اپنے اندر عظمت کردار پیدا کریں اس سے احساس کمتری مٹ جاتا ہے۔ سفید و سیاہ فام کی تفریق احمدیت میں نہین
حصہ 2
خطبات طاہر جلد 1
678
خطبہ جمعہ ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء
سے
وہ خدا کے ہو چکے ہیں وہ دوسروں پر رحم کیا کرتے ۔ رتے تھے۔ اس لئے اگر کوئی آپ سے ایسا سلوک کرتا ہے
سے تو آپ ان پر رحم کریں نہ کہ اس کے رد عمل کے نتیجے میں آپ کہیں کہ یہ ہم سے ایسا سلوک کرتا ہے ہم یہ
بھی ہم پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ اپنے خدا سے پیچھے ہٹیں گے، اپنی بھلائی سے پیچھے ہٹیں گے۔ خود اپنے
بے وفائی کریں گے۔ کیوں یہ نہیں سمجھتے کہ اسلام آپ کا ہے اور خدا آپ کا ہے۔ اگر کوئی باہر سے
آنے والا اس خدا اور اسلام سے برگشتہ ہو رہا ہے اپنے اخلاق اور اپنی قدروں میں تو آپ کو کیا حق
ہے یا کیسی عقل ہے کہ آپ خود برگشتہ ہونے لگیں۔ آپ کو یہ احساس پیدا ہونا چاہئے اللہ آپ کا ہو چکا
ہے۔ آپ کو کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہئے کون کس طرح آپ کو دیکھتا ہے اور یہ عظمت آپ کے اندر پیدا
ہو گئی تب آپ اس ملک میں غالب آئیں گے۔
مذہبی اقدار چھوڑ دیں ، نفسیاتی لحاظ سے میں آپ کو بتاتا ہوں ایک لازمی حقیقت ہے جسے
اگر کوئی قوم بھول جائیگی تو کبھی بھی فلاح نہیں پاسکتی ۔ وہ تو میں جو احساس کمتری سے آزاد ہو جایا کرتی
ہیں جو سیدھی راہ پر چلنا جانتی ہیں قطع نظراس کے کہ کوئی ان کو دیکھ رہاہے کہ نہیں دیکھ رہا کوئی ان کی
عزت کر رہا ہے یا نہیں کر رہا۔ یہی وہ قومیں ہیں جو انبیاء کی کوک سے جنم لیا کرتی ہیں۔ انبیاء یہ قو میں
بنایا کرتے ہیں اور اس کے بعد بڑی بڑی قو میں ہلاک ہو جایا کرتی ہیں اور یہ قو میں عظمت پاتی ہیں
کیونکہ وہ خدا کے نام سے عظمت پاتی ہیں۔
اس لئے آپ خوش نصیب ہیں کیوں نہیں سمجھتے کہ آپ کو ہرگز کوئی ضرورت نہیں ہے کوئی
آپ کو سینے سے لگائے یا نہ لگائے ۔ آپ وہ بنیں جو سینوں سے لگائیں اور احسان کے طور پر لوگوں کو
سینوں سے لگا ئیں کیونکہ خدا نے آپ کو چن لیا رحمت کے لئے اور نعمتوں کیلئے ۔ اس لئے ضروری ہے
کہ ہر احساس کمتری سے ہر احمدی آزاد ہو جائے۔ وہ جن کے رنگ نسبتاً صاف ہیں اور جن کو خدا نے
نسبتاً زیادہ دوستیں عطا کی ہیں ان کا احساس کمتری بھی ان کو ہلاک کر سکتا ہے اور ضرور کر دیگا اگر وہ اس
سے باز نہ آئے اور وہ قو میں جو بظاہر دنیا میں کم درجے پر شمار کی گئی ہیں اگر وہ احساس کمتری کا شکار ہوں
گی تو ان کو بھی احساس کمتری ہلاک کر دے گا۔
صلى الله
آنحضرت ﷺ نے یہ سارے راز ہمیں سکھا دیئے ہیں ۔ دنیا کا سب سے بڑا ماہر نفسیات
آدم سے لے کر آخری انسان تک جتنے بھی لوگ پیدا ہوئے ان میں سب سے اونچا ماہر نفسیات
خطبات طاہر جلد 1
679
خطبہ جمعہ ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء
صلى الله
حضرت اقدس محمد مصطفی ا ہیں کیونکہ آپ اللہ کے مزاج شناس تھے خدا نے اپنا مزاج آپ کو بتایا تھا
جسنے انسان کی فطرت پیدا کی اور وہی ایک راہ ہے جس سے انسانی فطرت کا معائنہ کیا جا سکتا ہے ۔
