اپنی ذات کے خلاؤں کو نیکیوں سے پُر کردیں اس سے مغربی معاشرہ آپ پر اثر انداز نہیں ہوگا اور آپ یقیناً غالب رہیں گے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے مغربی معاشرے میں بچوں کی تربیت اور ان کے مستقبل کے حوالے سے والدین کے خدشات پر گفتگو فرمائی۔ آپ نے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں واضح کیا کہ نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں اور خرابی تب پیدا ہوتی ہے جب انسان کے اپنے اندر نیکیوں کا خلا ہو۔ آپ نے والدین کو نصیحت فرمائی کہ وہ سب سے پہلے اپنی اصلاح کریں، تقویٰ اور اللہ تعالیٰ کی محبت اختیار کریں تاکہ ان کے نیک اثرات بچوں میں منتقل ہوں۔
موضوعات: تربیت اولاد، حسنات کا سیئات پر غلبہ، تقویٰ اور محبت الٰہی، مغربی معاشرے کے اثرات، والدین کی خود احتسابی
خطبات طاہر جلد 1
683
خطبه جمعه ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۷ء
اپنی ذات کے خلاؤں کو نیکیوں سے پر کر دیں اس سے
مغربی معاشرہ آپ پر اثر انداز نہیں ہوگا اور آپ یقیناً
غالب رہیں گے
( خطبه جمعه فرموده ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۷ء بمقام لاس اینجلس امریکہ )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
سفر کے دوران جس کا آغاز کینیڈا سے ہوا اگرچہ وہاں ایک دو دن ہی ٹھہرا اور بعد میں پھر
امریکہ آیا اور یہاں تقریبا یہ سفر نصف تک پہنچ چکا ہے۔ اس تمام سفر کے دوران جہاں جہاں بھی جانے
کا موقع ملا عموما احباب جماعت نے ایک سوال بڑی شدت کے ساتھ اٹھایا کہ جس ملک میں یا جن
ملکوں میں ہم رہ رہے ہیں یہاں کا معاشرہ اتنا گندہ ہو چکا ہے اور فضا اتنی زہریلی ہے کہ ہمیں اپنے
بچوں کے مستقبل سے متعلق فکر ہے۔ اس لئے ہمیں کوئی ایسی ترکیب بتائیں جس کے نتیجے میں ، جس
پر عمل کرنے سے ہم آئندہ اپنے بچوں کے بارے میں مطمئن ہو سکیں کہ یہ اسلامی اقدار کے ساتھ پلیں
گے،ساتھ جوان ہوں گے اور کسی طرح بھی یہ غیروں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔
کینیڈا میں جو مجلس سوال و جواب تھی اس میں بھی میں نے اس سوال کا جواب دیا اور بعد
میں خصوصیت کے ساتھ واشنگٹن میں بچوں کے اجلاس میں بھی میں نے اس مضمون کے بعض پہلوؤں
پر روشنی ڈالی ۔ چونکہ یہ سوال عام طور پر اٹھایا جا رہا ہے اور اکثر ذہنوں کو بے چین کر رہا ہے اس لئے
خطبات طاہر جلد ۶
684
خطبه جمعه ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۷ء
مناسب ہوگا کہ ان دونوں جوابوں کی اکٹھی ایک کیسٹ تیار کر لی جائے اور چونکہ اس خطبے میں بھی
میں اسی کے ایک اور پہلو پر گفتگو کروں گا اس لئے اس کو بھی ساتھ شامل کر لیا جائے اور تمام امریکہ کی
جماعتوں میں اس احتیاط میں اس احتیاط کے ساتھ ان میں ان کیسٹس کو بھجوایا جائے کہ خلا نہ رہ جائے ۔ اگر چہ کہ ئے ۔ اگر چہ کیسٹ کا نظام
اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ دو تین سالوں میں کافی مضبوط ہو چکا ہے اور تقویت پا چکا ہے لیکن جب
بھی میں نے تفصیلی جائزہ لیا ہے تو بہت سے خلا ضرور دکھائی دیتے ہیں اور یہ کہنا درست نہیں کہ کسی
ملک کی اہر جماعت میں باقاعدگی سے کیسٹس پہنچ رہے ہیں ہیں اور اس جماعت کے ہر فرد تک ان کی رسائی
ہے یا ہر فرد کو ان تک رسائی ہے۔ یہ نظام بھی ابھی نامکمل ہے کہ سنائی کیسے جائے اگر اکٹھا جماعت کو
کیسٹس سنانے کا انتظام نہ ہو جس میں خطبات ہوں یا خصوصی پیغامات ہوں تو بسا اوقات بہت سے
خاندان ایسے رہ جاتے ہیں جو اپنے طور پر تو سن ہی نہیں سکتے ۔ علاوہ ازیں بھی اگر جمعہ پر بھی یہ انتظام
کیا جائے تو آپ جانتے ہیں کہ جن ملکوں میں آپ بس رہے ہیں یہاں بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو
جمعہ پر حاضر ہی نہیں ہو سکتی اور کچھ جو جمعہ پر آتے ہیں مرد یا خواتین ان کے بچے ضروری نہیں کہ ساتھ
آسکیں ۔ اس لئے خلا کے احتمالات زیادہ ہیں بنسبت اس کے کہ یہ یقین کیا جائے کہ سب تک پیغام
پہنچ رہے ہیں۔
اس لئے ایسے اہم مضامین جن کا جماعت کی تربیت کے ساتھ یا ان کے بچوں کے مستقبل
کے ساتھ گہرا تعلق ہو ان کو زیادہ احتیاط کے ساتھ ، زیادہ محنت کے ساتھ احباب جماعت تک پہنچانے
کی کوشش کرنی چاہئے ۔ اس لئے جہاں اجتماعی انتظامات ہیں ان میں یہ جائزہ لینا ضروری ہے کہ کتنے
دوست تشریف لا سکے جو تشریف لائے ان سے مل کے یہ طے کرنا چاہئے کہ آپ اپنے بچوں کو کس
طرح سنائیں گے ، جو نہیں آسکے ان تک پہنچانے کا انتظام اگر یہ ان خطبات کے علاوہ عموما بھی
جماعت ایسا انتظام کرے اور اس توجہ کے ساتھ یہ انتظام کرے تو اس سے بالعموم ساری دنیا کی
جماعت کو بہت سے فوائد پہنچیں گے۔
خطبات ایک ایسا ذریعہ ہے جن کے ذریعے ساری دنیا میں خواہ کسی ملک سے تعلق کے
رکھنے والی جماعتیں ہوں ان میں یک جہتی اور یک سوئی پیدا ہو سکتی ہے۔ جماعت احمد یہ کہ مقاصد
میں ایک بڑا مقصد یہ ہے کہ اسلام کو عالمی بنایا جائے ، تمام عالم کے دوسرے مذاہب پر اس کو غالب کیا
خطبات طاہر جلد 1
685
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۸۷ء
جائے اور ایک اسلامی مزاج ساری دنیا میں پیدا کیا جائے ۔ اس ایک مزاج کو پیدا کرنے کے لئے
خلافت سے ساری جماعتوں کی وابستگی سب سے بڑا ذریعہ ہے جو دنیا میں کسی اور مذہبی جماعت کو اس
طرح حاصل نہیں اور پھر ہر ہفتے ایک ہی قسم کے مزاج کو دنیا میں پیدا کرنے کی خاطر ایک ہی خطبہ کو ہر
جگہ پھیلانا اور ایسے خطبے کو پھیلانا جس کا سننے والا یہ سمجھتا ہو کہ میرا اس بیان کرنے والے سے ایک ایسا
گہر ا روحانی تعلق ہے کہ جو باتیں بھی کہی جا رہی ہیں میں عہد کر چکا ہوں کہ میں انہیں توجہ سے سنوں گا جارہی
اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
یہ بات بھی دنیا میں کسی اور مذہبی نظام کو حاصل نہیں ۔ اس لئے اگر اس دنیا کی وحدت کسی
جماعت سے وابستہ ہے تو وہ جماعت احمد یہ ہی ہے لیکن جماعت احمد یہ کو خدا تعالیٰ نے جو نظام مہیا فرما
دیا ہے جو انتظامات مکمل کر دیئے ہیں اگر خود یہ جماعت اس سے استفادہ نہ کرے تو پھر دنیا کی وحدت
تو در کنار اپنی وحدت کو بھی برقرار نہیں رکھ سکے گی اور میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ بسا اوقات اس کمی کی
