہوں میں خرچ کرتے ۔ ملتا تو بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے خرچ کرتے۔ پہلے خالی ہاتھ تھے
حسرتیں تھیں ۔ اب خدا نے ہاتھ بھرے ہیں تو حسرتیں پوری کرنے کا زمانہ آیا، امنگیں پوری کرنے کا
زمانہ آگیا۔ اگر یہ احساس پیدا ہوگا تو کتنا شکر آپ کے دلوں میں پیدا ہوگا۔ پھر ان بھائیوں کو ، ان
ته۔ پسماندہ لوگوں کو اٹھائیں ، ان کو سینے سے لگا ئیں کیونکہ یہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا اسوہ ہے۔
قرآن سے آپ نے جو کچھ سیکھا اسے اس حیرت انگیز شان کے ساتھ اپنے وجود میں داخل
کر دیا۔ کہ ہمیشہ کیلئے حسین ترین نمونے دنیا کے سامنے ایسے پیدا ہوئے کہ ان کی کوئی مثال آپ کو
کہیں دکھائی نہیں دے گی ۔ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے غریبوں کے ساتھ ایسی محبت کی ہے کہ
اصحاب صفہ وہ لوگ ہیں جو غرباء میں سے رسول اللہ کی محبت کے نتیجے میں مسجد میں آکے بیٹھ گئے ۔ یہ
جوابی پیار کیسے پیدا ہوا اگر پہلے حضرت رسول اکرم ﷺ کے دل میں پیار پیدا نہیں ہوا تھا۔
اعلي
علوس
بعض لوگ اپنی بیوقوفی یا نہ سمجھی سے یہ گمان کرتے ہیں کہ اصحاب صفہ سب کے سب وہ لوگ

خطبات طاہر جلد 1
673
خطبہ جمعہ ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء
تھے جو بیکار تھے۔ جن کو دنیا کی کمائی کے ڈھنگ نہیں آتے تھے اور اس کے نتیجے میں جس طرح درویش
لولے لنگڑے وہاں اکٹھے ہو جایا کرتے ہیں بعض جگہوں پہ جہاں کھانا مفت ملتا ہے اس طرح اصحاب
الصفہ بھی آگئے چونکہ نیک تھے اس لئے مسجد میں آکے بیٹھ گئے بجائے کسی اور یتیم خانے میں جانے
کے۔ بالکل غلط اور جھوٹا تصور ہے۔ وہ صاحب عظمت و وقار لوگ تھے۔ ان میں ایسے تھے جو دنیا کمانا
جانتے تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے اپنے آپ کو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے عشق میں آپ
کے حضور حاضر کر دیا اور غربت قبول کی تھی کیونکہ جانتے تھے کہ غربت میں ان کو زیادہ پیار ملتا تھا محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے۔
صلى الله
صلى الله
ابو ہریرہ کے حالات دیکھیں ساری عمر بڑی اچھی ٹھاٹھ کی زندگی گزاری لیکن جب
آنحضرت ﷺ پر ایمان لائے تو اس خیال سے کہ اس پیارے رسول کی پیاری باتیں جو میں پہلے
زمانوں میں نہیں سن سکا وہ سننے کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ مسجد کے ساتھ بیٹھ جاؤں ، مسجد ہی کا ہور ہوں
تا کہ جب بھی رسول کریم ﷺ باہر تشریف لائیں میں ساتھ جا سکوں، جب بھی کچھ فرمائیں میں سن سکوں،
چہرہ دیکھ سکوں۔ چنانچہ وہ جن کے متعلق آپ جانتے ہیں کہ بعض دفعہ فاقوں سے بیہوش ہو جایا کرتے تھے۔
ی تھی ان کی غربت کی وجہ اور غربت کے نتیجے میں آپ نے دوسروں سے زیادہ پیار پایا کیونکہ آنحضرت
فرمایا کرتے تھے کہ مجھے تلاش کرنا ہو تو غریبوں اور مسکینوں میں تلاش کرو۔ آپ نے فرمایا کہ قیامت
کے دن بھی خدا مجھے غریبوں میں اٹھائے گا ، کمزوروں میں اٹھائے گا کیونکہ میں ان سے محبت رکھتا ہوں ۔