تعصبات سے پاک خالص اللہ کی نظر سے انسان کو دیکھا جائے تو کوئی عارضی پردہ حائل نہیں ہو سکتا انسان
کے مطالعہ اور فطرت کے درمیان ۔ اس لئے میں آپ کو بتا رہا ہوں کامل یقین کے ساتھ حکمت کی بنا پر کہ
حضرت اقدس محمد مصطفی ا سے بڑھ کر فطرت کا مطالعہ کرنے والا نہ کبھی پیدا ہوا اور نہ کبھی آئندہ پیدا ہو
سکتا ہے اور آپ نے فرمایا ایک موقع پر کہ خدا کو جو لوگ بہت ہی ناپسند ہیں ان میں سے ایک قسم وہ ہے جو
غریب اور بے حال ہونے کے باوجود متکبر ہیں ۔ (مسلم کتاب الایمان حدیث نمبر : ۱۹۷) یہ احساس کمتری
کی تفصیل بیان فرمائی جا رہی ہے۔ وہ لوگ جن کے پاس کچھ نہ ہو یا غریبانہ حالت میں زندگی بسر
کرتے ہوں یا قو میں ان کو تحقیر کی نظر سے دیکھتی ہوں اگر وہ آگے سے تکبر کا اظہار کریں گے تو یہ تکبر
احساس کمتری سے پیدا ہوتا ہے کہ اچھا اب ہم ان کو بھی ذلیل دیکھنا شروع کریں گے اور ذلیل کرنا
شروع کریں گے فرمایا اللہ ان کو بڑی نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ تو بجائے اس کے کہ اس حالت
کے نتیجے میں آپ خدا کی محبت کے سودے کریں کیوں خدا کی نفرت اور خدا کے غضب کے سودے
کرتے ہیں۔ آپ خدا کے ہو گئے تو خدا کی قسم آپ عظیم ہو چکے ہیں کیونکہ خدا سے جو بھی تعلق جوڑ لے
وہ : ہ عظیم ہو جایا کرتا ہے پھر اس جھوٹے احساس کمتری کا شکار کیوں ہوتے ہیں، کیوں شیطان کو موقع
دیتے ہیں کہ آپ کے دل میں یہ خیال پیدا کرے کہ گویا وہ لوگ زیادہ ہیں اور آپ کم ہیں۔
صلى الله
اگر یہ آپ جذ بہ پیدا کر لیں اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی سیرت کا یہ رنگ اپنے اندر
داخل کر لیں تو میں آپ کو بتاتا ہوں کہ احمد یہ سوسائٹی میں تفریق پیدا کرنے والا کوئی وجود کامیاب نہیں
ہو سکتا ۔ آج آپ کے اندر منافق بھی ہیں ، آج آپ کے اندر بیوقوف بھی ہیں ، احساس کمتری کا شکار
جاہل لوگ بھی ہیں اور باہر کی تو میں آپ کے اندر ایجنٹ بھی داخل کر رہی ہیں کہ کسی طرح آپ آپ ۔ کے
اندر تفریق پیدا کر دیں اور شیطان اسی طرح کی تفریقیں پیدا کیا کرتا ہے۔ یاد رکھیں کہ مومن کہ اندر
کوئی دنیا کی طاقت تفریق پیدا نہیں کر سکتی ۔ اس لئے ہر وہ شخص خواہ وہ احساس کمتری کے نتیجے میں یا
شیطانیت کے نتیجے میں آپ کے اندر ایسی باتیں کرے جس کے نتیجے میں آپ کا اپنے بھائی سے دل
بدظن ہو رہا ہو جس کے نتیجے میں آپ سمجھیں کہ آپ کی محبت میں کوئی فرق پڑ رہا ہے جس کے نتیجے میں
خطبات طاہر جلد ۶
680
خطبہ جمعہ ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء
کے
آپ سمجھیں کہ جماعت کی نمائندہ تنظیم کے نمائندہ جو لوگ ہیں ان کی عزت، عزت، ان کے احترام ، ان -
اطاعت کے جذبے میں فرق آ رہا ہے تو جان لیں کہ وہ خدا کی طرف سے بولنے والا نہیں ، وہ شیطان
کی طرف سے بولنے والا ہے۔ ایسے انسان کو رد کریں اور اگر آپ میں سے ہر ایک یہ طریق اختیار کر
لے تو احمدیت کے اندر کوئی شیطانی جذبہ سرایت نہیں کر سکتا۔
میں تو حیران ہوتا ہوں دیکھ کر کہ بعض لوگ اس اثر کو قبول کر لیتے ہیں اور پھر مجھ سے شکایت
کرتے ہیں کہ جی ! فلاں نے ہم سے یہ سلوک کیا فلاں نے بچے کے امتحان میں اس لئے پاکستانی !