وجہ سے مختلف جماعتوں کے مزاج مختلف ہونے لگتے ہیں ۔ جہاں با قاعدگی سے خطبات پہنچانے کا
انتظام نہیں وہاں کئی قسم کے ایسے خیالات کئی قسم کے ایسے تو اہمات دلوں میں پیدا ہوتے رہتے ہیں جن
کا ساتھ ساتھ علاج نہیں ہو رہا ہوتا اور وہاں مختلف مزاج میں جماعتیں پرورش پا رہی ہوتی ہیں دنیا کی
دوسری جماعتوں سے فرق کے ساتھ ان کی تربیت ہو رہی ہوتی ہے۔
اس لئے بالعموم ابھی یہ بہت ضروری ہے اور خصوصا ایسی جگہ جیسے لاس اینجلس ہے، بہت
پھیلی ہوئی جماعتیں ہیں گھروں کے درمیان فاصلے بہت ہیں، شہر بہت بڑا ہے، بداثرات بہت زیادہ
ہیں اور ایک مسجد اگر بنا بھی دی جائے تو تب بھی اس مسجد تک سب کی رسائی عمل ممکن نہیں ہے۔ تو ایسی
جماعتوں میں تو خصوصیت کے ساتھ یہ انتظام ضروری ہے کہ مرکز سے ان کا رابطہ مکمل رہے اور ہر
بڑے چھوٹے تک خلیفہ وقت کی آواز میں وہ باتیں پہنچیں جن پر عمل کرنا وقت کے تقاضوں کے لحاظ
سے خصوصیت سے بہت ضروری ہے۔
اس تمہید کے بعد میں اب اس مضمون کی طرف آتا ہوں جس کا میں نے ذکر شروع میں چھیڑا
کہ بچوں کی حفاظت کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے ۔ جو باتیں میں پہلے بیان کر چکا ہوں انہیں دوہرانے
کی ضرورت نہیں لیکن قرآن کریم کی ایک آیت کو خصوصیت کے ساتھ پیش نظر رکھتے ہوئے آج میں اس
خطبات طاہر جلد 1
686
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۸۷ء
مضمون پر روشنی ڈالوں گا۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرمایا ہے:۔
إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ (هود: ۱۱۵) کہ یقیناً حسنات برائیوں کو دور ر کر دیتی
ہیں۔ یہ ایک ایسا مضمون ہے جس کے متعلق بالعموم بہت ہی غلط فہمی پائی جاتی ہے۔ عام طور پر یہ سمجھا
جاتا ہے کہ برائیاں نیکیوں کو کھا جاتی ہیں اور اس وجہ سے یہ خوف پیدا ہوتا ہے کہ ہم ایسے ماحول میں
ہیں جو برا ہے اس لئے ہمیں خطرہ ہے کہ یہ برائی ہم پر غالب نہ آجائے ۔ قرآن کریم نے اس مضمون کو
بالکل برعکس شکل میں پیش فرمایا ہے۔ فرمایا اگر تم واقعی اچھے ہو تو تمہیں برائی سے خوف کرنے کی کوئی
ضرورت نہیں برائیاں تم سے خوف کھائیں گی کیونکہ برائیوں کی فطرت میں ایک کمزوری داخل ہے کہ
حسنات کا مقابلہ نہیں کر سکتیں اور حسنات ان پر بھی ضرور غالب آتی ہیں۔ یہ ایک ایسا بالکل نیا اور اچھوتا
مضمون ہے جس کا دنیا کے دوسرے مذاہب میں اشارہ تو شاید ذکر ملے مگر اس طرح وضاحت کے ساتھ
اس قوت کے ساتھ آپ کو دنیا کی کسی الہامی کتاب میں اس مضمون پر روشنی پڑتی ہوئی دکھائی نہیں دے گی۔
چنانچہ اس مضمون کو مزید تقویت دیتے ہوئے قرآن کریم فرمایا ہے:۔
جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا
( بنی اسرائیل:۸۲)
دیکھو! حق آگیا ہے اور اب باطل کے مقدر میں بھاگنے کے سوا کچھ بھی نہیں لازما باطل کو
بھاگنا ہوگا ۔ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا اس کی فطرت میں یہ بات داخل ہے کہ وہ بھاگے۔
إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ کے پیغام کے ساتھ جب یہ نظارہ قرآن میں موجود ہے۔
اس کے بعد کسی احمدی کے لئے اس خوف کی تو ضرورت بہر حال نہیں کہ معاشرے کی برائیاں ہماری
بھلائیوں کو کھا جائیں گی لیکن کچھ اور خوف کی ضرورت بہر حال ہے۔ اس لئے ہمیں اس خوف کا تجزیہ
کرنا ہو گا کہ اصل قصہ کیا ہے؟ کیونکہ محض یہ کہہ دینا کہ تم اچھے ہو اس لئے تم ضرور غالب آؤ گے یہ کافی
نہیں ہے کیونکہ امر واقع یہ ہے ہم دیکھتے ہیں بہت سے خاندان اردگرد کے ماحول سے متاثر ہوتے
ہیں ، اپنی ان خوبیوں کو بظاہر چھوڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جن پر وہ بظاہر قائم دکھائی دیتے تھے
اور برائیوں کی طرف سرکتے ہوئے نظر آتے ہیں، ان کی اولادیں ضائع ہوتی نظر آرہی ہوتی ہیں ، ان
کے مزاج بدل جاتے ہیں ، ان کے دین کے رجحانات میں تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے، ان کی آنکھوں میں
خطبات طاہر جلد 1
687
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۸۷ء
وہ تعلق قائم نہیں رہتا جو اچھے تربیت یافتہ بچوں کی آنکھوں میں دکھائی دینا چاہئے۔ دین سے اپنائیت
دکھائی نہیں دیتی ، ایک غیریت پیدا ہو جاتی ہے۔ تو ایک طرف یہ واقعات ہمیں دکھائی دے رہے ہیں
جس سے ہم کیسے آنکھیں بند کر سکتے ہیں؟ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ حسنات چونکہ برائیوں کو کھا جاتی ہیں
اس لئے ہمیں کوئی ڈرنے کی ضرورت نہیں ، بے فکر رہیں خود بخود ہماری خوبیاں غالب آجائیں گی۔
تو ان دو تضادات میں بیچ میں کونسی ایسی راہ ہے جسے ہم تلاش کریں اور سب سے پہلے تو یہ
کوشش کریں کہ ان تضادات کا وجود ممکن کیسے ہے۔ قرآن کریم تو سچائی ہے اور ایک سچائی کا دوسری
سچائی سے تضاد ہو ہی نہیں سکتا ۔ یہ نا ممکن ہے کہ قرآن کریم ایک بات بیان فرما رہا ہو اور حقائق اس کی
مخالفت کر رہے ہوں اس لئے اس تجزیے کے لئے مزید غور کرنا ہو گا۔ اس الجھے ہوئے مسئلے کو پہلے حل
کرنا ہو گا کہ یہ تضاد ہے کیوں؟ ہمارا مشاہدہ کچھ اور بتا رہا ہے۔ قرآن کریم کی آیت کچھ اور بیان فرما
رہی ہے اور دونوں میں گویا مشرق اور مغرب کا بعد ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ قرآن کریم ہی سچا ہے اور اصل بات یہ ہے کہ ہمارا مشاہدہ بھی درست
۔
ہے مگر ان دونوں کے درمیان جو تضاد ہے وہ ہماری نظر کی کمی کی وجہ سے ہے۔ جب ہم کہتے ہیں کہ عملاً
لوگ ضائع ہو رہے ہیں تو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اچھے تھے اور اچھے ہونے کے باوجود ضائع ہو گئے ، یہ بات
غلط ہے۔ وہی ضائع ہوتے ہیں جو اچھے نہیں ہیں۔ جن میں حسنات ہیں وہ کبھی ضائع نہیں ہوا
کرتے۔ جن میں خوبیاں ہیں ان کی خوبیاں لازما غالب آیا کرتی ہیں ۔ ہاں! جنہیں زعم ہو کہ ہم اچھے
ہیں جنہیں دھوکا ہو کہ ہم خو بیوں پر قائم ہیں ، وہ سمجھتے ہوں کہ ہم ٹھوس مقامات پر فائز ہیں لیکن بیچ میں
سے وہ کھو کھلے مقامات ہوں ، ریت کے محلوں پر کھڑے ہوں ، ان لوگوں نے تو گرنا ہی گرنا ہے ۔ اس
لئے نسلیں ہی وہ ضائع ہوتی ہیں جو حسنات سے خالی ہوتی ہیں ۔ ان لوگوں کی نسلیں ضائع ہوتی ہیں جن