(مستدرک للحاکم - کتاب الجہاد، حدیث نمبر ۲۵۰۹) قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں وہیں تمہیں اٹھاوں
گا جن سے تم پیار کرتے ہو۔ چنانچہ آنحضرت ﷺ نے خود ایک موقع پر ایک صحابی سے کہا جس نے کہا
کہ یا رسول اللہ ﷺ دعا کریں کہ میں قیامت کے دن میں آپ کے ساتھ اٹھایا جاؤں، آپ کا قرب عطا
کیا جاؤں ۔ آپ نے فرمایا تم میں کیا بات ہے اس نے کہا میں عشق کرتا ہوں آپ سے اور مجھ میں کیا
بات ہونی تھی۔ میں تو محبت کرتا ہوں آپ نے فرمایا ہاں وہ شخص جو کسی سے محبت کرتا ہے اس کے ساتھ
الله
ہ کا یہ
اٹھایا جائیگا ۔ ) ۔ ( بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی حدیث نمبر (۶۳۸۸) حضرت محمد من رت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
فرمانا کہ میں غریبوں کے ساتھ اٹھایا جاؤں گا۔ غریبوں میں مجھے دیکھنا قیامت کے دن ، بتاتا ہے کہ غریبوں
سے بڑھ کر آپ ان سے محبت کرتے تھے۔ پس غریب بھی آپ کے گرد اکٹھے ہوئے اور امیر

خطبات طاہر جلد ۶
674
خطبہ جمعہ ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء
بھی امارتوں کو لاتیں مار کر امارتوں کو دھتکار کر آپ کے قریب اکٹھے ہو گئے اور وہاں جو بھی غریب تھے
وہ عشق کی خاطر غریب ہوئے تھے، محمد مصطفی ﷺ کے پیار کی خاطر غریب ہوئے تھے۔ اور ایسے
خزانے انکو عطا ہوئے ، ایسی ان کو نعمتیں ان عطا ہوئیں کہ آج ان کا نام اگر کوئی مسلمان امیر سے امیر
بھی ہو ، بڑی سے بڑی بادشاہت بھی اس کو عطا ہوئی ہو وہ انکا نام لیتے وقت ان پر سلامتی
بھیجتا ہے۔ اس کا سر جھکتا ہے ان کی عظمتوں کے سامنے۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کا حضرت نوح نے اجمالاً ذکر کیا تھا۔ پس غریبوں سے سچی محبت حضرت
محمد مصطفی ﷺ کا اسوہ ہے۔ جہاں تک رنگ ونسل کا تعلق ہے آپ جانتے ہیں کہ بلال کو کیا عظمت نصیب
ہوئی۔ ایک سیاہ فام انسان ہی تو تھا اور وہ بھی غلام ۔ لیکن حضرت عمرؓ اپنی خلافت کے زمانے میں جب ان کو
دیکھتے تھے تو سیدنا بلال کہہ کر اٹھ کھڑے ہوا کرتے تھے۔ (مستدرک حاکم معرفة صحابہ ذکر بلال) عجیب
مذہب تھا اور عجیب اس مذہب کی شان تھی کہ محمد مصطفی ﷺ اس مذہب کے آئینے کے طور پر چنے
گئے ۔ اس لئے اپنی ذات کو مٹا دیا اور کلیہ قرآن کو سامنے کر دیا۔
صلى الله
نحضرت ﷺ کی شفقت آپ کے پیار، آپ کی محبت کا یہ عالم تھا کہ ایک دفعہ ایک ایسا
شخص جو نہ صرف یہ کہ انتہائی غریب تھا بلکہ اس کا رنگ سیاہ ، اس کا حلیہ اتنا خراب کہ دنیا کے بدصورت
ترین آدمیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ بعض لوگ اس کی طرف دیکھتے نہیں تھے کیونکہ دیکھ کر گھبراہٹ ہوتی
تھی اور خوف طاری ہوتا تھا اتنی منحوس صورت ، مزدور تھا مزدوری پیشہ کر کے اپنی روٹی کا انتظام کرتا
تھا۔ ایک دفعہ وہ اسی حال میں سوچتا ہوا ایک جگہ کھڑا تھا۔ میرا کیا حال ہے میں کس خاطر پیدا کیا گیا
ہوں ۔ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ وہاں سے گزرے آپ نے جس طرح مائیں پیار سے بچوں کی