بچے کو پاس کر دیا کہ وہ پاکستانی تھا یا اس کا رنگ بہتر تھا یا دولت مند تھا اور ہمارے بچے کو جو زیادہ نمبر
لینے کا مستحق تھا اسے قرآن یا نظم میں پیچھے کر دیا۔ میں حیرت سے ان کو دیکھتا ہوں کہ اگر ایسا کیا تو کیا
آپ کو معلوم نہیں کہ آپ خدا کے ہیں اور خدا خود آپ سے پیار کا سلوک کرے گا۔ خدا کی خاطر جو بھی
قوم قربانی کرتی ہے جو شخص قربانی کرتا ہے اس کا مرتبہ خدا کی نظر میں بڑھ جاتا ہے۔ اس لئے اگر یہ
سلوک ہوا تو آپ تب بھی مراد پاگئے ۔ اس بیوقوف پر رحم کریں جس کا حق نہیں تھا اگر واقعی اس کا حق
نہیں تھا وہ انعام پا گیا۔ وہ تو جاہل ہے وہ تو جانتا نہیں کہ اس کو کیا دیا جارہا ہے۔
صلى الله
علوس
حضرت محمد مصطفی ﷺ فرماتے ہیں کہ اگر تم میں سے دو فریق جھگڑا لے کر میرے پاس
آئیں اور کوئی اپنی چرب زبانی کی وجہ سے، زیادہ چالا کی کی وجہ سے اس طرح معاملہ پیش کرے کہ
میں حقدار کی بجائے کچھ حصہ حق کا ناحق کی طرف منتقل کر دوں تو اس کے نتیجے میں یہ نہ سمجھیں کہ چونکہ
میں نے فیصلہ کیا ہے اس لئے وہ اس کا حقدار ہو گیا۔ اس نے صرف جہنم کا ایک ٹکڑا کمایا ہے اس سے
زیادہ اس کو کچھ بھی نصیب نہیں ۔ ( ابوداؤد کتاب القضاء ۳۱۱۲۰)
پس اگر حضرت اقدس محمد مصطفی الله نعوذ بالله من ذالک حالات سے لاعلمی کے نتیجے
غلط فیصلہ کر سکتے ہیں۔ میرا ایمان ہے کہ نہیں کر سکتے مثال کے طور پر پیش فرمارہے ہیں۔ مگر مثال یہی
بتاتی ہے کہ اگر وہ کر سکتے تو ادنی ادنی بندے بعض دفعہ جان کر نہیں لاعلمی کے نتیجے میں فیصلہ غلط کر دیا
کرتے ہیں۔ اس لئے جب آپ اس کے مقابل پر یہ ردعمل دکھائیں گے تو دو جرموں کا ارتکاب کریں
گے۔ اول یہ کہ اپنے بھائی پر بدظنی کی ۔ آپ نہیں جانتے کہ اس نے کیوں فیصلہ کیا۔ دوسرے یہ کہ
واقعہ اپنے آپ کو ذلیل سمجھا کہ گویا ہم سے کچھ چھین لیا گیا ہے۔ آپ سے کوئی کچھ نہیں چھین سکتا یہ تو
خطبات طاہر جلد 1
681
خطبہ جمعہ ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء
سارے سلسلے ہی رضائے الہی کے سلسلے ہیں، رضائے الہی کو کوئی کس طرح زبردستی چھین سکتا ہے۔ آپ کا
مرتبہ خدا کی نظر میں ضرور بڑھتا ہے اس وقت ۔ جب آپ جائز حق سے محروم کئے جاتے ہیں اور اس کا
مرتبہ جو نا جائز حق لیتا ہے ضرور گرتا ہے خدا کی نظر میں ۔ اس لئے اسلام ایک محفوظ مقام ہے سچے مسلمان
کو کسی طرف سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔
صلى الله
اس لئے اپنے اندر وہ احترام پیدا کریں اپنا جو خدا سے تعلق کے نتیجے میں لا زما پیدا ہو جایا
کرتا ہے۔ جو انکساری کے ساتھ ساتھ رہنا جانتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ جانتے تھے کہ وہ کتنے محترم ہیں اس کے باوجود وہ اس کے باوجود منکسر المزاج تھے۔ یہ
توازن ہے جو اسلام پیدا کرتا ہے، یہ حسین شخصیتیں ہیں جو اسلام کے نتیجہ میں منصہ شہود پر ابھرتی ہیں۔
پس خدا کرے کہ یہ جماعت ہوا امریکہ میں جو پیدا ہو اور جو کمزوریاں ہیں وہ اللہ اپنے فضل
سے دور فرما دے۔ کچھ آپ اپنے حالات کا جائزہ اپنے اندر ڈوب کے کرنا شروع کریں۔ کچھ اپنے