کو حسنات پر زعم ہوتا ہے لیکن عملاً وہ حسنات سے خالی ہوتے ہیں اور یہ اصول یقینی اور قطعی ہے کہ برائیاں
حسنات کو نہیں کھایا کرتی خلاؤں میں داخل ہوا کرتی ہیں ۔ حسنات کے نام سے آپ کے سینے اور آپ
کے اعمال بھر نہیں سکتے۔ وہ عمل سے بھرتے ہیں جو حسن عمل ہو، جو نیک عمل ہو، نیک عادات سے بھرتے ہیں۔
پس آپ کے وجود اگر نیک ناموں سے تو وابستہ ہوں اور بظاہر ارد گر د نیکی کا ملمع بھی موجود
ہو لیکن اندر سینے میں خلا ہو، آپ کے اعمال میں خلا ہو تو قانون قدرت ہے کہ خلا باقی نہیں رہا کرتا، اس
خطبات طاہر جلد ۶
688
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۸۷ء
خلا کو ضرور کوئی چیز بھرتی ہے۔ اگر نیکی نے نہیں بھرا تو بدی اس کو ضرور بھرے گی ۔ اس لئے قرآن کریم
جب یہ فرماتا ہے کہ إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ تو مراد یہ ہے کہ اپنے نفوس کا پہلے جائزہ
لو۔ اگر برائیاں تم پر غالب آ رہی ہیں تو یقین کرو کہ تمہارے اندر حسنات موجود نہیں ، یقین کرو کہ
تمہیں وہم ہے کہ تم اچھے ہو اور اپنی خلاؤں کو تلاش کرو اور ان خلاؤں کو نیکیوں سے بھرنے کی کوشش کرو
کیونکہ جو وجو د نیکیوں سے بھر جاتے ہیں ان پر کبھی بدی غالب نہیں آیا کرتی ۔
چنانچہ ایک قرآن کریم اس مضمون کو عملاً تاریخ کی روشنی میں بھی پیش فرماتا ہے۔ انبیاء کا
آغاز ہمیشہ ایسے ماحول میں ہوتا ہے جس پر بدی غالب آچکی ہوتی ہے، ہر طرف بدی ہی بدی کا دور دورہ
ہوتا ہے۔ قرآن کریم اس نقشے کو آنحضرت ﷺ کی آمد سے پہلے کی حالت کو یوں بیان فرماتا ہے کہ:
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲)
خشکی اور تری سارے بدیوں سے بھر گئے تھے کوئی جگہ بھی فساد سے خالی نہیں تھی۔ ایک
محمد مصطفی ﷺ کو فائز کیا گیا اور اس دن سے مسلسل آپ کی زندگی کے آخری سانس تک بدیوں کو
بھاگنا پڑا اور آپ کی نیکیوں کو ان پر غالب آنا تھا اور اور وہ غالب آ کر رہیں ۔ ایسے گندے ماحول میں
قدم رکھ کر اس کو اپنے گرد و پیش نور سے بھر دیا اور ایسی حیرت انگیز حسنات عربوں کو عطا کیں کہ ان کی
کیفیت بدل گئی، ان کی کایا پلٹ گئی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس مضمون کو نثر اور نظم
میں بیان فرماتے ہیں اور بڑی گہرائی سے اس پر روشنی ڈالتے ہیں کہ کس طرح حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
کی نیکیاں تھیں جو ماحول پر غالب آئیں اور ہر وہ وجود جو نیک وجود پیدا ہوا وہ آپ کی نیکیوں کی
برکت سے پیدا ہوا اور یہی مضمون آج بھی جاری ہے جیسا کہ میں نے پہلے بھی جماعت کو اس طرف
متوجہ کیا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی حسنات ہی ہیں جو پہلے بھی غالب آئیں تھیں اور آج بھی غالب
آئیں گی ان کے سوا کچھ بھی نہیں ہے دنیا میں۔ اس لئے انہیں اپنائے بغیر ہتھیاروں سے لیس کئے
بغیر میدان میں نکلنا اور پھر یہ خیال کر لینا کہ ہم اپنے آپ کو یا اپنی اولاد کو بچاسکیں گے یہ درست خیال
نہیں ۔ یہ تو ویسی بات ہے کہ لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں۔ غالب کہتا ہے :
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا!
لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
صلى الله
عروسه
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۶
689
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۸۷ء
( دیوان غالب صفحه : ۱۸۲)
تو جہاں محبت ہو وہاں اس چیز کو سادگی کہہ دیتے ہیں لیکن جہاں محبت نہ ہو اور جذبات سے
عاری نظر سے دیکھا جائے وہاں اس چیز کا نام حماقت ہوتا ہے، انتہائی بیوقوفی کہا جاسکتا ہے۔
پس ایسی قوم جو ہتھیاروں کے بغیر نکلے اور دنیا پر غالب آنے کے دعوے کرے وہ حماقت
میں تو مبتلا قراردی جاسکتی ہے لیکن اس کے لئے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کوئی دور کا بھی امکان ہے کہ یہ کبھی
دنیا پر غالب آجائے گی ۔ اس لئے قرآن کریم نے بعض چھوٹی چھوٹی آیات میں حکمتوں کے دریا بند کر
رکھے ہیں جیسے کوزے میں دریا بند کرنے کا محاورہ ہے۔ واقعہ قرآن کریم میں ایسے کوزے ہیں جن
میں حکمتوں کے دریا بند ہیں۔ تو اس چھوٹی سی آیت نے ہمیں اپنی کمزوریوں کی طرف توجہ دلا دی۔
ہمیں یہ بتایا کہ ہمارا مقام کیا ہے؟ ہمیں یہ سکھایا کہ اگر ہم اپنی نسلوں کو بچانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے
آپ کو بچائیں۔ جب تک ہم اپنے وجود کو نیکیوں سے نہیں بھرتے اس وقت تک آئندہ نسلوں کی
حفاظت کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔
تو امر واقعہ یہ ہے کہ وہی لوگ ہیں جن کی اولادیں ضائع ہوتی ہیں جن کے اندر خلا ہیں جو
خود مادیت سے پہلے متاثر ہو چکے ہوتے ہیں۔ وہ خود اپنا سر خم کر چکے ہوتے ہیں دنیا کے رعب کے
سامنے اور ان کی برائیوں کو بظاہر برائیاں سمجھتے ہوئے بھی ، ان کی طرف ان کو جانے دیتے ہیں اور اس
وقت تشویش محسوس نہیں کرتے۔ جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں، جب ان کی عادات پختہ ہو جاتی ہیں
اس وقت ان کا کل نیکی کا جذبہ اچانک جیسے ہوش آ جائے اس کو ، اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ اچھا
اچھا! میری اولاد تو ضائع ہو رہی ہے اس کو بچانے کی کوشش کی جائے۔
قرآن کریم بتاتا ہے کہ بچانے کی کوشش ہمیں اپنی ذات سے کرنی پڑے گی ۔ اگر ہمارے
دل نیکیوں سے بھرے ہوئے ہیں ، اگر ہمارے اعمال حسن ہیں تو پھر نہ ہمیں خوف ہے نہ ہماری اولا د کو
کوئی خوف کیونکہ ایسی صورت میں ہم اپنی اولاد کو بھی صحیح معنوں میں نیک بنانے کی بچپن سے کوشش کر
سکتے ہیں۔ اگر یہ نہیں ہے، اگر دنیا سے مرعوب ہیں تو پھر کوئی ایسی ترکیب کارگر نہیں ہوگی جو میں آپ کو
زبانی بتا سکوں ۔
اب اس پہلو سے آپ اپنا جائزہ لیں اپنے گردو پیش کا جائزہ لیں، اپنی تمناؤں کے رخ
خطبات طاہر جلد ۶
690
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۸۷ء
صلى الله
دیکھیں کسی طرف ہیں؟ کن باتوں سے آپ کو خوشیاں : سے آپ کو خوشیاں ہوتی ہیں؟ کن باتوں سے دل لذتوں سے بھر
جاتے ہیں؟ اگر وہ دنیا کی تعلیمات ہیں جو بچے آپ کو بتاتے ہیں کہ ہم نے اس طرح حاصل کر لیں ،