آنکھیں بند کر لیا کرتی ہیں۔ اس طرح آگے بڑھ کر اس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ دیا۔ دیکھتے ہیں کہ بوجھتا
ہے کہ میں کون ہوں۔ پیار کا اظہار تھا۔ وہ جانتا تھا کہ محمد مصطفی ﷺ کے سوا کوئی نہیں ہے جو ایسی محبت
کرنے والا ہو غریبوں اور مسکینوں سے۔ جانتا تھا کہ وہی ہیں ۔ اس کے باوجود اس کو ایک عظیم موقع
صلى الله
صلى الله
عروس
میسر آیا اور اس نے اپنے پسینے سے شرابور جسم کو اپنے بد بودار کپڑوں کے ساتھ حضرت اقدس محمد
کے ساتھ ملنا شروع کیا۔ ہاتھ پھیر نے شروع کیئے ، یہ بہانہ بنا کر گویا میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ یہ
ہے کون؟ آخر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم نے فرمایا: کون ہوں میں؟ اس ۔ نے کہا کہ آپ

خطبات طاہر جلد 1
675
خطبه جمعه ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء
کے سوا ہو کون سکتا ہے۔ میں تو صرف اس خوش نصیبی سے فائدہ اٹھا رہا تھا کہ زیادہ سے زیادہ میرا جسم
آپ کے ساتھ لگے، مس ہو، میں اپنے ہاتھوں سے آپ کے پیارے جسم کو ٹولوں ۔ یہ قیمتیں کہاں
نصیب ہوا کرتیں ہیں۔ اس کے بعد اس نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کے سوا کون
پوچھ سکتا ہے جسے دنیا میں کوئی بھی نہیں پوچھتا ۔ آج اگر بازار میں بیچنے جائیں تو کوئی میرا خریدار نہیں
ہوگا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ہرگز نہیں آسمان کا خدا تمہاراخریدار ہے۔ تم اس
کی نظر میں محبوب ہو اور اس کی نظر میں عزت رکھتے ہو ۔ ( مسند احمد جلد ۳ صفحه 161 مطبوعہ بیروت)
یہ اسلام ہے، یہ وہ اسلام جو ہم نے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
سیکھا۔ اگر یہ اسلام لے کر آپ امریکہ کی گلیوں اور بازاروں میں نکلیں تو اس اسلام نے بہر حال
غالب آنا ہے۔ کوئی دنیا کی طاقت اس اسلام کی کشش سے قوموں کو بچا نہیں سکتی پھر ۔ کشاں کشاں وہ
آپ کی طرف چلے جائیں گے کیونکہ آپ محمد مصطفی کے خلق کے ایلچی بن جائیں گے۔ محض آپ
کے پیغام کے زبانی ایلچی نہیں رہیں گے اور آج کی دنیا زبانی پیغاموں کے سفیروں کی کچھ بھی پرواہ
نہیں کرتی ۔ آج تو بڑی بڑی طاقتوں کے سربراہ بھی اب ان صلحوں کے جھوٹے سفیر اور محبت کے
جھوٹے سفیر ہیں ۔ آپ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلق کے سچے سفیر بن کے
دیکھیں کہ آپ کو خدا کیسی عظمتیں عطا کرتا ہے اور ان لوگوں سے پیار کرنا سیکھیں۔
میں تو جب بھی ان سے ملتا ہوں میرے وہم وگمان میں بھی کوئی رنگ کا فرق نہیں آتا۔ نہ
مجھے کالے نظر آتے ہیں نہ مجھے سفید نظر آتے ہیں۔ مجھے تو اللہ کے نور سے مزین دکھائی دیتے ہیں۔ ان
میں سے ایسے ایسے لوگ میں جانتا ہوں جن کا عشق خدا سے دل بھرا ہوا ہے اور راتوں کو اٹھ کر تہجد پڑھتے
۔
ہیں۔ غربت کے باوجود خدا کی راہ میں مالی قربانی میں پیش پیش ہیں ایسی محبت رکھتے ہیں احمدیت سے
کہ ان کے چہرے بشرے سے جھلکتی ہے، ان کی آنکھوں سے ڈھلکتی ہے آنسو بن کے بعض دفعہ جذبات