بھائیوں کے جائزہ لے کر ان کو پیار اور محبت سے سمجھانے کی کوشش کریں۔ بہت ضرورت ہے کیونکہ
اتنا بڑا کام ہمیں کرنا ہے اور ہم اتنا پیچھے رہ گئے ہیں وقت سے کہ بہت تیزی کے ساتھ ہمیں اپنے
حالات کو درست کر کے خدا کی فوج میں لازما شریک ہونا ہوگا۔ اگر ہم ایسا نہیں کر سکیں گے تو ان کو خدا
کی خاطر جیتنے کے بجائے ہم اپنے بچوں کو شیطان کے ہاتھ فروخت کرنے والے ہوں گے ۔ اگر آپ
نے پھیلنا نہ سیکھا اگر آپ نے اپنے معاشرے کو دوسرے پر غالب کرنا نہ سیکھا تو دوسرا معاشرہ آپ پر
غالب آجائے گا۔ آپ کمزور ہو جائیں گے، آپ کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ان تاریخی اسباق سے
نصیحت حاصل کریں۔ یہ غیر مبدل قوانین ہیں جو انسان کی تاریخ ہمیں سکھا رہی ہے۔ آپ سے کوئی
الگ سلوک نہیں کیا جائے گا۔ یہ وہ سلوک ہے جو خدا نے ہمیشہ قوموں سے کیا اور ہمیشہ کرتا چلا جائے
گا۔ اس لئے استغفار کے ساتھ دعا کرتے ہوئے اپنے حالات کا جائزہ لیں اور انکسار کے ساتھ
عظمت کردار پیدا کریں۔ ہر وہ شخص جو بظاہر کسی سوسائٹی کی طرف منسوب ہوتا ہے وہ یہ عزم کرلے کہ
میں نے محمد مصطفی ﷺ کی طرف اس طرح منسوب ہو جانا ہے کہ سوسائٹیوں کے فرضی رنگ بالکل
غائب ہو جائیں اور اڑ جائیں اور باریک سے باریک فلم ( جھلی ) بھی میرے اور میرے بھائی کے
عروسه
درمیان باقی نہ رہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔
خطبات طاہر جلد 1
خطبہ ثانیہ کے دران حضور نے فرمایا:
682
خطبہ جمعہ ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء
یہاں کی جماعت کے لئے خصوصیت کے ساتھ اور عموما جماعت کے لئے ایک پُر درد خبر ہے
وہ یہ کہ ہمارے ایک بہت مخلص احمدی ڈاکٹر عبدالخالق صاحب جنہوں نے افریقہ میں وقف کے بعد بڑی
عظیم الشان خدمات بھی سرانجام دیں اور یہ سارا خاندان ہی احمدیت کا بڑا فدائی خاندان ہے اچانک ا اچانک ان کو
بہت صدمہ پہنچا ان کی اہلیہ خالدہ ادیب خانم ، بڑی عمر بھی نہیں تھی زیادہ اور صحت بھی اچھی تھی ، اچانک سمجھ
نہیں آئی کہ کیا ہوا ہے لیکن اچانک بقضائے الہی وفات پاگئیں انا لله و انا الیه راجعون ۔ یہ ہمارے
یہاں کی جماعت کے ایک مخلص کارکن جو خدا کے فضل سے جنرل سیکرٹری جماعت احمد یہ ڈیٹرائٹ بھی
ہیں: ڈاکٹر بشیر الدین خلیل احمد صاحب ان کی خوشدامنہ بھی تھیں ۔ اس لئے عموما ہم سب کے لئے دکھ
کا موجب ہے لیکن خصوصًا جماعت ڈیٹرائٹ کے لئے یہ دوہرا صدمہ ہے کہ ان کے ایک بہت اچھے
کارکن کو یہ صدمہ پہنچا ہے۔ ان کی نماز جنازہ غائب جمعہ اور عصر کی نماز کے معا بعد ہوگی ۔ اللہ انہیں
غریق رحمت فرمائے اور ان کے پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین۔
خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا:
دعا کے لئے یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر بشیر الدین خلیل احمد صاحب کا ایک بچہ بیمار ہے جس کی
وجہ سے بچے کی والدہ بھی بہت پریشان تھی ان کو دوہری پریشانی ہوئی ہے۔ اس حالت میں چھوڑ کے
جانا پڑا اور ڈاکٹر صاحب بھی پریشان ہیں ان کی صحت کے لئے بھی خصوصیت سے دعا کریں کہ اللہ
تعالیٰ انہیں اعجازی شفا عطا فرمائے ۔ آمین ۔