اتنے بڑے کارنامے حاصل کئے ، خاص جو غیر معمولی ذہین گروپ ہیں ان میں ہم داخل ہو گئے اور ان
کی انگریزی سن کر آپ مرعوب ہو جاتے ہیں ، ان کے اچھے نمبر دیکھ کر آپ مرعوب ہو جاتے ہیں اور
کبھی آپ کو خیال نہیں آتا کہ بچپن سے ان کے اندر دین کی محبت پیدا نہیں ہوسکی، قرآن کریم کی
تلاوت اچھی نہیں کرتے ، آنحضرت ﷺ کی پیار کی باتیں نہیں کرتے۔ اگر ان کے اندر بچپن ہی سے
دین کی محبت کا جذبہ پیدا نہیں ہوا اور آپ فکر مند نہیں ہوتے ، غیر معمولی طور پر آپ غمگین نہیں ہو
جاتے ، اداس نہیں ہو جاتے، بے چین نہیں ہوتے ، اس بات کو محسوس کر کے شروع ہی سے دعا ئیں
نہیں کرتے تو پھر آپ کے اندر خلا ہیں اور یہ خلا ایسے ہیں جن کو بدیوں نے بہر حال بھرنا ہے کیونکہ
قانون قدرت ہے کہ کوئی جگہ خالی نہیں رہ سکتی ۔ وہی خلا ہیں جو بچوں میں بڑے ہو جایا کرتے ہیں ۔
بعض اوقات انسان کو اپنے خلا دکھائی نہیں دیتے لیکن بچے کے آئینے میں وہ خلا دکھائی
دینے لگتے ہیں۔ بچہ ماں باپ کی تصویر بنا رہا ہوتا ہے اور ماں باپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بچے کی شکلیں ہیں
جو ہم دیکھ رہے ہیں ۔ ماں باپ کا اندرونہ بچوں میں منعکس ہورہا ہوتا ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر حالت
میں ایسا ہو مگر میں دنیا کے عمومی قوانین بتا رہا ہوں ۔ عام طور پر قومی تاریخیں اس طرح بنتی اور بگڑا کرتی
ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم نے ایک اور جگہ واضح طور پر یہ بیان فرمایا کہ وہ لوگ جو خدا کو یاد کرتے ہیں اور
خدا کو یاد رکھتے ہیں وہ نہیں بگڑا کرتے ، ان کی اولادیں بگڑا کرتی ہیں جو آہستہ آہستہ خدا کو یاد کرنا چھوڑ
دیتے ہیں لیکن ان کو پتا نہیں لگتا۔ اولاد کو خطرہ ہوتا ہے اولاد میں جا کر وہ تصویر نمایاں ہو جاتی ہے۔
چنانچہ جو خدا کو یا د رکھنے والے ہیں ان پر تو غیر غالب نہیں آسکتا ۔ جو خدا کو یاد رکھنے کا دعویٰ رکھتے ہیں
ان میں بھی بسا اوقات برائیاں نمایاں طور پر دکھائی نہیں دیتیں لیکن ان کی اگلی نسل اس پول کو کھول دیتی
ہے اور ان کی کمزوریوں کے راز طشت از بام ہو جاتے۔ چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے:۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلَتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا
اللهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ
فَأَنْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ أُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ (الحشر : ۱۹-۲۰)
خطبات طاہر جلد ۶
691
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۸۷ء
دیکھو! اپنی اولادوں کی فکر کرو۔ اگر تم یہ فکر نہیں کرو گے کہ کل کے لئے کل آئندہ زمانے
کے لئے تم کیسے لوگ آگے بھیج رہے ہو تو تمہیں اس کا شدید نقصان پہنچے گا اور تمہارے وہ اعمال جن
کے نتیجے میں آئندہ اولا دیں خراب ہوں گی وہ خدا کی نگاہ میں ہیں ۔ یعنی تمہارے اعمال ہیں لیکن ان کا
اثر اولادوں کے اوپر ظاہر ہونے والا ہے۔ تمہیں دکھائی نہیں دے رہا وہ اثر لیکن آئندہ اولا دیں ایسی
ہیں جن کے بارے میں تم پوچھے جاؤ گے۔
یہ ہے وہ بنیادی مضمون جس پر آپ غور کریں تو یہ مسئلہ آپ کو اور زیادہ وضاء کو اور زیادہ وضاحت سے سمجھ
آجائے گا۔ فرماتا ہے خدا تمہارے اعمال سے واقف ہے، خوب باخبر ہے اور اس طرز بیان میں زوراس
بات پر دیا گیا ہے گویا تم باخبر نہیں ہو مگر خدا با خبر ہے، تم بے خبر ہو اور خدا با خبر ہے۔ اِنَّ اللهَ خَبِير ہومگر با
بِمَا تَعْمَلُونَ تمہیں معلوم نہیں کہ تم کیا کر رہے ہو لیکن اللہ خوب خبر رکھتا ہے۔ یہ ہے بنیادی بیان
اور اس کے ساتھ ہی یہ فرمایا گیا ہے کہ اپنی اولادوں کی فکر کرو۔ مراد یہ ہے کہ تمہارے بعض اعمال ایسے
ہیں تمہیں علم ہی نہیں کہ ان کے کیا اثرات پیدا ہو رہے ہیں اور خدا جانتا ہے کہ ان کے اثرات تمہارے
تک محدود نہیں رہیں گے، آئندہ نسلوں تک پھیلیں گے۔ اس لئے اے تقوی اختیار کرنے والو ! خوب
خیال رکھو اور فکر کرو کہ آئندہ زمانوں کے لئے تم کیا بھیج رہے ہو۔
پس اس وضاحت کے ساتھ خوب معلوم ہو جاتا ہے کہ قرآن کریم ایسے اعمال کی بات کر رہا
ہے جن کا اثر مستقبل پر پڑتا ہے اور انسان کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیسے اعمال ہیں لیکن خدا جانتا ہے کہ
مستقبل پر وہ ضرور اثر دکھائیں گے اس لئے متنبہ فرماتا ہے۔ فرمایا:۔
وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ أُولَئِكَ هُمُ
الْفَسِقُونَ
ایسے لوگوں کی طرح نہ بنو جو خدا کو بھول جائیں کیونکہ پھر خدا ان کو اپنے حال سے بے خبر کر
دیتا ہے۔ فَأَنْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ وہ خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہیں ۔
اب دیکھ لیں اس مضمون کا اس سے کتنا گہرا اور براہ راست تعلق ہے۔ جو قوم جو اپنے اعمال
سے بے خبر ہو وہی ہے جو اپنے آپ کو بھول رہی ہے۔ اسی کی تفصیل بیان فرمائی گئی ہے اگلی آیت
میں ۔ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ خدا جانتا ہے کہ تم کیا کر رہے اور تم نہیں جانتے کیونکہ تم وہ ہو
خطبات طاہر جلد 1
692
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۸۷ء
جو خدا کو بھول چکے ہو اور جو خدا کو بھول جائیں خدا ان کو اپنا آپ بھلا دیا کرتا ہے۔ اپنے حال سے
بے خبر کر دیتا ہے اور نتیجہ یہ نکلتا۔ در نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آئندہ پھر فاسق نسلیں پیچھے چھوڑ دیتے ؟ دیتے ہیں۔
اس لئے سب سے پہلی فکر اپنی کریں، اولاد کی باری تو بعد میں آئے گی۔ اگر آپ کے
رجحانات درست ہیں ، اگر آپ کا اللہ تعالیٰ سے گہرا تعلق ہے، اگر آپ خدا کو نہیں بھولے تو پھر آپ
کے دل خدا کے نور سے بھرے رہیں گے اور ان پر بدی غالب نہیں آسکتی۔ خدا کا ذکر کرنے والی
قوموں پر غیر اللہ کو غلبہ نصیب نہیں ہو سکتا۔
اس مضمون کو قرآن کریم کی ایک اور آیت بھی بیان فرما رہی ہے جہاں شیطان نے
خدا تعالیٰ سے اجازت مانگی ہے کہ مجھے موقع دے قیامت تک کہ میں تیرے بندوں کو آزماؤں اور
انہیں راہ راست سے بھٹکانے کی کوشش کروں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ٹھیک ہے جو تیرا زور ہے لگا اپنے