سے بے قابو ہو کر اس طرح سینے سے لگتے ہیں کہ سسکیوں کی آواز سے کچھ سمجھ نہیں آرہی ہوتی کہ کیا کہہ
رہے ہیں۔ میں تو ان کو دیکھتا ہوں میں خدا کے نور کے سوا ان میں اور کوئی چمک نہیں دیکھتا۔ بے اختیار
میرا دل ان کی محبت میں اچھلتا ہے۔ میری روح ان کے پیار سے وجد کرنے لگتی ہے۔
آپ نے بھی تو میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے اور میں نے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خطبات طاہر جلد ۶
676
خطبہ جمعہ ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء
کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔ آپ ایسا ہی بنیں ورنہ آپ اپنے عہد بیعت میں سچے نہیں ہوں گے اور
جب تک آپ ایسا نہیں بنیں گے آپ امریکہ کی تقدیر کو نہیں تبدیل کر سکیں گے۔ لاکھ پاکستانی یا لاکھ
عرب یا لا کھ انڈونیشین یا ملائشین یا بنگالی یہاں آکر آباد ہو جائے ۔ جب تک حضور اقدس محمد مصطفی اصلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور لے کر نہیں نکلتا وہ اس قوم کو فتح نہیں کر سکتا۔
جن کو آپ ادنی سمجھتے ہیں نعوذ باللہ من ذالک یا یہ دیکھتے ہیں کہ دنیا ان کو ادنی سمجھتی ہے۔ ان
کے اندر ہیرے جواہر ہیں بڑی عظیم طاقتیں مخفی ہیں اور وہ خدا کے پیار کو قبول کرنے کے لئے ان باقی
قوموں سے زیادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ ان میں محرومی کا احساس ہے۔
وہ قو میں جن کو سب کچھل چکا ہو وہ متکبر ہو جایا کرتی ہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا حضرت نوح نے فرمایا
ہے کہ تم تو اندھے ہوئے ہو اپنی دولت میں ۔ میں تمہیں کیسے دکھادوں کہ نعمتیں وہاں
نہیں ہیں یہاں ہیں ۔ ان کو خدا تعالیٰ نے ان کی غربت کی بنا بصیرت عطافرمادی ہے۔ ان کے احساس
محرومی نے ان کو تیار کر دیا ہے کہ وہ نعمت جو ان کی طرف آئے وہ اسے قبول کریں۔ پس اس احساس سے
ان کو فائدہ اٹھانے دیں ، آپ ان کی راہ میں حائل نہ ہوں ۔ اُن تک محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
حسن و خلق کا پیغام پہنچائیں۔ پھر دیکھیں کس طرح اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کی کایا پلٹتا ہے۔
یہ وہی قومیں ہیں جو شراب کے نشے میں دھت جو دن رات میوزک اور بعض
دفعہ Drugs کے عادی ہوگر اپنی زندگیوں کو گنوار ہے ہیں۔ انہی میں سے احمدی نکلیں اور آپ
دیکھیں ان میں سے کتنی کایا پلٹ گئی ہے ان لوگوں کی ۔ ایک احمدی ایسے میوزیشن ہیں یہاں جو اپنے
وقت میں اتنی تیزی کے ساتھ میوزک میں ترقی کر رہے تھے کہ بہت جلد انہوں نے امریکہ کی سطح پر
شہرت حاصل کر لی رلی اور ان کے متعلق ماہرین کا خیال تھا کہ یہ All Time Best یعنی ایسے
عظیم الشان میوزیشن بن جائیں گے کہ گویا ان کو یاد کیا جائے گا اپنے زمانے کے بہترین تھے احمدی
ہوئے نہ میوزک کی پرواہ کی ، نہ میوزک سے آنے والی دولت کی طرف لالچ کی نظر سے دیکھا۔ سب