لاؤ لشکر لے کر میرے بندوں پر چڑھا دے لیکن میں تجھے یہ بتاتا ہوں کہ جو میرے بندے ہیں ان پر تو
غالب نہیں آسکے گا۔ جو میرے ہو چکے ہیں ان پر تیرا کوئی زور نہیں چلے گا۔ اس سے بھی پتا چلتا ہے کہ
حقیقی نیکی کے اوپر بدی غالب آہی نہیں سکتی بلکہ حقیقی نیکی ہے جو بدیوں کو ختم کرتی ہے۔ اس لئے اگر
ہمارے اندر کمزوریاں اور خلا ہیں اور ہماری نیکیوں کے خول ہیں جن کے اندر رس کوئی نہیں ، ان کے اندر
حقیقت میں کوئی ٹھوس وجود نہیں ہے بلکہ چھلکے ہیں۔ تو پھر ایسے چھلکوں کو تو بدیاں ضرور کھا جائیں گی۔
سب سے پہلے اپنے نفس کا جائزہ لینا ضروری ہے، اپنے ماحول کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
میاں بیوی دونوں جن کی اولاد ہے جو فکر کرتے ہیں کہ اولاد کا کیا بنے گا ان کو پہلے اپنی فکر کرنی چاہئے ،
اپنے تعلقات پہلے اسلامی رنگ میں درست کرنے چاہئیں۔ اپنے ماحول کو درست کرنا چاہئے ، اپنے
رجحانات کو درست رکھنا چاہئے ۔ ہر بات میں دین کو فضیلت دینے کی عادت ڈالنی چاہئے ۔ اگر سارا
دن گھر کے ماحول میں دنیا کی لذتوں کی باتیں ہو رہی ہوں ، یہ ذکر چل رہے ہوں کہ فلاں کے پاس
فلاں چیز آگئی ہے اور ہم نے یہ چیز ابھی لینی ہے ، اس طرح ہم مکان بنائیں گے، اس طرح ہم یہ
کریں گے ، اس طرح وہ کریں گے۔ اس طرح اولاد کو اچھی تعلیم دلوائیں گے اور وہ دنیا میں بڑے
آدمی بنیں گے۔ اگر ذکر ہی یہ چلتے ہوں اور مقابلے ہوں آپس میں مادیت کے حصول کے لئے تو پھر
یہ خیال کر لینا کہ ہماری اولا د نیک بھی رہے بہت اچھی ہو، یہ خیال تو اچھا ہے مگر نتیجہ اس کا اچھا نہیں نکلا
خطبات طاہر جلد 1
693
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۸۷ء
کرتا۔ اچھے نتائج کے لئے خیالات کے ساتھ ٹھوس حقائق کا شامل ہونا بھی ضرور ہوا کرتا ہے۔
پس اس پہلو سے سارے امریکہ کی جماعتوں اور کینیڈا کی جماعتوں کو جن تک یہ آواز پہنچتی
ہے خصوصیت کے ساتھ اور تمام عالم کی جماعت کو بالعموم اس قرآن کریم کے بیان فرمودہ نکتے کی
طرف بہت گہری توجہ کرنی چاہئے ۔ آپ حسنات پر قائم ہیں کہ نہیں؟ یہ پہلا سوال ہے۔ ہے۔ آپ آپ کے دل
واقعہ نیکی کی طرف مائل ہیں کہ نہیں؟ کیا آپ دین کو دنیا پر فضیلت دیتے ہیں یا نہیں دیتے ؟ اگر ان
سوالات کے جوابات مثبت ہیں تو میں قرآن کی زبان میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی اولادیں تو
ضائع نہیں ہوں گی انشاء اللہ تعالیٰ ۔ سوائے اس کے کہ بعض دوسری حماقتیں اور کمزوریاں آڑے
آجائیں اور وہ بد قسمتی کے ساتھ اولاد پر بداثرات ڈال دیں۔ بعض دفعہ لوگ نیک بھی ہوتے ہیں
خوبیوں سے مزین ہوتے ہیں لیکن خبردار نہیں ہوتے ۔ چنانچہ قرآن کریم نے خبردار رہنے کی طرف بھی
بار بار ہمیں توجہ دلائی ہے۔ اس وجہ سے بعض نیکوں کی اولادیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں ۔ وہ خود نیک
ہوتے ہیں مثلاً ماں بھی، باپ بھی دونوں نیکیوں سے بھرے ہوتے ہیں ، نماز میں پڑھ رہے ہیں خدا کو
یاد کرتے ہیں لیکن قرآن کریم فرماتا ہے کہ یہ بھی کافی نہیں ۔ تمہیں باخبر رہنا پڑے گا، ہوشمند رہنا
پڑے گا کہ دیکھو کہ تمہاری اولاد کدھر جا رہی ہے؟ اگر سچی نیکیاں ہوں اور ہوشمندی ساتھ شامل ہو
جائے اگر اولاد کی طرف گہری فکر والی توجہ بھی پیدا ہو جائے تو پھر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہ والی پیدا
اولادیں ضائع نہیں ہوا کرتیں۔
جو کمزوریاں ان معاشروں میں ہیں وہ کمزوریاں میری نظر کے سامنے ہیں میں ان سے
خوب واقف ہوں لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ایسے سینکڑوں احمدی خاندان ہیں جو انہی کمزور
ماحولوں میں پل رہے ہیں اور ان کو کوئی خطرہ نہیں۔ ان کے بچے بھی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ صحیح
خطوط پر جوان ہو رہے ہیں وہ خود بھی اپنے آپ کو نہ صرف محفوظ سمجھتے ہیں بلکہ ارد گرد اپنے ماحول پر
نیک اثرات مترتب کرتے چلے جارہے ہیں۔
پس وہ قرآن کریم کی اس آیت کی سچائی کا زندہ ثبوت ہیں اور باقیوں کے لئے وہ روشنی کا
مینار ہیں ۔ امیدیں ان سے وابستہ ہیں کیونکہ اگر ایسا بعض خاندانوں میں ممکن ہے تو باقی خاندانوں
میں کیوں ممکن نہیں ۔ اس لئے سب سے پہلے تو اس احساس کمتری کو دور کریں کہ آپ گویا بدیوں سے
خطبات طاہر جلد 1
694
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۸۷ء
خوف کھا سکتے ہیں یا بدیاں آپ پر غالب آسکتی ہیں۔ قرآن کریم خبر دیتا ہے کہ ہرگز ایسا نہیں ہو گا۔ تم
نیکیوں پر قائم رہو تو بدیاں تم سے بھاگیں گی تمہیں بدیوں سے بھاگنے کی ضرورت نہیں۔
صلى الله
پس وہ لوگ جو مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہم اولاد کی خاطر ملک کو چھوڑ جائیں ان کو میں یہی
جواب دیتا ہوں کہ اگر آپ اتنے کمزور ہیں کہ آپ بچ نہیں سکتے تو پھر بہتر یہی ہے کہ دنیا چھوڑیں اور
دین کو فضیلت دیں، بھاگ جائیں یہاں سے لیکن محمد رسول اللہ ﷺ کو بھا گنا ویسے زیب دیتا نہیں ۔
آنحضرت ﷺ نے تو ساری دنیا کی تقدیر بدلنی ہے اور اپنے غلاموں کے ذریعے بدلنی ہے۔ ان کے عروسه ۔
ذریعے بدلنی ہے جو آپ کے پیچھے چلنے والے، آپ سے محبت کرنے والے، آپ کی سنت کو زندہ
کرنے والے ہیں۔ اگر وہی میدان چھوڑ کے بھاگنے لگیں تو پھر دنیا کی تقدیر کون بدلے گا ؟ کہاں سے
وہ لوگ آئیں گے؟ آسمان سے ایسی باتوں کے لئے فرشتے تو نازل نہیں ہوا کرتے۔ زمین فرشتے
اگایا کرتی ہے اور آنحضرت ﷺ کی سنت سے آج بھی ایسے فرشتے دنیا میں پیدا ہو سکتے ہیں ، ہور ہے
صلى الله
سلم
ہیں اور یقین ہے کہ آئندہ بھی انشاء اللہ ہوتے رہیں گے۔
تو اپنے اندر پہلے احساس پیدا کریں مضبوطی کا ، قوت کا ۔ واضح طور پر یہ بات سمجھ لیں کہ
آپ مغلوب ہونے کے لئے پیدا نہیں کئے گئے غالب آنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔ شرط یہ ہے
کہ قرآن کریم سے غالب آنے کے راز سیکھ لیں ۔ شرط یہ ہے کہ اس فلسفے کو خوب اچھی طرح جان
جائیں کہ خلا سے دنیا فتح نہیں ہوا کرتی ٹھوس باتوں سے دنیا فتح ہوا کرتی ہے۔ پس اپنی نیکیوں کو
یا اپنے نیک تصورات کو نیک اعمال کی صورت میں ڈھالیں اپنے خلاؤں کا جائزہ لیتے رہیں انہیں
بھرنے کی کوشش کریں اور اس کے نتیجے میں آپ دیکھیں گے کہ انشاء اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کی اولاد
بھی ماحول سے خطرہ محسوس کرنے کی بجائے ماحول پر غالب آنے لگے گی ۔ یہ تو ایک عمومی بات ہے۔
سوال یہ ہے خلا بھر نے کیسے ہیں؟ قرآن کریم کا مطالعہ کریں تو یہ بات صاف نظر آجاتی
ہے کہ ہر وقت انسان کو اپنا نگران رہنا پڑتا ہے، ہر وقت متلاشی رہنا پڑتا ہے اور حقیقت میں تقویٰ کا
مضمون اس چیز سے بڑا گہرا تعلق رکھتا ہے۔ تقویٰ کا ایک معنی ہے خوف کا ۔ اللہ کا تقوی اختیار کرو۔
خوف کس بات کا ؟ اللہ سے تو خوف نہیں کھایا جاتا ۔ ان معنوں میں اللہ وہ ڈرنے والی چیز تو نہیں وہ تو
پیارا وجود ہے، اسے تو اپنایا جاتا ہے ہر وقت اس کی باتیں ہوتی ہیں۔ جس کا خوف ہوانسان ہر وقت
خطبات طاہر جلد 1
695
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۸۷ء
اس کا ذکر تو نہیں کرتا رہتا۔ اس لئے جب آپ تقوی کے مضمون کو سمجھیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو
نیکیاں کی پیدا کرنے کا مضمون بھی خود بخود سمجھ آجائے گا ۔ جس چیز سے آدمی ڈرے بھوت ہے یا بچے
بھوتوں ۔ سے ڈرتے ہیں یا چڑیلوں کے نام سے خوف کھاتے کھاتے ہیں۔ ہیں ۔ : جتنا آپ ان کا ذکر کریں گے اتنا
ہی ان کی چیخیں نکلیں گی ڈر کے مارے کہ یہ کیا کر رہے ہو ۔ اس لئے کبھی آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بھوتوں
اور چڑیلوں سے خوف کھاؤ اور ہر وقت بھوتوں اور چڑیلوں کا ذکر کرتے رہو۔ جس چیز سے آدمی ڈرتا ہے اس
سے بھاگتا ہے، اس کے نام سے بھی بھاگتا ہے۔ پس جو بھی مطلب ہے تقویٰ کا یہ مطلب بہر حال نہیں
کہ اللہ تعالی سے ڈرو اور اللہ تعالیٰ کو بلا سمجھو اور مصیبت جانو۔
پھر تقویٰ کا کیا مطلب ہے؟ تقویٰ کا اصل مطلب یہ ہے کہ اللہ سے ایسا پیار کرو کہ ہمیشہ یہ
خوف دامن گیر رہ جائے کہ کہیں خدا ہمیں چھوڑ نہ دے۔ کہیں مجھ سے کوئی ایسی حرکت سرزد نہ ہو جائے
کہ خدا کے ہم سے تعلق میں کمی آجائے ۔ یہ خوف ہے۔ یہ خوف نہیں کہ خدا ہمارے قریب نہ آجائے
کہیں نعوذ باللہ من ذالک۔
پس تقویٰ کا مضمون جب آپ سمجھیں تو خوف خدا کا مطلب ہی اس سے محبت ہے اصل
میں ۔ جس شخص سے محبت زیادہ ہو جائے اس کے بارے میں یہ خوف ضرور دل میں دامن گیر ہوتا
ہے۔ ہر وقت آدمی وہموں میں مبتلا رہتا ہے کہ میرا محبوب مجھ سے ناراض نہ ہو گیا ہو۔ فرضی باتوں پر بھی
و ہم پیدا ہو جاتے ہیں دل میں ۔ چنانچہ فارسی میں محاورہ ہے : عشق است و ہزار بدگمانی ایک عشق اور
ہزار بدگمانیاں ۔ بدگمانیاں ان معنوں میں کہ او ہو کہیں فلاں وقت جو مجھے نہیں دیکھا پوری طرح کہیں وہ
ناراض تو نہیں تھا؟ فلاں وقت اس نے یہ بات کی کہیں یہ مراد تو نہیں کہ مجھ سے کوئی غلطی ہوگئی ہو؟
چنانچہ مجھے بھی اس بات کا ان معنوں میں تجربہ ہے کہ جو لوگ خلافت سے غیر معمولی محبت
اور عشق رکھنے والے لوگ ہیں کبھی اتفاق سے بھی کبھی آنکھ ان کی طرف نہ اٹھے تو ان کے خط آنے
شروع ہو جاتے ہیں۔ ہم سے پتا نہیں کیا غلطی ہوگئی ہے آپ ہم سے ناراض تو نہیں؟ پہلے آپ ہمیشہ
ہمیں دیکھتے تھے، مسکرا کر بات کرتے تھے اس دفعہ گزرے اور سرسری نظر سے دیکھا ہے اور بھی کئی قسم
کی باتیں لیکن ہر ڈاک میں کوئی نہ کوئی ایسا خط آتا ہی رہتا ہے کہ یہ وہم دامنگیر ہیں کہ کہیں ناراض تو
نہیں ہو گئے ۔ ایک دوست کو میں نے یہی مصرعہ جواب میں لکھا تھا کہ ناراض تو نہیں مگر یہ پتا لگ گیا
خطبات طاہر جلد 1
696
خطبه جمعه ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۷ء
کہ تمہیں محبت بہت ہے کیونکہ عشق است و ہزار بدگمانی ۔ ہر دفعہ تمہیں بدگمانی ہو جاتی ہے کہ کہیں میں
ناراض نہ ہو گیا ہوں ۔ تو اگر اسی مضمون کو آگے بڑھا کر خدا کی طرف لے جائیں تو پھر آپ کو محسوس ہو گا
کہ تقوی والوں کی زندگی کیسے بسر ہوتی ہے اور ہر وقت ہر حالت میں ان کو یہ خوف دامن گیر رہتا ہے
کہ میرا محبوب مجھ سے ناراض نہ ہو جائے کہیں یا ناراض نہ ہو گیا ہو۔
چنانچہ آنحضرت ﷺ کی خدمت میں بھی صحابہ ان وہموں کے ساتھ حاضر ہوا کرتے تھے، بدان
صلى
ان فکروں کو بیان کیا کرتے تھے۔ یا رسول اللہ ! بعض دفعہ کئی کئی دن ایسے گزرتے ہیں کہ اللہ کی محبت
اور اس کے ذکر میں دل اس طرح مچلتا نہیں جیسے بعض دوسرے دنوں میں مچلتا ہے۔ اس طرح دل میں
ولولے نہیں اٹھتے پیار کے تو ہم ڈرتے ہیں کہ کہیں ہلاک نہ ہو جا ئیں خدا جانے کیا ہو گیا ہے۔ اس
پر آنحضرت مختلف طریق پر ان کو سمجھاتے تسلی دیتے۔ عروسه
صلى الله ۔
یہ ہے تقوی اور اسی کے نتیجے میں نیکیاں حاصل ہوتی ہیں ۔ پس ایک شخص اگر خدا تعالیٰ کے
متعلق ہمیشہ یہ باتیں سوچتا ر ہے کہ وہ مجھ سے ناراض نہ ہو کسی طرح ، آج میں نے کوئی ایسی بات تو
نہیں کی جس سے ناراض ہو گیا ہو، کل تو نہیں مجھ سے ایسی بات ہوئی تھی جس سے اس کے تعلق میں کمی
محسوس ہوئی ہو یا اس کے مقابل پر پھر یہ محسوس کرے کہ خدا نے کب، کس طرح مجھ سے پیار کا اظہار مجھ پیار
کیا ہے اور اب کمی کیوں آئی ہے اگر کمی ہے۔ یہ وہ خلا ہیں آپ کے احساس کے ان کو پہلے بھریں۔ اگر
آپ غفلت کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں تو آپ کی ساری زندگی خالی ہے۔
وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ
کا یہ مطلب ہے کہ خدا کو بھلائے بیٹھے ہو تم لوگ ۔ تمہاری زندگی میں وہ ہمیشہ ساتھ رہنے
والا وجود ہی نہ رہا ہو تو پھر کیسے گمان کر سکتے ہو کہ تمہاری حفاظت ہوگی اور تمہاری نسلوں کی حفاظت ہوگی
اور تم اپنے حال سے باخبر رہو گے۔ ان معنوں میں خدا کو یاد رکھیں کہ ہمیشہ دلوں پر غالب رہے، ہمیشہ
ذہنوں پر غالب رہے، ذہن بار بار اس کی طرف پرواز کرنا شروع کر دیں، عادت پڑ جائے کہ دل کی
ہر حرکت اس کی طرف مائل ہونے لگ جائے ۔ حنیفاً مسلما ہو جائیں ۔ اللہ کی طرف جھکاؤ کی
طبیعت پیدا ہو جائے ۔ تو پھر اس کے نتیجے میں آپ کو خلا بھی دکھائی دیں گے اور ان کو بھرنے کا طریقہ
بھی معلوم ہو جائے گا۔ ورنہ ایک خطبہ میں کیا سینکڑوں خطبوں میں بھی میں ان تمام امکانی خلاؤں کا
خطبات طاہر جلد 1
697
خطبه جمعه ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۷ء
صلى الله
ذکر کر نہیں کر سکتا ۔ ہر انسان کی کیفیت مختلف ہے، ہر انسان کی کمزوریاں مختلف ہیں ، ہر انسان کی