کچھ یک دفعه، یک قلم منقطع کر دیا۔ وہ درویشانہ اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ باقاعدگی سے تہجد پڑھتے
ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام لیتے ہیں تو آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ویسا عشق ہے۔ جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے آقا

خطبات طاہر جلد 1
677
خطبہ جمعہ ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء
سے عشق تھا۔ رنگ بدلے ہوئے ہیں ، کیفیت ہی اور ہو چکی ہے اور لوگ ان کو دیکھتے ہیں ان کو پتا نہیں
کہ ان کے بھیس میں کیا وجود پھر رہا ہے۔ میں نے ان سے بارہا ، مدت سے میں جب واقف ہوں ۔
ان سے بارہا باتیں کی ہیں۔ خدا تعالیٰ ان کی دعاؤں کو سنتا ان کو جواب دیتا ۔ ان سے رحمت اور
شفقت کا اظہار فرماتا ہے۔ آپ کو کیا پتا کہ کتنے کتنے عظیم الشان جو ہر قابل یہاں موجود ہیں اور اگر ہم
نے نعوذ باللہ من ذالک ان کی قدر نہ کی تو خدا ہماری قدر نہیں کرے گا۔ ہماری ذرہ بھر پرواہ نہیں کرے
گا۔
اس لئے اپنی کیفیت بدلیں ، اپنے حالات تبدیل کریں اور جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے
جن کا میں ذکر کر رہا ہوں جو احمدیوں کا اپنی حالت بدل کر مجھے بھی بے انتہا پیارے ہیں اور میں جانتا
ہوں کہ خدا کو بہت پیارے ہیں ورنہ مجھے بھی پیارے نہ ہوتے ۔ ان کو میرا یہ پیغام ہے کہ آپ اسلام
سے عظمت کردار حاصل کریں، استغنا حاصل کریں۔ آپ کو بھی اسلام ایک خاص اسلوب زندگی
سکھاتا ہے۔ اسلام آپ کو بتاتا ہے کہ آپ آزاد ہو گئے ہیں ہر قسم کے Complexes ہر قسم کے
احساسات کمتری سے۔ جب آپ نے خدا کو پایا یہ سمجھ کر کہ خدا کو پایا تو پھر احساس کمتری کی گنجائش ہی
کون سی باقی رہ جاتی ہے۔ پھر کیوں آپ حساس ہو جاتے ہیں اس بات پر کہ فلاں نے مجھے یوں دیکھا
اور فلاں نے مجھے یوں نہیں دیکھا۔ حضرت نوح کیوں نہیں حساس ہوئے۔ حضرت نوح کے ماننے
والے غریب کیوں نہ حساس ہوئے۔ یہی وہ آیات ہیں جو آپ کو بھی پیغام دے رہی ہیں، آپ سے
بھی تو مخاطب ہیں۔ ایک خدا کا عظیم الشان بندہ جو خدا کو اتنا پیارا تھا اور اسکے چند ماننے والے اتنے
پیارے تھے کہ ان کو باقی رکھنے کے لئے اس علاقے کے ہر دوسرے انسان کو خدا نے ہلاک کر دیا۔ اس
عظیم الشان وجود کو اور اس کو ماننے والے خدا کے پیاروں کو اس قدر ذلت سے دنیا دیکھتی تھی، اس قدر
ہنسی کا سلوک کرتی تھی ، اس قسم کی تحقیر کے ساتھ ان سے معاملہ کیا جاتا تھا کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ
جب وہ کشتی بنارہے تھے تو آتے جاتے قوم کے سردار اور دوسرے قہقہے اڑاتے اور مذاق کرتے ، یہ
دیکھو جی پاگل کے بچے ، کیا ہو گیا ہے ان لوگوں کو۔ حال یہ ہے کہ روٹی میسر نہیں ، حال یہ ہے کہ ہم
جس وقت چاہیں انہیں ذلیل کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بچائے جائیں گے اور تم لوگ ہلاک ہو جاؤ
گے۔ ان کے اندر کیوں احساس کمتری پیدا نہیں ہوا۔ اس لئے کہ ان کا ایمان سچا تھا۔ وہ جانتے تھے کہ

آج 10 میں سے 10 باقی