خوبیاں مختلف ہیں اور معاشرے کا اس پر اثر مختلف رنگ میں پڑتا ہے ، اس کے مزاج کا اثر پڑتا ہے۔
اس لئے سوائے اس نسخہ کے اور کوئی نسخہ میں آپ کو نہیں بتا سکتا کہ ان معنوں میں اللہ کا تقویٰ اختیار
کریں جن کا میں آپ کو بتا رہا ہوں، جو میں نے قرآن سے اور آنحضور ﷺ سے سیکھا ہے کہ ہر وقت سہ
یہ فکر دامن گیر رہے آپ کے ساتھ کہ خدا پتا نہیں کیا مجھ سے پیار کر رہا ہے یا نہیں کر رہا؟ اس کا تعلق ہے
یا نہیں ہے؟ جب یہ فکر کریں گے تو آپ کا تعلق خود بخود بڑھنے لگے گا آہستہ آہستہ اس مضمون میں آپ
کو مزہ آنا شروع ہو جائے گا۔ آہستہ آہستہ مستقل آپ کے ساتھ ایک اصلاح کا ذریعہ ایسا چمٹ جائے
گا کہ وہ کسی حالت میں آپ کو چھوڑے گا نہیں۔ دن رات ، سوتے جاگتے رفتہ رفتہ یہ خیال غالب آنا
شروع ہو جائے گا۔
پس اس خیال کے ساتھ آپ اپنی اصلاح کا سفر شروع کریں تو میں آپ کا یقین دلاتا ہوں
کہ دنیا کا کوئی معاشرہ کبھی آپ پر غالب نہیں آسکتا ، ممکن ہی نہیں ہے کہ خدا سے پیار کرنے والوں ،
خدا کا ذکر کرنے والوں ، خدا کی محبت کے ضائع ہونے کے خوف میں ہر دم مرتے رہنے والوں پر کوئی
دنیا کا معاشرہ غالب آسکے۔ جب یہ تعلق آپ کا قائم ہو اللہ تعالیٰ کے ساتھ تو یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ
اپنے بچوں کے ساتھ بچپن ہی سے خدا کا ذکر نہ کریں۔ جن لوگوں کے اوپر خدا کا خیال غالب رہتا ہے
وہ لازما بچپن سے اپنے بچوں سے ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں اور بچپن سے ہی ان کو خدا کے پیار کی
باتیں سکھاتے رہتے ہیں۔
چنانچہ احمدیت میں تو یہ عام بات ہے اور بہت سے ایسے خاندان جن سے میری ملاقات
ہوتی ہے سفروں کے دوران ان کے بچوں سے میں فوراً پہچان جاتا ہوں کہ ماں باپ کیسے ہوں گے۔
بعض بچے ہیں جو شروع ہی سے ان کی اداؤں سے پتا چلتا ہے کہ ان کو اللہ تعالیٰ سے پیار ہے اور باتیں
بھی اللہ تعالیٰ کی کرتے ہیں ۔ اپنے اپنے رنگ میں غلطیاں بھی کرتے ہیں نا سمجھی میں بعض دفعہ غلط
تصورات پیش کر دیتے ہیں جن کی اصلاح کر دی جاتی ہے لیکن اس سے ایک بات جو قطعی طور پر ثابت
ہے وہ یہ ہے کہ ان کے ماں باپ نے ضرور پچپن سے ہی ان کے دل میں خدا کا پیار پیدا کرنے کی
کوشش کی ہے۔
خطبات طاہر جلد 1
698
خطبه جمعه ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۷ء
یہ وہ ایک ترکیب ہے جو ہر دوسری ترکیب سے زیادہ وزن رکھتی ہے۔ آپ کا پیار خدا سے
ضرور منعکس ہوگا آپ کے بچوں کے دلوں میں اور پھر ہر اس چیز سے آپ خوف کھائیں گے جو آپ کو خوف کھا ئیں گے جو آپ کو
بچوں کو خدا سے دور لے جانے والی ہو اور آپ کے بچے آپ کی زندگی میں دیکھیں گے اس خوف کو ۔
آپ کے چہرے پر ان کی برائی کا غم ظاہر ہوگا۔ یہ بات یاد رکھیں کہ چھوٹی عمر کے بچوں پر آپ جتنا بھی
بوجھ ڈال دیں بچے اتنا ہی بوجھ اٹھا لیتے ہیں۔ جو لوگ بچوں پر رحم کرتے رہیں کہ نہیں ! ہم اتنا بوجھ نہیں اتنابو
ڈالیں گے بعد میں سکھائیں گے تو بچے اس سے پہلے سیکھ چکے ہوتے ہیں۔ اس عمر کے بعد بہت کم
مزید سیکھنے کی اہلیت ان میں باقی رہتی ہے۔ اس لئے شروع میں اہل زبان نے تجربہ کر کے دیکھا ہے
کہ چھ چھ سات سات زبانیں فر فر بچے بولتے ہیں اور بالکل ساری زبانیں مادری زبان کی طرح
بولتے ہیں کیونکہ ان کے ماں باپ نے شروع سے ہی ان پر بوجھ ڈال دیا۔
اس لئے بچوں کی فراست سے آپ خوف بھی کھا سکتے ہیں ، ان سے امیدیں بھی وابستہ کر
سکتے ہیں ۔ ماں باپ کے دلوں کی کمزوریاں ، ماں باپ کے دلوں کی برائیاں بچے اپنے ماں باپ کی
آنکھوں میں ان کے چہرے بشرے میں پڑھ لیا کرتے ہیں ان کی دلی کیفیات کیا ہیں؟ ان کی دلی
تمنائیں کیا ہیں؟ یہ بچوں سے اوجھل نہیں رہا کرتیں۔ اسی طرح ماں باپ کی خوبیاں بھی اور یہ بات کہ
ماں باپ کا دل کس چیز میں اٹکا ہوا ہے بچے بخوبی جانتے ہیں شروع سے اور اسی کے مطابق وہ پرورش
پانے لگتے ہیں۔
اس لئے اگر ہمیشہ آپ کے دل میں خدا کا تعلق غالب رہے، ہمیشہ آپ کے دل میں یہ
گمان رہے کہ کہیں خدا نخواستہ ، یعنی ہم خدا نخواستہ محاورہ کہتے ہیں یہاں اس طرح چسپاں نہیں ہوتا
مگر یہ و ہم رہے کہ ایسا نہ ہو کہیں کہ اللہ تعالی مجھ سے ناراض ہو گیا ہو اور ایسا نہ ہو کہ میں نے آج ایسے
اعمال کئے ہوں جن کو خدا نے پیار سے نہ دیکھا ہو اور ایسے اعمال سے محروم رہ گیا ہوں جن کو خدا پیار
سے دیکھتا ہے۔ اس تفصیل کے ساتھ اگر روز مرہ آپ اپنا جائزہ لینا شروع کریں اور یہ ذہن میں ایک
لگن لگا لیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے بچوں کے اوپر بھی اس کا پر تو پڑنا شروع ہو
جائے گا اور خود بخود یہ قانون قدرت کے طور پر ان کے اوپر خدا کی محبت غالب آنے لگ جائے گی۔ یہ
ایک نسل کا تجربہ نہیں سینکڑوں نسلوں کے تجربے ہیں ۔ ہمیشہ یہ طریق کار گر ثابت ہوا ہے پہلے بھی ، آج
خطبات طاہر جلد 1
بھی اور آئندہ بھی کار گر رہے گا۔
699
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۸۷ء
اس لئے اس پہلو سے اپنا جائزہ لیں اور جب میں کہتا ہوں کہ خدا سے پیار کر لیا کریں اس کا
ذہن میں ہر وقت تصور رہے تو بظاہر یہ عام بات ہے معمولی سی بات دکھائی دیتی ہے آپ سب کہتے
ہوں گے کہ ٹھیک ہے جی ! بڑا آسان طریقہ مل گیا ہے اللہ تعالیٰ کو یاد کر لیا کریں گے لیکن اللہ تعالیٰ کو اس
تقوی کی اس تعریف کے ساتھ یاد کرنا اتنا آسان نہیں جتنا آپ سمجھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر
یاد کے ساتھ کچھ تقاضے وابستہ ہو جاتے ہیں اور ان تقاضوں کو جب آپ نظر انداز کر دیتے ہیں تو یاد
مٹ جاتی ہے وہ کالعدم ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کو بھوک لگی ہے اور آپ کچھ کھانا کھاتے ہیں لیکن
کھانے کے لئے آپ کو پیش کیا جائے اور آپ نہیں کھاتے تو وہ بھوک بے معنی ہو جاتی ہے۔ اگر آپ
پیاس کا دعویٰ کرتے ہیں اور پانی آپ کو مہیا کر دیا جاتا ہے یا آپ کی پسند کا شربت پیش کر دیا جاتا ہے
اور آپ نہیں پیتے تو آپ اس پیاس کو کالعدم کر دیتے ہیں ۔ یا وہ پیاس جھوٹی تھی یا پھر آپ عقل نہیں
رکھتے کہ وہ پیاس بجھانے کا سامان بھی پیدا ہوا اور آپ نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔
تو اس طرح خدا کی یاد کے ہر لمحہ تقاضے ہوں گے، خدا کے پیار کے نتیجے میں ہر لمحہ مطالبے
شروع ہو جائیں گے ۔ اچھا ! تم مجھے یاد کرتے ہو تم مجھ سے پیار کرتے ہو تو پھر یہ بھی کرو، پھر وہ بھی کرو
اور ہر دفعہ جب یہ بھی کرو اور وہ بھی کرو کی آوازیں اٹھیں گی اس پیار سے تو ہر دفعہ آپ محسوس کریں گے
کہ نہ میں یہ کرنے کا اہل ہوں نہ میں وہ کرنے کا اہل۔ اس وقت آپ کو پتا چلے گا کہ آپ کی محبت ایک
رومانی محبت تھی ایک افسانوی قصہ تھا جس کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔ پھر ایک اور خوف دامن گیر ہو
جائے گا اور وہ خوف یہ ہے کہ میں جو فرضی طور پر خدا سے پیار کے دعوے کرتا رہا ہوں یہ تو اور بھی زیادہ گناہ
ہے۔ میں تو اپنی زندگی سے راضی ہو گیا ہوں میری حالت کیسی ہے؟ میں کیسے اسے تبدیل کروں۔
چنانچہ ایک ایسا خوف دل میں پیدا ہوتا ہے اس کے نتیجے میں جب انسان اپنے تصور کو عمل
کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کی زندگی پر ایک لرزہ طاری ہو جاتا ہے اور اس کے
نتیجے میں بہت سے عشق سوئے ہوئے بیدار ہونے لگتے ہیں ۔ جس طرح بارش کے ساتھ ، برسات
کے ساتھ زندگی کی کئی قسمیں اٹھ کھڑی ہوتی ہے اور اچانک یوں لگتا ہے کہ ساری دنیا جاگ اٹھی ہے
اسی طرح انسان کے اندر بھی بے شمار دنیائیں ہیں جو سوئی پڑی ہیں۔ ان کو خدا کو خوف بیدار کرتا ہے
خطبات طاہر جلد ۶
700
خطبه جمعه ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۷ء
اور جس طرح میں آپ کو بتا رہا ہوں ان مراحل سے آپ گزریں گے تو پھر آپ محسوس کریں گے کہ یہ
کیا واقعہ ہے اس کے بغیر آپ اس کو نہیں سمجھ سکتے ۔ جب خدا کے پیار کے ذکر کے ساتھ مطالبے پیدا
ہوں گے اور آپ اپنے آپ کو نا اہل پا پ کو نا اہل پائیں گے پھر آپ کے اندر کئی قسم کے خوف اور بیدار ہونے
شروع ہو جائیں گے، ایک ہلچل مچ جائے گی۔ پھر آپ کو محسوس ہو گا کہ کتنے امور ایسے ہیں جن کی
طرف آپ کو توجہ کرنی چاہئے تھی آپ نہیں کر سکے ۔ ایک ایسے رستے پر آپ چل پڑیں گے جو روحانی
انقلاب کا رستہ ہے۔ تب آپ کو محسوس ہو گا کہ دراصل تو دامن خالی ہی خالی تھا اور یہ جو میں کہتا ہوں تو
یہ مضمون اتنا وسیع مضمون ہے کہ اس کی گہرائی اور اس کی وسعت کو آپ میرے اس کہنے سے سمجھ ہی
نہیں سکتے ۔ وہ صاحب فراست لوگ، وہ صاحب فہم اور صاحب معرفت لوگ جنہوں نے اس رنگ
میں خدا کو پانے کی کوشش کی ہے اور اپنے خلاؤں کو بھرنے کی کوشش کی ہے وہ بسا اوقات ساری عمر کے
سفر کے بعد بھی اپنے آپ کو خالی دیکھتے ہیں اور سچی معرفت کا یہی تقاضا ہے یہی ہونا چاہئے کیونکہ خدا
کی عظمتوں سے ایک انسان اپنے آپ کو پوری طرح بھر سکتا ہی نہیں اور حقیقت یہ ہے کہ ایسالا متناہی
مضمون ہے کہ انسان کے اندر مزید کی طلب پیدا ہو جاتی ہے اور انسان جتنی ترقی کرتا چلا جاتا ہے اتنی
اپنی کمزوریوں کی طرف اس کی نگاہ اور زیادہ کثرت کے ساتھ پڑنے لگتی ہے اور زیادہ کمزوریاں دریافت
کرنے لگتا ہے۔ چنانچہ ایسے صاحب عرفان وجود جب خدا کو مخاطب ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ:۔
کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار
در ثمین صفحه : ۱۲۵)
یہ عرض کرتے ہیں کہ اے خدا! ہم میں تو کچھ بھی نہیں ، تو نے کیا ہم میں دیکھا جو ہمیں چن
لیا، ہم تو کسی لائق بھی نہیں ۔ بے شمار محبت اور عشق کے ترانے دل سے اٹھتے ہیں جو دوسرے سننے
والوں کو عجیب دکھائی دیتے ہیں ۔ جب وہ ایسے صاحب عرفان لوگوں کی باتیں سنتے ہیں تو حیران
ہوتے ہیں کہ وہ کیا باتیں کر رہے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جن کو خدا نے اس دنیا کا
امام بنادیا ہے، اتنا بڑا مقام عطا کیا ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا سب سے کامل غلام بنا کر اس
دنیا کی امامت پر کھڑا کر دیا اور وہ یہ کہتا ہے :۔
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۶
701
ابتدا سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے
گود میں تیری رہا میں میں مثل طفلِ شیر خوار
میں تو مر کر خاک ہوتا گر نہ ہوتا تیرا لطف
پھر خدا جانے کہاں یہ پھینک دی جاتی غبار
خطبه جمعه ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۷ء
یہ سراسر فضل واحساں ہے کہ میں آیا پسند
ورنہ درگاہ میں تیری کچھ کم نہ تھے خدمت گزار
( در ثمین صفحه : ۱۲۵ - ۱۲۶)
یہ جو مضمون آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان سے سنتے ہیں تو آپ حیران ہوتے
ہیں کہ یہ کیا بات ہے۔ جن کی ہم نے بیعت کی ، جن کو اپنا امام مانا ، جن کو خدا نے ہمارا امام بنایا ان کی یہ
حالت ہے۔ آپ تعجب سے دیکھتے ہیں اور غیر تضحیک سے ان باتوں کو دیکھتا ہے اور مجالس میں ، میں بیان
کرتا ہے کہ لو یہ دیکھ لو! یہ مرزا صاحب ہیں جنہوں نے دنیا کا امام ہونے کا دعویٰ کیا، کہتے ہیں خدا نے
مجھے چن لیا اور پھر کہتے ہیں کرم خاکی ہوں نہ آدم زاد ہوں، بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی
عار ہوں ۔ ایسا شخص دنیا کی کیا سرداری کرے گا اور دنیا کی کیسے رہنمائی کا اہل ہوگا۔ وہ نادان یہ
نہیں جانتے کہ ایسے وجود جب وہ خدا کو مخاطب ہوتے ہیں تو خدا کی عظمتوں کے مقابل پر اپنے آپ
کو دیکھ رہے ہیں اور خدا کی عظمتوں کو جاننے والا صاحب عرفان آدمی خدا کے مقابل پر اپنے آپ کا
بالکل ذرہ ناچیز اور حقیر اور ذلیل ترین وجود سمجھنے لگتا ہے۔ اس پر یہ روشن ہو جاتا ہے کہ جس کی طرف وہ
حرکت کر رہا ہے وہ لا متناہی وجود ہے جس کی کوئی حد نہیں ، وہ حسنات کا درجہ کمال ہے، اسی سے حسنات
پھوٹتی ہیں اسی کی طرف لوٹتی ہیں اور اس کے مقابل پر وہ جو اپنی حیثیت کو دیکھتے ہیں تو وہ چھوٹی ہوتی
ہوتی رفتہ رفتہ نظر سے غائب ہو جاتی ہے۔
خدا تعالیٰ کو دیکھنے والے کے متعلق آپ تصور کریں کہ اس کا کیا حال ہوگا۔ دنیا کے دیکھنے
والے بھی دراصل جب صاحب عرفان ہوتے ہیں تو دنیا کے معاملات میں بھی اپنی یہی حیثیت پاتے
ہیں۔ چنانچہ سائنسدان جب عالمی وسعتوں پر غور کرتے ہیں، کائنات میں نئی نئی کائناتیں دریافت ہو
رہی ہیں ان پر نظر ڈالتے ہیں تو رفتہ رفتہ خود سمٹنے لگتے ہیں اور یہ بیان کرتے ہیں کہ ساری کائنات پر